2025-07-27@01:08:57 GMT
تلاش کی گنتی: 343
«کینیا کے ساتھ»:
(نئی خبر)
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2025ء)آسٹریلیا کے وزیرِ اعظم انتھونی البانی نے کہا ہے کہ حکومت نے شرقِ اوسط میں دو ریاستی حل کی حمایت کی ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کی پٹی پر قبضے کے منصوبے کا جو حیران کن اعلان کیا ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس کے بعد انتھونی البانی کا یہ بیان سامنے آیا ۔(جاری ہے) البانی نے ایک نیوز کانفرنس کو بتایاکہآسٹریلیا کی پوزیشن وہی ہے جو آج صبح تھی اور جو گذشتہ سال تھی۔ آسٹریلوی حکومت دو طرفہ بنیادوں پر دو ریاستی حل کی حمایت کرتی ہے۔"ٹرمپ نے اسرائیلی وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو کے ساتھ مشترکہ کانفرنس کے دوران ایک منصوبے کا اعلان کیا تھا جس کے...
گوادر(نمائندہ جسارت) گوادر کشمیر ڈے کی مناسبت سے ڈی آئی جی افس سے سید ظہور شاہ ہاشمی یاد گار چوک تک ضلعی انتظامیہ اور سول سوسائٹی کی جانب سے کشمیر یکجہتی ریلی نکالی گئی جس میں مختلف سرکاری اور پرائیوٹ اسکول و کالجز کے طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر طلبہ نے پلے کارڈز ، بینرز ، قومی پرچم سمیت کشمیر کے پرچم اٹھا رکھے تھے اور کشمیر بنے گا پاکستان اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا رہے تھے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر گوادر جواد احمد زہری سول سو سائٹی گوادر کے چیئرمین محمد جان،ایڈووکیٹ شبیر احمد رند نے ریلی کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج دنیا بھر میں کشمیریوں کے...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرکی زیر صدارت 267 ویں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں شرکا نے شہدائے افواجِ پاکستان، قانون نافذ کرنے والے اداروں اورشہریوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ فورم نے درپیش خطرات، علاقائی اور داخلی سلامتی کے منظر نامے پر روشنی ڈالی۔ شرکا کانفرنس کا لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری کے ساتھ موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ فورم نے یوم یکجہتی کشمیرکے موقع پر کشمیر کے پُرعزم لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ مزیدپڑھیں:صفر انکم ٹیکس کے باوجود دبئی حکومت اتنا کیسے کماتی ہے
راولپنڈی:پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرکی زیر صدارت 267 ویں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں شرکا نے شہدائے افواجِ پاکستان، قانون نافذ کرنے والے اداروں اورشہریوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ فورم نے درپیش خطرات، علاقائی اور داخلی سلامتی کے منظر نامے پر روشنی ڈالی۔ شرکا کانفرنس کا لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری کے ساتھ موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ فورم نے یوم یکجہتی کشمیرکے موقع پر کشمیر کے پُرعزم لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔
اسلام آباد: چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اسلام آباد میں جاپان کے سفیر اکامٹسو سوئچی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں چیئرمین سینٹ نے کہا کہ پاکستان جاپان کے ساتھ دو طرفہ تعاون اور رابطہ کاری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی ایک تاریخی حیثیت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ملکوں نے مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے، اور جاپان نے پاکستان کو سیلاب اور قدرتی آفات کے دوران مدد فراہم کی، جس کے لیے پاکستان شکر گزار ہے۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ وہ دو طرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے خواہاں ہیں، انہوں نے جاپان کی تعلیم اور فلاحی...

’میری زندگی خوبصورت بنانے کا شکریہ‘، شادی کی سالگرہ پر شاہین آفریدی کا اہلیہ کے لیے محبت بھرا پیغام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے شادی کی دوسری سالگرہ پر اپنی اہلیہ سے اظہارِ محبت کیا ہے جسے صارفین کی جانب سے سراہا جا رہا ہے اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ شاہین شاہ آفریدی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ انشا آفریدی کے ہمراہ ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ یقین کرنا مشکل ہوتا ہے کہ آپ کے ساتھ 2 سال گزر گئے، میں نے کبھی اس قدر گہرے انداز سے محبت اور اس رشتے کا تصور بھی نہیں کیا تھا، لیکن آپ نے یہ حقیقت بنا دیا‘۔ یہ بھی پڑھیں: اہلیہ سے لڑائی ہو جائے تو بیٹیاں کس کا ساتھ دیتی ہیں،...

دنیا کی طاقتور ٹیکنالوجی کے مقابلے میں حماس نے اپنی ایمانی جذبے کیساتھ مقابلے کی لازول تاریخ رقم کردی، امیرالعظیم
پشاور میں جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی کے تحت منعقدہ لیڈرشپ ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی وطن عزیز پاکستان کی سب سے منظم اور جمہوری جماعت ہے، جہاں پر کارکنان کو اظہار رائے کی جتنی آزادی ہے کسی دوسری سیاسی جماعت میں اس کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل امیرالعظیم نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی وطن عزیز پاکستان کی سب سے منظم اور جمہوری جماعت ہے، جہاں پر کارکنان کو اظہار رائے کی جتنی آزادی ہے کسی دوسری سیاسی جماعت میں اس کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔ جماعت اسلامی کے کارکنان کی مسلسل جدوجہد اور لیاقت باغ کے سامنے 14...
شیاؤمی 15 الٹرا کی لانچ کے حوالے سے کئی روز سے خبریں سامنے آ رہی ہیں اور تمام خبروں کے بعد اس بات پر اتفاق دِکھائی دے رہا ہے کہ یہ ڈیوائس رواں ماہ کے آخر میں چین میں متعارف کرا دی جائے گی اور اس کے بعد مارچ میں ایم ڈبلیو سی بارسیلونا میں اس کی گلوبل لانچ ہوگی۔ اس معاملے میں شیاؤمی کی جانب سے فی الحال کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا لیکن حال ہی میں ایک پوسٹر لیک ہوا ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ الٹرا فلیگ شپ ڈیوائس کی رونمائی 26 فروری کو کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ڈیوائس کی ایک مختصر سی ہینڈز-آن ویڈیو میں نشان دہی کی گئی، جس میں کیمرے کے...
صوابی (آن لائن)تحریک انصاف کے مرکز ی رہنمااسد قیصرنے کہا ہے کہ 8فروری کو پاکستان کے عوام کے مینڈیٹ کی توہین کی گئی، صوابی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کے مینڈیٹ کو چوری کیا گیا، عوام نے عمران خان کو ووٹ دیا، انہوں نے چور شہباز کو بٹھا دیا، شہباز صرف 17 سیٹوں کا مالک ہے، اسے وزیرِاعظم بنا کر ملک کے ساتھ زیادتی کی گئی، عمران خان اس ملک کا حقیقی وزیرِاعظم ہے، انشاء دنیا کو دکھائیں گے کہپاکستانی عوام عمران خان کے ساتھ ہیں، انہوں نے زبردستی جو مینڈیٹ ہم سے چھینا ہے، اسے واپس لیں گے،26ویں آئینی ترمیم کے بعد انہوں نے عملاً عدالتی نظام کو ختم کر...

ویانا: پاکستان سے اعلیٰ سطح کا پارلیمانی وفد چیئر مین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی قیادت میں قومی کونسل کے صدر والٹر روزن کر انز کے ساتھ دوطرفہ ملاقات کر رہا ہے
ویانا: پاکستان سے اعلیٰ سطح کا پارلیمانی وفد چیئر مین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی قیادت میں قومی کونسل کے صدر والٹر روزن کر انز کے ساتھ دوطرفہ ملاقات کر رہا ہے
افغان صوبہ بادغیس کے نائب گورنر مولوی غلام محمد کے بیٹے، بدرالدین عرف یوسف، سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں کلاچی، ڈیرہ اسماعیل خان میں ہلاک ہونے والے تین دہشت گردوں میں شامل تھا۔ وہ فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے ساتھ مارا گیا۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال ہو رہی ہے، افغان طالبان کے اعلیٰ عہدیدار کے بیٹے کی ٹی ٹی پی کے ساتھ ہلاکت اس حقیقت کا واضح ثبوت ہے۔ افغان نائب گورنر کے بیٹے یوسف کی ٹی ٹی پی دہشت گردوں کے ساتھ ہلاکت ثابت کرتی ہے کہ افغانستان کھلم کھلا پاکستان میں دہشت گردی کو سپورٹ کر رہا ہے۔ افغانستان میں ٹی ٹی پی اور دیگر دہشت گرد گروپس...
