2025-12-03@03:18:16 GMT
تلاش کی گنتی: 12254
«اردوان نے کہا»:
(نئی خبر)
اپنے بیان میں جے یو آئی نظریاتی کے رہنماؤں نے کہا کہ فوجی، بیوروکریٹ اور پولیس افسران کی غیر قانونی گاڑیوں کیخلاف کوئی کارروائی نہیں ہوتی، عام عوام کیخلاف کارروائی ہوتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام نظریاتی بلوچستان کے رہنماؤں نے حکومت کی جانب سے غیر قانونی سرگرمیوں اور نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائیوں کو عوام کی معیشت کو نقصان پہنچانے سے جوڑتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نان کسٹم پیڈ گاڑیوں اور ایران سے اسمگل ہونے والی تیل کے خلاف کارروائی اور چمن پاک افغان بارڈر سے آمدورفت کے لئے پاسپورٹ کو لازمی قرار دیکر عوام سے روزگار چھین رہی ہے۔ ان کارروائیوں سے معیشت متاثر ہوگی۔ اپنے جاری کردہ بیان میں اپنے بیان میں جمعیت...
وزیرِاعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ—فائل فوٹو وزیرِاعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ بھر میں سیلاب زدگان کو 21 لاکھ گھر بناکر دینا ایک بہت بڑی عوامی خدمت ہے۔لاڑکانہ میں پیپلز پارٹی کے 58 ویں یومِ تاسیس کے جلسے میں مراد علی شاہ ، پی پی کے قومی اور صوبائی اسمبلی کےا رکان اور دیگر رہنما شریک ہوئے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے یومِ تاسیس کا کیک کاٹا اور جلسے سے خطاب میں کہا کہ بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد صدر زرداری اور بلاول بھٹو کی قیادت میں عوام کو ریلیف دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کارکنوں کو اپنے لیڈروں کی سپورٹ کرنی ہے تاکہ عوام کو ہر طرح کا ریلیف دیا...
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ جب تک صوبائی حکومت اور وفاقی حکومت ایک پیج پر نہیں ہوں گی، صوبے میں امن لانا مشکل ہے، صوبے میں امن اور خوشحالی کے لیے صوبے کو وفاق کے ساتھ مل کرکام کرنا پڑے گا، آئندہ بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم بنانے کی کوشش کی جائے گی تاکہ صوبے کے مسائل حل ہوں۔ یہ بھی پڑھیں: کیا گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو عہدے سے ہٹایا جارہا ہے؟ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت لوگوں کو نوکریاں دیتی ہے، جب جاتی ہے تو نئی حکومت جو آتی ہے وہ سیاسی انتقام لیتی ہے اور لوگوں کو...
مردان:(نیوزڈیسک) سربراہ جمعیت علما اسلام مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اپنا راستہ تبدیل نہیں کریں گے، ضرورت پڑی تو اسلام آباد کا رخ کریں گے۔خیبرپختونخوا کے ضلع مردان کے علاقے بابوزئی میں تکمیل حفظ القرآن کریم الجامعہ الاسلامیہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک اسلامی اُمیدوں والا ملک ہونا چاہیے تھا، ہم نے ایسا ملک چاہا تھا جہاں آزادی کے ساتھ دینی اعمال کی ادائیگی ممکن ہو۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ ملک امن، بھائی چارے اور آزادی کی علامت ہونا چاہیے تھا، حکومتوں کی ذمہ داری ہے کہ عوام کو ان کے حقوق دیں، آج آئین کو کھلونا بنا دیا گیا ہے، عوام کی خواہشات کے...
سہیل آفریدی— فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ 4 نومبر سے بانیٔ پی ٹی آئی کو آئسولیشن میں رکھا گیا ہے۔پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی میڈیا سے بانیٔ پی ٹی آئی سے متعلق تشویش ناک خبریں آ رہی ہیں۔سہیل آفریدی نے کہا کہ ہم اڈیالہ گئے، وہاں دو منٹ کے لیے نہیں ملنے دیا گیا، ہائی کورٹ بھی گئے پھر بھی ملاقات نہیں ہو سکی۔ آپ نے مجھے کیوں روکا؟ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا پولیس افسران سے سوالاس موقع پر سہیل آفریدی نے پولیس افسران سے سوال کیا آپ نے مجھے کیوں روکا؟ ہم ڈیڑھ سال سے قانون اور آئین کا احترام کر رہے...
پی ڈی پی کے لیڈر نے کہا کہ لوگوں کو بے گھر کرنا کوئی انتظامی فیصلہ نہیں بلکہ انسانیت کا بحران ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے جنرل سیکرٹری امتیاز شان نے جموں و کشمیر میں جاری انہدامی کارروائیوں پر شدید ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ منتخب حکومت کی بے حسی نے درجنوں خاندانوں کو کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور کر دیا ہے، جب کہ وادی سمیت پورے خطے میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے جا چکا ہے۔ امتیاز شان کا اشارہ جموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے کی گئی اُس کارروائی کی طرف تھا جس میں صحافی ارفاز احمد ڈینگ کے گھر کو منہدم کر دیا گیا۔ میڈیا سے...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل افریدی نے کہا کہ 4 نومبر سے بانی چیئرمین کو آئسولیشن میں رکھا گیا ہے اور ان سے بہنوں اور ذاتی معالج کی ملاقات بھی نہیں کروائی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: پہلے ٹوئٹر پر سخت پوسٹ کرنا چھوڑو، پھر ملاقات، عمران خان کی صحت سے متعلق فیک نیوز، سہیل آفریدی بھی ناکام وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل افریدی نے پشاور میں اسپیکر بابر سلیم سواتی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بار بار درخواست کی گئی کہ بانی پی ٹی سے بہنوں یا پارٹی کے کسی رہنما سے ملاقات کروائی جائے لیکن ہمیں اجازت نہیں دی گئی، جس کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا گیا۔ منگل کے روز تمام اراکین اسمبلی دوبارہ اڈیالہ گئے لیکن ملاقات...
— فائل فوٹو وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کشمیریوں پر بربریت کے پہاڑ توڑ رہی ہے۔فیصل ممتاز راٹھور نے لوات، دواریاں، دودھنیال میں استقبالیہ تقریبات سے خطاب کیا۔اُنہوں نے کہا کہ یہاں کے لوگوں کی مشکلات کا احساس ہے، پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس پر وزراء کے ساتھ نیلم میں موجود ہوں، پیپلز پارٹی کی حکومت محرومیوں کا خاتمہ کرے گی، ہم نے وقت ضائع نہیں کرنا عوام کے مسائل حل کرنے ہیں۔فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ تعلیم، صحت، انفرااسٹرکچر کے مسائل حل کرنے کے لیے کابینہ اجلاس بلایا ہے، نیلم کے مسائل موسٹ سینئر وزیر کے ساتھ مل کر حل کریں گے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو کی سرپرستی...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت منشیات کی سمگلنگ اور دہشت گردوں کو پروموٹ کر رہی ہے، خیبرپختونخوا حکومت کی زیرنگرانی منشیات کی سمگلنگ ہو رہی ہے جس کا پیسہ دہشت گردی کیلئے استعمال ہوتا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ گزشتہ چند روز سے ملک میں افواہیں پھیلانے کا سلسلہ جاری ہے، پی ٹی آئی کا ملک دشمن عناصر کے ساتھ گٹھ جوڑ کھل کرسامنے آرہا ہے، کے پی صوبائی حکومت کی کوتاہیوں کی وجہ سے دہشتگردیہاں آتے ہیں۔ آسٹریلیا میں دوران پرواز 2 چھوٹے طیارے آپس میں ٹکرا گئے، ایک پائلٹ ہلاک ...
پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو فوری طور پر پشاور اور خیبر پختونخوا کا دورہ کرنے کا اعلان کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ کے لوگ وزیر اعلیٰ کے وعدوں کے منتظر ہیں۔ مریم اورنگزیب نے صوبے کی موجودہ صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا کے کھنڈر اسپتال، اسکول، ٹوٹی ہوئی سڑکیں اور پرانی بسیں وزیراعلیٰ کے انتظار میں ہیں۔ ان کے بقول، صوبے کے طالب علم سکالرشپ پروگرام اور لیپ ٹاپ کے وعدوں کے لیے بے چین ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے ریکارڈ مدت میں کام مکمل کیا گیا، مریم اورنگزیب انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی گلیوں، بازاروں...
لاہور: جے یو آئی نے پنجاب میں عوامی آگاہی کے بغیر نئے ٹریفک قوانین کے نفاذ کو ظالمانہ قرار دے دیا۔ ترجمان جے یو آئی پنجاب حافظ غضنفر عزیز کا کہنا ہے کہ حکمران عوامی آگاہی اور سماجی طبقات کو اعتماد میں لئے بغیر قانون سازی سے معاشرے میں ہیجان پیدا کر رہے ہیں۔ ترقی یافتہ دنیا کے قوانین ترقی پذیر ممالک میں نافذ کرنے سے معاشرہ انتشار کا شکار ہوتا ہے۔ ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ پنجاب کے حکمران ہوش کے ناخن لیں اور معاشرتی یکجہتی کو توڑنے سے گریز کریں۔ نئے قوانین بیوروکریسی کے ظلم و جبر اور رشوت ستانی میں شدید اضافے کا باعث بن رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکمران اقتدار کے نشے...
