2025-10-04@19:54:25 GMT
تلاش کی گنتی: 3676

«مظفر ا باد پہنچ»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد: سیلاب متاثرین کے لیے امریکا کی جانب سے امدادی سامان پاکستان پہنچ گیا۔ امریکی سفارت خانے کی جانب سے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان کے مطابق پاکستان میں تباہ کن اور بڑے پیمانے پر آنے والے حالیہ سیلاب کے متاثرین کے لیے امریکی فوجی طیاروں نے پاکستانی فوج کی درخواست پر ضروری امدادی سامان نور خان ایئر بیس پر پہنچایا۔ U.S. military aircraft delivered essential supplies at the request of the Pakistan military in response to the devastating floods. At Nur Khan Air Base, CDA Baker extended her deepest condolences to the people of Pakistan, whose lives have been uprooted by the widespread,… pic.twitter.com/60XFcQjShO — U.S. Embassy Islamabad (@usembislamabad) September...
    کراچی: سونا عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں مزید مہنگا ہوگیا اور قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 12ڈالر کا اضافہ ہونے سے نئی قیمت 3ہزار 552ڈالر فی اونس کی نئی بلند سطح پر  پہنچ گئی ہے۔ دوسری  جانب مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بھی 1200روپے کے اضافے سے 3لاکھ 77ہزار 900روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 1029روپے بڑھ کر 3لاکھ 23ہزار 988روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی ریکارڈ ساز تیزی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں انڈیکس بلند ترین سطح کو چھو گیا۔ جمعرات کے روز بازارِ حصص میں کاروبار کا آغاز 922 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 53 ہزار 587 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔ بعد ازاں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھنے کے ساتھ ساتھ  بتدریج 1285، 1426، 1648 اور 1719 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں انڈیکس ایک لاکھ 54 ہزار 684 پوائنٹس کی تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ واضح رہے کہ آج اسٹاک ایکسچینج  میں ریکارڈ ساز تیزی کا مسلسل تیسرا دن...
    یو ایس اوپن کے ویمنز سنگلز مقابلوں میں آرینا سبالینکا اور امانڈا اینی سیمووا فائنل میں پہنچ گئیں۔ Aryna Sabalenka will look to repeat. Amanda Anisimova will look to win her home Grand Slam. Here we go. pic.twitter.com/h6UHPrZ7gJ — US Open Tennis (@usopen) September 5, 2025 تفصیلات کے مطابق پہلے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن آرینا سبالینکا نے جیسیکا پیگولا کو شکست دی۔ ARYNA WILL DEFEND HER TITLE ON SATURDAY! pic.twitter.com/tfVFAcjf6y — US Open Tennis (@usopen) September 5, 2025 آرینا سبالینکا مسلسل تیسری مرتبہ یو ایس اوپن کے گرینڈ سلیم فائنل میں پہنچی ہیں۔ BACK-TO-BACK-TO-BACK US OPEN SINGLES FINALS. pic.twitter.com/THfaKFA7Cm — US Open Tennis (@usopen) September 5, 2025 وہ 2022 سے ہارڈ کورٹ پر تمام گرینڈ سلیم فائنلز...
    فائل فوٹو بھارتی کی جانب سے چھوڑا جانے والا سیلابی ریلہ آج ہیڈ پنجند اور دو روز بعد گڈو بیراج پہنچے گا۔گڈو بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 42 ہزار 153 کیوسک جبکہ پانی کا اخراج 3 لاکھ 10ہزار 408 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ اطلاعات سندھ کے مطابق سکھر بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 31 ہزار 230 کیوسک اور پانی کا اخراج 2 لاکھ 75 ہزار 850 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔کوٹری بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 47 ہزار 186 کیوسک اور پانی کا اخراج 2 لاکھ 9 ہزار 431 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ہیڈ پنجند میں پانی کی آمد 2 لاکھ 27 ہزار 710 کیوسک ریکارڈ اور پانی کا اخراج 2 لاکھ 13 ہزار 740...
    فائل فوٹو دبئی سے سیالکوٹ پہنچے نجی ایئر لائن کے طیارے کی فنی خرابی دور کرنے کے لیے ماہرین اور پرزہ پہنچانے کی غرض سے ملتان کی پرواز کا رخ موڑ کر سیالکوٹ لینڈ کرا دیا گیا۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق دبئی سے پرواز ایف زیڈ 315 سیالکوٹ پہنچی تو بوئنگ 737 میکس 8 طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوگئی۔ فنی خرابی دور کرنے کے لیے دبئی سے ماہرین اور پرزہ ملتان کی پرواز ایف زیڈ 317 سے روانہ کیا گیا۔ اس پرواز کو ملتان اتارنے کی بجائے رخ موڑ کر سیالکوٹ بھیجا گیا۔ جہاں ماہرین اور پرزہ پہنچانے کے بعد طیارہ روانہ ہوکر واپس ملتان پہنچا۔ پرواز ایف زیڈ 316 ساڑھے 7 گھنٹے تاخیر سے سیالکوٹ سے دبئی روانہ ہوئی۔
    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کے حالیہ دورہ چین کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس دورے نے پاکستان اور چین کے تعلقات کو نئی اور بے مثال بلندیوں تک پہنچا دیا ہے۔ دوسری پاک چین بزنس ٹو بزنس (B2B) انویسٹمنٹ کانفرنس کے افتتاحی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں حکومت سی پیک 2.0 کی ترقی کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔ مزید پڑھیں: چینی وزیرِ خارجہ کا دورہ پاکستان کیوں اہم ہے؟ انہوں نے وضاحت کی کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے کا محور بی ٹو بی شراکت داری، صنعتی ترقی، علاقائی روابط میں اضافہ اور قراقرم...
    پاکستان کے ٹیکسٹائل سیکٹر کیلئے امریکی مارکیٹ میں اپنی مصنوعات پہنچانے کا یہ نادر موقع ہے،عاطف اکرام شیخ اسلام آباد() صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے برآمدات میں اضافے سے متعلق اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھاری امریکی ٹیرف کے نفاذ کے بعد بھارت کی 16ارب ڈالر کی ٹیکسٹائل برآمدات متاثر ہوں گی،پاکستان کے ٹیکسٹائل سیکٹر کیلئے انڈیا کی جگہ امریکی مارکیٹ میں اپنی مصنوعات پہنچانے کا یہ نادر موقع ہے،پاکستان اس موقع سے صرف اسی صورت فائدہ اٹھا سکتا ہے جب مربوط پالیسی کے تحت تمام سٹیک ہولڈرز کام کریں،موجودہ معاشی تناظر میں عالمی مارکیٹ پاکستان کو ایک دہائی میں ایک بار ملنے والا موقع فراہم کر رہی ہے۔ عاطف اکرام شیخ نے کہا...
    پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی، انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ ٹریڈنگ کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 1000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 53 ہزار 411 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1226 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 52 ہزار 201 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ ...
    انٹارکٹیکا سے الگ ہونے والا دنیا کا سب سے بڑا برفانی تودہ "اے 23 اے" آخرکار اپنے اختتام کے قریب ہے۔ یہ تودہ 1986 میں ٹوٹ کر بحیرہ ودل میں رک گیا تھا اور تقریباً چار دہائیوں تک ایک برفانی جزیرے کی صورت میں موجود رہا۔ اس کا رقبہ 1500 اسکوائر میل اور وزن ایک ہزار ارب ٹن تھا، جو کراچی (1360 اسکوائر میل) سے بھی بڑا ہے۔ تاہم اب گرم پانیوں میں تیزی سے پگھلنے کے باعث اس کا حجم نصف سے زیادہ کم ہو کر 683 اسکوائر میل رہ گیا ہے۔ 2020 میں اپنی جگہ سے حرکت شروع کرنے کے بعد یہ تودہ طویل سفر طے کرتا ہوا مارچ 2025 میں ساؤتھ جارجیا کے قریب پہنچ گیا...
    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج مسلسل تیسرے دن تاریخ ساز تیزی دیکھی جا رہی ہے، جس کے نتیجے میں انڈیکس آج بھی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ بازارِ حصص میں مسلسل تیسرے روز زبردست تیزی  کے دوران غیر معمولی اتار چڑھاؤ دیکھا گیا اور مارکیٹ کے آغاز پر انڈیکس 836 پوائنٹس اضافے کے ساتھ بڑھ کر ایک لاکھ 53 ہزار 038 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ بعدازاں تیزی کا رجحان مزید بڑھا اور انڈیکس 1084 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 53 ہزار 286 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔ گزشتہ روز بھی مارکیٹ میں نمایاں تیزی دیکھی گئی تھی جب 100 انڈیکس 1560 پوائنٹس بڑھ کر ایک لاکھ...
    پچاسویں عالمی سیرت النبیﷺ کانفرنس میں شرکت کے لیے غیر ملکی مندوبین کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، اور قاضی القضا فلسطین کی سربراہی میں فلسطینی وفد اسلام آباد پہنچ گیا۔ یہ بھی پڑھیں: ماہ ربیع الاول میں 50ویں سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا شایانِ شان انعقاد کیا جائے گا، سردار محمد یوسف اسلام آباد ایئرپورٹ آمد پر چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر اشرفی، سیکریٹری مذہبی امور ڈاکٹر عطاالرحمان نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں 12 ربیع الاوّل کو بین الاقوامی سیرت کانفرنس میں متعدد غیر ملکی مندوبین شرکت کریں گے۔ برادر ملک بنگلہ دیش سے وفد بھی جمعرات کو اسلام آباد پہنچے گا۔ واضح رہے کہ اسلام آباد میں...
    بھارتی ریاست بینگلورو کے محض میٹرک پاس ایک پروف ریڈر نے ثابت قدمی اور صبر سے 25 برسوں میں ایک کروڑ روپے کی بچت کر کے مثال قائم کردی ہے، ان کی کہانی ریڈٹ پر وائرل ہوئی، جہاں ہزاروں صارفین نے ان کی سادگی اور مالی نظم و ضبط کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ پروف ریڈر نے سن 2000 میں صرف 5 ہزار روپے کے ساتھ عملی زندگی کا آغاز کیا اور ابتدائی تنخواہ 4,200 روپے تھی، جو وقت کے ساتھ محنت اور مستقل مزاجی سے بڑھ کر 63 ہزار تک جا پہنچی۔ انہوں نے زندگی بھر سادہ طرزِ زندگی اپنایا، گھر یا گاڑی خریدنے کے بجائے کرایے پر رہائش اختیار کی اور خرچ کے بجائے بچت کو ترجیح دی۔...
    پنجاب میں حالیہ سیلاب کے دوران ایک دلچسپ اور متنازعہ واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک شخص نے اپنی بیوی اور بچوں کی مدد کی درخواست کرتے ہوئے ریسکیو ٹیم کو بلایا، جس پر ریسکیو اہلکار 4 کلومیٹر دور سے اس کی مدد کو آئے لیکن بعد میں یہ معلوم ہوا کہ اس کا اصل مقصد اپنے کبوتروں کو محفوظ مقام پر پہنچانا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: سیلابی ریلے جنوبی پنجاب میں داخل، صوبے میں 24 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریسکیو ٹیم اس شخص کی مدد کے لیے پہنچی، تاہم موقعے پر معلوم ہوا کہ اس شخص نے غلط بیانی کی، اس کا مقصد اپنے...
    کراچی(کامرس ڈیسک) عالمی اور مقامی سطح پر سونے کے نرخ ایک بار پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 60 ڈالر اضافے کے بعد 3540 ڈالر پر جا پہنچا۔ عالمی مارکیٹ میں اس اضافے کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی پڑے، جہاں 24 قیراط سونے کی قیمت میں فی تولہ 6000 روپے کا اضافہ ہوا۔ اس اضافے کے بعد فی تولہ قیمت 3 لاکھ 76 ہزار 700 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔ اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت 5144 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 22 ہزار 959 روپے ہو گئی۔ Post Views: 4
    ’پیوٹن اورکم جونگ کو میری نیک خواہشات پہنچائیں‘، ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز واشنگٹن (آئی پی ایس) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چینی صدر کو طنز بھرا پیغام دیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ٹرمپ نے کہاکہ امریکاکے خلاف سازش کرتے ہوئے پیوٹن اورکم جونگ ان کو میری نیک خواہشات پہنچائیں۔ انہوں نے لکھا کہ چین کے صدر بیرونی حملہ آور کو شکست دینے میں امریکی مددکا اعتراف کریں۔ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس پر ٹرمپ نے کہاکہ چین اور روس کی شمولیت کے ساتھ امریکا کے خلاف اتحاد بننے پر تشویش نہیں ہے۔ یوکرین تنازع پر ٹرمپ نے کہاکہ روسی صدر سے بہت مایوس ہوا...
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز تیزی؛ 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز کراچی:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے، جہاں 100 انڈیکس تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ گزشتہ روز 100 انڈیکس ایک ہزار 4 پوائنٹس کے اضافے کے بعد ایک لاکھ 50 ہزار 975 پر بند ہوا تھا جب کہ آج کے کاروبار میں یہ انڈیکس مزید 728 پوائنٹس بڑھ کر ایک لاکھ 51 ہزار 703 کی سطح پر جا پہنچا۔ اسی دوران ایک موقع پر انڈیکس میں 1261 پوائنٹس کی غیر معمولی تیزی بھی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 52...
    زغرب: کروشیا کی سابق وزیر گبریئیلا زالچ کو سرکاری اور یورپی یونین کے فنڈز سے ریسٹورنٹس میں شاہانہ کھانے کھانے کے جرم میں سات ماہ قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ یورپی پبلک پراسیکیوٹرز آفس (ای پی پی او) کے مطابق گبریئیلا زالچ، جو 2019 میں یورپی یونین فنڈز کی وزیر کے عہدے سے برطرف کی گئی تھیں، نے کم از کم 9 مرتبہ ریسٹورنٹس میں سرکاری پیسوں سے 10 ہزار یورو (تقریباً 11 ہزار 700 ڈالر) خرچ کیے۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی 40ویں سالگرہ کی تقریب کے اخراجات بھی سرکاری فنڈ سے ادا کیے۔ تاہم، الزامات ثابت ہونے کے بعد انہوں نے اعتراف جرم کر کے پوری رقم واپس کر دی۔ گبریئیلا زالچ...
    کراچی: عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ ہوگیا جس سے نرخ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 33ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 480ڈالر کی نئی بلند سطح پر آگئی۔ عالمی مارکیٹ میں اضافے کے سبب فی تولہ سونے کی قیمت بھی 3300 روپے کے اضافے سے 3لاکھ 70ہزار 700روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی۔ اسی طرح، فی دس گرام سونے کی قیمت 2829روپے بڑھ کر 3لاکھ 17ہزار 815روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی۔ Tagsپاکستان
    ملک میں گزشتہ چھ ماہ کے دوران قدرتی گیس کے دریافت شدہ ذخائر میں 4.6 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد ملک کی مجموعی گیس پیداوار 621 ارب کیوبک فٹ (BCF) تک پہنچ گئی  ۔ دستیاب اعداد و شمار کے مطابق دسمبر 2024 میں ملک میں گیس کے ذخائر 18,142 ارب کیوبک فٹ تھے، جو اب بڑھ کر 18,981 ارب کیوبک فٹ ہو چکے ہیں۔ اس دوران کل 621 ارب کیوبک فٹ گیس کے نئے ذخائر دریافت کیے گئے ہیں۔ گیس ذخائر میں اس اضافے کی سب سے بڑی وجہ ماڑی انرجی کے ذخائر میں 996 ارب کیوبک فٹ کا اضافہ ہے۔ اس کے علاوہ، سوہو اور سپن وام کے علاقوں میں بالترتیب 125 اور 92...
    جرمنی نے بالآخر پاکستان میں پھنسے افغان مہاجرین کے ایک گروپ کو پناہ دے دی۔ یہ 47 افراد پر مشتمل 10 خاندان تھے، جو طالبان کے 2021 میں دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد پاکستان منتقل ہوئے تھے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان مہاجرین استنبول سے ہنوور پہنچے، جہاں وزارتِ داخلہ نے ان کے داخلے کی تصدیق کی۔ ترجمان نے بتایا کہ یہ سب افراد قانونی ویزا اور سیکیورٹی جانچ مکمل کرنے کے بعد جرمنی میں داخل ہوئے۔ ایئر برج کابل نامی امدادی تنظیم نے بتایا کہ باقی دو افراد بھی بعد میں پرواز کے ذریعے پہنچ گئے۔ ان میں شامل ایک افغان ماں اور بیٹی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ تعلیم...
    بھارتی روپیہ پیر کے روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں نئی کم ترین سطح پر بند ہوا، انٹربینک مارکیٹ میں ایک پیسہ کمی کے ساتھ 88 روپے 10 پیسے پر ٹریڈ کیا، یہ گراوٹ بھارت اور امریکا کے درمیان تجارتی محصولات کے خدشات اور درآمدکنندگان کی جانب سے ڈالر کی بڑھتی ہوئی طلب کے باعث سامنے آئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، بھارتی روپیہ کے لیے دن کا آغاز 88.18 پر ہوا اور دورانِ کاروبار 88.33 تک گر گیا، جو جمعہ کے روز کی ریکارڈ سطح تھی۔ تاہم، مقامی حصص بازار میں بہتری نے کچھ سہارا فراہم کیا اور روپے کو معمولی ریکوری کرنے میں مدد ملی۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت: امریکی ٹیرف کے بعد جے پور کی جیولری برآمدات بند، صنعت...
    پشاور: پنجاب سے سپلائی بند ہونے کی وجہ سے پشاور میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔ دکاندار کے مطابق سپلائی کی بندش سے 80 کلو آٹے کی بوری 10 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح، سبزیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا جس کے باعث ٹماٹر کی قیمت فی کلو 250 روپے تک پہنچ گئی۔
    بالی ووڈ اداکارہ اور دھرمیندر کی بیٹی ایشا دیول کی ذاتی زندگی ایک بار پھر خبروں میں ہے۔ ایشا دیول اور صنعتکار بھارت تختانی کی شادی 2011 میں ہوئی جو اُس وقت سال کی سب سے بڑی شادی سمجھی گئی۔ تاہم 12 برس بعد 2024 میں یہ رشتہ ٹوٹ گیا اور دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی۔ اب ایشا اپنی 2 بیٹیوں رادھیا اور میرایا کی پرورش اکیلے کر رہی ہیں۔ ایشا نے اپنی کتاب اما میا (2020) میں انکشاف کیا تھا کہ شادی کے بعد جب وہ بھارت کے جوائنٹ فیملی سسٹم میں گئیں تو انہیں ثقافتی جھٹکا لگا۔ انہوں نے لکھا کہ شادی کے بعد میں شارٹس میں گھر میں نہیں گھوم سکتی تھی جیسے پہلے عادی تھی۔ یہ...
    پی ڈی ایم اے کے مطابق سیلاب اس وقت سندھ کی جانب بڑھ رہا ہے اور امکان ہے کہ 4 سے 5 ستمبر کو یہ سندھ میں داخل ہو جائے گا۔ اتھارٹی کے مطابق سیلاب کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے اور جہاں جہاں سے یہ گزرے وہاں تمام احتیاطی تدابیر اپنائی جائیں گی۔ یہ بھی پڑھیں: دریائے ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ، 9 اضلاع میں ہائی الرٹ صوبہ سندھ کے زیادہ مقامات میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے تاہم جیکب آباد، کشمور، گھوٹکی، خیرپور، کمبر شہداد کوٹ، سانگھڑ، عمر کوٹ، ٹھٹھہ اور تھرپارکر میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ اس وقت گڈو، سکھر اور کوٹری بیراجز پر نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ...
    ورلڈ نیوکلیئر ایسوسی ایشن کے جاری کردہ تازہ ترین ڈیٹا کے مطابق گزشتہ برس نیوکلیئر ری ایکٹرز نے ماضی کے مقابلے سب سے زیادہ بجلی کی پیداوار کی۔ 2024 میں نیوکلیئر ری ایکٹرز نے مجموعی طور پر 2667 ٹیرا واٹ آور بجلی پیدا کی جو کہ ماضی میں ہونے والی پیداوار سے بہت زیادہ ہے۔ ورلڈ نیوکلیئر ایسوسی ایشن کے مطابق دنیا بھر میں موجود 440 کے قریب نیوکلیئر ری ایکٹر تقریباً نو فی صد بجلی پیدا کرتے ہیں۔ نیوکلیئر توانائی کے سبب تابکار فضلا وجود میں آتا ہے اس کے باوجود ادارے نے نیوکلیئر تونائی کو پائیدار اور دیر پا بجلی کا ذریعہ قرار دیا ہے۔ ورلڈ نیوکلیئر ایسوسی ایشن کی ڈائریکٹر ڈاکٹر ساما بلباؤ وائی لیون کا کہنا...
    جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ کا دو رکنی جائزہ وفد لاہور پہنچ گیا ہے۔  تفصیلات کے مطابق وفد پی سی بی حکام سے ملاقات کرنے کے ساتھ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان سے بھی ملاقات کرے گا۔ جنوبی افریقی وفد کو لاہور سیف سٹی کا بھی دورہ کرایا جائے گا۔ ویمنز اور مینز کرکٹ ٹیموں کے انتظامات اور دوسرے لاجسٹک معاملات پر وفد کو بریفنگ دی جائے گی۔ پہلے مرحلےمیں جنوبی افریقہ کی ویمنز کرکٹ ٹیم بارہ ستمبر کو لاہور پہنچ رہی ہے۔ اس کے بعد مینز ٹیسٹ ٹیم نے پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔ ذرائع کےمطابق لاہور کے بعد وفد کو فیصل آباد اور اسلام آباد میں بھی بریفنگ دی جائے گی۔ بعد ازاں جائزہ وفد اپنی رپورٹ...
    لاہور (اسپورٹس ڈیسک) جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ کا دو رکنی جائزہ وفد لاہور پہنچ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفد پی سی بی حکام کے ساتھ ملاقات کے علاوہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان سے بھی ملاقات کرے گا۔ جنوبی افریقی وفد کو لاہور سیف سٹی کا دورہ بھی کرایا جائے گا۔ ویمنز اور مینز کرکٹ ٹیموں کے انتظامات سمیت دیگر لاجسٹک امور پر وفد کو بریفنگ دی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور کے بعد وفد کو فیصل آباد اور اسلام آباد میں بھی بریفنگ دی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں جنوبی افریقہ کی ویمنز کرکٹ ٹیم 12 ستمبر کو لاہور پہنچے گی، جب کہ مینز ٹیسٹ ٹیم اکتوبر اور نومبر میں پاکستان کا...
    جماعتِ اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان عالمی "صمود فلوٹیلا" میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے، جو غزہ کے محاصرے کو توڑنے کے لیے دنیا کی سب سے بڑی شہری امدادی مہم قرار دی جا رہی ہے۔ فلوٹیلا میں دنیا کے 50 سے زائد ممالک کے شہری، انسانی حقوق کے کارکن اور سیاسی رہنما شامل ہیں، جن میں مشہور ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ بھی شامل ہیں۔ یہ قافلہ درجنوں کشتیوں پر مشتمل ہے جو اسپین اور تیونس سے غزہ کے لیے روانہ ہوں گی۔ سابق سینیٹر کے مطابق یہ مشن 4 ستمبر کو تیونس سے روانہ ہوگا اور 5 ستمبر کو بحیرہ روم میں دیگر کشتیوں سے مل کر غزہ کا رخ کرے گا۔ ان کا کہنا ہے...
    چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹننٹ جنرل انعام حیدر نے کہا ہے کہ ہر دو ماہ بعد پاکستان کو کسی بڑی آفت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ستمبر کے ابتدا میں ایک بار پھر بارشوں کا سسٹم داخل ہوگا۔ اسلام آباد میں وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی اورچیئرمین این ڈی ایم اے نے مشترکہ پریس کانفرنس کی جس میں سیلاب سے متعلق اپ ڈیٹ جبکہ نقصانات اور ریسکیو کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ لیفٹننٹ جنرل انعام حیدر نے کہا کہ فلڈ سے متعلق جو بھی کام ہورہا ہے وہ مشترکہ اقدامات ہیں، پنجاب، شمالی علاقوں سے پانی بہہ کر آیا جبکہ وفاقی حکومت اور این ڈی ایم این اے نے ایڈوانس الرٹ کی ذمہ داری بھرپور...
    شہباز شریف اہم دورے پر چین پہنچ گئے، شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کریں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 30 August, 2025 سب نیوز تیانجن(آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف چین کے 4 روزہ سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے ہیں جہاں وہ 4 ستمبر تک قیام کریں گے۔اس دوران وہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔وزیراعظم کی بیجنگ میں چینی صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کیانگ سے الگ الگ ملاقاتیں ہوں گی۔ ان ملاقاتوں میں پاک چین دوطرفہ تعلقات، سی پیک فیز ٹو سمیت علاقائی اور عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔دورے کے دوران وزیراعظم فوجی پریڈ میں بھی شریک ہوں گے جو کہ عالمی اینٹی فاشسٹ جنگ...
    چین کے شہر تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا سربراہ اجلاس باضابطہ طور پر شروع ہوگیا، جس میں وزیراعظم شہباز شریف بھی شریک ہیں۔ اجلاس کے آغاز پر چینی صدر شی جن پنگ نے وزیرِاعظم پاکستان کا استقبال کیا۔ افتتاحی سیشن میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن، ترک صدر رجب طیب اردوان اور دیگر رکن ممالک کے رہنما بھی شریک ہوئے، جبکہ اجلاس سے قبل تمام سربراہانِ مملکت نے اجتماعی فوٹو سیشن میں حصہ لیا۔ یہ بھی پڑھیں: ایس سی او اجلاس: دہشت گردی کے خلاف جامع طریقہ کار اپنانے کی ضرورت استقبالیہ تقریب سے خطاب میں صدر شی جن پنگ نے کہاکہ اس اجلاس کا بنیادی مقصد رکن ممالک کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنا اور باہمی تعاون...
    لاہور: دریائے راوی میں پانی کی سطح کم ہونے کے بعد شہری سیر و تفریح کے لیے پہنچ گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق شہری دریا کی سیرکے لیے کشتی میں سوار ہو کر تفریح کرنے لگے، جن میں خواتین، مرد اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔ دریائے راوی کے اطراف رضاکار اور سول ڈیفنس کشتیاں لے کرکھڑے ہیں جہاں لوگ زبردستی کرتے ہوئے کشتیوں میں سوار ہو کر سفر کرنے لگے۔ موقع پر موجود حکومتی اداروں کی جانب سے کشتی میں سفر کرنے والوں سے روکا نہیں جا رہا ہے، راوی میں پانی کی سطح بھی کم ہوگئی ہے بظاہر اسی وجہ سے حکومتی اداروں کی توجہ بھی کم ہوگئی ہے۔ دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ...
    پنجاب کے شہر ملتان میں ایک غیر معمولی مگر دل کو چھو جانے والا واقعہ پیش آیا، جہاں ایک اسکول کی پرنسپل نے اپنے ہی اسکول کے چپراسی سے شادی کر کے سب کو حیران کر دیا۔ یہ منفرد کہانی سیکنڈری اسکول کی پرنسپل فرزانہ اور چپراسی فیاض کی ہے، جو روزمرہ کے معمولات میں ایک دوسرے کے قریب آئے۔ فرزانہ کے مطابق، انہیں فیاض کے کام کرنے کا انداز، سلیقہ اور چائے پیش کرنے کی نفاست نے متاثر کیا، جو وقت کے ساتھ ایک خلوص بھری محبت میں بدل گئی۔ نے خود رشتہ بھیجا میڈیا سے گفتگو میں پرنسپل فرزانہ نے بتایاکہ فیاض کا انداز دل کو لگا۔ اُس کی عزت کرنے کا طریقہ، محنت، خاموشی سے کام کرنا،...
    لاہور: پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے بدترین سیلاب کے دوران ڈپٹی کمشنرز، پولیس، ریسکیو سمیت دیگر تمام محکموں اور اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ متاثرین کی جانب سے رابطہ کرنے سے پہلے خود ان تک پہنچیں اور ان کی مدد کریں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پی ڈی ایم اے ہیڈ آفس میں ڈپٹی کمشنرز کے اجلاس سے خطاب کے دوران اراکین صوبائی اسمبلی کومتعلقہ حلقوں میں جا کر عوام سے رابطے کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ریلیف کے کاموں کے دوران ثابت ہوا کہ پنجاب میں مختلف ڈپارٹمنٹ نہیں بلکہ ایک ٹیم ہے- انہوں نے کہا کہ کئی دہائیوں بعد سیلاب کی ا تنی خطرناک صورت حال کا سامنا...
    وزیراعظم شہباز شریف چین کے سرکاری دورے پر چینی شہر تیانجن پہنچ گئے۔ وزیراعظم اسلام آباد کے نور خان ائیر بیس سے خصوصی طیارے کے ذریعے چین کے دورے پر روانہ ہوئے۔ چینی شہر تیانجن پہنچنے پر چینی حکام نے ان کا استقبال کیا۔ دفتر خارجہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 30 اگست سے 4 ستمبر تک چین کا دورہ کریں گے۔ وزیرِ اعظم 25 ویں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطاب کریں گے جس میں وہ پاکستان کی خطے میں امن کی کوششوں، علاقائی روابط میں اضافے اور خطے کی عوام کی ترقی کے فروغ کے حوالے سے مؤقف پیش کریں گے۔ وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس...
    آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 3,600 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد سونا 3 لاکھ 67 ہزار 400 روپے تک جا پہنچا ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، حالیہ دنوں میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے کو ملا ہے، اور کاروباری ہفتے کے اختتام پر یہ اضافہ نمایاں رہا۔ اس کے علاوہ، 10 گرام سونے کی قیمت 3,172 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 14 ہزار 986 روپے ہوگئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی اونس سونا 36 ڈالر بڑھ کر 3,447 ڈالر ہوگیا ہے۔ چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے کو ملا، جہاں فی تولہ...
    امریکا کی جانب سے بھارتی مصنوعات پر بھاری تجارتی محصولات عائد کیے جانے کے بعد بھارتی روپیہ تاریخ کی کم ترین سطح پر گر گیا۔ کاروباری ہفتے کے اختتام پر روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں 88.19 پر بند ہوا، جبکہ دن کے دوران یہ مزید کم ہوکر 88.30  کی سطح تک بھی پہنچا، جس کے بعد امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بھارتی ریزرو بینک نے مارکیٹ میں مداخلت کی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی حکومت کی جانب سے بھارت پر 50 فیصد تک تجارتی ٹیرف عائد کیے جانے کا براہِ راست اثر روپیہ کی قدر پر پڑا ہے۔ صرف اسی ہفتے امریکا نے بھارتی برآمدات پر مزید 25 فیصد اضافی ٹیکس لگایا، جس سے مجموعی...
    بھارتی کرکٹ ٹیم چار ستمبر کو ایشیاکپ کے لیے دبئی پہنچے گی۔ بھارتی کھلاڑی اس بار ایک ساتھ دبئی کی اڑان نہیں بھریں گے بلکہ اپنے اپنے شہروں سے فلائٹس لےکر دبئی پہنچیں گے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ  کی اجازت کے بعد ہر کھلاڑی نے اپنا اپنا ٹریول پلان دیا ہے۔ بھارتی ٹیم کا مختصر تربیتی کیمپ آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی میں لگے گا۔ ایشیاکپ میں بھارتی ٹیم اپنی مہم کا آغاز 10 ستمبر کو یواے ای کے خلاف میچ سےکرے گی۔ پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا 14 سمتمبر کو ہوگا۔ پاکستان کی ٹیم سہ فریقی سیریز کھیلنے کے بعد ایشیا کپ میں اپنی قسمت آزمانے گی۔
    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں سیلابی صورت حال کے باعث عوام سے محفوظ مقامات پر منتقلی کی اپیل کی ہے۔ اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ سیلاب کے خطرات کی زد میں آنے والے علاقوں کے رہائشی فوری طور پر ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں اور محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں تاکہ کسی جانی نقصان سے بچا جا سکے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کی جان کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، اس لیے شہری انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ گھروں، فصلوں اور مویشیوں کو پہنچنے والے نقصانات کا شفاف تخمینہ لگایا جا رہا ہے اور متاثرین کو ان...
    غزہ: اسرائیلی فوج نے غزہ شہر کے مشرقی اور جنوبی حصوں میں شدید بمباری کی جس کے نتیجے میں جمعرات کی صبح سے اب تک کم از کم 50 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں، جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔ الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی فوج غزہ شہر پر مکمل قبضے کی تیاری کر رہی ہے، جبکہ اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں نے اس کارروائی پر سخت تشویش ظاہر کی ہے۔  اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ غزہ میں فوجی کارروائی تباہ کن ثابت ہو گی اور لاکھوں شہری مزید بے گھر ہونے پر مجبور ہوں گے۔ غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے مطابق زیتون اور شجاعیہ کے علاقوں میں اسرائیلی زمینی آپریشن کے...
      اسلام آباد: اسٹیٹ بینک نے بتایا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران ملک کے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 1 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مرکزی بینک کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق سرکاری ذخائر اب بڑھ کر 14 ارب 27 کروڑ 43 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، 22 اگست 2025 تک ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر کی مالیت 19 ارب 61 کروڑ 78 لاکھ ڈالر ہو چکی ہے، جن میں سے کمرشل بینکوں کے پاس موجود ذخائر 5 ارب 34 کروڑ 35 لاکھ ڈالر کے قریب ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری معیشت کے استحکام کی طرف ایک مثبت اشارہ...
    پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے ملاقات کے لیے امریکا سے آنے والی خاتون ڈاکٹر اڈیالہ جیل پہنچ گئیں۔ امریکا سے آنے والی ڈاکٹر سندس علی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میں جب بھی آتی ہوں، میں ان کے لیے کتابیں لے کر آنا چاہتی ہوں، بانی جیسا لیڈر قید تنہائی میں ہے، ان کتابوں سے وہ مطالعہ کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ منگل کو بھی جو کتابیں بانی پی ٹی آئی کو دی گئیں، وہ بھی عمران خان کے لیے امریکا سے لائی تھی۔ ڈاکٹر سندس علی نے کہا کہ امریکا میں جمہوریت ہے، بہت سے لوگ ڈونلڈ ٹرمپ کو اچھا نہیں سمجھتے ہوں گے لیکن وہ اقتدار میں ہیں۔
    پاکستان اور ازبکستان کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعلقات نئے دور میں داخل ہو گئے ہیں۔ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (SIFC) کی کاوشوں سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے لیے نئی راہیں کھل رہی ہیں۔ ازبک سفارتکار اویبک کامباروف نے ملتان چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا اور دوطرفہ تجارت کے فروغ پر زور دیا۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ پاکستان اور ازبکستان کی باہمی تجارت 122 ملین ڈالر سے بڑھ کر 404 ملین ڈالر تک جا پہنچی ہے، جبکہ رواں مالی سال کے دوران اگست تک 320 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی۔ مزید پڑھیں: ازبکستان-افغانستان-پاکستان ریلوے منصوبہ پاکستان کے لیے کتنا فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے؟ دونوں ممالک نے آئندہ برسوں...
    ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کے انسپکٹرز کی ایران واپسی کا مقصد صرف بوشہر ایٹمی بجلی گھر میں ایندھن کی تبدیلی کے عمل کی نگرانی ہے، اور یہ تعاون مکمل طور پر ملکی قوانین کے مطابق ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں:’کوئی ثبوت نہیں کہ ایران جوہری ہتھیار بنا رہا ہے‘، بین الاقوامی ایٹمی توانائی کی ایجنسی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے ارکان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عباس عراقچی نے واضح کیا کہ پارلیمنٹ کے منظور کردہ قانون کے تحت آئی اے ای اے کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کی درخواست پہلے قومی سلامتی کی اعلیٰ کونسل کو بھیجی جاتی ہے اور...
    بھارت کے عالمی شہرت یافتہ پلے بیک سنگر سونُو نگم نے پاکستان کے لیجنڈری گلوکار عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انھیں اپنا محسن قرار دیا۔ بھارتی گلوکار سونُو نگم نے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ ان کے کیریئر کی پہلی بڑی کامیابی اُس وقت ملی جب انھوں نے عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کا مشہور زمانہ گانا "اچھا صلہ دیا تُو نے میرے پیار کا” گایا۔ سونو نگم نے مزید کہا کہ عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کے اس گانے نے نہ صرف پورے بھارت میں میری آواز کو پہنچایا بلکہ میرے لیے کامیابی کے دروازے بھی کھول دیئے۔ سونُو نگم نے جذباتی انداز میں کہا کہ عطاء اللہ صاحب ایک عظیم انسان ہیں اور میری زندگی میں ان کی بہت اہمیت ہے۔ جب میں نے ان کا گانا...
    سی این این کے مطابق کاربن کے اخراج میں مسلسل اضافے کی وجہ سے سمندر ماحول سے پہلے کے مقابلے میں زیادہ کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کر رہا ہے، جس کے نتیجے میں پی ایچ لیول کم ہو رہا ہے اور پانی تیزابی ہوتا جا رہا ہے۔ اس عمل سے سمندری جاندار اور ماحولیاتی نظام متاثر ہو رہے ہیں۔ مطالعے کے مرکزی محقق اور ماہر حیاتیات میکسیمیلیان باؤم نے کہا کہ چونکہ سمندری تیزابیت مرجان اور خول جیسی کیلشیم سے بنی ساختوں کو نقصان پہنچاتی ہے، ہم یہ دیکھنا چاہتے تھے کہ آیا شارک کے دانت بھی متاثر ہو سکتے ہیں، خصوصاً وہ اقسام جو منہ کھلا رکھ کر تیرتی ہیں اور مسلسل سمندری پانی کے رابطے میں رہتی ہیں۔...
    مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے یعنی بدھ کے روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا مزید مہنگا ہو گیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو فی تولہ سونے کی قیمت میں 1 ہزار روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 61 ہزار700 روپے پر پہنچ گئی۔  اسی طرح فی دس گرام کی قیمت 857 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 10 ہزار99 روپے پر پہنچ گئی۔ اُدھر عالمی مارکیٹ میں 10 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 3390 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔
    بیجنگ :چین کے جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کی سربراہ سون مے جون نے “اعلیٰ معیار کے ساتھ14ویں پنج سالہ منصوبے کو مکمل کرنے” کے سلسلے میں پریس کانفرنس میں بتایا کہ “14ویں پنج سالہ منصوبے” کے آغاز سے اب تک چین کے کسٹمز نے بیرون ملک تعاون کے 519 دستاویزات پر دستخط کیے ہیں۔ 2024 میں چین اور “بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر میں شامل ممالک کے درمیان تجارت 22 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی جو چین کے کل تجارتی حجم کا نصف سے زیادہ ہے۔ آسیان ، لاطینی امریکہ، افریقہ اور وسطی ایشیاء جیسی ابھرتی ہوئی مارکیٹوں کے ساتھ تجارت میں سالانہ 10فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے۔ چین اب دنیا کے 157 ممالک اور خطوں کے لیے...
    بیجنگ: چینی ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس نے خدمات میں چین کی تجارت کی ترقی اور چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز 2025 (سی آئی ایف ٹی آئی ایس) کی تیاریوں کے بارے میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔سی آئی ایف ٹی آئی ایس 10 سے 14 ستمبر تک بیجنگ میں منعقد ہوگا۔اس سال 70 سے زائد ممالک اور بین الاقوامی ادارے چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز میں شرکت کریں گے اور آسٹریلیا پہلی بار میزبان ملک ہوگا۔پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ فی الحال ، تقریباً 2،000 کاروباری ادارے آف لائن نمائش میں حصہ لینے کا ارادہ رکھتے ہیں ، جس میں تقریباً 500 فارچیون 500 اور صنعت کے معروف کاروباری ادارے شامل ہیں ،...
    اسرائیلی فوج نے غزہ میں زمینی آپریشن کی تیاری تیز کرتے ہوئے سرحدوں پر تازہ کمک پہنچا دی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق سرحدی علاقوں میں اسرائیلی فوجی اور ٹینک تعینات کردیے گئے ہیں جبکہ سکیورٹی کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب کیا گیا ہے جس میں غزہ پر نئے فوجی آپریشن کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔ ادھر غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے مسلسل جاری ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ تازہ کارروائیوں میں مزید 64 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں، جن میں امداد کے منتظر 13 شہری بھی شامل تھے۔ اعداد و شمار کے مطابق اب تک غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 62 ہزار 819 تک جا پہنچی ہے جبکہ ایک لاکھ 58 ہزار 629...
    امریکا نے بھارتی مصنوعات پر 25 فیصد اضافی ٹیرف عائد کردیا، جس کے بعد مجموعی شرح 50 فیصد تک پہنچ گئی۔ امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ آج سے نافذ ہوگیا ہے۔  رپورٹوں کے مطابق اضافی ٹیرف کے بعد متعدد بھارتی مصنوعات مہنگی ہوجائیں گی، جس سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات میں کشیدگی بڑھنے کا امکان ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس ماہ کے آغاز میں اعلان کیا تھا کہ بھارت روس سے تیل کی خریداری جاری رکھے ہوئے ہے اور اس طرح یوکرین جنگ کو سہارا دے رہا ہے، اس لیے بھارت پر مزید 25 فیصد ٹیرف عائد کیا جا رہا ہے۔ ٹرمپ نے کہا تھا کہ بھارت اچھا...
    یو ایس اوپن  2025 ٹینس گرینڈ سلیم کے دوران اسٹار کھلاڑیوں کے مہنگے اور پرتعیش فیشن نے ناظرین کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی۔ سی این این کے مطابق ورلڈ نمبر ون ارینا سبالانکا نے خصوصی طور پر تیار کردہ جیولری پہنی، جس کی درست قیمت کا تو علم نہیں لیکن ایک اندازے سے ان زیورات کی مالیت 2800 ڈالر سے 13 ہزار 400 ڈالر کے درمیان ہے۔ دوسری جانب جیسیکا پگولا نے سوئس برانڈ کی نایاب اور قیمتی گھڑی پہنی جس کی قیمت 90 ہزار ڈالرز ہے۔ اٹلی کے ابھرتے ہوئے ٹینس اسٹار یانک سنر کے ہاتھ میں بھی ایک معروف برانڈ کا بیگ دیکھا گیا، جس کی قیمت 2 ہزار امریکی ڈالرز ہے۔ گزشتہ ہفتے سارا ایرانی کے...
    اسلام آ باد: پاکستانی شہریوں سے شادی شدہ تین افغان خواتین نے افغانستان واپس بھجوانے سے روکنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ  کے جسٹس انعام امین منہاس نے تین افغان خواتین کی افغانستان واپس نہ بھجوانے کی درخواستوں پر سماعت کی جو پاکستانی شہریوں سے شادی کے بعد یہاں مقیم ہیں۔ درخواست گزاوں کی جانب سے بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ پاکستانی شہریوں سے شادی کرنے والی غیرملکی خواتین شہریت کی حق دار ہیں، درخواست گزار خواتین کے بچے پاکستانی ہیں، ان کے فارم بی بنے ہوئے ہیں لیکن پاکستانی بچوں کی ماؤں اور پاکستانی شہریوں کی بیویوں کو ملک بدر...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ جنگ بندی کے لیے جاری حتمی سفارتی کوشش نتیجہ خیز ثابت ہوگی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر نے بتایا کہ غزہ جنگ بندی کی یہ سفارتی کوشش دو سے تین ہفتوں میں ایک اچھے فیصلہ کن انجام تک پہنچ جائے گی۔ انھوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ اس سفارتی کوشش کے باعث دو سال سے جاری غزہ جنگ کو ختم کیا جا سکے گا۔ امریکی صدر نے اس سفارتی کوشش اور جنگ بندی کے حتمی ٹائم فریم کے بارے میں کچھ نہیں بتایا البتہ وہ کافی پُراعتماد نظر آتے ہیں۔ دوسری جانب اسرائیل نے حال ہی میں حماس کی طرف سے پیش کی گئی جزوی جنگ بندی کی تجویز مسترد کر دی اور اس کے...
    لندن (نیوز ڈیسک) قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق نے انگلش ون ڈے کپ میں شاندار بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایک اور سنچری اسکور کر دی۔ یارکشائر نے امام الحق کی عمدہ کارکردگی کی بدولت 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی اور ہوم سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ امام الحق نے 105 گیندوں پر 106 رنز بنائے، جن میں 10 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔ یہ ان کی رواں سیزن کی چھ اننگز میں تیسری سنچری ہے جبکہ وہ دو نصف سنچریز بھی بنا چکے ہیں۔ اب تک امام الحق 6 اننگز میں 102.60 کی اوسط سے 513 رنز بنا چکے ہیں اور ٹورنامنٹ کے کامیاب ترین بلے بازوں میں شامل ہیں۔ Pakistan's Imam-ul-Haq scored his...
    لاہور: غزہ کے لیے پاکستانی امدادی سامان کی حالیہ اور فوری فراہمی کے تحت دوسری کھیپ العریش بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچ گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر پاکستان کی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) نے الخدمت فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر مصر کے راستے غزہ کی پٹی کے برادر لوگوں کے لیے  امدادی سامان کی حالیہ اور فوری فراہمی کے تحت دوسری کھیپ روانہ کی۔  پاکستان کے شہر لاہور کے ایئرپورٹ سے ایک خصوصی چارٹرڈ طیارہ 100 ٹن امدادی سامان لے کر آج مصر کے العریش بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترا۔ جہاں پاکستانی سفیر عامر شوکت نے امدادی سامان وصول کیا اور غزہ کے اندر فلسطینی شہریوں...
    شہر قائد میں ہونے والی بارشوں کے بعد برساتی پانی کے ریلے میں بہہ کر لاکھوں ٹن کچرا سمندر میں پہنچ گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے ساحلوں بالخصوص سی ویو، کلفٹن اور کے پی ٹی پر لاکھوں ٹن کچرا جمع ہونے سے نہ صرف تعفن اٹھ رہا ہے بلکہ آبی حیات کو بھی شدید خطرات لاحق ہے۔ اس خطرے کے پیش نظر کے پی ٹی نے سمندری آلودگی کے تدارک اور آبی حیات کے تحفظ کے لیے وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انور چوہدری کی ہدایت پر کراچی کی بندرگاہ کے مختلف حصوں میں بارشوں کے بعد بڑے پیمانے پر صفائی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ "پوسٹ رین کلین اپ" مہم کے تحت برتھوں، جیٹیوں اور نیوی...
    سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ اسرائیل کی غزہ میں مسلسل خلاف ورزیاں دو ریاستی حل کے لیے جاری بین الاقوامی کوششوں کو کمزور کررہی ہیں۔ سعودی عرب کے شہر جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہاکہ مملکت کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے لیے جاری عالمی مہم میں مزید ممالک شامل ہو رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: دو ریاستی حل ہی امن کی کنجی ہے، نیویارک میں عالمی کانفرنس شہزادہ فیصل نے کہاکہ وہ ممالک جنہوں نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ان کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے ایک بار پھر...
    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم میں سلیکٹ نہ کرنے سے متعلق ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے سے تعلق رکھنے والے کرکٹر کی پی سی بی کیخلاف درخواست پر درخواست گزار کے وکیل سے کرکٹر سے متعلق سپریم کورٹ کے احکامات کی نقول طلب کرلیں۔ ہائیکورٹ میں ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم میں سلیکٹ نہ کرنے سے متعلق ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے سے تعلق رکھنے والے کرکٹر تیمور علی پی سی بی کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل اسد اللہ بلو ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ تیمور علی پاکستان کا بہترین فرسٹ کلاس کرکٹر ہے۔ تیمور علی کی فرسٹ کلاس کرکٹ میں بہترین پرفارمنس رہی ہے۔ ٹی...
    نائب وزیراعظم و وفاقی وزیر خزانہ محمد اسحق ڈار سعودی عرب کے شہر جدہ پہنچ گئے تاکہ آج او آئی سی سیکرٹریٹ میں ہونے والے 21ویں غیر معمولی اجلاس برائے وزرائے خارجہ میں شرکت کریں۔ مزید پڑھیں: او آئی سی اجلاس: سعودی عرب کا پھر آزاد فلسطینی ریاست کا مطالبہ، ایران پر اسرائیلی حملوں کی مذمت ان کے استقبال کے لیے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پاکستان کے او آئی سی کے مستقل نمائندہ سفیر فواد شیر، سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق اور جدہ میں پاکستان کے قونصل جنرل خالد مجید موجود تھے۔ مزید پڑھیں: غزہ : حماس کا بڑا حملہ، اسرائیلی فوج کا پلاٹون کمانڈر لیفٹیننٹ اوری گرلیک ہلاک، متعدد زخمی اس غیر معمولی اجلاس میں او آئی...
    گجرات(نیوز ڈیسک)گجرات کے علاقے کھوکھا اسٹاپ پر ایک دل دہلا دینے والا حادثہ پیش آیا، جس نے ہر سننے والے کو غمزدہ کر دیا۔ دو کم عمر لڑکے، جن کی عمریں محض 14 اور 15 سال تھیں، ایک مسافر بس کی چھت پر سفر کر رہے تھے—شاید جگہ کی کمی یا ایڈونچر کا شوق انہیں چھت تک لے آیا۔ لیکن یہ سفر ان کی زندگی کا آخری سفر ثابت ہوا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق، بس جب گجرات روڈ پر کھوکھا اسٹاپ کے قریب پہنچی تو ایک درخت کی شاخ سے ٹکرا گئی۔ شاخ کی زد میں آکر دونوں لڑکے بس کی چھت سے نیچے جا گرے۔ بدقسمتی سے، پیچھے سے آنے والے ایک تیز رفتار ڈمپر نے انہیں کچل دیا،...
    غزہ میں اسرائیلی فوج کے فضائی اور زمینی حملوں میں شدت آگئی ہے۔  فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق صرف آج صبح سے اب تک مزید 64 فلسطینی شہید ہوئے ہیں جن میں بچے اور امداد کے منتظر افراد بھی شامل ہیں۔ طبی ذرائع کے مطابق جنوبی غزہ میں اسرائیلی فوج نے پانچ افراد کو نشانہ بنایا جو خوراک حاصل کرنے کے لیے جی ایچ ایف کے فوڈ ڈسٹری بیوشن پوائنٹ کے قریب موجود تھے۔ اس سے قبل بھی غزہ کے مختلف علاقوں میں امداد کے متلاشی کئی فلسطینیوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ وزارتِ صحت غزہ کا کہنا ہے کہ اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک 62 ہزار 686 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 57 ہزار 951...
    اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار او آئی سی کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے۔ وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سینیٹر محمد اسحاق ڈار جدہ پہنچ گئے، جہاں وہ اسلامی ممالک کی تعاون تنظیم او آئی سی کے وزرائے خارجہ کونسل کے 21ویں غیر معمولی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ یہ اجلاس او آئی سی سیکرٹریٹ جدہ میں منعقد ہوگا۔ اسحاق ڈار کا جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مستقل نمائندہ پاکستان برائے او آئی سی فواد شیر، سعودی عرب میں پاکستانی سفیر احمد فاروق اور جدہ میں پاکستانی قونصل جنرل خالد مجید نے استقبال کیا۔ او آئی سی اجلاس میں فلسطین کی موجودہ...
    لاہور: امریکی صدر ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد زائد ٹیرف اس لیے لگایا کہ وہ روس سے تیل خرید رہا تھا، مگر مودی نے امریکی ٹیکس بھارتی عوام پر تھوپ دیئے اور تیل خریداری جاری رکھی۔ اب انکشاف ہوا ہے کہ اس عمل سے کھرب پتی مکیش امبانی کو مالی فائدہ ہو رہا تھا، اسی لیے وہ ختم نہیں کیا گیا۔ گویا مودی نے گجراتی ہم وطن امبانی کی خاطر اپنے وطن کا نقصان کردیا۔ یہ لالچ واقربا پروی کی کوکھ سے جنم لیتی بدترین داستان ِغداری ہے۔ ہالینڈ کی تنظیم، ریسرچ آن انرجی اینڈ کلین ایئر کے مطابق بھارت میں مکیش امبانی کی جام نگر والی ریفائنری روسی تیل کی سب سے بڑی خریدار ہے۔...
    بیجنگ: چین کی وزارت تجارت نے بتایا ہے کہ حالیہ برسوں میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) نے علاقائی اقتصادی تعاون میں نئی پیش رفت کی ہے اور رواں سال جنوری سے جولائی تک ایس سی او کے رکن ممالک کے ساتھ تجارتی حجم 293.18 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ چین کے میڈیا کے مطابق گزشتہ 5 سال میں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے ساتھ چین کی تجارت کا حجم یکے بعد دیگرے 300 ارب ڈالر، 400 ارب ڈالر اور 500 ارب ڈالر سے تجاوز کرتے ہوئے  2024 میں 512.4 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ چین کی 2024 میں دیگر رکن ممالک سے ای کامرس درآمدات میں سال بہ سال 34...
    سینیٹ قائمہ کمیٹی کا اجلاس، عدم حاضری پر ارکان کی شدید تنقید کے بعد چیئرمین سی ڈی اے کمیٹی اجلاس میں پہنچ گئے ، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 19 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں چیئرمین سی ڈی اے کی عدم موجودگی پر چیئرمین کمیٹی اور کمیٹی ممبران کی جانب سے شدید برہمی کا اظہارکیا گیا۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ وہ کسی بات کا جواب نہیں دیتے اور نہ وہ یہاں آتے ہیں،ان کو فورا یہاں بلائیں،اگر چیئرمین نہ آئے تو ہم آج کوئی آرڈر جاری کر یں گے۔ سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ ہم کوئی فارغ نہیں بیٹھے ،وہ یہ سمجھتے ہیں کہ شاید...
    چینی وزیر خارجہ وانگ ژی 21 اگست کو پاکستان کا دورہ کریں گے، ان کے دورے کے دوران چھٹا پاک - چین وزرائے خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ اسلام آباد میں ہوگا۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار کی دعوت پر وانگ ژی دورہ پاکستان پر آئیں گے، پاک - چین اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت وانگ ژی اور اسحٰق ڈار کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ چینی وزیر خارجہ کا یہ دورہ اعلیٰ سطح کے روابط اور تعلقات کو مزید گہرا کرنے کا ذریعہ ہے۔چینی وزیر خارجہ کے دورے کے دوران پاک - چین تجارتی و معاشی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ 16...
    بھارت کے سابق کرکٹر عرفان پٹھان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی اہلیہ صفا بیگ کو شادی کے بعد سے سوشل میڈیا پر بارہا نشانہ بنایا گیا، کبھی نیل پالش لگانے پر تو کبھی بلرڈ (دھندلی) تصویر پوسٹ کرنے پر۔ ابتدا میں یہ سب دیکھ کر بہت دکھ ہوا۔ ایک انٹرویو میں عرفان پٹھان نے کہا کہ شروع میں برا لگتا تھا، لگتا تھا اس کی کوئی ضرورت نہیں۔ میرے لیڈر کے بارے میں اگر کوئی کچھ کہے تو اچھا نہیں لگتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ صفا بیگ گھر کی “لیڈر” ہیں، اور کسی بھی منفی تبصرے پر وہ تکلیف محسوس کرتے ہیں۔ مزید پڑھیں: آئی پی ایل نے عرفان پٹھان کو کمنٹری پینل سے باہر کیوں کردیا؟ اہم...
    بیجنگ :چینی وزارت تجارت کے مطابق حالیہ برسوں میں شنگھائی تعاون تنظیم نے علاقائی اقتصادی تعاون میں نئی پیش رفت حاصل کی ہے۔ ان میں اشیاء کی تجارت کا پیمانہ بڑھتا رہا۔ رواں سال کی پہلی ششماہی میں چین کی رکن ممالک کے ساتھ اشیا کی تجارت 247.7 ارب ڈالر تک پہنچی جو سال بہ سال 0.8 فیصد کا اضافہ ہے۔ گزشتہ پانچ برسوں میں شنگھائی تعاون تنظیم کے دیگر رکن ممالک کے ساتھ چین کی تجارت کا حجم 300 ارب ڈالر، 400 ارب ڈالر اور 500 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکا ہے اور 2024 میں یہ حجم 512.4 ارب ڈالر تک پہنچا ، جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔تجارت کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاری اور اقتصادی و تکنیکی تعاون...
    پاکستان کے نوجوان جیولین تھرور یاسر سلطان ایشین تھرونگ چیمپئن شپ کے لیے کوریا پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق یاسر سلطان کے کوچ فیاض بخاری بھی ان کے ہمراہ کوریا گئے ہیں۔ اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے بعد یاسر سلطان پاکستان کے اسٹار ایتھلیٹ ہیں، جنہوں نے گزشتہ ایشین تھروئنگ  چیمپئن شپ میں بھی میڈل جیتا تھا۔ ارشد ندیم اوربھارت کے نیرج چوپڑا اس ایونٹ میں شرکت نہیں کررہے ہیں۔ یاسر سلطان واحد پاکستانی ایتھلیٹ ہوں گے جو 22 اگست کو ایکشن میں نظر آئیں گے۔ یاسر سلطان کے کوچ  فیاض بخاری کے مطابق یاسر سے گزشتہ ایونٹ کی نسبت زیادہ بہتر کارکردگی کی امید ہے، پاکستان کو میڈل کا تحفہ دیں گے۔ جیولین تھرو کے ساتھ شاٹ پٹ،...
    راولپنڈی: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی راولپنڈی آفس میں تعینات سب انسپکٹر صارم علی خان واپس گھر پہنچ گئے۔ صارم علی خان جمعہ کو دفتر سے نماز جمعہ پڑھنے نکلے تھے لیکن واپس نہیں پہنچے تھے۔ بھائی کی درخواست سول لائن پولیس نے سب انسپکٹر صارم علی خان کے اغوا کے جرم میں مقدمہ درج کیا تھا۔ مدعی مقدمے کے مطابق سب انسپکٹر صارم علی خان 15 اگست کو گھر سے دفتر کے لیے نکلا تھا، جس کی گاڑی مسجد کے باہر سے ملی تھی۔ بھائی نے مقدمے میں بتایا تھا کہ صارم علی خان کا موبائل فون نمبر مسلسل بند ہے، نامعلوم افراد نے بھائی کو اغواء کر لیا۔ Tagsپاکستان
    چین کے وزیرِ خارجہ اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی پولیٹ بیورو کے رکن، مسٹر وانگ ای آج اسلام آباد پہنچیں گے۔ وہ پاکستان کے ڈپٹی وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے چین اور بھارت ایک دوسرے کو حریف نہیں، شراکت دار سمجھیں، چینی وزیر خارجہ دورے کے دوران دونوں وزرائے خارجہ چھٹے پاکستان چین اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت کریں گے۔ یہ مکالمہ پاکستان اور چین کے درمیان اعلیٰ سطحی رابطوں کا تسلسل ہے جس کا مقصد ’ہر موسم کی اسٹریٹجک شراکت داری‘ کو مزید گہرا کرنا ہے۔ یہ بھی پڑھیے چینی وزیر خارجہ کا دورہ بھارت: سرحدی کشیدگی میں کمی اور اعتماد کی بحالی ایجنڈے میں...
    سابق کپتان بابر اعظم امریکا سے وطن واپس پہنچ گئےبابر اعظم امریکا سے براستہ دبئی اور پھر لاہور پہنچے، انہوں نے ٹرینیڈاڈ سے واپسی پر چند روز امریکا میں قیام کیا جس کے بعد وطن واپس پہنچنے پر بابر کو ائیرپورٹ پر لینے کے لیے ان کے بھائی اور کزن پہنچے۔واضح رہے کہ پاکستان ون ڈے اسکواڈ کے اراکین گروپس میں پہلے ہی وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔بابر اعظم کو 3 ملکی ٹورنامنٹ اور ایشیا کپ کے لیے اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے، یہی وجہ ہے کہ بابراعظم ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ نہ بننے کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔
    ہینڈا ایئرپورٹ ٹوکیو پنچنے پر جاپان گورنمنٹ کے اعلیٰ افسران اور سفارتی حکام نے وزیر اعلیٰ پنجاب کا خیر مقدم کیا، جاپان میں متعین پاکستان کے سفیر نے پنجاب کے وفد کو خوش آمدید کہا۔ جاپان میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کی کثیر تعداد بھی وزیر اعلیٰ پنجاب کے استقبال کے لئے موجود تھی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف تھائی لینڈ سے جاپان پہنچ گئیں۔ وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہینڈا ایئرپورٹ ٹوکیو آمد ہوئی، مریم نواز شریف کا ٹوکیو ایئرپورٹ پہچنے پر پُرتپاک خیر مقدم کیا گیا۔ جاپان گورنمنٹ کے اعلیٰ افسران اور سفارتی حکام نے وزیراعلیٰ پنجاب کا خیر مقدم کیا، جاپان میں متعین پاکستان کے سفیر عبد الحمید نے پنجاب کے وفد کو خوش...
    رپورٹ کے مطابق صوبے میں بارشوں اور سیلاب سے 238 سڑکوں اور 266 مقامات کو نقصان پہنچا، سیلاب سے متاثرہ 47 روڈز کو مکمل طور پر ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا ہے جبکہ 172 سڑکوں کو جزوی طور پر ہلکی ٹریفک کے لیے بحال کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ نے خیبرپختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ سڑکوں، پلوں اور نالوں کی رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق صوبے میں بارشوں اور سیلاب سے 238 سڑکوں اور 266 مقامات کو نقصان پہنچا، سیلاب سے متاثرہ 47 روڈز کو مکمل طور پر ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا ہے جبکہ 172 سڑکوں کو جزوی طور پر ہلکی ٹریفک کے لیے بحال کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں...
    خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیلاب اور بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد اضافے کے بعد 323 تک پہنچ گئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ُپی ڈی ایم اے) کی جانب سے ہونے والی بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث صوبہ کے مختلف اضلاع میں اب تک ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق صوبے میں ہونے والی بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث مختلف حادثات میں اب تک 323 افراد جاں بحق اور 156افراد زخمی ہوئے۔ جاں بحق افراد میں 273 مرد، 29 خواتین اور 21 بچے شامل جبکہ زخمیوں میں 123 مرد، 23 خواتین اور 10 بچے شامل ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں...
    سٹی 42 :  آزاد کشمیر میں طوفانی بارشوں اور سیلابی صورتحال کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصانات رپورٹ ہوئے ہیں۔  اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (SDMA) کی رپورٹ کے مطابق حالیہ بارشوں اور کلاؤڈ برسٹ کے باعث 13 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوئے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سب سے المناک واقعہ مظفرآباد کی تحصیل نصیرآباد میں پیش آیا، جہاں کلاؤڈ برسٹ کے باعث ایک ہی گھر کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق افراد میں میاں بیوی اور ان کے چار بچے شامل ہیں۔ پاک بھارت جنگ کے واقعات کا عینی شاہد ؛ بھارت کی ہر حرکت وقت سے پہلے ہمارے پاس تھی؛ محسن نقوی رپورٹ کے مطابق حالیہ...
    رانا تنویر حسین—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ فوڈ سیکیورٹی رانا تنویر حسین ایران کے 4 روزہ دورے پر تہران پہنچ گئے۔دورے کا مقصد پاکستان اور ایران کے درمیان زرعی شعبے میں دو طرفہ تعاون کا فروغ ہے۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق رانا تنویر کے ایرانی وزیرِ زراعت سے ملاقات اور زرعی تعاون کے نئے اقدامات زیر غور آئیں گے۔اس موقع پر وفاقی وزیر رانا تنویر کا کہنا ہے کہ غذائی تحفظ یقینی بنانے کے لیے ایران کے ساتھ تکنیکی اور تحقیقی اشتراک بڑھایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان بیجوں کی بہتری اور فصلوں کی پیداوار بڑھانے پر بات ہو گی۔رانا تنویر نے کہا کہ جدید زرعی ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری کے تبادلے پر پیش رفت متوقع...
    —تصویر بشکریہ سوشل میڈیا امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن خیبر پختون خوا میں سیلاب سے سب سے زیادہ متاثرہ ضلع بونیر پہنچ گئے۔سب سے زیادہ متاثرہ علاقے پیر بابا میں گفتگو کرتے ہوئے امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ آزمائش کی گھڑی میں عوام صبر اور باہمی تعاون کا مظاہرہ کریں۔ —تصویر بشکریہ سوشل میڈیا انہوں نے کہا کہ الخدمت کے رضاکار اور ہمارے کارکن خدمت کے لیے موجود ہیں۔امیرِ جماعتِ اسلامی نے مزید کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں اپنی امدادی کارروائیوں کو بہتر، تیز اور شفاف بنائیں۔حافظ نعیم الرحمٰن نے یہ بھی کہا ہے کہ عوام کا پیسہ عوام پر ہی لگنا چاہیے۔
    پاکستان کا نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کامیابی سے مدار میں پہنچ گیا ہے اور بہترین کارکردگی کے ساتھ فعال ہے۔ پاکستان اسپیس اینڈ اپر اٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے ملک کے جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی کامیاب تعیناتی اور عملی تیاری کی تصدیقی کردی ہے۔ 31 جولائی 2025 کو یہ سیٹلائٹ چین کے ژیچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر (XSLC) سے بھیجا گیا تھا۔ کامیاب لانچ کے بعد، سیٹلائٹ نے گراؤنڈ اسٹیشنز کے ساتھ مستحکم رابطہ قائم کر لیا ہے اور ہائی ریزولوشن تصاویر حاصل کر کے زمین پر بھیجنا شروع کر دیں ہیں۔ جس سے مختلف قومی شعبوں کے لیے ڈیٹا کی دستیابی ممکن ہو سکے گی۔ یہ سیٹلائٹ اعلی معیار کی تصویری صلاحیت کا حامل ہے جو شہری منصوبہ...
    پشاور: کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ نے خیبرپختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ سڑکوں، پلوں اور نالوں کی رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق صوبے میں بارشوں اور سیلاب سے 238 سڑکوں اور 266 مقامات کو نقصان پہنچا، سیلاب سے متاثرہ 47 روڈز کو مکمل طور پر ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا ہے جبکہ 172 سڑکوں کو جزوی طور پر ہلکی ٹریفک کے لیے بحال کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ 47 سڑکیں ابھی تک ٹریفک کے لیے بند ہیں، سوات میں 25 سڑکیں سیلاب سے متاثر ہوئیں جس میں سے 2 پر مکمل طور پر ٹریفک بحال کردی گئی ہے، سوات میں 21 روڈز کو جزوی طور پر ہلکی ٹریفک کیلئے کھولا گیا ہے جبکہ...
    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز—فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف آج اپنے اہم سرکاری دورۂ جاپان پر ٹوکیو پہنچ رہی ہیں جہاں اُن کے شاندار استقبال کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ ٹوکیو کے مقامی فائیو اسٹار ہوٹل میں مسلم لیگ ن جاپان کے کارکنان اور پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد پہلے ہی جمع ہو چکی ہے۔پرجوش کارکنان بینرز اور پلے کارڈز اُٹھائے، نعرے لگاتے اور خوشی کا اظہار کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔استقبالیہ تقریب میں مسلم لیگ ن کے سابق انٹرنیشنل افیئرز کے جنرل سیکریٹری شیخ قیصر محمود، مسلم لیگ ن جاپان کے صدر ملک نور اعوان، چیئرمین ملک یونس، جنرل سیکریٹری شمس بٹ، سینیئر نائب صدر قدیر مغل، چوہدری عنصر، انفارمیشن سیکریٹری ملک کاشف اعوان، سینئر رہنما ناصر...
     سٹی 42: چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی  نے  لاہور میں وارث میر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام منعقدہ ایک سیمینار بعنوان "بھارت پر پاکستان کی عسکری اور سفارتی فتوحات کے عالمی اثرات" سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان نے جرات، حکمت اور یکجہتی سے اپنی خودمختاری کا دفاع کیا پاکستان کی عسکری و سفارتی فتوحات اور عالمی پذیرائی پر اظہار خیال کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا پاکستان نے جرات، حکمت اور یکجہتی سے اپنی خودمختاری کا دفاع کیا۔پاہلگام واقعے پر بھارت کا جھوٹا پراپیگنڈا دنیا کے سامنے بے نقاب ہوا۔پاکستان نے دفاع کے ساتھ تحمل کا مظاہرہ کیا تاکہ کشیدگی نہ بڑھے۔افواجِ پاکستان نے پیشہ ورانہ صلاحیت اور تیاری کا بہترین مظاہرہ کیا۔پاکستان نے امن کی خاطر مذاکرات...
    ایک بے گھر امریکی شخص نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سب سے پہلے ان کی تصویر پوسٹ کرکے بے گھر افراد کو پارک سے نکالنے کا اعلان کیا، اس اعلان کے چند دن بعد ہی بلڈوزر پہنچ گیا اور اس کا کیمپ اکھاڑ دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: امریکا: بے گھر افراد کی تعداد میں ہوشربا اضافہ کیوں ہو رہا ہے؟ بی بی سی نیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ اتوار کو واشنگٹن ڈی سی میں اپنے موٹرکیڈ کے دوران ایک بے گھر افراد کے کیمپ کو دیکھا۔ یہ منظر انہیں ناگوار گزرا اور انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر پیغام دیا کہ بے گھر افراد کو فوراً یہاں...
    ویب ڈیسک : وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار برطانیہ کے 3 روزہ سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے۔ پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے ایئرپورٹ پر اسحاق ڈار کا استقبال کیا۔  دورہ برطانیہ کے دوران اسحاق ڈار کی ملاقات برطانوی ڈپٹی وزیراعظم اینجلا رینر، برطانیہ کے پارلیمانی انڈر سیکریٹری برائے پاکستان ہیمش فالکنر، لارڈ واجد خان اور کامن ویلتھ کی سیکریٹری جنرل شِرلی ایورکور بوچوے سے ہوگی۔ وزیرخارجہ کے اِس دورے کا بنیادی مقصد پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانا اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، انٹرپرینیورشپ (کاروباری جدت) کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔  کسان کوٹارگٹڈڈ سبسڈی نہیں فصلوں کا ریٹ چاہئے:خالد محمود کھوکھر دورے کے دوران برطانوی اراکینِ پارلیمنٹ، کشمیری...
    ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار برطانیہ کے سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے۔وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اپنے تین روزہ سرکاری دورے (17 تا 19 اگست 2025) پر برطانیہ پہنچ گئے۔ اس موقع پر پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔دورہ برطانیہ کے دوران ڈپٹی وزیراعظم کی ملاقات برطانوی ڈپٹی وزیراعظم اینجلا رینر، برطانیہ کے پارلیمانی انڈر سیکریٹری برائے پاکستان ہیمش فالکنر، لارڈ واجد خان اور کامن ویلتھ کی سیکریٹری جنرل شِرلی ایورکور بوچوے سے ہوگی۔اس دورے کا بنیادی مقصد پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانا اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، انٹرپرینیورشپ (کاروباری جدت) کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔اس دورے کے دوران...
    — فائل فوٹو  پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے خیبرپختونخوا میں بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کی تفصیلات جاری کردیں۔پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق بارشوں اور سیلاب کے باعث 314 افراد جاں بحق جبکہ 156 زخمی ہوئے، جاں بحق ہونے والے افراد میں 264 مرد، 29 خواتین اور 21 بچے جبکہ زخمیوں میں 123 مرد، 23 خواتین اور 10 بچے شامل ہیں۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ بارشوں سے 159 گھروں کو نقصان پہنچا، 97 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ 62 گھر مکمل تباہ ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق صوبے میں 17 سے 19 اگست تک شدید بارشوں کا امکان ہے، بارشوں کا موجودہ سلسلہ 21 اگست تک جاری رہنے...
    پشاور+اسلام آباد(بیورو رپورٹ+اپنے سٹاف رپورٹر سے)وزیراعظم کی ہدایت پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی ٹیمیں امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے پشاور پہنچ گئیں۔ترجمان کے مطابق این ڈی ایم اے صوبائی حکومت اور پی ڈی ایم اے کو مکمل معاونت فراہم کر رہا ہے اور متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان پہنچایا جا رہا ہے۔ گزشتہ شام چیئرمین این ڈی ایم اے نے وزیراعظم کو موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ بھی دی تھی۔این ڈی ایم اے نے واضح کیا ہے کہ تمام سول اور عسکری ادارے باہمی رابطے میں ہیں اور امدادی کارروائیوں کی ہمہ وقت نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ ہنگامی صورتحال سے موثر طور پر نمٹا جا سکے۔محکمے نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ...