2025-10-26@14:18:57 GMT
تلاش کی گنتی: 55242
«میاں مرغوب احمد»:
(نئی خبر)
انور عباس: پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آج استنبول میں ہوگا, پاکستان افغانستان سے دہشتگرد گروہوں کے خلاف قابل تصدیق کارروائی کا مطالبہ کرےگا،دوحہ مذاکرات کےبعد پاکستان،افغان طالبان کےدرمیان جنگ بندی عمل میں آئی۔ سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آج استنبول میں ہوگا، استنبول میں ہونے والے مذاکرات دوحہ میں ہونے والے مذاکرات کا فالو اپ ہیں,پاکستان استنبول میں ہونے والی نشست میں افغان سرزمین سے پاکستان مخلف دہشت گردی روکنے کا مطالبہ دوہرائے گا۔ امریکا نے کولمبیا کے صدر پر سخت پابندیاں عائد کر دیں استنبول مذاکرات میں بھی افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی روکنے کا مطالبہ سرفہرست ہو گا,...
جدہ میں سرخ سمندر کے نیلگوں پانیوں میں تیرتا بیادہ جزیرہ سعودی عرب کی دلکش اور پائیدار سیاحتی مقامات میں سے ایک کے طور پر تیزی سے ابھر رہا ہے، جہاں قدرتی حسن اور سمندری حیاتیات کا امتزاج سیاحوں کو مسحور کر دیتا ہے۔ سفید ریت سے ڈھکا یہ جزیرہ بغیر کسی سبزے یا مستقل زمین کے، چاروں جانب سے سمندر کے 360 درجے کے دلکش نظارے پیش کرتا ہے۔ فیروزی پانی، نرم سفید ریت اور نایاب مرجان کی چٹانیں اسے مملکت کے نمایاں ترین میرین سیاحتی مقامات میں شمار کرتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: 2025 میں عالمی سیاحت کے 50 مقامات، فائنانشل ٹائمز کی فہرست میں شمالی پاکستان بھی شامل تقریباً 700 میٹر طویل اور 4 میٹر تک...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے کی سلامتی صورتحال کے باعث افغان سرحدی راہداریاں بند رہیں گی۔ اشیاء کی آمدو رفت اور تجارت سے زیادہ اہم ایک عام پاکستانی کی جان بچانا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دوحہ مذاکرات میں ایک دستاویز پر اتفاق رائے اور دستخط ہوئے، افغان طالبان حکومت اگر اس کو معاہدہ کہتی ہے یا نہیں کہتی، کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ دریائے کنڑ سے متعلق عالمی قوانین کی پاسداری کریں گے۔ دوحہ میں افغان طالبان سے آج مذاکرات ہوں گے، میکنزم پر بات ہو گی۔ گزشتہ ہفتے کی سلامتی صورتحال کے باعث افغان سرحدی راہداریاں بند رہیں گی۔ اشیاء کی آمدو رفت اور تجارت سے...
شکاگو کے مضافاتی علاقے براڈ ویو میں امیگریشن پروسیسنگ سینٹر کے باہر مظاہرین اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان دوبارہ جھڑپیں ہوئیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر ‘آپریشن مڈ وے بلیٹز’ کے تحت جاری کریک ڈاؤن کے خلاف یہ مظاہرے کئی ہفتوں سے جاری ہیں۔ براڈ ویو میں پولیس نے علاقے کو ’سیفٹی زون‘ قرار دیتے ہوئے احتجاج محدود کر دیا ہے، تاہم شہریوں اور کارکنوں نے میئر کی ان پابندیوں کو اظہارِ رائے کی آزادی پر قدغن قرار دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف امریکا میں 700 مقامات پر ہزاروں افراد کے مظاہرے گزشتہ ہفتے 14 مظاہرین کو گرفتار کیا گیا، جبکہ کئی افراد نے الزام لگایا کہ ریاستی پولیس نے پُرامن...
اسلام آباد‘ مری (خبرنگار خصوصی+ طفیل عباسی) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان 26 ۔ 2025 کی مدت کیلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیرمستقل رکن کے طور پر ایک زیادہ پرامن، انصاف پسند اور خوشحال دنیا کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ دفترخارجہ کے مطابق گزشتہ روز اقوام متحدہ کے دن کے موقع پر اپنے پیغام میں نائب وزیراعظم نے کہا پاکستان اس بات کا اعادہ کرتا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے رکن ممالک اور اقوام متحدہ کے نظام کے ساتھ ملکر کام کرنے کیلئے تیار ہے۔ اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی ایلچی برائے روڈ سیفٹی جین ٹوڈ سے ملاقات...
امریکا نے اپنے طیارہ بردار بحری بیڑے یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ کیریئر اسٹرائیک گروپ کو کیریبین سمندر کی جانب روانہ کر دیا ہے تاکہ منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث جہازوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جا سکیں۔ یہ بھی پڑھیں:ڈونلڈ ٹرمپ کا وینزویلا سے آنے والی کشتی پر حملے، 11 منشیات فروشوں کی ہلاکت کا دعویٰ امریکی نشریاتی ادارے این بی سی نیوز کے مطابق یہ بحری بیڑا اس وقت بحیرۂ روم میں موجود ہے اور اس کے ساتھ تین تباہ کن جنگی جہاز (ڈسٹرائرز) بھی شامل ہیں۔ پینٹاگون کے ترجمان شان پارنیل نے کہا کہ جنوبی کمان کے علاقے میں امریکی افواج کی موجودگی میں اضافہ غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے اور امریکا و مغربی نصف...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں 0.22 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 5.03 فیصد ہوگئی۔ ایک ہفتے میں 20 اشیائے ضروریہ مہنگی اور 6 سستی ہوئیں، حالیہ ہفتے 25 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ پیاز 5.62 فیصد ، انرجی سیور2.51 فیصد، انڈے 2.38، چینی2.04 فیصد مہنگی ہوئی، کوکنگ آئل، لہسن اور بیف سمیت دیگر اشیا کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔ ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر اوسط 92 پیسے فی کلو مہنگا ہوا، ملک میں ٹماٹر کی اوسط قیمت 329 روپے 45 پیسے فی کلو ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق چکن 2.51 فیصداور چاول 1.19 فیصد سستے ہوئے،ایک ہفتے کے دوران دالیں، آٹا...
میران شاہ (آئی این پی )خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں دو روز کیلئے کرفیو نافذ کردیا گیا۔ڈپٹی کمشنر یوسف کریم نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، ضلع بھر میں 25 اور 26 اکتوبر کو صبح 5 بجے سے شام7 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا۔اعلامیے کے مطابق تمام مین شاہراہیں عام ٹریفک کیلئے بند رہیں گی، صرف سیکیورٹی فورسزکونقل وحرکت کی اجازت ہوگی۔
اسلام آباد (آئی این پی )افغان خودکش بمبار وسیم کا اعترافی ویڈیو بیان سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد سرحد پار تحریک طالبان پاکستان کا بھرتی اور تربیتی نیٹ ورک بے نقاب ہوگیا۔افغان خود کش بمبار وسیم ارخی گوشتہ، ننگر ہار کا رہنے والا ہے جس نے 2023 میں مدرسہ انوار القرآن جلالہ آباد میں داخلہ لیا۔اپنے اعترافی ویڈیو بیان میں افغان خودکش بمبار وسیم نے بتایا کہ جماعت الاحرار کے ایک کارندے نے خودکش بمبار کی تربیت کے لیے مجھے راضی کیا اور اگست 2023 میں شونکڑے، کنٹر کے ایک مدرسے میں خودکش حملے کی تربیت حاصل کی۔افغان خودکش بمبار نے بتایا کہ شونکڑے کنٹر کا تربیتی مرکز مولوی بصیر کے زیر انتظام ہے جو ٹی ٹی پی...
اسلام آباد ( اپنے سٹاف رپورٹر سے +آئی این پی) وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم جماعت قرار دیتے ہوئے فرسٹ شیڈول کی فہرست میں شامل اور پابندی لگانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت سمجھتی ہے ٹی ایل پی دہشت گردی میں ملوث ہے۔ وزارت داخلہ نے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت ٹی ایل پی کو کالعدم قرار دیا ہے۔ وزارت داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ چونکہ ٹی ایل پی پر پابندی انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت لگائی گئی ہے اس لئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی ضرورت نہیں، نوٹیفکیشن کے بعد اسے کالعدم قرار دیا جا چکا ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا...
لاہور (خبر نگار) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے نیب آفس حملہ کیس میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز، وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ اور دیگر لیگی رہنمائوں کے خلاف اخراج کیس کی رپورٹ منظور کرتے ہوئے سب کو مقدمے سے بری کر دیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق مریم نواز کی نیب آفس پیشی کے موقع پر پتھرائو کے الزامات ثابت نہیں ہوئے، مقدمہ کا مدعی ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب چودھری اصغر عدالت میں پیش ہوا، عدالت کے استفسار پر مدعی نے کہا کہ اسے اخراج رپورٹ پر کوئی اعتراض نہیں۔ پولیس کے مطابق مقدمہ 2020 میں تھانہ چوہنگ میں ڈپٹی ڈائریکٹر نیب محمد اصغر کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا جس میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز، رانا ثناء...
کراچی میں سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت ٹریفک نظام کو مکمل طور پر جدید خطوط پر مرتب کیا جا رہا ہے، اس سلسلے میں تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو چکی ہیں اور اہلِ کراچی اس وقت بنا چالان کے سڑکوں پر گاڑیاں چلاتے مزے لے رہے ہیں، لیکن 28 اکتوبر سے یہ سلسلہ نہ صرف ختم ہو جائے گا بلکہ شہریوں اور ٹریفک پولیس کے لیے نئے چیلنجز شروع ہو جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت کا کراچی سیف سٹی پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ، منصوبے پر کتنی لاگت آئے گی؟ کراچی میں بے ہنگم ٹریفک کو سنبھالنا کوئی آسان کام نہیں، پھر جہاں رانگ وے ڈرائیونگ کرنا عام ہو، ہیلمٹ کو اتنا ضروری نہ سمجھا جاتا ہو، پریشر...