فائل فوٹو وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں ٹی چوک فلائی اوور، شاہین چوک انڈر پاس اور فیض آباد انٹرچینج پروجیکٹس کا دورہ کیا۔وزیر داخلہ نے تینوں منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا، انہوں نے جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کرتے ہوئے پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر نے فیض آباد انٹرچینج پر ٹریفک کی روانی کو مزید بہتر بنانے کے لیے لوپ ون اور لوپ ٹو کو تین لین کرنے کی ہدایت کی۔ محسن نقوی نے پروجیکٹس کی خوبصورتی بڑھانے کے لیے دونوں اطراف لینڈ اسکیپنگ اور لائٹس لگانے کی بھی ہدایت کی۔وفاقی وزیر محسن نقوی نے کہا کہ منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ منصوبے...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے اتوار کو غزہ میں امن کے لیے اسرائیل کی وابستگی پر تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ امن معاہدے کی حمایت کرنے والے مسلم ممالک کو ’اپنی پوزیشن پر دوبارہ غور کرنے‘ کی ضرورت پڑ سکتی ہے، کیوں کہ علاقے میں نازک جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں۔ اگرچہ اسرائیل اور حماس کے درمیان 9 اکتوبر کو جنگ بندی کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم اسرائیل نے علاقے پر بمباری جاری رکھی ہے، اور امن کے لیے طویل مدتی منصوبے پر بات چیت کی جا رہی ہے۔ وزیر دفاع نے آج سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ میں کہا کہ جنگ بندی کے معاہدے پر ایک طرفہ ہونے کا...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) — وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ ملک میں پھیلائی جانے والی افواہیں ایک منظم سازش کا حصہ ہیں اور پاکستان تحریک انصاف کا کردار اس سازش میں واضح طور پر سامنے آ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ملک دشمن عناصر سے گٹھ جوڑ بے نقاب ہو چکا ہے جبکہ اداروں اور ریاست کو کمزور کرنے کی کوششیں ناکام ہوں گی۔ لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے بتایا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے سینئر صحافیوں کو ملک کی سیکیورٹی صورتحال پر انتہائی اہم بریفنگ دی جس میں بتایا گیا کہ افغانستان سے دراندازی روکنے کے لیے پاک فوج مسلسل مؤثر کارروائیاں کر رہی...
فائل فوٹو چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ یوم تاسیس جمہوریت اور سماجی انصاف کی جدوجہد سے جنم لینے والی عوامی تحریک کا جشن ہے۔پیپلز پارٹی کے 58ویں یوم تاسیس پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ مظلوموں کے حقوق کی ڈھال بنی رہی ہے۔ پیپلز پارٹی غریبوں، محروم طبقات، کسانوں، مزدوروں، خواتین اور اقلیتوں کی آواز بنتی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ قائد عوام سے شہید بینظر بھٹو تک پیپلز پارٹی نے تاریخی جدوجہد اور بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ پیپلز پارٹی کا یومِ تاسیس، رہنماؤں کا بانی چیئرمین اور شہید محترمہ کو خراج عقیدتصدر آصف زرداری نے کہا کہ پارٹی نے ہمیشہ جمہوری نظام کو مستحکم کرنے،...
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے پاکستان میں 27ویں آئینی ترمیم پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں وولکر ترک نے ترامیم سے پاکستانی عوام کی جمہوریت، قانون کی حکمرانی اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے خطرے پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں منظور کی گئیں آئینی ترامیم عدالتی آزادی اور ملک میں اختیارات کی تقسیم کے اصول کے خلاف ہیں، فوجی احتساب اور قانون کی حکمرانی پر بھی شدید خدشات کو جنم دیتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ترمیم بھی گزشتہ سال کی 26ویں ترمیم کی طرح قانونی برادری اور سول سوسائٹی سے مشاورت اور بحث کیے بغیر منظور کی گئی۔...
لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ افغانستان طالبان حکومت کے پاس ٹی ٹی پی کو تحفظ دینے کا کوئی جواز نہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر مقرر نہ کرنا غیر جمہوری اور غیر پارلیمانی اقدام ہے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ آئی ایم ایف مسلسل معاشی خرابیوں کی نشاندہی کر رہا ہے اور حکومت معاشی اصلاحات کرنے میں ناکام رہی ہے۔ انہوں نے سری لنکا میں سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور طوفان سے ہونے والے نقصانات پر افسوس اور ہمدردی کا بھی اظہار کیا۔
ایرانی میڈیا نے کہا ہے کہ بھارت میں امتیازی سلوک کے بڑھتے واقعات نے مسلمانوں میں تشویش کی لہر پیدا کر دی۔ پریس ٹی وی کے مطابق بھارت میں مسلمانوں کو جان بوجھ کر تعصب کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، مہاراشٹرا میں 3 مسلم طلبہ کو کلاس روم میں نماز پڑھنے پر مورتی کے سامنے جھکنے پر مجبور کیا گیا۔ پریس ٹی وی کا کہنا ہے کہ تاج محل کے قریب مسلم ٹیکسی ڈرائیور کو 2 نوجوانوں نے’جے شری رام‘ کا نعرہ لگانے پر مجبور کیا۔ ایرانی میڈیا نے کہا کہ دائیں بازو کے گروہ مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تقریریں اور تشدد کی دھمکیاں دیتے ہیں، بریلی شہر میں مسلمان کی دو منزلہ مارکیٹ کو غیرقانونی...
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ دہلی پولیس آتشزدگی اور لوٹ مار کے الزامات ثابت کرنے کیلئے کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کر سکی۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی فسادات کے ایک کیس میں عدالت نے 5سال کی قیدو بند کے بعد 6 مسلمان نوجوانوں کو بے قصور قرار دیتے ہوئے بری کر دیا۔ ذرائع کے مطابق اس فیصلے سے نوجوانوں کے گھروں میں برسوں بعد راحت اور خوشی دیکھنے کو ملی، تاہم یہ سوال کھڑا ہو گیا کہ بے قصور نوجوانوں کی زندگیاں برباد کرنے والے پولیس افسران کی ذمہ داری کون طے کریگا؟ جن نوجوانوں کو بری کیا گیا ہے ان میں گلزار، شہزاد، واجد، ساجد، شہباز اور سلیم شامل ہیں۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ دہلی پولیس...
— فائل فوٹو کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) نے پنجاب میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا۔ترجمان سی سی ڈی نے بتایا کہ پنجاب بھر سے منشیات فروشوں کے کوائف اکٹھے کیے جا چکے ہیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ پنجاب سے منشیات فروشی کا مکمل خاتمہ کر دیا جائے گا۔ترجمان سی سی ڈی نے یہ بھی کہا کہ نئی نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانے کے لیے ہر حد تک جائیں گے۔
پاکستان نے فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کے عالمی دن پر ان کی غیر متزلزل سفارتی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ دفتر خارجہ نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ فلسطینی عوام نسلوں سے جارحیت، محرومی اور بدترین انسانی بحران کا سامنا کر رہے ہیں۔ دفتر خارجہ کے مطابق اسرائیلی مظالم نے انسانی ضمیر کو جھنجھوڑ دیا ہے، یہ بربریت برداشت نہیں کی جاسکتی، اسرائیل کے جنگی جرائم اور نسل کشی جیسے اقدامات پر جواب دہی ناگزیر ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دو ریاستی حل اور غزہ امن منصوبہ پائیدار امن کا حقیقی موقع فراہم کرتے ہیں، فوری اور مستقل جنگ بندی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ غزہ کی فوری...
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالے رعایت کے مستحق نہیں، انہیں شخصی ضمانت پر رہا نہ کیا جائے: آئی جی پنجاب
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، انہیں گرفتار کر کے حوالات میں بند کیا جائے۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے ملزمان کو حوالات میں رکھاجائے اور کسی کو بھی شخصی ضمانت پررہا نہ کیا جائے، حوالات میں بند افراد عدالت سے ضمانت کے بعد ہی رہا ہوں گے۔ٹریفک ریکارڈ کے مطابق ٹریفک قوانین توڑنے والے 1390 افراد گرفتار ہیں۔خیال رہے کہ دو روز قبل وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی پنجاب میں ٹریفک پولیس والوں کوایک ماہ کا وقت دیتے ہوئے کہا تھا اگر ٹریفک سسٹم میں بہتری نہ آئی تو پھر ٹریفک پولیس کا متبادل محکمہ لانا...
پاکستان کے دفترِ خارجہ (ایف او) نے اقوامِ متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک کے 27ویں آئینی ترمیم سے متعلق بیان کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ جمعے کو جنیوا میں جاری کیے گئے اپنے بیان میں انسانی حقوق کے سربراہ نے کہا تھا کہ حالیہ آئینی ترمیم، جس طرح گزشتہ سال کی 26ویں ترمیم کی گئی تھی، وکلا برادری اور وسیع تر سول سوسائٹی سے مشاورت اور بحث کے بغیر منظور کی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جلد بازی میں منظور شدہ ترمیمیں عدلیہ کی آزادی کو نقصان پہنچاتی ہیں اور فوجی احتساب کے حوالے سے تشویش پیدا کرتی ہیں، پاکستان اس بے بنیاد بیان کو مسترد کرتا ہے۔...
