2025-04-28@07:35:04 GMT
تلاش کی گنتی: 797

«کی تجویز کو»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف)نے نئے مالی سال 25-2026 کے وفاقی بجٹ میں ٹیکس کا ہدف 15 ہزار ارب روپے سے زیادہ رکھنے کی تجویز دے دی ہے اور پاکستان کو نئے اہداف ملنے کا بھی خدشہ ہے۔ وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط کے لیے اسٹاف سطع کے معاہدے کے حوالے سے میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسی(ایم ای ایف پی)میں نئی شرائط شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے حوالے سے آئی ایم ایف نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی درخواست پر پراپرٹی کی خریداری پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس کی...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2025ء)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے تھانہ پیزو، لکی مروت پر خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش دی ہے۔(جاری ہے) اپنے بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر جوانوں نے دلیری کے ساتھ خوارجی دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور حملے کو پسپا کیا۔ انہوں نے کہا کہ خوارجی دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے پر خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ہمیں خیبرپختونخوا پولیس کے جری سپوتوں پر فخر ہے، جو پہلے بھی دلیری کے ساتھ دہشتگردوں کے حملوں کو پسپا کر چکے ہیں۔
    اسلام آباد: عدالت نے جعلی ویزوں پر برطانیہ سیٹل ہونے کی کوشش کرنے والے 25 طلبہ کو جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں جعلی ویزوں پر برطانیہ سیٹل ہونے کی کوشش میں گرفتار طلبہ  کے کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے ایف آئی اے کی 25 طلبہ کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد  کرتے ہوئے تمام ملزمان کو 14 دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل کی عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت کو بتایا گیا کہ ملزمان پر پاسپورٹ ٹیمپرڈ کرکے برطانیہ جانے اور وہاں سیٹل ہونے کی کوششوں کا الزام ہے۔ دوران سماعت ملزمان کی جانب...
    اسلام آباد: حکومت نے مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی کا دعویٰ کیا ہے جب کہ دوسری جانب ایک ہفتے کے دوران 11 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔   ملک میں 2ہفتے مسلسل اضافے کے بعد حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی میں اضافے کی رفتار کی شرح میں 0.35 کمی واقع ہوئی ہے جب کہ ملک میں سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح منفی 1.20 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیے ہیں، جس کے مطابق ایک ہفتے میں 11 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 18 اشیا کی قیمتوں میں کمی جب کہ 22 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔...
    چیئرمین کمیٹی کو ایم ڈی یوٹیلیٹی سٹورز نے بریفنگ دی کہ یوٹیلیٹی سٹورز نجکاری لسٹ پر ہیں لیکن آڈٹ نہ ہونے کے باعث نجکاری کا عمل تاخیر کا شکار ہوا، اگست 2025ء کے دوران یوٹیلیٹی سٹورز کا 2 سالہ آڈٹ مکمل کرنے کا ہدف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نقصان میں چلنے والے مزید 11 سو یوٹیلیٹی سٹورز کو بند کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ ذرائع وزارت صنعت پیداوار کے مطابق نجکاری سے قبل 26 سو میں سے 15 سو یوٹیلیٹی سٹورز کو چلایا جائے گا، چینی کی قیمتیں بڑھنے پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی صنعت و پیداوار نے نوٹس لیتے ہوئے مسابقتی کمیشن اور شوگر ملز مالکان کو طلب کر لیا۔ عون عباس کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی صنعت و...
    حکومت کا مہنگائی کی شرح کم ہونے کا دعوی، ایک ہفتے میں 11اشیا مزید مہنگی WhatsAppFacebookTwitter 0 21 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)حکومت نے مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی کا دعوی کیا ہے جب کہ دوسری جانب ایک ہفتے کے دوران 11 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔ملک میں 2ہفتے مسلسل اضافے کے بعد حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی میں اضافے کی رفتار کی شرح میں 0 اعشاریہ35کمی واقع ہوئی ہے جب کہ ملک میں سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح منفی 1 اعشاریہ20فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیے ہیں، جس کے مطابق ایک ہفتے میں11اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچ گئیں، مسجد نبوی سے ان کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ وائرل ویڈیو مسلم لیگ ن کے آفیشل ٹوئٹر پیج سے شیئر کی گئی ہے جس میں مریم نواز کو بچوں کے ساتھ مسجد نبوی میں بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کا مسجد نبوی کے روح پرور ماحول میں ننھے بچوں کو سیرتِ نبوی کے روشن پہلو سمجھانا، یہ وہ مناظر ہیں جس میں علم، محبت اور عقیدت کی جھلک یکساں طور پر نمایاں ہے۔ pic.twitter.com/SENFKWFJbh — PMLN (@pmln_org) March 21, 2025 ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کا مسجد نبوی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2025ء)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے تونسہ میں پولیس چیک پوسٹ پر خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش دی ہے ۔ اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے کہاکہ پولیس نے بہادری کیساتھ خوارجی دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور حملہ پسپا کیا۔ انہوںنے کہاکہ خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس ٹیم کی تحسین کرتے ہیں۔(جاری ہے) انہوںنے کہاکہ ڈیرہ غازی خان پولیس کے بہادر سپوتوں نے پہلے بھی دلیری کے ساتھ خوارجی دہشتگردوں کے حملوں کو پسپا کیا ہے۔ محسن نقوی نے کہاکہ پنجاب پولیس نے انتہائی پروفیشنل انداز میں خوارجی دہشتگردوں کے حملے کا منہ توڑ جواب دیا اور مذموم عزائم کو ناکام...
    وفاقی حکومت کی جانب سے اتھارٹی چیئرمین اور ممبر کی تعیناتی میں سست روی پر سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیتے کی رفتار سے چلنے کے بجائے حکومت کچھوے کی چال چل رہی ہے۔ موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی کے قیام سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے کی۔ جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی ایک سنگین مسئلہ ہے، حکومت کو چیتے کی رفتار سے چلنا چاہیے لیکن وہ کچھوے کی چال چل رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسلامک فنانسنگ کے ذریعے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹا جاسکتا ہے، جسٹس منصور ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے تجویز دی ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان، نواز شریف اور آصف زرداری مل بیٹھ کر قومی حکومت بنائیں ۔ لاہور میں انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بانی پی ٹی آئی کو نہیں بلایا گیا، سانحہ اے پی ایس کے بعد راحیل شریف نے جیسے قوم کو اکٹھا کر لیا تھا آج اسی اتحاد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسداد دہشتگردی کی عدالتوں کو مذاق بنا کر رکھ دیا گیا ہے، آصف زرداری آل پارٹیز کانفرنس بلائیں جس میں عمران خان، مولانا فضل الرحمان اور اور نواز شریف کو بلایا جائے۔ فواد...
    ممبئی (نیوز ڈیسک) معروف بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل اور ان کی اہلیہ دھناشری ورماجو 2020 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، تقریباً ایک سال سے علیحدہ رہ رہے تھے۔ اب چہل نے دھناشری کو 4.75 کروڑ روپے گزارہ الاؤنس دینے پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔ بار اینڈ بینچ کی رپورٹ کے مطابق فریقین کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت چہل نے یہ مستقل الاؤنس دینے پر اتفاق کیا ہے، جس میں سے 2.37 کروڑ روپے پہلے ہی دھناشری کو ادا کیے جا چکے ہیں۔ بقیہ رقم کی عدم ادائیگی کو فیملی کورٹ کی جانب سے عدم تعمیل قرار دیا گیا۔ یوزویندر چہل اور دھناشری ورما کی طلاق باضابطہ طور پر 20 مارچ کو مکمل ہو جائے...
    بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسپنر یوزویندر چہل کی کوریوگرافر دھناشری ورما سے باضابطہ طور پر طلاق ہوگئی ہے جس کی تصدیق ان کے وکیل کی جانب سے کی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دھناشری اور چہل آج باندرہ فیملی کورٹ میں پیش ہوئے، دونوں کو طلاق کی سماعت کے لیے اپنی قانونی ٹیم کے ساتھ آج باندرہ فیملی کورٹ پہنچتے دیکھا گیا جہاں میڈیا کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔         View this post on Instagram                       A post shared by Varinder Chawla (@varindertchawla) کارروائی کے کچھ دیر بعد یوزویندرچہل کو عدالت کے احاطے سے نکلتے دیکھا گیا۔ فیملی کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کے وکیل...
    لندن: برطانیہ کے شہر لوٹن میں ایک 18 سالہ نوجوان نکولس پراسپر کو اپنی ماں، بہن اور بھائی کے قتل اور اسکول پر حملے کی منصوبہ بندی کے جرم میں 49 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ غیر ملکی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق، گزشتہ سال ستمبر میں نکولس پراسپر نے اپنی 48 سالہ والدہ جولیانا فالکن، 13 سالہ بہن گیسل اور 16 سالہ بھائی کائل کو شاٹ گن سے قتل کر دیا۔ قتل کے بعد ملزم نے اپنے پرائمری اسکول پر فائرنگ کا منصوبہ بنایا تھا، مگر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے حراست میں لے لیا۔ تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ درجنوں طلبہ اور دو اساتذہ کو قتل کرنا چاہتا تھا۔...
