2025-05-03@12:24:31 GMT
تلاش کی گنتی: 1044
«لاہور قلندرز کے»:
(نئی خبر)
علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر شیعہ علما کونسل نے لاہور پریس کلب سے پنجاب اسمبلی تک ریلی نکالی، القدس ریلی کی قیادت صفی الحسنین شیرازی نے کی، شرکائے ریلی نے اسرائیل اور امریکہ کیخلاف شدید نعرے بازی کی، اسرائیل بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے، مقررین نے اسرائیلی مصنوعات کے مکمل بائیکاٹ کا مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر ملک بھر میں شیعہ علماء کونسل کے زیر اہتمام یوم القدس منایا گیا۔ نماز جمعتہ الوداع کے بعد فرزندان اسلام نے القدس ریلیاں نکال کر مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور اسرائیل کی ناجائز صیہونی ریاست کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔ لاہور پریس کلب سے پنجاب اسمبلی ہال...
ریلی سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ دنیائے اسلام کے عرب و غیر عرب حکمران غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کیساتھ اپنے تعلقات منقطع کر دیں، مسلم ممالک غاصب صیہونی حکومت کی غاصبانہ پالیسیوں کے مقابلے میں ڈٹ جائیں اور اس کی کوئی بھی سازش کامیاب نہ ہونے دیں۔ فلسطینی مجاہدین کا طوفان الاقصیٰ آپریشن جاری ہے۔ سید حسن نصراللہ ہمارے درمیان نہیں لیکن شہدائے مقاومت کی یاد، فکر اور مزاحمت کا راستہ زندہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیراہتمام ملک بھر میں جمعۃ الوداع کو یوم القدس کے طور پر منایا گیا۔ آئی ایس او لاہور ڈویژن اور ایم ڈبلیو ایم لاہور کے زیراہتمام اسلامپورہ سے پنجاب اسمبلی تک ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں شرکاء...
لاہور ہائی کورٹ —فائل فوٹو لاہور ہائی کورٹ اور ضلعی عدلیہ کے ججز کے لیے ہیلتھ انشورنس سہولت کا آغاز ہو گیا ہے۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے ہیلتھ انشورنس سہولت کا افتتاح کیا۔ہیلتھ انشورنس سہولت انشورنس کمپنی کے اشتراک سے شروع کی گئی ہے۔انشورنس کمپنی کے نمائندے نے ہیلتھ انشورنس سہولت کے تمام فیچرز پر تفصیلی بریفنگ دی۔ جسٹس انوارالحق پنوں بطور جج لاہور ہائیکورٹ ریٹائرلاہور ہائی کورٹ کے جسٹس انوارالحق پنوں اپنے عہدے سے ریٹائر ہو گئے۔ تقریب میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم نے لاہور ہائی کورٹ کے ججز اور جوڈیشل افسروں کو ہیلتھ انشورنس کارڈ بھی دیے۔لاہور ہائی کورٹ میں ہوئی افتتاحی تقریب میں لاہور ہائی کورٹ کے سینئر...
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ میں 9 سالہ بچے سے بدفعلی اور قتل کا معمہ حل ہوگیا۔9 سال کے بچے کو قتل کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ڈی آئی جی ذیشان رضا کے مطابق بچے کو اس کے چچا نے بدفعلی کے بعد قتل کیا، ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ ملزم نے 9 سال کے بھتیجے کو زیادتی کے بعد رسی کا پھندا ڈال کرقتل کیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے بچے کو بے دردی سے قتل کیا اور لاش ملنے سے لے کر تدفین تک تمام کارروائی میں گھر والوں کےساتھ ساتھ رہا۔
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور مصنف محمد کمال پاشا کو حکومت پنجاب کی جانب سے پانچ لاکھ روپے کا امدادی چیک فراہم کیا گیا۔ محمد کمال پاشا، جو شدید بیماری کے باعث سروسز ہسپتال لاہور میں زیر علاج ہیں، نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز میری اپنی بیٹیوں کی طرح ہیں، میں ان کا انتظار کر رہا ہوں۔ سیکرٹری اطلاعات پنجاب، سید طاہر رضا ہمدانی نے ہسپتال میں ان کی عیادت کی اور وزیر اعلٰی پنجاب کی جانب سے انہیں پانچ لاکھ روپے کا امدادی چیک اور گلدستہ پیش کیا۔
لاہور: نانینگ یونیورسٹی سنگاپور کے سائنس دانوں نے سیوریج کے گارے سے گاڑیاں چلاتی ہائیڈروجن گیس اور جانوروں کے لیے پروٹین سے بھرپور چارا بنانے کا انقلابی سائنسی طریق عمل دریافت کر لیا۔ یاد رہے کراچی و لاہور سمیت دنیا بھر کے شہر وقصبے ہر سال ’’10 کروڑ ٹن‘‘یہ گارا پیدا کرتے ہیں، یہ سیوریج کی نالیاں بند کرتا اور ضائع جاتا ہے۔ نئے طریقے میں پہلے مخصوص کیمیکل گارے میں ملا کر دھاتیں الگ کی جاتی ہیں پھر الیکٹرولائسیز عمل سے گارا فیٹی تیزابوں میں بدلتا ہے جبکہ پانی ہائیڈروجن اور آکسیجن میں تقسیم ہوتا ہے، ہائیڈروجن بطور ایندھن استعمال ہو گی۔ آخر میں جراثیم گارے کے فیٹی تیزابوں کو پروٹین میں بدل کر اسے جانوروں کا...
لاہور ہائیکورٹ اور لاہور بار کے مشترکہ اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق عید کے بعد 26ویں آئینی ترمیم اور پیکا ایکٹ کے کالے قانون کے خلاف آل پارٹیز کانفرنس کروائی جائے گی۔ہائیکورٹ بار کے مطابق اے پی سی کا مقصد 26ویں آئینی ترمیم کے اعلیٰ عدلیہ کی کارروائی اور انصاف کی فراہمی میں شدید منفی اثرات کو روکنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ بار نے عید کے بعد آل پارٹیز کانفرنس بلوانے کا اعلان کر دیا۔ لاہور ہائیکورٹ اور لاہور بار کے مشترکہ اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا، جس کے مطابق عید کے بعد 26ویں آئینی ترمیم اور پیکا ایکٹ کے کالے قانون کے خلاف آل پارٹیز کانفرنس کروائی جائے گی۔ ہائیکورٹ بار کے مطابق اے پی سی...
لاہور: پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج اور کل ہلکی بارش کے ساتھ ہوا چلنے کے امکانات ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گجرانوالہ، راولپنڈی اور سرگودھا ڈویژن کے اضلاع میں بارش اور ہوا چلنے کے امکانات ہیں۔ لاہور اور پنجاب کے باقی ڈویژن میں بادل بن برسے گزر جائیں گے جبکہ لاہور میں بادل اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی جاری رہے گی۔ پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والی بارش سے موسم خوش گوار ہو جائے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 19 جبکہ زیادہ سے زیادہ 32 تک جانے کے امکانات ہیں۔ Tagsپاکستان
لاہور میں 14 سالہ بچے کے ساتھ بد فعلی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایس پی کینٹ کی ہدایت پر برکی پولیس نے فوری ایکشن کیا اور 14 سالہ بچے کے ساتھ بد فعلی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی کینٹ اویس شفیق نے کہا کہ ملزم بچے کے والد کا دوست تھا، گھر میں آنا جانا تھا، بچہ گھر میں اکیلا تھا بچے کو گھر میں اکیلا دیکھ ملزم نے بچے کو زبردستی بد فعلی کا نشانہ بنا ڈالا۔ متاثرہ بچے کے والد شبیر کی مدعیت میں نامزد ملزم عمر کے خلاف فوری مقدمہ درج کرلیا گیا، بچوں کا جنسی استحصال کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کے اوپننگ بیٹر صائم ایوب انگلینڈ میں علاج مکمل کرانے کے بعد پاکستان پہنچ گئے، پی سی بی اکیڈمی میں ان کا فٹنس ٹیسٹ لیا جائےگا جس کے بعد ہی ان کی پی ایس ایل میں شرکت کا فیصلہ ہو گا۔ صائم ایوب جنوبی افریقا کے خلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے بعد انہیں علاج کے لیے انگلینڈ بھیجا گیا، وہاں ان کا تین ماہ ری ہیب کا مرحلہ مکمل ہو گیا۔ صائم ایوب گزشتہ روز لاہور پہنچے، نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ان کا فٹنس ٹیسٹ لیا جائے گا جس کے بعد فیصلہ ہوسکےگا کہ وہ پی ایس ایل کھیلیں گے یا نہیں۔ اگر صائم نے فٹنس ٹیسٹ پاس کر...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2025ء)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس لاہور کے ریجنل ڈائریکٹر امان اللہ ملک نے کہا ہے کہ اوپن یونیورسٹی طلبہ کی آسانیوں کے لیے ہمیشہ کوشاں رہتی ہے۔(جاری ہے) میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ رمضان المبارک اور عید کی وجہ سے طلبہ کے لیے مزید آسانی دے دی گئی ہے جس کے تحت علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میںمیٹرک سے پی جی ڈی پروگرامز کے داخلوں میں 10اپریل تک توسیع کردی گئی ہے تاکہ طلبہ بغیر کسی پریشانی کے کے آسانی سے اپنا داخلہ بھجوا سکیں۔انہوں نے کہا کہ تعلیم ہی واحد زیور ہے جسے زوال نہیں آتا اور جدت کے تضاضے تعلیم کے بغیر ممکن نہیں ۔...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی نے نو مئی کے آٹھ مقدمات میں درخواست ضمانتوں کی جلد سماعت کے لیے ایک بار پھر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی نےاپنےوکیل بیرسٹرسلمان صفدرکی وساطت سےمتفرق درخواستیں دائر کیں،بانی پی ٹی آئی نے موقف اپنایا کہ سیاسی انتقام کےلیےمقدمات میں نامزدکیاگیا،دورکنی بنچ نے24مارچ کوکیسزسماعت کےلیےمقررکیےتھے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ چوبیس مارچ کو بنچ کی عدم دستیابی کے باعث کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی،عدالت درخواست ضمانتوں کو جلد سماعت کے لیے مقرر کرے۔ آئی ایم ایف نے بجلی ٹیرف میں کمی کی اجازت دیدی مزید :
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے نظر بندی کے قانون کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے زینب عمیر کی درخواست پر سماعت کی، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ دوران سماعت وکیل درخواست گزار اظہر صدیق نے کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل آفس نے 27 اے کے نوٹس کا جواب فائل کیا جو ایک دو دن پہلے ملا ، یہ کیس سننے کا اختیار اس بنچ کے پاس نہیں ہے ، یہ کیس جسٹس امجد رفیق کے پاس لگنا تھا بڑی تفصیل سے انہوں نے کیس سنا ، جسٹس امجد رفیق نے قانون کے مطابق حکم امتناع دیا۔...
