2025-11-05@16:01:13 GMT
تلاش کی گنتی: 8688
«تاریخی کامیابی»:
(نئی خبر)
اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے فوج کو ہدایت کی ہے کہ وہ غزہ پر فوری اور طاقتور حملے کردے۔ یہ بھی پڑھیں: غزہ: ملبہ بنے گھروں اور بارود بھری گلیوں کی سمت شہریوں کی واپسی جاری الجزیرہ کے مطابق حکومت کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی حماس کی جانب سے جنگ بندی کی ’خلاف ورزی‘ کے جواب میں کی جا رہی ہے۔ اگرچہ یہ واضح نہیں کہ حملے کس وقت اور کن علاقوں میں کیے جائیں گے لیکن اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ حماس نے اب تک 13 اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں واپس نہیں کیں جو جنگ کے دوران غزہ میں ہلاک ہوئے تھے۔ حماس کا موقف: لاشوں کی برآمدگی میں رکاوٹیں حماس کی جانب سے کہا گیا ہے...
معاہدے کے تحت کارگو کو پاکستان اور لندن سے ریاض لایا جائے گا، جہاں سے دونوں ایئر لائنز کے نیٹ ورک کے ذریعے سامان کو منزل مقصود تک پہنچایا جائے گا۔ یہ معاہدہ 29 اکتوبر سے باقاعدہ طور پر نافذ العمل ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی قومی انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے سعودی عرب کی نئی فضائی کمپنی ریاض ایئر کے ساتھ ایک اہم اور تاریخی کارگو معاہدہ طے کر لیا۔ ترجمان قومی ایئرلائن کے مطابق پی آئی اے اور ریاض ایئر کے درمیان کارگو معاہدے کے تحت کارگو کو پاکستان اور لندن سے ریاض لایا جائے گا، جہاں سے دونوں ایئر لائنز کے نیٹ ورک کے ذریعے سامان کو منزل مقصود تک پہنچایا جائے گا۔ یہ معاہدہ 29 اکتوبر...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی آئی اے نے سعودی عرب کی نئی فضائی کمپنی، ریاض ایئر کے ساتھ ایک اہم اور تاریخی کارگو معاہدہ طے کر لیا۔ترجمان قومی ایئرلائن کے مطابق پی آئی اے اور ریاض ایئر کے درمیان کارگو معاہدے کے تحت، کارگو کو پاکستان اور لندن سے ریاض لایا جائے گا جہاں سے دونوں ایئر لائنز کے نیٹ ورک کے ذریعے سامان کو منزل مقصود تک پہنچایا جائے گا۔ یہ معاہدہ 29 اکتوبر سے باقاعدہ طور پر نافذ العمل ہوگا۔ ترجمان نے کہا کہ اس معاہدے کا بنیادی مقصد پی آئی اے کے کارگو آپریشن کو وسعت دینا اور ادارے کے ریونیو میں نمایاں اضافہ کرنا ہے، یہ معاہدہ فضائی کارگو کی تیزی سے بڑھتی ہوئی عالمی مانگ...
پی آئی اے نے سعودی عرب کی نئی ایئر لائن ریاض ایئر کے ساتھ ایک اہم اور تاریخی کارگو معاہدہ طے کر لیا ہے۔ قومی ایئر لائن کے ترجمان کے مطابق، اس معاہدے کے تحت پاکستان اور لندن سے کارگو ریاض پہنچایا جائے گا، جہاں سے دونوں ایئر لائنز کے نیٹ ورک کے ذریعے سامان اپنی منزل تک منتقل کیا جائے گا۔ یہ معاہدہ 29 اکتوبر سے باقاعدہ طور پر نافذ العمل ہوگا۔ ترجمان نے کہا کہ اس معاہدے کا مقصد پی آئی اے کے کارگو آپریشنز کو وسعت دینا اور ادارے کی آمدنی میں اضافہ کرنا ہے، اور یہ قدم عالمی فضائی کارگو کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کی جانب ایک اہم سنگ میل ہے۔ انہوں نے...
غیر ملکی سرمایہ کاروں کا پاکستان پراعتماد بحال ہوگیا ہے اور 73 فیصد نے پاکستان کو موزوں ملک قرار دے دیا ہے۔ اوورسیز انوسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (او آئی سی سی آئی) نے منگل کو پرسیپشن اینڈ انویسٹمنٹ سروے کا نتیجہ دو سال بعد جاری کردیا۔ سروے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے بہتر جگہ ہے ملٹی نیشنل کمپنیوں نے او آئی سی سی آئی سروے پاکستان میں سرمایہ کاری بارے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ سروے رپورٹ کے مطابق 2023 کے مقابلے 2025 میں غیرملکی سرمایہ کاروں کااعتماد 61 فیصد سےبڑھ گیاہے، غیرملکی سرمایہ کاروں نے روپے کی قدر میں بہتری اورمعاشی استحکام کوحوصلہ افزا قرار دے دیا ہے۔ رپورٹ کے...
اسرائیلی بمباری سے غزہ کی تباہی کا ایک منظر بھارتی جریدے کا پاکستانی فوجی غزہ بھیجنے کا دعویٰ جھوٹا اور بے بنیاد نکلا۔ذرائع کے مطابق بھارتی جریدے کا 20 ہزار پاکستانی فوجی غزہ بھیجنے کا دعویٰ بے بنیاد اور جھوٹا ہے، بھارتی رپورٹ میں شامل انٹیلی جنس لیکس اور دعوے من گھڑت اور گمراہ کن ہیں۔ یہ بھی پڑھیے اسرائیل فیصلہ کریگا غزہ میں کونسی بین الاقوامی فوج تعینات کی جائے: نیتن یاہو بین الاقوامی فورس اُن ممالک پر مشتمل ہوگی جن سے اسرائیل مطمئن ہو، روبیو ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر اور دفتر خارجہ نے بھی غزہ میں کسی فوجی مشن کی تائید یا اعلان کبھی نہیں کیاہے۔پاکستان کا فلسطینیوں کی...
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان 2035 میں اپنا پہلا مشن چاند پر بھیجے گا اور ملک کا پہلا خلا باز 2026 میں خلا میں جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے لیے ملک میں سیٹلائٹ لانچنگ پیڈ قائم کیا جائے گا اور سپارکو کو اس مشن کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ کنکٹیوٹی تقریب سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے ذریعے تعلیم اور دیگر شعبوں تک رسائی ممکن ہوگی، اور ڈیجیٹل رسائی کو معیشت کی طاقت بنانے پر کام جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان جیسے جغرافیائی لحاظ سے اہم ملک میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ ضروری ہو چکا ہے اور فائیو جی لائسنس کے...
بھارتی جریدے کا 20 ہزار پاکستانی فوجی غزہ بھیجنے کا دعویٰ بے بنیاد اور جھوٹا نکلا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی رپورٹ میں شامل انٹیلی جنس لیکس اور دعوے من گھڑت اور گمراہ کن ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ آئی ایس پی آر اور دفتر خارجہ نے بھی غزہ میں کسی فوجی مشن کی تائید یا اعلان کبھی نہیں کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کا فلسطینیوں کی خود ارادیت کی حمایت میں مؤقف واضح اور اصولی ہے۔وزارت اطلاعات و نشریات کا کہنا ہے کہ پاکستان نے نہ کبھی اسرائیل کو تسلیم کیا نہ ہی کسی فوجی تعیناتی پر بات ہوئی۔
بار بار قرضہ لینے سے معیشت کمزور پڑ جاتی ہے، ریاض میں فیوچر انویسٹمنٹ انیشی یٹو سیشن میں شہباز شریف کا خطاب
ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بار بار قرضہ لینے سے معیشت کمزور پڑ جاتی ہے۔ریاض میں فیوچر انویسٹمنٹ انیشی یٹو کے سیشن میں شہباز شریف نے اظہار خیال کیا، کانفرنس کے تحت اعلیٰ سطح گول میز مباحثے کا بھی انعقاد کیا گیا، جس کا موضوع ’کیا انسانیت صحیح سمت میں گامزن ہے‘ تھا۔ اس موقع پر وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ ملک میں ترقی کےلیے انقلابی اقدامات کر رہے ہیں، پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ صنعتی اصلاحات کی جارہی ہیں، پاکستان کی 60 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، کرپشن کے خاتمے کےلیے اقدامات کر رہے ہیں۔شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ بار بار قرضہ لینے سے معیشت...
پاکستان اور سعودی عرب نے اقتصادی تعاون کا فریم ورک لانچ کرنےکا اعلان کردیا ہے۔ریاض میں وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات ہوئی جس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔دفترخارجہ کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب نے اقتصادی تعاون کا فریم ورک لانچ کرنےکا اعلان کیا ہے۔دفترخارجہ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان تاریخی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق ہوا ہے۔دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ فریم ورک کے تحت اقتصادی، تجارتی، سرمایہ کاری اور ترقیاتی منصوبوں پربات چیت ہوگی۔ توانائی،صنعت،کان کنی،آئی ٹی، سیاحت، زراعت اور فوڈ سکیورٹی ترجیحی شعبے قرار دیےگئے ہیں۔دفتر خارجہ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان بجلی کی ترسیل کے منصوبے پر مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تیاری...
آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مصر، اردن اور سعودی عرب کا تاریخی دورہ کیا، ان ممالک کی قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دورے میں انسداد دہشت گردی، دفاعی تعاون اور انٹیلیجنس اشتراک پر گفتگو کی گئی۔ فیلڈ مارشل کا دورہ مسلم ممالک کے درمیان عسکری اتحاد اور یکجہتی کی علامت ہے۔ کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کی بدولت عالمی افق پر باوقار تشخص کے ساتھ ابھر رہا ہے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دوروں سے پاکستان کا خطے میں امن، استحکام اور مشترکہ سلامتی کے لیے کلیدی کردار اجاگر ہوا۔ آرمی چیف کی فعال عسکری سفارتکاری پاکستان کے عالمی وقار میں اضافہ کا باعث ہے۔ فیلڈ...
