2025-05-17@20:12:28 GMT
تلاش کی گنتی: 1421
«ہائپر ٹینشن»:
(نئی خبر)
اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ میں سینئر ترین جج جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں قائم ڈویژن بینچ کی کارروائی کے دوران اسٹینو کی عدم دستیابی کے باعث غیر معمولی صورت حال پیدا ہو گئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے سینئرترین جج جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز پر مشتمل دو رکنی ڈویژن بینچ نے کیسز کی سماعت کا آغاز کیا تو عدالت میں اسٹینو دستیاب نہیں تھا، جج کی طرف سے سماعت کے بعد آرڈر ڈکٹیٹ کرانے پر اسٹینو اسے شارٹ ہینڈ میں نوٹ کرتا ہے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں اسٹینو کی قلت ہو گئی ہے، 5،6 جج اور آجائیں تو شاید...
اسلام آباد ہائی کورٹ میں آج جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں ڈویژن بینچ میں اسٹینو کے بغیر عدالتی کارروائی ہوئی۔جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے مختلف کیسز کی سماعت کی۔کارروائی کے دوران سینئر پیونے جج جسٹس محسن اختر کیانی خود ہی آرڈر لکھتے رہے۔ یہ بھی پڑھیے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی آج رخصت پر چلے گئے جج کی طرف سے سماعت کے بعد آرڈر ڈکٹیٹ کرانے پر اسٹینو شارٹ ہینڈ میں نوٹ کرتا ہے، تاہم ڈویژن بینچ کی آج کی عدالتی سماعت کے دوران کورٹ اسٹینو موجود ہی نہیں تھا۔عدالتی کارروائی کے دوران جسٹس محسن اختر کیانی نے اہم ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں اسٹینو...
بلوچستان کے علاقے مچھ میں بھارتی آلہ کار کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دیسی ساختہ بم حملے میں پاک فوج کے 7جوان شہید اور 5 زخمی ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 6 مئی کو بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے مچھ میں بھارتی ایما پر کام کرنے والی کالعدم تنظیم نام نہاد ’بلوچ لبریشن آرمی‘ کے دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا جہاں مچھ کے قریب سیکیورٹی فورسز کی گاڑی آئی ای ڈی سے ٹکراگئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق بی ایل اے کے دہشت گردوں کے اس بزدلانہ حملے میں پاک فوج کے 7...
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ضلع کچھی بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے کی مذمت کی ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے دھماکے میں شہید ہونے والے سیکیورٹی فورسز کے 7 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہید سیکیورٹی اہلکاروں کے اہلخانہ سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ یہ بھی پڑھیے: کوئٹہ: مسلح افراد کا پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں 4 حملہ آور ہلاک اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شرپسند عناصر بلوچستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی...
6 مئی 2025 کو، بھارتی پراکسی، کالعدم ’بلوچ لبریشن آرمی‘ سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں نے ضلع کچھی کے علاقے مچھ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو دیسی ساختہ بم سے نشانہ بنایا۔جس کے نتیجے میں پاک سرزمین کے 7 بہادر سپوتوں نے جام شہادت نوش کیا۔ شہداء میں صوبیدار عمر فاروق، 42 سال؛ رہائشی کراچی، نائیک آصف خان، عمر 28 سال؛ رہائشی ضلع کرک، نائیک مشکور علی عمر 28 سال؛ رہائشی ڈسٹرکٹ اورکزئی، سپاہی طارق نواز عمر 26 سال؛ ضلع لکی مروت، سپاہی واجد احمد فیض 28 سال؛ ضلع باغ کا رہائشی، سپاہی محمد عاصم عمر 22 سال؛ رہائشی ضلع کرک اور سپاہی محمد کاشف خان عمر 28 سال؛ ضلع کوہاٹ شامل ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق علاقے میں...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستانی نژاد امریکن ڈیموکریٹ ڈاکٹر آصف محمود کی بانی پاکستان تحریک انصاف اورسابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کرنے والےامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی سے ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں رچرڈ گرینل نے ایک بار پھر عمران خان کے حق میں بات کی ہے، ان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ بھی عمران خان سے محبت کرتے ہیں اور ان کا سابق وزیراعظم سے خاص تعلق ہے۔ ڈاکٹر آصف محمود نے ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرتے ہوئے رچرڈ گرینل کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ آپ نے آج مقامی، قومی، اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے وقت نکالا۔ دنیا بھر میں موجودہ جغرافیائی و سیاسی تنازعات اور...
اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پی این سی اے آڈیٹوریم میں پیش کیا جانیوالا اسٹیج ڈرامہ ’ہاؤس اریسٹ‘ کا اجازت نامہ 4 روز بعد بحال کردیا ہے، پابندی کی زد پر آئے اس ڈرامے کو معروف ڈرامہ نگار انور مقصود نے تحریر کیا ہے۔ واضح رہے کہ اسٹیج ڈرامہ ’ہاؤس اریسٹ‘ کا اجازت نامہ گزشتہ جمعہ کو اپنے 10 ویں شو کے آغاز سے کچھ لمحات قبل اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے منسوخ کردیا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: انور مقصود کے ’ہاؤس اریسٹ‘ کا اجازت نامہ اچانک منسوخ کر دیا گیا ’ہاؤس اریسٹ‘ پیش کرنے والی کمپنی کاپی کیٹ پروڈکشن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں بتایا تھا کہ انور مقصود کے نئے اسٹیج...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 06 مئی 2025ء) امریکی محکمہ تعلیم کی طرف سے پیر کو جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، ٹرمپ انتظامیہ نے ہارورڈ یونیورسٹی کو نئی وفاقی گرانٹس حاصل کرنے سے روک دیا ہے، جس سے آئیوی لیگ کی اس یونیورسٹی کے ساتھ سامیت دشمنی، سیاسی تعصب اور بدانتظامی کے الزامات پر باہمی تصادم میں شدت آگئی ہے۔ اس اقدام سے مستقبل میں تحقیقی گرانٹس اور اس باوقار ادارے کو ملنے والی دیگر امداد میں اربوں ڈالر کی رقم منجمد ہو جائے گی۔ ہارورڈ یونیورسٹی نے ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا ہارورڈ کو بھیجے گئے ایک خط میں، ایجوکیشن سیکریٹری لنڈا میک موہن نے الزام لگایا کہ یونیورسٹی اپنی "قانونی ذمہ داریوں"...
تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے ملک کے عدالتی نظام پرعدم اعتماد کا اظہار کردیا۔ اسلام آباد میں پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس کے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے، کہا عوام اور عدلیہ کے درمیان خلیج تیزی سے بڑھ رہی ہے، چیف جسٹس عدلیہ کےوقاراورتوقیر بحال کرانے کیلئے اپنا کردارادا کریں۔ پارلیمانی پارٹی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تحریک انصاف عوام کی امنگوں کی ترجمانی قومی اسمبلی سمیت ہرفورم پرکرے گی۔ پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کی پہلگام کےفالس فلیگ آپریشن کی شدید مذمت کی اور کہا کہ پاکستانی قوم ذمہ دار، بہادر اور نڈر ہے،تحریک انصاف دنیا کے ہر خطے میں دہشت گردی کے خلاف ہے، پہلگام واقعے میں پاکستان کے ملوث ہونے...
ٹرمپ انتظامیہ کیجانب سے جو مطالبات کیے گئے ہیں، ان پر عمل نہ ہوا تو یہ امداد معطل رہے گی۔ امریکی وزیر تعلیم لنڈ مک موہن Linda McMahon کیجانب سے ہارورڈ یونیورسٹی کو اس بارے میں خط بھی جاری کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ٹرمپ انتظامیہ نے ہارورڈ یونیورسٹی کی اربوں ڈالر امداد روک دی، امریکی محکمہ تعلیم نے ہارورڈ یونیورسٹی کو اس ضمن میں باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے۔ ہارورڈ یونیورسٹی کی تحقیق اور دیگر امور سے متعلق اربوں ڈالر امداد منجمد کی گئی ہے۔ واضح کیا گیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے جو مطالبات کیے گئے ہیں، ان پر عمل نہ ہوا تو یہ امداد معطل رہے گی۔ امریکی وزیر تعلیم لنڈ مک...
اسلام آباد: وزیراعظم اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں خطے کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر بات کی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایک ہفتے کے اندر دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ دوسرا ٹیلی فونک رابطہ ہے۔ وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے جنوبی ایشیاء کی حالیہ پیشرفت میں ان کی دلچسپی اور روابط کی کوششوں کو سراہا اور کشیدگی میں کمی کے ساتھ ساتھ کسی بھی تصادم سے بچنے کی ضرورت کا خیرمقدم کیا۔ ایک آزاد شفاف، غیر جانب دار اور معتبر تحقیقات کی اپنی پیشکش کا اعادہ کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے اپنی تشویش کا اظہار کیا کہ بھارت نے ابھی تک کوئی ثبوت فراہم...
سٹی 42 : صدر مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا میں خوارج کے خلاف مُختلف کامیاب کاروائیوں پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ صدر مملکت نے کاروائیوں کے دوران 8 خوارج جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا ۔ صدر مملکت نے جنوبی وزیرستان میں کاروائی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے نائیک مجاہد خان کو خراج عقیدت بھی پیش کیا ۔ صدر مملکت نے نائیک مجاہد خان کے جذبہ حب الوطنی اور بہادری کو سراہا، ساتھ ہی شہید کیلئے بلندی درجات، اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔ اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد کمی کردی صدر مملکت نے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کاروائیاں...

