2025-11-04@02:48:43 GMT
تلاش کی گنتی: 5961

«تبلیغی جماعت کے ارکان»:

(نئی خبر)
    پشاور: نو منتخب وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے عہدہ سنبھالتے ہی پہلا اہم اقدام اٹھا لیا۔ دفتر پریس سیکرٹری برائے وزیر اعلی خیبر پختونخوا  کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی خاتون کارکن صنم جاوید سے متعلق معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا کو اپنے دفتر طلب کر لیا۔ وزیرِ اعلیٰ نے آئی جی پی سے صنم جاوید کے کیس پر تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت دی کہ معاملے کی تمام تفصیلات کل تک پیش کی جائیں۔ ذرائع کے مطابق آئی جی خیبرپختونخوا سے صنم جاوید کیس میں پیش رفت بھی مانگ لی گئی جبکہ پولیس حکام کو...
    پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)  نو منتخب وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے فوری بعد پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کا فیصلہ کر لیا ہے۔  وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کل 16 اکتوبر کو اڈیالہ جیل جائیں گے، جہاں وہ عمران خان سے ملاقات کریں گے۔ اس حوالے سے صوبائی حکومت نے وفاقی اور پنجاب حکومتوں کو باضابطہ طور پر مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔ مراسلہ محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کی جانب سے وفاقی سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری داخلہ پنجاب کو بھیجا گیا ہے، جس میں وزیرِ اعلیٰ کی عمران خان سے ملاقات کے لیے ضروری سیکیورٹی و انتظامی اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔ افغان حکومت...
    سٹی42:  خیبر پختون خوا صوبے کے اندر دہشتگردوں نے جنگ کو عروج پر پہنچا رکھا ہے اور سرحدوں پر پڑوسی ملک  کے طالبان حملے کر رہے ہیں، ایسے میں صوبے کی حکومت سنبھالنے والے  نئے وزیراعلیٰ نے پہلا کام یہ کیا کہ عدالتی مفرور صنم جاوید کے پشاور سے غائب ہو جانے کے واقعہ کا "سختی سے نوٹس" لے لیا۔ صنم جاوید لاہور کی انسداد دہشتگردی  کی عدالت سے نو مئی سانحہ کے دو مقدموں میں قید کی سزا پانے کے بعد سے مفرور ہے اور پشاور میں موجود تھی۔  کچھ روز پہلے وہ پشاور میں مبینہ طور پر اغوا ہو گئی۔ جس کا مقدمہ فوراً درج ہوا اور فوراً تفتیش کی گئی۔ آغا سراج درانی کی وفات پر...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نو منتخب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے عہدہ سنبھالتے ہی پی ٹی آئی کی خاتون کارکن صنم جاوید کے گرفتاری کے معاملے کا نوٹس لے لیا۔ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا کو اپنے دفتر طلب کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے انسپکٹرز جنرل پولیس سے صنم جاوید کے معاملے پر رپورٹ بھی طلب کی۔ وزیر اعلی نے آئی جی کو ہدایت کی کہ معاملے پر تفصیلی رپورٹ کل تک جمع کی جائے۔قبل ازیں نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا۔ پشاور میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سے حلف لیا۔ کوئٹہ، افغان مہاجرین سے 7 دن میں گھر...
    اسلام آباد: نیپرا نے کراچی سمیت ملک بھر کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کردی۔نیپرا نے کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی 8 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابقبجلی کی قیمت میں اضافہ اگست 2025 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی ند میں کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حکومتی پالیسی کی گائیڈ لائنز کے مطابق اطلاق کے الیکڑک صارفین پر بھی ہوگا۔نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ بجلی صارفین سے وصولی اکتوبر کے بلوں میں کی جائے گی جب کہ سی پی پی اے نے اگست کی ایڈجسٹمنٹ میں 19 پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگا تھا۔
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2025ء) پنجاب حکومت کے فلاحی منصوبے دھی رانی پروگرام کے تحت لاہور میں ایک عظیم الشان اجتماعی شادیوں کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں 103 بیٹیاں باعزت طریقے سے اپنے نئے گھروں کو رخصت ہوئیں۔ ان میں 18 اقلیتی بیٹیاں اور ایک خصوصی بیٹی بھی شامل تھیں۔تقریب میں صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ اور صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ نے کہا کہ میں بطور وزیر اپنی بہنوں اور بیٹیوں کو دھی رانی پروگرام میں شادی کی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ یہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا...
    پاکستان کا سلامتی کونسل میں لیبیا کے خودمختار سیاسی حل کی حمایت کا اعادہ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 October, 2025 سب نیوز نیویارک(آئی پی ایس ) پاکستان نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں اقوامِ متحدہ کے امدادی مشن برائے لیبیا پر بریفنگ کے دوران لیبیا کی خودمختاری، قومی وحدت اور شفاف سیاسی عمل کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔پاکستان کے نگران مستقل مندوب برائے اقوامِ متحدہ، سفیر عثمان اقبال جدون نے کہا کہ پاکستان ایک لیبیا کی قیادت اور ملکیت پر مبنی روڈ میپ کو استحکام کی ضمانت سمجھتا ہے اور اس حوالے سے مشن کے کردار کو مزید مضبوط بنانے کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے اقوامِ متحدہ کی خصوصی نمائندہ ہنا ٹیٹے کی کوششوں کو سراہتے...
    اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے بدھ کے روز ایکس پر جاری بیان میں خیبر پختونخوا میں حکومت کی پرامن منتقلی پر صوبائی اسمبلی کے ارکان کو مبارکباد دی ہے۔ عمران خان نے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے لیے کہا کہ وہ ان کے اوپننگ بیٹسمین ہیں، جنہیں پُراعتماد انداز میں کھیلنا چاہیے۔ یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی نے بطور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا عہدے کا حلف اٹھا لیا بیان میں عمران خان نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے، اس کے کارکنوں کو محض اختلافِ رائے کی بنیاد پر ’غدار یا ریاست دشمن‘ قرار دینا خطرناک رجحان ہے۔ ’سیاسی اختلاف کو ملک دشمنی سے جوڑنا جمہوری...
    سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے 30 ویں وزیراعلیٰ بن گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 15 October, 2025 سب نیوز پشاور:پاکستان تحریکِ انصاف کے سہیل آفریدی نے بطور 30 ویں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ کے پی گورنر ہاؤس میں نومنتخب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی حلف برداری تقریب ہوئی، حلف برداری تقریب میں سیاسی و سماجی شخصیات، پی ٹی آئی کی مرکزی و صوبائی قیادت نے شرکت کی۔ حلف برداری تقریب میں اعلیٰ سرکاری حکام بھی شریک ہوئے، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے عدالتی احکامات کی روشنی سہیل آفریدی سے بطور وزیر اعلیٰ عہدے کا حلف لیا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ...
    مائیکروسافٹ نے اپنا پہلا ان ہاؤس مصنوعی ذہانت پر مبنی امیج جنریٹر ایم اے آئی امیج ون (MAI-Image-1) متعارف کروا دیا ہے، جس کے بارے میں کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ رفتار، معیار اور حقیقت پسندی کے لحاظ سے اوپن اے آئی کے سورا اور گوگل کے نینو بنانا ماڈلز سے بہتر ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کیا مائیکروسافٹ کا نیا اے آئی ماڈل صارفین کی سیکیورٹی کے لیے خطرناک ہے؟ مائیکروسافٹ کے مطابق یہ نیا ماڈل فوٹو ریئلسٹک تصاویر بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، جو روشنی، عکس، بناوٹ اور قدرتی مناظر کو نہایت حقیقت سے قریب انداز میں ظاہر کرتا ہے۔ مائیکروسافٹ کا دعویٰ ہے کہ ایم اے آئی امیج ون نہ صرف تیزی سے نتائج فراہم کرتا ہے بلکہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نےسابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے آغا سراج درانی کی مغفرت اور بلند درجات کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ مرحوم آغا سراج درانی ہمارے عزیز بھائی تھے ان کے جانے پر دل غمگین ہے، غم کی اس گھڑی میں اہل خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آغا سراج درانی باوقار، شفیق اور مخلص رہنما...