لاہور: بارش برسانے والا نیا سسٹم پنجاب میں داخل ہوگیا، جس کے نتیجے میں کئی اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ کچھ ہفتوں سے جاری خشک موسم کے بعد بارش برسانے والا نیا سسٹم پنجاب میں داخل ہوا ہے، جس کے نتیجے میں صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔ پنجاب میں چند ہفتوں سے راتیں ٹھنڈی اور دن میں موسم گرم اور خشک دیکھا جا رہا تھا، جس کے بعد نیا بارش کا سسٹم صوبے میں داخل ہونے کے نتیجے میں آج گجرانوالہ، راولپنڈی اور سرگودھا ڈویژن کے اضلاع میں بارش اور تیز ہوا چلنے کی توقع ہے۔ موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ صوبے کے...
لاہوربورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے واضح کیا ہے کہ بورڈ کے زیر اہتمام نویں جماعت کے سالانہ امتحانات ڈیٹ شیٹ کے مطابق ہوں گے۔ترجمان لاہوربورڈ کے مطابق 28 مارچ اور 4 اپریل کو ہونے والے امتحان شیڈول کے مطابق ہوں گے ۔ترجمان کے مطابق 28 مارچ کو ترجمہ القران اور غیر مسلموں کیلئے ایتھکس کا پرچہ شیڈول کےمطابق ہوگا۔ترجمان لاہور بورڈ نے بتایا کہ 4 اپریل کو فیشن ڈیزائننگ، آرٹ ، ماڈل ڈرائنگ ، فزیالوجی اور ماحولیاتی مطالعہ کے پیپر ہونگے۔
لاہور قلندرز کے اونر اور سی ای او عاطف رانا کا کہنا ہے کہ لاہور قلندرز کو خریدنے اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شامل ہونے کا بنیادی مقصد یہ تھا کہ پاکستان میں چھپے ٹیلنٹ کو سامنے لایا جائے، یہ کام ہم نے بہت اچھے سے کرلیا اور یہ سلسلہ چلتا رہے گا مگر اب فرینڈز آف قلندرز کے نام سے ایک منصوبہ ہم شروع کررہے ہیں جس میں ہر شعبے میں موجود ٹیلنٹ کو ہم دعوت دیں گے کہ اپنے ٹیلنٹ کو سامنے لائیں، ہم اسے نہ صرف سپورٹ کریں گے بلکہ دنیا کے سامنے بھی لے کر آئیں گے۔ وی نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے عاطف رانا نے بتایا کہ 6 اپریل کو مینار...
رپورٹس حوصلہ افزا،پی ایس ایل میں صائم ایوب کی شمولیت فٹنس سے مشروط ہے،پی سی بی قومی کرکٹر صائم ایوب کے ٹخنے میں جنوری میں فریکچر ہوا تھا، لندن میں علاج کرا رہے تھے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر صائم ایوب کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آ گئی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق صائم ایوب ری ہیب مکمل کر کے لاہور پہنچ گئے ہیں جہان ان کا قومی اکیڈمی میں فٹنس ٹیسٹ ہو گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صائم ایوب عید کراچی میں اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ منائیں گے۔پی سی بی کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں صائم ایوب کی شمولیت فٹنس سے مشروط ہے، ان کی برطانیہ سے آنے والی رپورٹس حوصلہ افزا ہیں۔یاد رہے کہ...
عیدالفطر کے موقع پر لاہور کے تعلیمی اداروں میں 28 مارچ سے 2 اپریل تک چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے عیدالفطر کے موقع پر تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان کیا ہے۔ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں عید کی چھٹیاں 28 مارچ بروز جمعہ سے 2 اپریل بروز بدھ تک ہوں گی دوسری جانب سیکرٹری اسکولز خالد وٹو کا کہنا ہے کہ سرکاری اسکول 28 مارچ سے 6 اپریل تک بند رہیں گے۔ سرکاری اسکولوں میں 4 اپریل کو سالانہ نتائج کا اعلان کیا جائے گا جبکہ 7 اپریل سے نئی تعلیمی سال کا آغاز ہو گا
— فائل فوٹو پنجاب کے مختلف اضلاع میں بازاروں میں خواتین کے تحفظ کے لیے ویمن پولیس اسکواڈ قائم کر دیا گیا۔ لاہور، راولپنڈی، سیالکوٹ، فیصل آباد، گوجرانوالہ سمیت صوبے کے دیگر شہروں کے بڑے تجارتی مراکز میں گشت شروع کر دیا گیا۔ رش کے اوقات میں خواتین اور بچوں کے تحفظ کے لیے خصوصی ویمن پولیس اسکواڈ ٹیموں کا پیدل، سائیکل اور موٹر سائیکل پر گشت جاری ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا وژن، عید کی خریداری میں مصروف خواتین کی حفاظت کیلئے لیڈی پولیس اسکواڈ تعیناترمضان المبارک میں بازاروں کی سیکیورٹی کےلیے جامع حکمت عملی اپناتے ہوئے بازاروں میں خواتین موٹر سائیکل اسکواڈ اور ماؤنٹڈ پولیس گشت پر مامور ہے۔ ویمن پولیس اسکواڈ شاپنگ کے لیے آنے والی...
علی ساہی : 12 روز چھٹی کےبعد ایس ایس پی عمران کشور نے دوبارہ ڈی آئی جی ایڈمن لاہور کے عہدے کا چارج سنبھال لیا. اعلی افسران کی مداخلت کےبعد عمران کشور نےاستعفی واپس لیا۔مستعفی ہونے کے بعد گزشتہ ہفتے اسلام آباد میں اعلی شخصیت سےملاقات بھی کی۔ملاقاتوں کے بعد عمران کشور نے استعفی واپس لے کرجوائنگ دی۔ واضح رہے کہ عمران کشور نے ترقی نہ ملنے پر دل برداشتہ ہوکر آئی جی پنجاب کو استعفی دے دیا تھا ۔جبکہ عمران کشور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو رپورٹڈ ہیں جو وفاق کے تحت ہے ایف بی آر کا بنیادی ڈھانچہ حساس قرار، پیکا قانون لاگو
لاہور ( نیوز ڈیسک ) پی ٹی آئی ویمن ونگ کااجلاس،عید کے بعد بانی کی رہائی کیلئے مظاہرے کرنے کا فیصلہ ۔ اجلاس کی صدارت جنرل سیکرٹری ویمن ونگ پاکستان روبینہ شاہین نے کی۔ اجلاس میں پی ٹی آئی ویمن ونگ کے تنظیمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عید کے بعد بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے متعلق تحریک کو تیز کرنے کا فیصلہ۔ اجلاس میں پی ٹی آئی ویمن ونگ کی عہدیداران کی بانی پی ٹی آئی کے حق میں نعرے بازی ۔ اجلاس میں بانی پی ٹی آئی اور اسیران کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ پی ٹی آئی جنرل سیکرٹری ویمن ونگ لاہور ثمینہ خاور حیات کی شرکت۔ پی ٹی آئی...
لاہور ہائی کورٹ--- فائل فوٹو لاہور ہائی کورٹ نے 22 مارچ کو مینارِ پاکستان پر تحریکِ انصاف کو جلسے کی اجازت نہ دینے پر ڈپٹی کمشنر لاہور کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست 4 اپریل کو سماعت کے لیے مقرر کر دی۔ جسٹس فاروق حیدر نے تحریکِ انصاف کے رہنما اکمل خان کی متفرق درخواست پر سماعت کی جس کے دوران ڈپٹی کمشنر لاہور کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست جلد مقرر کرنے کی استدعا کی گئی۔ پی ٹی آئی رہنما اکمل خان باری کی مینار پاکستان پر جلسے کی درخواست نمٹا دی گئیلاہور ہائی کورٹ نے تحریکِ انصاف کے رہنما اکمل خان باری کی مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کے لیے دائر درخواست نمٹا دی۔ عدالت نے...
