2025-07-26@13:38:51 GMT
تلاش کی گنتی: 1949
«کے لیے پیش کیا»:
(نئی خبر)
مکہ مکرمہ، 05 جون، 2025، کُل 100 ممالک سے 2,443 عازمین حج، عمرہ اور زیارت کے لیے دو مقدس مساجد کے مہمانوں کے پروگرام کے متولی کے حصے کے طور پر مقدس مقامات پر پہنچے، جس کی نگرانی وزارت اسلامی امور اور گوئدانت کی طرف سے کی گئی۔ وزارت نے اعلیٰ سطح کی دیکھ بھال کو یقینی بنانے کے لیے وسیع پیمانے پر انسانی اور لاجسٹک وسائل کو متحرک کیا، جس سے عازمین حج کے مناسک کو آسانی کے ساتھ ادا کیا جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں:مکہ مکرمہ: حج فراڈ کے الزام میں 2 رہائشی گرفتار حجاج کرام کو مکہ مکرمہ کی رہائش گاہوں سے مکمل طور پر لیس بسوں کے ایک بیڑے کے ذریعے مقدس مقامات تک پہنچایا...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ نے سابق کپتان بابر اعظم کو یقین دہانی کرائی ہے کہ قومی ٹیم کے دروازے ان کے لیے بند نہیں ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے قومی کرکٹرز کے لیے لاہور میں ٹریننگ سیشن کا اہتمام کیا جس میں نئے کوچنگ اسٹاف سے بھی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے بابر اعظم کو یقین دلایا ہے کہ وہ بدستور ان کے پلانز کا حصہ ہیں، کسی بھی طرز میں ان پر قومی کرکٹ ٹیم کے دروازے بند نہیں ہوئے، جب ضرورت ہوئی موقع دیا جائے گا۔ کوچ نے ان سے ٹیم کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے مشورے بھی لیے، ساتھ یہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 05 جون 2025ء) پاکستان کے وزیر خارجہ اور نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ان کا ملک روایتی حریف بھارت کے ساتھ بات چیت کے لیے "تیار ہے لیکن وہ اس کے لیے بے تاب بھی نہیں ہے۔" مئی کے اوائل میں دونوں ملکوں کے درمیان چار دن کی جھڑپوں کے دوران جنگی طیاروں، میزائلوں، ڈرونز اور توپ خانے کا استعمال کیا گیا تھا، جس کے بعد سے جنگ بندی نافذ ہے، تاہم فریقین میں تعلقات اب بھی کشیدہ ہیں۔ پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا، "جب بھی وہ (بھارت) بات چیت کے لیے کہیں گے، کسی بھی سطح...
بھارت کی ریاست کرناٹک کی معروف مسلمان ادیبہ بانو مشتاق کو دنیا کا سب سے بڑا ادب ایوارڈ بین الاقوامی بکر پرائزInternational Booker Prize ملنا، اس خطے کی تمام باشعور خواتین کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے۔ بانو مشتاق کو ان کی بارہ مختصر کہانیوں پر مشتمل کتاب "Heart Lamp" پر یہ ایوارڈ دیا گیا ہے۔ بانو مشتاق کرناٹک کی مقامی زبان میں لکھتی ہیں۔ بھارت کی ایک اور ادیبہ Deep Ashasti نے ان کی کتاب کا انگریزی میں ترجمہ کیا ہے۔ بانو اپنے اطراف کی مسلمان خواتین کے مسائل کے بارے میں عمومی طور پر لکھتی ہیں کہ انٹرنیشنل بکر پرائز ایوارڈ کا اجراء برطانیہ میں جون 2004 میں ہوا تھا۔ یہ ایوارڈ برطانیہ کے Mangroupکی طرف سے دیا...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ جنگ بندی کے لیے امریکی صدر ٹرمپ کے اہم کردار کو سراہتے ہیں، صدر ٹرمپ نے ثابت کیا کہ وہ امن کے پیامبر ہیں۔ امریکی سفارت خانے میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کوئی شک نہیں رہا کہ پہلگام واقعہ بھارت کا فالس فلیگ آپریشن تھا، پاکستان نے کشیدہ صورتحال میں بھی بہت تحمل کا مظاہرہ کیا، امریکی صدر ٹرمپ سرد اور گرم جنگ کے خلاف ہیں، جنگ بندی کے لیے صدر ٹرمپ کے اہم کردار کو سراہتے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ نے ثابت کیا کہ وہ امن کے پیامبر ہیں، امن کے فروغ، اقتصادی روابط میں اضافےکے...
اجلاس میں شریک نمائندوں نے اس بات پر زور دیا کہ بچوں کی ابتدائی دیکھ بھال اور تعلیم معاشرتی ترقی کی بنیاد ہے، اور اس سلسلے میں مربوط پالیسی اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سن یونٹ پلاننگ ڈپارٹمنٹ گلگت بلتستان کے زیر اہتمام ای سی ڈی (Early Childhood Development) پالیسی فریم ورک کے صوبائی سطح پر موثر عملدرآمد کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں گلگت بلتستان کے مختلف محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی اور ای سی ڈی پالیسی کے نفاذ کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ شرکاء نے گلگت بلتستان میں بچوں کی ابتدائی نشوونما کو بہتر بنانے کے لیے ای سی ڈی پالیسی فریم ورک کی حمایت کی...
اسلام آباد: وفاقی وزیرصحت مصطفیٰ کمال نے فارماسیوٹیکل انڈسٹری کو حکومتی تعاون کا عزم کرتےہوئے مقامی سطح پر پیداوار کے لیے بھرپور کوششیں کرنے پر زور دیا اور کہا کہ حکومت جعلی ادویات کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔ وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال سے پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی جہاں ایڈیشنل سیکریٹری ہیلتھ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈریپ بھی موجود تھے اور اس موقع پر مقامی پیدوار کی تیاری اور برآمدی مواقع ڈرگ رولز میں اصلاحات کا جائزہ بھی لیا گیا۔ ملاقات میں ایکٹو فارماسیوٹیکل انگریڈینٹس(اے پی آئیز) کی مقامی پیداوار سے متعلق اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور افغانستان کے ساتھ باہمی تجارتی معاہدے اور اے پی آئی کی...
سعودی عرب کی روڈز جنرل اتھارٹی نے مکہ اور مدینہ کے درمیان ہجرہ ایکسپریس وے کے ساتھ موبائل سروس پوڈز کا ایک نیٹ ورک شروع کیا ہے جو ان حاجیوں کی مدد کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جن کی بسوں کو سفر کے دوران مکینیکل مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: منیٰ میں بہترین انتظامات پر پاکستانی حاجی سعودی حکومت کے معترف سعودی گزٹ کے مطابق اس سروس کا افتتاح وزیر ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس سروسز صالح الجاسر نے کیا۔ اس کا مقصد 400 کلومیٹر کے راستے پر پھنسے ہوئے حاجیوں کو فوری طور پر ریلیف فراہم کرنا ہے۔ ہر موبائل پوڈ 40 حاجیوں کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے لیس ہے اور اس میں ایئر کنڈیشنگ، بیٹھنے کی...

این ایچ اے نے مختلف ہائی ویز اور انٹرچینجز کے لیے نان ایم ٹیگ گاڑیوں کے ٹول ٹیکس میں 50 فیصد اضافہ کردیا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04 جون ۔2025 )نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے مختلف ہائی ویز اور انٹرچینجز کے لیے نان ایم ٹیگ اور کم بیلنس کی حامل گاڑیوں کے ٹول ٹیکس میں 50 فیصد اضافہ کردیا ہے این ایچ اے کے نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 15 جون سے ہوگا اور نان ایم ٹیگ اور کم بیلنس کی حامل گاڑیوں کو 50 فیصد اضافی ٹیکس ادا کرنا ہوگا.(جاری ہے) نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد سے پشاور تک نان ایم ٹیگ اور کم بیلنس کی حامل کاروں کے لیے ٹول ٹیکس 850 روپے، لاہور سے عبدالحکیم انٹرچینج کے لیے 1200 روپے اور پنڈی بٹھیاں سے ملتان تک کے لیے 1600 روپے ٹول ٹیکس مقرر...
نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے مختلف ہائی ویز اور انٹرچینجز کے لیے نان ایم ٹیگ اور کم بیلنس کی حامل گاڑیوں کے ٹول ٹیکس میں 50 فیصد اضافہ کردیا۔ این ایچ اے کے نوٹی فکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 15 جون سے ہوگا اور نان ایم ٹیگ اور کم بیلنس کی حامل گاڑیوں کو 50 فیصد اضافی ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق اسلام آباد سے پشاور تک نان ایم ٹیگ اور کم بیلنس کی حامل کاروں کے لیے ٹول ٹیکس 850 روپے، لاہور سے عبدالحکیم انٹرچینج کے لیے 1200 روپے اور پنڈی بٹھیاں سے ملتان تک کے لیے 1600 روپے ٹول ٹیکس مقرر کیا گیا ہے۔ نان ایم ٹیگ گاڑیوں کے...
لاہور: پاکستان ریلوے نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر مسافروں کے لیے بڑے ریلیف کا اعلان کردیا۔ ریلویز ہیڈکوارٹرز لاہور سے جاری بیان کے مطابق پاکستان ریلوے کی جانب سے عیدالاضحیٰ کے موقع مسافروں کو رعایت دینے کے لیے ریلیف کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے مطابق عید کے پہلے، دوسرے اور تیسرے روز کرایوں میں 20 فی صد کمی ہوگی۔ ریلوے کی جانب سے عید کے تینوں دن کرایوں میں 20 فی صد رعایت پاکستان ریلویز کے زیر انتظام چلنے والی تمام ٹرینوں اور کلاسز پر لاگو ہوگی، تاہم یہ رعایت صرف کرنٹ بکنگ پر دستیاب ہوگی اور اس کا اطلاق عید کی اسپیشل ٹرینز پر نہیں ہوگا۔ رعایت کا فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر ریلوے...
نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیر قیادت پاکستانی سفارتی وفد نے اقوام متحدہ میں فرانس کے مستقل مندوب جیروم بونافون سے ملاقات کی اور زور دیا ہے کہ فرانسیسی حکومت بھارت کو جنگ بندی جاری رکھنے، سندھ طاس معاہدے کی بحالی اور جامع مذاکرات کے آغاز کیلئے کردار ادا کرے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اقوام متحدہ میں فرانس کے مستقل نمائندے سفیر جیروم بونافون نے پاکستان کے سفارتی وفد سے نیویارک میں ملاقات کی۔وفد نے فرانسیسی سفیر کو جنوبی ایشیا میں بھارت کی حالیہ فوجی جارحیت اور یکطرفہ اقدامات کے بعد پیدا ہونے والی خطرناک سکیورٹی صورتحال سے آگاہ کیا۔بلاول بھٹو نے اس موقع پر کہا کہ بھارت کی جانب...
انٹرنیشنل یونین فار کنزرویشن آف نیچرکی جانب سے ساحل پر صفائی کی مہم شروع کردی گئی ہے جس میں سمندری آلودگی کو مدِنظر رکھتے ہوئے ساحل سے کچرا صاف کیا جارہا ہے۔ ویٹ لینڈ سینٹر اور ٹرٹل بیچ پرساحلی آبادیوں کے بچوں کے ذریعے ساحل پر صفائی مہم کے دوران 2 ہزار کلوگرام کچرا ساحل سے صاف کیا گیا۔ کچرے میں شاپنگ بیگز،جوس کے ڈبے،ماہی گیری کے جال سمیت دیگر کچرا شامل تھا جبکہ اس کے ساتھ ساتھ سبزکچھووں کی بقا کو اجاگر کرنے کے لیے انڈوں سے نکلنے والے نوزائیدہ بچوں کو بھی سمندر میں چھوڑا گیا۔ صفائی مہم کے دوران ساحلی آبادی کے بچوں نے سبز کچھووں کو تالیوں کی گونج میں زندگی کے نئے سفر پرروانہ کیا۔ آج کی مہم کی...
ورلڈ باکسنگ کے صدر نے الجزائر کی معروف باکسر ایمان خلیف سے معافی مانگ لی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ورلڈ باکسنگ کے صدر بورس وان ڈر فورسٹ نے الجزائر کی معروف باکسر ایمان خلیف کا نام نئے جینڈر ٹیسٹ کی پالیسی کے اعلان میں لینے پر باقاعدہ معذرت کر لی۔ رپورٹ کے مطابق خلیف کا نام اس وقت لیا گیا تھا جب ورلڈ باکسنگ نے جمعہ کے روز جنسی جانچ کو لازمی قرار دینے کی پالیسی جاری کی۔ اس اقدام پر مختلف حلقوں کی جانب سے تنقید کی گئی، خاص طور پر اس لیے کہ باکسر کی پرائیویسی کو تحفظ فراہم نہیں کیا گیا۔ ایمان خلیف نے گزشتہ برس پیرس اولمپکس گیمز میں طلائی تمغہ جیتا تھا،...
واشنگٹن، ڈی سی(اوصاف نیوز) پاکستان کے کرپٹو اور بلاک چین کے وزیر مملکت اور پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب نے وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ کی کونسل برائے ڈیجیٹل اثاثہ جات کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر رابرٹ ‘بو’ ہائنس سے ملاقات کی تاکہ مستقبل میں ڈیجیٹل اثاثوں کے ڈھانچے، Bitco کے ڈی سینٹائزڈ ڈھانچے میں اسٹریٹجک صف بندی پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ بو ہائنس وائٹ ہاؤس میں ڈیجیٹل اثاثوں کے لیے امریکی صدر کی کونسل آف ایڈوائزرز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے طور پر کام کرتے ہیں، جہاں وہ ڈیجیٹل اثاثوں کی جدت، ریگولیشن، اور ابھرتی ہوئی مالیاتی ٹیکنالوجیز پر قومی پالیسی کی ترقی کی رہنمائی کرتے ہیں۔ جنوری 2025 میں صدر ٹرمپ کی طرف سے...
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) معروف یوٹیوبر مسٹر بیسٹ نے شادی کے اخراجات کے لیے والدہ سے رقم ادھار لے لی۔ دنیا بھر میں مقبول یوٹیوبر مسٹر بیسٹ (جمی ڈونلڈسن) نے اپنی مالی صورتحال سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کیا ہے جس نے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا۔ اربوں روپے مالیت کی شہرت رکھنے والے مسٹر بیسٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ وہ اس وقت ذاتی طور پر بہت کم رقم رکھتے ہیں، کیونکہ وہ اپنی تمام آمدنی دوبارہ اپنے مواد (کنٹینٹ) میں لگا دیتے ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ میرے پاس ذاتی طور پر بہت کم پیسہ ہے کیونکہ میں سب کچھ دوبارہ اپنے مواد...
خیبر پختونخوا حکومت نے مالی سال 2025-26 کے بجٹ کی تیاری مکمل کر لی ہے، جو 13 جون کو پیش کیا جائے گا۔ صوبائی حکومت کے مطابق بجٹ کا مجموعی حجم 2,000 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے خزانہ مزمل اسلم کے مطابق بجٹ کو پارٹی ویژن اور عوام کو ریلیف دینے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ اصلاحات، ترقیاتی منصوبے، اور صوبے کے محروم طبقے کی فلاح کو مدنظر رکھتے ہوئے بجٹ تیار کیا گیا ہے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکے۔ محکمہ خزانہ کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت وفاقی بجٹ کے بعد 13 جون کو اپنا بجٹ پیش کر رہی ہے۔ اس حوالے...
نیو یارک: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کے دوران بھارتی الزامات اور یکطرفہ اقدامات کے خلاف پاکستان کا مؤقف تفصیل سے پیش کیا۔ پاکستانی وفد کی قیادت کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے وزیراعظم پاکستان کی جانب سے ایک تحریری پیغام اقوام متحدہ کے سربراہ کو پیش کیا اور حالیہ کشیدگی کے تناظر میں پاکستان کے خدشات اور تجاویز سے انہیں آگاہ کیا۔ ملاقات کے دوران بلاول بھٹو نے 22 اپریل 2025 کے پہلگام حملے کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستان پر عائد کیے گئے الزامات کو بے بنیاد، غیر ذمہ دارانہ اور شواہد سے عاری قرار...
اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے ڈیولپمنٹ بینک کے قیام کے منصوبی کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے ایس سی او نیٹ ورک آف فنانشل تھنک ٹینکس کی فعالیت کی تجویز کا بھی خیر مقدم کیا۔ چین کے دارالحکومت بیجنگ میں منعقدہ ایس سی او رکن ممالک کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینکوں کے گورنرز کے اجلاس سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے کیا وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اہم اجلاس کی میزبانی پر عوامی جمہوریہ چین کی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی اجلاس میں بنفس نفیس شریک ہونے کی خواہش تھی تاہم پاکستان میں سالانہ بجٹ سیزن جاری ہونے کے باعث شرکت ممکن نہ ہو...
سعودی عرب میں حج ٹرانسپورٹ اینڈ لاجسٹک سسٹم کے ترجمان صالح الزوید کا کہنا ہے کہ امسال مجموعی طور پر دنیا کی 62 فضائی کمپنیوں نے 71 ممالک کے 238 مقامات سے 3314 عازمین کو لے جانے والی حج پروازیں چلائیں۔ پیر کو مکہ مکرمہ میں حج میڈیا آپریشن سینٹر میں حج سیزن ٹرانسپورٹیشن اور کمیونیکیشن سسٹم کے ترجمانوں کی طرف سے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، صالح الزوید نے بتایا کہ حجاج کا استقبال اعلیٰ سطحی آپریشنل انداز میں کیا گیا، اور اس کے نتیجے میں عازمین کو آمد اور نقل و حرکت میں سہولت میسر آئی۔ یہ بھی پڑھیے گرمی کی شدت: عازمین حج کے لیے متعلقہ وزیر کی خاص ہدایت حرمین ہائی اسپیڈ ریل کے...
پرفضا سیاحتی مقامات پر سیاحوں کے لیے کیمپنگ پاڈز بنائے گئے تھے، جسے سیاحوں کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سیاح اب قدرتی حسن سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ آرام دہ اور محفوظ قیام کی سہولت بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر مختلف سیاحتی مقامات پر کیمپنگ پاڈز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ سیاحت کے مطابق خیبر پختونخوا کے پرفضا سیاحتی مقامات پر سیاحوں کے لیے کیمپنگ پاڈز بنائے گئے تھے، جسے سیاحوں کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سیاح اب قدرتی حسن سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ آرام دہ اور محفوظ قیام کی سہولت بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ صوبائی حکومت...
اقوام متحدہ میں فرانس کے سفیر کی پاکستانی اعلیٰ سطح پارلیمانی وفد سے ملاقات ہوئی ، پاکستانی اعلیٰ سطح پارلیمانی وفدکے سربراہ بلاول بھٹو نے کہا پاکستان کا کردار اور قربانیاں عالمی سطح پر تسلیم شدہ ہیں ترجمان پاکستانی مستقل مشن کے مطابق اقوام متحدہ میں فرانس کے سفیر کی پاکستانی اعلیٰ سطح پارلیمانی وفد سے ملاقات ہوئی ، اقوام متحدہ میں فرانس کے مستقل نمائندے جیروم بونافون، نے پاکستان کے اعلیٰ سطح پارلیمانی وفد سے ملاقات کی، ،پاکستانی وفد کی قیادت پاکستان کے سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کر رہے تھے۔وفد نے فرانسیسی سفیر کو جنوبی ایشیا میں بھارت کی حالیہ فوجی جارحیت اور یکطرفہ اقدامات کے بعد پیدا ہونے والی خطرناک سیکیورٹی صورتحال سے آگاہ کیا۔ ...