قیصر کھوکھر : پنجاب پبلک سروس کمیشن (پی پی ایس سی) نے پانچ مختلف محکموں کی اسامیوں پر بھرتیوں کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انسپکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملتان ریجن کے لیے 5 امیدوار کامیاب ہوئے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل اینڈ پراسیکیوشن کی اسامی پر 12 امیدوار کامیاب ہوئے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی اسامی پر 2 امیدوار کامیاب ہوئے۔ لیبر انسپکٹر کی اسامی پر 13 امیدوار سیٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ سینئر رجسٹرار پلمونولوجی کی اسامی پر 8 امیدوار کامیاب ہوئے، تاہم سپیشل پرسن کوٹہ کے لیے 1 سیٹ پر امیدوار کی عدم دستیابی رہی۔ کنسلٹنٹ نیفرولوجسٹ کی اسامی پر 9 امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ کنسلٹنٹ سائیکاٹرسٹ کی اسامی پر 7 امیدوار کامیاب رہے۔پی پی ایس...
— فائل فوٹو چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ بدقسمتی ہے حکومت کے ساتھ مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکے۔راولپنڈی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارے مذاکرات کہیں اور نہیں ہو رہے، ہم فراخ دلی کے ساتھ حکومت کے ساتھ بیٹھے تھے۔بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ ہمارا مطالبہ تھا 7 دن کے اندر جوڈیشل کمیشن کا اعلان کیا جائے، جوڈیشل کمیشن بن جاتا تو مذاکرات آگے بڑھتے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی 27 سال سے جمہوریت اور آئین کی حکمرانی کے لیے جدوجہد کر رہی ہے، ہم سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطے کر رہے ہیں۔بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ 26 ویں آئینی...
امریکہ(نیوز ڈیسک)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے امریکی کرکٹ بورڈ (یو ایس اے کرکٹ) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جوناتھن اٹکیسن سے ملاقات کی۔نجی چینل کے مطابق محسن نقوی اور جوناتھن اٹکیسن کی ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے بورڈز کے مابین کرکٹ سیریز کرانے کے پروگرام کو حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا گیا۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے یو ایس اے کرکٹ کے سی ای او کو ہر ممکن معاونت کی یقین دہانی کرواتے ہوئے امریکا کے کوچز کو پاکستان میں تربیت دینے کی پیشکش بھی کی۔انہوں نے جوناتھن اٹکیسن کو چیمپئنز ٹرافی کے میچز دیکھنے کے لیے پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔ چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ پاکستان...
اسلام آباد: حکومت نے ٹھٹھہ کے علاقے میں ’’دھابیجی اسپیشل اکنامک زون‘‘ کے قیام کے لیے چینی اور مقامی سرمایہ کاروں کے ساتھ معاہدہ کر لیا۔ ایس آئی ایف سی کے تعاون سے سی پیک کے تحت معاشی بحالی کے لیے اسپیشل اکنامک زونز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ اسپیشل اکنامک زون کے اسٹرٹیجک مقام کراچی کی بندرگاہوں کے قریب ہونے سے عالمی تجارتی راستوں سے بہترین رابطہ فراہم ہوگا جبکہ ’’دھابیجی اسپیشل اکنامک زون‘‘ سے 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری اور لاکھ سے زائد ملازمتیں متوقع ہیں۔ ملکی معیشت کی بحالی کے لیے یہ معاہدہ پاکستان اور چین کے درمیان صنعتی تعاون میں اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ ’’دھابیجی اسپیشل اکنامک...
لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان اور پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم عمران خان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی فطرت میں کسی کے ساتھ وفاداری نہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کو پارٹی کی صوبائی صدارت سے ہٹا کر عمران خان نے اپنی روایت دہرائی اور وفاداروں کی قربانیوں کو نظرانداز کر کے ان کی کمر میں چھرا گھونپ دیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ اپنے ساتھیوں، کارکنوں اور دوستوں کو اپنے ذاتی مفادات کے لیے استعمال کیا اور بعد میں بے یار و مددگار چھوڑ دیا۔ علی امین گنڈا پور، جو عمران خان کی انتشاری مہمات میں بڑھ چڑھ کر حصہ...
