2025-10-07@23:28:58 GMT
تلاش کی گنتی: 84591
«نادرا کاؤنٹرز»:
(نئی خبر)
ایس ایس پی شکارپور شاہزیب چاچڑ کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ متاثرہ ریلوے ٹریک سے شواہد اکھٹا کر رہا ہے۔ مسافروں کو بسوں کے ذریعے بھیجنے کے انتظامات کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ریلوے ٹریک پر دھماکے سے جعفرایکسپریس کی 4 بوگیاں پٹری سے اترگئی تھیں اور ٹرین میں سوار 4 مسافر زخمی ہوئے۔ مزید پڑھیں: پشاور اور کوئٹہ کا ریلوے رابطہ منقطع، جعفر ایکسپریس 3 روز کے لیے معطل ڈی ایس ریلوے دھماکے کے بعد ٹرینوں کی آمدورفت عارضی طور پر معطل ہے، متاثرہ ٹریک کی مرمت کام شروع کردیا گیا ہے، ٹریک کی مرمت میں 8 سے 10گھنٹے تک لگ سکتے ہیں۔ شکارپور کے علاقے سلطان کوٹ کے قریب ریلوے ٹریک پر بم دھماکہ راولپنڈی سے کوئٹہ...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکمران اتحاد میں اختلافات کے آثار نمایاں ہونے لگے ہیں۔جمعیت علمائے اسلام کے سینٹر کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ اگر پیپلز پارٹی حکومتی معاملات میں سنجیدہ ہے تو اتحاد کی “مقناطیسی طاقت” کمزور ہوچکی ہے، اور اگر وہ سنجیدہ نہیں تو بظاہر اپوزیشن کی نشست پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ کامران مرتضیٰ نے کہا کہ حکمران اتحاد میں اختلافات بیانات پر نہیں بلکہ مفادات پر ہوسکتے ہیں۔ ان کے مطابق سیاسی جماعتوں کے درمیان پالیسی کے بجائے ذاتی یا جماعتی مفادات کی بنیاد پر فاصلے بڑھ رہے ہیں۔ سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ سینیٹر کامران مرتضیٰ کے اس بیان نے حکمران اتحاد میں پائی جانے والی اندرونی بےچینی کو...
پنجاب کی صوبائی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ معافیوں کا تقاضا ختم نہ ہونے والی کہانی ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز کس بات کی معافی مانگیں، کیا پنجاب کے وسائل پر بات کرنے کی معافی مانگیں؟ ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس تنازع کو نہ شروع پنجاب نے کیا تھا نہ ختم کرنا ہمارے بس میں ہے، انہوں نے شروع کیا ہے اور وہ ہی ختم کرسکتے ہیں، ہم ان کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: سندھ اور پنجاب کشیدگی، صدر آصف زرداری نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو فوری کراچی طلب کرلیا صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ سے لوگ لاہور آکر یہاں کی تعریف کرتے ہیں تو...
مشہور یوٹیوبر اور ولاگر رجب بٹ ایک بار پھر سوشل میڈیا کی سرخیوں میں ہیں۔ کبھی متنازع بیانات، کبھی جھگڑوں اور قانونی معاملات کے باعث خبروں میں رہنے والے رجب بٹ اس بار اپنی ذاتی زندگی سے متعلق افواہوں کی وجہ سے زیرِ بحث ہیں۔ اس وقت رجب بٹ پاکستان سے باہر برطانیہ میں مقیم ہیں جہاں ان کے خلاف مختلف مقدمات زیرِ سماعت ہیں۔ حال ہی میں وہ ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے جہاں ان سے متعدد ذاتی سوالات پوچھے گئے، جن میں سب سے زیادہ توجہ حاصل کرنے والا سوال ان کے اور ٹک ٹاکر فاطمہ خان کے مبینہ تعلقات سے متعلق تھا۔ یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل فاطمہ خان نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ ان...
سندھ حکومت نے غریب اور مستحق فنکاروں، ادیبوں اور شاعروں کی مالی مدد کے لیے قائم کردہ مینجمنٹ بورڈ میں اہم تبدیلیاں کردی ہیں۔ محکمہ ثقافت و سیاحت سندھ کے ماتحت انڈومنٹ اور وظیفوں کے لیے قائم مینجمنٹ بورڈ کا سال 2018 کا نوٹیفکیشن ختم کردیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی منظوری سے چیف سیکریٹری سندھ نے بورڈ کے نئے ممبران کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ اس نئی تشکیل کے تحت وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ مینجمنٹ بورڈ کے چیئرمین ہوں گے، جبکہ سیکریٹری کلچر وائس چیئرمین اور ڈی جی کلچر بورڈ کے سیکریٹری و ممبرز ہوں گے۔ بورڈ کے ممبران میں صدر آرٹس کونسل کراچی، صدر سکھر آرٹس کونسل، جی ایم پی...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت آصف زرداری نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں سیاسی محاذآرائی میں کمی لانے کا ٹاسک سونپ دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ صدر مملکت سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی،صدر آصف زرداری نے وزیر داخلہ کو سیاسی محاذآرائی میں کمی لانے کا ٹاسک دیدیا۔ ذرائع کے مطابق صدر مملکت نے محسن نقوی کو سیاسی کشیدگی میں کمی کیلئے کردار ادا کرنے کی ہدایت کی،صدر نے محسن نقوی کو ہدایت کی کہ وزیراعظم سے ملاقات کرکے معاملہ حل کروائیں۔ بھارت کا دماغ خراب ہے اسے ایک اور گولی کی ضرورت ہے، شیخ رشید ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف سے رواں...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ بھارت کا دماغ خراب ہے اسے ایک اور گولی کی ضرورت ہے۔ روزنامہ جنگ کے مطابق راولپنڈی میں اڈیالا جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھا تو نہ مندر کی گھنٹیاں بجیں گی نہ چڑیا چہکیں گی، ایسی ڈوز دیں گے کہ وہ تاقیامت یاد رکھے گا۔ شیخ رشید نے کہا کہ پولیس نے پہلے داہگل ناکے پر آدھا گھنٹہ روکے رکھا، اب جیل کے اندر جانے سے روک دیا گیا، کہا گیا ہے آپ یہاں انتظار کریں، آج میری اڈیالا میں پیشی ہے لیکن مجھے اندر نہیں جانے دیا گیا۔ عمران...
بلوچستان ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو کوئٹہ میں جلد از جلد بلدیاتی انتخابات مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔ بلوچستان ہائیکورٹ نے حلقہ بندیوں کا اختیار آئینی طور پر الیکشن کمیشن کے دائرہ کار میں قرار دیا۔عدالت نے کہا کہ درخواست گزار حلقہ بندیوں کے خلاف باضابطہ اعتراضات دائر کرنے میں ناکام رہے،کسی قانونی شق کی خلاف ورزی ثابت نہیں ہوئی۔بلوچستان ہائیکورٹ نے کوئٹہ میں حلقہ بندیوں اور مردم شماری سے متعلق آئینی درخواستیں خارج کردیں۔
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور کاروباری شخصیت شلپا شیٹھی سے ممبئی پولیس کے اکنامک آفینسز ونگ نے 60 کروڑ روپے کے مبینہ مالیاتی فراڈ کے سلسلے میں ان کی رہائش گاہ پر تقریباً ساڑھے چار گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔ دورانِ تفتیش اداکارہ نے اپنی اشتہاری کمپنی کے بینک اکاؤنٹس میں ہونے والے مبینہ لین دین کی تفصیلات فراہم کیں اور متعدد دستاویزات بھی پولیس کے حوالے کیے جن کی جانچ جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ کے وہ بڑے نام جنہوں نے مشہور ہونے کے لیے اپنے اصل نام تبدیل کردیے پولیس ذرائع کے مطابق، یہ کارروائی ایک کاروباری شخصیت دیپک کوٹھاری کی شکایت پر کی جا رہی ہے، جنہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ شلپا شیٹھی...
سال 2025 کا پہلا سپر مون آج (منگل) رات پاکستان سمیت دنیا بھر میں آسمان پر نمودار ہوگا۔ سپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے مطابق سپر مون کا مشاہدہ رات 8 بج کر 47 منٹ پر کیا جا سکے گا۔ مزید پڑھیں: دنیا آج ایک سال میں تیسری بار سپر مون کا نظارہ کریگی سپارکو کے ترجمان کے مطابق چاند اس وقت زمین سے 361,457 کلومیٹر کے فاصلے پر ہوگا، جس کے باعث وہ عام چاند سے 13 فیصد زیادہ روشن اور 6.6 فیصد بڑا نظر آئے گا۔ یہ چاند مشرق میں سورج غروب ہونے کے کچھ دیر بعد طلوع ہوگا اور مغرب میں طلوعِ آفتاب سے قبل غروب ہو جائے گا۔ ترجمان نے بتایا کہ سپر مون...
پشاور: تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کے لیے الیکشن شیڈول جاری کر دیا گیا۔ ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے پبلک نوٹس جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا عمل کل سے شروع ہوگا اور امیدوار 9 اکتوبر تک اپنے کاغذات جمع کرا سکیں گے۔ امیدوار صبح 8 بجکر 30 منٹ سے شام 4 بجکر 30 منٹ تک کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا سکتے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق امیدواروں کی حتمی فہرست 18 اکتوبر کو جاری کی جائے گی جبکہ 20 اکتوبر تک کاغذات نامزدگی واپس لینے کی اجازت ہوگی۔ سینیٹر شبلی فراز کی خالی نشست پر انتخاب 30 اکتوبر کو خیبر پختونخوا اسمبلی میں منعقد کیا جائے...
