2025-12-03@03:19:13 GMT
تلاش کی گنتی: 12254
«اردوان نے کہا»:
(نئی خبر)
لاہور: مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے پارٹی کے امیدواران اور کارکنان کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر کہا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیراعلی مریم نواز شریف کی محنت اور بے لوث خدمت ملک کو صحیح راہ پر واپس لا رہی ہے۔ اپنے بیان میں نواز شریف نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام نے تشدد، انتشار اور تخریبی سیاست کو مسترد کر کے ترقی، خوشحالی اور استحکام کے راستے کا انتخاب کر لیا ہے۔
جنیوا میں امریکا اور یوکرین کے وفود کے درمیان ہونے والی ملاقات بہت ہی نتیجہ خیز رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس ترجمان نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے وفود میں روس سے امن معاہدے میں یوکرین کی خودمختاری کو برقرار رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے بتایا کہ ملاقات میں وفود نے منصفانہ اور دیرپا امن کے حصول کے لیے مشترکہ عزم کو اجاگر کیا، مذاکرات کاروں نے ایک نیا اور بہتر امن فریم ورک تیار کیا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کاروں نے اس بات کی توثیق کی کہ کوئی بھی مستقبل کا معاہدہ یوکرین کی خودمختاری کو مکمل طور پر برقرار رکھے گا جبکہ یوکرین اور امریکہ نے...
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ عالمگیر نظام ناکام ہو چکا ہے، اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل طاقتور ممالک کے دباؤ کے باعث مؤثر کردار ادا کرنے سے قاصر ہیں اور غزہ اس ناکامی کی سب سے واضح مثال ہے جہاں طاقت اور مفاد نے انصاف کو بے معنی بنا دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام بین الاقوامی گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب میں سابق سینیٹر اور امورِ خارجہ کے ماہر مشاہد حسین سید سمیت دنیا کے مختلف خطوں اور جماعتوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات شریک ہوئیں۔ اپنے خطاب میں حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ اس...
انجینئر سید عادل عسکری کی آئی سی سی بی ایس کو جامعہ کراچی سے الگ کرنے کی تجویز پر نظر ثانی کی درخواست
— فائل فوٹو رکن سندھ اسمبلی انجینئر سید عادل عسکری نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو خط لکھ کر انٹرنیشنل سینٹر فار کیمیکل اینڈ بائیولوجیکل سائنسز (آئی سی سی بی ایس) اور (ایچ ای جے) ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کو جامعہ کراچی سے الگ کرنے کی تجویز پر نظر ثانی کی درخواست کی ہے۔24 نومبر کو لکھے گئے خط میں انہوں نے کہا ہے کہ آئی سی سی بی ایس ناصرف عالمی سطح پر تسلیم شدہ تحقیقی مرکز ہے بلکہ جامعہ کراچی کی علمی شناخت کا اہم ستون بھی ہے۔ خط میں مزید کہا گیا کہ ممتاز سائنس دان ڈاکٹر سلیم الزماں صدیقی کی سربراہی میں قائم ہونے والا یہ ادارہ تحقیق، بین الاقوامی تعاون اور صوبے و...
فائل فوٹو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے بتائیں کہ مقبولیت کے دعوے کہاں گئے؟ آج نہ فیض حمید ہے اور نہ ہی وہ ججز جو انہیں جتواتے تھے، فیض حمید کی پوری طاقت پی ٹی آئی کے ساتھ تھی۔لاہور میں صوبائی وزرا اور سیکریٹریز کے اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ یہ ضمنی انتخاب ریفرنڈم تھا جو ن لیگ نے جیت لیا، پرفارمنس سے بہتر کوئی بیانیہ ہو ہی نہیں سکتا، زمین پر کام ہی نہیں ہوگا تو بیانیہ کیا کرے گا۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کا بائیکاٹ تب ہوتا ہے جب آپ کو ہار کا یقین ہو، پی ٹی آئی کا الیکشن بائیکاٹ کی بات کرنا منافقت ہے،...
وفاقی آئینی عدالت میں سرکاری یونیورسٹیوں میں مستقل وائس چانسلرز کی تعیناتی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران وفاقی آئینی عدالت کے اختیار سماعت پر اعتراض اٹھا دیا گیا. تفصیلات کے مطابق دوران سماعت ملتان کی انجینئرنگ یونیورسٹی کے وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ وفاقی آئینی عدالت سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف کورٹ آف اپیل نہیں ہے. جسٹس علی باقر نجفی نے استفسار کیا آپ الگ سے کوئی درخواست دائر کریں گے، وکیل نے جواب دیا میں ایک متفرق درخواست دائر کروں گا. وفاقی آئینی عدالت میں سرکاری یونیورسٹیوں میں مستقل وائس چانسلرز کی تعیناتی سے متعلق اہم کیس کی سماعت کی گئی۔ چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں چھ رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے ضمنی الیکشن میں بیانیے پر نہیں بلکہ اپنی کارکردگی کے بل بوتے پر کامیابی حاصل کی ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبائی وزرا اور سیکرٹریز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج نہ فیض حمید موجود ہیں اور نہ وہ ججز جو سابقہ دور میں پاکستان تحریک انصاف کے لیے نتائج یقینی بنایا کرتے تھے۔مریم نواز نے کہا کہ یہ ضمنی الیکشن ریفرنڈم نہیں تھا اور اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ مسلم لیگ ن نے 2024 کے عام انتخابات میں ہاری ہوئی اپنی نشستیں دوبارہ جیت لیں، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے عوام نے مسلم لیگ ن کے حق میں...
بھارت میں ایک عام سا سفر اس وقت غیر معمولی بن گیا جب ایک اوبر ڈرائیور نے بھوک سے نڈھال مسافر کے لیے راستے میں رک کر سینڈوچ خریدا۔ یہ واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا جس نے صارفین کے دل جیت لیے اور ان کی جانب سے ڈرائیور کو خوب سراہا جا رہا ہے۔ بھارتی اداکارہ و ماڈل یوگِتا راتھوڑ نے واقعہ کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے اسے اپنی زندگی کے سب سے دل کو چھو لینے والے تجربات میں سے ایک قرار دیا۔ یہ بھی پڑھیں: ’اوبر‘ کے بعد مقبول ترین رائیڈنگ سروس نے پاکستان میں کاروبار بند کردیا ان کا کہنا تھا کہ شوٹنگ کے طویل دن کے بعد جب وہ ایئرپورٹ جانے کے لیے...
ایک بیان میں ایس یو سی کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ قوم اپنے محافظ اداروں سے مؤثر حکمتِ عملی اور ٹھوس عملی اقدامات کی متقاضی ہے، دہشت گردوں کے سہولت کاروں اور مالی معاونت کرنے والوں کو کیفرِ کردار تک پہنچانا ناگزیر ہے، ملک دشمن گروہوں کے خلاف جامع اور فیصلہ کن آپریشن وقت کی اہم ضرورت ہے اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر پر ہونے والے خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے گہری تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ علامہ شبیر میثمی نے کہا کہ فیڈرل کانسٹیبلری کے جوانوں نے بہادری کے ساتھ خودکش...
الیکشن کمیشن نے این اے 96 فیصل آباد میں لیگی امیدوار بلال چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک لیا۔وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے خلاف ضابطہ اخلاق خلاف کی ورزی کے کیس کی الیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی جس دوران چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے کہا کہ طلال چوہدری ایک ایسے امیدوار کے جلسے میں شریک ہوئے جو اب کامیاب امیدوار بن چکا ہے۔وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے وکیل نے کہا کہ آج ہی نوٹس ملا ہے، اس لیے پہلے وکالت نامہ جمع کرانے کی اجازت دی جائے۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آج طلال چوہدری کوحاضری سے استثنیٰ دیا جاتا ہے مگر اگلی تاریخ پرلازمی خود پیش ہونا ہوگا، ابھی ہم طلال چوہدری کو...
پنجاب کی وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ حالیہ ضمنی انتخابات دراصل ایک ریفرنڈم ثابت ہوئے جن میں مسلم لیگ (ن) کو واضح کامیابی حاصل ہوئی۔ وزرا کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ حیرت ہے کہ جب نتائج حق میں نہ آئیں تو اسے بائیکاٹ قرار دے دیا جاتا ہے۔ عالمی میڈیا اب یہ لکھ رہا ہے کہ ماضی میں پنجاب ’جادو ٹونے‘ پر چلایا جاتا تھا، مگر ایسے ہتھکنڈوں سے صرف وقتی فائدہ ہی مل سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: عام انتخابات کے مقابلے میں ضمنی انتخابات میں ن لیگ نے کتنے زائد ووٹ حاصل کیے؟ ہری پور کے ضمنی انتخاب پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام نے نواز...
