2025-07-26@11:26:40 GMT
تلاش کی گنتی: 913

«ہوابازی کے»:

(نئی خبر)
    چین کے ایک 29 سالہ نوجوان کے جسم سے 15 سینٹی میٹر لمبا چمچ 6 ماہ بعد اس وقت برآمد ہوا جب وہ پیٹ میں تکلیف کے باعث ڈاکٹر کے پاس گیا۔ رپورٹ کے مطابق یہ چمچ اس نے نشے کی حالت میں تھائی لینڈ میں حادثاتی طور پر نگل لیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں:جسم پر چمچے بیلنس کرنیوالے شخص نے اپنا ہی ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا نوجوان کی شناخت ’یان‘ کے نام سے کی گئی ہے، جو رواں سال جون میں شنگھائی کے ایک ڈاکٹر کے پاس گیا۔ اُسے شبہ تھا کہ کھانے کے دوران اس نے پلاسٹک نگل لیا ہے۔ تاہم اسکین سے انکشاف ہوا کہ اس کی آنت کے ابتدائی حصے (ڈوڈینم) میں ایک سیرامک چمچ پھنسا...
    کراچی میں ہونے والی بارش میں 2 دنوں کے دوران مختلف حادثات میں 8 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق لیاری موسیٰ لین میں عمارت کی چھت گرنے سے باپ اور بیٹی جاں بحق جبکہ خاتون اور بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہوئے۔ منظور کالونی گلی نمبر 1 میں گھر کی چھت گرنے سے 1 بچہ جاں بحق جبکہ باپ اور ایک بیٹا زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق نیو کراچی سیکٹر 11 جے میں گھر میں کرنٹ لگنے سے 40 سالہ گلفام جاں بحق ہوگیا جبکہ گولیمار فردوس کالونی میں دکان میں کرنٹ سے 22 سالہ میر جان جاں بحق ہوا۔ سائٹ ایریا لیبر اسکوائر کمپنی میں کرنٹ لگنے سے 22سالہ کامران...
    سٹی 42 : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر  نے کہا ہے کہ جب پاکستان دہشت گردی کے خلاف اپنی جنگ میں کامیابی کے قریب ہے، تو بھارت جان بوجھ کر خطے میں کشیدگی پیدا کر رہا ہے، ہم دہشت گردی کے خلاف اپنی جنگ کو مکمل کامیابی تک پہنچائیں گے اور ملک کو اس سے ہمیشہ کے لیے نجات دلائیں گے، ایسے وقت میں ہمیں کشمیری بھائیوں کی قربانیوں کو ضرور یاد رکھنا چاہیے، جو بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں۔  مخصوص نشستوں کی بحالی کا فیصلہ؛ کس پارٹی کو کیا ملا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے 123ویں مڈشپ مین اور 31ویں شارٹ سروس کمیشن (SSC) کورس کی کمیشننگ پریڈ سے خطاب...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ہدایات پر سوات میں چیف سیکرٹری کی قیادت میں اجلاس ہوا جس میں آئندہ سیلاب سے وابستہ حادثات سے بچنے کے اقدامات کرنے کرنے کا فیصلہ ہوا۔ ترجمان وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں صوبائی وزرا، ترجمان وزیراعلیٰ، ایم پی ایز اور اعلی سرکاری افسران نے شرکت کی۔ دوران اجلاس جائے حادثے پر پولیس کی غیر موجودگی پر ایس پی سے وضاحت طلب کی گئی اور ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کرنے کا فیصلہ ہوا۔ یہ بھی پڑھیے: فضل الرحمان جلد کے پی حکومت کا جنازہ پڑھائیں گے، جے یو آئی کا سانحہ سوات پر وزیراعلیٰ سے استعفے کا مطالبہ اجلاس میں ریسکیو1122 کو سیلابی صورتحال سے نمٹنے...
    ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)روزانہ اوسطا 1,330 سے زیادہ پروازیں سعودی فضائی حدود سے گزر رہی ہیں حالیہ علاقائی بحرانوں سے پہلے کے مقابلے میں شرح نمو 95 فیصد سے زیادہ ہوگئی ہے۔ یہ ہوائی ٹریفک اور ہوائی راستوں کے ہموار بہا کو برقرار رکھنے کے لیے ہے۔(جاری ہے) سعودی ٹی وی کے مطابق مملکت نے تمام انسانی اور مادی وسائل کو متحرک کیا ہے اور بین الاقوامی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے معیارات پر سختی سے عمل کرتے ہوئے تکنیکی تیاریوں اور طیاروں کی نقل و حرکت میں سہولت فراہم کرنے کے لیے سخت حفاظتی اقدامات کیے ہیں۔ اوور فلائٹ پروازوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے بھی ضروری تیاری کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں ایک ہفتے کے دوران 12 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ ہفتہ وار بنیادوں پرمہنگائی میں 0.18 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق ایک ہفتے میں12 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 14 اشیا سستی ہوئیں جبکہ 25 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق پہلی سہ ماہی کے لیے بجلی چارجزمیں30 پیسے فی یونٹ کا اضافہ ہوا جس کے بعد بجلی چارجز 4.36 روپے سے بڑھ کر4.66 روپے فی یونٹ ہوگئے۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں لہسن 5.15 اور گڑ ایک فیصد مہنگا ہوا، ٹماٹر 0.99...
    اب سڑک پہ روک کر آپ کا چالان نہیں کیا جائے گا , 5 دفعہ چالان ہوا تو 1 لاکھ جرمانہ ہوگا, گاڑی چلانے والوں کے خلاف پولیس نے کمر کس لی  ۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔ محرم الحرام میں ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ مزید :
    لاہور ( نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے خیبر پی کے میں سامنے آنے والے 40 ارب روپے کے کوہستان کرپشن سکینڈل کو صوبائی حکومت کے لیے ایک کلنک کا ٹیکہ قرار دیا ہے۔ یہ سکینڈل اس جعلی تبدیلی کے اصل چہرے کو بے نقاب کرتا ہے جس نے خود کو صادق و امین قرار دیا لیکن ثابت ہوا کہ وہ سرٹیفائیڈ کرپٹ ہے۔ خیبرپی کے کی عوام کا پیسہ اشتہاریوں اور مفروروں پر ضائع کیا جا رہا ہے اور کرپشن کی کمائی کو آپس میں بانٹا جا رہا ہے۔ "دودھ کی رکھوالی پر بلا بٹھانے کا نتیجہ یہی نکلنا تھا۔ کوہستان میگا کرپشن سکینڈل کی سنگینی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سنا تھا جنگوں میں صرف فوجیں مرتی ہیں، لیکن اب سچ سمجھ میں آیا کہ جنگوں میں قومیں دفن ہوتی ہیں۔ کبھی جھنڈوں کے نیچے، کبھی نعروں کے سائے میں اور کبھی میزوں پر سجے امن کے پیالوں میں زہر گھول کر۔ یہ جنگ کسی گلی کے جھگڑے سے نہیں اٹھی، نہ ہی یہ بس اچانک بھڑکنے والا غصہ تھا۔ یہ جنگ تھی — سوچی سمجھی، تراشی گئی، اور بڑی شطرنج کے تختے پر رکھی گئی جہاں بادشاہ اسرائیل، گوٹیاں امریکا اور مات کھاتے مسلمان۔ جب اسرائیل نے ایران پر پہلا وار کیا، تو عالمی میڈیا نے پہلے پانچ سیکنڈ سناٹا کیا۔ پھر کیمرے سیدھے ہوئے اور مائیکروفون روشن۔ لیکن خبروں میں جو آیا، وہ صرف وہی تھا...
    مخصوص نشستوں کے کیس میں کب کیا ہوا، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 27 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سپریم کورٹ آف پاکستان نے مخصوص نشستوں کے معاملے پر نظرثانی درخواستوں کا فیصلہ سنا دیا ۔ 13رکنی فل کورٹ نے 8 ججز کی اکثریت سے نشستیں پی ٹی آئی کو دیں۔ ن لیگ، پیپلز پارٹی، اور الیکشن کمیشن نے جولائی و اگست میں درخواستیں دیں۔ کیس کی 17 سماعتیں ہوئیں، وکلا میں مخدوم علی خان و سلمان اکرم راجہ شامل تھے۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان نے مخصوص نشستوں کے معاملے پر نظرثانی درخواستوں کا فیصلہ سنا دیا ہے۔ عدالت نے اپنے مختصر فیصلے میں درخواستیں خارج کرتے ہوئے 12 جولائی 2024 کے فیصلے کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش اور آندھی کے باعث مختلف حادثات میں 11 افراد جاں بحق اور 35 زخمی ہوگئے۔پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق 25 سے 27 جون کے دوران صوبے میں 25 افسوسناک حادثات رپورٹ ہوئے جن میں 11 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 35 افراد زخمی ہوئے۔ متعدد مویشی بھی ہلاک ہوئے۔پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق اموات کی بڑی وجہ مکانوں کی چھتوں اور دیواروں کا گرنا رہا، لاہور میں سب سے زیادہ 8 واقعات پیش آئے، جہاں چھت گرنے سے 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ اوکاڑہ میں چھت منہدم ہونے کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق...