ویب ڈیسک :الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی خالی ایک جنرل نشست کے لیے شیڈول جاری کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار 8 اور 9 اکتوبر کو کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے، کاغذات کی جانچ پڑتال 14 اکتوبر کو ہو گی جبکہ 15 اکتوبر تک کاغذات کی منظوری یا مسترد کیے جانے کے خلاف اپیلیں دائر کی جاسکیں گی۔ الیکشن ٹریبونل17 اکتوبر کو اپیلوں پر فیصلہ دے گا، 18 اکتوبر کو غیرحتمی فہرست جاری کی جائے گی۔ صنم جاوید کو گرفتار کرلیا گیا الیکشن کمیشن کی جانب کہا گیا ہے کہ امیدوار 20 اکتوبر تک کاغذات واپس لے سکیں گے، سینیٹ کی ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ 30 اکتوبر کو ہو گی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی...
سٹی42: عوام سے ٹیکس اکٹھا کرنے والے بورڈ آف ریونیو پنجاب کی اپنی درجنوں سرکاری گاڑیاں ٹوکن ٹیکس کی نادہندہ نکل آئیں، جو خود محکمے کی کارکردگی پر ایک سوالیہ نشان بن گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق محکمہ ایکسائز کے ریکارڈ سے پتہ چلا ہے کہ بورڈ آف ریونیو کی متعدد گاڑیوں نے کئی برسوں سے ٹوکن ٹیکس ادا نہیں کیا جبکہ یہ گاڑیاں بدستور سڑکوں پر رواں دواں ہیں۔ صنم جاوید کو گرفتار کرلیا گیا تفصیلات کے مطابق بعض سرکاری گاڑیاں 2015، 2016، 2018 اور 2020 سے نادہندہ ہیں۔نادہندہ گاڑیاں بورڈ آف ریونیو کے مختلف اسسٹنٹ سیکرٹریز کے زیرِ استعمال ہیں۔محکمہ ایکسائز کے ریکارڈ میں ان گاڑیوں کی آخری ٹوکن ادائیگی 30 جون 2020 کو کی...
—فائل فوٹو پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا ہے کہ معرکہ حق میں بھارت ہمارا کوئی طیارہ نہیں گرا سکا۔غیر ملکی جریدے بلومبرگ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کبھی بھی اعداد و شمار اور حقائق سے کھیلنے یا چھپانے کی کوشش نہیں کی۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہماری حکمت عملی مؤثر، کارگرپلیٹ فارمز اور پاکستانی ٹیکنالوجی کو شامل کرنا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ہر قسم کی ٹیکنالوجی کے حصول کے لیے تیار رہتے ہیں چاہے مقامی ہو یا مشرقی یا مغربی۔
---فائل فوٹو صوبۂ سندھ کے شہر نواب شاہ سے 7 سال کی بچی کی لاش ملی ہے۔پولیس کے مطابق 7 سالہ بچی کی لاش اصغر کالونی سکرنڈ سے ملی ہے۔ بچی کے کان اور بازو کٹے ہوئے ہیں۔دوسری جانب بچی کے والدین نے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کے قاتلوں کی گرفتار کے لیے کارروائیاں جاری ہیں، قاتلوں کو جَلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
معرکہ حق میں پاکستان کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد بھارتی عسکری قیادت بوکھلاہٹ کا شکار ہے جب کہ غیر سنجیدہ اور غیر پیشہ ورانہ طرز عمل کی وجہ سے بھارتی عسکری قیادت کی جگ ہنسائی ہو رہی ہے۔ بھارتی ایئرچیف کا غیر ذمہ دارانہ اور مضحکہ خیز بیانات دینا وطیرہ بن چکا ہے۔ بھارتی ایئر چیف نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ؛ بھارت کے کتنے طیارے گرے، میں آج بھی اس کے بارے میں کچھ نہیں بولا اور نہ میں بولنا چاہوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ سوچتے ہیں کہ انہوں نے ہمارے 15طیارے گرائے تو سوچنے دو، ہمیں کچھ نہیں بتانا چاہیے کہ کتنا نقصان ہوا۔ بھارتی ائیر چیف نے کہا کہ ہم بھی تو...
چیری ماسٹر پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ وہ جنوری 2026 سے کراچی کے پورٹ قاسم کے نیشنل انڈسٹریل پارک میں مقامی سطح پر گاڑیوں کی تیاری شروع کرے گا۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق یہ اعلان فیکٹری کے مقام پر منعقدہ تقریب میں کیا گیا، 60 ایکڑ رقبے پر پھیلا یہ پلانٹ 15 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا حامل ہے، کمپنی ملک بھر میں ڈیلرشپ نیٹ ورک بھی قائم کر رہی ہے، جس کے تحت 2026 میں 7 بڑے شہروں میں 10 آؤٹ لیٹس کھولے جائیں گے۔ چینی کار ساز کمپنی چیری آٹو، جو چین کی سب سے بڑی گاڑیاں برآمد کرنے والی برانڈ ہے، دنیا کے 120 سے زائد ممالک میں کام کر...
ویب ڈیسک: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں بھارت پاکستان کا کوئی بھی طیارہ نہیں گرا سکا۔ امریکی جریدے بلومبرگ کو انٹرویو میں لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے بتایا کہ ہماری فوجی ترقیاتی حکمت عملی ہمیشہ مؤثر اور کارگر پلیٹ فارمز اور اندرونی پاکستانی ٹیکنالوجی کو شامل کرنا رہی ہے، ہم ہر قسم کی ٹیکنالوجی چاہے وہ خود ساختہ ہو یا مشرقی اور مغربی ہو، اس کے حصول کے لیے تیار رہتے ہیں مگر پاکستان بھارت کے ساتھ ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں ہے۔ صنم جاوید کو گرفتار کرلیا گیا ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ پاکستان نے کبھی بھی...
بھارت میں ہوٹل کا خراب کھانا کھانے سے آسٹریلوی اے ٹیم کے کئی کھلاڑیوں کی طبیعت ناساز ہوگئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے دورے پر موجود آسٹریلوی اے کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے میچ کے بعد کانپور کے ایک ہوٹل میں کھانا کھایا جس کے بعد کچھ کھلاڑیوں کی طبیعت خراب ہوگئی۔ فوڈ پوائزننگ کی وجہ سے فاسٹ بولر ہینری تھورنٹن کو دو دن تک اسپتال میں داخل رہنا پڑا جبکہ مزید تین کھلاڑیوں کی طبیعت بھی خراب ہوئی۔ آسٹریلیا اے ٹیم کی مینجمنٹ اور کھلاڑیوں نے ہوٹل کے خراب کھانے کی شکایت کی تھی۔ اس واقعے نے کھلاڑیوں کو فراہم کیے جانے والے کھانے کے معیار اور رہائش کے انتظامات پر سنگین سوالات اٹھا دیے۔...
کراچی(نیوز ڈیسک)ٹی 20 کپتان سلمان علی آغا پر سلیکٹرز و کوچ مہربان ہیں،البتہ بورڈ کارکردگی سے پریشان نظر آتا ہے، ان کی قیادت کے حوالے سے مشاورت جاری ہے۔ سلیکشن کمیٹی اور مائیک ہیسن تسلسل برقرار رکھنے کے حق میں ہیں، ان کے مطابق ورلڈ کپ سے چند ماہ قبل ایک بار پھر تبدیلی مناسب نہ ہو گی۔ دوسری جانب بطور بیٹر ایشیا کپ کے 7 میچز میں 72 رنز بنانے والے سلمان کی میرٹ پر ٹیم میں ہی جگہ نہیں بنتی، حکام بطور کپتان ان کے ایشیا کپ فائنل سمیت بعض فیصلوں سے بھی خوش نہیں ہیں۔ بطور متبادل شاہین آفریدی کا نام سامنے آ گیا مگر سلیکٹرز اور کوچ اس سے اتفاق نہیں کرتے، انھوں نے...

عرس مبارک حضرت کلو بابا سرکارؒ، شاندار تقریب، نائب وزیر اعظم اور وفاقی وزیر ریلوے سمیت اہم شخصیات کی شرکت
عرس مبارک حضرت کلو بابا سرکارؒ، شاندار تقریب، نائب وزیر اعظم اور وفاقی وزیر ریلوے سمیت اہم شخصیات کی شرکت WhatsAppFacebookTwitter 0 7 October, 2025 سب نیوز مانسرشریف، ضلع اٹک (نمائندہ خصوصی)درگاہ حضرت کلو بابا سرکارؒ، حضرت پیر سید انور علی شاہ اور حضرت راجہ صاحب شہیدؒ کا سالانہ عرس مبارک روایتی جوش و جذبے اور انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ درگاہ حضرت کلو بابا سرکارؒکی عرس کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں زائرین، علمائے کرام، مشائخ عظام، سیاسی و سماجی رہنماؤں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ تقریب کی خاص بات یہ تھی کہ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے...
’’میری انڈسٹری نے مجھے تنہا چھوڑ دیا تھا‘‘ بھارت کی میڈونا آف انڈیا کہلائی جانے والی علیشا چنائے کے ہولناک انکشافات نے بالی ووڈ کا اصل چہرہ بے نقاب کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی مشہور پاپ سنگر، ’میڈونا آف انڈیا‘ علیشا چنائے نے 1996 میں موسیقار انو ملک پر جنسی ہراسانی کے الزامات لگائے تھے لیکن ان کی انڈسٹری الٹا ان کے خلاف ہی ہوگئی تھی۔ علیشا چنائے نے تازہ انٹرویو میں ماضی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ جب میں اس زیادتی کے خلاف کھڑی ہوگئی تو پوری انڈسٹری میرے خلاف ہوگئی۔ یہاں تک کہ مجھے کام ملنا بند ہوگیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ میری اپنی انڈسٹری نے میرا ساتھ چھوڑ دیا اور...
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون کو فروغ دینے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے، اور دونوں فریق اس حوالے سے مؤثر اقدامات کر رہے ہیں۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملائیشیا کے معروف بزنس گروپ گوبی پارٹنرز کے وفد نے ملاقات کی، جس کی قیادت گوبی پارٹنرز کے شریک بانی اور چیئرمین تھامس ساؤ نے کی۔ ملاقات میں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان اقتصادی، تجارتی، اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر گفتگو ہوئی۔ انہوں نے گزشتہ روز منعقد ہونے والی پاکستان-ملائیشیا بزنس اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس کو خوش آئند قرار دیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ حکومت پاکستان کاروباری ماحول کو سازگار بنانے اور کاروبار کرنے میں...