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے مسلم لیگ ن نے بیانیے پر نہیں کارکردگی پر ضمنی الیکشن جیتا، آج نہ فیض حمید ہے اور نہ وہ ججز جو پی ٹی آئی کو جتواتے تھے۔صوبائی وزرا اور سیکرٹریز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا یہ الیکشن نہیں ریفرنڈم تھا، ضمنی الیکشن میں کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں، مسلم لیگ ن نے 2024 کے الیکشن میں ہاری ہوئی اپنی نشستیں دوبارہ جیت لیں، ضمنی الیکشن میں ن لیگ کو تاریخی کامیابی ملی۔ان کا کہنا تھا پنجاب اور خیبرپختونخوا کے عوام نے مسلم لیگ ن کے حق میں فیصلہ کیا، الیکشن بیانیوں سے نہیں کارکردگی کے بل بوتے پر جیتا جاتا ہے،...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے صوبے میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کی شاندار کامیابی پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام نے خدمت کرنے والوں کو پھر سے سرخرو کردیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن بیانیے سے نہیں کام سے جیتے جاتے ہیں، مقبولیت کا دعویٰ زمین بوس ہوگیا، 2024 کے الیکشن میں ہاری ہوئی تمام سیٹیں مسلم لیگ ن نے جیت لیں۔ قبل ازیں اپنے ایک پیغام میں کامیابی اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نفرت ،فتنہ اور فساد کا باب ختم ہوگیا۔ خدمت اور ترقی کا نیا عہد شروع ہوچکا ہے ۔وزیراعلی مریم نوازنے کہا کہ...
لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبائی وزراء اور سیکرٹریز کے خصوصی اجلاس سے خطاب میں ضمنی انتخابات کے نتائج کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بائی الیکشن نہیں بلکہ ایک عوامی فیصلہ تھا، جس نے پاکستان کی سیاست کا رخ بدل دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب سمیت مختلف حلقوں میں مسلم لیگ ن نے بھرپور کامیابی حاصل کی۔ فیصل آباد، سرگودھا، لاہور، میانوالی، ڈیرہ غازی خان اور ہری پور سمیت متعدد حلقوں میں ن لیگ نے واضح برتری حاصل کی، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام نے 2020 والے فیصلے کو دوبارہ دہرایا ہے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ ایک مصنوعی بیانیہ تشکیل دیا گیا، ریاستی قوت استعمال کی گئی،...
لاہور ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی پر 9 مئی کا صرف ایک مقدمہ چلانے کی مرکزی درخواست کل سماعت کے لیے مقرر کر دی۔ لاہور ہائی کورٹ میں 9 مئی کا صرف ایک مقدمہ چلانے کی متفرق درخواست بحال کرنے سے متعلق سماعت ہوئی۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست بحال کرنے کی متفرق درخواست منظور کر لی۔ دوران سماعت وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ آفس کو پتہ نہیں مجھ سے کیا ضد ہے، میرا نام لسٹ میں کیوں نہیں آتا؟ جس پر چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ آپ کو پتہ نہیں عدالت سے کیا ضد ہے جو پریس میں عدالت کی غلط خبریں دیتے ہیں۔ وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ...
نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کا اجتماع عام قومی وحدت کی طاقت بنا ہے، اجتماع عام نے عوام دشمن نظام کے خاتمے کا نیا عزم دیا ہے۔ اپنے بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ 2024 کے انتخابات دھاندلی زدہ تھے، ضمنی انتخابات بھی متنازع اور مقبولیت نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی نظام مکمل زوال کا شکار ہے، متناسب نمائندگی طرز انتخابات لایا جائے۔ لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت کا بار بار بلدیاتی انتخابات سے فرار ہونا عوام دشمنی ہے۔
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پشاور میں ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی نے بڑے نقصان سے بچا گیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے فتنہ الخوارج کے حملے کی شدید مذمت کرئے ہوئے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دُعا کی۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ دہشت گردوں کا حملہ وطنِ عزیز کے خلاف بیرونی پشت پناہی میں سرگرم خارجی دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی ہے،وطنِ عزیز سے بیرونی پشت پناہی میں سرگرم خوارج کی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ...
—فائل فوٹو گورنر خیبر پختوںخوا فیصل کریم کنڈی نے اعلیٰ حکام سے ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملے کی تفصیلات طلب کر لیں۔گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے ایف سی ہیڈکوارٹر پر فتنہ الخوارج کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حملہ بیرونی پشت پناہی میں سرگرم خارجی دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی ہے۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام کو اپنی پولیس، ایف سی اور فورسز پر فخر ہے، سپاہیوں نے شہادتیں پیش کر کے اسلام، ملک اور انسانیت کے دشمنوں کے عزائم ناکام بنائے۔ پشاور، دہشتگردوں کا ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملہ، 3 دہشتگرد ہلاک، 3 جوان شہیدسی سی پی او ڈاکٹر میاں سعید کے مطابق صدر روڈ کو ٹریفک کیلیے بند کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ...
وفاقی وزیر و صدر مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام کی پشاور میں ایف سی ہیڈ کوارٹر پر خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر امور کشمیر گلگت بلتستان و سیفران و صدر مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام نے پشاور میں ایف سی ہیڈ کوارٹر پر ہونے والے خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انجینئر امیر مقام نے شہید ہونے والے ایف سی اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم اپنے بہادر جوانوں کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے، ان کے اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل اور زخمیوں کو جلد صحتِ یابی عطا کرے۔ وفاقی وزیر امور کشمیر نے کہا کہ ملک کی سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں اور...
پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری کے ہیڈکوارٹرز پر فتنہ الخوارج کا حملہ ناکام بنادیا گیا، سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ دہشتگردوں کے حملے میں ایف سی کے 3 اہلکاروں نے جامِ شہادت نوش کیا۔ سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 3 خودکش حملہ آوروں نے صبح 8 بج کر 10 منٹ پر فیڈرل کانسٹیبلری پر حملہ کیا، ایک خودکش حملہ آور نے خود کو مرکزی گیٹ پر اڑایا۔ ڈاکٹر میاں سعید نے کہا کہ دو خودکش حملہ آور فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر کے اندر داخل ہوئے، فیڈرل کانسٹیبلری کے اہلکاروں نے دونوں حملہ آوروں پر فائرنگ کی، تینوں خودکش حملہ آور مارے گئے ہیں۔ سی سی...
لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سہیل آفریدی الیکشن کمیشن سے ملنے والے نوٹس کو کور کرنے کے لیے مریم نواز پر الزام لگا رہے ہیں۔ سہیل آفریدی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے لاہور سمیت کسی ایسے شہر میں ترقیاتی منصوبے کا افتتاح نہیں کیا جہاں ضمنی الیکشن ہو رہے ہوں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سہیل آفریدی اپنے لیڈر کی طرح عادتاً جھوٹ بولتے ہیں، وہ خود سرکاری افسران کو کل کا سورج نہ دیکھنے کی دھمکیاں لگاتے ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ سہیل آفریدی خود شہر ناز کی انتخابی مہم چلانے پہنچے، مریم نواز نے کسی لیگی امیدوار کی انتخابی مہم نہیں...
فیصل آباد (نیٹ نیوز) وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ہمیشہ ایسا کیوں کرتی ہے کہ پنجاب میں ووٹ نہیں ڈالے جا رہے اور کے پی میں ڈالے جا رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کے ایک ہی روز میں ہونے والے انتخاب میں 2 مختلف اصول کیوں ہیں؟ گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول میں ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ این اے 96 کے 350 پولنگ سٹیشنز پر کہیں بائیکاٹ نہیں ہوا۔ ضمنی الیکشن کے حساب سے ٹرن آؤٹ زائد ہے۔ طلال چودھری نے کہا کہ الیکشن کمشن کا نوٹس مجھے بھی ہوا، جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ الیکشن کمشن ووٹ جیسے آئینی حق...