— فائل فوٹو لاہور کے علاقے نصیر آباد میں واقع گلاب دیوی اسپتال کے گارڈ نے بچی سے زیادتی کی کوشش کی ہے۔ ماموں زاد نے زیادتی کی کوشش میں مزاحمت پر اہلیہ و بیٹی کو زخمی، بیٹے کو قتل کر دیا: مدعیٔ مقدمہپولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ اورنگی تھانے میں زخمی خاتون کے شوہر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔انہوں نے بتایا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
— فائل فوٹو لاہورمیں چوری اور ڈکیتی کی 50 سے زائد وارداتیں کرنے والے میاں بیوی کو پولیس نے پکڑ لیا۔ شہر میں ڈکیتی اور رہزنی کی وارداتوں میں اضافہکراچیشہر میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں مسلسل... پولیس کے مطابق گرفتار ملزم افتخار اور اس کی بیوی آمنہ ریکارڈ یافتہ ہیں، دونوں دفاتر جانے والے کی ریکی کر کے وارداتیں کرتے تھے جنہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا ہے کہ ملزمان نےٹاؤن شپ اورگرین ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں کیں۔پولیس کے مطابق گرفتار کیے گئے جوڑے کو 6 سال قبل بھی پکڑا جا چکا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ میں ٹارچر اینڈ کسٹوڈیل ڈیتھ ایکٹ پر عملدرآمد کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی۔ کیس سماعت جسٹس شمس محمود مرزا نے شہری مشکور حسین کی درخواست پر کی۔ دوران سماعت سرکاری وکیل نے موقف اپنایا کہ اس حوالے سے دوسرے بنیچ نے فیصلہ دیا ہے جس پر جسٹس شمس محمود مرزا نے کہا کہ آپ اس فیصلے کی کاپی دیں پھر دیکھ کر فیصلہ کرتے ہیں۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ پولیس کی جانب سے نجی ٹارچرسیل بنائے گئے ہیں جہاں ملزمان کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ابو غریب جیل میں 3 قیدیوں پر انسانیت سوز تشدد، امریکی کانٹریکٹر کو کروڑوں ڈالر ادا کرنے کا حکم درخواست گزار نے کہا کہ حکومت...
حسن علی:چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے لاہور میں ڈیرے، بلاول بھٹو نے پاور شیئرنگ کیلئے قائم کوآرڈینیشن کمیٹی کو طلب کر لیا۔کمیٹی ارکان بلاول بھٹو کو اب تک ہونے والی پیشرفت پر بریفنگ دیں گے، بلاول بھٹو کمیٹی کو آئندہ مذاکرات کے حوالے سے ہدایات جاری کریں گے۔بلاول بھٹو آج پنجاب کے رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے،بلاول بھٹو پنجاب کی سیاسی صورتحال پر رہنماؤں کو ہدایات جاری کریں گے۔ سروسز ہسپتال میں مریضوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں
لاہور کے علاقے کاہنہ میں سرکاری زمین پر قبضہ واگزار کروانے کے دوران مزاحمت پر پی ٹی آئی رہنما اور پولیس اہلکار سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے، وکیل کی گرفتاری پر وکلا نے احتجاج کرتے ہوئے فیروز پور روڈ بلاک کر دی۔ پولیس کے مطابق محکمہ ریونیو کی درخواست پر ناجائز قبضہ واگزار کروایا جا رہا تھا، جس پر قابضین نے مزاحمت کی۔ جھگڑے میں پی ٹی آئی رہنما ضمیر جھیڈو ، ماڈل ٹاؤن بار کے نائب صدر وقاص کاہلوں اور پولیس چوکی انڈسٹریل ایریا کے انچارج سب انسپکٹر ندیم زخمی ہو گئے۔ پولیس نے پی ٹی آئی رہنما ضمیر جھیڈو اور وقاص کاہلوں ایڈووکیٹ سمیت 9 افراد کو حراست میں لے لیا، جس پر وکلا...
لاہور بار کی ماتحت عدالتوں نے پولیس کے مبینہ تشدد اور حبس بیجا کے خلاف آج مکمل ہڑتال کا اعلان کردیا۔ پولیس کی جانب سے وکلاء پر مبینہ تشدد اور حبس بے جا میں رکھنے کے معاملے پر لاہور بار کے ماتحت عدالتوں میں آج مکمل ہڑتال کی جا رہی ہے۔ وکلاء نے ماتحت عدالتوں میں پولیس کے داخلے پر بھی پابندی عائد کردی۔لاہور بار نے اے ایس پی اور چوکی انچارج کو فوری معطل کرنے کا مطالبہ کردیا۔ مزید پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ میں دیگر عدالتوں سے ججز کی تعیناتی، وکلا تنظیموں کا ہڑتال کا اعلان وکلا کے مطابق پولیس نے نائب صدر اور رکن پنجاب بارکونسل پر مبینہ طور پر تشدد کیا اور حبس بے جا میں رکھا۔...
لاہور: لاہور سمیت پنجاب بھر میں خوش موسم کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ ہونے لگا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دن کی طرح راتوں میں درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہونے لگا ہے جبکہ شہریوں میں پنکھوں کے ساتھ اے سی کا استعمال بڑھنے لگا ہے۔ آئندہ چند روز تک موسم خشک رہے گا تاہم بارش کے امکانات نہیں۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 32 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔
حسن علی: چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری آج لاہور پہنچیں گے۔ تفصیلات کےمطابق بلاول بھٹو آج گورنر ہاؤس میں افطار ڈنر میں شرکت کریں گے،اور جیالوں سے خطاب بھی کریں گے،بلاول بھٹو پنجاب کے رہنماؤں اور پارلیمانی پارٹی کے ارکان سے ملاقات بھی کریں گے۔ پارٹی رہنماؤں اور جیالوں کو خصوصی ہدایات بھی جاری کریں گے۔ مسلم لیگ ن سے پاور شیئرنگ کے لئے بنائی گئی پیپلزپارٹی کی رابطہ کمیٹی ن لیگی کمیٹی سے ہونے والی میٹنگ کی بلاول بھٹو کو بریفنگ بھی دے گی۔ قلات ؛ 24 گھنٹے بعد موبائل نیٹ سروس بحال
لاہور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بینکاک سے آنے والے مسافر سے 102 آئی فونز برآمد کر لیے گئے۔ ترجمان کسٹمز کے مطابق کسٹمز حکام نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بینکاک سے آنے والی غیرملکی ایئرلائنز کی پرواز سے آنے والے مسافر سے کروڑوں روپے مالیت کے 102 آئی فونز برآمد کرلیے۔ مزید پڑھیں: قیمتی آئی فونز اسمگل کرنے کی کوشش ناکام کارروائی کلیکڑ کسٹمز طیبہ کیانی کی خفیہ اطلاع پر کی گئی۔ لاہور کے رہائشی مسافر ملک شاہد حسین کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب کے تمام ایئرپورٹس پر اسمگلنگ کی روک تھام کا عمل جاری ہے۔
لاہور: پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف مصنف محمد کمال پاشا کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث انہیں سروسز اسپتال لاہور میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ کمال پاشا نے اپنے بیان میں کہا کہ "وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز میری اپنی بیٹیوں کی طرح ہے، میں ان کا انتظار کر رہا ہوں”۔ ذرائع کے مطابق وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کے نوٹس کے بعد ان کا علاج شروع کیا گیا۔ ان کے بیٹے عبداللہ پاشا نے والد کی صحتیابی کے لیے احباب سے دعا کی اپیل کی ہے۔ کمال پاشا کا شمار پاکستانی فلم انڈسٹری کے کامیاب ترین مصنفین میں ہوتا ہے۔ انہوں نے 250 سے زائد فلموں کے اسکرپٹ تحریر کیے، جن میں کئی...
رومیل الیاس : تھانہ کاہنہ کے باہر وکلاء کااے ایس پی معاذ کیخلاف احتجاج جاری ہے احتجاجی مظاہرے میں وکلاء کی کثیر تعداد شریک، نعرے بازی کررہے ہیں ، مظاہرے میں شریک وکلاء نے ٹائرجلا کر روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا۔مظاہرین کا الزام ہے کہ پولیس نے وکیل رہنما وقاص اسلم کاہلوں پر تشدد کیا،مظاہرین نے اے ایس پی کاہنہ سرکل کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا قلات ؛ 24 گھنٹے بعد موبائل نیٹ سروس بحال تھانہ کاہنہ کے باہر وکلاء کا احتجاج جاری ہے ، وکلاء نے قصور سے لاہور آنے والی سڑک کو روکاوٹیں لگا کر ٹریفک کے بند کر دیا،وکیل رہنما وقاص اسلم کاہلو بھی زخمی حالت میں احتجاج میں شامل ہوگئے ، وکیل...