پشاور: فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (نارتھ) کے زیر اہتمام پشاور میں فیوچر یوتھ لیڈرز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع بشمول باجوڑ، خیبر، مہمند، چترال، صوابی اور شانگلہ سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ آئی جی ایف سی خیبر پختونخوا (نارتھ) نے کانفرنس کے شرکاء سے تفصیلی گفتگو کی اور نوجوانوں کے ملکی ترقی میں مؤثر کردار کو سراہا۔ شرکاء نے دفاع وطن کے لیے پاک فوج کی لازوال قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور مستقبل میں بھی اس نوعیت کی مثبت سرگرمیوں کے تسلسل کی خواہش کا اظہار کیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ ہماری فوجی ترقیاتی حکمت عملی ہمیشہ مؤثر اور کارگر پلیٹ فارمز اور اندرونی پاکستانی ٹیکنالوجی کو شامل کرنا رہی ہے، پاکستان بھارت کے ساتھ ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل ہے، نہ اس نے کبھی بھی اعداد و شمار چھپانے کی کوشش کی۔ غیر ملکی جریدے بلوم برگ کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہماری فوجی ترقیاتی حکمت عملی ہمیشہ موثر اور کارگر پلیٹ فارمز اور اندرونی پاکستانی ٹیکنالوجی کو شامل کرنا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ہر قسم کی ٹیکنالوجی چاہے وہ خود ساختہ ہو یا مشرقی اور مغربی، اس کے حصول کے لیے تیار رہتے ہیں۔ ڈی جی...
پنجاب میں سیلاب متاثرین کو امداد کی فراہمی کے معاملے پر پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں۔ پیپلز پارٹی کا مطالبہ ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اپنے بیانات پر معافی مانگیں، تاہم مریم نواز واضح کر چکی ہیں کہ وہ معافی نہیں مانگیں گی۔ اس مؤقف سے ن لیگ کے صدر نواز شریف نے بھی اتفاق کیا ہے اور کہا ہے کہ مریم نواز سے معافی کا مطالبہ پیپلز پارٹی کی جانب سے غلط ہے۔ اس سیاسی تنازع کے ردِعمل میں پنجاب حکومت نے پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹوں کو دی گئی سیکیورٹی واپس لے لی ہے۔ مزید پڑھیں: عظمیٰ بخاری کی شرجیل میمن پر...

بھارت کے ساتھ جھڑپ میں چینی ہتھیاروں نے شاندار کارکردگی دکھائی، مغربی ہتھیار لینے کو بھی تیار ہیں: ترجمان پاک فوج
بھارت کے ساتھ جھڑپ میں چینی ہتھیاروں نے شاندار کارکردگی دکھائی، مغربی ہتھیار لینے کو بھی تیار ہیں: ترجمان پاک فوج WhatsAppFacebookTwitter 0 7 October, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس) پاکستان نے چین سے حاصل کیے گئے جدید ہتھیاروں کو بھارت کے ساتھ مئی میں ہونے والی چار روزہ جھڑپ کے دوران ’’بہترین کارکردگی‘‘ دکھانے پر سراہا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے ”بلومبرگ“ کے مطابق، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ ’حالیہ معرکوں میں چینی ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی نے غیر معمولی کارکردگی دکھائی ہے۔‘ میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے اسلام آباد میں بلومبرگ کو دیے گئے انٹرویو کے دوران...
فائل فوٹو وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے اب گالیوں کا استعمال کیا جارہا ہے۔جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اگر ان کو جواب نہ دیں تو کیا کریں؟ پیپلز پارٹی کو وفاق کو کمزور کرنا ہے اس لیے انہوں نے پنجاب حکومت کو نشانہ بنایا، مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ پیپلز پارٹی چاہ کیا رہی ہے۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کیا ہمارے لوگ پریس کانفرنس نہیں کرسکتے، سخت زبان استعمال نہیں کرسکتے! ہم سخت بات کرسکتے ہیں لیکن ہمارے پاس ان سب کا وقت نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا پنجاب پر مصیبت آئی تو یلغار کردی گئی، یہ افسوسناک ہے۔انہوں نے...
—فائل فوٹو بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ٹرائل کورٹ کو توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ سنانے سے روکنے کی استدعا کر دی۔بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواستوں پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے کی۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے روسٹرم پر آ کر توشہ خانہ کیسز میں مشترکہ گواہ انعام اللّٰہ شاہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پہلے بھی توشہ خانہ کیس بنائے گئے، اس کیس میں بھی گواہ ایک جیسے ہی ہیں، بشریٰ بی بی کو عدت نکاح کیس میں عدالت نے بری کر کے گھر جانے کا...
---فائل فوٹو وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اسد قیصر کو عدم اعتماد کی بات کرنے سے پہلے اپنا گھر درست کرنا چاہیے۔خواجہ آصف نے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کی پی پی کو عدم اعتماد کی تحریک لانے کی پیشکش پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈا پور اور علیمہ خان ایک دوسرے پر الزامات لگا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز پارٹی کی مسقبل کی قیادت ہیں، آصف زرداری کشیدگی کم کرنے کے ماہر ہیں، طویل تجربہ ہے وہ تصادم میں یقین نہیں رکھتے۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ نہروں کے معاملے پر اختلافات پیدا ہوئے تھے جو مل کر طے کیے گئے، پیپلز پارٹی اور ن...
متنازع ٹویٹ کیس: ایمان مزاری کو آئندہ سماعت پر فرد جرم کا جواب دینے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 7 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے متنازع ٹویٹ کیس میں ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کو اگلی سماعت پر فرد جرم کا جواب دینے کی ہدایت کر دی۔ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے متنازع ٹویٹ کیس پر سماعت کی، ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ عدالت میں پیش ہوئے، ایمان مزاری اور ہادی علی کی جانب سے وکلاء کی عدم دستیابی پر سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی تاہم پراسیکیوشن نے سماعت ملتوی کرنے کی مخالفت کی۔ پراسیکیوٹر عثمان رانا نے کہا کہ...
سندھ کے ضلع شکارپور میں سلطان کوٹ کے قریب سومرواہ کے مقام پر ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکے سے پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کی پانچ بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، جب کہ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق جائے وقوعہ پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے اور دھماکے کی نوعیت جانچنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کے مقام پر ٹریک کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ یہ واقعہ جعفر ایکسپریس پر ہونے والا پہلا حملہ نہیں ہے۔ اس...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کارکن صنم جاوید کے مبینہ اغوا کا مقدمہ پشاور کے تھانہ شرقی میں درج کر لیا ہے۔ صنم جاوید کو گزشتہ رات تھانہ شرقی کے بالکل سامنے سول افسرز میس کے قریب گاڑی میں بیٹھایا کر لے جایا گیا تھا۔ واقعے کے بعد سی سی پی او پشاور کو درخواست دی گئی تھی۔ یہ ایف آئی آر صنم جاوید کی دوست حرا بابر کی مدعیت میں درج کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید پشاور میں وزیراعلیٰ ہاؤس کے قریب سے گرفتار ہوئیں یا اغوا؟ مدعی کے مطابق واقعہ وزیراعلیٰ ہاؤس کے قریب رات 10 بج کر 40 منٹ پر پیش آیا، جب وہ کھانا کھانے کے بعد...
ہوم سیکرٹری پنجاب کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی کے بغیر بھی بسنت کا تہوار منانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ اس دن کو ایک فیسٹیول کے طور پر منایا جا سکتا ہے، جس میں خونی ڈور اور پتنگ بازی نہ ہو، اس حوالے سے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے کر اسے منانے کی اجازت دینے کا فیصلہ ہوگا، زندگیاں کسی بھی کھیل سے زیادہ اہم ہیں۔ اس لئے ان پہلوؤں کو مدنظر رکھ کر فیصلہ کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ لاہوریوں کیلئے بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ حکومت پنجاب نے بسنت منانے کی اجازت دینے کیلئے مشاورت شروع کر دی ہے۔ لاہور کے تاریخی موسمی تہوار پر مسلسل پابندی کے بعد حکومت نے لاہوریوں کو بسنت منانے کی...
شاہد سپرا:لیسکو نے صارفین کے لیے1 لاکھ 50 ہزار سنگل اور تھری فیز میٹرز خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سنگل فیز، اے ایم آئی بائی ڈائریکشنل اور اے ایم آئی سمارٹ میٹرز کی خریداری کی جائیگی،لیسکو کو 3 کیٹیگریز کی صورت میں خریداری کیلئے اربوں کے اخراجات برداشت کرنا ہونگے،لیسکو نے شعبہ میٹریل مینجمنٹ نے سنگل و تھری فیز میٹرز کی خریداری کا عمل شروع کر دیا،لیسکو ابتدائی طور پر 65 ہزار دو سو ستر سنگل فیز سمارٹ میٹرز خریدے گی۔ صنم جاوید کو گرفتار کرلیا گیا 50ہزار اے ایم آئی بائی ڈائریکشنل ،24 ہزار 675اے ایم آئی سمارٹ میٹرز خریدے جائینگے،اے ایم آئی بائی ڈائریکشنل میٹرز صارفین کو نیٹ میٹرنگ پراجیکٹ کیلئے دیئے جائیں گے،اے ایم آئی...
پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے قائمقام سیکریٹری شاہد کھوکھر نے کہا ہے کہ فیڈریشن افغان ٹیم کے ویزوں کا مسئلہ حل کرانے کےلیے کوشاں ہے۔ ایک بیان میں شاہد کھوکھر نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان فٹ بال کا کوالیفائر مرحلے کا میچ کھیل کی ترقی کے لیے اہم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے افغان فٹ بال ٹیم کے ویزوں کا مسئلہ جلد حل ہوجائے گا۔ ذرائع کے مطابق اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر میچ کےلیے افغان ٹیم کو تاحال پاکستان کے ویزے جاری نہیں ہوسکے ہیں۔ پاکستان اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان میچ 9 اکتوبر کو اسلام آباد میں شیڈول ہے، رولز کے تحت افغان ٹیم کو...
