2025-09-18@23:39:12 GMT
تلاش کی گنتی: 5266
«فائرنگ کی خبر»:
(نئی خبر)
خوبصورت اداکارہ دیشا پٹانی کے گھر کے باہر مبینہ طور پر بدنام زمانہ گینگ گولڈی برار کے کارندوں نے اندھا دھند فائرنگ کی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ حسینہ دیشا پٹانی کے گھر کے باہر گولیوں کی گڑگڑاہٹ نے سب کو دہلا دیا۔ فائرنگ کا نشانہ ان کے والد بنے لیکن وہ محفوظ رہے۔ واقعے کی ذمہ داری بھارت کے بدنام زمانہ گولڈی برار اور روہت گودارا گینگ نے قبول کرلی ہے اور دھمکی دی کہ دیشا کی بہن خوشبو ہمارے "روحانی رہنماؤں" کے بارے میں مبینہ توہین آمیز الفاظ کہے۔ گینگ نے سوشل میڈیا پر واقعے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دھمکی دی کہ خوشبو پٹانی کو سبق سیکھانے کے لیے حملہ کیا گیا۔ اگر انھوں نے دوبارہ ایسا کیا تو تو کسی...
کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 12 نجی اسپتال کے قریب جمعرات کی صبح لوٹ مار کے دوران ویگو گاڑی میں سوار شہری کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا ڈاکو دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جناح اسپتال میں ہلاک ہوگیا۔ ایس ایچ او شارع فیصل نے بتایا کہ ہلاک ڈاکو کی اسماعیل کے نام سے شناخت کی گئی تھی جس کا کرمنل ریکارڈ بھی سامنے آیا ہے جبکہ ویگو گاڑی میں سوار شہری موقع سے غائب ہوگیا تھا جسے پولیس تلاش کر رہی ہے فائرنگ کے واقعے میں ڈاکو کی فائرنگ سے ایک راہگیر بھی زخمی ہوا تھا۔
اسرائیلی وزیرِ دفاع یسرائیل کاٹز کو اُس وقت شدید خفت کا سامنا کرنا پڑا جب ایک ترک ہیکر نے براہِ راست ان کے فون نمبر پر رابطہ کر کے مختصر ویڈیو کال کی اور اس کی جھلک سوشل میڈیا پر جاری کر دی۔ رپورٹس کے مطابق ہیکر نے جیسے ہی کال کنیکٹ کی تو وزیر دفاع نے جواب دے دیا، لیکن چند ہی لمحوں میں ہیکر نے ان پر نازیبا الفاظ کی بوچھاڑ شروع کر دی۔ جس پر کاٹز نے فوراً کال منقطع کر دی۔ ہیکر نے اس چند سیکنڈ کے کلپ اور وزیر کی تصویر انٹرنیٹ پر وائرل کر دی۔ اسرائیلی میڈیا نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر دفاع کے فون پر حالیہ دنوں میں مختلف...
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد میں افغان سفارتخانے کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پاکستان میں تعینات افغانستان کے قائم مقام سفیر سردار احمد شکیب سے ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ کے ہمراہ مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف اور رکن قومی اسمبلی فیصل امین گنڈاپور بھی موجود تھے۔ ملاقات میں علی امین گنڈاپور نے حالیہ زلزلے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور جاں بحق افراد کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔ مزید پڑھیں: شراب و اسلحہ برآمدگی کیس: وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اور خیبر پختونخوا کے عوام مشکل کی اس گھڑی میں افغان بھائیوں...
اسرائیلی وزیردفاع اسرائیل کاٹز اپنے ذاتی فون نمبر کے لیک ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر مذاق اور شدید تنقید کا نشانہ بن گئے۔ ترک ہیکرز نے اسرائیل کاٹز کا ذاتی نمبر حاصل کر کے انہیں ویڈیو کال کی اور بعد ازاں کال کا اسکرین شاٹ ان کے نمبر سمیت آن لائن پوسٹ کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیل کاٹز نے کال ریسیو کی تو دوسری جانب سے انہیں گالیاں دی گئیں جس کے بعد انہوں نے فون کاٹ دیا تاہم ویڈیو کال کا یہ اسکرین شاٹ تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا اور چند ہی گھنٹوں میں ہزاروں افراد نے اسرائیلی وزیردفاع کو پیغامات بھیجنے شروع کر دیے۔ سیاسی تجزیہ کار اور کمیونیکیشن اسٹریٹیجسٹ کلاوس یورجنس نے...
کراچی: منگھوپیر میں فائرنگ کے واقعے میں کمسن بچہ جاں بحق ہوگیا، پولیس نے فائرنگ کے الزام میں سیکیورٹی گارڈ کو حراست میں لے لیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق منگھوپیر کے علاقے حاجی ملک گوٹھ واٹر بورڈ کے قریب فائرنگ کے واقعے میں کمسن بچہ جاں بحق ہوگیا، جس کی لاش پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد ایدھی کے رضا کاروں کی مدد سے عباسی شہید اسپتال منتقل کردی جہاں متوفی کی شناخت 5 سالہ ایان ولد وحید نواز کے نام سے ہوئی جس کے سینے پر گولی لگی تھی۔ ایس ایچ او منگھوپیر زبیر نواز نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق جائے وقوع کے قریب واٹر بورڈ ہائیڈرنٹ کے سیکیورٹی گارڈ سے گولی چلی تھی جو کہ...
پاکستان کے مقابلے میں بھارت پر انحصار امریکی پالیسی کی ناکامی ہے، فارن افیئرز WhatsAppFacebookTwitter 0 12 September, 2025 سب نیوز امریکی میگزین ’’فارن افیئرز‘‘ نے پاکستان کے مقابلے میں بھارت پر انحصار کی امریکی پالیسی کو ناکام قرار دے دیا۔ فارن افیئرز کی رپورٹ کے مطابق بھارت کبھی امریکا کا قابل بھروسا شراکت دار نہیں رہا۔ بھارت امریکا کی توقعات پر پورا نہیں اترا جب کہ پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار ہے۔ اب امریکا کو پاکستان پر اعتماد کر کے دیکھنا ہو گا۔ میگزین میں مزید کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے دہشت گردی کے خلاف اقدامات سمیت بھارت سے کشیدگی کم کرنے کی پاکستانی کوششوں کو سراہا۔ اس کے علاوہ امریکا اور پاکستان کے...
قطری وزیراعظم کی آج امریکی صدر ٹرمپ سے اہم ملاقات، اسرائیلی حملے اور غزہ سیز فائر پر بات چیت ہوگی WhatsAppFacebookTwitter 0 12 September, 2025 سب نیوز واشنگٹن: قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے جس میں اسرائیلی حملے کی مذمت، غزہ میں سیز فائر معاہدہ اور یرغمالیوں کی رہائی جیسے اہم امور پر گفتگو ہوگی۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق قطری وزیراعظم کی امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، وزیر خارجہ مارکو روبیو اور نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف سے بھی الگ الگ ملاقاتیں متوقع ہیں۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں 9 ستمبر کو دوحہ پر ہونے والے اسرائیلی حملے کے بعد کی صورتحال اور یرغمالیوں کی رہائی کے...
نیو یارک: قطر کے وزیراعظم محمد بن عبدالرحمان الثانی نے کہا ہے کہ اسرائیل نے دوحہ پر حملہ کرکے سفارتکاری کی توہین کی ہے اور یہ اقدام غزہ میں امن قائم کرنے کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں قطری وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیلی حملے سے جانی و مالی نقصان ہوا اور یہ حملہ حماس رہنماؤں کو نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ جنگ بندی کی کوششوں کو بھی ناکام بنانے کی سازش ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ قطر اپنا ثالثی اور انسانی کردار جاری رکھے گا اور خونریزی کے خاتمے کے لیے عالمی سطح پر اپنی سفارتی کوششیں بغیر کسی ہچکچاہٹ کے آگے بڑھائے گا۔...
امریکا کے معروف قدامت پسند رہنما چارلی کرک کو قتل کرنے والا حملہ آور تاحال فرار ہے۔ ایف بی آئی نے عوام سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ جو بھی شخص قاتل کی نشاندہی یا گرفتاری میں مددگار ثابت ہوگا اسے ایک لاکھ ڈالر انعام دیا جائے گا۔ فائرنگ کا واقعہ یوٹا ویلی یونیورسٹی کے کیمپس میں پیش آیا جہاں چارلی کرک ایک عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ یہ بھی پڑھیں:چارلی کرک کو امریکا کا سب سے بڑا سول اعزاز ’پریزیڈنشیل میڈل آف فریڈم‘ دیا جائے گا، ٹرمپ حملہ آور نے سیاہ لباس پہنے ایک عمارت کی چھت سے تقریباً 200 گز کے فاصلے سے نشانہ بنایا۔ ایف بی آئی نے جائے وقوعہ کے...