حج 2025 کے دوران سعودی عرب نے ایک ایسا انقلابی قدم اٹھایا ہے جس نے خدمت، تحفظ اور ٹیکنالوجی کو ایک مربوط نظام میں تبدیل کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کیا حج کے دوران ڈرون کے ذریعے دواؤں کی ترسیل ممکن ہے؟ سعودی وزارت صحت اور سول ڈیفنس کی طرف سے جدید ڈرون ٹیکنالوجی کو نہ صرف طبی امداد بلکہ آگ بجھانے کے مقاصد کے لیے بھی استعمال میں لایا جانے لگا ہے جس سے حاجیوں کی حفاظت اور سہولت میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ ماضی میں طبی سامان یا ادویات کسی مریض تک پہنچانے میں اوسطاً 90 منٹ لگتے تھے لیکن رواں سال متعارف کرائے گئے ڈرونز کی بدولت یہ وقت کم ہو کر صرف 5 سے 6 منٹ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 جون 2025ء) فلسطینی علاقے میں امدادی کارکنوں نے بتایا کہ جنوبی شہر رفح میں امداد کی تقسیم کے مرکز کے قریب اسرائیلی فائرنگ کے نتیجے میں منگل کو 27 افراد ہلاک ہو گئے۔ اس سے قبل اتوار کو بھی امدادی کارکنون نے بتایا تھا کہ امداد لینے کے لیے جانے والے 31 افراد اسرائیلی فائرنگ کے نتیجے میں مارے گئے تھے۔ ترک نے اپنے بیان میں کہا، '' غزہ میں خوراک کی معمولی مقدار تک رسائی کی کوشش کرنے والے پریشان حال شہریوں پر مہلک حملے ناقابلِ قبول ہیں۔‘‘ ان کا مزید کہنا تھا، ''تیسرے روز مسلسل، غزہ ہیومنیٹیرین فاؤنڈیشن کے زیرِ انتظام امدادی مراکز کے اردگرد لوگوں کو قتل کیا گیا۔...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 جون 2025ء) یوکرین کی جانب سے اختتام ہفتہ پرروس کے متعدد فضائی اڈوں پر اچانک اور مربوط ڈرون حملوں کو تین سال سے جاری اس جنگ کے دوران سب سے جرات مندانہ اور دور رس حملوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔ اس حملے نے پہلی بار سائبریا تک روسی حدود میں اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا، جس سے روسی فضائیہ کو زبردست دھچکا پہنچا۔ یوکرین کا دعویٰ ہے کہ اس کارروائی میں روس کے تقریباً 41 جنگی طیارے، جن میں Tu-95، Tu-22M اور A-50 شامل ہیں،تباہ یا شدید متاثر ہوئے، جو کہ روسی اسٹریٹجک بمبار بیڑے کا تقریباً ایک تہائی حصہ بنتا ہے۔ تاہم ماسکو نے اس دعوے کی تردید...
اسلام آباد پولیس نے ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے بہیمانہ قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے ڈی آئی جی جواد طارق اور دیگر اعلیٰ افسران کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ یہ کیس نہ صرف دارالحکومت بلکہ پورے ملک کے لیے ایک کڑا امتحان تھا، جسے حل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گئے۔ آئی جی کے مطابق 17 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر ثنا یوسف کو 2 جون کو شام 5 بجے ان کے گھر کے اندر گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔ نوجوان ٹک ٹاکر کو 2 گولیاں لگیں اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔ اس بہیمانہ واقعے پر ملک بھر میں غم و...
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 جون ۔2025 )چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ حالیہ تنازع میں پاکستان نے 96 گھنٹے کی لڑائی میں مکمل طور پر اپنے وسائل پر انحصار کیا، کہیں سے کوئی مدد نہیں لی. برطانوی نشریاتی ادارے سے انٹرویو میں چین سے مدد حاصل کرنے کے حوالے سے سوال کے جواب میں جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا کہ اس دوران ہم نے جو آلات استعمال کیے وہ یقینا ایسے ہی ہیں جیسے انڈیا کے پاس ہیں اور ہم نے کچھ ساز و سامان دوسرے ملکوں سے خریدا ہے مگر اس کے علاوہ حقیقی وقت میں ہم نے کہیں سے کوئی مدد حاصل نہیں کی صرف...
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ملیر جیل سے قیدیوں کے فرار کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ معمولی زلزلے کے بعد قیدیوں کو بیرکوں سے نکالنا سنگین غلطی تھی۔ جیل سے 216 قیدی فرار ہوئے، جن میں سے متعدد کو دوبارہ گرفتار کیا جا چکا ہے، جبکہ ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ زلزلے کے دوران قیدیوں کا مطالبہ تھا کہ انہیں بیرکوں سے نکالا جائے، لیکن ایسے معمولی جھٹکوں سے کسی بڑے نقصان کا اندیشہ نہیں ہوتا، بلکہ یہ جھٹکے بعض اوقات بڑے زلزلے کے امکانات کو کم کرتے ہیں۔ اس کے باوجود افسران نے قیدیوں کو بیرکوں سے باہر...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 جون 2025ء) پاکستان کا ایک اعلیٰ سطحی وفد اتوار کے روز نیویارک پہنچا تھا، جہاں اس نے پیر کو اقوام متحدہ میں چین اور روس کے مستقل نمائندوں سمیت سلامتی کونسل کے دس اراکین سے بھی ملاقات کی اور انہیں بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بارے میں اسلام آباد کے موقف سے آگاہ کیا۔ پاکستانی وفد کی قیادت ملک کے سابق وزیر خارجہ اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کر رہے ہیں، جنہوں نے چین کے سفیر فو کانگ سے ملاقات کی اور جنوبی ایشیا میں سکیورٹی کی ابھرتی ہوئی صورتحال، بالخصوص "بھارت کے حالیہ جارحانہ اقدامات" کے تناظر میں تبادلہ خیال کیا۔ پیر کے روز ہونے...
محکمہ داخلہ پنجاب نے ائیرپورٹس اور پاک فضائیہ کی ائیربیسز کو محفوظ بنانے کے لیے اہم فیصلہ کرتے ہوئے ہوائی اڈوں اور ائیربیسز کے گردونواح میں 15 کلومیٹر تک دفعہ 144 نافذ کردی۔ دفعہ 144 کے تحت علاقے میں کبوتر بازی، آتش بازی، ڈرون/لیزر لائٹ کے استعمال اور آلائشیں پھینکنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ اعلامیے کے مطابق صوبہ بھر میں پابندیوں کا اطلاق 5 جون سے 20 جون تک ہوگا، پابندی کا اطلاق پنجاب بھر میں پاک فضائیہ کی ایئربیسز اور تمام ہوائی اڈوں کے گردونواح 15 کلومیٹر تک ہوگا۔ یہ بھی پڑھیے: ملک کے تمام ہوائی اڈے مکمل فعال ہیں، ایئرپورٹس اتھارٹی محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ فیصلہ انسانی جانوں اور املاک کو محفوظ بنانے...
جنوبی ایشیا میں بھارتی جارحیت سے پیدا خطرناک صورتحال سے عالمی برادری کو آگاہ کرنے کے سفارتی مشن کے دوران پاکستانی پارلیمانی وفد نے او آئی سی سفرا کو بریفنگ دی، جس میں بتایا کہ بھارت کے یکطرفہ اقدامات خطے کے امن کیلیے خطرہ بن چکے ہیں۔ سابق وزیر خارجہ اور چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کی زیرقیادت پاکستان کے اعلیٰ سطح کے پارلیمانی وفد نے اقوام متحدہ میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے رکن ممالک کے سفیروں کو جنوبی ایشیا میں بھارت کی حالیہ فوجی جارحیت اور پہلگام حملے کے بعد پاکستان پر عائد کیے گئے بے بنیاد الزامات کے تناظر میں سنگین پیش رفت سے آگاہ کیا۔ او آئی سی کے مستقل نمائندوں سے خطاب...

پاکستان کے سفارتی وفد کی اقوام متحدہ میں چین، روس سمیت مختلف ممالک کے نمائندوں سے ملاقاتیں، مؤقف پیش کیا
پاک بھارت جنگ کے بعد پیدا شدہ صورت حال پر اپنا مؤقف پیش دنیا کے سامنے پیش کرنے کے لیے پاکستانی سفارتی وفد نیویارک میں موجود ہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی قیادت میں وفد نے اقوام متحدہ میں چین، روس کے مندوبین اور دیگر کئی ممالک کے نمائندوں سے ملاقاتیں کرکے پاکستان کا مؤقف سامنے رکھا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بلاول بھٹو اور دیگر وفد کے اراکین نے چین اور روس کے مندوبین کے علاوہ ڈنمارک، یونان، پاناما، صومالیہ، الجزائر، گھانا، جاپان، جنوبی کوریا، سیرا لیون اور سلووینیا کے نمائندوں سے ملاقات کرکے بھارت کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو مسترد کیا۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان کی ایک اور سفارتی کامیابی، امریکا کی بھارت کو اشتعال انگیزی سے...
خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق اس اہم پیش رفت پر افغان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ افغانستان اور روس کے درمیان سیاسی اور معاشی تعلقات کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ روس نے ماسکو کے لیے افغانستان کے سفیر کی نامزدگی منظور کرلی۔ خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق اس اہم پیش رفت پر افغان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ افغانستان اور روس کے درمیان سیاسی اور معاشی تعلقات کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوگا، جو پہلے ہی پابندیوں کا شکار ہیں۔ روس نے رواں برس اپریل میں طالبان پر 2 دہائیوں سےعائد پابندی کو ختم کرنے کا اعلان کیا تھا، جس...
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی فلیگ کیریئر اگلے ماہ سے شام کے دارالحکومت دمشق کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرے گی۔ یہ بھی پڑھیں: شامی ایئرلائنز کا متحدہ عرب امارات کے لیے براہِ راست پروازیں بحال کرنے کا اعلان ایمریٹس نے پیر کے روز ایک بیان میں اعلان کیا کہ دمشق کے لیے اس کی پہلی پرواز 16 جولائی کو اڑان بھرے گی۔ ایئر لائن نے کہا کہ وہ ابتدائی طور پر ہفتہ وار 3 پروازیں چلائے گی جبکہ اگست تک ان کا تعداد 4 ہوجائے گی۔ کمپنی نے کہا کہ دمشق کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ ملک کی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ساتھ تعاون سے کیے گئے ایک مکمل جائزے کے بعد کیا...