انتخابات میں ن لیگ کی کامیابی عوام کا اعتماد، وزیراعظم کی کارکردگی کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جا رہا ہے: عطا تارڑ
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ضمنی انتخاب کے دوران اکثریتی حلقوں میں پی ٹی آئی کا بائیکاٹ کیا، سیاست میں کوئی بائیکاٹ نہیں ہوتا‘ بائیکاٹ کا سیاسی طور پر ہمیشہ نقصان ہوتا ہے۔ ضمنی انتخابات میں لوگوں کا ووٹ ڈالنے کے لئے نکلنا حکومت کی کارکردگی پر اعتماد کا مظہر ہے۔ ہر طبقے سے لوگ باہر نکلے ہیں ایسے ووٹرز بھی گھروں سے نکلے ہیں جو کافی عرصے سے خاموش تھے۔ انہوں نے اس کی وجہ حکومت کی کارکردگی کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی پرفارمنس کو ملکی و عالمی سطح پر تسلیم کیا جا رہا ہے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے ضمنی انتخابات کے نتائج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں اس بار ٹرن آؤٹ صوبے کی تاریخ میں نہایت کم رہا اور عوام نے موجودہ انتخابی عمل پر عدم اعتماد کا مضبوط پیغام دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شفاف اور منصفانہ الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی بنیادی ذمہ داری ہے، جبکہ پی ٹی آئی ہمیشہ جمہوری اقدار اور عوامی مینڈیٹ کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔بیرسٹر گوہر نے دعویٰ کیا کہ ان کے پاس موجود اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں پی ٹی آئی کی پوزیشن مضبوط تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہری پور میں تمام جماعتوں کو یکساں مواقع میسر تھے، وہاں جلسے اور ریلیاں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق نے اجتماع عام میں یوتھ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان بچیاں قوم کا روشن مستقبل اور حقیقی تبدیلی کی امید ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ دور کی باصلاحیت بیٹیاں وہ قوت رکھتی ہیں جو معاشرے کے بوسیدہ نظام کو بدل کر اسلام کے عادلانہ و منصفانہ نظام کو قائم کر سکتی ہیں۔ڈاکٹر حمیرا طارق کے بقول پاکستان کی نوجوان نسل خصوصاً بچیاں علم، اخلاق اور قیادت کی صلاحیتوں سے مزین ہیں، اگر انہیں مواقع، رہنمائی اور اعتماد ملے تو یہ بچیاں ہر میدان میں نمایاں کردار ادا کر سکتی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ نظام کی اصل اصلاح اس وقت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (صباح نیوز) جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر مولانا ہدایت الرحمن نے مینارپاکستان پر ہونے والے عظیم الشان اجتماعِ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کو دہائیوں سے نظرانداز کیا گیا، وسائل سے مالا مال صوبہ آج بھی پسماندگی، غربت اور محرومی کا شکار ہے، اور اس کی بنیادی وجہ کرپشن، بدانتظامی اور نااہل حکمران طبقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی بلوچستان کے عوام کے حقوق کی آواز ہر فورم پر بلند کرتی رہی ہے اور کرتی رہے گی کیونکہ پاکستان کی ترقی بلوچستان کی ترقی سے مشروط ہے۔ مولانا ہدایت الرحمن نے کہا کہ آج کے اجتماع میں لاکھوں عوام کی شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ قوم پرانی سیاسی جماعتوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فیصل آباد میں گلو بنانے والی فیکٹری میں ہونے والا المناک بوائلر دھماکہ، جس میں مبینہ طور پر 21 مزدور شہید اور متعدد زخمی ہوئے، پاکستان کے صنعتی شعبے میں حفاظتی اقدامات کی ناکامی، بوائلر معائنے کے ناقص نظام، اور ریاستی نگرانی کی کمزوری کا دل دہلا دینے والا ثبوت ہے۔ یہ سانحہ ناقابلِ برداشت نقصان ہے اور ایک بار پھر یاد دلاتا ہے کہ پاکستان میں مزدوروں کی زندگیاں بدستور خطرے میں ہیں۔جنرل سیکرٹری عمران علی، چیئرمین راجہ منیر احمد، صدر محمد سلیم اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری غلام مرتضیٰ ساتھ ہی جوائنٹ سیکرٹری فیصل نواز اور انفارمیشن سیکرٹری رحیم خان آفریدی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ یہ سانحہ محض ایک حادثہ نہیں بلکہ ایسی تباہی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">Marcelo Pimenta (SVP-Supply Emerging Markets)نے ریکیٹ پاکستان کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن کے صدر اور ریکیٹ پاکستان کے جنرل سیکرٹری مختار حسین اعوان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ہماری ٹیم کو اعزاز بخشا۔ مختار حسین اعوان نے کہا کہ ریکیٹ کی ٹیم ورک کی ثقافت کاروباری چیلنجز کو سمجھنے اور ان کا مؤثر حل نکالنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ ہر چیلنج کا مل کر مقابلہ کرنا اور ٹیم ورک کے ذریعے کامیابی حاصل کرنا ہماری ترجیح ہے۔ آصف ہاشمی نے بھی کہا کہ ہم ایک مضبوط ٹیم ہیں اور کاروبار کو آگے بڑھانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے مختار اعوان کی...
لاہور: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 129 کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے امیدوار نے 34 ہزار سے زائد ووٹوں سے میدان مار لیا۔ انتخابی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار حافظ نعمان نے 63441 ووٹ حاصل کیے جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار 29099 ووٹ حاصل کر سکے، مسلم لیگ ن کے امیدوار حافظ نعمان نے 34342 ووٹوں کی برتری حاصل کی جبکہ تمام 334 پولنگ اسٹیشنز میں ٹرن آؤٹ 18.67 فیصد رہا۔ اس اہم حلقے میں پورا دن گہما گہمی کے باوجود ووٹرز کا مجموعی ٹرن آؤٹ کم رہا۔ فتح کے بعد ن لیگی امیدوار حافظ محمد نعمان نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے عوام کی خدمت کا عزم دہرایا اور جشن کیلیے...
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ—فائل فوٹو چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن سے نمبر گیم تبدیل نہیں ہونا تھا، اس لیے عوام کی دلچسپی کم رہی۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ آج کا ضمنی الیکشن پُرامن رہا، ضمنی الیکشن میں ٹرن آؤٹ ہمیشہ کم ہوتا ہے، پنجاب اور خیبر پختون خوا کی حکومتوں کے شکر گزار ہیں۔انہوں نے کہا کہ کم ٹرن آؤٹ کی بہت سی وجوہات ہوتی ہیں، اس انتخاب سے نمبر گیم تبدیل نہیں ہونا تھا، جس کی وجہ سے عوام کی دلچسپی کم رہی۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کمیشن نے بلا تفریق ایکشن...
تحریک تحفظ آئین پاکستان کا کراچی میں اہم اجلاس، دسمبر کے پہلے ہفتے میں تین روزہ عوامی رابطہ مہم کا اعلان
اجلاس سے خطاب میں رہنماؤں نے کہا سندھ کی عوام پیپلز پارٹی سے بیزار ہوچکی ہے پوری قوم کی عمران خان کی طرف دیکھ رہی ہے، ملک میں سیاسی استحکام نہ رہا تو حالات مزید خراب ہونگے، سندھ میں پیپلز پارٹی نے گزشتہ 17 برسوں میں کرپشن کا ایسا جال بچھایا کہ عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہوگئے ہیں، مگر اب اس نظام کے خاتمے کا وقت آچکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے وائس چیئرمین سید زین شاہ کی صدارت میں کراچی میں اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ، مجلس وحدت مسلمین کے مولانا صادق جعفری، سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے منیر نائچ، پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سرباز...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فیصل آباد: وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ نہ صرف عالمی برادری بلکہ بھارت نے بھی اعتراف کیا ہے کہ مئی میں ہونے والی جنگ میں پاکستان نے بھرپور اور مؤثر جواب دیا۔ضمنی الیکشن میں ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حلقے میں الیکشن کے دوران کسی کو نہ روکا گیا اور نہ گرفتار کیا گیا، اس لیے شکایت کا کوئی جواز نہیں۔ ان کے مطابق انتخابی حلقوں میں ڈویلپمنٹ منصوبوں کے اعلان روکنے کی ہدایت وزیراعلیٰ مریم نواز کو بھی دی گئی تھی، تاہم منصوبوں کی پلاننگ مکمل ہو چکی ہے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عوام مسلم لیگ ن کا ساتھ دیں گے اور...
