2025-09-18@07:23:29 GMT
تلاش کی گنتی: 521
«عدالت انصاف»:
(نئی خبر)
سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ ملکی فیصلے چاہے وہ تحریک انصاف کے حق میں ہوں یا خلاف، پاکستان میں ہونے چاہییں۔ یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی والوں کے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے، اس میں اختلافات ہونا بڑی بات نہیں، اسد عمر لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ یہ حقیقت ہے جس میں کوئی 2 رائے نہیں کہ امریکا میں ہونے والے فیصلے پاکستان پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ پاکستان کے فیصلے پاکستان کے اندر ہی ہونے چاہئیں، چاہے وہ تحریک انصاف کے حق میں ہوں یا خلاف، اسد عمر#publicnews #publicupdate #publicvideo #imrankhan #pti @Asad_Umar pic.twitter.com/ojQtNRTIYQ — Public News (@PublicNews_Com) January...
اسلام آباد: فوجی عدالتوں میں سویلین کے مقدمات کی سماعت کے حوالے سے سپریم کورٹ میں انٹرا کورٹ اپیلوں کی کارروائی میں آئینی بینچ نے اہم سوالات اٹھائے ہیں۔ عدالت نے 9 مئی کے واقعات کے دوران کور کمانڈر ہاؤس میں داخل ہونے کو سکیورٹی کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے سوال کیا کہ کیا اس دوران کوئی مزاحمت کی گئی؟ آئینی بینچ کی سربراہی جسٹس امین الدین کر رہے ہیں، اور اس میں جسٹس حسن اظہر بھی شامل ہیں۔ انہوں نے سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے خلاف دائر انٹرا کورٹ اپیلوں کی سماعت کی۔ وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سویلینز کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل ایک نیا عمل نہیں ہے،...
بیروت(انٹرنیشنل ڈیسک)لبنان میں سیاسی خلا کے بعد نئی حکومت کی تشکیل کے لیے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ لبنانی صدر جوزف عون نے عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) کے جج نواف سلام کو وزیر اعظم نامزد کیا ہے۔ نواف سلام کی نامزدگی کے بعد 128 نشستوں والی پارلیمنٹ میں سے 84 اراکین نے ان کی حمایت کی، جبکہ 9 اراکین نے نگران وزیر اعظم نجیب میقاتی کے کابینہ بنانے کے حق میں ووٹ دیا۔ 35 اراکین نے دونوں امیدواروں کی حمایت سے انکار کیا۔ نواف سلام اس وقت ہیگ میں عالمی عدالت انصاف کے سربراہ کے طور پر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں اور وہ منگل کو لبنان واپس پہنچیں گے۔ لبنان میں گزشتہ دو سال سے...
کراچی (نیوز ڈیسک) 190ملین پاونڈ ریفرنس کا فیصلہ ایک بار پھر موخر ہونے پرنجی ٹی وی کی خصوصی نشریات میں گفتگو کرتے ہوئے ماہرقانون حافظ احسان نے کہا ہے کہ جو شخص جیل کسٹڈی میں ہے اسے پیش کرنا جیل انتظامیہ کی ذمہ داری ہے اور جو ضمانت کے اوپر ہے وہ اس کی ذمہ داری ہے چونکہ عدالت نے اس کوضمانت دی ہے اس کا غلط استعمال نا کرے اور عدالت کے اندر آکر اس کیس کا فیصلہ سنے. ن لیگ کے رہنماسینیٹر طلال چوہدری نے کہا کہ فیصلہ موخر ہو رہا ہے تو ٹیکنیکل کوئی وجوہات ہو نگی یا عدالت سمجھتی ہو گی کسی بنیاد پر جو انہوں نے فیصلہ موخر کیا ہے ، یہ کیس ہے دو...
