2025-09-18@23:47:55 GMT
تلاش کی گنتی: 5266

«فائرنگ کی خبر»:

(نئی خبر)
    پاکستان میں 88 ملین پرانے اور غیر مؤثر پنکھوں کو توانائی بچانے والے ماڈلز سے تبدیل کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے، جس پر مجموعی طور پر ساڑھے 3 ارب ڈالر کی لاگت آئے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیشنل انرجی ایفیشنسی اینڈ کنزرویشن اتھارٹی یعنی نیکا کے مطابق اس پروگرام میں 5 کروڑ دیہی اور 3 کروڑ 80 لاکھ شہری گھروں کے پنکھے شامل ہیں، جنہیں آئندہ 10 برس میں مرحلہ وار بدلا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: حکومت کا ’پنکھا تبدیلی پروگرام‘ شروع کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت نے وزیرِاعظم کا ’پنکھا تبدیلی پروگرام‘ منظور کرتے ہوئے وزارتِ خزانہ کے ذریعے 2 ارب روپے کی ٹیکنیکل سپلائی گرانٹ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اقدام سے ملک...
    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مون سون بارشوں کے دوران سکھر کے شہریوں کی حفاظت کیلیے ہر ممکن اقدامات کی ہدایت کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور سینئر رہنما و سربراہ شعبہ خواتین فریال تالپور سے میئر سکھر و ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے ملاقات کی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مون سون بارشوں میں سکھر شہر میں ہر ممکن اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی حفاظت کے لیے ترجیحی بنیادوں پر ممکن اقدامات یقینی بنائے جائیں۔ ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر بیریسٹر ارسلان شیخ نے بریفنگ میں بتایا کہ سکھر شہر میں مون سون کے دوران کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر اختیارات نچلی سطح پر منتقل کر دیے جائیں تو نئے صوبے بنانے کی ضرورت ہی پیش نہیں آئے گی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چین کی مثال ہمارے سامنے ہے جہاں 70 فیصد وسائل نچلی سطح پر خرچ ہوتے ہیں۔ پاکستان میں بھی وسائل کی تقسیم کے موجودہ طریقہ کار کو تبدیل کرنا ہوگا۔ صوبوں کو اٹھارہویں ترمیم کے بعد وسائل میسر آئے لیکن اس کا بوجھ وفاق نے برداشت کیا۔ یہ بھی پڑھیں: نئے صوبوں کا قیام، این ایف سی ایوارڈ فارمولے میں تبدیلی، رانا ثنااللہ کھل کر بول پڑے وزیر دفاع نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ میں کسی بھی تبدیلی پر پیپلز پارٹی...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ تھائی لینڈ کی کاروباری برادری مراعات سے فائدہ اٹھائے، پنجاب سے علاقائی منڈیوں تک رسائی آسان ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے اعزاز میں تھائی لینڈ کے سابق وزیراعظم اور ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے کی ممتاز کاروباری شخصیت تھکسان شینا وترا کی جانب سے عشائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں تھائی لینڈ کی تاریخ کی کم عمر ترین سابق خاتون وزیراعظم پائیتونگترن شینا وترا نے بھی شرکت کی۔تھکسان شینا وترا اور ان کی صاحبزادی نے وزیراعلیٰ پنجاب کا پرتپاک خیر مقدم کیا اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کیلئے نیک تمناؤں اور خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا، دونوں سابق وزرائے...
    انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے کنٹینر جلانے کے مقدمے میں وکلا صفائی کی جرح کے بعد سماعت ملتوی کردی۔ کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو مہاجر قومی موومنٹ کے چئرمین آفاق احمد، عدنان، ماجد، یوسف چانڈیو دانش اور دیگر ملزمان پیش ہوئے۔ عدالت نے تفتیشی افسرسمیت گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرلئے۔ وکلا صفائی خرم مقصود، جاوید چھتاری اور خالد حشمت نے گواہوں پر جرح کی۔ وکلا صفائی نے موقف دیا کہ گواہوں کے بیانات میں واضع تضاد ہے۔ تفتیشی افسر کا بیان دیگر گواہوں سے مختلف ہے، عدالت نے وکلا صفائی کی جرح کے بعد سماعت 8 ستمبر تک ملتوی کردی۔ استغاثہ کے مطابق آفاق احمد اور دیگر ملزمان کیخلاف لانڈھی پولیس نے مقدمہ...
    عالمی بینک نے گلوبل پارٹنرشپ فار ایجوکیشن فنڈ کے تحت پاکستان کے لئے 47.9 ملین ڈالر گرانٹ کی منظوری دے دی ہے، گرانٹ کا مقصد پنجاب میں بچوں اور بچیوں کی پری پرائمری اور پرائمری سطح پرداخلوں و شمولیت کو بہتر بنانا ہے۔ عالمی بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نئی معاونت سے پرائمری سطح پر تعلیمی نتائج کو بہتر بنانے اور ایلیمنٹری سطح پر تعلیمی معاونت کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔ ”گیٹنگ رزلٹس: ایکسیس اینڈ ڈیلیوری آف کوالٹی ایجوکیشن سروسز اینڈ سسٹم ٹرانسفارمیشن ان پنجاب پراجیکٹ” کے تحت ابتدائی تعلیم کو وسعت دینے، اسکول سے باہر بچوں کو دوبارہ داخل کرانے، اساتذہ کی معاونت کو مضبوط بنانے اور تعلیمی شعبے کو ماحولیاتی تبدیلیوں اور ہنگامی...
    کراچی: سمندر کو آلودگی سے بچانے کیلئے کراچی کی بندرگاہوں پر بارشوں کے بعد صفائی مہم کا آغاز کردیا گیا۔  وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انور چوہدری کی ہدایت پر پوسٹ رین کلین اپ مہم کے تحت برتھوں، جیٹیوں اور نیوی گیشن چینلز سے کچرا صاف کیا جا رہا ہے، کے پی ٹی ذرائع کے مطابق مہم کے دوران 150 ٹن کچرا سمندر سے نکالا گیا۔  سمندر میں موجود کچرے سے آبی حیات کی زندگیوں کو بھی خطرات لا حق ہوتے ہیں، کیماڑی سے منوڑہ تک پھیلے ہوئے کچرے سے مچھلیوں کی افزائش بھی کم ہو رہی ہے۔ نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ اور زمینی سطح پر اوزون کی بڑھتی ہوئی سطح سمندری ماحولیاتی نظام اور انسانی صحت دونوں کو خطرے میں...
    پشاور: تھانہ حدود جمرود علاقہ غنڈی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہل کار شہید ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈی پی او رائے مظہر اقبال نے بتایا کہ فائرنگ سے پولیس اہلکار خورشید کو شہید کیا گیا جس کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ ڈی پی او کے مطابق پولیس اہلکار خورشید چھٹی پر گھر آیا ہوا تھا، جسے گھر کے سامنے ٹارگٹ کیا گیا، مقتول کی ذاتی دشمنی بھی تھی تحقیقات جاری ہیں۔
    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 24 اگست 2025 کو بھارت نے سیلاب کی اطلاع انڈس واٹر کمیشن کے بجائے سفارتی چینلز کے ذریعے دی، جو انڈس واٹر ٹریٹی کی خلاف ورزی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت کا یہ طرزِ عمل معاہدے کی صریحاً خلاف ورزی ہے، کیونکہ معاہدے کے تحت دونوں ممالک کو پانی سے متعلق معلومات اور ہنگامی صورتحال کی اطلاع براہِ راست انڈس واٹر کمیشن کے ذریعے دینا لازم ہے۔ مزید پڑھیں: وزیراعظم نے سیلاب کی بروقت اطلاع دے کر قیمتی زندگیاں بچانے والے ہیروز کو مدعو کرلیا ترجمان کے مطابق بھارت کی جانب سے یکطرفہ طور پر معاہدے کو معطل کرنے کا اعلان بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے، جس کے خطے میں امن و...
    اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق تھانہ شالیمار کے علاقے میں ملزمان نے پولیس ریڈنگ ٹیم پر فائرنگ کر دی۔ اسلام آباد پولیس کی ٹیم گرفتار ملزم عاصم جہانگیر کو ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے لے جا رہی تھی کہ اچانک گرین ایریا میں چھپے ملزمان نے پارٹی پر سیدھی فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں پولیس وین کا ٹائر پھٹ گیا تاہم پولیس اہلکار حفاظتی اقدامات کے باعث محفوظ رہے۔ یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد پولیس کی کارروائی: 380 ملزمان گرفتار، بڑی مقدار میں منشیات اور غیر قانونی اسلحہ برآمد ساتھی ملزمان کی فائرنگ سے گرفتار ملزم عاصم جہانگیر زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ عاصم جہانگیر تھانہ شالیمار...
    بنگلادیش کی وزارت خارجہ کا نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے دورے کو دونوں ممالک کیلیے خوش آئند قرار دیتے ہوئے بیان جاری کردیا۔ بنگلادیشی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے دورے کے دوران پاکستان اور بنگلا دیش نے دو طرفہ تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔ وزارت خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈٓار نے ڈھاکا میں بنگلہ دیشی مشیر خارجہ سے ملاقات کی، جس میں تجارت، سرماریہ کاری، تعلیم، صحت سمیت کئی شعبوں پر بات ہوئی۔ بنگلہ دیشی وزارت خارجہ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے بنگلا دیشی طلبا کیلئے “پاکستان بنگلہ دیش کوریڈور” کے آغاز کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت آئندہ...
    مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سینیٹر عرفان صدیقی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں پی ٹی آئی کسی بھی قسم کی سیاسی تحریک چلانے کی پوزیشن میں نہیں ہے،یہ جماعت ایک ایسے بھوسے کے ڈھیر کی مانند ہو چکی ہے، جس میں لاکھ کوششوں کے باوجود بھی کوئی تحر یک پیدا نہیں ہو سکتی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی بارہا احتجاجی سیاست آزما چکی ہے، مگر اب یہ تھک چکے ہیں۔ ان کے پاس نہ کوئی ٹھوس لائحہ عمل ہے، نہ ہی قومی ڈائیلاگ کے لیے سنجیدہ سوچ۔ وہ ایک تخیلاتی دنیا میں رہتے ہیں جہاں باتوں سے تبدیلی...
    بیجنگ :شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہ اجلاس 31 اگست سے یکم ستمبر 2025 تک چین کے شہر تھیان جن میں منعقد ہوگا۔ یہ تنظیم کے قیام کے بعد سب سے بڑی سمٹ ہوگی، جس میں 20 سے زائد ممالک کے رہنما اور 10 بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان دریائے ہائی حہ کے کنارے جمع ہوں گے۔ جولائی 2024 سے جب سے چین ایس سی او کا موجودہ چیئرمین ملک بنا ، شنگھائی تعاون تنظیم باضابطہ طور پر ایک نتیجہ خیز “چائنا ٹائم” میں داخل ہوئی ہے ۔ چین سات سال کے بعد پانچویں بار اس تنظیم کی صدارت کر رہا ہے۔ ابتدائی چھ رکن ممالک سے آج 26 ممالک کے “بڑے خاندان” تک، شنگھائی تعاون تنظیم دنیا کا سب سے...
    سندھ میں علیحدگی پسندوں کی بڑھتی سر گرمیوں پر تشویش ، پیپلزپارٹی سندھی علیحدگی پسندوں کی سرپرستی بند کرے صغیر سینٹرکے مکینوں کیخلاف علاقہ SSPکا بیان اور گرفتاریاںنسلی امتیاز کی بدترین مثال ،چیئر مین مہاجر قومی موومنٹ چیئر مین آفاق احمد نے سندھ کے علیحدگی پسندوں کی بڑھتی سرگرمیوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی سندھی علیحدگی پسندوں کی سرپرستی بند کرے،علیحدگی پسند کھلے عام ملک کے خلاف نعرے لگارہے ہیں اور انہیں حکومت گرفتار کرنے میں سنجیدہ نہیںہے ۔آفاق احمد نے کہا کہ اسکے برعکس اپنے اوپرہونے والے مظالم اورناانصافیوں کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو دہشت گرد کہ کرانکی گرفتاریاںمعمول بن چکی ہیں۔آفاق احمدنے کہا کہ صغیر سینٹرکے مکینوں کے خلاف علاقہ SSPکا بیان...
    اسلام آباد(خبر نگار خصوصی )سوشل میڈیا پر ڈاکٹر عثمان قاضی جس کو ایک معزز تعلیمی شخصیت اور دانشور کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے وہ دہشتگردوں کا سہولت کار نکلا سکیورٹی ذرائع نے انکشاف کیا ہے عثمان قاضی (عرف امیر) محض یونیورسٹی پروفیسر نہیں بلکہ کالعدم تنظیم بی ایل اے اور اس کے خودکش ونگ، مجید بریگیڈ کے کلیدی کارندے اور ہینڈلر تھے۔ ذرائع کے مطابق عثمان قاضی BUITEMS یونیورسٹی کے پلیٹ فارم کو نوجوان طلبہ کو انتہاپسندی کی طرف مائل کرنے اور بھرتی کرنے کے لیے استعمال کر رہے تھے۔ افسوسناک بات یہ ہے یونیورسٹی کا کلاس روم صرف تعلیم کے لیے نہیں بلکہ دہشت گرد نظریات پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہا تھا۔ اس کے باوجود...
    وزیردفاع خواجہ آصف نے بیرون ملک پاکستانیوں سے سیلاب زردگان کی مدد کے لیے آگے بڑھنے کی اپیل کی ہے۔ اتوار کے روز وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے ڈنمارک میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے بذریعہ زوم خطاب کیا اور حالیہ جنگ میں قوم کی شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی۔ یہ بھی پڑھیں: دریاؤں میں درمیانے درجے کا سیلاب، اربن فلڈ کا خدشہ، محکمہ موسمیات کی وارننگ ڈنمارک میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے وزیر دفاع کا پُرتپاک خیرمقدم کیا۔ اپنے خطاب میں خواجہ آصف نے پاکستانی قوم کے عزم اور اتحاد کو سراہتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اندرونِ ملک اور بیرونِ ملک پاکستانی عوام نے بے مثال کردار ادا کیا ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کا...
    پشاور میں سیلاب زدگان کیلیے امداد جمع کرنے کے کیمپ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 3 شدید زخمی ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے میچنی گیٹ کے علاقے پیر بالا چوک میں سیلاب زدگان کے لیے چند اکٹھا کرنے والے افراد پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پی سی او والے فرحان سمیت تین افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے چل بسا۔ واقعے کے بعد جائے وقوع پر ایس ایس پی آپریشنز اور سی ٹی ڈی کے افسران سمیت ایس پی، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او پہنچے۔ پولیس کے مطابق  تھانہ مچنی گیٹ کی حدود...
    عوامی نیشنل پارٹی کی کل جماعتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بہت سی کامیابیاں حاصل کی ہیں، اللہ تعالیٰ نے پاکستان کے نام سے ہمیں ایک شیلٹر دے دیا ہے، 2025ء میں پاکستان کئی مرحلے طے کر چکا، کئی مقام بلند ہوچکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے، اختلاف رائے کرتے ہوئے شائستگی کا دامن نہیں چھوڑنا چاہئے۔ عوامی نیشنل پارٹی کی کل جماعتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بہت سی کامیابیاں حاصل کی ہیں، اللہ تعالیٰ نے پاکستان کے نام سے ہمیں ایک شیلٹر دے دیا ہے،2025ء میں پاکستان کئی مرحلے طے کر چکا، کئی...
    پنجاب کو گالی دینے سے کچھ نہیں ملے گا، نفرت کی سیاست کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی،عرفان صدیقی WhatsAppFacebookTwitter 0 17 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)مسلم لیگ (ن)کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پاک فوج سرحدوں کی بہترین محافظ ہے، ملکی اداروں پر بلاجواز تنقید درست نہیں، ہمیں مسائل کے حل کے لیے وسیع پیمانے پر مذاکرات کرنے چائیں۔ اے این پی کی آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں نفرت کی سیاست کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی، پنجاب کو گالی دینے سے کچھ نہیں ملے گا، احتجاج اور دھرنوں کی سیاست ملکی مفاد میں نہیں، آئین پاکستان نے تمام اکائیوں کو جوڑے رکھا ہوا ہے، اختلاف رائے...
    پولیس نے اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور شواہد اکٹھے کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ لاشوں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں جاں بحق افراد کے لواحقین کی آہ و بکا سے فضاء سوگوار ہوگئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ کے نواحی علاقے ریگی شینو خیل میں اُس وقت قیامت صغریٰ برپا ہوگئی جب نامعلوم مسلح افراد نے اچانک اندھا دھند فائرنگ کر کے 7 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا، جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو کر زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مقتولین ایک مقامی تقریب کے بعد پکنگ سے واپس آرہے تھے...
    مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی کے لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے پاکستان کے موجودہ حالات، آئین، وفاقی یکجہتی، اور جمہوری عمل کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو نفرت نہیں بلکہ محبت، برداشت اور اتحاد کی ضرورت ہے۔ اسلام آباد میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کے دوران انہوں نے کہا کہ شاید ہی کوئی قوم ہو جو حکومت سے مکمل طور پر خوش اور متفق ہو، لیکن یہ اختلاف آئینی دائرے میں رہ کر ہی مفید ثابت ہوتا ہے۔ عرفان صدیقی نے پاکستان کو ایک عظیم نعمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ1947 کے مقابلے میں آج 2025 میں پاکستان کا مقام بلند تر ہے۔ ہمیں اس...
     اگر آپ 23 سال یا اس سے کم عمر پاکستانی طالب علم ہیں اور اعلیٰ تعلیم کے خواب دیکھ رہے ہیں تو یہ موقع آپ کے لیے ہے! عمان کی حکومت نے کلچر اینڈ سائنٹیفک کوآپریشن پروگرام کے تحت پاکستانی نوجوانوں کے لیے مکمل فنڈڈ اسکالرشپ کا اعلان کیا ہے۔ یہ اسکالرشپ نہ صرف تعلیمی اخراجات کو مکمل طور پر کور کرے گی، بلکہ بین الاقوامی سطح پر تعلیمی معیار کے مطابق آپ کو عمان کی بہترین جامعات میں تعلیم حاصل کرنے کا موقع بھی فراہم کرے گی۔ کن مضامین میں تعلیم حاصل کی جا سکتی ہے؟  اس اسکالرشپ کے ذریعے منتخب امیدوار عمان کی سرفہرست یونیورسٹیوں میں جن شعبہ جات میں بیچلر کی سطح پر تعلیم حاصل کر سکیں...
    معروف عالمی کوہ پیما ساجد سدپارہ کی کلین اینڈ گرین اسلام آباد موومنٹ کے زیر اہتمام شجرکاری مہم میں شرکت WhatsAppFacebookTwitter 0 17 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)معروف عالمی کوہ پیما ساجد سدپارہ نے کلین اینڈ گرین اسلام آباد موومنٹ کے زیر اہتمام چیئرمین کلین اینڈ گرین اسلام آباد موومنٹ احسن ظفر بختاوری کے ہمراہ اسلام آباد کے جی سیون (ستارہ مارکیٹ)اور آئی-ایٹ مرکزمیں شجرکاری مہم کے دوران پودا لگا یا ۔ اس موقع پر کلین اینڈ گرین اسلام آباد موومنٹ کی جانب سے دونوں تجارتی مراکز میں ڈسٹ بنز کی تنصیب بھی کی گئی، تاکہ صفائی اور کچرے کے بہتر انتظام کو یقینی بنایا جا سکے،اس موقع پر ایک بڑی آگاہی واک کا بھی انعقاد کیا...