    اسلام آباد:وفاقی بجٹ کی منظوری اور ایران اسرائیل کشیدگی میں کمی کے باعث سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو گیا، جس کے نتیجے میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز زبردست تیزی سے ہوا اور انڈیکس میں 1600 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جمعے کے روز کاروباری ہفتے کے اختتامی سیشن میں زبردست تیزی دیکھی گئی، جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1581.77 پوائنٹس یا 1.3 فیصد اضافہ ہوا، اور یہ انڈیکس 12 لاکھ 36 ہزار 28 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، گزشتہ روز یہ انڈیکس ایک لاکھ 20 ہزار 46 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ یہ اضافہ ایک روز قبل قومی اسمبلی سے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری کے بعد سامنے...
    محکمہ موسمیات کے مطابق آج بروز جمعه  کشمیر، خیبرپختونخوا، اسلام آباد ، پنجاب، سندھ اور شمال مشرقی، جنوبی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقاما ت پر موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔ دوسری طرف نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے) نے بھی پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں موسلا دھار بارشوں، آندھی اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی ہے۔ ادارے کے الرٹ کے مطابق لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، ملتان، بہاولپور، رحیم یار خان اور  سندھ میں کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، سجاول، جامشورو، نوابشاہ، لاڑکانہ میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ خیبرپختونخوا میں چترال، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباداور آزاد کشمیر میں مظفرآباد، نیلم ویلی، باغ،...
    لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ مجھے تو سچی بات ہے کہ بھارت پر ترس آنا شروع ہو گیا ہے،کب سے لگا ہوا ہے پاکستان کو آئیسولیٹ کرنے کے لیے انٹرنیشنل لیول پہ، اس کا پراپیگنڈا ایک مدت تک بکتا رہا کہ دہشت گردی کو پاکستان سے فروغ مل رہا ہے، پاکستان انڈیا میں جا کر دہشت گردی کرتا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ یہ پہلی دفعہ ہوا ہے جب پہلگام کا واقعہ ہوا تو انڈیا نے بغیر کسی ثبوت کے شور مچانا شروع کر دیا اورفوراً یہ کہنا شروع کہہ دیا کہ یہ پاکستان نے کیا ہے، یہ بھی پہلی دفعہ ہوا ہے کہ...
    ایران کیساتھ جنگ سے ہونیوالے معاشی نقصانات کی تفصیل بتاتے ہوئے اسرائیل کے مرکزی بینک کا کہنا تھا کہ جنگ کے باعث اسرائیل کی جی ڈی پی میں 1 فیصد کمی کا امکان ہے۔ اسرائیلی سینٹرل بینک نے مزید کہا کہ جنگ سے انفرااسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا، ایران کے ساتھ جنگ کے اخراجات معیشت پر بھاری بوجھ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی سینٹرل بینک کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ میں اسرائیل کو 6 ارب ڈالر کا معاشی نقصان ہوا ہے۔ اسرائیل کے مرکزی بینک نے ایران کے ساتھ جنگ سے ہونے والے معاشی نقصانات کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ جنگ کے باعث اسرائیل کی جی ڈی پی میں 1 فیصد کمی کا امکان ہے۔ اسرائیلی سینٹرل بینک...
    تہران :ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے جنگ میں ایران کی فتح کا اعلان کرتے ہوئے ایرانی قوم کو مبارک باد پیش کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے پیغام میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے جنگ میں ایران کی فتح کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکا سے فتح پر ایرانی قوم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، امریکا کو اس جنگ سے کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ اسرائیل کی مکمل تباہی کے خدشے پر امریکا جنگ میں شامل ہوا، امریکا کو محسوس ہوگیا تھا وہ شامل نہ ہوا تو اسرائیل تباہ ہو جائے گا۔ خامنہ ای نے کہا کہ میری جانب سے...
    ---فائل فوٹو کراچی میں پنکچر کی دکان پر سوئے ہوئے شخص کو نامعلوم افراد نے چھریوں کے وار سے قتل کردیا۔پولیس کے مطابق نارتھ کراچی سیکٹر اے 4 میں تیز دھار آلے سے ایک شخص کو قتل کیا گیا۔ ساہیوال: 2 کرایے داروں کے ہاتھوں مالک مکان چھریوں کے وار سے قتلصوبہ پنجاب کے شہر ساہیوال میں واقع تھانہ فرید ٹاؤن کے علاقے میں 2 کرایے داروں نے مالک مکان کو چھری کے وار کر کے قتل کر دیا۔ پولیس نے بتایا ہے کہ مقتول کی شناخت مستقیم کے نام سے ہوئی اور مقتول نے چند روز قبل پنکچر کا کیبن لگایا تھا، مستقیم کیبن میں سو رہا تھا، اسی دوران نامعلوم افراد نے چاقو کے وار سے...
    کراچی :مسلسل 2 روز سے جاری کمی کے بعد آج ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 300 روپے اضافے سے 3 لاکھ 54 ہزار 665 روپے ہوگئی۔ اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 258 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 4 ہزار 68 روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا 237 روپے اضافے سے 2 لاکھ 78 ہزار 502 روپے میں فروخت ہوا۔ دوسری جانب، چاندی کی فی تولہ قیمت 26 روپے گراوٹ کے بعد 3 ہزار 790 روپے اور 10 گرام چاندی 22 روپے تنزلی سے 3 ہزار 227...
    ---فائل فوٹو کل سے سندھ کے کئی اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بھی 27 جون سے مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہوسکتا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون ہوائیں ملک کے شمالی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں، آئندہ چند روز میں مون سون ہواؤں میں مزید شدت آنے کا امکان ہے۔ جڑواں شہروں میں تیز ہواؤں کیساتھ موسلادھار بارشاسلام آباد و راولپنڈی میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ مغربی ہواؤں کا سلسلہ بھی ملک کے شمالی علاقوں میں داخل ہو رہا ہے، کل سے مغربی ہواؤں کا سسٹم مذید فعال ہو جائے گا۔کل تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، بدین اور دادو میں آندھی اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(بزنس رپورٹر) اسرائیل، ایران جنگ بندی کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے دن زبردست تیزی کا رجحان رہا ،کے ایس ای 100انڈٰیکس6ہزار پوائنٹس بڑھ گیا اوربیک وقت6نفسیاتی حدیں بحال ہو گئیں،کے ایس ای 100انڈیکس 1لاکھ16ہزار سے بڑھ کر 1لاکھ22ہزار پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کے سرمائے میں 714ارب روپے سے زاید کاا ضافہ ہوا جبکہ 85.34فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔کے ایس ای 30انڈیکس میں 5فیصد اضافے کے بعد ایک گھنٹے کاروباری عمل معطل رہنے کے بعد جب مارکیٹ نے ٹریڈنگ کا آغاز گیا تو مارکیٹ 6ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی عبور کر گئی اور دوران ٹریڈںگ انڈٰیکس میں 6558پوائنٹس کا شاندار اضافہ دیکھنے میں آیا۔ایک دن کی شدید مندی کے...
    خیبر پختونخوا اسمبلی میں تحریک انصاف(پی ٹی آئی) اور تحریک انصاف پارلیمنٹرین (پی ٹی آئی پی) کے ممبران کے درمیان گرما گرمی ہوگئی۔ اراکین نے ایک دوسرے کے ساتھ گالم گلوچ کی، ایوان میں شورشرابا ہوا، نیک محمد داوڑ اور اقبال وزیر نے ایک دوسرے پر کرپشن کے الزامات لگائے، دیگر اراکین بھی اپنے ممبران کی سپورٹ میں کھڑے ہوگئے۔ پی ٹی آئی پی کے رکن اقبال وزیر نے کہا کہ میرے حلقے میں محکمہ آبپاشی کا ٹینڈر کہیں اور کھولا گیا، ا یسا صوبے کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا، محکمہ آبپاشی کے وزیر اس کرپشن کا جواب دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اسپیکر صاحب محکمہ آبپاشی کے ایکسیئن اور دیگر افسران کے خلاف انکوائری کرائیں۔ پی ٹی آئی...
    امریکا کی مختلف ریاستوں میں ہوا کے بے قابو بگولوں نے اپنے راستے میں آنے والی ہر شے کو تہس نہس کرکے رکھ دیا۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق 100کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والے ہوا کے بگولوں نے متعدد گھر اور گاڑیاں تباہ کر دیں۔ مختلف ریاستوں بالخصوص نارتھ ڈکوٹا اور نیویارک میں شہر میں ہوا کے بگولوں سے سب سے زیادہ تباہی ہوئی۔ نارتھ ڈکوٹا میں نظامِ زندگی معطل اور شہری گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے جہاں کم از کم 3 عمر رسیدہ افراد ہلاک ہوگئے۔ اسی طرح نیویارک میں بھی ہوا کے بگولوں کی زد میں آکر 3 ہلاکتیں ہوئیں جن میں 2 جڑواں بہنیں اور ایک شخص شامل ہیں۔ ہوا کے بگولوں سے متعدد شہری...