نارووال (نیوزڈیسک)وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عوام نفرت اور انتشار کی سیاست سے تھک چکے۔ میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ آج کا ضمنی الیکشن نفرت اور انتشار کی سیاست کرنے والوں کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ 3 سال پہلے ملک دیوالیہ ہو رہا تھا، آج معیشت بحال ہے، یقین ہے کہ ضمنی انتخابات میں ن لیگ کو مثالی کامیابی حاصل ہو گی۔ وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کو سفارتی میدان میں کامیابیاں مل رہی ہیں، دشمنوں کی نیندیں اُڑی ہوئی ہیں۔
سینیٹر حافظ عبدالکریم—فائل فوٹو بھارتی عالمِ دین مولانا ارشد کے بیان پر امیرِ مرکزی جمعیت اہلحدیث سینیٹر حافظ عبدالکریم نے لاہور سے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ مولانا ارشد کا بیان بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ امتیاز کا حقیقی عکاس ہے۔امیرِ مرکزی جمعیت اہلحدیث نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کے لیے اعلیٰ عہدوں کے دروازے بند کیے جا رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ بھارت میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیاں عالمی برادری کے لیے لمحۂ فکریہ ہیں۔ بھارت میں مسلمان یونیورسٹی کا وائس چانسلر بھی نہیں بن سکتا: مولانا ارشد مدنی کی مودی حکومت پر تنقیدمولانا ارشد مدنی کا کہنا ہے کہ بھارت میں مسلمان یونیورسٹی کا وائس چانسلر بھی نہیں...
احسن اقبال—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عوام نفرت اور انتشار کی سیاست سے تھک چکے۔نارووال میں میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ آج کا ضمنی الیکشن نفرت اور انتشار کی سیاست کرنے والوں کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہو گا۔انہوں نے کہا کہ 3 سال پہلے ملک دیوالیہ ہو رہا تھا، آج معیشت بحال ہے، یقین ہے کہ ضمنی انتخابات میں ن لیگ کو مثالی کامیابی حاصل ہو گی۔وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کو سفارتی میدان میں کامیابیاں مل رہی ہیں، دشمنوں کی نیندیں اُڑی ہوئی ہیں۔
سہیل آفریدی اپنے لیڈر کی طرح عادتا جھوٹ بولتے ہیں، عظمی بخاری کا الزام WhatsAppFacebookTwitter 0 23 November, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ سہیل آفریدی الیکشن کمیشن سے ملنے والے نوٹس کو کور کرنے کے لیے مریم نواز پر الزام لگا رہے ہیں۔ سہیل آفریدی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے لاہور سمیت کسی ایسے شہر میں ترقیاتی منصوبے کا افتتاح نہیں کیا جہاں ضمنی الیکشن ہو رہے ہوں۔ عظمی بخاری نے کہا کہ سہیل آفریدی اپنے لیڈر کی طرح عادتا جھوٹ بولتے ہیں، وہ خود سرکاری افسران کو کل کا سورج نہ دیکھنے کی دھمکیاں لگاتے ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ...
مودی حکومت نے وانگچک پر تشدد بھڑکانے کا الزام لگاتے ہوئے انہیں گرفتار کیا تھا، ترمیم شدہ درخواست میں کہا گیا ہے کہ گرفتاری کا حکم کی بنیاد باسی ایف آئی آرز، مبہم الزامات اور قیاس آرائی پر مبنی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ آف انڈیا کل یعنی 24 نومبر کو سونم وانگچک کی اہلیہ کی طرف سے دائر درخواست پر سماعت کرے گی۔ درخواست میں سخت قومی سلامتی ایکٹ کے تحت ماحولیاتی کارکن کی حراست کو غیر قانونی اور ان کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ آف انڈیا نے 29 اکتوبر کو وانگچک کی بیوی گیتانجلی جے انگمو کی ترمیم شدہ عرضی پر مرکز اور لداخ انتظامیہ سے جواب طلب کیا تھا۔ سپریم...
وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا سہیل آفریدی کے بیان پر ردعمل سامنے آگیا. عظمیٰ بخاری نے بیان میں کہا ہے کہ مریم نواز نے لاہور سمیت کسی ایسے شہر میں ترقیاتی منصوبے کا افتتاح نہیں کیا جہاں ضمنی الیکشن ہو رہے، سہیل آفریدی الیکشن کمیشن سے ملنے والے نوٹس کو کور کرنے کے لیے مریم نواز پر الزام لگا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی اپنے لیڈر کی طرح عادتا جھوٹ بولتے ہیں، سہیل آفریدی خود سرکاری افسران کو کل کا سورج نہ دیکھنے کی دھمکیاں لگاتے ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سہیل آفریدی خود شہر ناز کی انتخابی مہم چلانے پہنچے، مریم نواز نے کسی لیگی امیدوار کی انتخابی مہم نہیں چلائی۔ ان کا کہنا...
لاہور:(نیوزڈیسک) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سہیل آفریدی الیکشن کمیشن سے ملنے والے نوٹس کو کور کرنے کے لیے مریم نواز پر الزام لگا رہے ہیں۔ سہیل آفریدی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے لاہور سمیت کسی ایسے شہر میں ترقیاتی منصوبے کا افتتاح نہیں کیا جہاں ضمنی الیکشن ہو رہے ہوں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سہیل آفریدی اپنے لیڈر کی طرح عادتاً جھوٹ بولتے ہیں، وہ خود سرکاری افسران کو کل کا سورج نہ دیکھنے کی دھمکیاں لگاتے ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ سہیل آفریدی خود شہر ناز کی انتخابی مہم چلانے پہنچے، مریم نواز نے کسی لیگی امیدوار کی انتخابی مہم...
فائل فوٹو وزیراعظم کے کوارڈینیٹر برائے خیبر پختونخوا اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ وادی تیراہ میں منشیات کے کارخانے لگے ہیں۔ اپنے بیان میں اختیار ولی نے کہا کہ یہی پیسہ دہشت گردی کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے۔ ضلع خیبر سے منشیات پورے ملک میں اسمگل ہوتی ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ منشیات کے دھندے میں پی ٹی آئی کے لوگ ملوث ہیں۔ منشیات کا پیسہ سرحد پار بھی جاتا ہے۔انہوں نے وزیراعلیٰ سے مطالبہ کیا کہ ان کا تعلق ضلع خیبر سے ہے۔ وہ اپنے ضلع میں منشیات کے خلاف کارروائی کریں، جس وزیراعلیٰ کے حلقے میں منشیات تیار ہو اسے استعفا دے دینا چاہیے۔اختیار ولی خان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے منشیات کی تردید...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ملک بھر میں ضمنی انتخابات کے دوران پولنگ اسٹیشنوں پر عوام کا غیر معمولی رش دیکھنے میں آ رہا ہے، خصوصاً ڈیرہ غازی خان میں لوگ بڑی تعداد میں ووٹ کاسٹ کر رہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ضمنی انتخاب میں گہما گہمی واضح ہے اور عوام جمہوری عمل میں بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ اگرچہ متعدد حلقوں میں پاکستان تحریک انصاف نے بائیکاٹ کیا ہے، تاہم ’’سیاست میں کوئی بائیکاٹ نہیں ہوتا‘‘۔ انہوں نے کہا کہ بائیکاٹ ہمیشہ سیاسی طور پر نقصان کا باعث بنتا ہے اور اس کا خمیازہ بالآخر عوامی...
مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں ووٹنگ کا عمل مکمل طور پر پرامن ماحول میں جاری ہے اور کسی بھی حلقے سے کسی نوعیت کی شکایت موصول نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ عوام خدمت اور ترقی کے ایجنڈے پر اعتماد کرتے ہیں اور اسی بنیاد پر مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دیں گے۔ اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ پولنگ کے 7 گھنٹے مکمل ہونے تک فیصل آباد کے 5 حلقوں سے حاصل شدہ اطلاعات کے مطابق کہیں بھی ہنگامی صورتحال، بے ضابطگی یا گرفتاری کی کوئی خبر نہیں ملی۔ مزید پڑھیں: ضمنی انتخابات: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ جب تک قومی انتخابات کے شیڈول کا اعلان نہیں ہوتا جماعت اسلامی کا کوئی امیدوار نہیں، ہماری جماعت میں جو چلے گا وہ نظام کے تحت چلے گا۔ روزنامہ جنگ کے مطابق لاہور میں بدل دو نظام کے اجتماع عام سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی آزاد ہونی چاہیے، امریکا سمیت کسی ملک کو ڈاکا ڈالنے کا حق نہیں، ہمارا اختلاف بھی وقار کے ساتھ ہونا چاہیے۔ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ فلسطین کی حمایت کریں اور پوری قوم کو اس پر ساتھ لے کر چلیں، کشمیر کے لیے لاکھوں لوگوں نے قربانیاں دی ہیں، کشمیر پاکستان کا ہے اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر سرفراز نواز نے اپنی سوانح عمری شائع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کرکٹ کی دنیا میں میچ فکسنگ سمیت کئی چونکا دینے والے حقائق سامنے لانے والے ہیں۔اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے بتایا کہ وہ سچائیاں، جنہیں برسوں سے نظر انداز کر کے اندھیروں میں دھکیل دیا گیا تھا، اب منظرِ عام پر لانے کا وقت آ گیا ہے۔سرفراز نواز کا کہنا تھا کہ وہ اس خفیہ اور پراسرار دنیا سے پردہ اٹھانے جا رہے ہیں جسے جوا مافیا نے طویل عرصے تک اپنی سرگرمیوں کے ذریعے چھپائے رکھا۔انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ اُن طاقتور عناصر کے خلاف اکیلے ڈٹے رہے جو چپ چاپ کھیلوں...
سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر سرفراز نواز کی سوانح عمری سے پاکستان کرکٹ کو ایک اور طوفان کا سامنا کرنا پڑسکتاہے۔ لندن میں مقیم 76 سالہ سرفراز نواز کا کہناہے کہ سوانح عمری میں میچ فکسنگ سمیت چونکا دینے والے انکشافات کرنے جارہا ہوں۔ سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو بیان میں ریورس سوئنگ کے بانی سرفراز نواز کا کہنا تھا کہ وہ سچائیاں جو سایوں میں دھکیل دی گئی تھیں، منظرِ عام پر آرہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اُس خفیہ دنیا سے پردہ اٹھا رہا ہوں جسے جوا مافیا نے طویل عرصے سے چھپا رکھا تھا۔ سرفراز نواز نے کہا کہ میں اکیلا کھڑا رہا اُن لوگوں کے خلاف جو خاموشی سے کھیلوں کو اپنے مفاد کے لیے موڑتے رہے۔...
— فائل فوٹو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بعض شہروں میں صفائی کی غیر تسلی بخش صورتحال پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔مریم نواز نے اجلاس کے دوران غیر معیاری کارکردگی دکھانے والے ستھرا پنجاب کے نجی ٹھیکیداروں کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔اُنہوں نے آوارہ کتوں کے کاٹنے اور مین ہول میں گر کر ہلاکتیں روکنے میں ناکامی پر متعلقہ ڈی سیز کی سرزنش بھی کی۔مریم نواز نے تجاوزات کے مستقل خاتمے کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے 24 گھنٹے مانیٹرنگ کا حکم دیا۔ کوئی کہہ دے کہ میں نے کسی کی سفارش کی ہے تو استعفیٰ تک دے سکتی ہوں: وزیر اعلیٰ مریم نواز وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا...
مسلمان نیویارک، لندن کا میئر بن سکتاہے لیکن بھارت میں وائس چانسلر بھی نہیں بن سکتا، مولانا ارشد مدنی
جمعیت علمائے ہند کے صدر اور دارالعلوم دیوبند کے اساتذہ کے سربراہ مولانا ارشد مدنی نے کہا ہے کہ آج ایک مسلمان نیویارک یا لندن کا میئر بن سکتا ہے، لیکن بھارت میں ایک مسلمان ایک یونیورسٹی کا وائس چانسلر بھی نہیں بن سکتا۔ مولانا ارشد مدنی کا بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جب کہ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ان کے اس بیان کے بعد حکومتی ایوانوں میں ہلچل مچ گئی ہے۔ گزشتہ روز دہلی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ حکومت ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کہ مسلمان کبھی سر نہ اُٹھا سکیں، اگر کوئی مسلمان کسی طرح وائس چانسلر بن بھی جائے، تو اسے فوری طور پر جیل...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی وفاق اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اپنے بیان میں گورنر کے پی فیصل کریم کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کا ساتھ دینے کا کہا ہے، صوبے کی ترقی کے لئے وفاقی اداروں کا ساتھ دیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا وفاق کے بغیر نہیں چل سکتا۔ گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ اگر افغانستان میں امن ہے تو پھر افغان باشندوں کو واپس جانا چاہیے، افغان مہاجرین کے معاملے پر کے پی حکومت سیاست...
اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ میرا اسٹیبلشمنٹ سے عمران خان کی رہائی کے حوالے سے کوئی رابطہ نہیں ہوا مگر امید ہے عمران خان ضرور رہا ہوں گے، وفاقی حکومت صوبے کے تین ہزار ارب روپے فوری ادا کرے تاکہ پولیس، صحت اور دیگر اہم شعبوں میں مزید بہتری لائی جاسکے۔ اسلام آباد میں ڈیفنس کورسپونڈنٹس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ وفاق کو دعوت دیتا ہوں کہ خیبرپختونخوا میں آڈٹ کرے لیکن ہمارے واجبات بھی دے، انہوں نے کہا کہ ہمارے تین ہزار ارب روپے وفاق کو دینے ہیں لیکن ہمارا حق نہیں دیا جارہا۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ سو ملین سالانہ بھی نہیں دیا جا رہا، انہوں...
دبئی ایئر شو میں کرتب دکھانے والا بھارتی فضائیہ کا تیجس طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس پر بالی ووڈ کے ستاروں نے مودی سرکار کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق متعدد فنکاروں نے فوجی طیارہ حادثہ کی مذمت کرتے ہوئے فوجی طیاروں کی سیکیورٹی اور ٹیسٹنگ کے عمل کو مزید سخت بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فوجیوں کے اہل خانہ ہمیشہ بے یقینی کا شکار رہتے ہیں۔ ماضی کی معروف اداکارہ جیہ بچن نے بھی واقعے کی شفاف تفتیش پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فوجیوں اہلکاروں کو محفوظ ماحول دیا جائے۔ شتروگھن سنہا اور راج...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ احتساب نہ ہونے پر پبلک سیکٹر میں پرفارمنس زیرو ہوجاتی ہے، احتساب اور جوابدہی کے احساس کے بغیرگڈ گورننس ممکن نہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے نیشنل ڈیفنس سکیورٹی کی27ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء نے ملاقات کی، وزیراعلیٰ نے وفد کو حکومت پنجاب کے عوامی فلاح وبہبود کے پراجیکٹس اوراقدامات سے آگاہ کیا، شرکاء کے سوالات کے جواب بھی دیے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ معرکہ حق میں کامیابی کے بعد پاکستان دنیا میں ہر مقام پر سربلند ہے، پنجاب میں بہت کچھ کرچکے ہیں اور بہت کچھ ہونے جارہا ہے، وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم کی وجہ سے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان پر تشدد کی ویڈیوز ہونے کا دعویٰ کر کے وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شفیع اللہ جان ترجمان پنجاب حکومت کوثر کاظمی کے چیلنج سے بھاگ گئے۔ پروگرام میں کوثر کاظمی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کسی سرکاری افسر کے کام میں مداخلت نہیں کرتی بلکہ وہ کھل کر اس بات کا اظہار کرتی ہیں کہ اگر کوئی بھی سرکاری افسر سے سفارش کرتا ہے تو اس پر ریڈ فلیگ لگتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک جرم کی پاداش میں جیل میں قید ہیں ،ان سے ملاقاتوں کا جو طریقہ کار ہے ،جیل انتظامیہ اس پر کار بند ہیں، اب تک عمران...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ صوبے میں نچلی سطح پر کرپشن کے مکمل خاتمے کے لئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے، تاہم ٹاپ لیول پر کرپشن اب ممکن نہیں رہی۔ وہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کی نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے 27ویں کورس کے شرکاء سے ملاقات کر رہی تھیں۔وزیراعلیٰ نے ورکشاپ کے شرکاء کو حکومت پنجاب کے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں سے آگاہ کیا، جنہیں شرکاء نے سراہا۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن “بنیان مرصوص” کی کامیابی کے بعد پاکستان عالمی سطح پر مزید باوقار ہوگیا ہے۔مریم نواز نے بتایا کہ حالیہ سیلاب کے دوران لاکھوں افراد اور مویشیوں کو محفوظ بنایا گیا، جبکہ بروقت طبی امداد سے وبائی امراض کا...