لاہور میں مزنگ پولیس نے قمار بازوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے کجی دانہ پر جوا کھیلتے 11 جواریوں کو گرفتار کر لیا جن کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، موبائل فونز اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔ ایس ایچ او مزنگ احسن اقبال کے مطابق پولیس نے قمار بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے 11 جواریوں کجی دانہ پر جوا کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا، گرفتار ملزمان میں عمران ،قربان، علی ، ندیم، ارشد اور عاطف وغیرہ شامل ہیں۔ ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او مزنگ اور دیگر ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ قمار بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے...
سٹی42: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے لاہور سے سکردو کے لیے فلائٹ آپریشن کا آغاز کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پی آئی اے 31 مارچ سے سکردو کے لیے پروازوں کا آغاز کرے گی۔ پی آئی اے حکام نے اس سلسلے میں شیڈول بھی جاری کر دیا ہے جس کے مطابق لاہور سے سکردو کے لیے ہفتہ وار دو پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔ یہ پروازیں بروز سوموار اور بدھ کو آپریٹ ہوں گی۔ بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے
یہ2006کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک غم زدہ دل کی چیخیں گونج رہی تھیں‘اس کے پاس دو آپشن تھے‘ وہ اپنے کانوں میں انگلیاں ٹھونس لیتا یا پھر وہ انھیں قرب خداوندی کی نشانی سمجھ لیتا‘ وہ دوسرے آپشن پر آ گیا‘ اس نے اس پارک میں ایک ایسی دنیا کا خواب دیکھا جہاں امداد کی کوئی سرحد نہ ہو‘ جہاں احسان کا کوئی رنگ نہ ہو اور جہاں محبت قومیت اور عقیدے کی حدوں سے پرے ہو۔ یہ شخص عبدالرزاق ساجد تھا جس نے خدمت کا کام ایک چھوٹے سے مشن کے طور پر شروع کیا اور پھر ساری کائنات اس کی مدد کو آگئی۔ وہ اپنے پرپھیلاتا چلا گیا اور اس کی اڑان کی حد 24...
لاہور: لاہور: تھانہ شاد باغ پولیس نے 18 سالہ نوجوان سلیم کو نہر میں پھینک کر قتل کرنے والے ملزمان کو 24 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی والدہ نے گزشتہ روز اپنے بیٹے کے لاپتہ ہونے کی اطلاع دی تھی، جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا گیا۔ تفتیش کے دوران مقتول کے دوست منیب اور زبیر کو حراست میں لیا گیا، جنہوں نے دورانِ تفتیش سلیم کو نہر میں دھکا دے کر قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔ شاد باغ پولیس نے ریسکیو ٹیم کے ہمراہ نہر میں سرچ آپریشن کیا اور مقتول کی لاش برآمد کر لی۔ تفتیش کے دوران یہ بھی انکشاف ہوا کہ ملزمان نے واقعے کو...
جوڈیشل مجسٹریٹ نے اداکارہ نازش جہانگیر کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ عدالت نے ڈیفنس سی پولیس کو ہدایت کی ہے کہ اداکارہ کو گرفتار کرکے پیش کیا جائے۔ مقدمہ اسود ہارون نامی شخص کی درخواست پر درج کیا گیا ہے، جو کہ ڈیفنس کے علاقے کا رہائشی ہے۔ اس مقدمے میں اداکارہ پر امانت میں خیانت، فراڈ اور دھمکیاں دینے کی دفعات عائد کی گئی ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق یہ مقدمہ فراڈ کی دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا اور استغاثہ میں نازش جہانگیر، سکندر خان اور دیگر ملزمان کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ عدالت نے 22 مارچ کو اداکارہ اور دیگر ملزمان کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ مدعی مقدمہ...
لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور کی مقامی عدالت نے مبینہ فراڈ کیس میں اداکارہ نازش جہانگیر کے پیش ہونے پر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے۔ لاہور کے علاقے کینٹ کی کچہری عدالت کے میجسٹریٹ غلام شبیر سیال نے گزشتہ روز اداکارہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں 22 مارچ کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔ تاہم اداکارہ نے خود ہی عدالت پیش ہوئیں، جس پر عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے۔ نجی چینل کے مطابق نازش جہانگیر اپنے وکیل بیریسٹر حارث کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں اور انہوں نے 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرائے، جس پر عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے۔ عدالت نے آئندہ ماہ...
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار خودکش بمبار کو افغانستان میں ٹریننگ دی گئی۔ خودکش بمبار کو جماعت الاحرار کے کمانڈر سلیمان، قاسم خراسانی نے ٹریننگ کے بعد پاکستان بھجوایا، قاسم خراسانی پولیس لائنز پشاور، لاہور میں پولیس افسران کی ٹارگٹ کلنگ کا ماسٹر مائنڈ ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ خودکش بمبارشمس اللہ نے بتایا دوران ٹریننگ نشہ آور ادویات کا استعمال کروایا جاتا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق لاہور کے علاقے برکی سے پکڑے جانیوالے خودکش بمبار کے دوران تفتیش اہم انکشافات سامنے آگئے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار خودکش بمبار کو افغانستان میں ٹریننگ دی گئی۔ خودکش بمبار کو جماعت الاحرار کے کمانڈر سلیمان، قاسم خراسانی نے ٹریننگ کے بعد پاکستان...
لاہور: غزہ میں امریکی تعاون سے جاری اسرائیلی دہشت گردی اور فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف ملک بھر میں یوم احتجاج منایا گیا۔ ملک کے مختلف شہروں میں نماز جمعہ کے بعد جماعت اسلامی کی جانب سے احتجاجی مظاہرے منعقد ہوئے جس میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شریک ہوکر اپنا پر امن احتجاج ریکارڈ کرایا۔ لاہور میں جماعت اسلامی کے تحت مسجد شہدا سے امریکی سفارت خانے تک مارچ کیا گیا جس میں ہزاروں افراد نے شریک ہوکر امریکا اور اسرائیلی دہشت گردی کی پر زور مذمت کی۔ اس موقع پر سفارت خانے کے باہر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم...
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ میں مزید دو ججوں کی تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمشن کا اہم اجلاس طلب کرلیا۔ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ خان آفریدی نے 8 اپریل کو جوڈیشل کمشن کا اجلاس طلب کیا۔ سپریم کورٹ میں دو ججز لاہور ہائی کورٹ سے لانے پر غور ہوگا اور اس کے لیے لاہور ہائی کورٹ کے 5 سینئر ججوں کے ناموں کو زیر غور لایا جائے گا۔ جوڈیشل کمیشن کو لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان کی جانب سے درخواست بھی دائر کردی گئی۔ جس میں انہوں نے استدعا کی ہے کہ کمشن میرے بارے میں جولائی 2024ء کے اجلاس میں دیے گئے ریمارکس میٹنگ منٹس سے حذف کرے۔ جسٹس شجاعت...
لاہور: برکی سے پکڑے جانے والے خود کش بمبار نے دوران تفتیش اہم انکشافات کردیے۔ ترجمان سی ٹی ڈی نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ برکی سے خودکش بمبار سے تفتیش کی گئی ہے، گرفتار بمبار کو افغانستان میں ٹریننگ دی گئی، خودکش بمبار کو جماعت الحرار کے کمانڈر سلیمان اور قاسم خراسانی نے ٹریننگ کے بعد چمن کے راستے پاکستان بھجوایا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق قاسم خراسانی پولیس لائن پشاور اور لاہور میں پولیس افسران کی ٹارگٹ کلنگ کا ماسٹرمائنڈ ہے، گرفتار خودکش شمس اللہ نے بتایا کہ دوران ٹریننگ اسے نشہ آور ادویات کا استعمال بھی کروایا جاتا تھا۔ ترجمان کے مطابق مقامی سہولت کار علی نے خودکش بمبار کو تین دن لاہور میں قیام کروایا اور خودکش جیکٹ...
لاہور: شاہدرہ ٹاؤن میں نادرا کے ڈپٹی منیجر ویجیلنس ملک اعجاز پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔ ایف آئی آر کے مطابق ملک اعجاز جب اپنے آبائی گھر پہنچے تو دو نامعلوم افراد نے انہیں دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔ جان بچا کر وہ گھر میں داخل ہوئے تو حملہ آور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ ایف آئی آر میں مزید کہا گیا ہے کہ ملزمان نے دھمکی دی کہ اگر کسی ایجنسی یا ادارے کو ان کے بارے میں معلومات فراہم کیں تو انہیں زندہ نہیں چھوڑا جائے گا۔ ملک اعجاز کے بیان کے مطابق انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر مافیاز اور انسانی اسمگلروں کے خلاف کارروائیاں...