    کھاریاں کے ایک سرکاری کالج کی چھت پر پاکستان کے قومی پرچم کے ساتھ مریم نواز کی تصویر والا جھنڈا لہرا دیا گیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کالج کی چھت پر قومی پرچم کے ساتھ ایک جھنڈے پر مریم نواز کی تصویر بھی موجود ہے، جسے دیکھ کر کئی سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو دیکھنے کے بعد مریم نواز اور مسلم لیگ ن پر تنقید کی جبکہ کئی صارفین یہ سوال کرتے نظر آئے کہ یہ ویڈیو اصل ہے یا آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) سے تیار کی گئی ہے۔ کھاریاں میں سرکاری کالج کے چھت پر پاکستان کے قومی پرچم کے ساتھ مریم نواز کی تصویر...
    پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اکتوبر2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی سہیل آفریدی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کے عہدے کا حلف اٹھالیا، حلف برداری کی یہ تقریب گورنر ہاؤس پشاور میں منعقد ہوئی جہاں گورنر خیبرپختونخواہ فیصل کریم کنڈی نے نو منتخب وزیراعلیٰ سے عہدے کا حلف لیا۔ تفصیلات کے مطابق سہیل آفریدی کے حلف کی راہ اس وقت ہموار ہوئی جب پشاور ہائیکورٹ نے نومنتخب وزیر اعلیٰ کے انتخاب کیخلاف جے یو آئی ف کی درخواست خارج کردی، پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس سید ارشدعلی اور جسٹس وقاراحمد نے جے یو آئی ف کی درخواست پر سماعت کا آغاز کیا تو پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے اعتراض اٹھاتے مؤقف اپنایا کہ ’گزشتہ...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سابق سپیکر صوبائی اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر مرحوم کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) سی ایم ہائوس سے جاری بیان کے مطابق آغا سراج کے انتقال کی خبر ملتے ہی وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ، وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار، سابق وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ، وزراسعید غنی، اساعیل راہو اور دیگر پارٹی رہنماؤں کےساتھ آغا سراج درانی کی رہائش گاہ پہنچ گئے اور مرحوم کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ آغا سراج درانی کی میت کو ان کے آبائی علاقے گڑہی یاسین ضلع شکارپور لے جایا جائے گا...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2025ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین و وفاقی وزیر برائے تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) اپنے تعزیتی بیان میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آغا سراج درانی ایک باوقار، شائستہ اور سیاسی روایات کے پاسدار رہنما تھے جنہوں نے جمہوری عمل کے استحکام اور سندھ کی عوامی نمائندگی میں نمایاں کردار ادا کیا۔ ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت اور تمام کارکنان سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ملائیشیا کے شہر جوہر بارو میں جاری سلطان آف جوہر جونیئر ہاکی کپ میں پاکستان کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 2-3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔میچ کے دوران پاکستان کی جانب سے دونوں گول سفیان خان نے اسکور کیے، تاہم نیوزی لینڈ کی ٹیم نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے برتری حاصل کرلی۔پاکستان ٹیم اب اپنا اگلا میچ 17 اکتوبر کو مضبوط حریف آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔ اس سے قبل قومی جونیئر ٹیم نے بھارت کے خلاف دلچسپ مقابلے میں 3-3 گول سے میچ برابر کیا تھا۔ایونٹ میں پاکستان کی کارکردگی کو برقرار رکھنے کے لیے اگلا میچ ٹیم کے لیے نہایت اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
    پشاور: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے خیبر پختونخوا کے نومنتخب وزیراعلیٰ کے لیے خاص ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق   خیبر پختونخوا  کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی حلف برداری اور صوبائی  کابینہ کے حوالے سے  بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہدایات پارلیمانی پارٹی (کے پی کے) کو پہنچا دی گئی ہیں۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ  صوبائی کابینہ منتخب کرنے کا مکمل اختیار نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو دے دیا گیا ہے۔ سہیل آفریدی منتخب نمائندے یا ٹکٹ ہولڈرز میں سے کابینہ تشکیل دیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کا ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز سے متعلق پیغام سہیل آفریدی تک پہنچا دیا گیا...
    سیکرٹری پاور ڈویژن نے کہا ہےکہ ملک میں نیٹ میٹرنگ 6 ہزارمیگاواٹ تک پہنچ گئی ہے اور گرڈ پر نیٹ میٹرنگ کا لوڈ بڑھنے سے سسٹم کے استحکام کو خطرہ ہے۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی پاور میں بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری پاور نے بتایاکہ سولر کی وجہ سے گرڈ سسٹم پر بوجھ ہے، نیٹ میٹرنگ انقلاب برپا کر رہا ہے اور پاکستان میں نیٹ میٹرنگ 6 ہزارمیگاواٹ تک پہنچ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ آف گرڈ سولر کی صلاحیت 12ہزارمیگاوٹ سے بڑھ چکی ہے، آف گرڈ سولر کا تخمینہ سیٹلائٹ امیجز کے ذریعے لگایا گیا، گرڈ پر نیٹ میٹرنگ کا لوڈ بڑھنے سے سسٹم کے استحکام کو خطرہ ہے تاہم کوشش کررہے ہیں ملک کو لوڈشیڈنگ فری کیا جائے۔سیکرٹری پاور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: ملک میں نیٹ میٹرنگ کے تحت بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 6 ہزار میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے، تاہم اس تیزی سے بڑھتی ہوئی پیداوار نے سسٹم کے استحکام کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پاور کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری پاور نے بتایا کہ ملک میں سولر انرجی تیزی سے مقبول ہو رہی ہے اور نیٹ میٹرنگ کے ذریعے بجلی کی پیداوار ایک نئے انقلاب کی شکل اختیار کر رہی ہے۔ ان کے مطابق نیٹ میٹرنگ سے حاصل ہونے والی بجلی کا حجم اب 6 ہزار میگاواٹ تک جا پہنچا ہے جب کہ آف گرڈ سولر کی صلاحیت بھی 12 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر چکی ہے، جس...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے سابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) بدھ کو جاری بیان میں پروفیسر احسن اقبال نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آغا سراج درانی کا انتقال ملک کے سیاسی و پارلیمانی حلقوں کے لیے بڑا نقصان ہے، انہوں نے جمہوریت کے استحکام اور پارلیمانی روایات کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا، ان کی خدمات کو ہمیشہ احترام کے ساتھ یاد رکھا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم...
    لاہور ٹیسٹ: نعمان علی کے دس شکار، پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دے دی WhatsAppFacebookTwitter 0 15 October, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) پاکستان نے جنوبی افریقا کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 93 رنز سے شکست دے کر سیریز کا فاتحانہ آغاز کردیا۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں 277 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقی ٹیم 183 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ چوتھے روز کھیل کا آغاز ہوا تو پہلی اننگز کے سنچورین ٹونی ڈی زورزی (16) تیسری ہی گیند پر شاہین آفریدی کے ہاتھوں ایل بھی ڈبلیو ہوگئے۔ 55 رنز کے مجموعی اسکور پر ٹرسٹان اسٹبس نعمان علی کا شکار بن گئے۔رائن ریکلٹن اور ڈیوالڈ بریوس نے 73 رنز کی...
