2025-07-27@09:33:38 GMT
تلاش کی گنتی: 208
«اور ڈیلرز»:
(نئی خبر)
پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ مؤخر ہونے پر ردعمل میں کہا ہے کہ ڈیل کا دباؤ پی ٹی آئی پر نہیں، حکومت پر ہے، تبھی سزا مؤخر ہوئی۔ اڈیالا جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان کا کہنا تھاکہ آج بانی پی ٹی آئی سے کوئی ملاقات نہیں ہو سکی، آج القادر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا ہونا تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ساڑھے دس بجے کا وقت دیا گیا تھا، ہم لوگ وقت پر آئے، جج وقت سے پہلے چلے گئے۔ ان کا کہنا تھاکہ ڈیل کا دباؤ پی ٹی آئی پر نہیں، حکومت پر ہے، تبھی سزا مؤخر ہوئی۔...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 13 جنوری 2025ء) قطر کے دارالحکومت دوحہ اور مصری دارالحکومت قاہرہ سے پیر 13 جنوری کو ملنے والی رپورٹوں کے مطابق گزشتہ ایک سال سے بھی زیادہ عرصے سے غزہ کی جنگ کے خاتمے کے لیے مشترکہ طور پر کوششیں کرنے والے ممالک امریکہ، قطر اور مصر کے ثالثوں نے گزشتہ رات گئے اپنے مذاکرات میں ایک بڑی کامیابی حاصل کر لی۔ ان مذاکرات میں امریکہ کی طرف سے عنقریب اپنے عہدے سے رخصت ہونے والے صدر جو بائیڈن اور نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ دونوں کے بھیجے ہوئے مندوب شامل ہوئے۔ سیزفائر مذاکرات میں یہ بڑی پیش رفت اتوار اور پیر کی درمیانی رات نصف شب کے بعد ممکن ہوئی، جس کے...
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ القادر کیس سیاسی طور پر بنایا گیا ہے، ہمارے ساتھ ناانصافی ہوتی رہی ہے، بانیٔ پی ٹی آئی پر دباؤ ڈالنے کیلئے بشریٰ بی بی کا نام بھی القادر کیس میں شامل کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ نہ آنا کسی ڈیل کا نیتجہ نہیں ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر سلمان اکرم راجہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی القادر یونیورسٹی کے مالک نہیں، بس ٹرسٹی ہیں۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ القادر کیس سیاسی طور پر بنایا گیا...
مذاکرات، الزامات، تحفظات، خدشات، مستقبل کیا ہو گا؟ کہانی ختم ہوتی نظر آتی ہے۔ حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات کے تیسرے رائونڈ سے قبل بیانات کی ریس شروع ہو گئی۔ خان آگ بجھانے کے بجائے شعلے بھڑکانے پر بضد، جنرل یحییٰ اور شیخ مجیب کا قصہ لے بیٹھے، اسلام آباد میں 26 نومبر کو ’’قتل عام‘‘ کا ذکر چھیڑ دیا۔ قتل عام میں ایک لاش ملی وہ بھی وقت فرار گنڈا پور کے گارڈز کی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔ مقصد حکومت کو 31 جنوری تک مصروف رکھنا اور عالمی برادری کو اپنی جانب متوجہ کرنا ٹھہرا، پہلے رائونڈ میں زبانی کلامی چار مطالبات دوسرے رائونڈ میں چار شرائط پیش، مسلم لیگ ن کے بزرگ رہنما سینیٹر عرفان صدیقی...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ ڈیل یا ریلیف نہیں لوں گا، عدالتی جنگ کروں گا۔روز نامہ جنگ کے مطابق ایک بیان میں بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ اس وقت ملک میں اندھیرا ہے جمہوریت نہیں، حکومت بظاہر حکومت ہے وہ مذاکرات کر رہی ہے لیکن دیکھ کسی اور طرف رہی ہے۔انکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں آج بھی ایک گروپ ہے جو کہتا ہے کہ مزاحمت کریں۔رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم اندھیرے کو اندھیرے سے نہیں روشنی سے ختم کرسکتے ہیں، ہمارے پاس زبان ہے اس سے اپنی جدو...