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا دوسرا مرحلہ آج ترکیہ کے شہر استنبول میں ہو گا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان طالبان رجیم سے مذاکرات ضرور کرے مگر بارڈر پر بھی نظر رکھے، اعزاز احمد چوہدری پاکستانی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے دوحہ مذاکرات میں پاکستان وفد کی قیادت کی تھی۔ انہوں نے 19 اکتوبر کو استنبول میں مذاکرات کے دوسرے مرحلے کے بارے میں ایکس پر ایک پیغام کے ذریعے سے آگاہ کیا تھا۔ افغانستان کے ساتھ جنگ بندی معاہدے میں کہا گیا تھا کہ دوسرے مرحلے میں دوحہ میں ہونے والے مذاکرات میں دہشتگردی کو مانیٹر کرنے کے لیے میکنزم پر بات کی جائے گی۔ ان مذاکرات کا ایجنڈا کیا ہو گا، پاکستان کی جانب سے کون...
اسلام آباد:دفتر خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان کل ترکی میں اہم سلامتی مذاکرات ہوں گے، جن میں سرحد پار دہشتگردی اور علاقائی امن و استحکام پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔ ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا کہ پاکستان نے افغان طالبان پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان کے سلامتی سے متعلق خدشات کو دور کریں اور عالمی برادری کے ساتھ کیے گئے وعدوں پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کی میزبانی ترکیہ کرے گا، جبکہ یہ مذاکرات دوحہ عمل کے تحت جاری مشاورت کا تسلسل ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن کے لیے افغانستان کے ساتھ...
لاہور: صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ حکومت مذہبی جماعتوں کے خلاف نہیں ہے، ٹی ایل پی سیاست نہیں انتشار پھیلا رہی تھی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے واضح کیا کہ حکومت کسی مذہبی تنظیم یا جماعت کے خلاف نہیں ہے بلکہ اس مخصوص ذہنیت کے خلاف اقدامات کر رہی ہے جو ملک میں انتشار کا سبب بن رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ایل پی کو ایک منظم پروجیکٹ کے طور پر لانچ کیا گیا تھا اور جو سرگرمیاں وہ انجام دے رہے تھے وہ سیاسی احتجاج نہیں تھا بلکہ امن و امان خراب کرنے کی کوششیں تھیں، جنہیں برداشت نہیں کیا جا سکتا۔...
سکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 8 خوارج کو ہلاک کردیا جب کہ 5 شدید زخمی ہو گئے۔ سکیوڑٹی ذرائع کے مطابق 24اکتوبر کو کی جانے والی اہم کارروائی میں 8 خوارج مارے گئے جب کہ 5 شدید زخمی ہوئے۔ فورسز کی یہ کارروائی خفیہ اطلاعات پر لکی مروت کے علاقے وانڈہ شیخ اللہ میں کی گئی۔ مزید پڑھیں : خضدار میں مسلح افراد کا تعمیراتی کیمپ پر حملہ، 18 مزدور اغوا، گاڑیاں نذر آتش سکیورٹی فورسز کی نہایت عسکری مہارت سے کی گئی اس کارروائی میں خوارج کو فرار ہونے کا کوئی موقع نہیں مل سکا۔ علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کی موجودگی کے خدشات کے پیش نظر سرچ آپریشن جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں...
کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے کہ ہمیں وفاقی حکومت نے تحفظات دور کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے اور ہم ملک میں مزید مسائل پیدا نہیں کرنا چاہتے ہیں۔ سیکریٹری اطلاعات پی پی پی شازیہ مری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو وائرس ہمارے بچوں کا بہت بڑا دشمن ہے، سندھ بھر میں پولیو سے نمٹنے کے لیےعملی اقدامات کیے جا رہے ہیں، بدقسمتی سے آج بھی پاکستان میں پولیو کے کیسز رپورٹ ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسان مضبوط ہوگا تو پاکستان مضبوط ہوگا، زراعت پاکستان کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، صدر آصف علی زرداری نے...
بالی ووڈ اداکار بوبی دیول نے اپنے کیریئر کے مشکل اور مایوس کن دور کے بارے میں مداحوں کو آگاہ کیا ہے بوبی دیول نے انکشاف کیا کہ انہیں کام کے مواقع نہ ہونے کے باعث طویل عرصہ تک گھر پر رہنا پڑا تھا۔ پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بوبی نے بتایا کہ 2010 کی دہائی میں وہ شدید مایوسی کا شکار ہوگئے تھے اور کام کےلیے خود فلم سازوں اور ہدایتکاروں سے رابطہ کرتے تھے۔ بوبی کا کہنا تھا ’’میں کہتا تھا، میں بوبی دیول ہوں، براہِ کرم مجھے کام دیں۔ اس میں شرم کی کوئی بات نہیں، کم از کم وہ یاد رکھیں گے کہ بوبی دیول اُن سے ملنے آیا تھا۔‘‘ اداکار نے بتایا کہ اس...
منجھی ہوئی سینئیر اداکارہ ثانیہ سعید نے عورتوں کی کمائی میں برکت نہیں ہوتی کے متنازع بیان پر صائمہ قریشی کو کھرا جواب دیا ہے۔ ایک پوڈکاسٹ میں بات کرتے ہوئے اداکارہ ثانیہ سعید نے مسکراتے ہوئے کہا کہ صائمہ قریشی کی کمائی میں تو برکت ہے. نہ جانے انھیں اپنے پیسوں میں کیوں نہیں نظر آتی۔ انھوں نے مزید کہا کہ یہ کہنا کہ عورت کی کمائی میں برکت نہیں تو پھر مردوں کے پیسے کہاں بچ جاتے ہیں؟ وہ بھی اسٹاک ایکسچینج میں لگا کر اڑا دیتے ہیں۔ ثانیہ سعید نے صائمہ قریشی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک محنتی اور باوقار خاتون ہیں جن کا کاروبار بھی کامیاب ہے اور بچوں کی تربیت بھی بہترین ہے۔ یہی تو اصل...
دور نال کلیڑی میں مشینری کو آگ لگا کر تباہ کردیا،پہلے شاہراہ کو بلاک کر کے ٹریفک روک دی اور پھر نجی تعمیراتی کمپنی کے کیمپ اور کرش پلانٹ پر دھاوا بول دیا،اغوا ہونیوالے مزدوروں کا تعلق سندھ سے ہے حملہ آورکیمپ میں موجود مزدوروں کو زبردستی ساتھ لے کر فرار ، دو روز میںاغواء مزدوروں کی تعداد 27 ہوگئی، بازیابی کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے ،کمپنی اہم سڑک کی تعمیر پر کام کر رہی تھی ،لیویز انچارج بلوچستان کے ضلع خضدار میں نامعلوم مسلح افراد نے تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر حملہ کر کے 18 مزدور اغواء کر لئے جبکہ متعدد گاڑیوں اور مشینری کو آگ لگا دی ۔حکام کے مطابق افسوسناک واقعہ جمعرات کی رات خضدار...
جن کرکٹرز کو این او سی جاری ہو چکے ہیں انہیں بی بی ایل کھیلنے کی اجازت ہوگی بابر اعظم ، شاہین آفریدی اور حارث رئوف کے بی بی ایل میں معاہدے ہیں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹرز کو آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کھیلنے اجازت دے دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹرز اور کرکٹ آسٹریلیا کو اس حوالے سے مطلع کر دیا گیا ہے کہ جن کرکٹرز کو این او سی جاری ہو چکے ہیں انہیں بی بی ایل کھیلنے کی اجازت ہو گی۔ پی سی بی نے چند ہفتے قبل لیگز کے لیے کھلاڑیوں کے این او سی ہولڈ کرنے کا اعلان کیا تھا، 7 قومی کھلاڑیوں کے بگ بیش لیگ کے...
ملک میں سیاسی استحکام کی ذمے دار وفاقی اور صوبائی حکومتیں ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق ملک کا اندرونی انتشار ختم کرنے کی زیادہ ذمے داری وفاقی حکومت کی ہے۔ ملک کے داخلی استحکام کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک صفحے پر آنا چاہیے جس کے لیے حکومت حکمت عملی بنائے۔ یہ درست ہے کہ ملک کے داخلی اور سیاسی استحکام کے لیے حکومت کے سوا کوئی بھی سیاسی جماعت اس پوزیشن میں نہیں ہے کہ ملک کی اہم سیاسی جماعتوں کو ایک جگہ بٹھانے میں کامیاب ہو سکے یہ کام واقعی حکومت کا ہونا چاہیے جیساکہ اے پی ایس اسکول پشاور پر دہشت گردی کے بعد ہوا تھا اور وزیر اعظم نواز شریف نے آل پاکستان کانفرنس منعقد...
یہ فتویٰ ہمارا نہیں ہم تو عامی امی آدمی ہیں نہ تین میں ہمارا شمار ہوتا ہے نہ تیرہ میں۔اور پھر ایسے نازک معاملات میں تو کچھ بھی کہنے سننے یا لکھنے پڑھنے کی ہمت اپنے اندر نہیں پاتے۔بلکہ یہ فتویٰ جس بھاری بھرکم شخصیت نے صادر فرمایا ہے ان کا نام نامی و اسم گرامی ہے حضرت ڈاکٹر پروفیسر انجینئر بیرسٹر علامہ بریانی عرف برڈ فلو ۔ان کی شخصیت کا اندازہ ان کی ڈگریوں کے علاوہ ان کے ڈیروں اور تعلیمی اداروں سے لگایا جا سکتا ہے جو میرے گاؤں میں ہیں جن کے وہ خود سب کچھ ہیں لیکن آس پاس کے دیہات میں بھی ان کی ’’فروغ‘‘ قائم ہیں بلکہ اب تو انھوں نے ان میں ’’للبنات‘‘...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251025-08-25 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )عدالت عظمیٰ کے جسٹس اطہر من اللہ نے تربت میں نوجوان حیات کو والدین کے سامنے گولیاں مار کر قتل کرنے والے ایف سی اہلکار کی سزائے موت کے خلاف اپیل کا اقلیتی فیصلہ جاری کرتے ہوئے اپیل خارج کردی۔عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ماورائے عدالت قتل آئین اور بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، ایف سی اہلکار کا جرم بزدلانہ، بہیمانہ اور عوامی ضمیر کو جھنجھوڑنے والا ہے، قانون نافذ کرنے والا اہلکار شہری کا قاتل بنے تو سب سے سخت سزا لازم ہے،ایف سی کی ذمے داری عوام کا تحفظ ہے، شہریوں پر گولیاں چلانا نہیں۔جسٹس اطہر من اللہ نے اپنے اقلیتی فیصلے میں قرار دیا ہے کہ یونیورسٹی کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251025-08-23 لاہور (نمائندہ جسارت)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ پنجاب کے 27 اضلاع میں سیف سٹی پروگرام شروع کردیا‘ پنجاب میں جرائم کی شرح میں واضح کمی ہوئی ہے۔ لاہور میں ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں 70فیصد جرائم کم ہو گئے ہیں، سی سی ڈی کو شاباش دیتا ہوں۔ ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی نے کہا کہ ڈیڈ لائن کے اندر غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے خود اسلحہ جمع کروادیں ورنہ کارروائی ہوگی،ڈیڈ لائن گزر جانے کے بعد کسی کو معافی نہیں دی جائے گی۔ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ نے کہا کہ جن...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251025-08-18 اسلام آباد( آن لائن )پاکستان اور ترکی نے فیری سروس کے آغاز سمیت یری ٹائم شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ اس سلسلے میں وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انوار چوہدری اور ترکی کے وزیرِ ٹرانسپورٹ کے درمیان اسلام آباد میں اہم ملاقات ہوئی۔ملاقات میں جہاز سازی، آپریشنز اور شپ بریکنگ انڈسٹری میں دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔ ترک وزیر نے پاکستان کے ساتھ میری ٹائم شعبے میں شراکت داری بڑھانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور کہا کہ ترک سرمایہ کاروں کا ایک وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے ترک سرمایہ کاروں کو گوادر میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251025-08-10 کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع جنوبی کے تحت اجتماعِ عام کی تیاریوں کے سلسلے میں ایک اہم نشست کا انعقاد کیا گیا، جس میں ناظمہ ضلع جنوبی شبنم امیر نے ذمے داران کا تقرر کیا اور طاہرہ قاسم کو نگراں اجتماعِ عام مقرر کیا۔نشست میں نئے افراد تک جماعت اسلامی کا پیغام پہنچانے اور ان کی زیادہ سے زیادہ شمولیت کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔ناظمہ ضلع جنوبی شبنم امیر نے اپنے خصوصی بیان میں کہا کہ اجتماعِ عام ہماری دعوت کے فروغ اور نظامِ حق کے قیام کی جدوجہد کا ایک اہم سنگِ میل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے دائرہ عمل کو وسعت دیتے ہوئے زیادہ سے زیادہ خواتین تک جماعت اسلامی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 251025-08-6 اسلام آباد (آن لائن) وزارتِ خزانہ میں کابینہ کمیٹی برائے سرکاری ادارے کا اجلاس وفاقی وزیرِ خزانہ و ریونیو سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں مختلف وزارتوں کی جانب سے پیش کی گئی اہم سمریوں کی منظوری دی گئی۔ اعلامیے کے مطابق اجلاس میںگورننس اصلاحات، بورڈز کی تشکیلِ نو اور سرکاری اداروں کی درجہ بندی کے امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔کمیٹی نے وزارتِ صحت کی جانب سے جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ سینٹر کے بورڈ میں آزاد ڈائریکٹرز کی تقرری کی منظوری دی، جب کہ وزارتِ تجارت کی سمری پر اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کے بورڈ کی ازسرِ نو تشکیل کی منظوری دی گئی تاکہ ادارے میں بہتر کارپوریٹ گورننس اور مؤثر انتظام...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251025-08-3 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی بیرسٹر عمیر خان نیازی نے کہا ہے کہ ٹی ایل پی کو اگر قومی دھارے سے نکال دیں گے تو کیا وہ ختم ہوجائے گی؟ کسیبھی جماعت پر پابندی سے نتائج حاصل نہیں ہوئے، یہ جن کو ملزم کے کٹہرے میں کھڑا کررہے خود بھی اسی کٹہرے میں کھڑے ہیں۔ انہوں نے نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ایل پی سے متعلق عوام میں ایک تاثر اور بیانیہ بن رہا تھا کہ وہ کیوں نکلے؟ جب فلسطین کا مسئلہ حل ہوگیا ہے تو پھر کیوں نکلے؟ اگر سیاسی معاملے کو سیاسی انداز میں حل کرتے تو 10دن بیٹھے رہتے تو عوام...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں موٹرسائیکل ٹکرانے کے بعد بس میں آگ لگنے سے 20 مسافر ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق افسوسناک ٹریفک حادثہ ریاست آندھرا پردیش میں پیش آیا جہاں ایک موٹر سائیکل سے ٹکرانے کے بعد بس میں آگ بھڑک اٹھی۔ بس ریاست کی ہائی وے پر سفر کررہی تھی اور حیدر آباد سے بنگلور جارہی تھی۔ مقامی حکام نے بتایا کہ موٹر سائیکل سے ٹکرانے کے بعد بس موٹرسائیکل کو کچھ دور تک گھسیٹتے ہوئے لے گئی اور اس دوران پیٹرول لیک ہونے اور چنگاریوں سے آگ بھڑک اٹھی جو بس کے فیول ٹینک تک جاپہنچی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پوری بس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ بس میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراکس (انٹرنیشنل ڈیسک) وینزویلا میں طیارہ خوفناک حادثے کا شکار ہوگیا،جس کے نتیجے میں 2افراد ہلاک ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق وینزویلا کی ریاست تاچیرا میں چھوٹا طیارہ ٹیک آف کے فوری بعد بعد گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار 2افراد ہلاک اور 2حیرت انگیز طور پر محفوظ رہے۔ ہولناک حادثے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی،جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سان کرسٹوبل کے پرامیلو ایئر فیلڈ سے اڑان بھرتے ہی پائپر چیئن ماڈل طیارہ فضا میں بلند ہونے کے چند لمحوں بعد جھٹکے کھاتا ہوا نیچے آ گرا اور زمین سے ٹکراتے ہی شعلوں میں لپٹ گیا۔ حکام نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہے تاکہ طیارے کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پیانگ یانگ (انٹرنیشنل ڈیسک) شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اْن نے روس کے ساتھ تعلقات کو ناقابل تسخیر قرار دے دیا۔ انہوں نے یوکرین کے خلاف لڑائی میں مرنے والے فوجیوں کے اعزاز میں ایک میوزیم کا افتتاح کیا۔ دارالحکومت پیانگ یانگ میں سنگ بنیاد کی تقریب میں کم نے شمالی کوریا کے فوجیوں کے خاندانوں سے خطاب کرتے ہوئے مرنے والوںکی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانسیسی عدالت نے شام کے سابق صدر بشار الاسد کے خلاف 2013 ء میں مہلک کیمیائی حملوں کے الزام میں نیا بین الاقوامی گرفتاری وارنٹ جاری کر دیا ۔ فرانس کی عدالتیں اس سے پہلے بشار کے خلاف 2وارنٹ جاری کر چکی ہیں۔ پیرس کے ججوں نے وارنٹ 29 جولائی کو جاری کیاتھا جس میں بشارالاسد پر انسانیت کے خلاف جرائم اور جنگی جرائم میں ملوث ہونے کے الزامات شامل ہیں۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب فرانسیسی عدالت نے اسی مقدمے سے متعلق پہلا وارنٹ منسوخ کر دیا تھا۔ اسی روز قومی استغاثہ برائے انسدادِ دہشت گردی نے نیا وارنٹ جاری کرنے کی درخواست دی تھی۔ پہلا وارنٹ نومبر 2023 ء میں جاری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیروت (انٹرنیشنل ڈیسک) لبنان دنیا میں سب سے تیزی سے بڑھنے والے کینسر کے کیس و اموات کا حامل ملک بن گیا ۔ ایک مطالعے کے مطابق لبنان میں کینسر کے نئے کیسوں میں 1990 ء سے 2023 ء کے دوران تقریباً 162فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جبکہ اموات میں تقریباً 80فیصد اضافہ ہوا ہے۔لبنان نے مشرقِ وسطیٰ کے خطے میں سب سے زیادہ کینسر کی شرح ظاہر کی ہیں مثلاً بریسٹ کینسر، پھیپھڑوں کا کینسر اور مثانے کا کینسر وغیرہ۔ لبنان میں بریسٹ کینسر کی شرح دیگر ممالک کے مقابلے میں بہت زیادہ پائی گئی ہے۔ اس کے پیچھے کئی عوامل ہیں جن میں تماکْو نوشی کا بہت زیادہ رجحان، فضائی آلودگی، جنریٹرز کی زیادتی، زرعی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) یورو اسٹار ٹرین کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ برطانیہ میں ڈبل ڈیکر ٹرینوں کا پہلا بیڑا خریدا جا رہا ہے۔ اس ٹرین کے راستے کے لیے لندن سینٹ پینکراس – پیرس اور برسلز – ایمسٹرڈیم کے درمیان چینل ٹنل استعمال ہونگے۔ برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق فرانس میں ٹرینوں کی تیاری کے لیے 17 لاکھ پاؤنڈ کا معاہدہ طے پانے کا امکان ہے۔ یورو اسٹار کی طرف سے 30 ٹرینوں کے ابتدائی آرڈر کی تصدیق کی گئی ہے، جبکہ مزید 20 کے لیے آپشن موجود ہے مکمل طور پر اس برقی بیڑے کا نام یورو اسٹار سیلسٹیا رکھا جائے گا۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251025-01-26 پشاور(صباح نیوز) پاکستان اور افغانستان کے درمیان دو طرفہ تجارت معطل ہونے کے باعث تاجروں کو شدید نقصان پہنچا ہے، حالیہ بارڈر بندش سے دونوں ممالک کو روزانہ تقریباً ایک ملین ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے۔ساتھ ہی پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔دونوں ممالک کے درمیان تجارتی گزرگاہیں 12 اکتوبر سے بند ہیں۔ تجارت معطل ہونے سے پاکستان میں اس وقت ٹماٹر کی قیمت نے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ ٹماٹر، جو پاکستانی کھانوں میں سب سے زیادہ استعمال ہوتا ہے، اس کی قیمت 300 روپے سے 600 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔کابل میں پاک-افغان چیمبر آف کامرس کے سربراہ خان جان الوکوزئی نے برطانوی نیوز ایجنسی کو بتایا...
ادارہ ترقیات کراچی مخصوص کمپنی پر مہربان ،کریم آباد انڈر پاس مکمل نہ کرنے والی کمپنی کو ایک اور ٹھیکا دے دیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251025-01-20کراچی (اسٹاف رپورٹر)ادارہ ترقیات کراچی مخصوص کمپنی پر مہربان ہوگیا۔2 سال سے زاید گزر جانے کے باوجود کریم آباد انڈر پاس مکمل نہ کرنے والے عاطف نظر کمپنی کو ہی گلستان جوہر منور چورنگی انڈر پاس کا بھی ٹھیکا دے دیا گیا ہے۔ کریم آباد انڈر پاس منصوبے کی لاگت 700 ملین سے بڑھا کر 3810 ملین کی گئی ہے۔سندھ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق کمپنی کو براہِ راست پی سی ون تیار کرنے اور جمع کرانے کی اجازت دی گئی ہے، منور چورنگی انڈر پاس اسکیم بھی اسی کمپنی کو دی گئی ہے جوکریم آباد انڈر پاس بنانے میں مستقل تاخیر کا شکا ر ہے جس کے باعث کریم آباد انڈر پاس منصوبے کی لاگت میں 5گنا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251025-01-12 لاہور (نمائندہ جسارت) صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ حکومت مذہبی جماعتوں کے خلاف نہیں ہے، ٹی ایل پی سیاست نہیں انتشار پھیلا رہی تھی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے واضح کیا کہ حکومت کسی مذہبی تنظیم یا جماعت کے خلاف نہیں ہے بلکہ اس مخصوص ذہنیت کے خلاف اقدامات کر رہی ہے، جو ملک میں انتشار کا سبب بن رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹی ایل پی کو ایک منظم پروجیکٹ کے طور پر لانچ کیا گیا تھا اور جو سرگرمیاں وہ انجام دے رہے تھے وہ سیاسی احتجاج نہیں تھا بلکہ امن و امان خراب کرنے کی کوششیں تھیں، جنہیں برداشت نہیں کیا جا سکتا۔عظمیٰ...
اسلام آباد : پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی بیرسٹر عمیر خان نیازی نے کہا ہے کہ ٹی ایل پی کو اگر قومی دھارے سے نکال دیں گے تو کیا وہ ختم ہوجائے گی؟۔ کسی بھی جماعت پر پابندی سے نتائج حاصل نہیں ہوئے، یہ جن کو ملزم کے کٹہرے میں کھڑا کررہے خود بھی اسی کٹہرے میں کھڑے ہیں۔ انہوں نے نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ایل پی سے متعلق عوام میں ایک تاثر اور بیانیہ بن رہا تھا کہ وہ کیوں نکلے؟ جب فلسطین کا مسئلہ حل ہوگیا ہے تو پھر کیوں نکلے؟. اگر سیاسی معاملے کو سیاسی انداز میں حل کرتے تو 10دن بیٹھے رہتے تو عوام کی رائے بالکل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251025-03-7 مفتی منیب الرحمن’’تَجد ِید‘‘ اور ’’تَجَدّْد‘‘ عربی زبان کے لفظ ہیں‘ ان دونوں کا مادّہ ’’ج د د‘‘ ہے۔ بابِ تفعیل سے تجدید کا لفظ معنوی اعتبار سے مْتعدّی استعمال ہوتا ہے‘ اس کے معنی ہیں: کسی شے کو نیا کرنا‘ یعنی کسی موجود چیز کو اْس کی اصل اور حقیقی حالت اور صورت کی طرف لوٹانا‘ اس کا اسم فاعل مْجدِّد ہے۔ اس کے برعکس باب تَفَعّْل سے ’’تَجَدّْد‘‘ کا لفظ معنی لازم میں استعمال ہوتا ہے۔ عربی زبان میں ’’تَجَدَّدَ الضَّرعْ‘‘ اس وقت بولا جاتا ہے کہ جب جانور کا پہلادودھ چلا جائے اور نیا دودھ آ جائے۔ پس تَجَدّْد کا معنی ہے: پہلے سے موجود کسی شے کا غائب ہو جانا اور اس کی جگہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251025-03-6 باباالفایسی لج لجی یا سوفٹ ریاست سے ہمیں تو وحشت ہونے لگی تھی۔ جسے دیکھو دانت پر دانت جماکر ہمارے اسکروٹائٹ کررہا ہے، ہماری ڈھبریاں کس رہاہے، ہم پر چیخ چلارہا ہے، مملکت پاکستان کے اندر گھسا چلا آرہا ہے۔ کسی کا کوئی کام بگڑ جائے الزام پاکستان پر، کسی کو کوئی کام درپیش ہو کھال کھینچ کر اخباری ردی بھروائے پاکستان میں۔ کھیل دنیا میں کہیں بھی ہورہا ہو گیند لگنے سے کھڑکی کا شیشہ ٹوٹے پاکستان کا۔ پان کوئی کھا رہا ہو، پیک کی پچکاریاں پڑیں ہمارے کپڑوں پر، چٹکی بجا بجا کر سگریٹ کی راکھ کوئی بھی جھاڑ رہا ہو راکھ گرے صرف ہماری ایش ٹرے میں۔ نائن الیون امریکا میں ہورہا ہے صدر بش...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251025-03-5 ڈاکٹر محمد طیب خان سنگھانوی عہد ِ حاضر میں معیشت کا عالمی منظرنامہ ایک ایسی نازک کیفیت کا سامنا کررہا ہے کہ جہاں بظاہر اقتصادی و مالیاتی استحکام کی جھلک تو دکھائی دیتی ہے، مگر دراصل اندرونی کمزوریوں اور علاقائی و بین الاقوامی کشیدگیوں نے پس ِ پردہ خطرات کی لکیریں واضح کر دی ہیں۔ عالمی نمو کی رفتار کم ہورہی ہے، مالیاتی نظام پر دبائو بڑھ رہا ہے، تجارت کی راہیں ٹوٹ رہی ہیں، اسی اثنا میں بیرونِ ملک و اندرونِ ملک جغرافیائی سیاست نئے خطوط پر استوار ہورہی ہے۔ یہاں ہم تین اہم زاویوں اقتصادی و معاشی پس منظر، معاشرتی و تجارتی رْخ، اور سیاسی و سفارتی تناظر کے ذریعے اس صورتِ حال کا جائزہ لیں گے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
کراچی: پی آئی بی کالونی میں گولی لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، پولیس نے ابتدائی طور واقعہ کو خود کشی قرار دیا ہے۔ ایس ایچ او پی آئی بی کالونی فیصل گل کے مطابق واقعہ مکرانی مسجد کے قریب پیش آیا، جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 25 سالہ یاسر بخش کے نام سے ہوئی، لاش کے پاس سے پستول بھی ملا ہے۔ اہلخانہ نے ابتدائی بیان دیا ہے کہ یاسر نے خود کشی ہے اور وہ کافی عرصہ سے بے روزگار تھا جبکہ پولیس واقعے کی مزید تفتیش کررہی ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی انتظامیہ نے فوڈ اتھارٹی کے ساتھ مل کر ناقص اور غیر معیاری ملاوٹ شدہ دودھ کی فروخت کے خلاف کریک ڈاون شروع کر دیا ہے۔ وسطی کورنگی اور ملیر کے ڈپٹی کمشنرز نے مجموعی طور پر 20 دکانیں سر بمہر کردی ہیں۔ سیل کردہ دکان بلااجازت کھولنے پر پچاس ہزار روپے جرمانہ عاید کیا گیاجبکہ مالک کو گرفتار کر لیا گیا۔ کمشنر کراچی کو پیش کردہ ڈپٹی کمشنر ز نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ یہ دکانیں فارملین ملا دودھ فروخت کر رہے تھے۔ جبکہ فارملین ملا دودھ پینے سے انسانی جسم پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں کیونکہ فارملین انسان کے اندرونی اعضاء کو نقصان پہنچاتا ہے، علاوہ ازیں اعصابی عوارض کا بنتا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کی ایک معروف سی بی ایم یونیورسٹی میں ٹرانسپورٹ انچارج نے طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی انچارج کے خلاف کسی قسم کی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی کے علاقے میں سی بی ایم پرائیوٹ یونیورسٹی میں جمعہ 24 اکتوبر کویونیورسٹی کے ٹرانسپورٹ انچارج جلال نے مبینہ طور پر ایک طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ واقعہ کے وقت طالبہ انتظامی دفتر میں موجود تھی جب جلال نے دروازہ بند کرکے کمرے کی کنڈی لگا لی، تاہم طالبہ نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چیخ و پکار شروع کر دی، جس سے عمارت کے باہر طلبہ اور طالبات جمع...
ویلاگ اسلام ٹائمز اردو کی پیشکش ہے، جس میں اہم خبروں سے متعلق مفید تبصرے پیش کئے جاتے ہیں۔ ہر ہفتے کے روز، مختصر و مفید ویلاگز، دیکھنے و سننے والوں کی خدمت میں پیش کئے جائیں گے۔ سامعین سے گزارش ہے کہ یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں اور اپنی مفید آراء سے مطلع فرمائیں متعلقہ فائیلیںIslam Times V Log 25-10-2025 اسلام ٹائمز وی لاگ Emerging Global Dynamics: Iran’s Resilience, Lebanon’s Stand & the Shifting Power Balance ایران نے ہلا دی دنیا کی طاقتوں کی بنیاد،موساد کا جال بے نقاب شرم الشیخ امن معاہدے کی دھجیاں اُڑا دی گئی اسرائیلی جارحیت پھر سے شروع دنیا بدل رہی ہے… اور طاقت کا مرکز مشرق بن رہا ہے،ایران،روس اور چائنہ...