    اسلام آباد: تعلیم فاؤنڈیشن اور پاکستان پبلک ہیلپ فاؤنڈیشن کے درمیان پنجاب کے ضلع منڈی بہاالدین کے 20 اسکولوں کو جدید سہولیات کے ساتھ اَپ گریڈ کرنے سے متعلق معاہدہ طے پا گیا۔ منصوبے کے پہلے مرحلے میں 5 اسکولوں کو اَپ گریڈ کیا جائے گا اور مرحلہ وار اَپ گریڈیشن کا عمل 20 اسکولوں تک بڑھایا جایا جائے گا۔ معاہدے کی تقریب میں تعلیم فاؤنڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر ظفر قادر اور پاکستان پبلک ہیلپ فاؤنڈیشن کے چیئرمین ناصر عباس تارڑ اور سی ای او محمد سلیم احمد رانجھا نے دستخط کیے۔ تقریب میں ڈاکٹر محمد سعید (صدر چیپٹر سوئٹزرلینڈ و سابق ڈائریکٹر انٹرنیشنل ٹریڈ سینٹر)، زمان مہدی (پاکستانی مندوب برائے یو این او)، حسام چیمہ (کونسلر پاکستان...
    کراچی: ڈیفنس میں نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے سیکیورٹی گارڈ کو قتل کر دیا اور اس کی رائفل چھین کر فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح گزری تھانے کے علاقے ڈی ایچ اے فیز6 خیابان شہباز میں واقع بنگلے کے باہر نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے سیکیورٹی گارڈ کو قتل کر دیا اور فرار ہوگئے، فائرنگ کے واقعے کی اطلاع منے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوع سے شواہد اکٹھا کرکے واقعے کی تفتیش شروع کر دی۔ مقتول سیکیورٹی گارڈ کی لاش قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کی گئی جہاں مقتول سیکیورٹی گارڈ کی شناخت 23 سالہ آریان ولد محمد اسلم کے نام سے کی گئی، مقتول سیکیورٹی گارڈ...
    مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما نے کہا کہ ہم نائبِ امام، رہبرِ معظم حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی قیادت میں امت مسلمہ کو وحدت و اتحاد کی دعوت دیتے ہیں، تاکہ سب مل کر اسرائیل کے ناپاک عزائم کو ناکام بنائیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ آلِ محمدؐ کی محبت اور مودت ایمان اور نجات کی علامت ہے، جبکہ آلِ رسولؐ سے بغض اور دشمنی کفر و نفاق کی نشانی ہے۔ چہلم شہدائے کربلا کی مناسبت سے ڈی سی چوک جیکب آباد میں منعقدہ سالانہ مرکزی مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ دنیا بھر میں...
    برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کی ’کرپٹو سفارت کاری‘ نے واشنگٹن میں نہ صرف ملک کی اہمیت میں اضافہ کیا ہے بلکہ سرمایہ کاری کے نئے دروازے بھی کھول دیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:بھارت کے معروف کرپٹو پلیٹ فارم پر سائبر حملہ، 378 کروڑ روپے کا نقصان، صارفین کے فنڈز محفوظ رپورٹ کے مطابق آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی حکمت عملی اور حکومت کے کرپٹو اقدامات کے نتیجے میں امریکہ اور پاکستان کے تعلقات میں غیر متوقع بہتری دیکھنے کو ملی ہے۔ ایشیا پیسیفک فاؤنڈیشن کے سینئر فیلو مائیکل کوگلمین کے مطابق اسلام آباد اور واشنگٹن کے روابط میں ایک نیا عروج آیا ہے۔ فنانشل ٹائمز نے لکھا...
    ’آفریدی نے کتے کا گوشت کھایا…‘ عرفان پٹھان کی پاکستانیوں کے خلاف نفرت انگیز گفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 17 August, 2025 سب نیوز بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عرفان پٹھان ایک بار پھر پاکستان مخالف بیانات دے کر خبروں میں آگئے ہیں۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں نہ صرف شاہد آفریدی کے ساتھ اپنی پرانی ”چپقلش“ کو ہوا دی بلکہ غیر شائستہ زبان استعمال کر کے کھیل کی روح کو بھی مجروح کیا۔ عرفان پٹھان کی شاہد آفریدی کے ساتھ کافی کڑوی مسابقت رہی ہے۔ محض کھیل ہی نہیں بلکہ میدان سے باہر بھی شاہد آفریدی کی حرکات و سکنات عرفان کو سخت ناگوار گزرتی تھیں۔ اسی طرح کا ایک قصہ سناتے ہوئے عرفان پٹھان نے شاہد...
    کوہاٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 17 August, 2025 سب نیوز کوہاٹ (آئی پی ایس) خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ واقع ضلع کوہاٹ کے نواحی علاقے ریگی شینو خیل میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 7 افراد کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ سے ایک شخص زخمی بھی ہوا جبکہ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔ پولیس حکام کا بتانا ہے کہ لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو...
    ڈیرہ اسماعیل خان: خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ کے نواحی علاقے ریگی شینو خیل میں اُس وقت قیامت صغریٰ برپا ہو گئی جب نامعلوم مسلح افراد نے اچانک اندھا دھند فائرنگ کر کے 7 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا، جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو کر زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مقتولین ایک مقامی تقریب کے بعد پکنگ سے واپس آرہے تھے کہ پہلے سے گھات لگائے ہوئے حملہ آوروں نے اُن پر شدید فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ اتنی شدید تھی کہ موقع پر ہی 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔ علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہے، جبکہ لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔...
    ویب ڈیسک: کوہاٹ کے علاقے ریگی شینوخیل میں نامعلوم افراد کی اندھا دھند فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔  پولیس کے مطابق مقتولین تاندہ ڈیم پر پکنک منانے کے بعد واپس آ رہے تھے کہ راستے میں گھات لگائے حملہ آوروں نے ان پر فائرنگ کردی، جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔  پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا زخمی شخص کو تشویشناک حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ جعلی ادویات کا خاتمہ، 2D بارکوڈ نظام پر عمل درآمد کیلئے اہم اجلاس طلب  پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش شروع...
    ملاکنڈ (نوائے وقت رپورٹ) مالاکنڈ میں جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے ضلعی امیر مفتی کفایت اﷲ کے بیٹے نے فائرنگ کر کے اپنے بھائی اور 2 بہنوں کو قتل کر دیا جبکہ مفتی کفایت اﷲ اور اہلیہ زخمی ہو گئے۔ ڈپٹی کمشنر حامد الرحمان کے مطابق تحصیل بٹ خیہ کے علاقے ثمن آباد میں مفتی کفایت اﷲ کے بیٹے معتصم اﷲ نے گھر میں فائرنگ کر دی۔ فائرنگ سے مفتی کفایت اﷲ کا ایک بیٹا اور بیٹی موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ مفتی کفایت اﷲ اور ایک بیٹی فائرنگ سے زخمی ہو گئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو بٹ خیلہ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمی بیٹی دم توڑ گئی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق گھریلو تنازع پر ملزم...
    پولیس حکام کے مطابق خصوصی ٹیموں نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوے ملزم معتصم کو اسلحہ سمیت شوگر بٹ خیلہ سے گرفتار کرکے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا ہے۔ زیر حراست ملزم سے مختلف زاویوں سے تفتیش کی جارہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جے یو آئی کے ضلعی امیر مفتی کفایت اللہ پر فائرنگ کرنے والے بیٹے کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ پولیس حکام کے مطابق خصوصی ٹیموں نے فوری طور پر کارروائی کرتے  ملزم معتصم کو اسلحہ سمیت شوگر بٹ خیلہ سے گرفتار کرکے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا ہے۔ حکام کا کہنا تھا کہ فائرنگ سے مفتی کفایت اللہ کا بیٹا عصمت اللہ اور بیٹی جاں بحق ہوئی جبکہ مفتی کفایت اللہ اور دوسری بیٹی شدید زخمی ہوئے،...
    مہذب اقوام اپنے اہم ایام کو بڑے وقار اور بردباری سے مناتی ہیں۔ پوری عیسائی دنیا 25 دسمبرکو حضرت عیسیٰؑ کا یوم ولادت مناتی ہے۔ تقریباً دو ماہ سے وہ لوگ اس جشن کو منانے کی تیاری کرتے رہتے ہیں۔ بے تحاشا پیسہ خرچ کرتے ہیں لیکن اس خاص دن پر عبادت کے بعد ایک دوسرے کو تحفے دیتے، دعوتیں کرتے ہیں اور یہ ساری خوشیاں خوش اسلوبی سے مناتے ہیں، یہی حال دوسری اقوام کا بھی ہے۔ ہمارے بھی کچھ دن ہمارے لیے بہت اہم ہیں عید، بقر عید ہماری عبادات اور اظہار تشکر کے دن ہیں اور ہم ان عبادات میں مصروف رہتے ہیں،مگر ادھر چند سالوں سے ہمارے یہاں ’’تہوار‘‘ اور ’’منانے‘‘ کے تصورات بدل گئے ہیں...