امریکا میں منعقدہ یو ایس ساؤتھ ایسٹ جونیئر گولڈ اسکواش چیمپیئن شپ میں دلچسپ مرحلہ تب آیا جب پشاور سے تعلق رکھنے والی 2 بہنیں گولڈ میڈل کے لیے فائنل میں آمنے سامنے آگئیں۔ یہ بھی پڑھیں: علی سسٹرز کی منفرد کامیابی: یو ایس ساؤتھ ایسٹ جونیئر گولڈ اسکواش سرکٹ میں دونوں بہنیں آمنے سامنے ان کے والد محمد عارف کے لیے یہ کوئی نئی بات نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس بار ماہ نور نے پہلی بار اپنی بہن سحرش کو شکست دی جو ان کے لیے دیدنی لمحہ تھا۔ پشاور کے محمد عارف کی 3 بیٹیاں اسکواش چیمپیئن ہیں اور اکثر مقابلوں کے فائنل میں بہنیں ہی ایک دوسرے کے مد مقابل ہوتی ہیں۔ اب تک وہ 69...
MARYLAND: امریکا کی مشہور یو ایس نیول اکیڈمی میں اس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب ایک سابق مڈشپ مین اسلحہ لے کر اکیڈمی میں داخل ہو گیا جس کے باعث اکیڈمی میں اچانک سیکیورٹی لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔ نیوی کے فیس بک پیج پر جاری بیان کے مطابق لاک ڈاؤن انتہائی احتیاط کے تحت کیا گیا، جب کہ فوجی اہلکار اور مقامی پولیس ایک سنگین خطرے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ امریکی نیوز چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ اکیڈمی سے نکالے گئے ایک سابق مِڈشِپ مین نے مبینہ طور پر ہتھیار کے ساتھ دوبارہ کیمپس میں داخل ہو کر سنسنی پھیلا دی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سابقہ مڈشپ مین...
شہر قائد کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن میں نامعلوم ملزمان نے موٹرسائیکل پر میمن گوٹھ تھانے ڈیوٹی پر جانے والے پولیس اہلکار کو نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت ہیڈ کانسٹیبل عبدالکریم جوکھیو کے نام سے کی گئی۔ وقوعہ کے بعد موقع سے شواہد اکھٹے کیے گئے۔ واقعے کے بعد ایس ایس پی ملیر عبدالخالق پیرزادہ وقوعہ پر پہنچے اور بتایا کہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے عراقی فضائیہ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اسٹاف پائلٹ موحنّد غالب محمد رعدی الاسدی نے ایک اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کے ہمراہ ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ عسکری تعاون کو مزید مضبوط بنانے، مشترکہ تربیت، دفاعی مہارتوں میں اضافہ اور ایوی ایشن انڈسٹری میں پیش رفت جیسے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق معزز مہمان کی آمد پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، جس کے بعد باضابطہ ملاقات میں دونوں ممالک کے دیرینہ مذہبی، تاریخی اور عسکری تعلقات پر روشنی ڈالی گئی۔ ایئر چیف مارشل نے عراقی فضائیہ کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے...
پاکستان اور عراق کی فضائیہ نے آپریشنل ہم آہنگی مستحکم کرنے کے لیے مشترکہ مشقوں اور تربیتی اقدامات پر اتفاق کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق عراق کی فضائیہ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اسٹاف پائلٹ موہنند غالب محمد رعدی الاسدی کی قیادت میں اعلیٰ سطحی دفاعی وفد نے ایئر ہیڈکوارٹر اسلام آباد کا دورہ کیا۔ یہ بھی پڑھیں: عراقی فضائیہ کے کمانڈر کی جنرل ساحر شمشاد سے ملاقات، دفاعی و سیکیورٹی تعلقات کو وسعت دینے کا عزم پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے معزز مہمان کو خوش آمدید کہا، وفد کی آمد پر پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش...
عام آدمی پارٹی کے رکنِ پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے جمعرات کی دوپہر سرینگر میں ایک سرکاری گیسٹ ہاؤس کے گیٹ پر چڑھ کر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ سے ملاقات کی کوشش کی۔ سنجے سنگھ سرینگر میں اپنی جماعت کے جموں و کشمیر میں واحد ایم ایل اے مہراج ملک کی حراست کے خلاف احتجاج کے لیے موجود تھے، انہوں نے الزام لگایا کہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پولیس کو انہیں نظر بند رکھنے کا حکم دیا۔ نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے بھی اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سنجے سنگھ کو احتجاج سے روکنا غلط ہے، عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال اور شیو سینا کے رہنما...
کراچی: گلستان جوہر میں ڈبل کیبن ویگو ڈالے میں سوار شہریوں کو اسلحے کے روز پر لوٹنے کی کوشش کے دوران ویگو ڈالے میں سوار شہری کی فائرنگ سے ایک ڈکیت زخمی ہوگیا جبکہ ڈکیتوں کی فائرنگ سے ایک راہ گیر شہری بھی زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق شارع فیصل تھانے کے علاقے گلستان جوہر بلاک 12 نجی اسپتال کے قریب موٹر سائیکل پر سوار 2 ڈاکوؤں نے تعاقب کے بعد ڈبل کیبن ویگو ڈالے میں سوار شہریوں کو اسلحے کے زور پر لوٹنے کی کوشش کی تو ویگو ڈالے میں سوار شہریوں نے ڈکیتوں پر فائرنگ کر دی جس پر مسلح ڈکیتوں کی جانب سے بھی ویگو ڈالے میں سوار شہریوں پر جوابی فائرنگ کی گئی۔ دو...
کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ یعنی محکمہ انسدادِ دہشت گردی نے پشین میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کی جس پر جوابی کارروائی کی گئی۔ ترجمان نے بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے 2 مشین گنیں، 2 نائن ایم ایم پستول، 2 ہینڈ گرنیڈ، دھماکا خیز مواد، پرائما کارڈز اور ڈیٹونیٹرز برآمد ہوئے ہیں۔ کارروائی کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید تلاشی بھی لی گئی۔ سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد کسی بڑی تخریبی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، تاہم بروقت کارروائی سے شہر کو ممکنہ تباہی سے بچا لیا...
لاس اینجلس (نیوز ڈیسک) امریکی پولیس نے مشہور ریپر ڈی فار وی ڈی کے نام پر رجسٹرڈ گاڑی سے ایک مسخ شدہ لاش برآمد کر لی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق لاش پلاسٹک شیٹ میں لپٹی ہوئی تھی اور یہ گاڑی کئی دنوں سے مقامی ٹویارڈ میں کھڑی تھی۔ پولیس کو اس وقت اطلاع ملی جب گاڑی سے شدید بدبو آنے لگی۔ لاس اینجلس پولیس ڈپارٹمنٹ کے اہلکار رابرٹ پیٹرز کے مطابق گاڑی کی ڈگی سے لاش ملی ہے جس کی شناخت ابھی نہیں ہو سکی۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے تاکہ موت کی اصل وجوہات سامنے آسکیں۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ جس ٹویارڈ سے یہ گاڑی برآمد ہوئی، وہ ایلون...
امریکی ریپر کی ٹیسلا گاڑی سے مسخ شدہ لاش برآمد ہوئی ہے جس پر پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ گاڑی مشہور امریکی ریپر ڈی فار وی ڈی کے نام پر رجسٹرڈ ہے، جو اس وقت اپنے نئے البم کی عالمی تشہیر مہم پر ہیں۔ لاش کو پلاسٹک شیٹ میں لپیٹا گیا تھا اور یہ گاڑی کئی دنوں سے مقامی ٹویارڈ میں موجود تھی۔ لاس اینجلس پولیس ڈپارٹمنٹ کے اہلکار رابرٹ پیٹرز کے مطابق انہیں صبح کے وقت اطلاع ملی تھی کہ ایک گاڑی سے شدید بو آ رہی ہے۔ گاڑی کے معائنے پر اس کی ڈگی سے لاش ملی، جس کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا...
کراچی: شہر قائد میں ماری پور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعے میں ولی نامی شہری کے قتل کے بعد علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج شروع کر دیا۔ مظاہرین نے ہاکس بے روڈ پر ٹائر جلا کر دھرنا دے دیا ہے اور انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی، دھرنے کی وجہ سے گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئی ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا جاتا، احتجاج جاری رہے گا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایس ایچ او ماری پور کو فوری طور پر معطل کر کے اس کی جگہ ایک ایماندار افسر تعینات کیا جائے۔ علاقہ مکینوں نے شکایت کی کہ ماری پور تھانے کو کافی دور منتقل کر دیا...
کراچی کے علاقے بن قاسم میں نجی کمپنی میں سیفٹی ٹینک کی صفائی کے دوران دو خاکروب دم گھٹنے سے ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بن قاسم کے علاقے پورٹ قاسم میں قائم نجی کمپنی میں قائم میں ٹینک کی صفائی کے دوران دو افراد کی ہلاکت کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچ گیا۔ اس حوالے سے ایس ایچ او بن قاسم فیصل رفیق نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے دونوں افراد خاکروب ہیں جو پورٹ قاسم میں قائم نجی کمپنی کے سیفٹی ٹینک کو صاف کر رہے تھے کہ ان کی حالت غیر ہوگئی جبکہ شبہ ہے کہ ممکنہ طور سے دونوں افراد ٹینک میں موجود زہریلی گیس کے سبب دم گھنٹے سے ہلاک...
عراقی فضائیہ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل مہند غالب محمد راضی الاسدی نے پاکستان کے سرکاری دورے کے دوران چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سعودی نیول چیف کی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں دونوں عسکری رہنماؤں نے عالمی اور علاقائی جیو اسٹریٹیجک صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر دوطرفہ تعاون کو خطے میں امن و استحکام کے لیے ناگزیر قرار دیا گیا اور دفاعی و سیکیورٹی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ عراقی فضائیہ کے کمانڈر...