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے بےبنیاد بیان کو مسترد کر دیا۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ کی منظور کردہ 27ویں آئینی ترمیم پر اقوام متحدہ کی بےجا تشویش ناقابل فہم ہے، آئینی ترامیم عوام کے منتخب نمائندوں کا مکمل اختیار ہے، جمہوری طریقہ کار کا احترام ہونا چاہیے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان انسانی حقوق، انسانی وقار، بنیادی آزادیوں، قانون کی حکمرانی کے تحفظ کے عزم پر قائم ہے، افسوس ہے پاکستان کا مؤقف اور زمینی حقائق اقوام متحدہ کے بیان میں شامل نہیں کیے گئے۔ ترجمان نے کہا کہ ہائی کمشنر خودمختار فیصلوں کا احترام کریں اور سیاسی تعصب...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اپوزیشن نے بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات نہ کرانے پر سخت تنقید کی ہے اور ہری پور کے ضمنی الیکشن کے نتائج پر بھی اعتراضات اٹھا دیئے۔ پی ٹی آئی رہنما تیمور جھگڑا نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ دوسرا بڑا عہدہ ہے وزیراعلیٰ خیبر پی کے سہیل آفریدی کو بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیا جا رہا۔ ہری پور میں 25 ہزار کی لیڈ لی تھی۔ مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا عوام سے ووٹ کا حق چھین لیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پی کے سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ تمام آئینی اور قانونی راستے اپنا چکے مگر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہوئی۔ اب ہمارے پاس احتجاج...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے کہا کہ جج کو سٹریس لینا نہیں سٹریس دینا چاہیے۔ جوڈیشل اکیڈمی میں عدالتی فیصلوں کے لیے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے استعمال کے موضوع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے سب سے مشکل کیس کیے، مجھے کبھی سٹریس نہیں ہوا اور بہت سے سیاسی کیس بھی آئے مگر کبھی سٹریس نہیں ہوا۔ جسٹس جواد نے کہا کہ جج کو کورٹ ہینڈلنگ اور اس کے فیصلوں سے پرکھا جاتا ہے لہٰذا تمام کورسز نئے آنے والے ججز کے لیے بہت ضروری ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عدالتوں میں 60 فیصد کیسز غلط آتے ہیں، ہم نے وہ کورسز کرنے ہیں جو دنیا میں...
مودی پاگل اور دہشت گرد ہے جو کشمیر کو ٹارگٹ کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کلبھوشن یادیو کا مقدمہ عالمی عدالت انصاف میں لے کر گیا، کیا وجہ ہے یاسین ملک کا مقدمہ عالمی عدالت انصاف میں نہیں لے جایا جا رہا؟۔ اسلام ٹائمز۔ حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا کہ یاسین ملک کو پھانسی گھاٹ سے بچانے کیلئے چند دن رہ گئے، تحریک چلانے میں عوام میرا ساتھ دیں اور دست و بازو بنیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا تھا کہ حریت رہنما یاسین ملک کو کسی قسم کی دوائی نہیں دی جا رہی، یاسین ملک نے کہا میں اپنا کیس خود لڑوں...
غزہ پٹی کے جنوبی شہر رفح میں واقع سرنگوں میں حماس کے مزاحمتکار اسرائیل سے مقابلہ جاری رکھے ہوئے ہیں کیونکہ ان کا اس علاقے سے باہر اور کمانڈ سنٹر سے رابطہ منقطع ہو چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک حماس کے ترجمان "حازم قاسم" نے اسرائیل پر تنقید کی کہ وہ جنوبی غزہ کے مزاحمتی کارکنوں کے معاملے میں تعاون نہیں کرنے رہا۔ اس بارے میں انہوں نے کہا اسرائیل نے رفح میں پیدا کردہ بحران کو حل کرنے کے لئے ثالثوں کی کسی بھی بات کا جواب نہیں دیا۔ حازم قاسم نے کہا کہ غاصب صیہونی رژیم کو رفح میں استقامت کاروں کی جانب سے ہتھیار ڈالنے کی کوئی تصویر بھی نہیں ملے گی۔ انہوں نے...
اسپیکر نے عمران خان سے ملاقات کی یقین دہانی کروائی، ایاز صادق فارم 47 والے نہیں، لطیف کھوسہ کا وی نیوز کو خصوصی انٹرویو
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ اسپیکر ایاز صادق نے عمران خان سے ملاقات کی یقین دہانی کروائی ہے، قومی اسمبلی اسپیکر ایاز صادق ن لیگ کے وہ واحد بندے ہیں جو فارم سنتالیس والے نہیں ہیں۔ وی نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے سردار لطیف خان کھوسہ نے بتایا کہ ہماری کل اسپیکر ایاز صادق سے ملاقات ہوئی، اس ملاقات میں پیپلزپارٹی کے نوید قمر، ن لیگ سے رانا ثناء اللہ، طارق فضل چوہدری موجود تھے۔ ان کی موجودگی میں میں نے اسپیکر کو کہا کہ آپ فارم سنتالیس والے نہیں ہیں جس کے بعد اسپیکر سے عمران خان سے ملاقات کے حوالے سے بات کی جس پر انہوں نے...
سٹی42: پی ٹی آئی کے وزیراعلیٰ نے منگل کے روز پنجاب کی اڈیالہ جیل پر خیبر پختونخوا کے ہر گاؤں سے لوگ لا کر چڑھائی کرنے کا حکم دے دیا۔ سہیل آفریدی نے اعلان کیا ہے کہ وہ منگل کے روز اڈیالہ جیل اپنی پارٹی کے بانی سے ملنے کے لئے جائیں گے، وزیراعلیٰ سہلی آفریدی نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے ہر گاؤں سے اور ہر یونین کونسل سے کارکنوں کو اڈیالہ جیل پہنچنے کی ہدایت کی جائے۔منگل کو اڈیالہ جیل کے آگے احتجاج ہو گا۔ طیاروں کے سافٹ ویئر میں سنگین خرابی، عالمی پروازیں معطل خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کے اس حکم سے ایک روز پہلے ہی پنجاب میں جیل انتظامیہ کی درخواست پر اڈیالہ جیل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ پی پی پی کا 58واں فاوَنڈیشن ڈے صرف ایک سیاسی جماعت کا یومِ تاسیس نہیں بلکہ جمہوریت، باوقار مساوات اور سماجی انصاف کی جدوجہد سے جنم لینے والی عوامی تحریک کا جشن ہے۔ میڈیا سیل بلاول ہائوس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق چیئرمین پی پی پی نے اپنے پیغام میں کہا کہ قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی عوام کو بااختیار بنانے کی تاریخی آواز سے لے کر شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی جمہوریت کے لیے بے مثال جدوجہد تک، پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ مظلوموں کے حقوق کی ڈھال بنی رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی کا سفر ہمارے شہداءکی قربانیوں سے رقم ہے اور...
وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے بھارتی وزیر دفاع راجناتھ کے سندھ سے متعلق بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کے بھارت میں شامل ہونے کا تصور محض ایک خواب اور خام خیالی ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ یہ بھی پڑھیں:’سرحدیں بدل سکتی ہیں، سندھ کل بھارت کا حصہ بھی بن سکتا ہے‘، راجناتھ سنگھ کا متنازع بیان شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ قیامت تک پاکستان کا حصہ رہے گا اور بھارت کی یہ خواہشیں کبھی پوری نہیں ہوسکتیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ وہ صوبہ ہے جس نے پاکستان کے قیام کے لیے قرارداد منظور کی تھی اور پاکستان کے وجود کی بنیاد رکھی تھی، اس لیے اس خطے کے متعلق...
اپنے بیان میں فنکشنل لیگ سندھ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ فلسطینیوں کی جرأت اور ثابت قدمی دنیا بھر کے مظلوم عوام کیلئے امید و حوصلے کا ذریعہ ہے اور یہ جدوجہد اس وقت تک جاری رہے گی، جب تک قابض قوتوں کا ظلم ختم نہیں ہو جاتا۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ فلسطین کے مظلوم عوام اس وقت تاریخ کے بدترین دور سے گزر رہے ہیں اور ایسے حالات میں مسلم امہ کیلئے خاموشی کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ اپنے بیان میں سردار عبدالرحیم نے کہا کہ فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم عالمی برادری کے کردار پر...
فلسطینی عوام سے یکجہتی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں سربراہ پیپلز پارٹی نے کہا کہ عالمی برداری غزہ میں جنگ بندی کو پائیدار و منصفانہ امن میں تبدیل کرے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عالمی برادری فلسطین کے دو ریاستی حل کیلئے فیصلہ کن اقدامات کرے۔ بلاول بھٹو زرداری نے فلسطینی عوام سے یکجہتی کے عالمی دن پر جاری کردہ پیغام میں کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کیلئے غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا، پیپلز پارٹی فلسطینی عوام کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برداری غزہ میں جنگ بندی کو پائیدار و منصفانہ امن میں تبدیل کرے۔ چیئرمین پی پی نے کہا کہ فلسطین...