وزیراعظم اورسیکرٹری جنرل یواین کاٹیلی فونک رابطہ، جنوبی ایشیاء کی موجودہ سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں جنوبی ایشیاء کی موجودہ سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایک ہفتے کے اندر دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ دوسرا ٹیلی فونک رابطہ ہے۔ وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے جنوبی ایشیاء کی حالیہ پیشرفت میں ان کی دلچسپی اور روابط کی کوششوں کو سراہا اور کشیدگی میں کمی کے ساتھ ساتھ کسی بھی تصادم سے بچنے کی ضرورت کا خیرمقدم کیا۔ ایک آزاد شفاف، غیر جانبدار اور معتبر تحقیقات کی اپنی پیشکش کا اعادہ کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے اپنی تشویش کا اظہار کیا کہ بھارت نے ابھی تک کوئی ثبوت فراہم نہیں...
خیبرپختونخوا مائنز اینڈ منرلز بل پر پی ٹی آئی کمیٹی نے سوالات اٹھا دیے ہیں، اور اس بل کو 6 ماہ تک موخر کرنے کی سفارش کی ہے۔ ایسے میں یہ سوال زبان زدعام ہے کہ کیا اس معاملے پر وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور تنہا رہ گئے؟ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اندرونی پارلیمانی کمیٹی نے مجوزہ مائنز اینڈ منرلز ایکٹ 2025 پر سوالات اٹھا کر بل کو فوری طور پر اسمبلی میں نہ لانے اور 6 ماہ تک موخر کرکے اس میں شامل خامیوں اور غیر آئینی شقوں کو نکالنے کی سفارش کر دی ہے۔ 3 رکنی پارلیمانی کمیٹی نے 39 صفحات پر مشتمل تفصیلی رپورٹ پارٹی کے مرکزی چیئرمین اور جنرل سیکریٹری کو پیش کر دی،...
پراپرٹی کی قیمتوں کے اعتبار سے بلوچستان کا صوبائی دارالحکومت کوئٹہ ملک کے مہنگے ترین شہروں میں شمار ہوتا تھا، جہاں چند برس قبل تک شہر کے وسطی علاقوں میں زمین کا ٹکڑا خریدنا کسی خواب سے کم نہ تھا۔ پراپرٹی ذرائع کے مطابق شہر کے مرکزی بازاروں میں ایک فٹ ڈیڑھ سے دو لاکھ جبکہ وسطی علاقے 50 ہزار سے ایک لاکھ روپے کے درمیان فی فٹ میں فروخت ہو رہے تھے تاہم گزشتہ چند برسوں سے پراپرٹی کی قیمتوں میں غیر معمولی کم دیکھنے کو ملی ہے۔ وی نیوز سے بات کرتے ہوئے پراپرٹی کے کاروبار سے منسلک ابرار خان بتاتے ہیں کہ کوئٹہ میں گزشتہ پانچ سال سے پراپرٹی کی قیمت میں ہر گزرتے سال کے ساتھ...
—فائل فوٹو ہنگو میں منعقدہ تحریکِ انصاف کے ورکرز کنونشن میں صدر پی ٹی آئی کے پی کے جنید اکبر سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے۔ اس موقع پر رکنِ کے پی کے اسمبلی شاہ تراب نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ورکرز نے ہمیشہ پارٹی کے لیے قربانی دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ورکروں کا صرف ایک مطالبہ ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر سہیل آفریدی نے کہا کہ اس بار ہم پوری تیاری سے ڈی چوک جائیں گے۔
مفی منیب الرحمٰن—فائل فوٹو اہلسنت و جماعت کے زیرِ اہتمام فلسطینیوں سے اظہارِ یک جہتی کے لیے کراچی میں مارچ کیا گیا۔مفتی منیب الرحمٰن کی قیادت میں مارچ نمائش سے تبت سینٹر پہنچا۔ ٹریفک پولیس نے بتایا ہے کہ اس دوران عام پبلک کو جمشید روڈ، تین ہٹی سے نمائش جانے کی اجازت نہیں تھی۔ ٹریفک پولیس نے شہریوں کو گرومندر سے سولجر بازار، جمشید روڈ سے جیل چورنگی کا راستہ اختیار کرنے کی ہدایت کی تھی۔ٹریفک پولیس کے مطابق ٹریفک کو شارع قائدین، سوسائٹی چورنگی سے نمائش جانے کی اجازت نہیں تھی، شہریوں کو سوسائٹی چورنگی سے کشمیر روڈ کا راستہ اختیار کرنے کا کہا گیاٹریفک پولیس کے مطابق ریلی کے دوران سوسائٹی چورنگی سے آنے والے ٹریفک کو پیپلز...
سٹی42: پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت میں وزیراعظم نریندر مودی اور مودی کے حامی کٹھ پتلی میڈیا پر تنقید بڑھ گئی۔ مختلف میڈیا پلیٹ فارمز پر بھارتی شہری پہلگام میں سیاحوں کی سکیورٹی میں ناکامی کی کھلی حقیقت کو لے کر نریندر مودی کی مرکزی حکومت پر سخت کو تنقید کر رہے ہیں۔ حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ ہوسٹ نے براہ راست سوال پوچھا کہ کیا پہلگام سکیورٹی فیلیئر نہیں ہے؟ پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز اور کراچی کنگز میں آج جوڑ پڑے گا پوڈکاسٹ شو کے مہمانوں نے جواب دیا کہ پہلگام میں سیاحوں کا قتل جس نے بھی کیا یہ ایک بدترین سکیورٹی ناکامی ہے۔ پلوامہ بھی سکیورٹی فیلیئر تھا۔ ، پٹھان کوٹ...

پی ایس ایل 10 میں ٹیموں کے ساتھ اینٹیگریٹی افسران کا تقرر نہیں کیا گیا، اینٹی کرپشن ڈپارٹمنٹ خود نگرانی پر مامور
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن میں ٹیموں کے ساتھ اینٹیگریٹی افسران کا تقرر نہیں کیا گیا، حالانکہ ماضی میں کھلاڑیوں کو مشکوک عناصر سے بچانے کے لیے یہ تقرریاں معمول کا حصہ ہوا کرتی تھیں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اس بار مکمل طور پر اپنے اینٹی کرپشن ڈپارٹمنٹ کو ذمہ داریاں سونپ دی ہیں جو ہر ٹیم کی نگرانی کر رہا ہے ذرائع کے مطابق ابتدائی سیزنز میں آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کو بھی پی ایس ایل میں شامل رکھا جاتا تھا لیکن اب وہ پریکٹس ترک کر دی گئی ہے اس بار نہ صرف اینٹیگریٹی افسران کی تقرری نہیں ہوئی بلکہ پی سی بی کا اینٹی کرپشن یونٹ ہی ہوٹلوں...
بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی، ایم) کے صدر سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ، عدلیہ اور دیگر فورمز عوام کے حقوق کے تحفظ میں ناکام رہے ہیں۔ نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق گزشتہ شب شاہوانی اسٹیڈیم میں پارٹی کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مینگل نے کہا کہ ان کی جماعت اپنی سیاست کے لیے حکومت سے اجازت لینے کی زحمت نہیں کرے گی، جب حکومت ہم سے احتجاج نہ کرنے کے لیے کہتی ہے، تو ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی غلط پالیسیوں کو ترک کرے، جو لوگوں کو احتجاج کرنے پر مجبور کرتی ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ اگر حکام لوگوں اور بلوچ خواتین کی بے حرمتی کرتے ہیں،...
رواں سال اپریل گزشتہ 65 سالوں میں ساتواں سب سے خشک اپریل رہا۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق اپریل میں اوسط درجہ حرارت 65 سالوں میں دوسرا سب سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ دن کا درجہ حرارت بھی گزشتہ 65 سالوں میں دوسرا سب سے زیادہ گرم درجہ حرارت رہا۔ محکمۂ موسمیات نے بتایا کہ اپریل میں ملک کا اوسط درجہ حرارت 27.91 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، اپریل میں یہ درجۂ حرارت معمول سے 3.37 ڈگری سینٹی گریڈ زائد رہا جبکہ اپریل میں ملک کا معمول کا اوسط درجہ حرارت 24.54 ڈگری سینٹی گریڈ ہوتا ہے۔ محکمۂ موسمیات نے مزید بتایا کہ رواں سال اپریل میں دن کا زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 36.40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا...
لندن میں مسلم لیگ ن کے تحت بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے مظاہرہ کیا گيا، جس میں تحریک انصاف سمیت پاکستان کی دیگر سیاسی جماعتوں کے کارکن بھی شریک ہوئے۔مسلم لیگ ن برطانیہ نے بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے مظاہرہ کیا، جس میں میں لندن سمیت برطانیہ بھر سے آئے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔شرکاء نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف زبردست نعرے بازی کی اور بھارتی ہائی کمیشن کے اطراف کا علاقہ پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونجتا رہا۔ پاکستان نے اپنا ملی نغمہ بھارت میں سوشل میڈیا پر چلوا دیا بھارتی صارفین نے پاکستانی ملی نغمہ چلنے پر اپنی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ احسن ڈار صدر مسلم لیگ ن برطانیہ نے کہا...
احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے بی یو جے کے صدر خلیل احمد نے کہا کہ پیکا جیسے متنازع کالے قانون کے ذریعے صحافیوں کو آزادی اظہارِ رائے جیسے بنیادی آئینی حق سے محروم کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ پریس کلب کے صدر عرفان سعید اور بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے صدر خلیل احمد کے کہنا تھا کہ بلوچستان میں صحافیوں کے بڑھتے ہوئے مسائل کے حل پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی ہے اور کروڑوں روپے سرکاری اشتہارات وصول کرنے والے ٹی وی چینلز اور اخبارات کے مالکان اپنے ورکرز کا اس حد تک استحصال کر رہے ہیں کہ انہیں حکومت کی مقرر کردہ کم سے کم اجرت کی پالیسی کے تحت تنخواہیں بھی ادا نہیں کر...