راولپنڈی :پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف عمران خان نے پی ٹی آئی سینیٹرز کو سینیٹ کی کمیٹیوں سے استعفادینے کا حکم دے دیا۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور اہلیہ کے کیس توشہ خانہ ٹو کی سماعت ہوئی، سپیشل جج سینٹرل اسلام آباد شاہ ارجمند نے مزید سماعت جمعہ 12 ستمبر تک ملتوی کردی، سماعت کے دوران علیمہ خان سمیت عمران خان کی تینوں بہنیں عدالت میں موجود تھیں۔ عدالتی سماعت کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے بتایا کہ عمران خان نے پی ٹی آئی کے سینیٹرز کو سینٹ کی کمیٹیوں سے استعفوں کا حکم دیا ہے، اس کے علاوہ عمران...

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے تمام ملازمین کو فارغ کرنے کا باضابطہ سرکلر جاری ،منظور شدہ مالی پیکج کی تفصیلات سب نیوز پر
یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے تمام ملازمین کو فارغ کرنے کا باضابطہ سرکلر جاری ،منظور شدہ مالی پیکج کی تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 10 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی انتظامیہ نے تمام ملازمین کو یکم ستمبر 2025 سے فارغ کرنے کا باضابطہ سرکلر جاری کر دیا ہے جبکہ فیصلے کے تحت کارپوریشن کے 11 ہزار 406 ملازمین کو حکومت کی جانب سے منظور شدہ مالی پیکج دیا جائے گا۔مستقل، کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کو مجموعی طور پر 19 ارب 50 کروڑ 40 لاکھ روپے کا پیکج فراہم کیا جائے گا۔سرکاری اعلامیے کے مطابق 2 سال یا کم سروس پر مستقل ملازمین کو باقی مہینوں کی مکمل تنخواہ دی جائے گی جبکہ...
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں ملک بھر میں رواں مون سون اور سیلابی صورتحال کے تناظر میں کلائیمیٹ ایمرجنسی اور زرعی ایمرجنسی کے نفاذ کی اصولی منظوری دی گئی۔ وزیراعظم نے اعلان کیا کہ اس سلسلے میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور متعلقہ حکام پر مشتمل اجلاس جلد طلب کیا جائے گا، جس میں موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے نقصانات کم کرنے اور مستقبل کے لائحہ عمل پر مشاورت ہوگی۔ اجلاس کو ملک میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر بریفنگ دی گئی، جبکہ کابینہ اراکین نے انفراسٹرکچر اور زرعی اراضی کے متاثر ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کسانوں کی معاونت کے لیے...
ایران اور افغانستان کی سرحد پر ایک بار پھر خونریز واقعہ پیش آیا ہے، جہاں غیر قانونی طور پر بارڈر کراس کرنے کی کوشش کرنے والے افغان شہریوں پر ایرانی سیکورٹی فورسز نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ میں ہیومن رائٹس آرگنائزیشن ’’حال وش‘‘ کی رپورٹ کے حوالے سے تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ اس واقعے میں کم از کم چھ افغان تارکین وطن موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ متعدد افراد شدید زخمی ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں کئی افراد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایرانی فورسز نے نہ صرف فائرنگ کی بلکہ صوبہ...

وفاقی کابینہ کا اجلاس، سیلابی صورتحال کے پیش نظر کلائمیٹ ایمرجنسی اور زرعی ایمرجنسی کے نفاذ کی اصولی منظوری
وفاقی کابینہ کا اجلاس، سیلابی صورتحال کے پیش نظر کلائمیٹ ایمرجنسی اور زرعی ایمرجنسی کے نفاذ کی اصولی منظوری WhatsAppFacebookTwitter 0 10 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا۔وزیرِ اعظم کا ملک بھر میں رواں برس مون سون اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر کلائمیٹ ایمرجنسی اور زرعی ایمرجنسی کے نفاذ کی اصولی منظوری کا اعلان ،وزیرِ اعظم چاروں صوبوں کے وزرا اعلی اور متعلقہ حکام پر مشتمل اجلاس کی جلد صدارت کریں گے جس میں موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے مزید نقصانات میں کمی کے حوالے سے مستقبل کے لائحہ عمل پر مشاورت ہوگیوفاقی کابینہ کو ملک میں سیلاب...
ایران افغانستان سرحد پر افغان تارکین وطن پر ایرانی سیکیورٹی فورسز کی طرف سے سیدھی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں کم از کم 6 افغان جاں بحق، متعدد زخمی ہوگئے۔ ہیومن رائٹس آرگنائزیشن حال وش کی رپورٹ کے مطابق ایرانی سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 6 افغان تارکینِ وطن ہلاک اور متعدد شدید زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب افغان شہری غیر قانونی طور پر ایران کی سرحد عبور کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ واقعے کی تفصیلات فائرنگ صوبہ سیستان میں اُس وقت ہوئی جب تقریباً 120 افغان شہری سرحد عبور کرنے کی کوشش میں تھے۔ رپورٹ کے مطابق ایرانی فورسز نے براہِ راست فائرنگ کی جس میں خواتین اور بچے بھی...
غیرقانونی طورپربارڈرکراسنگ کے دوران ایرانی سکیورٹی فورسزکی فائرنگ سے6افغان تارکین وطن ہلاک ہو گئے۔ دنیا کے تمام ممالک میں غیر قانونی تارکین وطن اور باڈر کراسنگ کے حوالےسےانتہائی سخت قوانین موجودہیں ۔ ہیومن رائٹس آرگنائزیشن حال وش کی رپورٹ کے مطابق ایرانی سرحدکوپارکرنےکی کوشش میں افغان تارکین وطن پر ایرانی سکیورٹی فورسز نے فائرنگ کی، جس سے 6 افغان تارکینِ وطن ہلاک اورمتعددشدید زخمی ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق ایرانی سکیورٹی فورسز کی جانب سے فائرنگ اس وقت شروع ہوئی جب افغان تارکین وطن نے سرحدعبور کرنے کی کوشش کی۔ اس کے علاوہ ایرانی سکیورٹی فورسز نے صوبہ سیستان میں 40 افغان تارکین وطن کوحراست میں بھی لیا ہے۔ ایرانی سکیورٹی فورسز نے تقریباً 120افغان تارکین وطن پر گولیاں...
فیفا نے فٹ بال ورلڈ کپ 2026 کے ٹکٹس کی فروخت کا پہلا مرحلہ شروع کر دیا۔ فیفا انتظامیہ کے مطابق شائقین گروپ اسٹیج کے میچز کے لیے کم از کم 60 ڈالر جبکہ فائنل کے لیے سب سے مہنگی نشست 6,730 ڈالر میں حاصل کرسکیں گے۔ یہ بھی پڑھیے: فیفا ورلڈ کپ 2026 کی قرعہ اندازی رواں برس دسمبر میں ہوگی فیفا کے مطابق ٹکٹ سیلز 3 مراحل میں مکمل ہوں گے۔ پہلے مرحلے میں ویزا کارڈ ہولڈرز کے لیے خصوصی پری سیل کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس کے لیے رجسٹریشن 10 ستمبر صبح 11 بجے شروع ہوئی جو 19 ستمبر تک جاری رہے گی۔ کامیاب درخواست گزاروں کو 29 ستمبر سے ای میل کے ذریعے مطلع کیا...
لاہور: تھانہ نشتر کی حدود میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے پراپرٹی ڈیلر جاں بحق ہو گیا۔ واقعے کے بعد پولیس اور فرانزک ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت ارشاد کے نام سے ہوئی ہے جو اپنی گاڑی میں موجود تھا کہ اچانک دو موٹر سائیکل سوار افراد نے قریب آ کر فائرنگ کر دی گولیاں لگنے سے ارشاد موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کرنے والے نامعلوم ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے پولیس نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر...
لاہور: پنجاب میں جنگلات کے تحفظ اور ماحولیاتی توازن کے لیے "فاریسٹ وژن 2050" کی تیاری پر کام شروع کردیا گیا ہے، اس وژن کے تحت جنگلات کو صرف لکڑی کے حصول کا ذریعہ سمجھنے کے بجائے ماحولیاتی تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی کے مقابلے میں بنیادی سہارا بنایا جائیگا۔ فاریسٹ وژن 2050 کی تیاری کے لیے انٹرنیشنل یونین فار کنزرویشن آف نیچر (آئی یو سی این) کی معاونت حاصل کی گئی ہے۔ آئی یو سی این نے اس مقصد کے لیے محکمہ جنگلات کے اشتراک سے لاہور میں دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا جس میں ماہرین سے فاریسٹ وژن 2050 کے لیے تجاویز لی گئیں۔ ورکشاپ کے پہلے روز کے سیشن میں پنجاب کی سینیئر وزیر مریم...
ترکیہ کے وزیر برائے قومی دفاع یاسر گلر جو اس وقت پاک ترک مشترکہ وزارتی کمیشن کے شریک چیئرمین کی حیثیت سے پاکستان کے دورے پر ہیں، نے آج شام وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔ ترک وزیر دفاع اور ان کے وفد کے ارکان کا پرتپاک خیرمقدم کرتے ہوئے وزیراعظم نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات کا ذکر کیا جو مشترکہ تاریخ، ثقافت اور باہمی احترام سے جڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے دوطرفہ تعلقات کے مثبت رخ پر اطمینان کا اظہار کیا اور تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں ترکی کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔...
