2025-11-03@16:18:13 GMT
تلاش کی گنتی: 2422

«پولیس ملازمین»:

(نئی خبر)
    لاہور: گلبرگ پولیس نے گن پوائنٹ پر کال سینٹر مالک کو بلیک میل کرکے رقم ہتھیانے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا۔ کال سینٹر مالک نے چند روز قبل ملزم فہیم کو نوکری سے نکال دیا تھا، جس پر ملزم نے اپنے دیگر ساتھی کے ہمراہ گن پوائنٹ پر کال سینٹر مالک سے 50 ہتھیائے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو طارق نامی شخص کو بلیک میل کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان متاثرہ شخص کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیتے رہے، ملزمان سے پستول برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا اور انویسٹی گیشن...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 اکتوبر 2025ء ) مذہبی جماعت کی طرف سے احتجاج کے اعلان کے بعد پارٹیکے مرکز کے باہر کارکنوں کی طرف سے نعرے بازی کی گئی جہاں پولیس کے ساتھ تصادم کی اطلاع بھی موصول ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق لاہور کے علاقہ یتیم خانہ چوک کے قریب ٹی ایل پی کے مرکز کے باہر کارکنوں کے جمع ہونے کے بعد صورتحال خراب ہوئی اور شیلنگ شروع کردی گئی، جس کے بعد ٹی ایل پی کارکنان اور پولیس کے درمیان تصادم ہوگیا اور چوک یتیم خانہ لاہور میں حالات کشیدہ ہوگئے، شہر کی موجودہ صورتحال کے پیش نظرپنجاب یونیورسٹی کو بند کر دیا گیا اور انتظامیہ نے پنجاب یونیورسٹی کے آج ہونے والے ایل...
    فائل فوٹوز وزیرآباد کے علاقے کالا سکّے میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں نئی نویلی دلہن رخسار کو مبینہ طور پر اس کے سسرالیوں نے تیزاب پلا کر قتل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کی رہائشی رخسار کی شادی 12 ستمبر 2025ء کو کالا سکّے کے رہائشی الطاف حسین سے ہوئی تھی، مقتولہ کے اہلِ خانہ کے مطابق شادی کے کچھ ہی دن بعد رخسار کے سسرالی اس بات پر برہم ہو گئے کہ وہ جہیز میں کپڑے نہیں لائی تھی۔رپورٹس کے مطابق رخسار کی ساس اور دیور نے اسے طعنے دینا شروع کر دیے، مقتولہ کے بھائی نے الزام لگایا کہ اس کی بہن کو شوہر الطاف حسین اور ساس نے زبردستی تیزاب پلایا۔ بھارت:...
    انسپکٹر جنرل آف پولیس جموں زون بی ایس ٹوٹی نے دعویٰ کیا کہ علاقے میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔ بھارتی فورسز نے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کر کے گھر گھر تلاشی شروع کی۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ضلع راجوری میں بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی جس سے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فوج، پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور پولیس کے سپیشل آپریشنز گروپ نے گذشتہ شام کو بیرنتھوب کے علاقے میں مشترکہ طور پر کارروائی شروع کی تھی جو آج مسلسل دوسرے روز بھی جاری ہے۔ انسپکٹر جنرل آف...
    اسلام آباد میں فیض آباد کے مقام پر ممکنہ لا اینڈ آرڈر کی صورتحال کے پیش نظر اسلام آباد ٹریفک پولیس نے تفصیلی ٹریفک ڈائیورشن پلان جاری کر دیا ہے۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق اسلام آباد میں ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ اگلے حکم تک بند رہے گا، جبکہ چھوٹی گاڑیوں کے لیے مختلف متبادل راستے تجویز کیے گئے ہیں تاکہ شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ ہو۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فیض آباد کے چاروں اطراف سے ٹریفک کے بہاؤ میں تبدیلی کی گئی ہے۔ اہم ڈائیورشن پوائنٹس درج ذیل ہیں: راول ڈیم چوک سے فیض آباد کی جانب دونوں اطراف ٹریفک بند ہوگی۔ مزید پڑھیں: ٹی ایل پی احتجاج کے باعث راولپنڈی، اسلام آباد میں تعلیمی...
    کراچی/ کوئٹہ: سول لائن سے اغوا ہونے والی 4 سالہ بچی کوئٹہ سے مل گئی ہے اور بچی کے والد نے تصدیق کی ہے کہ بچی ان کے پاس ہے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ کراچی کے علاقے سول لائن ہجرت کالونی سے اغوا کی گئی کمسن بچی کوئٹہ سے مل گئی ہے، 4 سالہ مائرہ 25 اگست کو ہجرت کالونی میں گھر کے باہر سے لاپتہ ہوگئی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ سول لائن پولیس نے بچی کے اغوا کا مقدمہ 26 اگست کو والد کی مدعیت میں درج کیا تھا۔ پولیس کے مطابق بچی کے والد نے بتایا کہ کوئٹہ کے ایک شہری نے فیس بک پر بچی کے اغوا کی خبر دیکھ کر اہل خانہ...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2025ء) گلبرگ پولیس نے گن پوائنٹ پر کال سینٹر مالک کو بلیک میل کرکے رقم ہتھیانے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا۔(جاری ہے) کال سینٹر مالک نے چند روز قبل ملزم فہیم کو نوکری سے نکال دیا تھا، جس پر ملزم نے اپنے دیگر ساتھی کے ہمراہ گن پوائنٹ پر کال سینٹر مالک سے 50 ہتھیائے۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو طارق نامی شخص کو بلیک میل کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان متاثرہ شخص کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیتے رہے، ملزمان سے پستول برآمد کرکے مقدمہ درج کر...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن )عمران خان کئی ہفتے قبل ہی علی امین گنڈاپور کو ہٹانے کافیصلہ کر چکے تھے لیکن علی امین سے ان کی آخری ملاقات میں حالات انتہا کو پہنچے جس میں انہوں نے علیمہ خان پر سنگین الزامات لگائے۔  ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے 30ستمبر کو ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے عمران خان کے ساتھ ملاقات کرکے انہیں بتایا کہ تحریک انصاف گروپ بندی اور عمران خان کو مائنس کرنے میں علیمہ خان کا اہم کردار رہا ہے، علیمہ خان کو پارٹی چیئرپرسن بنانے کیلئے مہم چلائی جارہی ہے، علی امین گنڈا پور نے علیمہ خان پر الزام لگایا تھا کہ وہ ایم آئی کی...
    راولپنڈی: چیف پولیس آفیسر (سی پی او) سید خالد ہمدانی کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انوسٹی گیشن، ڈویژنل ایس پیز، ایس پیز اور ایس ڈی پی اوز نے شرکت کی۔ اجلاس میں شہر کی مجموعی سیکیورٹی اور سیاسی حالات کے تناظر میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ سی پی او نے افسران کو ہدایت کی کہ کسی بھی صورت میں کسی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہ دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی بندش، ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ یا شہری معمولات میں خلل ہرگز برداشت نہیں ہوگا۔ سی پی او کا کہنا...
    اسلام آباد: وفاقی پولیس نے سینیٹر ایمل ولی خان کی گرفتاری کے حوالے سے گردش کرتی خبروں کی تردید کردی۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ایمل ولی خان کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار نہیں کیا۔ ڈی آئی جی جواد طارق نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ایمل ولی خان کو نہ تو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا ہے اور نہ ہی وہ اسلام آباد کی حدود میں گرفتار ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے میڈیا پر چلنے والی تمام خبریں بے بنیاد اور غلط ہیں۔ Tagsپاکستان
    اسلام آباد میں ڈرائیونگ لائسنس کی ڈیڈلائن ہائی کورٹ میں چیلنج کردی گئی۔عدالت عالیہ اسلام آباد کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ڈرائیونگ لائسنس 7 اکتوبر تک بنوانے کی ڈیڈ لائن دینے پر چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کو طلب کرلیا۔جج نے پولیس افسر کو کل ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے اور تحریری حکم نامے میں کہا کہ معاملہ ہنگامی اور عوامی نوعیت کا ہے، چیف ٹریفک آفیسر کل اپنی حاضری یقینی بنائیں۔عدالتی حکم نامے میں مزید کہا گیا کہ چیف ٹریفک آفیسر کل 9 اکتوبر کو متعلقہ ریکارڈ کے ساتھ پیش ہوکر عدالت کی معاونت کریں۔یاد رہے کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کو 7 اکتوبر تک ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 08 اکتوبر 2025ء) جرمن وزیر داخلہ الیکسانڈر ڈوبرنٹ نے ایک مسودہ قانون پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کو جدید تکنیکی ذرائع استعمال کرنے کی اجازت دی جائے گی، جن میں الیکٹرو میگنیٹک پلسز، جی پی ایس میں خلل اور سگنل جامنگ جیسے اقدامات شامل ہوں گے۔ ڈوبرنڈٹ نے کہا، ''اس کا مطلب ہے کہ ڈرونز کو روکنے اور مار گرانے کا عمل اب وفاقی پولیس کے لیے باقاعدہ طور پر ممکن ہو گا۔‘‘ انہوں نے مزید بتایا کہجرمنی اپنے اتحادی ممالک اسرائیل اور یوکرین سے جدید ڈرون دفاعی نظام سیکھ رہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ جرمنی میں ایک مشترکہ ڈرون دفاعی مرکز قائم کیا جائے گا، جہاں ریاستی اور وفاقی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ائیرپورٹ پر واقع اسکول میں 12 سالہ طالبہ سے مبینہ طور پر ہراسانی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ واقعہ دو روز قبل پیش آیا جس کے بعد شہر بھر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ طالبہ سے ہراسانی میں اسکول کا کینٹین ملازم ملوث ہے۔ واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا ہے، تاہم پولیس نے اس کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔ایس ایس پی ملیر عبد الخالق کے مطابق اسکول انتظامیہ نے واقعے کی کوئی تحریری شکایت درج نہیں کرائی، جب کہ انہیں اس افسوسناک واقعے کا علم گزشتہ روز ہوا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کر...
    اسلام آباد(صغیر چوہدری )اسلام آباد میں ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کا نیا ریکارڈ قائم ہو گیا۔ صرف ایک ماہ میں ایک لاکھ 28 ہزار شہریوں نے لائسنس بنوائے جبکہ آج سے بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں پر مقدمات درج ہوں گے ٹریفک پولئس کےمطابق یکم ستمبر سے 7 اکتوبر تک اسلام آباد میں ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ 28 ہزار تک پہنچ گئی جو کہ ایک نیا ریکارڈ ہےچیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں کے مطابق، اسلام آباد میں لائسنس بنوانے کی شرح میں 540 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جو گزشتہ آٹھ برسوں میں سب سے زیادہ ہے ان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے شہریوں نے ٹریفک پولیس پر بھرپور...
    وفاقی دارالحکومت کے مرکزی تجارتی علاقے بلیو ایریا میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب فائرنگ کے ایک افسوسناک واقعے میں 1 فرد جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا ہے۔ واقعہ اسلام آباد اسٹاک ایکسچینج ٹاور کے سامنے، لوفولوجی بیکری کے قریب پیش آیا۔ پولیس کے مطابق ایک شخص جس کا نام احسان الٰہی ہے اور وہ وزارت ہاؤسنگ کا ملازم تھا، موقع پر چل بسا جبکہ دوسر شخص شدید زخمی ہوا جسے بروقت اسپتال منتقل کر کے بچا لیا گیا۔ #Islamabad: On 7/10/25 around 11:25pm 1 killed infront of Loafology bakery in bluearea. Area cordoned off. #ChampAlertsOnTheGo #CAOTG pic.twitter.com/eQLg71Vdh8 — Shaheryar Hassan (@shaheryarhassan) October 7, 2025 واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور کرائم سین انویسٹی گیشن...
     ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق وزیر داخلہ اور آئی جی اسلام آباد کی ہدایات پر شروع کی گئی لائسنس بنوانے کی مہم کی ڈیڈ لائن آج ختم ہوگئی ہے۔ یکم ستمبر سے 7 اکتوبر تک ایک لاکھ 28 ہزار شہریوں نے لائسنس کے عمل کو مکمل کیا، جس سے لائسنس بنوانے کی شرح میں 540 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ایک ہفتے میں کتنی گاڑیوں کے چالان کیے؟ چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن ر حمزہ ہمایوں نے کہا کہ گزشتہ 8 سال میں پہلی بار لائسنس بنوانے کی شرح میں یہ ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ انہوں نے شہریوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں نے اسلام...
    ویب ڈیسک :گھوٹکی کے علاقے میرپور ماتھیلو میں پریس کلب کے جنرل سیکرٹری طفیل رند قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہو گئے۔  پولیس کے مطابق طفیل رند اپنے بچوں کو اسکول چھوڑنے جا رہے تھے کہ نامعلوم حملہ آوروں نے جروار روڈ، مسو واہ کے قریب ان پر فائرنگ کر دی۔فائرنگ کے نتیجے میں  صحافی طفیل رند موقع پر ہی دم توڑ گئے۔   ان کی لاش کو ڈی ایچ کیو اسپتال میرپور ماتھیلو منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پاکستان میں8 اکتوبر کو آنیوالے تباہ کن زلزلے کو 20 برس بیت گئے، خوفناک یادیں آج بھی ذہنوں پر نقش  وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کا رات گئے بغیر پیشگی اطلاع کے اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے اکیڈمی میں جاری اپ گریڈیشن منصوبے اور نئے زیر تعمیر ہاسٹل کے کام کا جائزہ لیا۔(جاری ہے) دورے کے دوران وزیر داخلہ نے زیر تعمیر ہاسٹل کی تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا اور بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ تین سلیب مکمل ہو چکے ہیں جبکہ باقی پر کام تیزی سے جاری ہے۔محسن نقوی نے اس موقع پر زیر تربیت پولیس افسران سے ملاقات بھی کی اور انہیں فراہم کی جانے والی سہولتوں سے متعلق استفسار کیا۔ زیر تربیت افسران نے موجودہ سہولتوں پر اطمینان کا اظہار...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کا رات گئے بغیر پیشگی اطلاع کے اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے اکیڈمی میں جاری اپ گریڈیشن منصوبے اور نئے زیر تعمیر ہاسٹل کے کام کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران وزیر داخلہ نے زیر تعمیر ہاسٹل کی تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا اور بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ تین سلیب مکمل ہو چکے ہیں جبکہ باقی پر کام تیزی سے جاری ہے۔ محسن نقوی نے اس موقع پر زیر تربیت پولیس افسران سے ملاقات بھی کی اور انہیں فراہم کی جانے والی سہولتوں سے متعلق استفسار کیا۔ زیر تربیت افسران نے موجودہ سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ نیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی پولیس نے سینیٹر ایمل ولی خان کی گرفتاری کے حوالے سے گردش کرتی خبروں کی تردید کردی۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ایمل ولی خان کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار نہیں کیا۔ڈی آئی جی جواد طارق نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ایمل ولی خان کو نہ تو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا ہے اور نہ ہی وہ اسلام آباد کی حدود میں گرفتار ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے میڈیا پر چلنے والی تمام خبریں بے بنیاد اور غلط ہیں۔ خبر ایجنسی سیف اللہ
    بلوچستان کے ضلع مستونگ میں مرکزی بازار کے ایک نجی بینک میں دن دیہاڑے بڑی ڈکیتی کی واردات پیش آئی، جہاں مسلح افراد 15 لاکھ 60 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق 6 سے 7 حملہ آور اچانک بینک میں داخل ہوئے، عملے کو یرغمال بنایا اور کیش کاؤنٹر سے نقدی لے اڑے۔ واقعے کے دوران بازار میں افراتفری پھیل گئی اور خوف کے باعث دکانداروں نے فوری طور پر اپنی دکانیں بند کردیں۔ ڈکیتی کے بعد علاقے میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے اور تحقیقات شروع کر دی گئیں۔ پولیس حکام کے...
    کراچی: نارتھ کراچی رحمانیہ موڑ کے قریب پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں زخمی حالت میں گرفتار ہونے والا ملزم دوران علاج دم توڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب خواجہ اجمیرنگری تھانے کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر فائیو بی تھری رحمانیہ موڑ کے قریب پولیس اوراسٹریٹ کرمنلز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں زخمی حالت میں گرفتار ہونے والا ملزم محمد علی ولد دلاور دوران علاج عباسی شہید اسپتال میں دم توڑگیا۔ ایس ایچ او خواجہ اجمیر نگری راؤ سرفراز کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم اور دوران علاج دم توڑ نے والے ملزم نے دو روز قبل شہری سے اس کی موٹر سائیکل اوراس کے موبائل فونز...
    وفاقی پولیس نے سینیٹر ایمل ولی خان کی گرفتاری کے حوالے سے گردش کرتی خبروں کی تردید کردی۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ایمل ولی خان کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار نہیں کیا۔ ڈی آئی جی جواد طارق نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ایمل ولی خان کو نہ تو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا ہے اور نہ ہی وہ اسلام آباد کی حدود میں گرفتار ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے میڈیا پر چلنے والی تمام خبریں بے بنیاد اور غلط ہیں۔ 
    ---فائل فوٹو  صوبۂ سندھ کے شہر نواب شاہ سے 7 سال کی بچی کی لاش ملی ہے۔پولیس کے مطابق 7 سالہ بچی کی لاش اصغر کالونی سکرنڈ سے ملی ہے۔ بچی کے کان اور بازو کٹے ہوئے ہیں۔دوسری جانب بچی کے والدین نے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کے قاتلوں کی گرفتار کے لیے کارروائیاں جاری ہیں، قاتلوں کو جَلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
    ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ لوہی بھیر کی ٹیم نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے گھریلو چوری کی وارداتوں میں ملوث منظم افغان گروہ کے 3 ارکان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک کروڑ 66 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات، 4 لیپ ٹاپس اور ایک آئی پیڈ برآمد کیے گئے ہیں۔ مزید پڑھیں: شہریوں کے محافظ پولیس اہلکار جو فرض سے غداری کر بیٹھے گرفتار ملزمان کی شناخت عبداللہ، عثمان اللہ اور کامران کے ناموں سے ہوئی ہے، جن کے خلاف متعدد مقدمات پہلے سے درج ہیں۔ ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق کے مطابق ملزمان کے خلاف تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے تاکہ انہیں قرارِ واقعی سزا دلائی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جنوب مشرقی انگلینڈ کی مسجد میں شرپسندوں نے آگ لگا دی، پولیس نے نفرت پر مبنی جرم قرار دیاعالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق جمعرات کو مانچسٹر میں یہودی عبادت گاہ پر حملے میں دو افراد ہلاک اور چار زخمی ہوئے تھے۔ اس کے ٹھیک دو دن بعد جنوب مشرقی انگلینڈ کے علاقے سسیکس میں شرپسندوں نے ایک مسجد میں آگ لگادی۔پیس ہیون مسجد کے ترجمان نے کہا کہ یہ نفرت انگیز عمل ہماری کمیونٹی یا ہمارے قصبے کی نمائندگی نہیں کرتا۔ انھوں نے کہا، “پیس ہیون ہمیشہ ہی مہربانی، احترام اور باہمی تعاون کا مقام رہا ہے، اور ہم ان اقدار کو مجسم کرتے رہیں گے۔”انگلش ساحلی قصبے میں مسجد کو آگ لگانے کے واقعے کی پولیس تحقیقات...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) شرافی گوٹھ کے علاقے لانڈھی بادل گوٹھ میں 7 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو شہریوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ ایس ایچ او شرافی گوٹھ قمر عباس کے مطابق بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ ہفتے کی شب پیش آیا تھا، علاقہ مکینوں نے بادل گوٹھ علی گارڈن کے قریب سنسان جگہ سے 7 سالہ بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والے 65 سے 70 سالہ معشوق علی نامی ملزم کو پکڑا تھا اور علاقہ مکینوں نے متاثرہ بچی کے والد کو اطلاع کر دی تھی۔ پولیس افسر کے مطابق والد اپنے داماد کے ساتھ موقع پر پہنچا تھا اور والد نے مدد گار 15...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر ) اورنگی ٹاؤن میں بیروزگاری سے تنگ آکر نوجوان نے پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے علاقے ایک نمبر سیکٹر ڈی ون محمد پارک کے قریب گھر سے پھندا لگی لاش ملی۔ لاش کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو عملہ موقع پر پہنچے۔ پولیس نے موقع سے معائنہ کے بعد لاش کو تحویل میں لے کر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔ جہاں متوفی کی شناخت 17 سالہ مکرم ولد فہیم کے نام سے ہوئی۔ اورنگی ٹاون کے ہیڈ محرر حسیب نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں واقعہ خودکشی کا معلوم ہواہے۔ متوفی کے گھر والوں نے پولیس کو بتایا کہ مکرم بیروزگار تھا کہیں کام نہیں مل رہا تھا جس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251006-08-20 کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے سیکرٹری اطلاعات مجاہدچنا نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد پر پولیس کے دھاوے اور صحافیوں پر تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیپٹل پولیس کا یہ اقدام آزادی اظہارِ رائے اور آزادی صحافت پر براہِ راست حملہ ہے ۔جس نے دور آمریت کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے ،کسی بھی جمہوری اورمہذب معاشرے میں اس طرح کے صحافت اورانسانیت دشن اقدام کو کسی طور برداشت نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے آج ایک بیان میں کہاکہ کراچی سمیت ملک کے چھوٹے بڑے شہروں کے بعد اب دارالخلافہ اسلام آباد کا نیشنل پریس کلب بھی پولیس گردی سے محفوظ نہیں رہا جوکہ صحافتی تنظیموں کے رہنمائوں کے لیے بھی لمحہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251006-08-17 اسلام آباد(صباح نیوز)اسلام آباد پولیس نے آزاد کشمیر سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک آڈیو ٹیپ کو جعلی قراردیا ہے ۔ اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے اتوار کو ا یک بیان میں کہا کہ آڈیو ٹیپ میں جھوٹا دعویٰ کیا گیا ہے کہ آزاد کشمیر کے افراد کو راولپنڈی اسلام آباد کی حدود میں خاص طور پر چیک کیا جا رہا ہے۔ یہ خبر سراسر غلط ہے اور جھوٹی ہے۔ اسلام آباد پولیس کو ایسی کوئی ہدایات جاری نہیں کی گئی ہیں۔ معمول کی چیکنگ سب شہریوں کے لیے برابر ہے۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ گمراہ کن افواہوں اور پراپیگنڈہ پر کان مت دھریں۔ کسی بھی شکایت کی صورت میں پکار 15...
    ایمل ولی خان—فائل فوٹو عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صدر ایمل ولی خان نے خیبر پختون خوا حکومت کے 12 سیکیورٹی اہلکار دینے کے بیان پر ردِعمل دیا ہے۔ صوبائی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ایمل ولی خان کی سیکیورٹی پر 12 پولیس اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں۔ بیرسٹر سیف کی ایمل ولی کو ذاتی طور پر سیکیورٹی دینے کی آفرخیبر پختون خوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر محمد علی سیف نے اے این پی کے سربراہ ایمل ولی کو ذاتی طور پر سیکیورٹی دینے کی آفر کر دی۔ صوبائی حکومت کے مطابق وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر صوبائی حکومت نے ایمل ولی خان کی سیکیورٹی دی ہے۔کے پی حکومت کے مطابق اسلام آباد...
    سوشل میڈیا پر پنجاب میں آزاد کشمیر کے شہریوں کی اضافی اسکریننگ کے حوالے سے وائرل ہونے والی آڈیو کو بے بنیاد قرار دے دیا گیا ہے۔ معاملہ کیا ہے؟ آزاد کشمیر میں حالیہ ہونے والے عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج کے تناظر میں سوشل میڈیا پر ایک آڈیو شیئر کی گئی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پنجاب میں مقیم آزاد کشمیر کے شہریوں کی اضافی اسکریننگ (چھان بین) کی جائے گی۔ لندن میں خود ساختہ جلا وطنی گزارنے والے یوٹیوبر عمران ریاض نے اپنے ایک وی لاگ میں اس آڈیو کو چلایا اور دعویٰ کیا تھا کہ انہیں کسی صحافی نے یہ بھیجی ہے۔ آڈیو میں کیا ہے؟ آڈیو میں کسی شخص کو یہ کہتے سنا گیا کہ...
    اسلام آباد پولیس نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک آڈیو کلپ کو من گھڑت اور جھوٹی قرار دیتے ہوئے اس کی سختی سے تردید کی ہے۔ ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ایسی گمراہ کن افواہیں پھیلانا نہ صرف غیر اخلاقی، بلکہ قانوناً جرم ہے، اور اس جرم میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ کشمیر کے شہریوں سے متعلق دعویٰ بے بنیاد قرار مذکورہ آڈیو میں یہ جھوٹا دعویٰ کیا گیا تھا کہ راولپنڈی اور اسلام آباد کی سرحد پر کشمیر سے تعلق رکھنے والے افراد کو خاص طور پر نشانہ بنا کر چیک کیا جا رہا ہے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس نے واضح کیا کہ “یہ دعویٰ مکمل طور پر بے بنیاد اور...
    جڑواں شہروں کی باونڈری پر کشمیریوں کی خصوصی چیکنک کی باتیں گمراہ کن ہیں،ترجمان اسلام آباد پولیس WhatsAppFacebookTwitter 0 5 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) وفاقی پولیس نے پولیس سے منسوب سوشل میڈیا پر زیر گردش آڈیو کو جعلی قرار دے دیا۔اسلام آباد پولیس کے مطابق سوشل میڈیا پر کشمیریوں سے متعلق زیرگردش پولیس سے منسوب آڈیو جعلی ہے، جڑواں شہروں کی باونڈری پر کشمیریوں کی خصوصی چیکنک کی باتیں گمراہ کن ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس کو ایسی کوئی ہدایات جاری نہیں کی گئیں، معمول کی چیکنگ سب شہریوں کیلیے برابر ہے، شہری ایسی گمراہ کن افواہوں اور پروپیگنڈے پر کان مت دھریں۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق گمراہ کن افواہ پھیلانا...
    —فائل فوٹو اسلام آباد پولیس نے سوشل میڈیا پر کشمیریوں سے متعلق زیرِ گردش پولیس سے منسوب آڈیو جعلی قرار دے دی۔سوشل میڈیا پر زیرِ گردش مبینہ متنازع آڈیو کے معاملے پر اسلام آباد پولیس نے ردِعمل دیا ہے اور کہا ہے کہ پولیس سے منسوب آڈیو جعلی ہے۔ترجمان پولیس نے کہا ہے کہ جڑواں شہروں کی باؤنڈری پر کشمیریوں کی خصوصی چیکنگ کی باتیں گمراہ کن ہیں۔ترجمان نے مزید کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس کو ایسی کوئی ہدایات جاری نہیں کی گئیں، معمول کی چیکنگ سب شہریوں کے لیے برابر ہے۔ترجمان نے یہ بھی کہا ہے کہ شہری ایسی گمراہ کن افواہوں اور پروپیگنڈے پر کان مت دھریں، گمراہ کن افواہ پھیلانا جرم ہے، قانونی کارروائی عمل میں...
    اسلام آباد پولیس نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک مبینہ آڈیو کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آڈیو میں کیا گیا دعویٰ سراسر بے بنیاد اور جھوٹا ہے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی جھوٹی آڈیو کا معاملہ۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک آڈیو میں جھوٹا دعویٰ کیا گیا ہے کہ AJK کے افراد کو راولپنڈی اسلام آباد کی باؤنڈری پر خاص طور پر چیک کیا جا رہا ہے۔ یہ خبر سراسر غلط ہے اور جھوٹی ہے۔ اسلام آباد پولیس کو ایسی کوئی ہدایات جاری… — Islamabad Police (@ICT_Police) October 5, 2025 مذکورہ آڈیو میں یہ الزام عائد کیا گیا تھا کہ اسلام آباد پولیس نے خصوصی ہدایات دے رکھی ہیں کہ...
    انگلینڈ کی کاؤنٹی ایسٹ سسیکس میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک مقامی مسجد کے باہر کھڑی کار کو آگ لگا دی گئی۔ پولیس نے اس واقعے کو نفرت انگیز جرم (Hate Crime) قرار دے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پولیس کے مطابق، 4 اکتوبر کی رات کو پیش آنے والے واقعے کے بعد فائر بریگیڈ کو طلب کیا گیا۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ مسجد کے ایک رضاکار نے بتایا کہ دو افراد نے مسجد میں داخل ہونے کی کوشش ناکام ہونے پر باہر کھڑی کار پر کوئی چیز چھڑک کر آگ لگا دی۔ رضاکار کے مطابق، اس وقت مسجد میں صرف دو افراد موجود تھے جو بروقت باہر نکلنے میں کامیاب...
    تھانہ ویمن پولیس کی کارروائی کے دوران گھر سے طلائی زیوارت چرانے والی گھریلو ملازمہ اپنی والدہ سمیت گرفتار کر لی گئی۔ پولیس کے مطابق 2 لاکھ سے زائد مالیت کا طلائی لاکٹ اور زیورات کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم 73 ہزار روپے برآمد کی گئی۔ ملزمہ نے مالک کی غیر موجودگی میں اپنے والد اور والدہ کے ساتھ مل کر طلائی زیورات چرائے تھے۔ تھانہ ویمن پولیس نے مقدمہ درج کرکے گھریلو ملازمہ اور اسکی والدہ کو گرفتار کر لیا، ملزمہ کے والد کو بھی جلد گرفتار کرکے مزید برآمدگی کی جائے گی۔ ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
    شہر قائد کے علاقے ڈیفنس خیابان بدر کمرشل ایریا میں فلیٹ سے خواجہ سرا کی گلے میں پھند لگی لاش ملی ۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خیابان بدر کمرشل ایریا کے فلیٹ سے خواجہ سرا کی پھندے سے لٹکی لاش کی اطلاع ملنے پر امدادی کارکن اور پولیس کی نفری وقوعہ پر پہنچی۔ پولیس نے کرائم سین سے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد خواجہ سرا کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا۔  اس حوالے سے ایس ایچ او درخشاں شاہد تاج نے بتایا کہ خواجہ سرا کی شناخت ابیہ کے نام سے کی گئی جبکہ اس کا اصل نام عبداللہ بابر ہے تاہم ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ خواجہ سرا یسریٰ نامی لڑکی کے ہمراہ...
    اپنے مذمتی بیان میں جماعت اسلامی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات نے واقعے کی تحقیقات اور ذمہ دار اہلکاروں، ماسٹر مائنڈ کو قانون کے کٹہرے میں لانے اور آئندہ اس قسم کے واقعات کی روک تھام کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد پر پولیس کے دھاوے اور صحافیوں پر تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیپٹل پولیس کا یہ اقدام آزادی اظہارِ رائے اور آزادی صحافت پر براہِ راست حملہ ہے، جس نے دور آمریت کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، کسی بھی جمہوری اور مہذب معاشرے میں اس طرح کے صحافت اور انسانیت دشن اقدام کو کسی طور برداشت نہیں کیا جا...
    کراچی ڈیفنس کے علاقے بدر کمرشل میں فلیٹ سے خواجہ سرا کی لاش ملی ہے۔پولیس حکام کے مطابق مرنے والے خواجہ سرا اور ایک لڑکی نے فلیٹ کرائے پر لیا ہوا تھا۔ لڑکی کا موقف ہے کہ لاش چھت کے کنڈے میں ڈوپٹے سے لٹکی دیکھی تھی۔پولیس کے مطابق لڑکی نے محلے والوں کی مدد سے لاش نیچے اتروائی اور پولیس کو واقعے کی اطلاع دی ہے۔پولیس حکام کے مطابق جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں، اب تک کی تفتیش سے معاملہ خود کشی کا لگ رہا ہے۔
    نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں صحافیوں پر پولیس تشدد کے خلاف تمام صحافتی گروپ متحد ہوگئے اور مشترکہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ نیشنل پریس کلب کے قائم مقام صدر احتشام الحق کی سربراہی میں منعقدہ اجلاس میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو چارٹر آف ڈیمانڈ کی تیاری کا مینڈیٹ دیا گیا۔ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ کمیٹی کی صدارت صدر نیشنل پریس کلب اظہر جتوئی کریں گے جبکہ سیکریٹری نیشنل پریس کلب نیر علی کو کمیٹی کا سیکریٹری نامزد کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: نیشنل پریس کلب اسلام آباد پر پولیس گردی کے خلاف ملک گیر یومِ سیاہ منانے کا اعلان جوائنٹ ایکشن کمیٹی میں صدر پی ایف یو جے افضل بٹ،...
    کراچی: لانڈھی میں جائیداد کے تنازع پر بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو ہتھوڑا کے وار سے قتل کردیا۔ ایس ایچ او شرافی گوٹھ قمر عباس نے بتایا کہ لانڈھی معین آباد فیوچر کالونی میں واقع گھر میں 3 اکتوبر کو جائیداد کے تنازع پر  بڑے بھائی اختر سید نے ہتھوڑے کا وار کرکے اپنے چھوٹے بھائی  40 سالہ وزیر خان ولد سید چراغ کو شدید زخمی کردیا تھا۔ متوفی جناح اسپتال میں زیر علاج تھا جہاں وہ دوران علاج جاں بحق ہوگیا، مقتول بے روز گار تھا۔ پولیس کے مطابق مقتول کا بڑا بھائی ملزم اختر فرار ہے۔ پولیس نے آلہ قتل برآمد کرلیا ہے۔ واقعہ کی تفتیش جاری ہے اور ملزم کی گرفتاری کی کوشش کی جارہی ہے۔
    کرک پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کرلی جب کہ کالعدم تنظیم کے اہم کارندے نے ریاست کے سامنے سرینڈر کردیا۔ ڈی پی او شہباز الہیٰ کی قیادت میں امن دشمن عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، خٹک اتحاد کی کوششوں سے کالعدم تنظیم کا کارندہ قومی دھارے میں واپس آگیا۔ سرینڈر ہونے والا نوجوان المعروف ساحل کالعدم تنظیم سے وابستہ تھا، ساحل نے خٹک اتحاد کی وساطت سے پولیس اور ریاستِ پاکستان کے سامنے خود سپردگی کی۔ ڈی پی او کرک شہباز الٰہی نے کہا کہ غلطی کا اعتراف کرنے والوں کے لیے ریاست کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں، قومی دھارے میں واپس آنے والوں کو خوش آمدید کہا جائے گا۔ خٹک اتحاد کے صدر الحاج مدثر ایوب نے کہا کہ مزید گمراہ نوجوان بھی...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+خبر نگار) سربراہ جمعیت علماء اسلام (ف) مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ نیشنل پریس کلب پر پولیس گردی کے واقعہ کی مذمت کرتا ہوں۔ مشکل وقت میں صحافی برادری کے شانہ بشانہ کھڑا ہوں۔ وہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد پہنچے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔ انہوں نے کہا کہ صحافی پرامن لوگ اور اپنا دائرہ کار جانتے ہیں۔ ہر چار دیواری کا اپنا ایک تقدس ہوتا ہے۔ وہ صحافی فیلڈ میں نہیں تھے کہ ان کے خلاف شکایت کی جا سکے اور نہ ہی انہوں نے قانون ہاتھ میں لیا تھا۔ اسلام آباد پولیس کے اہلکار آئے، انہوں نے تشدد کیا اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت کے وژن اور آئی جی سندھ کی ہدایت پر کراچی میں شہریوں کی سہولت کیلیے لرنر ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کیلیے موبائل وین سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ سرکاری طور پر 2 موبائل وینیں شہریوں کو دہلیز پر سہولت فراہم کریں گی۔ پولیس ترجمان کے مطابق 2 اکتوبر کو موبائل وین 1 نے پبلک اینڈ کمیٹی بریٹا لائنز میں 115 لرنر لائسنس جاری کیے جبکہ موبائل وین 2 نے آل لیاقت آباد ویلفیئر میں 204 لرنر لائسنس جاری کیے۔ آج 4 اکتوبر بروز ہفتہ کو موبائل وین 1 جعفریہ الائنس نشتر پارک جبکہ موبائل وین 2 پاکستان نوجوان فاؤنڈیشن میں موجود ہوگی تاکہ شہری باآسانی لرنر لائسنس حاصل کر سکیں۔ پولیس...
    رہنمائوں کا کہنا تھا کہ نیشنل پریس کلب پر حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، ایسے واقعات عالمی سطح پر ملکی بدنامی کا باعث بنتے ہیں، اس لیے اس میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔  اسلام ٹائمز۔ ملتان یونین آف جرنلسٹس کے زیراہتمام نیشنل پریس کلب اسلام آباد پر پولیس کے غیرقانونی دھاوے اور صحافیوں پر تشدد کے خلاف پریس کلب ملتان میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں مختلف صحافتی تنظیموں اور پریس کلب کے عہدیداران نے بھی شرکت کی، مظاہرے کی قیادت صدر ایم یو جے ملک شہادت حسین اور جنرل سیکرٹری ایم یو جے مظہر خان نے کی، مظاہرے میں اسسٹنٹ سیکرٹری پی ایف یو جے جمشید رضوانی سمیت...
    نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کا کہنا تھا کہ پریس کلب میں پولیس گردی کی گئی، پُرتشدد واقعے کی مذمت اور صحافیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتا ہوں، صحافی پُرامن لوگ اور اپنا دائرہ کار جانتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ صحافیوں کے ساتھ ہوں، پولیس گردی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ وفاقی پولیس کے اہلکاروں کے صحافیوں پر تشدد کیخلاف اظہار یکجہتی کرنے کے لیے سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نیشنل پریس کلب اسلام آباد پہنچے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔ ...
    نیشنل پریس کلب پر اسلام آباد پولیس کے حملے کے خلاف پریس کلب پر سیاہ پرچم لہرایا گیا اور احتجاجی ریلی نکالی گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز ) پی ایف یو جے کی کال پر راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب اسلام آباد پر اسلام آباد پولیس کے حملے ، صحافیوں پر بہیمانہ تشدد اور این پی سی میں توڑ پھوڑ کیخلاف یوم سیاہ منایا گیا،نیشنل پریس کلب میں سیاہ پرچم لہرا گیا پریس کلب سے بلیوایریا تک احتجاجی ریلی نکالی گئی اس موقع پر جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن بھی صحافیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے نیشنل پریس کلب پہنچ گئے، صحافیوں...
    اسلام آباد: نیشنل پریس کلب پر وفاقی پولیس کی جانب سے دھاوا بولنے اور غنڈہ گردی کرنے پر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے زیر اہتمام جمعہ کی شام بھرپور احتجاج کیا گیا ریلی نکالی گئی، اظہار یکجہتی کیلئے مولانا فضل الرحمن بھی پہنچ گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ کی قیادت میں سیکڑوں  صحافیوں نے نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاج کیا اور بعد ازاں شہید ملت سیکریٹریٹ تک احتجاجی ریلی بھی نکالی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے افضل بٹ نے کہا کہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد پر ہونے والی پولیس گردی کے خلاف جمعہ کو ملک بھر کے پریس کلبز پر سیاہ پرچم لہرائے جا رہے ہیں، پریس...
    جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ صحافی پرامن لوگ ہیں اور اپنا دائرہ کار خوب جانتے ہیں، پریس کلب میں صحافیوں پر تشدد کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، صحافیوں کا احتجاج حق بجانب ہے اور وہ ہر حال میں ان کے شانہ بشانہ ہیں۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد پر پولیس گردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل وقت میں وہ صحافی برادری کے ساتھ کھڑے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: صحافیوں پر تشدد: وزیرداخلہ محسن نقوی کا نوٹس، آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب کرلی مولانا فضل الرحمٰن وفاقی پولیس اہلکاروں کے صحافیوں پر تشدد کے خلاف اظہارِ...
    جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پولیس گردی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس مشکل وقت میں صحافی برادری کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ “پریس کلب میں جو کچھ ہوا، وہ انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔ صحافیوں پر پولیس تشدد کسی طور پر برداشت نہیں کیا جا سکتا۔”  انہوں نے کہا کہ صحافی پرامن اور باشعور لوگ ہیں، جو اپنا دائرہ کار جانتے ہیں۔ “نیشنل پریس کلب ایک مقدس جگہ ہے، اور وہاں موجود صحافی میدان میں نہیں بلکہ اپنی حدود میں موجود تھے۔ ان کے...
    اسلام آباد: نیشنل پریس کلب پر پولیس کے دھاوے کے خلاف صحافیوں کا شدید ردعمل سامنے آیا اور انہوں نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران احتجاجی بائیکاٹ کرتے ہوئے پریس گیلری سے واک آؤٹ کیا۔ اجلاس کی صدارت اسپیکر سردار ایاز صادق نے کی، جہاں صحافی سیاہ پٹیاں باندھ کر کارروائی کا بائیکاٹ کرتے ہوئے باہر نکل گئے۔ اسپیکر نے صحافیوں سے مذاکرات کے لیے تین رکنی حکومتی وفد بھیجا لیکن صحافیوں نے اپنے مطالبات پر ڈٹے رہنے کا اعلان کیا۔ اس دوران پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی ایوان سے واک آؤٹ کیا۔ سید نوید قمر کا کہنا تھا کہ صحافیوں کے ساتھ وعدے کیے گئے مگر عملی طور پر کوئی بہتری نظر نہیں آئی۔ ایوان میں سابق اسپیکر...
    لندن سے چوری شدہ گاڑی کی کراچی میں موجودگی کی اطلاع دینے پر پاکستانی پولیس نے انٹرپول سے کار کی موومنٹ کا ٹریکرز لاگ مانگ لیا۔پاکستانی پولیس کو فراہم کی گئی اب تک کی تفصیل کے مطابق کراچی میں یہ بیش قیمت گاڑی کورنگی، صدر اور اعظم بستی میں ٹریس کی گئی۔تاہم کراچی پولیس افسر کا کہنا ہے کہ صرف ٹریکر کی ایک لوکیشن پر گاڑی کی تلاش مشکل ہے، اس  کیلئے مکمل ٹریکنگ لاگ طلب کیا ہے۔برطانوی پولیس کے مطابق سیاہ رنگ کی رینج روور 22 نومبر 2022 کو نارتھ یارک شائر کے علاقے ہیروگیٹ سے چوری ہوئی تھی۔چند روز قبل ایس ایس پی اے وی ایل سی امجد شیخ نے بتایا تھا کہ گاڑی کی برآمدگی کیلئے  ...
    اسلام آباد: آئی جی اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ میں خود صحافی رہا ہوں، پریس کلب پر پولیس دھاوے کی انکوائری کررہے ہیں۔ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسلام آباد پولیس کی جانب سے صحافیوں پر تشدد کے واقعے پر آئی جی اسلام آباد نے تحقیقات کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز کے واقعے کی ہم مکمل انکوائری کر رہے ہیں۔ آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ صحافیوں کی عزت اور تکریم میرے لیے انتہائی اہمیت رکھتی ہے کیونکہ میں خود بھی صحافی رہ چکا ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اس سلسلے میں تمام صحافتی تنظیموں سے رابطے میں ہیں۔ ایک صحافی کے سوال پر کہ پولیس کو...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2025ء) اسلام آباد پولیس نیشنل پریس کلب میں داخل ہوگئی، کیفے ٹیریا میں توڑ پھوڑ کی اور صحافیوں پر تشدد کیا گیا۔اسلام آباد میں آزاد کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کے زیرِ اہتمام نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔(جاری ہے) صدر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ افضل بٹ کے مطابق پریس کلب کے عہدیداروں سے رابطہ نہیں کیا گیا، پریس کلب کے عہدیداروں اور ملازمین پر تشدد کیا گیا۔افضل بٹ نے کہا کہ پولیس کو پریس کلب میں داخل ہونے پر جواب دینا ہوگا، پولیس کی اس کارروائی کے خلاف بھرپور احتجاج کریں گے، پولیس نے کیمرا مینز کے کیمرے اور موبائل فون چھیننے کی کوشش کی۔...
    اسلام آباد: نیشنل پریس کلب میں پولیس دھاوے کے خلاف صحافیوں کی جانب سے قومی اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ کرتے ہوئے واک آؤٹ کردیا گیا۔ قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں شروع ہوا، جس میں  صحافیوں نے کارروائی کا بائیکاٹ کرتے ہوئے واک آؤٹ کیا۔ صحافیوں نے پریس گیلری سے واک آؤٹ کرتے ہوئے سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کیا۔ اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی نے تین رکنی حکومتی وفد صحافیوں سے مذاکرات کے لیے بھیجا۔ سید نوید قمر نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے واک آؤٹ کیا، احتجاج کیا ، ہمیں کچھ یقین دہانیاں کرائی گئیں مگر گراؤنڈ پر ابھی تک وہی صورتحال ہے۔ ہم...
    اسلام آباد+ شیخوپورہ (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں پریس کلب میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعہ کا نوٹس لے لیا اور آئی جی اسلام آباد پولیس سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے صحافیوں پر تشدد کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ صحافی برادری پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں واقعہ میں ملوث اہلکاروں کا تعین کر کے انضباطی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ واضح رہے کہ نیشنل پریس کلب پر پولیس اہلکاروںکے دھاوا کا واقعہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے افسروں کے درمیان رابطے کی کمی کا پیش آیا۔ سرکل انچارج اور مجسٹریٹ کے درمیان رابطے کا تسلسل ہوتا تو پولیس اہلکاروں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد میں پولیس نے نیشنل پریس کلب کے باہر آزاد کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کے مظاہرے کی کوریج کرنے والے صحافیوں پر تشدد کیا، بعد ازاں پولیس نے پریس کلب کے دروازوں پر لاتیں ماریں اور دیواریں پھلانگ کر پولیس اہلکار اندر داخل ہوگئے۔ پولیس نے کلب کے اندر بھی صحافیوں پر بدترین تشدد کیا اور ان کے کیمرے بھی توڑ دیے۔ پولیس کیفے ٹیریا میں داخل ہوگئی جہاں توڑ پھوڑ کی اور کھانا کھانے میں مصروف صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ علاوہ ازیں وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پولیس کی جانب سے صحافیوں پر تشدد پر غیرمشروط معافی مانگ لی۔ وزیر مملکت داخلہ نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی، سیکرٹری سہیل افضل خان اور مجلس عاملہ اور کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر نصراللہ چودھری، سیکرٹری ریحان خان چشتی اور مجلس عاملہ نے اسلام آباد پریس کلب پر پولیس کے حملے اور صحافیوں پر ہونے والے بہیمانہ تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس افسوسناک واقعے کو نہ صرف آزادی صحافت پر کھلا حملہ بلکہ جمہوری اقدار کو روندنے کے مترادف قرار دیا ہے۔ کراچی پریس کلب اور کراچی یونین آف جرنلسٹس( دستور) سے جاری بیان میں عہدیداروں نے کہا کہ اس قسم کے اقدامات ریاستی جبر کی عکاسی کرتے ہیں، جو کسی بھی طور قابل قبول نہیں ہیں۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے...
    وفاقی وزیر داخلہ نے اسلام آباد پولیس کی پریس کلب میں گھس کر توڑ پھوڑ اور صحافیوں پر تشدد کا نوٹس لے لیا، وزیر داخلہ نے آئی جی سے رپورٹ طلب کر لی۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کے زیراہتمام نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ، اسلام آباد پولیس نیشنل پریس کلب میں داخل ہوگئی، کیفے ٹیریا میں توڑ پھوڑ کی۔ اسلام آباد پولیس نے کیفے ٹیریا میں موجود صحافیوں پر بھی تشدد، پولیس پریس کلب ملازم کو بھی گرفتار کر کے لے گئی۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے پریس کلب میں پولیس داخلے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ پریس کلب میرے گھر کی طرح ہے، اس واقعہ کی مکمل...
    صحافتی تنظیموں سی پی این ای، پی ایف یو جے اور ایمینڈ نے اسلام آباد پریس کلب پر پولیس کے دھاوے کی مذمت کرتے ہوئے واقعہ کو دہشت گردی قرار دے دیا۔ واقعہ میں ملوث اہلکاروں کے خلاف صحافتی تنظیموں نے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔صحافتی تنظیموں نے مشترکہ بیان میں کہا کہ یہ صحافیوں کے خلاف کئی روز سے جاری کارروائیوں کا تسلسل ہے، صحافیوں کی کردار کشی، انہیں دباؤ میں لانے اور اظہارِ رائے سلب کرنے کا سلسلہ اب بند ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے خلاف اقدامات پر آئینی و قانونی جدوجہد کا ہر آپشن استعمال کریں گے۔پشاور پریس کلب کے صدر نے کہا کہ آزادی صحافت پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے بھی...
    نیشنل پریس کلب پر پولیس کے دھاوے اور صحافیوں پر تشدد کے خلاف صحافی برادری نے جمعہ کو ملک بھر میں یومِ سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔ نیشنل پریس کلب سمیت پاکستان کے تمام پریس کلبوں پر سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے اور احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔ پریس کلب اسلام آباد میں صحافتی تنظیموں کے ہنگامی اجلاس اور احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ، آر آئی یو جے کے صدر طارق علی ورک اور نیشنل پریس کلب کی سیکرٹری نیئر علی نے کہا کہ نیشنل پریس کلب پر حملہ دراصل آزادی صحافت پر حملہ ہے۔ مزید پڑھیں: اسلام آباد نیشنل پریس کلب پر حملہ اور پولیس تشدد، پی ٹی آئی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے امن کو خراب کرنے کی شرپسندوں کی  کوشش  ہر گز کامیاب نہیں  ہونے دیں گے۔ وہ جمعرات کو  پمز ہسپتال میں آزاد کشمیر احتجاج کے دوران زخمی ہونے والے پولیس جوانوں کی عیادت کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے۔ ،وہ فرداً فرداً ہر زخمی  اہلکار  کے  پاس گئے اور خیریت دریافت کی ۔‎  محسن نقوی نے ہسپتال انتظامیہ کو زخمی پولیس اہلکاروں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔وزیر داخلہ نے زخمی پولیس اہلکاروں کے  جذبے اور بہادری  کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ سب نے انتہائی ہمت، حوصلے اور جوانمردی سے اپنے فرائض سرانجام دیے، شرپسندی  کے  باوجود  اپ نے...
    پشاور: صوبائی دارالحکومت کے علاقے بھانہ ماڑی میں پولیس موبائل کے قریب ہونے والے دھماکے سے چار اہلکار زخمی ہوگئے، جبکہ واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاور کے علاقے بھانہ ماڑی میں پولیس موبائل کے قریب ہونے والے دھماکے سے چار اہلکار زخمی ہوگئے، دھماکا قمر دین چوک میں اس وقت ہوا جب پولیس موبائل معمول کے گشت پر تھی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق موبائل کو آئی ای ڈی ڈیوائس کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جس کے باعث اردگرد کے مکینوں میں بھی خوف کی فضا پیدا ہوگئی۔ سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد نے...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پمز اسپتال اسلام آباد میں آزاد کشمیر میں زخمی ہونے والے اسلام آباد پولیس اور آزاد کشمیر پولیس کے اہلکاروں کی عیادت کی۔محسن نقوی نے کہا کہ ‎پرامن احتجاج ہر کسی کا حق ہے لیکن قانون ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی، چند شر پسند عناصر دشمن کی ایماء پر آزاد کشمیر کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ان کے مذموم مقاصد کو ہر گز کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ اسلام آباد پولیس نیشنل پریس کلب میں داخل، توڑ پھوڑ، صحافیوں پر تشدداسلام آباد میں آزاد کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کےزیرِ اہتمام نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ وزیر داخلہ نے کہا...
    پشاورکے علاقے ماڑی تھانے کی حدود میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا ہوا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاورمیں بھانہ ماڑی تھانے کی حدود قمر دین چوک کے قریب پولیس موبائل کو آئی ای ڈی دھماکے کا نشانہ بنایا گیا۔ سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد کے مطابق پولیس موبائل معمول کے گشت پر تھی کہ اچانک دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں جبکہ دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری نے...
    پاکستان تحریک انصاف نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد پر پولیس کے دھاوے اور صحافیوں و کشمیری مظاہرین پر تشدد کی شدید مذمت کی ہے۔ پی ٹی آئی کے مرکزی شعبہ اطلاعات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پرامن کشمیری مظاہرین اور صحافیوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا، خواتین سمیت متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا، پریس کلب کی املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ واقعہ ظاہر کرتا ہے کہ موجودہ حکومت نہ تو کشمیری عوام کے جائز احتجاج برداشت کر سکتی ہے اور نہ ہی آزاد صحافت کو۔ حکومتی وزرا کی جانب سے محض نوٹس اور معافی کو اس بربریت کے سامنے ایک مذاق قرار دیا گیا۔ مزید پڑھیں: اسلام...
    اسلام آباد پولیس کی جانب سے پریس کلب کے باہر وکلا پر تشدد کیخلاف ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے ہڑتال کا اعلان کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اسلام آباد نے پولیس کیجانب سے پریس کلب کے باہر وکلا پر تشدد اور گرفتاری کیخلاف بار ایسوسی ایشن نے کل مکمل ہڑتال کا اعلان کردیا۔ بار ایسوسی ایشن کے مطابق پرامن احتجاج ہر شہری کا بنیادی اور قانونی حق ہے۔ اس کے علاوہ اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے جنرل باڈی اجلاس بھی کل طلب کرلیا جس میں اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ 
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے اسلام آباد پولیس کی جانب سے نیشنل پریس کلب پر دھاوے اور صحافیوں پر تشدد کے واقعے پر غیر مشروط معافی مانگ لی ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ جیسے ہی انہیں اس واقعے کا علم ہوا انہوں نے شدید مذمت کی اور فوری طور پر صحافیوں کے پاس پہنچے،  وزیر داخلہ محسن نقوی نے انہیں ہدایت دی کہ وہ فوری طور پر پریس کلب جاکر صورتحال کی وضاحت کریں۔انہوں نے کہا کہ افسوس ناک واقعے پر وہ تمام صحافی برادری سے معذرت خواہ ہیں،  یہ واقعہ اچانک پیش آیا، جس میں کشمیر ایکشن کمیٹی کے چند...
    صدر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) افضل بٹ نے کہا ہے کہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد پر پولیس اہلکاروں کا حملہ تاریخ کا بدترین اور سیاہ ترین واقعہ ہے۔اسلام آباد پریس کلب میں پولیس اہلکاروں کے زبردستی گھسنے، صحافیوں اور ملازمین پر تشدد کے خلاف پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر پی ایف یو جے افضل بٹ کا کہنا تھا کہ ہم نے مارشل لا، ایمرجنسی اور ایمرجنسی پلس دیکھی، اُس دور میں بھی ایسے واقعات نہیں ہوتے تھے۔پولیس یا ریاستی اداروں کو مطلوب شخص اگر پریس کلب کے اندر آجائے تو قانون نافذ کرنے والے اہلکار باہر کھڑے رہتے تھے، تاکہ مطلوبہ شخص باہر نکلے اور وہ قانونی کارروائی مکمل کریں۔انہوں نےکہا کہ آج کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کے باہر آزاد کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کے مظاہرے کی کوریج کرنے والے صحافیوں پر پولیس نے بدترین تشدد کیا، جس کے بعد اہلکار زبردستی کلب کے اندر بھی داخل ہوگئے اور وہاں موجود صحافیوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔عینی شاہدین کے مطابق پولیس نے صحافیوں کے کیمرے توڑ دیے اور کیفے ٹیریا میں گھس کر توڑ پھوڑ کی، یہاں تک کہ کھانا کھانے میں مصروف صحافی بھی محفوظ نہ رہ سکے۔نمائندہ جیو نیوز اور نیشنل پریس کلب کے جنرل سیکریٹری شیراز گردیزی نے بتایا کہ پولیس نے مظاہرے کی کوریج روکنے کے لیے کلب کے دروازے توڑنے کی کوشش کی اور دیواریں پھلانگ کر اندر داخل ہوئی۔ اس دوران نہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پمز اسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے آزاد کشمیر میں زخمی ہونے والے اسلام آباد پولیس اور آزاد کشمیر پولیس کے اہلکاروں کی عیادت کی۔تفصیلات  کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی ہر زخمی اہلکار کے پاس گئے اور اس کی خیریت دریافت کی،‎‎ ‎محسن نقوی نے ہسپتال انتظامیہ کو زخمی پولیس اہلکاروں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی اور زخمی پولیس اہلکاروں کے جذبے اور بہادری کو سراہا۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ آپ سب نے انتہائی ہمت، حوصلے اور جوانمردی سے اپنے فرائض سرانجام دیئے، شرپسندی کے باوجود آپ نے تحمل سے کام لیا، آپ پاکستان کے بہادر سپوت ہیں اور ہم سب کو...
    وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ، اسلام آباد پولیس کی طرف سے معافی مانگتا ہو۔نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ مجھے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھیجا ہے، پولیس تشدد کے واقعے پر صحافیوں سے غیر مشروط معافی مانگتا ہوں۔ اسلام آباد پولیس نیشنل پریس کلب میں داخل، توڑ پھوڑ، صحافیوں پر تشدداسلام آباد میں آزاد کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کےزیرِ اہتمام نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ خیال رہے کہ اسلام آباد پولیس نیشنل پریس کلب میں داخل ہوگئی تھی، جہاں کیفے ٹیریا میں توڑ پھوڑ کی اور صحافیوں پر تشدد بھی کیا گیا تھا۔صدر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (پی ایف یو...
    اسلام آباد میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں پولیس اہلکار نیشنل پریس کلب میں داخل ہو گئے۔ اس دوران پولیس نے کلب کے کیفے ٹیریا میں توڑ پھوڑ کی اور وہاں موجود صحافیوں اور عملے کے ساتھ بدسلوکی اور تشدد کیا۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب آزاد کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے پریس کلب کے باہر احتجاج ہو رہا تھا۔ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر، افضل بٹ کا کہنا ہے کہ پولیس نے پریس کلب کے کسی ذمہ دار سے پیشگی کوئی رابطہ نہیں کیا، اور نہ ہی اجازت لی۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے صحافیوں کے کیمرے اور موبائل فون چھیننے کی بھی کوشش کی۔افضل بٹ نے پولیس کی اس کارروائی کی...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی پمز اسپتال پہنچے جہاں انہوں نے آزاد کشمیر میں زخمی ہونے والے اسلام آباد پولیس اور آزاد کشمیر پولیس کے اہلکاروں کی عیادت کی۔ وزیر داخلہ فرداً فرداً ہر زخمی اہلکار کے پاس گئے، خیریت دریافت کی اور ان کے جذبے اور بہادری کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ آپ سب نے انتہائی ہمت، حوصلے اور جوانمردی سے اپنے فرائض انجام دیے۔ شرپسندی کے باوجود تحمل کا مظاہرہ کیا۔ آپ پاکستان کے بہادر سپوت ہیں اور ہم سب کو آپ پر ناز ہے۔ محسن نقوی نے اسپتال انتظامیہ کو زخمی اہلکاروں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت دی اور چیف کمشنر و آئی جی اسلام آباد کو آزاد کشمیر پولیس کے جوانوں کا...
    وزیر مملکت طلال چودھری کی نیشنل پریس کلب آمد، پولیس حملے پر معذرت WhatsAppFacebookTwitter 0 2 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پولیس تشدد کے بعد وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری کی نیشنل پریس کلب آمد، واقعہ پر معذرت کی۔طلال چودھری نے کہا میں یہاں اس لیے آیا ہوں کہ بطور وزیرِ مملکت صحافیوں سے معافی مانگ سکوں۔ پولیس کی طرف سے جو کچھ ہوا وہ نہیں ہونا چاہئے تھا۔ بطور وزیرِ مملکت میں صحافی برادری سے دلی معذرت چاہتا ہوں۔ پولیس کی طرف سے ہونے والی زیادتی قابلِ افسوس ہے اور میں اس واقعے پر شرمندہ ہوں۔ یہاں صرف معافی کے لیے آیا ہوں اور یقین دلاتا ہوں کہ ایسے واقعات دوبارہ نہیں ہونے دیے...
    اسلام آباد: وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پولیس کی جانب سے صحافیوں پر تشدد پر غیرمشروط معافی مانگ لی۔ وزیر مملکت داخلہ نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جیسے ہی واقعے کا پتہ چلا میں نے شدید مذمت کی اور میں آپ کے پاس حاضر ہوا ہوں، مجھے وزیر داخلہ محسن نقوی نے فوری طور پر بھیجا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افسوس ناک واقعے پر میں صحافیوں سے معذرت کرتا ہوں، یہ واقعہ اچانک پیش آیا ہے۔ طلال چوہدری نے کہا کہ کشمیر ایکشن کمیٹی کے چند لوگ احتجاج کر رہے ہیں، ان کے چند لوگوں نے پولیس اہلکاروں سے مین ہینڈلنگ...
    اسلام آباد نیشنل پریس کلب میں صحافیوں پر پولیس اہلکاروں کے تشدد کا واقعہ سامنے آنے پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نوٹس لے لیا ہے۔ وزیر داخلہ نے آئی جی اسلام آباد پولیس سے فوری رپورٹ طلب کرتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پریس کلب میں پولیس داخل اور توڑ پھوڑ، ’اب تو صحافی پریس کلب میں بھی محفوظ نہیں’ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ صحافی برادری پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، واقعہ میں ملوث اہلکاروں کا تعین کرکے انضباطی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ طلال چوہدری کی صحافیوں سے معذرت اس موقع پر نیشنل پریس کلب میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے گفتگو...
    سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں پریس کلب میں پیش  آنے والے ناخوشگوار واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔    پریس کلب کے باہر موجود مظاہرین کو پکڑنے کیلئے پولیس کلب داخل ہوئی، اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں نے پریس کلب کے کیفۓ ٹیریا میں موجود صحافیوں کو مظاہرین سمجھ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے تشدد کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ صحافی برادری پر تشدد  کسی  صورت  برداشت نہیں۔انہوں نے کہا کہ واقعہ میں  ملوث  اہلکاروں  کا تعین  کرکے انضباطی کارروائی عمل میں لائی جائے۔  پنجاب پولیس کے دو افسروں کے تبادلے
    وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ وزارت داخلہ، اسلام آباد پولیس کی طرف سے معافی مانگتا ہو۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ مجھے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھیجا ہے، پولیس تشدد کے واقعے پر صحافیوں سے غیر مشروط معافی مانگتا ہوں۔ خیال رہے کہ اسلام آباد پولیس نیشنل پریس کلب میں داخل ہوگئی تھی، جہاں کیفے ٹیریا میں توڑ پھوڑ کی اور صحافیوں پر تشدد بھی کیا گیا تھا۔ صدر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (پی ایف یو جے) افضل بٹ کا کہنا ہے کہ پریس کلب کے عہدیداروں سے رابطہ نہیں کیا گیا، پریس کلب کے عہدیداروں اور ملازمین پر تشدد کیا گیا۔...
    اسلام آباد پولیس نیشنل پریس کلب میں داخل ہوگئی، کیفے ٹیریا میں توڑ پھوڑ کی اور صحافیوں پر تشدد بھی کیا گیا۔ اسلام آباد میں آزاد کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کے زیرِ اہتمام نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ صدر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (پی ایف یو جے) افضل بٹ کا کہنا ہے کہ پریس کلب کے عہدیداروں سے رابطہ نہیں کیا گیا، پریس کلب کے عہدیداروں اور ملازمین پر تشدد کیا گیا۔ افضل بٹ نے کہا کہ پولیس کو پریس کلب میں داخل ہونے پر جواب دینا ہوگا، پولیس کی اس کارروائی کے خلاف بھرپور احتجاج کریں گے، پولیس نے کیمرا مینز کے کیمرے اور موبائل فون چھیننے کی کوشش کی۔ ہیومن رائٹس کمیشن آف...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت میں پولیس نے نیشنل پریس کلب پر دھاوا بولتے ہوئے اندر موجود صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ کیفے ٹیریا میں توڑ پھوڑ بھی کی۔میڈیارپورٹس  کے مطابق پولیس اہلکاروں نے کلب کے اندر موجود صحافیوں کو مظاہرین سمجھ کر تشدد کا نشانہ بنایا جس سے صحافی برادری میں سخت غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔سیکریٹری جنرل پاکستان یونین آف جرنلسٹس (پی یو ایف جے) ارشد انصاری نے واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد پریس کلب میں صحافیوں پر تشدد کھلم کھلا غنڈہ گردی ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے  کہا کہ یہ واقعہ کسی حملے سے کم نہیں،  اس...
    اسلام آباد پولیس کی نیشنل پریس کلب میں توڑ پھوڑ، صحافیوں پر تشدد WhatsAppFacebookTwitter 0 2 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)آزادکشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کے زیراہتمام نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ، اسلام آباد پولیس نیشنل پریس کلب میں داخل ہوگئی، کیفے ٹیریا میں توڑپھوڑ کی۔اسلام آباد پولیس نے کیفے ٹیریا میں موجود صحافیوں پر بھی تشدد، پولیس پریس کلب ملازم کو بھی گرفتار کر کے لے گئی۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے پریس کلب میں پولیس داخلے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ پریس کلب میرے گھر کی طرح ہے، اس واقعہ کی مکمل تفتیش کی جائے گی۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد پولیس کی پریس کلب میں...
    اسلام آباد پولیس نے پریس کلب پر دھاوا بول دیا۔ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں نے پریس کلب کے کیفے ٹیریا میں توڑ پھوڑ کی۔ کلب کے اندر موجود صحافیوں کو مظاہرین سمجھ کر پولیس نے تشدد کا نشانہ بنایا۔ سیکریٹری جنرل پی یو ایف جے ارشد انصاری نے اسلام آباد پریس کلب میں صحافیوں پر تشدد کی شدید مذمت کی۔ ارشد انصاری نے وزیر اعظم سے اس واقعے پر فوری طور پر ایکشن لینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ میں اس واقعے کو حملہ تصور کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ شہر اقتدار میں صحافیوں پر تشدد کھلم کھلا غنڈہ گردی ہے، حملے میں ملوث اہلکاروں کو مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا جائے، یہ واقعہ دیکھ کر...
    آزاد کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کے زیرِ اہتمام نیشنل پریس کلب کے باہر ہونے والے احتجاجی مظاہرے کے دوران اسلام آباد پولیس نے نیشنل پریس کلب میں زبردستی داخل ہو کر کیفے ٹیریا میں توڑ پھوڑ کی اور صحافیوں پر تشدد کیا۔ نیشنل پریس کلب صحافیوں کا نمائندہ ادارہ ہے اور اس کی حدود میں پولیس کا داخل ہونا ایک تشویشناک اقدام قرار دیا جا رہا ہے، جس پر صحافتی تنظیموں نے بھی سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ نادر بلوچ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اسلام آباد پولیس آپے سے باہر! پریس کلب کا تقدس پامال، دروازے پھلانگ کر کیفے ٹیریا میں دھاوا، صحافیوں پر تشدد اور گرفتاریاں۔ اسلام آباد پولیس آپے سے باہر! پریس کلب کا تقدس...