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2025ء)برطانوی شہزادہ ہیری اپنی امریکی اہلیہ میگھن کے ساتھ شاہی ذمہ داریوں سے دستبرداری کے فیصلے کے بعد برطانوی حکومت کی جانب سے سیکیورٹی انتظامات واپس لینے کے خلاف عدالتی جنگ ہار گئے۔برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق شاہ چارلس کے چھوٹے بیٹے ہیری نے ہوم آفس کے اس فیصلے کو تبدیل کرنے کی کوشش کی تھی، جس میں فروری 2020 میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ برطانیہ میں رہتے ہوئے انہیں خود بخود ذاتی پولیس سیکیورٹی نہیں ملے گی۔گزشتہ سال لندن کی ہائی کورٹ نے فیصلے کو قانونی قرار دیا تھا اور اس فیصلے کو اپیل کورٹ کے 3 سینئر ججز نے برقرار رکھتے ہوئے قرار دیا تھا کہ اگرچہ...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2025ء) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سربراہ سینیٹر ساجد میر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت ، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔(جاری ہے) جاری تعزیتی پیغام میں گورنر سندھ نے کہا ہے کہ سینیٹر ساجد میر اسلام کے بڑے داعی ، انتہائی ملنسار ، شفیق اور دلجوئی کرنے والے انسان تھے ، گورنر سندھ نے مزید کہا کہ سینیٹر ساجد میر کا انتقال امت مسلمہ کے لئے بہت بڑا نقصان ہے۔
سی این بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکی چیمبر آف کامرس نے ٹرمپ انتظامیہ کو ایک خط ارسال کیا جس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ وہ فوری طور پر ‘ٹیرف کی کمی کے میکانزم’ پر عمل درآمد کرے تاکہ امریکی معیشت کو کساد بازاری اور چھوٹے کاروباری اداروں کو ‘ناقابل تلافی نقصان’ سے بچایا جا سکے۔ امریکی چیمبر آف کامرس امریکہ بھر میں 3 ملین سے زائد کاروباری اداروں اور تنظیموں کی نمائندگی کرتی ہے ، جو اسے دنیا کی سب سے بڑی اور بااثر کاروباری تنظیموں میں سے ایک بناتی ہے۔ گروپ نے مطالبہ کیا ہےکہ ٹرمپ انتظامیہ تمام چھوٹے کاروباری درآمد کنندگان پر ٹیرف ختم کرے، اور ان تمام مصنوعات...
واشنگٹن : ایسوسی ایشن آف یو ایس فٹ ویئر ڈسٹری بیوٹرز اینڈ ریٹیلرز نے رواں ہفتے وائٹ ہاؤس کو ایک خط ارسال کیا ،جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد کیے جانے والے “مساوی ٹیرف” سے استثنیٰ کا مطالبہ کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق اس خط میں 76 فٹ ویئر برانڈز کے دستخط موجود ہیں، جن میں نائیکی، ایڈیڈاس، اسکیچرز اور انڈر آرمر جیسے بڑے برانڈز بھی شامل ہیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ مناسب قیمت کے جوتے تیار کرنے والی بہت سی کمپنیاں اتنے زیادہ ٹیرف کی متحمل نہیں ہو سکتیں اور یہ اخراجات کسٹمرز کو منتقل نہیں کر سکتیں۔ اگر ان محصولات کو فوری طور پر ختم نہ کیا گیا تو ان کمپنیوں...
معروف رائٹر انور مقصود کے اسٹیج ڈرامے ’ہاؤس اریسٹ‘ کا اجازت نامہ آغاز سے کچھ لمحات قبل منسوخ کر دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:انور مقصود ہوئے بے نقاب، فوج سے معافی کیوں مانگی؟ ’ہاؤس اریسٹ‘ پیش کرنے والی کمپنی کوپی کیٹ پروڈکشن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں اعلان کیا ہے کہ انور مقصود کے نئے اسٹیج ڈرامے ہاؤس اریسٹ کے لیے نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) واپس لے لیا گیا ہے۔ ڈراما آج دارالحکومت میں پیش کیا جانا تھا، تاہم ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد کی جانب سے اجازت نامے منسوخ کر دیا گیا ہے۔ کوپی کیٹ پروڈکشن کے مطابق اجازت نامہ منسوخ کرنے کے حوالے سے ابھی تک کوئی سرکاری وجہ نہیں بتائی...
---فائل فوٹو لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانتوں کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر لی گئیں۔لاہور ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 8 مئی کو ہوگی۔2 رکنی بینچ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کرے گا۔ اسپیشل پراسیکیوٹرز 2 رکنی بینچ کے روبرو دلائل دیں گے۔
برطانوی شہزادے ہیری نے ایک انٹرویو میں شاہی خاندان سے صلح کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صلح چاہتے ہیں اور مزید لڑائی کا کوئی فائدہ نہیں، زندگی قیمتی ہے۔ بی بی سی کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں پرنس ہیری نے کہا کہ وہ شاہی خاندان سے اپنے تعلقات بہتر بنانا چاہتے ہیں، تاہم وہ برطانیہ میں سیکیورٹی کے قانونی مقدمے میں شکست سے شدید مایوس ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کے والد بادشاہ چارلس اب ان سے بات نہیں کرتے اور اس کی وجہ سیکیورٹی سے متعلق مسائل ہیں۔ میں نہیں جانتا کہ میرے والد کے پاس اور کتنا وقت ہے، میں ان سے مزید جھگڑا نہیں چاہتا۔ مزید پڑھیں: برطانوی میڈیا گروپ نے...
لندن (اوصاف نیوز)بھارت کے پاکستان کے خلاف جھوٹے الزامات کے خلاف لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔منفرد احتجاج میں سکھوں نے نریندر مودی کی تصویر کو سڑکوں پر گھسیٹا او ر اس پر جوتے بھی پھینکے۔ احتجاج میں پاکستانیوں اور سکھوں نے شرکت کی ، مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارتی سفارت خانے دہشت گردی کے مراکز بن چکے ہیں اور سکھ پنجاب کی سرزمین کو پاکستان کیخلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دینگے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر بھارت نے پانی کی دہشت گردی کا ارتکاب کیا تو اسے بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی۔دوسری جانب فرانس کے دارالحکومت پیرس میں پاکستانی اور کشمیری برادریوں نے بھی بھارت کے خلاف احتجاج کیا۔ مودی...
خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں انسدادِ دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں خطرناک دہشت گرد کمانڈر گل باز مارا گیا جبکہ سی ٹی ڈی کے تین اہلکار شہید اور دو زخمی ہوگئے۔ سینٹرل پولیس آفس (سی پی او) کے مطابق مقابلہ خفیہ اطلاع پر کیے گئے آپریشن کے دوران پیش آیا، جہاں دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر اچانک فائرنگ شروع کردی۔ جوابی کارروائی میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والا کمانڈر گل باز ہلاک ہو گیا، جو پولیس اہلکاروں پر حملوں اور ٹارگٹ کلنگ سمیت کئی سنگین وارداتوں میں مطلوب تھا۔ سی پی او کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے شدید تبادلے...
سٹی42: آئی جی پنجاب نے جمعۃ المبارک کے موقع پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں سیکیورٹی کے انتظامات سخت کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔ آئی جی پنجاب نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مساجد، امام بارگاہوں، مزارات اور دیگر اہم مقامات کی مکمل سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے معاشرتی اصلاح اور امن و انصاف کی فراہمی میں ممبر و محراب کے کردار کو انتہائی اہم قرار دیا۔ دبئی پاورلفٹنگ اینڈ باڈی بلڈنگ انٹرنیشنل چیمپئن شپ: پاکستان نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا انہوں نے ڈی پی اوز اور سینئر پولیس افسران کو ہدایت کی کہ وہ نمازِ جمعہ کے موقع پر علاقائی مساجد کا دورہ کریں اور نماز کے بعد شہریوں کے مسائل سن...
اپنی ایک رپورٹ میں فاکس نیوز کا کہنا تھا کہ مائیکل والٹز اور ان کے نائب کی وائٹ ہاؤس کے اہم عہدوں سے برطرفی کا تعلق سیگنل گیٹ لیک اسکینڈل سے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ CNN نے دو آگاہ ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ مشرق وسطیٰ میں امریکی صدر کے خصوصی نمائندے "اسٹیو ویٹکاف" اس بات میں دلچسپی نہیں رکھتے کہ انہیں وائٹ ہاؤس کے نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر کے عہدے سے ہٹائے جانے والے "مائیکل والٹز کی جگہ تعینات کیا جائے۔ رویٹرز کے مطابق، امریکی ڈپٹی سیکرٹری آف اسٹیٹ "کرس لینڈو" بھی اس عہدے کے ممکنہ امیدواروں میں شامل ہیں تاہم بعض میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ اس پوزیشن پر اسٹیو ویٹکاف کی تعیناتی کا امکان اب بھی...