اسلام ٹائمز: حال ہی میں اسرائیلی حکام نے ایسے اعترافات کیے ہیں جو ایران سے جنگ میں ان کی شکست کو دوبالا کر دیتے ہیں۔ اسرائیل کی ایروسپیس پروڈکٹشن کمپنی یو ویژن ایئر لمیٹڈ کے منیجر ران گوزالی نے ایک کانفرنس میں حیرت اور پریشانی کی ملی جلی کیفیت سے اعتراف کرتے ہوئے کہا: "ہم ہر گز یہ سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ کوئی اتنی بڑی تعداد میں میزائل اسرائیل کے مرکز پر داغ سکتا ہے اور حتی شہری علاقوں اور اسپتالوں کو بھی نشانہ بنا سکتا ہے۔" اس نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے میزائلوں کی جنگ میں ایک نیا باب کھول دیا ہے اور اس جنگ کا مستقبل میزائلوں کی "موسلادھار بارش" کی صورت میں...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ خوشی ہے پاکستان اپنی عظمت دوبارہ حاصل کررہا ہے، جانتی ہوں کامیابی حاصل کرنے کیلئے کیا کچھ کرنا پڑتا ہے ہمیں، آگے بڑھتے رہنا ہے۔ فائٹ فار گلوری چیمپئن شپ کے آخری روز تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ نوجوان وعدہ کریں پاکستان کا پرچم بلند رکھیں گے، اپنے ملک کو کبھی مایوس نہیں کریں گے ۔ مریم نواز نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور کور کمانڈر لاہور کا شکریہ ادا کیا ۔ پاکستان ہمیشہ زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا اور کہا پاکستان آرمی، کور کمانڈر لاہور اور حکومتِ پنجاب کی بھی مشکور ہوں جن کے تعاون سے یہ سب ممکن ہوا۔وزیراعلیٰ پنجاب...
ایک بیان میں سربراہ پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ غریب عوام کے مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل نہ کیا گیا تو ان میں احساس محرومی جنم لے گا جو کسی طور بھی ملک و جمہوریت کے مفاد میں نہیں ہے، پاکستان کے عظیم مفاد میں اختلافات کو بالائے طاق رکھ کرتعمیری سوچ استوار کرنی ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل حکمران جانتے ہیں اقدار کو طول دینے کیلئے الجھاکر رکھنا چاہتے ہیں، عوام کے مسائل حل نہ کرنا جمہوری و آئینی اور اخلاقی قدروں کے منافی عمل ہے، حکمران اپنے اقتدار کو طول دینے کیلئے آئین سے متصادم ترمیم کیلئے آگے بڑھ کر کام کرتے...
پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی اور سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں سفارت کاری کی اہمیت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ چکی ہے اور اگر ممالک کے درمیان سفارتی روابط کم ہو جائیں تو اس کا نتیجہ لازماً کشیدگی اور غلط فہمیوں کی صورت میں نکلتا ہے۔ ان کے مطابق بین الاقوامی تعلقات میں رابطے جتنے مضبوط ہوں گے، تنازعات کے امکانات اتنے ہی کم ہوں گے۔ ایک تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے گھبرانے کے بجائے اسے مثبت اور تعمیری مقاصد کے لیے استعمال کرنا ضروری ہے، خصوصاً موسمیاتی تبدیلی جیسے عالمی چیلنجز سے نمٹنے میں اے آئی مؤثر کردار ادا کر سکتی...
چند سو لوگوں کی گرفتاری کافی نہیں، ہم تو یہ چاہتے ہیں افغان سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہ ہو، امن ہی واحد راستہ ہے: وزیر خارجہ
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ افغانستان کے دورے میں افغان وزیر خارجہ امیر متقی نے کہا تھا کہ انہوں نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے چند لوگوں کو گرفتار کیا ہے لیکن ان پر واضح کردیا کہ چند سو لوگوں کی گرفتاری کافی نہیں۔ ہم تو یہ چاہتے ہیں افغان سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہ ہو، امن ہی واحد راستہ ہے، پاکستان نے افغانستان سے کہا ٹی ٹی پی کو پاک افغان بارڈر سے دور لے جائیں، دوسرا یہ ہوسکتا ہے کہ ٹی ٹی پی کو ہمارے حوالے کردیں۔ ٹی ڈی سی پی ہیریٹیج تھرو لینز کے زیر اہتمام فوٹوگرافرز کا دورہ...
لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی رکن قومی اسمبلی اور سابق وزیرخارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ سفارتی روابط میں کمی سے ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھ جاتی ہے۔ سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا کہ ہمیں اے آئی سے ڈرنا نہیں چاہیے، اسے مثبت انداز میں استعمال کرنا وقت کی ضرورت ہے، اے آئی موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے میں مؤثر کردار ادا کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں سفارت کاری کی اہمیت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ چکی ہے، سفارتی روابط میں کمی سے ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھ جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کے دور میں نیوکلیئر رسک خطرناک حد تک بڑھ چکا...
کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران سندھ کے سینئر وزیر نے کہا کہ کراچی کو منصوبہ بندی کے تحت الطاف نامی شخص کے حوالے کیا گیا، کراچی میں ہیروئن کلچر، بھتہ کلچر اور بوری بند لاش کلچر آیا لیکن اب کراچی کا کچرہ اٹھایا جا رہا ہے اور پانی کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی کو منصوبہ بندی کے تحت الطاف نامی شخص کے حوالے کیا گیا اور لندن والے بانی نے کراچی کو اسلحہ، بوری بند لاشوں اور بھتے کی پرچیوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں کی اقتدار میں آنے...
پاکستانی باکسر محمد وسیم نے دوسری انٹرنیشنل باکسنگ چیمپیئن شپ فائٹ فور گلوری میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ورلڈ گولڈ بینٹم ویٹ ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ فائنل میں انہوں نے تھائی لینڈ کے جکراوت مجنگو کو 12 راؤنڈز کے مقابلے کے بعد شکست دی۔ فتح کے بعد محمد وسیم نے کہا کہ وہ ایونٹ کے انعقاد پر پاک فوج اور پنجاب حکومت کے شکر گزار ہیں اور یہ کامیابی شہدا کے نام کرتے ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستان میں ہونے والی اس چیمپئن شپ میں 15 ممالک کے 44 باکسرز نے حصہ لیا تھا۔ مریم نواز کی محمد وسیم کو مبارکباد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ وہ چیمپیئن باکسر محمد...
خیبر پختونخوا کودہائیوں سے جنگوئوں نے تباہ کیا، مزید لڑائی کی گنجائش نہیں ، اسد قیصر WhatsAppFacebookTwitter 0 29 November, 2025 سب نیوز صوابی(آئی پی ایس ) سابق اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ خیبر پختونخوا وہ خطہ ہے جو ہمیشہ سے دہشت گردی کا براہِ راست نشانہ بنتا رہا ہے۔سابق اسپیکرقومی اسمبلی نے کہا کہ افغان جنگ نے صوبے کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا، یہی جنگ کلاشنکوف کلچر کا باعث بنی اوراس کے نتیجے میں صوبے کی معیشت تباہ ہو گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ آج بھی ہم افغان جنگ کے منفی اثرات کا خمیازہ بھگت رہے ہیں اور 9/11 کے بعد دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ نے صوبے کی مشکلات میں مزید اضافہ...
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کی پاکستان میں آئینی ترامیم پر تنقید WhatsAppFacebookTwitter 0 29 November, 2025 سب نیوز جنیوا (سب نیوز)اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق والکر ترک نے پاکستان میں آئینی ترامیم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جلد بازی میں کی گئی آئینی ترامیم سے عدالیہ کی آزادی کمزور ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق جنیوا سے جاری اپنے بیان میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق والکر ترک نے کہا کہ آئین میں کی گئی موجودہ 27ویں اور ترمیم بھی گزشتہ سال کی گئی 26ویں ترمیم کی مانند قانونی حلقوں اور سول سوسائٹی سے مشاورت اور بحث کے بغیر کی گئی۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جلد بازی میں...
تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کی جہاں سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ اس وقت ملک میں آئین، قانون اور عدلیہ ہر چیز بے معنی کردی گئی ہے، ضمنی الیکشن میں جوکچھ ہوا سب کے سامنے ہے، آج ہم نے پاکستانی عوام سے ووٹ کا حق چھین لیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماء مصطفیٰ نواز کھوکھر نے ضمنی انتخابات اور حکومتی اقدامات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت جس طرح نظام چلا رہی ہے، عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے بیچ چوراہے بھانڈا پھوڑ ڈالا ہے۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کی جہاں سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے...