اوپن اسکواش کلاسک: نور زمان کی شاندار کارکردگی، کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی نور زمان نے عالمی نمبر 20 فرانس کے گریگوار مارش کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔ نور زمان نے گریگوار مارش کو 3-2 سے شکست دی۔ یہ دلچسپ مقابلہ 75 منٹ تک جاری رہا۔ کوارٹر فائنل میں نور زمان کا مقابلہ ورلڈ نمبر15 میکسیکو کے لیونل کاردیناس سے ہوگا۔
ویٹیکن سٹی: کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے دنیا بھر کے 1.4 ارب کیتھولک عقیدت مندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ تارکین وطن اور مہاجرین کے ساتھ ہمدردی اور محبت کا برتاؤ کریں۔ پوپ لیو نے سینٹ پیٹرز اسکوائر میں ہزاروں زائرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہاجرین کے ساتھ سرد مہری یا امتیازی سلوک نہیں ہونا چاہیے بلکہ انہیں بھائی بہنوں کی طرح خوش آمدید کہا جانا چاہیے۔ پوپ نے کسی ملک کا نام لیے بغیر کہا کہ عیسائیوں کو چاہیے کہ وہ اپنے بازو اور دل مہاجرین کے لیے کھولیں، انہیں امید اور تسلی کا ذریعہ بنیں۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پوپ لیو نے چند روز قبل امریکی صدر...
اسلام آباد: پاکستان کی ٹیکنالوجی اور صلاحیت سازی کی ترقی میں اہم پیش رفت سامنے آگئی۔ پاکستان میں مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل ترقی کے نئے مواقعوں کے لیے ایس آئی ایف سی کی معاونت سے وزیر آئی ٹی اور سعودی کمپنی' جی او ٹیلی کمیونیکیشن' کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر جی او ٹیلی کمیونیکیشن گروپ نے پاکستان میں ’’گو اے آئی حب‘‘ کے قیام کا اعلان کیا جس کا باضابطہ افتتاح رواں ماہ ہوگا۔ ہب کا مقصد علم کی منتقلی، صلاحیت سازی اورمسا ئل کے مشترکہ ڈیجیٹل حل کے فروغ کو یقینی بنانا ہے۔ دونوں ممالک نے ڈیٹا سینٹرز، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور تکنیکی تربیت میں تعاون پر بھی آمادگی کا اظہار کیا۔
شکارپور کے قریب سلطان کوٹ کے مقام پر ریلوے ٹریک پر دھماکے سے جعفر ایکسپریس کی 5 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جعفر ایکسپریس پشاور سے کوئٹہ جا رہی تھی، دھماکے سے کئی مسافروں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ کر دی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ 23 ستمبر کو بھی ٹریک پر دھماکے کے باعث پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس حادثے کا شکار ہوئی تھی۔ جعفر ایکسپریس کو حادثہ کوئٹہ سے چند کلو میٹر دور ڈیگاری کراس سپیذنٹ ریلوے اسٹیشن اور سریاب ریلوے اسٹیشن کے درمیان پیش آیا تھا، دھماکے سے انجن سمیت 5کوچز ڈی ریل ہوئی تھیں۔ ریلوے ٹریک پر دھماکے کے بعد...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ٹرائل کورٹ کو توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ سنانے سے روکنے کی استدعا کر دی۔ روزنامہ جنگ کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواستوں پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے کی۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے روسٹرم پر آ کر توشہ خانہ کیسز میں مشترکہ گواہ انعام اللّٰہ شاہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پہلے بھی توشہ خانہ کیس بنائے گئے، اس کیس میں بھی گواہ ایک جیسے ہی ہیں، بشریٰ بی بی کو عدت نکاح کیس...
پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کے مبینہ اغوا کا مقدمہ درج WhatsAppFacebookTwitter 0 7 October, 2025 سب نیوز پشاور: (آئی پی ایس) تحریک انصاف کی خاتون رہنما صنم جاوید کے مبینہ اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مقدمہ صنم جاوید کی دوست خاتون وکیل کی مدعیت میں تھانہ شرقی پشاورمیں درج کیاگیا ہے۔ مقدمے کے متن کے مطابق صنم جاوید کو پشاور کی مصروف شاہراہ پر روکا گیا اور 5 افراد انہیں زبردستی گاڑی میں بٹھا کر لے گئے۔ متن میں کہا گیا ہے کہ اس سنگین واقعہ سے قانون کی عملداری پر سوالیہ نشان ہے لہٰذا واقعے کی فوری تحقیقات کی جائیں اور ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے۔ خاتون رہنما صنم جاوید...
ابوظبی کے سائنسدانوں نے راکٹ انجن کا کامیاب تجربہ کرلیا، ماہرین نے جدید مائع ایندھن والا راکٹ انجن تیار کیا۔ ابوظبی کے ایڈوانسڈ ٹیکنالوجی ریسرچ کونسل کے تحقیقی ادارے ٹیکنالوجی انوویشن انسٹیٹیوٹ (ٹی آئی آئی) نے اعلان کیا ہے کہ اس نے کامیابی کے ساتھ متحدہ عرب امارات کا پہلا مائع ایندھن سے چلنے والے راکٹ انجن کی تیاری کے بعد اس کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔ اماراتی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات نے خلائی تحقیق کے میدان میں ایک اور سنگِ میل عبور کرلیا، مستقبل میں عرب دنیا کے مریخ اور چاند مشنز کی راہ بھی ہموار ہوگئی۔ مائع ایندھن والے راکٹ انجن جدید خلائی تحقیق کی بنیاد سمجھے جاتے ہیں اور دوبارہ استعمال کے قابل...

پاکستان کا کوئی طیارہ نہیں گرا، 7 بھارتی طیارے گرانے کی تصدیق صدر ٹرمپ نے بھی کی، ڈی جی آئی ایس پی آر
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے غیر ملکی جریدے بلومبرگ کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ معرکہ حق میں ہندوستان پاکستان کا کوئی بھی طیارہ نہیں گرا سکا جبکہ ایک ہفتہ قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 7 بھارتی طیارے مار گرائے جانے کی تصدیق کرچکے ہیں۔ مزید پڑھیں: بلوچستان میں امن کی کوششیں، ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبا سے گفتگو بلومبرگ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ معرکہ حق میں پاکستان کے چینی ساختہ J-10C نے رافیل سمیت متعدد بھارتی فضائیہ کے طیارے مار گرائے، ڈی جی آئی ایس پی آر نے معرکہ حق میں پاکستانی ہتھیاروں بشمول پاکستانی افواج میں شامل چینی پلیٹ فارمز کی مؤثر کارکردگی کی توثیق...
ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نےاپنے بیان میں کہاہماری فوجی ترقیاتی حکمت عملی ہمیشہ موثر اور کارگر پلیٹ فارمز اور اندرونی پاکستانی ٹیکنالوجی کو شامل کرنا رہی ہے۔ پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کےمطابق ڈی جی آئی ایس پی آر نےغیرملکی جریدے بلومبرگ کو انٹرویودیتےہوئےکہا ہم ہرقسم کی ٹیکنالوجی چاہےوہ خود ساختہ ہویا مشرقی اورمغربی ہو کے حصول کے لیے تیار رہتے ہیں،پاکستان بھارت کے ساتھ ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نےکہا پاکستان نے کبھی بھی اعداد و شمار اورحقائق سے کھیلنےیاچھپانےکی کوشش نہیں کی،معرکہ حق میں ہندوستان پاکستان کا کوئی بھی طیارہ نہیں گرا سکا،ایک ہفتہ قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ...
ڈیرہ غازی خان میں دل کے سرکاری اسپتال میں سیکیورٹی گارڈ مریضوں کا علاج کرنے لگا، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے پر حکام نے نوٹس لے کر انکوائری کا حکم دے دیا۔ رپورٹ کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے سردار فتح محمد خان بزدار انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ایمرجنسی وارڈ میں سینے میں تکلیف کی شکایت پر مریض کو لایا گیا تھا جہاں پر ایک سیکیورٹی گارڈ نے مریض کا چیک اپ کیا اور پھر ای سی جی بھی کی۔ ویڈیو وائرل ہونے پر ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان نے نوٹس لےکر ایڈیشنل ایم ایس کارڈیالوجی کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی، جس کی رپورٹ کی روشنی میں غفلت کے مرتکب ذمہ داران کے...
امریکا کی ریاست الی نوائے اور شکاگو شہر نے ٹرمپ انتظامیہ کو نیشنل گارڈ کی تعیناتی سے روکنے کے لیے وفاقی عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا۔ الی نوائے کے گورنر جے بی پریتزکر (JB Pritzker) نے صدارتی اقدام کو یلغار قراردیا ہے۔ ریاست کے گورنر نے کہا کہ ٹرمپ نے اس یلغار کا آغاز وفاقی ایجنٹس بھیج کر کیا تھا اور ہماری خواہشات کے برعکس اب جلد ہی وفاقی اہلکار تعینات کیے جارہے ہیں جس میں دوسری ریاست کے فوجی دستے یہاں بھیجا جانا بھی شامل ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نیشنل گارڈ کی تعیناتی فوجی قبضے کا پیش خیمہ ہوسکتا ہے۔ دوسری جانب صدر ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ الی نوائے کی مخالفت...