بھارت کے جارحانہ اقدامات اور یکطرفہ فیصلے خطے کے امن کیلئے خطرہ ہیں، چین اور پاکستان میں اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 2 June, 2025 سب نیوز نیو یارک (سب نیوز)پاکستان اور چین نے پرامن طریقے سے تنازعات کے حل، کثیر الجہتی تعاون، اقوام متحدہ کے منشور کے اصولوں کی پاسداری، معاہدوں کے تقدس اور بین الاقوامی قوانین کے احترام کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔اقوام متحدہ میں عوامی جمہوریہ چین کے مستقل مندوب فو کانگ، نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ جناب بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں اقوام متحدہ میں موجود پاکستانی پارلیمانی وفد سے ملاقات کی۔ملاقات میں بھارت کی حالیہ جارحیت کے بعد جنوبی ایشیا کی بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال اور خطے...
لونگ اور اس کے تیل کو زمانہ قدیم سے ہی مختلف بیماریوں کے علاج کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کون سے مسالے پرسکون نیند کے حصول میں مدد دے سکتے ہیں؟ مخلتف اسٹڈیز سے پتا چلتا ہے کہ لونگ جسم میں موجود انزائم کو متحرک کرتے ہوئے نظام ہضم کو بھی بہتر بناتی ہے اور اس میں اینٹی بیکٹیریل خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں۔ اس سے کینسر کو روکنے میں بھی مدد ملتی ہے۔ لونگ جگر کو بیماری اور نقصان سے بچانے میں مدد کر سکتی ہے۔ لونگ کے استعمال سے بلڈ شوگر کی سطح کو کنٹرول کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ یہ ہڈیوں اور جوڑوں کی صحت کو برقرار رکھنے میں مدد دیتی ہے۔...
پاکستان اور چین نے پرامن طریقے سے تنازعات کے حل، کثیر الجہتی تعاون، اقوام متحدہ کے منشور کے اصولوں کی پاسداری، معاہدوں کے تقدس اور بین الاقوامی قوانین کے احترام کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ میں عوامی جمہوریہ چین کے مستقل مندوب فو کانگ، نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ جناب بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں اقوام متحدہ میں موجود پاکستانی پارلیمانی وفد سے ملاقات کی۔ ملاقات میں بھارت کی حالیہ جارحیت کے بعد جنوبی ایشیا کی بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال اور خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی اشتعال انگیزی کے دوران چین کی غیر...
روس اور یوکرین کے درمیان ترکیہ کے شہر استنبول میں ہونے والے امن مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کا اختتام ہوگیا، جس میں فریقین نے قیدیوں کے تبادلے، لاشوں کی حوالگی اور جنگ بندی سے متعلق مختلف تجاویز پر غور کیا۔ مذاکرات کے بعد یوکرین کے وزیر دفاع نے اعلان کیا ہے کہ روس اور یوکرین جنگ کے دوران 6 ہزار ہلاک ہونے والے فوجیوں کی لاشیں واپس کرنے پر متفق ہوگئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں پیوٹن سے متوقع ملاقات: ٹرمپ روس یوکرین جنگ رُکوانے کے لیے پُرعزم انہوں نے کہاکہ دونوں ملکوں کے درمیان 25 سال سے کم عمر کے شدید بیمار جنگی قیدیوں کے تبادلے پر بھی اتفاق ہوگیا۔ یوکرینی وفد نے بتایا کہ مذاکرات میں ایک ماہ کے لیے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس 5 جون کو طلب کیا گیا ہے جس میں بجٹ کے خدوخال اور مجموعی ترقیاتی بجٹ تخمینے کی منظوری دی جائے گی۔ نجی ٹی وی کو وزارت خزانہ کے ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس جمعرات 5 جون کو طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت منعقد ہوگا جس میں مجموعی طور پر 3795 ارب روپے کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی جائے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب وزیراعظم شہباز شریف کو بجٹ 26-2025 سے متعلق بریفنگ دینے گے۔ اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ شرکت کریں گے اور آئندہ بجٹ...
وزارت بحری امور نے پورٹ قاسم اور کراچی پورٹ کی زمینوں پر قبضے اور اراضی واگزار کروانے کیلیے جامع پالان اور خصوصی فورس تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر برائے بحری امور، محمد جنید انوار چوہدری نے پیر کے روز پورٹ قاسم اتھارٹی اور کراچی پورٹ ٹرسٹ میں جاری زمین اصلاحات کے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس کا مقصد زمین پر قبضے اور غیر استعمال شدہ اراضی کے مسائل کو حل کرنا اور بندرگاہوں کی زمین کو محفوظ بنا کر اقتصادی ترقی کو فروغ دینا ہے۔ اجلاس میں وفاقی وزیر نے بندرگاہوں کی زمین کو غیر قانونی قبضے سے بچانے کے لیے دونوں پورٹس کے درمیان مشترکہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 جون 2025ء) میکسیکو میں اس انتخابی عمل میں ووٹرز کو سینکڑوں غیر معروف امیدواروں میں سے ملکی عدلیہ کا انتخاب کرنا تھا۔ عدلیہ کے انتخاب کی خاطر الیکشن کے متنازعہ فیصلے کے حامی اسے بدعنوان اور غیر مؤثر عدالتی نظام کی اصلاح کے لیے ضروری قرار دے رہے ہیں۔ دوسری جانب ناقدین کا کہنا ہے کہ اس عمل سے عدلیہ میں سیاست کا اثرورسوخ بڑھ جائے گا بالخصوص ایک ایسے ملک میں جہاں جرائم اور منشیات فروش گروہوں کا راج ہے۔ میکسیکو کی صدر کلاؤڈیا شین باؤم نے اس فیصلے کا بھرپور دفاع کیا۔ یہ تجویز ان کے پیشرو اور سیاسی سرپرست آندریس مانوئل لوپیز اوبراڈور کی جانب سے پیش کی گئی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 جون 2025ء) آسٹریلوی کرکٹ بورڈ (کرکٹ آسٹریلیا) نے پیر کو ایک بیان میں اس امر کی تصدیق کی کہ مایہ ناز آل راؤنڈر گلین میکسویل نے پچاس اوورز کی کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا ہے۔ میکسویل نے یہ فیصلہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری اور مختلف فرنچائز لیگز میں شرکت کو ترجیح دیتے ہوئے کیا ہے۔ انہوں نے کہا، ''میں واپس دیکھتا ہوں تو یاد آتا ہے کہ مجھے ابتدا میں ہی، غیر متوقع طور پر منتخب کیا گیا۔ اس وقت بس یہی فخر تھا کہ آسٹریلیا کے لیے کچھ میچ کھیلنے کو مل جائیں۔‘‘ 36 سالہ میکسویل نے 149 ون ڈے میچز میں 3,990 رنز بنائے۔ ان کا اسٹرائیک ریٹ...
اجلاس میں حریت قیادت سمیت کشمیری سیاسی قیدیوں کی مسلسل غیر قانونی نظربندی پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور تمام سیاسی نظربندوں کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سول سوسائٹی کے اراکین نے کہا ہے کہ تنازعہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی بنیادی وجہ ہے اور دونوں ممالک کو خطے میں جنگ جیسی صورتحال کو ختم کرنے کے لیے اس مسئلے کو پرامن مذاکراتی عمل کے ذریعے حل کرنا چاہیے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر زبیر احمد راجہ، محمد فرقان، محمد اقبال شاہین اور سید حیدر حسین سمیت سول سوسائٹی کے اراکین نے سرینگر میں ایک اجلاس میں دفعہ370 اور 35A کو اصل شکل...
کراچی(کامرس رپورٹر) سابق وفاقی وزیر ،ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سابق صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی کی وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی ہے،میر چنگیز خان جمالی نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں نصیر آباد ڈویژن بلوچستان کے ضلع لیے دو ارب کے ہاسنگ منصوبوں کی گرانٹ پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلی سندھ کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے سندھ اور بلوچستان کے پانی، آبپاشی کے نظام پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور فیصلہ کیا کہ جولائی کے پہلے ہفتے میں سکھر بیراج پر سندھ اور بلوچستان کے حکام کی میٹنگ ہوگی۔ ڈویژن بلوچستان کے لیے دو ارب کے ہاؤسنگ منصوبوں کی گرانٹ پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور...
کرکٹ کے میدان میں جہاں ہر طرف شور و ہنگامہ ہوتا ہے، وہیں ایک ایسا لمحہ آیا جس نے سب کو حیران کر دیا۔ معروف اداکارہ مریم نفیس نے اپنے ایک بیان سے مداحوں کو چونکا دیا، جب انہوں نے قومی کرکٹر اعظم خان سے اپنے انوکھے رشتے کا انکشاف کیا۔ یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب مریم نفیس پاکستان سپر لیگ کے ایک میچ کے دوران اپنے ننھے بیٹے موسیٰ کو ساتھ لیے گراؤنڈ میں موجود تھیں۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے نہ صرف ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کی حمایت کا اظہار کیا بلکہ کرکٹر اعظم خان سے اپنی گہری قربت کا بھی ذکر چھیڑ دیا۔ مریم نے خوش دلی اور اپنائیت کے ساتھ بتایا،...
بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایات کی روشنی میں ملک بھر میں اتحاد امت، عزاءداری سید الشہداء کے تحفظ، زائرین کی مسائل کے حل سمیت دینی خدمات کا تفصیل سے ذکر کیا اور اس ضمن میں کرم پارا چنار میں جنگ سے متاثرہ عوام کی قائد ملت کیجانب سے خدمات و فرقہ واریت کے خلتمے کیلئے موثر اقدامات، گلگت بلتستان میں کامیاب عوامی تحرک، عزاداری پر ایف آئی آرز کے خاتمے کیلئے عملی کاوشوں اور دیگر مسائل کے حل کیلئے سیاسی و مذہبی جدوجہد کو بیان کیا۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر...
