2025-05-03@11:30:00 GMT
تلاش کی گنتی: 585
«ترقی پذیر ممالک کی»:
(نئی خبر)
جنیوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2025ء) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے ہجرت (IOM) کی تازہ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ 2024 دنیا بھر میں تارکین وطن کے لیے سب سے مہلک سال ثابت ہوا، جس میں 8,938 افراد خطرناک سفری راستوں پر ہلاک ہوئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایشیا کے راستے سب سے زیادہ جان لیوا ثابت ہوئے، اس کے بعد بحیرہ روم اور افریقی راستے (بشمول صحارا صحرا) خطرناک قرار دیے گئے۔ اقوام متحدہ نے اس تشویشناک صورتحال پر عالمی سطح پر مربوط اقدامات کا مطالبہ کیا ہے تاکہ مزید قیمتی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔آئی او ایم کے مطابق 10 فیصد ہلاکتیں پرتشدد وجوہات کی بنا پر ہوئیں، جن میں فائرنگ، چاقو...
جنیوا: اقوام متحدہ کے ادارہ برائے ہجرت (IOM) کی تازہ رپورٹ کے مطابق 2024 دنیا بھر میں تارکین وطن کے لیے سب سے مہلک سال ثابت ہوا، جس میں 8,938 افراد خطرناک سفری راستوں پر ہلاک ہوئے۔ ایشیا کے راستے سب سے زیادہ جان لیوا ثابت ہوئے، اس کے بعد بحیرہ روم اور افریقی راستے (بشمول صحارا صحرا) خطرناک قرار دیے گئے۔ اقوام متحدہ نے اس تشویشناک صورتحال پر عالمی سطح پر مربوط اقدامات کا مطالبہ کیا ہے تاکہ مزید قیمتی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔ IOM کے مطابق 10 فیصد ہلاکتیں پرتشدد وجوہات کی بنا پر ہوئیں، جن میں فائرنگ، چاقو زنی، مارپیٹ، اور بعض ممالک میں ریاستی سطح پر کیے جانے والے قتل شامل ہیں۔...
اسلام آباد : چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے چینی صدر شی جن پھنگ کے عالمی تہذیبی اقدام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین پاکستان کے ساتھ ثقافتی روابط مزید مضبوط کرنا چاہتا ہے۔ پیر کے روز چائنا کلچرل سنٹر ، سی جی ٹی این اردو اور سلک روڈ کلچر سنٹر کے زیر اہتمام سیچوان آرٹ اکیڈمی کے اساتذہ اور طلبہ کی مصوری کے شاہکار ایک نمائش میں پیش کیے گئے، جہاں چینی فنکاروں کی تخلیقی صلاحیتوں اور فنونِ لطیفہ کی قدیم و جدید روایات کی بھرپور عکاسی کی گئی۔ اس موقع پر نمائش کے مہمان خصو صی جیا نگ زائی ڈونگ نے کہا کہ 2015 میں صدر شی جن پھنگ کے تاریخی دورے کے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 24 مارچ 2025ء) ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق امدادی رقوم میں زبردست کمی دنیا کی سب سے مہلک متعدی بیماری، تپ دق (ٹی بی) کے خلاف جنگ میں کامیابی کے لیے خطرہ بن چکی ہے۔ اس عالمی ادارے نے اس حوالے سے آج 24 مارچ بروز پیر انسداد تپ دق کے عالمی دن کے موقع پر جاری کردہ اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ ٹی بی سے اب بھی ہر سال تقریباً 1.5 ملین انسان مر جاتے ہیں۔ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سال 2000ء سے اب تک ابتدائی تشخیص اور علاج کے ذریعے 79 ملین جانیں بچائی جا چکی ہیں۔ لیکن زیادہ رقوم کی فراہمی کے بغیر،...

کراچی: پانی فراہم نہ کرنے پر جھگڑا، مکان مالک نے کرائے دار کو قتل کردیا، کیس کا فیصلہ 12 سال بعد سنادیا گیا
کراچی میں پانی فراہم نہ کرنے پر کرائے دار اور مالک مکان کے جھگڑے میں قتل کا فیصلہ عدالت نے 12 سال بعد سنا دیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی نے 12 سال پرانے مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا، کیس میں قتل کا جرم ثابت ہوگیا، ملزم کو 10 سال قید کی سزا اور 3 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔شریک ملزم ہارون کو عدم شواہد کی بنیاد پر بری کردیا گیا، اس سے قبل مجرم سہیل کو دو بار سزائے موت کی سزا سنائی گئی تھی، ہائیکورٹ کے حکم پر کیس کا دوبارہ ٹرائل کیا گیا۔استغاثہ کا کہنا ہے کہ مدعی کے مطابق وہ دو سال سے کرائے کے مکان پر رہائش پذیر تھا، مالک مکان پیسے دینے...
بیجنگ :”ہم ایک ہی سمندر کی لہریں، ایک ہی درخت کے پتے، ایک ہی باغ کے پھول ہیں”، یہ قدیم رومی فلسفی لوسیوس سینیکاکا قول ہے۔ اس اسٹوئک فلسفی نے شاید کبھی سوچا بھی نہ ہو کہ دو ہزار سال بعد، اس کا فلسفہ ایک مشرقی ملک کی خارجہ پالیسی کے نظریے میں زندہ ہو جائے گا۔ 23 مارچ 2013 کو، چین کے صدر شی جن پھنگ نے روس کے انٹرنیشنل ریلیشنز انسٹی ٹیوٹ میں ایک خطاب کیا، جس میں پہلی بار دنیا کے سامنے انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کا تصور پیش کیا گیا۔ گزشتہ 12 سالوں میں، ایک خوبصورت وژن سے لے کر وسیع عمل تک، یہ نئے دور کی چینی خصوصیات کی حامل بڑے ملک کی خارجہ...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کا ورلڈ واٹر ڈے کے حوالے سے پیغام میں کہا کہ دنیا بھر میں پانی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے جس کا مقصد لوگوں میں پانی کی اہمیت اور تحفظ کے بارے میں آگاہی پھیلانا ہے۔ عالمی سطح پر پاکستان ان 10 ممالک میں شامل ہے جن کو شدید پانی کی قلت کا سامنا ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق رواں سال پاکستان خشک سالی کا شکار ہو جائے گا، پنجاب اور سندھ کے لیے 30 سے 35 فیصد پانی کی قلت کا انتباہ جاری کر دیا گیا۔ تربیلا اور منگلا ڈیم چند دن میں ڈیڈ لیول پر پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ پانی کی...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 مارچ 2025)امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے واضح کیا ہے کہ امریکی ویزا کے جائزے کا عمل مکمل ہونے کی ڈیڈلائن آج نہیں ہے،سفری پابندیاں لگانے کی آج ڈیڈ لائن نہیں ہے، سفری پابندیوں کی تفصیلات تحقیقات کے بعد سامنے لائی جائیں گی،واشنگٹن میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اپنے شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہے۔ یقینی بنایا ہے کہ امریکہ آنے والے غیر ملکی مسافر امریکی قومی سلامتی اور پبلک سیفٹی کیلئے خطرہ نہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ اپنے ملک اورقوم کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے،ویزہ پروسس کے ذریعے قومی سلامتی اور عوام کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے مزید...
اقوام متحدہ :جنیوا میں اقوام متحدہ اور سوئٹزرلینڈ میں دیگر بین الاقوامی تنظیموں میں چین کے مستقل مندوب چھن شو نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کے 58ویں اجلاس میں انسانی حقوق کے فروغ کے لیے مذاکرات اور تعاون کےذریعے انسانی حقوق کے فروغ کے لیے دوستوں کے گروپ کی نمائندگی کرتے ہوئے مشترکہ بیان دیا، جس میں یکطرفہ پسندی کے اثرات پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور حقیقی کثیرالجہتی کو اپنانے، انسانی حقوق کونسل میں عالمگیر، منصفانہ، غیر جانبدارانہ اور غیر انتخابی اصولوں پر عمل کرنے، سلامتی کے ذریعے انسانی حقوق کی حفاظت، ترقی کے ذریعے انسانی حقوق کو فروغ دینے اور تعاون کے ذریعے انسانی حقوق کو آگے بڑھانے پر زور دیا گیا۔جمعہ کے روز چینی...
کابل (اوصاف نیوز)امر یکی فوج کے انخلا کے 3 سال بعد امریکی وفد غیر معمولی دورے پر کابل پہنچ گیا۔ طالبان اور امریکی وفد کے درمیان کابل میں اہم ملاقات ہوئی، امریکی خصوصی ایلچی برائے مغوی افراد ایڈم بوہلر اور زلمے خلیل زاد ملاقات میں شامل تھے، افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی نے امریکی وفد کا خیرمقدم کیا۔ ملاقات میں قیدیوں کی رہائی اور دو طرفہ تعلقات پر گفتگو ہوئی جس کے بعد طالبان نے امریکی شہری جارج گلیزمن کو رہا کر دیا۔ جارج گلیزمن کو 2022 میں کابل میں طالبان نے حراست میں لیا تھا۔افغان میڈیا کے مطابق جارج گلیزمن کی رہائی کے لیے قطر نے اہم کردار ادا کیا۔ امریکی محکمہ خارجہ نے جارج گلیزمن کی...
ماہِ صیام ہم پر سایہ فگن ہوچکا ہے۔ یہ ماہ مبارک ہماری زندگی کو جو سال بھر میں صغیرہ اور کبیرہ گناہوں کہ وجہ سے گدلی ہوجاتی ہے، کو اُجلا بناتا اور ہماری جسمانی، ذہنی اور روحانی تربیت کرتا ہے۔ یہ غم گساری، ہم دردی، ایثار و قربانی کا مدرس مہینہ ہمیں مجبور، فاقہ کش، بے بس و لاچار انسانیت کی زندگی کو آسان، سُکھی اور کارآمد بنانے کے لیے اپنے وسائل کے ساتھ اپنی صلاحیتیں استعمال کرنے کا بھی درس دیتا ہے۔ ہمارے پیارے آقا جناب رسول کریم حضرت محمّد مصطفیؐ نے ایک موقع پر اس ماہ مبارک کی آمد کی خبر یوں دی، مفہوم: ’’سنو! سنو! تمہارے پاس رمضان کا مہینہ چلا آتا ہے۔ یہ مہینہ، مبارک مہینہ...