سٹی42: خیبر پختونخواکےوزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے "امن کی خاطر وفاق کے ساتھ مل کر چلنے" کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو بھی ہمارے جوانوں کو شہید کرتا ہے وہ دہشت گرد ہے، دہشت گردی کے خاتمے کے سوا کوئی آپشن نہیں ہے۔ پشاور میں صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا، خیبر پختونخوا کی پولیس مکمل طور پر اہل ہے اور دہشتگردوں سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے، پولیس کے لیے جدید آلات کی خریداری کی منظور دے چکا ہوں۔ شاہین آفریدی ایک بار پھر پاؤں کی انجری کا شکار سہیل آفریدی نے کہا، وفاق واجبات دے تو پولیس اور صحت سمیت تمام شعبوں میں مزید بہتری لا سکتے ہیں،...
محورِ مقاومت کے بارے میں بغداد کے امام جمعہ نے کہا کہ سید حسن نصراللہ اور دیگر مزاحمتی رہنماؤں کی شہادت نے، دشمن کے پروپیگنڈے کے برعکس، نہ صرف مزاحمت کو کمزور نہیں کیا بلکہ اس کی یکجہتی اور قوت کو مزید نمایاں کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بغداد کے امام جمعہ آیت اللہ سید یاسین الموسوی نے کہا ہے کہ عراق کے حالیہ پارلیمانی انتخابات کے نتائج اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ عراقی عوام میں شعور اور بیداری بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے اس موقع پر خطے کے لیے صہیونی حکومت کے خطرناک منصوبے کے بارے میں بھی خبردار کیا۔ آیت اللہ الموسوی کا کہنا تھا کہ حالیہ انتخابات کے نتائج عراقی قوم کی آگاہی اور بصیرت کا روشن...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے واضح کیا ہے کہ جیلوں میں قیدیوں سے ملاقاتیں کروانے کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب کا کوئی تعلق نہیں، اور وزیراعلیٰ کبھی بھی کسی سرکاری افسر کے کام میں مداخلت نہیں کرتیں۔عظمیٰ بخاری نے یہ بیان سہیل آفریدی کے خط کے جواب میں دیا اور کہا کہ جیل رولز کے مطابق سیاسی ملاقاتوں کی اجازت نہیں ہوتی اور جیل سپرنٹنڈنٹ ہی اس معاملے میں حتمی اتھارٹی رکھتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ہفتے میں دو دن ملاقاتیں ہوتی ہیں، اور اب تک ان کے وکلاء اور فیملی کے افراد سے مجموعی طور پر چار سو بیس اور ایک سو نواسی ملاقاتیں ہو چکی ہیں، جبکہ بشری بی...
رکن گلگت بلتستان اسمبلی نے کہا کہ کونسل کا الیکشن ہارس ٹریڈنگ کا سب سے بڑا ذریعہ ہے، کیوں نہ کونسل کے 8 ارکان کو عوام ہی براہ راست منتخب کریں۔ اسلام ٹائمز۔ رکن جی بی اسمبلی نواز خان ناجی نے کہا ہے کہ قانون سازی چھ ماہ پہلے ہونی چاہیے تھی، جاتے جاتے یہ کس قسم کا قانون پاس ہو رہا ہے، آئین مقدس دستاویز ہے لیکن ہر طاقتور شخص نے اس آئین کو جوتی کی نوک پہ رکھا ہے۔ ہفتہ کے روز اسمبلی سیشن کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ اسمبلی عوام کی نمائندہ نہیں، یہ متعصب اسمبلی ہے کیونکہ کسی حلقے میں دس ہزار ووٹرز ہیں تو کہیں بیس ہزار، ہر حلقے...
اسمبلی سیشن کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی نے کہا کہ خالد کا دور اور گلبر کا دور سامنے رکھا جائے تو آپ کا دور اٹھائیسویں کی رات ہے، خالد خورشید کا دور چودھویں کی چاند کی مانند ہے، کم از کم عوام کو کچھ تو نظر آتا تھا، آج تو پوری قوم کو اندھیرے میں رکھا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف گلگت بلتستان کے رکن اسمبلی راجہ ذکریا نے کہا ہے کہ خالد خورشید کا دور چودھویں کے چاند کی طرح تھا، حالیہ حکومت اٹھائیسویں کی رات کی طرح ہے۔ ہفتہ کو جی بی اسمبلی کے آخری سیشن کے دوسرے روز ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ گزشتہ...
نائجیریا کی ریاست نائجر میں مسلح افراد نے سینٹ میریز کیتھولک اسکول پر دھاوا بول دیا اور سیکڑوں افراد کو اغوا کرکے لے گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پاپیری قصبے کے رہائشیوں نے بتایا کہ حملے کے بعد والدین اور رشتہ دار اپنے بچوں کی تلاش میں دیوانہ وار دوڑتے رہے۔ 62 سالہ دادا، داودا چیکولا نے الجزیرہ کو بتایا کہ ان کے چار پوتے پوتیاں غائب ہیں جن کی عمریں صرف 7 سے 10 سال کے درمیان ہیں۔ انھوں نے روتے ہوئے کہا کہ نہیں معلوم ہمارے بچے کہاں اور کس حال میں ہیں۔ جو بچے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے وہ بھی بکھر گئے ہیں۔ ادھر ریاست نائجر کی حکومت کا کہنا ہے کہ علاقے میں پہلے ہی سیکیورٹی خطرات سے متعلق انٹیلیجنس الرٹس موصول ہو...
اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے وفاق سے مطالبہ کیا ہے کہ صوبے کے واجبات فوری ادا کیے جائیں تاکہ پولیس، صحت اور دیگر اہم شعبوں میں مزید بہتری لائی جاسکے۔ اسلام آباد میں ڈیفنس کورسپونڈنٹس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ وفاق کو دعوت دیتا ہوں کہ خیبرپختونخوا میں آڈٹ کرے لیکن ہمارے واجبات بھی دے، انہوں نے کہا کہ ہمارے تین ہزار ارب روپے وفاق نے دینے ہیں لیکن ہمارا حق نہیں دیا جارہا۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ سو ملین سالانہ بھی نہیں دیا جا رہا، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ یہ سب پیسے دیے جائیں تاکہ ہم قانون نافذ کرنے والے اداروں پر لگا دیں۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ میرا بھائی بھی کرپشن میں ملوث ہو تو اُسے سزا ملنی چاہیے۔صحافیوں سے گفتگو میں سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس مکمل طور پر اہل ہے اور دہشت گردوں سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضم شدہ اضلاع سے بھرتی کے لیے معیار نرم کر دیا گیا ہے، ضم شدہ اضلاع سے پولیس کی بھرتی کی جائے گی۔ خیبر پختونخوا پولیس اور اسپیشل برانچ کے لیے جدید آلات کی خریداری کی منظوری دے چکا ہوں۔اُن کا کہنا تھا کہ اللّٰہ نہ کرے پنجاب کبھی دہشت گردی کا سامنا کرے، ضم شدہ اضلاع مالی طور پر صوبے سے ضم نہیں ہوئے۔ وفاق...
سہیل آفریدی: “جو بھی ہمارے جوانوں کو شہید کرتا ہے وہ دہشتگرد ہے، ان کے خاتمے کے سوا کوئی آپشن نہیں”
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا، سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ جو بھی ہمارے جوانوں کو شہید کرتا ہے، وہ دہشتگرد ہے، اور ان دہشتگردوں کے خاتمے کے سوا کوئی دوسرا آپشن نہیں ہے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی پولیس دہشتگردی کے خلاف مکمل طور پر اہل اور تیار ہے، اور ان کے ساتھ جدید ترین آلات کی خریداری کی منظوری دی جا چکی ہے۔ وزیرِ اعلیٰ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت اگر واجبات دے تو پولیس اور صحت کے شعبوں میں مزید بہتری لائی جا سکتی ہے، اور اس کے ساتھ خیبر پختونخوا میں ایک جدید فارنزک لیب بھی قائم کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی اگر...
فائل فوٹو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ میرا بھائی بھی کرپشن میں ملوث ہو تو اُسے سزا ملنی چاہیے۔صحافیوں سے گفتگو میں سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس مکمل طور پر اہل ہے اور دہشت گردوں سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ضم شدہ اضلاع سے بھرتی کے لیے معیار نرم کر دیا گیا ہے، ضم شدہ اضلاع سے پولیس کی بھرتی کی جائے گی۔ خیبر پختونخوا پولیس اور اسپیشل برانچ کے لیے جدید آلات کی خریداری کی منظوری دے چکا ہوں۔اُن کا کہنا تھا کہ اللّٰہ نہ کرے پنجاب کبھی دہشت گردی کا سامنا کرے، ضم شدہ اضلاع مالی طور پر صوبے سے ضم نہیں ہوئے۔ وفاق واجبات دے تو پولیس...