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچ عوام نے قومی وحدت کے لیے تاریخی کردار ادا کیا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے گرینڈ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت بلوچستان میں تخریب کاری کے ذریعے امن و ترقی کو نشانہ بنا رہا ہے۔ اور فتنہ الہندوستان جیسے دہشت گرد گروہ عوامی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو معاشرتی جگہ نہیں ملنے دینی چاہیے۔ اور ریاستی ادارے عوام کی حمایت سے دہشت گردی کے خلاف جنگ منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی کے لیے بڑے پیکجز متعارف کروائے گئے ہیں۔ جن کے اثرات عوام تک پہنچنے چاہیئیں۔ بلوچ عوام نے قومی وحدت کے لیے...
پاک بحریہ نے پاکستان کی تمام بڑی بندرگاہوں پر غیر روایتی خطرات سے نمٹنے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے 2 روزہ مشقوں کا کامیابی سے انعقاد کیا۔ یہ بھی پڑھیں پاک بحریہ نے بھارتی طیارے کا سراغ لگا کر مکمل نگرانی میں رکھا ان مشقوں کا بنیادی مقصد اہم بحرى تنصيات کے تحفظ کے لیے طریقہ کار، حربی حکمت عملی کو جانچنا اور مؤثر بنانا تھا۔ ان مشقوں میں پاک بحریہ کی مختلف یونٹس بشمول پاک میرینز، ایس ایس جی (این)، بحری اور فضائی اثاثہ جات نے مربوط كاروائیوں میں حصہ لیا۔ مشق میں مختلف غیر روایتی خطرات اور حملوں کی صورت میں شرکت کرنے والی فورسز کے درمیان باہمی رابطے اور فوری ردعمل کی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے پر...
ریاض(نیوز ڈیسک)شاہ عبدالعزیز یونیورسٹی کے ذہین طلبہ نے عازمین حج کے لیے ایک جدید موبائل ایپلیکیشن تیار کی ہے جو دورانِ حج پیش آنے والے چیلنجز سے نمٹنے میں مددگار ثابت ہوگی۔ اس انٹرایکٹو ایپ کی قیادت طالبعلم حسن السلمی نے کی ہے۔ سب سے زیادہ پریشانی کا مرحلہ بےتحاشہ رش کی وجہ سے اپنے گروپ سے بچھڑ جانا ہوتا ہے لیکن اب اس ایپ کی مدد سے اگر کوئی حاجی اپنے گروپ سے بچھڑ جائے تو اسے آسانی سے تلاش کیا جا سکے گا۔ اس ایپ میں کیمپوں تک رسائی کے لیے آف لائن نقشے اور موبائل کیمرے کی مدد سے سمتوں کا تعین بھی کیا گیا ہے۔ اسکے ساتھ ہی مقدس مقامات کی زیارت میں رہنمائی، اور آڈیو...
پاک بحریہ نے پاکستان کی بڑی بندرگاہوں پر کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے دو روزہ مشقوں کا انعقاد کیا۔ رپورٹ کے مطابق مشقوں کا مقصد اہم بحری تنصیبات کے تحفظ کے طریقہ کار کو مزید مؤثر بنانا تھا۔بندگاہوں کی حفاظتی مشقوں کا انعقاد پاک بحریہ کی کوسٹل کمانڈ کے زیر اہتمام کیا گیا۔ ان مشقوں میں پاک میرینز اور ایس ایس جی (این) کے علاوہ نیوی کے بحری اور فضائی اثاثوں نے حصہ لیا۔ قومی سلامتی اور اقتصادی ترقی کے لیے سمندری راستوں کی بلا تعطل حفاظت پاک بحریہ کی اولین ترجیح ہے۔

پی ٹی وی انتظامیہ نے نئی حکومت کوخوش کرنے کیلئے فواد چوہدری کے نام کی تختی ہٹادی لیکن وزیراطلاعات عطا تارڈ کو پتہ چلا تو انہوں نے کیا کیا؟ فواد چوہدری بھی سراہنے پر مجبور
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان میں کسی کے نام کی تختی لگانا یا اکھاڑنا کوئی نئی بات نہیں، ایسا بھی کچھ پی ٹی وی میں ہوا اور سابق وزیراطلاعات فواد چوہدری کے نام کی یادگاری تختی ہٹادی گئی لیکن جب موجودہ وزیراطلاعات کو پتہ چلا تو انہوں نے نہ صرف دوبارہ تختی لگوائی بلکہ فواد چوہدری سے رابطہ بھی کیا جس پر انہوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے ایک پیغام بھی جاری کردیا۔ فواد چوہدری نے لکھا کہ ’ مجھے پی ٹی وی میں کانفرنس روم کا افتتاح کرنے کا اعزاز حاصل ہوا تاہم، حکومت میں تبدیلی کے بعد، بظاہر نئی قیادت کو خوش کرنے کے لیے یادگاری تختی کو ہٹا دیا گیا۔ اس کا علم ہونے پر وفاقی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا افغان ہم منصب امیر خان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دونوں جانب سے سفارتی تعلقات کو سفیروں کی سطح تک بڑھانے کے فیصلوں کا خیر مقدم کیا گیا۔ دو روز قبل وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے افغانستان میں اپنے سفارتخانے کو سفیر کی سطح پراپ گریڈ کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے جواب میں افغانستان نے بھی گزشتہ روز اسلام آباد میں تعینات اپنے ناظم الامور کو سفیر کی سطح تک بڑھا دیا تھا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا بتانا ہے کہ آج وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا افغان ہم منصب امیر خان متقی سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں افغان وزیر خارجہ امیر خان نے پاکستان کی جانب...
سنگاپور میں ہونے والے عالمی سیکیورٹی اجلاس ’شنگریلا ڈائیلاگ‘ میں پاکستان کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ سیکیورٹی کے نظام اس وقت تک مؤثر نہیں ہو سکتے جب تک ان کی بنیاد اعتماد پر نہ ہو اور وہ سب کو ساتھ لے کر نہ چلیں۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور بھارت سرحدوں پر تعینات اضافی فوجیوں کی واپسی کے عمل کے قریب پہنچ چکے ہیں، جنرل ساحر شمشاد مرزا جنرل ساحر شمشاد نے جنوبی ایشیا میں بڑھتے ہوئے تنازعات کے خطرات کی نشاندہی کی اور ایشیا پیسیفک سمیت دیگر خطوں میں جامع، مؤثر اور ادارہ جاتی بحران سے نمٹنے کے نظام کی فوری ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے...
سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور قطر شام میں سرکاری ملازمین کی مالی معاونت کریں گے۔ سعودی وزیر خارجہ نے دمشق میں شامی ہم منصب اسد الشیبانی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے یہ اعلان کیا۔ جنہوں نے شامی دارالحکومت پہنچنے پر وزیر خارجہ اور ان کے وفد کا خیر مقدم کیا۔ یہ بھی پڑھیں سعودی عرب اور قطر نے شام کے ذمہ قرض ورلڈ بینک کو ادا کردیا شام اور سعودی عرب نے اس سے قبل مالیاتی شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر بات چیت کی تھی۔ شہزادہ فیصل نے شام پر اقتصادی پابندیاں ہٹانے میں مدد کرنے میں اپنے ملک کے کردار کا حوالہ...

وزیراعظم کا کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ، ’بنیان مرصوص‘ کے دوران مسلح افواج کی کارکردگی کو سراہا
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا، اور آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کے دوران مسلح افواج پاکستان کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔ یہ بھی پڑھیں ’بنیان مرصوص‘ کی کامیابی پر فیلڈ مارشل کا عشائیہ، صدر، وزیراعظم سمیت سیاسی و عسکری قیادت کی شرکت پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وزیراعظم نے مسلح افواج کی بہادری، پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ ان کے مثالی طرز عمل سے ملک نے کامیابی حاصل کی۔ وزیراعظم نے ملک کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور سلامتی کے تحفظ میں مسلح افواج کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے قوم کی حفاظت کے لیے مسلح افواج کے مشن میں مدد کرنے کے لیے...
اسحاق ڈار کا آذربائیجان کے ہم منصب سے رابطہ، ای سی او اجلاس پر گفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 31 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے آذربائیجان کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان میں پرتپاک میزبانی پر اظہار تشکر کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان جولائی میں آذربائیجان میں ہونے والے ای سی او سمٹ کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔بات چیت کے دوران ای سی او اجلاس کی تفصیلات، شرکا اور طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا گیا، یاد رہے کہ آذربائیجان میں اقتصادی تعاون تنظیم کا اجلاس جولائی کے اوائل میں متوقع ہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں...
بلوچستان کے معاملے پر کوئٹہ میں گرینڈ جرگہ جاری ہے جس میں وزیراعظم، فیلڈ مارشل سمیت دیگر اعلیٰ حکام شریک ہیں، وزیراعظم نے اپنے خطاب میں بلوچ عمائدین کو خرابیوں کی نشاندہی کرنے اور حکومت سے مذاکرات کی دعوت دے دی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ میں گرینڈ جرگہ کا آغاز قومی ترانے سے ہوا جس کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان سردار سرفراز بگٹی نے کہا کہ قومی گرینڈ جرگے کے شرکا کا خیرمقدم کرتا ہوں، یہاں موجود تمام شرکا کا شکرگزار ہوں کہ وہ یہاں آئے، قومی جرگوں کا انعقاد جاری رہنا چاہیے تاکہ مسائل کا حل نکلے۔ اپنے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ میں ممنوں ہوں کہ جرگہ میں شرکت کا موقع ملا، معرکہ حق میں...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 31 مئی ۔2025 )امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ محصولات کے معاملے پر معاہدے کے لیے پاکستان کے نمائندے آئندہ ہفتے امریکہ آ رہے ہیں پاکستان کو امریکہ کے ساتھ تین ارب ڈالر کے اضافی تجارتی بیلنس کے باعث اپنی برآمدات پر 29 فیصد تک کے ممکنہ محصولات کا سامنا ہے یہ محصولات واشنگٹن نے گذشتہ ماہ دنیا کے مختلف ممالک پر نافذ کیے تھے.(جاری ہے) امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق صدرٹرمپ نے کہا کہ اگر پاکستان اور اس کا ہمسایہ ملک انڈیا ایک دوسرے سے جنگ میں الجھتے ہیں تو انہیں ان دونوں ممالک میں سے کسی کے ساتھ بھی کسی معاہدے میں کوئی دلچسپی نہیں ہو گی یاد رہے...