اقوامِ متحدہ نے افغان بارڈر کی بندش پر نظرثانی کی درخواست کردی، فیصلہ قیادت سے مشاورت کے بعد ہوگا: اسحاق ڈار
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بتایا ہے کہ اقوام متحدہ نے پاکستان سے افغان بارڈر کی بندش کے فیصلے پر نظرثانی کرنے کی باضابطہ درخواست کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر عسکری قیادت اور وزیراعظم سے مشاورت کی جائے گی۔ اسلام آباد میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ گزشتہ روز دفترِ خارجہ کو اقوام متحدہ کی جانب سے خط موصول ہوا ہے جس میں درخواست کی گئی ہے کہ افغانستان کے ساتھ بارڈر بند رکھنے کے فیصلے پر دوبارہ غور کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان لازمی غذائی اشیا کے لیے افغان عوام کو سہولت دینے پر غور کرے گا اور امید ہے کہ اس حوالے سے اجازت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھوپال:ہندوتوا توا کی پیروکار مودی سرکار کی مسلم دشمنی کے خلاف جمعیت علمائے ہند نے حق کی آواز بلند کردی ہے۔جمعیت علمائے ہند کے صدر مولانا محمود اسد مدنی نے جہاد کے تصور کو حق قرار دیتے ہوئے اسے اسلام کا مقدس فریضہ بتایا۔انہوں نے موجودہ حکومت کی مسلم مخالف سرگرمیوں پر بھی سوالات اٹھائے۔ انہوں نے’لو جہاد، لینڈ جہاد، تھوک جہاد‘ جیسے الفاظ کے استعمال پر شدید اعتراض کیا اور کہا کہ ان کا مقصد مسلمانوں کی توہین اور بدنامی ہے۔مولانا مدنی نے اپنے بیان میں سپریم کورٹ اور بھارتی عدلیہ کے طریقہ کار پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بابری مسجد اور تین طلاق کے معاملات میں عدالتیں مرکزی حکومت کے دباو...
یوم یکجہتی فلسطین کے موقع پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ فلسطینی عوام اپنے حقوق کیلئے منصفانہ جنگ لڑ رہے ہیں، امریکی ایماء پر غزہ میں مسلمان افواج کی تعیناتی کا منصوبہ فلسطین دشمنی پر مبنی ہے، مسلمان ممالک امریکا کے منصوبوں سے دور رہیں۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین فلسطینیوں کا وطن ہے اور اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے، فلسطینی عوام کی مزاحمت عالمی قوانین کے مطابق ان کا قانونی حق ہے، فلسطین میں امن اور منصفانہ حل اسی وقت ہو سکتا ہے جب فلسطین فلسطینیوں کو دیا جائے اور صیہونی آبادکاروں کو ان کے ممالک واپس لوٹا دیا جائے، ان خیالات کا اظہار سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں بشمول جماعت اسلامی کے رہنما اسد اللہ بھٹو، متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما میجر (ر) قمر عباس،...
فائل فوٹو، شیری رحمان پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی مرکزی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عوام ہی پارٹی کے اصل وارث ہیں، جنہوں نے بھٹو اور بینظیر کے مشن کو زندہ رکھا۔اسلام آباد میں پی پی پی کے 58ویں یوم تاسیس کے حوالے سے تقریب سے خطاب میں شیری رحمان نے کہا کہ سقوطِ ڈھاکا کے بعد شہید بھٹو نے قوم کو متحد رکھا اور حقیقی قومی قیادت فراہم کی۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ پاکستان کی سیاست، جمہوریت اور عوامی حقوق کے لیے جدوجہد کی، شہید بھٹو نے جمہوری، خوشحال اور پرامن پاکستان کے لیے پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی۔ سندھ کی تقسیم کی افواہوں پر پریشان ہونا چھوڑ دیں، وزیراعلیٰ مراد...
اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ حکومت کے نظام چلانے کے انداز نے ملک میں غیر یقینی صورتحال پیدا کر دی ہے اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے اس کا پردہ چاک کر دیا ہے۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس میں ضمنی انتخابات اور حکومتی اقدامات پر تشویش کا اظہار کیا۔ مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ اس وقت ملک میں آئین، قانون اور عدلیہ کی وقعت تقریباً ختم ہو چکی ہے، اور ضمنی انتخابات میں جو کچھ ہوا، وہ سب کے سامنے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت جس طرح نظام چلا رہی ہے، آئی ایم ایف نے بیچ چوراہے بھانڈا پھوڑ دیا...
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی کو منصوبہ بندی کے تحت الطاف حسین کے حوالے کیا گیا اور لندن میں مقیم بانی نے شہر کو اسلحہ، بوری بند لاشوں اور بھتے کی پرچیوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران شرجیل میمن نے کہا کہ کچھ لوگوں کے اقتدار میں آنے کے انداز اور سوچ مختلف ہوتے ہیں، اور بلاول بھٹو زرداری جب بھی وزیر اعظم بنیں گے تو عوامی طاقت سے اپنی حکومت قائم کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کل پیپلز پارٹی کے قیام کو 55 سال مکمل ہو رہے ہیں، اس موقع پر ملک بھر میں 100 سے زائد مقامات پر اجتماعات ہو رہے ہیں جبکہ...
پروفیسر ڈاکٹر طاہر عرفان، وائس چانسلر ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (AUST) نے کہا ہے کہ پاکستان معدنی وسائل، مقامی مواد اور نوجوان افرادی قوت کے لحاظ سے دنیا کے کسی بھی ملک سے کم نہیں، مگر نصاب کی جدید سازی اور اختراعی سوچ کے بغیر ملک کا صنعتی اور تعلیمی سفر آگے نہیں بڑھ سکتا۔ ڈاکٹر طاہر عرفان کے مطابق دنیا کی بڑی تکنیکی تبدیلیاں مٹیریلز کی بدولت آئیں، اور بیسک مٹیریلز کے بعد اب سرامکس اور جدید کوٹنگز کی عالمی مارکیٹ میں وسیع طلب پیدا ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈا نے نینو اسٹرکچرل کوٹنگز پر کام کیا ہے، جس کی مارکیٹ میں بہت زیادہ قیمت ہے، اور پاکستانی جامعات بھی اپنی مصنوعات تیار...
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے کہا ہے کہ جج کا کام دباؤ میں آنا نہیں بلکہ قانون کے مطابق فیصلہ دے کر دوسروں کا اسٹریس بڑھانا ہوتا ہے، خود اسے برداشت نہیں کرنا چاہیے۔ لاہور جوڈیشل اکیڈمی میں عدالتی فیصلوں میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے استعمال سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس جواد حسن نے کہا کہ انہوں نے اپنے کیریئر میں سب سے مشکل اور حساس کیسز سنے، جن میں کئی سیاسی مقدمات بھی شامل تھے، مگر کبھی ذہنی دباؤ محسوس نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ “جج کو اسٹریس لینا نہیں، اسٹریس دینا چاہیے۔ جج کی قابلیت اس کی کورٹ ہینڈلنگ اور فیصلوں سے پہچانی جاتی ہے، اسی لیے ٹریننگ کورسز نئے ججز کے...
بھارت کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں ہے، شرمیل میمن — اسکرین گریب سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے بھارت کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں ہے، بین الاقوامی سطح پر اکیلا ہوتا جا رہا ہے۔ سندھ تاقیامت پاکستان کا حصہ رہے گا بھارتی وزیر دفاعی کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی سے قبل بھارت نے ایک حرکت کی تھی، ان کے ابھیندن کا جہاز گرایا اور چائے پلائی۔ پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے پھر حرکت کی لیکن اسے شرمندگی کا سامنا ہوا۔ان کا...
---فائل فوٹو نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ قرآن کریم امّتِ مسلمہ کا روحانی ورثہ ہے، نوجوان قرآن کریم کے ساتھ اپنا رشتہ مضبوط بنائیں۔اسحاق ڈار نے کنونشن سینٹر میں پاکستان میں پہلے بین الاقوامی مقابلہ قراّت کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کیا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ قراّت کے روح پروَر اجتماع میں شرکت میرے لیے باعث فخر ہے، عالمی سطح پر مقابلہ قراّت کے انعقاد پر وزارت مذہبی امور کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، پاکستان میں ہر سال محفل قرآت کا انعقاد ہوتا ہے، اس سال بین الاقوامی مقابلہ قرات وزارت مذہبی امور نے کروایا، اگلے سال اسلامی دنیا کے علاوہ پوری دنیا کے قرآء کو پاکستان میں دعوت دی جائے گی۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ...
جج کو اسٹریس لینا نہیں اسٹریس دینا چاہیے: جسٹس جواد حسن WhatsAppFacebookTwitter 0 29 November, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے کہا ہےکہ جج کو اسٹریس لینا نہیں اسٹریس دینا چاہیے۔ لاہور جوڈیشل اکیڈمی میں عدالتی فیصلوں کے لیے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے استعمال کے موضوع پر تقریب ہوئی جس سے جسٹس جواد حسن نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے سب سے مشکل کیس کیے، مجھے کبھی اسٹریس نہیں ہوا اور بہت سے سیاسی کیس بھی آئے مگر کبھی اسٹریس نہیں ہوا۔ جسٹس جواد کا کہنا تھا کہ جج کو اسٹریس لینا نہیں اسٹریس دینا چاہیے، جج کو کورٹ ہینڈلنگ اور اس کے فیصلوں سے پرکھا جاتا ہے لہٰذا تمام...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے کہا ہےکہ جج کو اسٹریس لینا نہیں اسٹریس دینا چاہیے۔ لاہور جوڈیشل اکیڈمی میں عدالتی فیصلوں کے لیے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے استعمال کے موضوع پر تقریب ہوئی جس سے جسٹس جواد حسن نے خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ میں نے سب سے مشکل کیس کیے، مجھے کبھی اسٹریس نہیں ہوا اور بہت سے سیاسی کیس بھی آئے مگر کبھی اسٹریس نہیں ہوا۔ جسٹس جواد کا کہنا تھا کہ جج کو اسٹریس لینا نہیں اسٹریس دینا چاہیے، جج کو کورٹ ہینڈلنگ اور اس کے فیصلوں سے پرکھا جاتا ہے لہٰذا تمام کورسز نئے آنے والے ججز کے لیے بہت ضروری ہیں۔ جاپانی وفد کی صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر...