معروف صحافی اور سابق چیئرمین پی سی بی، نجوم سیٹھی نے سابق کرکٹ کپتان راشد لطیف کے خلاف فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (FIA) کی تحقیقات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ نجوم سیٹھی نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ وہ سابق کپتان کے خلاف فراڈ اور من گھڑت تحقیقات سے حیران ہیں، جو انہوں نے پی سی بی کی پالیسیوں پر تنقیدی ریمارکس کے بعد کی گئی ہیں۔ سیٹھی نے کرکٹ انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ ایسے دباؤ والے اقدامات سے گریز کریں اور عدلیہ سے توقع ظاہر کی کہ وہ آزادی اظہار اور شہری حقوق کا تحفظ کرے گی۔ نجمی سیٹھیی کی اس پوسٹ پر جواب دیتے ہوئے پی سی بی کے سربراہ محسن نقوی نے...
مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی رپورٹ نے حکومت کے کرتوت بے نقاب کر دیے ہیں، اور اب وفاقی حکومت کی حقیقت اور اس کی حیثیت سامنے آ گئی ہے۔ ان کے مطابق، ستائسویں ترمیم نے بھی عالمی سطح پر حکومت کے معاملات کو بے نقاب کیا ہے۔ شیخ وقاص اکرم نے دعویٰ کیا کہ بانیِ پی ٹی آئی کی ملاقاتوں پر غیرقانونی پابندی عائد کرکے آئین کے آرٹیکل 10 اور 14 کی صریح خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانیِ پی ٹی آئی کو قیدِ تنہائی میں رکھا جا رہا ہے، حالانکہ قانون کے مطابق ہر قیدی کو ہفتے میں ملاقات کا حق حاصل ہوتا ہے۔ شیخ...
حریت کانفرنس کے چیئرمین نے کہا کہ ہماچل پردیش سمیت کچھ دیگر مقامات پر بھی کشمیریوں کو رہائشی علاقوں میں صرف کشمیری ہونے کیوجہ سے نشانہ بنایا جارہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ میرواعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق نے ایک بار پھر لال قلعہ دھماکے کو ایک "افسوسناک سانحہ" قرار دیتے ہوئے حکومت سے ملک بھر میں کشمیریوں کے خلاف بڑھتی جا رہی ہراسانی کو بھی فوراً روکے جانے کی اہمیت پر زور دیا۔ میرواعظ کشمیر نے آزادی صحافت (پریس فریڈم) کے تحفظ کی وکالت کرتے ہوئے نوگام پولیس اسٹیشن میں ہوئے دھماکے کی شفاف تحقیقات اور بجلی کے مجوزہ 20 فیصد اضافے کی تجویز کو واپس لینے کا بھی مطالبہ کیا۔ میرواعظ عمر فاروق نے بجلی کے نرخوں میں مجوزہ...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ جو بھی ہمارے جوانوں کو نشانہ بناتا ہے وہ دہشتگرد ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کی پولیس مکمل طور پر اہل ہے اور دہشتگردوں سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی نے بے شمار قربانیاں دی ہیں، اور جو بھی ہمارے جوانوں کو نشانہ بناتا ہے وہ دہشتگرد ہے۔ یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے رانا ثنااللہ، طلال چوہدری، سہیل آفریدی سمیت کس کس کو طلب کیا ہے؟ سہیل آفریدی نے کہا کہ صوبے کے پاس اب بھی وسائل کی کمی ہے، اسی لیے ترقیاتی کاموں میں کٹ لگا کر پولیس اور سی ٹی ڈی...
سٹی 42 : صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم خوارج کے خلاف مشترکہ انٹیلی جنس آپریشن کی کامیابی پر سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ صدر آصف علی زرداری نے 8 بھارتی پشت پناہی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے انجام کو پہنچائے جانے پر جوانوں کے عزم و بہادری کو سلام پیش کیا۔ صدرِ مملکت نے کہا کہ خوارج کے خلاف مربوط کارروائیاں قومی سلامتی کو مزید مضبوط بنا رہی ہیں۔ بھارتی سرپرستی میں سرگرم منظم دہشت گردوں کے نیٹ ورکس کا خاتمہ اولین قومی ترجیح ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف سے گورنر خیبرپختونخواہ کی ملاقات انہوں نے مزید کہا کہ وطنِ عزیز سے بیرونی...
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے ضلع بنوں میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ وزیراعظم نے آپریشن میں فتنتہ الخوارج کے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پزیرائی کی۔ شہباز شریف نے کہا کہ عزم استحکام کے ویژن کے تحت سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں ۔ وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پاکستان کی افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں ۔ وزیر اعظم شہباز شریف سے گورنر خیبرپختونخواہ کی...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ اگر کوئی قیدی ملنا نہیں چاہتا تو جیل حکام زبردستی ملاقات نہیں کروا سکتے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے خط پر جواب دیتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جیلوں میں قیدیوں سے ملاقاتیں کروانے سے وزیراعلیٰ پنجاب کا کوئی لینا دینا نہیں۔ مریم نواز کبھی بھی کسی سرکاری افسر کے کام میں مداخلت نہیں کرتیں ۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جیل رولز کے مطابق سیاسی میٹنگز کی اجازت نہیں ہوتی اور جیل سپرنٹنڈنٹ اس حوالے سے فائنل اتھارٹی ہے۔ جیل حکام قیدی کے عزیز و اقارب سے ملاقاتیں کرواتے ہیں جب کہ ملاقاتیوں کے نام قیدی کی طرف سے دیے...
کوئی کہہ دے کہ میں نے کسی کی سفارش کی ہے تو استعفیٰ دے دوں گی ، مریم نواز WhatsAppFacebookTwitter 0 22 November, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کوئی کہہ دے کہ میں نے کسی کی سفارش کی ہے تو استعفیٰ تک دے سکتی ہوں۔تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے لاہور میں 27ویں نیشنل ڈیفنس سکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء سے ملاقات میں گفتگو کے دوران کہا کہ کھربوں روپے کے پروجیکٹس چل رہے ہیں لیکن کرپشن کی کوئی شکایت نہیں، 5 سال میں پنجاب کرپشن فری ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی کی شرح 40 فیصد سے 4 فیصد تک آ گئی، پنجاب میں 2400 میگاواٹ بجلی ہے، بجلی کے...
---فائل فوٹو وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کوئی کہہ دے کہ میں نے کسی کی سفارش کی ہے تو استعفیٰ تک دے سکتی ہوں۔مریم نواز نے لاہور میں 27ویں نیشنل ڈیفنس سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء سے ملاقات میں گفتگو کے دوران کہا کہ کھربوں روپے کے پروجیکٹس چل رہے ہیں لیکن کرپشن کی کوئی شکایت نہیں، 5 سال میں پنجاب کرپشن فری ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی کی شرح 40 فیصد سے 4 فیصد تک آ گئی، پنجاب میں 2400 میگاواٹ بجلی ہے، بجلی کے یونٹ کو 16/17روپے پر لانا چاہتی ہوں۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ گندم نہ خریدنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا، میرے بارے میں جلسوں میں جملے کہے گئے، والد کے...
واشنگٹن: وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نیویارک کے نو منتخب میئر ظہران ممدانی کے درمیان ہونے والی ملاقات کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق اس ملاقات کو عمومی طور پر انتظامی معاملات پر مبنی ایک رسمی نشست قرار دیا جا رہا تھا، مگر اس کی پس منظر میں موجود سیاسی حساسیت اور بین الاقوامی معاملات نے اسے معمول سے کہیں زیادہ توجہ کا مرکز بنا دیا تھا۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ممدانی کے ساتھ ان کی نشست مؤثر، خوشگوار اور مستقبل کے لیے امید افزا رہی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی کوشش ہوگی کہ ممدانی کو تمام ممکنہ تعاون...
لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہےکہ ممکن ہے نچلے لیول پرکرپشن پوری طرح کنٹرول میں نہ ہو مگر اب ٹاپ لیول پر ممکن نہیں۔ 27 ویں نیشنل ڈیفنس سکیورٹی ورکشاپ کے شرکا سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں میرٹ کی خلاف ورزی نہیں کی جاسکتی، سیاسی بنیاد پر کوئی بھرتی نہیں کی گئی، کوئی کہہ دے کہ میں نے کسی کی سفارش کی ہے تو استعفیٰ تک دے سکتی ہوں، ممکن ہے نچلے لیول پرکرپشن پوری طرح کنٹرول میں نہ ہو مگر اب ٹاپ لیول پر ممکن نہیں، کھربوں روپے کے پروجیکٹس چل رہے ہیں لیکن کرپشن کی کوئی شکایت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بہت کچھ...