لاہور: لاہور کو دوبارہ "باغوں کا شہر" بنانے کے لیے "رنگ آف لاہور" اور "لنگز آف لاہور" منصوبوں کے نئے مرحلے کا آغاز کر دیا گیا۔ پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے شاہدرہ کے داخلی مقام پر "لنگز آف لاہور" منصوبے کا افتتاح کیا۔ اس منصوبے کے تحت دریائے راوی کے دونوں کناروں پر 800 ایکڑ رقبے پر تین کروڑ درخت لگانے کی مہم شروع کر دی گئی ہے۔ بی آر بی نہر، لاہور نہر، ہڈیارہ نالہ، ایم 11 اور ایم 2 موٹروے سے ملحقہ 814 ایکڑ اراضی پر مزید 50 لاکھ درخت لگائے جا رہے ہیں۔ لاہور کے گرد سبز حصار بنانے کے لیے 18 ایکڑ سے زائد رقبے پر 70 لاکھ سے زائد سایہ...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس زیادہ وقت نہیں، موسمیاتی تبدیلی کے مسئلہ کو حل نہ کیا تو معیشت کو نقصان ہوگا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھاکہ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے ، گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں ، لاہور میں دھند سے معاشی سرگرمیاں متاثر ہوتی ہیں۔ان کا کہنا تھا موسمیاتی تبدیلی اور آبادی ملک کیلئے بڑے خطرات ہیں ، موسم سرما میں کم بارشیں ہونا بڑے خطرے کی طرف اشارہ ہے، ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچنے کے لئے فنڈ کا نظام لائیں گے۔سینیٹر محمد اور نگزیب نے...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2025ء) لاہور کے مختلف علاقاقوں سے خاتون سمیت چار افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ملت پارک چوک یتیم خانہ میں 60 سالہ بزرگ شہری حرکت قلب بند ہونے سے جان کی بازی ہار گیا، متوفی کی شناخت 60 سالہ بابر کے نام سے ہوئی ہے جو شیخوپورہ کا رہائشی تھا،سبزہ زار کے علاقہ سے بیہوشی کی حالت میں ملنے والی 40 سالہ خاتون دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گئی ، شمالی چھائونی صدر گول چکر کے قریب سے 45 سالہ نامعلوم شخص مردہ حالت میں ملا، کاہنہ 5 نمبر سٹاپ کے قریب سے فٹ پاتھ کنارے سے 35 سالہ شخص کی لاش ملی ہے۔(جاری ہے) پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی...
لاہور ہائی کورٹ نے 22 مارچ کو مینار پاکستان پر پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے جلسے سے متعلق درخواست نمٹا دی۔ جسٹس فاروق حیدر نے اکمل خان باری کی مینارپاکستان پر پی ٹی آئی کے جلسے سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے درخواست گزار کو ڈپٹی کمشنر کے فیصلے کو چیلنج کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔ مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کو مینارِپاکستان جلسے کی اجازت پر پنجاب حکومت سے جواب طلب عدالت میں پیش کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈپٹی کمشنر لاہور نے جلسے کی اجازت کی درخواست مسترد کردی ہے۔ جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ 22 مارچ کو مینارپاکستان پر پی...
لاہور: شمالی چھاؤنی کے علاقے میں رنگ روڈ کے قریب نالے سے ماں اور بیٹی کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئیں۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 32 سالہ خاتون اور اس کی 10 سالہ بیٹی شامل ہیں تاہم تاحال ان کی شناخت نہیں ہو سکی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فرانزک ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرکے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ ایس پی کینٹ اویس شفیق کی ہدایت پر ایس ڈی پی او نارتھ کینٹ اور گلدشت ٹاؤن چوکی انچارج جائے وقوعہ پر موجود رہے، جبکہ لواحقین کی تلاش کے لیے گردونواح میں سرچ آپریشن بھی کیا جا رہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ...
لاہور ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا ایپ ایکس کھولنے کے معاملے پر حکومت کو آخری موقع دیتے ہوئے استفسار کیا ہے کہ اس مسئلے کا حل کیا ہے اور کون حل کرے گا۔ اگر کہیں گے کہ ذمہ دار کابینہ ہے تو اسکے سربراہ کو طلب کیا جائے گا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی فل بینچ نے سوشل میڈیا ایپ ایکس کی بندش کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔وفاقی حکومت کے وکیل نے بتایا کہ وزارت داخلہ کے مطابق اُس کے پاس کوئی ایسا سسٹم نہیں جس سے معلوم ہوسکے کہ سرکاری ادارے ایکس کیسے استعمال کر رہے ہیں۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بتایا کہ ایکس سے اُن کا کوئی معاہدہ نہیں۔ فل بینچ نے کہا...
فوٹو: فائل لاہور سے جدہ جانے والی قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 860 سے پرندہ ٹکرا گیا، جس کے باعث پرواز تاخیر کا شکار ہوگئی۔ ترجمان قومی ایئرلائن نے بتایا کہ پرندہ ٹکرانے سے طیارے کے انجن کے بلیڈ متاثر ہوئے، کراچی سے ضروری پرزہ جات متبادل ایئرلائن کی پرواز سے لاہور پہنچائے جارہے ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ بلیڈز کی تبدیلی کے بعد طیارہ جدہ کےلیے 3 گھنٹے تاخیر سے روانہ کردیا جائے گا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی خاتون رکن پنجاب اسمبلی کی شکایت پر لاہور کے جوہر ٹاؤن تھانے کے ایس ایچ او، محرر اور چار پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق خاتون رکن شازیہ عابد کے بیٹے اور بھانجی سے پولیس کی بدسلوکی کا واقعہ پیش آیا تھا، خاتون رکن نے واقعہ پنجاب اسمبلی اجلاس میں اٹھایا تھا۔ شازیہ عابد نے کہا کہ میرا بیٹا اور بھانجی یونیورسٹی سے واپس آرہے تھے، تھانہ جوہر ٹاؤن کے اہلکاروں نے انہیں روکا اور ہراساں کیا۔ خاتون رکن پنجاب اسمبلی نے کہا کہ پولیس اہلکار میرے بچوں سے دو لاکھ رشوت مانگتے رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ معلوم ہونے پر کہ بچے کی والدہ رکن صوبائی اسمبلی ہیں۔ پولیس والے انہیں ڈراتے رہے...
پی ٹی آئی کی 22 مارچ کو مینار پاکستان گراؤنڈ پر جلسے کی اجازت سے متعلق تحریک انصاف کے اکمل باری کی درخواست پر سماعت لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے کی۔ درخواست گزار اکمل باری نے استدعا کی کہ پی ٹی آئی 22 مارچ کو مینار پاکستان پرجلسہ کرنا چاہتی ہے، لیکن انتظامیہ جلسے کی اجازت کی درخواست پر فیصلہ نہیں کررہی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ ڈپٹی کمشنر لاہور نے جواب جمع کیوں نہیں کرایا، جس پر سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر کے جواب کی ضرورت نہیں ہے، دیگر فریقین کے جواب آ گئے ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ نے کل تک ڈپٹی کمشنر لاہور کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید عدالتی کارروائی...
جدہ سے لاہور آنے والے قومی ایئر لائن کے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) ذرائع نے بتایا کہ پرواز پی کے 860 میں 300 مسافر اور عملہ سوار تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ پرندہ ٹکرانے سے پی آئی اے کے طیارے کو نقصان پہنچا، اس کے بعد طیارے کو گراؤنڈ کر دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کے ایئر کرافٹ انجینئرز جہاز کا معائنہ کر رہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ایپ ایکس کی بندش کے خلاف حذیفہ نعیم اور صحافی شاکر اعوان کی جانب سے دائر درخواستوں پر سماعت چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کے 3 رکنی بینچ نے کی۔ چیف جسٹس نے واضح کیا کہ وفاقی حکومت کو آخری موقع دے رہے ہیں کہ وہ بتائے کہ ایکس کی بندش کس طریقہ کار سے کی گئی، یہ آخری موقع ہے اس کے بعد کابینہ کے سربراہ کو طلب کریں گے۔ چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی یعنی پی ٹی اے عدالت کے حکم پر فل بینچ کے سامنے پیش ہوئے، جہاں پی ٹی اے نے تحریری جواب عدالت میں جمع کرایا، وکیل وفاقی حکومت اسد باجوہ نے عدالت کو بتایا کہ وزارت داخلہ...
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں خشک موسم کے باعث گرمی کی شدت بڑھ گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے۔ بادلوں کا سلسلہ بن برسے پاکستان اورپنجاب سے گزر گیا۔ خشک موسم کے باعث گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہوگا۔ مزید پڑھیں: لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ جاری محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 19 اور زیادہ سے زیادہ 32 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب کے کے مختلف علاقوں میں دن میں گرمی بڑھ گئی ہے اور اب راتیں بھی گرم ہونا شروع ہوجائیں گی۔ خشک موسم کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔
پاکستان ریلوے کی جانب سے عیدالفطر موقع پر مسافروں کی سہولت کے لیے کراچی سے 3 عید اسپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گی۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان ریلویز نے عید پر خصوصی ٹرین آپریشن کے لیے اقدامات مکمل کر لیے ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق عیدالفطر کے موقع پر کراچی سے لاہور کے لیے 2 عید اسپیشل ٹرینیں اور کراچی سے راولپنڈی کے لیے ایک اسپیشل ٹرین چلائی جائے گی۔ پہلی عید اسپیشل ٹرین کراچی کینٹ اسٹیشن سے لاہور کے لیے 26 مارچ کو دوپہر ایک بجے مسافروں کو لے کر روانہ ہو گی، دوسری عید اسپیشل ٹرین کراچی سٹی اسٹیشن سے راولپنڈی کے لیے 27 مارچ کو چلائی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں: عیدالفطر پر پورا ہفتہ چھٹیاں، تاریخوں کا...
لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے بانی ایم کیو ایم کی میڈیا تقاریر پر پابندی برقرار رکھنے کے حوالے سے درخواست پر اٹارنی جنرل پاکستان اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ نے کیس کی سماعت کی، بینچ میں جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس طارق ندیم بھی شامل تھے۔ عدالت نے اٹارنی جنرل اور ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کو ستائیس اے کا نوٹس جاری کرتے ہوئے درخواست گزار کو اپنا وکیل مقرر کرنے کے لیے مہلت دے دی۔ ساتھ ہی بانی ایم کیو ایم کے وکیل کو بھی آئندہ سماعت پر طلبی کے لیے کاز لسٹ جاری کرنے کی ہدایت کی گئی۔ ...
لاہور(نیوز ڈیسک)نیشنل ٹی20 کپ میں بابراعظم اور نسیم شاہ کی لاہور بلیوز کو کراچی کے ہاتھوں شکست کا منہ دیکھنا پڑگیا۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں فاسٹ بولر نسیم شاہ اور سابق کپتان بابراعظم نے فارم کے حصول کیلئے ڈومیسٹک کرکٹ کا رخ کیا تاہم یہاں بھی دونوں انٹرنیشنل پلئیرز اپنی ٹیم کو جیت دلوانے میں ناکام رہے۔ بابراعظم اور نسیم شاہ دونوں کو دورہ نیوزی لینڈ کیلئے آرام دیا گیا تھا کیونکہ مسلسل ناقص فارم کے باعث مشکلات کا شکار ہیں۔ چیمپئنز ٹرافی کے دوران دو اننگز میں 87 رنز بنانے والے بابر نے نیشنل ٹی20 کے اپنے دوسرے میچ میں لاہور کی نمائندگی کرتے ہوئے 17 گیندوں پر محض 22 رنز بنائے۔دوسری جانب نسیم شاہ بھی...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2025ء)لاہور سے جدہ جانے والے مسافر کے پیٹ سے 30 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کر لیے گئے۔اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں 37 کروڑ سے زائد مالیت کی 1138.11 کلو گرام منشیات برآمد کر لی اور 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔لاہور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جدہ جانے والے مسافر کے پیٹ سے 30 عدد ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کر لیے گئے۔(جاری ہے) اسلام آباد ایکسپریس وے کے قریب ملزم کے قبضے سے 3.6 کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔ بلوچستان میں ماشخیل بارڈر کے قریب اسمگلنگ کے لیے چھپائی گئی 840 کلو گرام افیون اور 150 کلو گرام چرس...
علی ساہی: لاہور ٹریفک پولیس کو دیگر پولیس ونگز کی طرح اضافی الاؤنس ملے گا جس کی سمری حکومت کو بھجوادی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) اطہر وحید نے کہا کہ ٹریفک پولیس کے وارڈنز کے لیے رسک اور ہیلتھ الاؤنسز کی سمری حکومت کو بھیج دی گئی ہے۔سی ٹی او نے درخواست کی ہے کہ رسک اور ہیلتھ الاؤنسز کی مد میں ایک بنیادی تنخواہ کی منظوری دی جائے۔ سی ٹی او اطہر وحید نے کہا کہ ٹریفک پولیس کے اہلکار روزانہ شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے موجود رہتے ہیں جس کی وجہ سے وہ مختلف خطرات کا سامنا کرتے ہیں۔حادثات میں درجنوں اموات اور سینکڑوں...
مرحوم نے بیوہ، تین بیٹے، تین بیٹیاں سوگوار چھوڑی ہیں۔ توقیر حسین بابا تحریک جعفریہ پاکستان لاہور کے صدر رہے۔ مرحوم توقیر حسین بابا شیعہ علماء کونسل کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل، صوبائی جنرل سیکرٹری کے عہدوں پر بھی کام کرتے رہے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سینیئر رہنما توقیر حسین بابا لاہور میں نتقال کرگئے۔ 77 سالہ توقیر حسین بابا مرحوم کچھ عرصہ سے علیل تھے۔ مرحوم نے بیوہ، تین بیٹے، تین بیٹیاں سوگوار چھوڑی ہیں۔ توقیر حسین بابا تحریک جعفریہ پاکستان لاہور کے صدر رہے۔ مرحوم توقیر حسین بابا شیعہ علماء کونسل کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل، صوبائی جنرل سیکرٹری کے عہدوں پر بھی کام کرتے رہے۔ مرحوم کی نماز جنازہ قومی مرکز شاہ جمال لاہور...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9مئی کے 8مقدمات میں ضمانتوں کے کیس میں سپیشل پراسیکیوٹرکو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیدیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9مئی کے 8مقدمات میں ضمانتوں پر سماعت ہوئی، جسٹس شہبازعلی رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ نے سماعت کی،سپیشل پراسیکیوٹر کی غیرحاضری پر عدالت نے اظہار برہمی کیا،وکیل بانی پی ٹی آئی نے کہاکہ ٹرائل کورٹ میں بھی سپیشل پراسیکیوٹر کا ایسا ہی رویہ رہا،عدالت نے سپیشل پراسیکیوٹر کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیدیا، عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانتوں پر سماعت پیر تک ملتوی کردی۔...
لاہور: تھانہ وحدت کالونی کی حدود سے آن لائن خریداری کا بہانہ بنا کر ملزمان شہری کا قیمتی موبائل لے کر فرار ہوگئے۔ ملزمان نے جعلی آن لائن ٹرانزیکشن کا دعویٰ کرکے شہری کو دھوکا دیا۔ سیف سٹی کے ورچوئل پٹرولنگ آفیسر نے کیمروں کی مدد سے کیس ٹریس کرنا شروع کیا جس میں ملزمان کو شہر کی مختلف شاہراہوں پر دیکھا گیا۔ سیف سٹی اور پولیس کی بروقت کارروائی سے ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ ترجمان سیف سٹیز کے مطابق ملزمان کے قبضے سے موبائل فونز، کیش اور دیگر ڈیجیٹل ڈیوائسز برآمد ہوئیں، ملزمان نوسربازی اور فراڈ کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔ شہری کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر...

ریپ یا شادی کے بغیر بچوں کی پیدائش، کفالت کی ذمہ داری بائیولوجیکل والد پر ہوگی، لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ
لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ ریپ یا شادی کے بغیر پیدا ہونے والے بچوں کی کفالت کی ذمہ داری بائیولوجیکل والد پر ہوگی۔ عدالت عالیہ لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس احمد ندیم ارشد نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف شہری محمد افضل کی درخواست پر تحریری حکم جاری کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں کرکٹر بابراعظم پرمبینہ جنسی زیادتی کا مقدمہ، جج نے نیا حکم جاری کردیا عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ جو شخص بچی کے پیدا ہونے کا ذمہ دار ہے اس کے اخراجات کی ذمہ داری بھی اسی پر عائد ہوتی ہے۔ عدالت نے فیصلے میں کہاکہ یہ بائیولوجیکل والد کی اخلاقی ذمہ داری بھی ہے کہ وہ اپنے ناجائز بچے کے اخراجات اٹھائے اور...
لاہور ہائیکورٹ نے ریپ یا شادی کے بغیر پیدا ہونے والے بچوں کی کفالت بائیولوجیکل (حیاتیاتی) والد کی ذمہ داری قرار دے دی۔ اس حوالے سے عدالت عالیہ کے جسٹس احمد ندیم ارشد نے درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ ہائیکورٹ نے بچی کے خرچے کے دعوے سے متعلق کیس دوبارہ ٹرائل کورٹ کو ریمانڈ کر دیا۔ عدالت عالیہ کے فیصلے کے مطابق تمام فریقین کو ٹرائل کورٹ کے روبرو پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔ عدالتی فیصلے مطابق جو بچی کے پیدا ہونے کا ذمہ دار ہے وہی اس کے اخراجات کا بھی ذمہ دار ہے، ریکارڈ کے مطابق 2020 میں درخواستگزار نے خاتون سے مبینہ زیادتی کی۔عدالتی فیصلے مطابق درخواستگزار کے خلاف زیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج...
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 مارچ 2025)صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبے بھر کے کالجز میں اساتذہ، طلباء و طالبات کیلئے موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی،محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر کے کالجز کومراسلہ ارسال کردیا،محکمہ ہائر ایجوکیشن نے تمام کالجز کو اس پر عملدرآمد کروانے کا حکم دیدیا،ہائر ایجوکیشن کی طرف سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق طلبا اور اساتذہ کو فوری موبائل استعمال سے روکا جائے۔ فیصلے پرعملدرآمدنہ ہواتوکارروائی کی جائے گی۔اساتذہ کا موبائل استعمال کرناکلاس روم کا ماحول خراب کررہاہے، طلبا کلاس رومزمیں سوشل میڈیا ایپس کااستعمال کرتے ہیں۔ مراسلے میں مزید کہاگیا ہے کہ اساتذہ ،طلباءاور طالبات کی جانب سے موبائل کا استعمال پڑھائی سے توجہ ہٹانے، تعلیمی بدعنوانی کا باعث بنتا...