پاکستان ون ڈے ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا نیا سینٹرل کنٹریکٹ سائن کرنے سے انکار کرتے ہوئے اہم سوالات بھی پوچھ لیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد رضوان نے معاہدے پر دستخط کرنے سے قبل پی سی بی کے سامنے چند شرائط رکھی ہیں۔ جن میں سے ایک اہم شرط یہ ہے کہ انہیں بتایا جائے کہ انہیں ٹی20 اسکواڈ سے کیوں نکالا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم اور محمد رضوان کپتانی سے محروم کیوں ہوئے؟ سینیئر صحافی کے اہم انکشافات میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پی سی بی نے محمد رضوان کے مطالبات تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے اور امکان ہے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک میں سیٹلائٹ لانچنگ پیڈ بنائیں گے اور سپارکو کو ٹاسک دیا گیا ہے کہ 2035 میں پاکستانی مشن چاند پر اتارے اور پاکستان کا پہلا خلا باز 2026 میں خلا میں جائے گا۔پاکستان میں ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ کنکٹیوٹی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن سے تعلیم تک رسائی ممکن ہوگی اور ہم ڈیجیٹل رسائی کو معیشت کی طاقت بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان جیسے جغرافیائی اہمیت کے حامل ملک میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ ضرورت بن گیا ہے، فائیو جی کے لائسنس کا اجرا کے لیے ہر ضلع میں فائبر کی کنکٹیوٹی پر کام کر رہے ہیں، نوجوان انٹرنیٹ کے...
پاکستان اور سعودی عرب نے اقتصادی تعاون کے فریم ورک کا اعلان کردیا پاکستان اور سعودی عرب نے باہمی اقتصادی تعاون کے فریم ورک کو متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ ریاض میں وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات کے دوران سامنے آیا، جس کا مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق، اس فریم ورک کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تاریخی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ اس کے تحت اقتصادی، تجارتی، سرمایہ کاری اور ترقیاتی منصوبوں پر بات چیت کی جائے گی۔ ترجیحی شعبوں میں توانائی، صنعت، کان کنی، آئی ٹی، سیاحت، زراعت اور فوڈ سکیورٹی شامل ہیں۔ اعلامیے کے مطابق، دونوں ممالک بجلی کی ترسیل...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ جنگ کے حوالے سے انکشافات کر دیئے۔ ٹرمپ نے کہا کہ اُنہوں نے پاکستان کے فیلڈ مارشل اور بھارتی وزیراعظم نریندرمودی سے اس تنازع کے دوران براہ راست بات کی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے دونوں رہنماؤں سے کہا کہ اگرجنگ ہوئی توامریکہ کسی کے ساتھ تجارت نہیں کرے گا، کیونکہ دوایٹمی طاقتوں کی لڑائی پوری دنیا کومتاثرکرے گی۔انکے مطابق انہیں بتایا گیا کہ دونوں ممالک کا ایک دوسرے سے کوئی تعلق نہیں .تاہم انہوں نے خبردارکیا کہ کسی بھی تصادم کے سنگین نتائج ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کی مداخلت کے بعد “چوبیس گھنٹوں میں لڑائی ختم ہو گئی.انہوں نے...
چین کی تاریخ کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی اینیمیٹڈ فلم ‘نی ژا 2‘ پاکستان بھر میں جمعہ 31 اکتوبر 2025 سے ریلیز کرنے کا اعلان
ثقافتی اور فلمی تعاون کے ایک اہم سنگِ میل کے طور پر ایچ کے سی انٹرٹینمنٹ نے مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ کے اشتراک سے چینی اینیمیٹڈ شاہکار ’نی ژا 2‘ کو پاکستان بھر میں جمعہ 31 اکتوبر 2025 سے ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ ریلیز ایک تاریخی موقع کی نمائندگی کرتی ہے، کیونکہ ’نی ژا 2‘ کئی برسوں بعد پاکستان میں ریلیز ہونے والی پہلی چینی فلم ہے، جو سرحد پار فلمی تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز ہے۔ ’نی ژا 2‘ نے پہلے ہی دنیا بھر میں ریکارڈ توڑ دیے ہیں، یہ دنیا کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اینیمیٹڈ فلم بن چکی ہے، عالمی سطح پر پانچویں اور چین کی تاریخ کی سب سے زیادہ...
وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان نے کہا کہ حکومت گوشت کی برآمدی بنیاد کو مضبوط بنانے اور پاکستان کو اعلیٰ قدر والی بین الاقوامی منڈیوں، خصوصاً ملائیشیا، تک بہتر رسائی دلانے کے لیے پرعزم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم کی ہدایت پر کمیٹی کو ایک جامع پالیسی تشکیل دینے کا کام سونپا گیا ہے، جو نہ صرف قلیل المدتی برآمدی مسائل بلکہ طویل المدتی اصلاحات کو بھی مدنظر رکھے گی۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان ملائیشیا کو 200 ملین ڈالرز کا گوشت برآمد کرے گا، وزیراعظم شہباز شریف کی ملائیشین ہم منصب کے ہمراہ گفتگو وزارتِ تجارت میں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان گوشت کے شعبے میں تعاون سے متعلق ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی...
پاکستان کے عالمی افق پر ابھرتے ہوئے مضبوط کردار پر عوام کا اعتماد نمایاں طور پر بڑھا ہے۔ انسٹی ٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ (IPOR) نے 10 تا 20 اکتوبر 2025 کے دوران مختلف اہم معاملات پر عوامی سروے کیا، جس میں پاک سعودی معاہدہ، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا دورہ امریکا، اور پاک افغان کشیدگی کے موضوعات شامل تھے۔ سروے کے نتائج کے مطابق: 80 فیصد عوام نے کہا کہ پاک سعودی دفاعی معاہدے نے پاکستان کے عالمی تشخص میں اضافہ کیا ہے۔ 79 فیصد شہریوں نے اس معاہدے کی بھرپور حمایت کی۔ 73 فیصد افراد کے مطابق اس معاہدے سے حکومت اور افواج پاکستان پر اعتماد مزید مضبوط ہوا۔ پاک افغان کشیدگی کے معاملے میں 71 فیصد پاکستانیوں...
محکمہ سیاحت پنجاب نے دسویں تھل ڈیزرٹ ریلی 2025 کے انعقاد کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے، جو 6 تا 9 نومبر تک لیہ، کوٹ ادو اور مظفرگڑھ میں منعقد ہوگی۔ لاہور میوزیم کے آڈیٹوریم میں منعقدہ پروموشنل تقریب میں سیکرٹری سیاحت ڈاکٹر احسان بھٹہ اور منیجنگ ڈائریکٹر ٹی ڈی سی پی عاصم رضا نے شرکت کی۔ ڈاکٹر احسان بھٹہ نے بتایا کہ یہ ریلی صرف موٹر اسپورٹس ایونٹ نہیں بلکہ جنوبی پنجاب کی ثقافتی عظمت، صوفی ورثہ، لوک موسیقی، دستکاری اور ریگستانی طرزِ زندگی کو اجاگر کرنے کا ایک جامع جشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے ایونٹس مقامی فنکاروں اور ہنرمندوں کے لیے مواقع فراہم کرتے ہیں اور پاکستان کا مثبت اور پرامن چہرہ دنیا کے سامنے لاتے...
فیلڈ مارشل کے ان اہم دوروں میں انسداد دہشت گردی، دفاعی تعاون اور انٹیلی جنس اشتراک پر اہم بات چیت کی گئی۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا مصر، اردن اور سعودی عرب کا تاریخی دورہ، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا اہم عرب ممالک کا دورہ کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کی شاندار مثال ہے۔ مصر، اردن اور سعودی قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ فیلڈ مارشل کے ان اہم دوروں میں انسداد دہشت گردی، دفاعی تعاون اور انٹیلی جنس اشتراک پر اہم بات چیت کی گئی۔ فیلڈ مارشل کا دورہ مسلم ممالک کے مابین عسکری اتحاد اور یکجہتی کی مضبوط علامت ہے۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ان دورں سے پاکستان کا خطے میں...
قاری علی حسن— جاپان سمیت دنیا بھر کے مذہبی و سماجی حلقوں نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے اس تاریخی فیصلے کو سراہا ہے، جس کے تحت پنجاب کی 65 ہزار مساجد کے آئمہ کرام کے لیے ماہانہ 10 ہزار روپے وظیفہ مقرر کیا گیا ہے۔اس حوالے سے اسلامک سینٹر تجوید القرآن جاپان کے چیئرمین قاری علی حسن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پنجاب کے کئی پس ماندہ علاقوں میں انتہائی تعلیم یافتہ اور صاحبِ علم آئمہ کرام انتہائی مشکل حالات میں زندگی گزار رہے ہیں، ان میں سے اکثر کا وظیفہ یا تو چندے پر منحصر ہوتا ہے یا انہیں گندم و غلّے کی شکل میں معمولی اعانت دی جاتی ہے، جو ان کی مالی پسماندگی...
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مصر، اردن اور سعودی عرب کا تاریخی دورہ کیا جب کہ اہم عرب ممالک کا دورہ کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کی شاندار مثال ہے۔ مصر، اردن اور سعودی قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا، فیلڈ مارشل کے ان اہم دوروں میں انسداد دہشت گردی، دفاعی تعاون اور انٹیلی جنس اشتراک پر اہم بات چیت کی گئی۔ فیلڈ مارشل کا دورہ مسلم ممالک کے درمیان عسکری اتحاد اور یکجہتی کی مضبوط علامت ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ان دورں سے پاکستان کا خطے میں امن، استحکام اور مشترکہ سلامتی کے لیے کلیدی کردار اجاگر ہوا ہے۔ آرمی چیف کی فعال عسکری سفارتکاری پاکستان کے عالمی وقار میں اضافہ کا باعث ہے،...
