2025-06-14@18:49:30 GMT
تلاش کی گنتی: 405

«سمندر کے راستے شہریوں کو یورپ بھجوانے»:

(نئی خبر)
    لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کا پہلا پنجاب دھی رانی پروگرام لانچ کر دیا۔لاہور کے میرج ہال میں 51 شادیوں کے اجتماعی تقریب سے پروگرام کا آغاز ہوا اور نوبیاہتا جوڑوں میں پانچ کرسچن جوڑے بھی شامل تھے۔ وزیراعلیٰ نے تمام نوبیاہتا جوڑوں کو مبارکباد اور دعائیں دیں۔ ڈاکٹر مفتی محمد رمضان سیالوی اور بشپ ندیم کامران نے دعا کرائی۔ نو بیاہتا دلہا دلہن کو میٹرس، کھانے پکانے کا سامان، ڈنر سیٹ سمیت دیگر سامان کے تحائف دیے گئے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دھی رانی پروگرام سلام کارڈ کی لانچنگ بھی کی اور ہر دلہن کو سلامی کارڈ بھی دیا۔ دلہنیں دھی رانی سلامی کارڈ کے ذریعے ایک لاکھ روپے سلامی حاصل...
    لاہور (نیوز ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان اور سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے قوم کو ریکارڈ ترسیلات زر اور یورپ کے لیے پی آئی اے کی پروازوں کے آغاز پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے اسے خوشحالی کی صبح قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف قائد محمد نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کی روایات کو دہراتے ہوئے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر رہے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے عمران خان کی سول نافرمانی کی کال کو مسترد کرتے ہوئے دسمبر 2024 میں 3.1 ارب ڈالر کی ریکارڈ رقم پاکستان بھیجی، جو دسمبر 2023 کے مقابلے میں 29.3 فیصد زیادہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے پی آئی اے کی یورپ کے لیے پروازوں کی بحالی پر قوم کو مبارکباد دی ہے، خاص طور پر پیرس کے لیے پہلی پرواز کی روانگی کو اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بحالی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے سہولت فراہم کرے گی، جو اب براہ راست پروازوں سے مستفید ہو سکیں گے۔ وزیرِاعظم نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پروازوں کی بندش کے باعث قومی ایئر لائن کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوا اور اس کی ساکھ کو دھچکا پہنچا۔ تاہم، اللہ کے فضل سے حکومت نے قومی ایئر لائن کا تشخص بحال کرتے ہوئے پی آئی اے کو ترقی کی راہ پر...
    یوتھ پارلیمنٹ،اسپورٹس اور یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ حکومت سندھ کے زیر اہتمام قائداعظم لیڈرشپ سمٹ میں مہمان خصوصی چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی، بانی یوتھ پارلیمنٹ رضوان جعفر کو ایواڈ دے رہے ہیں۔ اس موقع پر صوبائی وزریر سعید غنی بھی موجود تھے
    پاکپتن: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ منہ اور پاؤں کی بیماریاں صرف جانوروں کو نہیں انسانوں کو بھی لاحق ہوتی ہیں، ہم نہ صرف جانوروں کا بلکہ سیاسی جماعتوں کو لاحق بیماریوں کا بھی علاج کریں گے۔ یہ بات انہوں ںے پاک پتن میں لائیو اسٹاک کارڈ کے اجرا کی تقریب سے خطاب میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ لائیو اسٹاک پروگرام میں جانور پالنے والوں کو ان کی دیکھ بھال کی مد میں دو لاکھ 70 ہزار روپے تک بلاسود قرضے دیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ لائیو اسٹاک پروگرام کے لیے 20 ارب روپے مختص کیے ہیں جس میں سے 11 ارب روپے لائیو اسٹاک کارڈ کے لیے ہیں، اس کارڈ سے 90 ہزار لوگ فائدہ...