آئی ایم ایف نے حکومتی نظام کا بیچ چوراہے بھانڈا پھوڑ ڈالا ہے، مصطفیٰ نواز کھوکھر
اشاعت کی تاریخ: 29th, November 2025 GMT
تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کی جہاں سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ اس وقت ملک میں آئین، قانون اور عدلیہ ہر چیز بے معنی کردی گئی ہے، ضمنی الیکشن میں جوکچھ ہوا سب کے سامنے ہے، آج ہم نے پاکستانی عوام سے ووٹ کا حق چھین لیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماء مصطفیٰ نواز کھوکھر نے ضمنی انتخابات اور حکومتی اقدامات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت جس طرح نظام چلا رہی ہے، عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے بیچ چوراہے بھانڈا پھوڑ ڈالا ہے۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کی جہاں سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ اس وقت ملک میں آئین، قانون اور عدلیہ ہر چیز بے معنی کردی گئی ہے، ضمنی الیکشن میں جوکچھ ہوا سب کے سامنے ہے، آج ہم نے پاکستانی عوام سے ووٹ کا حق چھین لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جس طرح نظام چلارہی ہے، عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے بیچ چوراہے بھاںڈا پھوڑ ڈالا ہے، جس ملک میں 5 ہزار ارب سے 6 ہزار ارب کی کرپشن ہو وہاں کیا حال ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں لوگوں کو بھیڑ بکریوں کی طرح دوسری پارٹی میں شامل کیا گیا، آزاد کشمیر میں اپوزیشن بچی نہیں تو پھر عوام نے نظام اپنے ہاتھ میں لے لیا اور ایسا نہ کریں کہ یہاں بھی وہی نوبت آئے۔ مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اس وقت ایک سیاسی حقیقت ہیں، بانی پی ٹی آئی اس وقت سیاسی مقبول ترین لیڈر ہیں، قانون کی کتابوں کی وقعت ختم کردی گئی ہے، ملک میں غیر یقینی کی صورت حال پیدا ہوگئی ہے اور آپ کو کہتے ہیں ملک کو امن کی طرف لےکر جائیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نواز کھوکھر نے نے کہا کہ ملک میں
پڑھیں:
مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے انسانی و مکینل وسائل بروئے کار لانے کا حکم دے دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ دریاؤں، ڈیموں اور بیراج پر نہانے پر پابندی یقینی بنائی جائے اور دریاؤں، ڈیموں اور بیراج کی ڈرون سے مانیٹرنگ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو بارش اور فلڈ سے آگاہ کرنے کے لیے مساجد اور میڈیا پر اعلانات کیے جائیں۔کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں پر مریم نواز نے لیسکو اور دیگر بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو نوٹس لینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی غفلت کی وجہ سے لوگ جان سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھمبوں پر بجلی کے بے ہنگم لٹکتے تار انسانی جانوں کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے واسا کمپلینٹ ہیلپ لائن پر فوری ایکشن کا ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت کی۔مریم نواز نے مون سون کے دوران ہر کنسٹرکشن سائٹ کو باقاعدہ محفوظ بنانے کی ہدایت دی اور کہا کہ انتظامیہ خستہ حال عمارتوں کا جائزہ لے کر رضاکارانہ طور پر خالی کروائے۔