کراچی میں ہول سیل میں چینی کا بھاؤ 2 روپےکم ہوگیا۔کراچی میں چینی کا ہول سیل ریٹ 2 روپے کم ہوکر 162 روپے کلو ہوگیا ہے۔دوسری جانب صدر کریانہ ایسوسی ایشن پنجاب عارف گجرکا کہنا ہےکہ لاہور میں چینی 165 سے 170 روپے فروخت کی جارہی ہے، دکانداروں کے پاس ایک ہفتے کا اسٹاک موجود ہے۔ادھر کوئٹہ میں چینی کی مہنگے داموں فروخت جاری ہے جہاں چینی ریٹیل میں175سے 180 روپے کلو فروخت کی جارہی ہے جب کہ گزشتہ ہفتے چینی کی قیمت فی کلو 155سے بڑھ کر180روپے تک پہنچ گئی تھی۔
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 مارچ ۔2025 )لاہور ہائیکورٹ نے ریپ یا شادی کے بغیر پیدا ہونے والے بچوں کی کفالت کرنا بائیولوجیکل والد کی ذمہ داری قرار دے دیا ہے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس احمد ندیم ارشد نے محمد افضل کی درخواست پر 15 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا.(جاری ہے) فیصلے میں عدالت نے پانچ سالہ بچی کے خرچے کے دعوے سے متعلق کیس دوبارہ ٹرائل کورٹ کو بھجواتے ہوئے شواہد کی روشنی میں دوبارہ فیصلے کرنے کی ہدایت کر دی ہے عدالت نے قرار دیا کہ اگر خاتون ثابت کرے کہ بچی کا بائیولوجیکل والد درخواست گزار ہے تو ٹرائل کورٹ بچی کا خرچہ مقرر کرے، عدالت نے تمام فریقین کو ٹرائل کورٹ کے...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2025ء)لاہور ہائیکورٹ میںبانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کل ( منگل)کو ہو گی ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید شہباز رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کریں گے۔(جاری ہے) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے وکیل سلمان صفدر کی وساطت سے درخواستیں دائر کیںجن میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سیاسی انتقام کے لیے سازش کا الزام کا لگا مقدمات میں نامزد کیا گیا اور حقائق کے برعکس مقدمات کو درج کیا گیا۔عمران خان کے خلاف جناح ہائوس، عسکری ٹاور اور تھانہ شادمان جلا ئوگھیرا ئوسمیت دیگر مقدمات درج ہیں۔...
لاہور (نیوز ڈیسک) پی ایس ایل 10 کی ٹرافی کا ٹور، کراچی کے بعد لاہور میں رونمائی کی گئی۔ ہاکی سٹیڈیم میں ٹرافی کی رونمائی کی گئی، شائقین نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں، پی ایس ایل کی ٹرافی 29 مارچ تک 11 شہروں کا سفر کرے گی۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل کے دسویں سیزن کا آغاز 11 اپریل سے ہو گا۔ Post Views: 2
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور ہائیکورٹ نے اہم کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ زیادتی کا شادی کے بغیر پیدا ہونے والے بچوں کی کفالت کرنا بائیولوجیکل والد کی ذمہ داری ہو گی ۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس احمد ندیم ارشد نے محمد افضل کی درخواست پر 15 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا ۔ عدالت نے 5 سالہ بچی کے خرچے کے دعوے سے متعلق کیس دوبارہ ٹرائل کورٹ کو ریمانڈ بیک کردیا ۔عدالت نے ٹرائل کورٹ کو شواہد کی روشنی میں دوبارہ فیصلے کرنے کی ہدایت کردی۔ لاہور ہائی کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ اگر خاتون ثابت کرے کہ بچی کا بائیولوجیکل والد درخواست گزار ہے تو ٹرائل کورٹ...
لاہور کے تاریخی ورثے کی بحالی اور تحفظ کے لیے اتھارٹی قائم کردی گئی، نواز شریف لاہور اتھارٹی فار ہیریٹج ریوائیول کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے پیٹرن انچیف ہوں گے۔لاہور میں صدر مسلم لیگ ن نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں تاریخی ورثےکی بحالی اور اسے محفوظ کرنے کے لیے لاہور اتھارٹی فار ہیرٹیج ریوائیول LAHR ( لہر ) قائم کردی گئی، نواز شریف اتھارٹی کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے پیٹرن انچیف ہوں گے۔صدر مسلم لیگ ن نواز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تجاوزات کے متاثرین کو کاروبار کے لیے متبادل جگہ دینے اور انہیں معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ لاہور کو اس کی اصل حالت میں بحال کیا...
کراچی کے بعد لاہور میں بھی ایچ بی ایل پی ایس ایل ٹرافی ٹور کا آغاز ہو گیا۔ پہلے مرحلے میں خواجہ ہاکی اکیڈمی میں ٹرافی کو لے جایا گیا، اگلے مرحلے میں لاہور کے مختلف مالز اور ثقافتی جگہوں پر لے جایا جائے گا، ٹرافی کی رونمائی تقریب میں خواجہ ہاکی اکیڈمی کے چیئرمین خواجہ جنید اور درجنوں بچے موجود تھے،ہاکی اکیڈمی کے بچوں نے پی ایس ایل ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔ اس موقع پر لاہور قلندر کے سی ای او عاطف رانا اور ڈائریکٹر آپریشنز ثمین رانا نے قومی کھیل کے فروغ کے لیے لاہور اور کراچی کے درمیان ہاکی سیریز کے آغاز کا بھی اعلان کیا۔ خواجہ جنید کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز نے...
لاہور( نیوزڈیسک)پنجاب حکومت نے تاریخی ورثے کی بحالی اور اسے محفوظ کرنے کیلئے لاہور اتھارٹی فار ہیری ٹیج ریوائیول ( لہر ) قائم کر دی ، جس کے پیٹرن انچیف نواز شریف ہونگے۔مسلم لیگ ن کے صدر میاں نوازشریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں لاہور اتھارٹی فار ہیری ٹیج قائم کر دی گئی ، لاہور کے تاریخی مقامات سے تجاوزات کی نشاندہی اور ہٹانے پر اتفاق ہوا۔ اجلاس کے دوران لاہور میں انڈر گراؤنڈ پارکنگ کے لئے شہر کے 5 مقامات کی نشاندہی کر لی گئی جبکہ نیلا گنبد کی اصل صورت بحال کرنے کے لئے تجاویز اور سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔شاہی قلعہ،مقبرہ جہانگیر و نور جہاں، شالا مار باغ، کامران کی بارہ...
اکمل خان باری نے کہا کہ شہداء جعفر ایکسپریس سے اظہار یکجہتی کیلئے 18مارچ بروز منگل جی پی او چوک سے پنجاب اسمبلی تک پرامن ریلی نکالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت سے درخواست ہے کوئی خلل نہ ڈالے، یہ شہداء سے اظہار یکجہتی کی ریلی ہوگی جس میں سانحہ جعفر ایکسپریس میں شہید ہونے والوں اور بہادر فوجیوں کیساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے پاک فوج کے جوانوں اور شہداء جعفر ایکسپریس سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالنے کا اعلان کر دیا۔ نائب صدر پی ٹی آئی پنجاب اکمل خان باری نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ جعفر ایکسپریس پر حملہ ظلم کی انتہا ہے جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، یہ پاکستان پر حملہ...
لاہور چڑیا گھر میں گزشتہ چند ہفتوں کے دوران نایاب نسل کے جمیزبوک ہرن کی موت سمیت غیر ملکی نیالا ہرنوں کے نوزائیدہ بچوں کی اموات ہوئی ہیں جبکہ باہمی لڑائی کے دوران ایک قیمتی جانور سندھ آئی بیکس شدید زخمی ہے۔ لاہور چڑیا گھر میں بیرون ملک سے درآمد کی گئیں نایاب نسل کی دو نیالا ہرنوں کے ہاں بچوں کی پیدائش ہوئیں تاہم یکے بعد دیگر دونوں نوزائیدہ بچے دم توڑ گئے ہیں۔ پنجاب وائلڈ لائف کے ترجمان نے بتایا کہ دو نیالا مادہ ہرنوں نے لاہور چڑیا گھر میں ایک دن کے وقفے سے کمزور بچے جنے تھے، دونوں بچے اتنے کمزور تھے کہ کھڑے نہیں ہو سکتے تھے اور نہ ہی دودھ پی سکتے تھے۔ نوزائیدہ بچوں...
لاہور کے تاریخی ورثے کی بحالی اور تحفظ کے لئے نئی اتھارٹی قائم کردی گی جس کے پیٹرن انچیف مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف ہوں گے. پارٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا، تاریخی ورثے کی بحالی اور محفوظ کرنے کے لئے لاہور اتھارٹی فار ہیرٹیج ریوائیول LAHR قائم کی گئی. محمد نواز شریف "لہر" (LAHR ) کے سٹیرنگ کمیٹی کے پیٹرن انچیف ہوں گے، متعلقہ افسران پر مشتمل" لہر" کی ذیلی فنکشنل کمیٹی بھی قائم کر دی گئی، لاہور کے تاریخی مقامات سے تجاوزات کی نشاندہی اور ہٹانے پر اتفاق کیا گیا۔ نوازشریف نے تجاوزات کے متاثرین کو...
