2025-10-19@01:04:25 GMT
تلاش کی گنتی: 251

«پاسنگ ا ؤٹ پریڈ»:

(نئی خبر)
      تصویر سوشل میڈیا۔ 52ویں بنیادی ایوی ایشن سیکیورٹی کورس اور 32ویں آفیسر بنیادی ایوی ایشن سیکیورٹی کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب اے ایس ایف اکیڈمی کراچی میں منعقد ہوئی۔کور کمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل محمد اویس دستگیر تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ بنیادی ایوی ایشن سیکیورٹی کورس میں کل 655 نئے بھرتی شدہ مرد و خواتین نے تربیت حاصل کی۔ دورانِ ٹریننگ ریکروٹس کو ایوی ایشن سیکیورٹی کے جدید طریقہ ہائے کار کی تربیت دی گئی۔ دوران ٹریننگ ریکروٹس کو جسمانی لحاظ سے سخت اور کٹھن مراحل سے گزارا گیا۔ کور کمانڈر کراچی کو ان کی آمد پر پریڈ کی جانب سے جنرل سلامی پیش کی گئی۔ کور کمانڈر کراچی نے ڈی جی ایئر پورٹس سیکیورٹی فورس کے...
    وادی کوئٹہ میں ایک جانب جہاں زیر زمین پانی کی سطح 1000 سے 1200 فٹ تک جا پہنچی ہے وہیں حاصل کردہ پانی بھی پینے کے قابل نہیں رہا۔ وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کے شعبہ انوائرمینٹل سائنسز کے استاد تیمور شاہ درانی نے بتایا کہ انہوں نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کوئٹہ کے مختلف علاقوں سے زیر زمین پانی کے نمونے حاصل کیے جن میں فلورائیڈ کی مقدار غیر متوازن پائی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں قیمتی نگینوں کے کاروبار کا انوکھا طریقہ تیمور شاہ درانی نے کہا کہ کچھ علاقے ایسے ہیں جہاں پر پانی میں فلورائیڈ کی مقدار کم ہے جبکہ بعض علاقوں میں اس کی مقدار...
    کراچی : شہر قائد میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کے سبب گرمی بڑھ گئی ، درجہ حرارت میں گزشتہ روز کے مقابلے میں ایک ڈگری اضافہ ریکارڈ کیا گیا، پیر اور منگل کو درجہ حرارت 34 ڈگری تک تجاوز کر سکتا ہے۔ کراچی  میں شمال مغربی ہواؤں کے اثرات کے خاتمے اور بیشتر وقت سمندری ہوائیں چلنے کے سبب دن اور رات کے درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ ہو رہا ہے، اتوار کو کم سے کم درجہ حرارت 19.5 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ مزید ایک ڈگری اضافے سے 32.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈہوا۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق پیر اور منگل کو دن کے وقت موسم نسبتاً گرم ریکارڈ ہو سکتا ہے،...
    ڈی ایف پی کے ترجمان ایڈوکیٹ ارشد اقبال نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ یہ اقدام ہندوتوا کی ذہنیت کا عکاس ہے جو مسلمانوں کی شناخت، تاریخ اور ثقافت کو مٹانے پر تلی ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے بھارتی پولیس کی طرف سے اسلامی لٹریچر کے خلاف جاری کریک ڈائون کی مذمت کرتے ہوئے اسے مذہبی آزادی پر براہ راست حملہ قرار دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈی ایف پی کے ترجمان ایڈوکیٹ ارشد اقبال نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ یہ اقدام ہندوتوا کی ذہنیت کا عکاس ہے جو مسلمانوں کی شناخت، تاریخ اور ثقافت کو مٹانے پر تلی ہوئی ہے۔...
    انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے ہنڈریڈ کلبز کے حصص بیچنے کے فیصلے سے لیگ کو فروغ ملا ہے۔ چار مشہور آئی پی ایل فرنچائزز کی سرمایہ کاری کے ساتھ، انگلش ٹورنامنٹ نے 97 کروڑ 50 لاکھ پاؤنڈز (342 ارب پاکستانی روپے) کی سرمایہ کاری اکٹھا کی ہے۔ دی ہنڈریڈ میں مکیش امبانی کی ریلائنس انڈسٹریز کے پاس اووک انونسیبلز کے حصص ہیں، جی ایم آر گروپ کے پاس سدرن بریو، سنجیو گوئنکا کی آر پی ایس جی کے پاس مانچسٹر اوریجنلز اور سن ٹی وی کے پاس ندرن سپر چارجرز میں حصے دار ہیں۔ رپورٹس کے مطابق دی ہنڈریڈ ٹورنامنٹ میں آئی پی ایل ٹیموں کی مجموعی طور پر 30 کروڑ برطانوی پاؤنڈز (تقریباً 105 ارب پاکستانی روپے) کی...
    بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مطالبے کے مطابق وفاقی کابینہ نے سول سرونٹس ایکٹ 1973 میں مجوزہ ترمیم کی منظوری دی ہے۔ سرکاری افسران (بی پی ایس 17 سے 22) اپنے اثاثوں کی تفصیلات اپنے اہلخانہ کی ملکیت کے ساتھ شیئر کرنے کے پابند ہوں گے۔ کابینہ اجلاس میں قانون ساز کمیٹی کے تمام فیصلوں کی منظوری دی گئی، جس میں سول سروسز قانون میں مجوزہ قانون سازی بھی شامل ہے۔ سول سرونٹس ایکٹ 1973 کے سیکشن 15 میں مجوزہ ترامیم کے تحت سرکاری ملازمین کو اپنے اور اپنے اہلخانہ کے دیگر ممالک میں موجود اثاثوں کی تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی، اسی طرح سرکاری عہدیداروں کو دنیا کے دیگر حصوں میں اپنے اثاثوں کا اعلان کرنا...
    آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرنے کی تیاری کر لی گئی، گریڈ 17 سے 22 تک کے تمام سرکاری ملازمین اور ان کے اہلخانہ اثاثے ظاہر کرنے کے پابند ہوں گے۔ کابینہ نے سول سرونٹس ایکٹ 1973 میں نئی دفعہ 15(اے) شامل کرنے کی منظوری دے دی۔ وفاقی کابینہ نے بل پارلیمنٹ میں منظوری کے لیے اجازت دے دی، ترمیم کے تحت سرکاری ملازمین کو اپنے اور اہل خانہ کے ملکی اور غیر ملکی اثاثے بھی ظاہر کرنے ہوں گے۔ مجوزہ ترمیم میں سرکاری ملازمین کے اثاثوں کی تفصیلات پبلک ہوں گی۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے پاس موجود ڈیٹا کی آئی ڈیز، بانڈز کے نمبرز کو پرائیوٹ رکھا جائے گا۔ ڈیجیٹل فائلنگ کا...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے مختلف وزارتوں اور ڈویژنز کی گریڈ ایک سے 22 تک کی ختم کی گئی 11 ہزار 877 اسامیوں کی تفصیلات پارلیمنٹ کو فراہم کردیں۔نجی ٹی وی سماکے مطابق وفاقی حکومت کا مختلف وزارتوں اور ڈویژنز کی رائٹ سائزنگ کیلئے بڑا اقدام، گریڈ ایک سے گریڈ 22 تک کی 11 ہزار 877 اسامیاں ختم کردی گئیں۔اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن نے ختم کی گئی سرکاری اسامیوں کی تفصیل پارلیمنٹ کو فراہم کردی، جس میں بتایا گیا ہے کہ گریڈ ایک سے 18 تک کی 11ہزار 764 اسامیاں ختم کی گئی ہیں جبکہ حکومت نے گریڈ 19 سے گریڈ 22 تک کی 113 اسامیاں ختم کر دیں۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق گریڈ 22 کی مشیر کی 2...
     محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم سرداورخشک رہنےکی پیشگوئی کی ہے،بالائی خیبرپختونخوا،کشمیراورگلگت بلتستان میں بارش،ہلکی برفباری متوقع ہے۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران بیشتر علاقوں میں موسم سرد رہا، گذشتہ24گھنٹوں کے دوران پہاڑی علاقوں میں موسم شدید سردریکارڈ ،لہہ میں سب سے کم درجہ حرارت منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ،گوپس میں منفی5، سکردو،استور، پاراچنارمیں پارہ منفی4ڈگری رہا ہنزہ، بگروٹ میں پارہ منفی2 ا و رکالام میں منفی1ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیا گیا۔دوسری جانب کراچی میں موسم سرما کا اختتام ہورہا ہے، آج سے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان شہر قائد میں سمندری ہواوں کا راج، مرطوب موسم کا آغاز آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 15.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا...
    پاکستان اب ایک نہیں کئی موسموں کا خطہ بن چکا ہے۔ ایک تو قدرت کے چار موسم دوسرا ہمارے ملک کو اس سانچے میں ڈھال دیا گیا کہ کسی بھی وقت کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ ایک دم چلتے چلتے اچھے بھلے نظام کو بریک لگا دی جاتی ہے جیسے گزشتہ دنوں ٹریڈ سیاست کا موسم ایک دم بدل گیا۔ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ لاہور چیمبر کے انتخابات جو دو سال کے لئے 2024ء میں ہونا تھے اور اگلے انتخابات 2026ء کو ہونا تھے ،پارلیمینٹ کے مشترکہ اجلاس میں ٹریڈ باڈیز کے حوالے سے چار بل منظور ہوئے اور اس بل نے تمام ٹریڈ سیاست کے موسم بدل کے رکھ دیئے اور پھر سے...
    ---فائل فوٹو شمالی بالائی بلوچستان میں شدید سردی کی لہر جاری ہے۔پرووینشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق زیارت، توبہ اچکزئی، توبہ کاکڑی اور کان مہتر زئی میں درجۂ حرارت منفی 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ آج دوپہر کے بعد ایک معتدل مغربی سسٹم بلوچستان کے شمال مغربی علاقوں پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔شمال مغربی بلوچستان میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش اور برف باری کا امکان ہے۔زیارت، پشین اور چاغی میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے۔کراچی میں موسم خشک اور خنک رہنے کا امکان کراچی میں پھر سردی بڑھنے کا امکانکراچی میں جنوری کا آخری ہفتہ سرد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ دوسری جانب کراچی...
    سوات، شانگلہ، کوہستان ،مانسہرہ، بٹگرام ،تور غر، باجوڑ میں مطلع ابر آلود اور بعض مقامات پر ہلکی بارش متوقع ہے جب کہ پہاڑوں پر مزید برفباری کا امکان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں موسم سرد ہے جبکہ پہاڑوں پر برفباری اور درجہ حرارت منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ سوات، شانگلہ، کوہستان ،مانسہرہ، بٹگرام ،تور غر، باجوڑ میں مطلع ابر آلود اور بعض مقامات پر ہلکی بارش متوقع ہے جب کہ پہاڑوں پر مزید برفباری کا امکان ہے۔ صوبائی دارالحکومت پشاور میں درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا کالام میں کم سے کم درجہ حرارت...
      ٭گیس کی بلا تعطل فراہمی اورمقررہ اوقات میں لوڈ شیڈنگ ،ملک میں یکساں طرز عمل اپنانے کامطالبہ ٭سندھ کے شہری گیس کی عدم فراہمی اور لوڈشیڈنگپر اضطراب کے شکار ہیں ، سینیٹر عاجز دھامرہ (جرأت نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے اطلاعات سیکریٹری سینیٹر عاجز دھامرہ نے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کو خط ارسال کیاہے،جس میں گیس کی عدم فراہمی اور لوڈ شیڈنگ کے اوقات پر احتجاج کیاگیاہے۔ پیپلز پارٹی سندھ کے اطلاعات سیکرٹری سینیٹر عاجز دھامرہ نے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کو خط لکھا ہے کہ اس وقت ملک بالخصوص سندھ میں گیس کی شدید قلت کا سامنا ہے ، ملک کے طول و عرض میں گیس کی عدم فرامی اور لوڈ شیڈنگ سے عوام شدید پریشانی...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) دریائے سندھ سے مجوزہ 6نئی کینالز نکالے جانے کے منصوبے کیخلاف سندھ ہاری کمیٹی کی جانب سے ریلی نکالی گئی جوکہ حیدرچوک سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچی ، جہاں ریلی کے شرکاء نے حکومتی پالیسیوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سندھ ہاری کمیٹی کے مرکزی صدر ثمر حیدرجتوئی اور دیگر نے کہا کہ حکومت سندھ کے پانی پر ڈاکہ مارنا چاہتی ہے ، واپڈا کے چیئرمین کا کینالوں میں پانی کی موجودگی کے حوالے سے بیان غلط ہے ، ارسا اور واپڈا جیسے وفاقی ادارے پنجاب کے مفادات کا تحفظ کررہے ہیں۔ غلط اعدادوشمار بتائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پرویز مشرف کے دور میں واپڈا کی طرف سے ویژن 2025ء بنایا...
    راولپنڈی(اسپورٹس ڈیسک)پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ کا پانچواں رائونڈ آج سے شروع ہو گا اور مختلف وینیوز پر چار میچ کھیلے جائیں گے ۔ اسٹیٹ بینک پوائنٹس ٹیبل پر 84 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے ۔ پی سی بی کے مطابق اسٹیٹ بینک اور ہائیر ایجوکیشن کی ٹیموں کے درمیان چار روزہ میچ اسٹیٹ بینک اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔ غنی گلاس اور پی ٹی وی کی ٹیمیں کے سی سی اے اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔ ایشال ایسوسی ایٹس اور او جی ڈی سی ایل کے درمیان میچ یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلا جائے گا جبکہ ایس این جی پی ایل اور واپڈا کی ٹیمیں این بی پی اسپورٹس کمپلیکس میں آمنے سامنے ہوں...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن فضائی حادثے کا ذمہ دار سابق صدر جو بائیڈن اور ڈیموکریٹک پارٹی کو ٹہرا دیا۔ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں خطاب میں بغیر ثبوت فراہم کیے دعویٰ کیا کہ فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی میں ہر قسم کے لوگوں کی بھرتیاں اِس حادثے کی ذمہ دار ہو سکتی ہیں۔ امریکی صدر ٹرمپ نے ہیلی کاپٹر عملے اور کنٹرول ٹاور کے اقدامات پر سوال اٹھا دیے اور کہا کہ حادثہ روکا جا سکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ طیارہ اپنے روٹ پر تھا، ہیلی کاپٹر سیدھا طیارے کی جانب آیا، کنٹرول ٹاور نے ہیلی کاپٹر سے طیارہ دیکھنے کا پوچھنے کے بجائے ہنگامی اقدامات کا کیوں نہیں کہا؟ پنٹاگون نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔...
    کراچی اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر محمد فاروق نے بدھ کو سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران اپنے پوائنٹ آف آرڈر پر سوال کیا کہ کے الیکٹرک کے حوالے سے قائم پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں کے الیکٹرک حکام نے یقین دلایا تھا کہ کراچی میں رات 12 بجے سے صبح 7 بجے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی جبکہ صورت حال اس کے برعکس ہے کیونکہ اب بھی میرے حلقہ انتخاب شاہ فیصل کالونی سمیت شہر کے مختلف علاقوںمیں 16سے 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔ محمد فاروق فرحان نے کہا کہ کیاہم اس ایوان میں صرف قرارداد ہی پاس کرتے رہیں گے، کوئی ایساطریقہ کار اختیار کیا جائے کہ کے الیکٹرک...
    کراچی : شہر قائد میں سردی کی لہرمیں کمی آگئی، یخ بستہ ہواؤں کا زور ٹوٹنے کے سبب دن اور رات میں درجہ حرات میں اضافہ ہوگیا، کم سے کم پارہ 2.5 ڈگری اضافے سے14.5  اور زیادہ سے زیادہ 29.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کےمطابق شہرکا کم سےکم پارہ گزشتہ روز کے مقابلے میں 2.5 ڈگری اضافےسے 14.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29.1 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ صبح کے اوقات میں ہلکی دھند کے باعث حد نگاہ 2 کلو میٹر ریکارڈ ہوئی، ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق اگلے 3 روزکے دوران موسم خشک جبکہ راتیں خنک رہنے کی توقع ہے، آج کم سے کم پارہ 11سے13ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ...
    کراچی: شہرمیں سردی کی لہرمیں کمی آگئی، دن اور رات میں درجہ حرات میں اضافہ ہوگیا، کم سے کم پارہ 2.5ڈگری اضافے سے14.5، اور زیادہ سے زیادہ دوسرے روز29.1ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ شہرمیں یخ بستہ ہواؤں کا زورٹوٹنےکے سبب دن اوررات کے درجہ حرارت میں اضافہ اورسردی کی شدت میں کمی  آگئی۔ محکمہ موسمیات کےمطابق بدھ کو شہرکا کم سےکم پارہ گذشتہ روزکے مقابلے میں 2.5 ڈگری اضافےسے 14.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بھی دوسرے روز29.1 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔  آج صبح ہلکی دھند کے باعث حد نگاہ 2 کلو میٹر ریکارڈ ہوئی، صبح کےاوقات میں شہر کے مختلف مقامات پراوس بھی پڑی جس کے باعث سڑکوں پر پھسلن رہی،ارلی وارننگ...
    آئی جی پنجاب نے پریڈ کا معائنہ کیا، پاس آؤٹ ہونیوالے افسران کا مارچ پاسٹ ہوا، آئی جی پنجاب کو سلامی پیش کی گئی۔ پنجاب پولیس آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بہترین کارکردگی کے حامل افسران و دیگر میں شیلڈز، اعزازی شمشیر و کیش انعامات تقسیم کئے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ لاہور میں پروبیشن افسران کے دوسرے بیج کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔  ٹریننگ مکمل کرنیوالے پروبیشنرز میں اے ایس آئی سے انسپکٹر رینک کے 115 افسران شامل تھے۔ 22 خواتین سمیت 1 انسپکٹر لیگل،  84 سب انسپکٹرز، 20 اے ایس آئی نے 7 ماہ دورانیے کا پروبیشن کورس...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2025ء)وزارت تجارت نے بلال خان پاشا کو ڈائریکٹر جنرل ٹریڈ آرگنائزیشنز مقرر کردیا ۔وزارت تجارت کی جانب سے وزیراعظم کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ۔(جاری ہے) کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ سے تعلق رکھنے والے گریڈ 20کے افسر بلال خان پاشا اس سے قبل وزارت تجارت اسلام آباد میں جوائنٹ سیکرٹری کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔انہیں سول سرونٹس ایکٹ 1973 کی دفعہ 10 کے تحت ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹریڈ آرگنائزیشنز اسلام آباد میں ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔
    کراچی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات پارہ سنگل ڈیجٹ میں ریکارڈ ہوا۔ محکمۂ موسمیات کے مطاب جناح ٹرمینل پر رات کم سے کم درجۂ حرارت 9.2 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ گلستان جوہر میں کم سے کم درجۂ حرارت 9.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ شارع فیصل پر رات کم سے کم درجۂ حرارت 10.5 ڈگری سینٹی گریڈ، ماڑی پور پر کم سے کم درجۂ حرارت 11 جبکہ بن قاسم میں 12 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ کراچی میں شمال کی سمت سے 5 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 60 فیصد ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور خنک رہنے کا...
    خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی فوج کو ہدایت کی کہ وہ سابق صدر جو بائیڈن کی طرف سے اسرائیل کو 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بموں کی فراہمی پر عائد پابندی ختم کرے۔ اسلام ٹائمز۔ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سبکدوش صدر جو بائیڈن کے احکامات واپس لے کر اسرائیل کو 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بم فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی فوج کو ہدایت کی کہ وہ سابق صدر جو بائیڈن کی طرف سے اسرائیل کو 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بموں کی فراہمی پر عائد پابندی ختم کرے۔ ڈونلڈ  ٹرمپ نے یہ بات ہفتے کو بتائی...
    نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سبکدوش صدر جو بائیڈن کے احکامات واپس لے کر اسرائیل کو 2 ہزار پاؤنڈ بم فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی فوج کو ہدایت کی کہ وہ سابق صدر جو بائیڈن کی طرف سے اسرائیل کو 2 ہزار  پاؤنڈ وزنی بموں کی فراہمی پر عائد پابندی ختم کرے۔ ڈونلڈ  ٹرمپ نے یہ بات ہفتے کو بتائی جب کہ ان کی جانب سے اس اقدام کی پہلے ہی توقع کی جا رہی تھی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایئر فورس ون طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے انہیں جاری کردیا، ہم نے انہیں آج  جاری کیا،...
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) لطیف آباد میں قائم پولیس ٹریننگ سینٹر میں زیر تربیت پولیس اہلکاروں کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی جس میں ٹریننگ مکمل کرنے والے جوانوں کے اہل خانہ اور سینئر پولیس افسران نے شرکت کی۔ شہید عبدالعزیز پولیس ٹریننگ سینٹر میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کے مہمان خصوصی ڈی آئی جی ٹریننگ سندھ فیض اللہ کوریجو نے تربیت مکمل کرنے والے جوانوں کو مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پہلے ٹریننگ کے لیے جوانوں کو کراچی جانا پڑتا تھا، اب یہ سہولت حیدرآباد میں مل گئی ہے، اب تک 26 بیجز کے کورسز مکمل کراچکے ہیں، یہ 27 واں پاس آؤٹ ہے، میں پاس آؤٹ ہونے و الے جوانوں کے اہل خانہ کو...
    امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد حافظ طاہر مجید حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر سلیم میمن سابق صدر فاروق شیخانی کو چیمبر میں 26 جنوری کو آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت رہے ہیں،اس موقع پر نائب امیر ضلع عبد القیوم شیخ قیم ضلع محمد حنیف شیخ نائب قیم ضلع حافظ سفیان ناصر بھی موجود ہیں
    سپارکونے سیاروں کی پریڈ کے زمین سے خلاء میں اورسورج کے مدار میں وقوع پذیر ہونے والی پریڈ کی سمیولیشن جاری کردی۔ سپارکو کی جانب سے سیاروں کے دلکش نظارے کی سیمولیشن جاری کی گئی ہے جس میں مختلف سیارے قطار میں محو حرکت ہیں۔ ترجمان سپارکوکےمطابق اگرخلا سے اس نظارے کودیکھا جائے تو25جنوری کونظام شمسی کے سیارے اپنے اپنے مدارمیں سیمولیشن میں دکھائے گئے طرزپرمحوحرکت ہونگے۔جبکہ زمین سے منظرمشرق سے مغرب تک سیاروں کے ایک قطارمیں آجانے کا ہوگا۔ ترجمان سپارکوکے مطابق ان سیاروں میں زہرہ،زحل،مشتری اورمریخ عام مشاہدے کے دوران دکھائی دینگے جبکہ اسی روز(25جنوری)کوسیاروں کی پریڈ کے دوران زمین سےآسمان میں منظرکچھ اس طرح سے ہوگاکہ سیارہ مریخ، زہرہ، مشتری،عطارد اورزمین سورج کے فرضی راستےمیں قطاردرقطارنظر آئیں...
    صدرمملکت نے ڈاکٹر ندیم جاوید کو پائیڈ کا وائس چانسلر مقرر کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 23 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)صدرمملکت نے ڈاکٹر ندیم جاوید کو پائیڈ کا وائس چانسلر مقرر کردیا ،ڈاکٹر ندیم جاوید کی تقرری پانچ سال کے لیے کی گئی ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
    ٹرمپ نے بائیڈن دور کا قانون منسوخ کرکے ٹرانس جینڈرز کے فوج میں ملازمت کرنے پر پابندی لگا دی WhatsAppFacebookTwitter 0 23 January, 2025 سب نیوز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بائیڈن دور کے قانون کو منسوخ کرکے ٹرانس جینڈرز کے امریکی فوج میں ملازمت کرنے پر پابندی لگا دی۔ امریکی میڈیا کے مطابق اس وقت 9 ہزار سے 14 ہزار ٹرانس جینڈرز امریکی فوج کا حصہ ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹرانس جینڈرز سے متعلق بائیڈن دور کا حکمنامہ منسوخ کر دیا اور ان کے فوج میں ملازمت پر پابندی لگا دی۔ یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارت کا حلف اٹھانے کے بعد اپنے افتتاحی خطاب میں کہا تھا کہ آج سے امریکا میں صرف...
    واشنگٹن: دو روز قبل امریکا کے 47 ویں صدر کا حلف اٹھانے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے سبکدوش ہونے والے صدر جو بائیڈن کے قانون کو رد کرتے ہوئے خواجہ سراؤں کے فوج میں ملازمت کرنے پر پابندی عائد کر دی۔ واضح رہے کہ امریکا کی بحری، بری اور فضائی افواج میں اس وقت ایک اندازے کے مطابق 14 ہزار کے قریب خواجہ سرا اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ خواجہ سراؤں کے لیے یہ حکمنامہ نئے صدر کی پہلی تقریر کے بعد سامنے آیا جس میں ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکا میں صرف دو جنس ہوں گی ایک مرد اور ایک عورت۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے 70 سے زائد ایگزیکٹو آرڈرز کے بعد نئی انتظامیہ نے امریکی سفارتخانوں...
    امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنی ذمہ داری سنبھالتے ہی ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر عائد پابندی کو 75 دن کے لیے مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔  رپورٹس کے مطابق امریکی صدر نے اپنے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر کے اس پابندی کو ملتوی کر دیا۔ اس آرڈر کے تحت امریکی حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس مدت کے دوران ٹک ٹاک پر پابندی کے حوالے سے کوئی قدم نہ اٹھائیں۔ یہ اقدام 20 جنوری کو صدر بائیڈن کی جانب سے کیا گیا، تاہم اس کا نفاذ 19 جنوری سے شروع ہوا تھا۔  ایگزیکٹو آرڈر میں صدر بائیڈن نے اپنے مشیروں اور متعلقہ حکام سے مشاورت کا ارادہ ظاہر کیا ہے تاکہ اس معاملے...
    نواب شاہ (پ ر) بختاور کیڈٹ کالج فار گرلز شہید بینظیرآباد کی پرنسپل ڈاکٹر فریدہ شیخ نے اپنے اعلامیے میں بتایا ہے کہ بختاور کیڈٹ کالج فار گرلز کی چوتھی سالانہ پاسنگ آؤٹ پریڈ اور یوم والدین کل 23 جنوری کو بختاور کیڈٹ کالج میں منایا جائے گا جس میں چیئرمین بورڈ آف گورنرز اور ائر وائس مارشل عامر شہزاد (ایس آئی) ایم مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے، جبکہ تقریب میں کالج کی کیڈٹس اور ان کے والدین بھی شرکت کریں گے۔
    کراچی(اسٹاف رپورٹر)بلدیہ ٹاؤن کے واحد سرکاری واٹر ہائیڈرنٹ پر پانی کا دورانیہ کم کردیا گیا‘ واٹر ہائیڈرنٹ پر 15روز میں 60 گھنٹے سپلائی چلتی تھی جسے کم کر کہ اب صرف 12 گھنٹے کر دیا گیا ہیضلع کیماڑی کا علاقہ بلدیہ ٹاؤن پانی کے شدیدبحران کا شکار ہے جہاں گزشتہ کئی ماہ سے عوام پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں ترک محلہ، پٹنی محلہ،کتیانہ محلہ، دلاور محلہ، عرب محلہ، جام نگرمحلہ، سعید آباد کے مختلف علاقے ، عابد آباد ، مسلم مجاہد کالونی،کوکن کالونی کے علاوہ بڑی تعداد میں موجود علاقوں میں پانی کی عدم فراہمی کے خلاف لوگ سراپا احتجاج ہیں بلدیہ ٹائون کے 40 فیصد علاقوں میں واٹرکارپوریشن کا سسٹم موجود نہیں ہے بلدیہ ہائیڈرنٹ پر...
      تصویر سوشل میڈیا۔ آسمان میں 4 یا اس سے زیادہ سیاروں کی قطار یعنی ’سیاروں کی پریڈ‘ نظر آنے کا امکان ہے۔ سپارکور کے ترجمان کے مطابق سیاروں کی پریڈ جنوری کے آخری ہفتے سے شروع ہوگی، سیاروں کی یہ پریڈ فروری 2025 کے وسط تک آسمان پر دیکھی جاسکتی ہے۔ ترجمان سپارکو کے مطابق سیارہ عطارد، زہرہ، مریخ، مشتری اور زحل ایک قطار کی صورت میں ظاہر ہوں گے، تمام سیاروں میں سے زہرہ، مریخ، مشتری اور زحل آنکھ سے نظر آئیں گے۔ ترجمان اسپارکو کے مطابق نیپچون اور یورینس سیارے دوربین یا ٹیلی اسکوپ سے نظر آسکیں گے، سیارے دیکھنے کا وقت غروب آفتاب کے 45 منٹ بعد جنوبی مشرق کی طرف ہوگا۔ ترجمان سپارکو کے مطابق آسمان میں 4 یا...
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) آئی بی اے گریڈ 5 سے 15 کے امیدواروں نے نوکریاں نہ ملنے کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر منظر زئنور، نوید کھوسو، رمز خاصخیلی اور دیگر نے کہا کہ سال 2021 میں سندھ حکومت نے گریڈ 5 سے 15 تک نوکریاں دینے کا اعلان کیا۔ تین کیٹیگریز میں ملازمتیں پیش کی گئیں، جبکہ آئی بی اے سکھر نے 12 لاکھ امیدواروں سے چالان کے ذریعے 21 ارب روپے وصول کیے۔ اداروں نے صرف انٹرمیڈیٹ اور گریجویشن کے ٹیسٹ لیے جن میں سے صرف دو لاکھ امیدوار پاس ہوئے، لیکن سندھ حکومت نے آج تک نوکریاں فراہم نہیں کیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ آئی بی اے کی میرٹ لسٹ کی...
     امریکی صدر جو بائیڈن اپنے نے اقتدار کے آخری روز امریکی جیلوں میں قید مزید 5 افراد کے لیے عام معافی کا اعلان کیا ہے جبکہ پاکستان کی خاتون قیدی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی اپیل کا کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اقتدار کے آخری روز امریکی صدر جو بائیڈن نے 5 قیدیوں کی سزا معاف یا کم کر دی ہے، بائیڈن نے  2 قیدیوں کی سزاؤں کی مدت تبدیل کر دی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق معافی پانے والوں میں مارکس موسیہ، ڈیرل چیمبرز، رویداتھ راگبیر، کیمبا اسمتھ اور ڈان لیونارڈ نامی قیدی شامل ہیں،  رابن پیپلز اور مشیل ویسٹ کی سزاؤں میں کمی کی گئی ہے۔ ...
    بیجنگ: ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکی حکومت کی جانب سے ریلیف فراہم نہ کیا گیا تو 19 جنوری سے امریکہ میں ایپلی کیشن کی سروسز بند کر دی جائیں گی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹک ٹاک کی مالک کمپنی بائٹ ڈانس نے کہا ہے کہ اگر جوبائیڈن انتظامیہ ٹک ٹاک کے حوالے سے بنائے گئے قانون میں نرمی نہ کرے تو کمپنی کو امریکہ میں اپنی خدمات ختم کرنا ہوں گی۔ یاد رہے کہ امریکی حکومت نے کمپنی کو حکم دیا ہے کہ وہ 19 جنوری تک اپنے امریکی شیئرز کسی امریکی ادارے یا شہری کو فروخت کر دے، بصورت دیگر ایپلی کیشن بند کر دی جائے گی۔ ٹک ٹاک نے...
    واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا میں کھانے کے رنگ ریڈ 3سے کینسر کے انکشاف کے بعد استعمال پر پابندی عائد کردی گئی۔ خبررساں اداروں کے مطابق کھانوں، خاص طور پر مٹھائیوں اور بیکری کی چیزوں کو خوش نما بنانے کے لیے مختلف رنگ استعمال کیے جاتے ہیں جن میں سرفہرست ایک مخصوص قسم کا سرخ رنگ ریڈ 3ہے۔ انسانی استعمال کے لیے محفوظ سمجھے جانے والے ریڈ 3کے متعلق طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سے کینسر ہو سکتا ہے۔ امریکا میں خوراک اور ادویات کے نگران ادارے ایف ڈی اے نے ریڈ 3کے خوراک میں استعمال پرپابندی عائد کرنے کا اعلان کیا۔ اس سے پہلے لگ بھگ 35 سال قبل ریڈ 3کا کاسمیٹکس میں استعمال یہ کہتے ہوئے روک...
    ویب ڈیسک —  بعض کھانوں، خاص طور پر مٹھائیوں اور بیکری کی چیزوں کو خوش نما بنانے کے لیے مختلف رنگ استعمال کیے جاتے ہیں جن میں سرفہرست ایک مخصوص قسم کا سرخ رنگ ریڈ تھری ہے۔ انسانی استعمال کے لیے محفوظ سمجھے جانے والے ریڈ تھری کے متعلق طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سے کینسر ہو سکتا ہے۔ امریکہ میں خوراک اور ادویات کے نگران ادارے ایف ڈی اے نے کھانوں میں استعمال کیے جانے والے سرخ رنگ، ریڈ تھری کے خوراک میں استعمال پرپابندی لگا دی ہے۔ اس سے پہلے، لگ بھگ 35 سال قبل ریڈ تھری کا کاسمیٹکس میں استعمال، یہ کہتے ہوئے روک دیا گیا تھایہ کینسر کا سبب بن سکتا ہے۔ فوڈ اینڈ...
    حکومت پاکستان نے مراکش کے ساحل پر کشتی الٹنے کا واقعہ سے متعلق وزارت خارجہ میں کرائسز مینجمنٹ یونٹ (سی ایم یو) کو فعال کر دیا ہے اور کرائسس رسپانس سینٹر کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق رباط (مراکش) میں پاکستان کے سفارت خانے نے اطلاع دی ہے کہ موریطانیہ سے روانہ ہونے والی ایک مسافر کشتی جس میں 80 کے قریب مسافر سوار تھے، مراکش کی بندرگاہ ’دخلہ‘ کے قریب الٹ گئی ہے۔ اعلامیے کے مطابق کشتی کے اس حادثے میں پاکستانیوں سمیت کئی زندہ بچ جانے والے افراد کو مراکش میں ’دخلہ‘ کے قریب ایک کیمپ میں رکھا گیا ہے۔ دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جنوری2025ء) شیاؤمی نے آج انتہائی متوقع ریڈمی نوٹ 14 سیریز کے اجراء کا اعلان کیا۔ یہ نئی سیریز تین ڈیوائسز پر مشتمل ہے جو ریڈمی نوٹ کو ایک نئی بلندی تک لے جاتی ہیں: ریڈمی نوٹ 14 پرو+ فائیو جی، ریڈمی نوٹ 14 پرو، اور ریڈمی نوٹ 14۔ ہائی ریزولوشن اے آئی کیمرہ سسٹم، شاندار پائیداری، اور متاثر کن تجربے کے ساتھ، ریڈمی نوٹ 14 سیریز میں ہر پہلو میں اپ گریڈز شامل ہیں تاکہ فلیگ شپ خصوصیات کو زیادہ سے زیادہ صارفین تک پہنچایا جا سکےریڈمی نوٹ 14 سیریز کے مرکز میں موجود کیمرہ سسٹم فلیگ شپ فوٹوگرافی کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ پرو ویریئنٹس میں طاقتور 200MP پرو گریڈ اے آئی کیمرہ...
    خیبرپختونخوا اور بلوچستان شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ کالام میں پارہ منفی 7 تک پہنچ گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں  موسم شدید سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ چترال آپر و لوئر، دیر کے بالائی علاقوں ، بالائی سوات اور شانگلہ میں موسم جزوی ابلر الود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔نوشہرہ، مردان ، صوابی ، ڈی آئی خان میں بعض مقامات پر دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔ پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کالام میں درجہ حرارت منفی 7، کاکول میں منفی 5، چترال اور دیربالا میں منفی 4 اور پارا چنار میں منفی 2 رہا۔ سیدو...
    اسلام آباد(آئی این پی)سیپس ٹیکنالوجی میں پاکستان کی ایک اور کامیابی،سپارکو نے پہلا میڈ ان پاکستان سیٹلائٹ تیار کرلیا۔پاکستان کا اپنا تیارکردہ سیٹلائٹ 17جنوری کو خلامیں چھوڑا جائے گا،ترجمان سپارکو کا کہنا ہے کہ سیٹلائٹ کو الیکٹرو آپٹیکل ون کا نام دیا گیا ہے۔ترجمان سپارکو کیمطابق سیٹلائٹ قدرتی آفات رسپانس،زراعت اور شہری منصوبہ بندی میں مدد دے گاسیٹلائٹ ملک میں قدرتی وسائل کی نگرانی میں اضافہ کرے گا۔
    ویب ڈیسک —  بائیڈن انتظامیه نے جدید ترین مصنوعی ذہانت کے ’مائیکروپراسیسر‘ کی برآمد، اور اس کی ملکیت اور اے آئی سسٹمز کے صارفین کے باہم رابطوں کے قواعد سے متعلق نئی پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔ انہیں چپ بھی کہا جاتا ہے۔ قانون کو 120 دنوں کے لیے عوامی تبصروں اور ردعمل کے لیے پیش کیا جائے گا۔ نئے قانون کے بارے میں امریکی انتظامیہ کے عہدے داروں کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے اس کی ضرورت ہے۔ اعلان کردہ قانون میں یہ بھی وضاحت کی گئی ہے کہ قابل اعتماد شراکت دار ممالک کی کمپنیاں، جدت و اختراع کو فروغ دینے کے لیے اس ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی تک کیسے رسائی حاصل کر سکتی ہیں۔...
    کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت سندھ نے ٹیچنگ لائسنسگ کا امتحان پاس کرنے والے اساتذہ کو گریڈ 16 میں نوکری دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ پبلک سروس کمیشن (ایس پی ایس سی) سے سوٹبلٹی مرحلہ طے کرنے کے بعد لاسنس کا امتحان پاس کرنے والے اساتذہ گورنمنٹ سروس کا حصہ بن جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ لائسنس پاس امیدواروں کو گریڈ 16 کی نوکری قانونی تحفظ کے ساتھ ملے، معاملے کو منظوری کے لیے آئندہ کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔اس کے علاوہ ٹیچنگ لائسنس پاس امیدواروں کی سوٹیبلٹی جانچنے کے لیے کیس سندھ پبلک سروس کمیشن کو بھیجا جائے گا۔خیال رہے کہ رولز کے...
    وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ لائسنس پاس امیدواروں کو گریڈ 16 کی نوکری قانونی تحفظ کے ساتھ ملے، معاملے کو منظوری کے لیے آئندہ کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت سندھ نے ٹیچنگ لائسنسگ کا امتحان پاس کرنے والے اساتذہ کو گریڈ 16 میں نوکری دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ پبلک سروس کمیشن (ایس پی ایس سی) سے سوٹبلٹی مرحلہ طے کرنے کے بعد لاسنس کا امتحان پاس کرنے والے اساتذہ گورنمنٹ سروس کا حصہ بن جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ لائسنس پاس امیدواروں کو گریڈ 16 کی نوکری قانونی تحفظ...
    لاہور(نیوزڈیسک) پاکستانی مارکیٹ میں ملاوٹ شدہ ایل پی جی کی فروخت کا انکشاف ، ملک بھر میں لاکھوں لوگوں کی جانوں کو خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر کے چئیرمین کی شکایات پر چئیرمین اوگرا نے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں۔ اوگرا کی اسپیشل ٹیموں نے پنجاب اور سندھ میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے درجنوں کمپنیوں سے ملاوٹ والا کیمیکل پکڑ لیا۔ایل پی جی بوزر سے گیس نکال کر اس میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی ملاوٹ کی جا رہی تھی، اوگرا نے مکسنگ پلانٹ اور کاربن ڈائی آکسائیڈ سے بھرے ہوئے کنٹینر قبضے میں لے لیے ۔ عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ ایل پی جی میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی ملاوٹ سے سلنڈر پھٹ رہے ہیں، کاربن ڈائی...