2025-07-09@06:14:30 GMT
تلاش کی گنتی: 414
«سندھ کا پانی کم ہونے نہیں»:
(نئی خبر)
اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ وہ سرکاری ملازمین جو اپنی ملازمت کے آخری 5 سالوں میں ہیں، انہیں ریٹائر کیا جائے گا۔ ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر عون عباس نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے مستقبل اور وہاں کے ملازمین کے تحفظ کے حوالے سے سوالات اٹھائے، جس کا جواب دیتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ حکومتی محکموں کی تعداد کم کرنے اور وسائل کے بہتر استعمال کے لئے رائٹ سائزنگ ضروری ہے،حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں بلکہ ماحول فراہم کرنا ہے تاکہ معیشت ترقی کرے۔ انہوں نے کہا کہ جن ملازمین کے 5 سال باقی ہیں انہیں ریٹائر کردیا جائے گا، ملازمین کو مناسب پیکجز دیے جائیں گے...
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) شیخ العالم کونسل کے اور اہلسنّت و الجماعت تعلقہ حیدرآباد کے صدر خلیفہ پروفیسر حافظ نذیر احمد نقشبندی نے کہا ہے کہ حضرت علی ؓ کی سیرت پر عمل کرکے ہم مسائل سے نجات پاسکتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے سیرت علی مرتضیٰ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ کانفرنس سے خلیفہ ڈاکٹر سعید الرحمن نقشبندی، علامہ خرم عطاری نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام صحابہ کرام ؓ کا ماننا ایمان کا حصہ ہے اور ان کے طریقے پر چل کر پوری دنیا کو امن و آتشی کا گہوارہ بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا حضرت علیؓ کی اگر سیرت پر عمل کیا جائے تو ہم تمام مسائل سے نجات پا سکتے ہیں، حضرت...
اٹک: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے ایک بار پھر مرکز میں اپنی پارٹی کی اتحادی جماعت اور اس کی صوبائی حکومت پر سخت تنقید کی ہے۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے فتح جنگ اٹک میں پیپلز پارٹی کے جلسے سے خطاب کے دوران جوش میں آ گئے۔ انہوں نے کہا کہ آگر میں چپ رہوں اور حکومتی کاموں کی تعریفیں کروں تو مجھے 2، 4 سڑکیں مل جاہیں مگر میں غریب عوام کے حق کے لیے بولتا اور لڑتا رہوں گا، آگر میں مظلوم اور غریب کے حق کے لیے لڑر نہ سکوں تو مجھے گورنر ہاؤس میں رہنے کا حق نہیں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ 17 ہزار سرکاری سکولوں کو پرائیویٹ کرکے تعلیم کو...
اسلاآباد: تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ فارم 47 والے اپنی کرپشن چھپانے کے لیے 190ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ آنے سے پہلے جو باتیں کررہے ہیں ، اس سے اندازہ ہوتا ہےکہ فیصلے عدالت میں ہونے کے بجائے کہیں اور ہورہےہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب نے کہاکہ حکومتی بیانات سے لگتا ہےکہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف القادر کیس کا فیصلہ حکومت کی مرضی کے ججز کے آنے تک مؤخر رکھا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے حکومت سے صرف 3 مطالبات کیے ہیں ، جو نہ...
پاکستانی اداکارہ منشا پاشا نے خواتین کے لباس پر تنقید کرنے والے ٹرولز کو کرارا جواب دیا ہے۔ یشما گل کی بہن کی شادی میں منشا کے پہنے ہوئے لباس پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی گئی، جس کے جواب میں اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنا موقف پیش کیا۔ ایک صارف نے تصویر پر تنقید کرتے ہوئے لکھا، "تم لوگوں نے ننگا ہونا کیوں اختیار کر لیا ہے؟ بھارت کی اندھی تقلید کر رہے ہو۔" منشا نے جواب میں لکھا، "بھارت کو ہر معاملے میں گھسیٹنا کیوں ضروری ہے؟ اگر آپ کو لباس پسند نہیں تو ٹھیک ہے، لیکن ایسا ظاہر نہ کریں جیسے آپ کو کوئی احساس کمتری ہے۔" اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر بھی اس معاملے...
سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ اور وزیرِ اعلیٰ کہہ چکے ہیں کہ کینالز کے بارے میں ہماری پالیسی واضح ہے، سکھر میں کینالز کو پکا کیا جا رہا ہے، ہر سیکٹر میں سندھ حکومت کی جانب سے کام ہو رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ نیا سال حکومتِ سندھ کے لیے ترقی اور خوش خبریوں کا سال ہے۔ شرجیل میمن نے سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں بڑے بڑے منصوبے چل رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ شاہراہِ بھٹو کا پہلا فیز عوام کے لیے...
سیالکوٹ : وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئےکہا کہ 190 ملین پاؤنڈ قومی خزانے میں جمع نہیں کرائے گئے بلکہ یہ عوام اور حکومت کا پیسہ تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ القادر یونیورسٹی میں کیا تعلیم دی جاتی ہے، اس کا جائزہ میڈیا کو جا کر دیکھنا چاہیے۔ خواجہ آصف نے بانی پی ٹی آئی کے دور حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جو کچھ ہوا، اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ عدالت 190 ملین پاؤنڈ کے کیس کا فیصلہ حقائق کی بنیاد پر کرے گی۔ پاکستان اور امریکا کے تعلقات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بہترین...
پاکستانی اداکار،ہدایت کار اور پروڈیوسر یاسر نواز نے آڈیشن میں اپنے ہی سسرکاظم پاشا کی جانب سے مسترد کیے جانے کا انکشاف کردیا۔ خیال رہے کہ پی ٹی وی کے معروف ہدایتکار کاظم پاشا کی بیٹی ندا پاشا اور نامور اداکار فرید نواز بلوچ کے بیٹے یاسر نواز سال 2002 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور ایک خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں۔ جبکہ ساتھ ہی یاسر نواز شوبز انڈسٹری میں بھی ایک جانی مانی شخصیت ہیں انہوں نے ہدایتکاری کے علاوہ اداکاری کے میدان میں بھی اپنے فن کا لوہا منوایا ہے، یاسر نواز کے مشہور ڈراموں میں دل موم کا دیا، دل زار زار، بکھرے موتی، میرا دل میرا دشمن سمیت دیگر شامل ہیں۔ حال...
پشاور:کرم میں سرکاری قافلے پر فائرنگ اور دھرنے کے بعد ٹل سے پاڑا چنار تک شاہراہ آج بھی بند ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کی مشکلات بڑھتی جا رہی ہیں۔ لوئر کرم کے علاقے مندوری میں جاری دھرنے کی وجہ سے آمد و رفت کے راستے آج بھی بند ہیں۔ ٹل تا پاڑا چنار مرکزی شاہراہ بند کرنے والے مظاہرین کا کہنا ہے کہ ان کے مطالبات منظور کیے جانے تک راستہ نہیں کھولا جائے گا۔ راستے بند ہونے کی وجہ سے روزمرہ استعمال کی اشیا نہ ملنے کے باعث شہریوں کی مشکلات میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 40 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ ٹل سے پاڑاچنار کی جانب روانہ ہونے...
کراچی بار کے تحت دریائے سندھ سے نئی نہریں نکالنے اور زرعی اراضی کارپوریٹ سیکٹر کو دینے کے خلاف وکلا کنونشن منعقد ہوا۔ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ایڈووکیٹ ارشد شر کا کہنا تھا کہ دریائے سندھ سے نئی نہروں کا منصوبہ سندھ کو بنجر بنانے کا منصوبہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں:کیا دریائے سندھ سونا اُگل رہا ہے؟ انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ سے نئی نہریں سندھ کی شہ رگ کاٹنے کے مترادف ہے۔ ریگستان کو آباد کرنے کے لئے سندھ کو برباد کیا جارہا ہے۔ ناہید افضال نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک میں تباہی کی ذمہ دار اسٹیبلشمنٹ ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ اسٹیبلشمنٹ کو کس کارنامے کے انعام کے طور پر عمر کوٹ میں...
دہلی کی وزیراعلیٰ نے بی جے پی لیڈر رمیش بدھوڑی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات سب جانتے ہیں کہ وہ اپنی پارٹی کے لیڈران سے بھی غلط انداز میں بات کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی اسمبلی الیکشن سے پہلے یہاں کی سیاست میں بڑے اتار چڑھاؤ دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ اسی درمیان دہلی کی وزیراعلیٰ آتشی نے اپوزیشن پارٹی بی جے پی سے متعلق ایک بڑا دعویٰ کیا ہے۔ بحث چل رہی ہے کہ بی جے پی کا وزیراعلیٰ چہرہ کون ہوسکتا ہے۔ اس پر اب دہلی کی وزیراعلیٰ آتشی نے سنسنی خیز دعویٰ کیا ہے۔ آتشی نے پریس کانفرنس میں بیان دیا کہ بی جے پی کالکا جی امیدوار رمیش بدھوڑی کو اپنا وزیراعلیٰ کا...
پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ سلمان اکرم راجہ پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل نہیں، پارٹی میں ان کی حیثیت ایک اجنبی کی سی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پارٹی آئین کے مطابق الیکشن میں منتخب شخص ہی جنرل سیکرٹری بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سلمان اکرم راجہ اگر پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل ہیں تو ان کے نام سے کوئی نوٹیفکیشن کیوں جاری نہیں کیا جاتا، وہ جنرل سیکریٹری بن ہی نہیں سکتے۔ شیر افضل مروت نے کہاکہ بیرسٹر گوہر سے پوچھا جائے کہ سلمان اکرم راجہ کیسے جنرل سیکریٹری بن گیا، اور جب یہ جنرل سیکریٹری ہی نہیں تو میرے خلاف...
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2025ء) پی ٹی آئی کے رہنما شوکت یوسفزئی نے خبردار کیا ہے کہ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور شاید آخری ہو۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ شیر افضل مروت اور سلمان اکرم راجا کی میڈیا پر لڑائی دیکھ کر افسوس ہوا، سینئر پارٹی قیادت پارٹی کے اندر ڈسپلن قائم کرے۔حکومت کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کا تیسرا دور شاید آخری ہو کیونکہ حکومت سنجیدہ نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا حکومت اب بیک فٹ پر جا رہی ہے، بانی پی ٹی آئی پہلے ہی کہہ چکے کہ حکومت...