اسلام آباد میں بات کرتے ہوے اسرائیل سے متعلق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل تمام عالمی قوانین کی بھرپور خلاف ورزیاں کر رہا ہے، ہم اس معاملے کو اجاگر کرتے رہیں گے، ہم نے اسرائیلی خلاف ورزیوں اور ان کی وجہ بننے والے اسرائیلی واقعات پر نظر رکھی ہوئی ہے، فلسطینی ریاست کا قیام ہی وہ روڈ میپ ہے جس پر ہم قائم ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے کی سلامتی صورتحال کے باعث افغان سرحدی راہداریاں بند رہیں گی، اشیا کی آمدو رفت اور تجارت سے زیادہ اہم ایک عام پاکستانی کی جان بچانا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دوحہ مذاکرات میں ایک دستاویز پر اتفاق رائے اور دستخط ہوئے، افغان...
بیرسٹر گوہر اور سہیل آفریدی—فائل فوٹو پشاور میں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی سے پی ٹی آئی کی قیادت نے ملاقات کی، جس میں بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد کابینہ تشکیل دینے پر اتفاق کیا گیا۔ملاقات میں بیرسٹر گوہر، اسد قیصر، جنید اکبر، شہرام ترکئی اور عاطف خان موجود تھے۔ملاقات میں ہنگو میں شہید پولیس اہلکاروں کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی جبکہ صوبے میں دہشت گردی اور امن و امان کی صورتِ حال بھی زیرِ غور آئی۔ سہیل آفریدی کام کرنے سے پہلے ہی فارغ ہوجائیں گے، طلال چوہدریوزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ سہیل آفریدی کام کرنے سے پہلے ہی فارغ ہوجائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں...
ایوان صدر میں پولینڈ کے نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ کی صدر مملکت سے ہونے والی ملاقات میں صدرِ مملکت نے پولینڈ کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو باہمی احترام اور تعاون پر مبنی قرار دیا، صدر مملکت نے دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، معاشی اور ثقافتی روابط کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان پولینڈ کے ساتھ سیاسی و معاشی تعلقات مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔ پولینڈ کے نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ رادوسواف شِکورسکی کی صدر آصف علی زرداری سے ایوانِ صدر میں ملاقات ہوئی، پولینڈ کے سفیر میچی پِسارسکی اور وزارتِ داخلہ و انتظامیہ کے انڈر سیکرٹری میچی دُشچِک بھی وفد میں شامل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن: برطانوی پولیس نے ایک ایسے ایتھوپیئن پناہ گزین کی تلاش شروع کر دی ہے جسے جنسی زیادتی کے جرم میں قید کیا گیا تھا لیکن انتظامی غلطی کے باعث جیل سے رہا کر دیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حدوش گربرسلاسی کیباتو نامی شخص چھوٹی کشتی کے ذریعے غیر قانونی طور پر برطانیہ پہنچا تھا، عدالت نے اسے ایپنگ میں 14 سالہ لڑکی سے جنسی زیادتی کے جرم میں گزشتہ ماہ ایک سال قید کی سزا سنائی تھی۔رپورٹس کے مطابق جیل حکام نے کیباتو کو سزا مکمل ہونے کے بعد امیگریشن ڈیٹینشن سینٹر منتقل کرنا تھا تاکہ اسے ملک بدر کیا جا سکے، ایک انتظامی غلطی کے باعث اسے ایچ ایم پی کلمسفورڈ جیل سے رہا کر...
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق افغان طالبان کا وفد ترکیہ میں مذاکرات کے لیے روانہ ہو گیا، طالبان کے نائب وزیر داخلہ وفد کی قیادت کررہے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے وفد کی تفصیلات شیئر نہیں کی گئی، وفد کی تفصیلات کا علم نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور کل ہو گا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق افغان طالبان کا وفد ترکیہ میں مذاکرات کے لیے روانہ ہو گیا، طالبان کے نائب وزیر داخلہ حاجی نجیب وفد کی قیادت کررہے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے وفد کی تفصیلات شیئر نہیں کی گئی، وفد کی تفصیلات کا علم نہیں ہے، دوحہ مذاکرات کے...
اسلام آباد: صدرمملکت آصف علی زرداری نے پولینڈ کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پولینڈ کے ساتھ سیاسی و معاشی تعلقات مزید مضبوب بنانے کا خواہاں ہے۔ پولینڈ کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ رادوسواف شکورسکی نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایوان صدر میں ملاقات کی، پولینڈ کے سفیر میچی پسارسکی اور وزارت داخلہ و انتظامیہ کے انڈر سیکریٹری میچی دشچک بھی وفد میں شامل تھے جبکہ پاکستان کی طرف سے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، سینیٹر شیری رحمان، سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور سیکریٹری خارجہ بھی شریک تھے۔ ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے تعلیم، دفاع اور عوامی تبادلے کے فروغ پر بھی تبادلہ...
بنگلہ دیش میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنرعمران حیدر نے ڈھاکا میں بنگلہ دیش کے مشیر برائے امورِ خارجہ محمد توحید حسین سے پہلی تعارفی ملاقات کی۔ مشیرِ خارجہ نے پاکستانی ہائی کمشنر کو ان کے دورِ ذمہ داری کے دوران بنگلہ دیش کی مکمل حمایت اور تعاون کا یقین دلایا تاکہ علاقائی شراکت داریوں کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔ ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے دوطرفہ تعلقات میں حالیہ مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی وزارتی دوروں کو سراہا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان بنگلہ دیش تعلقات میں بہتری کا عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام ہوں گی، دفتر خارجہ اس ضمن میں پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار...
پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر نے ایک ڈرامے میں ایسی لڑکی کا کردار ادا کیا ہے جسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ اداکارہ صبا قمر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ اس کردار کی شدت اور جذباتی مناظر نے انہیں ہلا کر رکھ دیا۔ صبا قمر نے لکھا کہ ایسے مناظر بار بار شوٹ کرانا آسان نہیں ہوتا۔ ہر بار وہ درد، وہ خوف، وہ ٹوٹ پھوٹ دوبارہ جینا پڑتی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ان سب چیزوں نے میرے اعصاب اور جسم دونوں کے لیے بہت درد ناک ثابت ہوا ہے۔ صبا قمر نے بتایا کہ وہ اب اپنی صحت اور ذہنی سکون کی بحالی پر توجہ دے رہی ہیں اور خود کو یاد دلاتی ہیں کہ میں مضبوط ہوں،...
—فائل فوٹو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کا فضائی معیار انتہائی مضرِ صحت درجے پر پہنچ گیا۔ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) کے مطابق کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے۔ کراچی کا فضائی معیار انتہائی مضر صحت ریکارڈملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کی فضاء کا معیار آج انتہائی مضر صحت ریکارڈ ہوا ہے۔ اے کیو آئی کے مطابق کراچی میں فضائی آلودگی 260 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ ہوئی ہے۔واضح رہے کہ ایئر کوالٹی انڈیکس پر 150 تا 200 پرٹیکیولیٹ میٹر آلودگی کو، 200 تا 300 پرٹیکیولیٹ میٹر شدید آلودگی کو جبکہ 300 سے زائد پرٹیکیولیٹ میٹر خطرناک ترین آلودگی ظاہر کرتا ہے۔
رکن بلوچستان اسمبلی شاہدہ رؤف۔فوٹو: فائل بلوچستان اسمبلی کی رکن شاہدہ رؤف نے کہا ہے کہ حکومت آج اغوا ہونے والے 18 مزدوروں کی بازیابی کےلیے اقدام کرے۔بلوچستان اسمبلی میں گفتگو کے دوران شاہدہ رؤف نے کہا کہ صوبے میں 1 ہفتے میں 27 مزدوروں کو اغوا کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج 18 مزدوروں کو اغوا کیا گیا ہے، حکومت اغوا کیے گئے مزدوروں کو بازیاب کرانے کے لیے اقدامات کرے۔شاہدہ رؤف نے مزید کہا کہ امن و امان کے ساتھ ساتھ ہر محکمے کے حوالے سے بریفنگ رکھی جائے۔
سٹی42: پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ افغان سرحدی راہداریاں بند رہیں گی۔ پکاستان کے لئے تجارت سے زیادہ اہم ایک عام پاکستانی کی جان بچانا ہے۔ پاکستان کے فارن آفس نے آج بتایا کہ گزشتہ ہفتے کی سنگین سکیورٹی صورتحال کے باعث افغان سرحدی راہداریاں بند رہیں گی۔ اشیا کی آمدو رفت اور تجارت سے زیادہ اہم ایک عام پاکستانی کی جان بچانا ہے۔ فارن آفس کے ترجمان نے بتایا کہ دوحہ مذاکرات میں ایک دستاویز پر اتفاق رائے اور دستخط ہوئے ہیں۔ افغان طالبان ریجیم اگر اس کو معاہدہ کہتی ہے یا نہیں کہتی، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔سوالات کے جواب مین فارن آفس کے ترجمان نے واضح کیا کہ دریائے چترال/ دریائے کنڑ سے متعلق عالمی...
ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ وزن گھٹانے والی دوا سیماگلوٹائیڈ دل کے دورے یا فالج کے خطرات کو کر سکتی ہے، قطع نظر اس کے کہ لوگ اپنا وزن کتنا کم کرتے ہیں۔ البتہ، تحقیق کے مطابق پیٹ پر موجود چربی کے کم ہونے کا تعلق دل کی بہتر کارکردگی سے تھا۔ دی لانسٹ میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا کہ ادویات کے وزن گھٹانے سے زیادہ فوائد ہوسکتے ہیں اس لیے اس کو صرف مُٹاپے کا شکار مریضوں تک محدود نہیں رکھنا چاہیئے۔ تحقیق میں سائنس دانوں نے سیماگلوٹائیڈ (ویگووی کے بنیادی جزو) کے اضافی فوائد کا جائزہ لیا۔ یونیورسٹی کالج لندن (یو سی ایل) کی رہنمائی میں کیے جانے والے ٹرائل میں دیکھا...