افغان وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا کو مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرنے چاہئیں، تاکہ اعتماد بحال ہوسکے، دونوں ممالک کو 20 سال کی جنگ کے اثرات سے نکلنے کی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ افغان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے کہا ہے کہ افغانستان متوازن خارجہ پالیسی پر عمل پیرا ہے، امریکا سمیت تمام ممالک کے ساتھ تعمیری تعلقات کے خواہاں ہیں۔ افغان وزیر خارجہ سے امریکی وفد کی ملاقات کے حوالے سے افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ اس سے دوطرفہ تعلقات میں پیش رفت ہوگی۔ مولوی امیر خان متقی کا کہنا تھا کہ امریکا کو مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرنے چاہئیں، تاکہ اعتماد بحال ہوسکے، دونوں ممالک کو 20 سال کی جنگ کے اثرات...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 20 مارچ 2025ء) امریکہ کی طرف سے یوکرین امن معاہدے کے لیےروس اور یوکرین کے ساتھ بات چیت میں پیش رفت اور اس مذاکراتی عمل میں یورپی یونین کی عدم موجودگی کے پس منظر میں یورپی یونین کے رکن ممالک کا سربراہی اجلاس آج 20 مارچ کو برسلز میں ہو رہا ہے۔ یوکرین کو ایک آزاد جمہوری ملک رہنا چاہیے، جرمن چانسلر یورپی یونین کے سربراہ اجلاس کے موقع پر جرمنچانسلر اولاف شولس نے کہا کہ یہ بات ''مرکزی‘‘ ہے کہ یوکرین ایک آزاد جمہوری ملک رہے، جو یورپی یونین کی رکنیت کی طرف اپنا سفر جاری رکھ سکے اور "امن معاہدے کے بعد اس کے پاس اپنی ایک مضبوط فوج بھی رہے۔‘‘...
دنیا کے خوش ترین 147 ممالک کی فہرست جاری کردی گئی، جس میں مسلسل تیرہویں سال بھی فن لینڈ دنیا کا خوش ترین ملک قرار پایا۔ خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ (اے پی) کے مطابق آکسفورڈ یونیورسٹی کے زیر تحت ادارے کی جانب سے ممالک کی سماجی، معاشی، ہمدردانہ اور دوسروں کی مدد کرنے جیسی خصوصیات کو دیکھتے ہوئے جاری کردہ فہرست میں دنیا کے صرف 147 ممالک کو شامل کیا گیا ہے۔ فہرست میں اختتام پر افغانستان کو رکھا گیا ہے، یعنی افغانستان دنیا کا سب سے بدترین ملک ہے، جہاں کے لوگ خوش نہیں۔فہرست میں سعودی عرب کو 32، فرانس کو 33، برطانیہ کو 23 اور امریکا کو 24 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے اور ان...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اقوام متحدہ کے ”سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ سلوشنز نیٹ ورک“ کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ “ورلڈ ہیپی نیس رپورٹ “ کے مطابق پاکستان کو اپنے پڑوسی ممالک بھارت اور افغانستان کے مقابلے میں زیادہ خوشحال ملک قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں پاکستان کو 109ویں، بھارت کو 118ویں اور افغانستان کو 147ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔ ایران کا درجہ 99ویں نمبر پر ہے، جو کہ پاکستان سے اوپر ہے، جبکہ اس ملک میں 3.9 فیصد مہاجرین بھی آباد ہیں۔ دیگر ممالک جو مہاجرین کے بحران کا سامنا کر رہے ہیں ان میں لبنان، اردن، مونٹی نیگرو ، ترکی اور چیک ری پبلک شامل ہیں۔ پاکستان کی درجہ بندی میں ایک درجے کی کمی 2025 کی رپورٹ...

وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ملاقات، دونوں ممالک کے بڑھتے اقتصادی تعاون پر اظہار اطمینان
وزیراعظم محمد شہباز شریف اور سعودی عرب کے ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بڑھتے اقتصادی تعاون پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے اپنے مشترکہ وژن کو فروغ دینے کے لیے ہر سطح پر مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب: پاک سعودی اقتصادی شراکت داری مزید مستحکم کرنے پر اتفاق پی ایم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔ اس موقعے پر نائب وزیر اعظم و وزیر...
بیجنگ :چین کے انٹرنیشنل ڈولپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے ترجمان نے کہا کہ چین ڈیجیٹل معیشت اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں باہمی رابطے اور تعاون کو مسلسل فروغ دے رہا ہے۔ چین نے پاکستان، لاؤس، مصر، یوگنڈا سمیت 15 ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے لیے مواصلات، انٹرنیٹ، الیکٹرانک سرکاری امور، ذہین نقل و حمل اور سیٹلائٹ جیسے شعبوں پر محیط ڈیجیٹل بنیادی تنصیبات کی تعمیر میں مدد فراہم کی ہے۔ ڈیجیٹل معیشت اور مصنوعی ذہانت جسے کسی زمانے میں صرف ترقی یافتہ ممالک کا خصوصی میدان سمجھا جاتا تھا، اب اس حوالے سے ایک ترقی پذیر ملک کی حیثیت سے، چین عالمگیر عوامی مصنوعات فراہم کر رہا ہے، جس سے امیر ممالک کی میراث سمجھے جانے والے میدان میں...
بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے جمعرات کے روزیومیہ پریس کانفرنس میں چین میں منشیات کے جرائم کے باعث کینیڈین شہریوں کی سزائے موت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کے جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن تمام ممالک کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ چین قانون کی حکمرانی پر قائم ملک ہے اور سختی سے قانون کے مطابق مختلف ممالک کے مدعا علیہان کے ساتھ مساوی اور منصفانہ سلوک کرتا ہے بلکہ ان کے قانونی حقوق اور کینیڈا کے قونصلر حقوق کا تحفظ کرتا ہے. کینیڈا کو قانون کی حکمرانی کی روح کا احترام کرتے ہوئے چین کی عدالتی خودمختاری میں مداخلت بند کرنی چاہئے۔ Post Views: 1
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ افغانستان دہشت گردوں کی محفوظ آماجگاہ بنا ہوا ہے، دنیا نے نوٹس نہ لیا تو پاکستان میں لگی آگ سے ہمسایہ ممالک بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سپیکر ایاز صادق سے ہارورڈ یونیورسٹی امریکہ کی طلباء ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی، جس میں سپیکرنے وفد کو قانون سازی، اہم قومی، علاقائی اور عالمی امور پر پاکستان کے نکتہ نظر سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کو دہشت گردی اور موسمیاتی تبدیلیوں جیسے سنگین خطرات کا سامنا ہے، افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کیلئے استعمال ہو رہی ہے، پاکستان متعدد بار افغان عبوری حکومت کو دہشت گرد تنظیموں کے خلاف شواہد دے...

دہشت گردوں کی آماجگاہ افغانستان سے پاکستان میں پھیلی دہشت گردی دیگر ممالک تک پھیل سکتی ہے، ایاز صادق
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ افغانستان دہشت گردوں کی محفوظ آماجگاہ بنا ہوا ہے، پاکستان میں دہشت گردی کی آگ خطے کے دیگر ممالک تک بھی پھیل سکتی ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ہاورڈ یونیورسٹی امریکا کی طلباء ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران اسپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمان میں ہونے والی قانون سازی,اہم قومی علاقائی اور عالمی امور پر طلباء کو پاکستان کے نقطہء نظر سے آگاہ کیا۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان کو دہشتگردی اور موسمیاتی تبدیلیوں جیسے سنگین خطرات کا سامنا ہے، پڑوسی ملک افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشتگردی کیلئے استعمال ہو رہی ہے، افغانستان دہشت گردوں کی محفوظ آماجگاہ بنا ہوا ہے، پاکستان...

دہشت گردوں کی آماجگاہ افغانستان سے پاکستان میں پھیلی دہشت گردی دیگر ممالک تک پھیل سکتی ہے،اسپیکر ایاز صادق
دہشت گردوں کی آماجگاہ افغانستان سے پاکستان میں پھیلی دہشت گردی دیگر ممالک تک پھیل سکتی ہے،اسپیکر ایاز صادق WhatsAppFacebookTwitter 0 20 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ افغانستان دہشت گردوں کی محفوظ آماجگاہ بنا ہوا ہے، پاکستان میں دہشت گردی کی آگ خطے کے دیگر ممالک تک بھی پھیل سکتی ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ہاورڈ یونیورسٹی امریکا کی طلباء ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران اسپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمان میں ہونے والی قانون سازی اہم قومی علاقائی اور عالمی امور پر طلباء کو پاکستان کے نقطہء نظر سے آگاہ کیا۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان کو...
نیویارک: اقوام متحدہ کے تعاون سے جاری ہونے والی عالمی خوشی رپورٹ 2025 میں فن لینڈ مسلسل آٹھویں مرتبہ دنیا کا سب سے خوش ترین ملک قرار پایا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان گزشتہ سال 108 ویں نمبر پر تھا، تاہم اس سال ایک درجہ تنزلی کے بعد 109 ویں نمبر پر چلا گیا۔ دوسری جانب، بھارت نے 8 درجے بہتری حاصل کرتے ہوئے 126 ویں سے 118 ویں نمبر پر پہنچ گیا۔ دنیا کے 10 خوش ترین ممالک: (1)فن لینڈ (2) ڈنمارک (3) آئس لینڈ (4) سوئیڈن (5) نیدرلینڈز (6) کوسٹا ریکا (7) ناروے (8) اسرائیل (9) لکسمبرگ (10) میکسیکو رپورٹ کے مطابق افغانستان دنیا کا سب سے ناخوش ملک قرار پایا، جو 147 ویں نمبر پر موجود ہے۔...