گوگل کے جیمنی اے آئی نے ایک بڑی اپ ڈیٹ متعارف کرادی ہے، جس کے بعد صارفین اب آڈیو فائلز اپلوڈ اور پراسیس کرسکیں گے۔ یہ فیچر اس سے قبل ملٹی ماڈل چیٹ بوٹ میں موجود نہیں تھا۔ نئی سہولت جیمنی موبائل ایپ اور ویب ورژن دونوں میں دستیاب ہے، جہاں صارفین چیٹ کے اندر پلس بٹن دبا کر کلپ کی شکل والے آئیکون سے آڈیو فائل اپلوڈ کرسکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: گوگل نے جیمنی 2.5 فلیش امیج اے آئی متعارف کرا دیا، خصوصیات کیا ہیں؟ گوگل سپورٹ پیج کے مطابق فری صارفین 10 منٹ تک کی آڈیو فائلز اپلوڈ کرسکتے ہیں، جبکہ جیمنی پرو یا الٹرا سبسکرائبرز کو 3 گھنٹے تک کی آڈیو فائل اپلوڈ کرنے کی سہولت دی...
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج اور سیکیورٹی ادارے چینی عملے کی حفاظت کی ذمہ داری کو سنبھالنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ عرب نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان انٹیلی جنس تعاون، معلومات کے تبادلے اور سیکیورٹی حکمتِ عملی میں رابطے جاری رہیں گے۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے حال ہی میں چین میں شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) اجلاس کے موقع پر صدر شی جن پنگ سے ملاقات میں سی پیک منصوبوں پر کام کرنے والے چینی شہریوں کے تحفظ پر بات کی تھی۔ مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ چین سے پاک چین تعلقات نئی بلندیوں پر پہنچ گئے،...
نیپال میں حکومت نے ملک گیر احتجاجی مظاہروں کے دوران 19 افراد کی ہلاکت کے بعد فیس بک سمیت تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق گزشتہ ہفتے نیپالی حکومت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر عارضی طور پر پابندی اس بنیاد پر لگائی تھی کہ یہ پلیٹ فارمز جعلی اکاؤنٹس، جھوٹی خبروں، نفرت انگیزی اور فراڈ پھیلانے کے لیے استعمال کیے جا رہے تھے۔ حکومت کے اس فیصلے کے خلاف ہزاروں نوجوان کٹھمنڈو میں پارلیمنٹ کی عمارت کے باہر جمع ہوگئے اور شدید احتجاج کیا۔ رپورٹس کے مطابق مظاہرین میں سے کچھ نے رکاوٹیں توڑ کر پارلیمنٹ کے احاطے میں داخل ہونے کی کوشش کی،...
نیپال میں حالیہ بدعنوانی مخالف مظاہروں کے پیش نظر کٹھمنڈو میں بنگلہ دیشی سفارت خانے نے تمام بنگلہ دیشی شہریوں کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے گھروں یا ہوٹلوں میں ہی رہیں اور بلا ضرورت باہر نہ نکلیں۔ یہ بھی پڑھیں: نیپال میں احتجاج شدت اختیار کرگیا، صدر، وزیراعظم کی رہائش گاہیں، پارلیمان نذر آتش، وزیر خزانہ پر تشدد، وزیراعظم مستعفی بنگلہ دیش میڈیا کے مطابق منگل کو جاری کردہ ایک ہنگامی اعلامیے میں سفارت خانے نے کہا کہ موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر نہ صرف نیپال میں موجود شہریوں بلکہ نیپال آنے والے بنگلہ دیشی مسافروں کو بھی فی الحال سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی...

سابق امریکی صدر باراک اوباما نے تیسرا ایمی ایوارڈ جیت لیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لاس اینجلس میں منعقد کری ایئٹو آرٹس ایمی ایوارڈز میں سابق امریکی صدر نے ’بیسٹ اسٹوری ٹیلر‘ بہترین داستان گو کی کیٹیگری میں اعزاز حاصل کرلیا۔ 64 سالہ باراک اوباما نے
سابق امریکی صدر باراک اوباما نے تیسرا ایمی ایوارڈ جیت لیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لاس اینجلس میں منعقد کری ایئٹو آرٹس ایمی ایوارڈز میں سابق امریکی صدر نے ’بیسٹ اسٹوری ٹیلر‘ بہترین داستان گو کی کیٹیگری میں اعزاز حاصل کرلیا۔ 64 سالہ باراک اوباما نے امریکی اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس کی سیریز ’اوو اوشین‘ کے لیے بہترین داستان گو کا ایوارڈ اپنے نام کیا تاہم انہوں نے اس تقریب میں شرکت نہیں کی۔ سابق امریکی صدر کی جانب سے ان کا ایوارڈ امریکی کامیڈین جارڈن کلیپر نے وصول کیا۔ واضح رہے کہ ایمی کے بہترین داستان گو کی کیٹیگری میں سابق امریکی صدر باراک اوباما کا یہ تیسرا ایوارڈ ہے۔ اس سے قبل اسی گیٹیگری میں...
کراچی میں گارمنٹس فیکٹری میں خوفناک آگ بجھانے کے دوران 3 منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی جب کہ ملبے تلے دب کر ریسکیو اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق نیو کراچی سیکٹر 8 اے میں گارمنٹس فیکٹری میں صبح 6 کے قریب آگ بھڑک اٹھی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی محکمہ فائر بریگیڈ کی 2 گاڑیاں موقع پر پہنچیں اور آگ کی شدت میں اضافے کے بعد مزید گاڑیوں کو طلب کرلیا گیا۔ ترجمان فائر بریگیڈ نے کہا کہ آگ کی شدت بہت زیادہ ہے، آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں، 10 فائر ٹینڈرز اور اسنارکل آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ فائربریگیڈ حکام نے بتایا کہ پانی اور...
اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی مؤثر حکمتِ عملی کی بدولت پاکستان میں فارماسیوٹیکل صنعت میں جدت اور سرمایہ کاری کو فروغ مل رہا ہے۔ پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی پی ایم اے) نے ادویات کے قانون میں ترامیم کے سلسلے میں ایس آئی ایف سی کی معاونت پر اظہارِ تشکر کیا ہے۔ پی پی ایم اے کے مطابق یہ نئی ترامیم اصلاحی اقدامات کو عالمی اصولوں سے ہم آہنگ بنانے میں معاون ثابت ہوں گی۔ ان ترامیم کے نتیجے میں فارماسیوٹیکل صنعت میں اہم ادویات کی بلا تعطل فراہمی ممکن ہوگی اور جدید علاج کی سہولیات بھی متعارف کرائی جائیں گی۔ ساتھ ہی جدید ادویات کی تیاری اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافے کی...
کراچی: سرجانی ٹاؤن خدا کی بستی فیز ون میں گھریلو جھگڑے کے دوران فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔ پولیس کے مطابق واقعہ ٹی سی ایف اسکول کے قریب گھر میں پیش آیا جہاں 35 سالہ سندس زوجہ عمران عرف دانیال گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئی۔ لاش کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ ترجمان کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، جس کی تحقیقات جاری ہیں۔ واقعے کے بعد مقتولہ کی بہن سحر نے ویڈیو بیان جاری کیا جس میں بتایا گیا کہ اس نے اپنے شوہر شارق سے خلع لیا ہوا تھا۔ سحر کے مطابق اس کا سابق شوہر اپنے بھائی علی، عارف...
کوبن ہیگن : ڈنمارک نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے اتحادی ممالک کے ساتھ مل کر گرین لینڈ میں ایک بڑی فوجی مشق Arctic Light 2025 کا آغاز منگل سے کر رہا ہے، جس کا مقصد ڈنمارک کی افواج اور نیٹو (NATO) کی آپریشنل تیاری کو مزید بہتر بنانا ہے، یہ مشق 19 ستمبر تک جاری رہے گی۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق ڈنمارک کی وزارتِ دفاع کے ترجمان نے کہاکہ آرکٹک خطے میں بڑھتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر ڈنمارک نے اپنی فوجی موجودگی اور سرگرمیوں میں اضافہ کیا ہے، یہ تمام اقدامات Joint Arctic Command کی قیادت میں اور گرین لینڈ کی حکومت کے ساتھ تعاون سے کیے جا رہے ہیں۔ وزارت دفاع نے بتایا کہ...
لانڈھی میں گٹر میں کام کے دوران دم گھٹنے سے خاکروب جاں بحق جبکہ دوسرا شہری بے ہوش ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق پیر کی شام لانڈھی مرتضیٰ چورنگی پر واقعے سونا بریڈ کمپنی کے قریب گٹر میں صفائی کے کام کے دوران خاکروب گٹر میں پھنس گیا۔ ساتھی کو ڈوبتا دیکھ کر دیگر عملے نے مدد کی کوشش کی اس ہی اثناء میں راہ گیر شہری خاکروب کو بچانے کیلئے گٹر میں کود گیا۔ جسکے بعد 40 سالہ محسن ولد معیز نامی شہری کو نیم بے حوشی کی حالت میں نکال لیا گیا جبکہ کام کیلئے گٹر میں جانے والے خاکروب کی لاش بھی نکال لی گئی۔لاش اور نیم بے ہوش شخص کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ ایس ایچ او...