ملک بھر میں چینی کی قیمتوں میں اضافہ نہ رک سکا۔ حکومتی اقدامات اور مانیٹرنگ کے باوجود گزشتہ ایک ہفتے کے دوران چینی مزید مہنگی ہوگئی، جس کے بعد ملک میں فی کلو چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت210 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ ادارہ شماریات پاکستان کی تازہ رپورٹ کے مطابق صرف ایک ہفتے کے دوران چینی کی فی کلو قیمت میں اوسطاً 3 روپے 77 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پشاور میں صورتحال سب سے زیادہ تشویشناک ہے، جہاں چینی کی فی کلو قیمت10 روپے بڑھ کر 210 روپے تک پہنچ گئی ہے — جو پورے ملک میں سب سے زیادہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، ملتان اور بنوں میں چینی 200 روپے فی کلو...
غزہ میں جاری جنگ کے بعد کے انتظامی معاملات کو لے کر اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ حماس کی جانب سے بلائے گئے اجلاس میں شریک فلسطینی تنظیموں نے اتفاق کیا ہے کہ جنگ کے خاتمے کے بعد غزہ کا انتظام ایک غیر سیاسی ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے حوالے کیا جائے گا، جو روزمرہ امور اور تعمیرِ نو کے معاملات کی نگرانی کرے گی۔ عرب میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ حماس کے زیرِ اہتمام ہونے والے ایک اجلاس کے بعد جاری کیے گئے مشترکہ بیان میں سامنے آیا۔ تاہم اس اجلاس میں فلسطینی صدر محمود عباس یا ان کے نمائندے شریک نہیں ہوئے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام دھڑوں نے اس بات پر اصولی اتفاق کیا کہ جنگ کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جے ڈی وینس نے اسرائیلی پارلیمنٹ کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے کے الحاق سے متعلق ووٹنگ کو احمقانہ سیاسی حربہ قرار دے دیا۔عالمی میڈیا کےمطابق امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے اسرائیلی دورہ مکمل کرکے واپس جاتے ہوئے تل ابیب ائیرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ یہ ایک بے معنی علامتی ووٹ تھا، جس کا کوئی عملی اثر نہیں، اگر یہ سیاسی حربہ تھا تو یہ بہت ہی بے وقوفانہ تھا اور وہ ذاتی طور پر اسے غزہ امن معاہدے کی توہین سمجھتے ہیں۔جی ڈی وینس کا کہنا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسی یہ ہے کہ مغربی کنارہ اسرائیل میں ضم نہیں کیا جائے گا اور یہ مؤقف برقرار رہے گا تاہم اگر...
اسلام آباد پولیس نے مارگلہ روڈ پر شاہین چوک انڈر پاس کی تعمیر کے باعث متبادل ٹریفک پلان جاری کردیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں شاہین چوک انڈرپاس پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق مارگلہ روڈ پر انڈرکنسٹرکشن شاہین چوک کے باعث 25 اکتوبر 2025 کو شام 4 بجے سے 7 بجے تک خصوصی ٹریفک ڈائیورشن پلان ترتیب دیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ای 11 سے ڈی سی آئی روڈ موڑ کے ذریعے ایف 10 سروس روڈ استعمال کرتے ہوئے جناح ایونیو کی طرف جائیں۔ نائنتھ ایونیو سے مارگلہ روڈ جانے والے ڈرائیور ایف 9 پارک کے گیٹ نمبر 5...
رانا ثنااللہ: تحریک لبیک نے وعدے پورے نہیں کیے، املاک کو نقصان پہنچایا ، پابندی کا فیصلہ شواہد کی بنیاد پر کیا گیا
وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے ماضی میں بھی حکومت کو یقین دہانیاں کرائی تھیں مگر ان پر عمل نہیں کیا۔ جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ مذہبی جماعت نے حالیہ مظاہروں کے دوران جگہ جگہ سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچایا، اور ان کے خلاف ایسے شواہد موجود تھے جن کی بنیاد پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا۔ ان کے مطابق، اگر کوئی تنظیم ایسی سرگرمیوں میں ملوث پائی جائے جو قانون اور امن عامہ کے لیے خطرہ ہوں تو اسے کالعدم قرار دیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزارت...
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم یاسر خان کو ویڈیوز میں شہری پر پائپوں اور ڈنڈوں سے تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے، ملزم یاسر کا سروس کارڈ بھی سامنے آ گیا جس کے مطابق ملزم یاسر نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کے پی کا اہلکار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ راولپنڈی میں شہری کو برہنہ کرکے زنجیروں میں جکڑنے اور تشدد کرنے کے مقدمے میں دہشت گردی کی دفعہ شامل کرتے ہوئے تفتیش انسپکٹر لیول کے آفیسر کو سونپ دی جبکہ گرفتار ملزمان میں سے ایک ملزم پولیس ملازم بھی ہے۔ تھانہ گنجمڈی میں درج شہری کو برہنہ کر کے تشدد کرنے کے مقدمے کی تفتیش انسپکٹر انوسٹی گیشنز سٹی سرکل عامر خالد کو سونپ دی گئی۔ مقدمے میں دہشت گردی ایکٹ کی دفعات شامل ہونے...
پنجاب کے کئی شہروں میں فضائی آلودگی بڑھ گئی، لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا۔ لاہور، فیصل آباد سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں فضائی آلودگی میں اضافہ ہوا ہے۔ صبح کے اوقات میں ایئر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر رہا ہے۔ لاہور سول سیکریٹریٹ میں ایئر کوالٹی انڈیکس 678، شاہدرہ میں 657 اور علامہ اقبال ٹاؤن میں 627 رہا۔ فیصل آباد میں اے کیو آئی 471 ریکارڈ کیا گیا۔ گوجرانوالا میں 262، سیالکوٹ میں 219 اور ملتان میں 203 رہا۔ اسموگ بڑھنے سے سانس اور دیگر امراض میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بچے، بوڑھے اور پہلے سے بیمار افراد زیادہ...
رات کے 3 بجے ہیں، جسم میں کپکپی، پسینے اور گرمی کی لہریں آپ کو بے چین کیے جا رہی ہیں۔ پیشانی دہک رہی ہے، جسم کانپ رہا ہے، اور آپ خود سے کہتے ہیں کہ یہ تو بس بخار ہے‘ لیکن حقیقت یہ ہے کہ بخار محض ایک تکلیف دہ کیفیت نہیں بلکہ جسم کا حفاظتی نظام ہے جو ہمیں خطرناک جراثیم، وائرس اور فنگس سے بچاتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹوتھ برش ایک کروڑ جراثیم کا مسکن، کب تبدیل کرلینا چاہیے؟ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ بخار ایک ارتقائی خصوصیت ہے جو تقریباً 60 کروڑ سال سے جانداروں میں پائی جا رہی ہے۔ یہ عام طور پر انفیکشن، وائرل یا بیکٹیریل...
صوبائی آرگنائزر نے سید اعجاز حسین رضوی کو ضلعی آرگنائزر نامزد کردیا، جبکہ سید حسنین نقوی، مخدوم فرحت عباس، ملک اسد عباس، ملک مظہر عباس ورکنگ کمیٹی میں شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی آرگنائزر علامہ قاضی نادر حسین علوی نے ایم ڈبلیو ایم رحیم یارخان کی 5 رکنی ورکنگ کمیٹی کا اعلان کردیا، صوبائی آرگنائزر نے وفد کے ہمراہ امام بارگاہ حیدری رحیم یارخان میں عمائدین اور سابقین سے ملاقات کی، اس موقع پر صوبائی رہنما سید ندیم عباس کاظمی بھی موجود تھے۔ صوبائی آرگنائزر نے سید اعجاز حسین رضوی کو ضلعی آرگنائزر نامزد کردیا، جبکہ سید حسنین نقوی، مخدوم فرحت عباس، ملک اسد عباس، ملک مظہر عباس ورکنگ کمیٹی میں شامل ہیں۔
علمائے دیامر نے علاقے کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے جاری اقدامات کو سراہا اور منصوبے کی کامیابی کے لیے بھرپور تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کروائی۔ اسلام ٹائمز۔ دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ آفس چلاس میں جنرل منیجر/پراجیکٹ ڈائریکٹر دیامر بھاشا ڈیم کی زیرِ صدارت دیامر کے علمائے کرام اور عمائدین کے ساتھ مختلف امور پر ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں معاہدہ 2025ء کے تسلسل میں مختلف سماجی و اقتصادی ترقیاتی امور پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر عارضی ملازمین کی مستقلی، اعتماد سازی، اسکیموں پر عمل درآمد، چلاس واٹر سپلائی اور سیوریج سسٹم کی بہتری، اور مقامی ترقیاتی سہولیات کی فراہمی جیسے معاملات زیرِ غور آئے۔ جنرل منیجر/پراجیکٹ ڈائریکٹر نے اس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برطانیہ کے شاہ چارلس سوم نے ایک تاریخی سنگ میل عبور کرتے ہوئے 500 سال میں پہلے برطانوی بادشاہ بن گئے جنہوں نے کسی پوپ کے ساتھ عوامی دعا میں شرکت کی۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق ویٹیکن سٹی کے 2 روزہ سرکاری دورے کے دوسرے دن بادشاہ چارلس اور ملکہ نے پوپ لیو چہاردہم کے ساتھ سسٹین چیپل میں ایک بین المذاہب دعا میں شرکت کی۔ایبی آف سینٹ پال میں بادشاہ چارلس کے لیے سونے کے خصوصی تخت کا اہتمام کیا گیا جبکہ دعائیہ تقریب میں کیتھولک اور اینگلیکن روایات کے عناصر کو یکجا کیا گیا، جسے مذہبی ہم آہنگی کی علامت سمجھا جا رہا ہے۔شاہی جوڑا بیسلیکا میں اس دروازے سے داخل ہوا جو عام طور پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برطانیہ کے شاہ چارلس سوم نے ایک تاریخی سنگ میل عبور کرتے ہوئے 500 سال میں پہلے برطانوی بادشاہ بن گئے جنہوں نے کسی پوپ کے ساتھ عوامی دعا میں شرکت کی۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق ویٹیکن سٹی کے 2 روزہ سرکاری دورے کے دوسرے دن بادشاہ چارلس اور ملکہ نے پوپ لیو چہاردہم کے ساتھ سسٹین چیپل میں ایک بین المذاہب دعا میں شرکت کی۔ایبی آف سینٹ پال میں بادشاہ چارلس کے لیے سونے کے خصوصی تخت کا اہتمام کیا گیا جبکہ دعائیہ تقریب میں کیتھولک اور اینگلیکن روایات کے عناصر کو یکجا کیا گیا، جسے مذہبی ہم آہنگی کی علامت سمجھا جا رہا ہے۔شاہی جوڑا بیسلیکا میں اس دروازے سے داخل ہوا جو عام طور پر...