2025 کی ورلڈ ہیپی نیس رپورٹ میں فن لینڈ نے مسلسل 8ویں سال دنیا کے خوش ترین ملک کے طور پر اپنا پہلا مقام برقرار رکھا ہے، تاہم امریکا مزید تنزلی کا شکار ہوکر 24 ویں نمبر پر آ گیا ہے، جو اس کی اب تک کی سب سے کم درجہ بندی ہے۔ خوشی کے عالمی تناظر میں امریکا کی اس حالیہ تنزلی کا بظاہر سبب امریکا میں بڑھتی ہوئی سماجی تنہائی، سیاسی طور پر شدید منتقسم معاشرہ اور مجموعی طور پر فلاح و بہبود میں کمی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: سب سے زیادہ خوش ممالک کی فہرست جاری، پاکستان نے اس سال بھی بھارت کو پچھاڑ دیا ورلڈ ہیپی نیس انڈیکس میں پاکستان 109 ویں نمبر پر ہے، پڑوسی بھارت...

افغانستان دہشتگردوں کی آماجگاہ بنا ہوا، پاکستان میں لگی آگ خطے کے دیگر ممالک تک پھیل سکتی ہے: سپیکر قومی اسمبلی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ افغانستان دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ بنا ہوا ہے، دنیا نے نوٹس نہ لیا تو پاکستان میں لگی آگ سے ہمسایہ ممالک بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سپیکر ایاز صادق سے ہارورڈ یونیورسٹی امریکا کی طلبا ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی جس میں سپیکرنے قانون سازی، اہم قومی، علاقائی اور عالمی امور پر پاکستان کے نکتہ نظر سے آگاہ کیا۔سردار ایاز صادق نے امریکی یونیورسٹی کے وفد کو بتایا کہ پاکستان کو دہشت گردی اور موسمیاتی تبدیلیوں جیسے سنگین خطرات کا سامنا ہے، افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشتگردی کیلئے استعمال ہو رہی ہے، افغانستان دہشت گردوں...
امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان سمیت کئی ممالک پر سفری پابندیوں کی خبروں کی تردید کردی۔ یہ بھی پڑھیں: امریکی ویزا آسانی سے کس طرح حاصل کیا جاسکتا ہے؟ حالیہ نیوز بریفنگ میں امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی ترجمان ٹیمی بروس نے جن رپورٹس کو مسترد کیا ان میں بتایا گیا تھا کہ امریکی حکومت نے متعدد ممالک پر نئی ویزا پابندیاں عائد کرنے کے لیے ایک فہرست تیار کرلی ہے اور مختلف ممالک کو 3 مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ محکمہ خارجہ نے افغانستان میں امریکی مشن کی مدد کرنے والے افغانوں کو آباد کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے نے واضح کیا کہ ایسی کوئی فہرست موجود نہیں ہے۔ ٹیمی بروس نے ایک اعتراف کیا کہ...
بیجنگ : “ایک چھوٹے قصبے میں کفن کی دکان کا مالک روزانہ کافی کی دکان سے ایک کاپی کافی خریدتا تھا۔ ایک دن کفن کی دکان کے مالک نے کافی کی دکان کے مالک سے غصے میں کہا “میں روزانہ تمہاری کافی خریدتا ہوں، تم میرے کفن کیوں نہیں خریدتے؟ تمہیں اس کی قیمت چکانا ہو گی! “یہ بظاہر مضحکہ خیز منظر ٹرمپ انتظامیہ کی تجارتی جنگ اور “مساوی ٹیرف” کی پالیسی کی مضحکہ خیز منطق کو واضح طور پر ظاہر کرتا ہے۔ یہ منطق بین الاقوامی تجارت کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہے، اور حقیقت میں یہ طریقہ کار تمام ممالک کو قدیم زمانے کے بارٹر سسٹم میں واپس لے جانے کے مترادف ہے، اور آج کے انتہائی مربوط...

اسلام آباد ہائیکورٹ میں خصوصی اوورسیز بینچ کا قیام چوہدری سالک حسین کی ذاتی لگن اور کاوش کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مارچ2025ء) مسلم لیگ ق کے رہنما خواجہ رمیض حسن نے پریس ریلیز میں کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کی قیادت ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی کمیونٹی مسلم لیگی قائدین کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔(جاری ہے) اوورسیز پاکستانیوں کے کیے خصوصی عدالتوں کا قیام چوہدری سالک حسین کی اوورسیز پاکستانیوں سے محبت کا عملی ثبوت ہے چوہدری شجاعت حسین کے دور اقتدار میں پہلی بار اوورسیز پاکستانیوں کی میتیں مفت پاکستان لانے کی خدمات کا آغاز ہوا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں خصوصی اوورسیز بینچ کا قیام چوہدری سالک حسین کی ذاتی لگن اور کاوش کا...
واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ نے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے کہ امریکہ کئی ممالک پر سفری پابندیاں عائد کرنے کے لیے “ٹریول بین لسٹ” تیار کر رہا ہے۔ محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے بریفنگ میں وضاحت کی کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے ویزا پالیسی کا جائزہ ضرور لیا جا رہا ہے، لیکن افغانستان یا کسی اور ملک پر مکمل ویزا پابندی کی کوئی فہرست موجود نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ کے 20 جنوری کے ایگزیکٹو آرڈر کے تحت ویزا پالیسیوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ امریکہ کی سلامتی کو بہتر بنایا جا سکے۔ محکمہ خارجہ نے ان افغان شہریوں کو امریکہ میں آباد کرنے کے عزم کو دہرایا جو...
پاکستان اور افغانستان پر سفری پابندیاں؟ امریکی حکومت کی وضاحت آگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 19 March, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس) امریکی محکمہ خارجہ نے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے کہ امریکہ کئی ممالک پر سفری پابندیاں عائد کرنے کے لیے “ٹریول بین لسٹ” تیار کر رہا ہے۔ محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے بریفنگ میں وضاحت کی کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے ویزا پالیسی کا جائزہ ضرور لیا جا رہا ہے، لیکن افغانستان یا کسی اور ملک پر مکمل ویزا پابندی کی کوئی فہرست موجود نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ کے 20 جنوری کے ایگزیکٹو آرڈر کے تحت ویزا پالیسیوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ امریکہ کی سلامتی کو...
امریکی میڈیا کے مطابق پاکستان کو ویزہ پابندیوں سے بچنے کے لیے 60 روز کی مہلت مل گئی، امریکا کی جانب سے پاکستان کے لیے سفری پابندی میں نرمی کی گئی ہے۔ رائٹرز کے مطابق پاکستان کو سفری پابندی کی تیسری کیٹگری میں رکھا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا میں سفری پابندیوں سے بچنے کے لیے پاکستان کو 60 دن کی مہلت ملی گئی۔ امریکی میڈیا کے مطابق پاکستان کو ویزہ پابندیوں سے بچنے کے لیے 60 روز کی مہلت مل گئی، امریکا کی جانب سے پاکستان کے لیے سفری پابندی میں نرمی کی گئی ہے۔ رائٹرز کے مطابق پاکستان کو سفری پابندی کی تیسری کیٹگری میں رکھا گیا ہے، جس کے تحت پاکستان کو 60 روز میں امریکی حکام...
نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ بہادر جوانوں کے ہوتے ہوئے ملک کو کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، ہمارے دشمن سی پیک، بلوچستان کی معدنیاتی ترقی کو روکنے کی مذموم کوشش کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہم 2013ء میں اس سے بدترین دہشتگردی کو شکست دے چکے ہیں، پی ٹی آئی حکومت کی نرمی نے دہشتگردی کو دوبارہ پنپنے کا موقع دیا۔ نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ بہادر جوانوں کے ہوتے ہوئے ملک کو کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، ہمارے دشمن سی پیک، بلوچستان کی معدنیاتی ترقی کو روکنے کی مذموم کوشش...
امریکا میں سفری پابندیوں سے بچنے کے لیے پاکستان کو 60 دن کی مہلت ملی گئی۔ امریکی میڈیا کے مطابق پاکستان کو ویزہ پابندیوں سے بچنے کے لیے 60 روز کی مہلت مل گئی، امریکا کی جانب سے پاکستان کے لیے سفری پابندی میں نرمی کی گئی ہے۔ پاکستان کو سفری پابندی کی تیسری کیٹگری میں رکھا گیا ہے، جس کے تحت پاکستان کو ساٹھ روز میں امریکی حکام کے سیکیورٹی خدشات دور کرنا ہوں گے۔ اس گروپ میں 26 ممالک شامل ہیں، رائٹرز کی جانب سے حاصل کردہ ایک میمو میں کہا گیا ہے کہ مجوزہ اقدامات کا مقصد امریکا میں داخل ہونے والے غیر ملکی شہریوں کی اسکریننگ کے طریقہ کار کو مزید سخت بنانا ہے۔ رپورٹس کے...
کراچی: امریکا کی جانب سے چین، یورپ، میکسیکو کی درآمدات پر 10 سے 25فیصد ڈیوٹی عائد کیے جانے کے ردعمل پر انہی ممالک کی جانب سے بھی امریکی درآمدات پر ڈیوٹی عائد کرنے کے اعلان سے عالمی سطح پر مہنگائی کی ایک نئی لہر سامنے آگئی ہے۔ مہنگائی کی اس لہر میں اپنے سرمائے کو محفوظ بنانے کے لیے عالمی سطح پر سونے میں سرمایہ کاری رحجان بڑھ گیا ہے جس سے ناصرف عالمی سطح پر بلکہ پاکستان میں بھی سونے کی قیمتیں تاریخ ساز بلند سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ عالمی سطح پر گذشتہ ایک ہفتے دوران فی اونس سونے کی قیمت 74ڈالر کے اضافے سے 2984ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی ہے جسکے نتیجے...
ویب ڈیسک : قائم مقام صدر سید یوسف رضاگیلانی نے کہا ہے کہ مغربی ممالک میں اسلاموفوبیا کے باعث مسلمانوں کے خلاف پرتشدد واقعات ہوئے، مسلمانوں کے خلاف تعصب، نفرت اور امتیازی سلوک کے خلاف متحدہونا ناگزیر ہے۔ یوسف رضاگیلانی نے اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں عالمی سطح پر مذاہب کے احترام کو یقینی بنانے پر زور دیا، کہا کہ اسلام اور مسلمانوں کے خلاف غلط فہمیوں اورمنفی پروپیگنڈے سے چیلنجز درپیش ہیں، مغربی ممالک میں اسلاموفوبیا کے باعث مسلمانوں کے خلاف پرتشدد واقعات بھی ہوئے،بعض ممالک میں سیاسی گروہ اور انتہا پسند افراد مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز مہمات چلاتے ہیں ، مغربی میڈیا میں اسلام اور مسلمانوں کو دہشت گردی یا انتہا...
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بلوچستان میں جعفر ایکسپریس ٹرین پر دہشتگردوں کے حملے اور مسافروں کو یرغمال بنانے کی شدید مذمت کرکے تمام ممالک پر زور دیا کہ وہ پاکستان کے ساتھ تعاون کریں۔ سلامتی کونسل کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام رکن ممالک دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان کی عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ سلامتی کونسل نے جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر قابل مذمت حملے میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانے اور جوابدہ بنانے پر زور دیا۔ یہ بھی پڑھیے: اقوام متحدہ کی جعفر ایکسپریس میں مسافروں کو یرغمال بنانے کے واقعے کی مذمت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے تمام ممالک پر زور دیا کہ وہ...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 مارچ ۔2025 )پاکستان اور افغانستان کے درمیان سالانہ تجارتی حجم اڑھائی ارب ڈالر سے کم ہو کر ڈیڑھ ارب ڈالر تک آگیا رپورٹ کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارتی راہداری طورخم دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے باعث تین ہفتوں سے زیادہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود بند ہے اورپاک افغان شاہراہ پر مال سے لدی گاڑیاں مختلف مقامات پر کھڑی ہیں.(جاری ہے) تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ بارڈر نہ کھلنے پر اب تک ان کا کروڑوں روپے کا نقصان ہوچکا ہے پاکستان طورخم کے راستے افغانستان کو سیمنٹ، سریا، ادویات، چکن اور گوشت سمیت دیگر اشیا خوردونوش برآمد کرتا ہے جب کہ افغانستان سے پاکستان کو بڑی مقدار...
ٹرمپ انتظامیہ نے متعدد ممالک پر سفری پابندیاں عائد کرنے کی تیاریاں کرلیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ 43 ممالک کے شہریوں پر سفری پابندیاں عائد کرنے پرغور کر رہی ہے۔ نئی سفری پابندیوں کے تحت مختلف ممالک کو 3 گروپس میں شامل کیا جائے گا۔ پہلے ریڈ گروپ میں افغانستان ، بھوٹان، کیوبا، ایران ، شمالی کوریا سمیت 11 ممالک شامل ہیں۔ دوسری فہرست میں جسے اورنج لسٹ کا نام دیا گیا ہے پاکستان اور روس سمیت 10 ممالک شامل ہیں۔ یلو فہرست میں 20 ممالک شامل ہیں۔ ریڈ لسٹ میں شامل ممالک کے شہریوں پر مکمل سفری پابندیاں عائد ہوں گی۔ اورنج لسٹ میں شامل ممالک کے شہریوں کے امیگرنٹ اور سیاحتی ویزے محدود کیے جائیں...
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن )ٹرمپ انتظامیہ 43 ممالک کے شہریوں پر سفری پابندیوں کی تجاویز پر غور کر رہی ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز نے امریکی اخبار کے حوالے سے بتایا کہ ٹرمپ انتظامیہ ایک نئی سفری پابندیوں کی فہرست پر غور کر رہی ہے جس میں مختلف ممالک کو تین مختلف کیٹیگریز میں شامل کیا جائے گا۔امریکی اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 10 ممالک کو اورنج لسٹ میں شامل کرنے کی تجویز ہے، اورنج لسٹ میں پاکستان بیلاروس، ہیٹی، میانمار، روس اور ترکمانستان شامل ہیں۔اورنج لسٹ میں شامل ممالک کے شہریوں کے امیگرنٹ اور سیاحتی ویزے محدود کئے جائیں گے، اس لسٹ میں شامل ممالک کے کاروباری مسافروں کو کچھ شرائط کے ساتھ امریکا میں داخلے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے 43 ممالک کے شہریوں پر سفری پابندیوں کی تجاویز دے دیں۔ امریکی اخبار کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ ایک نئی سفری پابندیوں کی فہرست پر غور کر رہی ہے، جس میں 10 ممالک کو اورنج لسٹ میں شامل کرنے کی تجویز ہے۔ اورنج لسٹ میں پاکستان بیلاروس، ہیٹی، میانمار، روس اور ترکمانستان شامل ہیں، اس اورنج لسٹ میں شامل ممالک کے شہریوں کے امیگرنٹ اور سیاحتی ویزے محدود کیے جائیں گے۔ امریکی اخبار کے مطابق اورنج لسٹ میں شامل ممالک کے کاروباری مسافروں کو کچھ شرائط کے ساتھ امریکا میں داخلے کی اجازت دی جاسکتی ہے۔ علاوہ ازیں یلو لسٹ میں 22 ممالک کو شامل کرنے کی تجویز ہے، اس یلو لسٹ میں...
نیویارک(نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے جعفر ایکسپریس پر ہونے والے بزدلانہ وسفاکانہ اور دہشت گرد حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے تمام ممالک پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی قانون اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت حکومت پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔ ایک بیان میں سلامتی کونسل اراکین کا کہنا تھا کہ وہ متاثرہ خاندانوں، پاکستانی حکومت اور عوام سے دلی ہمدردی، تعزیت کا اظہار، زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سلامتی کونسل اراکین ہر قسم اور ہر شکل میں دہشت گردی بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے سب سے سنگین خطرات قرار دینے کے عزم کا اعادہ...
پاکستان اور افغانستان کے درمیان سالانہ تجارتی حجم اڑھائی ارب ڈالر سے کم ہو کر ڈیڑھ ارب ڈالر تک آگیا۔پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارتی راہداری طورخم دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے باعث تین ہفتوں سے زیادہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود بند ہے، پاک افغان شاہراہ پر مال سے لدی گاڑیاں مختلف مقامات پر کھڑی ہیں۔تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ بارڈر نہ کھلنے پر اب تک ان کا کروڑوں روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔پاکستان طورخم کے راستے افغانستان کو سیمنٹ، سریا، ادویات، چکن اور گوشت سمیت دیگر اشیاء خوردونوش برآمد کرتا ہے جب کہ افغانستان سے پاکستان کو بڑی مقدار میں پھل، سبزیاں اور کوئلہ درآمد کیا جاتا ہے۔چند سال قبل تک دونوں ممالک کے درمیان...
امریکا اور اسرائیل نے غزہ سے ممکنہ طور پر بے دخل دکیے جانے والے فلسطینیوں کی آباد کاری کے لیے افریقی ممالک سے رابطہ کرلیا۔ عالمی میڈیا میں شائع شدہ رپورٹس کے مطابق غزہ سے فلسطینی مسلمانوں کو بے دخل کرنے کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ متنازع منصوبے کے تحت امریکا اور اسرائیل نے بے دخل کیے جانےو الے فلسطینی مسلمانوں کی آبادکاری کے لیے تین افریقی ممالک سوڈان، صومالیہ اور صومالی لینڈ سے رابطہ کیا ہے۔ خیال رہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ وہ غزہ کو خالی کرائیں گے اور20 لاکھ فلسطینیوں کو کہیں اوربسائیں گے، جبکہ غزہ کو ایک ریئل اسٹیٹ منصوبے میں...
سوڈانی حکام نے اس منصوبے کو مسترد کر دیا ہے، تاہم صومالیہ اور صومالی لینڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ انہیں اس حوالے سے کسی رابطے کا علم نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی میڈیا کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل نے غزہ سے فلسطینیوں کی آبادکاری کے لیے افریقی ممالک سے رابطہ کیا ہے۔ امریکی میڈیا نے امریکی اور اسرائیلی حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل نے مشرقی افریقا کے 3 ممالک، سوڈان، صومالیہ اور صومالی لینڈ کے عہدیداران کے ساتھ رابطہ کیا ہے، تاکہ غزہ کے فلسطینیوں کی آبادکاری کے لیے ان ممالک کی زمین استعمال کرنے کا معاملہ زیر بحث آسکے۔ سوڈانی حکام نے اس منصوبے کو...
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بلوچستان میں جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر دہشت گردوں حملے کے اور مسافروں کو یرغمال بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام رکن ممالک دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان کی عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ سلامتی کونسل نے جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر قابل مذمت حملے میں ملوث تما افراد، منتظمین، سہولت کار اور مالی معاونت کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی ضرورت پر زور دیا۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے تمام ممالک پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی قانون اور متعلقہ سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں کے مطابق پاکستان کی حکومت کے ساتھ فعال طور پر تعاون کریں۔ سیکیورٹی کونسل...
بیان میں کہا گیا ہے کہ جی سیون کے رکن ممالک نے روس پر زور دیا کہ وہ برابری کی شرائط پر جنگ بندی پر رضامند ہو اور اس پر مکمل عمل درآمد کرے۔ انہوں نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے مضبوط سیکیورٹی انتظامات کی ضرورت پر بھی زور دیا اور ماسکو کو متنبّہ کیا کہ اگر ایسا نہیں ہوا تو اسے مزید پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اسلام ٹائمز۔ جی سیون ممالک نے مطالبہ کیا ہے کہ روس امریکہ کی جانب سے تجویر کردہ جنگ بندی معاہدے پر رضامند ہو۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جی سیون کے دو روزہ اجلاس کے حتمی بیان کے مسودے میں روس سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ...
اسلام آباد: حکومت کی جانب سے ایس آئی ایف سی کی زیر معاونت اربوں ڈالر کی مجموعی مالیت کے 28 اہم منصوبوں کی منظوری دی گئی جس سے معاشی استحکام کے لیے راہیں ہموار ہوں گی۔ حکومت کی جانب سے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر اور بحرین سمیت 23 ممالک کو ان منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سعودی آرامکو ریفائنری، دیامر بھاشا ڈیم اور ریکوڈک کان کنی منصوبوں سمیت کئی اہم منصوبے خصوصی طور پر خلیجی ممالک کو سرمایہ کاری کے لیے پیش کیے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ ایس آئی ایف سی کے تحت کارپوریٹ فارمنگ، ٹیکنالوجی زونز، کلاؤڈ انفرا اسٹرکچر، سیمی کنڈکٹر...
حکومت کی جانب سے ایس آئی ایف سی کی زیر معاونت اربوں ڈالر کی مجموعی مالیت کے 28 اہم منصوبوں کی منظوری، معاشی استحکام کے لیے راہیں ہموار ہو گئیں۔ حکومت کی جانب سے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر اور بحرین سمیت 23 ممالک کو ان منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سعودی آرامکو ریفائنری، دیامر بھاشا ڈیم اور ریکوڈک کان کنی منصوبوں سمیت کئی اہم منصوبے خصوصی طور پر خلیجی ممالک کو سرمایہ کاری کے لیے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ ایس آئی ایف سی کے تحت کارپوریٹ فارمنگ، ٹیکنالوجی زونز، کلاؤڈ انفراسٹرکچر، سیمی کنڈکٹر ڈیزائننگ اور اسمارٹ ڈیوائسز کی تیاری کے منصوبے بھی سرمایہ کاری کے لیے پیش کیے جائیں...
رمضان المبارک نیکیوں کی فصل بہار ہے اور تہی دامانِ عمل کو بہ قدرِ توفیق اس فصل گل سے استفادے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ رسول اﷲ ﷺ کو اس ماہِ مبارک کا اس قدر اہتمام تھا کہ اس کی آمد سے پہلے ہی آپؐ لوگوں کو اس ماہ کی برکتوں اور سعادتوں کے بارے میں خبردار فرماتے اور عبادت کی طرف خاص طور پر انہیں متوجہ کرتے۔ اس ماہ کا اصل اور بنیادی عمل روزہ ہے، صبح طلوع ہونے سے لے کر سورج کے غروب ہونے تک کھانے، پینے اور دوسرے نفسانی تقاضوں سے اپنے آپ کو باز رکھنا ہے، یہ کوئی معمولی عمل نہیں ہے، انسان کے لیے گھنٹے دو گھنٹے بھی بھوکا رہنا دشوار ہو جاتا ہے،...
برطانیہ نے غیر قانونی تارکین وطن کے داخلے کو روکنے کے لیے نئی ویزا پالیسی کا اعلان کردیا لیکن اس اقدام سے مختلف ممالک کے مسافر بھی متاثر ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں: وہ غلطیاں جن سے آپ کا ویزا مسترد ہو سکتا ہے نئی پالیسی میں بنیادی طور پر الیکٹرانک ٹریول اتھارٹی (ای ٹی اے) سسٹم متعارف کراتے ہوئے ویزا پالیسیوں میں کچھ ایڈجسٹمنٹس کی گئی ہیں۔ برطانیہ نے ویزا سے مستثنیٰ ممالک کے مسافروں کی آمد سے قبل ان کی پری اسکریننگ کےلیے ای ٹی اے سسٹم نافذ کیا ہے جو مسافروں کے پاسپورٹ کے ساتھ الیکٹرانک طور پر منسلک کیا جائے گا جو 2 سال یا پاسپورٹ مدت ایکسپائر ہونے تک قابل عمل ہوگا۔ مزید پڑھیے: نئی ویزا پالیسی:...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مارچ2025ء) پاکستان کو شہری آزادیوں سے متعلق سنگین خدشات والے ممالک کی واچ لسٹ میں شامل کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان میں انسانی حقوق کے محافظوں، صحافیوں کے خلاف مجرمانہ کارروائیاں، ڈیجیٹل پابندیاں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سول سوسائٹی تنظیموں اور کارکنوں کے عالمی اتحاد "سیویکس" کی تازہ ترین مانیٹر واچ لسٹ میں پاکستان کو بھی شامل کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس ملک میں آزادیوں سے متعلق سنگین خدشات پائے جاتے ہیں۔ پاکستان کو تازہ ترین مانیٹر واچ لسٹ میں اس لیے شامل کیا گیا ہے کیونکہ اس ملک میں انسانی حقوق کے محافظوں اور صحافیوں کے خلاف مجرمانہ کارروائیاں، انسانی حقوق کی تحریکوں کے خلاف کریک...
امریکی حکومت نے بعض ممالک پر سفری پابندیاں عائد کرنے کے امکان کا اشارہ دیا ہے جن میں پاکستان، افغانستان، عراق، ایران، لبنان، لیبیا، فلسطین، صومالیہ، سوڈان، شام اور یمن شامل ہو سکتے ہیں اس کے علاوہ جنوبی کوریا، کیوبا، ہیٹی اور وینزویلا کو بھی ممکنہ طور پر اس فہرست میں شامل کیا جا سکتا ہے امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان ممالک کے شہریوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی عائد کیے جانے کا خدشہ ہے اور اس سلسلے میں ٹرمپ انتظامیہ ایک نیا ایگزیکٹو آرڈر جاری کرنے کی تیاری کر رہی ہے نئی پالیسی کے تحت ان ممالک کو دو گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا 'اورنج گروپ' میں شامل ممالک کے شہریوں کو محدود تعداد میں امریکہ...
واشنگٹن: امریکی حکومت نے سفری پابندیوں کے تحت ممکنہ طور پر جن ممالک کو شامل کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ ان ممالک میں پاکستان، افغانستان، عراق، ایران، لبنان، لیبیا، فلسطین، صومالیہ، سوڈان، شام اور یمن شامل ہو سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، جنوبی کوریا، کیوبا، ہیٹی اور ونیزویلا بھی ان ممالک کی فہرست میں ممکنہ طور پر شامل ہو سکتے ہیں جن پر امریکی سفری پابندی عائد کی جائے گی۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، ان ممالک کے شہریوں پر امریکہ کا سفر کرنے پر پابندی عائد ہو سکتی ہے، اور اس سلسلے میں ٹرمپ انتظامیہ ایگزیکٹو حکم نامہ جاری کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ نئی سفری پابندیوں کی پالیسی کے تحت، ان ممالک کو دو...
اسلام آ باد : چین، ایران اور روس کی بحری افواج کی مشترکہ مشق سیکیورٹی بیلٹ 2025 کا آغاز ہوا ۔پیر کے روز چینی میڈیانے بتا یا کہ نو سے تیرہ مارچ تک ایران کی چابہار بندرگاہ کے قریب ہونے والی اس مشق میں بنیادی طور پر بحری اہداف کو نشانہ بنانے، اسپاٹ چیک ،گرفتاریوں ، نقصانات پر قابو پانے اور مشترکہ سرچ اینڈ ریسکیو جیسی مشقیں ہو رہی ہیں، جس کا مقصد شریک ممالک کی افواج کے مابین فوجی باہمی اعتماد اور عملی تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔جنوبی افریقہ،پاکستان اور عمان سمیت دیگر ممالک کے مبصرین بھی اس مشق میں شامل ہیں ۔ Post Views: 1
سمندرپار پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کیے جانے کی شکایت پر وفاقی وزیر چوہدری سالک کا وزرات داخلہ کو خط۔ یہ بھی پڑھیں:کراچی: میگا سینٹر ناظم آباد پاسپورٹ آفس کا افتتاح، 24 گھنٹے کام کرے گا پاکستان بزنس فورم فرانس کی جانب سے سمندرپار پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کیے جانے کی شکایت کے بعد وفاقی وزیر چوہدری سالک نے وزرات داخلہ کو خط لکھ معاملے کی انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر چوہدری سالک کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں سے زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی، سمندر پار پاکستانی ہمارا سرمایہ ہیں، انہیں ناجائز تنگ نہ کیا جائے۔ یہ بھی پڑھیں:گرین پاسپورٹ کا رنگ پیلا کیوں...
جدہ (نوائے وقت رپورٹ + آئی این پی) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فلسطینیوں کی بے دخلی کے منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے عرب ممالک کے منصوبے کے تحت غزہ کی تعمیر نو کی حمایت کر دی۔ جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان کی نمائندگی وزیر خارجہ اور نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کی۔ اجلاس میں رکن ممالک نے عرب منصوبے کے تحت غزہ کی تعمیر نو کی حمایت کی۔ سربراہ او آئی سی حسین ابراہیم طٰحہٰ نے کہا عرب لیگ کی جانب سے غزہ کی تعمیر نو کے منصوبے کی حمایت کرتے ہیں، فلسطینی عوام کی جبراً نقل مکانی جیسے بیانات کو مسترد...
یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ یہ منصوبہ غزہ کی تعمیر نو کے لیے ایک حقیقت پسندانہ راستہ دکھاتا ہے اور اگر اس پر عمل درآمد ہوجاتا ہے تو غزہ میں رہنے والے فلسطینیوں کے تباہ کن حالات میں بہت بہتری آئے گی۔ اسلام ٹائمز۔ یورپی ممالک فرانس، جرمنی، اٹلی اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ نے کہا ہے کہ وہ غزہ کی تعمیر نو کے لیے عرب ممالک کے حمایت یافتہ منصوبے کی حمایت کرتے ہیں جس پر 53 ارب ڈالر لاگت آئے گی اور اس کے تحت فلسطینیوں کو بے گھر نہیں کیا جائے گا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق فرانس، جرمنی، اٹلی اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ کی جانب سے...
چین کی بڑے ممالک کے ساتھ سفارت کاری کی بڑے پیمانے پر پزیرائی ، چینی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 8 March, 2025 سب نیوز بیجنگ :سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے دو اجلاس کے موقع پر خارجہ امور پر پریس کانفرنس کے دوران دنیا کے ساتھ چین کے تعلقات کی وضاحت کی۔ہفتہ کے روزاس تناظر میں سی جی ٹی این کی جانب سے 44 ممالک میں کیے گئے سروے کے مطابق 32 ہزار 266 جواب دہندگان نے اہم ممالک کی چین کی سفارتکاری کے اصولوں اور اقدامات کو وسیع پیمانے پر سراہا۔ سی جی ٹی این کے “چائنا فیوریبلٹی” عالمی سروے میں 89 فیصد جواب دہندگان...
فرانسوی میڈیا سے اپنی ایک گفتگو میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ شام سے بیرونی قوتوں کے قبضے کا خاتمہ ہو اور وہاں کی عوام ترقی کی منازل طے کرے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" نے فرانسوی نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے ایرانی جوہری پروگرام پر حملوں کی دھمکی کے جواب میں کہا کہ ہمارا ایٹمی پروگرام دو دلائل کی بنیاد پر کسی عسکری کارروائی کے نتیجے میں ختم نہیں ہو سکتا۔ اولاََ اس شعبے میں ہم نے جو ٹیکنالوجی حاصل کی ہے اسے بمباری سے تباہ نہیں کیا جا سکتا کیونکہ وہ سب کچھ تو ذہنوں میں ہے۔ ثانیاََ ہمارے ایٹمی پلانٹس ملک بھر میں پھیلے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 08 مارچ 2025ء) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے آج آٹھ مارچ بروز ہفتہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر ممکنہ قبضے اور اس کے رہائشیوں کو بے گھر کرنے کے مجوزہ منصوبے کے متبادل عرب لیگ کی جوابی تجویز کی باضابطہ طور پر منظوری دیتے ہوئے عالمی برادری سے اس علاقائی اقدام کی حمایت کرنے کا مطالبہ کیا۔ اسلامی ممالک پر مشتمل 57 رکنی گروپ کا یہ فیصلہ سعودی عرب کے شہر جدہ میں ایک ہنگامی اجلاس میں کیا گیا۔ یہ ہنگامی اجلاس قاہرہ میں عرب لیگ کی طرف سے ایک سربراہی اجلاس میں غزہ سے متعلق منصوبے کی پردہ کشائی کے تین دن بعد منعقد کیا گیا۔ اجلاس کے...
اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) کا جمعہ کو سعودی عرب کے شہر جدہ میں اجلاس منعقد ہوا جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے متنازعہ غزہ منصوبے کے متبادل عرب تجویز کی حمایت کا اعلان کیا گیا۔ او آئی سی کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے ہنگامی اجلاس میں تنظیم کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طہ نے غزہ سے متعلق مصر کے پیش کیے گئے اس تجویز کی حمایت کی، جسے بعدازاں، عرب لیگ نے بھی منظور کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیے: غزہ کی تعمیر نو سے متعلق مصر کی تجویز پر پاکستان کا خیر مقدم مذکورہ منصوبے میں ٹرمپ کے غزہ پلان کے برعکس فلسطینیوں کو ان کے علاقے سے بے دخل کیے بغیر فلسطینی اتھارٹی...
آج 8 مارچ کو دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن منایا جارہا ہے تو دوسری طرف اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں دنیا کے ایک چوتھائی ممالک میں خواتین کی صورتحال میں تنزلی کا انکشاف ہوا ہے۔ اقوام متحدہ کے خواتین کے امور کے ادارے کی تازہ ترین رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال دنیا کے ایک چوتھائی ممالک میں آب و ہوا کی تبدیلی اور جمہوریت کے انحطاط کے باعث خواتین کے حقوق کی صورتحال کمزور ہوئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: 8 مارچ: خواتین کا عالمی دن رپورٹ کے مطابق جمہوری اداروں کی کمزوری اور صنفی مساوات پر منفی ردعمل ایک ساتھ بڑھ رہے ہیں، جس سے خواتین کے حقوق کے اہم امور پر موجود متفقہ...
ان ملاقاتوں میں علاقائی مسائل بالخصوص فلسطین کی تازہ ترین صوتحال، غزہ سے جبری نقل مکانی کے استعماری منصوبے، لبنان اور شام میں حالیہ تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" OIC کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کے لئے جمعرات کی شام جدہ پہنچے جہاں انہوں نے جمعے کو اس اجلاس میں شرکت کی۔ اس دوران انہوں نے خطے کے دیگر اسلامی ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے ملاقاتیں کیں۔ جن میں علاقائی مسائل بالخصوص فلسطین کی تازہ ترین صوت حال، غزہ سے جبری نقل مکانی کے استعماری منصوبے، لبنان و شام میں حالیہ تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا۔ ان ملاقاتوں میں انہوں نے مذکورہ مسائل پر ایران کے...
مکہ مکرمہ :سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں بین الاقوامی کانفرنس، ”اسلامی مکاتب فکر کے درمیان پل“منعقدہوئی جس میں مختلف ممالک کے علماوحکومتی زعمانے شرکت کی ، کانفرنس میں پاکستان کی طرف سے وفاقی وزیر برائے مذہبی حج چوہدری سالک حسین ،جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، سابقہ وفاقی وزیر مذہبی امور حج پیر نور الحق قادری اور سابقہ وزیر مذہبی امور طلحہ محمود نے بھی شرکت کی۔اس کانفرنس ک مقصد مل کر اسلامی اخوت اور اعلی اخلاق کی روشنی میں باہمی اتحاد اور تعاون کو مزید مستحکم بناناہے۔ https://www.facebook.com/696733574/posts/10161290803153575/?mibextid=oFDknk&rdid=Xis4xmhbBSHndzYA# Post Views: 2
نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے اسمارٹ قومی شناختی کارڈ نائیکوپ جاری کرنے کی مجاز اتھارٹی ہے۔پاکستان کا کوئی بھی شہری مطلوبہ ملک کے لیے دستاویز کے لیے درخواست دے سکتا ہے اور دوہری شہریت کی صورت میں ویزا حاصل کیے بغیر پاکستان کا سفر کر سکتا ہے۔اسمارٹ نائیکوپ کے لیے درخواست دینے کے لیے درخواست دہندہ کو پاسپورٹ نمبر فراہم کرنا ہوگا۔ نائیکوپ ہولڈر درج ذیل فوائد سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں، بغیر ویزا کے غیرملکی پاسپورٹ پر پاکستان میں داخل ہوسکتے ہیں، نائیکوپ ہولڈر کو بھی پاکستانی شہری تسلیم کیا جاتا ہے، جائیدادیں خریدو فروخت کرسکتے ہیں، پاکستانی پاسپورٹ کا حصول اور بینک اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں۔نائیکوپ ہولڈر کو پاکستان...
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تجارتی شراکت داروں پر ٹیرف لگانے کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے مستقبل میں بھی مزید محصولات عائد کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے، یوں امریکا کی جانب سے کینیڈا اور میکسیکو پر 25 فیصد اضافی ٹیکس کا نفاذ ہوگیا ہے، جس کے ساتھ ہی چین سے درآمد کی جانے والی اشیا پر بھی اضافی رقوم کا اطلاق شروع ہو گیا ہے، جس کے جواب میں تینوں ممالک نے فوری اور سخت ردعمل دیا ۔ امریکی صدر ٹرمپ اگر ایسی ہی پالیسیوں پر گامزن رہے تو اقوام متحدہ کے اداروں کے ساتھ ساتھ عالمی تجارت کی روانی پر بھی گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔ ٹرمپ کی دوسری مدت صدارت ذرا مختلف ہے۔ وہ اس...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 06 مارچ 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چین، میکسیکو اور کینیڈا پر نئے تجارتی محصولات کے آغاز کے ساتھ ہی دنیا میں ایک اور تجارتی جنگ شروع ہو گئی ہے۔ وہ ایشیائی ممالک بھی مشکلات میں گِھر گئے ہیں جو ایک پیچیدہ اور مربوط عالمی سپلائی چین کا حصہ ہیں۔ چین کی امریکی محصولات کے خطرے کا مقابلہ کرنے کی تیاریاں نہ کم نہ زیادہ، ٹرمپ کا ’برابر کا جواب‘ دینے کا فیصلہ ویتنام، تائیوان اور تھائی لینڈ امریکہ کے ساتھ برآمدات اور جی ڈی پی کے تناسب میں اضافے کی وجہ سے امریکی محصولات میں اضافے کے خطرات کا سب سے زیادہ سامنا کر رہے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ...
لاہور: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا، چین، میکسیکو کی اشیا پر امپورٹ ٹیکس(ٹیرف) لگا کر قومی صنعتوں کو تحفظ دیا ہے مگر امریکا میں مہنگائی بڑھنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ امپورٹڈ اشیا مہنگی ہوں گی جن میں پٹرول، خوراک، گھر ، الیکٹرونکس سامان، کاریں، گھریلو چیزیں، الیکٹرک بیٹریاں شامل ہیں۔ امریکا اپنا 75 فیصد سپورٹس سامان و کھلونے چین، 61 فیصد تیل کینیڈا، 56 فیصد الیکٹرک بیٹریاں چین، 56 فیصد جوتے چین، 53 فیصد صنعتی تاریں میکسیکو،45 فیصد سبزیاں، پھل اور اناج کینیڈا ومیکسیکو، 45 فیصد ٹیلی فون و براڈکاسٹنگ اشیا چین، 34 فیصد کمپیوٹر میکسیکو، 30 فیصد لکڑی کینیڈا، 26 فیصد کمپیوٹر میکسیکو اور بیشتر کاریں بیرون ممالک سے منگواتا ہے۔ ممتاز امریکی سرمایہ...
CAIRO: مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے کہا ہے کہ عرب ممالک 5سال میں غزہ کی تعمیر نو کا کام مکمل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ العربیہ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مصری وزیرخارجہ بدر عبدالعاطی نے کہا کہ قاہرہ سربراہی اجلاس میں ایک عملی متبادل حل پیش کیا گیا، جس کے لیے امریکا نے درخواست کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین سے متعلق اجلاس میں جس چیز پر اتفاق رائے ہوا ہے وہ غزہ میں الم ناک صورت حال کا علاج ہے۔ غزہ کی تعمیر سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ تعمیر نو کے منصوبے کو تفصیلی شکل میں بیان کرنے کے لیے کئی دار الحکومتوں کا دورہ کیا جائے گا، غزہ کی تعمیر...
قاہرہ: فلسطینی تنظیم حماس نے عرب ممالک کے غزہ کی تعمیر نو کے منصوبے کا خیر مقدم کیا ہے، جب کہ اسرائیل نے اسے مسترد کر دیا۔ رائٹرز کے مطابق، قاہرہ میں عرب رہنماؤں کے اجلاس کے بعد اسرائیلی وزارت خارجہ نے کہا کہ یہ منصوبہ حقیقت کو نظر انداز کرتا ہے اور حماس کے 7 اکتوبر کے حملے کا ذکر تک نہیں کرتا۔ اسرائیلی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ "حماس کے حملے میں ہزاروں اسرائیلی ہلاک اور سینکڑوں اغوا کیے گئے، لیکن منصوبے میں اس کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا اور نہ ہی حماس کی مذمت کی گئی۔" دوسری جانب، حماس نے اجلاس کے فیصلوں کو فلسطینی کاز کے لیے "مثبت قدم" قرار دیا اور عرب...
غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی اور تعمیر نو کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے کے خلاف عرب ممالک نے مصر کے منصوبے کی حمایت کردی ہے۔ فلسطین کے مسئلے پر مصر کے شہر قاہرہ میں ہونے والے عرب ممالک کے اہم اجلاس میں متفقہ طور پر غزہ کی بحالی سے متعلق مصر کے منصوبے کی منظوری دے دی گئی۔ یہ بھی پڑھیے: مصر، اردن کا فلسطینیوں کو بے دخل کیے بغیر غزہ کی تعمیر نو پر اتفاق اس مںصوبے کے مطابق جنگ کے بعد غزہ کی تعمیر نو کا تخمینہ 53 ارب ڈالر لگایا گیا ہے اور اس منصوبے کے تحت غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی کی بھی ضرورت نہیں ہوگی۔ عرب ممالک کے سربراہان نے...
اسرائیل نے غزہ کی تعمیر نو کے لیے عرب ممالک کے پیش کردہ منصوبے پر تنقید کی جبکہ فلسطینی حریت پسند گروپ حماس نے اس کا خیر مقدم کیا ہے۔ قاہرہ میں عرب رہنماؤں کی سربراہی اجلاس کے فوراً بعد، اسرائیلی وزارت خارجہ نے کہا کہ تعمیر نو کا منصوبہ غزہ کی صورتحال کے بعد کی حقیقتوں کو حل کرنے میں ناکام رہا اور یہ کہ اس میں حماس کے 7 اکتوبر کو اسرائیل پر کیے گئے حملے کا ذکر نہیں کیا گیا۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ حماس کے دہشت گردانہ حملے میں ہزاروں اسرائیلی ہلاک ہوئے اور سینکڑوں افراد کو اغوا کیا گیا، کا ذکر نہیں کیا گیا، نہ ہی اس قاتل دہشتگرد تنظیم کی مذمت کی گئی۔...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کی فوجی امداد روک دی جس کا روس نے خیرمقدم کیا ہے تاہم یورپی ممالک نے شدید مذمت کی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس نے امریکا کے یوکرین کی فوجی امداد کے روکے جانے کو امن کے قیام کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔ روس نے امید ظاہر کی ہے یوکرین کی جانب سے جنگ نہ کرنے کی ضمانتوں تک فوجی امداد کو معطل رہنا چاہیے۔ دوسری جانب کئی یورپی ممالک نے امریکا کی جانب سے یوکرین کی فوجی امداد روکنے کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔ فرانس نے کہا کہ اس سے امن کے امکانات مزید مدہم ہو جائیں گے کیونکہ اس سے روس کی طاقت میں اضافہ ہوگا۔ البتہ برطانیہ نے محتاط ردعمل...
کراچی: پاکستان میں کینسر اور بالخصوص بریسٹ کینسر کی تشخیص و علاج میں استعمال ہونے والی درآمد شدہ ادویات(کیمو) کے اکثریتی کیسز میں غیر موثر رہنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہ دعوی جامعہ کراچی کے جمیل الرحمن سینٹر فار جینوم ریسرچ میں کی گئی سائنسی تحقیق کی بنیاد پر سائنسدانوں کی جانب سے کیا گیا ہے۔ ریسرچ کی بنیاد پر کیے گئے اس دعوے میں کہا گیا ہے کہ بریسٹ کینسر سے متعلق پاکستان کی جینیٹکل پکچر اور اس کی جین ان ممالک کی جین سے یکسر مختلف ہے جہاں سے یہ ادویات درآمد کی جارہی ہیں، مغربی دنیا کے جن ممالک سے بریسٹ کینسر کی ادویات منگوائی جارہی ہیں وہاں ان ادویات کا کلینیکل ٹرائیل بھی انہی ممالک...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 مارچ 2025ء) اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے فیصلے کے بعد اسرائیل نے اتوار کے روز غزہ کی پٹی میں امدادی ساز و سامان کا داخلہ روک دیا تھا، جس پر اقوام متحدہ، مصر اور سعودی عرب سمیت کئی تنظیموں نے سخت الفاظ میں تنقید کی ہے۔ نیتن یاہو کے دفتر کا کہنا نے کہ چونکہ حماس نے مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایلچی اسٹیو وٹکوف کی طرف سے پیش کردہ جنگ بندی مذاکرات کی بحالی کے خاکے کو قبول کرنے سے''انکار کر دیا ہے‘‘ اس لیے امداد کی رسائی پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا پہلا مرحلہ، جس...
حکومت نے انگلینڈ اور ویلز کی جیلوں میں قید غیرملکی قیدیوں کو تیزی کے ساتھ ان کے آبائی ممالک بھجوانے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔ منسٹری آف جسٹس کے مطابق پانچ ملین پاؤنڈ کی سرمایہ کاری سے بننے والا نیا امیگریشن کریک اسکواڈ 80 جیلوں میں جاکر جائزہ لے گا اور برطانیہ میں قیام کا حق نہ رکھنے والے قیدیوں کو ان کے ممالک بھیجنے کے انتظامات کرے گا تاکہ جیلوں میں قیدیوں کی تعداد کے بحران سے نمٹا جاسکے۔ یکم اپریل سے کام شروع کرنے والا امیگریشن کریک اسکواڈ، امیگریشن کے سسٹم سے گزرنے والوں کی شناخت کیلئے ہوم آفس کی مدد کرے گا اور مجرموں کو ان کی سزا ختم ہونے سے 18 ماہ پہلے ملک بدر...
یوکرینی صدر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ معدنیات کے معاہدے کیلئے تیار ہیں۔ زیلنسکی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مجھے یقین ہے امریکا کے ساتھ تعلقات جاری رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا بھی معدنیات کے معاہدے کیلئے تیار ہوگا۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ اور یوکرینی صدر زیلنسکی کے جھگڑے کے بعد لندن میں 18 ممالک کا یوکرین کی حمایت میں اجلاس ہوا۔ برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کہا کہ برطانیہ، فرانس اور دیگر ممالک یوکرین کے ساتھ جنگ روکنے کے منصوبے پر کام کریں گے، جسے امریکا کے سامنے پیش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یورپ اور امریکا کو ایک دوسرے کے ساتھ کھڑا ہونا پڑے گا، یورپ...
احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے فلسطینی عوام کے خلاف ہونے والی نسل کشی کی وجہ سے اسرائیل پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم میں سینکڑوں افراد نے غزہ کی پٹی سے فلسطینی عوام کو زبردستی بے گھر کرنے کے کسی بھی منصوبے یا تجویز کو مسترد کر دیا۔ اسٹاک ہوم کے علاقے اوڈنپلان میں ہونے والے ایک مظاہرے میں سینکڑوں افراد نے حصہ لیا اور فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کے مطالبات کی مذمت کرتے ہوئے نعرے لگائے۔ مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر "جبری نقل مکانی نہیں، نسل کشی نہیں” اور "سکولوں اور ہسپتالوں پر بمباری بند کی جائے” جیسے مطالبات اور نعرے درج تھے۔ احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے...
نارووال(نیوز ڈیسک) نارووال میں رمضان کی آمد پر پٹرول پمپ مالک کی دریادلی،پٹرول پمپ مالک نے پٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کمی کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پمپ مالک مارکیٹ میں 257.24 روپے لیٹر فروخت ہونیوالے پٹرول کو اپنے پمپ پر 254.24 روپے فی لیٹر فروخت کر رہا ہے۔ پٹرول پمپ کے مالک رانا اشفاق نے کہا ہے کہ وہ عید پر پٹرول کو مزید 10 روپے سستا کریں گے۔ رانا اشفاق نے کہا کہ رمضان پر ہر تاجر کو ضروریات کی اشیا سستی کرنی چاہئے کیونکہ اس مقدس مہینے میں ایک نیکی کا ثواب 70گنا زیادہ ملتا ہے۔ انہوں نے تاجر برادری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس مقدس مہینے میں دوسروں...
اسلام آباد(طارق محمود سمیر) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے درمیان وائٹ ہائوس میں تلخ کلامی کا واقعہ عالمی میڈیا اور دنیا کے تمام رہنمائوںکی توجہ کا مرکز بن گیا ہے ،ڈونلڈ ٹرمپ اس بات کا تصور بھی نہیں کرسکتے تھے کہ جنگ زدہ ملک کا کوئی صدر وائٹ ہائوس میں آکر امریکی صدر کو سخت زبان میں جواب دے گا ، امریکی صدر نے بھی اپنے مزاج کے مطابق سخت لب ولہجہ اپنایا اورامریکی نائب جے ڈی صدر وینس نے اپنے صدر کا بھرپور ساتھ دیا ، اگر وہاں میڈیا موجود نہ ہوتا تو صدر ٹرمپ یوکرین کے صدرکو باکسنگ سٹائل میں تھپڑ بھی رسید کرسکتے تھے ۔بہر حال یہ واقعہ مستقبل کے عالمی...
امریکی صدر ٹرمپ سے کشیدگی، کینیڈا سمیت یورپی ممالک کا یوکرینی صدر سے اظہار یکجہتی WhatsAppFacebookTwitter 0 1 March, 2025 سب نیوز لندن(سب نیوز )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے کشیدگی پر برطانیہ، جرمنی، اٹلی اور کینیڈا سمیت یورپی ممالک نے یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔ برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے صدر زیلنسکی کو فون کیا اور انہیں برطانیہ کی غیرمتزلزل حمایت کی یقین دہانی کروائی۔جرمن چانسلر نے یوکرین کو جرمنی اور یورپ پر انحصار کرنے کی پیشکش کی۔ دوسری جانب کینیڈا نے کہا کہ یوکرین آزادی کی جنگ لڑ رہا ہے، یوکرین کی حمایت پر یقین رکھتے ہیں۔اطالوی وزیراعظم نے امریکا، یورپی ریاستوں اور اتحادیوں کے درمیان سربراہی اجلاس کی ضرورت پر زور دیا۔...
بیجنگ:چینی وزارت تحفظ عامہ کے ترجمان نے امریکہ کی جانب سے فینٹانل کے باعث امریکہ کو برآمد کی جانے والی چینی مصنوعات پر اضافی 10 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی پر شدید عدم اطمینان اور سخت مخالفت کا اظہار کیا۔ہفتہ کے روز چینی میڈیا کے مطابق ترجمان نے کہا کہ چین دنیا میں منشیات کے خلاف سخت ترین پالیسیوں پر عمل درآمد کرنے والے ممالک میں سے ایک ہے، دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ منشیات کے کنٹرول میں فعال طور پر بین الاقوامی تعاون کرتا ہے۔ چین نے انسانی ہمدردی اور خیر سگالی کی بنیاد پر فینٹانل کے مسئلے پر امریکی ردعمل کے لئے مدد فراہم کی ہے . امریکہ میں فینٹانل بحران کی بنیادی وجہ خود امریکہ...

پاکستان کی جمہوریت کی درجہ بندی میں نیچے ،دنیا کے 10 بدترین کارکردگی دکھانے والے ممالک میں شامل، رپورٹ دیکھیں
پاکستان کی جمہوریت کی درجہ بندی 2024 میں چھ درجے نیچے گر گئی ہے اور اسے ”دنیا کے 10 بدترین کارکردگی دکھانے والے ممالک“ میں شامل کیا گیا ہے۔ اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ کی جانب سے جاری کردہ جمہوریت کے انڈیکس کی رپورٹ میں سامنے آئی ہے۔ رپورٹ میں 165 آزاد ریاستوں اور 2 علاقوں میں جمہوریت کے رجحانات کا تجزیہ کیا گیا ہے۔ انڈیکس پانچ اہم شعبوں پر مبنی ہے، انتخابی عمل اور کثرتیت، حکومت کی کارکردگی، سیاسی شرکت، سیاسی ثقافت، اور شہری آزادیوں کا تحفظ۔ ہر ملک کو اس کے اسکور کے مطابق چار قسم کے نظاموں میں تقسیم کیا گیا ہے، یعنی مکمل جمہوریت، عیب دار جمہوریت، ہائبرڈ نظام یا آمرانہ حکومت۔ رپورٹ کے مطابق عالمی سطح...
عالمی جمہوریت انڈیکس: 2024 میں پاکستان کی 6 درجے تنزلی parliament house Islamabad WhatsAppFacebookTwitter 0 27 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ (ای آئی یو) کے جاری کردہ ڈیموکریسی انڈیکس کے مطابق جمہوریت کی درجہ بندی 2024 میں پاکستان کی 6 درجے تنزلی ہو گئی اور یہ 10 بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ممالک میں آگیا۔ جاری رپورٹ میں دنیا بھر کی 165 آزاد ریاستوں اور 2 خودمختار خطوں کا جائزہ لیا گیا ہے،ا نڈیکس پانچ بنیادوں پر ممالک کا جائزہ لیتا ہے، جس میں انتخابی عمل، حکومت کی فعالیت، سیاسی شرکت، سیاسی ثقافت، اور شہری آزادی شامل ہیں، ہر ملک کی 4 میں سے ایک کے طور پر درجہ بندی کی...
دنیا بھر میں جمہوری نظام کا جائزہ لینے والے بین الاقوامی ادارے نے پاکستان کو 10 بدترین کارکردگی والے ممالک میں شمار کیا ہے۔ بین الاقوامی جریدے دی اکانومسٹ کے انٹیلی جنس یونٹ کی رپورٹ کے مطابق ڈیموکریسی انڈکس 2024 میں پاکستان 6 درجوں کی تنزلی کے بعد 124ویں نمبر پر آ گیا ۔ رپورٹ میں 165 خودمختار ممالک اور دو ریاستوں میں رائج جمہوری نظام حکومت کے پانچ شعبوں کا جائزہ لیا گیا جن میں انتخابی عمل، حکومتی ذمہ داریوں، سیاسی شرکت، سیاسی کلچر اور شہری آزادی شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اگرچہ بنگلہ دیش میں سب سے زیادہ تنزلی دیکھی گئی لیکن جنوبی کوریا اور پاکستان میں بھی نمایاں پستی ظاہر ہے۔
ریاض: خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے قرآن مجید کے 12 لاکھ نسخے 45 ممالک میں تقسیم کرنے کی منظوری دیدی ۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق قرآن مجید کے 79 زبانوں میں تراجم بھی مختلف ممالک میں تقسیم کئے جائیں گے۔ یہ نسخے مختلف ممالک میں سعودی سفارتخانوں کے اسلامی اور ثقافتی مراکز اور مذہبی اتاشیوں کو ذریعہ تقسیم ہوں گے۔ دنیا کے مختلف ممالک میں قرآن مجید کے نسخے اور تراجم کی یہ تقسیم خادم حرمین شریفین کی طرف سے تحفہ ہے جسے وزارت اسلامی امور، دعوت اور ارشاد رہر سال رمضان المبارک میں تقسیم کرتی ہے۔ اس موقع پر وزیر برائے اسلامی امور، دعوت اور ارشاد شیخ ڈاکٹر عبداللطیف بن عبدالعزیز آل الشیخ نے خادم...
سعودی عرب اور عمان سمیت 7 ملکوں سے 48 گھنٹوں میں مزید 60 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا۔امیگریشن حکام کے مطابق سعودی عرب سے بلیک لسٹ 7، زائد المیعاد قیام پر 3 اور کنٹریکٹ کی خلاف ورزی پر 12 پاکستانی کو بے دخل کیا گیا ۔ عمان پہنچنے والے 4 پاکستانیوں کو اخراجات کی رقم کم ہونے پر واپس بھیج دیا گیا جبکہ عراق میں زائد قیام اور پاسپورٹ گم ہونے پر 9 پاکستانی بے دخل کردیئے گئے۔اس کے علاوہ امارات میں امیگریشن انکار اور پاسپورٹ گم ہونے پر 2 اور 12 سزا یافتہ کوواپس بھیجا گیا جبکہ آئیوری کاسٹ سے ایک، قبرص سے 3 اور قطر سے 4 مفرور پاکستانی بے دخل کردیئے گئے۔
اسلا آباد(اوصاف نیوز)غیر قانونی 106 پاکستانی تاریک وطن کو لانے والا خصوصی طیارہ آج اسلام آباد پہنچے گا،106 غیر قانونی تارکین وطن کو 4 ممالک سے ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔ ۔اے بی این نیوز کو موصول شدہ دستاویز میں انکشاف،106 غیر قانونی تارکین وطن کو جرمنی، مالٹا، سائپرس اور آسٹریلیا سے ڈی پورٹ کیا گیا ہے،پاکستانی سفارتی مشنز نے تاریک وطن کو سفر کرنے کے لیے ایمرجنسی دستاویز جاری کی ہے،پاکستان نے خصوصی طیارے کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ کرنے کی اجازت دے دی۔۔ خصوصی طیارہ جرمنی سے قبرص اور قبرص سے اسلام آباد پہنچے گا،طیارے میں یورپی یونین کا وفد بھی تارکین وطن کے ہمراہ ہوگا،طیارے میں یورپی یونین کا وفد بھی تارکین وطن کے ہمراہ ہوگا،،خصوصی...