2025-07-02@05:43:07 GMT
تلاش کی گنتی: 59762
«بینظیر مزدور کارڈ»:
(نئی خبر)
ویب ڈیسک :وزیراعظم شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچنج کے بلند ترین سطح عبور کرنے پر اظہاراطمینان کیا۔ وزیراعظم نے نئے مالی سال کے پہلے دن اسٹاک ایکسچینج کی کارکردگی پراپنے بیان میں کہا کہ نیا مالی سال اہم پیشرفت سے شروع ہوا جو انتہائی خوش آئند ہے، حکومت کی معاشی ٹیم کو کامیابی پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ نیا مالی سال ملکی معیشت کی بہتری کی جانب سفر میں ایک سنگ میل ثابت ہو گا، کاروباری افراد اور سرمایہ کار ملکی ترقی میں کردار ادا کر رہے ہیں، حکومت ملک میں بہترین کاروباری ماحول کو فروغ دینے کیلئےکوشاں ہے، سرمایہ کاروں کو مزید سہولیات فراہم کر رہےہیں۔ ...
لاہور (نیوز ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور معروف آل راؤنڈر شاہد آفریدی ایک بار پھر کرکٹ کے میدان میں دکھائی دیں گے۔ انہیں ورلڈ چیمپئنز لیگ 2025ء کے لیے پاکستان چیمپئنز ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا گیا۔ یہ ٹورنامنٹ ستمبر کے مہینے میں کھیلا جائے گا جس میں دنیا بھر سے ریٹائرڈ شائن اسٹار کرکٹرز شرکت کریں گے۔ بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز اور دیگر ملکوں کی ٹیمیں بھی میدان میں اتریں گی۔ شاہد آفریدی، جنہیں ان کے بہترین کھیل اور تیز رفتار بیٹنگ کی وجہ سے “بوم بوم” کہا جاتا ہے، اب ایک بار پھر شائقین کو اپنی کارکردگی دکھائیں گے۔ ان کی قیادت میں کئی دیگر سابق پاکستانی کھلاڑی بھی اس ٹیم کا...
ویب ڈیسک: شہر قائد میں تیز رفتار ٹینکرز کی ٹکر سے شہریوں کی ہلاکت کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ آج بھی کراچی میں ایک نوجوان ٹینکر سے کچلے جانے کے سبب جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ پولیس کے مطابق سائٹ ایریامنگھوپیرروڈ پر تیزرفتارواٹرٹینکرنے ایک اورموٹرسائیکل سوارکوکچل دیا، جس کے نتیجے میں نوجوان موقع پرجاں بحق ہوگیا جب کہ پولیس نے واٹرٹینکرکو قبضے میں لے کر اس کے ڈرائیورکوگرفتارکرلیا۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 26 معطل ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کا آغاز منگل کی صبح سائٹ اے تھانے کے علاقے سائٹ ایریا منگھو پیر روڈ پر پیش آنے والے حادثے میں جاں بحق نوجوان کی لاش قانونی کارروائی کےلیے ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال...
—فائل فوٹو پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 26 معطل ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کے لیے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔ذرائع اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق اسپیکر آفس نے محکمۂ قانون پنجاب سے مشاورت شروع کر دی اور معطل ارکان کی اسمبلی رکنیت ختم کرنے کے لیے آئینی و قانونی نکات پر غور کیا۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کی خلاف ورزی، اپوزیشن کے 26 ارکان 15 اجلاسوں کیلئے معطلایوان کی حرمت اور نظم و ضبط کو ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے گا، اسپیکر قومی اسمبلی اسپیکر آفس کی جانب سے اعلیٰ عدالتی فیصلوں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ سابق چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کے حمزہ شہباز کے خلاف فیصلے پر بھی غور کیا گیا۔واضح...
کولاج فوٹو: فائل وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ کا بلند ترین سطح پر پہنچنا حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) بینچ مارک 100 انڈیکس 1 لاکھ 27 ہزار کی سطح عبور کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ نئے مالی سال کے پہلے ہی دن اسٹاک مارکیٹ میں تاریخ رقمآج اب تک کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 28 ہزار 149 کی بلندی پر بھی پہنچا۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نیا مالی سال اچھی خبر اور معاشی میدان میں اہم پیشرفت سے شروع ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ کاروباری برادری کا اعتماد ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط و...
—فائل فوٹو مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد نے کہا ہے کہ اب ہر شہری کا ٹیکس فائلر ہونا ضروری ہے۔جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیکس نہ دینے پر کمیٹی کے ذریعے 3 نوٹسز دینے کے بعد کارروائی ہو گی۔خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ آہستہ آہستہ چیزیں بہتر ہوں گی لیکن کہیں سے اسٹارٹ لینا ضروری ہے، یو اے ای اور دیگر ممالک میں بھی پیٹرول کی قیمتیں بڑھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایران اسرائیل جنگ کے دوران پیٹرول کی قیمتیں 120 ڈالر فی بیرل پر پہنچنے کی باتیں ہو رہی تھیں، جنگ کے دوران پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا اس کا اثر پڑ رہا ہے ، خرم شہزاد
امریکا کے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی برانڈنگ کی فہرست میں ایک اور پراڈکٹ کا اضافہ کر دیا ہے، اور یہ ہے پرفیوم۔ ٹرمپ نے پیر کی شب اپنی سوشل میڈیا ویب سائٹ ’ٹروتھ سوشل‘ پر اعلان کیا کہ “ٹرمپ فرینگرینسز’ اب دستیاب ہیں، جن کا نام ہے ‘Victory 45-47” — “کیونکہ یہ خوشبو جیت، طاقت اور کامیابی کی علامت ہے، مردوں اور خواتین دونوں کے لیے۔” یہ پرفیوم 249 امریکی ڈالر کی قیمت پر فروخت ہو رہا ہے، جس کی بوتل ایک “آئیکونک” سنہری مجسمے پر مشتمل ہے۔ خواتین کے لیے تیار کردہ پرفیوم کو ’اعتماد، خوبصورتی اور ناقابل شکست عزم‘ کی علامت قرار دیا گیا ہے، جبکہ مردوں کے لیے خوشبو کو ’طاقتور اور باوقار قیادت‘...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے نائب صدر کی ویگو گاڑی کسٹمز حکام نے پکڑ لی۔ رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے نائب صدر اکمل خان باری نے کسٹمزحکام کیخلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔عدالت نے درخواست پر کسٹمز حکام سے 3 جولائی کو جواب طلب کرلیا، جسٹس شاہد کریم نے اکمل خان باری کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں کسٹم انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔امجد فاروق بسمل ایڈووکیٹ نے مؤقف اپنایا کہ درخواست گزار پی ٹی آئی کا صوبائی نائب صدر ہے، کسٹم حکام نے درخواست گزار کا ویگو ڈالہ قبضے میں لے لیا ہے۔ پہلگام کے ہوٹل میں 70 سالہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ...

سیاح پانی میں کیسے پھنسے؟ پانی کابہاؤ کتنا، الرٹ کب جاری ہوا؟ سانحہ سوات سے متعلق چشم کشا رپورٹ جاری
27 جون کو سوات میں سیاحوں کے ڈوبنے سے متعلق محکمہ آبپاشی کی رپورٹ جاری کردی گئی۔ رپورٹ کے مطابق بڑے سیلابی ریلے کی اطلاع بروقت ضلعی انتظامیہ کو دی گئی، کے پی کو حکومت کو تفصلی رپورٹ بھجوا دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق 27 جون کو خوازہ خیلہ میں دریا کا بہاؤ چند گھنٹوں میں 6,738 سے بڑھ کر 77,782 کیوسک ہوا، محکمہ آبپاشی نے سیلابی ریلے سے متعلق وارننگ تمام متعلقہ اداروں کو صبح 8:41 پر جاری کی، ڈی سی سوات، چارسدہ اور نوشہرہ کو بھی پیشگی خبر دی گئی تھی۔ رپورٹ واٹس ایپ پر تمام حکام کو دریا کے بہاؤ کی مسلسل اپڈیٹس دیتے رہے، محکمہ آبپاشی نے 10:30 بجے ہی شدید سیلاب کا انتباہ جاری کر...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ کیا اور تعمیراتی کاموں پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔محسن نقوی اور طلال چودھری نے زیرتعمیر ماڈل جیل کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور تعمیراتی کاموں پر پیشرفت کا جائزہ لیا، وزیرداخلہ نے پراجیکٹ کے پہلے مرحلے کو رواں برس مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی۔وزیر داخلہ نے کہا کہ دن رات کام کرکے تعمیراتی سرگرمیاں ہر صورت مقررہ مدت میں مکمل کی جائیں، پہلے مرحلے میں ماڈل جیل میں 1500 قیدیوں کی گنجائش ہوگی، ماڈل جیل میں 90 دن کے اندر دو مزید بیرکوں کی تعمیر کی ہدایت کردی گئی۔محسن نقوی نے کہا...