بھارت کو اس بار فنٹاسٹک ٹی نہیں فنٹاسٹک مار ملے گی، عطا تارڑ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت کو اس بار فنٹاسٹک ٹی نہیں فنٹاسٹک مار ملے گی، سفارتی محاذ پر کوششیں تیز ہوئی ہیں ، دوست ممالک رابطے میں ہیں، کسی بھی جارحیت کا جواب دینا جانتے ہیں، بھارتی میڈیا رو رہا ہے پر کوئی بات نہیں سن رہا، ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ سفارتی محاذ پر کوششیں تیز ہوئی ہیں، رابطے بڑھے ہیں، دوست ممالک سے رابطے میں ہیں، کسی بھی جارحیت کا جواب دینا جانتے ہیں، اس بار فنٹاسٹک ٹی نہیں فنٹاسٹک مار ملے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف نے پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے پیش نظر سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی اور کور کمیٹی کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس میں بانی چیئرمین کی رہائی کا ایک بار پھر مطالبہ کیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق پاکستان ایک نازک موڑ پر کھڑا ہے اور بھارتی دھمکیوں کے جواب میں ہائی الرٹ کا اعلان کر دیا گیا ہے، ایک ایسے وقت میں جب قومی اتحاد اور قابل اعتماد قیادت ناگزیر ہے۔ ملک کی قیادت ایک خاموش اور غافل حکومت کر رہی ہے جبکہ اس کا سب سے قابل اعتماد رہنما پابند سلاسل...
پی ٹی آئی کا پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے پیش نظر عمران خان کی رہائی کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف نے پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے پیش نظر سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کر دیا۔ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی اور کور کمیٹی کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس میں بانی چیئرمین کی رہائی کا ایک بار پھر مطالبہ کیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق پاکستان ایک نازک موڑ پر کھڑا ہے اور بھارتی دھمکیوں کے جواب میں ہائی الرٹ کا اعلان کر دیا گیا ہے، ایک ایسے وقت میں جب قومی اتحاد اور قابل اعتماد قیادت ناگزیر ہے۔ ملک کی قیادت ایک خاموش اور غافل...

2025 میں بانی پی ٹی آئی کی اپیل مقرر ہوتی نظر نہیں آتی؛190 ملین پاؤنڈ کیس میں رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ کا اہم بیان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)190 ملین پاؤنڈ کیس میں سابق وزیر اعطم عمران خان اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی اپیلوں سے متعلق بڑی پیش رفت سامنے آگئی۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز رپورٹ کے مطابق رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے سامنے آنے والے بیان میں کہا گیا کہ رواں برس 2025 میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اپیل مقرر ہوتی نظر نہیں آتی۔ یہ بیان رجسٹرار آفس نے رپورٹ قائم مقام چیف جسٹس کے بینچ میں جمع کرادی، رپورٹ کے مطابق سزائے موت کے خلاف 2017 کی اپیل سب سے پرانی عدالت میں مقرر ہے، دائر ہونے کے بعد اپیلیں اپنی اپنی باری پر مقرر ہوتی ہیں۔ امیشا پٹیل سلمان...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاسی کمیٹی اور کور کمیٹی نے اپنے مشترکہ اعلامیہ میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف عوام کی مکمل حمایت کے ساتھ عمران خان کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتی ہے تاکہ قوم اپنی مقدس سرحدوں کے دفاع میں متحد ہو سکے۔ اعلامیے کے مطابق پاکستان ایک نازک موڑ پر کھڑا ہے۔ بھارتی دھمکیوں کے جواب میں ہائی الرٹ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ایک ایسے وقت میں جب قومی اتحاد اور قابل اعتماد قیادت ناگزیر ہے، ملک کی قیادت ایک خاموش اور غافل حکومت کر رہی ہے جبکہ اس کا سب سے قابل اعتماد رہنما پابند سلاسل ہے۔ وزیراعظم مودی کی قیادت میں، آر ایس ایس کے نظریے کے تحت چلنے...
جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی۔ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ بھارت اپنی ناکام سیکیورٹی کا ملبہ پاکستان پر ڈال رہا ہے۔اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمشنر جین میرٹ کی مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد ہوئی، ملاقات کے دوران بین الاقوامی اور خطے کی صورتحال پر گفتگو کی۔جے یو آئی ترجمان کے مطابق ملاقات میں مولانا اسجد محمود، مفتی ابرار اور طارق موجود تھے، اس دوران حالیہ پاک بھارت کشیدگی اور خطے کے امن پر بات چیت ہوئی۔اس دوران مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بھارت کا رویہ غیر ذمہ دارانہ ہے، نئی دہلی اپنی ناکام سیکیورٹی کا ملبہ اسلام آباد پر ڈال رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نریندر مودی اپنی سیاست بچانے...
شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وطن کی سرحدوں کی حفاظت کیلئے گلگت بلتستان کے عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے اور بھارت کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینگے۔ اسلام ٹائمز۔ قراقرم یونیورسٹی گلگت کے سٹاف نے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی۔ ڈائریکٹر جنرل پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ میر تعظیم اختر کی قیادت میں افواج پاکستان اور ملکی سالمیت کے حق میں احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کے شرکاء نے پاک فوج کے حق میں جبکہ مودی کی انتہائی پسند حکومت کیخلاف نعرے بازی کی۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وطن کی سرحدوں کی حفاظت کیلئے گلگت بلتستان کے عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے...
وزیر خارجہ اسحاق ڈار— فائل فوٹو وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت اور آئی ٹی پاکستانی معیشت کو نئی شکل دے رہی ہے۔ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ڈیجیٹل انفرا اسٹرکچر جدید دور کی ضرورت ہے۔ سرمایہ کار آئی ٹی کے شعبے میں سہولتوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں: شزا فاطمہوزیرِ مملکت برائے آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ کا کہنا ہے کہ ملکی و غیر ملکی سرمایہ کار آئی ٹی کے شعبے میں سہولتوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ عالمی منڈی تک رسائی کےلیے ڈیجیٹائزیشن ضروری ہے، پاکستان میں عالمی معیار کے ڈیجیٹل ماہرین موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈی...
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ توقع ہے حکومت برطانیہ پاکستان ہائی کمیشن کی سکیورٹی کو یقینی بنائے گی۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ایک بیان میں ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ احتجاج کے دوران پاکستانی کمیونٹی کے مثبت رویے پر فخر ہے، بھارت کے مختلف ممالک میں ہوئی وارداتوں میں ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیں، اگر ہمیں ہدف بنایا گیا تو مناسب جواب دیں گے۔لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر بھارتی شہریوں کی جانب سے ہونے والے احتجاج پر انہوں نے مزید کہا کہ توقع ہے حکومت برطانیہ پاکستان ہائی کمیشن کی سکیورٹی کو یقینی بنائے گی۔دوسری جانب برطانوی وزارت خارجہ کے عہدیدار ہمیش...
سٹی42: ایس پی موبائلز ارسلان زاہد کا کہنا ہے کہ شہر میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کے تحت موبائلز سکواڈ کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے اور کسی بھی صورت میں سکیورٹی پر کمپرومائز نہیں کیا جائے گا۔ ایس پی موبائلز کے مطابق لاہور کے مختلف مقامات پر قائم ناکہ جات پر سخت سکیورٹی چیکنگ کا عمل جاری ہے جہاں متعلقہ ڈی ایس پیز کی زیر نگرانی جدید پولیس گیجٹس اور آرٹیکلز کی مدد سے چیکنگ کی جا رہی ہے۔ بس سٹاپس پر پنکھوں، الیکٹرک واٹر کولر کی چوری کو روکنے کا نیا حل ترجمان پولیس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ای پولیس ایپ کی مدد سے 11 ہزار 399 سے زائد افراد...
اپنی ایک پریس بریفنگ میں امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس کا کہنا تھا کہ کشمیر کی صورتحال پر پاکستان اور بھارت دونوں سے رابطہ کیا جا رہا ہے اور ان سے کہا جا رہا ہے کہ کشیدگی میں اضافہ نہ کریں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا نے بھارت اور پاکستان پر زور دیا ہے کہ پہلگام حملے کے بعد دنوں ممالک کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے دوران صورتحال مزید خراب نہ کی جائے۔ ترجمان محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے پریس بریفنگ میں کہا کہ کشمیر کی صورتحال پر پاکستان اور بھارت دونوں سے رابطہ کیا جا رہا ہے اور ان سے کہا جا رہا ہے کہ کشیدگی میں اضافہ نہ کریں۔ ایک سوال پر ٹیمی بروس کا کہنا تھا کہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 29 اپریل 2025ء) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں فلسطینیوں کو تباہ کرنے کے ''مخصوص ارادے سے کام کیا ہے اور اس طرح نسل کشی کا ارتکاب کیا ہے۔‘‘ اسرائیل نے غزہ میں جاری اپنے ملٹری آپریشن میں ایمنسٹی، انسانی حقوق کے دیگر گروپوں اور کچھ ریاستوں کی جانب سے 'نسل کشی‘ کے الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سیکرٹری جنرل اگنس کالامار نے رپورٹ کے تعارف میں کہا، ''سات اکتوبر 2023ء سے، جب حماس نے اسرائیلی شہریوں اور دیگر کے خلاف ہولناک جرائم کا ارتکاب کیا اور 250 سے زائد یرغمالیوں کو اغوا کیا، دنیا کو براہ راست نشر ہونے والی...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی نے کہا ہے کہ عمران خان نے پہلے ہی کہا تھا یہ ملک بھی میرا ہے اور فوج بھی، وقت کا تقاضہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے۔ پشاور ہائی کورٹ کے بابہر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ انڈیا کی جارحیت اور کشمیر میں مسلمانوں پر ظلم انسانیت کی بدترین تاریخ ہے، آج جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں، ہماری فوج ملک و قوم کے دفاع کیلئے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی کمی محسوس کی جارہی ہے، بھارت کو شکست دینے کیلئے عوام کا فوج کے ساتھ کھڑا ہونا ضروری ہے، وقت کا تقاضہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا...