    اسلام آباد کی مشہور ہاؤسنگ اسکیم پر سی ڈی اے کا شکنجہ ، 42 ملین کے واجبات کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے پلاننگ وِنگ، ڈائریکٹوریٹ آف ہاؤسنگ سوسائٹیز نے زراج گروپ پرائیویٹ لمیٹڈ کو زراج ہاؤسنگ اسکیم کے لے آئوٹ پلان کی شرائط و ضوابط پر عمل درآمد نہ کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔نوٹس کے مطابق زراج ہاؤسنگ اسکیم کا ابتدائی لے آئوٹ پلان 6 ستمبر 2004 کو 1250 کنال اراضی پر منظور کیا گیا تھا، جس کے بعد 22 جولائی 2005 کو اس کا پہلا ترمیم شدہ اور توسیعی پلان 1461.80 کنال رقبے پر منظور کیا گیا۔ اس کی این او سی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ نے سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ آغا سراج درانی ایک مدبر، اصول پسند اور کہنہ مشق سیاست دان تھے جنہوں نے جمہوریت کے استحکام اور پارلیمانی روایات کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا۔ سید غلام مصطفیٰ شاہ نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غم اور دکھ کی اس گھڑی میں وہ سوگوار خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آغا سراج درانی پاکستان پیپلز پارٹی کا قیمتی اثاثہ تھے، ان...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں اسپیکر نے کہا کہ آغا سراج درانی کے انتقال کی خبر سن کر دلی صدمہ پہنچا۔ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں وہ غمزدہ خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔ سردار ایاز صادق نے آغا سراج درانی کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک مدبر اور زیرک سیاست دان تھے جنہوں نے جمہوری اقدار کے فروغ اور پارلیمانی روایات کی مضبوطی کے لیے نمایاں کردار ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آغا سراج درانی...
    پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ شرمین علی نے اپنی طلاق اور اس کے بعد پیش آنے والی ذہنی مشکلات کے بارے میں انکشاف کیا ہے۔ میرا درد نہ جانے کوئی، سنگِ مر مر، آتش، قسمت، پیار کے صدقے، پر دیس اور دل بنجارا جیسے مقبول ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ شرمین علی نے حال ہی میں ایک مارننگ میں گفتگو کے دوران اپنی ذاتی زندگی پر کھل کر بات کی۔ شرمین علی نے بتایا کہ ان کی زندگی میں طلاق سب سے مشکل مرحلہ تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ مضبوط مزاج کی مالک رہی ہیں، لیکن علیحدگی کے فیصلے کے بعد ان کے اندر خوف اور عدم تحفظ کے احساسات پیدا ہوئے۔ انہوں...
    ---فائل فوٹو  وزیرِ خزانہ محمد اور نگزیب نے دورۂ امریکا کے دوران وائٹ ہاؤس میں امریکی انتظامیہ کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی ہے۔حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق محمد اورنگزیب نے امریکی صدر کے معاون خصوصی برائے بین الاقوامی اقتصادی تعلقات، ایموری کاکس، وسطی ایشیائی امور کے سینئر ڈائریکٹر رکی گل، اکنامک ایڈوائزر کونسل کے قائم مقام چیئرمین پیئر یارڈ سے ملاقات کی ہے۔اعلامیے میں جولائی میں امریکی وزیرِ تجارت ہاورڈ لٹنک اور یو ایس ٹی آر (تجارتی نمائندہ) ایمبیسیڈر گریر کے ساتھ ملاقات کا بھی ذکر ہے۔حکومتی اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران باہمی فائدہ مند نتائج کے لیے تجارت پر حالیہ اتفاق رائے کو وسیع تر اقتصادی شراکت میں بدلنے پر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے سابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے آغا سراج درانی کی سیاسی اور عوامی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جمہوری اقدار کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا۔ صدر مملکت نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے دعا کی کہ الّلہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔\932
    آج 72 سال کی عمر میں انتقال کرنے والے آغا سراج درانی سندھ کی سیاست کا ایک نمایاں نام تھے جو پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سرکردہ رہنما کی حیثیت سے سندھ کی سیاست میں کئی دہائیوں سے فعال رہے۔ آغا سراج درانی 2013 سے 2024 تک سندھ اسمبلی کے اسپیکر کے اہم آئینی عہدے پر فائز رہے۔ ان کا یہ عہدہ ان کے کیریئر کا ایک نمایاں دور رہا، آغا سراج درانی مختصر مدت کے لیے سندھ کے قائم مقام گورنر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے تھے۔ یہ بھی پڑھیے: پیپلز پارٹی کے اویس قادر شاہ سندھ اسمبلی کے بارہویں اسپیکر منتخب اپنے سیاسی سفر کے دوران، وہ سندھ میں بلدیات اور دیگر محکموں...
    اداکارہ شرمین علی نے بتایا کہ انہوں نے دماغی صحت کی بہتری کے لیے طلاق لی تھی، مگر وقت گزرنے کے ساتھ ان کے اندر رشتوں کے کھو جانے کا خوف پیدا ہوگیا ہے۔ شرمین علی نے حال ہی میں ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی اور طلاق کے فیصلے سے متعلق کھل کر بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ طلاق کا فیصلہ ان کا اپنا تھا اور اس معاملے پر بات کرنا ان کے لیے نہایت مشکل ہے۔ شرمین علی کا کہنا تھا کہ علیحدگی کا فیصلہ انہوں نے اپنی دماغی صحت کی بہتری کے لیے لیا تھا اور اس وقت انہیں مکمل یقین تھا کہ وہ درست قدم اٹھا رہی...
    لاہور ٹیسٹ میں جنوبی افریقی ٹیم 277 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مشکلات کا شکار ہے۔ چوتھے روز کھیل کا آغاز ہوا تو پہلی اننگز کے سنچورین ٹونی ڈی زورزی (16) تیسری ہی گیند پر شاہین آفریدی کے ہاتھوں ایل بھی ڈبلیو ہوگئے۔ 55 رنز کے مجموعی اسکور پر ٹرسٹان اسٹبس نعمان علی کا شکار بن گئے۔ رائن ریکلٹن اور ڈیوالڈ بریوس کریز پر موجو ہیں۔ پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے تین اور شاہین آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی ہے۔
    راولپنڈی: بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے 26نومبر احتجاج کیس میں فرد جرم کی کارروائی اور مقدمہ چیلنج کر دیا جس پر فرد جرم کی کارروائی ٹل گئی۔ علیمہ خان نے عدالت کا دائرہ اختیار کو بھی چیلنج کیا ہے۔ عدالت نے درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے علیمہ خان کے جاری ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے۔ درخواست میں موقف اپنایا کہ علیمہ خان پر احتجاج کا نہیں عمران خان تک پیغام پہنچانے کا الزام ہے، آئین ہر کسی کو بولنے کی اجازت دیتا ہے۔ پیغام پہنچانے پر دہشت گردی کی دفعہ 7 اے ٹی اے نہیں لگتی اور اگر پیغام پہنچانا دہشت گردی ہے تو یہ میڈیا نے بھی پیغام...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں اقوامِ متحدہ کے امدادی مشن برائے لیبیا (UNSMIL) پر ہونے والی بریفنگ کے دوران لیبیا کی خودمختاری، قومی اتحاد اور شفاف سیاسی عمل کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا ہے۔اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے نگران مستقل مندوب، سفیر عثمان اقبال جدون نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان لیبیا کی قیادت اور اس کی ملکیت پر مبنی روڈ میپ کو استحکام کی بنیاد سمجھتا ہے، اور اس حوالے سے امدادی مشن کے کردار کو مزید مؤثر بنانے کی حمایت کرتا ہے۔سفیر عثمان نے لیبیا میں اقوامِ متحدہ کی خصوصی نمائندہ ہنّا ٹیٹے کی امن، قومی مفاہمت اور سیاسی استحکام کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا، اور اس عمل...
    پشاور‘ کراچی (بیورو رپورٹ +نوائے وقت رپورٹ) پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپی کے کے نئے وزیرِاعلیٰ کی حلف برداری میں تاخیر سے متعلق پاکستان تحریکِ انصاف کی آرٹیکل 255 کے تحت دائر آئینی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ پشاور ہائیکورٹ نے گورنر خیبرپی کے فیصل کریم کنڈی کو نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے آج 4 بجے تک حلف لینے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ  4 بجے تک اگر گورنر حلف نہ لے تو پھر سپیکر حلف لے لے۔ فیصلے کے مطابق علی امین گنڈاپور نے استعفیٰ دے دیا تھا، قانون کے مطابق نئے وزیر اعلیٰ کا انتخاب کیا جانا ہے، قانون کے مطابق نئے وزیر اعلیٰ سے حلف لینا ضروری ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد ( آن لائن) تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے حالیہ واقعے کے بعد جعلی خبروں، ڈیپ فیک ویڈیوز اور جھوٹے بیانیوں کے پھیلاؤ پر حکومت نے سخت ایکشن کا اعلان کرتے ہوئے فیک نیوز نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق پی سی سی آئی اے کے تحت مرکزی کرداروں کی فہرست تیار کر لی گئی ہے اور ان کے خلاف فوجداری مقدمات درج کیے جائیں گے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ اور خصوصی یونٹس کی جانب سے آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں میں اہم گرفتاریاں متوقع ہیں۔ حکومتی ذرائع کے مطابق ڈیپ فیک لیبارٹری فعال کر دی گئی ہے، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی جعلی ویڈیوز اور...
    انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے بانی پی ٹی آئی کی بہن عدالت میں پیش نہیں ہوئیں، حاضری معافی کی درخواست مسترد کردی 26 نومبر احتجاج کے حوالے سے کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے علیمہ خان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے علیمہ خان کے خلاف تھانہ صادق آباد میں درج 26 نومبر ڈی چوک احتجاج کیس کی سماعت کی، اس دوران عدالت نے علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔تھانہ صادق آباد احتجاج کیس میں آج علیمہ خان پر فرد جرم عائد ہونا تھی، تاہم علیمہ خان عدالت میں پیش نہیں ہوئیں، جس پر عدالت...
    قومی ادارہ برائے تعلیمی پیشہ ورانہ ترقی نے سیاحت اور مہمان نوازی کی صنعت میں خصوصی تربیتی پروگرام کا آغاز کردیا ہے۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ پروگرام وزارتِ سیاحت کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کی قدرتی حسن سے مالامال وادی رازَن سیاحت کا نیا مرکز بن گئی اس پروگرام کا مقصد قومی سطح کے اہم شعبوں میں پیشہ ورانہ ترقی کو فروغ دینا اور مملکت کے وژن 2030 کے اہداف کی تکمیل میں معاونت فراہم کرنا ہے۔ جمعرات سے شروع ہونے والے اس پروگرام کے تحت مختلف مضامین اور تعلیمی سطحوں کے اساتذہ سیاحت اور مہمان نوازی کے شعبے سے متعلق اپنی معلومات میں اضافہ کر سکیں گے اور یہ سمجھ سکیں...
    اسلام آباد: ایف بی آر کے چیف ایڈمن رانا وقار علی پر بدعنوانی کے الزامات ثابت ہونے پر وزیراعظم نے عہدے سے فارغ کر دیا۔ دستاویز کے مطابق گریڈ 20 کے رانا وقار علی پر مالی بدعنوانی کے الزامات سامنے آئے تھے۔ وزیراعظم نے انکوائری رپورٹ کی سفارشات کی روشنی میں رانا وقار علی کو سروس سے ڈسمس کر کے سید نسیم حسین رضوی کو ہئیرنگ افسر مقرر کیا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق رانا وقار علی کے پاس ایپلٹ اتھارٹی کے سامنے 30 دنوں میں فیصلہ چیلنج کرنے کا اختیار ہے۔
    فائل فوٹو کراچی میں ناردرن بائی پاس کے قریب افغان کیمپ کی خالی زمین پر لینڈ مافیا کے قبضے کا خدشہ سامنے آیا ہے۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ایسٹ عرفان بلوچ نے افغان کیمپ سے متعلق پولیس چیف کو خط لکھ دیا۔ڈی آئی جی ایسٹ کے خط میں کہا گیا ہے کہ افغان کیمپ کی خالی زمین سے متعلق ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے)، ڈپٹی کمشنر اور پولیس افسران پر مشتمل کمیٹی بنائی جائے۔عرفان بلوچ نے خط میں مزید کہا گیا کہ افغان کیمپ کی خالی زمین کا سروے اور اراضی ایم ڈی اے قبضے میں لے۔انہوں نے خط میں یہ بھی بتایا کہ افغان کیمپ میں 3 ہزار سے زائد گھروں میں 15 ہزار افغان رہائش پذیر...
    حکومت نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) سے متعلق جعلی خبروں کے پھیلاؤ کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فیک نیوز پھیلانے والے نیٹ ورکس کی نشاندہی کرلی گئی اور اس عمل میں ملوث مرکزی کرداروں کی فہرست بھی تیار کر لی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: تحریک لبیک پاکستان کے احتجاج کے پیچھے کیا مقاصد کار فرما تھے؟ جعلی خبریں پھیلانے والے عناصر کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے، جبکہ ایف آئی اے سائبر کرائم و دیگر خصوصی یونٹس کو فوری گرفتاریوں کے احکامات دے دیے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ڈیپ فیک لیب میں جعلی آڈیوز اور ویڈیوز کی فرانزک جانچ...
    کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب میں چیئرمین پی پی نے کہا کہ 2022ء میں جب میں وزیر خارجہ تھا تو پاکستان کی تاریخ میں بدترین سیلاب آیا، سندھ، بلوچستان ڈوبا ہوا تھا اور جنوبی پنجاب کے کچھ علاقے بھی متاثر ہوئے لیکن وزیراعظم شہباز شریف نے فوری طور پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگروام کو مالی مدد پہنچانے کے لیے استعمال کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ کا مقابلہ کسی شہر یا صوبے سے نہیں بلکہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک سے ہے۔ وہ آرٹس کونسل کراچی میں میاں رضا ربانی کی لکھی ہوئی کتاب The smile snatchers کی تقریب رونمائی سے خطاب کررہے تھے۔ تقریب میں وزیراعلی سندھ سید...
    پشاور ہائیکورٹ نے نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے سے متعلق دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں عدالت نے کیس کی سماعت کی، جس دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ گورنر اس وقت سرکاری دورے پر ہیں اور کل دوپہر دو بجے وطن واپس آئیں گے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آیا گورنر نے حلف برداری کے حوالے سے کوئی رضامندی ظاہر کی ہے یا نہیں؟ اس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ گورنر کی واپسی کے بعد ہی فیصلہ ہوگا، اور انہوں نے عامر جاوید ایڈووکیٹ کو اپنے نمائندے کے طور پر نامزد کیا ہے۔ عامر جاوید ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ گورنر کل واپس آ جائیں گے،...
    پنجاب کے تمام ٹول پلازوں پر پرچی کا نظام ختم، مکمل ڈیجیٹلائزیشن کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 October, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )پنجاب کے تمام ٹول پلازوں پر پرچی کا نظام ختم کرنے اور مکمل ڈیجیٹلائزیشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے خصوصی اجلاس میں مختلف محکموں نے ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی، جن میں ٹرانسپورٹ، تعمیرات، توانائی بچت اور شہری خوبصورتی کے منصوبے شامل تھے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ اب 38 ٹول پلازوں پر موٹروے کی طرز پر ون ایپ، ون سسٹم متعارف کرایا جائے گا تاکہ عوام کو سہولت میسر ہو اور آمدورفت میں شفافیت اور تیزی آئے۔اجلاس میں 5 بڑی سڑکوں کی تعمیر، مرمت...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2025ء) صدرمملکت آصف علی زرداری نے بصارت سے محروم افرادحقوق کے تحفظ کے حکومتی عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری اور پاکستان بھر کے تمام سرکاری اور نجی ادارے ملک کی سماجی اور اقتصادی ترقی میں بصارت سے محروم افراد کی قابل ذکر صلاحیتوں سے استفادہ کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدرِ مملکت نے ان خیالات کا اظہار سفید چھڑی کے تحفظ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔صدرِ مملکت نے بنیادی حقوق کے تحفظ، آزادی کو فروغ دینے، اور بصری چیلنجز کے ساتھ زندگی گزارنے والے ہر فرد کے موروثی وقار کو برقرار رکھنے...
    ---فائل فوٹو  وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹماٹر اور سبزیوں کے نرخ میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا۔ اس دوران انہوں نے نرخ میں کمی اور دستیابی یقینی بنانے کےلیے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔اجلاس کے دوران پنجاب بھر میں سبزیوں کے لیے بھی یکساں طرز اور ڈیزائن کی ریڑھیاں مہیا کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ مارکیٹ اسٹاف کی یکساں یونیفارم، شیڈ اور شاپس بھی ایک جیسی بنائی جائیں گی۔
    ---فائل فوٹو  پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کا چناؤ قانونی طریقے سے ہوا، اپوزیشن جو کرنا چاہتی ہے کرے۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران اسد قیصر نے کہا کہ اپوزیشن اپنے آپ کو ویسے ہی شرمندہ کرنا چاہتی ہے، ان کی غلط فہمی ہے کہ ہمارے ووٹ پر ڈاکا ڈالیں گے، کل 90 ووٹ پڑے، ان میں سے کوئی بھی بانی پی ٹی آئی کے فیصلے کے خلاف نہیں جا سکتا، ہم ہر حد تک جائیں گے، ہم نے ووٹ کی حفاظت کی اب اپنی حکومت کی حفاظت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس ہم گئے کہ صوبے کے مسائل حل کرنے ہیں، صوبے میں امن...
    —فائل فوٹو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے استعفے اور نئے وزیراعلیٰ کی حلف برداری کے معاملے پر گورنر کے پی نے اپنا جواب پشاور ہائی کورٹ میں جمع کرانے کے لیے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو بھیج دیا۔گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کے استعفے کی منظوری کا انتظار کیوں نہیں کیا گیا؟ جب وزیراعلیٰ کا عہدہ خالی ہی نہیں ہوا تو دوسرا وزیراعلیٰ کیسے منتخب ہو سکتا ہے؟ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے ذریعے پشاور ہائی کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں گورنر کے پی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت استعفیٰ وصول کرنے والے کو دیکھنا ہوتا ہے کہ استعفیٰ اصلی ہے کہ نہیں۔ نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ دوران...
    سرکاری ذرائع کے مطابق حکومت سے ہدایات ملتیں تو نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا جاتا، ممکنہ طور پر موجودہ  صورت حال کی وجہ سے ہدایات جاری نہیں کی گئیں ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں نئے قائد ایوان کے انتخاب کے باوجود علی امین گنڈاپور کی کابینہ تاحال برقرار ہے۔ علی امین گنڈاپور کی جانب سے تشکیل کردہ کابینہ کی تحلیل نہ ہو سکی جبکہ انکے مستعفی ہونے پر ان کی کابینہ کو تحلیل کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری نہیں کیا گیا، نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے سے کابینہ ارکان برقرار ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق حکومت سے ہدایات ملتیں تو نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا جاتا، ممکنہ طور پر موجودہ  صورت حال کی وجہ سے ہدایات جاری نہیں کی...
     مرید  کے پولیس نیسب انسپکٹر محمد افضل کی مدعیت میں  امیر ٹی ایل پی سعد رضوی، انس رضوی سمیت علامہ فاروق الحسن، مولانا سجاد سیفی، مفتی وزیرعلی  کے خلاف سکیورٹی فورسز پر حملے کا مقدمہ    درج  کر لیا ہے ۔ایف آئی آر میں  امیر ٹی ایل پی سعد رضوی، انس رضوی سمیت علامہ فاروق الحسن، مولانا سجاد سیفی، مفتی وزیرعلی سمیت کارکنوں کو نامزد کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے وا لوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔مقدمے میں دہشت گردی، قتل، اقدام قتل، اغوا اور ڈکیتی سمیت 32 دفعات شامل کی گئی ہیں۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پنجاب اسمبلی کے سپیکر ملک محمد احمد خان کے نام خط میں انہیں کامن ویلتھ پارلیمنٹری ایسوسی ایشن (سی پی اے) کی جانب سے 68ویں کامن ویلتھ پارلیمانی کانفرنس کے دوران "کامن ویلتھ پارلیمنٹیرین آف دی ایئر" کے اعزاز سے نوازے جانے پر مبارکباد پیش کی۔ منگل کو اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نےکہا کہ یہ قابلِ فخر اعزاز نہ صرف اسپیکر پنجاب اسمبلی کی جمہوری اقدار، اعلیٰ پارلیمانی کارکردگی اور ادارہ جاتی اصلاحات سے وابستگی کا اعتراف ہے بلکہ یہ پوری قوم کے لیے باعثِ فخر بھی ہے۔ اُنہوں نے اس امر پر مسرت کا اظہار کیا کہ کسی ایشیائی...
     پشاور ہائیکورٹ نے نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کے لیے گورنر خیبرپختونخوا کی دستیابی معلوم کرنے کا حکم دے دیا۔خیبر پختونخوا کے نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لینے کے لیے دائر درخواست پر سماعت چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کی، عدالت نے سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا جس میں حکم دیا گیا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نو منتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے گورنر خیبر پختونخوا کی دستیابی معلوم کریں، ایڈیشنل اٹارنی جنرل عدالت کو آگاہ کریں۔حکم نامے میں درج ہے کہ درخواست سپیکر صوبائی اسمبلی اور دیگر ارکان اسمبلی نے آرٹیکل 255 کے تحت دائر کی، درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپیکر یا کسی اور کو حلف لینے کے لیے نامزد کیا جائے۔حکمنامہ...
    قبل ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لطف الرحمٰن نے کہا کہ وزیراعلیٰ کا انتخاب غیر قانونی طور پر ہوا ہے۔ پچھلے وزیراعلیٰ کا استعفی ابھی منظور نہیں ہوا، گورنر نے ان کو تصدیق کے لیے بلایا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)  کی جانب سے خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا انتخاب چیلنج کردیا گیا۔ پشاور ہائی کورٹ میں درخواست جے یو آئی کے صوبائی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر لطف الرحمٰن نے بیرسٹر یاسین رضا کی وساطت سے دائر کی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ کا استعفا ابھی منظور نہیں ہوا، کیسے دوسرے وزیراعلیٰ کا انتخاب ہوسکتا ہے؟ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ گورنر کے پی کے نے...
    غزہ جنگ بندی کے بعد اٹلی فلسطین کو تسلیم کرنے کے قریب ہے، اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 14 October, 2025 سب نیوز اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی نے کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کے بعد ان کا ملک فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کے پہلے سے کہیں زیادہ قریب ہے۔مصر کے شہر شرم الشیخ میں ہونے والی امن کانفرنس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میلونی نے کہا کہ ’’اگر یہ معاہدہ مکمل طور پر نافذ ہوگیا تو اٹلی کی جانب سے فلسطین کی تسلیم شدگی یقینی طور پر قریب ہوگی۔‘‘انہوں نے کہا کہ اٹلی فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتا ہے اور غزہ کے عوام کے لیے انسانی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: انسدادِ دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے ۔عدالت نے یہ حکم 26 نومبر ڈی چوک احتجاج کیس کے سلسلے میں جاری کیا ہے۔ کیس کی سماعت جج امجد علی شاہ نے کی۔ عدالت نے علیمہ خان کی بار بار عدم حاضری پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حکم دیا کہ انہیں گرفتار کر کے کل 15 اکتوبر کو عدالت میں پیش کیا جائے۔واضح رہے کہ آج کی سماعت میں علیمہ خان پر فردِ جرم عائد کی جانی تھی، مگر وہ پیش نہ ہوئیں۔ ان کے وکیل کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست دی گئی، جو عدالت...
    مذہبی جماعت کے ممکنہ احتجاج کے باعث مسلسل 6 دنوں بند فیض آباد کو کھولنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 October, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس) مذہبی جماعت کے ممکنہ احتجاج کے باعث مسلسل 6 دنوں بند فیض آباد کو کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق مری روڈ فیض آباد سے راولپنڈی کی حدود میں لگائے کینٹینرز بھی ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق چھ دنوں سے بند ٹرانسپورٹ اڈے ،ہوٹلز،ہاسٹلز،ریستوران اور دوکانیں کھولنے کے احکامات جاری کردیے گئے ۔احکامات جاری ہونے کے بعد فیض آباد مارکیٹ کھلنا شروع ہو گئی ۔میٹرو بس سروس آج پہلے ہی فیض احمد فیض اسٹیشن تک راولپنڈی صدر سے کھول دی گئی تھی۔ روزانہ مستند...
    وزیراعلیٰ ہاؤس میں عالمی بینائی کے دن کی مناسبت سے ایل آر بی ٹی نے مفت آنکھوں کا کیمپ منعقد کیا ہے۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق آنکھوں کے کیمپ کا افتتاح سیکریٹری ٹو سی ایم عبدالرحیم شیخ نے کیا۔ وزیراعلیٰ ہاؤس کے افسران اور ملازمین کی بڑی تعداد میں شرکت، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ  مراد علی شاہ نے آنکھوں کی حفاظت اور بروقت معائنے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ آنکھیں قدرت کی ایک انمول نعمت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آنکھوں کی صحت کے حوالے سے عوام میں آگاہی پیدا کرنا خوش آئند اقدام ہے۔ سندھ حکومت عوامی صحت کے منصوبوں میں ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔ بینائی کی حفاظت کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت...
    پشاور: خیبر پختونخوا کی سیاست ایک بار پھر ہلچل کا شکار ہو گئی ہے، جہاں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے صوبے کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے انتخاب کو عدالت میں چیلنج کر دیا ہے۔ ہائی کورٹ میں یہ درخواست جے یو آئی کے پارلیمانی لیڈر لطف الرحمن کی جانب سے بیرسٹر یاسین رضا کے توسط سے جمع کرائی گئی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا استعفا تاحال منظور نہیں ہوا، لہٰذا نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب قانونی طور پر درست نہیں۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ گورنر خیبر پختونخوا نے علی امین گنڈاپور کو 15 اکتوبر کو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے تاکہ استعفے کی تصدیق ہو سکے۔...
    مرید کے : ٹی ایل پی کا پُر تشدد احتجاج اور حملے، پولیس افسر شہید، 12 اہلکار زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 14 October, 2025 سب نیوز مرید کے : پنجاب کے ضلع شیخوپورہ کے شہر مرید میں تحریک لبیک ( ٹی ایل پی) کے پر تشدد احتجاج کے دوران ایک پولیس افسر شہید اور ایک درجن اہلکار زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع شیخوپورہ کے شہر مرید میں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے پرتشدد احتجاج کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے ہوئے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ پرتشدد احتجاج کرنے والے مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا تاہم پر تشدد احتجاج میں ایک پولیس افسر شہید اور ایک درجن اہلکار زخمی ہوئے۔ پولیس ذرائع کا...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے استعفے اور حلف برداری کا معاملہ، گورنر فیصل کریم کنڈی نے جواب تیار کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 October, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے استعفے اور نئے وزیراعلیٰ کی حلف برداری سے متعلق اپنا تفصیلی جواب تیار کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا نے یہ جواب پشاور ہائیکورٹ میں جمع کرانے کے لیے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو بھجوا دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا نے اپنے موقف میں کہا ہے کہ وہ آئین کے تحت وزیراعلیٰ کے استعفے کی منظوری بھی دیں گے اور نئے وزیراعلیٰ سے حلف بھی لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے استعفے اور حلف کے معاملے میں مکمل...
    جے یو آئی نے خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا انتخاب چیلنج کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 October, 2025 سب نیوز پشاور: (آئی پی ایس) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کی جانب سے خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا انتخاب چیلنج کردیا گیا۔ پشاور ہائی کورٹ میں درخواست جے یو آئی کے صوبائی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر لطف الرحمن نے بیرسٹر یاسین رضا کی وساطت سے دائر کی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ کا استعفیٰ ابھی منظور نہیں ہوا، کیسے دوسرے وزیراعلیٰ کا انتخاب ہوسکتا ہے؟ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ گورنر کے پی کے نے مستعفی ہونے والے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو 15 اکتوبر کو پیش ہونے...
    جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)  کی جانب سے خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا انتخاب چیلنج کردیا گیا۔پشاور ہائی کورٹ میں درخواست جے یو آئی کے صوبائی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر لطف الرحمن نے بیرسٹر یاسین رضا کی وساطت سے دائر کی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ کا استعفا ابھی منظور نہیں ہوا، کیسے دوسرے وزیراعلیٰ کا انتخاب ہوسکتا ہے؟درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ گورنر کے پی کے نے مستعفی ہونے والے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو 15 اکتوبر کو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔قبل ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لطف الرحمن نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کا انتخاب غیر قانونی طور پر ہوا ہے۔ پچھلے وزیر اعلیٰ کا...
    وزیراعلیٰ پنجاب کا سبزیوں کے نرخ میں کمی کیلئے ہنگامی اقدامات کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 14 October, 2025 سب نیوز لاہور: (آئی پی ایس) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبے میں سبزیوں اور روزمرہ اشیائے خورونوش کی قیمتوں پر قابو پانے سے متعلق خصوصی اجلاس ہوا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ٹماٹر اور دیگر سبزیوں کے نرخ میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سبزیوں کے نرخ میں کمی اور دستیابی یقینی بنانے کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ہر دکان پرنرخ نامےنمایاں طور پر آویزاں کرانے کا حکم دیا، ہر بازار کے داخلی راستے پر بھی ریٹ لسٹ آویزاں کرنے کی ہدایت بھی کی۔ اجلاس میں پرائس کنٹرول اینڈ...
    راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔ تھانہ صادق آباد میں درج 26 نومبر ڈی چوک احتجاج  کیس کے سلسلے میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ واضح رہے کہ تھانہ صادق آباد احتجاج کیس میں آج علیمہ خان پر فرد جرم عائد ہونا تھی، تاہم علیمہ خان عدالت میں پیش نہیں ہوئیں، جس پر عدالت نے حاضری معافی کی درخواست مسترد کردی اور وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے علیمہ خان کو گرفتار کرکے کل بدھ 15 اکتوبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔...
    —فائل فوٹو جمعیت علمائے اسلام (ف) کی جانب سے نومنتخب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے انتخاب کا عمل چیلنج کر دیا گیا۔جے یو آئی (ف) کے رکن صوبائی اسمبلی لطف الرحمان نے پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ منظور نہیں ہوا اور دوسرے وزیراعلیٰ کا انتخاب ہو گیا، نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے انتخاب کا عمل غیرقانونی و غیرآئینی ہے۔ محمد سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخبعلی امین گنڈاپور ایوان میں پہنچے تو حکومتی اراکین نے کھڑے ہو کر ان کا استقبال کیا۔ جے یو آئی (ف) کی جانب سے دراخواست میں استدعا کی گئی کہ سہیل آفریدی کے بطور وزیراعلیٰ کے انتخاب کے عمل...
    لاہور ٹیسٹ: جنوبی افریقی ٹیم پہلی اننگز میں 269 پر آؤٹ ہوگئی جس کے بعد پاکستان کو دوسری اننگز میں 109 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ آج کھیل کے تیسرے دن جنوبی افریقی ٹیم پاکستان کے خلاف پہلی اننگز کے اسکور 378 رنز کو اتارنے کےلیے جب میدان میں اتری تو اس کے 6 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے جب کہ 216 رنز بن چکے تھے۔ دن کا آغاز ٹونی ڈی ذورزی نے 81 اور سینورن متھوسوامی نے 6 رنز سے کیا، آج دن کا آغاز ہوتے ہی سینورن متھوسوامی 11 رنز بناکر ساجد خان کا شکار ہوئے، ان کے بعد ٹونی ڈی ذورزی 104 رنز بنا کر نعمان علی کی گیند پر اونچا شاٹ کھیلتے ہوئے...
    جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)  کی جانب سے خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا انتخاب چیلنج کردیا گیا۔ پشاور ہائی کورٹ میں درخواست جے یو آئی کے صوبائی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر لطف الرحمن نے بیرسٹر یاسین رضا کی وساطت سے دائر کی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ کا استعفا ابھی منظور نہیں ہوا، کیسے دوسرے وزیراعلیٰ کا انتخاب ہوسکتا ہے؟. درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ گورنر کے پی کے نے مستعفی ہونے والے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو 15 اکتوبر کو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ قبل ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لطف الرحمن نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کا انتخاب غیر قانونی طور پر ہوا ہے۔ پچھلے...
    اقوام متحدہ کے ریلیف چیف ٹام فلیچر نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں جاری انسانی بحران کے پیشِ نظر اقوام متحدہ کے ایمرجنسی ریسپانس فنڈ سے مزید 11 ملین ڈالر جاری کیے گئے ہیں تاکہ سردیوں سے قبل امدادی سرگرمیوں کو تیز کیا جا سکے۔ ٹام فلیچر نے ایک بیان میں کہا کہ اس رقم کے اجراء کے بعد غزہ کے لیے کل امداد 20 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے، جس سے خوراک، پانی، پناہ گاہیں، صحت کی سہولتیں اور بنیادی انفراسٹرکچر کو برقرار رکھنے میں مدد دی جائے گی۔ The ceasefire in Gaza offers a critical window to scale up aid, ahead of winter. I’ve allocated an additional $11 million from @UNCERF, bringing the total...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کی جانب سے خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا انتخاب چیلنج کردیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پشاور ہائی کورٹ میں درخواست جے یو آئی کے صوبائی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر لطف الرحمن نے بیرسٹر یاسین رضا کی وساطت سے دائر کی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ کا استعفیٰ ابھی منظور نہیں ہوا، کیسے دوسرے وزیراعلیٰ کا انتخاب ہوسکتا ہے؟ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ گورنر کے پی کے نے مستعفی ہونے والے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو 15 اکتوبر کو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ پشاور ہائیکورٹ: وزیراعلیٰ سے حلف لینے کیلئے گورنر کی دستیابی...
    فائل فوٹو جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما لطف الرحمان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخاب کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لطف الرحمان نے کہا کہ وزیراعلیٰ کا انتخاب غیر قانونی طور پر ہوا ہے، پچھلے وزیراعلیٰ کا استعفیٰ منظور نہیں ہوا، پتا نہیں ان کو کیوں جلدی ہے۔لطف الرحمان نے کہا کہ گورنر نے علی امین گنڈاپور کو تصدیق کے لیے بلایا ہے، نئے وزیراعلیٰ کے آنے تک پرانا وزیراعلیٰ تو کام کرسکتا ہے۔ KP میں بحران، نیا وزیراعلیٰ منتخب، گورنر کا حلف لینے سے گریز، PTI کا عدالت سے رجوع، اپوزیشن آج چیلنج کرے گیپشاور خیبر پختو نخوا میں نیا سیاسی بحران‘ تحریک... انہوں نے کہا کہ...
    پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے گورنر کے خلاف طنزیہ انداز اپناتے ہوئے ’’اعلانِ گمشدگی‘‘ جاری کر دیا۔ بیرسٹر سیف نے اپنےاعلانیہ بیان میں کہا کہ گورنر خیبرپختونخوا گزشتہ ایک ہفتے سے لاپتا ہیں، اگر کسی کو کہیں دکھائی دیں تو انہیں گورنر ہاؤس پشاور پہنچا دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے انتخاب کی خبر سنتے ہی گورنر کی ذہنی حالت بگڑ گئی اور سننے میں آیا ہے کہ وہ ذہنی دباؤ کم کرنے کے لیے سندھ کے صحراؤں کا رخ کر چکے ہیں۔ بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ گورنر کو زیادہ دباؤ لینے کی ضرورت نہیں، کیونکہ آئین میں گورنر کے علاوہ کسی اور سے بھی حلف لینے کی گنجائش...
    پشاور+ اسلام آباد (بیورو رپورٹ+ خبر نگار+ نوائے وقت رپورٹ) خیبرپی کے  میں نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لئے صوبائی اسمبلی کا اجلاس سپیکر بابر سلیم سواتی کی صدارت میں ہوا۔ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار محمد سہیل آفریدی 90 ووٹ لے کر صوبے کے 30ویں وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے۔ قبل ازیں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ نے اسمبلی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ علی امین گنڈاپور اپنا استعفیٰ دے چکے ہیں، جب استعفیٰ منظور ہوگا اور کابینہ تحلیل ہوگی تو پھر نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کا عمل شروع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ غیر آئینی کام ہے اور ہم کسی غیر آئینی کام کا حصہ نہیں بنیں گے۔ پی ٹی آئی خود اس عمل کو مشکوک...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے روس کا دورہ کیا۔ اعلامیہ کے مطابق پاکستان اور روس نے تیل‘ گیس اور منرلز شعبوں میں تعاون بڑھانے کا عزم کیا۔ علی پرویز ملک نے سینٹ پیٹرز برگ انٹر نیشنل گیس فورم میں پاکستان کی نمائندگی کی۔
     لاہور  (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے مرکز تبلیغی جماعت کے شوریٰ ارکان نے ملاقات کی۔ ڈاکٹر ندیم اشرف، مولانا امجد فاروق، مولانا محمد امیر، امتیاز احمد غنی اور ارشد ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے رائیونڈ اجتماع کے لئے تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کرنے اور بہترین انتظامات کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈی سی، سی سی پی او، ڈی آئی جی اور سی ٹی او کو خود رائیونڈ جانے کی ہدایت کی۔ تبلیغی جماعت کے وفد نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے عوامی خدمات پر خراج تحسین کیا اور کامیابی کے لئے خصوصی دعا کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے رائیونڈ اجتماع کے لئے تین دن الیکٹرو بس چلانے...
    پشاور: خیبرپختونخوا کے نئے منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی بیرونِ ملک سفر نہیں کرسکتے کیونکہ ان کا نام وزارتِ داخلہ کی سفارش پر پی این آئی ایل (No Fly List) میں شامل ہے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سہیل آفریدی کے خلاف نیشنل سائبر کرائم ایجنسی میں ایک انکوائری بھی جاری ہے، جس میں ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ریاستی اداروں اور اہم قومی شخصیات کے خلاف متنازع مواد شائع کیا،  اس ضمن میں تحقیقات اب بھی زیرِ التواء ہیں۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے مالی سال 2021، 2022 اور 2023 میں کوئی ٹیکس ادا نہیں کیا، جبکہ ان کا نام فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی نان فائلر لسٹ میں بھی...
    کراچی: شہر کے متعدد اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیز میں قبل از وقت چھٹی دیے جانے جبکہ سوشل میڈیا پر مختلف علاقوں میں احتجاج سے متعلق کراچی پولیس کا ردعمل سامنے آگیا۔ پولیس حکام کے مطابق شہر میں اس وقت کسی بھی جگہ احتجاج نہیں ہو رہا لہٰذا شہری افواہوں پر کان نہ دھریں، کراچی میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔ کراچی پولیس کی بھاری نفری مختلف مقامات پر تعنیات کر دی گئی ہے جبکہ احتجاج مظاہرین سے نمٹنے کے لیے پولیس تیار ہیں۔ پولیس حکام نے بتایا کہ نیو کراچی سے مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا، ہنگامہ آرائی میں ملوث 10 افراد کو گرفتار کرلیا گیا اور مقدمہ بھی...
    اسلام ٹائمز: یہ کہنا مناسب ہوگا کہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ایران نے مالی رکاوٹوں اور اقتصادی پابندیوں کے باوجود تعلیم اور صحت میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، جبکہ امریکہ کو ان شعبوں میں اہم داخلی چیلنجوں کا سامنا ہے، جن پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ تحریر: محمد حسین راجی ایرانی قوم کے نام ایک بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو بندوق اور میزائل بنانے کے بجائے اسپتال اور اسکول بنانے چاہئیں۔ یہ مضحکہ خیز تجویز ایک ایسے عالم میں سامنے آئی ہے کہ ایران نے مالی مشکلات کے باوجود تعلیم اور صحت کے شعبوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، جبکہ امریکہ کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) پنجاب میں کل نجی وسرکاری سکول معمول کے مطابق کھلیں گے، احتجاج کے باعث آج بروز منگل کو ا سکولوں کی بندش سے متعلق خبریں افواہیں ہیں۔ وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا کہ حکومت پنجاب کی واضح ہدایات کے تحت آج بروز منگل کو پنجاب بھر کے تمام نجی و سرکاری سکولوں میں تعلیمی سلسلہ معمول کے مطابق جاری رہے گا۔ مانیٹرنگ ڈیسک سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت)سندھ زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر الطاف علی سیال نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا مقابلہ تعلیم کے ذریعے ہی ممکن ہے نوجوانوں کو ٹیکنالوجی کے درست استعمال کی طرف راغب کرنے کی ضرورت ہے دشت گردی ایک ذہنی بیماری ہے۔ انہوں نے یہ بات سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے ڈاکٹر اے ایم شیخ آڈیٹوریم میں‘‘انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے’’کے موضوع پر منعقدہ ایک اہم سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں دہشت گردی کو تعلیم کے ہتھیار سے ہی شکست دی جا سکتی ہے اور تعلیم کے ذریعے ہی امن و ترقی کی نئی راہیں متعین کی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کے...
    ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ ریاست ماں کا درجہ رکھتی ہے، اپنے ہی شہریوں پر تشدد اور طاقت کا استعمال ریاست کے اس مقدس کردار کے منافی ہے، ظلم و جبر سے کسی آواز کو ہمیشہ کے لیے خاموش نہیں کیا جا سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین مارچ کے شرکا پر ریاستی طاقت کا استعمال قابلِ مذمت ہے اس کی ذمہ داری وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز پر عائد ہوتی ہے، لہذا فوری مستعفی ہوں، پریس کانفرنس سے ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب کے صدر حافظ محمد اسلم، سیکرٹری جنرل محمد ایوب مغل، تاجر رہنما سلطان محمود ملک، جمعیت علمائے اسلام کے مفتی ممتاز، شیعہ علما...
    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق طالبان حکومت اپنی سرزمین کو کسی دوسرے ملک کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دے، طالبان بے بنیاد پراپیگنڈا کی بجائے حقیقی نمائندہ حکومت کے قیام پر توجہ دے۔ اسلام ٹائمز۔ افغان حکومت کے بیان پر دفتر خارجہ پاکستان کا ردِعمل بھی سامنے آگیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے طالبان حکومت کی پاکستان کے داخلی معاملات سے متعلق حالیہ بیانات کا نوٹس لیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ طالبان افغانستان سے متعلق امور پر توجہ مرکوز کریں، طالبان ایسے معاملات پر تبصرہ سے گریز کریں جو ان کے دائرہ اختیار سے باہر ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دوسرے ممالک کے داخلی معاملات میں عدم مداخلت...
     فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے وزیراعظم کی ہدایت پر کرپشن اور بدعنوانیوں میں ملوث اعلی افسران کے خلاف باقاعدہ کاروائی شروع کرتے ہوئے سینئر افسر کو برطرف کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق  وزیرِ اعظم شہباز شریف نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ایک سینئر افسر کو مبینہ طور پر ریفنڈ کیسز کی پراسیسنگ کے عوض سپیڈ منی لینے کے الزام میں ملازمت سے برطرف کر دیا ہے۔ اس حوالے سے ایف بی آر کی جانب سے پیر کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 20 کے افسر رانا وقار علی جو اس وقت چیف (ایڈمن پول) ایف بی آر ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں تعینات تھے (اور لاہور میں تعیناتی کے فرائض...
    سٹی42: وفاقی دارالحکومت میں   تمام تعلیمی ادارے اور دفاتر کل منگل کے روز معمول کے مطابق کھلیں گے۔  اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹوری آئی سی ٹی انتظامیہ نے آج پیر کی شب بتایا ہے کہ کل منگل کی صبح تمام اسکول، کالج اور سرکاری دفاتر معمول کے مطابق کھلیں گے۔ اس ضمن میں پھیلائی جا رہی افواہیں بے بنیاد ہیں۔ وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ  نے بتایا کہ  بعض عناصر سوشل پلیت فارمز پر وفاقی دارالحکومت میں تعلیمی اداروں کی بندش کی افواہیں پھیلا رہے ہیں۔ یہ غیر ذمہ دارانہ حرکت عوام مین کنفیوژن پھیلانے کے لئے کی جا رہی ہے۔ وفاقی دارالحکومت اور نواحی علاقوں میں کسی بھی سرکاری تعطیل یا تعلیمی اداروں کی بندش کی افواہیں بالکل غلط اور بے...