ایرانی حکام صدر ٹرمپ کی مذاکرات کی پیشکش کو سنجیدگی سے لیں‘امریکی پیشکش اسرائیل سے جنگ کے خطرے سے بچنے راستہ ہے.سعودی حکام کا ایران کو پیغام
لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 31 مئی ۔2025 )سعودی وزیر دفاع نے تہران میں ایرانی حکام کو دوٹوک پیغام دیا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جوہری معاہدے پر مذاکرات کی پیشکش کو سنجیدگی سے لیں کیونکہ یہ پیشکش اسرائیل کے ساتھ جنگ کے خطرے سے بچنے کا ایک راستہ فراہم کرتی ہے.(جاری ہے) برطانوی نشریاتی ادارے نے خلیج میں اپنے اعلی ترین ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ خطے میں مزید عدم استحکام کے امکان سے پریشان ہو کر سعودی عرب بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے بیٹے وزیردفاع شہزادہ خالد بن سلمان کو گزشتہ ماہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے لیے یہ انتباہی پیغام دینے کے لیے بھیجا تھا ذرائع کا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 31 مئی 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے گزشتہ ماہ دنیا بھر کے ممالک پر ٹیرفس کا اعلان کیا گیا تھا۔ پاکستان کو امریکہ کے ساتھ تین بلین ڈالر کے تجارتی سرپلس کی وجہ سے اپنی برآمدات پر ممکنہ 29 فیصد ٹیرف کا سامنا ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان یا اس کے پڑوسی ملک بھارت کے ساتھ معاہدہ کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں لیں گے، اگر وہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ جنگ میں مصروف رہیں گے۔ ٹرمپ نے ایسا کیوں کہا؟ جوہری ہتھیاروں سے لیس دونوں حریفوں نے رواں ماہ چار دن کی فوجی جھڑپوں میں لڑاکا طیاروں، میزائلوں، اور ڈرونز کا استعمال کیا تھا۔ یہ...
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا، جس میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو ریگولرائز کرنے کے میکانزم پر غور کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:نوجوانوں میں مریم نواز کی بڑھتی مقبولیت، وجہ کیا ہے؟ اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ہاؤسنگ سوسائٹی کی رجسٹریشن کے لیے غیر ضروری این او سی ختم کرنے کا حکم دیا، جب کہ غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کی ریگولرائزیشن کے لیے اعلیٰ سطح کمیٹی بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں پنجاب میں پہلی مرتبہ ہاؤسنگ سیکٹر کو ڈیجیٹلائز کرنے اور ہاؤسنگ سوسائٹی مینجمنٹ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس اقدام کے نتیجے میں ہاؤسنگ سوسائٹی کی منظوری، مینجمنٹ اور ٹرانسفر آن لائن ہوسکے گی، اس کے...
آزاد نہڑیو: ملائیشیا کی کم ترین کرایوں والی معروف ایئر لائن ایئر ایشیا ایکس کی پہلی پرواز کراچی پہنچی، جس کا پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی اور دیگر حکام نے والہانہ استقبال کیا۔ کراچی ایئرپورٹ پر پرواز کی آمد پر روایتی واٹر سیلوٹ پیش کیا گیا جبکہ ڈیپارچر لانچ میں کیک کاٹا گیا۔ کوالالمپور سے آنے والی پرواز میں 298 مسافر کراچی پہنچے جبکہ واپسی پر 315 مسافر سوار ہوئے۔ ملائیشیا کے قونصل جنرل نے مسافروں کا خود استقبال اور الوداع کیا۔ٹی سی بی پاکستان میں ایئر ایشیا کا جنرل سیلز ایجنٹ ہے۔ سوراب میں دہشت گردوں کا بینک اوررہائش گاہوں پر حملے؛ اے ڈی سی ریونیو شہید سی ای او علی خواجہ علی مجید کا کہنا تھا کہ ایئر...
میٹا کا واٹس ایپ اسٹیٹس کے لیے 3 نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے ۔ کمپنی کی جانب سے اسٹیٹس میں مزید نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے جن کی بدولت صارفین کولاج، میوزک اور نئے اسٹیکرز پوسٹ کرسکیں گے۔ مارچ 2025 سے صارفین کے پاس اسٹیٹس میں میوزک کلپ ایڈ کرنے کا آپشن موجود ہے اور وہ ایپ کی میوزک لائبریری سے گانے منتخب کرسکتے ہیں۔یہ میوزک کلپ 15 سے 60 سیکنڈ طویل ہوتے ہیں اور اب ان کلپس کو اسٹیکرز میں تبدیل کرکے اسٹیٹس کو موسیقی سے زیادہ لیس کیا جاسکے گا۔اس کے علاوہ صارفین صرف ایک گانے کو ہی اسٹیٹس اپ ڈیٹ کے طور پر بھی پوسٹ کرسکیں گے۔ ایک نیا فیچر...
سابق مشیر اور سینئر سیاستدان نے کہا کہ تنخواہوں اور پنشنز میں اضافہ کرکے سرکاری ملازمین اور ریٹائرڈ افراد کی زندگی میں بہتری لائی جا سکتی ہے جو ملکی معیشت کے استحکام کے لیے ضروری ہے، بجٹ میں صحت، تعلیم اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کو بھی ترجیح دی جانی چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق مشیر اور سینئر سیاستدان محمود مولوی نے آنے والے وفاقی بجٹ کے حوالے سے اہم مطالبات کیے ہیں۔ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور غریب عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے انہوں نے حکومت سے فوری اقدامات کی درخواست کی ہے تاکہ عام آدمی کی زندگی آسان بنائی جا سکے۔ محمود مولوی نے خاص طور پر ٹیکس میں کمی، تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ...
چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، نے آج کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اسٹوڈنٹ افسران اور کالج کے فیکلٹی ممبران سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب کے دوران انہوں نے آپریشن “بنیان مرصوص” کے شہداء کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ قومی قیادت کے تحت پاکستانی عوام نے مادرِ وطن کے دفاع کے لیے فولادی دیوار کا کردار ادا کیا۔ انہوں نے مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے کہا کہ “معرکہ حق” میں کامیابی ہماری قومی یکجہتی اور تمام ریاستی اداروں کے درمیان ہم آہنگی کا منہ بولتا ثبوت...

بھارت کے ہائیڈرو ٹیررازم کے بھیانک نتائج ہوں گے، افسران مستقبل کی جنگ کے لیے خود کو تیار کریں، فیلڈ مارشل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ بھارت کے ہائیڈرو ٹیررازم کے بھیانک نتائج ہوں گے، افسران مستقبل کی جنگ کے لیے خود کو تیار کریں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جمعے کے روز فیلڈ مارشل و آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کمانڈ نٹ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا، کوئٹہ پہنچنے پر کورکمانڈر اور کمانڈنٹ اسٹاف کالج نے فیلڈ مارشل کا بھرپور استقبال کیا۔ فیلڈ مارشل نے کمانڈ نٹ اسٹاف کالج میں طلبا، افسران اور فیکلٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معرکہ حق میں کامیابی ہمارے قومی عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے، قومی قیادت کے ساتھ قوم مادر وطن کے دفاع کے لیے آہنی دیوار بن کر...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 30 مئی 2025ء) خبر رساں ادارے روئٹرز نے خلیجی اور ایرانی ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ سعودی عرب کے شاہ سلمان نے اپنے بیٹے شہزادہ خالد کو ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے نام یہ پیغام دے کر بھیجا تھا۔ 17 اپریل کو تہران میں ہونے والے اجلاس میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان، ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف محمد باقری اور وزیر خارجہ عباس عراقچی نے شرکت کی۔ اگرچہ شہزادہ خالد بن سلمان کا دورہ عوامی تھا، لیکن ٹرمپ کی جانب سے مذاکرات کے حوالے سے خفیہ پیغام سامنے نہیں آیا تھا۔ اسرائیل ایرانی جوہری تنصیبات پر حملوں کی تیاری میں، سی این این حماس...
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف نے پاکستان میں کم عمری کی شادیوں کے خلاف آگاہی مہم کا آغاز کردیا ہے، جس میں معروف اداکارہ اور یونیسیف کی قومی سفیر برائے حقوقِ اطفال صبا قمر نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ اس ویڈیو مہم کا مقصد معاشرے میں کم عمری کی شادیوں کے مضر اثرات کو اجاگر کرنا اور اس رواج کے خاتمے کے لیے مشترکہ اقدام کی ضرورت پر زور دینا ہے۔صبا قمر نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پاکستان میں کسی بھی بچے کو ایسی شادی یا مستقبل پر مجبور کیوں کیا جائے جسے وہ خود نہ چنے؟ صحت اور تعلیم جیسے بنیادی حقوق کے سنگین خدشات کے ہوتے ہوئے، ہمیں یہ سب کچھ نظر انداز نہیں...

قونصلیٹ جنرل پاکستان مانچسٹرمیں پاسپورٹ اور نادرا کارڈ کی تجدید کے لیے اپوائنٹمنٹ لینا مشکل، شہری پریشان
گریٹر مانچسٹر میں مقیم پاکستانی شہریوں کو قونصلیٹ جنرل پاکستان مانچسٹرسے پاسپورٹ، نادرا کارڈ اور دیگر دستاویزات کی تجدید کے لیے اپوائنٹمنٹ لینے میں شدید دشواریوں کا سامنا ہے۔ مقامی پاکستانی برادری کا کہنا ہے کہ اپوائنٹمنٹ کے حصول کے لیے ہفتوں انتظار کرنا پڑتا ہے، جبکہ بعض کیسز میں پیسے دے کر جلدی اپوائنٹمنٹ لینے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔ بولٹن کے رہائشی شہزاد وحید نے بتایا کہ وہ کئی دنوں سے آن لائن اپوائنٹمنٹ لینے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن کامیاب نہیں ہو پا رہے۔ انہوں نے کہا، “یہ نظام انتہائی ناکام ہے۔ ہمیں اپنے بنیادی کاموں کے لیے بھی ہفتوں انتظار کرنا پڑتا ہے۔” مانچسٹر کے نوجوان اظہر علی نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے...