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا مصر، اردن اور سعودی عرب کا تاریخی دورہ، کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کی شاندار مثال
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا مصر، اردن اور سعودی عرب کا تاریخی دورہ، کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کی شاندار مثال WhatsAppFacebookTwitter 0 28 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مصر، اردن اور سعودی عرب کا تاریخی دورہ کیا جب کہ اہم عرب ممالک کا دورہ کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کی شاندار مثال ہے۔مصر، اردن اور سعودی قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا، فیلڈ مارشل کے ان اہم دوروں میں انسداد دہشت گردی، دفاعی تعاون اور انٹیلی جنس اشتراک پر اہم بات چیت کی گئی۔فیلڈ مارشل کا دورہ مسلم ممالک کے درمیان عسکری اتحاد اور یکجہتی کی مضبوط علامت ہے ، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ان...
نیروبی(انٹرنیشنل ڈیسک) کینیا میں ایک چھوٹا طیارے گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق کینیا سول ایوی ایشن اتھارٹی کا بتانا ہے کہ کینیا کے علاقے کوالے میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوا جس میں 12 افراد سوار تھے۔ رپورٹ کے مطابق کوالے کاؤنٹی کے کمشنر نے میڈیا کو بتایا کہ تمام مسافر غیر ملکی سیاح تھے اور تاہم اس بات کی تحقیقات جاری ہے کہ ان کا تعلق کن ممالک سے تھا۔ حکام کا بتانا ہے کہ طیارہ ٹیک آف کے چند منٹ بعد گر کر تباہ ہو گیا جس کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی اور اب حادثے کے مقام پر ہر طرف طیارے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ملاقات کے دوران سعودی عرب اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے درمیان 27 اکتوبر 2025 کو ریاض میں ہونے والی ملاقات کے دوران اقتصادی تعاون کا فریم ورک شروع کرنے پر اتفاق ہوا. یہ پیش رفت مملکت سعودی عرب اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے درمیان تقریباً آٹھ دہائیوں پر محیط تاریخی شراکت کی مضبوطی اور دونوں ممالک کی قیادت کو متحد کرنے والے بھائی چارے و اسلامی یکجہتی کے مضبوط رشتے کی عکاسی ہے. یہ فریم ورک دونوں ممالک کے مشترکہ اقتصادی مفادات پر مبنی ہے اور ان کی تکمیل کے لیے تجارت و سرمایہ کاری کے تعلقات...
پاک سعودی اقتصادی تعلقات مضبوط بنانے پر تاریخی اتفاق، باہمی تعاون کو ’پائیدار شراکت داری‘ میں بدلنے کا عزم
وزیراعظم محمد شہباز شریف اور سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے درمیان ریاض میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی تعاون کا نیا فریم ورک قائم کرنے پر اتفاق ہوا۔ مشترکہ اعلامیے کے مطابق یہ پیشرفت دونوں ممالک کے درمیان 8 دہائیوں پر محیط تاریخی شراکت داری اور برادرانہ اسلامی رشتوں کی عکاسی ہے۔ فریم ورک کا مقصد تجارت، سرمایہ کاری اور ترقیاتی تعاون کو فروغ دینا ہے تاکہ باہمی اقتصادی مفادات کو مضبوط بنایا جا سکے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن...
پاکستان اور سعودی عرب کا اقتصادی تعاون کا نیا فریم ورک قائم، توانائی، صنعت، آئی ٹی، سیاحت اور زراعت میں مشترکہ منصوبوں پر اتفاق
ریاض(نیوز ڈیسک) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور سعودی ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آلسعود کے مابین ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ ولی عہد و وزیرِ اعظم سعودی عرب، عزت مآب شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی ملاقات کے دوران سعودی عرب اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے درمیان 27 اکتوبر 2025 کو ریاض میں ہونے والی ملاقات کے دوران اقتصادی تعاون کا فریم ورک شروع کرنے پر اتفاق ہوا. یہ پیش رفت مملکت سعودی عرب اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے درمیان تقریباً آٹھ دہائیوں پر محیط تاریخی شراکت کی مضبوطی اور دونوں ممالک کی قیادت کو متحد کرنے والے بھائی چارے و اسلامی یکجہتی کے مضبوط...
پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول میں مذاکرات کا دوبارہ آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 28 October, 2025 سب نیوز استنبول: (آئی پی ایس) پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان ترکیہ کی میزبانی میں استنبول مذاکرات دوبارہ شروع ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق استنبول میں پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع ہو گئے ہیں، مذاکرات کا یہ دور مصالحت کاروں کی درخواست پر دوبارہ شروع ہوا ہے، مذاکرات کے پہلے تین ادوار کابل انتظامیہ کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے بے نتیجہ ختم ہو گئے تھے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان تین روز سے مذاکرات جاری تھے، تیسرے دن مذاکرات 18 گھنٹے تک جاری رہے، 18 گھنٹوں کے دوران افغان طالبان کے...
ویب ڈیسک :پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان تین روز جاری رہنے والے مذاکرات کا کابل انتظامیہ کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے اب تک کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا، طالبان وفد کے کابل انتظامیہ سے بار بار رابطے ، ہر بار رابطے پر مؤقف بدل جاتا ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان تین روز سے مذاکرات جاری تھے، اب بے نتیجہ ختم ہو گئے ہیں، ثالث ممالک کی جانب سے فریقین کو دوبارہ مذاکرات پر آمادہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ شہبازشریف اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، توانائی، تجارت اور نئے منصوبوں پر گفتگو ذرائع نے بتایا کہ تیسرے دن مذاکرات 18 گھنٹے تک جاری رہے، 18 گھنٹوں...
عامر بھٹی :بہاولنگر کے شہریوں سے بھی صفائی ٹیکس لینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ پہلے مرحلہ میں کمرشل بنیادوں پر صفائی ٹیکس نافذ کیا جارہا ہے،بہاولنگر کے دکانداروں کو صفائی ٹیکس کے چالان بھیج دئیے گئے، چھوٹے تاجروں پر پانچ سو روپیہ ماہانہ ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔بہاولنگر کے تاجروں نے حکومت سے صفائی ٹیکس نہ لگانے کی اپیل کی ہے۔ تاجروں نے کہا کہ پہلے ہی کاروبار کے حالات ٹھیک نہیں ہیں تاجر پریشان ہیں،ہم تو اپنی دکانوں کی خود صفائی کرتے ہیں کوڑا بھی خود کنٹینر میں پھینکتے ہیں۔ خیبرپختونخوا میں سونےکی کان کنی پر عائد پابندی میں 30 دن کی توسیع انہوں نے کہا کہ صفائی ٹیکس کسی صورت تاجر دوست اقدام نہیں ہے۔
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز آج سے ہوگا۔ راولپنڈی میں شیڈول میچ میں بریسٹ کینسر آگاہی مہم کے لیے پاکستان ٹیم کی خصوصی پنک جرسی متعارف کروائی گئی ہے۔ Observing Pink Day in Rawalpindi on 28 October to support the fight against breast cancer! Let's unite for a cause that matters and show our support ???? Get your tickets at https://t.co/r1Y5gXriiG ????️#PAKvSA | #GreenPeYaqeen | #PINKtober pic.twitter.com/leEI6KHnPZ — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 27, 2025 قومی کھلاڑیوں کے علاوہ جنوبی افریقی ٹیم، امپائرز، عملہ اور کمنٹیٹرز پنک ربن پہن کر اس مہم میں حصہ لیں گے۔ میچ میں استعمال ہونے والے اسٹمپس گلابی رنگ کے ہوں گے۔...
قیصر کھوکھر : پنجاب پبلک سروس کمیشن نےمحکمہ صحت اور آبپاشی کے مختلف عہدوں کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد نے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشنز جاری کر دیئے ہیں۔ محکمہ صحت میں ایسوسی ایٹ پروفیسر آف سرجری کی آسامی کیلئے ایک امیدوار کو حتمی طور پر کامیاب قرار دیا گیا ہے۔اسی طرح اسی محکمے میں ایسوسی ایٹ پروفیسر آبسٹٹریٹکس اینڈ گائناکالوجی کی آسامی کیلئے بھی ایک امیدوار کو کامیاب قرار دیا گیا ۔محکمہ آبپاشی میں ضلعدار ملتان زون کی آسامیوں کیلئے حتمی نتائج کے مطابق 11 امیدواروں کو کامیاب قرار دیا گیا ہے جن میں اوپن میرٹ اور خواتین کوٹے کے55 امیدوار شامل ہیں۔تحریری امتحانات میں کامیاب امیدواروں کو انٹرویو کے...
متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے مالی سال 2026 کے لیے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ منظور کر لیا۔ دبئی میڈیا آفس کے مطابق 2026 کا بجٹ گزشتہ سال کے مقابلے میں 30 فیصد زیادہ ہے، اماراتی وفاقی اداروں کی مالی پائیداری یقینی بنانے کے لیے فیڈرل فنانشل سینٹر پروگرام بھی منظور کر لیا گیا ہے۔ دبئی میڈیا آفس کے مطابق 2024 میں بیرونی سرمایہ کاری 1.05 کھرب درہم تک پہنچ گئی، جو عرب دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔ مزید برآں متحدہ عرب امارات کی برآمدات 2019 کے مقابلے میں دوگنا بڑھ کر 950 ارب درہم تک پہنچ گئی ہیں۔
استنبول(نیوز ڈیسک)پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول میں جاری مذاکرات کا تیسرا دن بھی مشکلات کا شکار رہا، افغان طالبان سے حوصلہ افزا جواب نہ مل سکا۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات میں پاکستان اپنے پیش کردہ منطقی مطالبات پر قائم ہے تاہم افغان طالبان کا وفد پاکستانی مطالبات کو پوری طرح تسلیم کرنےکو تیار نہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی وفد کا مؤقف بدستور منطقی، مضبوط اور امن کے لیے ناگزیر ہے، میزبان ممالک بھی تسلیم کرتے ہیں کہ پاکستان کے یہ مطالبات معقول اور جائز ہیں، دلچسپ بات یہ ہے کہ افغان طالبان کا وفد خود بھی سمجھتا ہے کہ ان مطالبات کو ماننا درست ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ افغان طالبان کے وفد کو کابل سے...
2023 سے2025 تک پاکستان نے جنوبی ایشیا میں شاندار میکرو اکنامک تبدیلی کی مثال قائم کر دیاسلام آباد (طارق محمود سمیر حکومت کی مؤثر معاشی پالیسیوں کا بھارتی ویب سائٹ ساؤتھ ا یشیا مانیٹر نے بھی اعتراف کر لیا بہترین داخلی اصلاحات اور آئی ایم ایف بیل آؤٹ پیکچ نے پاکستان کے ڈیفالٹ سے معاشی استحکام کی بنیاد رکھی بھارتی ویب سائٹ ساؤتھ ایشیا مانیٹر کی رپورٹ کے مطابق؛ ایس آئی ایف سی فریم ورک کے ذریعے پاکستان کی عالمی سطح پر مؤثر اقتصادی سفارت کاری بحالی کی بنیاد ہے ایس آئی ایف سی نے کان کنی، توانائی آ ئی ٹی ،زراعت میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ، ساؤتھ ایشیا مانیٹر رپورٹ...
وزیرستان کے پرامن سلیمان خیل قبیلے کے لیے فرنٹئیر کور خیبر پختونخواہ (ساؤتھ) کی جانب سے سماجی منصوبوں کی تکمیل کرلی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق فرنٹئیر کورخیبر پختونخوا (ساؤتھ) اور سلیمان خیل قبیلے کے عمائدین کے درمیان جرگے کا انعقاد کیا گیا. جرگے میں عمائدین نے علاقے میں انٹرنیٹ کی فراہمی، روڈ کی مرمت، میڈیکل کلینک کے قیام اور واٹر سپلائی سکیم کے مطالبات پیش کیے. فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (ساؤتھ) نے تمام مطالبات پر عملدرآمد کے لیے بھرپور معاونت فراہم کی جبکہ علاقے میں واٹر سپلائی سکیم کو کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا گیا ہے۔ زرمیلان اور خانکوٹ کے دور افتادہ اور پسماندہ علاقوں کے لئے سڑک کی مرمت کا کام مکمل کر دیا گیا ہے جبکہ...
مائیکروسافٹ ٹیمز میں حاضری کا نیا فیچر، پاکستان میں ہائبرڈ ورک کلچر کے لیے گیم چینجر یا پرائیویسی چیلنج؟
مائیکروسافٹ ٹیمز نے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری کرلی ہے جو ملازمین کا کام کی جگہ کا اسٹیٹس خودکار طور پر اپ ڈیٹ کرے گا مثلاً جب کسی ملازم کا آلہ کمپنی کے مخصوص وائی فائی نیٹ ورک سے جڑ جائے تو اس کا اسٹیٹس ’in the office‘ میں تبدیل ہو جائے گا۔ یہ فیچر اداروں کو ہائبرڈ ورک ماڈلز میں سہولت فراہم کرے گا، تاکہ دفتر یا ریموٹ ورکنگ کی نگرانی زیادہ منظم ہو سکے۔ تاہم ماہرین کے مطابق یہ نیا نظام ملازمین کی پرائیویسی سے متعلق اہم سوالات بھی اٹھا رہا ہے۔ مزید پڑھیں: ’اسکائپ‘ 22 سال بعد بند، ایک عہد کا اختتام مائیکروسافٹ کے مطابق یہ فیچر فی الحال پری ویو مرحلے میں ہے اور اسے...
وزارتِ خزانہ نے اپنی ماہانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ حالیہ معاشی اشاریے پاکستانی معیشت میں بتدریج بحالی کی نشاندہی کرتے ہیں، جب کہ مالیاتی نظم و ضبط، برآمدات میں بہتری اور ترسیلاتِ زر میں اضافے کے باعث مجموعی استحکام پر اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق حکومت کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے ابتدائی تین ماہ میں عام طور پر ہونے والے خسارے کے بجائے 15 کھرب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، تاہم اس نے تسلیم کیا کہ سیلاب اور پاک-افغان سرحد کی بندش کے باعث اشیائے ضروریہ کی سپلائی متاثر ہوئی، جس سے روزمرہ استعمال کی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ وزارتِ خزانہ نے اپنی رپورٹ...
پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول میں جاری مذاکرات کا تیسرا دن بھی مشکلات کا شکار رہا۔ذرائع کے مطابق مذاکرات میں پاکستان اپنے پیش کردہ منطقی مطالبات پر قائم ہے تاہم افغان طالبان کا وفد پاکستانی مطالبات کو پوری طرح تسلیم کرنےکو تیار نہیں۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی وفد کا مؤقف بدستور منطقی، مضبوط اور امن کے لیے ناگزیر ہے، میزبان ممالک بھی تسلیم کرتے ہیں کہ پاکستان کے یہ مطالبات معقول اور جائز ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دلچسپ طور پر افغان طالبان کا وفد خود بھی سمجھتا ہے کہ ان مطالبات کو ماننا درست ہے۔ذرائع نے بتایا کہ افغان طالبان کے وفد کو کابل سےکنٹرول کیا جا رہا ہے، افغان طالبان کا وفد بار بار کابل انتظامیہ...
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) فیلڈ مارشل عاصم منیر نے سرکاری دورے میں اردن کے شاہ عبداللہ سے ملاقات کی ہے، جس میں دونوں ممالک کے دفاعی تعاون اور دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے کے امور پر غور کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سلطنتِ اردن کے سرکاری دورے پر ہیں۔ انہوں نے ہاشمی سلطنتِ اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم ابن الحسین سے ملاقات کی، جو اردنی مسلح افواج کے سپریم کمانڈر بھی ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر شاہ عبداللہ کے فرزند ولی عہد شہزادہ الحسین بن عبداللہ دوم بھی ملاقات کے دوران موجود تھے۔ اعلامیے کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں شخصیات نے باہمی دلچسپی کے امور...
اسلام آباد: پاکستان سے سفر کرنے والے لاکھوں مسافروں کے لیے خوشخبری، ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر ڈیجیٹل ادائیگی کا نظام متعارف کرادیا گیا۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے حکومتِ پاکستان کی ہدایات اور اسٹیٹ بینک کے تعاون سے ہوائی اڈوں پر لین دین کے جدید ڈیجیٹل نظام کے نفاذ کا عمل شروع کردیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد مسافروں کو سہولت، شفافیت اور تیز تر مالی خدمات فراہم کرنا ہے۔ پی اے اے کے مطابق ملک کے تمام ہوائی اڈوں پر موجود تجارتی مراکز، ریسٹورنٹس اور سروس فراہم کرنے والے اداروں کو ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کو اپنانے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔ نئے نظام کے تحت مسافر اپنی سہولت کے مطابق ڈیجیٹل یا نقد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251028-01-9 ڈھاکا (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان 20 سال بعد نویں پاک–بنگلا جوائنٹ اکنامک کمیشن کا اجلاس ڈھاکا میں منعقد ہوا جس میں دونوں ممالک نے دفاعی، سیکورٹی اور اقتصادی تعاون کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا۔ اجلاس کی مشترکہ صدارت وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک اور بنگلا دیش کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر صالح الدین احمد نے کی۔اجلاس میں حلال ٹریڈ کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے۔ اس معاہدے سے حلال مصنوعات کے معیار، سرٹیفکیشن اور سرحد پار تجارت میں تعاون کے نئے راستے کھلیں گے۔ پاکستان نے بنگلا دیش کو کراچی پورٹ کے استعمال کی پیشکش بھی کی تاکہ بنگلا دیش خطے کے دیگر ممالک خصوصاً...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(بزنس رپورٹر) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے سابق صدر اور پاکستان بزنس گروپ (پی بی جی او) کے بانی فراز الرحمٰن نے کہا ہے کہ پاکستان میں دیرپا سیاسی استحکام، میرٹ پر مبنی گورننس اور پائیدار معاشی ترقی کیلئے صدارتی وفاقی نظام وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے۔فراز الرحمٰن نے کہا کہ موجودہ پارلیمانی نظام بار بار سیاسی عدم استحکام، مفاہمتی سیاست اور ناقص پالیسیوں کی وجہ سے کمزور ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘حکومتوں کی بار بار تبدیلی، سیاسی سودے بازی اور غیر یقینی صورتحال نے ملک کے وڑن اور ترقی کی رفتار کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ ہمیں ایسے نظام کی ضرورت ہے جس میں قیادت بااختیاراور عوام...
سربراہ ایم ڈبلیو ایم کا کہنا تھا کہ دعا ہے کہ خدا وند متعال آپ کو ملت جعفریہ کی خدمت، اتحاد امت کے فروغ اور وطنِ عزیز پاکستان میں امن و اخوت کے قیام کے لیے مزید ہمت، توفیق اور کامیابیاں عطا فرمائے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کو جعفریہ الائنس کا سربراہ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے ایک تہنیتی پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کو جعفریہ الائنس پاکستان کا صدر منتخب ہونے پر دلی مبارک باد پیش کرتا ہوں، دعا ہے کہ خدا وند متعال آپ کو ملت جعفریہ کی خدمت، اتحاد امت کے فروغ اور...