    ایران کے معاملے پر انقرہ میں اسلامی کانفرنس تنظیم (او آئی سی) کے ہنگامی وزراِ خارجہ اجلاس نے وہی کیا جس کے لیے وہ چھپن برس سے مشہور ہے۔یعنی ایران کے خلاف جارحیت رکوانے کے لیے ایک رابطہ گروپ کا قیام جو بین الاقوامی برادری سے رابطہ کر کے کوئی حل نکالے۔کانفرنس نے ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے پر بھی ’’شدید تشویش‘‘ ظاہر کرتے ہوئے ’’ خبردار ‘‘ کیا کہ اس مہم جوئی سے علاقے میں تناؤ اور بڑھے گا۔ میں کئی برس سے سوچ رہا ہوں کہ اگر اردو میں ’’شدید تشویش‘‘ کی اصطلاح نہ ہوتی تو مسلمان دنیا کس اصطلاح کو بطور تکیہ استعمال کرتی؟ وہ یورپی ممالک جنھوں نے یوکرین کے ایک جوہری بجلی گھر پر...
    رمشاء اسماعیل:  پاکستان ارلی وارننگ سونامی سینٹر نے کراچی میں یکم جون سے 23 جون تک آنے والے 57 زلزلوں کے جھٹکوں کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔ جھٹکے ملیر، کورنگی، ڈی ایچ اے، بھینس کالونی، شاہ لطیف ٹاؤن، قائد آباد اور لانڈھی میں محسوس کیے گئے۔سب سے زیادہ جھٹکے ضلع ملیر میں ریکارڈ کیے گئے، تعداد 38، شدت 1.5 سے 3.8 میگنی ٹیوڈ رہی۔ڈی ایچ اے میں 15 زلزلے ریکارڈ ہوئے، شدت 2.0 سے 3.3 میگنی ٹیوڈ تک رہی اور کورنگی میں 4 جھٹکے آئے، شدت 1.9 سے 3.2 میگنی ٹیوڈ رہی۔ وزیر اعظم کا قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس طلب اس کے علاوہ سب سے شدید زلزلہ 3.8 میگنی ٹیوڈ کا تھا جس کا...
    ایران پر اسرائیل کا حالیہ حملہ ایک معمولی عسکری کارروائی نہیں بلکہ ایک بڑے جغرافیائی اور سیاسی طوفان کا پیش خیمہ ہے۔ یہ حملہ نہ صرف ایران کے اندرونی سلامتی کے ڈھانچے کو نشانہ بناتا ہے بلکہ یہ عالمی طاقتوں کے ان پوشیدہ عزائم کو بھی بے نقاب کرتا ہے جن کے تحت مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا میں اپنی مرضی کے نظام نافذ کیے جا رہے ہیں۔ جس انداز میں ایران کے سائنسدانوں کو نشانہ بنایا گیا، نیوکلیئر تنصیبات پر حملے کیے گئے اور حساس عسکری مقامات کو نقصان پہنچایا گیا، اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ یہ سب کچھ کسی فوری ردعمل کا نتیجہ نہیں بلکہ ایک منظم اور گہری منصوبہ بندی کا حصہ ہے۔ اس...
    ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، اسرائیلی فضائی حملوں میں ایران کے صوبہ یزد میں پاسداران انقلاب (IRGC) کے کم از کم 10 اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ حملے اتوار کے روز کیے گئے، جنہیں ایران پر 13 جون سے جاری اسرائیلی فوجی کارروائیوں کا حصہ بتایا جا رہا ہے۔ اسرائیلی فوج نے ایک علیحدہ بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایران کے مغرب، مشرق اور وسطی حصوں میں واقع کم از کم 6 ہوائی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔ اسرائیل کے عبرانی زبان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا گیا کہ ان حملوں کے دوران ایران کے 15 طیارے اور ہیلی کاپٹر تباہ کر دیے گئے۔ اسرائیلی بیان میں...
    شام کے دارالحکومت دمشق میں واقع ایک گرجا گھر میں ہونے والے خوفناک خودکش دھماکے میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہو گئے۔ شامی وزارت داخلہ کے مطابق حملہ آور نے گرجا گھر کے اندر خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ اس وقت ہوا جب گرجا گھر میں عبادت جاری تھی، جس کے باعث جانی نقصان زیادہ ہوا۔ دھماکے کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ شامی حکام نے تصدیق کی ہے کہ خودکش حملہ آور دہشت گرد تنظیم داعش سے تعلق رکھتا تھا، جس نے ماضی میں بھی شام میں کئی مذہبی و شہری مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔  
    ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے سینیئر مشیر علی شمخانی نے امریکا کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کے بعد اہم اور سخت لہجے میں بیان جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ اگرچہ امریکی حملے شدید نوعیت کے تھے، مگر ایران کی جوہری صلاحیت اور مزاحمتی قوت باقی ہے، اور کھیل ابھی ختم نہیں ہوا۔ علی شمخانی نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں کہاکہ اگر یہ مان بھی لیا جائے کہ جوہری تنصیبات مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہیں، تب بھی ہمارا افزودہ یورینیم محفوظ ہے، مقامی سطح پر حاصل شدہ ٹیکنالوجی، مہارت اور انسانی وسائل بدستور موجود ہیں، اور سب سے بڑھ کر ہمارا سیاسی عزم قائم ہے۔...
    ساڑھے سولہ ہزار مربع کلومیٹر پر محیط مغربی ایشیا میں واقع رقبے کے لحاظ سے دنیا کے 17ویں اور مشرق وسطیٰ کے دوسرے بڑے ملک ایران کی جغرافیائی خصوصیت یہ ہے کہ اس کی سرحدیں دنیا کے سات اہم ممالک سے جڑی ہوئی ہیں جن میں ترکی‘ عراق‘ آذربائیجان‘ آرمینا‘ ترکمانستان‘ افغانستان اور پاکستان شامل ہیں اور اگر سمندری سرحد کی بات کی جائے تو کویت‘ سعودی عرب‘ بحرین‘ قطر‘ اومان اور متحدہ عرب امارات‘ ایران کے ساتھ متصل نظر آتے ہیں۔ ایران کی سب سے بڑی جغرافیائی اہمیت یہ ہے کہ خلیج فارس اور خلیج اومان کے درمیان دنیا کی سب سے اہم آبی گزرگاہ آبنائے ہرمز جسے بین الاقوامی اصلاح میںHormuz Island یاHormuz Straitکے نام سے بھی موسوم...
    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مبینہ مقابلوں کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جب کہ ایک ملزم فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس نے ان مقابلوں میں ملزمان سے مسروقہ سامان اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق، آرام باغ اردو بازار کے قریب ایک مبینہ پولیس مقابلے میں دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو ڈاکوؤں کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت خلیل خان اور فیضان کے نام سے ہوئی ہے۔ ان کے قبضے سے اسلحہ، موٹرسائیکل اور چھینے گئے سامان کا برآمد ہونا بھی پولیس نے تصدیق کی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا (کے پی) علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا۔ کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بجٹ وزیراعلیٰ کی بانی تحریک انصاف سے ملاقات کے بعد منظور کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس اسپیکر بابر سلیم سواتی کی زیر صدارت ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا۔ اسپیکر نے کہا کہ کل رات بتایا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کا حکم نہیں آتا کٹ موشن پیش نہیں ہوگا، محکمہ قانون سے مشاورت بھی کی، کٹ موشن پیش نہ کرنے کا فیصلہ ہوا۔ اسپیکر اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ یہ بھی فیصلہ ہوا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہونے تک کٹ موشن...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر )پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروباری اتار چڑھاو کے بعد معمولی تیزی دیکھی گئی ،انڈیکس 1لاکھ20ہزار کی سطح پر بند ہوا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 12ارب روپے سے زاید کااضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم 52.35فیصد حصص کی قیمتیں گھٹ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کوپہلے سیشن کے دوران آٹوموبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینک، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیاں، آئل مارکیٹنگ کمپنیاں ، بجلی کی پیداوار اور ریفائنری سیکٹرز میں خریداری کا رجحان دیکھا گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 826پوائنٹس بڑھ گیا تاہم پرافٹ ٹیکنگ کی خاطر فروخت کے دباو سے مارکیٹ منفی زون میں چلی گئی۔ماہرین کے مطابق بجٹ اناملیز کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیوں...