    آزادی بہت بڑی نعمت ہے اور اس کی حفاظت ہماری اجتماعی اور قومی ذمے داری ہے۔ آزادی کی قدر و قیمت مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے مسلمانوں سے پوچھنی چاہیے جو بھارت اور اسرائیل کے ظلم کا شکار ہیں۔ آزادی کا جشن مناتے ہوئے ہمیں عہد کرنا چاہیے کہ پاکستان کی ترقی کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے، وطن عزیز کی سالمیت پر کبھی آنچ نہیں آنے دیں گے، یومِ آزادی پاکستان صرف ایک تاریخی دن نہیں بلکہ ہمارے قومی اتحاد، یکجہتی اور حب الوطنی کی تجدید کا دن ہے آزادی ایک عظیم نعمت ہے اور آزای کی زندگی کا ایک دن غلام کی ہزار سالہ زندگی سے بہتر ہے۔ بڑی خوش قسمت ہیں وہ اقوام جو آزاد فضا...
    کورنگی پولیس نے یوم آزادی کے موقع پر کھلے عام ہوائی فائرنگ کرنے والی لڑکی کو گرفتار کرلیا جبکہ دیگر 2 ساتھیوں کی تلاش میں پولیس چھاپے مارے جارہے ہیں۔ پولیس کے مطابق ہوائی فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی اس حوالے سے ایس ایچ او کورنگی عدیل افضال نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ایک لڑکی کو ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا جبکہ اس کے ہمراہ 2 افراد بھی موجود تھے جو اسے ہوائی فائرنگ کی ترغیب دے رہے تھے۔ ویڈیو پر کورنگی پولیس نے سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کیا جس میں مدعی مقدمہ اے ایس آئی فیصل رحیم نے بیان دیا ہے کہ  مختلف واٹس ایپ گروپوں میں ایک ویڈیو جس...
    مفتی کفایت اللّٰہ : فائل فوٹو  مالاکنڈ میں جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے ضلعی امیر مفتی کفایت اللّٰہ کے بیٹے نے فائرنگ کرکے اپنے بھائی اور 2 بہنوں کو قتل کر دیا۔فائرنگ سے مفتی کفایت اللّٰہ اور ان کی بیٹی زخمی ہوگئی تھی جو دوران علاج دم توڑ گئی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر حامدالرحمان کے مطابق تحصیل بٹ خیلہ کے علاقے ثمن آباد میں مفتی کفایت اللّٰہ کے بیٹے معتصم اللّٰہ نے گھر میں فائرنگ کردی، فائرنگ سے مفتی کفایت اللہ کا ایک بیٹا اور بیٹی موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیے والد اور بہنوں پر فائرنگ کرنے والے مفتی کفایت اللّٰہ کے بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا...
    اسلام آباد میں موجود ایرانی سفارتحانے کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر نے سماجی روابط کی ویب سائٹ " ایکس " پر تعزیتی پیغام میں کہا کہ اس مشکل گھڑی میں ہر طرح کے تعاون، امداد اور ریلیف فراہم کرنے کو تیار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزیشکیان نے پاکستان میں سیلاب سے ہونیوالی تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار کیا۔ اسلام آباد میں موجود ایرانی سفارتحانے کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر نے سماجی روابط کی ویب سائٹ " ایکس " پر تعزیتی پیغام میں کہا کہ اس مشکل گھڑی میں ہر طرح کے تعاون، امداد اور ریلیف فراہم کرنے کو تیار ہیں۔ ترجمان ایرانی سفارتحانے کا کہنا ہے کہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اگست 2025ء ) حکومت کو آئی ایم ایف کی بجائے ملک کی 40 امیر ترین شخصیات سے فائدہ اٹھانے کا مشورہ دے دیا گیا۔ اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں چیئرمین اکنامک پالیسی بزنس ڈیولپمنٹ بورڈ گوہر اعجاز نے کہا کہ پاکستان کی بلین ڈالرز ملکیتی 40 امیر ترین شخصیات کی رپورٹ جاری کر دی ہے، پاکستان میں پبلک اورپرائیویٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنے والے یہی لوگ ہیں۔ سابق نگران وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ حکومت کو آئی ایم ایف کی بجائے ان لوگوں سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے کیوں کہ یہی لوگ اربوں کا ٹیکس اور عوام کو روزگار دیتے ہیں، حکومت نے ان لوگوں کا ایک...
    سینٹرل کنٹریکٹس 2025-26: پرفارمنس پر فیصلہ، کئی کرکٹرز فارغ، نئے ناموں کی انٹری متوقع WhatsAppFacebookTwitter 0 16 August, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس 2025-26 پرفارمنس کی بنیاد پر کئی کھلاڑیوں کی چھٹی یقینی ہوگئی، کئی نئے کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹس ملنے کا امکان ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئندہ سیزن کے لیے سینٹرل کنٹریکٹس 2025-26 پر مشاورت کا عمل حتمی مرحلے میں داخل کر دیا ہے، جس کے دوران کھلاڑیوں کی پرفارمنس کو بنیادی معیار قرار دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ناقص کارکردگی دکھانے والے متعدد کھلاڑیوں کے معاہدے ختم ہونے کا امکان ہے جبکہ کئی نئے اور باصلاحیت کھلاڑیوں کو پہلی بار سینٹرل کنٹریکٹ دینے کی تجویز زیر غور ہے۔پی سی...
    جوائنٹ سی پی سنجے جین نے بتایا کہ درگاہ شریف پتے شاہ کمپلیکس کی چھت گر گئی جسکے بعد 10 لوگوں کو بچا کر ایمس ٹراما سینٹر اور ایل این جے پی بھیجا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی کے نظام الدین علاقے میں ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ ہمایوں کے مقبرے کے پیچھے واقع فتح شاہ کی درگاہ کی چھت اور دیوار کا ایک حصہ اچانک گر گیا۔ حادثے کے وقت درگاہ کے اندر کئی لوگ موجود تھے جو ملبے تلے دب گئے۔ اس المناک حادثے میں چھ افراد جاں بحق ہوگئے۔ اس واقعہ کے سلسلے میں نامعلوم افراد کے خلاف تعزیرات ہند (بی این ایس) کی دفعہ 106، 125 اور 290 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔...
    ٹرمپ پوٹن سمٹ دوستانہ ماحول میں، مگر سیزفائر ڈیل نہ ہو سکی الاسکا سربراہی ملاقات سے متعلق چند اہم ضمنی حقائق الاسکا سربراہی ملاقات سے متعلق چند اہم ضمنی حقائق ماسکو میں کریملن کی طرف سے جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب جاری کردہ ایک بیان کے مطابق صدر پوٹن اور ان کے امریکی ہم منصب ٹرمپ کی امریکی ریاست الاسکا میں اینکریج کے مقام پر ایک ملٹری بیس پر ہونے والی ملاقات دو گھنٹے اور 45 منٹ تک جاری رہی اور اس میں اطراف کے وزرائے خارجہ اور سینیئر مشیر بھی موجود تھے۔ یہ صدارتی سمٹ فروری 2022ء میں یوکرین میں روسی فوجی مداخلت کے بعد سے آج تک ہونے والی امریکی اور روسی صدور کی پہلی براہ راست...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما شرمیلا فاروقی نے مجوزہ فوجداری قوانین (ترمیمی) بل 2025 کے فوری نفاذ پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قانون خواتین کو ان کے شریک حیات یا گھر کے دیگر افراد کی جانب سے غیر منصفانہ یا جبری بے دخلی سے محفوظ ر کھے گا۔ ہفتہ کو اپنے ایک انٹرویو میں شرمیلا نے خواتین کے حقوق کی خلاف ورزی اور گھر سے بے دخلی کے اقدامات کو مجرمانہ قرار دینے پر زور دیا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ مجوزہ فوجداری قانون (ترمیمی) بل 2025، سیکشن 498D اور شیڈول II میں اہم ترامیم متعارف کررائی گئی ہیں جس کا مقصد...
    فائل فوٹو مالاکنڈ کی تحصیل بٹ خیلہ میں فائرنگ سے مفتی کفایت اللہ اور انکی اہلیہ زخمی جبکہ بیٹا بیٹی جاں بحق ہوگئے۔تحصیل بٹ خیلہ میں فائرنگ کا واقعہ جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے رہنما مفتی کفایت اللہ کے گھر میں پیش آیا۔لیویز کے مطابق مفتی کفایت اللہ اور ان کی اہلیہ کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ فائرنگ مفتی کفایت اللہ کے بیٹے نے کی جس کے بعد وہ فرار ہوگیا۔
    —فائل فوٹو اسپیشل مانیٹرنگ یونٹ کی بےنظیر بھٹو اسپتال راولپنڈی سے متعلق انسپیکشن رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو پیش کردی گئی۔رپورٹ کے مطابق انسپیکشن کے دوران اسپتال کے بیشتر ڈاکٹرز کو غیر حاضر پایا گیا، اسپتال میں ہیلتھ ڈلیوری اور بنیادی سہولتوں کا انتہائی برا حال ہے۔ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضر پائے گئے۔اسپیشل مانیٹرنگ یونٹ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ مریضوں سے سرجری کے لیے لاکھوں روپے بٹورنے کی شکایات سامنے آئی ہیں، اسپتال کی ایمرجنسی اور او پی ڈی میں رش کے باوجود صرف دو کاؤنٹر فعال ہیں، 80 فیصد ادویات اسپتال میں دستیاب نہیں، مریض باہر سے خریدنے پر مجبور ہیں۔رپورٹ کے مطابق اسپتال کے ٹوائلٹس گندے اور ناقابل استعمال ہیں...
    خیبر پختونخوا کے ضلع ملاکنڈ کی تحصیل بٹ خیلہ میں بیٹے کی فائرنگ سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینئر رہنما مولانا کفایت اللہ اور ان کی اہلیہ شدید زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق لیویز حکام نے کہا کہ فائرنگ کا واقعہ مالا کنڈ کی تحصیل بٹ خیلہ میں مفتی کفایت اللہ کے گھر میں پیش آیا۔ لیویز ذرائع نے کہا کہ فائرنگ سے مفتی کفایت اللہ کا بیٹا اور بیٹی جاں بحق ہوئے جبکہ مفتی کفایت اللہ اور ان کی اہلیہ کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، لیویز ذرائع کے مطابق ان کا ایک بیٹا اور بیٹی بھی شدید زخمی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام نے لاشوں اور زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے...
    مالاکنڈ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اگست 2025ء ) جمعیت علماء اسلام ف کے رہنماء مفتی کفایت اللہ کے گھر ان کے بیٹے نے فائرنگ کردی۔(جاری ہے) میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ صوبہ خیبرپختونخواہ کے علاقہ مالاکنڈ میں سامنے آیا ہے جہاں جے یو آئی ف کے رہنماء مفتی کفایت اللہ کے گھر میں ان کے بیٹے نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ان کا بیٹا عصمت اللہ اور بیٹی جاں بحق ہوگئے جب کہ مفتی کفایت اللہ اور ان کی ایک اور بیٹی شدید زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے تاہم ان کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔
    —فائل فوٹو لاہور کے علاقوں کاہنہ اور چوہنگ میں 2 مبینہ پولیس مقابلوں میں 3 ملزمان اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ چوہنگ میں مبینہ مقابلے میں 2 ملزمان مارے گئے جبکہ کاہنہ میں مبینہ مقابلے میں ایک ملزم مارا گیا۔حکام نے بتایا کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔ 
    پیپلزپارٹی کی رکنِ قومی اسمبلی نے ڈیجیٹل میڈیا پر بڑھتے ہوئے غیر اخلاقی اور نازیبا مواد کی روک تھام کے لیے ایک بل قومی اسمبلی میں متعارف کرایا جس کا مقصد ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر غیر اخلاقی اور قابل اعتراض مواد کی اشاعت اور ترویج کو روکنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈیجیٹل میڈیا پر بڑھتے ہوئے غیراخلاقی اور نازیبا مواد کی روک تھام کے لیے قومی اسمبلی میں اہم قانون سازی کی جانب پیش رفت کی گئی ہے۔ پیپلزپارٹی کی رکنِ قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی نے اس حوالے سے ایک بل قومی اسمبلی میں متعارف کرایا جس کا مقصد ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر غیر اخلاقی اور قابل اعتراض مواد کی اشاعت اور ترویج کو روکنا ہے۔ بل کے متن کے...
    کراچی:  جشنِ آزادی کے موقع پر شہر میں ہوائی فائرنگ کے واقعات میں زخمیوں کی تعداد 115 ہوگئی۔ ایس ایچ او سچل امین کھوسہ کے مطابق سہراب گوٹھ کے قریب جھگی میں سوتی ہوئی بچی نامعلوم سمت سے چلنے والی گولی لگنے سے زخمی ہوگئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ والدین نے ابتدا میں معمولی زخم سمجھ کر قریبی کلینک سے علاج کرایا، تاہم دو روز بعد تکلیف بڑھنے پر ایکسرے کرایا گیا تو ٹانگ میں گولی واضح ہوئی۔ پولیس کے مطابق بچی کو آج جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
    جنیوا( مانیٹرنگ ڈیسک )عالمی منظر نامے پر بھارت کی ایک اور سبکی جبکہ پاکستان  نے ایک اور سفارتی کامیابی حاصل کرلی۔  ’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق پلاسٹک آلودگی پر اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس  وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی مصدق ملک کی زیر صدارت ہوا جس میں 46 ملکوں نےمصدق ملک کو اگلے اجلاس کی صدارت سونپ دی۔ پاکستان کو صدارت ملنے پر بھارتی وفد جل کر سیشن سے واک آؤٹ کرگیا تاہم کسی رکن ملک نے بھارتی واک آؤٹ کی پرواہ نہیں کی۔ کالاباغ ڈیم  بنائیں ملک بچائیں، مونس الہیٰ اپنے خطاب میں وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا کہ ترقی یافتہ دنیا کو یہ نہیں سمجھنا چاہیے کہ ترقی پذیر ممالک...
    عینی شاہدین نے میڈیا کو بتایا کہ ان زخمیوں میں سے ایک نے اسپتال پہنچ کر دم توڑ دیا جب کہ دیگر دو کی حالت بھی نازک ہے۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ اب تک دو افراد کو گولیاں لگنے کی تصدیق ہوئی ہے جنھیں اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سویڈن کے شہر اوری برو (Örebro) میں نماز جمعہ کے وقت ایک مسجد کے قریب اس وقت فائرنگ کی گئی جب نمازی باہر آ رہے تھے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مسجد پر فائرنگ میں کم از کم 3 افراد شدید زخمی ہوگئے جنھیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ عینی شاہدین نے میڈیا کو بتایا کہ ان زخمیوں میں...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ بی ایل اے کے مجید بریگیڈ کا دہشت گردوں کی فہرست میں شامل ہونا بھارت کیلئے بڑا سفارتی جھٹکا ہے، امریکا نے واضح کردیا کہ وہ ان دہشت گروں کیخلاف پاکستان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملاکر لڑے گا۔ سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے سماء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی ایل اے بلوچستان میں مجید بریگیڈ کا اضافی یونٹ لا رہا تھا، بی ایل اے یا مجید بریگیڈ کا دہشت گردوں کی فہرست میں آنا بھارتی سفارتکاری کے منہ پر طمانچہ ہے۔ سوات اور باجوڑ میں پاک فوج  کا فلڈ ریلیف آپریشن،عوام اور سکول کے بچوں کو محفوظ...
    سٹی42:  ڈیرہ اسماعیل خان  میں دہشتگردوں nنے خیبر پختونخوا پولیس پر ایک اور بزدلانہ وار کر دیا۔  پولیس نے بھرپور انداز میں فوری جواب دیا۔ پولیس کے جوانوں کی جوابی فائرنگ سے ایک  دہشتگرد ہلاک  ہو گیا اور 3 زخمی ہو گئے۔ آج جمعہ کی شام موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان   کے علاقہ کولاچی میں دہشتگردوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک دہشتگرد ہلاک اور 3 زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔     مائع قدرتی گیس  کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان  ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا کہ ایس ایچ او کلاچی بھی دہشتگردوں کی فائرنگ سے زخمی ہوئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر   ڈیرہ اسماعیل خان...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) وفاقی وزیر پاور سردار اویس احمد خان لغاری اور وفاقی سیکرٹری پاور ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان کو صدر مملکت کی جانب سے پاور سیکٹر میں بے مثال خدمات، ہزاروں ارب روپے کی قومی بچت اور اصلاحات پر مبنی خدمات کے اعتراف میں ہلال امتیاز اور ستارہ امتیاز کے قومی اعزازات سے نوازا جائے گا۔(جاری ہے) پاور ڈویژن کے مطابق انہیں 23 مارچ 2026 کو اعزاز عطا کئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر اور سیکرٹری کو پاور سیکٹر میں گردشی قرضوں میں 780 ارب روپے کی تاریخی کمی، 191 ارب روپے کی قومی بچت، بجلی سہولت کے ذریعے خطے کی سستی ترین بجلی کی فراہمی،...
    نجکاری کمیشن نے زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ (زیڈ ٹی بی ایل) کی اسٹریٹجک نجکاری کے لیے مالیاتی مشاورتی خدمات کے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔ ۔ وزارت نجکاری کی جانب سے جمعہ کو یہاں جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں زرعی فنانسنگ کے منظر نامے کے استحکام کی جانب ایک اہم قدم کے طور پر نجکاری کمیشن نے زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کی اسٹریٹجک نجکاری کے لیے نیکسٹ کیپیٹل لمیٹڈ کی قیادت میں کنسورشیم کے ساتھ مالیاتی مشاورتی خدمات کے معاہدے (ایف اے ایس اے) پر دستخط کیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: او جی ڈی سی ایل کے شیئرز کی منتقلی، کابینہ کمیٹی اور نجکاری کمیشن کی مشاورت کنسورشیم بھرپور مہارتوں کو نمایاں طور پر مجتمع کرتا ہے جس میں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سے جمعہ کوامریکی سفارتخانے کی ناظم الامور نٹالی بیکر نے وزارتِ خزانہ میں ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خصوصاً دوطرفہ تجارت، کاروبار اور پاکستان میں امریکی سرمایہ کاری میں اضافہ کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کی معیشت نے کامیابی کی سمت کا رخ موڑ لیا ہے اور موڈیز کی حالیہ اپ گریڈنگ جس نے تینوں بڑی بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسیوں کی پاکستان کی معاشی کارکردگی پر مثبت رائے کو ہم آہنگ کر دیا ہے،واضح ثبوت ہے کہ حکومت کے مشکل مگر ضروری اصلاحاتی اقدامات مثبت نتائج دے رہے ہیں۔...
    کوئٹہ: زیارت میں نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ سے تین وکلا زخمی ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق زیارت میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ذرائع لیویز فورس کے مطابق فائرنگ سے فیصل قریشی ایڈووکیٹ، نثار احمد ایڈووکیٹ اور ان کے ساتھی زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال میں طبی امداد کے بعد کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔ ذرائع لیویز فورس کے مطابق فائرنگ کی وجہ دو گروہوں کے درمیان اراضی پر تنازع ہے۔
    ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 ایکسائز اہلکار شہید اور ہوٹل مالک زخمی ہو گیا  کردیا۔پولیس کے مطابق درابن روڈ مفتی محمود چوک کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جہاں اہلکار ناشتہ کررہے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا، واقعہ میں 2 ایکسائز اہلکار شہید ہوگئے جبکہ ہوٹل مالک زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق زخمی شخص کو مفتی محمود اسپتال منتقل کردیا گیا، حملہ آوروں کی شناخت اور گرفتاری کیلئے کارروائی جاری ہے۔
    کسی کو بلیک میل نہیں کرتے، جوہری صلاحیت دفاع کی ضمانت ہے،خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 15 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان نیوکلر بلیک میلنگ کر رہا ہے نہ ہی یقین رکھتے ہیں، پاکستان کے اثاثے پاکستان کے دفاع کے لیے ہیں۔ پاکستان کی ایٹمی صلاحیت سے کسی کو خطرہ نہیں ہو سکتا۔ پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان نے اپنے دفاع میں جنگ لڑی اور جنگ جیتی، نریندر مودی کے لیے پاکستان سے جنگ ایک ڈراؤنا خواب بن چکا، مودی کو اب خواب میں بھی پاکستان اور پاکستانی افواج نظر آتی ہیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ مودی کے لیے دوسری جنگ...
    سابقہ اداکارہ اریج فاطمہ نے پہلی بار اپنے نایاب کینسر کی علامات اور علاج کی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بیماری کی بروقت تشخیص اور احتیاطی ٹیسٹ کی اہمیت سے آگاہ کیا۔ گزشتہ دنوں اریج فاطمہ نے ایک ویڈیو شیئر کی تھی، جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ انہیں کوریوکارسینوما نامی کینسر کی تشخیص ہوئی تھی، یہ ایک نایاب قسم کا کینسر ہے جو مولر حمل کے بعد پیدا ہو سکتا ہے۔ حال ہی میں اریج فاطمہ نے ایک اور ویڈیو شیئر کی، جس میں بتایا کہ پہلی ویڈیو انہوں نے اس وقت بنائی تھی جب وہ کینسر سے تقریباً صحت یاب ہو چکی تھیں۔ ان کے مطابق ویڈیو کے بعد بہت سے لوگوں نے ان سے...
    بیجنگ: پاکستان کے 79ویں یوم آزادی کے موقع پر بیجنگ میں قائم پاکستانی سفارتخانے میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں مارکۂ حق میں پاکستان کی تاریخی فتح اور آپریشن بنیان المرصوص کے کامیاب انعقاد کا بھی جشن منایا گیا۔ تقریب کا آغاز ڈپٹی ہیڈ آف مشن بلال محمود چوہدری کی جانب سے قومی پرچم لہرانے سے ہوا۔ بعد ازاں صدر، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ پاکستان کے تہنیتی پیغامات پڑھ کر سنائے گئے، جن میں قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں آزادی کی جدوجہد کے دوران دی گئی قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا اور 14 اگست 1947 کو پاکستان کے قیام کی یاد تازہ کی گئی۔...
    معروف گلوکار عاطف اسلم نے اپنے والد کے انتقال کے محض ایک دن بعد جشنِ آزادی کی تقریب میں پرفارم کر کے سب کو حیران کر دیا۔ شائقین کی حیرت کی وجہ عاطف کی گلوکاری نہیں بلکہ یہ تھی کہ ان کے والد کا انتقال ایک روز قبل ہوا تھا، اور اس غم کے باوجود عاطف اسلم اگلے ہی دن اسٹیج پر موجود تھے۔ جب سوشل میڈیا پر عاطف اسلم کی اس تقریب کی ویڈیوز وائرل ہوئیں تو عوام کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آئے۔ کچھ نے انہیں اس فیصلے پر تنقید کا نشانہ بنایا تو کوئی ان کا دفاع کرتا نظر آیا۔ ایک صارف نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پیسے نے ان کو اندھا کر دیا ہے۔...
    بالی ووڈ اداکار عامر خان نے این ڈی ٹی وی کے خصوصی پروگرام ’جے جوان‘ میں کہا ہے کہ وہ مذہبی ہیں اور تمام مذاہب کا احترام کرتے ہیں، کیونکہ سب ایک ہی خدا کی طرف لے جاتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:عامر خان پر بھائی کا سنگین الزام، خاندان والے بھی بول پڑے اس پروگرام میں عامر خان نے کہا کہ مذہب ایک ذاتی معاملہ ہے اور یہ ان کے دل کے بہت قریب ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے راستے مختلف ہو سکتے ہیں لیکن منزل ایک ہی ہے۔ بڑے شعور سے جڑنا ہی خدا سے جڑنا ہے۔ 60 سالہ اداکار نے بتایا کہ وہ حال ہی میں مراقبہ (میڈیٹیشن) شروع کر چکے ہیں اور ’دا اجی میڈیٹیشن‘...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے آپریشن بنیان مرصوص کے دوران بھارت کے ایس 400 فضائی دفاعی نظام کو تباہ کرنے والے پاک فضائیہ کے پائلٹ کی خصوصی پذیرائی کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کے افسر ونگ کمانڈر ملک رضوان الحق کو تمغہ بسالت کا اعزاز عطا کیا گیا۔ وزیر اعظم نے ونگ کمانڈر ملک رضوان الحق کو اعزاز عطا کیا اور اس کے بعد انہیں اپنے ساتھ کھڑا کرکے حاضرین سے تعارف کراتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے ایس 400 سسٹم کو تباہ کیا جس پر حاضرین نے تالیاں بجا کر انہیں بھرپور داد دی۔
    وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف کی جانب سے آپریشن بنیان مرصوص کے دوران بھارت کے ایس 400 فضائی دفاعی نظام کو تباہ کرنے والے پاک فضائیہ کے پائلٹ کی خصوصی پزیرائی کی گئی۔آج ایوانِ صدر میں ہونے والی پروقار تقریب میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سول و عسکری شخصیات کو اعلیٰ اعزازات سے نوازا۔ تابش ہاشمی نے بھارتی طیارہ گرانیوالے اسکواڈرن لیڈر کے ساتھ یادگار تصویر شیئر کر دیمعروف کامیڈین اور میزبان تابش ہاشمی نے آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کے دوران غیر معمولی جرأت کا مظاہرہ کرنے اور بھارتی طیارہ رافیل گرانے والے اسکواڈرن لیڈر کے ساتھ یادگار تصویر شیئر کر دی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں پاک فضائیہ کے افسر...
    کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر امور کشمیر کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا، پاکستان کو بھارت کیخلاف عظیم کامیابی ملی، ہم نے بھارت کو سفارتی محاذ پر بھی شکست دی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام نے کہا کہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔ کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا، پاکستان کو بھارت کیخلاف عظیم کامیابی ملی، ہم نے بھارت کو سفارتی محاذ پر بھی شکست دی۔ امیر مقام نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے والوں کو ناکامی کے سوا...
    آپریشن “بنیان المرصوص کے دوران، پاک فضائیہ نے اپنی جارحیت کا ردعمل دیتے ہوئے بھارت کے جدید دفاعی نظام S‑400 کو نشانہ بنایا اور منہ توڑ جواب دیا ۔ یہ اہم کارروائی 10 مئی 2025 کو انجام پائی، جب پاکستان نے اپنی فضائی حدود پر ہونے والی بھارتی حملوں کے بعد اعلیٰ سطح کا جوابی حملہ کیا اس تاریخی کامیابی کے اعتراف میں وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ایوانِ صدر میں شاندار فنکشن کے دوران وِنگ کمانڈر ملک رضوان الحق کو تمغہ بسالت  کے اعزاز سے نوازا وزیرِ اعظم نے انہیں بلارک کر حاضرین کے سامنے ان کی بہادری سے روشناس کروایا—جس پر کارکنوں نے زوردار تالیوں سے داد دی اور ان کے جذبہ اور حوصلے کی...
    موٹرسائیکل سوار 2 ملزمان کار سوار شہری کو اسلحہ کے زور لوٹنے کیلئے روکنے کی کوشش کر رہے تھے، جس پر شہری نے اپنے لائسنس یافتہ پستول سے ڈاکوؤں پر فائرنگ کر دی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ڈیفنس خیابان محافظ پر کار سوار شہری کی فائرنگ سے موٹرسائیکل سوار ایک ڈاکو ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر درخشاں تھانے کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ہلاک و زخمی ہونے والے ڈاکوؤں کو ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق ہلاک و زخمی ہونے والے ڈاکوؤں سے 2 پستولیں بمعہ گولیاں، موبائل فونز، نقد رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔ موٹرسائیکل سوار 2 ملزمان کار سوار شہری کو اسلحہ کے زور لوٹنے کیلئے...
    سٹی 42: سٹی نیوز نیٹ ورک کا ایک اور اعزاز ، سینئر  اینکر پرسن اور صحافی نسیم زہرا کو سول ایوارڈ دے دیا گیا   نسیم زہرا کو معرکہ حق میں بہترین صحافت اور عالمی منظر نامے کی منظر کشی پر سراہا گیا،پاک بھارت اور خطے کی اصل حقیقت اور دفاعی معاملات پر ناظرین کو حقائق سے آگاہ کرتی رہیں ،نسیم زہرا کی بہترین کارکردگی پر صدر مملکت نے انہیں تمغہ امتیاز سے نوازا گیا  جشن آزادی:پنجاب  کے 41 اضلاع میں بیک وقت آتشبازی نسیم زہرا طبیعت ناسازی کے باعث آج تقریب میں شریک نہیں ہو سکیں ،یاد رہے کہ نسیم زہرا جغرافیائی سیاست اور دفاعی امور کی ماہر اور مصنفہ بھی ہیں 
    کانگریس رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ کانگریس اور اسکے اتحادی بہار کی سرزمین سے ووٹ چوری کے خلاف براہ راست جنگ شروع کررہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی 17 اگست سے بہار کی سر زمین سے "ووٹ ادھیکار یاترا" کا آغاز کریں گے۔ یہ یاترا باضابطہ طور پر ساسارام کے ریلوے میدان سے ایک عوامی جلسے کے ساتھ شروع ہوگی اور یکم ستمبر کو پٹنہ کے تاریخی گاندھی میدان میں عوامی جلسہ کے ساتھ اختتام پذیر ہوگی۔ اس مہم کا مقصد ووٹ چوری کے خلاف عوامی بیداری پیدا کرنا اور صاف و شفاف ووٹر لسٹ کو یقینی بنانا ہے۔ یہ یاترا کانگریس کے علاوہ بہار میں "انڈیا" اتحاد کے دیگر...
    امریکا سمیت دنیا بھر میں پاکستانی اپنی آزادی کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں، پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 August, 2025 سب نیوز واشنگٹن(سب نیوز)امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ امریکا سمیت دنیا بھر میں پاکستانی اپنی آزادی کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ 14اگست 2025 کے جشن آزادی کے موقع پر میں پاکستان ، امریکا اور دنیا کے طول و عرض میں رہنے والے تمام پاکستانیوں کو خلوص دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ جشن آزادی تجدید عہد اور آزادی کا دن ہ، لیکن اس مرتبہ 14 اگست اس معرکہ حق کے 3 ماہ بعد...
    امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ امریکا سمیت دنیا بھر میں پاکستانی اپنی آزادی کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ 14 اگست 2025 کے جشن آزادی کے موقع پر میں پاکستان، امریکا اور دنیا کے طول و عرض میں رہنے والے تمام پاکستانیوں کو خلوص دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، جشن آزادی تجدید عہد اور آزادی کا دن ہے لیکن اس مرتبہ 14 اگست اس معرکہ حق کے 3 ماہ بعد آیا ہے جس میں ہم نے نہ صرف اپنی آزادی کی تجدید کی بلکہ پوری دنیا نے اس کی تائید بھی کی۔سفیر پاکستان نے کہا...
     14 اگست 2025 کو بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر ایک شاندار پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ یہ بھی پڑھیں:چین اور پاکستان کے تعلقات لوہے جیسے مضبوط ہیں، نائب صدرسینٹر فار چائنا اینڈ گلوبلائزیشن اس تقریب کو چین کے معروف نیوز پلیٹ فارم پیپلز ڈیلی آن لائن (شوجنگ ون) کی جانب سے نمایاں طور پر کور کیا گیا۔ پیپلز ڈیلی آن لائن کے مطابق تقریب میں قومی پرچم بلند کرنے کے ساتھ ساتھ صدر، وزیرِ اعظم اور نائب وزیرِ اعظم پاکستان کے خصوصی پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔ پاکستان کی قیادت کے پیغامات میں آزادی کے لیے دی گئی قربانیوں کو یاد رکھنے، قومی اتحاد کو مضبوط بنانے اور...
    کراچی (نیوز ڈیسک)کراچی میں جشن آزادی کے موقع پر کی جانے والی ہوائی فائرنگ نے خوشیوں کو غم میں بدل دیا۔ مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات کے نتیجے میں ایک آٹھ سالہ بچی اور ایک بزرگ سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ 24 خواتین سمیت 82 افراد زخمی ہوگئے۔ جاں بحق اور زخمیوں کو فوری طور پر مختلف اسپتالوں منتقل کیا گیا، جبکہ پولیس نے ہوائی فائرنگ میں ملوث 20 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق عزیز آباد میں آٹھ سالہ بچی مرحا گھر کے باہر موجود تھی کہ اندھی گولی لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ لیاری آگرہ تاج شاہ عبدالطیف بھٹائی روڈ پر معمر شہری جمعہ خان کو بھی اندھی گولی لگی...
    واشنگٹن: امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ امریکا سمیت دنیا بھر میں پاکستانی اپنی آزادی کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ   14 اگست 2025ء  کے جشن آزادی کے موقع پر میں پاکستان ، امریکا اور دنیا کے طول و عرض میں رہنے والے تمام پاکستانیوں کو خلوص دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ جشن آزادی تجدید عہد اور آزادی کا دن ہ، لیکن اس مرتبہ 14 اگست اس معرکہ حق کے 3  ماہ بعد آیا ہے جس میں ہم نے نہ صرف اپنی آزادی کی تجدید کی بلکہ پوری دنیا نے اس کی تائید بھی کی۔ سفیر پاکستان...
    نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) سابق بھارتی سفارتکار وکاس سواروپ نے انکشاف کیا ہے کہ واشنگٹن کی جانب سے بھارت پر ایک کے بعد ایک ٹیرف کرنے کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر سخت برہم ہیں۔ وکاس سواروپ کا کہنا ہے کہ ٹرمپ اس لیے ناراض ہیں کیونکہ مئی میں پاکستان کے ساتھ جھڑپ کے بعد بھارت نے یہ ماننے سے انکار کر دیا کہ امن قائم کرنے میں ٹرمپ کا کردار تھا۔ ٹرمپ نے حال ہی میں بھارت کی معیشت کو ”مردہ“ قرار دیتے ہوئے اور اس پر روسی تیل خریدنے کی پاداش میں 50 فیصد ٹیکس (ٹیرف) لگایا تھا۔ وکاس سواروپ نے بھارتی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو...
    کراچی: ڈیفنس خیابان محافظ پر کار سوار شہری کی فائرنگ سے موٹرسائیکل سوار ایک ڈاکو ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا ۔ درخشاں تھانے کی حدود ڈیفنس خیابان محافظ پر شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا ۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر درخشاں تھانے کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ہلاک و زخمی ہونے والے ڈاکوؤں کو ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا ۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق مارے جانے والے ڈاکو کی شناخت 30 سالہ علی اکبر کے نام سے کی گئی جب کہ زخمی ہونے والے ڈاکو نے اپنا نام حمزا ولد نذیر حسین بتایا ۔ ہلاک و زخمی ہونے والے ڈاکوؤں سے 2 پستولیں بمعہ گولیاں ، موبائل...
    ویب ڈیسک:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ 2025 کا پاکستان دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے اور کوئی دشمن میلی آنکھ سے اس کی طرف نہیں دیکھ سکتا۔  پاکستان کے 79 ویں یوم آزادی کے موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن قربانیوں، جدوجہد اور آزادی کے خوابوں کی تعبیر کا دن ہے، پاکستان اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے جس کی قدر کرنا ہر پاکستانی پر فرض ہے۔ جشن آزادی کی خوشیاں، برائلر گوسشت کی نئی قیمت کیا؟  محسن نقوی نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا قیام...
    آزادی کا جشن کے موقع پر نیشنل سٹیڈیم کراچی میں گرینڈ میوزیکل نائٹ کا اہتمام کیا گیا، راحت فتح علی خان، سجاد علی، حدیقہ کیانی، کیفی خلیل، نتالیہ گل نے جاندار پرفارمنسز پیش کی، شرکا جھوم اٹھے ۔محکمہ ثقافت کی خصوصی آزادی ٹرین کراچی سے تھرپارکر کیلئے روانہ ہوئی، کراچی کے کینٹ سٹیشن پر فنکاروں نے فن کا مظاہرہ کیا، آزادی ٹرین کے شرکا نے ہر سٹیشن پر قومی پرچم تقسیم کئے، یوم آزادی کی مناسبت سے 78 پاؤنڈ کا کیک بھی کاٹا گیا۔محکمہ ثقافت سندھ کی جانب سے خصوصی فلوٹ تیار کیا گیا، کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا گیا، معروف گلوکاروں کی پرفارمنس پر شہریوں نے دل کھول کر داد دی۔
    مشہور زمانہ ہالی ووڈ فرنچائز فائنل ڈیسٹینیشن اپنی ساتویں فلم کیساتھ جلد واپس آرہی ہے۔ دی ہالی ووڈ رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق اس خطرناک اور دل دہلا دینے والی سیریز کی گزشتہ فلم "بلڈ لائنز” نے باکس آفس پر شاندار کارکردگی دکھائی تھی جس کے بعد اس سیریز کی ایک اور فلم کا اعلان کردیا گیا ہے۔ نئی فلم کی کہانی "بلڈ لائنز” کی شریک مصنفہ لوری ایونز ٹیلر لکھیں گی۔ وارنر برادرز نے نیو لائن اسٹوڈیوز کو نئی فلم پر کام شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ یہ فرنچائز اسٹوڈیو کی تیسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی سیریز ہے، جس کے بعد دوسرے نمبر پر "دی کانجرنگ” اور تیسرے پر "اسٹیفن کنگ کی اِٹ” آتی ہیں۔ اس ہارر سیریز...
    کراچی: 14 اگست 2025 کو جشنِ آزادی کے موقع پر شہرِ قائد کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں 2 بچیوں سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ کم از کم 47 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ادارے چھیپا کے مطابق ہوائی فائرنگ کے باعث پیش آنے والے ان واقعات میں زیادہ تر زخمی افراد کا تعلق شہری علاقوں سے ہے، جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جاں بحق ہونے والوں اختر کالونی کی 7 سالہ ایمان دختر کاشف، عزیز آباد بلاک 8 کی 8 سالہ مرحا دختر وقاص محمد اور کورنگی نمبر ساڑھے تین کا 35 سالہ اسٹیفن ولد جون شامل ہے۔ فائرنگ سے زخمیوں 26 مرد، 6 خواتین،...
    بھارتی شہر بینگالورو کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں شیڈول ویمنز ورلڈ کپ کے میچز کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا۔ اسٹیڈیم کے متبادل کے طور پر تھرووننتھاپونم کے گرین فیلڈز اسٹیڈیم کا نام زیرِ غور ہے۔ کرک انفو کے مطابق کرناٹک اسٹیٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (کے ایس سی اے) نے اسٹیڈیم میں میچز کے انعقاد کے لیے سیکیورٹی کے حوالے سے پولیس کی اجازت کے حوالے سے بی سی سی آئی کی جانب سے طے کی گئی 10 اگست کی ڈیڈ لائن مس کردی جس کے بعد اس وینیو پر ایونٹ کے میچز کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا۔ اس وقت بینگالورو میں 30 ستمبر کو بھارت اور سری لنکا کے درمیان ایونٹ کا اوپنر، 3 اکتوبر کو انگلینڈ اور...
    اسلام ٹائمز: حزب اللہ لبنان نے امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے خود کو غیر مسلح کرنے کی کوششوں پر فیصلہ کن موقف اختیار کرتے ہوئے اپنے اسلحے اور ہتھیاروں کو ریڈ لائن قرار دیا ہے۔ حزب اللہ کا کہنا ہے کہ ایک طاقتور اور خودمختار قومی فوج نہ ہونے کے ناطے اسلامی مزاحمت بیرونی جارحیت کے مقابلے میں لبنان کے دفاع کا واحد ذریعہ ہے۔ دوسری طرف لبنان حکومت جو شدید اقتصادی اور سیاسی دباو کا شکار ہے، مغربی طاقتوں خاص طور پر امریکہ کے ناجائز مطالبات پورے کر کے مالی امداد وصول کرنے کی خواہاں ہے۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ لبنان حکومت نے جو راستہ اختیار کیا ہے اس کا نتیجہ سوائے تناو میں اضافے اور اندرونی...
    متحدہ عرب امارات میں چند ماہ سے پھنسا ایدھی فاونڈیشن کا نیا ائیرایمبولینس طیارہ پاکستان پہنچ گیا۔ ذرائع کے مطابق ایدھی فاونڈیشن کےطیارے کوریگولیٹری معاملات کے سبب یواے ای میں 3ماہ قبل روکا گیا تھا،تاہم کلیئرنس کےبعد پائیپرسینیکا ساختہ طیارہ پاکستان پہنچ گیا۔ نئے پائیپرسینیکا طیارے کی طبی بیڑے میں شمولیت سے ایدھی کے پاس ائیرایمبولنسزکی تعداد اب 3 ہوگئی ہے۔ ایدھی فاونڈیشن کے پاس ائیرایمبولینس سروس میں اب 2 پائیپرسینیکا اورایک سیسنا ساختہ طیارہ موجود ہے۔ پاکستان پہنچنے والے طیارے کی بیڑے میں شمولیت کی تقریب آج(14اگست ) کو ہوگی۔
    اسلام آباد: امریکی سفارت خانے کا وفد اڈیالہ جیل راولپنڈی پہنچا، جہاں  انہوں نے قیدی سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق امریکی سفارتی وفد کو اڈیالہ جیل میں قید شہباز افضل تک قونصلر رسائی دی گئی ہے۔  سفارتی وفد کو قیدی سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو کے کمرے میں ملاقات کروائی گئی ۔ امریکی سفارتی وفد نے قیدی سے زیر سماعت مقدمے،جیل میں دستیاب سہولیات اور صحت کے حوالے سے بات چیت کی۔ سفارتی وفد میں امریکی سفارت خانے کے چیف قونصلر پام ہیملٹ ،سکیورٹی  آفیسر عرفان حیدر ملک شامل تھے ۔ واضح رہے کہ اڈیالہ جیل کے قیدی شہباز افضل کے خلاف تھانہ سرائے عالمگیر میں توہین رسالت کے جرم پر مقدمہ درج ہے۔ ...
    سٹاک ہوم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اگست 2025ء) سفارت خانہ پاکستان سٹاک ہوم میں 5 اگست یوم استحصال کشمیر کی مناسبت سے تقریب منعقد کی گئی۔ ‏‎سفیر پاکستان برائے سویڈن و فن لینڈ بلال حئی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری قوم مسلسل بھارتی جارحیت اور ظلم وستم کا شکار ہو رہی ہے اب عالمی برادری کا فرض بنتا ہے کہ وہ مسلہ کشمیر کو فوری طور پر حل کروائے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو استصواب رائے کا حق دلوائے۔(جاری ہے) تقریب میں ڈپٹی ہیڈ آف مشن سیدہ وردہ بی بی کی جانب سے صدر پاکستان آصف علی زرداری اور ہیڈ آف ٹریڈ احسن ریاض چوہدری نے وزیراعظم پاکستان محمد...
    ملک بھر میں جشن یوم آزادی اور معرکہ حق کی تیاریاں عروج پر ہیں، 14اگست کے موقع پر شکر پڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں عوام الناس کے لیے خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔یوم آزادی اور معرکہ حق کی فتح پر افواج پاکستان کی جانب سے قابل فخر دفاعی سازوسامان کی نمائش کی جائے گی، شکرپڑیاں پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد صبح 10 بجے شہریوں کیلئے کھول دیا جائے گا۔نمائش میں معرکہ حق کے دوران استعمال کئے گئے مختلف جنگی ہتھیار، طیارے، ٹینک اور دیگر فوجی ساز و سامان شامل ہے۔نمائش میں توپوں، راکٹ لانچر وہیکلز، جنگی سامان بردار گاڑیاں اور بکتر بند بھی شامل ہیں جبکہ معرکہ حق میں نمایاں کردار ادا کرنے والے ریڈارز بھی نمائش کا حصہ ہیں۔اس...
    ویب ڈیسک: موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ ایک درجہ بہتر کر دی۔موڈیزنے پاکستان کی فارن ڈیبٹ ریٹنگ سی اےاےٹوسےسی اےاےون کردی ہے۔عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کےمطابق پاکستان کا معاشی آؤٹ لک مستحکم ہے،پاکستان کی فارن ڈیبٹ ریٹنگ سی اےاےٹوسےسی اےاےون کردی گئی ہے۔ریٹنگ میں بہتری پاکستان کی ایکسٹرنل پوزیشن میں بہتری کوظاہرکرتی ہے،پاکستان کے فارن ریزرو میں مزید بہتری ممکن ہے،آئی ایم ایف پروگرام میں پاکستان نےمعاشی اصلاحات کیں،اس سےقبل فچ اورایس اینڈپی بھی پاکستان کی ریٹنگ بہتر کر چکےہیں۔   جشن آزادی کی خوشیاں، برائلر گوسشت کی نئی قیمت کیا؟
    برکینا فاسو پاکستان کیلئے افریقہ کی وسیع ترین مارکیٹ تک رسائی کا موثر ذریعہ بن سکتا ہے،عاطف اکرام شیخ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد: برکینا فاسو کے وزیر توانائی نے وفد کے ہمراہ ایف پی سی سی آئی پریزیڈنٹ سیکرٹریٹ کا دورہ کیا اور صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور برکینا فاسو کے درمیان توانائی اور معدنیات کے شعبوں میں تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی ملکی معیشت کی بہتری اور تجارت کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ برکینا فاسو کے وزیر توانائی کا یہ دورہ دونوں ممالک کے...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2025ء)شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت مسلسل تیسرے روز بھی 595روپے ، زندہ برائلر مرغی کی قیمت411روپے فی کلو پر مستحکم جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت مزید ایک روپے اضافے سی291روپے فی درجن کی سطح پر رہی ۔(جاری ہے) اوپن مارکیٹوں میں کئی مقامات پر دکانداروں نے برائلر گوشت سرکاری نرخ سی20روپے اضافی قیمت پر فروخت کیا ۔
    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے تعلیمی اداروں میں طلبا یونین کی بحالی سے متعلق درخواست پر 5 ہفتوں میں طلبہ یونین کے انتخابات کا ضابطہ اخلاق بنانے کی رپورٹ طلب کرلی۔ ہائیکورٹ میں تعلیمی اداروں میں طلبا یونین کی بحالی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ طلباء یونین کے انتخابات کے انعقاد کی استدعا کی گئی تھی۔ عدالت نے وزارت جامعات اور بورڈز سے بھی طلبا یونین کی بحالی سے متعلق اقدامات کی وضاحت طلب کی تھی۔ جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر لیگل نے جواب جمع کرایا تھا۔ وکیل عثمان فاروق نے موقف دیا کہ جواب میں کہا گیا تھا کہ طلبا یونین کے انتخابات کے لیے قوانین اور قواعد...
    کراچی: امام الحق نے لگاتار دوسری سنچری سے اپنی کاؤنٹی ٹیم یارکشائر کو فتح سے ہمکنار کردیا۔  ون ڈے کپ کے گروپ بی میں یارکشائر نے  لنکا شائر کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی،  یارکشائر نے 295 رنز کا ہدف 19 گیندیں قبل حاصل کیا،  پاکستان کے اوپنر امام الحق نے شاندار فارم جاری رکھتے ہوئے مسلسل دوسری سنچری اسکور کی۔  امام الحق نے 124 گیندوں پر 117 رنز بنائے اور ولی لکسٹن کے ساتھ 153 رنز کی شراکت قائم کی، لکسٹن نے 63 گیندوں پر 77 رنز جوڑے، لنکا شائر نے مائیکل جونز کے 102 رنز کی بدولت 7 وکٹوں پر 294 رنز بنائے  جبکہ جارج بالڈرسن نے 48 گیندوں پر 70 رنز کی اننگز کھیلی۔ امام...