علامہ سید ساجد علی نقوی کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس برائے سیاسی عمل و آئندہ انتخابات گلگت بلتستان منعقد ہوا، سیاسی کمیٹی قائم کردی گئی، علامہ شبیر میثمی کمیٹی کے چیئرمین نامزد کئے گئے، مشاورت کے ساتھ بہتر تجاویز پر عملی جامہ پہناتے ہوئے سیاسی میدان میں آگے بڑھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک پاکستان نے گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے انتخابات میں منظم انداز میں آئی ٹی پی کو انتخابی میدان میں اتارنے کے لیے سیاسی کمیٹی قائم کر دی ہے۔ اس امر کا اعلان اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی زیر صدارت ایک اہم مشاورتی اجلاس...
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے 29 اکتوبر کو آغا خان ڈویلپمنٹ نے نیٹ ورک کے اہم ذمہ دوراں کی ملاقات طے کی گئی ہے۔ جس میں تالی راشن، ھاکس اور ھاکس تھینگی کے متاثرین کے لئے نئے گھروں کی تعمیر کے حوالے سے اہم فیصلے کئے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ متاثرین دیامر بھاشا ڈیم کی مکمل آبادکاری کے سلسلے میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی زیر صدارت گلگت میں منقعد ہوا۔ جس میں سیکریٹری فدا حسین، سیکریٹری ٹو وزیر اعلیٰ رحیم گل اور متاثرین کمیٹی کے صدر صاحب جان اور دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر متاثرین کی آباد کاری کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ گلگت...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سے سفر کرنے والے لاکھوں مسافروں کے لیے خوش خبری سامنے آئی ہے، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کے نفاذ کا آغاز کردیا۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے حکومت پاکستان کی ہدایات اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اقدام کے تحت ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کے نفاذ پر عمل شروع کردیا۔ ہوائی اڈوں پر موجود تمام تجارتی مراکز اور سروس فراہم کرنے والوں کو ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کو اپنانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔یہ اقدام مسافروں کے لیے سہولت، شفاف لین دین اور جدید مالی نظام کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوگا، مسافر نئے نظام کو...
جنوبی افریقا کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان ڈونوون فریرا کا کہنا ہے کہ پاکستان کےخلاف ٹی ٹونٹی سیریز اہم ہےکیونکہ ورلڈکپ قریب ہے۔ راولپنڈی میں جنوبی افریقی کپتان ڈونوون فریرا نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ٹی ٹونٹی میں حال ہی میں ساؤتھ افریقا نے اچھی کرکٹ کھیلی ہے۔ساؤتھ افریقا کے پاس باصلاحیت بیٹرز اور باؤلرز موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پریکٹس پر نہ جانے کی وجہ سے وہ پچ نہیں دیکھ سکے۔پہلی ایک دو گیندوں کےبعد معلوم ہوگا پہلےٹی ٹونٹی کی پچ کیسی ہے۔جو بھی میچ کھیلیں جیتنےکے لیے کھیلیں گے۔ پہلا ٹی ٹوئنٹی جیت جائیں تو سیریز میں اچھی شروعات ملےگی۔
شہباز شریف فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو کانفرنس میں شرکت کیلئے سعودیہ پہنچ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 27 October, 2025 سب نیوز ریاض(آئی پی ایس )سعودی ولی عہد و وزیرِ اعظم محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پر وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو کی نویں کانفرنس میں شرکت کیلئے وفد کے ہمراہ ریاض پہنچ گئے۔کنگ خالد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچنے پر ریاض کے نائب گورنر شہزاہ محمد بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز، پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی اور پاکستان کے سعودی عرب میں سفیر احمد فاروق نے وزیرِ اعظم اور پاکستانی وفد کا استقبال کیا۔ نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیرِ اطلاعات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: پاکستان میں میٹا اے آئی کو باضابطہ طور پر اردو زبان میں متعارف کرا دیا گیا ہے، جس کے بعد پاکستانی صارفین اب اس جدید ٹیکنالوجی سے انگریزی کے ساتھ ساتھ اپنی قومی زبان میں بھی بات چیت کر سکیں گے۔میٹا نے یہ اہم پیش رفت وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کے اشتراک سے منعقدہ تقریب Future in Focus: AI and Innovation کے دوران کی۔ تقریب میں پاکستان میں مصنوعی ذہانت کی تعلیم کے فروغ اور سرکاری ڈیجیٹل تبدیلی کے لیے تجرباتی پروگرام کے آغاز کا بھی اعلان کیا گیا۔کمپنی نے اس موقع پر اپنی رہنما دستاویز Transforming Public Sector Innovation in Asia Pacific with Llama کا پاکستانی ایڈیشن بھی متعارف کرایا، جوDeloitte کے تعاون سے...
پاکستان میں شرح سود خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں زیادہ ہے،صدر ایف پی سی سی آئی شرح سود کو11فیصد پر برقرار رکھنے سے کاروباری ماحول شدید متاثر ہو گا، اسٹیٹ بینک فیصلے پر ردعمل اسلام آباد (ممتاز نیوز)صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ شرح سود کو ایک بار پھر 11فیصد پر برقرار رکھنے کے فیصلے سے مایوسی ہوئی ، شرح سود کو برقرار رکھنے سے کاروباری ماحول شدید متاثر ہو گا۔ پیر کو اپنے ایک بیان میں شرح سود برقر ار رکھنے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کا پالیسی ریٹ 11فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ سمجھ سے بالاتر ہے ، مہنگائی...
پاکستان نے اپنی فضائی حدود دو روز کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے تمام ایئرلائنز اور ایوی ایشن کمپنیوں کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔ نوٹم کے مطابق فضائی حدود 28 اور 29 اکتوبر کی صبح 6 بجے سے صبح 9 بجے تک بند رہے گی، اس دوران تجارتی پروازوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ممکنہ طور پر پاکستان کی سرحد کے قریب بھارتی فوجی مشقوں کے پیش نظر دو دنوں کے دوران فضائی حدود کو تین گھنٹے کے لیے بند رکھا جائے گا۔ کراچی اور لاہور فلائٹ ریجنز کے مخصوص روٹس کمرشل پروازوں کے لیے بند رہیں گے۔
سٹی 42 : پاکستان اور افغان طالبان حکومت کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور شروع ہو گیا ۔ سفارتی ذرائع کے مطابق استنبول مذاکرات کے دو روز گزرنے کے باوجود ابھی تک کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے آج کے دور میں ثالث بھی موجود ہوں گے, سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے افغان طالبان سے دہشت گردی روکنے کے لیے تحریری گارنٹیاں طلب کیں ہیں۔ افغان طالبان کی ٹھوس اقدامات کی پیشکش تاہم تحریری گارنٹی/ یقین دھانی سے اجتناب کر رہے ہیں۔ افغان طالبان تحریری وعدے کرنے سے گریز کر رہے ہیں، افغان طالبان کی جانب سے شروع سے مذاکرات میں ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ بھارتی...
بالاکوٹ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کے لیے دریا پر بند باندھنے کا مرحلہ مکمل WhatsAppFacebookTwitter 0 27 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پاکستان میں چینی کمپنی کی جانب سے زیر تعمیر بالاکوٹ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ میں 25 تاریخ کو دریا پر بند باندھنے کا مرحلہ مکمل کر لیا گیا، جو ڈیم کے مرکزی تعمیراتی مرحلے کے آغاز کی نشاندہی کرتا ہے۔ پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا میں بالاکوٹ کے مقام پر دریائے کنہار پر واقع اس 300 میگاواٹ ہائیڈرو پاور منصوبے سے سالانہ اوسطاً 1.144 ارب کلو واٹ گھنٹے بجلی پیدا ہونے کی توقع ہے، جو تقریباً 1.8 ملین افراد کی بجلی کی ضروریات کو پورا کرے گا۔ خیبر پختونخوا انرجی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور اس پروجیکٹ...
پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور: طالبان کے مسودے میں شامل دو بنیادی مطالبات کیا ہیں؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) استنبول میں پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات آج تیسرے روز بھی جاری رہنے کا امکان ہے۔ دونوں ممالک کے وفود اس وقت استنبول میں موجود ہیں، تاہم گزشتہ روز مذاکرات میں کوئی خاص پیش رفت نہیں ہو سکی۔ ترکیہ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری مذاکرات دوسرے روز کوئی فیصلہ کن پیشرفت نہ ہوسکی۔ تاہم، دونوں ممالک کے وفود نے پندرہ گھنٹے طویل بات چیت کے بعد ممکنہ معاہدے کا مسودہ تیار کیا۔ اس دوران ثالثوں کی موجودگی میں دونوں جانب سے تجاویز کا تبادلہ بھی ہوا۔ افغان خبر...
پاکستان نے بھارت کیخلاف عالمی سطح پر آواز اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ پنجاب حکومت کیپ انوائرمنٹ کانفرنس میں بھارت کیخلاف اہم شواہد پیش کرے گی، وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر انوائرمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے فضائی آلودگی سے متعلق ڈیٹا اکٹھا کرنا شروع کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے فضائی آلودگی کے معاملے پر بھارت کیخلاف عالمی سطح پر آواز اٹھانے کا فیصلہ کرلیا، کیپ انوائرمنٹ کانفرنس میں بھارت کیخلاف اہم شواہد پیش کئے جائیں گے۔ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے، جس کے بعد پاکستان نے بھارت کیخلاف عالمی سطح پر آواز اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ پنجاب حکومت کیپ انوائرمنٹ کانفرنس میں بھارت...
پرتگال کے عظیم فٹبالر اور النصر کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو نے ہفتہ 25 اکتوبر کو فٹبال کی تاریخ میں ایک اور ریکارڈ قائم کرتے ہوئے اپنے کیریئر کا 950واں گول اسکور کیا۔ رونالڈو نے یہ تاریخی گول سعودی پرو لیگ کے میچ میں النصر کی جانب سے الحزم کے خلاف کنگ عبداللہ اسپورٹس سٹی اسٹیڈیم، بوریدہ میں کیا۔ میچ کے 25ویں منٹ میں جواو فیلکس نے النصر کو برتری دلائی، تاہم آخری لمحات میں رونالڈو نے 88ویں منٹ میں گیند کو جال میں پہنچا کر ٹیم کو 2 صفر کی برتری دلائی۔ یہ گول رونالڈو کا النصر کے لیے اس سیزن کا چھٹا اور کلب کے لیے مجموعی طور پر 106واں گول تھا۔ مزید پڑھیں: کرِسٹیانو رونالڈو کا بیٹا بھی پرتگال...
امریکی ریاست نیواڈا میں ہونے والے 74ویں مس امریکا مقابلے میں ریاست نبراسکا کی 22 سالہ ماڈل آڈی ایکرٹ نے اپنی شاندار کارکردگی سے سب کو متاثر کرتے ہوئے یہ اعزاز اپنے نام کر لیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق پورے امریکا سے 50 ماڈلز نے اس مقابلے میں حصہ لیا، جن میں آڈی ایکرٹ نے اعتماد، شخصیت اور سماجی شعور کے امتزاج سے ججز کو متاثر کیا۔ آڈی ایکرٹ ایک سوشل میڈیا اور مارکیٹنگ کوآرڈینیٹر کے طور پر کام کرتی ہیں اور آن لائن سیفٹی و ڈیجیٹل آگاہی کی سرگرمیوں میں بھی نمایاں کردار ادا کر رہی ہیں۔ وہ ماضی میں نبراسکا یونیورسٹی کی چیئر لیڈنگ ٹیم کی رکن بھی رہ چکی ہیں۔ان کا انتخاب مس امریکا کے ایک...
امریکی ریاست نیواڈا میں منعقد ہونے والے 74ویں مِس امریکا مقابلے کا تاج ریاست نبراسکا کی ماڈل کنٹسٹنٹ آڈی ایکرٹ کے سر سجا دیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس مقابلے میں پورے امریکا سے 50 ماڈلز نے حصہ لیا، جن میں سے 22 سالہ آڈی ایکرٹ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔ آڈی ایکرٹ پیشے کے اعتبار سے ایک مقامی کمپنی میں سوشل میڈیا اور مارکیٹنگ کوآرڈینیٹر کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں تاہم ماڈلنگ کا شوق بھی رکھتی ہیں۔ ان کا انتخاب مِس امریکا کے نئے دور کی شروعات کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، کیونکہ حالیہ برسوں میں یہ مقابلہ متعدد تنازعات کا شکار رہا ہے۔...
وزیراعظم شہباز شریف آج سعودی عرب جائیں گے، سرمایہ کاری کانفرنس میں پاکستان کے اعلیٰ سطح وفد کی قیادت کریں گے
وزیراعظم محمد شہباز شریف آج سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب کے 3 روزہ دورے پر ریاض پہنچیں گے۔ وزیراعظم اپنے قیام کے دوران نویں مستقبل سرمایہ کاری کانفرنس(FII9) میں پاکستان کے اعلیٰ سطح وفد کی قیادت کریں گے۔ وفد میں نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سمیت کابینہ کے دیگر سینئر وزرا شامل ہیں۔ مزید پڑھیں: تھائی لینڈ کمبوڈیا جنگ بندی معاہدہ، سعودی عرب کا خیر مقدم عالمی سطح کی یہ کانفرنس 27 سے 29 اکتوبر تک ریاض میں جاری ہے، جس میں دنیا بھر کے رہنما، سرمایہ کار، پالیسی ساز اور ماہرین شریک ہیں۔ رواں برس کانفرنس کا موضوع ’خوشحالی کی کنجی: ترقی کی نئی سرحدوں کا افتتاح‘...
اسلام آباد+ لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ خصوصی نامہ نگار+نیوز رپورٹر) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آج سے ملک بھر میں گھریلو گیس کنکشن کھولنے کا اعلان کردیا۔ اسلام آباد میں گھریلو گیس کنکشن کی بحالی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب پاکستان کے عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا ہے۔ گھریلو صارفین کے لیے ملک بھر میں گیس کنکشن کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 2022 میں پی ڈی ایم کی حکومت بنی تو چاروں طرف سے بے پناہ دباؤ تھا کہ گیس کا کنکشن دیا جائے، ہمیں گیس کی فراہمی میں مشکلات تھیں، ہر درخواست دہندہ سے ہمیں معذرت کرنا پڑی تھی۔ گیس کی پائپ لائن اور اس کا انفراسٹرکچر بچھانے کے ناصرف احکامات دیے...
آج کل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ رفیق پٹیل پاکستان کی موجودہ قیادت نے امریکا سمیت دنیا کے اہم ممالک سے مراسم استوار کرلیے ہیں اور وہ اسے ایک بہت بڑی کامیابی تصور کرتی ہے۔ اگلے منصوبے میںا یک مفروضہ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ موجودہ حکمران اقتدار بچانے اور اقتدار چلانے کے اسی فارمولے کے ذریعے موجودہ نظام کو چلاتے رہیں گے اورنئی آئینی ترمیم کے ذریعے موجودہ اسمبلیوں کی مدّت مزید دس سال کے لیے بڑھا دی جائے گی۔ حزب اختلا ف کے اراکین کو نااہل کرکے نئے پسندیدہ افراد کو منتخب کرکے اسمبلیوں میں لے آیا جائے گا۔ اس طرح ایک سرکاری حزب اختلاف کا دوبارہ جنم ہوگا جیسا کہ اس سے پچھلی اسمبلی میں ہواتھا۔ ظاہر ہے ہمارے اس...
ریاض احمدچودھری تقسیم ہند سے قبل برطانوی حکومت نے کئی بیانات اور قوانین کے ذریعے یہ بات واضح کر دی تھی کہ برطانوی راج کی جگہ نئے ممالک، بھارت اور پاکستان نہیں لے سکتے اور یہ کہ ان کی سرپرستی ختم ہو جائے گی۔اس سے صاف ظاہر ہے کہ برطانیہ چاہتا تھا کہ یہ فیصلہ ریاستیں خود کریں کہ وہ بھارت یا پاکستان کا حصہ بننا چاہتے ہیں یا خود مختار رہنا چاہتے ہیں۔ برطانوی ہندوستان کی تقسیم سے پہلے کشمیر برطانوی سرپرستی میں ایک خود مختارراجوڑا(ریاست) تھا۔ برصغیر کی تمام ریاستیں یا راجوڑے برطانیہ کے زیر نگین نہیں تھے۔ بعض ریاستیں اس وقت بھی اپنی علیحدہ شناخت رکھتی تھی۔ برطانوی حکام کے پاس صرف ان کے دفاع اور خارجہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جماعت اسلامی کا کُل پاکستان اجتماع 21,22,23 نومبر کو مینار پاکستان پارک لاہور میں منعقد ہورہا ہے جس میں جماعت کے ارکان و کارکنان تو شریک ہوں گے ہی عام لوگوں کو بھی اس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے جبکہ دنیا بھر سے تحریک اسلامی کے قائدین بھی اس تاریخی اجتماع میں شرکت کریں گے۔ ملک گیر اجتماع کی روایت تبلیغی جماعت کے سوا کسی اور مذہبی و سیاسی جماعت میں موجود نہیں ہے۔ البتہ تبلیغی جماعت اپنا ملک گیر سالانہ اجتماع رائے ونڈ تبلیغی مرکز میں بڑی باقاعدگی سے منعقد کرتی ہے اس کی آخری نشست میں جو دعائیہ سیشن ہوتا ہے اس میں شرکا کی تعداد بڑھ جاتی ہے اور وفاقی و صوبائی حکام...
پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں نیا وزیراعظم پیپلز پارٹی کے 3 سینئر رہنماؤں میں سے ہوگا اور حتمی فیصلہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں قمرزمان کائرہ سے پوچھا گیا کہ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں آخری دنوں میں حکومت کیوں لے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں حکومت لینا کوئی شوق نہیں ہے، الیکشن نزدیک ہیں اور الیکشن کے قریب حکومت لینا ایک چیلنج ہے۔ یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں حکومت سازی: پیپلزپارٹی نے وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کے لیے نمبر پورے کرلیے قمرزمان کائرہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی اس وقت آزاد کشمیر اسمبلی میں سب سے...
امریکی ریاست نیواڈا میں منعقد ہوئے مس امریکا کے مقابلے کا تاج ریاست نبراسکا کی آڈی ایکرٹ کے سر سجا دیا گیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق مس امریکا کے 74 ویں ایڈیشن کے لیے 50 حسیناؤں کے درمیان ہونے والے مقابلے میں 22 سالہ آڈی ایکرٹ کامیاب ہوگئیں۔ آڈی ایکرٹ پیشے کے اعتبار سے ایک مقامی کمپنی میں سوشل میڈیا اور مارکیٹنگ کوآرڈینیٹر ہیں۔ آڈی ایکرٹ کا بطور مِس امریکا انتخاب مِس یو ایس اے کے انتظامی امور میں تبدیلیوں کے بعد ایک نیا آغاز سمجھا جارہا ہے، اس سے قبل مِس امریکا کا ٹائٹل کئی بار تنازعات کا شکار ہوچکا ہے مثال کے طور پر 2023ء میں ریاست یوٹاہ سے منتخب ہونے والی نویئلا فوگٹ نے بطور مِس...
پاک سعودی دفاعی معاہدے سے متعلق بھارتی میڈیا کا من گھڑت بیانیہ بے نقاب WhatsAppFacebookTwitter 0 26 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )بھارت کے گودی میڈیا کا پاک سعودی دفاعی معاہدے سے متعلق من گھڑت بیانیہ کا پول کھل گیا، وزارت اطلاعات و نشریات پاکستان نے بھارتی میڈیا کے ہتھکنڈوں کا پردہ چاک کر دیا۔بھارتی فرسٹ پوسٹ نے جھوٹا دعوی کیا کہ پاک سعودی فوجی معاہدہ کے تحت پاکستان 25 ہزار فوجی دستے سعودی عرب بھیجے گا۔ فرسٹ پوسٹ نے جھوٹا دعوی کیا کہ پاکستان سعودی عرب کو ایئر ڈیفنس اور راکٹ کمانڈ قائم کرنے میں تعاون بلکہ مختلف ہتھیاروں کے ساتھ شارٹ رینج میزائل سسٹم بھی فراہم کرے گا۔فرسٹ پوسٹ میں یہ بھی جھوٹا دعوی...
ترکیہ کے شہر استنبول میں پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا ہے، جہاں ثالثی کردار ادا کرنے والے فریقین کی موجودگی میں دونوں جانب سے نئی تجاویز پیش کی گئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق استنبول میں جاری ان مذاکرات سے قبل فریقین نے ایک دوسرے کی سابقہ تجاویز پر اپنے تحریری جوابات دینے کے ساتھ ساتھ متبادل نکات بھی سامنے رکھے۔ یہ بھی پڑھیں: افغان مہاجرین کی باعزت واپسی، اپنی سرزمین ایک دوسرے کیخلاف استعمال نہیں ہونے دینگے، پاکستان افغانستان کا اتفاق ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے دوران ثالث بھی متحرک کردار ادا کر رہے ہیں تاکہ فریقین کے درمیان کسی ممکنہ پیش رفت کو یقینی بنایا جا سکے۔ یاد رہے کہ...
پاکستان مسلم لیگ ن نے آئندہ ضمنی انتخابات کے لءے امیدواروں کا اعلان کردیا ہے۔ ضمنی انتخابات میں این اے 96 سے بلال بدر چوہدری، این اے 104 سے راجا دانیال ریاض، این اے 143 سے محمد طفیل جٹ، پی پی 203 سے محمد حنیف جٹ، پی پی 98 سے آزاد علی تبسم کو مسلم لیگ ن کی ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ مسلم لیگ ن کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات پارٹی امیدواروں کو ٹکٹ دینے کا اعلان کردیا ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے تحریک عدم اعتماد کے ذریعے آزاد کشمیر میں اپنی حکومت بنانے کا فیصلہ کرلیا، نئے قائد ایوان کے نام کا اعلان منگل تک متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق 27 اکتوبر کو کشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف ریاست بھر میں یوم سیاہ منایا جاتا ہے اس لیے فوری طور پر نئے وزیراعظم کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا اور یوم سیاہ کے بعد تحریک عدم اعتماد بھی پیش کی جائے گی۔ یہ فیصلہ صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے اجلاس میں کیا گیا۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری یاسین نے کہا کہ ہم...
— اسکرین گریب رحیم یار خان میں مبینہ زیادتی کی شکار لڑکی مقدمہ درج نہ ہونے پر احتجاجاً اونچی پانی کی ٹنکی پر چڑھ گئی۔ریسکیو اور پولیس اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر لڑکی کو ٹنکی سے اتار لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی اور اس کی والدہ کو تھانہ صدر پہنچا دیا گیا ہے۔متاثرہ لڑکی کی والدہ نے پولیس پر الزام عائد کیا ہے کہ پولیس ملزم کے خلاف مقدمہ درج نہیں کر رہی۔ ملزم بیٹی سے زیادتی کرتا رہا اور ویڈیوز بناتا رہا۔دوسری جانب ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ میرے علم میں ابھی یہ بات آئی ہے۔ اس کیس کی تحقیقات کریں گے۔
اسلام آباد: بھارت کے گودی میڈیا کا پاک سعودی دفاعی معاہدے سے متعلق من گھڑت بیانیہ کا پول کھل گیا، وزارت اطلاعات و نشریات پاکستان نے بھارتی میڈیا کے ہتھکنڈوں کا پردہ چاک کر دیا۔ بھارتی فرسٹ پوسٹ نے جھوٹا دعویٰ کیا کہ ’’پاک سعودی فوجی معاہدہ کے تحت پاکستان 25 ہزار فوجی دستے سعودی عرب بھیجے گا۔‘‘ فرسٹ پوسٹ نے جھوٹا دعویٰ کیا کہ پاکستان سعودی عرب کو ایئر ڈیفنس اور راکٹ کمانڈ قائم کرنے میں تعاون بلکہ مختلف ہتھیاروں کے ساتھ شارٹ رینج میزائل سسٹم بھی فراہم کرے گا۔ فرسٹ پوسٹ میں یہ بھی جھوٹا دعویٰ کیا گیا کہ ’’سعودی عرب چینی JF-17/J-10 خرید کر پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری اور افغان- بھارت...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر نویں فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو میں شرکت کے لیے کل ریاض جائیں گے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد 27 سے 29 اکتوبر تک سعودی عرب کا تین روزہ دورہ کرے گا، وفد میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سمیت سینئر وزرا شامل ہیں۔ ریاض میں ہونے والے فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو کے نویں ایڈیشن کا موضوع ’خوشحالی کی کُنجی: ترقی کی نئی راہوں کو کھولنا‘ ہے جس میں عالمی رہنما، سرمایہ کار اور پالیسی ساز شرکت کریں...
آزاد کشمیر کا نیا وزیراعظم کون ہو گا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 26 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں تحریک عدم اعتماد لانے اور اپنی حکومت بنانے کی تیاری کر رہی ہے نیا وزیراعظم کون ہوگا؟ تفصیلات کے مطابق آزاد کمشیر کی حکومت اس وقت ہچکولے کھا رہی ہے اور پیپلز پارٹی نے صدر مملکت سے ملاقات کے بعد وزیراعظم کے مستعفی نہ ہونے کی صورت میں آئندہ 72 گھنٹے میں تحریک عدم اعتماد لانے اور وہاں اپنی حکومت بنانے کا اعلان کیا ہے۔ پی پی آزاد کشمیر کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ان کے پاس آزاد کشمیر میں تحریک عدم اعتماد کامیاب کرانے اور اپنا وزیراعظم لانے کے لیے نمبرز...
اسلام آباد: پاکستان نے مذاکرات کے دوسرے دور میں افغان سرزمین سے دہشت گردی کے خاتمہ کا جامع پلان افغانستان کے حوالے کر دیا۔ پاکستان اور طالبان حکومت کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور استنبول میں مکمل ہوگیا۔ استمبول میں ترکیہ کی میزبانی میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات ہوئے، دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات 9 گھنٹے تک جاری رہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کا 7 رکنی وفد مذاکرات میں شریک ہوا، پاکستان افغانستان سے دہشت گردی اور تربیتی کیمپ کے خاتمے کے مطالبہ پر قائم رہا۔ استنبول میں مذاکرات کے دوران پاکستان نے افغان طالبان حکومت کے سامنے ایک جامع مسودہ تجویز پیش کیا۔ طالبان حکام پاکستانی تجویز پر غور و خوض جاری رکھیں گے۔...
پاک افغان مذاکرات کا دوسرا دور ختم، پاکستان نے طالبان کو دہشتگردی کی روک تھام کیلئے جامع پلان دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 26 October, 2025 سب نیوز ترکیے کے شہر استنبول میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور ختم ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے وفود کے درمیان مذاکرات استنبول کے مقامی ہوٹل میں ہوئے جس کی میزبانی ترکیہ کے اعلیٰ حکام نے کی۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ استنبول میں مذاکراتی دور میں قطر میں ہونے والے مذاکرات میں طے پانے والے نکات پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔ پاکستان نے طالبان کو دہشت گردی کی روک تھام کے لیے جامع پلان دے دیا۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے 2...
دونوں فریقین میںمزید دو روز تک بات چیت جاری رہنے کا امکان،افغانستان کو ہرصورت فتنہ الخوارج کو لگام ڈالنا ہوگی،پاکستان نے پھر واضح کردیا ترکیہ کی میزبانی میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان امن مذاکرات کا دوسرا دور استنبول میں مکمل ہوگیا تاہم دونوں فریقین کے درمیان مزید دو روز تک بات چیت جاری رہنے کا امکان ہے۔پاکستان نے پھر واضح کیا ہے کہ افغانستان کو ہر صورت فتنہ الخوارج کو لگام ڈالنا ہوگی۔ترکیہ کے شہر استنبول کے مقامی ہوٹل میں پاکستان اور افغانستان کے وفود کے درمیان مذاکرات ہوئے جو حالیہ پاک-افغان کشیدگی کے تناظر میں انتہائی اہم ہیں۔ذرائع کے مطابق مذاکرات کے دوران پاکستان نے فتنہ الخوارج اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کے حوالے سے اپنا واضح اور...