    پیرس میں جاری ایئرشو کے درمیان فرانسیسی وزیر اعظم فران کوئس بایرو کو اس وقت مضحکہ خیز صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب رافیل طیارے کے معائنے کے دوران کاک پٹ میں پھنس گئے۔ پیرس ایئرشو کے دوران فرانسیسی وزیر اعظم نے مختلف طیاروں کا دورہ کیا اور کچھ طیاروں کے کاک پٹ میں بیٹھ کر اندرونی نظام کا بھی جائزہ لیا۔ تاہم فرانس کے مشہور جنگی طیارے رافیل کے اسٹال کے دورے کے دوران جب وہ طیارے میں بیٹھ گئے تو انہیں معائنے کے بعد باہر نکلنے میں کافی دقت کا سامنا کرنا پڑا۔   View this post on Instagram   A post shared by العربية Al Arabiya (@alarabiya) اس موقع پر وہاں موجود اہلکاروں نے کافی کوشش...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوالالمپور میں جاری انٹرنیشنل نیشنز ہاکی کپ میں پاکستانی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیمی فائنل مرحلے میں فرانس کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر ایونٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔میچ کا فیصلہ مقررہ وقت میں برابری کے بعد پینلٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا، جہاں پاکستان نے اعصاب شکن مقابلے میں فتح سمیٹی۔میچ کا آغاز ہی دونوں ٹیموں کے جارحانہ انداز سے ہوا۔ پہلے کوارٹر میں پاکستانی اور فرانسیسی کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹس پر متعدد حملے کیے لیکن دونوں جانب کی دفاعی لائن مضبوط ثابت ہوئی اور کوئی ٹیم گیند کو جال میں نہ پہنچا سکی۔ شائقین اس ابتدائی مرحلے میں ہی اس بات کا اندازہ لگا...
    ---فائل فوٹو  فیصل آباد کی نہروں میں نہانے کے دوران ہلاکتوں میں تشویشناک اضافہ سامنے آیا ہے۔گرمی کے موسم میں نہروں میں نہانا ایک عام تفریح ہے تاہم پانی کی زیادہ مقدار اور تیز بہاؤ کی وجہ سے ڈوبنے کے واقعات میں اضافہ تشویشناک ہے۔ریسکیو 1122 کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چند ماہ میں گرمی کے موسم میں نہروں میں نہانے کے دوران 19 نوجوان جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ریسکیو 1122 کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ پانچ مہینوں میں ڈوبنے کی 32 کالز آئیں جس میں سے بدقسمتی سے 19 لوگوں کی موت واقع ہو گئی۔ضعلی انتظامیہ کی جانب سے دفعہ 144 کے پابندی کے باوجود نہروں میں بچوں اور نوجوانوں کے نہانے کا سلسلہ جاری...
    سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2025ء) سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان دہائیوں سے دنیا بھر کے مظلوم مجبور انسانوں کے لیے پناہ گاہ بنا ہوا ہے، خاص طور پر افغان مہاجرین کی کفالت میں ہماری قوم کا کردار قابلِ فخر اور دنیا کے لیے مثال ہے۔انہوں نے عالمی یوم پناہ گزین کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پناہ گزینوں کے مسائل محض اعداد و شمار کا معاملہ نہیں بلکہ انسانیت، ہمدردی اور عالمی ذمہ داری کا تقاضا ہیں۔(جاری ہے) اس موقع پر انہوں نے اپنے خطاب میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مہاجرین کی بحالی، تعلیم، صحت اور...
    تائیوان میں ایک شخص دھاتی انحطاط کی واضح علامات کے باوجود 10 سال سے زائد عرصے تک اسی زنگ آلود تھرماس کو استعمال کرنے کے باعث جان سے ہاتھ دھوبیٹھا۔ یہ بھی پڑھیں: سانپوں سے کٹواکر مہلک بیماریوں کا علاج، متنازع معالج کے ہاں مریضوں کی ِبھیڑ مذکورہ شخص کو یہ احساس بھی ہوچکا تھا کہ اس کا تھرماس اب خاصا خراب ہوچکا ہے اور اس میں زنگ کے آثار بھی واضح ہیں لیکن اس کے باوجود اس نے اس کا استعمال ترک نہ کیا جو اس کے لیے جان لیوا ثابت ہوا۔ تائیوان کے میڈیا نے حال ہی میں اس شخص کی المناک موت رپورٹ کی ہے۔ ہیوی میٹل پوائزننگ کی وجہ سے اس کے پھیپھڑوں میں شدید انفیکشن سے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جون2025ء) وزیر دفاع نے ایران کو عسکری مدد فراہم کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ کوئی نیا فوجی تعاون نہیں ہوا، ایران کے ساتھ 13 جون کے بعد کسی نئے دفاعی معاہدے کی ضرورت بھی پیش نہیں آئی، ایران کے ساتھ بارڈر سیکیورٹی کے حوالے سے معمول کے رابطے جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے عرب نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں ایران اسرائیل کشیدگی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ کوئی نیا فوجی تعاون نہیں ہوا اور 13 جون کے بعد کسی نئے دفاعی معاہدے کی ضرورت بھی پیش نہیں آئی۔ ایران کے ساتھ بارڈر سیکیورٹی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تل ابیب: اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے تسلیم کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ اور مسلسل حملوں کے نتیجے میں اسرائیل کو “بھاری اور تکلیف دہ نقصان” اٹھانا پڑ رہا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق وزیر اعظم نے اسرائیلی عوام کو جنگی صورتحال اور ایران پر جاری فوجی آپریشن کی تازہ ترین پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن اپنے مقاصد کی جانب منظم انداز سے پیش رفت کر رہا ہے اور ہماری افواج تہران کی فضائی حدود پر کنٹرول حاصل کیے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسرائیلی افواج اس وقت ایران کے جوہری تنصیبات، میزائلوں اور کمانڈ سینٹرز کو نشانہ بنا رہی ہیں،ہمیں اس جنگ میں بھاری نقصان اٹھانا پڑ رہا...
    ---فائل فوٹو رواں ماہ 20 سے 23 جون کے درمیان ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ 20 سے 23 جون کے دوران مون سون ہواؤں کے باعث بارشوں کا امکان ہے جس سے گرمی کا زور ٹوٹ سکتا ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق 20 سے 23 جون کے دوران مشرقی بلوچستان، اسلام آباد، پنجاب اور جنوبی پنجاب میں بارشوں کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران خیبر پختون خوا میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔اسی طرح 21 سے 23 جون کے دوران گلگت بلتستان اور کشمیر میں جبکہ 22 سے 23 جون کے دوران سندھ کے علاقوں میں بارش متوقع ہےمحکمہ موسمیات کی جانب سے بارشوں کے باعث ندی نالوں میں...
    ---فائل فوٹو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ملک میں صحت اور تعلیم سے متعلق بہت دعوے ہوئے، صحت کے شعبے میں کام جب بھی ہوا وہ نواز شریف اور شہباز شریف کے دور میں ہی ہوا۔انہوں نے کہا کہ کلینک آن ویلز کی تقریب سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ  4 سالوں میں کینسر کے مریضوں کی دوائیاں بند کی گئیں، انہیں احتجاجاً سڑکوں پر آنا پڑا، اب ہیپاٹائٹس، دل کے امراض کی ادویات اور انسولین کا اسٹاک لوگوں کو گھروں پر پہنچایا جارہا ہے۔ مریم نواز کے کندھے میں تکلیف، ایم آر آئی کیلئے میو اسپتال آمدوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اچانک طبیعت خراب ہونے پر میواسپتال لاہور پہنچی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ تکلیف کی...
    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ بڑے دعوے ہوئے مگر ہیلتھ میں عوام کی خدمت کا حقیقی کام شہباز شریف اور نواز شریف کے دور حکومت میں ہوا۔ کلینک آن ویل فیز ٹو لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہر غریب کا گھر کی دہلیز پر مفت اور فوری علاج میرا خواب تھا، اپنی طاقت اور اختیار کو ہمیشہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے استعمال کیا ہے۔ شہباز شریف صاحب کے جانے کے بعد چار سال پنجاب کے عوام رل گئے، کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات نہ ملنے پر سڑکوں پر آنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ نہ صرف کینسر بلکہ...
    شہرِ قائد کراچی میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران موسم مرطوب اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں کبھی کبھار تیز ہوائیں بھی چلنے کا امکان ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کی ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد ہے، سمندری ہوائیں جنوب مغرب سے 18کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجۂ حرارت 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ Post Views: 2
    محکمہ موسمیات کے مطابق چترال، بالائی و زیریں دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، تورغر میں پر تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق چترال، بالائی و زیریں دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، تورغر میں پر تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ روز پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان اور بنوں کا درجہ حرارت 42 سے 45 تک ریکارڈ کیا گیا۔ پٹن کوہستان اور تخت بھائی میں 40، سیدو شریف سوات میں 38، چترال اور...
    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں چیئرمین نوید قمر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا ہوا۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس نوید قمر کی زیر صدارت ہوا، اجلاس کے دوران پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے ایف بی آر سے امپورٹ پالیسی سے متعلق سوال کیا کہ امپورٹ پالیسی سمجھایا جائے یہ کیا ماڈل ہے، جس پر چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ اس ماڈل کو سمجھنے کے لیے وقت چاہیئے، آپ 2 گھنٹے دیں، ہم آپ کو علحیدہ پورا طریقہ کار سمجھا دیں گے۔ عمر ایوب نے کہا کہ یہ انگریزی لکھ دیتے ہیں ایک لائن میں سمجھا نہیں پاتے...
    اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں چیئرمین نوید قمر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا ہوا۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس نوید قمر کی زیر صدارت ہوا، اجلاس کے دوران پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے ایف بی آر سے امپورٹ پالیسی سے متعلق سوال کیا کہ امپورٹ پالیسی سمجھایا جائے یہ کیا ماڈل ہے، جس پر چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ اس ماڈل کو سمجھنے کے لیے وقت چاہیئے، آپ 2 گھنٹے دیں، ہم آپ کو علحیدہ پورا طریقہ کار سمجھا دیں گے۔ عمر ایوب نے کہا کہ یہ انگریزی لکھ دیتے ہیں ایک لائن میں سمجھا...
    ایران کے خلاف اسرائیل کی فوجی کارروائی سے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 18 June, 2025 سب نیوز آستانہ: چینی صدر شی جن پھنگ سے آستانہ میں دوسرے چین۔وسطی ایشیا سربراہی اجلاس کے دوران ازبک صدر شوکت میرزی یوئیف نے ملاقات کی۔اس موقع پر منگل کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ ایران کے خلاف اسرائیل کی فوجی کارروائی سے مشرق وسطیٰ میں یکدم کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے اور چین کو اس پر گہری تشویش ہے۔ ہم کسی بھی ایسے عمل کی مخالفت کرتے ہیں جو دوسرے ممالک کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کرتا ہو۔ فوجی کارروائی مسائل کے حل کا راستہ نہیں ہے اور...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی میو ہسپتال پہنچ گئیں وزیر اعلی مریم نواز کا میو ہسپتال میں ایم آر آئی ٹیسٹ ہوا. مریم نواز کے کندھے میں تکلیف کے باعث ایم آر آئی ٹیسٹ کیاگیا ،وزیر اعلی کے ایم آر آئی ٹیسٹ کیلئے پہلے سروسز ہسپتال میں تیاری کی گئی تھی،پھر میوہسپتال میں وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کے ایم آرآئی ٹیسٹ کا فیصلہ کیا گیا میو ہسپتال میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے دائیں کندھے کا ایم آر آئی ٹیسٹ کیا گیا،وزیر اعلیٰ مریم نواز کے کندھے کا ایم آر آئی ٹیسٹ نارمل آیا، وزیر اعلیٰ کو فروزن شیلڈر کی تکلیف کے باعث ایم آر آئی کی گئی
    بیجنگ: چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہاہےکہ کہ دنیا اب امریکا کے بغیر بھی آگے بڑھ سکتی ہے، امریکا کا بھی وہی انجام ہو جو ماضی کی زوال پذیر سلطنتوں کا ہوا، کہا اگر امریکا یہ سمجھتا ہے کہ وہ عالمی سیاست و معیشت میں ہمیشہ کیلئے ناگزیر ہے، تو وہ ماضی کی ان سلطنتوں سے سبق لے۔ شی جن پھنگ نے عالمی طاقتوں کو خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا نے دنیا کا احترام کھو دیا تو وہی انجام دیکھے گا جو ماضی کی زوال پذیر سلطنتوں کا ہوا۔ چینی صدر نے کہا تاریخ گواہ ہے کہ ہر طاقتور سلطنت نے خود کو ناقابلِ شکست سمجھا مگر ہر ایک کا سورج آخرکار غروب ہوا، آج سے 100...
    وقاص عظیم : پاکستان اور امریکا کے درمیان ٹیرف پر ورچوئل اجلاس، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور امریکی سیکریٹری کامرس کی شرکت،دونوں ممالک کاتجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق ہوا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور امریکا کے درمیان ری سیپروکل ٹیرف پر ورچوئل اجلاس ہوا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور امریکی سیکریٹری کامرس نے شرکت کی۔ دونوں ممالک نے تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا، مذاکرات میں دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون پر بات چیت ہوئی۔  اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان وزارت خزانہ کے مطابق فریقین نےتکنیکی سطح پر مزید تفصیلی مذاکرات کا عزم کیا، امریکا اور پاکستان کا باہمی مفاد...
    مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران اسرائیلی فضائیہ نے ایران کے دارالحکومت تہران کے مہرآباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک بڑا حملہ کرتے ہوئے ایرانی فضائیہ کے امریکی ساختہ F-14 ٹام کیٹ لڑاکا طیاروں کو تباہ کردیا۔ اسرائیلی میڈیا اور فوج کی جانب سے حملے کی ویڈیو بھی جاری کر دی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں ایران کی جانب سے اسرائیل کا ایک اور ایف 35 جہاز مار گرانے کا دعویٰ اسرائیلی فوج کے مطابق یہ حملہ تہران کے مہرآباد ایئرپورٹ پر موجود ایرانی فضائیہ کے دو F-14 لڑاکا طیاروں پر کیا گیا۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ دونوں طیاروں کو ہدف بنایا گیا اور وہ مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔ اسرائیلی فضائیہ کا دعویٰ ہے کہ یہ کارروائی...
    اسرائیل نے تمام بین الااقوامی قوانین کو روندتے ہوئے تہران میں واقع ایران کے سرکاری ٹی وی چینل پر براہ راست نشریات کے دوران حملہ کردیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے (IRIB) کی عمارت پر فضائی حملہ کیا، جس کے نتیجے میں براہِ راست نشریات عارضی طور پر معطل کرنا پڑیں۔ یہ حملہ اس وقت ہوا جب ایک خاتون اینکر براہ راست نشریات میں اسرائیل پر تنقید کر رہی تھیں۔ اچانک دھماکا ہوا تاہم خاتون اینکر بالکل نہیں گھبرائیں اور اسٹوڈیو سے نکل گئیں۔ The Israeli regime attacks Iran’s national TV. Brave Iranian presenter keeps composed as the studio comes under Israeli attack. pic.twitter.com/XM7QCz775D — IRNA News Agency (@IrnaEnglish) June 16, 2025 اس حملے...
    تہران:اسرائیل کی جانب سے ایران کے ٹی وی چینل ” اسلامک ریپبلک آف ایران براڈ کاسٹنگ(آئی آر آئی بی) پر حملہ کردیا گیا جس وقت اسرائیلی حملہ ہوا تب ٹی وی کی براہ راست نشریات جاری تھیں اور ایک خاتون اینکر سکرین پر موجود تھیں۔ جیسے ہی حملہ ہوا تو اس کی شدت کو سٹوڈیو کے اندر بھی محسوس کیا گیا ۔ ملبے کے ذرات براہ راست ٹی وی سکرین پر نظر آئے ۔ چینل کی عمارت بھی ہلنے لگی جس کی وجہ سےخاتون اینکر فوری طور پر اٹھ کر وہاں سے چلی گئی۔ اس حملے سے پہلے اسرائیل کی طرف سے دھمکی دی گئی تھی کہ وہ اسرائیل کے سرکاری ٹی وی چینل اور ایف ایم کو نشانہ بنائے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینیٹر فیصل واڈا کا ایوان میں اظہار خیال ، کہا بجٹ پر کچھ زیادہ بات نہیں کرنا چاہتا، مشکل حالات میں بجٹ پیش ہوا ہے۔ فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ امپورٹ پالیسی کو احتیاط سے بنائیں کہ ڈالر کا ’ ایمپکٹ ‘ اس کے اندر نہ آئے اگر ایسا ہوا تو مہنگائی بڑھ جائے گی، قرضے بڑھ جائیں گے۔ فیصل واوڈا نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ آنے والے بجٹ سے قبل جب تک این ایف سی سے خطاب نہیں کریں گے تو اگلے بجٹز آپ کے لئے ناممکن ہوجائیں گے۔ کسانوں سے متعلق پالیسی موسمیاتی تبدیلیوں کو مدنظر رکھ کر بنائی جائے، این ایف سی ایوارڈ...
    بلوچستان حکومت آئندہ مالی سال کا بجٹ منگل کو پیش کرنے جا رہی ہے جس کا ممکنہ حجم ایک کھرب روپے سے زائد ہوگا۔ بجٹ میں تعلیم، صحت ور امن و امان حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہوں گی۔ آئیے جانتے ہیں کہ بلوچستان حکومت نے رواں مالی سال کے دوران اپنے بجٹ کا کتنا فیصد حصہ خرچ کیا۔ یہ بھی پڑھیں: بجٹ بلوچستان کی ترقی کا جامع روڈ میپ ہوگا، سرفراز بگٹی بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند کے مطابق بلوچستان حکومت نے مالی سال 2024-25 کے لیے مختص پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (PSDP) کے بجٹ کا 90 فیصد استعمال کر لیا ہے جو کہ صوبے کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ باقی 10...
    بیجنگ:چین کے قومی ادارے برائے شماریات کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مئی میں چین کی قومی معیشت نے دباؤ کے باوجود بتدریج پیش رفت کی ۔ پیداوار اور طلب میں بتدریج اضافہ ہوا، روزگار کی صورتحال مجموعی طور پر مستحکم رہی، اور اعلیٰ معیار کی ترقی میں بہتری اور جدت دیکھی گئی ۔پیر کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مئی میں، نامزد سائز سے بالا صنعتی اداروں کی اضافی قدر میں سال بہ سال 5.8 فیصد اور ماہ بہ ماہ 0.61 فیصد اضافہ ہوا۔ سروس انڈسٹری کی ترقی میں تیزی آئی، اور جدید سروس انڈسٹری کی ترقی میں بہتری دیکھی گئی ۔ نیشنل سروس انڈسٹری پراڈکشن انڈیکس میں سال بہ سال 6.2...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 16 جون 2025ء) حیدرآباد کے راجیو گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ایک اہلکار نے پیر کے روز نیوز ایجنسی اے این آئی کو بتایا کہ لفتھانزا کی پرواز کو بم کی دھمکی موصول ہوئی تھی، جس کے بعد اسے فضا میں یو ٹرن لے کر جرمنی کے فرینکفرٹ ہوائی اڈہ لے جایا گیا۔ ایئر انڈیا حادثہ: ہلاکتیں 270 تک پہنچ گئیں، خاندان سوگوار انہوں نے کہا کہ طیارہ نے فرینکفرٹ سے پرواز بھری تھی اور واپس لوٹنے سے قبل بھارتی فضائی حدود میں داخل نہیں ہوا تھا۔ قبل ازیں، لفتھانزا کے ترجمان نے کہا کہ پرواز کو حیدرآباد کے راجیو گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترنے کی اجازت نہیں ملی تھی،...
    چترال، بالائی و زیریں دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ اور ایبٹ آباد کے کچھ حصوں میں تیز ہوائیں چل سکتی ہیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آج موسم گرم اور جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے جب کہ میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے اور بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ چترال، بالائی و زیریں دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ اور ایبٹ آباد کے کچھ حصوں میں تیز ہوائیں چل سکتی ہیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ اسی...
    ویب ڈیسک: راولپنڈی کے علاقے کاک پل کے قریب کہوٹہ روڈ پر آئل ٹینکر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ، حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔   ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم ٹینکر کو شدید نقصان پہنچا۔ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور آگ پر قابو پالیا گیا۔ واقعے کے بعد ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، تاہم سڑک کو کلیئر کر کے ٹریفک بحال کر دی گئی ہے۔ تہران: رہائشی کمپلیکس پر اسرائیلی حملے میں شہداء کی تعداد 60 ہوگئی,20 بچے بھی شامل   
    جلسہ 17 ذوالحجہ کو ہوا، جہاں پہلے روز حجت‌ الاسلام والمسلمین مولانا شاکر حسین میثم نے خطاب کرتے ہوئے ولایتِ علیؑ، واقعہ غدیر اور امیرالمومنینؑ کے مقام و منزلت پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی امام بارگاہ پاراچنار میں ولایت اعلان حضرت علی علیہ السلام اور عیدِ غدیر کے پُرمسرت موقع پر دو روزہ عظیم الشان جلسے کا انعقاد کیا گیا، جس میں علماء کرام، اراکین انجمن حسینیہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، ضلعی انتظامیہ کے افسران سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں مومنین نے بھرپور شرکت کی۔ عید غدیر کی مناسبت سے منعقدہ جلسہ 17 ذوالحجہ کو ہوا، جہاں پہلے روز حجت‌ الاسلام والمسلمین مولانا شاکر حسین میثم نے خطاب کرتے ہوئے ولایتِ علیؑ، واقعہ...
    خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں وزیر اعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی اور ایم این اے مبارک زیب خان کے گھر پر ایک مرتبہ پھر راکٹ حملہ ہوا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایم این اے مبارک زیب خان کے گھر پر نامعلوم افراد نے راکٹ فائر کیا جو دھماکے سے پھٹا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم گھر کے مرکزی دروازے کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ رات 1 بجے یہ واقعہ پیش آیا جس کے بعد پولیس نے واقعہ کی فوری تحقیقات شروع کردی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران دوسری بار ایم این اے مبارک زیب خان کے گھر پر...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے میریلیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کی جانب سے اعلان کردہ تبدیلیوں کے بعد 'بنی ہاپ' باؤنڈری کیچز کو غیر قانونی بنانے کیلئے ایک نیا اصول متعارف کرانے کی تیاری کرلی۔ نئے ضابطے کو رواں ماہ کے آخر میں آئی سی سی کی پلیئنگ کنڈیشنز میں شامل کردیا جائے گا اور اکتوبر 2026 میں باضابطہ طور پر ایم سی سی کے قوانین میں شامل ہوجائے گا۔ تازہ ترین اصول کے تحت اب فیلڈر میں میدان سے باہر ہوا میں ایک مرتبہ رہتے ہوئے گیند کو پکڑ سکتا ہے لیکن اسکے بعد اُسے میدان پر واپس آنا ہوگا۔ مزید پڑھیں: قومی ٹیم سے باہر بابراعظم کو بگ بیش فرنچائز نے اپنا بنالیا ایم سی سی...
    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا اور مری سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں  تیز ہواؤں  کے  ساتھ بارش نے جہاں گرمی کا زور توڑا وہیں موسم کو بھی   خوشگوار بنا دیا۔ اسلام آباد میں ہلکی بارش سےشدید تپش والی  گرمی کی شدت میں کمی آئی، جبکہ لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے لگی س کے باعث موسم خوشگوار یو گیا اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا، شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے تاہم لاہور کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔ اسلام آباد اور گردونواح میں بھی ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ جبکہ  مالم جبہ میں 10 ملی میٹر، کالام میں 8 اور چترال میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ...
    محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کر دی۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا، شمال مشرقی/ جنوبی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی، تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے دیگر جنوبی علاقوں میں موسم شدیدگرم اور خشک رہنے کے علاوہ تیز اور گردآلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔گزشتہ روز اسلام آباد، خیبرپختونخوا، پنجاب اور مری سمیت مختلف علاقوں میں بارش اور تیز ہواؤں سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">  
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی شہر شکاگو سے بوسٹن پر جانے والا جیٹ بلیو ائر لائن کا طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے پر پھسل گیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق طیارہ پھسلنے کے بعد قریبی پلاٹ کے گھاس پر جاکر رک گیا۔ ائرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ ائر بس اے 220 کا طیارہ بوسٹن کے ائرپورٹ پر حادثے کا شکار ہوا،جس کا پرواز نمبر 6312 تھا۔ واقعے کے فورا بعد مسافروں کو بحفاظت طیارے سے باہر نکال لیا گیا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ یاد رہے کہ جمعرات کے روز بھارتی شہر احمد آباد میں ائر انڈیا کا طیارہ پرواز کے چند لمحے بعد گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 241 مسافر ہلاک ہوگئے تھے۔
    ایران، اسرائیل کشیدگی کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 June, 2025 سب نیوز تہران(سب نیوز )ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے اثرات عالمی معیشت پر بھی پڑنے لگے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق، اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔رپورٹس کے مطابق، برینٹ آئل کی قیمت میں 7.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 74.46 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کروڈ آئل کی قیمت میں بھی 5.7 فیصد اضافہ ہوا ہے اور اب اس کی نئی قیمت 73.15 ڈالر فی بیرل ہو چکی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے...
    گردوں کے ڈائلیسس کی دوا بارے گمرہ کن دعوے ،، فارما کمپنی کو 20 لاکھ جرمانہ ،، کونسی کمپنی کو جرمانہ ہوا، کسی دوائی پر ہوا،، تفصیلات سب نیوز پر  WhatsAppFacebookTwitter 0 13 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس ) فارما کمپنی کے گردوں کے ڈائلیس کی دوا ہیمو ڈائلیسس بارے گمراہ کن دعوے،زندگی بچانے والی دوا کی جعلی تشہیر، فارما کمپنی کو 20 لاکھ روپے جرمانہ،کمپٹیشن ٹربیونل نےCCP کا فیصلہ برقرار رکھا، دوا ساز کمپنی کی اپیل مسترد۔فارما کمپنی نے کوالٹی اسٹینڈرز کی جعلی سرٹیفکیٹس سے گمراہ کیا ،3N لائف میڈ نے غیرتسلیم شدہ ادارے سے کوالٹی اسٹینڈرز کی جعلی سرٹیفکیٹس پر مارکیٹنگ کی ٹربیونل کے مطابق جرمانہ دس دن میں جمع نہ کرایا تو یومیہ ایک...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2025ء) آٹو موبائلز کی فروخت میں مئی 2025 کے دوران 35.05 فیصد جبکہ جاری مالی سال میں 39.40 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پاما)کے اعداد وشمار کے مطابق مئی 2025 کے دوران کاروں ، ایس یو ویز ،پک اپس اور ویگنوں کی فروخت کا حجم 14ہزار 762 یونٹس تک بڑھ گیا جبکہ مئی 2024 میں فروخت کا حجم 10ہزار 930 یونٹس رہا تھا ۔ اس طرح ماہانہ بنیادوں پر آٹو موبائلز کی فروخت میں 35 فیصد کی بڑھوتری ریکارڈ کی گئی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کے ابتدائی 11 ماہ میں جولائی 2024 تا مئی 2025 کے دوران کاروں ،...
    سبی میں دستی بم حملے کی اطلاع موصول ہوئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے شہر سبی میں سٹی پولیس تھانے کے قریب ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) کی رہائش گاہ پر دستی بم حملہ ہوا ہے۔ ’’ پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم حملہ آور تھانے سے ملحقہ گلی سے دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔ دستی بم دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
    نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 جون ۔2025 )بھارت کی ریاست گجرات میں احمد آباد ایئرپورٹ کے قریب برطانیہ کے شہر لندن کے لیے اڑان بھرنے والا ایئر انڈیا کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایئرانڈیا کی فلائٹ نمبر اے آئی 171 بھارتی ریاست گجرات کے احمد آباد ایئرپورٹ سے لندن کے لیے روانہ ہوئی تھی، انڈیا ٹوڈے کے مطابق طیارے کو حادثہ ٹیک آف کے دوران پیش آیا.(جاری ہے) طیارے میں 230 مسافر اور عملے کے 12 ارکان سوار تھے، طیارہ گرنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ادارے اور فائر بریگیڈ کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے طیارے میں ایئرانڈیا کے کیپٹن سمیت...
    احمد آباد ہوائی اڈے کے قریب بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ، ہنگامی صورتحال کے پیش نظر ہنگامی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔200 مسافر طیارے میں سوار تھے ، خبر ایجنسی کے مطابق طیارے کو حادثہ ٹیک آف کرتے ہوئے پیش آیا ،
    امریکا کی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے تجزیہ کار کو 37 ماہ قید کی سزا سنادی گئی۔ آصف ویلیم رحمان پر انتہائی خفیہ معلومات افشا کرنے کا الزام ثابت ہوا۔ رپورٹ کے مطابق آصف نے اسرائیل کے ایران پر جوابی حملے کی تیاری سے متعلق معلومات افشا کی تھیں۔ آصف کو کمبوڈیا سے گرفتار کیا گیا تھا، اس پر پچھلے سال فرد جرم عائد کی گئی تھی۔ آصف ویلیم رحمان 2016 سے سی آئی اے کا ملازم تھا، وہ کیلی فورنیا میں پیدا ہوا اور اوہائیو میں پلا بڑھا تھا۔ Post Views: 2
    رپورٹ کے مطابق آصف نے اسرائیل کے ایران پر جوابی حملے کی تیاری سے متعلق معلومات افشا کی تھیں۔ آصف کو کمبوڈیا سے گرفتار کیا گیا تھا، اس پر پچھلے سال فرد جرم عائد کی گئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے تجزیہ کار کو 37 ماہ قید کی سزا سنادی گئی۔ آصف ویلیم رحمان پر انتہائی خفیہ معلومات افشا کرنے کا الزام ثابت ہوا۔ رپورٹ کے مطابق آصف نے اسرائیل کے ایران پر جوابی حملے کی تیاری سے متعلق معلومات افشا کی تھیں۔ آصف کو کمبوڈیا سے گرفتار کیا گیا تھا، اس پر پچھلے سال فرد جرم عائد کی گئی تھی۔ آصف ویلیم رحمان 2016ء سے سی آئی اے کا ملازم تھا، وہ کیلی فورنیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن:ایک عالمی سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد سے دنیا بھر میں امریکا کا تشخص متاثر ہوا ہے اور اس کی حمایت اور مقبولیت میں کمی آئی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو جاری ہونے والے ایک عالمی سروے کے مطابق، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی واپسی کے بعد سے دنیا کے بیشتر حصوں میں امریکا کا تشخص تیزی سے خراب ہوا ہے، اور ٹرمپ کے کردار اور پالیسیوں دونوں کو سروے میں بہت کم نمبر پر ملے ہیں۔پیو ریسرچ سینٹر کی جانب سے کیے گئے عالمی سروے کے نتائج میں سامنے آیا کہ سروے کیے گئے 24 ممالک میں سے 15 میں امریکا کی...
    وفاقی بجٹ کے اگلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا۔گزشتہ روز آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کے بعد آج بدھ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور سرمایہ کار پراعتماد دکھائی دیے۔کاروبار کے آغاز پر اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 1571 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 123596 پر پہنچ گیا۔ کاروبار کے دوران مارکیٹ میں مزید تیزی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس مجموعی طور پر 2101 پوائنٹس اضافے سے 124126 پر پہنچ گیا۔کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 2328 پوائنٹس اضافے سے 124352 کی ریکارڈ بلندی پر بند ہوا۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 1350 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ بازار میں 1.04 ارب شیئرز کے سودے...
    تہران(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 جون ۔2025 )ایرانی وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل عزیز ناصر زادہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر جوہری مذاکرات ناکام ہو جاتے ہیں اور امریکا کے ساتھ تنازع پیدا ہوا تو ایران خطے میں موجود امریکی اڈوں کو نشانہ بنائے گا یہ بیان ایران اور امریکا کے درمیان چھٹے دور کے متوقع جوہری مذاکرات سے چند دن قبل سامنے آیا ہے. برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بریگیڈیئر جنرل عزیز ناصر زادہ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اگر مذاکرات کی ناکامی کے بعد ہم پر کوئی تنازع مسلط کیا گیا تو تمام امریکی اڈے ہماری پہنچ میں ہیں اور ہم انہیں میزبان ممالک میں بے خوفی سے نشانہ بنائیں گے.(جاری ہے) امریکی صدر ڈونلڈ...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر میں ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کے دو علیحدہ واقعات میں دو افراد زخمی ہو گئے۔ چھیپا ذرائع کے مطابق پہلا واقعہ گلستان جوہر بلاک 4 میں پیش آیا، جہاں فائرنگ سے عبدالوہاب نامی شخص زخمی ہوا۔ دوسرا واقعہ بلاک اے تھری میں پیش آیا، جس میں ارشاد الحق نامی شہری زخمی ہوا۔ دونوں زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ابتدائی تفتیش میں دونوں فائرنگ کے واقعات کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا نتیجہ قرار دیا گیا ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیو یارک (آن لائن) پاکستان کے پارلیمانی وفد کی اہم رکن سینیٹر شیری رحمن نے کہا ہے کہ بھارت میں کوئی بھی واقعہ رونما ہو، ذمہ دار صرف پاکستان ہے کا رویہ ناقابل قبول ہوگا ، ایسے رویے کا انجام صرف جنگ ہی ہوگا ۔ امریکی نشریاتی ادرے کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ واشنگٹن، نیویارک، لندن اور اب برسلز کا دورہ حقائق اجاگر کرنے کے لیے کیا گیا، ہمارا پیغام امن کا ہے، مگر بغیر کسی کمزوری کے، جنوبی ایشیا میں تصادم نہیں، مذاکرات خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے غیر ضروری جنگ کا سامنا کیا، جنگ کا کوئی جواز نہیں تھا، بلا اشتعال حملہ کیا گیا، آج تک پہلگام حملے کا کوئی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(نمائندہ جسارت)حیدرآباد ریلوے اسٹیشن پر ایک ہی دن میں پٹڑی سے بوگیاں اترنے کے 2واقعات پیش آئے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ٹرینوںکی آمدورفت متاثر ۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر1پر کراچی سے پنجاب جانے والی مال بردار گاڑی کی تین بوگیاں پٹری خراب ہوجانے کے باعث اُتر گئیں، جس کے باعث اپ ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت متاثر ہوئی، تاہم کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، حیدرآباد، کوٹری اور جامشورو سمیت دیگر مقامات پر ریل کی پٹریاں متاثر ہوجانے کے باعث آئے روز اس قسم کے حادثات رونما ہورہے ہیں، تاہم محکمہ ریلوے کی مینٹی نینس کے عملے نے پٹڑیوں کی مرمت کاکام شروع کردیا ہے۔دوسرا حادثہ کراچی سے راولپنڈی...
    غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے پی پی کی سینیٹر کا کہنا تھا کہ افغانستان کے ساتھ ہمارا بار بار بدلتا ہوا تعلق ایک مسلسل چیلنج بنا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی مین سٹریم میڈیا نے جنگی جنون کو ہوا دی، بھارتی ایجنڈا قوم پرستی اور تعصب پر مبنی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی راہنما، سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ پاکستان بدلتا ہوا ملک، سنجیدگی سے اصلاحات کر رہے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ ہمارا بار بار بدلتا ہوا تعلق ایک مسلسل چیلنج بنا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی مین سٹریم میڈیا نے جنگی جنون کو...
    لاہور(نیوز ڈیسک) شہید بینظیر بھٹو کی شہزادی بختاور بھٹو کی عید پر بنی تصویریں سوشل پلیٹ فارمز پر ایسی وائرل ہوئیں کہ بختاور کو اپنی ان پوسٹوں تک ایکسیس محدود کرنا پڑی۔ شہید بینظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو سیاست سے بہت دور رہنے کے باوجود پبلک میں بے پناہ مقبول ہیں؛ بختاور کی مقبولیت کا اندازہ اس وقت ہوتا ہے جب ان کی کوئی تصویر سامنے آتی ہے۔ بختاور بھٹو نے آج عید کے روز اپنے شوہر محمود چودھری، بچوں اور دو معصوم بکروں کے ساتھ تصویریں انسٹاگرام پر پرسٹ کر دیں۔ بس پھر کیا تھا، دیکھتے ہی دیکھتے بختاور کی فیملی کی یہ تصویریں وائرل ہو گئیں۔ انسٹاگرام پر بختاور بھٹو بہت کم پوسٹ کرتی ہیں...
    جاپان کے سیلف ڈیفنس فورسز (SDF) کے کئی اہلکار پیر کے روز اس وقت زخمی ہو گئے جب امریکی فوج کے اوکیناوا میں واقع کیڈینا ایئر بیس پر ایک دھماکہ ہوا۔جاپان کی وزارت دفاع کے مطابق، یہ دھماکہ اس وقت پیش آیا جب اہلکار بم ناکارہ بنانے کی مشقیں کر رہے تھے۔ چار جاپانی فوجیوں کو معمولی چوٹیں آئیں، تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔جاپانی نشریاتی ادارے NHK نے رپورٹ کیا ہے کہ دھماکہ ممکنہ طور پر غیر پھٹے بارودی مواد کے عارضی ذخیرے میں ہوا۔ حکام دھماکے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کر رہے ہیں۔اوکیناوا کے یومیٹن گاؤں کے مقامی افسر یوتا ماتسودا نے بتایا: "ہمیں صرف اتنی اطلاع ملی ہے کہ دھماکہ ہوا...
    عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے بعد کاروباری ہفتے کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، جس سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا اور مارکیٹ میں نمایاں تیزی ریکارڈ کی گئی منگل کو کاروبار کا آغاز 324 پوائنٹس کے اضافے سے ہوا، جس کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 21 ہزار 900 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا کاروبار کے دوران تیزی کا رجحان برقرار رہا اور انڈیکس میں مجموعی طور پر 787 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس سے انڈیکس نئی بلند ترین سطح ایک لاکھ 22 ہزار 400 پوائنٹس کو چھو گیا یاد رہے کہ 5 جون کو بھی اسٹاک مارکیٹ ایک لاکھ 22 ہزار 281 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 10 جون 2025ء) پاکستان کے سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پیر کے روز لندن میں اسکائی نیوز کے ساتھ ایک انٹرویو میں، تشویش کا اظہار کیا کہ 10 مئی کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے اعلان کردہ امریکی ثالثی میں جنگ بندی کے باوجود دونوں حریفوں، بھارت اور پاکستان، کے درمیان تناؤ خطرناک حد تک بلند ہے۔ آئی ایس آئی اور را میں باہمی تعاون سے دہشت گردی کم ہو سکتی ہے، بلاول بھٹو انہوں نے کہا کہ گوکہ اس وقت بھارت اور پاکستان کے درمیان تنازعات کی حد ہماری تاریخ میں سب سے کم ہے۔ ’’ہم نے جنگ بندی حاصل کر لی ہے، لیکن ہم نے امن حاصل نہیں...
    گجرات میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے صدر کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ مسئلہ کشمیر حل کرا سکتے ہیں تو ضرور کروائیں۔ انکا کہنا تھا کہ پوری امت مسلمہ اسرائیلی دہشتگردی کا دلیری سے مقابلہ کرے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ قائد اعظم کے بعد پاکستان میں بانی پی ٹی آئی جیسا مقبول لیڈر پیدا نہیں ہوا، قوم کیلئے جو بہتر ہے، ادارے بھی اس کے ساتھ ہوں گے، اکیلے اکیلے سب کچھ کرکے دیکھ لیا ہے لیکن بات نہیں بنی۔ گجرات میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ بھارت کا دلیری سے مقابلہ کرنے پر افواج پاکستان کو...
    ٹرمپ نے ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی ریکارڈ تعداد کو ملک بدر کرنے اور امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (آئی سی ای) کے لیے روزانہ کم از کم 3000 تارکین وطن کو گرفتار کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیگریشن ایڈوکیسی گروپ امریکاز وائس کی سربراہ وانیسا کارڈینس نے الزام عائد کیا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے طاقت کا غلط استعمال کیا، اور جان بوجھ کر امیگریشن کے حوالے سے پرتشدد واقعات کو ہوا دی۔ ہوم لینڈ سیکورٹی سیکریٹری کرسٹی نیوم نے سی بی ایس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل گارڈز پُرامن احتجاج میں شامل افراد اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو عمارتوں کے اردگرد تحفظ فراہم کریں گے۔ ٹرمپ نے ملک میں غیر قانونی طور...
    محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ عید کی تعطیلات اور آئندہ ہفتے کے دوران شدید گرمی کی لہر دیکھنے کو ملے گی تاہم پاکستان میں بعض علاقوں میں تیز ہواؤں  اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 12 جون کے دوران ملک کے بالائی علاقوں وسطی/ بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 05 سے 07 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے جبکہ جنوبی علاقوں بالائی / وسطی سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ روز ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت سبی 49، دادو 48، سکرنڈ اور شہید بینظیر...
    بھارت میں مذہب کے نام پر فراڈ کا خوفناک انکشاف ہوا ہے جہاں ایودھیا رام مندر کے نام پر کروڑوں روپے کا فراڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق جعلی ویب سائٹ کے ذریعے "پرساد" کی ترسیل کا جھانسہ دیا گیا، امریکی پروفیسر کے نام پر بھارتی شہریوں کو لوٹ لیا گیا۔ بھارت میں عقیدت کو تجارت میں بدلنے والا نیٹ ورک سرگرم ہے، کروڑوں روپے کی رقم صرف جعلی ترسیل پر خرچ ہوئی۔ ہندوؤں کے مقدس موقع پر فراڈ  کو روکنے میں بھارتی سائبر سیکیورٹی ناکام رہی، رام مندر کی تقریب شاندار رہی مگر پردے کے پیچھے مالی گھپلے کیے جاتے رہے۔ بھارتی عوام کو لوٹ لیا گیا، مودی سرکار نے زبان سی لی، بھارت میں مذہب کے نام پر فریب کا بازار...
    کراچی:شہر قائد میں سمندری ہواؤں کے باوجود آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جس کے باعث شہریوں کو شدید گرمی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں سمندری ہوائیں بحال رہیں گی اور ہواؤں کی رفتار 20 سے 45 کلومیٹر فی گھنٹہ کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 28.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ گزشتہ روز شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے...
    سیئول: جنوبی کوریا میں عوام نے ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار لی جائے میونگ کو نیا صدر منتخب کر لیا ہے۔ 61 سالہ لی نے 49 فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل کیے اور ملک کے 14ویں صدر بن گئے ہیں۔ یہ انتخاب اس وقت ہوا جب سابق صدر یون سک یول نے دسمبر 2024 میں مارشل لا نافذ کرنے کی ناکام کوشش کی، جس کے بعد ان کا مواخذہ ہوا اور عدالتی حکم سے وہ عہدے سے ہٹا دیے گئے۔ لی جائے میونگ نے رولنگ پارٹی کے امیدوار کم مون سو کو شکست دی۔ ووٹنگ کا ٹرن آؤٹ 79.4 فیصد رہا، جو گزشتہ 28 سالوں کا سب سے زیادہ تھا۔ لی کو اب بھی قانونی چیلنجز کا سامنا ہے، جن میں...
    کراچی: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے حکومتی اعداد وشمار کو مصنوعی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ معیشت کی بہتری اور مہنگائی پر قابوپانے کے حکومتی دعوے آہستہ آہستہ ہوا میں تحلیل ہو رہے ہیں۔ ادارہ نور حق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ معیشت کی بہتری اور مہنگائی پر قابو پانے کے تمام حکومتی دعوے آہستہ آہستہ ہوا میں تحلیل ہو رہے ہیں، مصنوعی بنیادوں پر اعداد و شمار سے معیشت کبھی بہتر نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا کہ جب عام آدمی اور تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس بڑھے گا اور جاگیرداروں کو چھوٹ ملے گی، ایوان صدر، وزیر اعظم ہاؤس، گورنر ہاؤس...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2025ء)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بھارت سے جنگ جیتنے کے بعد کشمیر پر پاکستان کا موقف مزید مضبوط ہوا ہے۔(جاری ہے) ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے پر یکطرفہ فیصلہ نہیں کر سکتا،پاکستان کے پاس اس معاملے کو اٹھانے کے بہت سے آپشن ہیں۔مسئلہ کشمیر کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارت سے جنگ جیتنے کے بعد مسئلہ کشمیر متحرک ہوگیا ہے۔