    بھارتی کرکٹ ٹیم کے رکن اور اسپنر یوزویندر چہل اور انکی اہلیہ دھناشری ورما کے درمیان طلاق کی درخواست پر نئی پیشرفت سامنے آگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی ہائی کورٹ نے بدھ کے روز کرکٹر یوزویندر چہل اور ان کی اہلیہ دھناشری ورما کی ہندو میرج ایکٹ کے تحت طلاق کی درخواست پر لاگو ہونے والی 6 ماہ کی پابندی (کولنگ آف پیریڈ) کو ختم کرتے ہوئے فیملی کورٹ کو ہدایت دی کہ وہ درخواست پر جمعرات تک فیصلہ سنائے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جسٹس مادھو جمدار کی سنگل بینچ نے کہا کہ بھارتی کرکٹر 21 مارچ کے بعد دستیاب نہیں ہوں گے کیونکہ انہیں آئندہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) شرکت کرنا ہے،...
    لاہور میں تقریب سے خطاب میں تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ یمن کے یہ فرزندانِ حیدرؑ، یہ حسینی علمبردار، یہ ابابیلیں، ایک بار پھر فیل کے لشکر کو خاک میں ملا دیں گی۔ یہی وہ جذبہ ہے جو امت کو جگائے گا، یہی وہ استقامت ہے جو فلسطین کی آزادی کی راہ ہموار کرے گی، اور یہی وہ اعلان ہے جو ظالموں کے ایوانوں کو زمین بوس کر دے گا۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے یمن کی جرات و استقامت کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ جب فلسطین پر صیہونی درندے ٹوٹ پڑے، جب غزہ کے معصوم بچوں کو بھوک اور بموں کے درمیان چناؤ پر...
    بھارتی کرکٹر یوزویندر چاہل اور ان کی اہلیہ دھناشری ورما کی طلاق کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، ممبئی ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق عدالت نے فیملی کورٹ کو ہدایت کی ہے کہ وہ کرکٹر یوزویندر چاہل اور ان کی علیحدہ بیوی دھناشری ورما کی طلاق کی درخواست پر 20 مارچ تک فیصلہ کرے، کیونکہ یوزویندر چاہل کو 22 مارچ سے شروع ہونے والے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 سیزن میں شرکت کرنی ہے۔ ایکس کے پیج بار اینڈ بینچ کے مطابق، یہ جوڑا دسمبر 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھاتھا اور جون 2022 سے الگ رہ رہا ہے۔ اور اس سال فروری میں انہوں نے باندرا فیملی کورٹ میں طلاق کی درخواست دائر...
    اسلام آباد: جعلی ویزوں پر برطانیہ سیٹل ہونے کی کوشش کرنے والے 25 طلبہ کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں جعلی ویزوں پر برطانیہ سیٹل ہونے کی کوشش کے کیس کی سماعت ہوئی، جس میں ایف آئی اے نے گرفتار 25 طلبہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل کی عدالت میں پیش کر دیا ۔ عدالت نے گرفتار 25 ملزمان (طلبہ) کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ سیل کے حوالے  کردیا۔ ملزمان پر پاسپورٹس ٹیمپرڈ کرکے برطانیہ جانے اور وہاں سیٹل ہونے کی کوششوں کا الزام ہے۔ ملزمان کے وکلا نے عدالت میں دلائل دیے کہ گرفتار طلبہ معصوم ہیں، اصل قصوروار ایجنٹس ہیں جن...
    واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ نے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے کہ امریکہ کئی ممالک پر سفری پابندیاں عائد کرنے کے لیے “ٹریول بین لسٹ” تیار کر رہا ہے۔ محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے بریفنگ میں وضاحت کی کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے ویزا پالیسی کا جائزہ ضرور لیا جا رہا ہے، لیکن افغانستان یا کسی اور ملک پر مکمل ویزا پابندی کی کوئی فہرست موجود نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ کے 20 جنوری کے ایگزیکٹو آرڈر کے تحت ویزا پالیسیوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ امریکہ کی سلامتی کو بہتر بنایا جا سکے۔ محکمہ خارجہ نے ان افغان شہریوں کو امریکہ میں آباد کرنے کے عزم کو دہرایا جو...
    پاکستان اور افغانستان پر سفری پابندیاں؟ امریکی حکومت کی وضاحت آگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 19 March, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس) امریکی محکمہ خارجہ نے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے کہ امریکہ کئی ممالک پر سفری پابندیاں عائد کرنے کے لیے “ٹریول بین لسٹ” تیار کر رہا ہے۔ محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے بریفنگ میں وضاحت کی کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے ویزا پالیسی کا جائزہ ضرور لیا جا رہا ہے، لیکن افغانستان یا کسی اور ملک پر مکمل ویزا پابندی کی کوئی فہرست موجود نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ کے 20 جنوری کے ایگزیکٹو آرڈر کے تحت ویزا پالیسیوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ امریکہ کی سلامتی کو...
    انسانی حقوق کونسل کے 58ویں اجلاس کے دوران ایجنڈہ آئٹم 3 پر عام بحث میں حصہ لیتے ہوئے ایڈووکیٹ پرویز شاہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی موجودہ سنگین صورتحال کی اہم وجہ بنیادی آزادیوں پر سخت پابندیوں، جبری نظربندیوں اور بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے سیکرٹری جنرل ایڈووکیٹ پرویز شاہ نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی توجہ بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال کی جانب مبذول کرائی ہے۔ ذرائع کے مطابق جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 58ویں اجلاس کے دوران ایجنڈہ آئٹم 3...
    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں تحریری جواب جمع کروایا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ آئندہ مالی سال میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھانےکی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔وزیر خزانہ نے کہا کہ ملازمین کے الاؤنسز اور پے اسکیل پر نظرثانی کی تجویز بھی نہیں ہے۔ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملازمین کےلیے ہائرنگ اور سیلنگ کی حد بڑھانے کا معاملہ زیر غور ہے، وفاقی سرکاری ملازمین کی پینشن بڑھانے کی بھی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 مارچ ۔2025 )وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی کو آگاہ کیا ہے کہ آئندہ مالی سال میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں سپیکر سردار ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں تحریری جواب جمع کروایاجس میں کہا گیا ہے کہ آئندہ مالی سال میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں.(جاری ہے) وزیر خزانہ نے تحریر جواب میں کہا ہے کہ ملازمین کے الاﺅنسز اور پے اسکیل پر نظرثانی کی تجویز بھی نہیں ہے جبکہ وفاقی سرکاری ملازمین کی پنشن میں بھی اضافے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا ہے آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کی کوئی تجویز  زیر غور نہیں ہے۔ قومی اسمبلی اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تحریری جواب جمع کرایا جس میں انہوں نے بتایا کہ آئندہ مالی سال میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھانےکی کوئی تجویز زیرغور نہیں ہے، ملازمین کے الاؤنسز اور پےاسکیل پر نظرثانی کی تجویز بھی نہیں ہے۔وزیر خزانہ نے قومی اسمبلی اجلاس کو بتایا کہ وفاقی سرکاری ملازمین کی پنشن بڑھانےکی بھی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے البتہ ملازمین کےلیے ہائرنگ اور سیلنگ کی حد بڑھانے کا معاملہ زیر غور ہے۔ نادیہ حسین ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کے دفتر میں...
    آئندہ بجٹ میں ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن بڑھانے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں، وزیر خزانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)سرکاری ملازمین کے لیے بُری خبر سامنے آگئی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئندہ بجٹ میں ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن نہ بڑھانے کا عندیہ دے دیا اور کہا ہے کہ اس بجٹ میں تنخواہ اور پنشن بڑھانے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔ اس بات کا انکشاف وزیر خزانہ نے قومی اسمبلی کے وقفہ سوالات میں ایوان کو دیے گئے تحریری جواب میں کیا۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تحریری جواب میں کہا ہے کہ آئندہ مالی سال سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں، ملازمین...
    دبنگ بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی نئی تصویر میں ان کے لُک نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا۔ سلمان خان کی ایک نئی تصویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں وہ کلین شیو لُک میں اپنی گاڑی میں بیٹھے نظر آرہے ہیں تاہم یہ تصویر ان کی عمر کا خلاصہ بھی کر رہی ہے۔ سلو میاں نے اپنی آنے والی فلم سکندر کے لئے کچھ عرصے سے شیو اور بال بڑھا رکھے تھے تاہم جیسے ہی ان کی شوٹنگ مکمل ہوئی وہ واپس اپنے پُرانے اور پسندیدہ کلین شیو لُک میں آگئے۔         View this post on Instagram                       A post shared...