اسلام آباد (آن لائن) عدالت عظمیٰ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت آج منگل تک ملتوی کرتے ہوئے وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث کو دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس میں کہا ہے کہ آرمی ایکٹ میں موجود تمام جرائم کا اطلاق فوجی افسران پر ہی ہو گا‘ عدلیہ مارشل لا کیتوثیق کرتی رہی‘ کیا غیر آئینی اقدام پر ججز بھی آرٹیکل 6 کے زمرے میں آتے ہیں۔ جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس میں کہا کہ پرویز مشرف کیس میں ججز کے نام لیے گئے تھے، سنگین غداری ٹرائل میں بعد ازاں ججز کے نام نکال دیے گئے۔ جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس...
اسلام آباد (صباح نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ مسنگ پرسنز کے ایشو نے مجھے ہلا کر رکھ دیا۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے سپریم کورٹ پریس ایسوسی ایشن کے ممبران نے ملاقات کی جس میں صحافیوں کو عدالتی کارروائی کے دوران پیش آنے والی مشکلات سمیت مختلف معاملات پر گفتگو کی۔ اس موقع پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ عدالت عظمیٰ کا ہر جج آزاد ہے، ججز کو بریکٹ نہیں کیا جانا چاہیے، ججز پر تنقید ہونی چاہیے لیکن تعمیری تنقید ہو۔چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت عظمیٰ میں ریفارمز کے حوالے سے بہت سے اقدامات کیے جا چکے ہیں، ہائی کورٹ کی اتھارٹی کا بہت احترام ہے، ڈسٹرکٹ جوڈیشری ہائی کورٹ...
---فائل فوٹو سندھ ہائی کورٹ میں لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی۔دورانِ سماعت پولیس حکام نے شہریوں کی بازیابی سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کر دی۔پولیس کی رپورٹ کے مطابق 4 لاپتہ شہری گھر پہنچ گئے ہیں۔عدالت نے استفسار کیا کہ لاپتہ افراد کی گمشدگی کی نوعیت پر پالیسی بنانے کا حکم دیا تھا اس کا کیا بنا؟ لاپتہ افراد کیس انتہائی اہم ہے، ہزاروں لوگ لاپتہ ہیں: جسٹس جمال مندوخیلسپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے لاپتہ افراد کیس میں اٹارنی جنرل، وزارت داخلہ، دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر کے رپورٹس طلب کر لی۔ سرکاری وکلاء نے عدالت کو بتایا کہ پالیسی کی تیاری کے لیے مسلسل اجلاس جاری ہیں، مزید وقت درکار ہے۔سندھ...

190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ عدالت نے ملتوی کیا، تحریک انصاف کو این آر او نہیں ملنے والا، فیصل کریم کنڈی
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ ملتوی ہونا عدالت کا فیصلہ ہے۔ تحریک انصاف کو این آر او نہیں ملنے والا، فیصلہ مذاکرات کی وجہ سے ملتوی نہیں ہوا۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ تحریک انصاف والے دہشتگردوں کے سہولت کار ہیں۔ وزیراعلیٰ اپنے ضلع میں امن قائم نہیں کرسکتا۔ یہ دہشتگردوں کو لیکر آئے۔ میں نے اے پی سی بلائی انتشار پارٹی نہیں آئی لیکن ہم جرگے کے لیے وزیراعلیٰ ہاؤس گئے۔ گورنر کا کہنا تھا کہ وزیراعلی کو چاہیے کہ کوہاٹ میں اس وقت تک بیٹھے جب تک کرم روڈ کھل جائے۔ نااہلی کی وجہ سے کرم میں 25 کلومیٹر...
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجہ —فائل فوٹو پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ مذاکرات اور القادر ٹرسٹ کیس کا آپس میں تعلق نہیں۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذاکراتی عمل جاری ہے، سننے میں آ رہا ہے کہ تیسری نشست 15 جنوری کو ہو گی۔سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ ہم ڈیل نہیں کر رہے، ملک میں جمہوریت اور انصاف کے لیے مذاکرات کر رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیا ہے؟ 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ تیسری بار مؤخر پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا...