بھارتی عوام نے تیجس کی ناکامی پر فضائیہ کی نااہلی اور قیادت کی غفلت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ایئر چیف کے غیر سنجیدہ رویے پر عوام نے غصے کا اظہار کیا ہے اور پیشہ ورانہ نااہلی پر فوری برطرفی کا مطالبہ کیا ہے۔ لوگ تیجس کے گرنے کو حکومتی نالائقی اور دفاعی تباہ حالی کی علامت قرار دینے لگے، بھارتی عوام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ فضائیہ کے سربراہ کا پیشہ ورانہ نظم و ضبط کے بجائے بالی ووڈ انداز کے بیانات کا یہی نتیجہ نکلتا ہے۔ بھارتی عوام نے کہا کہ تیجس کی تباہی پوری دنیا کے سامنے ہمارے لیے ایک بڑی توہین ہے، بھارتی فضائیہ کے...
ذرائع کے مطابق میر واعظ نے سری نگر کی تاریخی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کو صرف اور صرف ان کی شناخت کی وجہ سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے بھارت میں کشمیریوں کے ساتھ روا رکھنے جانے والے بہیمانہ سلوک کی شدید مذمت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق میر واعظ نے سری نگر کی تاریخی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کو صرف اور صرف ان کی شناخت کی وجہ سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے میڈیا رپورٹس میں ممکنہ برطرفی کی خبروں کے دوران جمعہ کو وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، تاکہ صوبے سے متعلق امور، بشمول گورنر راج کے نفاذ، پر بات چیت کی جا سکے۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم آفس کے ایک ذریعے نے بتایا کہ وزیر اعظم نے فیصل کریم کنڈی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور اشارہ دیا کہ حکومت انہیں ہٹانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔ ملاقات میں خیبر پختونخوا سے متعلق اہم انتظامی معاملات اور ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، وفاقی وزیر برائے کشمیر امور انجینئر امیر مقام اور وفاقی وزیر برائے پبلک افیئرز یونٹ رانا...
اسلام آباد (ویب ڈیسک) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ دہشتگردوں کیخلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں قابل ستائش ہیں۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے خیبر پختونخوا میں ڈیرہ اسماعیل خان اور لکی مروت میں خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مادرِ وطن سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے برسر پیکار ہیں۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ لکی مروت اور ڈیرہ اسماعیل خان آپریشنز میں دہشتگردوں کے خاتمے پر فورسز کی اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت قابلِ تعریف ہے، دہشتگردی کے خلاف لڑنے والے جوانوں کی قربانیاں قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔ ان کا کہنا تھا...
ایک سوال کے جواب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ نیتن یاہو کی گرفتاری سے متعلق کسی قسم کی گفتگو ملاقات میں نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ظہران ممدانی کے کچھ فیصلے قدامت پسندوں کے لیے حیرت کا باعث بن سکتے ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ ممدانی کچھ قدامت پسندوں کو واقعی حیران کر دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نیویارک کے نومنتخب میئر ظہران ممدانی کے درمیان وائٹ ہاؤس میں اہم ملاقات ہوئی، جس میں مشترکہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ظہران ممدانی کے ساتھ ملاقات انتہائی مثبت رہی، انہوں نے کہا کہ نیویارک کی بہتری کے لیے نومنتخب میئر...
لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ منصفانہ نظام قائم کیے بغیر پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا، اس کے لیے عوام کو آگے آنا ہوگا، عوام کھڑے ہو جائیں تو کوئی طاقت انکے آگے نہیں ٹھہر سکتی، جماعت اسلامی ذاتی مفادات یا کسی خاندان و ادارے کے اشاروں پر چلنے والی قوت نہیں ،کسانوں، مزدوروں، نوجوانوں کی آواز بنے گی۔ گریٹر اقبال پارک میں اجتماع عام کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ایسے مرحلے پر واضح سمت اور آئینی بالادستی کی ضرورت ہے، جہاں ہر شہری خود کو ایک منصفانہ نظام کا حصّہ محسوس کرے۔آج کا یہ اجتماع اپنی وسعت اور نظم و ضبط کے اعتبار...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقبل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ روس اور یوکرین کی جنگ کے حوالے سے ہر کوئی مانتا ہے کہ اس تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں ہے اور یہ لڑائی اب سیاسی حل سے بہت دور جا رہی ہے۔ عاصم افتخار نے اپنے خطاب میں کہا کہ دونوں فریقین تصادم اور کشیدگی کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں اور مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کریں‘ پاکستان مذاکرات کے ذریعے حل کی جانے والی تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے‘ پاکستان ہمیشہ سے ڈائیلاگ اور سفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے حل کا حامی رہا ہے۔ علاوہ ازیں وائٹ ہائوس نے کہا ہے کہ امن منصوبہ روس...
لاہور: پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ امریکی کانگریس بھی وزیراعلیٰ مریم نواز کے اقدامات کی معترف ہے اور حکومتی اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے خط لکھ دیا ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ امریکی کانگریس نے اینٹوں کے بھٹے جدید طرز پر منتقل کرنے پر مریم نواز کی تعریف کی ہے اور امریکی کانگرس پاکستان کاکس نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو خط لکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی کانگریس نے لکھا ہے کہ حکومت پنجاب نے بھٹہ صنعت کو جدید بنانے کی لیے جرات مندانہ اقدامات کیے، ماحولیات اور جبری مشقت کے خاتمے کے لیے اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایڈووکیٹ وسند تھری، مرکزی جنرل سیکریٹری ایڈووکیٹ ساجد حسین مہیسر، مرکزی نائب صدر ستار رند، مرکزی رہنما ڈاکٹر رسول بخش خاصخیلی، ما نور ملاح، علی محمد پرویز اور ایڈووکیٹ ایاز کلوئی نے اپنے مشترکہ پریس بیان میں کہا ہے کہ ایم کیو ایم کو اگر نیا صوبہ چاہیے تو وہ ہندوستان چلے جائیں، وہاں اپنی زمین پر نیا صوبہ بنا لیں۔ سندھ سندھیوں کی سرزمین ہے، اس کی کسی بھی قسم کی تقسیم کی سازش قبول نہیں کی جائے گی۔ سندھی قوم سندھ کی تقسیم برداشت نہیں کرے گی۔رہنماؤں نے کہا کہ ایم کیو ایم عالمی سامراجی ایجنڈے کے تحت ملک میں انتشار پھیلانا چاہتی ہے۔ جنرل مشرف نے ایم...
طاقت کے زورپر اقتدار حاصل کرنے والوں کی پالیسی سے عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں، ڈاکٹر اسامہ رضی
جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر ڈاکٹر اسامہ رضی نے ملک میں جمہوریت کی موجودہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل یحیٰ نے جاگیر دار ذوالفقار علی بھٹو کے ساتھ مل کر ملک توڑ دیا اور عوام کی رائے کو بالکل نظر انداز کیا۔ جماعت اسلامی پاکستان کے تین روزہ اجتماعِ عام “بدل دو نظام” کے تیسرے سیشن سے خطاب کرتے ہوئےڈاکٹر اسامہ رضی نے بھٹو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جمہوریت کا گلا گھونٹ کر اقتدار حاصل کیا تھا، آج بھی طاقت کے زور پر عوام کے منتخب کردہ نمائندوں کو ایک طرف دکھیل دیا گیا ہے، ماضی میں ہمیشہ یہی ہوتا رہا ہے کہ طاقت کے زور پر ملک...
اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف ہماری فتح کی سرٹیفکیشن امریکا دے رہا ہے، بھارت کے ساتھ اب بھی جنگ کا خطرہ ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ امریکی صدر نے مداخلت کرکے جنگیں بند کروائیں، بھارت کے ساتھ جنگ کا خطرہ ٹلا نہیں ہے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ بھارت کے ساتھ ایک اور جنگ کا خطرہ تھا، مئی کی جنگ کے فوری بعد امکان تھا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پراکسی وار کبھی ختم نہیں ہوئی، دہائیوں سے چل رہی ہے، پراکسی وار ماڈرن وار فیئر کا ایک ٹول ہے۔ انہوں نے کہا کہ پراکسی وار میں اب شدت آئی ہے، پراکسی...