    فوٹو: فائل وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ وزیراعطم شہباز شریف مسائل کے حل کیلئے سب کی طرف ہاتھ بڑھائیں گے، اگر کوئی اپنی سیاست چمکانے کی کوشش کرے گا تو اسے منہ کی کھانا پڑے گی۔لاہور کے کوٹ خواجہ سعید اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی پرویز ملک نے کہا کہ پاک فوج کے جوان مشکل مرحلے میں ہمارا دفاع کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ کیلئے ریاست پاکستان ہر قسم کے وسائل مہیا کرے گی۔علی پرویز ملک نے کہا کہ ہم نے ملک کو ایک جامع معاشی رستے پر ڈالنا ہے،  دہشت گردی کا ناسور دوبارہ سر اٹھا رہا ہے، اس کےلیے قوم کو اکھٹا ہونا ہوگا، ہر...
    فیڈرل اینویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے مشکوک ای ویزا پر البانیا جانے کی کوشش ناکام بنادی ہے، مسافر کو 2 ایجنٹوں سمیت گرفتار کر لیا گیا۔  ترجمان ایف آئی اے  کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن کراچی نے غیر قانونی ویزا پر سفر کرنے والے مسافر اور ایجنٹس کے خلاف کامیاب کریک ڈاؤن کیا اور غیر قانونی ویزا پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔ یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے نوجوانوں کی پروفائلنگ کیوں کر رہی ہے؟ ایف آئی اے کے مطابق مرزا سکندر نامی مسافر کو 2 ایجنٹوں سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے، گرفتار ایجنٹوں کی شناخت مہران خالد اور شہروز جنید کے نام سے ہوئی، گرفتار مسافر نے جعلی ای ویزے پر...
    مشکوک ای ویزا پر البانیا جانے کی کوشش ناکام -مسافر کو 2 ایجنٹوں سمیت گرفتار کر لیا گیا ترجمان ایف آئی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن کراچی کا غیر قانونی ویزا پر سفر کرنے والے مسافر اور ایجنٹس کے خلاف کامیاب ایکشن کیا اور غیر قانونی ویزا پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ترجمان نے کہا کہ مرزا سکندر نامی مسافر کو 2 ایجنٹوں سمیت گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ایجنٹوں کی شناخت مہران خالد اور شہروز جنید کے نام سے ہوئی، گرفتار مسافر نے جعلی اینویزے پر البانیا جانے کی کوشش کی، مسافر کی جانب سے پیش کیا جانے والا ای ویزا جعلی تھا۔ اس میں کہا گیا کہ ابتدائی تفتیش میں...
    وفاقی وزیر صحت نے پولیو کے خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پولیو فری پاکستان کے لیے مزید جدید اور مربوط حکمت عملی اپنانا ناگزیر ہے، پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے وفاقی حکومت سندھ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے صوبائی ایمرجنسی آپریشن سینٹر کراچی کا دورہ کیا۔ صوبائی کوآرڈینیٹر ارشاد علی سوڈھر نے وزیر صحت کو پولیو کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی۔ وزیر صحت نے رواں سال کے 6 میں سے 4 پولیو کیسز سندھ سے ہونے پر تشویش کا اظہار کیا اور فرنٹ لائن ورکرز اور ضلعی انتظامیہ کے کردار کو سراہا۔ مصطفیٰ کمال نے پولیو کے خاتمے کے لیے تمام...
    ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے  بلوچستان کے ضلع نوشکی میں بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے۔  وزیراعظم نے جاں بحق افراد کی بلند درجات کی دعاء اور ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی،انہوں نے ہدایت کی کہ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعاء اور ان کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کی جائے۔ پاکستان سے آٹے اور چاول کی آخری کھیپ بنگلہ دیش پہنچ گئی  وزیراعظم نے کہا کہ اس قسم کی بزدلانہ کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نوشکی دالبندین شاہراہ پر بس...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف کی بلوچستان کے ضلع نوشکی میں بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے۔ وزیراعظم نے جاں بحق افراد کی بلند درجات کی دعاء اور ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعاء اور ان کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کی جائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس قسم کی بزدلانہ کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نوشکی دالبندین شاہراہ پر بس کے قریب دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی...
    کولمبیا یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے والی بھارتی طالبہ رنجنی سری نیواسن نے فلسطین اور حماس کی حمایت میں امریکا کو احتجاجاً چھوڑ دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کولمبیا یونی ورسٹی کی طالبہ رنجنی سری نیواسن نے اسرائیل کے خلاف اور فلسطین و حماس کی حمایت میں ایک مظاہرے میں شرکت کی تھی۔ احتجاج میں شرکت کی پاداش میں ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت نے شہری منصوبہ بندی کی ڈاکٹریٹ کی طالبہ رنجنی سری نیواسن کا ویزا معطل کردیا تھا۔ ٹرمپ حکومت کی انتظامیہ کا خیال تھا کہ طالبہ معافی تلافی کرکے اپنا ویزا بحال کروالیں گی تاکہ اپنی تعلیم مکمل کرسکیں۔ تاہم امریکی حکومت کو اس وقت حیرانگی کا سامنا کرنا پڑا جب بھارتی طالبہ نے اپنا ویزا بحال کرانے کی کوشش نہیں کی۔ البتہ...
    سٹی 42 : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس)  کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی ہے۔  وزیر داخلہ محسن نقوی نے سرمد علی کو صدر، ناز آفرین سہگل کو سینئر نائب صدر، اطہر قاضی کو سیکرٹری جنرل، شہاب زبیری کو نائب صدر، محسن بلال کو جوائنٹ سیکرٹری اور نوید کاشف کو فنانس سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔   محسن نقوی نے اے پی این ایس کے نومنتخب عہدیداران کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، کہا کہ اے پی این ایس درخشاں صحافتی روایات کی امین ہے، ذمہ دارانہ صحافت کے فروغ کیلئے اے پی این ایس کے شاندار کردار کو  سراہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے اے...
    سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے مہمند میں خوارجی دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔    وزیر داخلہ محسن نقوی نے  جام شہادت نوش کرنیوالے 2 جوانوں کو زبردست الفاظ میں  خراج عقیدت پیش کیا ، انہوں نے شہید جوانوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ۔  محسن نقوی نے کہا کہ خوارجی دہشتگردوں کے  مذموم عزائم کو ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں، سیکورٹی فورسز نے بروقت اور موثر کارروائی کرکے 9 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔ انہوں نے کہا کہ خوارجی دہشتگردوں پاک دھرتی کا بوجھ ہیں، قوم کی حمایت سے اس ناسور کا خاتمہ کریں گے۔  اسلاموفوبیا عالمی...
    لندن میں 10 ڈاوئنگ اسٹریٹ میں افطار کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ افطار کی تقریب میں برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے شرکا کو کھجوریں پیش کیں۔ اس موقع پر برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ برطانوی مسلم نوجوانوں کے ساتھ روزہ کھولنا میرے لیے اعزاز ہے۔ سر کیئر اسٹارمر نے مزید کہا کہ افطار سے کمیونٹیز کو متحد کرنے اور نوجوانوں کو سپورٹ پر بات کرنے کا موقع ملا ہے۔ Post Views: 1
    لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے تدارک اور ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے پیٹرول پمپز پر الیکٹرک وہیکلز کو چارجنگ کی سہولت فراہم کرنے اور واٹر میٹرز کی تنصیب کیلئے ایمرجنسی لگانے کی تجویز دیدی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کے تدارک کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت کی جس دوران عدالت نے باور کرایا کہ پیٹرول پمپز پر الیکٹرک وہیکلز کو چارجنگ کی سہولت ہونی چاہیے۔ عدالت نے کہا کہ پانی کی روزبروز خراب ہوتی صورتحال کے پیش نظر ایمرجنسی لگا کر واٹر میٹرز کی تنصیب یقینی بنانی چاہیے، واسا واٹر میٹرکی تنصیب میں قابل ذکر کارکردگی نہیں دکھا سکا ہے۔ عدالت نے باغات کو بحال کرنے کے لیے اقدامات کی ضرورت پر زور دیا اور ہدایت...
    لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے گرین بلڈنگز بنانے والوں  کو ٹیکس میں ریلیف دینے کی تجویز دے دی۔ لاہور ہائی کورٹ میں اسموگ کے خاتمے سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی، جسٹس شاہد کریم نے درخواست گزار ہارون فاروق سمیت دیگر درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت نے آئندہ جمعہ کو عمل درآمد رپورٹ طلب کرلی، پی ایچ اے کے کھالے نہ چلنے پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ عدالت نے واسا کی جانب سے واٹر میٹرز کی تنصیب نہ کرنے پر بھی عدم اطمینان ظاہر کیا۔ عدالت نے واٹر میٹرز کی تنصیب سے متعلق ایمرجنسی نافذ کرنے کا عندیہ دیا۔   عدالت نے گرین بلڈنگز بنانے والوں کو ٹیکس میں ریلیف دینے کی بھی تجویز پیش کی۔ عدالت...