الحرم سٹی، غوری ٹاون سمیت 4رہائشی منصوبوں کے 500سے زائد متاثرین میں 30کروڑ روپے کے چیک تقسیم WhatsAppFacebookTwitter 0 29 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)قومی احتساب بیورو ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں رہائشی منصوبوں میں غبن کے متاثرین میں رقوم کی واپسی کی تقریب منعقد کی گئی ۔ تقریب کی صدارت چئیرمین نیب لیفٹنٹ جنرل(ر)نذیر احمد نے کی۔ تقریب میں راولپنڈی اور اسلام آباد کے چار رہائشی منصوبوں الحرم سٹی، غوری ٹاون، گلشن رحمان اور ارائین سٹی کے 500سے زائد متاثرین میں 300ملین روپے کے چیک تقسیم کیے گئے۔ واضح رہے کہ مذکورہ رہائشی منصوبوں کے متاثرین میں پہلے مرحلے میں نیب کی کوششوں سے بازیاب کی گئی رقوم کے کروڑوں روپے کے تقسیم کئے جا...
ضلعی انتظامیہ کے مطابق مذکورہ لاشیں زیارت کے علاقے چوتیر سے ملی ہیں، جنہیں فوری ڈسٹرکٹ اسپتال زیارت منتقل کردیا گیا، جہاں انکی شناخت کی جائیگی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع زیارت میں سات نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق مذکورہ لاشیں زیارت کے علاقے چوتیر سے ملی ہیں، جنہیں فوری ڈسٹرکٹ اسپتال زیارت منتقل کردیا گیا، جہاں ان کی شناخت کی جائے گی۔ دوسری جانب لاشیں ملنے کے بعد مقامی افراد نے احتجاج شروع کرتے ہوئے زیارت چوتیر شاہراہ کو بند کر دیا ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ چوتیر ایک پرامن علاقہ ہے، جہاں کا امن خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق شاہراہ پر ٹریفک کی بحالی...
گورنر سندھ نے حرم مطہر سے منسلک میوزیم کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے اسلامی تاریخ سے متعلق نایاب نوادرات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ انہوں نے تاریخی ورثے کے تحفظ اور اسے آئندہ نسلوں تک منتقل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ نے روضہ امام موسیٰ کاظم علیہ السلام اور امام محمد تقی علیہ السلام پر با ادب حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر انہوں نے امت مسلمہ کے اتحاد، فلاح اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔ گورنر سندھ نے ملک کے تحفظ، امن و استحکام اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے بھی دعا کی۔ روضہ پر حاضری کے دوران گورنر سندھ نے زائرین میں...
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ہلاک ہونے والے خوارجیوں کی پُشت پناہی بھارت کررہا تھا، سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم ملک کے خلاف تمام سازشوں کو ناکام بنائیں گے، بھارت نے کوئی بھی حرکت کی تو اس کا جواب ملے گا۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ 26 اور 27 مئی کی درمیانی رات کو ہمیں اطلاع ملی کہ خوارج کا ایک بڑا لشکر افغانستان سے پاکستان میں داخل ہوا ہے، خوارجی شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل سے پاکستان میں داخل ہورہے تھے، سیکیورٹی فورسز نے ٹریپ کرنے کے لیے خوارجیوں کو...

سیکیورٹی فورسز نے پاکستان,افغان سرحد کے راستے دراندازی کی بڑی کوشش ناکام بنا دی ، 54خوارجی جہنم واصل
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )سیکیورٹی فورسز نے 25/26 اور 26/27 اپریل 2025 کی درمیانی شب پاکستان-افغان سرحد کے راستے دراندازی کی کوشش کرنیوالے خوارج کے ایک بڑے گروہ کی نقل و حرکت کو مانیٹر کیا ،اور شمالی وزیرستان کے ضلع حسن خیل کے عمومی علاقے میں تلاش کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی دستوں نے مؤثر طریقے سے خوارج کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا اور تمام 54 خوارج کو جہنم واصل کر دیا ۔ ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کے طلباء کیخلاف انتہا پسند ہندوؤں کا تشدد, "ہندو رکھشک دل" کی جانب...
قومی ٹیم کے سابق کپتان اور انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے سابق بالنگ کوچ وسیم اکرم نے بالی ووڈ اداکار و فرنچائز مالک شاہ رخ خان سے متعلق حیران کن انکشاف کردیا۔ پاکستان کے سابق لیجنڈ اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے سابق بولنگ کوچ وسیم اکرم نے ایک انوکھا واقعہ سناتے ہوئے بتایا کہ 2012 آئی پی ایل ایڈیشن کے دوران شاہ رخ خان نے محض ایک گھنٹے میں پرائیویٹ جہاز کا انتظام کردیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ناک آؤٹ میچ سے قبل بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان سے درخواست کی تھی کہ ٹیم کو لے جانیوالی فلائٹ میں کھلاڑی تھک جائیں گے، کل پہنچیں گے، پرسوں میچ ہے، اگر پرائیوٹ جہاز...

پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے بعد بحیرہ عرب میں تعینات بھارتی بیڑہ 'آئی این ایس وکرانت، اچانک واپس نیول اسٹیشن پہنچ گیا
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی بحریہ کا جدید طیارہ بردار جہاز "آئی این ایس وکرانت" اچانک نامعلوم وجوہات کی بنا پر بحیرہ عرب سے واپس نیول اسٹیشن کاروار پہنچ گیا ہے۔ سیٹلائٹ تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ آئی این ایس وکرانت اب بھارتی نیول بیس پر لنگر انداز ہے تاہم بھارتی حکام کی جانب سے اس اچانک واپسی کی کوئی باضابطہ وضاحت سامنے نہیں آئی۔بھارتی بحری بیڑے کی واپسی سے متعلق فی الحال کوئی مصدقہ اطلاعات نہیں ہیں۔آئی این ایس وکرانت بھارت کا جدید ترین اور خود ساختہ ایئر کرافٹ کیریئر ہے۔ پنجات میں پی ٹی آئی حکومت میں ترقیاتی منصوبوں میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع، تفصیلات طلب کرلی گئیں واضح رہے کہ...
1912 میں ڈوبنے والے مشہور ٹائٹینک جہاز کے مسافر کی طرف سے لکھے گئے خط کو 4 لاکھ ڈالرز میں نیلام کردیا گیا ہے۔ یہ خط 10 اپریل 1912 کو جہاز کی نیویارک روانگی کے وقت آرکیبالڈ گریسی نامی فرسٹ کلاس مسافر کی طرف سے ایک جاننے والے کو لکھا گیا تھا جس میں انہوں نے لکھا تھا یہ ایک اچھا جہاز ہے تاہم میں اس کے بارے میں رائے قائم کرنے میں سفر کے اختتام تک انتظار کروں گا۔ تاہم روانگی کے 4 دن بعد جب جہاز آئس برگ سے ٹکرا کر حادثے کا شکار ہوگیا تو گریسی نامی اس مسافر نے جہاز سے سمندر میں چھلانگ لگائی اور ایک الٹے ہوئے لائف بوٹ پر چڑھ گیا۔ انہیں بعد...
روسی تجزیہ کار اور ماہر بین الاقوامی امور ٹیموفے بورداچیو نے کہا ہے کہ امریکا اب یورپ مزید سیکیورٹی ضمانت دینے کے قابل نہیں رہا اور ووٹرز کی طرف سے بین الاقوامی معاملات میں مداخلتوں کو کم کرکے قومی مسائل ہر توجہ دینے پر زور نے امریکا کو یورپ سے توجہ ہٹانے پر مجبور کردیا ہے۔ اپنے آرٹیکل میں انہوں نے لکھا ہے کہ امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا یوکرین سے متعلق روس کی پوزیشن کو بہتر انداز میں سمجھنے لگا ہے جبکہ امریکی وزیر دفاع پہیٹر ہیگزیتھ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا کے یورپ کی سیکیورٹی کی ضمانت دینے کا دور ختم ہوگیا ہے، یہ دونوں باتیں امریکی خارجہ پالیسی میں اہم تبدیلی کی...
طلباء نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطین میں جاری ظلم و ستم کا نوٹس لے اور مظلوم فلسطینی عوام کو ان کا حق دلانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ ریلی کے دوران پرامن انداز میں طلباء نے اپنی یکجہتی کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی میں سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے طلباء نے فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلی نکالی۔ ریلی کا آغاز ٹیکنو سٹی سے ہوا جو آئی آئی چندریگر روڈ تک جاری رہی۔ ریلی میں طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی، جنہوں نے فلسطینی عوام کے حق میں نعرے لگائے اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف آواز بلند کی۔ شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطین کی آزادی...
کوئٹہ(نیوز ڈیسک) چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) اور سینیٹر پاکستان پیپلز پارٹی روبینہ خالد نے کوئٹہ میں ہونے والے دہشتگردانہ بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اس افسوسناک واقعے میں چار سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے۔ سینیٹر روبینہ خالد نے دھماکے میں شہید ہونے والے جوانوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قوم سیکیورٹی فورسز کے شہید جوانوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ان شہداء نے ملک کے امن اور تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، جو قابلِ فخر اور لائقِ تحسین ہے۔ اپنے بیان میں سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ دہشتگردوں کی...
پاکستان سپر لیگ کی ٹیم ملتان سلطانز کی اسپن بولنگ کوچ الیکس ہارٹلے نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ٹیم اب بھی پلے آف کے لیے کوالیفائی کرسکتی ہے۔ پی ایس ایل 10 میں اس مرتبہ اب تک ملتان سلطانز کی ٹیم نے 5 میچز کھیل لیے ہیں جن میں سے صرف اس نے ایک میچ جیتا ہے۔ لاہور کے ایل سی سی اے گراؤنڈ میں ٹریننگ سیشن کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپن بولنگ کوچ الیکس ہارٹلے نے کہا کہ ملتان سلطانز کے ساتھ یہ میرا دوسرا سیزن ہے۔ الیکس ہارٹلے نے کہا کہ تھوڑا دباؤ میں ہیں اس سال فتوحات کم ہیں گزشتہ سیزن ہم زیادہ میچز جیتے تھے لیکن اس وقت...
بیجنگ : چائنا مینڈ اسپیس انجینئرنگ آفس کے مطابق، انسان بردار خلائی جہاز کی چینی خلائی اسٹیشن کے ساتھ کامیاب ڈاکنگ کے بعد شینزو-20 کا عملہ خلائی جہاز کے ریٹرن ماڈیول سے آربٹل ماڈیول میں داخل ہوا۔ بیجنگ کے وقت کے مطابق جمعہ کی رات ایک بج کر 17 منٹ پر مشن پر موجود شینزو-19 کے خلاباز عملے نے چین کے خلائی اسٹیشن میں شینزو-20 کے عملے کا خیر مقدم کیا، جو چین کی خلائی تاریخ کی چھٹی ملاقات ہے۔ شینزو 19 اور 20 کے یہ چھ خلاباز خلائی اسٹیشن کے اندر مدار میں چکر لگاتے ہوئے مختلف طے شدہ امور کو مکمل کرنے کے لیے تقریباً 5 دن تک ایک ساتھ کام کریں گے۔ Post Views: 1
سلمان اکرم راجہ---فائل فوٹو پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما و بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ پورا پاکستان اس وقت پی ٹی آئی کی طرف دیکھ رہا ہے۔پاکستان تحریکِ انصاف کے 29 ویں یومِ تاسیس کے موقع پر اسلام آباد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جسسے پی ٹی آئی کے مختلف رہنماؤں نے خطاب کیا۔سلمان اکرم راجہ نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں سب کو برابری کی حیثیت دینی ہے، بانیٔ پی ٹی آئی نے ہمیشہ عدلیہ کی آزادی کی بات کی ہے، پاکستان تحریکِ انصاف پاکستان میں مساوات کا نظام لائے گی۔عمران خان پاکستان کیلئے مذاکرات کرنا...
امریکا میں 2 بچوں کی ماں نے اپنی جان بچانے کا کریڈٹ چیٹ جی پی ٹی کو دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہےکہ مصنوعی ذہانت کے چیٹ بوٹ نے ان کی تشویسناک طبعی حالت کی نشاندہی کی جو کینسر کا باعث بن سکتی تھی، خاص طور پر اس وقت جب ڈاکٹر مرض کی تشخیص سے قاصر تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، شمالی کیرولائنا کی رہائشی 40 سالہ لورین بینن نے پہلی بار فروری 2024 میں دیکھا کہ انہیں صبح اور شام اپنی انگلیاں موڑنے میں پریشانی ہو رہی تھی، 4 ماہ کے بعد ڈاکٹروں نے لورین کو جوڑوں کا درد کی بیماری یعنی گٹھیا تشخیص کیا، تاہم اس کے ٹیسٹ منفی آئے۔ یہ بھی پڑھیں: چیٹ جی پی ٹی نے کس طرح...
اسلام آ باد: پی ٹی آئی کے یوم تاسیس کے موقع پر پارٹی رہنماؤں نے پارلیمنٹ ہاؤس سے اسلام آباد ہائی کورٹ تک واک کی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے یوم تاسیس کے موقع پر پی ٹی آئی رہنماؤں کی پارلیمنٹ سے اسلام آباد ہائیکورٹ تک واک ہوئی، جس میں علی محمد، زرتاج گل، عامر ڈوگر اور دیگر رہنما موجود تھے۔ پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے اس موقع پر بانی پی ٹی آئی کے حق میں نعرے لگائے۔ اور قیادت سمیت رہنماؤں اور کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمنٹرین نے پارلیمنٹ سے اسلام...
TEL AVIV: اسرائیل کے وسطی علاقوں میں اچانک دو بڑی جنگلاتی آگ بھڑک اٹھیں، جنہوں نے یروشلم کے نواحی علاقوں اور شفیلہ ریجن کو لپیٹ میں لے لیا۔ شدید آگ کے باعث درجنوں گاڑیاں جل گئیں، جبکہ کئی مقامات پر ہنگامی انخلاء کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ سب سے خطرناک آگ موشاف تروم کے داخلی راستے کے قریب اشتاؤل کے جنگل میں لگی، جو تیزی سے قریبی آبادیوں مسیلات صیون اور دیگر رہائشی علاقوں کی طرف پھیل گئی۔ مزید پڑھیں: اسرائیل نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کرنے کا فیصلہ کیوں روکا؛ صیہونی میڈیا کا بڑا انکشاف یروشلم فائر ڈسٹرکٹ کے کمانڈر شمولیک فریڈمین نے فوری طور پر متاثرہ علاقوں کی انخلاء کا حکم جاری کیا۔...
وفاقی دارالحکومت میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے سول سوسائٹی نے شدید احتجاج کیا۔ احتجاج میں مظاہرین کی بڑی تعداد بھارتی ہائی کمیشن کے باہر جمع ہوئی، جنہوں نے بھارت کے گزشتہ روز اٹھائے گئے اقدامات پر شدید نعرے بازی کی، اسلام ٹائمز۔ وفاقی دارالحکومت میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے سول سوسائٹی نے شدید احتجاج کیا۔ احتجاج میں مظاہرین کی بڑی تعداد بھارتی ہائی کمیشن کے باہر جمع ہوئی، جنہوں نے بھارت کے گزشتہ روز اٹھائے گئے اقدامات پر شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین کی جانب سے بھارت کی آبی جارحیت اور نریندر مودی کے خلاف بھی مسلسل نعرے بازی کی گئی، کچھ مظاہرین بھارتی ہائی کمیشن کا گیٹ پھلانگ کر اندر داخل ہو گئے تھے، مظاہرین کی سفارت...
جہلم ( نیوز ڈیسک )تحریک انصاف کے راولپنڈی سے رہنماء چوہدری نذیر ،عمران جاوید راجہ باغ راجگان اور سردار آصف جہلم جیل کے باہر موجود۔چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ کو رہا کر دیا گیا۔ پولیس سکواڈ میں انکو جیل سے باہر محفوظ مقام تک منتقل کیا جائے گا۔عالیہ حمزہ کو پولیس سکواڈ میں جہلم جیل سے باہر نکالا مزیدپڑھیں:قلات: سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی دھماکا، 4 افراد جاں بحق
اسلام آباد: دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے متنازع منصوبے پر بات چیت کیلیے بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلزپارٹی کا وفد وزیراعظم ہاؤس پہنچ گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم سے ملاقات کیلئے پہنچے، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں اہم پیشرفت کا امکان ہے ۔ پیپلزپارٹی کے وفد میں راجہ پرویز اشرف، ندیم افضل چن، ہمایوں خان، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور شازیہ مری بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نئی نہروں کے معاملے پر سندھ حکومت کے تحفظات سے آگاہ کرے گی۔
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نہروں کے معاملے پر 6 روز سے جاری دھرنے اور ہائی ویز کی بندش سے ادویہ اور ان کی ترسیل متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ کئی روز سے دھوپ اور شدید گرمی میں پھنسے رہنے کی وجہ سے ادویہ کا بڑا اسٹاک اور کیمیکلز اپنی افادیت کھو سکتے ہیں، جبکہ اس اسٹاک کے مارکیٹ میں پہنچنے سے صحت عامہ کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔ سندھ پنجاب بارڈر پر رکے ہوئے کنٹینرز اور ٹرکوں میں ادویہ اور ادویہ سازی کے کیمیکلز بھی شامل ہیں جن کی کول چین متاثر ہونے سے معیار پر سوال اٹھ گئے ہیں۔ ماہرین کے مطابق اتنی طویل مدت تک دھوپ اور گرمی میں موجود ادویہ اور ادویہ سازی کے کیمیکلز صحت عامہ کےلیے خطرہ...
اسلام آباد: پہلگام واقعے کے بعد بھارت کی جانب سے کی جانے والی آبی جارحیت کے خلاف بھارتی ہائی کمیشن کے باہر سول سوسائٹی کے نمائندوں نے احتجاج کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پہلگام واقعے کی آڑ بھارتی آبی جارحیت یکطرفہ اقدامات کیخلاف بھارتی ہأئی کمشن کے سامنے سول سوسائٹی نے احتجاج کیا۔ احتجاجی مظاہرے میں شرکا کی بڑی تعداد شریک ہوئی جس نے بھارتی اقدامات کیخلاف نعرے بازی کی۔ شرکا نے بھارت کی آبی جارحیت کیخلاف نعرے لگائے جبکہ مظاہرین مین گیٹ سے اندر داخل ہو گئے۔
نہروں کے معاملے پر 6 روز سے جاری دھرنے اور ہائی ویز کی بندش سے ادویہ اور ان کی ترسیل متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ کئی روز سے دھوپ اور شدید گرمی میں پھنسے رہنے کی وجہ سے ادویہ کا بڑا اسٹاک اور کیمیکلز اپنی افادیت کھو سکتے ہیں، جبکہ اس اسٹاک کے مارکیٹ میں پہنچنے سے صحت عامہ کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔ سندھ پنجاب بارڈر پر رکے ہوئے کنٹینرز اور ٹرکوں میں ادویہ اور ادویہ سازی کے کیمیکلز بھی شامل ہیں جن کی کول چین متاثر ہونے سے معیار پر سوال اٹھ گئے ہیں۔ ماہرین کے مطابق اتنی طویل مدت تک دھوپ اور گرمی میں موجود ادویہ اور ادویہ سازی کے کیمیکلز صحت عامہ کےلیے خطرہ ہیں۔ ادویہ...