ویب ڈیسک : سعودی عرب کا کاروباری وفد سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے رواں ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گا۔ پاکستان میں ابتدائی طور پر ایک ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔ عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وفد کی قیادت پرنس منصور بن محمد السعود کریں گے۔ پاکستان میں ابتدائی طور پر ایک ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔ سرمایہ کاری ٹیکنالوجی، کھیلوں کےسازوسامان، خوراک اور زراعت کے شعبوں میں ہوگی۔ صنم جاوید کو گرفتار کرلیا گیا رپورٹ کے مطابق پاکستان سرکاری اداروں اور پیٹروکیمیکل پلانٹ میں سرمایہ کاری کا خواہاں ہے۔ دفاعی پیداوار میں بھی سعودی سرمایہ کاری متوقع ہے، سعودی عرب ریکوڈیک منصوبے میں بھی دلچسپی رکھتا ہے۔ غیر...
شکارپور میں ریلوے ٹریک پر دھماکے سے جعفر ایکسپریس کی 4 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ ریلوے ٹریک پر دھماکے کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت عارضی طور پر معطل ہو گئی۔ ریلوے حکام کے مطابق واقعے میں 4 مسافر زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 26-2025 سیزن کے لیے میچ آفیشلز پینل کا اعلان کردیا۔ پی سی بی انٹرنیشنل پینل میں میچ ریفری علی نقوی، امپائرز آصف یعقوب، فیصل آفریدی، راشد ریاض اور سلیمہ امتیاز شامل ہیں۔ پی سی بی کے ایلیٹ پینل میچ آفیشلز میں 18 امپائر اور 10 میچ ریفری شامل ہیں، امپائرز کی پرفارمنس باریکی سے جانچنے کے لیے سپلیمنٹری پینل دو حصوں میں تقسیم کیے گئے ہیں۔ سپلیمنٹری پینل 1 میں 14 جبکہ سپلیمنٹری پینل 2 میں 24 امپائر شامل ہیں، میچ ریفریز کے سپلیمنٹری پینل میں 10 میچ ریفری کو شامل کیا گیا ہے۔ پی سی بی ایمرجنگ پینل میں ملک بھر سے 40 امپائرز کو شامل کیا گیا ہے اور...
اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کے کمشنر نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی اور قتلِ عام کا رکنا ایک اچھا موقع ہے۔اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کے کمشنر وولکر ترک نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اقدام غزہ میں خون خرابہ روکنے کے اعتبار سے بہت اچھا ہے۔ وولکر ترک نے امید کا اظہار کیا ہے کہ امن معاہدہ اپنا تسلسل برقرار رکھے گا اور اس موقع پر ایک دوسرے سے دشمنی کی سوچ کا مستقل خاتمہ ہوگا۔انہوں نے معاملے سے جڑے با اثر فریقوں پر زور دیا کہ وہ نیک نیتی سے آگے بڑھیں اور غزہ کی پٹی میں بنیادی امداد فراہم کرنے اور اسرائیلی یرغمالیوں اور اسرائیل میں قید فلسطینی قیدیوں کی رہائی...
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ لوہی بھیر کی ٹیم نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے گھریلو چوری کی وارداتوں میں ملوث منظم افغان گروہ کے 3 ارکان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک کروڑ 66 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات، 4 لیپ ٹاپس اور ایک آئی پیڈ برآمد کیے گئے ہیں۔ مزید پڑھیں: شہریوں کے محافظ پولیس اہلکار جو فرض سے غداری کر بیٹھے گرفتار ملزمان کی شناخت عبداللہ، عثمان اللہ اور کامران کے ناموں سے ہوئی ہے، جن کے خلاف متعدد مقدمات پہلے سے درج ہیں۔ ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق کے مطابق ملزمان کے خلاف تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے تاکہ انہیں قرارِ واقعی سزا دلائی...
آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈز کا اعلان کردیا۔ سلیکشن پینل نے ون ڈے سیریز اور پہلے دو ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے اسکواڈز کا اعلان کیا ہے۔ بھارت کی ٹیم دورہ آسٹریلیا میں تین ون ڈے اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے میچز 19، 23 اور 25 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ ٹی ٹوئنٹی میچز 29، 31 اکتوبر، 2، 6 اور 8 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔ آسٹریلیا کے وائٹ بال اسکواڈز کی قیادت آل راؤنڈر مچل مارش کریں گے، جبکہ مچل اسٹارک، میٹ شارٹ اور مچل اوون کی ون ڈے اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔ میتھیو رینشا کو...
وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ روز ہونے والی مسلسل بارش کے باعث راول ڈیم میں پانی کی سطح میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈیم میں پانی کی سطح 1752 فٹ تک پہنچ گئی ہے۔ مزید پڑھیں: کیا راول ڈیم کا پانی فلٹریشن کے بعد بھی پینے کے لیے غیر محفوظ ہے؟ انتظامیہ نے بتایا کہ سپل ویز آج صبح 11 بجے کھولے جائیں گے، جبکہ اس عمل کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر نیلور کریں گے۔ ضلعی ترجمان کے مطابق تمام متعلقہ ادارے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نشیبی علاقوں اور ندی نالوں کے قریب جانے سے گریز کریں۔ مزید پڑھیں: بارشوں کے...
پاکستان کی جی ڈی پی 400 ارب ڈالر کراس کرتے ہوئے 2025 میں 411 ارب ڈالر ہو گئی ہے۔ یہ اعدادوشمار ایشین ڈویلپمنٹ بنک کے ہیں۔ 411 ارب ڈالر جی ڈی پی کے ساتھ پاکستانی معیشت رینکنگ میں 43 ویں نمبر پر ہے۔ یہ رینکنگ آئی ایم ایف کے ایسٹیمیٹس کے مطابق ہے جس نے پاکستان کو 250 سے 500 ارب ڈالر جی ڈی پی رکھنے والے ملکوں کے بریکٹ میں رکھا ہوا ہے۔ پاکستان نے 2028 تک ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو مکمل کرنا ہے۔ ادائیگیوں، ٹیکس اور گورننس کا نظام ڈیجیٹل کیا جانا ہے۔ بنکنگ سسٹم اور ادائیگیوں کا سسٹم کافی حد تک ڈیجیٹل کر لیا گیا ہے۔ جون 2026 تک تمام سرکاری ادائیگیوں کو بھی ڈیجیٹل کر دیا جائے...
جنوبی افریقہ کے خلاف وائٹ بال سیریز کے لیے پاکستان کے اسکواڈز کے لیے مشاورت جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق ایشیا کپ میں ٹیم کی پرفارمنس کے بعد تھنک ٹینک نے مشاورت کا آغاز کر دیا، پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں دو سے تین تبدیلیوں کا امکان ہے۔ ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان علی آغا کی کارکردگی بھی پر غور جاری ہے، سلمان علی آغا کپتانی اور بیٹنگ میں توقعات پر پورا نہیں اتر سکے۔ ذرائع کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں سینئر کھلاڑیوں کی واپسی اور نئے کھلاڑیوں کی شمولیت پر بھی بات چیت جاری ہے۔ ون ڈے اسکواڈ میں بھی چند تبدیلیاں متوقع ہیں، اسکواڈز میں تبدیلیوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا ہے۔ جنوبی...
مظفرآباد: آزاد کشمیر میں پرتشدد احتجاج پر عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، شہید نوجوان کے والد کا شدید ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔ احتجاج کے دوران تشدد کا عنصر جان و مال کے نقصان کا باعث ہے۔ احتجاج میں نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی۔ عوامی ایکشن کمیٹی کے پرتشدد احتجاج میں شہید کیے گئے نوجوان کے والد نے ہڑتال کو ظلم قرار دے دیا۔ شہید نوجوان کے والد نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ آپ کا بچہ کہاں تھا؟، کیا کر رہا تھا؟ اور اس کے ہاتھ میں کیا تھا؟ احتجاج کا واحد حل جمہوری طرز عمل کے ذریعے...
فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کے مبینہ اغوا کا مقدمہ پشاور کے تھانا شرقی میں درج کرلیا گیا۔اس حوالے سے درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق صنم جاوید کو پشاور کی مصروف شاہراہ پر روکا گیا اور 5 افراد زبردستی گاڑی میں بٹھا کر لے گئے۔اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا سوشل میڈیا پر دعویٰ سامنے آیا تھا کہ پارٹی کی رہنما صنم جاوید کو پشاور سے اٹھا لیا گیا ہے۔شیخ وقاص کے مطابق واقعہ پشاور کی ایک مصروف شاہراہ پر پیش آیا جہاں دو گاڑیوں نے صنم جاوید کی گاڑی کا راستہ روکا۔ان کے بقول نامعلوم افراد نے صنم جاوید کو ان...

پاکستان اور ملائیشیا کا پائیدار اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینے کا عزم، وزیراعظم کا دورہ مکمل، مشترکہ اعلامیہ جاری
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملائیشیا کا سرکاری دورہ مکمل کرلیا۔ دورے کے اختتام پر پاکستان اور ملائیشیا کی جانب سے ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا، جس میں دونوں ممالک نے دوستی کے پائیدار رشتوں اور متحرک شراکت داری کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے ملائیشین ہم منصب انور ابراہیم کے درمیان ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی و بین الاقوامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ Lawatan rasmi Perdana Menteri Pakistan, @CMShehbaz ke Malaysia merupakan satu manifestasi hubungan persahabatan yang kukuh dan saling menghormati antara kedua-dua negara Islam yang telah lama terjalin. Malaysia...
اسلام آباد (خبر نگار) ایوان بالا اور زیریں میں پیپلز پارٹی نے ایک بار پھر بیانات پر معافی کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاجا واک آؤٹ کیا۔ شیری رحمٰن نے کہاکہ اس وقت وفاق کو استحکام کی شدید ضرورت ہے۔ ملک میں سیلاب سے 65لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں زیادہ تر پنجاب سے ہیں۔ اس وقت بھی بہت سے لوگ پانی سے متاثر ہیں اور ہمیں یہ اچھا نہیں لگ رہا ہے کہ ایسے وقت میں جب ملک میں آفت ہے تو ہم لوگوں کو مدد فراہم کرنے کی بجائے الفاظ کی جنگ میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ مشکل وقت میں متحد رہیں مگر جب پنجاب کارڈ کھیلا جائے اور...
لکی مروت(این این آئی) لکی مروت میں عسکری و سول قیادت نے دہشت گردی کے خلاف متحدہ حکمت عملی کے مشترکہ عزم کا اظہار کر دیا۔لکی مروت میں پاک فوج کے زیر اہتمام پولیس، سول انتظامیہ اور دیگر اداروں کے اعلیٰ افسران پر مشتمل تقریب میں امن و امان کی بہتری اور انسداد دہشت گردی کے لیے مربوط حکمت عملی پر غور کیا گیا۔تقریب میں جنرل آفیسر کمانڈنگ، آر پی او اور کمشنر بنوں سمیت اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ لکی مروت کو دہشت گردی اور فتنہ الخوارج سے پاک کرنے کے لیے تمام ادارے متحد ہیں۔اس موقع پر انٹیلی جنس شیئرنگ اور داخلی و خارجی راستوں کی سیکیورٹی...
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی کی عدالت میں زیر سماعت لاپتہ شہری عمر عبداللہ کی بازیابی کیلئے اہلیہ زینب زعیم کی درخواست میں درخواست گزار نے رقم کی منتقلی سے متعلق عدالت کو آگاہ کردیا جبکہ وزارت دفاع کے نمائندوں کی جانب سے عدالت کو ان کیمرہ بریفنگ دی گئی۔ گذشتہ روز سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور دیگر عدالت پیش ہوئے۔ لاپتہ شہری عمر عبداللہ کے والد خالد عباسی ایڈووکیٹ نے عدالت کو آگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ لاپتہ عمر عبداللہ کی اہلیہ کے اکاؤنٹ میں حکومت نے 50 لاکھ روپے کی امدادی رقم منتقل کر دی ہے۔ اس موقع پر درخواست گزار کے وکیل نے 2018ء کے ہائیکورٹ کے حکم پر عمل...
چیچہ وطنی (نیٹ نیوز) چیچہ وطنی میں کراچی سے لاہور آنے والی ملت ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی۔ریلوے حکام کے مطابق ملت ایکسپریس کی پچھلی بوگی کا پہیہ ہیٹ اپ ہوگیا تھا۔ریلوے حکام کے مطابق ڈرائیور ٹرین کو بروقت روکنے میں کامیاب ہوگیا، ٹرین کے نہ رکنے کی صورت میں ٹرین کے ڈی ریل ہونے کا خدشہ تھا۔ریلوے حکام کا کہنا ہے متاثرہ بوگی کو الگ کرکے ٹرین کو لاہور روانہ کیا گیا ۔
لاہور( این این آئی) سال 2025 کے پہلے سپر مون کا نظارہ آج کیا جاسکے گا۔سپارکو ترجمان کے مطابق 7اکتوبرکی شام 8 بجکر 47منٹ پرسال 2025 کے تین سپرمونزمیں سے پہلا سپرمون نظر آئے گا،یہ نظارہ سورج غروب ہونے کے فور ی بعد سے طلوعِ آفتاب سے کچھ دیرپہلے تک دیکھا جا سکے گا،سپرمون عام مکمل چاند کے مقابلے میں تقریباً 6.6فیصد بڑا اور 13فیصد زیادہ روشن دکھائی دے گا۔ترجمان سپارکو کے مطابق رواں سال کا سب سے روشن سپرمون نومبر میں متوقع ہے،جب چاند زمین سے صرف 2 لاکھ 21 ہزار 817 میل کے فاصلے پر ہو گا،مزید 2 سپرمونز پانچ نومبر اورپانچ دسمبر کو دیکھے جاسکیں گے۔
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی ا ور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواستوں پر دوران سماعت جسٹس انعام امین منہاس نے بیرسٹر سلمان صفدر سے استفسار کیاکہ آپ پر چارج کیا ہے وہ بتائیں؟ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سلمان صفدر نے کہاکہ میرے موکلان پر جیولری گراف سیٹ سمیت دیگر تحائف لینے کا الزام ہے،صہیب عباسی اور انعام شاہ گواہان ہیں اور اگلے صفحے پر ملزمان کی لسٹ میں بھی شامل ہیں،توشہ خانہ ون کیس میں 31جنوری 2024کوسزا دی جاتی ہے۔ قبل ازیں وکیل بانی پی ٹی آئی سلمان صفدر نے توشہ خانہ کیسز میں مشترکہ گواہ انعام اللہ شاہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ پہلے بھی...
این اے ایک سوپچاسی ڈیرہ غازی خان ٹومیں ضمنی انتخاب کاشیڈول جاری،الیکشن کمیشن نے حلقہ میں تمام انتخابی سرگرمیاں دوبارہ بحال کر دیں،نو سے گیارہ اکتوبر تک کاغذات نامزدگی جمع کروائیں جا سکیں گے-الیکشن کمیشن کے مطابق نامزدامیدواروں کے ناموں کی اشاعت تیرہ اکتوبر کو کی جائے ،، کاغذات کی جانچ پڑتال بیس اکتوبر کو ہو گی،الیکشن کمیشن کے مطابق ریٹرننگ آفیسرکے فیصلوں کیخلاف اپیل چوبیس اکتوبر تک دائر کی جاسکے گی،اپیلٹ ٹربیونل کی جانب سے اپیلوں کے فیصلے اکتیس اکتوبرکو سنائے جائیں گے،امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست یکم نومبرکو شائع کی جائے گی ،کاغذات نامزدگی واپس لینے اورنظرثانی شدہ فہرست کی اشاعت تین نومبرہو گی،چارنومبرکو نشانات الاٹ کئے جائینگے،این اے ایک سو پچاس میں پولنگ تیئس نومبرکو ہو...
سندھ کابینہ نے کچے کے علاقوں میں جرائم پر قابو پانے اور امن بحال کرنے کے لیے ڈاکوؤں کے ہتھیار ڈالنے کی پالیسی منظور کرلی، جس کے تحت ہتھیار ڈالنے والے مجرموں کو بحالی، روزگار اور تحفظ کی سہولت دی جائے گی۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق سندھ کابینہ نے ایک نئی پالیسی منظور کی ہے، جس کے تحت کچے کے علاقوں میں موجود ڈاکو اگر ہتھیار ڈال دیں گے تو انہیں اور ان کے خاندان کو حفاظت، روزگار اور بحالی کی سہولت دی جائے گی۔ سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن کے کچے کے علاقوں میں ڈاکوؤں کے ہتھیار ڈالنے کی پالیسی...
بارشیں: ستلج میں گنڈا سنگھ، راوی میں سدھنائی پر نچلے درجے کا سیلاب WhatsAppFacebookTwitter 0 7 October, 2025 سب نیوز لاہور: (آئی پی ایس) پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب نے بارشوں کے باعث دریاؤں کے بہاؤ میں اضافےکا الرٹ جاری کردیا، ستلج اور راوی میں پھر نچلے درجے کے سیلاب آ گئے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایاکہ دریائےجہلم میں منگلا اپ اسٹریم میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے جس کے باعث 24 گھنٹوں میں منگلا اپ اسٹریم میں درمیانے درجےکا سیلاب آسکتا ہے۔ دریائے ستلج میں گنڈاسنگھ والا اور راوی میں ہیڈ سدھنائی پر نچلے درجے کے سیلاب آگئے۔ ادھر ضلع بہاولپور سے بدترین سیلاب تو گزر گیا لیکن تباہی کے انمٹ نقوش...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواستوں پر سماعت کے دوران مشترکہ گواہ انعام اللہ شاہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ پہلے بھی توشہ خانہ کیس بنائے گئے ، اس کیس میں بھی گواہ ایک جیسے ہی ہیں۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی ا ور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس راجہ انعام منہاس نے سماعت کی،وکیل بانی پی ٹی آئی سلمان صفدر نے توشہ خانہ کیسز میں مشترکہ گواہ انعام اللہ شاہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ پہلے بھی توشہ خانہ...
لاہور (تجزیہ: فیصل ادریس بٹ) افغان وزیر خارجہ ملا امیر متقی کے دورہ بھارت سے اس امر کی تصدیق ہو رہی ہے را اور بھارتی حکومت انسانی امداد کی آڑ میں پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی کیلئے طالبان کو مالی معاونت کر رہے ہیں۔ خاص طور پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی، بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور بھارتی آرمی چیف و ائیر چیف کی جانب سے ایک بار پھر پاکستان کے خلاف دھمکی آمیز بیانات کا سلسلہ شروع کر کے خطے کے امن و سلامتی کو خطرے میں ڈالا جا رہا ہے تو افغان وزیر خارجہ ملا امیر متقی کا دورہ بھارت معنی خیز ہے۔ بھارت کی جانب سے تاحال افغانستان کو تسلیم نہیں کیا گیا ہے، اس...
اسلام آباد( نوائے وقت رپورٹ) سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے وہ نومبر کے بعد بھی اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔سکیورٹی ذرائع نے بتایا لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز انٹیلی جنس کے عہدے پر نومبر کے بعد بھی بدستور کام کرتے رہیں گے، ان کی مدت ملازمت نومبر میں ختم ہورہی ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق وہ نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر کے طور پر بھی خدمات انجام دیتے رہیں گے۔واضح رہے ستمبر 2024 میں لیفیٹننٹ جنرل ندیم انجم کی مدت ملازمت ختم ہونے کے بعد لیفیٹننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا گیا تھا۔معمول...

پنجاب کابینہ سیلاب متاثرین کو 17اکتوبر سے امدادی چیک کی منظوری ، 2855مواضعات میں ٹیکس معافی کا فیصلہ
لاہور(نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیرِ صدارت صوبائی کابینہ نے 29 ویں اجلاس جس میں 171 نکاتی ایجنڈا پیش کیا گیا۔ی کابینہ نے پنجاب میں تاریخ کے سب سے بڑا سیلاب کیلئے سب سے بڑے ریسکیو ریلیف انخلا آپریشن اور سب سے بڑا امدادی پروگرام کو سراہا۔ سیلاب متاثرین کو17 اکتوبر سے امدادی رقوم کی تقسیم شروعحتمی امدادی پیکج کی بھی منظوری دے دی۔ جاں بحق فرد کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے، مستقل معذوری پر 5 لاکھ روپے اور معمولی معذوری پر 3 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔ پکا گھرمکمل گرنے پر 10 لاکھ روپے، جزوی طور پر گرنے پر3 لاکھ روپے، کچا گھر مکمل گرنے پر 5 لاکھ روپے اور جزوی طور پر گرنے پر...
اسلام آباد(نیٹ نیوز) شوگر ملز مالکان کی مخالفت اورکرشنگ سیزن شروع ہونے سے چند ہفتے قبل وفاقی حکومت کی جانب سے مزید چینی کی درآمد کے اقدامات جاری ہیں، ٹریڈنگ کارپوریشن نے ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمدکیلئے ٹینڈر کھول دیا۔ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) کوگزشتہ ٹینڈر کے مقابلے میں کم ریٹ پر بولیاں موصول ہوئی تھیں۔ ٹینڈر کے تحت 4 بولیاں موصول ہوئیں، ٹی سی پی کو ٹینڈر میں کم سے کم بولی 533 ڈالرز فی میٹرک ٹن ملی۔ ٹینڈرکے تحت 533 سے 567.50 ڈالرز فی میٹرک ٹن بولیاں موصول ہوئیں۔رپورٹ کے مطابق ٹینڈرکے تحت ای ڈی اینڈ ایف مین شوگر لندن نے سب سے کم بولی دی، کسی بھی شکایت کیلئے ٹی سی پی...
ویب ڈیسک:سندھ میں سرکاری ملازمین کی پنشن اور بقایا جات سے متعلق کٹوتی اور ادائیگیوں میں تبدیلیوں کا نوٹی فکیشن معطل کردیا گیا۔ سندھ کابینہ نے بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر صوبے کے سرکاری ملازمین کی پنشن، بقایا جات سے متعلق کٹوتی اور ادائیگیوں میں تبدیلیوں کے نوٹیفکیشن معطل کرنے کی منظوری دے دی۔ چیف سیکرٹری کی سربراہی میں قائم کمیٹی بینوولنٹ فنڈ سے متعلق ملازمین کی شراکت، ادائیگی کے فارمولے، فوائد کے ڈھانچے اور قانونی ترامیم سے متعلق تفصیلی سفارشات تیار کرے گی۔ صنم جاوید کو گرفتار کرلیا گیا سندھ امپلائز الائنس نے مطالبہ کیا تھا کہ سرکاری ملازمین کے لیے بینوولنٹ فنڈ کی ادائیگی بلوچستان حکومت کے طرز پر ریٹائرمنٹ کے وقت کی جائے اور...
صیہونی بربریت کے دو سال مکمل، ہزاروں شہید، لاکھوں زخمی، لاکھوں بے گھر، آج بھی 24 جنازے WhatsAppFacebookTwitter 0 7 October, 2025 سب نیوز غزہ:(آئی پی ایس)اسرائیل کی جانب سے غزہ پر مسلط کردہ تباہ کن جنگ کو آج دو سال مکمل ہو چکے ہیں، تاہم صیہونی مظالم کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ تازہ حملوں میں مزید 24 فلسطینیوں کو شہید کر دیا گیا جب کہ پورے خطے میں انسانی المیہ شدت اختیار کر چکا ہے۔ یہ جنگ 7 اکتوبر 2023 کو اس وقت شروع ہوئی جب حماس کی قیادت میں فلسطینی مزاحمت کاروں نے “طوفان الاقصیٰ” کے نام سے اسرائیلی سرحدوں پر بڑا حملہ کیا۔ فلسطینی مجاہدین نے رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے سرحدی بستیوں...
اسلام آباد؍ تل ابیب (نوائے وقت رپورٹ+ نیٹ نیوز) سابق سینیٹر مشتاق احمد کی اسرائیلی حراست سے رہائی کے معاملے پر دفتر خارجہ نے اہم پیشرفت سے آگاہ کر دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کی وزارت خارجہ، اردن کے دارالحکومت عمّان میں موجود اپنے سفارت خانے کے ذریعے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی بحفاظت واپسی کے لیے انتھک کوششیں کر رہی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ برادر ملک اردن کی حکومت کے قیمتی تعاون سے ہمیں امید ہے کہ یہ عمل آئندہ چند روز میں کامیابی سے مکمل ہو جائے گا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہم برادر ملک اردن کی حکومت کے مثالی تعاون اور فراخدلانہ حمایت پر تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔...
قاہرہ (نیوز ڈیسک) غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے حماس اسرائیل اور ثالثوں کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور ختم ہوگیا، مصر کے شہر شرم الشیخ میں حماس، اسرائیل اور امریکا میں بات چیت آج پھر ہو گی۔ شرم الشیخ میں ہونے والے مذاکرات میں حماس وفد کی قیادت سینئر مذاکرات کار خلیل الحیہ نے کی، امریکی خصوصی ایلچی برائے مشرق وسطیٰ اسٹیو وٹکوف اور صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر بھی مذاکرات میں شریک ہوئے۔ رات دیر تک جاری رہنے والے مذاکرات میں قطر اور مصر کے وفود نے بطور ثالث شرکت کی۔ فلسطینی عہدیدار کے مطابق حماس نے یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ سے اسرائیل کے انخلا اور ٹائم لائن پر اپنے مؤقف کا خاکہ پیش...
اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے متنازع ٹویٹ کیس میں ایمان مزاری اور انکے شوہر ہادی علی چٹھہ کو اگلی سماعت پر فرد جرم کا جواب دینے کی ہدایت کر دی۔ جج محمد افضل مجوکہ نے کیس پر سماعت کی۔ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ عدالت میں پیش ہوئے۔ ایمان مزاری اور ہادی علی کی جانب سے وکلاء کی عدم دستیابی پر سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی تاہم پراسیکیوشن نے سماعت ملتوی کرنے کی مخالفت کی۔ پراسیکیوٹر عثمان رانا نے کہا کہ یہ دونوں ملزمان کیس کو طول دینے کے لیے اس طرح کے حربے استعمال کر رہے ہیں، ملزمان کی جانب سے گزشتہ سماعت پر بھی عدالت سے ٹائم مانگا گیا...
مودی کا کرپشن اور بدعنوانی کے لیے دواساز کمپنیوں کے ساتھ گٹھ جوڑ بھارتی عوام کے لیے سنگین خطرہ بن گیا، نااہل مودی کی مجرمانہ غفلت سے بھارت میں بچوں کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا۔ مودی حکومت کے منافقانہ رویے اور کرپشن نے بھارت کے شعبۂ صحت کو بھی تباہ کر دیا ہے۔ بین الاقوامی جریدے رائٹرز کے مطابق مدھیہ پردیش سمیت مختلف علاقوں میں کھانسی کا زہریلا شربت پینے سے 14 بچے ہلاک ہوگئے۔ بھارت میں تیار کردہ کھانسی کے شربتوں میں ڈائیتھائلین گلائیکول اور ایتھائلین گلائیکول جیسے زہریلے کیمیکل پائے گئے، ان اموات نے دنیا میں ادویات بنانے والے تیسرے بڑے ملک بھارت کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ بین الاقوامی خبررساں ادارے ڈوئچے ویلے کے...
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: آپ میں یہ جادوئی صلاحیت ہے کہ آپ تمام معاملات کا بہت زیرکی سے مطالعہ کرسکتے ہیں۔ آپ جبکہ ان سب کاموں میں مصروف بھی ہیں اور مزید کھوج کررہے ہیں۔ اور یہ کائنات کے خزانوں کا آپ پر خاص انعام ہے۔ آج نوٹ کریں کہ جب آپ اس جگہ ہوتے ہیں جو آپ کو چیزوں کو ایک غیر جانبدارانہ نقطہ نظر سے دیکھنے دیتی ہے تو آپ کے پاس کیا خیالات آتے ہیں۔ اپنے مادی وسائل کی بھرپور حفاظت کرنے کے بجائے، اپنے آپ کو ان تمام چیزوں سے دور کرنے پر غور کریں جو محسوس کرتی ہیں کہ یہ آپ کا فائدہ اٹھانے کےلیے ہے۔ اور پھر اپنی زندگی کو تخلیق...
برلن: جرمنی نے حالیہ ہفتوں میں فضائی حدود میں نظر آنے والے متعدد مشکوک ڈرونز کے پیچھے روس کے ممکنہ ہاتھ کا شبہ ظاہر کیا ہے۔ جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے ایک بیان میں کہا کہ جرمنی میں متعدد ڈرون پروازیں دیکھی گئیں جن کے نتیجے میں بڑے ہوائی اڈوں پر پروازوں کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ خاص طور پر میونخ ایئرپورٹ پر ہزاروں مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جب کہ 10 ہزار سے زائد مسافروں کی پروازیں گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں۔ چانسلر نے مزید کہا کہ یورپی فضائی حدود میں ڈرونز کی دراندازیوں کی تعداد سرد جنگ کے دور کے مقابلے میں بھی زیادہ ہوچکی ہے۔ تاہم، انہوں نے واضح کیا کہ ان میں سے کوئی...
بھارت کی ایک بارپھر آبی جارحیت ،،دریائے ستلج میں بغیر اطلاع دیئے پانی کا نیا ریلا چھوڑدیا، پانی کی سطح تیزی سے بلند ہونے سے متعدد دیہاتوں کے زمینی راستے منقطع آمد و رفت شدیدمتاثر، حاکو والا،کالوواڑااوربھکی ونڈ الا کے جمعے والا دیہاتوں میں پانی داخل ، ہیڈگنڈاسنگھ پرپانی کی سطح خطرناک حد انیس فٹ سے بھی تجاوزکرگئی-
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے )حکومتِ پنجاب نے15 ستمبر 2025 کو جاری ہونے والے حکم نامہ کو واپس لے لیاہے جس میں جی ایچ کیو محلہ کیس کی سماعت سینٹرل جیل اڈیالہ کی بجائے انسداد گردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی میں ہو گی جس کے بعد جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت عدالت میں ہوئیں ،گزشتہ روز پنجاب حکومت نے نیا حکم نامی جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ 15 ستمبر کا حکم منسوخ قراردیدیا گیا ہے اب جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہی ہو گی،نوٹیفکیشن تمام متعلقہ حکام کو ارسال کردیا گیا ہے،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، پراسیکیوٹر جنرل اور رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ اورانسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج کو بھی نوٹفیکیش کاپی...
لاہور(آئی این پی)سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے دورِ حکومت میں 131 ملین روپیکی مالی بے ضابطگی کا انکشاف ہواہے ۔ میڈیا رپورٹ مطابق سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے دورِ حکومت میں ان کے اپنے ضلع ڈیرہ غازی خان میں 131 ملین روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔آڈٹ رپورٹ 2021-2022 میں بتایا گیا ڈی جی خان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا اہم ریکارڈ آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کو فراہم ہی نہیں کیا گیا۔پبلک اکائونٹس کمیٹی تھری نے اس سنگین غفلت پر شدید برہمی کا اظہار کیا، چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ریکارڈ فراہم نہ کرنے کی وجہ سے پورا معاملہ مشکوک ہوگیا ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ یہ بھی معلوم کیا جائے کہ کہیں کمپنی میں بھرتی شدہ ملازمین...
اسلام آباد(آئی این پی )بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس میں استغاثہ کے آخری گواہ پر جرح مکمل کر لی گئی، عدالت نے 342 کے تحت ملزمان کو اپنی بے گناہی ثابت کرنے کا آخری موقع دے دیا۔توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں کی، بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کو عدالت پیش کیا گیا۔ملزمان عمران خان اور بشری بی بی کو 342 کے تحت سوالنامے فراہم کر دیے گیے، جس پر آئندہ سماعت پر جواب طلب کیا گیا ہے۔عمران خان کے وکیل قوسین فیصل مفتی نے استغاثہ کے آخری گواہ محسن ہارون...
سٹی42: پنجاب حکومت نے کم آمدنی والے اور مستحق افراد کے لیے 57 ہزار معیاری اور سستی رہائش گاہوں کی تعمیر کا بڑا منصوبہ تیار کر لیا ہے، جو محکمہ ہاؤسنگ کے زیر انتظام مکمل کیا جائے گا۔ محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق پہلے مرحلے میں 20 ہزار رہائش گاہوں کی تعمیر کے لیے صوبے بھر میں 24 اضلاع کی 41 سائٹس کا انتخاب مکمل کر لیا گیا ہے، جبکہ ان سرکاری زمینوں کو پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی کے نام منتقل کرنے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔ صنم جاوید کو گرفتار کرلیا گیا منصوبے کی اہم تفصیلات کے مطابق رہائش گاہیں آسان اقساط پر مستحق افراد کو دی جائیں گی۔ 16 اضلاع میں 250...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سر درد، جوڑوں کے درد یا جسمانی تکلیف سے نجات کے لیے عام طور پر لوگ جو دوائیں استعمال کرتے ہیں، وہی دل کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں۔ماہرین صحت کے مطابق NSAIDs کہلانے والی یہ دوائیں ، جیسے Ibuprofen، Diclofenac، Naproxen، Celecoxib اور Ketoprofen،وقتی طور پر آرام ضرور دیتی ہیں مگر طویل مدت کے استعمال سے دل کے امراض بڑھ سکتے ہیں۔امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (FDA) کے مطابق یہاں تک کہ ایک ہفتے کے مختصر استعمال سے بھی ہارٹ اٹیک یا اسٹروک کے امکانات بڑھ سکتے ہیں۔ان دواؤں کا بنیادی کام جسم میں موجود COX-2 انزائم کو روکنا ہے، جو درد اور سوزش میں کردار ادا کرتا ہے، مگر یہ عمل دل کے لیے نقصان...
بھارت کی سپریم کورٹ میں اس وقت ہنگامہ برپا ہوگیا جب ایک وکیل نے مبینہ طور پر چیف جسٹس بی آر گوئی پر جوتا پھینک دیا۔ یہ واقعہ ان ریمارکس کے بعد پیش آیا جو جسٹس گوئی نے حالیہ دنوں میں ہندو دیوتا ‘وشنو’ سے متعلق دیے تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جسٹس گوئی نے ایک مقدمے کی سماعت کے دوران، جس میں درخواست گزار نے وشنو کے ایک مجروح بت کو تبدیل کرنے کی درخواست کی تھی، یہ کہا تھا کہ ‘جا کر خود دیوتا سے کہو کہ وہ کچھ کریں’، جس کے بعد عدالت نے درخواست مسترد کردی تھی۔ یہ بھی پڑھیے: ’وکیل صاحب! چاہے جتنی تقریر کر لیں، ضمانت نہیں ہو سکتی‘، سپریم کورٹ نے ایسا کیوں...
ویب ڈیسک :دنیا کی ترقی کے ساتھ ٹرانسپورٹ ذرائع بھی ترقی کرتے جا رہے ہیں اور پہیے کی ایجاد سے شروع ہونے والا سفر اب ڈرائیور لیس، ہوا میں اڑنے والی گاڑیوں تک جا پہنچا ہے۔ کئی ممالک میں ڈرائیور لیس کاریں اور ایشین ممالک میں الیکٹرک کاریں اور موٹر سائیکلیں منظر عام پر آ چکی ہیں، پاکستان میں بھی تیزی سے الیکٹرک کاریں موٹر سائیکلیں سڑکوں پر دوڑتی نظر آ رہی ہیں۔ صنم جاوید کو گرفتار کرلیا گیا ہمارے خطے میں ایک مقبول سواری رکشہ بھی ہے، جو کئی دہائیوں سے ذاتی گاڑیوں سے محروم افراد کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کر رہا ہے،رکشہ بھی اب عوام کو جدید صورت میں نظر آئے گا اور بھارت کے...
پاکستان کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے اسلام آباد کے ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ میں ناقص سہولیات پر شدید تنقید کی ہے، جس نے کرکٹ بورڈ اور انتظامیہ کی کارکردگی پر ایک بار پھر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ اسلام آباد کے ڈائمنڈ گراؤنڈ کی خستہ حالی نہایت افسوسناک اور قابل تشویش ہے۔ ٹوٹی ہوئی کرسیاں، گندے اور ناقابل استعمال واش رومز۔ کیا ہمارے فرسٹ کلاس کرکٹرز، جو قومی کرکٹ کے مستقبل کی بنیاد ہیں، ایسے غیر معیاری حالات کے مستحق ہیں؟ یہ بھی پڑھیں: کون سے 4 قومی کرکٹرز قائداعظم ٹرافی کے ابتدائی راؤنڈ میں ایکشن میں نظر آئیں گے؟...

امریکا میں شٹ ڈاؤن کے باعث بر بینک ایئرپورٹ پر ایئر ٹریفک کنٹرول معطل، متعدد ہوائی اڈوں پر تاخیر کا خدشہ
امریکی سرکاری شٹ ڈاؤن کے اثرات فضائی نظام تک جا پہنچے ہیں، جہاں کیلیفورنیا کے ہالی ووڈ بر بینک ایئرپورٹ پر پیر کی شام کئی گھنٹوں تک ایئر ٹریفک کنٹرول عملہ دستیاب نہیں رہا۔ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA) کے مطابق یہ کمی شام 4 بج کر 15 منٹ سے رات 10 بجے تک برقرار رہی، جس کے دوران پروازوں کی رہنمائی عارضی طور پر سان ڈیاگو میں قائم سدرن کیلیفورنیا TRACON ٹیم نے سنبھالی۔ مزید پڑھیں: پاکستان کی امریکا کو پسنی پورٹ ٹرمینل میں سرمایہ کاری کی پیشکش عملے کی کمی کے باعث ڈینور، ڈیٹرائٹ، انڈیاناپولس اور فینکس کے ہوائی اڈوں پر بھی گراؤنڈ ڈیلے رپورٹ کیے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق ہزاروں ایئر ٹریفک کنٹرولرز اور سیکیورٹی اہلکار تنخواہوں...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پشاور میں پی ٹی آئی کے جلسے میں بے نظمی پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے تحقیقات مکمل کرلیں۔ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق پشاور میں پی ٹی آئی کے 27 ستمبر کے جلسے میں اسٹیج مینجمنٹ متعدد گروپس کے سپرد ہونے سے بے نظمی پیدا ہوئی، ناکافی انتظامات اور غیر واضح انٹری پروٹوکولز سے کارکنان مایوس ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ کے ترجمان فراز مغل نے 100 سے زائد ریڈ پاسز جاری کیے، فراز مغل نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے بدسلوکی کی، کچھ پولیس اہلکاروں کا رویہ غیر اخلاقی اور خواتین سے نامناسب رہا۔ غزہ منصوبہ، امریکی صدر متحرک، تازہ بیان آگیا رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ چیئرمین تحصیل متھرا انعام...
عبدالجبار ابڑو :ریلوے ٹریک پر زوردار دھماکے کے نتیجے میں جعفر ایکسپریس ٹرین کی چار بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ پولیس کےمطابق شکارپور میں نواحی گاؤں سلطان کوٹ کے قریب ریلوے پٹڑی پر زور دار دھماکہ ہوا ۔ دھماکہ کے نتیجے میں راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کی 4 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں,واقعہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور ٹرینوں کی آمد و رفت عارضی طور پر معطل کر دی گئی,دھماکہ اُس وقت ہوا جب جعفر ایکسپریس سلطان کوٹ کے قریب ریلوے ٹریک سے گزر رہی تھی۔ صنم جاوید کو گرفتار کرلیا گیا دھماکے کی شدت کے باعث ٹرین کی 4 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں،واقعہ کے بعد مسافروں میں بھگدڑ مچ...