یورپی طیارہ ساز کمپنی ایئر بس کا کہنا ہے کہ اس کے ہزاروں اے 320 طیاروں کو فوری طور پر سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کی ضرورت ہے جس کی وجہ سے دُنیا بھر میں درجنوں ایئر لائنز کی پروازوں کا شیڈول متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ پاکستان کی نجی ائیرلائنوں میں مذکورہ سافٹ وئیر انسٹال ہے، تین مختلف ائیرلائنوں کے پاس موجود طیاروں کی تعداد 14 کے لگ بھگ ہے۔ ائیربس نے نئے سوفٹ وئیر کو ختم کرکے پرانے کو دوبارہ ری اسٹور کرنے کے لیے آج رات 12 بجے تک کی ڈیڈلائن دے دی، ذرائع ائیربس طیارہ ساز کمپنی نے کہا کہ [مسئلے کا سبب بننے والے ورژن کے ساتھ طیاروں کے اڑان کی سختی سے ممانعت کردی،ائیربیس 320...
سکردو میں کمانڈر ایف سی این اے کی نوجوانوں اور اکیڈمیا کے ساتھ خصوصی ملاقات کا اہتمام کیا گیا۔ کمانڈر ایف سی این اے نے شرکاء کو خطہ کے امن و امان، قومی سلامتی اور گلگت بلتستان کی اسٹریٹجک اہمیت سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ سکردو میں کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل امتیاز گیلانی کی نوجوانوں اور اکیڈمیا کے ساتھ خصوصی ملاقات کا اہتمام کیا گیا۔ کمانڈر ایف سی این اے نے شرکاء کو خطہ کے امن و امان، قومی سلامتی اور گلگت بلتستان کی اسٹریٹجک اہمیت سے آگاہ کیا۔ کمانڈر ایف سی این اے نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، گلگت بلتستان میں سیاحت کے بے شمار...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آزاد فلسطینی ریاست کا قیام اور اسرائیلی جرائم پر جوابدہی ضروری ہے۔عالمی یومِ یکجہتیِ فلسطین کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے ایک واضح اور دوٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کی آزادی صرف ان کا حق ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کا مشترکہ فرض بھی ہے۔انہوں نے اپنے بیان میں اس عزم کو دوبارہ دہرایا کہ پاکستان ایک آزاد اور مکمل خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کی جدوجہد میں نہ صرف سیاسی طور پر بلکہ اخلاقی طور پر بھی ہمیشہ شریک رہے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ فلسطینی عشروں سے ظالمانہ محاصرے، فوجی جارحیت اور بنیادی انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا سامنا کر رہے ہیں، لیکن ان حالات...
واشنگٹن واقعہ عالمی سطح پر دہشت گردی کی واپسی کو ظاہر کرتا ہے عالمی برادری افغان دہشت گردی کو روکنے کے لیے اقدامات کرے ،تین چین باشندوں کی ہلاکت کی ذمہ داری افغانستان پر عائد ہوتی ہے راج ناتھ کا بیان سرحدوں کے عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے ، بھارتی بیانات خام خیال پر مبنی ہیں، پاکستان مسائل کے پر امن حل کا حامی ہے ، پاکستان اپنے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، دفتر خارجہ دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا میں فائرنگ کا واقعہ دہشت گردی کی عالمی سطح پر واپسی کو ظاہر کرتا ہے ، تاجکستان میں تین چین باشندوں کی ہلاکت کی ذمہ داری افغانستان پر عائد ہوتی ہے ، افغانستان...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں آزادی فلسطینی ریاست کے قیام کا عزم ظاہر کرتے ہوئے اسرائیلی مظالم پر جوابدہی کا مطالبہ کیا ہے۔ اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومتِ پاکستان اور عوام فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ غیر متزلزل عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔ دہائیوں سے فلسطینی عوام اپنے حقِ خودارادیت سے محرومی، سرزمین پر قبضے اور امن کی تباہی جیسے سانحات کا سامنا کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ حالیہ برسوں میں غزہ میں 70 ہزار سے زائد افراد، جن میں بچے، خواتین اور مرد شامل ہیں، شہید ہوئے۔ پوری کی پوری آبادیاں تباہ کر دی گئیں، خاندان...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج بروز ہفتہ کو یومِ یکجہتی فلسطین منایا جارہا ہے۔ اس موقع پر ملک کے گلی کوچوں سمیت عالمی سطح پر مظلوم فلسطینیوں کے حق میں ریلیاں اور احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ شرکاء نے غزہ پر قابض اسرائیلی فورسز کی بربریت کو بے نقاب کرتے ہوئے عالمی برادری سے فوری مداخلت اور مظالم کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔اس موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے بھی فلسطینی عوام کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔صدر آصف زرداری نے کہا کہ فلسطینی عوام کی ہمت اور حوصلہ تاریخ میں نیا باب ہے، غزہ میں فوری اور مستقل جنگ بندی ناگزیر ہے، پاکستان نے ہر عالمی فورم پر اسرائیلی مظالم کی مذمت کی...
کراچی (نیوزڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عالمی برادری فلسطین کے دو ریاستی حل کے لیے فیصلہ کن اقدامات کرے۔ فلسطینی عوام سے یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اب عالمی برادری کے لیے یہ ناگزیر ہو چکا ہے کہ وہ دو ریاستی حل کے نفاذ کے لیے فیصلہ کن اقدامات کرے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ فلسطین کو درپیش مصائب انسانیت کے اجتماعی ضمیر پر گہرا زخم ہیں، فلسطین پر جاری قبضے کے دوران ہر معصوم جان کا ضیاع اور ہر گھر کا برباد ہونا دنیا کے لیے ایک کال ہے کہ وہ اخلاقی جراَت، انصاف اور ہمدردی کے ساتھ اپنا کردار ادا کرے۔...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک )پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارتی عسکری قیادت کے حالیہ دعوؤں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں خود فریبی کی سوچ رکھنے والی قیادت کی اجارہ داری قائم ہو چکی ہے۔ پاکستان کے خلاف جعلی بیانیہ اور بیرونی پراپیگنڈا ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی ایک منظم کوشش ہے۔ ہندوستانی قیادت کی خود فریبی، افغان صورتحال، سوشل میڈیا پراپیگنڈا اور دہشت گردی کے خلاف اقدامات کے حوالے سے اہم پریس بریفنگ میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ بھارتی آرمی چیف کے اس بیان کو ’’خود فریبی‘‘ قرار دیا جس میں کہا گیا تھا کہ ’’آپریشن سندور‘‘ کے دوران بھارت نے ایک “ٹریلر” دکھایا تھا۔ ترجمان کے...
صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی یوم یکجہتی فلسطین پر خصوصی پیغام میں بہادر فلسطینی عوام کی جدوجہد اور ہمت کو خراج تحسین پیش کیا۔ صدر نے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام سے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، پاکستان ہمیشہ انسانیت، انصاف اور برابری کی بنیاد پر فلسطین کیساتھ کھڑا رہا۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی یوم یکجہتی فلسطین پر وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری نے خصوصی پیغام جاری کئے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان پختہ عزم کیساتھ فلسطینی عوام کیساتھ کھڑا ہے، دہائیوں سے فلسطینی عوام حق خودارادیت کی نفی اور زمین سے محرومی کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں 70 ہزار...
لاہور: ریس کورس پولیس نے 14 سالہ طالبہ کے اغوا کے واقعے میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کو چونگی امرسدھو کے علاقے سے بازیاب کروا لیا۔ پولیس حکام کے مطابق معاملے کی سنگینی کے پیش نظر والدین کی جانب سے درخواست موصول ہوتے ہی فوری ایکشن لیا گیا اور ٹیم نے نشاندہی کے بعد بروقت کارروائی کی۔ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے واقعے میں ملوث ملزم کو ٹریس کرکے اسی علاقے چونگی امر سدھو سے گرفتار کر لیا۔ ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی نے بتایا کہ 14 سالہ حجاب 3 روز قبل اسکول جاتے ہوئے اغوا ہوئی تھی۔ سی سی ٹی وی کیمروں میں بچی کو اسکول جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا...
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کو 9 مئی کے واقعہ کے دوران ٹیک اوور کرنے کیلئے کہا گیا : نجم سیٹھی کا دعویٰ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی نجم سیٹھی نے دعویٰ کیاہے کہ جب 9 مئی ہوا تو آرمی چیف ملک سے باہر تھے تو اس وقت چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کو آپ ٹیک اوور کر لیں ہم آپ کو سپورٹ کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے دعویٰ کیا کہ جب نو مئی ہوا تھا تو آرمی چیف ملک سے باہر تھے اور اب یہ کہا جارہا ہے کہ اسوقت چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کو اپروچ کیا گیا اور کہا گیا کہ وہ باہر ہے، پیچھے سے آپ ٹیک اوور کرلیں، ہم آپ کو سپورٹ کریں گے، تو یہ بھی اس قسم کی صورتحال نہ بن جائے اور...
عالمی یومِ یکجہتیِ فلسطین کے موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف اور صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے الگ الگ پیغامات میں فلسطینی عوام کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی، حمایت اور اصولی مؤقف کو ایک بار پھر واضح کرتے ہوئے اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے فلسطینی عوام کی تاریخی جدوجہد، جرأت اور غیر متزلزل عزم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان اور اس کے عوام مکمل عزم کے ساتھ فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں ہونے والی بڑے پیمانے پر تباہی، 70 ہزار سے زائد شہادتوں، گھروں، اسپتالوں، اسکولوں اور بنیادی ڈھانچے کی بربادی نے...
—فائل فوٹو نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات پی ٹی آئی قیادت کا سیاسی حق ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ احتجاج اپوزیشن کا حق ہے، پارلیمانی کارروائی میں اپوزیشن کا کردار بڑا اہم ہے۔لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ پنجاب بلدیاتی ایکٹ غیرجمہوری عوام کے شہری حقوق کا دشمن ہے، بااختیار بلدیاتی نظام عوام کے مسائل کا حل ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ آکسفورڈ یونیورسٹی میں پاکستانی طلبہ کا مباحثہ میں بھارت سے جیت قابل فخر ہے۔
ویب ڈیسک :پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم یکجہتی فلسطین منایا جا رہا ہے، جلوس اور مظاہروں کے دوران غزہ پر قابض صیہونی فورسز کی بربریت کو آشکار کیا جائےگا۔ صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے یوم یکجہتی فلسطین پر اپنے پیغامات میں آخر تک فلسطینی عوام کی حمایت جاری رکھنے کا عزم دہرادیا۔ صدر مملکت آصف زرداری نے کہاکہ پاکستان فلسطینی عوام کی ہر طرح کی سیاسی، سفارتی، انسانی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ پاکستان نے افغانستان سے تاجکستان سرحد پر چینی شہریوں پرحملہ بزدلانہ فعل قرار دیدیا انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ غزہ امن معاہدے میں بھی پاکستان نے مثبت اور تعمیری کردار ادا کیا، اس امید کے...
پاکستان کے سٹار بلے باز بابراعظم نے کہا ہے کہ میرا خواب ہے پاکستان کیلئے ورلڈ کپ جیتوں۔سٹار پاکستانی بیٹر بابر اعظم نے انگلینڈ کے سابق بیٹر کیون پیٹرسن کو انٹر ویو میں کہا کہ بطور کپتان بھارت کو ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ہرانا یادگار لمحہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فٹنس کو بہتر بنانے کیلئے کام کر رہا ہوں، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچے لیکن جیت نہیں سکے، انسان ہوں بعض اوقات غلطیاں ہو جا تی ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے خیبر پختونخوا حکومت کا رویہ افسوس ناک اور قابلِ مذمت قرار دیدیا۔ایک بیان میں وفاقی وزیراطلاعات نے سوال کیا کہ اگر یہ دھرنے دیتے رہے تو صوبے پر کون توجہ دے گا؟عطا تارڑ نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت غیرقانونی مطالبات کررہی ہے، جیل مینوئل کے خلاف مطالبات کیے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی میگا کرپشن کیس میں سزا یافتہ ہیں ، عمران خان نے ملکی معیشت کو تباہ کیا، پاکستان کو سفارتی محاذ پر تنہا کیا، کبھی کسی قیدی کو اتنی مراعات حاصل نہیں ہوئیں جتنی بانی پی ٹی آئی کو حاصل ہیں۔وزیراطلاعات نے کہا کہ بھارت اور افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا جارہا ہے،...
اسلام آباد ( عترت جعفری ) آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ پاکستان کو رائٹ ٹو انفارمیشن سسٹم کو ڈیجیٹلائز کرنا چاہئے آن لائن درخواست دائر کرنے کی سہولت اور مانیٹرنگ ہونی چاہیے تاکہ درخواست میں اٹھائے گئے نکات کے حوالے سے عمل درآمد ایک نظام الاوقات کے اندر ہو‘ پاکستان انفارمیشن کمیشن کام کر رہا ہے جو پاکستان میں رائٹ ٹو انفارمیشن سسٹم میں سہولت دیتا ہے‘ ملک میں کوئی بھی شہری اپنی آر ٹی آئی ریکویسٹ متعلقہ حکومتی ادارے کو دیتا ہے اور اگر اس کی درخواست پر عمل نہ ہو تو وہ انفارمیشن کمیشن میں اپیل کر سکتا ہے‘ تاہم ریکارڈ یہ بتاتا ہے کہ آر ٹی آئی درخواستوں پر تیزی سے عمل نہیں کیا جاتا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(خبرایجنسیاں)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل خان آفریدی کی چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سرفراز ڈوگر سے ملاقات نہ ہوسکی۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا، بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان اور وکلا چیف جسٹس کے سیکرٹری کے آفس سے واپس لوٹ گئے۔اس موقع پر سہیل خان آفریدی نے کہا کہ ہماری شنوائی نہیں ہوئی، ہمیں چیف جسٹس کی طرف سے پیغام ملا کہ میں آپ سے نہیں مل سکتا،ایسا کونسا راستہ بچا ہے جس کے بعد میں اپنے لیڈر سے ملاقات کر سکوں۔سہیل آفریدی نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے قومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاس نہیں چلنے دیں گے، آئندہ منگل کو ہائیکورٹ کے باہر بھی اور اڈیالہ جیل کے باہر بھی اکٹھے ہوں گے۔ایڈووکیٹ جنرل خیبر...
عمران کا بال بھی بیکا ہوا تو دیکھنا عوام ان کا کیا حال کرے گی، علیمہ خان فاتحہ پڑھنے والی بات پر برہم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد /راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان پر فاتحہ پڑھنے والی بات کرنے والوں کو شرم نہیں آتی؟ کس نے کہا فاتحہ پڑھ لو! اگر عمران خان کا بال بھی ٹوٹا تو پھر دیکھیں عوام ان کا کیا حال کرے گی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ بدمزگی ہم نے نہیں پولیس اہل کاروں نے کی تھی، پولیس سے کہا آپ بھی ہمارے بچے ہو، ہم کسی طرح بدنظمی نہیں چاہتے، پورے پاکستان کی پولیس، بیورو کریسی اور اداروں کے اندر لوگ دل سے ہمارے ساتھ ہیں۔علیمہ خان نے کہا کہ جوان بچوں کا غصہ دیکھ کر مجھے...
پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کی جنرل سیکرٹری نے ایک بیان میں کہا کہ وفاقی وزیرِ احسن اقبال اور حفیظ الرحمن نے جھوٹے اعلانات کیے اور عوام کو بیوقوف بنانے کی ناکام کوشش کی۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی خواتین ونگ گلگت بلتستان کی جنرل سیکرٹری پروین جاوید نے کہا کہ نون لیگ کی پوری وفاقی کابینہ بھی گلگت بلتستان آئے گی تو جی بی کے عوام ووٹ نہیں دینگے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نون لیگ گلگت بلتستان میں اب بند گلی میں بند ہو چکی ہے، اس لیے سو فٹ کے دائرے میں جلسہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیرِ احسن اقبال اور حفیظ الرحمن نے جھوٹے اعلانات کیے اور عوام کو بیوقوف بنانے کی ناکام کوشش کی۔...
اپنے بیان میں پاکستان سنی تحریک کے مرکزی صدر نے کہا کہ حکمران ہوش کے ناخن لیں، عوام کے مسائل کو اولین ترجیح دیں اور ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کیلئے عملی اقدامات کریں، ورنہ تاریخ انہیں معاف نہیں کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے مرکزی صدر صاحبزادہ علامہ بلال عباس قادری نے کہا ہے کہ عوام کے تمام مسائل کا حل حکمرانوں کے ہاتھوں میں ہے، لیکن بدقسمتی سے عوامی فلاح و بہبود کو ہمیشہ پسِ پشت ڈال کر ذاتی مفادات کو ترجیح دی جاتی رہی ہے، ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، بے روزگاری، لاقانونیت اور بنیادی سہولیات کی کمی اس بات کی واضح عکاسی کرتی ہے کہ حکمران طبقات اپنی ذمہ داریوں سے غافل ہیں۔ اپنے...
اپنے ایک جاری بیان میں انصار اللہ کا کہنا تھا کہ جو لوگ تاریخ سے سبق نہیں لیتے اور اپنے دفاعی حق سے دستبردار ہو جاتے ہیں ان کا انجام بہت برا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یمن کی مقاومتی تحریک "انصار اللہ" کے پولیٹکل آفس نے اعلان کیا کہ وہ "دمشق" کے مضافات میں "بیت جن" پر صیہونی جارحیت کی سختی سے مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے جاری بیان میں کہا کہ حالیہ صیہونی حملہ، شامی سالمیت کی واضح خلاف ورزی ہے جس کا مقصد قبضے کے دائرہ کو بڑھانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس علاقے کے باشندوں کی اسرائیلی فوجیوں کے خلاف شجاعانہ مزاحمت کو سراہتے ہیں۔ صرف جہاد اور مقاومت ہی دشمن سے نمٹنے کا ہتھیار ہیں۔...
وزیراعظم کی ہدایت پر تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس میں کمی کی تیاری، سپر ٹیکس مرحلہ وار ختم کرنے کا فیصلہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) کے چیئرمین راشد محمود لنگڑیال نے بتایا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس بوجھ کم کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے، جس کے بعد اس حوالے سے تکنیکی اور پالیسی سطح پر باضابطہ کام شروع کر دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان بزنس کونسل کے سیمینار سے خطاب میں چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ کم آمدنی والے اور درمیانی تنخواہوں والے افراد کو ریلیف دینے کیلئے ٹیکس ریٹس میں تبدیلیوں پر سنجیدگی سے غور کیا جارہا ہے، وزیراعظم نے بڑی کمپنیوں پر عائد سپر ٹیکس میں بھی کمی کی ہدایت دی ہے، جسے بتدریج کم کرکے...
پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے افغان حکومت کے اقدامات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان اس وقت بھارت اور اسرائیل کے ہاتھوں میں کھیل رہا ہے۔ خیبرپختونخوا کے علاقے ترکئی، جلبئی اور دیگر مقامات پر بجلی گرڈ اسٹیشن اور دیگر منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےگورنر فیصل کریم کنڈی نے افغان مہاجرین کی پاکستان سے انخلا کے حوالے سے واضح کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے باشندے بے شک عالمی قوانین کے مطابق ویزے پر تجارت اور سیاحت کے لیے پاکستان آ اور جا سکتے ہیں لیکن ویزے کے بغیر غیر قانونی طور پر قیام نہیں کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح پاکستانی دنیا کے ہر ملک...
اے این پی کے مرکزی ترجمان انجینئر احسان اللہ خان نے بیان میں کہا کہ پاکستان کا آئین کسی فرد واحد، ذاتی اقتدار یا ادارہ جاتی بالادستی کے حصول کا ذریعہ نہیں بن سکتا، آئینی ترامیم کا مقصد صرف عوامی مفاد، صوبائی حقوق کا تحفظ، وفاقی انصاف اور جمہوری استحکام ہونا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے 28ویں ترمیم کی مشروط حمایت کا اعلان کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ 27 ویں ترمیم کے دوران کے وعدوں کی پاسداری کی جائے اور خیبر پختونخوا کی تاریخی حیثیت بحال کرکے صوبے کا نام پختونخوا رکھا جائے۔ اے این پی کے مرکزی ترجمان انجینئر احسان اللہ خان نے بیان میں کہا کہ پاکستان کا آئین کسی فرد واحد،...
پشاور:(نیوزڈیسک)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے افغان حکومت کے اقدامات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان اس وقت بھارت اور اسرائیل کے ہاتھوں میں کھیل رہا ہے۔ خیبرپختونخوا کے علاقے ترکئی، جلبئی اور دیگر مقامات پر بجلی گرڈ اسٹیشن اور دیگر منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےگورنر فیصل کریم کنڈی نے افغان مہاجرین کی پاکستان سے انخلا کے حوالے سے واضح کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے باشندے بے شک عالمی قوانین کے مطابق ویزے پر تجارت اور سیاحت کے لیے پاکستان آ اور جا سکتے ہیں لیکن ویزے کے بغیر غیر قانونی طور پر قیام نہیں کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح پاکستانی دنیا کے ہر ملک میں...
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی نے بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر پارلیمنٹ کی کارروائی نہ چلنے دینے کی دھمکی دے دی۔سہیل آفریدی نے منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے سامنے احتجاج کرنے کا اعلان کر دیا۔اڈیالہ جیل کے باہر رات بھر کے دھرنے کے بعد عدالت جانے والے وزیرِ اعلیٰ کے پی سے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ملاقات کرنے سے انکار کر دیا۔ آپ نے مجھے کیوں روکا؟ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا پولیس افسران سے سوالاس موقع پر سہیل آفریدی نے پولیس افسران سے سوال کیا آپ نے مجھے کیوں روکا؟ ہم ڈیڑھ سال سے قانون اور آئین کا احترام کر رہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے...
پشاور: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے 28 ویں ترمیم کی مشروط حمایت کا اعلان کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ 27 ویں ترمیم کے دوران کے وعدوں کی پاسداری کی جائے اور خیبرپختونخوا کی تاریخی حیثیت بحال کرکے صوبے کا نام پختونخوا رکھا جائے۔ اے این پی کے مرکزی ترجمان انجینئر احسان اللہ خان نے بیان میں کہا کہ پاکستان کا آئین کسی فرد واحد، ذاتی اقتدار یا ادارہ جاتی بالادستی کے حصول کا ذریعہ نہیں بن سکتا،آئینی ترامیم کا مقصد صرف عوامی مفاد، صوبائی حقوق کا تحفظ، وفاقی انصاف اور جمہوری استحکام ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اے این پی 28 ویں آئینی ترمیم کی حمایت صرف اس صورت میں کرے گی جب 27ویں...
وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے عوام کی مشکلات سے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو کوئی سروکار نہیں ہے۔ پنجاب اسمبلی لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ان کی اتحادی ہے اور جہاں بھی مواقع ملیں گے، انہیں ساتھ لے کر کام کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں:سہیل آفریدی اڈیالہ کا مجاور ہے، عظمیٰ بخاری وزیر اطلاعات پنجاب انہوں نے مزید کہا کہ اڈیالہ سے کبھی بھی کوئی خوشخبری نہیں آتی، اور جو خبریں آتی ہیں، وہ اکثر ملک کے خلاف ہوتی ہیں۔ صوبائی وزیر نے جماعت اسلامی کے احتجاج پر بھی تنقید کی اور کہا کہ وہ حکومت کے خلاف جذباتی اقدامات کر رہی ہے۔...
سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران اپوزیشن لیڈر سندھ نے ایوان میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ چالان سے متعلق درخواست ہے پارلیمنٹ کی کمیٹی بنائی جائے۔ انہوں نے ایوان میں سوال اٹھاتے ہوئے مزید کہا کہ چالان کی مد میں جرمانے کم کرنے چاہئیں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی نے کہا ہے کہ اب تک کراچی سے 70 کروڑ روپے جرمانہ وصول کیا جا چکا ہے، وزیرِقانون سے درخواست ہے جرمانوں میں کمی کی جائے۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران علی خورشیدی نے ایوان میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ چالان سے متعلق درخواست ہے پارلیمنٹ کی کمیٹی بنائی جائے۔ انہوں نے ایوان میں سوال اٹھاتے ہوئے مزید کہا کہ چالان کی مد میں جرمانے...
عمران کا بال بھی بیکا ہوا تو دیکھنا عوام انکا کیا حال کریگی، علیمہ خان، فاتحہ پڑھنے والی بات پر برہم
اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان پر فاتحہ پڑھنے والی بات کرنے والوں کو شرم نہیں آتی؟ کس نے کہا فاتحہ پڑھ لو! اگر عمران خان کا بال بھی ٹوٹا تو پھر دیکھیں عوام ان کا کیا حال کرے گی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ بدمزگی ہم نے نہیں پولیس اہل کاروں نے کی تھی، پولیس سے کہا آپ بھی ہمارے بچے ہو ہم کسی طرح بدنظمی نہیں چاہتے، پورے پاکستان کی پولیس، بیورو کریسی اور اداروں کے اندر لوگ دل سے ہمارے ساتھ ہیں۔ علیمہ خان نے کہا کہ جوان بچوں کا غصہ دیکھ کر مجھے ڈر لگ رہا...
سٹی 42 : بجلی کے شعبے میں مسائل کے حل کے لئے عوامی ہیلپ لائن 118 کا افتتاح کردیا گیا۔ وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے ہیلپ لائن کا افتتاح کیا، بتایا گیا ہے کہ ہیلپ لائن کے ذریعے بجلی کے شعبے کی شکایات فری درج کرائی جاسکیں گی، ہیلپ لائن کے ذریعے شکایات ٹریک اینڈ ٹریس بھی ہوسکیں گی۔ صارفین نمائندے کی بجائے براہ راست سسٹم میں شکایت سرج کراسکیں گے۔ صارفین سات مختلف زبانوں میں شکایات درج کراسکیں گے، شکایت کاازالہ ہونے پر متعلقہ صارف کو روبوٹک فیڈ بیک کال کی جائے گی۔ شکایت کا ازالہ نہ ہونے پر وہ شکایت دوبارہ ایکٹو ہوجائے گی۔ پاکستان نے افغانستان سے تاجکستان سرحد پر چینی شہریوں پرحملہ بزدلانہ فعل...