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ٹانک میں دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر تحسین کا اظہار کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کے 8 دہشتگرد ہلاک صدرِ مملکت نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے پوری قوم اپنی سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے دہشتگردی کے خلاف جاری آپریشن عزمِ استحکام کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ آپریشن ملک میں دیرپا امن کے قیام کے لیے انتہائی اہم ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے واضح کیا کہ بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشتگرد پاکستان کے امن اور استحکام کے دشمن ہیں، تاہم پاکستان دشمن عناصر کے مذموم عزائم...
اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کو بورڈ کا ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر کردیا۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اسلام آباد میں عشائیے کے دوران اعلان کیا کہ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کو پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر کردیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ چئیرمین پی سی بی نے جنوبی افریقا اور پاکستان کی ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا اور عشائیہ کی تقریب اسلام آباد میں ہوئی۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف بھی دونوں ٹیموں کے اعزاز میں دیے گئے عشائیہ تقریب میں شریک ہوئے۔
فیصلہ اسپتالوں میں ڈینگی اور ملیریا کے کیسز میں اضافے کو مدظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے اور فیصلے کا مقصد شہریوں کیلئے بروقت تشخیص اور سستے علاج کو یقینی بنانا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے ڈینگی، ملیریا اور مکمل بلڈ کاؤنٹ (سی بی سی) ٹیسٹ کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا۔ یہ فیصلہ اسپتالوں میں ڈینگی اور ملیریا کے کیسز میں اضافے کو مدظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے اور فیصلے کا مقصد شہریوں کیلئے بروقت تشخیص اور سستے علاج کو یقینی بنانا ہے۔ کمیشن کے مطابق ملیریا کا ٹیسٹ اب 3 ہزار کے بجائے صرف 600 روپے میں اور ڈینگی کے ٹیسٹ کی قیمت 3،450 روپے سے کم ہو کر 1،100 روپے ہوگی۔ کمیشن نے مزید...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اگلے ہفتے ایشیا کے دورے کے دوران چینی صدر شی جن پنگ سے بھی ملاقات کریں گے۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں ملاقات کی تصدیق کی گئی ہے، اس سے قبل صدر ٹرمپ کے ایشیا کے دورے کے دوران چینی صدر سے ان کی ملاقات کا معاملہ شکوک کا شکار تھا اور اس کی وجہ سے تجارتی میدان میں کشیدگی کو قرار دیا جا رہا تھا۔وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولائن لیوٹ نے کہا کہ صدر ٹرمپ آج رات گئے ملائشیا کے لیے روانہ ہوں گے جبکہ وہ جاپان اور جنوبی کوریا بھی جائیں گے، جہاں پر وہ ایشیا پیسفک اکنامک کوآپریشن (ایپک) کے اجلاس سے خطاب...
پالیسی صرف بانیٔ پی ٹی آئی کی چلے گی، بانی سے ملنا چاہتے تھے، لیکن عدالتی حکم کے باجود ملنے نہیں دیا گیا، سہیل آفریدی
چارسدہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرِاعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ مجھے قبول نہ کرنے والوں کی فکر نہیں، پالیسی صرف بانی چیئرمین کی چلے گی۔چارسدہ میں جلسے سے خطاب میں سہیل آفریدی نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ کے لیے نامزد ہوا تو کہا گیا کہ ہمیں قبول نہیں، لیکن آج ثابت ہوا کہ میں عوام کو قبول ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پالیسی صرف بانیٔ پی ٹی آئی کی چلے گی، بانی سے ملنا چاہتے تھے، لیکن عدالتی حکم کے باجود ملنے نہیں دیا گیا۔وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا نے کہا کہ خیبر پختون خوا میں تمام فیصلے بانیٔ پی ٹی آئی کے وژن کے مطابق ہوں گے، ہمیں اعتماد میں لیے بغیر بند کمروں کے فیصلے...
وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور و سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ وزارت داخلہ نے ٹی ایل پی کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔ ٹی ایل پی 30 دنوں میں حکومت سے فیصلے پر نظرِثانی کی درخواست کرسکتی ہے، درخواست مسترد ہونے کی صورت میں ہائیکورٹ میں اپیل دائر کرسکتی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران راناثنااللہ سے سوال کیا گیا کہ ٹی ایل پی کو دہشتگرد تنظیم کیوں قرار دیا گیا ہے؟ جواب میں انہوں نے کہا کہ ٹی ایل پی پر پابندی کے لیے پنجاب حکومت کی جانب سے ریفرنس وفاقی کابینہ کو بھیجا گیا تھا۔ کابینہ کو چیف سیکریٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب نے بریفنگ دی۔ 2016 سے جب...
ویڈیو میں کانگریس لیڈر مختلف مواقع پر مختلف لوگوں سے بات کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں، کچھ طلباء کانگریس کو بتاتے ہیں کہ بدعنوانی عروج پر ہے اور پیپر لیک کے خلاف کارروائی بھی نہیں ہوتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی مستقل ملک کے نوجوانوں کے اہم مسائل اٹھاتے رہے ہیں۔ بہار میں اسمبلی انتخاب کے پیش نظر ان دنوں وہ زیادہ توجہ بہار کے نوجوانوں پر دے رہے ہیں اور ان کے مسائل کو سامنے رکھ کر حل تلاش کر رہے ہیں، وہ لگاتار بے روزگاری اور ہجرت کے ایشوز اٹھا رہے ہیں، خاص طور سے نوجوانوں کی آواز وہ مستقل بلند کر رہے ہیں۔ اپنی ایک تازہ سوشل میڈیا پوسٹ میں بھی...
پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر واٹر ٹینکر کو قبضے میں لے کر تھانے منتقل کر دیا، جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے ڈیفنس فیز 2 میں تیز رفتار واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیفنس فیز مین قائم نجی بینک کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نے ٹکر مارنے کے بعد موٹرسائیکل سوار کو روند دیا۔ واقعے کے بعد پولیس اور ریسکیو رضاکار موقع پر پہنچے، جنہوں نے لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے جناح اسپتال منتقل کر دیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی، تاہم عمر اندازاً 30 سال کے قریب ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر واٹر ٹینکر کو قبضے میں لے کر...
اسلام آباد ہائیکورٹ، مغوی ڈپٹی ڈائریکٹر این سی سی آئی اے کی بازیابی کیلئے مزید ایک ہفتے کی مہلت WhatsAppFacebookTwitter 0 24 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )شہر اقتدار میں 10روز سیلاپتا ڈپٹی ڈائریکٹر نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے)تاحال بازیاب نہ ہو سکے، اسلام آباد ہائی کورٹ نے پولیس کو مغوی کی بازیابی کے لیے مزید ایک ہفتے کا وقت دے دیا، لاپتا ڈپٹی ڈائریکٹر عثمان کی اہلیہ اور درخواست گزار روزینہ کا بھی پتا نہ چل سکا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اعظم خان کی عدالت میں 10 روز سے لاپتا ڈپٹی ڈائریکٹر این سی سی آئی اے کی گمشدگی سے متعلق درخواست کی...
وزیراعظم نے اسلام آباد میں شاہین چوک انڈر پاس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 24 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے شاہین چوک انڈرپاس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔وفاقی دارالحکومت میں شاہین چوک انڈرپاس منصوبیکے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کہنا تھا کہ اسلام آباد میں ٹریفک کا دبا وکم کرنے کے لیے مختلف منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وزیرداخلہ محسن نقوی،چیئرمین سی ڈی اے اور دیگر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی ٹیم شبانہ روزمحنت کررہی ہے، اسلام آباد کو مزید خوبصورت بنایا جارہا ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایس سی او کانفرنس کی...
پولینڈ کے نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ رادوسواف شِکورسکی کی صدر آصف علی زرداری سے ایوانِ صدر میں ملاقات صدرِ مملکت نے پولینڈ کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو باہمی احترام اور تعاون پر مبنی قرار دیاصدر آصف علی زرداری نے دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، معاشی اور ثقافتی روابط مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیاپولینڈ کے سفیر میچی شِکورسکی اور وزارتِ داخلہ و انتظامیہ کے انڈر سیکرٹری میچی دُشچِک بھی وفد میں شامل تھےپاکستان اور پولینڈ کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافے کے وسیع امکانات موجود ہیں: صدر آصف علی زرداریصدر آصف علی زرداری نے پولش کمپنیوں کو خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کی دعوت دی صدرِ مملکت نے خطے میں امن، استحکام اور معاشی...
پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا نیا ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر کر دیا گیا ہے۔ ان کی یہ تقرری عثمان واہلہ کی سبکدوشی کے بعد عمل میں لائی گئی، جو کافی عرصے سے اس عہدے پر فائز تھے۔ ذرائع کے مطابق، پی سی بی کے چیئرمین سید محسن رضا نقوی نے جمعہ کی شب اسلام آباد میں ایک عشائیے کے دوران شان مسعود کی تقرری کا باضابطہ اعلان کیا۔ یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب پی سی بی اپنے انتظامی ڈھانچے میں اہم تبدیلیاں کر رہا ہے، جن کا مقصد بین الاقوامی سطح پر ٹیم کی کارکردگی بہتر بنانا اور آپریشنز کو زیادہ مؤثر انداز میں چلانا ہے۔ شان مسعود، جو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں ایک اور اہم عہدہ مل گیا ہے۔شان مسعود کو پی سی بی کا ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر کیا گیا ہے۔یہ اعلان چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اسلام آباد میں دیے گئے عشائیے کے دوران کیا، جو پاکستان اور جنوبی افریقی ٹیموں کے اعزاز میں منعقد کیا گیا تھا۔عشائیے میں وزیراعظم شہباز شریف نے بھی شرکت کی۔محسن نقوی نے تقریب کے دوران شان مسعود کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز کی نئی ذمہ داری سونپنے کا باضابطہ اعلان کیا۔
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت کرائے پر لائی گئی ہے۔ اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے گزشتہ کچھ عرصے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں، خاص طور پر عالمی اور علاقائی طاقتوں کے ساتھ مضبوط تعلقات قائم کرنا ایک بڑا سنگ میل ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو زرداری نے فواد چوہدری کو احمق کیوں کہا؟ فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کی 76 سالہ تاریخ میں یہ ایک خواب تھا کہ امریکا سمیت دنیا کی بڑی طاقتیں ہمارے ساتھ کھڑی ہوں، آج سعودی عرب اور ایران دونوں پاکستان کے قریب ہیں، امریکا بھی ساتھ ہے اور چین بھی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ڈپلومیٹک محاذ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چینی کی قیمتوں میں کمی کے تمام حکومتی اقدامات ناکام ثابت ہوگئے، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران چینی 10 روپے فی کلو تک مہنگی ہوگئی جس کے بعد ملک میں چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 210 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔ادارۂ شماریات کے مطابق پشاور میں چینی سب سے مہنگی فروخت ہو رہی ہے جہاں شہری 210 روپے فی کلو کے حساب سے چینی خریدنے پر مجبور ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران چینی کی اوسط فی کلو قیمت میں 3 روپے 77 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام آباد، راولپنڈی، ملتان اور بنوں میں چینی 200 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے، جبکہ کراچی میں اس کی...
افغان ٹرانزٹ ٹریڈ سیکیورٹی صورتحال کے جائزے تک بند رہے گی، پاکستانیوں کی جانیں تجارتی سامان سے زیادہ قیمتی ہیں،دفترِ خارجہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترجمان دفترِ خارجہ طاہر اندرابی کا کہنا ہے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اس وقت بند ہے اور سیکیورٹی صورتحال کے جائزے تک بند ہی رہے گی، پاکستانیوں کی جانیں کسی بھی تجارتی سامان سے زیادہ قیمتی ہیں۔ ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرانی نے بتایا کہ دوحہ میں ہونے والے مذاکرات کے تحت افغانستان کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں،دوحہ مذاکرات کے بعد افغان سرزمین سے پاکستان پر کوئی حملہ نہیں ہوا، انہوں نے کہا کہ کل ہونے والے استنبول مذاکرات کے پاکستانی وفد کے بارے میں تفصیلات موجود نہیں۔صورتحال افغان سرزمین سے دہشت گردوں کے حملے اور پاکستانیوں کے قتل عام کے بعد تبدیل ہوئی، یہ نہیں معلوم کہ...
یہ جہاز، جس کا نام “گیزوبا” رکھا گیا ہے، 130 میٹر لمبا ہے اور 13 ہزار ٹن تک وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جہاز میں 12 لیتھیئم بیٹری پاور یونٹس نصب ہیں، جو مجموعی طور پر 24 ہزار کلو واٹ آور بجلی فراہم کرتی ہیں۔ انجینیئرز کے مطابق بیٹریاں تیزی سے تبدیل کی جا سکتی ہیں، اور جہاز کی زیادہ سے زیادہ رینج 500 کلومیٹر ہے۔ گیزوبا میں جدید اسمارٹ کنٹرول سسٹم بھی نصب ہے، جس سے یہ ریموٹ نیویگیشن اور خودکار برتھنگ کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ چائنیز اکیڈمی آف انجینیئرنگ کے یِن شن پنگ کے مطابق، یہ جہاز صرف ایک نئی پروڈکٹ نہیں بلکہ ایک جامع تکنیکی پیش رفت ہے، جس میں بڑی بیٹریاں، ڈی سی پاور...
طالبان کا چترال سے نکلنے والے دریائے کنڑ پر ڈیم بنانے کا متنازع فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 24 October, 2025 سب نیوز کابل (آئی پی ایس )افغانستان کی طالبان حکومت نے پاکستان کے علاقے چترال سے آنے والے دریائے کنڑ کے کابل میں دریا سے ملنے کے مقام پر ڈیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے جہاں سے دریا واپس پاکستان آتا ہے۔ افغان میڈیا کے مطابق طالبان کی وزارت برائے پانی و توانائی نے بتایا ہے کہ اس منصوبے کا تخمینہ اور ڈیزائن تیار ہے بس فنڈنگ ملنے کا انتظار ہے جس کے بعد تعمیر کا آغاز ہوجائے گا۔طالبان کے سپریم لیڈر ملا ہبتہ اللہ اخوندزادہ نے ڈیم کی تعمیر میں تیزی لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس...
بھارت کی ریاست مہاراشٹر کے ضلع سَتارا میں سرکاری اسپتال کی ایک خاتون ڈاکٹر نے مبینہ طور پر جمعرات کی رات ہوٹل کے کمرے میں خودکشی کر لی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ڈاکٹر نے اپنی ہتھیلی پر ایک نوٹ لکھ کر ایک پولیس افسر پر الزام عائد کیا کہ وہ گزشتہ 5 ماہ سے خاتون کو جنسی زیادتی اور ہراسانی کا نشانہ بنا رہا تھا۔ خاتون نے الزام لگایا کہ پولیس افسر گوپال نے گزشتہ 5 ماہ کے دوران متعدد بار اس کا ریپ کیا، جبکہ ایک اور شخص پرشانت بانکر پر ذہنی اذیت دینے کا الزام لگایا۔ واقعہ سامنے آنے کے بعد پولیس نے خاتون ڈاکٹر کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا ہے اور ڈاکٹر کی...
پاک افغان جنگ بندی کے بعد آج بھی بارڈر دو طرفہ تجارت اور پیدل آمد و رفت کےلیے بند رہی۔چمن میں باب دوستی اور خیبر میں طورخم بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں جبکہ ٹرانزٹ کنٹینرز کےلیے مرحلہ وار کراسنگ فارمولا تجویز کیا گیا ہے۔باب دوستی پر تجارتی سرگرمیاں معطل ہونے کے باعث پھلوں کے 400 ٹرک اسپین بولدک میں کھڑے ہیں، جن میں موجود انار، ٹماٹر اور انگور خراب ہوچکا ہے۔ جنوبی وزیرستان، شمالی وزیرستان اور ضلع کرم کے سرحدی راستے 13ویں روز بھی مکمل طور پر بند ہیں۔کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ تجارت کی بحالی کل استنبول میں متوقع پاک افغان مذاکرات کی کامیابی پر منحصرہے، جھڑپوں میں متاثرہ ٹریڈ روٹس اور متاثرہ مقامات سے ملبہ اب...
—فائل فوٹو کراچی ایئر پورٹ پر ڈیجیٹل کرنسی لوٹنے کے واقعے میں متاثرہ شہری کو ملزمان کی جانب سے سی سی ٹی وی فوٹیج غائب کرنے کی دھمکی دینے کا انکشاف ہوا ہے۔کراچی ایئرپورٹ پر شہری سے ڈیجیٹل کرنسی لوٹنے کے واقعے کی عدالتی حکم پر ایس ایس پی ملیر نےانکوائری کا آغاز کر دیا، ڈی ایس پی رینک کے افسر کو تحقیقاتی افسر مقرر کر دیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ شہری سے ایئرپورٹ پر ساڑھے 8 لاکھ امریکی ڈالرز ڈیجیٹل کرنسی لوٹ لی گئی تھی، متاثرہ نوجوان سے رابطہ کیا گیا ہے، پیر کو شہری کا بیان قلم بند کیا جائے گا۔پولیس کے مطابق واقعہ 30 ستمبر کو پیش آیا تھا جب شہری کراچی سے پشاور جارہا تھا، متاثرہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چین نے دنیا کا سب سے بڑا الیکٹرک دریائی کارگو جہاز متعارف کرا دیا جو مکمل طور پر لیتھیئم بیٹریوں پر چلتا ہے، اور روایتی ایندھن کے بجائے جدید توانائی کے نظام سے لیس ہے۔یہ بحری جہاز، جسے گیزوبا کا نام دیا گیا ہے، 130 میٹر لمبا ہے اور 13 ہزار ٹن تک وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس میں 12 لیتھیئم بیٹری پاور یونٹس نصب ہیں جو مجموعی طور پر 24 ہزار کلو واٹ آور بجلی فراہم کرتے ہیں۔انجینیئرز کے مطابق اس جہاز میں بیٹریاں تیزی سے تبدیل کی جا سکتی ہیں جبکہ اس کی زیادہ سے زیادہ رینج 500 کلومیٹر ہے۔ اس میں نصب جدید اسمارٹ کنٹرول سسٹم کے ذریعے ریموٹ نیویگیشن اور آٹومیٹک برتھنگ...
پاکستان نے واضح کیا ہے کہ گزشتہ ہفتے پیش آنے والی سلامتی صورتحال کے باعث افغان سرحدی راستے بند رہیں گے، اور اس دوران اشیاء کی آمد و رفت اور تجارت سے زیادہ اہمیت ایک عام پاکستانی کی جان کی حفاظت کو دی جائے گی۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ دوحہ مذاکرات کے دوران ایک دستاویز پر اتفاق رائے اور دستخط ہوئے، اورافغان طالبان حکومت اسے معاہدہ کہے یا نہ کہے، پاکستان کے لیے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دریائے کنڑ سے متعلق عالمی قوانین کی پابندی یقینی بنائی جائے گی۔ بھارت کے افغانستان میں کردار کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ بھارت کا افغانستان میں سفارتخانہ کھولنا دو طرفہ معاملہ ہے، اور...