پاک کالونی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔مقتول کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال لیجائی گئی۔ ایس ایچ او پاک کالونی انور علی نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ مچھلی مندی کباڑ مارکیٹ پنکھا ہوٹل کے قریب پیش آیا ہے، مقتول کی شناخت 35 سالہ عمر فاروق کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی تحقیقات میں واقعہ لین دین کا تنازعہ معلوم ہوا ہے جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔ پولیس کو جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کی گولیوں کے خول ملے ہیں جبکہ مقتول اسی علاقہ کا رہائشی تھا اور اس حوالے سے مقتول کے اہلخانہ سے بھی مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہے ۔
اسلام آباد: ٹیلی کام آپریٹرز کی جانب سے فائیو جی اسپیکٹرم کی قیمتوں اور نیلامی میں تاخیر پر تحفظات کے باوجود حکومت کو اب تک ایسا کوئی قابلِ عمل متبادل منصوبہ پیش نہیں کیا گیا جس کے ذریعے ملک میں اسپیکٹرم کی دستیابی ممکن بنائی جاسکے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ بات پیر کو وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی سربراہی میں منعقدہ اسپیکٹرم آکشن کمیٹی کے اجلاس میں سامنے آئی۔ ٹیلی کام انڈسٹری کی نمائندگی ٹیلی کام آپریٹرز ایسوسی ایشن (ٹی او اے) کے چیئرمین اور سی ای او جاز عامر ابراہیم نے کی جبکہ دیگر کمپنیوں کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر جی ایس ایم اے کے ایشیا پیسفک کے سربراہ جولیان گورمن نے...
فیصل آباد میں اشتہاری ملزم کی فائرنگ سے پنجاب پولیس کا کانسٹیبل شہید ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ صدر فیصل آباد کی پولیس ٹیم نے اشتہاری ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا تو اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اشتہاری ملزم کی فائرنگ سے کانسٹیبل اشفاق احمد موقع پر ہی شہید ہوگیا۔ دوسری جانب آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس کانسٹیبل کی شہادت کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرلی۔ آئی جی پنجاب نے سی پی او فیصل آباد کو فائرنگ میں ملوث مجرمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے شہادت کا رتبہ پانے والے کانسٹیبل کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب پولیس شہید کے...
وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیٹ کی حالیہ سست روی کی بنیادی وجہ سعودی عرب کے قریب انٹرنیشنل سب میرین کیبل کا کٹنا ہے، جس کے نتیجے میں ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ متاثرہ کیبل سعودی شہر جدہ کے قریب کٹی ہے، اور پاکستان کے متعلقہ ادارے اس معاملے پر بین الاقوامی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ جیسے ہی کیبل کی مرمت سے متعلق حتمی ٹائم لائن سامنے آتی ہے، عوام کو فوری طور پر آگاہ کیا جائے گا۔ شزہ فاطمہ نے واضح کیا کہ یہ ایک بین الاقوامی تکنیکی مسئلہ ہے جس پر پاکستان...
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس میں مختلف پہلووٴں کا جائزہ لینے اور چند اہم دفعات پر غور و خوض کے بعد متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ فی الحال عدالت کی فیسوں اور سیکیورٹیز میں اضافے سے متعلق ترامیم کے نفاذ کو موٴخر کر دیا جائے۔ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق فل کورٹ اجلاس میں شرکت کرنیو الے ججز میں جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس شاہد وحید، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس عرفان سعادت خان، جسٹس نعیم اختر افغان شامل تھے۔ اجلاس میں جسٹس شہزاد احمد ملک، جسٹس عقیل...
متحدہ عرب امارات کی نیول فورسز کے کمانڈر میجر جنرل حمید محمد عبداللہ الرمیثی نے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی، جس میں دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں علاقائی سلامتی کی بدلتی ہوئی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ دونوں جانب سے باہمی تربیتی پروگراموں اور عسکری سطح پر تعاون کے نئے امکانات پر غور کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: یو اے ای نیول کمانڈر کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف سے ملاقات، دفاعی امور پر تبادلہ خیال اس موقع پر ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے...
متحدہ عرب امارات کے نیول کمانڈر میجر جنرل حمید محمد عبداللہ الرمیتھی نے چیئرمین جوانٹ چیفس آف کمیٹی جنرل ساحد شمشاد مرزا سے ملاقات کی ہے، دونوں رہنماؤں نے دفاعی و سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ یہ بھی پڑھیں: ترک فضائیہ کے کمانڈر جنرل کا دورہ پاکستان، جوائنٹ چیف آف اسٹاف ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پیر کے روز متحدہ عرب امارات کی بحری افواج کے کمانڈر میجر جنرل حمید محمد عبداللہ الرمیثھی نے پاکستان کے سرکاری دورے کے دوران جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا (نشانِ امتیاز، نشانِ امتیاز ملٹری) سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے پیشہ ورانہ...
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک مرتبہ پھر متنازع خبروں کی زینت بن گئے۔ اس بار وہ یو ایس اوپن 2025 کے مینز سنگلز فائنل کے دوران اسٹیڈیم پہنچے جہاں ان کی آمد کی وجہ سے میچ آدھے گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہو گیا۔ آرتھر ایش اسٹیڈیم میں ہونے والے اس فائنل میں اسپین کے کارلوس الکاراز اور اٹلی کے یانک سنر مدِمقابل تھے۔ شائقین ٹینس کا یہ بڑا مقابلہ دیکھنے کے لیے بے صبری سے منتظر تھے لیکن ٹرمپ کی آمد نے پورے انتظامات کو متاثر کر دیا۔ یہ بھی پڑھیے: ٹرمپ فٹبال کے دلدادہ نکلے، فیفا کلب ورلڈ کپ فائنل میں شرکت کے خواہشمند اسٹیڈیم میں داخلے کے دوران خفیہ سروس اور وفاقی سیکیورٹی اہلکاروں کو...
لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم نے تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت کر کرکٹ کے شائقین کو خوش کر دیا۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے اس شاندار فتح پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد پیش کی اور کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی کو سراہا۔ محسن نقوی نے محمد نواز کی آل راؤنڈ کارکردگی کو خاص طور پر سراہا۔ ان کی شاندار باولنگ نے میچ کا پانسہ پلٹ کر پاکستان کو کامیابی دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ محمد نواز کی جارحانہ بیٹنگ اور اہم موقع پر ان کی پرفارمنس کو بھی اجاگر کیا گیا۔ چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے کم اسکور کے باوجود بہترین ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا اور فائنل...
قومی کرکٹ ٹیم کے اسپنر محمد نواز نے افغانستان کے خلاف ہیٹ ٹرک کرلی۔ قومی کرکٹ ٹیم بولر محمد نواز نے تین ملکی ٹی 20 سیریز کے فائنل میں افغانستان کے خلاف ہیٹ ٹرک کر کے ریکارڈ بنالیا۔ شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کے بولر نے اپنی گیند بازی سے افغان بلے بازوں کو پریشان کیا اور چار اوورز میں 1 میڈ ان کر کے 19 رنز دیے اور پانچ وکٹیں لیں۔ محمد نواز نے افغان بیٹر درویش رسولی کو 29 مجموعی اسکور ایل بی ڈبلیو کیا، پھر نئے آنے والے بلے باز عظمت اللہ کو پویلین کی رہا دکھائی۔ اسی کے ساتھ محمد نواز نے اگلے ہی اوور کی ابراہیم زردان کو اگلے اوور کی پہلی گیند...
پاکستان کے معروف اسپنر محمد نواز نے سہ ملکی سیریز کے فائنل میں افغانستان کے خلاف ہیٹ ٹرک کرلی۔ پاکستان کے محمد نواز نے افغانستان ٹیم کی کمر توڑ دی۔ ایک رنز دے کر چار وکٹیں ان میں سے ایک ہیٹ ٹرک۔۔ pic.twitter.com/ZEJicnQiSW — Waseem Abbasi (@Wabbasi007) September 7, 2025 محمد نواز ٹی20 انٹرنیشنل میں ہیٹ ٹرک کرنے والے تیسرے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔ محمد نواز نے افغانستان کے بلے باز صدق اللہ اتل، ابراہیم زدران، درویش رسولی، عظمت اللہ عمرزئی اور کریم جنت کو پویلین بھیجا۔ سہ ملکی سیریز کے فائنل میں افغانستان کی ٹیم پاکستان کے خلاف 142 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مشکلات کا شکار ہے، اوراس کے 9 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے ہیں۔ آج...
یوم دفاع و شہداء کے موقع پر آئی ایس پی آر نے 6 ستمبر 1965 کے حوالے سے نئی ڈاکیومنٹری جاری کر دی جس میں جنگ ستمبر کے غازیوں کی لازوال داستان ان کی زبانی پیش کی گئی۔ میجر جنرل (ریٹائرڈ) زاہد محمود، ہلال امتیاز ملٹری کا کہنا تھا کہ ہم نے جنگ کے میدان میں رہ کر جنگ لڑی اور نہایت سنگین حالات کا سامنا کیا، دن کے اختتام پر جب دشمن سامنے ہو اور زندگی اور موت کا معاملہ درپیش ہو، تو بس اللہ کے ساتھ تعلق رہتا ہے۔ ریٹائرڈ ایئر مارشل مسعود اختر ہلال امتیاز ملٹری نے بھی اپنے جذبات کا خوبصورتی سے اظہار کیا اور کہا کہ یہی پاک فوج کی دلیری، جرات، حوصلہ اور یقین ہے۔ ڈاکومینٹری میں بحری...
