2025-05-14@22:32:41 GMT
تلاش کی گنتی: 5133

«اور اس کی اعلی»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد:اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بندہ کمرہ اجلاس میں بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے حل پر زور دیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کی درخواست پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا بھارت، پاکستان مسئلے پر بند کمرہ اجلاس ہوا جس میں خطے کی بگڑتی ہوئی صورت حال، بڑھتی ہوئی کشیدگی اور بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق سلامتی کونسل کے ارکان نے کشیدگی کو کم کرنے، فوجی محاذ آرائی، تنازعات سے بچنے اور مسائل کو پرامن طریقے سے حل کرنے کے لیے بات چیت اور سفارت کاری...
    ویسٹ انڈیز نے آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف آئندہ ون ڈے سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ شائی ہوپ ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ فاسٹ بولرز شامار جوزف اور میتھیو فورڈ کی انجری سے صحتیاب ہو کر اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔  نوجوان بیٹر امیر جنگو جنہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف اپنے ڈیبیو پر 79 گیندوں پر سنچری اسکور کی تھی، ایک بار پھر اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ وکٹ کیپر بیٹر جیول اینڈریو کی بھی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔ انڈین پریمیئر لیگ میں مصروف شمرون ہیٹمائر کو اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔ آئرلینڈ کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے سیریز 21 مئی سے ڈبلن کے کلونٹارف کرکٹ کلب میں شروع ہوگی جبکہ...
    ایف بی آر کے غیرمنصفانہ ایس آر او اور پوائنٹ آف سیل انضمام کے خلاف نجی تعلیمی اداروں کی اپیل منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 6 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(پریس ریلیز)وفاقی ٹیکس محتسب (FTO)عزت مآب،ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے ایف بی آر (FBR)کے ایس آر او(SRO) اور پوائنٹ آف سیل(PoS) انضمام کے نفاذ کے خلاف آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کی اپیل منظور کرتے ہوئے ایف بی آر کواعلیٰ سطح کی کمیٹی بنانے اور تعلیمی اداروں کو نوٹسز اجرا کا سلسلہ بند کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں، ک میٹی میں آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کے صدر کاشف مرزا،سینئر نائب صدر ڈاکٹر ملک ابرارحسین اورصوبائی صدر سندھ اخترآرائیں جبکہ ایف بی آر کی نمائندگی ارشد نواز چھینہ...
     ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان اور بھارت پر فوجی تصادم سے بچاؤ اور سفارتی راستے اپنانے پر زور دیا ہے۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان کی درخواست پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا بھارت، پاکستان مسئلے پر بندکمرہ اجلاس ہوا جس میں خطےکی بگڑتی سکیورٹی صورتحال اور بھارتی اشتعال انگیزی پر غور ہوا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں یواین سلامتی کونسل ارکان نے کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور فوجی تصادم سےبچاؤ اور سفارتی راستے اپنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ کئی ارکان نے مسئلہ کشمیر کوعلاقائی عدم استحکام کی...
    ویب ڈیسک: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کو انسانیت کے خلاف جرم قرار دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان دہشت گردی برآمد نہیں کرتا بلکہ خود اس کا شکار ہے۔ پیلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی الزامات اور بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارتی حکومت غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہی ہے اور پاکستان کو اپنی داخلی ناکامیوں کا ذمہ دار ٹھہرا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ مذاکرات چاہتا ہے یا تباہی کا راستہ۔ اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے تحریک انصاف کے حلیم عادل شیخ، خرم شیر زمان اور راجہ اظہر سمیت 32 کارکنوں سانحہ 9 مئی کے تیسرے مقدمے میں فرد جرم عائد کردی جب کہ ملزمان کے صحت جرم سے انکار پر گواہوں کو طلب کرلیا گیا۔ کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبروتحریک انصاف کے رہنماؤں کیخلاف سانحہ 9 مئی کے تیسرے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے حلیم عادل شیخ، خرم شیر زمان اور راجہ اظہرسمیت 32 کارکنوں پر فرد جرم عائد کردی۔ ملزمان کے صحت جرم سے انکار پر عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرلیا۔ سانحہ 9 مئی کا مقدمہ فیروزآباد پولیس نے درج کیا تھا۔ ملزمان میں حلیم عادل...
    خیبر پختونخوا حکومت نے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے سلسلے میں ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے کرایہ داروں، گھریلو ملازمین اور غیر ملکیوں کی رجسٹریشن کو ڈیجیٹلائز کرنے کا اعلان کر دیا ہے وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں ہونے والی ایک تقریب میں کے پی آئی ٹی بورڈ اور پولیس کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے اس موقع پر وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور، کابینہ اراکین، چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس اور طلبا نے شرکت کی معاہدے کے تحت پولیس سرٹیفکیٹ، غیر ملکیوں، کرایہ داروں اور گھریلو ملازمین کی رجسٹریشن کے عمل کو ڈیجیٹل بنا دیا جائے گا اس کے ساتھ ساتھ ریئل ٹائم ٹریفک انفارمیشن، گمشدگی رپورٹ اور دیگر عوامی خدمات بھی آن لائن دستیاب ہوں گی...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے کیس کی سماعت کے دوران قرار دیا ہے کہ کسی مقدمے میں محض ایک فریق کا عدم اطمینان نظرثانی کی بنیاد نہیں بن سکتا۔ شناختی کارڈ اور ڈومیسائل پر رہائشی ایڈریس میں تضادات پر پرائمری اسکول ٹیچر کے تقرر سے انخراف کے معاملے پر جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی ریگولر بینچ کا تحریری فیصلہ جاری  کردیا گیا۔ عدالت عظمیٰ  کے تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن آفیسر چارسدہ بنام سونیا بیگم کیس میں اصول طے کر چکی ہے۔ سپریم کورٹ ایک فیصلے میں اصول طے کر چکی، خیبرپختوا قانون کے تحت رہائشی ثبوت ڈومیسائل سے ثابت ہوتا ہے، آئی ڈی کارڈ سے...
    سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی کیس کی سماعت سے قبل جسٹس منصور علی شاہ نے نظرثانی اختیارات سے متعلق اہم فیصلہ جاری کر دیا۔ سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ نے نظرثانی اختیارات کے دائرہ کار پر اہم فیصلہ جاری کر دیا۔فیصلے کے مطابق نظرثانی صرف آرٹیکل 188 اور متعلقہ رولز کے تحت ہو سکتی ہے۔ نظرثانی کے لیے لازمی ہے کہ فیصلے میں کسی واضح غلطی کی نشاندہی کی جائے، محض کسی ایک فریق کا عدم اطمینان نظرثانی کی بنیاد نہیں بن سکتا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ جو نکتہ پہلے مسترد ہو چکا ہو اسے دوبارہ نہیں اٹھایا جا سکتا۔ یہ دلیل بھی ناقابل قبول ہے کہ فیصلے میں دوسرا نکتہ نظر بھی...
     وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت ہونے والے ایک خصوصی اجلاس میں صوبے میں ماس ٹرانزٹ پراجیکٹس پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اجلاس میں ییلو لائن ماس ٹرانزٹ سسٹم کی فزیبلٹی سٹڈی رپورٹ پیش کی گئی، جس میں اس منصوبے کی تکمیل کے لیے درکار وسائل اور متوقع فائدوں پر تفصیل سے بات کی گئی اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کو ایکو فرینڈلی ای ٹیکسی پراجیکٹ کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا، جس کے تحت 1100 ای ٹیکسیز کا پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا جائے گا اس پراجیکٹ کے فنانشل ماڈل کی اصولی منظوری بھی دی گئی، اور اس میں حکومت پنجاب کی طرف سے سبسڈی دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے گوجرانوالہ میں...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے تحریک انصاف کے حلیم عادل شیخ، خرم شیر زمان اور راجہ اظہر سمیت 32 کارکنوں پر سانحہ 9 مئی کے تیسرے مقدمے میں فرد جرم عائد کردی جبکہ ملزمان کے صحت جرم سے انکار پر گواہوں کو طلب کر لیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو تحریک انصاف کے رہنماؤں کیخلاف سانحہ 9 مئی کے تیسرے مقدمے کی سماعت ہوئی۔عدالت نے حلیم عادل شیخ، خرم شیر زمان اور راجہ اظہرسمیت 32 کارکنوں پر فرد جرم عائد کر دی، ملزمان کے صحت جرم سے انکار پر عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کر...
    سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی—فائل فوٹو سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی کا کہنا ہے کہ عددی اعتبار سے آج کے سینیٹ الیکشن میں جیت پیپلز پارٹی کی ہو سکتی ہے۔سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری جانب سے سینیٹ کی نشست کےلیے نگہت مرزا امیدوار ہیں، وہ پہلے بھی دو بار سینیٹ میں ایم کیو ایم کی نمائندگی کر چکی ہیں۔علی خورشیدی کا کہنا تھا کہ شہری سندھ کی نمائندہ جماعت کے طور پر ہم نے الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا، شہری سندھ کی آبادی پیپلز پارٹی کی حکومت سے نالاں ہے۔ سندھ سے سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا سلسلہ شروعپیپلز پارٹی...
    اسلام آباد (نمائندہ  خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) قومی اسمبلی نے پہلگام واقعہ کے بعد بھارتی جارحیت کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔ پارلیمنٹ سے بھی جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار کو پیغام دے دیا گیا کہ بھارت نے کوئی بھی غلطی کی تو 27 فروری 2019ء جیسا منہ توڑ جواب ملے گا۔ قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت شروع ہوا۔ اجلاس میں معمول کی کارروائی معطل کرنے کی تحریک پیش کی گئی۔ تحریک وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیش کی۔ وزیر قانون نے کہا کہ سپیکر پر یہ فیصلہ چھوڑتے ہیں کہ وہ اس تاریخ کو بڑھانا چاہیں تو بڑھا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وطن کی خاطر...
    بھارتی مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے حملے کے بعد جہاں مودی حکومت نے پاکستان پر الزام عائد کیا، وہیں عالمی سطح پر اس دعوے کو پذیرائی نہ مل سکی۔ اقوامِ متحدہ کے حالیہ خصوصی اجلاس میں پاکستان نے بھارتی الزامات کو دوٹوک انداز میں مسترد کرتے ہوئے بھارت کا مؤقف کمزور کردیا۔ بھارتی تجزیہ کاروں کی جانب سے سامنے آنے والے ویڈیو پیغامات میں مودی حکومت کی پالیسیوں پر شدید تنقید کی گئی ہے۔ ایک معروف بھارتی تجزیہ کار نے کہا کہ آج پوری دنیا پاکستان کے ساتھ کھڑی نظر آتی ہے۔ وہ برطانیہ، وہ فرانس، وہ امریکا جن سے ہم نے اربوں ڈالر کا اسلحہ خریدا، آج وہ بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کر رہے...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے  وزیراعظم ہاؤس میں پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیراعظم نے برطانوی ہائی کمشنر کو پہلگام واقعے کے بعد جنوبی ایشیا کی موجودہ صورتحال پر پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا۔ کوئی ثبوت فراہم کیے بغیر اس واقعے سے پاکستان کو جوڑنے کی بھارت کی کوششوں کو مسترد کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے واقعہ کی اعلی سطح کی شفاف اور غیر جانبدار بین الاقوامی تحقیقات کی اپنی پیشکش کا اعادہ کیا اور برطانیہ کو اس میں شمولیت کی دعوت دی۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح ملک کی اقتصادی ترقی ہے اور پاکستان کبھی بھی ایسا کوئی...
    چیئرمین کشمیر کونسل ای یو کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کا تحفظ کرنا بین الاقوامی تنظیموں، انسانی حقوق کے عالمی اداروں اور انسانی حقوق کی علمبردار عالمی طاقتوں کی ذمہ داری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیر کونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید نے پہلگام واقعے کی آڑ میں بھارت کی طرف سے مظلوم کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کی شدید مذمت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق علی رضا سید نے برسلز سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارتی فورسز پہلگام واقعے کو بہانہ بنا کر کشمیریوں کے گھروں پر بلاوجہ چھاپے مار رہی ہیں، بے گناہ نوجوانوں کو اغوا اور جعلی مقابلوں میں شہید کر رہی ہیں جبکہ...
    چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) جنید اکبر خان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کا وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی جگہ صدر بننے کے بعد صوبے میں پارٹی کو متحد کرنے اور پارٹی قائد عمران خان کی رہائی کے لیے کسی بھی حد تک جانے اور منظم تحریک چلانے کا اعلان کیا تھا، لیکن ابھی تک وہ ایک متاثر کن جلسہ کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔ جنید اکبر کو صدارت ملنے سے قبل عمران خان کی رہائی کے لیے احتجاجی تحریک کے دوران علی امین کے کردار پر سوالات اٹھائے گئے۔ اسلام آباد مارچ کے دوران علی امین غائب بھی ہوگئے تھے، اور پھر ڈی چوک مارچ کے دوران بشریٰ بی بی کی جانب سے...
    مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی اخونزادہ نے ملاقات کی اور ملک بھر کی مجموعی تنظیمی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ سید ساجد علی نقوی سے مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی اخونزادہ نے ملاقات کی اور ملک بھر کی مجموعی تنظیمی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا، اس موقع پر علامہ ساجد نقوی نے مختلف امور میں وفد کی رہنمائی کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
    قومی اسمبلی سے منظور کی گئی قرارداد میں بتایا گیا کہ یہ ایوان بھارت کے یکطرفہ اقدامات اور آبی جارحیت کی مذمت کر تے ہوئے ممکنہ عسکری اور آبی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔ علاوہ ازیں قرارداد میں بھارت کو دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے لئے جوابدہ ٹھہرایا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی اجلاس میں پہلگام واقعے کے بعد بھارتی غیر قانونی یکطرفہ اقدامات کے خلاف مذمتی قرارداد ایوان میں پیش کردی گئی۔ قومی اسمبلی نے پہلگام واقعے کے بعد بھارتی غیر قانونی یکطرفہ اقدامات کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی، قرارداد میں کہا گیا کہ ایوان پاکستان میں دہشت گردی کی تمام شکلوں اور بھارتی غیر قانونی مقبوضہ...
    ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت نے دورہ پاکستان پر ایرانی وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مذاکرات اور سفارتکاری کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے دورے پر موجود ایرانی وزیر خارجہ سے صدر مملکت آصف علی زرداری نے ملاقات کی۔ اسلام آباد میں ملاقات کے دوران خطے میں امن اور خوشحالی کے فروغ کیلئے مل کر کام کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کے جارحانہ اقدامات سے علاقائی امن و استحکام کو خطرہ ہے۔ ایوانِ صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر پاکستان نے ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔  ...
    دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 5 مئی 2025ء)دبئی پولیس نے 8 سالہ مصری بچی لیلیٰ جمال رمضان کو سنیما میں 17,000 درہم کی گمشدہ رقم ملنے پر اسے واپس کرنے کے اقدام پر اعزاز سے نوازا۔ لیلیٰ نے یہ رقم اپنے خاندان کے ہمراہ الراشدیہ پولیس اسٹیشن پہنچا دی۔ میجر جنرل خلیل ابراہیم المنصوری، اسسٹنٹ کمانڈر برائے کرمنل انویسٹی گیشن، نے لیلیٰ کی ایمانداری کو سراہتے ہوئے کہا کہ بچوں میں دیانتداری جیسے اقدار کو فروغ دینا معاشرے کے لیے سودمند ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خاندان کے سامنے اس بچی کو اعزاز دینا دبئی پولیس کے ان اقدامات کا حصہ ہے جن کا مقصد معاشرے میں مثبت کرداروں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ ادھر، الراشدیہ پولیس اسٹیشن کے ڈائریکٹر...
    جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی۔ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم پارلیمنٹ کارروائی میں غیر سنجیدگی کی وجہ سے باہر آگئے۔پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بھارتی جارحیت پاکستان کی سلامتی کےلیے مسئلہ ہے، قوم ملک کی دفاعی صلاحیت پر اعتماد کرتی ہے۔ قومی اسمبلی میں بھارت کیخلاف قرارداد متفقہ طور پر منظورقومی اسمبلی میں بھارت کی آبی جارحیت کے خلاف قرارداد پیش کردی گئی، قرار داد طارق فضل چوہدری نے پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ آج اسمبلی میں توقع تھی قرارداد آئے گی اور موجودہ صورتحال پر بحث ہوگی، نہ وزیراعظم، نہ وزیر خارجہ اور نہ ہی کوئی اہم وزیر ایوان میں موجود تھا۔جے یو آئی...
    جماعت اسلامی ہند کے امیر نے کہا کہ اسلاموفوبیا پر مبنی بیانیہ، جھوٹی خبریں اور ان واقعات کو ہندو مسلم نظریہ سے دیکھنے کی کوششیں سماج کو بانٹے والی اور قابل مذمت ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر انجینئر محمد سلیم نے جموں و کشمیر کے پہلگام میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے اس کے بعد ملک میں پیدا ہونے والی صورتحال پر اپنی گہری تشویش کا بھی اظہار کیا۔ انہوں نے پہلگام میں پیش آنے والے بہیمانہ دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک بار پھر اس افسوسناک اور سفاک حملے میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے رنج و غم اور غصے...
    صدر پاکستان سے اپنی ایک ملاقات میں سید عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ تہران، اسلام آباد کے ساتھ اپنے تعلقات کو نہایت اہمیت دیتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آج اسلام آباد میں صدر پاکستان "آصف علی زرداری" سے ایرانی وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" اور ان کے ساتھ موجود اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر آصف علی زرداری اور ایرانی وزیر خارجہ نے ایران و پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں وسعت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال بھی کیا۔ صدر پاکستان نے سید عباس عراقچی کے ساتھ ملاقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان تاریخی و برادرانہ تعلقات ہیں۔ انہوں نے اس نازک...
    فیصل آباد (نیوز ڈیسک) فیسکو کی ناقص کارکردگی ایک بار پھر شہریوں کی مشکلات کا باعث بن گئی۔ گزشتہ روز آندھی کے باعث متعدد علاقوں کی بجلی منقطع ہوئی جو تاحال بحال نہ کی جا سکی۔ شہر کے مختلف رہائشی علاقوں میں 20 گھنٹوں سے بجلی کی بندش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ بجلی کی طویل بندش کے نتیجے میں پانی کی فراہمی بھی معطل ہو چکی ہے اور شہری پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔ خواتین، بزرگوں اور بچوں کو شدید گرمی میں ناقابلِ برداشت حالات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ متاثرہ شہریوں نے فیسکو حکام کو متعدد بار شکایات درج کروائیں، مگر کوئی عملی اقدام نہ اٹھایا...
    وفاقی حکومت نے اپنی سب سے بڑی اتحادی جماعت پاکستان پیپلزپارٹی کے ساتھ وفاقی بجٹ پر مشاورت کا آغاز کر دیا۔ آج وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیر قیادت پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں پیپلزپارٹی کی طرف سے وفد میں راجہ پرویز اشرف ، نوید قمر، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ، وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا شامل تھے۔ جبکہ حکومت کی طرف سے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزراء احد خان چیمہ ، محمد اورنگزیب ، احسن اقبال ،اعظم نذیر تارڑ، عطاء اللہ تارڑ ، علی پرویز ملک ،...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 05 مئی 2025ء) جرمنی کی سیاسی جماعت الٹرنیٹیو فار جرمنی (اے ایف ڈی) نے ملک کی داخلی انٹیلیجنس ایجنسی (بی ایف وی) کی اس درجہ بندی کو مسترد کر دیا ہے، جس کے تحت اس پارٹی کو 'دائیں بازو کی انتہا پسند‘ پارٹی قرار دیا گیا تھا۔اے ایف ڈی کے مطابق یہ فیصلہ غیر قانونی ہے۔ بی ایف وی کا کہنا تھا کہ اب اس بات کے ٹھوس شواہد موجود ہیں کہ 2013 میں قائم ہونے والی تارکین وطن کی مخالف جماعت جرمنی کے جمہوری نظام کے لیے خطرہ بننے والی کوششوں کی پیروی کر رہی ہے۔ بی ایف وی نے مزید کہا کہ نئے تجزیے سے ظاہر ہوتا ہے کہ جرمنی ایک...
    اسلام آباد کے شہریوں کو بہترین سفری سہولیات کے علاوہ نئی شاہرات ، انڈر پاسز کی تعمیر اور پارکنگ کی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے ،چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا WhatsAppFacebookTwitter 0 5 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے پاک سیکریٹریٹ کے افسران و ملازمین اور سائلین کیلئے پارکنگ کی جگہ کا جائزہ لیا۔ جہاں انکو مکمل بریفننگ دی گئی۔ ممبر پلاننگ، ممبر انوائرمنٹ، ڈی جی ورکس اور دیگر افسران اس موقع پر موجود تھے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ شہر میں ٹریفک کے مسائل کے حل کیلئے جہاں نئی شاہرات اور انڈر پاسسز کی تعمیر، پارکنگ پلازہ کی تعمیر...
    برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے فوجیوں کی خدمات کو فخر کے ساتھ تسلیم کرتا ہے جنہوں نے دوسری جنگ عظیم میں برطانوی فوج کے شانہ بشانہ خدمات انجام دیں۔ وہ دوسری جنگ عظیم کے اختتام کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر دنیا بھر سے ہیروز کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کےلیے ووکنگ، برطانیہ میں تاریخی مسجد شاہ جہاں میں منعقدہ پروقار تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔اس تقریب میں مقامی معززین، سابق فوجیوں کے خاندانوں کے افراد اور برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کی ایک قابل ذکر تعداد نے بھی شرکت کی۔  پاکستانی ہائی کمشنر کا اس موقع پر یہ بھی کہنا...
    محکمہ داخلہ پنجاب نے جعلی کاغذات پر غیر قانونی اسلحہ فروخت کرنے والوں کیخلاف بھرپور کارروائی کا آغاز کیا ہے جس کے تحت لاہور، فیصل آباد، چکوال اور اٹک میں جعلی اسلحہ ڈیلرز کی نشاندھی کر کے دکانیں سیل کر دی گئی ہیں۔ محکمہ داخلہ نے متعدد ڈیلرز کے لائسنس معطل کر کے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو جعلی اسلحہ ڈیلرز کیخلاف مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ محکمہ داخلہ نے غیر قانونی و جعلی اسلحہ ڈیلرز کے نام و ایڈریس بھی جاری کر دیے ہیں۔ ترجمان کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کے جوڈیشل ونگ نے ضلعی انتظامیہ کی مدد سے الاسلام آرمز اینڈ ایمونیشن پیکو روڈ لاہور کو سیل کیا، ٹک ٹاکر بوبی ملک الاسلام آرمز...
    قومی اسمبلی میں بھارتی جارحیت کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی پاکستان کا پانی روکا گیا تو اس کو جنگ تصور کیا جائے گا۔ قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا جس میں معمول کی کارروائی معطل کر کے پاک بھارت کشیدگی پر بحث کا فیصلہ کیا گیا اور ایوان میں بھارتی جارحانہ اقدامات کی وجہ سے خطے کی کشیدہ صورتحال پر بحث کی تحریک منظور کی گئی۔اجلاس میں وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں بھارتی جارحیت کے خلاف قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا ہے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتا...
    قومی اسمبلی میں وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے قرارداد پیش کی جس میں پہلگام واقعے کے بعد بھارتی الزامات کی تردید اور مذمت کی گئی ہے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان دہشتگردی کو اس کی ہر شکل اور صورت میں مسترد کرتا ہے، معصوم لوگوں کا قتل پاکستان کی اقدار کے خلاف ہے۔ پاکستان کو پہلگام حملے سے جوڑنے اور بھارتی حکومت کی سیاسی مفادات کے لیے دہشتگردی جیسے حساس معاملے کو استعمال کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: پہلگام حملہ: بھارتی الزامات اور اقدامات کے خلاف سینیٹ میں متفقہ قرارداد منظور قرارداد کے مطابق پاکستان ملکی سالمیت، آبی جارحیت اور ممکنہ فوجی کارروائیوں سے نمٹنے کے لیے تیار ہے، پاکستان کے لوگ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2025ء) وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے پاکستان کے اعزازی قونصل جنرل برائے فن لینڈ ولی ایرولا اور ورٹسیلا کے مڈل ایسٹ کے ریجنل ڈائریکٹر الیگزانڈر ایکر مین سے ملاقات کی ،جس میں توانائی کے شعبے میں ممکنہ تعاون پر بات چیت کی گئی ۔پیر کو وزارت پٹرولیم سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور فن لینڈ کے درمیان تیل، گیس، معدنیات اور قابل تجدید توانائی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ گفتگو میں بائیو ماس کے شعبے میں فنش مہارت اور تحقیق کے مواقع، نیز جھمپیر میں ونڈ فارمز کو سپلیمنٹ کرنے کے لئے سیٹس کی منتقلی پر تبادلہ...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2025ء)پاکستان کی معروف ریفائنریز کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز (سی ای اوز) پر مشتمل ایک اعلی سطحی وفد نے وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک سے ملاقات کی جس میں حکومت اور ریفائننگ سیکٹر کے درمیان تعاون کو بڑھانے، پائیدار توانائی کی فراہمی کو یقینی بنانے، ریفائنریز کی کارکردگی بہتر بنانے اور ریفائنریز کے اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزارت پٹرولیم میں ہونے والی اس ملاقات میں ریفائنریز کی اپگریڈیشن، ایندھن کے معیارات، اور پٹرولیم سیکٹر کو پاکستان کی معیشت میں زیادہ موثر بنانے کے لیے پالیسیوں جیسے اہم معاملات پر بات چیت ہوئی۔ وزیر علی پرویز ملک نے ریفائننگ انڈسٹری کی ترقی کو سپورٹ کرنے اور صارفین کے...
    غیر ملکیوں کے ساتھ کرایہ داروں گھریلو ملازمین کی رجسٹریشن عرصہ قبل لازمی قرار دی جا چکی ہے تاہم کے پی حکومت نے اس حوالے سے اہم قدم اٹھایا ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت نے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن میں ایک اور پیش رفت کر لی اب کرایہ داروں گھریلو ملازمین اور غیر ملکیوں کی رجسٹریشن ڈیجیٹلائز ہوگی۔کے پی آئی ٹی بورڈ اور پولیس کے تحت عوامی خدمات کی ڈیجیٹلائزیشن کیلیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کی تقریب وزیر اعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہوئی۔ اس میں وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور، کابینہ اراکین، چیف سیکریٹری ، آئی جی اور طلبا نے شرکت کی۔ اس موقع پر خیبر پختونخوا آئی ٹی بورڈ اور محکمہ پولیس کے...
    —فائل فوٹو  بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرتے ہوئے ’ہیلڈ ان ابیینس‘ کا لفظ استعمال کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق عالمی قوانین میں دوطرفہ معاہدوں کےلیے’ہیلڈ ان ابیینس‘ کا لفظ استعمال نہیں ہوتا اور سندھ طاس معاہدے میں بھی ایسا کوئی لفظ موجود نہیں ہے۔ذرائع نے بتایا کہ سندھ طاس معاہدے میں ’ٹرمینیشن‘ کا لفظ استعمال ہوا ہے اور یہ’ٹرمینیشن‘ بھی باہمی رضامندی سے ہوسکتی ہے۔ذرائع کے مطابق بھارتی سیکریٹری آبی امور کے خط میں ’ہیلڈ ان ابیینس‘ کا لفظ استعمال ہوا ہے۔ بگلیہار ڈیم میں چند گھنٹے سے زائد بھارت پانی نہیں روک سکتا: سابق واٹر کمشنر شیراز میمنسابق واٹر کمشنر شیراز میمن نے کہا ہے کہ گرمیوں میں بھارت کے پاس پانی روکنے...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھارت سے علاج ادھورا چھوڑ کر واپس آنے والے پاکستانی مریضوں کے لیے بڑا ریلیف فراہم کرتے ہوئے ان کے مکمل اور مفت علاج کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں زیرعلاج متعدد پاکستانی مریض، جن میں جگر اور گردے کے ٹرانسپلانٹ سمیت دیگر سنگین امراض میں مبتلا افراد شامل ہیں مختلف وجوہات کی بنا پر اپنا علاج مکمل کیے بغیر وطن واپس آ گئے ہیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے واضح کیا کہ بھارت سے آنے والے مریضوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اُن کا علاج پنجاب میں ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے محکمہ صحت کو ہدایت کی کہ ان مریضوں کا فوری طور پر ڈیٹا اکٹھا کیا جائے...
    رائلٹی، آکشن اور فیسوں سمیت محکمے کو سال 2023-24 کے دوران چھ ارب 20 کروڑ روپے 99 لاکھ 70 ہزار 491 روپے کی آمدن ہوئی۔ مذکورہ لیز سے ایک لاکھ 60 ہزار لوگ روزگار سے وابستہ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں 600 سے زائد معدنیات کی لیز جاری نہ ہونے کی وجہ سے ایک ارب سے زائد کا نقصان ہو رہا ہے جبکہ 3ہزار200 معدنیات کی لیز سے 6 ارب 20 کروڑ روپے سے زائد کی آمدن ہو رہی ہے۔ محکمہ معدنیات کی دستاویزات کے مطابق خیبر پختنخوا میں اس وقت معدنیات کی جانب سے 3200 لیز جاری کی گئی ہیں۔ رائلٹی، آکشن اور فیسوں سمیت محکمے کو سال 2023-24 کے دوران چھ ارب 20 کروڑ روپے 99 لاکھ...
    سعودی وزیر حج و عمرہ کی جانب سے پاکستانی عازمین حج کو سہولیات فراہم کرنے والی طوافہ کمپنی الراجحی کو بہترین سروس پر ایکسی لینس ایوارڈ دیا گیا ہے۔ طوافہ کمپنی الراجحی کے چیئرمین بندر الراجحی نے ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد ڈائریکٹر جنرل حج پاکستان عبدالوہاب سومرو سے رابطہ کرکے پاکستان حج مشن کے مثالی تعاون اور بہترین رابطہ کاری کی بدولت ایکسیلنسی ایوارڈ ملنے پر شکریہ اداکیا۔ طوافہ کمپنی نے ایکسیلنس ایوارڈ ملنے کی خوشی میں اعزازی طور پر 3 ہوٹلوں کے پاکستانی عازمین کو مدینہ منورہ کی زیارتیں بھی کروائیں، 14 خصوصی بسوں کے ذریعے عازمین حج کو مدینہ طیبہ کے اسلامی تاریخی مقامات کی مکمل زیارات کروائی گئیں۔ ڈائریکٹر جنرل حج پاکستان عبدالوہاب سومرو نے طوافہ...
    مختلف شخصیات سے ملاقات کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ متنازعہ نصاب تعلیم سے ملی یکجہتی اور مذہبی رواداری شدید متاثر ہو رہی ہے۔ یہ نصاب تعلیم ہمارے لیے قابل قبول نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت اور نصاب تعلیم کمیٹی کے کنوینیئر علامہ مقصود علی ڈومکی نے کوئٹہ میں صوبائی نصاب تعلیم کانفرنس کے سلسلے میں علماء کرام اور ماہرین تعلیم سے ملاقات کی اور انہیں صوبائی نصاب تعلیم کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ انہوں نے بلوچستان کے جید عالم دین جامعہ امام صادق علیہ السلام کے پرنسپل علامہ محمد جمعہ اسدی، وائس پرنسپل علامہ بہادر حسین موحدی، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ اکبر...
    متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار اور خود مختار ملک ہے، پاکستان اپنی سالمیت اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، اگر بھارت کی جانب سے پاکستان میں کسی قسم کی دراندازی کی گئی تو پاک فوج بھرپور جواب دے گی۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی میں بھارتی آبی جارحیت کیخلاف حکومتی رکن حنا پرویز بٹ نے مذمتی قرار داد جمع کروا دی۔ قرارداد کے متن کے حوالے سے بتایا کہ یہ ایوان بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کی شدید مذمت کرتا ہے۔ بھارت عالمی بینک کی ثالثی میں طے پائے معاہدے کو ازخود معطل نہیں کر سکتا، بھارت پہلگام واقعہ کی بنیاد پر آبی جارحیت کر رہا ہے۔ متن میں کہا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 05 مئی 2025ء) کشمیر میں پن بجلی منصوبوں کی آبی ذخائر کی گنجائش بڑھانے کا کام دراصل بھارت کی جانب سے 1960 کے انڈس واٹر ٹریٹی کی خلاف ورزی کی پہلی مثال قرار دیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ دونوں حریف ممالک کے مابین تین جنگوں اور کئی دیگر تنازعات کے باوجود دریاؤں کے پانی کی تقسیم سے متعلق اس معاہدے کی خلاف ورزی اب تک نہیں کی گئی تھی۔ تاہم گزشتہ ماہ بھارتی زیر انتظام کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہوئے ایک حملے کے بعد نئی دہلی حکومت نے یہ معاہدہ معطل کر دیا تھا۔ سندھ طاس معاہدہ پاکستانی زرعی زمین کے 80 فیصد حصے کو پانی کی فراہمی یقینی بناتا...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 05 مئی ۔2025 )محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف مقامات پر تیزہواﺅں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور اسلام آباد سمیت ملک کے دیگرمقامات پر تیزہوائیں چلنے اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے،پشاورسمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں تیز ہواﺅ ں کے ساتھ بارش متوقع ہے،اس کے علاوہ مردان، سوات،ایبٹ آباد،مانسہرہ اور ہری پور میں بارش،تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے،مری،گلیات، راولپنڈی،اٹک،چکوال،جہلم میں بھی بارش اور تیز ہوائیں متوقع ہے.(جاری ہے) رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لاہور،گجرات،گوجرانوالہ،حافظ آباد،سیالکوٹ، نارووال میں بارش جبکہ ساہیوال، قصور، اوکاڑہ،فیصل آباد،ٹوبہ ٹیک سنگھ ، جھنگ، خوشاب ،سرگودھا، میانوالی،ملتان میں بارش اور تیز ہوائیں...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں دہشتگردی کے واقعہ اوربھارتی الزام تراشی کے بعد دونوں ممالک میں سخت کشیدگی ہے اور جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں۔  نجی ٹی وی جیونیوز کی رپورٹ کے مطابق دونوں ملکوں نے اپنی فضائی حدود بند کر رکھی ہیں اور ایسے میں اتوار کی سہ پہر 2 امریکی ہیلی کاپٹرز نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے بھارتی شہر احمد آباد کا سفر کیا۔  ایوی ایشن ذرائع کے مطابق امریکی رجسٹریشن کے حامل 2 ہیلی کاپٹرز اتوار کی دوپہر ایک بجے بحیرہ عرب پر نچلی پرواز کرتے ہوئے شارجہ سے پہنچے، ویسٹ اسٹار ایوی ایشن اور پرائیویٹ ملکیت کے دونوں لیونارڈو اے ڈبلیو 139ہیلی کاپٹرز لگ بھگ 2...
    صدرِ پاکستان آصف علی زرداری سے پاکستان میں چین کے سفیر چیانگ زئے ڈونگ نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ اہمیت کے حامل امور اور پونچھ کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاک بھارت موجودہ کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔صدرِ مملکت نے بھارتی حکومت کے حالیہ غیرذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز بیانات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے ان اقدامات سے نہ صرف خطے کے امن و استحکام کو خطرات لاحق ہو رہے ہیں بلکہ مجموعی علاقائی صورت حال مزید پیچیدہ ہوتی جا رہی ہے۔ملاقات کے دوران چینی سفیر نے چین اور پاکستان کے درمیان دیرینہ اور آزمودہ دوستی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک آہنی برادر ہیں جنہوں...
    پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے حال ہی میں اپنے قریبی دوست کی شادی میں نکاح پڑھانے پر ہونے والی تنقید کا مدلل جواب دیا ہے۔ کچھ عرصہ قبل وائرل ہونے والی ویڈیو میں جہاں حمزہ کو نکاح پڑھاتے دیکھا گیا تھا، وہیں انہوں نے دولہا کی طرف سے حق مہر کا اعلان بھی کروایا تھا۔ ایک تازہ پوڈکاسٹ انٹرویو میں حمزہ نے اس واقعے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ’’نکاح پڑھانا یا جنازہ پڑھانا دراصل دین کا بنیادی علم ہے جو ہر مسلمان کو آنا چاہیے۔ میرے دوست نے خود مجھ سے درخواست کی تھی، اس لیے میں نے یہ ذمے داری اٹھائی‘‘۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ تقریب کے دوران...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مختصر مدت میں 11لاکھ آؤٹ آف سکول بچوں کی انرولمنٹ کا منفرد ریکارڈقائم کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو سکول ایجوکیشن کے موجود اور مجوزہ پراجیکٹس کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفننگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں 11ہزار سے زائد سکولوں کی آؤٹ سورسنگ مکمل ہوگئی ہے۔ بچوں کی انرولمنٹ میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے وزیر تعلیم اور  پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ٹیم  کو 11لاکھ بچوں کی انرولمنٹ پر شاباش دی ہے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے سکول مینجمنٹ کونسل کو 10ارب روپے سے 90دن کے اندر ضروری سہولتوں...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی مسقط میں عمان کی وزارت داخلہ آمد، عمانی ہم منصب سید حمود بن فیصل البوسیدی نے وزیر داخلہ محسن نقوی کا پرتپاک استقبال کیا۔ اہم ملاقات میں خطے کی موجودہ صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے عمانی ہم منصب کو پاکستان بھارت حالیہ کشیدگی کے حوالے سے پاکستان کے اصولی موقف سے آگاہ کیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ بلیم گیم سے کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے، پاکستان کا موقف بہت واضح ہے، جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے۔ پاکستان پر امن ملک ہے اور ہم خطے میں پائیدار امن کے خواہاں ہیں۔ ملاقات میںپاکستانیوں کو...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومت نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن اور بھارتی جنگی جارحیت کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ متفقہ قرارداد آج شام ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں لائی جائے گی۔ اجلاس کے موقع پر اراکین اسمبلی اس اہم ترین معاملے پر اظہار خیال کریں گے، اس کے علاوہ بھارتی جارحیت اور ریاستی سرحد پار دہشت گردی پر بھی کھل کر بات کی جائے گی، حکومت کی طرف سے قومی بیانیہ اور پالیسی بھی وضع کی جائے گی۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اجلاس میں سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر حکومت اپنی حکمت عملی سے آگاہ کرے گی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن اور بھارتی جنگی جارحیت کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز ذرائع کا کہنا ہے کہ متفقہ قرارداد آج شام ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں لائی جائے گی۔ اجلاس کے موقع پر اراکین اسمبلی اس اہم ترین معاملے پر اظہار خیال بھی کریں گے، اس کے علاوہ بھارتی جارحیت اور ریاستی سرحد پار دہشت گردی پر بھی کھل کر بات کی جائے گی، حکومت کی طرف سے قومی بیانیہ اور پالیسی بھی وضع کی جائے گی۔ جنوبی کوریا کے ایک ہوٹل سے جاننے والے کی رقم چرا کر بیرونِ ملک فرار کی کوشش کرنے والا چینی...
    لاہور(نیوز رپورٹر) صدر استحکام پاکستان پارٹی اور وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان اور سیکرٹری جنرل آئی پی پی میاں خالد محمود کی قیادت میں این اے 117 سے شگفتہ کو راوی ٹائون کی ویمن ونگ کی صدر نامزد کردیا اور نوٹیفکیشن جاری کردیا۔شگفتہ کا پارٹی لیڈ عبدالعلیم خان اور میاں خالد محمود کی قیادت پر بھرپور اعتماد اور پارٹی کیلئے مزید خدمات سرانجام دینے کا اظہار کیا۔
    اندرون سندھ کے مختلف شہروں میں گزشتہ روز تیز آندھی اور مٹی کے طوفان نے تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور کئی علاقوں میں وسیع پیمانے پر نقصان ہوا۔ طوفان نے نوشہروفیروز، شاہ پورچاکر، حیدرآباد اور سانگھڑ سمیت متعدد علاقوں کو متاثر کیا، جہاں درخت اکھڑ گئے، سولر پلیٹیں تباہ ہو گئیں اور بجلی کے نظام کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ نوشہروفیروز شہر اور گرد و نواح میں تیز طوفان کے سبب کئی درخت اکھڑ گئے اور سولر پلیٹیں بھی درجنوں کی تعداد میں اڑ گئیں۔ طوفان کے ساتھ آسمانی بجلی کی گرج سے علاقے میں لال رنگ کی روشنی پھیل گئی جس سے شہریوں میں خوف کی لہر دوڑ گئی۔ اسی دوران، نوشہروفیروز...
    ویب ڈیسک : خاتون اول اور رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری اور پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور کی سربراہی میں زرداری ہاؤس میں اجلاس ہوا، پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو، جنرل سیکرٹری وقار مہدی اور سیکرٹری اطلاعات عاجز دھامرا بھی اجلاس میں شریک ہوئے،اجلاس میں سندھ حکومت کے وزرا، بی بی عذرا پیچوہو، ضیاء لنجار، حاجی علی حسن زرداری، شاہد عبدالسلام تھہیم ودیگر بھی موجود تھے۔ پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز اور کراچی کنگز میں آج جوڑ پڑے گا  اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال سمیت سندھ میں پیپلزپارٹی کی عوامی رابطہ مہم پر تبادلہ خیال ہوا،اجلاس کے اراکین نے آصفہ بھٹو زرداری اور فریال تالپور کو نو...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ  پاکستان کی حرمت پر ایک آنچ بھی نہیں آنے دیں گے، ملک کا ایک ایک فرد وطن کےلئے اپنی جان کی قربانی کےلئے تیار ہے۔ڈان نیوز کے مطابق مقامی ہوٹل میں تقریب سے خطاب کے دوران مسلم لیگ (ن) کے رہنما کا کہنا تھا کہ جب سے بھارت نے حملے کی دھمکی دی ہے، پاک فوج اور آرمی چیف کے پیچھے قوم یکجا ہوکر کھڑی ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں پروپیگنڈہ کرنے والوں کے نقارے بند ہیں، جو جذبہ دیکھا ہے چاہتا ہوں افواج اور قوم کی محبت تاقیامت قائم رہے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارتی دھمکی کے بعد سپہ سالار فرنٹ لائن پر...
    ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلسل بھارتی اسٹیٹ اسپانسرڈ دہشتگردی کا شکار ہے، بلوچستان پنجاب اور سندھ سے را کے فنڈڈ کلبھوشن جیسے لوگوں کو پکڑا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کا سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کا فیصلہ بوکھلاہٹ کے علاوہ کچھ نہیں جبکہ آبی جارحیت یا پانی روکنے کو جنگ تصور کریں گے اور پاکستان کا پانی کا حق بین الاقوامی سطح کا حق ہے اس کی خلاف ورزی نہیں کر سکتے۔ اسلام ٹائمز۔ سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ کسی کو بھی جنگی جنون میں مبتلا ہو کر پاکستان کی حرمت پر ایک آنچ بھی نہیں آنے دیں گے، ملک کا ایک ایک فرد وطن...
    سردار سلیم حیدر نے کہا کہ پاک فوج کی بدولت امن وامان کی صورتحال تسلی بخش ہے اور بھارت کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی، پہلگام واقعہ ایک ڈرامے کے سوا کچھ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کی ہر مہم جوئی کا جواب دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے۔ بھارت پہلگام حملے کا ٹھوس ثبوت دے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ بھارت کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی، پاکستان بھارت کی ہر مہم جوئی کا جواب دینے کیلئے بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے شیخوپورہ میں ٹریکٹر بنانے والی کمپنی کے دورے کے موقع پر کہا کہ پاکستان میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں...
    وزیرداخلہ محسن نقوی نے عمانی ہم منصب سے ملاقات کی اور پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے حوالے سے پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی مسقط میں عمان کی وزارت داخلہ آمد ہوئی جہاں اُن کا عمانی ہم منصب سید حمود بن فیصل البوسیدی نے پرتپاک استقبال کیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی کی اپنے عمانی ہم منصب سید حمود بن فیصل البوسیدی سے ملاقات کی جس میں خطے کی موجودہ صورت حال پر بات چیت ہوئی۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے عمانی وزیر داخلہ کو پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے حوالے سے پاکستان کے اصولی موقف سے آگاہ کیا۔ عمانی ہم منصب سے گفتگو میں محسن نقوی نے کہا کہ بھارت کی جانب سے بلیم گیم سے...
      بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ کے روس کے سرکاری دورے کے موقع پر،  حال ہی میں ماسکو میں چائنا میڈیا گروپ کے اعلیٰ معیار کے فلم اور ٹیلی ویژن پروگرامز   کی روس میں نشریات کا آغاز کیا گیا۔ “شی جن پھنگ کے ثقافتی جذبات” اور “ڈی کوڈنگ چائنا: جدیدکاری کا ایک منفرد راستہ” سمیت 10 سے زائد  اعلیٰ معیار کے فلم اور ٹیلی ویژن پروگرام  روسی مین اسٹریم میڈیا پر نشر کیے جا رہے ہیں۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ تشہیر  کے نائب سربراہ  اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے  ایک ویڈیو تقریر میں کہا کہ یہ سال “چین- روس ثقافت کا سال” ہے،یہ نشریاتی سرگرمی  دونوں سربراہان مملکت...
      بیجنگ : چینی وزارت تجارت نے مختلف علاقوں کو  پروڈکشن اور مارکیٹنگ  سرگرمیوں کے انعقاد کی ہدایات جاری کیں،  جیسے “غیر ملکی تجارت کی پریمئم پراڈکٹس کا  چائنا ٹور”۔ اس حوالے سے ایک پرچیزنگ گروپ کے قیام کی بھی ہدایت  کی گئی جو مختلف علاقوں میں خریداری کی سرگرمیاں تیز کرے  تاکہ متاثرہ بیرونی  تجارتی اداروں کو گھریلو فروخت کو بڑھانے میں مدد مل سکے.2 مئی  تک  شنگھائی ، سی چھوان اور جیانگ سو جیسے 10 کلیدی علاقوں میں  ان سرگرمیوں کا ایک سلسلہ متعارف کیا گیا۔ ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق ، 2400 سے زائد غیر ملکی تجارت کے اداروں اور 6500 سے زائد خریداروں نے مذکورہ سرگرمیوں میں حصہ لیا ، اور  ان کے مابین...
    صدرمملکت وفاقی وزراء اور  وزرائے مملکت کی تنخواہوں میں ترمیم اور ٹیکس قوانین میں ترمیم سمیت 4 آرڈیننس جاری کر دیے۔صدر مملکت نے وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت کی تنخواہوں اور مراعات میں ترمیم کا آرڈیننس جاری کر دیا جس کے مطابق وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت کی تنخواہ رکن قومی اسمبلی کی تنخواہ کے برابر ہو گی۔صدر مملکت نے ٹیکس لا ترمیمی آرڈیننس جاری کر دیا۔ انکم ٹیکس آرڈیننس ترمیم کے تحت عدالتوں، فورم یا اتھارٹی کے فیصلے کے بعد انکم ٹیکس آرڈیننس کے تحت ٹیکس ادائیگی فوری کی جائے گی یا انکم ٹیکس اتھارٹی کی جانب سے نوٹس اجرا کے بعد متعلقہ مدت میں ٹیکس ادائیگی کی جائے گی۔فیصلے کے بعد واجب الادا ٹیکس فوری یا انکم ٹیکس...
    پاکستانی فلم اسٹار اور سپر ماڈل اداکارہ ایمان علی کی والدہ اور ماضی کی مشہور اداکارہ حمیرا عابد انتقال کرگئیں۔ایمان علی کی والدہ حمیرا عابد علی ایک مشہور اداکارہ رہی ہیں جنہوں نے پی ٹی وی کے سنہرے دور میں اپنے کیرئیر کا آغاز کیا۔اسی دوران ان کی ملاقات اداکار  عابد علی سے ہوئی اور دونوں کی شادی ہوگئی جس کے بعد انہوں نے اپنی تین بیٹیوں کی پرورش میں وقت گزارا۔اداکارہ حمیرا عابد گزشتہ روز انتقال کرگئیں، ان کے انتقال کی خبر  بیٹی گلوکارہ رحمہ علی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے مداحوں کو دی۔حمیرا عابد کے انتقال کی خبر پر شوبز انڈسٹری کی جانب سے دکھ کا اظہار کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کے نامور ٹی...
    اپنے بیان میں علامہ مقصود ڈومکی نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر متنازعہ اور فرقہ وارانہ مواد کو نصاب تعلیم سے خارج کرکے متفقہ قومی نصاب ترتیب دے، جس میں تمام مکاتب فکر کے بنیادی عقائد اور احترام کو مدنظر رکھا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ نصاب تعلیم میں فرقہ وارانہ مواد کی شمولیت ناقابل قبول ہے۔ پاکستان کے کروڑوں محب اہلِ بیت شیعہ و سنی مسلمانوں کے جذبات مجروح ہو رہے ہیں۔ 1975 کے متفقہ قومی نصاب کی طرز پر نیا نصاب تعلیم ترتیب دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں متنازعہ نصاب تعلیم پر ملت جعفریہ کے تحفظات کے حوالے سے صوبائی نصاب...
    لیبیا میں کشتی حادثہ کے نتیجہ میں جاں بحق ہونے والے مزید دو پاکستانیوں کی میتیں ہفتے کی رات لاہور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچا دی گئیں،جاں بحق افراد کا تعلق ضلع گوجرانوالہ سے تھا جن کی شناخت سفیان اور ندیم احمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔ میتیں ایئرپورٹ کے کارگو ڈیپارٹمنٹ میں وصول کی گئیں جہاں وزیر مملکت برائے پبلک افیئرز رانا مبشر حسین اور رکن صوبائی اسمبلی پنجاب میاں عمران جاوید نے ان کے اہل خانہ کو میتیں حوالے کیں۔ اس موقع پر مرحومین کے لیے دعا اور لواحقین سے اظہارِ تعزیت کیا گیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا مبشر حسین نے کہا کہ حکومت متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔ انہوں نے کشتی حادثے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاک فضائیہ نے 29 اور 30 اپریل کی شب بھارت کی پاکستان کی جانب پیشقدمی کی کوشش کو ناکام بنایا اور بھارت کے 4 جدید رافیل طیاروں کو بھاگنے پر مجبور کیا۔ نجی چینل کے پروگرام میں تفصیلات سامنے آگئیں اینکرنے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ چار روز پہلے بھارت کے 4 رافیل طیاروں نے پاکستان میں زمینی کارروائی کے لیے امبالا فضائی اڈے سے اڑان بھری، یہ طیارے فضا سے زمین میں مار کرنے والے میزائلوں سے لیس تھے۔ ابھی یہ طیارے 40 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز ہی کر رہے تھے کہ پاکستان کے ائیر ڈیفنس سسٹم نے Electronic Warfare Assets کے ذریعے رافیل طیاروں کے آن بورڈ سینسرز جام کر دیے جس سے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 مئی 2025ء) خبر رساں ادارے روئٹرز کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق دنیا کے چند مخیر انسانوں کے ایک گروپ نے، جس میں بل گیٹس کی قائم کردہ فاؤنڈیشن بھی شامل ہے، باہمی تعاون سے ایک ایسا نیا امدادی فنڈ قائم کیا ہے، جس کی مالیت تقریباﹰ 500 ملین ڈالر ہے۔ اس فنڈ کے قیام کا مقصد براعظم افریقہ میں زیریں صحارا کے علاقے میں زچگی سے گزرنے والی ماؤں اور ان کے نوزائیدہ بچوںکی زندگیاں بچانے میں مدد کرنا اور ان کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانا ہے۔ زیریں صحارا کا افریقی خطہ ''گلوبل ویلتھ فنڈنگ‘‘ سے بڑی حد تک محروم اور اس اعتبار سے تاریک نظر آنے والا خطہ...
    پاک فضائیہ نے 29 اور 30 اپریل کی شب بھارت کی پاکستان کی جانب پیش قدمی کی کوشش کو کیسے ناکام بنایا؟ اور بھارت کے 4 جدید رافیل طیاروں کو کیسے بھاگنے پر مجبور کیا، جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان کے اینکر شہزاد اقبال تفصیل منظرِ عام پر لے آئے۔ذرائع کے مطابق چار روز پہلے بھارت کے 4 رافیل طیاروں نے پاکستان میں زمینی کارروائی کے لیے امبالا فضائی اڈے سے اڑان بھری، یہ طیارے فضا سے زمین میں مار کرنے والے میزائلوں سے لیس تھے۔ابھی یہ طیارے 40 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز ہی کر رہے تھے کہ پاکستان کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے Electronic Warfare Assets کے ذریعے رافیل طیاروں کے آن بورڈ سینسرز جام...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا، اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو سکول ایجوکیشن کے موجود اور مجوزہ پراجیکٹس کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ مریم نواز کا آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا کے طلبا کو بھی اسکالرشپس اور لیپ ٹاپس دینے کا اعلان مریم نواز کو آگاہ کیا گیا کہ پنجاب میں 11 ہزار سے زائد اسکولوں کی آؤٹ سورسنگ مکمل ہوگئی ہے جب کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تحت 11لاکھ بچوں کی انرولمنٹ بھی کیا جا چکا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے 11 لاکھ بچوں کی انرولمنٹ پر شاباش دیتے ہوئے اسکول مینجمنٹ کونسل کو 10 ارب روپے سے 90 دن کے اندر ضروری سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت...
    —فائل فوٹو  کراچی میں آج مذہبی سیاسی جماعتوں کی جانب سے ملین مارچ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔یہ مارچ مظلوم فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی اور بھارت کی جارحیت کے خلاف کیا جا رہا ہے، مارچ بعد نمازِ ظہر مزارِ قائد نمائش چورنگی سے تبت سینٹر تک کیا جائے گا۔ٹریفک پولیس کے مطابق باغ جناح نزد نمائش چورنگی میں مارچ شرکاء گاڑیاں پارک کر سکیں گے۔ٹریفک پولیس نے بتایا کہ گرومندر، جمشید روڈ اور تین ہٹی سے نمائش تک عام عوام کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی، شہری گرومندر سے بہادر روڈ، جمشید روڈ سے جیل چورنگی جبکہ سوسائٹی چورنگی سے کشمیر روڈ کا راستہ اختیار کر سکتے ہیں۔ غزہ ملین مارچ سے متعلق مولانا فضل الرحمٰن کی زیرِ صدارت...
    بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی، ایم) کے صدر سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ، عدلیہ اور دیگر فورمز عوام کے حقوق کے تحفظ میں ناکام رہے ہیں۔ نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق گزشتہ شب شاہوانی اسٹیڈیم میں پارٹی کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مینگل نے کہا کہ ان کی جماعت اپنی سیاست کے لیے حکومت سے اجازت لینے کی زحمت نہیں کرے گی، جب حکومت ہم سے احتجاج نہ کرنے کے لیے کہتی ہے، تو ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی غلط پالیسیوں کو ترک کرے، جو لوگوں کو احتجاج کرنے پر مجبور کرتی ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ اگر حکام لوگوں اور بلوچ خواتین کی بے حرمتی کرتے ہیں،...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مئی 2025ء ) محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بارش کی پیشگوئی کردی۔ پنجاب، خیبر پختونخوا سمیت مک کے بیشتر علاقوں میں آج بادل برسیں گے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش برسنے کا امکان ہے، آج صوبہ خیبر پختونخواہ، خطہ پوٹھوہار، پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، بالائی سندھ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جنوبی خیبر پختونخواہ، شمال مشرقی و وسطیٰ پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں آندھی، جھکڑ چلنے اور چند مقامات...
    وزیر تعلیم پنجاب کا کہنا ہے کہ بھارت ہمارے ساتھ مل کر تعلیم کی ترقی اور علاقے میں قیام امن کیلئے کام کرے، ماضی میں بھارت 1965، 1971، کارگل سمیت ہر جگہ پر ہمیں آزما چکا ہے، ہم اب بھی مکمل تیار ہیں اور اپنی مسلح افواج کیساتھ کھڑے ہیں، بھارت ہمیں دوبارہ آزمانے کی غلطی نہ کرے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو تعلیم کے فروغ اور امن کے قیام کا پیغام دیدیا۔ وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ بھارت ہمارے ساتھ مل کر تعلیم کی ترقی اور علاقے میں قیام امن کیلئے کام کرے۔ رانا سکندر حیات  نے مزید کہا کہ ماضی میں بھارت 1965، 1971، کارگل سمیت ہر...
    ویب ڈیسک: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی خطے میں جاری کشیدگی اور مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں پیش آنے والے واقعے کے تناظر میں آج خلیجی ممالک کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق محسن نقوی ایک روزہ سرکاری دورے پر سلطنت عمان کے دارالحکومت مسقط پہنچیں گے جہاں وہ اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقاتوں میں خطے کی سلامتی، پاک بھارت کشیدگی اور باہمی تعاون سمیت دیگر امور زیر بحث آئیں گے۔ قصور : پسند کی شادی نہ ہونے پراپنےہی گھر کا صفایا کرنے والی لڑکی پکڑی گئی واضح رہے کہ حالیہ دنوں مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے پہلگام واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی پہلگام واقعے اور خطے کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر آج خلیجی ممالک کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی ایک روزہ دورہ پر عمان پہنچیں گے اور مسقط میں اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں پہلگام واقعے کے بعد وزیرِاعظم شہباز شریف اور نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے موجودہ پاک بھارت کشیدگی پر عالمی رہنماؤں سے رابطے کئے ہیں۔  مزید :
    اسلام آباد(طارق محمود سمیر) پاکستان کی طرف سے زمین سے زمین پر مار کرنے وا لے جدید ابدالی میزائل کے کامیاب تجربے کے بعد بھارت کے اندر پریشانی اور تشویش کی نئی لہر دوڑگئی ہے ، یہ زمین سے زمین تک مار کرنے والا میزائل ہے جو 450 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پاکستان کی مسلح افواج اور انجینئرز نے ایک ایسے وقت میں تجربہ کیا ہے جب پہلگام واقعہ کے بعد بھارت کی طرف سے پاکستان پر حملہ کرنے اور سرجیل سٹرائیک کی دھمکیاں دی جارہی ہیں ، پاکستان کے عوام اس تجربے سے مطمئن ہوئے ہیں اور ان میں خوشی کی لہر بھی دوڑ گئی ہے ۔ صدر،وزیراعظم اور مسلح افواج کے سربراہوں...
    مشرقی ایشیا کے اہم ملک ملیشیا نے بھارت سے تنازع میں پاکستانی مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ، سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ملائیشیا کے وزیر خارجہ داتو سیری محمد حسن سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور انہیں موجودہ علاقائی پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا۔ اسحاق ڈار نے بھارت کے اشتعال انگیز اقدامات کو واضح طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے بے بنیاد الزامات، اشتعال انگیز پروپیگنڈہ، اور سندھ طاس معاہدے کو التوا میں رکھنے کا یکطرفہ فیصلہ معاہدے کی دفعات اور بین الاقوامی قانونی ذمہ داریوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے اپنی...
    پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز کے آغاز کی تیاریاں عروج پر WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز کراچی:پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز کے آغاز کی تیاریاں عروج پر ہیں، جہاں دنیا کی معروف کمپنیوں نے اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ ایلون مسک کی کمپنی “اسٹارلنک” اس دوڑ میں سب سے آگے سمجھی جا رہی ہے۔ یہ پیش رفت ملک میں ڈیجیٹل انقلاب کی راہیں ہموار کرے گی اور آئی ٹی، تعلیم، صنعت و تجارت سمیت مختلف شعبوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔ ماہرین کے مطابق، سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز کا اجراء نہ صرف بڑے شہروں بلکہ دیہی اور پسماندہ علاقوں تک تیز رفتار انٹرنیٹ کی رسائی کو ممکن بنائے گا۔ اس سے...
    ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حریت رہنما کی اہلیہ نے خبردار کیا کہ انتہا پسند بھارت علاقائی اور عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ بنتا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کو بھارت کی بڑھتی ہوئی انتہا پسندی کا موثر انداز میں مقابلہ کرنے کے لیے ایک جارحانہ حکمت عملی اپنانی چاہیے۔ ذرائع کے مطابق مشعال ملک نے جو غیر قانونی طور پر نظربند سینئر حریت رہنما محمد یاسین ملک کی اہلیہ ہیں، ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خبردار کیا کہ انتہا پسند بھارت علاقائی اور عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ بنتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان شملہ معاہدے سے فوری...
    موجودہ حالات میںچین کے ساتھ مشترکہ فوجی تعاون کی بات چیت شروع کرنا ضروری ہے بنگلادیش کے عبوری سربراہ محمد یونس کے قریبی ساتھی فضل الرحمان کا بھارت کو کرار جواب بنگلادیش کے سابق آرمی آفیسر فضل الرحمان نے خبردار کیا ہے کہ اگر پاکستان پر حملہ ہوا تو ہم بھارت کی 7شمال مشرقی ریاستوں پر قبضہ کرلیں گے ۔بھارت کو یہ دھمکی بنگلا دیش کے سابق میجر جنرل فضل الرحمان نے بنگالی زبان میں کی کئی گئی اپنی ایک پوسٹ میں دی۔خیال رہے کہ سابق میجر جنرل فضل الرحمان بنگلا دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر محمد یونس کے قریبی ساتھی اور نیشنل انڈیپنڈنٹ انویسٹی گیشن کمیشن کے سربراہ ہیں۔سابق میجر جنرل نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا...
    سوئٹزرلینڈ کے بعد یونان نے بھی پہلگام حملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کروانے کی پاکستان کی تجویز کی حمایت کردی۔ یہ بھی پڑھیں: پہلگام واقعہ کے بعد پاکستان کا ردعمل ذمہ دارانہ رہا، بھارت ثبوت دینے میں ناکام رہا ہے، وزیر اعظم محمد شہباز شریف دفتر خارجہ کے مطابق ہفتے کو پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سوئٹزرلینڈ اور یونان کے وزرائے خارجہ سے فون پر بات کرکے صورتحال پر اپنے ملک کا نقطہ نظر پیش کیا۔ دونوں ممالک نے مقبوضہ کشمیر میں سیاحتی مرکز پر 22 اپریل کو ہونے والے حملے کی آزادانہ تحقیقات کے لیے پاکستان کی تجویز کا خیرمقدم کیا ہے۔ اسحاق ڈار سے گفتگو کے دوران سوئس حکومت کی جانب سے شفاف تحقیقات میں مدد فراہم...
    متحدہ عرب امارات کی ویمنز کرکٹ ٹیم نے آئندہ 5 سالوں کے ون ڈے اسٹیٹس حاصل کرلیا جبکہ مریکا آئندہ اس حوالے سے اپنا اسٹیٹس برقرار نہیں رکھ سکا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بنگلہ دیش نے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا اس بار 5 ایسوسی ایٹ ممالک 2025-2029 تک ون ڈے انٹرنیشنل سائیکل کا حصہ ہوں گے جن میں تھائی لینڈ، نیدرلینڈز، پاپوا نیو گنی، اسکاٹ لینڈ اور متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں شامل ہیں۔ حال ہی میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ان ٹیموں کے او ڈی آئی اسٹیٹس کی تصدیق کردی ہے۔ 16 خواتین ٹیموں کو 50 اوورز فارمیٹ اسٹیٹس حاصل ہے۔ ان ٹیموں میں سے تھائی لینڈ اور اسکاٹ لینڈ نے پاکستان میں ہونے...
    سٹی42: دنیا کے جھگڑوں میں غیر جانب دار رہنے کے عادی سوئٹزر لینڈ نے ایٹمی قوت پاکستان کے ساتھ بے سبب الجھنے کی نریندر مودی کی احمقانہ روش  پر خاموش احتجاج کرتے ہوئے  خود پہلگام واقعے پر غیر جانب دار تحقیقات کر دینے  کی پیشکش کردی۔ سوئٹزر لینڈ کے وزیر خٓرجہ نے یہ پیش کش پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلی فون پر گفتگو  کے دوران کی۔ سوئٹزر لینڈ کے وزیر خٓرجہ کو فون پاکستان کے وزیر خارجہ نے کیا تھا۔  سوئس وزیر خارجہ نے اسحاق ڈار کا نکتہِ نظر سنا اور  پاکستان کے مؤقف اور کسی غیر جانبدار ملک کے ذریعہ پہلگان وقعہ کی  تحقیقات کے پاکستانی مطالبے کی حمایت کر دی۔  قصور : پسند کی...
    اسلام آباد:سوئٹزرلینڈ نے پہلگام واقعے پر غیر جانب دار تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کردی۔ نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلی فون پر گفتگو میں سوئس وزیر خارجہ کی پاکستان کے مؤقف اور تحقیقات کے مطالبے کی حمایت کی۔ ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں وزرائے خارجہ نے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔ اس کے علاوہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے یونانی وزیر خارجہ سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا اور علاقائی صورتِ حال سمیت بھارت کے بے بنیاد الزامات اور سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے پر پاکستان کے تحفظات سے آگاہ کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے اقوام متحدہ سمیت عالمی فورمز پر قریبی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ Post Views: 1
    گورنر پنجاب نے کہا کہ سید امیر علی شاہ کی پیپلز پارٹی اور ملت جعفریہ کیلئے خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، وہ خاموش مجاہد تھے، اور نیکی و بھلائی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے لیکن اس کی نمائش نہیں کرتے تھے۔ مرحوم نئے آنیوالوں کیلئے ایک عظیم مثال تھے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے آج ستلج بلاک، علامہ اقبال ٹاؤن میں معروف مذہبی، سیاسی اور سماجی شخصیت مرحوم امیر علی شاہ کی رہائش گاہ پر جا کر ان کے بیٹے سید شہباز حسین شاہ ایڈووکیٹ اور دیگر اہلخانہ سے اظہارِ تعزیت کیا۔ گورنر نے مرحوم کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ...
    بھارتی میڈیا نے بتایا کہ انٹیلی جنس معلومات کے مطابق چار تصدیق شدہ حملے ہوئے تھے۔ ان میں آرمی پبلک سکول (اے پی ایس) سری نگر اور اے پی ایس رانی کھیت کی ویب سائٹس کو ہدف بنایا گیا۔ اے پی ایس سری نگر کو ایک تقسیم شدہ انکار خدمت (DDoS) حملہ بھی برداشت کرنا پڑا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی مسلح افواج سے وابستہ ویب سائٹس پر سائبر حملے ہوئے ہیں، جن کے نتیجے میں ہیکنگ اور پیجز کی تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی ہیکرز نے عوامی طور پر دستیاب عسکری، فلاحی اور تعلیمی ویب سائٹس کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں بھارت کے اہم قومی نیٹ ورک تک رسائی حاصل کرنے...
    کراچی: صدر مملکت، وزیراعظم گورنر پنجاب، وزرائے اعلیٰ پنجاب اور بلوچستان، اسپیکر پنجاب اسمبلی، وزرائے اطلاعات سندھ و پنجاب، امیر جماعت اسلامی، بلوچستان عوامی پارٹی، کراچی پریس کلب اور دیگر کی جانب سے سی پی این ای کے نو منتخب عہدے داروں کو مبارک باد پیش کی گئی ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز کے انتخابات میں کاظم خان کو بطور صدر، غلام نبی چانڈیو کو بطور سیکرٹری جنرل، سینئر نائب صدر ایاز خان، ڈپٹی سیکرٹری جنرل تنویر شوکت اور دیگر عہدے داران کو مبارک باد پیش کی ہے اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ امید ہے کہ نومنتخب عہدے داران ملک...
    بنگلادیش کے سابق آرمی آفیسر فضل الرحمان نے خبردار کیا ہے کہ اگر پاکستان پر حملہ ہوا تو ہم بھارت کی 7 شمال مشرقی ریاستوں پر قبضہ کرلیں گے۔ بھارت کو یہ دھمکی بنگلا دیش کے سابق میجر جنرل فضل الرحمان نے بنگالی زبان میں کی کئی گئی اپنی ایک پوسٹ میں دی۔ خیال رہے کہ سابق میجر جنرل فضل الرحمان بنگلا دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر محمد یونس کے قریبی ساتھی اور نیشنل انڈیپنڈنٹ انویسٹی گیشن کمیشن کے سربراہ ہیں۔ سابق میجر جنرل نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ ایسی صورت حال میں چین کے ساتھ مشترکہ فوجی تعاون کی بات چیت شروع کرنا ضروری ہے۔ ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بھارت اور بنگلا دیش کے تعلقات تاریخ کے بدترین نازک دور میں ہیں۔ قبل ازیں مارچ میں...
    عمر عبداللہ اور مودی کی یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب جموں و کشمیر میں سکیورٹی چیلنجز بڑھ رہے ہیں اور بی جے پی حکومت نے پاکستان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا اشارہ دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے وزیراعلٰی عمر عبداللہ نے ہفتہ کو دہلی میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد مودی سے یہ ان کی پہلی ملاقات ہے۔ دونوں لیڈروں کے درمیان ملاقات تقریباً 30 منٹ تک جاری رہی۔ حالیہ پہلگام حملہ اور اس کے بعد پیدا ہونے والی سکیورٹی صورتحال سمیت کئی امور پر میٹنگ میں تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق دونوں لیڈروں کے درمیان حملے کے بعد پیدا...
    آسٹریلوی وزیراعظم دوسری بار بھی منتخب، لیبر پارٹی کی تاریخی فتح WhatsAppFacebookTwitter 0 3 May, 2025 سب نیوز سڈنی (آئی پی ایس )آسٹریلوی وزیرِاعظم انتھونی البانیز نے دوسری مدت کے لیے بھی انتخابی معرکہ مار لیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا میں ہونے والے انتخابات میں ایک بار پھر لیبر پارٹی نے تاریخی فتح حاصل کرلی۔لیبر پارٹی کے انتھونی البانیز مسلسل دوسری بار تین سالہ مدت کے لیے منتخب ہوگئے جو 21 سالہ تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے۔ اپوزیشن لیڈر نے انتخابی نتائج تسلیم کرتے ہوئے اپنی شکست کا اعتراف کیا۔ انھوں نے کہا کہ ہم انتخابی مہم میں اتنی اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکے جتنی درکار تھی۔آسٹریلوی الیکشن کمیشن کے مطابق بائیں بازو کی حکمراں جماعت لیبر...
    وزیرِاعظم شہباز شریف  اور نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے موجودہ پاک بھارت کشیدگی اور خطے کی صورتحال پر عالمی رہنماؤں سے رابطے  کیے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سے ترک سفیر  نے ملاقات کی جس میں خطے کی صورتحال اور بھارتی پراپیگنڈے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت پہلگام واقعے پر الزامات لگا کر دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان شفاف بین الاقوامی تحقیقات کے لیے تیار ہے، ترکیہ کا کردار خوش آئند ہوگا۔ دوسری جانب نائب وزیرِاعظم و وزیرِخارجہ اسحاق ڈار نے یونانی اور سوئس وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی جس میں انہوں نے بھارت کی جانب...