اسلام آباد (خبرنگارخصوصی) وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تجارتی، اقتصادی اور سرمایہ کاری کے تعاون کو بڑھانے کے لئے ایک جامع روڈ میپ تیار کرنے کے لئے ایک اجلاس کی صدارت کی۔ انہوں نے سٹرٹیجک اکنامک فریم ورک 24۔2020 پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں انہوں نے حالیہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے نئی تجاویز کا جائزہ لیا۔ یہ اجلاس اسلام آباد میں ہونے والے اعلیٰ سطح سٹرٹیجک کوآپریشن کونسل کے ساتویں اجلاس کی تیاریوں کا حصہ ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے مذاکرات سے انکار کی کوئی بنیاد نہیں، یہ لوگ عمران خان کے ساتھ بھی مخلص نہیں۔ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مذاکرات والوں کو خود بھی معلوم تھا کہ اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا، تحریک انصاف والے کسی بھی معاملے میں مخلص نہیں ہیں۔ یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات ختم کیوں کیے؟ آپشنز کیا ہیں؟ انہوں نے کہاکہ علی امین گنڈاپور خود اعتراف کرچکے ہیں کہ ان کے لوگ گمراہ ہوئے، اب جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کیوں کیا جارہا ہے، 9 مئی کو جن ملزمان کو سزائیں ہوئی ہیں انہوں نے اعتراف جرم کیا۔...
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور ڈانسر راکھی ساونت نے حالیہ انٹرویو میں اپنے منفرد خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سابق پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم کے ساتھ آئٹم سانگ کرنے کی خواہش ظاہر کی۔ ان کا یہ انٹرویو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ راکھی ساونت نے پاکستانی مداحوں کے لیے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "پاکستان میں میرے کئی مداح ہیں جو مجھے تحائف بھیجتے ہیں۔ میں نے پاکستان کا نمک کھایا ہے، اس لیے میرا دل پاکستانی عوام کے لیے دھڑکتا ہے۔" اداکارہ نے اپنے انٹرویو میں وسیم اکرم سے ایک ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ جب انہوں نے وسیم اکرم سے ہاتھ ملایا تو انہیں کرنٹ لگ گیا۔ راکھی نے کہا،...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھےگا، وہ وقت دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر کے عوام آزاد فضا میں سانس لیں گے۔ کشمیریوں کے ساتھ پاکستان کی کمٹمنٹ الفاظ میں بیان نہیں کی جاسکتی، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی بھی کشمیر کاز کے ساتھ وابستگی غیرمتزلزل ہے۔ آزاد کشمیر کے ضلع بھمبر میں دانش اسکول کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایک سال کی ریکارڈ مدت میں دانش اسکول کا آغاز ہوجائےگا، پونچھ اور نیلم میں بھی منصوبوں کا سنگ بنیاد جلد رکھ دیں گے۔ یہ بھی پڑھیں بھارت کبھی بھی مقبوضہ کشمیر کو اپنا حصہ نہیں...
نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بالی وڈ کی نامور ڈانسر راکھی ساونت نے سابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم کے ساتھ آئٹم سانگ کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔حال ہی میں راکھی ساونت کا دیا گیا ایک انٹرویو سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے جس میں انہوں نے نہ صرف پاکستانی لڑکوں کی طرف دلچسپی ظاہر کی بلکہ سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کے لیے بھی پسندیدگی کا اظہار کیا۔انہوں نے دوسری شادی کی بات کرتے ہوئے کہا کہ میری خواہش ہے اس بار میں دبئی میں کسی پاکستانی لڑکے سے شادی کروں۔ راکھی نے پاکستانی مداحوں سے محبت کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان میں میرے بیشتر مداح ہیں جو مجھے تحائف بھجتے ہیں، اسی وجہ سے میرا ماننا ہے کہ...
معروف اداکار الو ارجن، جن کی فلم "پشپا 2: دی رول" باکس آفس پر ایک ماہ سے زائد عرصے سے چھائی ہوئی ہے، اپنی کامیابی کا جشن منا رہے ہیں۔ اس دوران ان کی اہلیہ اسنیہا ریڈی نے ایک خوبصورت خاندانی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی جس نے مداحوں کے دل جیت لیے۔ اس تصویر میں الو ارجن، ان کے بچے آیان اور ارہا، اور ان کا پالتو کتا نظر آ رہا ہے۔ پوری فیملی نے سفید ٹی شرٹس پہنی ہوئی ہیں، جبکہ بچے اور اسنیہا نے جینز پہنی اور الو ارجن آرام دہ پینٹ میں نظر آئے۔ اسنیہا نے تصویر کے کیپشن میں لکھا، "Blessed with the best" اور کئی ایموجیز شامل کیں۔ مداحوں نے دل اور آگ والے...
بیجنگ(انٹرنیشنل ڈیسک) جزائر غرب الہند کے ملک گریناڈا کے وزیراعظم ڈیکون مچل نے کہا ہے کہ وہ چین کے ساتھ عملی تعاون کے لیے پرعزم ہیں۔ گریناڈا کے وزیراعظم ڈیکون مچل نے چائنا میڈیا گروپ کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ 20 جنوری گریناڈا اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کا بیسواں یوم تاسیس ہے۔ یہ دوطرفہ تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے اور ان کے دورے کا مقصد اس خاص دن کو منانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ دورئہ بیجنگ کے دوران گریناڈا کی حکومت کی طرف سے انہوں نے چین کے ساتھ 13 دوطرفہ معاہدوں پر دستخط کیے ہیں ۔
واشنگٹن: امریکا کے 46ویں صدر جوبائیڈن چند گھنٹوں کے بعد سابق سربراہ مملکت ہوجائیں گے جبکہ انہوں نے وائٹ ہاؤس کو الوداع کہہ دیا۔ جوبائیڈن اپنی اہلیہ جل کے ساتھ وائٹ ہاؤس سے رخصت ہوئے اور انہوں نے برانڈے میں روانہ ہوتے وقت آخری سیلفی بھی لی جسے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا۔ اس تصویر کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’امریکا اور امریکیوں ہم تم سے بہت پیار کرتے ہیں‘۔ جوبائیڈن کی وائٹ ہاؤس سے رخصتی کے ساتھ ہی اُن کا سیاسی اور پبلک کیریئر بھی اختتام پذیر ہوگیا ہے اور اب وہ اپنی ریٹائرمنٹ کی زندگی گزاریں گے۔
واشنگٹن: امریکا کے 46ویں صدر جوبائیڈن چند گھنٹوں کے بعد سابق سربراہ مملکت ہوجائیں گے جبکہ انہوں نے وائٹ ہاؤس کو الوداع کہہ دیا۔ جوبائیڈن اپنی اہلیہ جل کے ساتھ وائٹ ہاؤس سے رخصت ہوئے اور انہوں نے برانڈے میں روانہ ہوتے وقت آخری سیلفی بھی لی جسے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا۔ اس تصویر کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’امریکا اور امریکیوں ہم تم سے بہت پیار کرتے ہیں‘۔ جوبائیڈن کی وائٹ ہاؤس سے رخصتی کے ساتھ ہی اُن کا سیاسی اور پبلک کیریئر بھی اختتام پذیر ہوگیا ہے اور اب وہ اپنی ریٹائرمنٹ کی زندگی گزاریں گے۔
بیجنگ : چین کے 2024 کے قومی اقتصادی آپریشن کے اعداد و شمار کے مطابق، 2024 میں چین کی جی ڈی پی 134.9084 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی جو مستقل قیمتوں پر سال بہ سال 5.0 فیصد کا اضافہ ہے۔غیر ملکی میڈیا نے اس کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے “توقعات سے زیادہ” کے الفاظ استعمال کیے ہیں۔ گزشتہ سال عالمی اقتصادی ترقی کی رفتارکچھ کمزور رہی ، جغرافیائی سیاسی تنازعات اور تجارتی تحفظ پسندی میں شدت آئی۔ امریکہ اور دیگر مغربی ترقی یافتہ ممالک نے ” ڈی کپلنگ ” کی کوشش کی ہے، جس نے عالمی تجارت میں بڑی غیر یقینی صورتحال پیدا کردی ہے۔ تاہم ، پیداوار اور سپلائی چین کی لچک اور کھلی پالیسیوں پر انحصار...
وینزویلا کے ساتھ کولمبیا کی شورش زدہ سرحد کے قریب بائیں بازو کے گوریلیا ججنگوؤں کے پر تشدد حملوں میں کم از کم 39 افراد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حکام نے کہا کہ گوریلا کارروائیوں کے بعد حکومت اس میں ملوث گروپ کے ساتھ اعلیٰ سطح کے امن مذاکرات معطل کرنے پر مجبور ہوگئی ہے۔ صدر گستاو پیٹرو نے بے امنی کی تازہ لہر کے دوران جنگی جرائم کا الزام لگاتے ہوئے نیشنل لبریشن آرمی کے ساتھ پہلے سے ہی مشکلات کا شکار امن مذاکرات کو روک دیا۔ دو الگ الگ واقعات میں نیشنل لبریشن آرمی کے جنگجوؤں نے حریف بائیں بازو کے گروپ اور طاقتور نیم فوجی کرمنل گینگ کو نشانہ بنایا...
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے یورپ کے لیے پروازوں کی بحالی کے موقع پر پیرس کی پروازوں کے لیے دیے گئے اشتہار پر معذرت کرلی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی آئی اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس اشتہار پر جو تاثر دیا گیا ادارے کا ہرگز ایسا کوئی مقصد نہیں تھا، اصل میں اس اشتہار کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ پی آئی اے کا یہ اشتہار ممکنہ طور پر کچھ منفی جذبات کا سبب بنا ہوگا جس پر ہم معذرت خواہ ہیں۔ واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پی آئی اے کی پیرس کی پروازوں کے آغاز پر جاری اشتہارات کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔ کچھ روز قبل سینیٹ...
شارجہ : آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کی مہم کا آغاز سنسنی خیز جیت کے ساتھ کرنے کے بعد شارجہ واریئرز کو زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں ابوظبی نائٹ رائیڈرز کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ مشکل پچ پر 160 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے واریئرز 30 رنز سے پیچھے رہ گیا۔ ابوظہبی نائٹ رائیڈرز کے خلاف نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ایڈم ملن نے شارجہ واریئرز کو مثالی آغاز دیتے ہوئے اپنے پہلے اسپیل میں دو وکٹیں حاصل کیں اور میچ کا اختتام 37 رنز دیکر 2 وکٹوں کے ساتھ کیا۔ اپنی ٹیم کی بولنگ کارکردگی اور پچ کی حالت سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ گیند کے ساتھ...
پشاور (صباح نیوز) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن تمہاری سیاسی حیثیت عمران خان کے مقابلے جتنی نہیں، تمہاری حیثیت نہیں کہ عمران خان کے ساتھ بیٹھ سکو۔ مولانا فضل الرحمن صاحب حلقے کھول لیں، آپ کا مینڈیٹ چوری نہیں ہوا، آپ کےساتھ دھوکا ضرور ہوا ہے، جنہوں نے آپ کے ساتھ دھوکا کیا ان کا نام لیں۔ مذاکراتی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختو نخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کو خیبر پختونخوا کے انتخابات پر اعتراض ہے تو آئیں حلقے کھول لیتے ہیں، آپ کے جو...
2 افسران بغیر اجازت فیمیلیز کے ساتھ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے طیارے میں اسلام آباد سے کراچی آئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے طیارے میں بغیر اجازت فیملی کے ساتھ سفر کرنے 2 افسران کو معطل کر دیا گیا۔ حکومتِ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 2 افسران بغیر اجازت فیمیلیز کے ساتھ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے طیارے میں اسلام آباد سے کراچی آئے تھے، گریڈ 17 کے دونوں افسروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جن افسروں کو معطل کیا گیا ہے، ان میں گریڈ 17 کے پی ایم ایس کیڈر کے سیکشن افسر وی آئی فلائٹ فراز علی اور سندھ ہاؤس کے پروٹوکول افسر واجد شاہ شامل...
کراچی (نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے طیارے میں بغیر اجازت فیملی کے ساتھ سفر کرنے 2 افسران کو معطل کردیا گیا۔حکومت سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 2 افسران بغیر اجازت فیمیلیز کیساتھ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے طیارے میں اسلام آباد سے کراچی آئے تھے۔ گریڈ 17 کے دونوں افسروں کو معطل کردیا ۔نوٹیفکیشن کے مطابق جن افسروں کو معطل کیا گیا ہے ان میں گریڈ 17 کےپی ایم ایس کیڈر کے سیکشن افسر وی آئی فلائٹ سید فراز علی اورسندھ ہاؤس کے پروٹوکول افسر واجد شاہ شامل ہیں۔ چیف سیکرٹری سندھ آصف حیدر شاہ کا کہنا ہے کہ طیارہ ٹیسٹ فلائٹ کے طور پر کراچی آ رہا تھا۔ معطل کئے گئے دونوں...
اسلام آباد:وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے کہاہے کہ 190ملین پاؤنڈزکے فیصلے اور جوڈیشل کمیشن کااجلاس ایک دن ہونااتفاق ہے، قطعی طورپر عدالتوں کو مینج کرنے کی کوشش نہیں ہورہی،مذاکرات کو کامیاب بناناہے تو انہیں2014تک لے جائیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کو شکوک اس لئے آرہے ہیں کیونکہ انہوں نے خود مینجمنٹ کی تھی ،انہیں خیال آتاہوگاکہ میں نے واردات کی تھی کہیں میرے ساتھ بھی نہ ہوجائے،انہوں نے جومخالفین کے ساتھ کیاوہ آج انہیں ڈرارہاہے۔ انہوں نے کہاکہ این سی اے کیوں جانبدارہوئی،حسن نوازکی عمارت کاکیس کیوں نہیں بنایا،این سی اے نے حسن نوازکی ٹرانزیکشن کو قانونی قراردیا۔وہ ٹرانزیکشن یاد نہیں آرہیں اس وقت میرامیٹرگھوماہواہے انہوں نے کہاکہ القادر یونیورسٹی بورڈکے لیے کیابانی پی ٹی آئی،بشریٰ بی بی اور...
مسلسل خراب فارم اور پنڈت کے در پر حاضری دینے کے باعث تنقید کی زد میں رہنے والے بھارت کے اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی نئی مشکل میں پھنس گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی ایک طالبہ سنیہا نے اپنی پوسٹ میں تصویر کے ساتھ لکھا کہ انہوں نے مینیو میں درج 525 روپے کی ایک ڈش کا آرڈر دیا، تاہم جب وہ پیش کی گئی تو وہ حیران رہ گئیں۔ اسٹار کرکٹر کوہلی اس فوڈ چین ون ایٹ کمیون کی شریک ملکیت رکھتے ہیں۔ طالبہ نے پوسٹ نے لکھا کہ ون ایٹ کمیون میں اس کے لیے 525 روپے ادا کیے، شیئر کی گئی تصویر میں ایک بھٹے کی چند سلائسز پلیٹ میں نظر آ...
بھارت میں ایک 18 سالہ دلت طالبہ نے 64 مردوں پر جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والی اس طالبہ نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ تمام مرد اسے 5 سال تک جنسی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔ طالبہ کے الزام پر پولیس نے اب تک 27 افراد کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ 4 نابالغوں کو حراست میں لیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت میں خاتون ڈاکٹر کے ریپ اور قتل کے بعد نرس بھی زیادتی کا شکار پولیس کے مطابق، 2 الگ تھانوں میں مزید 10 ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں، گرفتار کیے گئے 14 افراد کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا ہے، کیس...

احسن ٹائون کراچی میں جامع مسجد فاطمہ کی افتتاحی تقریب میں شیخ الحدیث مولانا منظور مینگل اور حضرت مفتی فضل سبحان مسجد کا افتتاح کرتے ہوئے اور MEELپراپرٹی کے آصف مشتاق اور حافظ محمد اور احسن ٹائون کے اونر ریاض احسن کیساتھ نماز ظہر ادا کی گئی
احسن ٹائون کراچی میں جامع مسجد فاطمہ کی افتتاحی تقریب میں شیخ الحدیث مولانا منظور مینگل اور حضرت مفتی فضل سبحان مسجد کا افتتاح کرتے ہوئے اور MEELپراپرٹی کے آصف مشتاق اور حافظ محمد اور احسن ٹائون کے اونر ریاض احسن کیساتھ نماز ظہر ادا کی گئی
ذرائع کے مطابق کانگریس ہائی کمان صرف انتخابی جلسوں میں عام آدمی پارٹی کی پالیسیوں پر سوال اٹھائے گی۔ راہل گاندھی کی پہلی ریلی پیر کو سیلم پور میں ہونے جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی اسمبلی انتخابات کو لیکر پارہ عروج پر ہے۔ ایک طرف جہاں انڈیا الائنس کے لیڈر اس الیکشن میں عام آدمی پارٹی کی حمایت میں سامنے آئے ہیں وہیں دوسری طرف کانگریس بھی اروند کیجریوال پر کوئی ذاتی حملہ نہیں کرے گی۔ ذرائع کے مطابق کانگریس ہائی کمان صرف انتخابی جلسوں میں عام آدمی پارٹی کی پالیسیوں پر سوال اٹھائے گی۔ دہلی انتخابات کے لئے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کی پہلی ریلی پیر کو سیلم پور میں ہونے جا رہی ہے۔ اس ریلی...
اسلام آباد مین نئے سال کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چین کے سفیر نے کہا کہ گزشتہ ماہ خنجراب سوست پاس نے سال بھر کی تقریبات کی یاد تازہ کر دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے کہا ہے کہ پاک چین سٹریٹجک تعاون مزید گہرا ہوتا رہے گا۔ اسلام آباد مین نئے سال کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چین کے سفیر نے کہا کہ گزشتہ ماہ خنجراب سوست پاس نے سال بھر کی تقریبات کی یاد تازہ کر دی ہے، چین پاکستان کے تاریخی تعلقات ایک نئے دور میں داخل ہوگئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ 5 براہ راست اور بالواسطہ طور پر 40,000 ملازمتیں پیدا کر...
اسلام آباد:پاکستان اور چین نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلہ (سی پیک 2.0) کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے، جس میں صنعت کاری اور خصوصی اقتصادی زونز کے ساتھ ساتھ شفاف توانائی، زراعت اور روز گار کی فراہمی پر زور دیا گیا ۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق سی پیک کے مشترکہ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون اور رابطہ (جے ڈبلیو جی۔آئی سی سی) کا 5واں اجلاس بیجنگ میں منعقد ہوا، اجلاس کی مشترکہ صدارت سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور چین کے نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ نے کی۔ اجلاس میں دیگر ممالک کے ساتھ شراکت داری سمیت علاقائی رابطوں، باہمی کامیابی کیلئے...
کو ئٹہ( آئی این پی ) وفاقی وزارت توانائی (پاور ڈویژن)کی ہدایات کے تحت بجلی چوروں اورنادہندگان کے خلاف کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو)کی کارروائیاں صوبہ بھرمیں جاری ہیں۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت پشین، لورلائی، سبی، خضدار اور مکران آپریشن سرکلز کے تمام علاقوں میں بجلی چوروں کے کنکشنزبلاتفریق منقطع کرنے کے ساتھ ساتھ نادہندگان سے بقایاجات کی وصولی بھی کئے جارہے ہیں۔بجلی چوری کی روک تھام اور نادہندگان سے بقایاجات کی وصولی کے اس خصوصی مہم کے تحت صوبہ کے مختلف علاقوں میں بجلی چوری میں ملوث تقریبا 9270صارفین کیخلاف قانونی کارروائی کیلئے پولیس اسٹیشنز میں درخواستیں جمع کرائی گئیں تھیں جن میں سے650بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرز درج ہوچکے ہیں۔اسکے علاوہ بجلی کے میٹروں کو شنٹ،ٹیمپرنگ...
شیر افضل مروت کی تنقید کے بعد پی ٹی آئی قیادت سلمان اکرم راجہ کیساتھ کھڑی ہوگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ سے متعلق شیر افضل مروت کی بیان بازی پر پارٹی قیادت سلمان اکرم راجہ کے ساتھ کھڑی ہوگئی۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے سلمان اکرم راجہ پر تنقید کی۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے شیر افضل مروت کے بیان پر برہمی کا اظہار کیا گیا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ کی بطور سیکرٹری جنرل تقرری پارٹی کا...