سہ ملکی ٹی 20 سیریز کے فائنل میں پاکستان نے ٹاس جیت کر افغانستان کے خلاف بیٹنگ کا آغاز کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سہ ملکی ٹی 20 سیریزکا فائنل شارجہ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلا جارہا ہے جس میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ قومی ٹیم کی اوپننگ کا آغاز اچھا نہ رہا اور صاحبزادہ فرحان صفر کے اسکور پر آؤٹ ہوکر پویلین لوٹے۔ قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی جس کے تحت سلمان مرزا کی جگہ سفیان مقیم کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
عالمی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ نے اتوار کو اعلان کیا ہے کہ اس کے کلاؤڈ کمپیوٹنگ پلیٹ فارم کے نیٹ ورک ٹریفک میں مشرق وسطیٰ کے کچھ حصوں میں تاخیر میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ ریڈ سی (بحیرہ احمر) میں زیر سمندر فائبر آپٹک کیبلز کا کٹنا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: 45 ہزار کلومیٹر طویل دنیا کی تیز رفتار انٹرنیٹ کیبل پاکستان پہنچ گئی مائیکروسافٹ نے کیبلز کے کٹنے کی وجہ کے بارے میں کوئی وضاحت نہیں دی تاہم بتایا کہ اس کا نیٹ ورک ہفتے سے متاثر ہو رہا ہے۔ کمپنی کے ایک بیان میں کہا گیا کہ وہ نیٹ ورک ٹریفک جو مشرق وسطیٰ سے گزر کر نہیں آتی اس پر کوئی اثر نہیں پڑا۔ انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی...
پشاور سے تعلق رکھنے والی پاکستان کی معروف کھلاڑی بہنیں علی سسٹرز امریکا میں جاری یو ایس ساؤتھ ایسٹ جونیئر گولڈ اسکواش سرکٹ کے فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئیں۔ یہ بھی پڑھیں: علی سسٹرز سمیت 5 پاکستانیوں نے آسٹریلین جونیئر اوپن لوٹ لیا، 4 گولڈ اور ایک سلور میڈل ملک کے نام میری لینڈ کے شہر بالٹی مور میں ہونے والے اس مقابلے کے فیصلہ کن مرحلے میں چھوٹی بہن سحرش علی اپنے 19ویں گولڈ میڈل کے لیے بڑی بہن ماہنور علی کے خلاف میدان میں اتریں گی۔ سحرش نے کوارٹر فائنل میں زشمالین بلال کو اسٹریٹ گیمز میں 0-3 سے شکست دی اور پھر سیمی فائنل میں آڈری پارک کو بھی اسی مارجن سے ہرایا۔ ادھر ماہ نور...
کراچی: معروف پاکستانی امریکن بزنس مین اور سماجی کارکن انوش احمد نے یوم دفاع پر قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے 1965ء کی جنگ کے شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا جنہوں نے ہمیشہ اپنی سرحدوں کا غیر متزلزل ایمان اور بے مثال بہادری کے ساتھ دفاع کیا۔ یوم دفاع کے موقع پر انوش فائونڈیشن کی طرف سے افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کےلئے ایک خصوصی فلوٹ تیار کیا گیا۔ فلوٹ کو آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر ، دیگر سروسز چیفس ، شہدا اور غازیوں کی تصاویروں سے سجایا گیا تھا۔ فلوٹ کو کراچی کے مختلف علاقوں میں گھمایا گیا۔ فلوٹ پر تحریک آزادی سے متعلق ڈاکو مینٹریز پیش کی گئیں، بانی پاکستان قائد...
شمالی وزیرستان: 6 ستمبر یومِ دفاع و شہداء کے حوالے سے میرانشاہ میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ تقاریب کا مقصد شہداء کی شجاعت اور لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرنا تھا۔ میرانشاہ ماڈل اسکول میں پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں ضلعی انتظامیہ، ملک و مشران اور عسکری افسران نے شرکت کی۔ طلباء و طالبات نے ملی جذبے سے بھرپور نغمے، تقاریر اور خوبصورت ٹیبلوز پیش کئے۔ شرکاء نے طلباء کی خوبصورت پرفارمنس، حب الوطنی اور تخلیقی صلاحیتوں کو خوب سراہا۔ اسکول کے بچوں نے قومی پرچم اور بینرز تھامے واک کرکے وطن سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔
آسٹریلوی بلے باز مارنس لبوشین نے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ہیٹ ٹرک کرکے اپنی ٹیم کو فائنل جتوادیا۔ تفصیلات کے مطابق مارنس لبوشین نے ٹی ٹوئنٹی میکس فائنل میں ہیٹ ٹرک کرتے ہوئے ٹیم کو فتح دلوادی۔ مارنس لبوشین 10 گیندوں پر صرف 16 رنز بناسکے تاہم انہوں نے اپنی بولنگ سے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ لبوشین نے 15ویں اوور کی آخری گیند پر وکٹ حاصل کی۔ پھر اس کے بعد اٹھارہویں اوور کی ابتدائی دو گیندوں پر دو وکٹیں حاصل کرکے ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ Marnus Labuschagne hat trick? Marnus Labuschagne hat trick! He finished the game off in the KFC T20 Max Final to give Redlands the win over Valleys. Watch...
یومِ دفاع و شہدا پاکستان بھر میں آج نہایت ملی و قومی جذبے اور وقار کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ کراچی میں مزارِ قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں ایئر آفیسر کمانڈنگ ایئر وائس مارشل شہریار خان مہمان خصوصی تھے۔ پاکستان ایئر فورس اکیڈمی اصغر خان کے دستے نے گارڈز کی ذمہ داریاں سنبھالیں۔ شہریار خان نے بابائے قوم کے مزار پر پھول رکھے، فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ نے ہمیشہ عوام کو اعتماد دیا اور دشمن کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔...
پاکستان کے یومِ دفاع و شہدا کی مناسبت سے پاکستانی سفارت خانہ انقرہ میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ترک وزیر دفاع نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستان کی مسلح افواج کی جرأت، قربانیوں اور قومی خودمختاری و سالمیت کے دفاع کے عزم کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ترک وزیرِ دفاع یاشار گلر تھے جب کہ دیگر معزز مہمانوں میں ارکانِ پارلیمان، چیف آف جنرل اسٹاف، کمانڈر ترک بری فوج، کمانڈر ترک فضائیہ، چیئرمین بیوک بیرلیک پارٹی، دفاعی صنعت کے سابق سربراہ پروفیسر ڈاکٹر اسماعیل دمیر، ترک سول و عسکری حکام، سفرا، دفاعی اتاشی، میڈیا نمائندگان اور ترکی میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے افراد شامل تھے۔ اپنے خطاب میں...
پاکستان فشر فوک فورم (پی ایف ایف) کی سینئر نائب چیئرپرسن اور ماحولیاتی کارکن فاطمہ مجید کو سندھ فشریز ڈیپارٹمنٹ کی چیئرپرسن مقرر کیا گیا ہے۔ فاطمہ مجید نے وی نیوز کو بتایا کہ وہ ماہی گیر کی بیٹی ہیں اور وہ ماہی گیروں کا درد سمجھ سکتی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ وہ بہت لمبا سفر طے کرکے یہاں تک پہنچیں ہیں، اپنے والد کو بھارت کی جیل میں قید ہونے کا وقت کبھی نہیں بھولوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ماہی گیروں کا سب کچھ ماہی گیری پر منحصر ہے، مچھلی کا شکار ہوگا تو ماہی گیر زندہ رہے گا، مشکلات کے حوالے سے فاطمہ مجید کا کہنا تھا کہ مشکلات ضرور ہیں لیکن ماہی گیر...
پنجاب کے مختلف علاقوں میں سیلاب نے تباہی مچا رکھی ہے، جہاں علی پور میں سپر بند کے ٹوٹنے سے درجنوں مواضعات زیر آب آ گئے ہیں۔ موضع عظمت پور کے علاقے میں سپر بند ٹوٹنے سے تحصیل علی پور کے وسیع علاقے میں پانی داخل ہوگیا، جس کے نتیجے میں لوگ اپنی مدد آپ کے تحت نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ بہاولنگر میں سیلاب کی شدت نے 143 دیہات کو زیر آب کر دیا ہے اور ایک لاکھ سے زائد افراد کو نقل مکانی کرنا پڑی ہے۔ اس علاقے میں سیلاب نے گھروں، فصلوں اور دیگر ضروریات زندگی کو تباہ کر دیا ہے، جس سے مقامی عوام شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ دریائے ستلج میں...
شہر قائد کے علاقے گزری پی این ٹی کالونی میں سڑک کی صفائی کے دوران فٹ پاتھ پر لگائے گئے استقبالیہ کیمپ کے قریب شاپنگ بیگ سے اسلحہ برٓمد ہوا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گزری میں عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس کیلیے لگائے گئے استقبالیہ کیمپ کے قریب سے اسلحے سے بھرا شاپنگ بیگ برآمد ہوا۔ اسلحہ برآمدگی کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاوارث حالت میں ملنے والا پستول اور میگزین اپنے قبضے میں لے لیا۔ اس حوالے سے ایس ایچ او گزری اصغر علی کانگو نے بتایا کہ پی این ٹی کالونی سی بی سی کا عملہ صفائی کے دوران سڑک پر جمع کچرا اٹھا رہا تھا کہ انھیں فٹ پر لگے ہوئے...
اسرائیلی فوج نے ایک نئی تصویر جاری کی جس میں حماس کے حال ہی میں شہید کیے گئے ترجمان ابو عبیدہ کو محمد الضیف اور رافع سلامہ کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے ایک تصویر جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ حماس کے ترجمان حذیفہ الکحلوت المعروف ابو عبیدہ کی ہے۔ ترجمان اسرائیلی فوج نے اس تصویر کے ساتھ ایک ویڈیو بھی منسلک کی ہے جس میں حماس کے ایک ٹھکانے کو نشانہ بناتے ہوئے دکھایا گیا جہاں ان کے بقول ابو عبیدہ مقیم تھے۔ یاد رہے کہ ایک ہفتے قبل اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ غزہ میں ایک ملٹری کارروائی کے دوران حماس کے ترجمان ابوعبیدہ کو قتل کر دیا تھا۔ تازہ تصویر شیئر کرتے ہوئے ترجمان...
کراچی کے علاقےپی این ٹی کالونی میں عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس کی گزرگاہ سےاسلحہ برآمد ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ اسلحہ ا ستقبالیہ کیمپ کے قریب ایک شاپنگ بیگ میں چھپایا گیا تھا۔ ایس ایس پی ساؤتھ نے میڈیا کو بتایا کہ جلوس کی آمد سے قبل صفائی کا عمل جاری تھا، اسی دوران ایک صفائی کرنے والے ورکر کو ایک شاپنگ بیگ مشکوک اور بھاری محسوس ہوا، جس پر پولیس کو اطلاع دی گئی۔ تلاشی لینے پربیگ سے پستول، میگزین اور گولیاں برآمد ہوئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش سے لگتا ہے کہ کوئی نامعلوم شخص یہ ہتھیار چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ ایس ایس پی کے مطابق علاقے کی نگرانی سخت کر دی...
ترکی کے وزیرِ قومی دفاعیاشار گیولر نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ترکی ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔ وہ ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں پاکستانی سفارت خانے میں منعقدہیومِ دفاع پاکستان کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔تقریب میں ترک وزیر دفاع نے کہا کہ ترکی اور پاکستان کے تعلقات صرف دوستانہ نہیں بلکہ برادرانہ ہیں، ہم دفاعی تعاون، تربیت، اور انسدادِ دہشت گردی جیسے شعبوں میں شراکت داری کو مزید مضبوط بنائیں گے۔انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان جاری مشترکہ دفاعی منصوبوں کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔پاکستان کے ترکی میں سفیرڈاکٹر یوسف جُنید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے6 ستمبر 1965 کی جنگ کو قومی اتحاد، قربانی اور جرأت...
پاکستان میں سعودی پریس اتاشی ڈاکٹر نایف العتیبی نے یوم دفاع پاکستان کے موقع پر پاک فوج کے شہدا کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ایکس پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ یومِ دفاع پاکستان، پاکستانی بھائیوں کے وجدان میں وہ دن ہے جو قربانی، یکجہتی اور حوصلے کی علامت ہے۔ یہ بھی پڑھیے: 6 ستمبر یوم دفاع و شہدا : سیاسی اور عسکری قیادت کا خراج تحسین ان نے وطن کے لیے سب کچھ نچھاور کرنے والے شہداء اور اُن کے اہلخانہ کو سلام بھی پیش کیا۔ یومِ دفاع پاکستان، پاکستانی بھائیوں کے وجدان میں وہ دن ہے جو قربانی، یکجہتی اور حوصلے کی علامت ہے۔ شہداء اور اُن کے اہلخانہ کو سلام جنہوں نے...
سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے اور دشمن کی کسی بھی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، معرکہ حق میں پاک بحریہ کی ثابت قدمی اور مسلسل نگرانی نے بھارتی بحری بیڑے کو اپنی ہی آبی حدود تک محدود رکھا۔ پاک بحریہ نے یوم دفاع عقیدت اور ملی جوش و جذبے سے منایا، سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ پاک بحریہ کے سربراہ نے شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے اور دشمن کی کسی بھی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیا...
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے 6 ستمبریومِ دفاع و شہداء کے موقع پر جنگِ ستمبر 1965 کے ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ایک نئی ڈاکیومینٹری جاری کر دی ہے۔ اس ڈاکیومینٹری میں 1965 کی جنگ کے غازیوں کی زبانی اُن کی قربانیوں اور بہادری کی داستانیں سنائی گئی ہیں، جبکہ پاکستان آرمی کے ریاست سے تعلق اور ملک کے دفاع کے عزم کو خوبصورتی سے اُجاگر کیا گیا ہے۔ یومِ دفاع کے جذبے کو مزید اُجاگر کرنے کے لیے آئی ایس پی آر نےنیا ملی نغمہ ‘اللہ ھو بھی جاری کیا ہے، جسے معروف گلوکار و موسیقارساحر علی بگا نے اپنی آواز میں پیش کیا ہے۔ یہ نغمہ پاکستان کی مسلح افواج...
یوم دفاع و شہداء کے موقع پر پشاور میں یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھانے کی تقریب ہوئی جس میں کور کمانڈر پشاور نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔ تقریب میں شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ عسکری و سول حکام، طلباء وطالبات اور عوام کی کثیر تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔ شہداء کے اہل خانہ اور تقریب میں موجود تمام افراد نے بھی شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے یادگار شہداء پر پھول رکھے۔ اس موقع پر شہداء کے بلند درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی، حاضرین کا جذبہ حب الوطنی اور پاک فوج سے محبت و عقیدت کا اظہار دیدنی تھا۔
دریائے راوی میں آئے حالیہ تباہ کن سیلاب نے جہاں لاہور کے نواحی علاقے موہلنوال میں عارضی خیمہ بستیاں آباد کر دیں، وہیں انہی خیموں میں ایک نئی زندگی نے جنم لیا ہے جہاں تھیم پارک سوسائٹی کے متاثرہ خاندان سے تعلق رکھنے والے عرفان اور ان کی اہلیہ کے ہاں آٹھویں بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔ عرفان رکشہ ڈرائیور ہیں اور اپنی محدود آمدنی میں قسطوں پر گھر خریدنے کی جدوجہد کر رہے تھے کہ اچانک آنے والے سیلاب نے ان کا گھر، جمع پونجی اور خواب سب بہا دیے۔ 32 سالہ عرفان کی اہلیہ جن کی عمر لگ بھگ 28 سال ہے، پہلے ہی سات بچوں کی ماں ہیں، چار بیٹیاں اور تین بیٹے ہیں، اب آٹھواں بچہ اسی خیمہ...
سکھر: یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر ملٹری روڈ واکنگ ٹریک سکھر پر ایک پُر وقار اور شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں میئر سکھر و ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے پرچم کشائی کی۔ یادگار تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، بعد ازاں ہدیہ نعت پیش کیا گیا، جس کے بعد دنیا کے 11ویں، ایشیا کے 7ویں، پاکستان کے دوسرے اور سندھ کے بلند ترین 300 فٹ فلیگ پول پر 84 فٹ لمبا اور 56 فٹ چوڑا سبز ہلالی پرچم لہرایا گیا، جو وطنِ عزیز کی عظمت، اتحاد اور استقامت کی علامت ہے۔ پرچم کشائی کے ساتھ ہی قومی ترانہ بجایا گیا ۔ اس موقع پر پولیس، سول ڈیفنس کی...
بٹ خیلہ کے علاقے ڈھیری جولگرام کنڈکو میں گھریلو تنازع کے باعث اندوہناک واقعہ پیش آیا، جہاں داماد نے فائرنگ کر کے اپنے سسر، بیوی سمیت پانچ افراد کو قتل کر دیا۔ لیوی ذرائع کے مطابق واقعہ رات تقریباً دو بجے پیش آیا۔ منصور ولد ظریف اللہ سکنہ میخ بند نامی شخص مبینہ طور پر اپنے سسرال کے گھر میں داخل ہوا اور اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں پانچ افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جن میں شاہ زمین گل ولد سعید گل، سعید گل ولد میاں گل، نازش زوجہ منصور، امیر زادگئ زوجہ شاہ زمین اور مہر زمینہ زوجہ سعید گل شامل ہیں۔ ملزم واقعے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ...
لاہور (نیوز ڈیسک) یومِ شہداء اور دفاع ملک بھر میں آج قومی جذبے اور عزم کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ دن کا آغاز اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ فوجی جوانوں نے پاکستان زندہ باد اور نعرۂ تکبیر بلند کیا جبکہ مساجد میں ملک کی سلامتی، امن اور سیلاب متاثرین کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ 6 ستمبر پاکستان کی جرات، بہادری اور عزم کی علامت ہے۔ یہ دن عسکری تاریخ میں ایک ناقابلِ فراموش باب کی حیثیت رکھتا ہے۔ 1965 میں اسی روز بھارت نے رات کی تاریکی میں پاکستان پر حملہ کیا، جس کے جواب میں افواجِ پاکستان نے دشمن کو ہر محاذ پر ناکام بنایا۔ سترہ...