ایلون مسک کی ’پاگل پن والے اخراجات کا بل‘ منظور کرنے پر ’امریکا پارٹی‘ بنانے کی دھمکی WhatsAppFacebookTwitter 0 1 July, 2025 سب نیوز ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے ارب پتی مالک ایلون مسک نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکی سینیٹ نے حکومت کے اخراجات بڑھانے والا نیا بل منظور کیا تو وہ نئی سیاسی جماعت ’امریکا پارٹی‘ بنانے کا اعلان کریں گے۔ مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر کہا: “جن اراکینِ کانگریس نے عوام سے وعدہ خلافی کرتے ہوئے ملکی قرضے میں ریکارڈ اضافہ کیا، انہیں شرم آنی چاہیے۔ اگر یہ میری زندگی کا آخری کام بھی ہوا، تو میں انہیں اگلے الیکشن میں ہراؤں گا۔” انہوں نے مزید کہا کہ: “اگر یہ بل منظور...
لاہور: پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی پر معطل کیے گئے اپوزیشن کے 26 ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کے لیے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسپیکر آفس نے اس معاملے پر محکمہ قانون پنجاب سے مشاورت شروع کر دی ہے۔ ان معطل ارکان کی اسمبلی رکنیت ختم کرنے کے لیے آئینی و قانونی نکات پر غور جاری ہے جبکہ اسپیکر آفس کی جانب سے اعلیٰ عدالتی فیصلوں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اس کارروائی میں سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے اُس فیصلے کا حوالہ بھی لیا جا رہا ہے، جو انہوں نے حمزہ شہباز شریف کے خلاف دیا تھا اور جو پارٹی لائن کی خلاف...
پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ اسما عباس نے بھارتی اداکارہ و ڈانسر شیفالی زری والا کی موت کے بعد خواتین کو اہم مشورہ دے دیا۔ اداکارہ اسما عباس نے اپنی ایک حالیہ ویڈیو میں بھارتی اداکارہ شفالی زری والا کی موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خبروں میں بتایا جارہا ہے کہ شیفالی کی موت اینٹی ایجنگ انجیکشن کی وجہ سے ہوئی اور وہ صرف 42 برس کی تھیں۔ اسما کا کہنا تھا کہ انہیں سمجھ نہیں آتی کہ لوگ عمر کو قبول کیوں نہیں کرتے اور اینٹی ایجنگ انجیکشنز کا استعمال کیوں کرتے ہیں۔ https://www.instagram.com/reel/DLh8KRmtc-d/?utm_source=ig_web_copy_link&igsh=MzRlODBiNWFlZA== اداکارہ نے کہا کہ خواتین کو پورے دل کے ساتھ اپنی بڑھتی عمر کو قبول کرنا چاہیے اور ایسے پروسیجرز کروانے سے...
آسٹریلوی آف اسپنر نیتھن لیون نے قومی کرکٹ ٹیم کے ’سانگ ماسٹر‘ کا علامتی کردار باضابطہ طور پر ایلکس کیری کے سپرد کردیا ہے، تاہم انہوں نے بین الاقوامی کرکٹ سے وابستگی برقرار رکھنے کا اعادہ بھی کیا ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق آف اسپنر نیتھن لیون نے قومی کرکٹ ٹیم کے ’سانگ ماسٹر‘ کا علامتی کردار باضابطہ طور پر ایلکس کیری کے سپرد کردیا ہے یوں ان کے 12 سالہ دور کا اختتام ہوا ہے، تاہم نیتھن لیون اپنی بین الاقوامی کرکٹ جاری رکھیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: آسٹریلوی کرکٹر اسٹورٹ میک گل کوکین ڈرگ کیس میں قصور وار ثابت یہ رسمی تبدیلی بارباڈوس میں آسٹریلیا کے جاری دورے کے دوران ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کے اختتام پر ہوئی،...

پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس نے نئی بلند ترین سطح عبور کر لی، وزیراعظم شہباز شریف کا اظہارِ اطمینان
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار 127,000 پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ نیا مالی سال ایک خوشخبری اور معاشی میدان میں اہم پیشرفت سے شروع ہوا ہے، جو نہایت خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ کا اپنی بلند ترین سطح تک پہنچنا اس بات کا ثبوت ہے کہ ملکی معیشت اور حکومت کی اقتصادی پالیسیوں پر کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں کا اعتماد مسلسل بڑھ رہا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کے مطابق پچھلے مالی سال کے دوران حکومت کی بہترین معاشی حکمت عملی کے باعث...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) چار ہائیکورٹس کے مستقل چیف جسٹس کی تقرری کے لیےجوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز ذرائع کے مطابق چیئرمین جوڈیشل کمیشن چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت سندھ، بلوچستان، پشاور اور اسلام آباد ہائیکورٹس کے مستقل چیف جسٹس کی تقرری کے لیے کمیشن کا اجلاس ہو گا جس میں ہر ہائیکورٹ کے سینئر ترین تین ججز کے ناموں پر غور کیا جائے گا۔ چیف جسٹس اسلام آباد کے لیے جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس محسن کیانی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کے نام زیر غور آئیں گے جبکہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے لیے جسٹس جنید غفار، جسٹس ظفر راجپوت اور جسٹس اقبال کلہوڑو کے ناموں پرغور...
لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب حکومت نے لاہور کے معروف جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا نام تبدیل کرتے ہوئے اسے ’مریم نواز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیز‘ رکھنے کا اعلان کر دیا جس کی باقاعدہ منظوری کابینہ سے حاصل کر لی گئی ہے۔ پنجاب حکومت کے اس اقدام کے بعد انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ صحافی عمر چیمہ نے کہا کہ پنجاب کے بہت سے نئے اور پرانے ادارے ایسے ہیں جن کے نام بیٹی یا باپ کے نام کے بغیر مکمل نہیں ہوتے۔ انہوں نے مریم نواز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اس سے دل نہ بھرا تو بیٹی اور باپ دونوں کی تصاویر کے ساتھ کارڈ جاری ہوئے۔ عمر چیمہ نے کہا کہ...
—فائل فوٹو ضلع بنوں کی تحصیل ڈومیل میں پولیس اور سی ٹی ڈی کے مشترکہ آپریشن میں دو مبینہ دہشت گرد مارے گئے۔پولیس کے مطابق ڈومیل میں خفیہ اطلاع پر پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ آپریشن کیا تھا۔ مکڑوال: پنجاب پولیس و سی ٹی ڈی کا آپریشن، 10 دہشتگرد ہلاکپنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی نے مکڑوال میں کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 10 سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ مارے گئے دونوں مبینہ دہشت گرد پولیس پر حملوں اور آئی ڈی دھماکوں میں ملوث تھے، جن سے دو اے کے47 رائفلز، 4 ہینڈ گرنیڈ، 6 میگزین، 150 کارتوس اور 2 موبائل فون بھی برآمد ہوئے ہیں۔
— فائل فوٹو کراچی کے علاقے سائٹ ایریا ولیکا چورنگی کے قریب واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق سائٹ ایریاولیکا چورنگی کے قریب صبح سویرے واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔ کراچی: بلدیہ ٹاؤن میں کار اور ٹینکر میں تصادم، کار سوار ایک شخص جاں بحقپولیس کے مطابق بلدیہ،ٹائون رئیس گوٹھ میں کار اور ٹینکر میں تصادم ہوگیا، حادثے میں کار سوار 2افراد شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس نے واٹر ٹینکر کو تحویل میں لے کر ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔ واٹر ٹینکر اور ڈرائیور دونوں کو سائٹ اے تھانے منتقل کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ رواں سال واٹر ٹینکر کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 33...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 01 جولائی 2025ء) تبت سے تعلق رکھنے والے بدھ مت کے روحانی پیشوا دلائی لامہ نے پیر کے روز کہا کہ صدیوں پرانا یہ ادارہ ان کی موت کے بعد بھی جاری رہ سکتا ہے۔ چھ جولائی کو دلائی کی 90 ویں سالگرہ ہے، جس سے قبل دعائیہ تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے تینزن گیاتسو (دلائی لامہ) نے پیروکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "کوئی تو ایسا فریم ورک ہو گا، جس کے اندر ہم اس کے تسلسل کے بارے میں بات کر سکتے ہیں۔" دلائی لاما کی کتاب ’وائس فار دی وائس لیس‘ کی اشاعت، چین برہم تبتی بدھ مت کے پیروکار اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ دلائی لامہ...
مودی کا معاشی ماڈل نعروں تک محدود ہے لیکن درحقیقت بھارت کے سرمایہ دار طبقے کا مستقبل بھارت میں غیر محفوظ ہے۔ سال 2025 کی ہینلے پرائیویٹ ویلتھ مائیگریشن رپورٹ نے بھارت کی معاشی صورتحال کا پردہ فاش کر دیا۔ ہینلے پرائیویٹ ویلتھ مائیگریشن رپورٹ کے مطابق ’’2025 میں بھارت سے تقریباً ساڑھے 3ہزار ہائی نیٹ ورتھ افراد (HNWI) کا ملک چھوڑ کر جانے کا ارادہ ہے، بھارت میں بڑے پیمانے پر برین ڈرین مودی سرکار کی ناکام اقتصادی پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ بھارت میں برین ڈرین مالی نقصان کے ساتھ ساتھ بھارت کی انٹرپرینیور صلاحیتوں اور قیادت کی ایک بڑی کمی کا آغاز بھی ہے، مودی کے زیر قیادت بھارت کا...
ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے ارب پتی مالک ایلون مسک نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکی سینیٹ نے حکومت کے اخراجات بڑھانے والا نیا بل منظور کیا تو وہ نئی سیاسی جماعت ’امریکا پارٹی‘ بنانے کا اعلان کریں گے۔ مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر کہا: "جن اراکینِ کانگریس نے عوام سے وعدہ خلافی کرتے ہوئے ملکی قرضے میں ریکارڈ اضافہ کیا، انہیں شرم آنی چاہیے۔ اگر یہ میری زندگی کا آخری کام بھی ہوا، تو میں انہیں اگلے الیکشن میں ہراؤں گا۔" انہوں نے مزید کہا کہ: "اگر یہ بل منظور ہو گیا تو اگلے ہی دن 'امریکا پارٹی' بنائی جائے گی۔ ہمیں ڈیموکریٹ اور ریپبلکن جیسی ایک جیسی سوچ رکھنے والی 'یونی پارٹی' کا متبادل...
کراچی: آئی سی سی کی جانب سے یو ایس اے کرکٹ کو بے ضابطگیوں کی وجہ سے معطل کیے جانے کا امکان ہے۔ ایک برس قبل جولائی میں ہی گورننس میں بہتری کے لیے 12 ماہ کا دیا گیا نوٹس ختم ہو رہا ہے۔ نوٹس میں امریکی باڈی کو اندورنی نظام میں بہتری، معاملات میں شفافیت، آپریشنل مینجمنٹ اور انتظامی امور کو بہتر بنانے کی ہدایت دی گئی تھی۔ اس مقصد کے لیے تشکیل شدہ نارملائزیشن کمیٹی کو یوایس اے کرکٹ میں استحکام کا ٹاسک دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان 12 ماہ میں معمولی بہتری آئی جس سے آئی سی سی مطمئن نہیں، امریکی کرکٹ بورڈ کو معطل کیا جا سکتا ہے۔
ویب ڈیسک: پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کا تیل بھی مہنگا ہو گیا، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت بھی بڑھا دی گئی، مٹی کے تیل کی قیمت میں 15 روپے 23 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 184 روپے 43 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔ وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کے بعد مٹی کا تیل بھی مہنگا کر دیا ہے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 15 روپے 23 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ بھارت کی پاکستان کو انٹرنیشنل ہاکی ایونٹس سے آوٹ کرانے کی سازش...
ویب ڈیسک: بنوں میں سی ٹی ڈی کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں دو دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق مارے گئے دہشتگرد متعدد مقدمات میں پولیس کومطلوب تھے۔ اسلحہ، بارودی مواد اور دستی بم برآمد کرلیا گیا۔ دوسری جانب حیدرآباد کے تھانہ نسیم نگرکی حدود میں بھی سی ٹی ڈی نے کارروائی کے دوران تین خطرناک مطلوب دہشتگرد گرفتار کرلیے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان کے قبضے سے پانچ کلو وزنی بم، 3 ہینڈ گرنیڈ اور غیرقانونی اسلحہ برآمد ہوا۔ بھارت کی پاکستان کو انٹرنیشنل ہاکی ایونٹس سے آوٹ کرانے کی سازش بے نقاب گرفتار دہشت گردوں کو تفتیش کےلیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔ Ansa Awais Content Writer
پشاور ہائیکورٹ نے صوبائی اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران کو حلف لینے سے روک دیا۔ مخصوص نشستوں کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کی درخواست پر جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ آئندہ سماعت تک ممبران سے حلف نہ لیا جائے۔ وکیل درخواست گزار سلطان محمد خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کیلکولیشن ٹھیک طریقے سے نہیں کی۔ جسٹس ارشد علی نے استفسار کیا کہ آپ نے مخصوص نشستوں کے لیے فہرست جمع کی؟ وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ جی ہم نے جمع کی ہے۔ وکیل سلطان محمد خان...
خیبر پختونخوا میں موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں ندی نالوں اور دریاؤں میں سیلاب کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں آئندہ دنوں کے دوران گرج چمک، تیز ہواؤں اور موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی جاری کی ہے، جس کے باعث دریاؤں میں طغیانی، ندی نالوں میں سیلاب اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ چترال، دیر بالا، دیر زیریں، سوات، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، بٹگرام اور شانگلہ کے علاقوں میں بارش کے ساتھ ساتھ آندھی اور گرج چمک کا امکان ہے۔ اسی طرح کوہستان، تورغر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، کرم اور مہمند میں بھی موسلادھار بارش متوقع ہے۔ اُدھر پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ،...
لاہور: بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے لیے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا انتخاب کرلیا گیا۔ ویسٹ انڈیز میں تین ون ڈے میچز ہوں گے یا وہ بھی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلے جائیں گے، اس کا فیصلہ ابھی ہونا باقی ہے۔ پی سی بی سربراہ محسن نقوی کی منظوری سے ممکنہ اسکواڈ کااعلان جلد متوقع ہے۔ لیگ اسپنر شاداب خان فٹنس مسائل کی وجہ سے دستیاب نہیں ہوں گے، ذرائع کےمطابق شاداب خان کے کندھے میں تکلیف ہے اور ہوسکتا ہے کہ اس کی سرجری کی ضرورت پڑے۔ کپتان سلمان علی آغا اور ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی مشاورت سےمنتخب کردہ اسکواڈ میں نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ ترجیح دی گئی ہے۔ بنگلہ دیش کےخلاف سیریز کے لیے...
ملتان میں تربیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے سابق امیر کا کہنا تھا کہ عالمی استعمار کی ظالمانہ پالیسیاں ناکام ہو رہی ہیں اور ان شاء اللہ فلسطین سمیت مظلوم امت کی آزادی کی جدوجہد کامیاب ہو کر رہے گی۔ اسلام ٹائمز۔ سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے اسرائیلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینا امت مسلمہ کی بیداری اور استقامت کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی استعمار کی ظالمانہ پالیسیاں ناکام ہو رہی ہیں اور ان شاء اللہ فلسطین سمیت مظلوم امت کی آزادی کی جدوجہد کامیاب ہو کر رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی مسلمانوں کی وحدت کو پارہ...
ٹرمپ کا ایگزیکٹو آرڈر: شام پر اقتصادی پابندیاں ختم، کیوبا پر دوبارہ لاگو WhatsAppFacebookTwitter 0 1 July, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام پر عائد اقتصادی پابندیاں باضابطہ ختم کرتے ہوئے صدارتی ایگزیکٹو آرڈر جاری کر دیا، شام پر پابندیاں ختم کرنے کے ساتھ ہی کیوبا پر دوبارہ معاشی پابندیاں لگا دی گئی ہیں۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق یہ ایگزیکٹو آرڈر 2004 کے اُس اعلان کو منسوخ کرتا ہے جس کے تحت شام کی حکومت کے اثاثے منجمد کیے گئے تھے اور کیمیائی ہتھیاروں کے پروگرام کی بنیاد پر برآمدات پر پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔ اس اقدام سے بیشتر مالی پابندیاں ختم ہو جائیں گی تاہم کچھ پابندیاں بدستور...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ میں جنگلاتی آگ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے برادر ملک کو ہرممکن امداد کی پیش کش کی ہے۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوزکے مطابق سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے صوبے ازمیر میں پھیلتی جنگلاتی آگ پر گہری تشویش اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوان اور ترک عوام سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اس نازک مرحلے پر ترکی کے ساتھ مکمل طور پر کھڑا ہے اور ہر طرح کی امداد کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ازمیر میں پھیلتی آگ...
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جولائی 2025ء ) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں زلزلے کے جھٹکت محسوس کیے گئے ہیں، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے ۔ دو روز قبل صوبہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شدید زلزلے کے باعث درجنوں مکانات تباہ ہوگئے اور شہریوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی تھیں، بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل اور گردونواح میں اتوار کی صبح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے نتیجے میں لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور متعدد علاقوں میں املاک کو بھی نقصان پہنچا، ریکٹر سکیل پر زلزلے...
ملک میں سیاسی استحکام اور عالمی سطح پر حالات بہتر ہونے کے بعد کراچی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی ہے، جہاں 100 انڈیکس 1792 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 27 ہزار 419 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں 1163 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا جس سے انڈیکس 1 لاکھ 26 ہزار 790 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ اسٹاک مارکیٹ نے پہلی بار 1 لاکھ 26 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر کے سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید مضبوط کیا۔ ماہرین کی رائے اسٹاک مارکیٹ ایکسپرٹ سلمان نقوی نے کہا کہ معاشی اعشاریے جیسے کرنسی کی مضبوطی، سرمایہ کاری میں اضافہ، اور سادہ اکثریت کی حامل حکومت...
— فائل فوٹو شہرِ قائد کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم مرطوب اور مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں صبح اور رات میں کہیں کہیں بوندا باندی کا امکان بھی ہے۔ کراچی: آج موسم مرطوب اور مطلع ابر آلود رہنے کا امکانشہر قائد کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم مرطوب اور مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سمندری ہوائیں 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 82 فیصد ہے۔محکمہ موسمیات...
پاکستان کا پہلا انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کیاسک لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشل ایئرپورٹ پر قائم کر دیا گیا۔لاہور کے سی ٹی او ڈاکٹر محمد اطہر وحید نے لاہور ایئرپورٹ پر قائم کیے گئے انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کیاسک کا افتتاح کیا۔ان کا کہنا تھا کہ شہری اب بیرون ملک روانگی سے قبل اپنا انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس چند منٹوں میں حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کی بدولت وہ 132 ممالک میں گاڑی چلا سکتے ہیں۔یہ سہولت پاکستان کے کسی بھی ایئرپورٹ پر پہلی مرتبہ فراہم کی گئی ہے۔
ویب ڈسک: ملک میں آج یکم جولائی سے نئے مالی سال 2025-26 کا آغاز ہو گیا ہے اور اس کے ساتھ ہی وفاقی بجٹ 26-2025 پر عملدرآمد بھی شروع ہو گیا ہے۔ نئے بجٹ کے مطابق 389 ارب کے انفورسمنٹ اقدامات اور 312 ارب کے نئے ٹیکس لگ گئے ہیں، میوچل فنڈ کے ذریعے سرمایہ کاری پر عائد 25 فیصد ٹیکس بڑھ کر 29 فیصد ہو گیا ہے جبکہ سولر پینلز کی فروخت پر 10 فیصد سیلز ٹیکس کا نفاذ کیا گیا ہے۔ زلزلے کے شدید جھٹکے بجٹ 26-2025 کے بعد ایف بی آر کو کاروبار کیلئے رجسٹرڈ شناختی کارڈ نمبر کی ٹرانزیکشنز چیک کرنے کا اختیار مل گیا ہے، ٹی بلز اور پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز میں سرمایہ...
بلوچستان حکومت نے نئے مالی سال 2025-26 کے آغاز کے ساتھ ہی صوبے میں ترقیاتی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے 50 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری کر دیے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے فنڈز کے فوری اجرا کو تاریخی اور دیگر صوبوں کے لیے مثال قرار دیا ہے۔ ترجمان حکومت بلوچستان کے مطابق، فنڈز کے بروقت اجرا سے ترقیاتی منصوبوں پر فوری طور پر کام کا آغاز ممکن ہوگا اور صوبے میں تیز رفتار ترقی کی نئی روایت قائم کی جائے گی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ فنڈز کے اجرا کا مقصد زبانی وعدوں کی بجائے عملی خدمت کا آغاز ہے۔ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے فنڈز کے اجرا پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب...
گورنر پنجاب نے پنجاب ایڈمنسٹریٹیو سروس (پی اے ایس) گریڈ 20 کے افسر اور سابق سیکرٹری فوڈ معظم اقبال سپرا کی برخاستگی کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں تمام الزامات سے بری کر دیا ہے۔ گورنر کی جانب سے جاری کیے گئے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ خاتون محتسب پنجاب کا فیصلہ بددیانتی پر مبنی تھا اور انہوں نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا۔ گورنر پنجاب نے بحیثیت اپیلٹ اتھارٹی واضح کیا کہ معظم اقبال سپرا کو نہ تو نوٹس دیا گیا اور نہ ہی صفائی کا موقع فراہم کیا گیا۔ فیصلے کے مطابق خاتون محتسب نے سپرا کو نوکری سے برخاست کرنے کا جو حکم دیا وہ غیر قانونی اور اختیارات سے تجاوز تھا۔ فیصلے میں...
کانگریس کے میڈیا اور پبلسٹی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ پون کھیرا نے کہا کہ مودی حکومت نے شروع سے ہی ملک کو گمراہ کیا ہے، آپریشن سندور کے دوران طیاروں کے نقصانات کا انکشاف کرنے میں ناکام رہی۔ اسلام ٹائمز۔ سی ڈی ایس انیل چوہان کے بعد ہندوستانی دفاعی اتاشے کا دعویٰ ہے کہ ہندوستان نے آپریشن سندور کے دوران جیٹ طیارے کھوئے تھے۔ انڈونیشیا میں بھارت کے دفاعی اتاشے کیپٹن شیو کمار نے کہا کہ ہندوستانی فضائیہ (IAF) نے 7 مئی 2025ء کی رات کو آپریشن سندور کے دوران پاکستان سے لڑاکا طیارے کھو دیے اور یہ صرف سیاسی قیادت کی طرف سے دی گئی رکاوٹ کی وجہ سے ہوا جس میں پاکستان کے فضائی دفاع پر حملہ نہیں کرنے...
کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے مالی سال کا شاندار آغاز ہوا ہے، مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان دیکھنے کو مل رہا ہے، مارکیٹ میں زبردست تیزی کے نتیجے میں ایک نیا سنگ میل عبور ہوگیا ہے۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی جس کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس 1100 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 26 ہزار 669 پوائنٹس کیساتھ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا اور بعدازاں 100 انڈیکس ایک لاکھ 27 ہزار کو بھی چھو گیا۔ بعد ازاں سرمایہ کاروں کے اعتماد کی وجہ سے حصص کی خرید و فروخت میں تیزی کا رجحان جاری رہا اور مجموعی طور...
ترکی کے مغربی صوبے ازمیر میں جنگلاتی آگ بے قابو ہوگئی ہے، جس کے بعد 50 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا۔ قدرتی آفات سے نمٹنے والے ترکی کے ادارے آفاد (AFAD) کے مطابق، سب سے شدید آگ سیفریحیصار کے جنگلاتی علاقے میں اتوار کو شروع ہوئی، جو تیز ہواؤں (120 کلومیٹر فی گھنٹہ) کی وجہ سے تیزی سے پھیل گئی۔ صرف سیفریحیصار سے 42,300 افراد کو نکالا گیا، جب کہ ٹی وی فوٹیجز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جنگل کی آگ نے کئی گھروں کو راکھ کردیا۔ کچھ علاقوں میں صرف دیواریں ہی باقی رہ گئیں۔ وزیر زراعت و جنگلات ابراہیم یومکلی کے مطابق آگ بجھانے کے لیے 1,000 سے زائد اہلکار، 4...
وفاقی وزیر و صدر مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام نے سانحہ سوات کے بعد عوام کی قانونی و ملکیتی املاک کو نشانہ بنانے پر صوبائی حکومت پر سخت تنقید کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ * سوات میں تجاوزات کے نام پر آپریشن میں لوگوں کی قانونی اور جائز املاک کو نقصان پہنچانا قابل مذمت ہے، * صوبائی حکومت اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے ‘ٹورازم کی تباہی’ کا بحران کھڑا کر رہی ہے، جو نہایت افسوسناک اور شرمناک ہے۔ امیرمقام نے کہا کہ میرے قانونی اور ملکیتی ہوٹل کی باؤنڈری وال گرانا سیاسی انتقام اور لوگوں کی اصل مسئلے سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش ہے، میرے ہوٹل کی تمام قانونی دستاویزات، ملکیت ، NOC...
اسلام آباد: وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں ماڈل جیل کی تعمیر کا پہلا مرحلہ رواں سال مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل جیل کی تعمیر کے منصوبے پر کام تیز ہوگیا ہے اور 2 بیرک مکمل، چیک پوسٹیں اور مرکزی واچ ٹاور تکمیل کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ اس سلسلے میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد سیکٹر ایچ 16 میں زیر تعمیر ماڈل جیل کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وزیر مملکت طلال چوہدری بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے زیر تعمیر ماڈل جیل کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور تعمیراتی کاموں پر...
اسلام آباد: پاکستان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کا انسداد دہشت گردی کا ڈھانچہ اتنی استعداد رکھتا ہو کہ وہ طویل عرصے سے جاری تنازعات، ناانصافی، جبر، اور بین الاقوامی قانون کی ان خلاف ورزیوں کا مؤثر طور پر سدباب کر سکے، جنہیں انسداد دہشت گردی کے نام پر چھپایا جاتا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے، سفیر عاصم افتخار احمد نے ہیڈکوارٹرز میں ’’یو این 80‘‘ اور مستقبل کے انسداد دہشت گردی کے ڈھانچے سے متعلق سفیروں کی سطح کی مشاورت کے دوران کہا کہ اس ڈھانچے کو دہشت گردی کو فروغ دینے والے اسباب کا بھی خاتمہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے زور دیا کہ ’’ہمیں دہشت گردی اور غیر ملکی قبضے کے...
ایس آئی ایف سی کے قیام کے دوسرے سال میں ملک میں صنعت، سیاحت اور نجکاری کے شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ دوسرے سال میں بی وائی ڈی (بِلڈ یور ڈریمز) کا پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری کے لیے مقامی کمپنیوں سے اشتراک ہوا ہے جب کہ ایس آئی ایف سی کے تحت صنعتی منظوری کا وقت 35 فیصد کم ہوا ہے، جس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوگیا۔ اسی طرح پاکستانی اسٹارٹ اپ ’بُک می‘کی سعودی عرب میں توسیع، ایس آئی ایف سی کی کوششوں سے پاکستانی سیاحتی ٹیکنالوجی کے عالمی سفر کا آغاز ہے۔ اُدھر گلگت بلتستان میں 44 گیسٹ ہاؤسز کی بحالی کے ساتھ گرین ٹورازم کے تحت 4000 روزگار کے مواقع بھی...
راولپنڈی ٹیکسلا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 05 روز قبل غیرت کے نام پر اپنی ہمشیرہ کو قتل کرنے والے شخص کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق زیر حراست شخص نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر اپنی سگی بہن کو فائرنگ کرکے قتل اور بہنوئی کو زخمی کیا تھا۔ مدعی مقدمہ نے کہا کہ مقتولہ نے پسند کی شادی کی تھی جسکا ملزمان کو رنج تھا۔ سی پی او سید خالد ہمدانی نے واقعہ پر نوٹس لیتے ہوئے ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا۔ ترجمان کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں افراد کو حراست میں لے لیا،زیر حراست افراد سے تفتیش کی جا رہی ہے، زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت...
بولی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے اپنی جوانی کے دنوں کی یادیں تازہ کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ان کی پہلی شادی کے دن جاوید میانداد کے تاریخی چھکے نے ان کی خوشی کو مایوسی میں بدل دیا تھا۔ عامر خان نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔ ایک سوال کے جواب میں عامر خان نے کہا کہ ان کی سابقہ بیوی رینا دتا سے ملاقات 20 سال کی عمر میں ہوئی تھی۔ اداکار نے بتایا کہ دراصل رینا ان کے سامنے والی بلڈنگ میں رہتی تھیں اور دونوں کی بلڈنگز کے درمیان تقریباً 100 میٹر کا فاصلہ تھا، وہ جب بھی انہیں دیکھتے...
نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی رپورٹ جو سلامتی کونسل کی قرارداد 2334 (قابض فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی غیر قانونی بستیوں) پر عملدرآمد سے متعلق ہے، غزہ میں تکلیف اور سفاکی کی سطح کو حیران کن اور ناقابل برداشت قرار دیتی ہے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوزکے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مشرق وسطیٰ بشمول مسئلہ فلسطین پر بریفنگ کے دوران بیان دیتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب، سفیر عاصم افتخار احمد نے سیکرٹری جنرل کے ان الفاظ کا حوالہ دیا، جنہوں نے رپورٹ میں کہا کہ خاندانوں کو بار بار نقل مکانی پر مجبور کیا گیا ہے اور وہ اب غزہ کی زمین کے پانچویں...
اسرائیلی وزیراعظم آئندہ ہفتے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔ ٹائمز آف اسرائیل نے اسرائیلی سفارتکار کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ دورے کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔ امکان ہے ملاقات کی حتمی تاریخ بدھ تک فائنل کرلی جائے گی۔ اخبار نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی اسٹریٹجک امور کے وزیر رون ڈرمر آج واشنگٹن جائیں گے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ڈرمر غزہ جنگ بندی ،ایران کے ساتھ جنگ بندی اور ابراہیم معاہدے سے متعلق بات چیت کریں گے۔ Post Views: 4
ترکیہ میں ایک ہفت روزہ طنزیہ میگزین ”لیمان“ میں شائع ہونے والے متنازع گستاخانہ خاکے پر شدید عوامی اور سرکاری ردعمل سامنے آیا ہے۔ یہ گستاخانہ خاکہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد شدید غصے اور بے چینی کا سبب بن گیا ہے۔ جبکلہ حکومت نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو کارٹونسٹ کو گرفتار کرلیا ہے۔ ترک وزارت داخلہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خاکہ بنانے والے کارٹونسٹ دوگان پہلوان کو گرفتار کرلیا، جبکہ میگزین کے ایڈیٹر انچیف، ادارتی ڈائریکٹر اور گرافک ڈیزائنر کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے ایک بیان میں کہا کہ ’میں ان تمام عناصر کو لعنت ملامت بھیجتا ہوں جو ہمارے پیارے نبی حضرت...
ویب ڈیسک: پاکستان نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل غزہ میں اسرائیلی مظالم روکنے کیلئے فوری اقدام کرے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے مطالبہ کیا کہ غزہ میں انسانی امداد پر پابندیاں ختم کی جائیں، محفوظ رسائی دی جائے، غزہ کے شہری ایک چھوٹے سے علاقے میں محصور اور بار بار نقل مکانی پر مجبور ہیں۔ عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ فلسطین میں ہر گزرتے دن کے ساتھ غذائی قلت میں اضافہ ہورہا ہے، فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے اعلیٰ سطح بین الاقوامی امن کانفرنس جلد از جلد بلائی جائے۔ اسٹاک ایکسچینج میں تاریخ ساز اضافہ ، انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کا...
دریا میں پانی کا بہاؤ کتنا تھا اور الرٹ کب جاری کیا گیا؟ سوات واقعے پر محکمہ آبپاشی کی رپورٹ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 1 July, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس) دریائے سوات میں 27 جون کو سیاحوں کے ساتھ پیش آنے والے افسوس ناک واقعے پر محکمہ آبپاشی نے رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق 27 جون کو خوازہ خیلہ میں دریا کا بہاؤ چند گھنٹوں میں 6738 سے بڑھ کر 77782 کیوسک ہوا، محکمہ آبپاشی نے ریلے سے متعلق وارننگ تمام متعلقہ اداروں کو صبح 8:41 پر جاری کی، ڈی سی سوات، چارسدہ اور نوشہرہ کو بھی پیشگی اطلاع دی گئی تھی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ پر تمام حکام کو دریا کے...
گزشتہ ماہ جب درجنوں اسرائیلی اور امریکی جنگی طیاروں نے ایرانی فضائی حدود میں داخل ہو کر شدید بمباری کی، تو ایران کی فضائیہ مکمل طور پر غیر فعال نظر آئی۔ ایرانی ایئر فورس نے نہ تو حملہ آور طیاروں کو روکنے کی کوشش کی، نہ ہی اپنے لڑاکا طیارے فضا میں بھیجے۔ اس ناکامی کے بعد ایران نے اب چین سے جدید ”چینگڈو جے-10 سی“ لڑاکا طیارے خریدنے کے لیے مذاکرات تیز کر دیے ہیں۔ یہ دعویٰ ایرانی اور یوکرینی میڈیا کی رپورٹس میں کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایرانی ایئر فورس کے پاس اس وقت تقریباً 150 لڑاکا طیارے موجود ہیں، جن میں اکثریت 1979ء کی اسلامی انقلاب سے قبل خریدے گئے امریکی ایف-4 فینٹم، ایف-5 ٹائیگر...
امریکا نے اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگانے والوں کو ویزا نہ دینے کا اعلان کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 July, 2025 سب نیوز واشنگٹن (آئی پی ایس) ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے اسرائیل مخالف نعرے لگانے والوں کو امریکی ویزا نہ دینے کا اعلان کردیا۔ برطانیہ کے سالانہ موسیقی کے میلے گلاسٹنبری فیسٹیول میں گلوکاروں نے فلسطین کی حمایت اور اسرائیل مخالف نعرے لگائے تھے۔ گلاسٹنبری فیسٹیول میں جاری کنسرٹ کے دوران آئرلینڈ کے ریپ گانے والے گروپ نی کیپ (Kneecap) نے فلسطین کو آزاد کرو(free Palestine) اور مرگ بر اسرائیلی فوج (death death IDF) کے نعرے لگائے تھے۔ ‘فلسطین کو آزاد کرو’ برطانیہ میں کنسرٹ کے دوران گلوکاروں نے فلسطین کی حمایت اور اسرائیل...
مودی راج میں بھارتی سرمایہ داروں کا مستقبل غیر محفوظ قرار دینے جانے سے متعلق ایک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے۔ ہینلی رپورٹ کا انکشاف کیا گیا ہے کہ مودی کا معاشی ماڈل نعروں تک محدود ہے، درحقیقت بھارت کے سرمایہ دار طبقے کا مستقبل بھارت میں غیر محفوظ ہوچکا ہے۔ 2025 کی ہینلی پرائیویٹ ویلتھ مائیگریشن رپورٹ نے بھارت کی معاشی صورتحال کا پردہ فاش کر دیا۔ ہینلی پرائیویٹ ویلتھ مائیگریشن رپورٹ 2025 کے مطابق 2025 میں بھارت سے تقریباً 3500 ہائی نیٹ ورتھ افراد (HNWI) کا ملک چھوڑ کر جانے کا ارادہ کیا۔ رپورٹ کے مطابق بھارت میں بڑے پیمانے پر برین ڈرین مودی سرکار کی ناکام اقتصادی پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ بھارت میں برین...
کاجول نے اجے دیوگن کے شاہ رخ خان کے ساتھ اُن کے تعلق پر ردعمل دیتے ہوئے اجے دیوگن کے حسد سے متعلق افواہوں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔ شاہ رخ خان اور کاجول طویل عرصے سے بالی ووڈ کے سب سے مشہور آن-اسکرین جوڑوں میں شمار ہوتے ہیں۔ چاہے وہ ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ کی لازوال محبت ہو یا ’مائی نیم اِز خان‘ کی جذباتی گہرائی ان دونوں کی فلموں نے نسلوں کو متاثر کیا ہے۔ ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘، ’کبھی خوشی کبھی غم‘ اور ’دل والے‘ جیسے ہٹ فلموں میں ان کی فطری کیمسٹری نے ناظرین کے دل جیت لیے۔ لیکن کئی سالوں سے یہ چہ مگوئیاں جاری تھیں کہ اجے دیوگن اور شاہ...
مودی سرکار مسلمانوں کو نمایاں طور پر پسِ پشت ڈالنے کی کوشش میں سرگرم ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی شہر پٹنہ میں وقف ترمیمی قانون کے خلاف ہزاروں افراد نے سخت احتجاج کیا۔ مسلم تنظیم عمارتِ شریعہ کی قیادت میں مظاہرہ کیا گیا جس میں بیشتر بھارتی سیاستدان، ایم پی اور ایم ایل اے بھی احتجاج میں شامل ہوئے۔ بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادیو اور ممبر لوک سبھا پپو یادیو نے حکومت کے خلاف زبردست احتجاج کی قیادت کی۔ احتجاج میں عوام اور اپوزیشن جماعتوں نے مودی سرکار کے غیر جمہوری اور متعصبانہ اقدامات کی شدید مذمت کی۔ تیجسوی یادیو کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے وقف ترمیمی بل کی دونوں ایوانوں میں بھرپور مخالفت کی ہے۔...
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شہریوں سے کیا گیا وعدہ پورا کر دیا۔ بلدیہ عظمیٰ کراچی (کے ایم سی) کی حدود میں آنے والی 32 اہم سڑکوں پر یکم جولائی 2025 سے گاڑیوں کی پارکنگ بالکل مفت ہوگی۔ کراچی کے مختلف اضلاع میں منتخب مقامات پر شہری اب بغیر کسی فیس کے اپنی گاڑیاں پارک کر سکیں گے۔ یہ فیصلہ شہریوں پر غیر ضروری مالی بوجھ کم کرنے اور پارکنگ مافیا کی اجارہ داری توڑنے کی جانب اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق، جن سڑکوں پر پارکنگ مفت ہوگی ان میں شامل ہیں: ضلع جنوبی (ایم اے جناح روڈ اور صدر کے علاقے) جیلانی سینٹر موبائل مارکیٹ صدر سے ناز پلازہ تک، اور وہاں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 01 جولائی 2025ء) ترکی میں طنزیہ لیمن میگزین کے لیے کام کرنے والے ایک کارٹونسٹ کو پولیس نے پیر کے روز اس وقت پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا، جب پیغمبر اسلام سے متعلق ایک کارٹون پر تنازعہ برپا ہو گیا۔ ملک کے چیف پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر نے اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس نے 26 جون کو میگزین کے شائع کردہ ایک کارٹون کی "تحقیقات کا آغاز کیا ہے" جس میں "مذہبی اقدار کی کھلے عام تذلیل کی گئی ہے۔" پراسیکیوٹر کے دفتر نے کہا کہ اس میں "ملوث افراد کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیے گئے ہیں۔" جن افراد کے خلاف گرفتاری کے...
کراچی(نیوز ڈیسک)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شہریوں سے کیا گیا وعدہ پورا کر دیا۔ بلدیہ عظمیٰ کراچی (کے ایم سی) کی حدود میں آنے والی 32 اہم سڑکوں پر یکم جولائی 2025 سے گاڑیوں کی پارکنگ بالکل مفت ہوگی۔ کراچی کے مختلف اضلاع میں منتخب مقامات پر شہری اب بغیر کسی فیس کے اپنی گاڑیاں پارک کر سکیں گے۔ یہ فیصلہ شہریوں پر غیر ضروری مالی بوجھ کم کرنے اور پارکنگ مافیا کی اجارہ داری توڑنے کی جانب اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق، جن سڑکوں پر پارکنگ مفت ہوگی ان میں شامل ہیں: ضلع جنوبی (ایم اے جناح روڈ اور صدر کے علاقے) جیلانی سینٹر موبائل مارکیٹ صدر سے ناز پلازہ تک، اور وہاں...
باپ نے کروز شپ سے گہرے سمندر میں چھلانگ کر اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر بیٹی کی جان بچالی جسے دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔ واقعے کے بعد مذکورہ شخص کو ہیرو قرار دیا جا رہا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ شخص نے ڈزنی کروز شپ پر اپنی بیٹی کو سمندر میں گرنے کے بعد بچا لیا۔ یہ واقعہ 29 جون کو پیش آیا جب ڈزنی ڈریم نامی جہاز چار راتوں کا سفر مکمل کرنے کے بعد فورٹ لاڈرڈیل واپس آ رہا تھا۔ مسافروں نے غیر سرکاری ڈزمی کروز شپ سے متعلق فیس بک گروپ پر واقعے کی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ لڑکی جہاز کی چوتھی منزل سے سمندر میں گری اور...
بی جے پی کی کٹھ پتلی مودی سرکار کے زیر تسلط مقبوضہ کشمیر میں خواتین مسلسل عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ بھارتی حکومت کی جانب سے 7 لاکھ فوج تعینات کرنے کے باوجود مقبوضہ کشمیر غیر محفوظ ہے، جہاں آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد مقبوضہ وادی کے عوام اور سیاح شدید عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ پہلگام میں فالس فلیگ کے بعد بزرگ سیاح خاتون سے زیادتی نے سیاحتی تحفظ پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔ انڈیا ٹو ڈے کے مطابق ’’پہلگام کے ہوٹل میں 70 سالہ سیاح خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا‘‘۔ مہاراشٹر سے آئی بزرگ سیاح کو ہوٹل کے کمرے میں درندہ صفت شخص نے ہوس کا نشانہ بنا یا۔ بی جے پی کی انتہا...
پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے نائب صدر کی ویگو گاڑی کسٹم حکام نے پکڑ لی۔ رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے نائب صدر اکمل خان باری نے کسٹم حکام کیخلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔ عدالت نے درخواست پر کسٹم حکام سے 3 جولائی کو جواب طلب کرلیا، جسٹس شاہد کریم نے اکمل خان باری کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں کسٹم انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، امجد فاروق بسمل ایڈووکیٹ نے مؤقف اپنایا کہ درخواست گزار پی ٹی آئی کا صوبائی نائب صدر ہے، کسٹم حکام نے درخواست گزار کا ویگو ڈالہ قبضے میں لے لیا ہے۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ کسٹم حکام نے بغیر کسی وجہ کے ویگو ڈالہ قبضے میں...
غزہ میں اسرائیل کی جانب سے تازہ ترین اور شدید ترین حملوں میں کم از کم 60 فلسطینی شہید ہوگئے۔ اسرائیلی ٹینک مشرقی غزہ کے علاقے زیتون میں داخل ہوگئے اور اسکولوں پر بمباری کی گئی، جس کے باعث ہزاروں خاندانوں کو جان بچا کر نقل مکانی کرنا پڑی۔ عینی شاہدین کے مطابق، اسرائیلی فضائیہ نے 4 اسکولوں کو نشانہ بنایا اور ان میں پناہ لینے والے سینکڑوں خاندانوں کو نکلنے کا حکم دیا گیا۔ غزہ شہر کے ایک رہائشی صلاح الدین نے بتایا: "دھماکے رکنے کا نام نہیں لے رہے، اسکولوں اور گھروں پر بمباری کی گئی، ہر لمحہ زلزلے جیسا محسوس ہوتا ہے۔" صحت حکام کا کہنا ہے کہ صرف پیر کے روز 58 افراد شہید ہوئے، جن...
کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے K4 منصوبے کے فنڈز مختص کرنے کیلئے وزیر اعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا کہ وفاق K-4 منصوبے کیلئے 40 ارب روپے فوری مختص کرے، منصوبے کیلئے صرف 3.2 ارب روپے رکھنا زیادتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے 3.5 کروڑ عوام کو پانی کی قلت کا سامنا ہے، شہر کو روزانہ 1200 ملین گیلن پانی درکار ہے لین صرف 650 ملین گیلن پانی فراہم کیا جا رہا ہے، وفاقی بجٹ میں کراچی کو جائز حصہ نہیں دیا گیا۔ منعم ظفر خان نے کہا کہ K-4 منصوبہ بند کرنا شہر کے ساتھ زیادتی ہوگی، شہباز شریف نے 2021 میں...
لاہور: صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں آئندہ پانچ روز تک موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت صوبے بھر میں پری مون سون بارشوں کا سسٹم ایک بار پھر داخل ہو گیا ہے، جس کے باعث کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔ اس سسٹم کے زیر اثر آئندہ 4سے 5 روز تک مزید بارشیں اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے جب کہ لاہور شہر میں آج شدید حبس کے ساتھ ساتھ بارش کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔ موسمیاتی ماہرین کے مطابق لاہور میں درجہ حرارت کم سے کم 26 اور زیادہ سے زیادہ 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، جس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے آج شاندار تیزی کے ساتھ ایک اور نیا سنگ میل عبور کر لیا۔مالی سال 2025-26 کے پہلے روز، یعنی یکم جولائی کو، حصص بازار کا آغاز بھرپور تیزی سے ہوا جس کے باعث سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال رہا اور مارکیٹ میں مثبت رجحان غالب رہا۔ اس تیزی کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس نے نئی بلند ترین سطح کو چھو لیا۔منگل کو کاروبار کے آغاز پر انڈیکس میں 757 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس 1,26,384 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ بعد ازاں سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی مسلسل خریداری کے باعث تیزی کا سلسلہ جاری رہا اور انڈیکس مجموعی طور پر 1248...

پاکستان نے عالمی کشیدگی کے دور میں سفارتی ذمہ داری سنبھال لی، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا باضابط صدر بن گیا
پاکستان نے عالمی کشیدگی کے دور میں سفارتی ذمہ داری سنبھال لی، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا باضابط صدر بن گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) ایسے وقت میں جب دنیا شدید تنازعات، گہری جغرافیائی سیاسی تقسیم اور کثیرالطرفہ اداروں کی مؤثریت پر بڑھتے ہوئے شکوک و شبہات کا سامنا کر رہی ہے، پاکستان نے منگل کے روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی ہے۔ یہ کردار اگرچہ علامتی نوعیت رکھتا ہے، تاہم موجودہ عالمی حالات میں اس کی اسٹریٹیجک اہمیت غیر معمولی ہے۔ تفصیلات کے ٹپاکستان کا یہ سلامتی کونسل میں آٹھواں دور ہے، جبکہ صدارت کا اعزاز اسے 2013 کے بعد پہلی بار حاصل ہوا...
کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ نے گھریلو ملازمہ کیخلاف 5 کروڑ روپے کی چوری کے مقدمے میں ملزمہ کی درخواست ضمانت پر نوٹس جاری کر دیے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ کی عدالت کے روبرو گھریلو ملازمہ کے خلاف 5 کروڑ روپے کی چوری کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ ملزمہ شہناز کے وکیل نے درخواست ضمانت دائر کر دی۔ عدالت نے درخواست ضمانت پر پراسیکیوٹر کو نوٹس جاری کر دیے۔ استغاثہ کے مطابق ملزمہ نے اپنے بیٹے اور دیگر ملزمان کے ساتھ مل کر اپنے مالک کے گھر چوری کی۔ ملزمان شہناز، آصف اور حماد عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔ Tagsپاکستان
بلوچستان حکومت نے نئے مالی سال 2025-26 کا آغاز 50 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز کے فوری اجرا سے کر دیا ہے، جو صوبے کی تاریخ میں ترقیاتی عمل کے بروقت آغاز کی ایک نئی مثال بن گیا ہے۔ حکام کے مطابق یہ فنڈز مالی سال کے پہلے ہی دن محکمہ خزانہ بلوچستان کی جانب سے جاری کیے گئے۔ بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ یہ اقدام صوبائی نظم و نسق، تیاری اور سنجیدگی کا مظہر ہے، جو کاغذی دعووں کے بجائے عملی خدمت کی جانب واضح قدم ہے۔ یہ بھی پڑھیے بلوچستان کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں عوام کے لیے کیا ہے؟ تعلیم، صحت، توانائی اور سڑکوں پر توجہ بلوچستان حکومت کے اعلامیے میں کہا گیا ہے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اور صدر مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام نے سانحۂ سوات کے بعد صوبائی حکومت کی جانب سے عوام کی قانونی اور ملکیتی املاک کو نقصان پہنچانے پر شدید ردعمل دیا ہے۔ اپنے بیان میں امیر مقام نے کہا کہ سوات میں تجاوزات کے نام پر کی جانے والی کارروائی کے دوران لوگوں کی قانونی و جائز املاک کو نقصان پہنچانا قابلِ مذمت ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ صوبائی حکومت اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے “سیاحت کی تباہی” کا بحران پیدا کر رہی ہے، جو کہ نہایت افسوسناک اور شرمناک عمل ہے۔ امیر مقام نے کہا کہ ان کے قانونی اور ملکیتی ہوٹل کی باؤنڈری وال کو گرانا سیاسی...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے نئے مالی سال 2025-26 کا زبردست تیزی کے ساتھ آغاز کردیا۔ جہاں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کے آغاز میں ہی کے ایس ای-100 انڈیکس میں 1700 سے زائد پوائنٹس کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔ منگل کی صبح 10 بج کر 5 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 1721.41 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 27 ہزار 348.72 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا، جو 1.37 فیصد اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی جانب سے مختلف کلیدی شعبہ جات میں بھرپور خریداری دیکھی گئی، جن میں آٹو موبائل اسمبلرز، کمرشل بینکنگ، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیاں، اور بجلی پیدا کرنے والے ادارے شامل ہیں۔ بڑے سائز کے اسٹاکس...
جی 7 وزرائے خارجہ نے ایران کے جوہری پروگرام پر جامع، قابلِ تصدیق اور دیرپا معاہدے کے لیے مذاکرات کی بحالی پر زور دیا ہے۔ جی 7 وزرائے خارجہ نے ایران اور مشرق وسطیٰ سے متعلق مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ بیان میں ایران سے افزودگی کی غیر ضروری سرگرمیاں دوبارہ نہ شروع کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ بیان میں ایران میں آئی اے اِی اے چیف کے خلاف گرفتاری اور پھانسی کے مطالبات کی مذمت کی گئی ہے اور اسرائیل ایران جنگ بندی کی حمایت کا اعادہ کیا گیا۔ Post Views: 4
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر شاندار تیزی دیکھنے میں آئی ہے، 100 انڈیکس تاریخ کی نئی بلندیوں پر پہنچ گیا۔ پی ایس ایکس کے مطابق منگل کے روز کاروبار کے آغاز سے ہی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے، 100 انڈیکس میں ایک ہزار 911 پوائنٹس کا زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، جنگ بندی کی خبر پر 5 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ یہ اضافہ ایسے وقت میں دیکھنے کو ملا ہے جب 11 جون کو بجٹ کے بعد بھی اسٹاک مارکیٹ نے غیر معمولی کارکردگی دکھائی تھی، اُس روز 100 انڈیکس میں 2,328 پوائنٹس یعنی 1.91 فیصد کا اضافہ ہوا تھا، جس...
ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ کے افتتاحی روز گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا اور درجۂ حرارت 32 اعشاریہ 3 ڈگری تک پہنچ گیا۔ گرمی کے پیش نظر کھلاڑیوں کے لیے ’ ہیٹ رول‘ بنا دیا گیا، درجۂ حرارت 30 اعشاریہ ایک ڈگری سینٹی گریڈ یا اس سے اوپر ہوا تو پلیئر 10 منٹ کا بریک لے سکیں گے، یہ سہولت صرف کھلے آسمان تلے کھیلنے والے پلیئرز کو ملے گی۔ بریک کے دوران کھلاڑی کورٹ سے باہر تو جا سکتے ہیں لیکن کوچنگ یا میڈیکل ٹریٹمنٹ نہیں لے سکتے۔ ایونٹ کے پہلے دن پہلا اپ سیٹ ہوا، روس کے ڈینیل میدویدیف کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ویمنز سنگلز میں ٹاپ سیڈ ارینا سبالینکا نے کامیابی حاصل کی جبکہ اسپین...
سپریم کورٹ میں 9 مئی واقعات سے متعلق درج متعدد مقدمات کے خلاف فواد چوہدری کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ ایک ہی واقعے پر متعدد ایف آئی آرز درج نہیں کی جا سکتیں اور تمام مقدمات کو یکجا کرکے ایک ہی ٹرائل چلایا جائے۔ جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ فواد چوہدری نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ایک ہی واقعے پر مختلف تھانوں میں 35 مقدمات درج کیے گئے ہیں، جو قانون اور انصاف کے اصولوں کے منافی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے مقدمات میں قانونی پیچیدگیاں پیدا ہوتی ہیں، اور یہ اقدام سیاسی انتقام کی صورت اختیار کر سکتا ہے۔...
حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 272 روپے 98 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 36 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا، پیٹرول کی نئی قیمت 266 روپے 79 پیسے ہوگئی۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہوگیا ہے۔ دوسری جانب ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں میں 2 روپے 50 پیسے کاربن لیوی عائد کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پیٹرول پر لیوی کم کرکے 75 روپے 52 پیسے...
عابد چودھری: لاہور پولیس کا شہداء پولیس کو خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے، کانسٹیبل شبیر احمد کی17ویں برسی پرپولیس گارڈ نےقبر پر حاضری دی،پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہیدکی لحد کو سلامی پیش کی۔ پولیس کے دستے نے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی،شبیر احمدیکم جولائی2008ء میں ڈاکوؤں کیخلاف کارروائی کے دوران شہید ہوئے۔ ایس پی ہیڈ کوارٹرز کا کہنا تھا کہ فرض کی راہ میں جانیں قربان کرنے والے محکمہ پولیس کی شان ہیں۔ انارکلی : مکان کی چھت گر نے سےملبےتلےدب کر5افراد زخمی
ویب ڈیسک: لاہورکے سرکاری ہسپتالوں میں ہیلتھ کارڈ سے علاج کروانے کی سہولت ختم کر دی گئی جس کی وجہ سے شہری پریشان ہیں۔ وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق کا کہنا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں ہیلتھ کارڈ بند کر دیا گیا ہے، سرکاری ہسپتالوں میں ہیلتھ کارڈ بند کئے جانے سے کسی کو کوئی فرق نہیں پڑے گا ۔ وزیر صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ ہسپتالوں میں ہیلتھ کارڈ پہلے کی طرح چل رہا ہے ، سرکاری ہسپتالوں میں پہلے ہی عوام کو مفت طبی سہولیات فراہم ہیں۔ انارکلی : مکان کی چھت گر نے سےملبےتلےدب کر5افراد زخمی انہوں نے بتایا کہ نئے بجٹ میں دواؤں کی مد میں 33 ارب روپے کی رقم...
اویس کیانی: اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل جیل کی تعمیر کے منصوبے پر کام تیز, 2 بیرک مکمل, چیک پوسٹیں اور مرکزی واچ ٹاور تکمیل کے قریب, وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد سیکٹر ایچ 16 میں زیر تعمیر ماڈل جیل کا دورہ , وزیر مملکت طلال چوہدری بھی ہمراہ. وزیر داخلہ محسن نقوی نے زیر تعمیر ماڈل جیل کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور تعمیراتی کاموں پر پیشرفت کا جائزہ لیا, وزیرداخلہ محسن نقوی نے پراجیکٹ کے پہلے مرحلے کو رواں برس مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی۔ انارکلی : مکان کی چھت گر نے سےملبےتلےدب کر5افراد زخمی وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دن رات کام کرکے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ پیر کو اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کریں گے۔ اس ملاقات میں غزہ میں جنگ کے خاتمے، جنگ بندی اور مغوی افراد کی رہائی کے حوالے سے گفتگو متوقع ہے۔ جب سے ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوری 2025 میں دوسری بار صدر عہدے کا حلف اٹھایا ہے، یہ نیتن یاہو کا تیسرا دورہ ہے۔ غزہ میں جنگ بندی کے امکانات ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ جمعہ کو کہا تھا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ اگلے ہفتے کے اندر ہم جنگ بندی کا ہدف حاصل کرلیں گے، تاہم انہوں نے اس حوالے سے مزید تفصیل بتانے سے گریز کیا تھا۔
ویب ڈیسک:مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ، الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس آج ہو گا، پی ٹی آئی نے نظرثانی کیس کے فیصلہ کے حوالے سے رجسٹرار سپریم کورٹ کو خط بھی لکھ دیا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کےآج ہونے والےاجلاس میں مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کےفیصلے پرغور کیا جائےگا،پی ٹی آئی حمایت یافتہ اراکین اسمبلی کی جماعتی وابستگی کے حوالے سے بھی فیصلہ ہوگا۔ انارکلی : مکان کی چھت گر نے سےملبےتلےدب کر5افراد زخمی یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے لکھے گئے رجسٹرار سپریم کورٹ کو خط میں کہا گیا کہ مخصوص نشستوں پر نظرثانی کے مختصر فیصلے کا 12 ججز کا دستخط شدہ آرڈر آف دی...
ملتان میں تربیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے سابق امیر کا کہنا تھا کہ عالمی استعمار کی ظالمانہ پالیسیاں ناکام ہو رہی ہیں اور انشااللہ فلسطین سمیت مظلوم امت کی آزادی کی جدوجہد کامیاب ہو کر رہے گی۔ اسلام ٹائمز۔ سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے اسرائیلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینا امت مسلمہ کی بیداری اور استقامت کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی استعمار کی ظالمانہ پالیسیاں ناکام ہو رہی ہیں اور انشااللہ فلسطین سمیت مظلوم امت کی آزادی کی جدوجہد کامیاب ہو کر رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی مسلمانوں کی وحدت کو پارہ پارہ کرنا چاہتے ہیں،...
—فائل فوٹو عوام نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے سے سبزیوں سمیت کھانے پینے کی دیگر چیزیں بھی مہنگی ملیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے سے غریب کی قوت خرید مزید کم ہوگی۔ آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلانڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 272 روپے 98 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ واضح رہے کہ حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان کر دیا۔ڈیزل کی قیمت میں...
وفاقی حکومت نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) اور متعلقہ وزارتوں کی سفارشات کی روشنی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ کیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج یکم جولائی 2025 سے ہو گیا ہے۔ وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق: ہائی اسپیڈ ڈیزل (HSD) کی قیمت میں 10 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ پرانی قیمت: 262.59 روپے فی لیٹر نئی قیمت: 272.98 روپے فی لیٹر مزید پڑھیں: وفاقی کابینہ کا اہم فیصلہ، پیٹرولیم لیوی کا اختیار پیٹرولیم ڈویژن کو منتقل پیٹرول (MS) کی قیمت میں 8 روپے 36 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ پرانی قیمت: 258.43 روپے فی لیٹر نئی قیمت: 266.79 روپے فی لیٹر...
اسلام آباد، راولپنڈی، مری، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، گلیات سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں موسی خیل، بارکھان، خضدار، قلات اور مستونگ میں بارش گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات،آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، جہلم، اٹک، چکوال اور گجرات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پری مون سون نے گرمی کا زور توڑ دیا، موسم خوشگوار مزید بارشوں کی پیشگوئی پنجاب میں گجرانوالہ، سیالکوٹ، ناروال، منڈی بہاوالدین اور حافظ آباد میں بھی بارش متوقع ہے، ملتان اور بھکر میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔...
عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی فٹبال کلب النصر کے ساتھ اپنے مستقبل، سعودی پرو لیگ کی ترقی، اور مملکت کے ساتھ طویل المدتی وابستگی پر گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ یہ النصر کی تاریخ کا سب سے کامیاب سیزن ہوگا۔ النصر کلب کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری کیے گئے انٹرویو کلپس میں رونالڈو نے کہا کہ ہم بہت سی چیزیں بدلنے جا رہے ہیں۔ میں النصر پر، اور اس کے شائقین پر یقین رکھتا ہوں۔ یہ سیزن ہمارا سب سے بہترین ہو گا، اور ہم کچھ بہت اہم جیتنے جا رہے ہیں۔ The Story continues.. ???? ???? pic.twitter.com/XV8WoOREeB — AlNassr FC (@AlNassrFC_EN) June 26, 2025 گزشتہ ہفتے رونالڈو نے النصر کے ساتھ...
کراچی: محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، جبکہ مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ شہر قائد کے شہریوں کو آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شدید حبس اور گرمی کا سامنا رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سمندری ہوائیں 15 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کا امکان ہے، جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 60 سے 85 فیصد تک رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔ ماہرین موسمیات کے مطابق نمی کا تناسب زیادہ ہونے کے باعث درجہ حرارت حقیقی سے 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ محسوس کیا جا رہا ہے، جس کے باعث شہریوں کو شدید حبس کا...