پاکستان کی یونیورسٹیوں نے ایشیا یونیورسٹی رینکنگ 2025 میں ایک اہم سنگ میل حاصل کیا ہے، پاکستان کی47 یونیورسٹیوں نے ایشیا کے اعلی تحقیقی اداروں میں جگہ حاصل کی ہے۔ ہائیرایجوکیشن کمیشن کے مطابق ٹائمز ہائیرایجوکیشن ایشیا یونیورسٹی رینکنگ میں قائداعظم یونیورسٹی نے نمایاں مقام حاصل کیا ہے، مجموعی طور پر پاکستان کی 47 یونیورسٹیوں نے ایشیا یونیورسٹی رینکنگ میں جگہ بنائی ہے۔ درجہ بندی فہرسٹ = 137 قائد اعظم یونیورسٹی =145 نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی =187 کامسٹس یونیورسٹی اسلام آباد =201–250 گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد 201–250 = سکھر آئی بی اے یونیورسٹی 201–250 = یونیورسٹی آف اینجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، ٹیکسلا 251–300 = ایئر یونیورسٹی 251–300 = کیپیٹل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی 251–300 =لاہور یونیورسٹی آف...
اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے 4 سابق صدور نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی، جس میں اسلام آباد ہائیکورٹ ججز ٹرانسفر کالعدم کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ججزکے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ بارکا بھی سپریم کورٹ سے رجوع، جسٹس ڈوگر کی تعیناتی کالعدم قرار دینے کا مطالبہ اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے 4 سابق صدور ریاست آزاد ،عارف چوہدری ،شعیب شاہین اور زاہد محمود راجہ کی جانب سے دائر درخواست میں سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ ججز ٹرانسفر کالعدم قرار دیے جائیں۔ درخواست کے متن کے مطابق استدعا کی گئی ہے کہ ٹرانسفر ہونے والے ججز کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں سنیارٹی نئے حلف لینے سے شروع کی جائے۔...
پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما و سابق صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ سب پوچھتے ہیں بانیٔ پی ٹی آئی کب رہا ہوں گے۔ لندن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عارف علوی نے کہا کہ پچھلے 70 سال میں کوئی ایسا لیڈر پیدا نہیں ہوا جس کی شہرت 90 فیصد ہو، انتخابی نشان چھن جانے پر میں نے بانی سے کہا کہ الیکش ملتوی ہونے چاہئیں۔ عارف علوی نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ الیکشن ایک دن کے لیے ملتوی نہیں ہونے چاہئیں، جس دن الیکشن ہوا کسی کو اندازہ نہیں تھا کہ صبح کیا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ لڑکوں نے اپنے بزرگوں کے ہاتھوں پر نقشے بنائے...
بلوچستان کی آئی ٹی یونیورسٹی کے کیمپس میں طلبہ و طالبات پُرامن ماحول میں اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ بلوچستان کے بارے میں کچھ نیشنل و انٹرنیشنل میڈیا یک طرفہ ایسی خبریں نشر کر رہے ہوتے ہیں جن میں تعلیمی سرگرمیوں کی معطلی یا محدود ہونے کا ذکر ہوتا ہے۔ تاہم، حقیقت اس کے برعکس ہے۔ آج ہم آپ کو بلوچستان کی اس جدید آئی ٹی یونیورسٹی کے کیمپس میں لے کر چلیں گے، جہاں پُرامن ماحول میں تدریسی عمل جاری ہے، اور طلبہ و طالبات مکمل جوش و جذبے سے اپنی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز...
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر +نوائے وقت رپورٹ)سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے جسمانی ریمانڈ کیلئے دائر حکومت پنجاب کی اپیلیں نمٹا دیں جب کہ دوران سماعت جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے ہیں کہ ملزم کی گرفتاری کو ڈیڑھ سال گزر چکا اب تو جسمانی ریمانڈ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ کے لیے دائر حکومت پنجاب کی اپیلوں پر سماعت کے دوران کہا کہ پنجاب حکومت چاہے تو ٹرائل کورٹ سے رجوع کر سکتی ہے، بانی پی ٹی آئی کے وکلا دراخواست دائر ہونے پر مخالفت کرنے کا حق رکھتے ہیں۔ جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیئے کہ ملزم کی گرفتاری کو ڈیڑھ سال گزر چکا...
اسلام ٹائمز: ہارورڈ یونیورسٹی کی ٹرمپ حکومت کے خلاف جدوجہد درحقیقت یونیورسٹی کی طاقت اور سیاسی طاقت کے درمیان بنیادی ٹکراو کا مظہر ہے۔ یہ جدوجہد امریکہ اور دنیا بھر میں اعلی تعلیم کے مستقبل اور تعلیمی آزادی پر گہرے اثرات کا باعث بن سکتی ہے۔ اگر یونیورسٹیاں سیاسی دباو کے خلاف مزاحمت کر کے اپنی خودمختاری کی حفاظت کرنے میں کامیاب ہو جائیں تو وہ تنقیدی طرز فکر، علم کی پیدائش اور سماجی تبدیلی کے مراکز کے طور پر اپنا کردار ادا کر پائیں گی۔ لیکن اگر یونیورسٹیاں سیاسی دباو کے سامنے گھٹنے ٹیک دیں تو وہ تسلط پسندانہ نظام کے آلہ کار میں تبدیل ہو جائیں گی جس کے نتیجے میں جمہوریت کمزور اور عدم مساوات اور بے...
بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ نے کشمیر میں حکام کیساتھ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی ہے اور نریندر مودی سعودی عرب کا دورہ مختصر کرکے ہندوستان واپس پہنچ گئے۔ اسلام ٹائمز۔ پہلگام دہشتگردانہ حملے کے سلسلے میں بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کی رہائشگاہ پر کابینہ کمیٹی برائے سکیورٹی (CCS) کی میٹنگ ہو رہی ہے۔ بھارتی وزیردفاع راج ناتھ سنگھ، وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر خارجہ ایس جے شنکر، وزیر خزانہ نرملا سیتارمن سمیت تمام سینیئر وزراء میٹنگ میں موجود ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ میٹنگ میں پہلگام میں سیاحوں پر حملے کے بعد بھارت کی طرف سے جوابی کارروائی کا فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔ نریندر مودی کی صدارت میں ہونے والی "سی سی ایس" میٹنگ میں پاکستان...
سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے جسمانی ریمانڈ کیلئے دائر حکومت پنجاب کی اپیلیں نمٹا دیں جب کہ دوران سماعت جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے ہیں کہ ملزم کی گرفتاری کو ڈیڑھ سال گزر چکا اب تو جسمانی ریمانڈ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ کے لیے دائر حکومت پنجاب کی اپیلوں پر سماعت کے دوران کہا کہ پنجاب حکومت چاہے تو ٹرائل کورٹ سے رجوع کر سکتی ہے، بانی پی ٹی آئی کے وکلا دراخواست دائر ہونے پر مخالفت کرنے کا حق رکھتے ہیں۔ جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ ملزم کی گرفتاری کو ڈیڑھ سال گزر چکا اب تو جسمانی ریمانڈ کا سوال ہی پیدا نہیں...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی کی مقامی عدالت نے رہنما پی ٹی آئی عالیہ حمزہ کی ضمانت منظور کرلی۔نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ قمر عباس نے عالیہ حمزہ کی ضمانت منظور کرلی، عالیہ حمزہ کو 19 اپریل کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا گیا تھا۔ عدالت نے عالیہ حمزہ کو ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیدیا۔ خیال رہے کہ عالیہ حمزہ سمیت 5 پی ٹی آئی کے کارکنان کے خلاف تھانہ ایئر پورٹ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں کارِ سرکار میں مداخلت اور پولیس سے مزاحمت کا الزام ہے۔ پولیس کے مطابق عالیہ حمزہ اور ساتھیوں کو غیر قانونی سرگرمی سے اجتناب کا کہا گیا تو پولیس...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ 24 نومبر کے دھرنے سے قبل عمران خان کی رہائی آفر کی گئی لیکن بات نہ بن سکی۔ آفر کی گئی کہ ہم تھک گئے ہیں اور اب آپ دھرنا ختم کرنے کا اعلان کریں تو آئندہ 2 ہفتوں تک عمران خان کی رہائی ہو جائے گی، تاہم عمران خان نے کہا کہ نہیں پہلے رہائی ہوگی اور پھر میں 24 نومبر کو دھرنے کی جگہ اظہار تشکر کا جلسہ کروں گا، بس اسی وجہ سے بات نہ بن سکی میں بھی اس کا حصہ تھا، بیرسٹر سیف اور بیرسٹر گوہر علی خان رہائی کی آفر لے کر عمران خان کے پاس گئے تھے۔ وی ایکسکلوسیو میں گفتگو کرتے...
لنڈی کوتل میں سیکیورٹی فورسز کے فری آئی میڈیکل کیمپ کا انعقاد ہوا۔ جہاں 2 ہزار مریضوں کا مفت معائنہ کیا گیا، انہیں ادویات دی گئیں اور عینک فراہم کی گئی۔ علاقہ مکینوں نے سیکیورٹی فورسز کی اس کاوش پر خوشی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں آنکھوں کا علاج کرنا مشکل تھا۔ وہ اس مفت علاج پر خوش ہیں اور سیکیورٹی فورسز کے شکرگزار ہیں۔ یہاں سے علاج کروانے والے ایک مریض نے وی نیوز کے ساتھ خصوصی گفتگو کی۔ وہ کن خیالات کا اظہار کررہا ہے، آئیے! جانتے ہیں اس ویڈیو رپورٹ میں آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے...
لاہور: رہنما پیپلزپارٹی شرمیلا فاروقی کا کہنا ہے کہ کینالز کے معاملے کو وفاق اتنی سنجیدگی سے نہیں لے رہا جتنا اس کو لینا چاہیے، اب یہ کہنا کہ وفاق میں بیٹھے لوگ سن رہے ہیں وہ نہیں سن رہے. ایکسپریس نیوز کے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہم نے ایک آفیشل چینل ہوتا ہے خطوط کا وہ لکھا اس کے بعد ہم ریزولوشن لے کر آئے، قومی اسمبلی میں اس کے اوپر ڈبیٹ ہوئی، پرائم منسٹر صاحب سے ملاقات ہوئی ہے ، تمام چیزیں ہوئی ہیں صرف باتیں کی جا رہی ہیں دلاسے دیے جا رہے ہیں،اس پر کوئی خاطر خواہ پیش رفت نہیں ہوئی ہے. رہنما مسلم لیگ (ن) اختیار...
جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی - ف) کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ ہم نے پی ٹی آئی سے اتحاد پر معذرت کرلی ہے۔جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران کامران مرتضیٰ نے کہا کہ جے یو آئی نے پی ٹی آئی سے اتحاد پر معذرت کرلی ہے، لیکن ہم پارلیمنٹ کے اندر صرف ایشو ٹو ایشو تعاون کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ دونوں پارٹیوں کے درمیان طے پایا تھا ایک دوسرے سے بتائے بغیر اسٹیبلشمنٹ سے بات نہیں ہوگی۔کامران مرتضیٰ نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کے اہم رہنما اعظم سواتی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کا اعتراف کرلیا ہے جس کے بعد اتحاد ممکن نہ رہا۔
بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل میں وکلاء سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنےآگئی، بانی پی ٹی آئی نے شیرافضل مروت کے بیانات پرسخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وقاص اکرم کو الزامات کا دوٹوک جواب دینے کی ہدایت کردی اور کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ شیرافضل مروت کو پی ٹی آئی میں پلانٹ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے مائنز اینڈ منرلز بل پر تحفظات کا اظہار کیا اور علی امین گنڈاپور کو مائنز اینڈ منرلز بل پر ملاقات کیلئے بلایا ہے،بانی پی ٹی آئی نے بیرسٹر گوہر علی خان کے معذرت خواہانہ رویئے پر ان کو سخت پیغام بھجوایا، بانی پی ٹی آئی نےپارٹی قیادت کو تمام اختلافات ختم...
ہارورڈ یونیورسٹی نے فنڈز منجمد کیے جانے کے خلاف صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے خلاف مقدمہ دائر کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ انتظامیہ کی شرائط نہ ماننے پر ہارورڈ یونیورسٹی کی 2.2 ارب ڈالر کی امداد منجمد غیر ملکی میڈیا کے مطابق یونیورسٹی کے صدر ایلن گاربر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران وفاقی حکومت نے ہارورڈ کی طرف سے غیر قانونی مطالبات کو ماننے سے انکار کے بعد کئی اقدامات کیے ہیں۔ ایلن گاربر نے کہا کہ ہم نے فنڈنگ کے تعطل کو روکنے کے لیے ایک مقدمہ دائر کیا ہے کیونکہ یہ غیر قانونی ہے اور حکومت کے اختیارات سے باہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جلد ہی مسلم مخالف، عرب مخالف...
ڈھاکا(نیوز ڈیسک)بنگلہ دیش کی انقلابی طلبہ کونسل نے ڈھاکا یونیورسٹی کے ہاسٹل کا نام پاکستان کے قومی شاعر علامہ محمد اقبالؒ کے نام پر رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔ 21 اپریل کو علامہ اقبالؒ کی برسی پر یونیورسٹی کی مرکزی مسجد میں ہونے والی تقریب میں یہ مطالبہ کیا گیا ہے۔ قومی انقلابی طلبہ کونسل کے سینیئر جوائنٹ کنونیئر محمد شمس الدین نے کہاکہ علامہ اقبال کا انتقال 21 اپریل 1938 کو ہوا، 1947 میں پاکستان کا قیام ان کے خواب کی تعبیر تھی، آج کا بنگلہ دیش اسی وراثت کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس موقع پر انقلابی طلبہ کونسل کے کنونیئر اور علامہ اقبال سوسائٹی کے سیکریٹری عبدالواحد نے کہاکہ آمرانہ حکومتوں کے دور میں علامہ اقبال کے...
عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق ہارورڈ یونیورسٹی نے موقف اختیار کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ تعلیمی فیصلوں میں مداخلت کیلئے فنڈنگ کو دباؤ کے آلے کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ کی ہارورڈ یونیورسٹی نے وفاقی فنڈنگ روکنے پر ٹرمپ انتظامیہ کیخلاف مقدمہ دائر کر دیا۔ عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق ہارورڈ یونیورسٹی نے موقف اختیار کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ تعلیمی فیصلوں میں مداخلت کیلئے فنڈنگ کو دباؤ کے آلے کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔ پیر کو ہارورڈ یونیورسٹی نے میساچوسٹس کی وفاقی عدالت میں مقدمہ دائر کیا۔ ہارورڈ یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ فنڈنگ کی منسوخی سے بچوں کے کینسر، الزائمر اور پارکنسنز جیسی بیماریوں پر جاری اہم تحقیق...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 اپریل ۔2025 )امریکہ کی ہارورڈ یونیورسٹی نے ٹرمپ انتظامیہ کے فنڈنگ روکنے کے فیصلے کے خلاف وفاقی عدالت میں مقدمہ دائر کر دیا ہے ہارورڈ یونیورسٹی اور ٹرمپ انتظامیہ کے درمیان تنازع اس وقت شروع ہوا جب یونیورسٹی نے حکومت کی جانب سے دی جانے والی مطالبات کی فہرست مسترد کر دی یہ مقدمہ بھی اسی تنازعے کا تسلسل ہے. امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق یونیورسٹی کی جانب سے انکار کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یونیورسٹی کو دی جانے 2.(جاری ہے) 2 ارب ڈالرز کی فنڈنگ منجمد کرنے کا حکم دیا تھا اور ساتھ ہی یونیورسٹی کو حصل ٹیکس استثنیٰ بھی ختم کرنے کی دھمکی دی تھی ہارورڈ کے صدر ایلن گاربر کی...
گذشتہ روز پنجاب اسمبلی اجلاس میں نوازشریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ 2025ء کے بل کی عدم منظوری پر وزیر اعلی مریم نواز نے اظہار برہمی کرتے ہوئے سخت نوٹس لے لیا۔ رپورٹ کے مطابق پارٹی ذرائع نے کہا کہ مریم نواز نے ارکان اسمبلی مطلوبہ تعداد پورے نہ ہونے پر اظہار ناراضی کیا، ان کی جانب سے بل کی منظوری کے لئے ممبران کو آج ہر صورت پنجاب اسمبلی پہنچنے کی ہدایت کی گئی۔ پارٹی ذرائع نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے تمام ممبران اسمبلی کو آج کے اجلاس میں شرکت کیلئے وزیراعلی مریم نواز کے احکامات پہنچا دیے گئے۔ نوازشریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ 2025ء کا بل اپوزیشن کی جانب سے کورم کی نشاندہی کے بعد...
امریکہ کی سب سے باوقار اور ممتاز سمجھی جانے والی ہارورڈ یونیورسٹی نے ٹرمپ انتظامیہ کے اس اقدام کو باضابطہ طور پر عدالت میں چیلنج کیا ہے جس کے تحت پچھلے دنوں ٹرمپ انتظامیہ نے یونیورسٹی کو انتقام کا نشانہ بنانے کے لیے 2.2 ارب ڈالر کی گرانٹ روکنے کا اعلان کیا تھا۔ ٹرمپ انتظامیہ ہارورڈ یونیورسٹی میں غزہ میں اسرائیلی جنگ کے خلاف اور فلسطینیوں کے حق میں اٹھنے والی آوازں پر سخت ناراض ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ نے اس سلسلسے میں ہارورڈ یونیورسٹی کے لیے گرانٹس کو روکنے کے فیصلے کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی کے ساتھ کیے گئے فیڈرل گورنمنٹ کے کیے گئے معاہدے ختم کرنے کا بھی اعلان کیا ہے اور ہارورڈ یونیورسٹی کی غیر ملکی طلبہ کو...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 22 اپریل 2025ء) امریکہ کی معروف ہارورڈ یونیورسٹی نے پیر کے روز کہا کہ اس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا ہے، کیونکہ ٹرمپ انتظامیہ نے اس اعلیٰ تعلیمی ادارے کے کنٹریکٹ سمیت وفاقی گرانٹس میں اربوں ڈالر کی کٹوتی کا اعلان کیا ہے۔ ہارورڈ یونیورسٹی کے صدر ایلن گاربر نے ایک بیان میں کہا، " ہارورڈ کی جانب سے ان کے غیر قانونی مطالبات تسلیم نہ کرنے کے بعد سے گزشتہ ہفتے کے دوران وفاقی حکومت نے کئی اقدامات کیے ہیں۔" گاربر نے کہا، "کچھ لمحے پہلے ہی ہم نے فنڈنگ روکنے کے فیصلے کے خلاف ایک مقدمہ دائر کیا ہے، کیونکہ یہ غیر قانونی...