لاہور: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 9 مئی کے واقعات سے جڑے 8 مختلف مقدمات میں ضمانت کے حصول کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔ عمران خان کی جانب سے دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ان کے خلاف قائم کردہ مقدمات میں ضمانت دی جائے، کیونکہ یہ مقدمات سیاسی انتقام کا نتیجہ ہیں۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے جناح ہاؤس حملے اور دیگر پرتشدد واقعات کے سلسلے میں درج مقدمات میں اپنی ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کرتے ہوئے یہ مؤقف اپنایا کہ 9 مئی کو وہ اسلام آباد میں نیب کی حراست میں موجود تھے اور ان واقعات سے کوئی تعلق نہیں رکھتے۔ عمران خان کے...
اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں کے کیس کی سماعت کے دوران جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ کیا اس آرمی افسر کو اتنا تجربہ اور عبور ہوتا ہے کہ سزائے موت تک سنا دی جاتی ہے۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں7 رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیے۔ 7 رکنی آئینی بینچ میں جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن شامل ہیں۔ جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ ملٹری کورٹس میں ٹرائل کے طریقہ کار پر مطمئن کریں۔جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیے کہ...
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور ہائیکورٹ نے افغان موسیقاروں کو زبردستی افغانستان واپس بھیجنے سے روک دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق افغان موسیقاروں کی پاکستان میں پناہ اور زبردستی ملک بدری کے خلاف دائر درخواست پر عدالت نے گزشتہ سماعت کا 2 صفحات پر مشتمل مختصر فیصلہ جاری کردیا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ وفاقی حکومت خود یا متعلقہ افسران افغان موسیقاروں کی پناہ کی درخواستوں پر 2 ماہ میں فیصلہ کریں، 2 ماہ تک افغان موسیقاروں کو زبردستی واپس نہ بھیجا جائے۔ عدالت نے کہا کہ افغان موسیقار پناہ کیلیے یو این ایچ سی آر میں بھی اپلائی کرسکتے ہیں، 2 ماہ میں فیصلہ نہ ہونے کی صورت وزارت داخلہ درخواست گزار افغان موسیقاروں کو مزید رہنے کی...
اسلام آباد (صباح نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے26 نومبر احتجاج کیس میں پی ٹی آئی کے153 کارکنان کی ضمانتیں منظور اور24 کارکنان کی ضمانتیں مسترد کردیں۔ انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے26 نومبر کے احتجاجی کیسز میں تحریک انصاف کے177 کارکنان کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے تھانہ کراچی کمپنی کے48 ملزمان میں سے43 کی ضمانتیں منظور کیں جبکہ5 کی مسترد کیں۔ تھانہ ترنول کے7 ملزمان میں سے2 کی ضمانتیں منظور اور5 کی مسترد ہوئیں جبکہ تھانہ آئی9 کے 10 ملزمان میں سے9 کی ضمانت منظور اور1 کی ضمانت مسترد ہوئی۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے تھانہ کوہسار کے مقدمے میں28 ملزمان کی ضمانتیں منظور کیں جبکہ5 کی درخواست ضمانت مسترد کی گئیں۔ تھانہ...
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ وفاقی حکومت خود یا متعلقہ افسران افغان موسیقاروں کی پناہ کی درخواستوں پر دو ماہ میں فیصلہ کریں، دو ماہ تک افغان موسیقاروں کو زبردستی واپس نہ بھیجا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائیکورٹ نے افغان موسیقاروں کو زبردستی افغانستان واپس بھیجنے سے روک دیا۔ تفصیلات کے مطابق افغان موسیقاروں کی پاکستان میں پناہ اور زبردستی ملک بدری کے خلاف دائر درخواست پر عدالت نے گزشتہ سماعت کا دو صفحات پر مشتمل مختصر فیصلہ جاری کردیا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں افغان موسیقاروں کو زبردستی افغان واپس بھیجنے سے روک دیا اور کہا کہ وفاقی حکومت خود یا متعلقہ افسران افغان موسیقاروں کی پناہ کی درخواستوں پر دو ماہ میں فیصلہ کریں، دو ماہ تک...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 10 جنوری 2025ء) برسلز سے جمعہ 10 دسمبر کو موصولہ رپورٹوں کے مطابق یورپی عدالت انصاف (ای سی جے) کے اس فیصلے کی روشنی میں، جو جمعرات کے روز سنایا گیا، یورپی یونین کے رکن ممالک میں اصولی طور پر ٹرین کے سفر کے لیے ٹکٹیں خریدنے والے صارفین کے لیے آئندہ یہ لازمی نہیں ہو گا کہ وہ یہ تعین بھی کریں کہ وہ مسٹر یا مسز کے طور پر مخاطب کیے جانا پسند کریں گے اور یہی بات ان کی طرف سے خریدی گئی ٹکٹوں پر بھی لکھی ہوئی ہو۔ اٹلی کی ٹرینیٹالیا یورپی ریل آپریٹر کمپنیوں میں سرفہرست اس مقدمے میں عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ٹرین کے...