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے زیر صدارت اجلاس میں تاریخی ورثے کی بحالی اور محفوظ کرنے کے لیے لاہور اتھارٹی فار ہیرٹیج ریوائیول LAHR قائم کر دی گئی۔ محمد نواز شریف لہر (LAHR) کی سٹیرنگ کمیٹی کے پیٹرن انچیف ہوں گے۔ متعلقہ افسران پر مشتمل لہر کی ذیلی فنکشنل کمیٹی بھی قائم کر دی گئی۔ اجلاس میں لاہور کے تاریخی مقامات سے تجاوزات کی نشاندہی اور ہٹانے پر اتفاق کیا گیا۔ نوازشریف نے تجاوزات کے متاثرین کو کاروبار کے لیے متبادل جگہ دینے اور معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت کی اور لاہور کے ہیری ٹیج ایریاز کی بحالی کے لیے جامع پلان طلب کرلیا۔ لاہور کے ہیری...
راو دلشادحسین: سربراہ مسلم لیگ (ن) محمد نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس, تاریخی ورثے کی بحالی اور محفوظ کرنے کے لئے لاہور اتھارٹی فار ہیرٹیج ریوائیول قائم، محمد نواز شریف "لہر" (LAHR ) کے سٹیرنگ کمیٹی کے پیٹرن انچیف ہوں گے۔متعلقہ افسران پر مشتمل" لہر" کی ذیلی فنکشنل کمیٹی بھی قائم کر دی گئی، لاہور کے تاریخی مقامات سے تجاوزات کی نشاندہی اور ہٹانے پر اتفاق، محمد نوازشریف نےتجاوزات کے متاثرین کوکاروبار کے لئے متبادل جگہ دینے اور معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت کی، لاہور کے ہیری ٹیج ایریاز کی بحالی کے لئے جامع پلان طلب کیا گیا،لاہور کے ہیری ٹیج ایریاز کی بحالی کے لئے شہر چھ زون میں تقسیمتمام زون ہیری ٹیج ایریاز...
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے وزیراعظم شہباز شریف کے قریبی عزیزوں کی 759کنال کی جائیدادوں کی نیلامی کا حکم دیدیا۔عدالت نے شہباز شریف کے قریبی عزیزوں کی 9جائیدادوں کی نیلامی کیلئے 25 اپریل، 2 مئی، 9 اور 16 مئی کی تاریخیں بھی مقرر کر دیں۔نجی بینک کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ برادرز شوگر ملز کو 2016 میں قرض کی عدم ادائیگی پر ڈیفالٹر قرار دیا گیا۔وزیراعظم کے کزن میاں اسلم بشیر اور عمر ادریس سمیت دیگر نے قرض کی گارنٹی دی تھی، میاں فرقان، فاطمہ فرقان، مہر عمر، فرح اسلم اور میمونہ اسلم نے بھی قرض کی گارنٹی دی۔برادرز شوگر ملز کے مالکان نے قرض کیلئے جائیدادیں بھی رہن رکھوائیں، استدعا ہے کہ 20 کروڑ 83...
لاہور (نیوز ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے وزیراعظم شہباز شریف کے قریبی عزیزوں کی 759کنال کی جائیدادوں کی نیلامی کا حکم دیدیا،عدالت نے 9جائیدادوں کی نیلامی کیلئے 25 اپریل، 2 مئی، 9 اور 16 مئی کی تاریخیں مقرر کر دیں۔ جے ایس بینک کےوکیل نے موقف اپنایا کہ برادرز شوگر ملز کو 2016ء میں قرض کی عدم ادائیگی پر ڈیفالٹر قرار دیا گیا۔ وزیراعظم کے کزن میاں اسلم بشیر، عمر ادریس سمیت دیگر نے قرض کی گارنٹی دی تھی، میاں فرقان، فاطمہ فرقان، مہر عمر، فرح اسلم، میمونہ اسلم نے بھی قرض کی گارنٹی دی۔ برادرز شوگر ملز کے مالکان نے قرض کیلئے جائیدادیں بھی رہن رکھوائیں، استدعا ہے کہ 20 کروڑ 83 لاکھ 78...
لاہور:پاکستان کی معروف گلوکارہ نصیبو لال پر شوہر کی جانب سے تشدد کا معاملہ صلح نامے کے بعد ختم ہوگیا۔ گلوکارہ کے بھائی شاہد نے بتایا کہ نصیبو لال اور ان کے درمیان صلح ہوچکی ہے، جس کے بعد ان کی بہن کی جانب سے مقدمہ خارج کرنے کے لیے درخواست دے دی گئی ہے۔ نصیبو لال کے بھائی کے مطابق ان کے بہنوئی اور بہن کے درمیان جھگڑے ہوتے رہتے تھے تاہم اس معاملہ شدت اختیار کرگیا تھا، تاہم اب صلح ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہوگیا ہے، ہم نے بہنوئی کو سمجھایا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نصیبو لال کے خاندان نے یہ فیصلہ کیاکہ معاملے کو مزید طول نہ دیا جائے،...
---فائل فوٹو لاہور میں ایک شہری پر چوری کا الزام لگاتے ہوئے اسے شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ لاہور کے علاقے کاہنہ میں پیش آیا جہاں ایک شہری پر چوری کا الزام لگایا گیا۔پولیس نے بتایا ہے کہ متاثرہ ڈرائیور پر ورکشاپ سے ڈیزل اور پیٹرول چوری کرنے کا الزام تھا، جس پر شہری کی مونچھیں، بھنویں، سر کے بال کاٹ دیے گئے۔ ملتان: چوری کے الزام میں گرفتار ملزم لڑکی نکلاملتان میں چوری کے الزام میں گرفتار ملزم لڑکی نکلا، چند سال قبل جنس بدلی مگر شناختی کارڈ تبدیل نہیں کرایا۔ پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا...
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 مارچ ۔2025 )پنجاب سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کا سپیل داخل ہوگیا ہے اور لاہور سمیت مختلف شہروں میںبارش و ژالہ باری سے موسم سرد ہوگیا محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش برسانے والا سسٹم موجود ہے مختلف شہروں میں بارش سے درجہ حرارت میں کمی آنے سے موسم خوشگوار ہوگیا.(جاری ہے) فیصل آباد میں گرج چمک کے ساتھ بادل خوب برسے، ژالہ باری سے گلیاں سفید ہوگئیں، مری میں بارش سے سردی میں اضافہ ہوگیا، قصور،چکوال، اٹک، گجرات، جہلم، اوچ شریف میں بھی ابر رحمت ہوئی، بعض علاقوں میں ژالہ باری سے فصلوں کو نقصان پہنچا چترال، کالام، بالاکوٹ اور بنوں میں بھی بارش سے...
لاہور کے تھانہ ہیر کے علاقے میں نامور کرکٹ اسٹار بیٹسمین کامران اکمل اور عمر اکمل کے والد کے فارم ہاؤس پر چوری کی بڑی واردات کرتے ہوئے چور دن دہاڑے 5 لاکھ مالیت کا سولر اتار کر فرار ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق چور مرکزی دروازے کا کنڈا توڑ کر فارم ہاوس میں داخل ہوئے، چور دن دہاڑے 5 لاکھ مالیت کا سولر اتار کر فرار ہو گئے۔ والد کامران اکمل نے کہا کہ سولر سسٹم کل لگوایا آج چور لے گیے جب کہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج، تفتیش جاری ہے۔ واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد ہئیر پولیس فوری جائے وقوعہ پر پہنچی، حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان کو سی سی ٹی وی کیمروں اور...
لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی نو مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر لیں۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے وکیل سلمان صفدر کی وساطت سے درخواستیں دائر کی ہیں، جسٹس سید شہباز رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ 18 مارچ کو عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کریں گے۔ عمران خان کی جانب سے دائر کی درخواستوں میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سیاسی انتقام کے لیے سازش کا الزام کا لگا مقدمات میں نامزد کیا گیا اور حقائق کے برعکس مقدمات کو درج کیا گیا۔ واضح رہے کہ ملزم کے خلاف جناح ہاؤس، عسکری ٹاور اور تھانہ شادمان جلاؤ...
محکمہ داخلہ پنجاب نے بیجنگ انڈرپاس میں سکیورٹی گارڈ کی جانب سے شہری پر فائرنگ اور تشدد کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق نجی سکیورٹی کمپنی کےخلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے اور نجی سکیورٹی کمپنی کے دفترکو عارضی طورپرسیل کرکے شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ترجمان محکمہ داخلہ کا بتانا ہے کہ سکیورٹی کمپنی 30 روز میں شوکازنوٹس کا تحریری جواب دینے کی پابند ہے اورغیر تسلی بخش جواب پر سکیورٹی کمپنی کا لائسنس منسوخ کردیا جائے گا۔مزید برآں سکیورٹی کمپنی کےچیف ایگزیکٹوکو17 مارچ کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا ہے۔گزشتہ روز لاہور میں سرعام غنڈہ گردی کا واقعہ کینال روڈ پر بیجنگ انڈر پاس میں پیش آیا جہاں غیر ملکی...