پاکستان اور بھارت سرحدوں پر تعینات اضافی فوجیوں کی واپسی کے عمل کے قریب پہنچ چکے ہیں، جنرل ساحر شمشاد مرزا
سنگاپور میں شنگریلا ڈائیلاگ سیکیورٹی سمٹ کے موقع پر بین الاقوامی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں پاکستان کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت اپنی سرحدوں پر تعینات اضافی فوجیوں کی واپسی کے عمل کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:اقوام متحدہ: پاکستان کا سندھ طاس معاہدے پر سختی سے عملدرآمد کا مطالبہ انہوں نے بتایا کہ دونوں ممالک کی افواج نے 22 اپریل کے واقعے سے پہلے کی صورتحال کی طرف واپسی کا عمل شروع کر دیا ہے۔ جنرل مرزا نے خبردار کیا کہ حالیہ کشیدگی کے دوران جوہری ہتھیاروں کا استعمال نہیں ہوا، لیکن مستقبل میں کسی بھی غلط اندازے یا اسٹریٹجک غلطی کے...

براڈکاسٹرز کا اجلاس، الیکٹرانک میڈیا انڈسٹری کے چیلنجز،لائحہ عمل پر غورشرکاء کا انڈسٹری کو درپیش مسائل کے حل کےلئے اجتماعی حکمت عملی اورمل کر چلنے پر اتفاق
براڈکاسٹرز کا اجلاس، الیکٹرانک میڈیا انڈسٹری کے چیلنجز،لائحہ عمل پر غورشرکاء کا انڈسٹری کو درپیش مسائل کے حل کےلئے اجتماعی حکمت عملی اورمل کر چلنے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 30 May, 2025 سب نیوز لاہور: ملک بھر سے تعلق رکھنے والے ممتاز براڈکاسٹرز کاگزشتہ روز یہاں ایک مقامی ہوٹل میں مشاورتی اجلاس ہوا، جس کا مقصد ملکی الیکٹرانک میڈیا انڈسٹری کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال اور مستقبل کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی تیار کرنا تھا۔اس اجلاس میں ملک بھر سے میڈیا ماہرین، چینل مالکان، اور شعبہ نشریات کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ انڈسٹری کو درپیش مسائل — جیسا کہ ریگولیٹری دباؤ، مارکیٹ میں عدم توازن، اشتہارات کی تقسیم میں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 30 مئی 2025ء) بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے حوالے سے کولمبیا کے موقف پر نئی دہلی کے وفد نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف بھارتی حملوں کا دفاع کیا اور دعویٰ کیا اس کی "کارروائی جائز اور یہ خود کے دفاع کا اقدام" تھا۔ واضح رہے کہ بھارت کے زیر انتظام متنازعہ خطہ کشمیر کے پہلگام میں ہونے والے حملے کا الزام نئی دہلی نے پاکستان پر عائد کیا تھا اور پھر مودی حکومت نے چھ اور سات مئی کی درمیانی شب پاکستان کے متعدد ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے تھے۔ پاکستان پہلگام حملے کے تعلق سے بھارتی الزامات کو مسترد کرتا ہے اور اس نے اس...
دبئی : متحدہ عرب امارات میں پہلی بار میڈیا قوانین میں بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں اور نیا میڈیا ریگولیشن سسٹم متعارف کرا دیا گیا ہے۔ اماراتی میڈیا کونسل کے مطابق نئے قانون کے تحت میڈیا قوانین کی خلاف ورزی پر 20 لاکھ درہم تک جرمانہ عائد کیا جا سکے گا، جبکہ دوبارہ خلاف ورزی پر جرمانہ دگنا کیا جائے گا۔ اماراتی میڈیا کونسل نے بتایا کہ میڈیا مواد کے لیے 20 نئے معیار مقرر کیے گئے ہیں اور عوامی نگرانی کے لیے ایک نیا پلیٹ فارم بھی جلد لانچ کیا جائے گا۔ قانون میں مقامی مواد کی حوصلہ افزائی کے لیے خصوصی پیکیجز بھی شامل کیے گئے ہیں، جبکہ میڈیا ادارے قائم کرنے کے لیے سخت شرائط طے کر...
سینیٹ کے اجلاس میں یہ مطالبہ سامنے آیا کہ دفاعی بجٹ میں اضافہ کیا جائے اور ملک کے لیے جو ترقیاتی بجٹ مختص کیا جاتا ہے، اس میں کمی کرکے دفاعی بجٹ بڑھایا جائے کیونکہ پاکستان کا دفاعی بجٹ ملک کے موجودہ حالات، جنگی صورت حال اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے بہت ہی کم ہے اور ایک لحاظ سے دیکھا جائے تو پاکستان سے 6 گنا بڑے دہشت گرد ملک بھارت کے مقابلے میں نہ ہونے کے برابر ہے اور پاکستان بھارتی سرحدوں سے ہی نہیں افغانستان اور ایران کی سرحدوں سے بھی غیر محفوظ ہے اور بھارت ہماری ان سرحدی صورت حال سے بھی بھرپور فائدہ اٹھا رہا ہے اور ٹی ٹی پی اور بی ایل اے...
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی2025ء) عمران خان کا کہنا ہے کہ میں کسی یزید کے کہنے پر 3 سال تو کیا 3 منٹ بھی خاموش نہیں رہوں گا۔ تفصیلات کے مطابق بانی تحریک انصاف عمران خان نے اڈیالہ جیل میں پارٹی رہنماوں اور وکلاء سے گفتگو کرتے ہوئے اہم پیغام جاری کیا۔ عمران خان نے کہا کہ " مجھے دو سال پہلے کہا گیا کہ تین سال کے لیے پیچھے ہٹ جاؤں اور موجودہ نظام کو چلنے دوں، لیکن میں کسی یزید کے کہنے پر تین سال تو کیا تین منٹ بھی خاموش نہیں رہوں گا۔ مجھ پر چھبیسویں ترمیم کو قبول کرنے کا بھی زور ڈالا جا رہا ہے لیکن میری جدوجہد ہی قانون کی حکمرانی کی...
پاکستان اور تاجکستان نے ایک دوسرے کے ساتھ جاری تعاون پر اطمینان ظاہر کرتے ہوئے اپنے اسٹریٹیجک تعاون کو دونوں ملکوں اور ان کے عوام کے باہمی مفاد کے لیے اسے نئی بلندیوں پر پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ ان عزائم کا اظہار آج تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں وزیراعظم محمد شہباز شریف اور تاجکستان کے صدر امام علی رحمان کے درمیان دوطرفہ ملاقات کے دوران کیا گیا۔ پاکستان کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور سمیت دو طرفہ تعاون کے مختلف شعبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف اور تاجکستان کے صدر نے دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ تاریخ، ثقافت اور جغرافیہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 29 مئی 2025ء) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف)نے پاکستان میں کم عمری کی شادیوں کے خاتمے کی فوری ضرورت کو اُجاگر کرنے کے لیے اپنی قومی سفیر، اداکارہ صبا قمر کے ساتھ ایک ویڈیو مہم کا آغاز کیا ہے جس کےذریعے لوگوں کو اس نقصان دہ رواج کے خلاف آواز اٹھانے کی ترغیب دی جائے گی۔صبا قمر اس مہم میں لڑکیوں کے مستقبل پر کم عمری کی شادی کے منفی اثرات کے بارے میں آگاہی بیدار کرنے کے ساتھ بچوں کے تحفظ کے لیے متحد ہو کر اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دے رہی ہیں۔ Tweet URL ان کا کہنا ہے کہ کسی بچے کو ایسی شادی پر یا ایسی...
علیمہ خان(فائل فوٹو)۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی کا پارٹی کے لیے پیغام ہے اب وقت آگیا ہے مضبوطی سے کھڑے ہوجائیں۔ راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا جو لوگ وزن نہیں اٹھا سکتے الگ ہو جائیں کوئی گلہ نہیں، نئے لوگ آگے آئیں جو وزن اٹھا سکیں۔ انھوں نے کہا کہ جیل حکام عدالت کے احکامات کو خاطر میں نہیں لاتے، ہمیں ملنے نہیں دیا گیا۔ علیمہ خان نے کہا نعیم پنجھوتھہ اندر گئے اور تفصیلات لے کر آئے بانی نے ہمیشہ دو چیزیں مانگیں ایک قانون کی حکمرانی دوسرا آئین کی بالا دستی۔ علیمہ خان نے کہا کہ آج بانی نے بتایا کہ ان...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 29 مئی ۔2025 )سپریم کورٹ آئینی بینچ میں زیر سماعت مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظر ثانی درخواستوں پر سماعت کے دوران جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کیا جج آئینی اسکوپ سے باہر جا کرفیصلہ دے سکتے ہیں؟ عوامی امنگوں اور جمہوریت کے لیے ہی سہی، مگر کیا جج آئین ری رائٹ کرسکتے ہیں؟ فیصل صدیقی نے جواب دیا کوئی آئین ری رائٹ نہیں کیا گیا، جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیئے ری رائٹ کیا گیا، تین دن کی مدت کو بڑھاکر پندرہ دن کیا گیا.(جاری ہے) سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 11 رکنی آئینی بینچ نے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظر ثانی درخواستوں کی...
پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی صرف رول اف لاء اور جمہوریت اور آئین کی بالادستی چاہتے ہیں، 2 سال پہلے عمران خان سے کہا گیا کہ آپ 3 سال تک چپ رہیں اور چوری شدہ مینڈیٹ کی حکومت کو چلنے دیں۔ رپورٹ کے مطابق آج بانی پی ٹی آئی سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کا دن تھا، کسی بھی رہنما کو ملاقات کی اجازت نہیں ملی، اعظم سواتی، نورالحق قادری، عون عباس بپی، فلک ناز چترالی، سمیع اللہ خان اور قاضی انور اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئے۔ راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بانی پی...
پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی 2025ء) یوم تکبیر کے حوالے سے پیرس میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا ، تقریب کے آرگنائزر مسلم لیگ ن فرانس کے چئیرمین راجہ علی اصغر ،سرپرست اعلٰی سردار ظہور اقبال اور جموں کشمیر فورم فرانس کے صدر نعیم چوہدری تھے ، تقریب میں کمیونٹی نمائیندوں نے بھرپور شرکت کی ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ یوم تکبیر کا دن ہماری قومی خودداری ،خود انحصاری اور دفاعی طاقت کی روشن علامت ہے، اٹھائیس مئی کا دن صرف ایک تاریخ نہیں بلکہ یہ قوم کے عزم ،قربانی اور غیرت کا دن ہے جب پاکستان نے چاغی کے پہاڑوں میں گرج دار دھماکے کر کے دنیا کو یہ پیغام دیا...
زاہد چودھری :صوبائی وزیر صحت و بہبود آبادی، خواجہ عمران نذیر سے گیٹس فاؤنڈیشن کے وفد نے ملاقات کی، جس میں پولیو کے خاتمے اور صحت کے شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد میں پروفیسر ڈاکٹر ثمین صدیقی اور ڈاکٹر ظاہر گل شامل تھے، جبکہ ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر فرحان، ڈاکٹر ابتسام اور ڈاکٹر احمر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ خواجہ عمران نذیر نے وفد کو جاری پولیو مہم کے بارے میں آگاہ کیا اور بتایا کہ حکومت پنجاب پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حالیہ مہم میں لاہور اور ڈیرہ غازی خان میں ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کے بعد ہدفی اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ تمام...
لاس ویگاس: پاکستان نے پہلے سرکاری حمایت یافتہ بٹ کوائن ریزرو اور قومی بٹ کوائن والٹ کے قیام کا بھی اعلان کر دیا۔ اسٹریٹجک بٹ کوائن ریزرو کا اعلان وزیراعظم کے خصوصی معاون برائے بلاک چین، کرپٹو اور پاکستان کرپٹو کونسل (پی سی سی) کے سی ای او بلال بن ثاقب نے کیا، اعلان بٹ کوائن ویگاس 2025 کے دوران کیا گیا۔ بلال بن ثاقب نے ڈونلڈ ٹرمپ کا حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں امن قائم کرنے اور کرپٹو اپنانے کے لیے امریکی صدر کی خدمات کو سراہا، تقریب کے دوران امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس، ایرک ٹرمپ اور ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر بھی شامل تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بلاک چین...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 29 مئی 2025ء) ایک سینیئر پاکستانی سفارت کار نے جنیوا میں اقوام متحدہ کی تخفیف اسلحہ کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ اگر پاکستان پر دوبارہ حملہ کیا گیا تو پھر وہ اس کا "زیادہ طاقت اور عزم" کے ساتھ جواب دے گا۔ سفیر نے اپنے خطاب کے دوران جوہری طاقت رکھنے والے دونوں جنوبی ایشیائی ممالک کے درمیان حالیہ دشمنی کی طرف مندوبین کی توجہ مبذول کرائی۔ جنوبی ایشیا کو مزید کسی بحران کی ضرورت نہیں جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر میں پاکستان کے مستقل نمائندے، بلال احمد نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کی حالیہ کشیدگی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی ایشیا کو کسی اور بحران کی ضرورت...
پاکستان سپر لیگ 10 (پی ایس ایل) کے فائنل میچ میں لاہور قلندر کی شاندار کامیابی کے پیچھے جہاں کھلاڑیوں کی محنت کارفرما تھی، وہیں کچھ ایسی کہانیاں بھی موجود تھیں جو جذبے، دعا اور وابستگی کی ایک منفرد مثال بن گئیں۔ انہی میں سے ایک کہانی سکندر رضا کی ہے، جنہیں ان کے والد نے ناٹنگھم سے لاہور آ کر ٹیم کے لیے فتح کی بنیاد رکھنے پر قائل کیا۔ سکندر رضا کے والد تصدق حسین رضا نے بتایا کہ ان کی پوری فیملی لاہور قلندر سے دلی وابستگی رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فائنل کے روز ہمارے گھر میں ہر کوئی دعا میں مصروف تھا، کوئی جائے نماز پر بیٹھا تھا، کوئی تسبیح کے دانے گن رہا...

بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم عالمی امن کے لیے خطرہ ہیں: امریکا میں پاکستانی سفیر کی تھنک ٹینکس سے گفتگو
بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم عالمی امن کے لیے خطرہ ہیں: امریکا میں پاکستانی سفیر کی تھنک ٹینکس سے گفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 29 May, 2025 سب نیوز امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے معروف امریکی تھنک ٹینکس کے فکری رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ مسئلہ کشمیر کا حل نہ ہونا ہے، جس کی بنیادی وجہ بھارت کی مسلسل ہٹ دھرمی اور اقوام متحدہ کی قراردادوں سے انحراف ہے۔ رضوان سعید شیخ کا کہنا تھا کہ بھارتی پارلیمنٹ میں ’اکھنڈ بھارت‘ کا نقشہ پیش کیا جانا دراصل اس کے توسیع پسندانہ عزائم کا ثبوت ہے، جو نہ صرف علاقائی امن بلکہ...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 28 مئی ۔2025 )ٹرمپ انتظامیہ نے صحت مند بچوں اور حاملہ خواتین کے لیے کورنا ویکسین سے استثنی دینے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ سی ڈی سی مراکز اب صحت مند بچوں اور حاملہ خواتین کو کوویڈ19کی ویکسین لینے کی سفارش نہیں کریں گے. صحت اور انسانی خدمات کے وزیر رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ پچھلے سال بائیڈن انتظامیہ نے صحت مند بچوں کو بوسٹر لگانے کی حمایت کی تھی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) کمشنر ڈاکٹر مارٹی ماکاری کا ہے کہنا کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ صحت مند بچوں کو ویکسین یا بوسٹر کی ضرورت ہے زیادہ تر ممالک...
تہران:ایرانی عدالتی حکام نے آج بروز بدھ اعلان کیا ہے کہ “بدرام مدنی” نامی شخص کو سزائے موت دے دی گئی ہے، جسے اسرائیلی خفیہ ادارے “موساد” کے لیے جاسوسی کرنے اور غیر قانونی طریقوں سے رقم حاصل کرنے کی پاداش میں مجرم قرار دیا گیا تھا، یہ اعلان ایک سرکاری بیان میں کیا گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق ایرانی عدلیہ نے 28 مئی 2025 کو اعلان کیا کہ “بدرام مدنی” نامی شخص کو سزائے موت دے دی گئی ہے۔ مدنی پر الزام تھا کہ وہ اسرائیلی خفیہ ادارے موساد کے لیے جاسوسی کر رہا تھا۔ اس پر یہ بھی الزام تھا کہ اس نے ایران کے حساس مقامات اور سلامتی سے متعلق معلومات اسرائیل کو فراہم کرنے کی کوشش...

وزیراعظم و آرمی چیف کے مشترکہ دورے پاکستان کی بین الاقوامی حمایت میں اضافے کا پتہ دیتے ہیں: سفارتی ماہرین
وزیراعظم شہباز شریف اس وقت 4 مُلکی سفارتی مشن پر ہیں۔ اس وقت وہ آذربائیجان کے دورے پر وہاں کی قیادت سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ اس سے پہلے انہوں نے ایران اور اُس سے پہلے ترکیے کا دورہ مکمل کیا۔ آذربائیجان کے بعد وہ تاجکستان کے دورے پر بھی جائیں گے۔ ان دوروں کا بنیادی مقصد پاک بھارت کشیدگی کے دوران ان ممالک کے جانب سے پاکستان کو ملنے والی بے مثال عملی اور سفارتی حمایت پر اُن کا شکریہ ادا کرنا اور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر ایک پیغام دینا بھی ہے کہ دنیا اس وقت پاکستان کی حمایت میں ساتھ کھڑی ہے۔ پاک بھارت فوجی کشیدگی کے دوران ترکیہ اور آذربائیجان...
اگر آپ پاکستان سے کسی یورپی ملک کے شینگن ویزا کے لیے اپلائی کرنے کا سوچ رہے ہیں تو مختلف وجوہات کی بنا پر اٹلی بہترین انتخاب میں سے ایک ہوسکتا ہے۔تازہ ترین اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 2024 میں اٹلی کے شینگن ویزا کی منظوری کی شرح 88.72 فیصد رہی جس سے یہ یورپ کا تیسرا ملک ہے جس میں شینگن ویزا کی منظوری سب سے زیادہ ہے۔ اٹلی پاکستان سمیت دنیا بھر سے ویزا کے خواہشمندوں کے لیے سازگار ثابت ہوا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق پاکستانی شہریوں کو اٹلی کا قلیل مدتی شینگن ویزا ملنے کے امکانات روشن ہیں کیونکہ منظوری کی شرح زیادہ ہے۔تاہم، ویزا کی منظوری کا انحصار خالصتاً ویزا کی درخواست...
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اقتصادی پالیسیوں کو شفاف، جامع اور ترقی پر مبنی یقینی بنانے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔وہ پاکستان ایسوسی ایشن آف لارج سٹیل پروڈیوسرز کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے جس نے آج(منگل) کو اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔وفاقی وزیر نے سٹیل کی صنعت کی مدد کرنے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کے استحکام کے لیے ہر شعبے کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت ٹیکس کا دائرہ کار بڑھانے’ تنخواہ دار طبقے پر بوجھ کم کرنے اور غیر دستاویزی معیشت کو نظام کے تحت لانے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔وفد نے وزیر خزانہ کو سٹیل...