ڈھاکا: انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل (آئی سی ٹی) نے گزشتہ 15 سالوں میں جبری گمشدگیوں اور ماورائے عدالت قتل کے الزام میں سابق بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ، ان کے سابق مشیر دفاع میجر جنرل (ر) طارق احمد صدیقی اور سابق انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) بینظیر احمد سمیت 11 افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔ جسٹس محمد غلام مرتضیٰ مظفر کی سربراہی میں ٹربیونل نے چیف پراسیکیوٹر محمد تاج الاسلام کی درخواست منظور کرتے ہوئے یہ حکم جاری کیا۔ انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل نے پولیس کو حکم دیا کہ وہ جمعہ کو جاری ہونے والے وارنٹ گرفتاری پر ان تمام لوگوں کو 12 فروری کو پیش کرے۔ عدالت نے میجر جنرل ضیا الاحسن کو 12 فروری کو...
انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل (آئی سی ٹی) نے گزشتہ 15 سال میں جبری گمشدگیوں اور ماورائے عدالت قتل کے الزام میں سابق بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ، ان کے سابق مشیر دفاع میجر جنرل (ر) طارق احمد صدیقی اور سابق انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) بینظیر احمد سمیت 11 افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔ جسٹس محمد غلام مرتضیٰ مظفر کی سربراہی میں ٹربیونل نے چیف پراسیکیوٹر محمد تاج الاسلام کی درخواست منظور کرتے ہوئے یہ حکم جاری کیا۔ انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل نے پولیس کو حکم دیا کہ وہ جمعہ کو جاری ہونے والے وارنٹ گرفتاری پر ان تمام لوگوں کو 12 فروری کو پیش کرے۔ عدالت نے میجر جنرل ضیا الاحسن کو 12 فروری کو پیش...
عدالت نے 2 افراد علامہ اصغر شہیدی اور محمد عباس کی ضمانت منظور کرتے ہوئے 50 ہزار روپے فی کس کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ عدالتی فیصلے سے پہلے ہی پولیس نے انہیں رہا کردیا تھا تاہم دونوں افراد نے بقیہ افراد کے بغیر رہائی سے انکار کردیا۔ اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے روبرو نمائش چورنگی دھرنے سے گرفتار ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے 17 افراد کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ مقدمہ ابتدائی مرحلے میں ہے لہذا ضمانت مسترد کی جاتی ہے۔ ضمانت مسترد ہونے والے ملزمان میں حامد علی، زاہد حسین، سید عباس، احمد علی، ایان، حنان، نثار حسین، صادق علی، حمزہ، سہیل عباس، زین،...
عدالت نے 2 ملزمان علامہ اصغر شہیدی اور محمد عباس کی ضمانت منظور کرتے ہوئے 50 ہزار روپے فی کس کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ پراسیکیوٹر نے موقف دیا کہ ملزمان کی فائرنگ اور پتھراؤ سے 4 پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔ ملزمان کو سولجر بازار پولیس نے نمائش چورنگی سے گرفتار کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے روبرو نمائش چورنگی دھرنے سے گرفتار ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے 17 افراد کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ مقدمہ ابتدائی مرحلے میں ہے لہذا ضمانت مسترد کی جاتی ہے۔ ضمانت مسترد ہونے والے ملزمان میں حامد علی، زاہد حسین، سید عباس، احمد علی، ایان، حنان، نثار حسین،...