    عالیہ بھٹ 15 مارچ 2025 کو 32 سال کی ہو جائیں گی تاہم انھوں نے ایک روز قبل ہی اپنی سال گرہ منالی۔ عالیہ بھٹ نے سالگرہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ اس موقع پر رنبیر کپور اپنی شرارتوں سے باز نہ آئے۔ ان تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رنبیر کپور نے سال گرہ کیک عالیہ بھٹ کی ناک پر لگایا۔         View this post on Instagram                       A post shared by Snehkumar Zala (@snehzala) بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں جوڑے نے کہا کہ براہ مہربانی بغیر اجازت ان کی بیٹی ریا کی تصاویر نشر یا شائع نہ کیا کریں۔ جوڑے نے کہا...
    سیکرٹری داخلہ پنجاب نے نادرا حکام کو ہدایت کی تمام اسلحہ لائسنسز متعلقہ شخص کے شناختی کارڈ سے منسلک کیے جائیں۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو بھی اسلحہ لائسنس سے متعلقہ تمام آرڈرز پر کیو آر کوڈ دینے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلحہ لائسنس کی ویری فکیشن کے حوالے سے محکمہ داخلہ نے بڑا فیصلہ کر دیا۔ نادرا کو اہم احکامات جاری کر دیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل کی زیرِ صدارت اسلحہ لائسنس کی ویری فکیشن کے حوالے سے اہم اجلاس  ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری داخلہ پنجاب نے نادرا حکام کو تمام اسلحہ لائسنسز کی آن لائن ویری فکیشن کیلئے کیو آر کوڈ جاری کرنے کی...
    ویب ڈیسک—سوئٹزر لینڈ میں ڈاکٹرز ذہنی مسائل میں مبتلا مریضوں کو آرٹ گیلریز، میوزیم اور پارکس جانے کی تجویز دے رہے ہیں۔ مغربی سوئٹزرلینڈ کے شہر نوشیٹل کی انتظامیہ نے رواں برس فروری میں ذہنی مسائل سے دوچار افراد اور جسمانی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے ڈاکٹرز کے ساتھ مل کر ایک پائلٹ پروگرام لانچ کیا ہے۔ اس پروگرام میں شامل ڈاکٹر پیٹریشا لیہمن نے خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کو بتایا کہ آرٹ گیلری، میوزیم اور پارکس میں وقت گزارنا ایک لمحے کے لیے پریشانیوں، درد اور بیماریوں کو بھلا کر خوش گوار لمحات گزارنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ ان کے بقول جب ہم لوگوں کے جذبات کا خیال رکھتے ہیں، تو یہ کسی نہ کسی طرح انہیں...
    عائد پابندی ہٹنے کی صورت پی آئی اے نے فوری طور پر برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کی تیاری کر رکھی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پی آئی اے کی برطانیہ کیلئے پروازوں کی بحالی کیلئے برطانوی ائیر سیفٹی کمیٹی کا اہم اجلاس 20 مارچ کو ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی ائیر سیفٹی کمیٹی پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایئرلائنز پر عائد پابندی ہٹانے پر غور کرے گی۔ پی آئی اے پر عائد پابندی ہٹنے کی صورت پی آئی اے نے فوری طور پر برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کی تیاری کر رکھی ہے، پی آئی اے انتظامیہ نے لندن، مانچسٹر اور برمنگھم کیلئے فلائٹ آپریشن کی تیاری کی ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ جولائی 2020ء میں پائلٹس کے مشکوک لائسنس...
    کراچی: پی آئی اے کی برطانیہ کے لیے پروازوں کی بحالی کے لیے برطانوی ائیرسیفٹی کمیٹی کا اہم اجلاس 20 مارچ کو ہوگا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق برطانوی ائیر سیفٹی کمیٹی پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایئرلائنز پر عائد پابندی ہٹانے پر غور کرے گی۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے پر عائد پابندی ہٹنے کی صورت پی آئی اے نے فوری طور پر برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کی تیاری کر رکھی ہے، پی آئی اے انتظامیہ نے لندن، مانچسٹر اور برمنگھم کے لیے فلائٹ آپریشن کی تیاری کی ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ جولائی 2020ء میں پائلٹس کے مشکوک لائسنس کا معاملہ سامنے آنے پر برطانیہ سمیت یورپ نے پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی عائد کی...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مارچ2025ء) پنجاب سیف سٹی اتھارٹی میں قائم کردہ پاکستان کے پہلے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کا فوری ایکشن، صوبائی دارالحکومت لاہور میں خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ترجمان کے مطابق ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر کال موصول ہوئی جس میں کالر نے بتایا کہ ایک اوباش نوجوان بس کے انتظار میں کھڑی خاتون کو نازیبا حرکات کر کے ہراساں و پریشان کر رہا ہے۔(جاری ہے) کال موصول ہوتے ہی ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے فوری طور پر پولیس کو موقع پر روانہ کیا جس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ترجمان کے مطابق خاتون دفتر جانے کے لیے انتظار میں...
    حکومت کو فوری طور پر صنعتی کیپٹو پاور پلانٹس (سی پی پیز) کے لیے گیس کے نرخوں میں 23 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کرنا پڑگیا اور بجلی کے نرخوں میں خاطر خواہ کمی کو کم کرنا پڑا ہے، تاکہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے دورے پر آئے اسٹاف مشن کے ساتھ پالیسی مذاکرات جاری رہیں اور چند ہفتوں میں تقریباً ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کے لیے پالیسی مذاکرات کیے جاسکیں۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق مذاکرات میں شامل اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ نیتھن پورٹر کی سربراہی میں آئی ایم ایف مشن نے وعدوں کے باوجود صنعتی سی پی پیز کو قدرتی گیس یا مائع قدرتی گیس یا دونوں کی فراہمی پر ’گرڈ لیوی‘ پر...
    لندن: برطانیہ کی عدالت نے بی بی سی کمنٹیٹر جان ہنٹ کی اہلیہ اور دو بیٹیوں کو وحشیانہ طریقے سے قتل کرنے والے سابق فوجی کائل کلفورڈ کو عمر قید کی سزا سنادی۔ 26 سالہ کائل کلفورڈ نے اپنی سابق گرل فرینڈ لوئس ہنٹ کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد اس کی ماں کیرول ہنٹ اور بہن حانا کو چاقو اور کمان سے حملہ کر کے قتل کر دیا تھا۔ مشرقی انگلینڈ کی کیمبرج کراؤن کورٹ میں ہونے والی سماعت کے دوران جج جوئل بینتھن نے مجرم کو “حسد میں مبتلا اور خواتین سے نفرت کرنے والا شخص” قرار دیا۔ عدالتی ریکارڈ کے مطابق کلفورڈ نے کئی دن تک منصوبہ بندی کی اور جولائی 2024 میں لندن کے...
      وزارت توانائی کا نیپرا ایکٹ میں ترمیم کا پلان آئی ایم ایف نے مسترد کر دیا ایف بی آر ریونیو، ایگریکلچر ٹیکس اور پراپرٹی ٹیکس پر بھی بات چیت جاری ہے بین الاقوامی مالیات فنڈ (آئی ایم ایف) نے بجلی سستی کرنے کی حکومتی تجویز مان لی جس پر آئندہ ماہ فیصلہ متوقع ہے ۔ذرائع کے مطابق بجلی کے بنیادی نرخوں میں 1 سے 2 روپے فی یونٹ کمی کا امکان ہے ، نیپرا اور وزارت توانائی کو نرخوں میں کمی کا اختیار مل گیا۔ڈسکوز کی نجکاری میں تاخیر پر آئی ایم ایف نے اظہارِ تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈسکوز کی کارکردگی بہتر کیے بغیر پاور سیکٹر میں بہتری ممکن نہیں۔آئی ایم ایف نے وزارت توانائی کا...
    اسلام آباد: حکومت دہری شہریت والے افراد کو کلیدی عہدوں پر فائز رہنے کی اجازت دینے اور کاربن اخراج کم کرنے کیلیے کاربن لیوی لگانے کے حوالے سے فیصلہ نہ کرسکی اور گزشتہ روز دو الگ الگ اجلاسوں کے دوران ان معاملات پر فیصلوں کو مؤخر کر دیا گیا۔ ایک اجلاس کی صدارت وزیر اعظم شہباز شریف اور دوسرے کی نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کی۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران وزیراعظم نے مسلسل تیسری بار سٹیٹ بینک کے گورنر، ڈپٹی گورنرز اور ڈائریکٹرز کے عہدے پر دہری شہریت رکھنے والوں کو رہنے کی اجازت دینے کی سمری مؤخر کردی۔ کابینہ کے اجلاس سے چند گھنٹے قبل اسحاق ڈار نے کاربن لیوی سے متعلق غیر...
    اسلام آباد: حکومت نیویارک میں واقع روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری کرنا چاہتی ہے، لیکن یہ نجکاری کیسے کی جائے؟ حکام اس معاملے میں کنفیوزڈ ہیں اور کوئی واضح لائحہ اختیار کرنے میں ناکام نظر آتے ہیں. گزشتہ روز کابینہ کمیٹی برائے نجکاری نے نجکاری کمیشن کو منافع بخش روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری کی ہدایت کی، لیکن اس معاملے کو واضح نہیں کیا کہ روزویلٹ ہوٹل مکمل طور پر بیچ دیا جائے، یا پھر شراکت داری کی جائے۔  کابینہ کمیٹی نے یہ فیصلہ علی پرویز کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں کیا ہے، وزیرپٹرولیم علی پرویز کی سربراہی میں کمیٹی نے یہ تجویز دی تھی کہ روزویلٹ کو اوپن بڈنگ کے ذریعے بیچا جائے، لیکن انھوں نے یہ...
       اسلام آباد(آئی این پی )  پاکستان میں پہلی بارڈی مٹیرئیلائزڈ آئی ڈی کارڈ کا اجرا کردیا گیا، جس سے شہریوں کو موبائل میں شناختی کارڈ رکھنے کی سہولت ہوگی۔تفصیل کے مطابق نادرا کی سلور جوبلی کے موقع پر پاکستان میں پہلی بارڈی مٹیرئیلائزڈ آئی ڈی کارڈ کا اجرا کردیا گیا۔یہ کارڈ ڈیجیٹل شناخت کی جانب اہم قدم ہے، پاک آئی ڈی موبائل ایپ میں فیچر کے بعد شہریوں کو موبائل میں شناختی کارڈ رکھنے کی سہولت ہوگی۔اس حوالے سے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بتایا کہ ڈیجیٹل تصدیقی نظام جلد متعارف کرایا جائے گا، ڈی مٹیریلائئزڈ کارڈ کی تصدیق کا مربوط نظام بھی وضع کیا جارہا ہے۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ نادرا کے وسیع نیٹ ورک کی بدولت...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مارچ2025ء) سرگودھا کے علاقے ساہیوال میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں شوہر نے اپنی بیوی کو قتل کر کے اسے خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے اس واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ملزم کو سخت سے سخت سزا دینے کی ہدایت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق 8 مارچ 2025 کو شاہد نامی شخص نے 15 پر کال کر کے اطلاع دی کہ اس کی بیوی عائشہ نے خودکشی کر لی ہے۔ مقامی پولیس اور پی ایف ایس اے کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں۔(جاری ہے) جائے وقوعہ کے معائنے کے...
    پنجاب کی اپنی قومی اسمبلی اور سینیٹ کے قیام کے لیے قرارداد تیار،صوبائی کونسل کے قیام کی تجویز شامل WhatsAppFacebookTwitter 0 11 March, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )پنجاب اسمبلی میں ایک اہم قرارداد پیش کی جائے گی جس میں صوبے میں وفاق کے طرز کا پارلیمانی نظام متعارف کرانے اور سینیٹ کے قیام کا مطالبہ کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق یہ قرارداد مسلم لیگ (ن) کے رکن سمیع اللہ خان، پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی علی حیدر اور دیگر اراکین نے مشترکہ طور پر تیار کی ہے۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پنجاب کی آبادی 12 کروڑ 40 لاکھ افراد پر مشتمل ہے جو دنیا کے 171 ممالک سے زیادہ ہے،...
    نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 مارچ ۔2025 )اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے 10 مارچ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں افغانستان میں دہشت گرد گروہوں بالخصوص تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی موجودگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ کابل حکام نہ صرف ان گروہوں کے خلاف کارروائی میں ناکام رہے ہیں بلکہ بعض معاملات میں ان کی پشت پناہی بھی کر رہے ہیں سفیر منیر اکرم نے کہا کہ ٹی ٹی پی 6000 جنگجوﺅں کے ساتھ افغانستان میں سرگرم سب سے بڑی دہشت گرد تنظیم ہے جو پاکستان کے فوجی، شہری اور ریاستی اداروں پر حملے کر رہی ہے ہمارے پاس ایسے شواہد...
    لاہور کو بجلی فراہم کرنے والے ادارے لیسکو کو 2 حصوں میں تقسیم کرنے کی تجویز سامنے آ گئی۔لیسکو ذرائع کے مطابق لیسکو بورڈ تجاویز تیار کر کے وفاقی وزارتِ توانائی کو بھجوائے گا، تجویز  میں کہا گیا ہے کہ کمپنی میں چیف ایگزیکٹیو کا عہدہ ختم کر کے کمپنی کے دونوں حصوں کے لیے الگ الگ جی ایم لگائے جائیں گے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کو 2 حصوں میں تقسیم کرنے کے بعد کمپنی کے 4، 4 سرکلز ہوں گے اور لیسکو کا موجودہ بورڈ ہی دونوں کمپنیوں کو چلائے گا۔لیسکو کی تقسیم کا مقصد لاکھوں صارفین اور سسٹم کی مناسب مانیٹرنگ بتایا گیا ہے۔
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) نے بجلی سستی کرنے کی حکومتی تجویز مان لی۔ یاد رہے کہ 7 ارب ڈالر کے ایکسٹنڈڈ فنڈ فیسلیٹی قرض پروگرام کے تحت 1 ارب ڈالر سے زائد کی دوسری قسط کے حصول کیلئے آئی ایم ایف وفد کیساتھ معاشی ٹیم کے اہم مذاکرات حتمی مراحل میں داخل ہو چکے ہیں۔ آئی ایم ایف وفد کیساتھ انتہائی اہم مذاکرات میں وزارت توانائی حکام کیساتھ ٹیرف ری بیسنگ پر بات چیت کی گئی۔ذرائع کے مطابق بجلی نرخوں میں کمی پر آئی ایم ایف نے گرین سگنل دیتے ہوئے نیپرا اور وزارت توانائی کو مشاورت کیساتھ فیصلہ کرنے کا اختیار دیا ہے، نیپرا اور وزارت توانائی حکام نے اپریل یا مئی سے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بجلی سستی کرنے کی حکومتی تجویز مان لی۔ یاد رہے کہ 7 ارب ڈالر کے ایکسٹنڈڈ فنڈ فیسلیٹی قرض پروگرام کے تحت 1 ارب ڈالر سے زائد کی دوسری قسط کے حصول کیلئے آئی ایم ایف وفد کیساتھ معاشی ٹیم کے اہم مذاکرات حتمی مراحل میں داخل ہو چکے ہیں۔ آئی ایم ایف وفد کیساتھ انتہائی اہم مذاکرات میں وزارت توانائی حکام کیساتھ ٹیرف ری بیسنگ پر بات چیت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق بجلی نرخوں میں کمی پر آئی ایم ایف نے گرین سگنل دیتے ہوئے نیپرا اور وزارت توانائی کو مشاورت کیساتھ فیصلہ کرنے کا اختیار دیا ہے، نیپرا اور وزارت توانائی حکام نے اپریل یا...
    لاہور کو بجلی فراہم کرنے والے ادارے لیسکو کو 2 حصوں میں تقسیم کرنے کی تجویز سامنے آ گئی۔ لیسکو ذرائع کے مطابق لیسکو بورڈ تجاویز تیار کر کے وفاقی وزارتِ توانائی کو بھجوائے گا، تجویز میں کہا گیا ہے کہ کمپنی میں چیف ایگزیکٹیو کا عہدہ ختم کر کے کمپنی کے دونوں حصوں کے لیے الگ الگ جی ایم لگائے جائیں گے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کو 2 حصوں میں تقسیم کرنے کے بعد کمپنی کے 4، 4 سرکلز ہوں گے اور لیسکو کا موجودہ بورڈ ہی دونوں کمپنیوں کو چلائے گا۔ لیسکو کی تقسیم کا مقصد لاکھوں صارفین اور سسٹم کی مناسب مانیٹرنگ بتایا گیا ہے۔ Post Views: 2
    ایکسپریس انٹرینمنٹ کی خصوصی ٹرانسمیشن پیارا رمضان میں قومی ٹیم کے سابق کپتان اور پاکستان کے ہیرو سرفراز احمد نے شرکت کی۔ پروگرام میں کراچی سے تعلق رکھنے والے ایک کالر اسد نے بذریعہ ٹیلی فون سرفراز احمد سے اُن کی کمزور انگریزی سے متعلق سوال کیا۔ کالر نے کہا کہ میں نے آپ کے کئی انٹرویوز دیکھیں جن میں آپ انگریزی بولتے وقت گھبرا جاتے تھے۔ اس سوال کے جواب میں سرفراز احمد نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ کیمرے کے آگے ہر شخص پریشر میں آجاتا ہے اور بھول بھی جاتا ہے، ہم لوگ کرکٹ کھیلتے ہیں اور اپنی زبان استعمال کرنے کے عادی ہوتے ہیں تو دوسری زبان میں گفتگو کرتے ہوئے مشکل ہوتی ہے۔ پروگرام...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ایک بڑی پیش رفت میں، پاکستان کی نئی سپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC)  جو ایک مشترکہ سول-ملٹری فورم ہے  نے اصولی طور پر 28 منصوبوں کی منظوری دے دی ہے، جن کی مالیت اربوں ڈالر ہے۔ یہ منصوبے خلیجی ممالک کو سرمایہ کاری کے لیے پیش کیے جائیں گے، جن میں دیامر-بھاشا ڈیم کی تعمیر اور بلوچستان کے ضلع چاغی میں ریکوڈک پر کان کنی کے منصوبے شامل ہیں۔ منظور شدہ منصوبوں کی فہرست کے مطابق، اگر یہ تمام سکیمیں قطر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین جیسے ممالک نے حاصل کر لیں، تو SIFC  کے تحت سرمایہ کاری کا حجم 28 ارب ڈالر سے تجاوز کر سکتا ہے، جو چین-پاکستان اقتصادی راہداری...
    دبئی(سپورٹس ڈیسک)بھارت کے کرکٹر یوزویندر چہل اور ان کی دوست آر جے مہوش کی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل دیکھنے کے مناظر ٹی وی کیمروں نے فلمبند کرلیے۔ یوزویندر چہل اور ڈانسر دھناشری ورما کی شادی 2020 میں ہوئی تھی لیکن گزشتہ دنوں ہی دونوں کی باقاعدہ علیحدگی ہوگئی۔ یوزویندر چہل طلاق کی خبروں کے بعد مشہور خاتون ریڈیو جوکی (آر جے) مہوش کے ساتھ نظر آنے لگے تھے تاہم آر جے نے تنقید کا نشانہ بنانے والوں پر شدید غصے کا اظہار کیا تھا۔ تاہم اب یوزویندر چہل اور آر جے مہوش کے ایک ساتھ دبئی میں چیمپئنز ٹرافی کا فائنل دیکھنے کے مناظر ٹی وی کیمروں نے فلمبند کرلیے۔ میچ ٹیلی کاسٹ کے دوران کئی مرتبہ دونوں کو دکھایا...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب ڈالر کی قسط کے لیے پالیسی مذاکرات کا آغاز آج ہو رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آج این ایف سی اور زرعی انکم ٹیکس سے متعلق امور پر بات چیت ہو رہی ہے، آئی ایم ایف کو بریفنگ دی گئی ہے کہ زرعی انکم ٹیکس کی مد میں 300 ارب جمع ہونے کی گنجائش ہے۔ آج مذاکرات میں سرکلر ڈیٹ مینجمنٹ پلان پر بھی خصوصی سیشن ہوگا، پاکستان نے سرکلر ڈیٹ میں 1250 ارب روپے کمی کا پلان تیار کیا ہے، سرکلر ڈیٹ ختم کرنے کے لیے بینکوں سے 1250 ارب قرض لینے کا ابتدائی پلان تیار کیا گیا ہے، اور سرکلر ڈیٹ اتارنے کے...
    لاہور: ہائی کورٹ نے پرویز الٰہی پر درج مقدمات کی تفصیل  سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی پر درج مقدمات کی تفصیلات کے لیے دائر درخواست پر سماعت لاہور ہائی کورٹ میں ہوئی، جس میں دورانِ سماعت وکیل نے دلائل دیتے ہوئے  بتایا کہ پولیس کی جانب سے فراہم کی گئی مقدمات کی تفصیلات نامکمل ہیں۔ جسٹس طارق ندیم کے روبرو سماعت میں وکیل نے بتایا کہ درج مقدمات کی کاپیاں فراہم نہیں کی گئیں۔ پولیس نے بتایا کن کن مقدمات میں گرفتاری مطلوب ہے۔ بعد ازاں لاہور ہائی کورٹ نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔ واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر پولیس نے پرویز الہی پر 32 مقدمات درج...
    سپریم کورٹ میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 9 مئی کے ملزمان کی ضمانت منسوخی کی اپیلوں پر سماعت کی۔ پنجاب حکومت کے وکیل ذوالفقار نقوی نے عدالت کو بتایا کہ پنجاب حکومت نے مجھے 9 مئی مقدمات میں وکیل مقرر کیا ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ تیاری کے لیے وقت دیا جائے۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ 9 مئی کے مقدمات تو کل اور پرسوں بھی مقرر ہیں۔ گزشتہ سماعتوں پر ایڈیشنل پراسیکیوٹر پیش ہو کر وقت مانگتے رہے۔ آج آپ وقت مانگ رہے ہیں، ایسے نہیں چلے گا۔ یہ کوئی ایک کیس نہیں 50 کے قریب اپیلیں ہیں۔ مزید پڑھیں: 9 مئی واقعات میں نامزد ملزمان کی ضمانت منسوخی کے...
    ویب ڈیسک : کراچی کے ایک 13 سالہ لڑکے نے اے آئی کورس کرنے کے بعد  شاندار کامیابی حاصل کی ہے ۔  کراچی کے اورنگی ٹاؤن کا رہائشی کاشان عدنان نے نجی ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اپنی کامیابی کا سہرا سیلانی ویلفیئر سے مکمل کیے گئے AI اور چیٹ بوٹ ڈویلپمنٹ کورس کو دیا۔ نوجوان نے ویب اور موبائل ایپ ڈویلپمنٹ کا کورس بھی مکمل کیا۔ کاشان عدنان نے انکشاف کیا کہ وہ ماہانہ 500,000 روپے کماتے ہیں۔ پنجاب پولیس کے تھانیداروں کےلئے بڑی خوشخبری نوجوان نے کہا کہ اس نے آغاز ٹیک کے نام سے اپنا اسٹارٹ اپ شروع کیا ہے جس کے ذریعے وہ بین الاقوامی گاہکوں کو خدمات فراہم کرتا ہے۔...
    سٹی42:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا خواتین کے حقوق کے عالمی دن پر پیغام، محسن نقوی نے کہا خواتین کے حقوق کا تحفظ ہمارا فرض بھی ہے اور قومی ذمہ داری بھی۔ تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ خواتین کو جو حقوق دین اسلام نے دئیے اس کی مثال نہیں ملتی،خواتین کی عزت و وقار کا تحفظ کرنیوالے معاشرے ہی آگے بڑھتے ہیں۔تعلیم،ملازمت ،آگے بڑھنےکے یکساں مواقع تک رسائی تمام خواتین کا حق ہے،خواتین کی عملی میدان میں شرکت معاشرتی ترقی کا اہم ستون ہے،خواتین کی طاقت کو تسلیم کئے بغیر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔خواتین ہماری آبادی کا نصف حصہ ، اب بھی خواتین کو امتیازی سلوک کا سامنا ہے،خواتین کے...
    وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ عالمی یوم خواتین کے موقع پر اپنے پیغام میں کہنا ہے خواتین کی عزت و وقار کا تحفظ کرنیوالے معاشرے ہی آگے بڑھتے ہیں، تعلیم، ملازمت اور آگے بڑھنے کے یکساں مواقع تک رسائی تمام خواتین کا حق ہے، خواتین کی عملی میدان میں شرکت معاشرتی ترقی کا اہم ستون ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خواتین کے حقوق کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ خواتین کے حقوق کا تحفظ ہمارا فرض بھی  ہے اور قومی ذمہ داری بھی۔ خواتین کو جو حقوق دین اسلام نے دیئے اس کی مثال نہیں ملتی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ خواتین کی عزت و وقار...
    اسلام آباد (طارق محمودسمیر)وفاقی کابینہ کے ارکان کے قلمدانوں میں بڑے پیمانے پرردوبدل کیاگیا ،جہاں نئے وزراء کو وزارتیں دی گئیں وہیں  بعض اہم وزراء کےقلمدان تبدیل کردیئے گئے،قیصر احمدشیخ ،جن کے پاس بحری امورکی اہم وزارت تھی ان سے واپس لے لی گئی اور اب وہ بطور وفاقی وزیر بورڈ آف انویسٹمنٹ کے معاملات دیکھیں گے،واضح رہے کہ قیصراحمد شیخ اپنی حکومت کی پالیسیوں پر تنقیدبھی کرتے رہے ہیں اوران کی وزارت کی تبدیلی کی وجہ ممکنہ طور پر تنقیدی رویہ ہوسکتاہے لیکن حیران کن طور پر مصدق ملک کی وزارت کو بھی تبدیل کردیاگیااور ان سے پٹرولیم کی اہم وزارت واپس لے کرموسمیاتی تبدیلی کی وزارت دے دی گئی ہے حالانکہ وہ ہرفورم پر اپنی پارٹی اور حکومت...
    تجویز کے مطابق سی ڈی اے سمیت تمام ادارے آئی سی ٹی گورنمنٹ کے ماتحت کام کریں گے، چیف کمشنر کی بجائے چیف سیکرٹری ہو گا، آئی جی پولیس ہوں گے۔ سب کمیٹی نے تجویز کیا کہ تمام محکموں کے سربراہ سیکرٹری ہوں گے، داخلہ، پولیس اور ماسٹر پلاننگ کے محکمے چیف سیکرٹری کے توسط سے وفاقی حکومت کو جوابدہ ہوں گے، آئی سی ٹی گورنمنٹ کو گلگت بلتستان کی طرح مکمل انتظامی اور مالی خود مختاری حاصل ہو گی اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں نئی دہلی کی طرز پر اسمبلی اور منتخب جمہوری حکومت بنانے کی سفارش کی گئی ہے جس میں اسمبلی اپنا لیڈر منتخب کرے گی جو میئر کہلائے گا، اس حکومت کو گلگت بلتستان حکومت کی طرح مالی...
    اسلام آباد(نمائندہ  خصوصی ) وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو خط لکھا ہے، جس میں انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ نارنگ منڈی اور اس کے نواحی دیہات کو آفت زدہ علاقہ قرار دیا جائے۔ حالیہ بارشوں اور ڑالہ باری نے گندم کی فصل کو شدید نقصان پہنچایا ہے، جس سے مقامی کسان سخت مالی مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں۔وفاقی وزیر نے اپنے خط میں کہا کہ قدرتی آفت کے باعث گندم کی پیداوار شدید متاثر ہوئی ہے، اور کسان پہلے ہی پچھلے سال کم قیمت ملنے کے باعث مالی بحران کا شکار تھے۔ اس صورتحال میں انہیں مزید نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے، جس سے...
    لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 07 مارچ 2025ء ) شاہد خاقان عباسی نے پرویز خٹک پر طنز کیا ہے کہ وہ جن کیخلاف ڈانس کرتے ہوئے آئے تھے اب ان ہی کے ساتھ ڈانس کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پرویز خٹک کی وفاقی کابینہ میں شمولیت پر ردعمل دیتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پرویز خٹک 2014 میں جن کیخلاف ڈانس کرتے ہوئے آئے تھے، اب ان ہی کیساتھ ڈانس کر رہے ہیں، بس اب یہی ہماری سیاست ہے، پی ٹی آئی کی سابقہ حکومت کی کارکردگی موجودہ حکومت سے بہت بہتر تھی، عوام کے مینڈیٹ کے بغیر آئیں گے تو ن لیگ کا ساتھ نہیں دے سکتا۔...
    RAJANPUR: پنجاب پولیس نے راجن پور کے کچے کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے مغوی کو بازیاب کرالیا۔  ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس نے راجن پور کے علاقے کچہ بنگلہ اچھا میں کچے کے ڈاکوؤں کے لُنڈ گینگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کے قبضے سے مغوی کو بحفاظت بازیاب کرالیا۔   ترجمان کے مطابق لُنڈ گینگ نے 03 مارچ کو شہری انور کو ہنی ٹریپ کے ذریعے اغوا کیا تھا،مغوی کو شٹرنگ کے کام کیلیے  دھوکے سے کچے کے علاقے میں بلوایا اور اغوا کر لیا گیا۔  پولیس کو اغواکاروں کے مغوی انور کو کچے میں دوسری جگہ منتقل کرنے کی اطلاع موصول ہوئی جس پر راجن پور پولیس نے فوری کاروائی کی، اس دوران پولیس اور کچے کے ڈاکوؤں کے...
    جسٹس حسن اظہر رضوی نے مہلت کی استدعا پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 10 دسمبر کو معاہدہ ہوا آج تک توثیق کیوں نہیں ہوسکی؟ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے ارشد شریف قتل ازخود نوٹس کیس میں وفاقی حکومت کی ایک ماہ مہلت کی استدعا منظور کرلی جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے کینیا کے ساتھ باہمی قانونی امداد کے معاہدے کی توثیق کے لیے وقت مانگنے پر سپریم کورٹ نے پیشرفت میں سست روی پر سخت سوالات اٹھا دیے، بینچ نے مہلت کی استدعا پر تشویش اور حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 3 ماہ بعد بھی وقت مانگا جارہا ہے، اتناعرصہ گزر گیا پھر بھی ارشد شریف کیس میں اتنی تاخیرکیوں ہوئی، حکومت...
    حکومت کا مہنگائی میں کمی کا دعوی؛ رواں ہفتے 13 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 7 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )حکومت کی جانب سے مہنگائی میں کمی کا مسلسل دعوی کیا جا رہا ہے جب کہ ہر ہفتے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ بھی سامنے آ رہا ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کی جاری کردہ مہنگائی کے بارے میں ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی میں 0.09 فیصد کمی، سالانہ شرح منفی 0.87 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی آئی، اس دوران 13 اشیائے ضروریہ کے دام بڑھ گئے۔اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے...
     پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات میں بجلی کے صارفین کے لیے قیمتوں میں کمی سے متعلق بجلی بلوں پر جی ایس ٹی ختم کرنے کی تجویز مسترد کر دی گئی۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے صنعتی اور زرعی شعبے کے لیے موسم سرما کے ریلیف پیکیج کو پورے مالی سال تک توسیع کی اجازت سے بھی انکار کر دیا ہے۔آئی ایم ایف کے ساتھ توانائی شعبے میں گردشی قرض میں کمی کے لیے بھی مذاکرات جاری ہیں۔آئی ایم ایف کو بریفنگ دی گئی کہ گردشی قرضے پر قابو پانے کے لیے کمرشل بینکوں سے 1250 ارب روہے قرض لیا جائے گا اور یہ قرضہ 10.8 فیصد شرح سود پر لیا جائے گا جس پر...
    پاکستان کے دورہ پر آئے ہوئے آئی ایم ایف کے وفد نے  ملک میں سولر انرجی کی تنصیب میں غیر معمولی تیزی سے اضافہ پر تشویش ظاہر کی ہے اور  حکومت سے گردشی قرض میں مزید کمی لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق  حکومت پاکستان کے وفد کا آئی ایم ایف وفد کے ساتھ سرکلر ڈیٹ مینجمنٹ پلان پر خصوصی سیشن ہوا۔ جس میں حکومتی وفد نے آئی ایم ایف وفد کو ملک میں گردشی قرض میں کمی لانے کے حوالے سے اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ تاہم آئی ایم ایف نے ڈو مور کا مطالبہ کیا۔ جس کے جواب میں  وفاقی حکومت نے گردشی قرض ختم کرنے کے لیے بینکوں سے 1250 ارب روپے قرض لینے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت نے آئی ایم ایف کے دورہ کرنے والے مشن کے ساتھ ایک منصوبہ شیئر کیا ہے جس کے تحت نیٹ میٹرنگ کے ٹیرف کو معقول بنایا جائے گا تاکہ گھروں کی چھتوں پر نصب شمسی توانائی کے نظام سے پیدا ہونے والی اضافی بجلی کو کم نرخوں پر خریدا جا سکے۔نجی ٹی وی جیو نیوز نے ایک تجویز کے حوالے سے بتایا کہ شمسی توانائی سے پیدا ہونے والے یونٹس کو کم نرخ پر خریدا جائے گا، اس وقت حکومت یہ اضافی بجلی 27 روپے فی یونٹ کے حساب سے خرید رہی ہے جسے کم کرکے تقریباً 10 روپے فی یونٹ پر لانے کی تجویز دی گئی ہے۔تاہم آئی ایم ایف نے ایک اور...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سالانہ ٹیکس وصولی کے ہدف میں کمی کے پیش نظر ایف بی آر نے آئی ایم ایف کو بعض شعبوں میں ٹیکس کی شرح کم کرنے کی تجویز دی ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کو تمباکو، رئیل اسٹیٹ اور مشروبات کے شعبوں کے لیے اگلے 3 ماہ (اپریل تا جون) کے دوران ٹیکس کی شرحوں میں کمی کی تجویز دی ہے۔ ان بڑے شعبوں پر ٹیکس کی شرح میں کمی کے ساتھ ایف بی آر نے پیشگوئی کی ہے کہ ان شعبوں میں حجم اور لین دین موجودہ ٹیکس کی شرحوں پر نمایاں کمی کا شکار ہیں، اس لیے ٹیکس وصولی کے ادارے نے قومی خزانے میں اضافی 100 ارب...
    اسلام آباد: اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ 18 سے گریڈ 19 میں ترقی کیلیے 43 ویں مِڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کیلیے 162 افسران کو نامزد کر دیا ہے۔ نامزد افسران میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے شرجیل نور، حسن وقار چیمہ، خرم پرویز، سعد بن اسد، عثمان اشرف، شمیر اقبال، اویس مشتاق، شہریار احمد، حناء ارشد، جنید اقبال خان، فضلِ ربی، عبدالرحمان، امبر گیلانی، بابر صاحب الدین، عامر حسین، عون حیدر گوندل، میر باز خان، ذوالفقار علی کرار، محمد فیصل سلیم، جمیل احمد، جمعہ داد، شکیل احمد، عمر لیاقت رندھاوا، قرۃ العین ملک ا، محمد عدنان زاہد، پولیس سروس آف پاکستان کے محمد ہاشم، وسیم ریاض، محمد عمران خان، محمد عمران و دیگر شامل ہیں۔
    وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، پاسنگ آئوٹ پریڈ کا معائنہ کیا اور 60ویں ریکروٹ کورس میں نمایاں کارکردگی پر جوانوں کو حسن کارکردگی سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات دیے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر پولیس کے 60ویں ریکروٹ کورس کی پاسنگ آئوٹ پریڈ کی تقریب پولیس لائن مظفرآباد میں منعقد ہوئی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، پاسنگ آئوٹ پریڈ کا معائنہ کیا اور 60ویں ریکروٹ کورس میں نمایاں کارکردگی پر جوانوں کو حسن کارکردگی سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات دیے۔ اس موقع پر انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر رانا عبدالجبار ان کے ہمراہ موجود تھے۔ اس موقع پر 60 ویں ریکروٹ کورس کو مکمل کرنے والے ریکروٹس...
    وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، پاسنگ آئوٹ پریڈ کا معائنہ کیا اور 60ویں ریکروٹ کورس میں نمایاں کارکردگی پر جوانوں کو حسن کارکردگی سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات دیے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر پولیس کے 60ویں ریکروٹ کورس کی پاسنگ آئوٹ پریڈ کی تقریب پولیس لائن مظفرآباد میں منعقد ہوئی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، پاسنگ آئوٹ پریڈ کا معائنہ کیا اور 60ویں ریکروٹ کورس میں نمایاں کارکردگی پر جوانوں کو حسن کارکردگی سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات دیے۔ اس موقع پر انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر رانا عبدالجبار ان کے ہمراہ موجود تھے۔ اس موقع پر 60 ویں ریکروٹ کورس کو مکمل کرنے والے ریکروٹس...
    امریکا میں غیر قانونی امیگرینٹس کے داخلے کے ذمہ دار غیر ملکی سرکاری افسران کیخلاف ٹرمپ انتظامیہ نے ویزا پابندیوں کی نئی پالیسی کا اعلان کردیا ہے۔ برطانوی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کے اس اقدام سے ممکنہ طور پر پاکستان اور افغانستان کے لوگ بھی متاثر ہوسکتے ہیں اور اس کا اطلاق اگلے ہفتے سے ہوگا۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی جانب سے جاری بیان میں جن اہلکاروں کے امریکی ویزا پر پابندی کی پالیسی کااعلان کیا گیا ہے ان میں امیگریشن اور کسٹمز حکام، ہوائی اڈوں اور بندرگاہوں پر تعینات اہلکار اور ایسے دیگر اہلکار شامل کیے گئے ہیں جو غیرقانونی امیگرینٹس کو امریکا بھیجنے میں سہولت کاری کرتے ہیں۔ وزیر...
    حیدر آباد(نیوز ڈیسک)بھارت کی 44 سالہ معروف گلوکارہ کلپنا راگویندر نے خودکشی کی کوشش کی جس کے بعد ان کی حالت تشویشناک ہے۔ بھارتی شہر حیدرآباد میں رہائش پذیر گلوکارہ دو دن گھر سے باہر نہ آئیں تو سکیورٹی اور پڑوسیوں نے پولیس کو آگاہ کیا۔پولیس دروازہ توڑ کر گھر میں داخل ہوئی تو گلوکارہ کو بے ہوش پایا جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ گلوکارہ کی حالت تشویشناک ہے اور وہ وینٹی لیٹر پر ہیں۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کلپنا نے خواب آور گولیوں کی بڑی مقدار کھا کر خودکشی کی کوشش کی اور وہ گھر میں اکیلی تھیں۔گلوکارہ کے شوہر بھی واقعے کی اطلاع ملتے ہی چنئی سے حیدرآباد پہنچ گئے۔ پولیس نے...
    معروف بھارتی گلوکارہ کلپنا راگویندر نے خودکشی کی کوشش کی جس کے بعد ان کی حالت تشویشناک ہے، اور اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکارہ کلپنا راگویندر بھارت کے شہر حیدرآباد میں اپنی رہائشگاہ پر موجود تھیں، جب وہ دو روز تک اپنے گھر سے باہر نہ آئیں تو پڑوسیوں اور سیکیورٹی نے پولیس کو بلالیا۔ یہ بھی پڑھیں عالمی شہرت یافتہ نومسلم گلوکارہ سینیڈ او کونر انتقال کر گئیں پولیس کو جب اندر سے کوئی آواز نہ آئی تو گھر کا دروازہ توڑا گیا جہاں گلوکارہ بے ہوشی کی حالت میں پڑی تھیں، جنہں فوری اسپتال منتقل کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکارہ کو وینٹی لیٹر پر ڈال دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05 مارچ 2025)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ بہادر سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے 6 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا، دہشتگردوں کے مذموم عزائم خاک میں ملانے پر فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں، دکھ کی گھڑی میں شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں،اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بنوں کینٹ میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہیں۔محسن نقوی نے شہداءکے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا...
    مدینہ منورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2025ء)ادارہ امورحرمین نے مدینہ منورہ کے موسمی حالات کو دیکھتے ہوئے مسجد نبوی آنے والوں سے کہا ہے کہ وہ نماز کی ادائیگی کے لئے اپنی جائے نماز ہمراہ لائیں۔(جاری ہے) عرب ٹی وی کے مطابق مسجد نبویﷺ کی انتظامیہ نے کہاکہ بارش کی پیش گوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے مسجد نبوی ﷺکے کھلے برآمدوں اور بیرونی صحنوں میں مصلے اٹھا لیے جائیں گے تاکہ انہیں بارش سے محفوظ رکھا جاسکے۔انتظامیہ نے مسجد نبویﷺ آنے والے زائرین سے کہا کہ وہ عشا اور تراویح کی نمازوں کے لئے آتے وقت اپنی جائے نماز ساتھ لائیں تاکہ بیرونی صحن میں جگہ ملنے کی صورت میں اپنی جائے نماز بچھا کرنماز ادا...
    بھارت(نیوز ڈیسیک)بھارت کی ایک دفاعی کمیٹی نے انڈین ایئر فورس (آئی اے ایف) کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے فوجی طیاروں کی تیاری میں نجی شعبے کو شامل کرنے کی سفارش کی ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق بھارتی لڑاکا طیارے تیجس کی تیاری میں تاخیر پر بھارتی فضائیہ کے ایئر چیف مارشل امر پریت سنگھ نے ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ کے حکام پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔ دوسری جانب، بھارتی دفاعی کمیٹی کی تجویز اگر مان لی جاتی ہے تو اس سے بھارت کی نجی دفاعی کمپنیوں کو تقویت ملے گی اور ملک کے زیادہ تر فوجی طیارے بنانے والی سرکاری ملکیت والی کمپنی ’ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ‘ (ایچ اے ایل) پر بوجھ کم ہو جائے گا۔بھارتی حکومت کی...
    ملتان (سماجی رپورٹر) چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ میرے والد گرامی سید علمدار حسین گیلانی  کی خطے کیلئے خدمات کو بھلایا نہیں جا سکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں درگاہ حضرت موسیٰ پاک میں اپنے والد کی 47 ویں برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ میرے والد اپنی زندگی میں ہر تیسرے روزے کو اپنے احباب کیلئے افطاری کا اہتمام کرتے اور افطاری کو حضرت بی بی فاطمہ سے منسوب کرتے تھے۔ انہوں نے کہا جب  میرے والد وزیرِ صحت تھے تو انہوں نے ملتان کے لوگوں کیلئے بہت کام کئے۔ سیاسی، سماجی اور تعلیمی حوالے سے ان کی خدمات نمایاں ہیں، جس...
    اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ یہ دور جھوٹے بیانیے کا ہے جبر کا موسم ہے اس کیخلاف لڑتے رہیں گے، چھبیس نومبر کے حوالے سے ہمارے پاس بہت مواد موجود ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سلمان اکرم راجہ نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ فریب و مکر کی حکومت میں پرویز خٹک جیسے لوگ ہی مشیر بنیں گے۔ پی ٹی آئی راہنماء سلمان اکرم راجہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں نہیں کروائی جاتیں، ہمارے لوگوں کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جاتی ہے، بانی کی ہفتہ وار 2 ملاقاتیں آئینی...