پاکستان کا آبی دفاع اور خودمختاری کا عزم،طالبان رجیم دریائے کنڑ پر بھارتی حکومت کے تعاون سے ڈیم تعمیر کرکے پاکستان کو پانی کی فراہمی روکناچاہتی ہے،انڈیا ٹو ڈے کی شائع رپورٹ افغان وزیر خارجہ کے دورہ بھارت کے بعد پانی کو بطور سیاسی ہتھیاراستعمال کرنے کی پالیسی واضح ہو گئی،بھارت کی جانب سے افغان طالبان رجیم کو ایک ارب امریکی ڈالر مالی امداد کی پیشکش بھارت اور افغانستان کے آبی گٹھ جوڑ کے پیش نظر پاکستان نے آبی دفاع اور خودمختاری کا عزم ظاہر کیا ہے جب کہ معرکہ حق میں ذلت آمیز شکست کے بعد بھارت نے افغان طالبان کے ذریعے آبی جارحیت کو ہتھیار بنانا شروع کردیا۔افغان طالبان رجیم اور بھارت کے درمیان بڑھتے تعلقات پاکستان مخالف...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پوٹھی مکوالاں(آن لائن) سابق مندوب اقوام متحدہ و سینئر سفارت کار مسعود خان کو اہم ترین منصب پر فائز کرنے کا فیصلہ، منقسم ریاست جموں کشمیر کے دو حصوں کو ایک حکومتی سیٹ اپ میں لانے کا فیصلہ، صدر ریاست کا عہدہ موجودہ آزاد جموں کشمیر کو اور وزرات عظمیٰ گلگت بلتستان کو دی جائے گی ۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ عالمی سطح پر ہونے والی تبدیلیوں کو مد نظر رکھتے بھارت کو بھرپور سیاسی و سفارتی جواب دینے اہم ترین منصوبہ بندی کی گئی ہے، یہ منصوبہ میاں نواز شریف کے دور حکومت 2018میں سامنے لایا گیا تھا مگر آخری وقت اس منصوبے پر عمل درآمد روک دیا گیا تھا، اب اس منصوبے پر دوبار ہ...
فائل فوٹو پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول میں مذاکرات کا دوسرا دور ختم ہوگیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے وفود کے درمیان مذاکرات استنبول کے مقامی ہوٹل میں ہوئے جس کی میزبانی ترکیہ کے اعلیٰ حکام نے کی۔ذرائع کے مطابق مذاکرات میں پاکستان نے افغان طالبان کو دہشتگردی کی روک تھام کے لیے جامع پلان دیدیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مذاکراتی دور میں قطر میں ہونے والے مذاکرات میں طے پانے والے نکات پر عمل درآمد کا بھی جائزہ لیا گیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے 2 رکنی وفد مذاکرات میں شریک ہوا جبکہ افغان طالبان کی طرف سے نائب وزیر داخلہ رحمت اللّٰہ مجیب نے وفد کی قیادت کی۔
درِ پاکستان آصف علی زرداری نے پولینڈ کے کاروباری اداروں کو پاکستان کے خصوصی اقتصادی زونز میں مشترکہ منصوبوں اور سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کی دعوت دی ہے۔یہ بات انہوں نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں پولینڈ کے نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ رادوسلاف سیکورسکی سے ملاقات کے دوران کہی، جو ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورے پر ہیں۔ صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان، پولینڈ کے ساتھ طویل عرصے سے قائم باہمی احترام اور تعاون پر مبنی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی روابط کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت اور سرمایہ...
پاک فوج کے ہاتھوں 10 مئی 2025 کی ذلت آمیز شکست کے باوجود بھارت کا جنگی جنون کم نہیں ہو سکا، بھارت نے پاکستان کی سرحد کے قریب بڑی فوجی مشقوں کے لیے نوٹم جاری کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت کا جنگی جنون: بیلسٹک میزائل اگنی۔5 کا تجربہ کرلیا رپورٹس کے مطابق بھارت نے بری فوج، بحریہ اور فضائیہ کی مشترکہ بڑی فوجی مشقوں کے انعقاد کے لیے نوٹم جاری کیا ہے۔ اور یہ مشقیں 30 اکتوبر سے 10 نومبر 2025 تک پاکستان کی سرحد کے قریب منعقد کی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق ان مشقوں کا پیمانہ اور مقام غیر معمولی نوعیت کے حامل ہیں، جس نے خطے میں سیکیورٹی تجزیہ کاروں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی ہے۔...
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ قابل اعتماد خفیہ معلومات کی بنیاد پر اطلاع ملی تھی کہ بھارت کے حمایت یافتہ خوارج گروہ “فتنہ الخوارج” شمالی وزیرستان کے علاقے جھلار میں ایک گاڑی کو خودکش حملے کے لیے تیار کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سیکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر شمالی وزیرستان میں بھارت کے حمایت یافتہ خوارج کے ٹھکانوں پر مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ممکنہ تباہ کن حملہ روک دیا اور 3 خوارج ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورتی فورسز نے 24 اکتوبر 2025 کو دہشت گردی کی ایک بڑی کارروائی ناکام بنا دی اور ایک ممکنہ تباہ کن حملہ روک لیا۔ آئی ایس پی آر نے...
وزیر اعظم کا پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ، کرکٹ کو رابطوں کا ذریعہ قرار دیا
وزیر اعظم کا پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ، کرکٹ کو رابطوں کا ذریعہ قرار دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کرکٹ محض ایک کھیل نہیں بلکہ مختلف ممالک کے عوام کو آپس میں جوڑنے کا سبب بھی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے دورہِ پاکستان پر موجود مہمان جنوبی افریقہ اور قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ دیا، اس دوران انہوں نے شریک کھلاڑیوں سے فردا فردا مصافحہ بھی کیا۔وزیراعظم آفس کے پریس ونگ کے مطابق شہباز شریف نے مہمان ٹیم کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقہ کے ساتھ مختلف سطحوں پر شاندار تعلقات ہیں، کرکٹ ان میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں پاکستان اور خطے کی مجموعی سیاسی و سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی استحکام اور موجودہ عالمی چیلنجز پر بھی گفتگو کی، اس موقع پر پاک برطانیہ تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے پر اتفاق کیا گیا جبکہ باہمی تعاون کے فروغ کے لیے مختلف پہلوؤں پر مشاورت کی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمن نے گفتگو کے دوران پاکستان میں جمہوری عمل کے تسلسل، سیاسی استحکام اور امن و امان کی فضا کو برقرار...
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر سیاستدان چوہدری نثار علاج کروانے کیلئے بیرون ملک جانے کی تیاری کر رہے ہیں۔ نجی ٹی وی 92 نیوز نے خاندانی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ چوہدری نثار علی خان کافی عرصے سے بیمار ہیں۔ پاکستان میں ان کا علاج ہو رہا ہے لیکن یہاں ان کی مکمل تشخیص نہیں ہو سکی۔ اسی لیے وہ مزید علاج کے لیے وہ جلد بیرونِ ملک روانہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے چند روز قبل چوہدری نثار کی عیادت کی تھی۔ وزیراعظم نے انہیں اپنے ہاں مدعو بھی کیا، تاہم خرابیِ صحت کے باعث وہ نہیں جا سکے۔خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار علاج مکمل ہونے کے بعد...
پیپلزپارٹی کا آزاد کشمیر میں اپنی حکومت بنانے کا فیصلہ، نیا وزیراعظم کون ہوگا؟ فیصلہ آصف زرداری پر چھوڑ دیا گیا
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے آزاد کشمیر میں اپنی حکومت بنانے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے، اور نئے قائد ایوان کے نام کا فیصلہ آصف زرداری پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ زرداری ہاؤس اسلام آباد میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیرصدارت ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں آزاد کشمیر کی حالیہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ سابق وزیراعظم سردار یعقوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیاکہ موجودہ وزیراعظم کو گھر بھیجنے کے لیے ان کے پاس نمبر پورے ہیں۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیئر...
پولیس کے مطابق بروری روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، جس پر جوابی فائرنگ کرتے ہوئے پولیس نے تین مسلح افراد کو ہلاک کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان پولیس نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کرنے والے تین ملزمان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ کوئٹہ پولیس کے مطابق بروری روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی۔ جس پر فوری طور پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان پولیس کے اہلکاروں نے فائرنگ کی۔ فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں پولیس نے تین مسلح افراد کو ہلاک کر دیا، جبکہ ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا۔ ہلاک ہونے والے افراد کی لاشیں سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جہاں...
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی موجودہ صورت حال پر تمام جماعتیں پریشان ہیں، آج زرداری ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں ہم نے مشاورت کی ہے، جس کے بعد ایوان صدر میں صدر زرداری کے ساتھ ہونے والی میٹنگ میں فائنل فیصلہ کیا جائےگا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج کے بعد پیش آنے والی صورت یقیناً سب کے لیے تشویش کا باعث ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ نمبر پورے ہوتے ہیں تو ہی حکومت بنائی جاتی ہے، سنا ہے کہ ن لیگ نے اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ...
جارجیا کی داخلی سیکیورٹی سروس نے دارالحکومت تبلیسی میں3 چینی شہریوں کو گرفتار کر لیا، جو مبینہ طور پر دو کلوگرام تابکار مادہ، یعنی یورینیم، غیر قانونی طور پر خریدنے کی کوشش کر رہے تھے۔ برطانیہ کے خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ریاستی سیکیورٹی سروس کے نائب سربراہ نے بتایا کہ گرفتار افراد نے یورینیم کو 4 لاکھ ڈالر میں خرید کر روس کے راستے چین منتقل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ تابکار مادہ تھا، تاہم اس خریداری کے مقصد کی مزید تفصیلات نہیں دی گئیں۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے یہ بھی کہا کہ ملزمان پر ایسے الزامات عائد کیے گئے ہیں جن کے تحت انہیں زیادہ سے زیادہ 10 سال قید کی...