کراچی: 6 ستمبر یومِ دفاع کے موقع پر مزارِ قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوگی، جس میں پاکستان ایئر فورس اکیڈمی اصغر خان کا چاق و چوبند دستہ مزارِ قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھالے گا۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق تقریب کے مہمانِ خصوصی ایئر آفیسر کمانڈنگ، ایئر وائس مارشل شہریار خان ہوں گے، جو پریڈ کا معائنہ کریں گے اور بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کے مزار پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائیں گے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ مزارِ قائد پر پاک فضائیہ کے 73 کیڈٹس تعینات کیے جائیں گے جن میں 66 مرد اور 7 خواتین کیڈٹس شامل ہیں۔ یہ کیڈٹس اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں نہایت جانفشانی اور...
چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور ملک کی دیگر اعلیٰ عسکری قیادت نے 60 ویں یوم دفاع و شہدا کے موقعے پر بہادر شہیدوں اور ان کے اہل خانہ کو خراج عقیدت و احترام پیش کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: یوم آزادی معرکۂ حق، شہداء کے اہلِخانہ کا وطن کے نام پیغام فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اور چیف آف دی ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے مسلح افواج کی جانب سے نمائندگی کرتے ہوئے پیغام جاری کیا۔ اپنے پیغام میں اعلیٰ قیادت نے کہا کہ 6 ستمبر 1965 کا دن پاکستانی قوم کے غیر...
کراچی: پاکستان ریلویز اور سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے مابین کینٹ اسٹیشن اور سٹی اسٹیشن کی صفائی ستھرائی کے حوالے سے معاہدہ پر دستخط کر دیے گئے۔ اس حوالے سے کراچی میں تقریب منعقد ہوئی جس میں وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی اور وزیر بلدیات سندھ سعید غنی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سندھ وسیم شمشاد، چیئرمین ریلوے سید مظہر علی شاہ، سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ، ایڈیشنل جنرل مینیجر انفرا حماد حسن مرزا، ڈی ایس ریلوے کراچی محمود رحمان لاکھو، ایم ڈی سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ طارق نظامانی اور دیگر بھی موجود تھے۔ ایم ڈی سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور ڈی ایس ریلوے کراچی...
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کردیا۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وفاقی کابینہ نے صدرمملکت کو آئین پاکستان کے آرٹیکل 45 کے تحت 12 ربیع الاول کے مبارک دن کی مناسبت سے قیدیوں کی مختلف جرائم کی سزاؤں میں 100 دن کی کمی کی سفارش کی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ سفارش سزاؤں میں کمی کی اسپیشل ریمیشن پالیسی 2025 کے تحت تجویز کی گئی ہے۔
وفاقی کابینہ نے صدر مملکت کو آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت قیدیوں کی مختلف جرائم کی سزاؤں میں 100 دن کی کمی کی سفارش کردی۔ یہ سفارش 12 ربیع الاول کے مبارک دن کی مناسبت سے پیش کی گئی ۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کے مطابق یہ تجویز ’اسپیشل ریمیشن پالیسی 2025‘ کے تحت دی گئی ۔تاہم یہ رعایت ان قیدیوں پر لاگو نہیں ہوگی جو سنگین جرائم، دہشتگردی، ریاست مخالف سرگرمیوں، زنا، قتل یا بدعنوانی کے مقدمات میں ملوث ہیں۔ Post Views: 9
وفاقی کابینہ نے صدر پاکستان کو آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت قیدیوں کی مختلف جرائم کی سزاؤں میں 100 دن کی کمی کی سفارش کی ہے۔ یہ سفارش 12 ربیع الاول کے مبارک دن کی مناسبت سے پیش کی گئی ہے۔ مزید پڑھیں: اسلام آباد ٹریفک پولیس نے 12 ربیع الاول جلوس کے لیے پلان جاری کردیا وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کے مطابق یہ تجویز ’اسپیشل ریمیشن پالیسی 2025‘ کے تحت دی گئی ہے۔ تاہم یہ رعایت ان قیدیوں پر لاگو نہیں ہوگی جو سنگین جرائم، دہشتگردی، ریاست مخالف سرگرمیوں، زنا، قتل یا بدعنوانی کے مقدمات میں ملوث ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ...
پاکستان نے فائیو جی ٹیکنالوجی کی راہ میں حائل بڑی رکاوٹ دور کر دی، جہاں بھارت، افغانستان اور ایران کے ساتھ فریکوئنسی سپیکٹرم کے تنازع کا حل نکال لیا گیا ۔ اس پیشرفت کے بعد اب ملک میں فائیو جی سروسز کی فراہمی کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔ پاکستان کے فریکوئنسی الاٹمنٹ بورڈ (FAB) نے ہمسایہ ممالک سے مذاکرات کے بعد سرحدی علاقوں میں موبائل سگنلز کی مداخلت (Spillover) پر قابو پا لیا ہے۔ اس عمل میں قیمتی فریکوئنسی بینڈز کو کلیئر کرکے 606 میگا ہرٹز سپیکٹرم نیلامی کے لیے مختص کر دیا گیا ۔ سپیکٹرم کلیئرنس اور ہم آہنگی کا عمل پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) نے پارلیمنٹ کو آگاہ کیا ہے کہ دفاعی اداروں کے تعاون سے...
لاہور: گڑھی شاہو پولیس نے سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر سر عام اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی کے مطابق ملزمان احمد اور نبیل کے قبضے سے غیر قانونی 2 پستول اور گولیاں برآمد ہوئیں۔ پٹرولنگ ٹیم نے اسٹاپ اینڈ سرچ میتھڈ کے دوران ملزمان کو گرفتار کیا، ملزمان کی شناخت گڑھی شاہو چوک کے قریب کی گئی۔ ملزمان کی اسلحہ کی نمائش کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرے انوسٹیگیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا۔ ایس پی سول لائنز کا کہنا ہے کہ اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔
پشاور: پاک فوج اور ایف سی کے پی نارتھ کے زیر اہتمام یوم دفاع و شہداء کی مناسبت سے مختلف اسکولوں اور مدارس میں تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ یوم دفاع و شہداء کی مناسبت سے پشاور کے مختلف اسکولوں اور مدارس (پشاور سکول اف ایکسیلنس، بیکن ہاوس پرائمری کیمپس، مدرسہ دارالقراء ) میں تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقاریب میں پاک فوج کے افسران اور جوانوں نے شرکت کرکے بچوں کی حوصلہ افزائی کی۔ بچوں نے پاک فوج کے ساتھ مل کر پرچم کشائی کی اور ملکی سلامتی کے لیے اجتماعی دعائیں کیں۔ مدرسہ دارالقراء کے طلباء نے قرآن خوانی اور نعت خوانی سے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ طلباء و طالبات نے ملی جذبے سے بھرپور...
داؤد خان ترین کا تعلق پشین سے ہے جنہوں نے اپنے گھر سے انٹیگریٹڈ فارمنگ کا اغاز کیا۔ وہ زیتون، توری، کھیرا، تربوز و دیگر اشیااگاتے ہیں اور یہ اب ان کا ایک اچھا کاروبار بن چکا ہے۔ پشین کے داؤد خان کا انٹیگریٹڈ فارمنگ کی طرف کامیاب سفر pic.twitter.com/9jkmmHOBYb — WE News (@WENewsPk) September 5, 2025 ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ سب کچھ اپنی زمین کی بہتری کے لیے کیا اور وہ چاہتے تھے کہ ان کی بنجر زمین آباد ہوجائے جس میں وہ کامیاب رہے۔ دیکھیے شاہزیب رضا کی یہ ویڈیو رپورٹ۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی...
لوئر دیر: دیر بالا کے علاقوں ماتاڑ اور بڈالئی کے درمیان واقع سیاحتی مقام سکائی لینڈ کی ملکیت پر ایک بار پھر سنگین تصادم شروع ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں فریقین نے ایک دوسرے کے خلاف مورچہ زن ہو کر بھاری ہتھیاروں کا استعمال شروع کر دیا ہے، جس کے باعث علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل چکا ہے۔ جھڑپ کے دوران ایک دینی مدرسے کا طالب علم فائرنگ کی زد میں آ کر زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمی طالب علم کی حالت کے بارے میں تاحال کوئی سرکاری تفصیل فراہم نہیں کی گئی۔ بھاری ہتھیاروں کی فائرنگ سے علاقہ مکینوں میں خوف کی لہر...
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ترک فضائیہ کے کمانڈر جنرل ضیا جمیل قادی اوغلو نے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور سکیورٹی تعاون کے فروغ، خطے میں امن و استحکام اور مشترکہ اسٹریٹیجک ترجیحات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں عالمی و علاقائی جیو اسٹریٹیجک ماحول میں تبدیلیوں اور ان کے اثرات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ دونوں عسکری قیادتوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے دوطرفہ تعاون اور اسٹریٹیجک شراکت داری کو مزید وسعت دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ملاقات کے دوران اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان...