کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سابق سپیکر صوبائی اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر مرحوم کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

سی ایم ہائوس سے جاری بیان کے مطابق آغا سراج کے انتقال کی خبر ملتے ہی وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ، وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار، سابق وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ، وزراسعید غنی، اساعیل راہو اور دیگر پارٹی رہنماؤں کےساتھ آغا سراج درانی کی رہائش گاہ پہنچ گئے اور مرحوم کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

آغا سراج درانی کی میت کو ان کے آبائی علاقے گڑہی یاسین ضلع شکارپور لے جایا جائے گا جہاں پر آبائی قبرستان میں سپردخاک کیا جائے گا۔ آغا سراج درانی 1953ء میں پیدا ہوئے اور وہ مسلسل دو بار سندھ اسمبلی کے سپیکر اور صوبائی وزیر کے عہدوں پر فائز رہے ۔\932.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے علی شاہ

پڑھیں:

بلاول بھٹو کا سینئر سیاست دان آغا سراج درانی کے انتقال پر اظہار افسوس

---فائل فوٹو 

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سینئر سیاست دان اور سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سندھ اسمبلی کے سابق اسپیکر آغا سراج درانی کے انتقال پر اِن کی سیاسی و عوامی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ آغا سراج درانی کی جمہوریت کے لیے جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ آغا سراج درانی تحمل اور بردباری کا ایک روپ تھے، ان کی جدائی سے آج ایک عہد کا خاتمہ ہوا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے آغا سراج درانی کے بلندی درجات کے لیے فاتحہ خوانی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے۔

سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی انتقال کر گئے

صدر مملکت آصف زرداری نے آغا سراج درانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ سابق اسپیکر سندھ اسمبلی اور پیپلز پارٹی کے رہنما آغا سراج درانی انتقال کر گئے ہیں۔

صدر مملکت آصف زرداری نے بھی آغا سراج درانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔

صدر مملکت نے آغا سراج درانی کی سیاسی و عوامی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا سابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
  • بلاول بھٹو کا سینئر سیاست دان آغا سراج درانی کے انتقال پر اظہار افسوس
  • وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال کا سابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
  • سابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی انتقال پر صدر اور وزیراعظم کا اظہار افسوس  
  • صدرمملکت آصف علی زرداری کا سابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار
  • سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی انتقال کرگئے، صدر مملکت کا اظہارِ افسوس
  • سندھ اسمبلی کے سابق سپیکر آغا سراج درانی انتقال کرگئے
  • سابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی انتقال کرگئے
  • سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی انتقال کرگئے