2025-07-26@21:55:52 GMT
تلاش کی گنتی: 1951

«کے لیے پیش کیا»:

(نئی خبر)
    لاہور: باغبانپورہ کے علاقے میں 16 سالہ لڑکی سمیت دو افراد کو تیز دھار آلے کے وار سے قتل کر دیا گیا۔ پولیس خاتون نے شوہر اور اپنی بھتیجی کو قتل کیا، مقتولین کی شناخت 16 سالہ شازیہ اور 50 سالہ شوکت کے نام سے ہوئی۔ دونوں کو مقتول شوکت کی بیوی زینب نے ساتھی کے ہمراہ قتل کیا۔ زینب کو شوہر اور بھتیجی کے مابین ناجائز تعلقات کا شبہ تھا جس پر قتل کیا گیا۔ پولیس اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہچ گئیں، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا۔ ڈولفن ٹیم 15 کی کال پر موقع پر پہنچ گئی اور ملزمہ کی جانب سے دیگر اہل خانہ پر حملہ و خودکشی کی کوشش ناکام...
    ڈھاکا: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ لٹن داس کو ٹیم میں واپس بلا لیا گیا ہے۔ چیف سلیکٹر غازی اشرف حسین کا کہنا ہے کہ لٹن داس کی واپسی ان کے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بننے کے بعد عمل میں آئی ہے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ لٹن داس کی حالیہ ون ڈے کارکردگی مایوس کن رہی ہے تاہم ان کی فارم واپس آنے کی امید ہے۔ لٹن داس نے دسمبر 2023 سے دسمبر 2024 کے دوران نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے دوروں میں صرف 35 رنز بنائے تھے، جس کے بعد انہیں چیمپئنز ٹرافی سے ڈراپ کر دیا گیا...
    قومی اسمبلی اجلاس میں اس وقت شدید ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی جب وزیر خزانہ محمد اورنگزیب مالی سال 2025-26 کے بجٹ پر بحث سمیٹ رہے تھے۔ پی ٹی آئی ارکان کی جانب سے مسلسل نعرے بازی، شور شرابے اور وزیر خزانہ کی جانب بڑھنے کی کوششوں پر ایوان میں کشیدگی پیدا ہوگئی، جس کے پیش نظر حکومتی ارکان نے وزیر خزانہ کے گرد حفاظتی حصار بنا لیا۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اپنی تقریر میں کہا کہ حکومت نے مالی سال 2025-26 کے لیے متوازی، پائیدار اور ترقی پسند بجٹ پیش کیا ہے، جس میں ملکی معیشت کو مستحکم کرنے اور عام آدمی کو ریلیف دینے کے اقدامات شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بجٹ میں حکومتی...
    ایران(نیوز ڈیسک)ایران نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد سے تعلق رکھنے والے سائبر ٹیم کے سربراہ محمد امین شایستہ کو سزائے موت دے دی۔ نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق محمدامین شایستہ کو 2023 کے آخر میں گرفتار کیا گیا تھا اور ان پر اسرائیل کے لیے سائبر جاسوسی کا الزام تھا۔ ایرانی عدلیہ کے مطابق شایستہ نے موساد کے لیے حساس معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی تھی، جس کے جرم میں مکمل فوجداری کارروائی اور سپریم کورٹ سے توثیق کے بعد سزائے موت پر عمل درآمد کیا گیا۔ 13 جون کو اسرائیلی حملوں کے بعد ایران نے کم از کم تین افراد کو موساد کے لیے جاسوسی کے الزام میں پھانسی دی ہے۔ گزشتہ روز بھی...
    اسلامی تعاون تنظیم(OIC) کے وزرائے خارجہ کونسل نے اپنے اعلامیہ میں بدلتی ہوئی عالمی صورت حال اور عالمی اداروں کی کمزوری کے پیش نظر او آئی سی کو موثر بنانے کے لیے داخلی اصلاحات کی فوری ضرورت پر زور دیا ہے۔ اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے وزرائے خارجہ کونسل کے 51ویں اجلاس کا انعقاد 21 تا 22 جون 2025 کو ترکیہ کے شہر استنبول میں ہوا، جس میں رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اور اعلیٰ سطحی وفود نے شرکت کی۔ اجلاس کے اختتام پر ایک متفقہ اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں OIC کے منشور، اصولوں، اور تنظیم کی تمام قراردادوں سے وابستگی کا اعادہ کرتے ہوئے امتِ مسلمہ کے اتحاد اور یکجہتی کے عزم کو دہرایا گیا۔ یہ بھی...
    وزیراعظم برطانیہ سر کیئر اسٹارمر نے سلطان عمان کے سلطان، معظم المقام ہیثم بن طارق السعید سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ میں حالیہ پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور ایران کے جوہری پروگرام کو علاقائی سلامتی کے لیے ایک سنگین خطرہ قرار دیا۔ انہوں نے ایران سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر مذاکرات کی میز پر واپس آئے تاکہ کشیدگی کو مزید بڑھنے سے روکا جا سکے۔ وزیراعظم اور سلطان عمان نے اس بات پر اتفاق کیا کہ خطے میں مزید کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں ہے اور موجودہ حالات میں تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔ غزہ کی موجودہ صورتحال کو دونوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے انکشاف کیا ہے کہ حالیہ پاک-بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان کے پاس صرف چند سیکنڈ تھے یہ فیصلہ کرنے کے لیے کہ بھارت کی جانب سے داغا گیا میزائل جوہری ہے یا نہیں۔برطانوی اخبار کو دیے گئے ایک انٹرویو میں بلاول بھٹو نے بتایا کہ ایسے وقت میں جب پاکستانی افواج کو یقین تھا کہ وہ جنگ میں کامیابی حاصل کر رہی ہیں، پاکستان نے جنگ بندی اس شرط پر قبول کی کہ امریکا نے وعدہ کیا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تمام تنازعات پر غیر جانبدار مقام پر مذاکرات ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ جنگ بندی ہو چکی ہے، لیکن اب تک امن قائم نہیں ہوا،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)اسرائیل ایران جنگ کے حوالے سے چند اہم فیکٹ چیک/ حقائق اور پاکستان کا اصولی موقف ہے ذرائع کے مطابق پاکستان نے امریکا یا اسرائیل کو ایران کے خلاف کسی بھی حملے کے لیے اپنی فضائی حدود، زمینی یا بحری جگہ استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی اور نا ہی دے گا ‘ پاکستان نے 21/22 جون کی رات ایرانی جوہری تنصیبات پر کیے گئے امریکی حملے کی مذمت کی ہے۔ وزارت خارجہ نے اس حوالے سے واضح بیان بھی جاری کیا ہے‘ پاکستان نے مختلف بین الاقوامی فورمز پر ایران پر اسرائیلی حملوں کی بارہا اور انتہائی واضح اور دلیری کے ساتھ مذمت کی ہے اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف ایران کی مکمل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پریم یونین کے سیکرٹری جنرل خیرمحمد تونیو نے این ایف کراچی کے دفتر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر NLF کراچی کے صدر خالد خان سے بجٹ 2025 کے مسائل پر نشست ہوئی۔ خیر محمد تونیو نے حکومت کے بجٹ کو مزدورو ں پر خو د کش حملہ قر ا ر دیا ہے۔ کم ازکم تنخواہوں میں اضافہ نہیںکرنا جبکہ سر کا ری ملا زمین کی تنخو اہو ں میں 10فیصد اضافہ کر کے سر کا ری ملازمین کے منہ پر طمانچہ ما را ہے۔ حکو مت پنشن میں اضا فہ کیا ہے جو کہ اونٹ کے منہ میں زیرے کے متر ادف ہے۔ اپنی تنخواہوں میں اضافے کے لیے نا بجٹ کا انتظار نا کسی تہوار کا...
    ایف آئی ایچ نیشنز کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی قومی ہاکی ٹیم اتوار کے روز ملائیشیا سے لاہور پہنچ گئی، جہاں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کھلاڑیوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ تاہم اس موقع پر کوئی حکومتی عہدیدار موجود نہ تھا۔ پنجاب ہاکی فیڈریشن کے عہدیداران، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے اسٹاف اور کھلاڑیوں کے اہلخانہ بڑی تعداد میں ایئرپورٹ پر موجود تھے۔ کھلاڑیوں کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور ان پر گلاب کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ عوام اور مداحوں نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں پر فخر کا اظہار کیا۔ یہ بھی پڑھیں ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی میں برانز میڈل جیتنے والی قومی ہاکی ٹیم ڈیلی الاؤنس سے محروم وسائل کی کمی کے باوجود بڑی کامیابی...
    ایرانی پارلیمنٹ نے امریکا کی جانب سے اپنی جوہری تنصیبات پر حملوں کے ردعمل میں آبنائے ہرمز کو بند کرنے کی منظوری دے دی ہے، جو دنیا کی سب سے اہم توانائی گزرگاہوں میں سے ایک تصور کی جاتی ہے۔ آبنائے ہرمز خلیج فارس کو بحیرہ عمان سے ملاتی ہے اور روزانہ قریباً 2 کروڑ بیرل تیل اسی راستے سے دنیا بھر کو منتقل ہوتا ہے جو کہ عالمی تک کا تقریباً 20 فیصد ہے۔ اسی طرح عالمی گیس کا بھی 20 فیصد حصہ اسی راستے سے ہوکر گزرتا ہے۔ اس گزرگاہ کے شمالی کنارے پر ایران جب کہ جنوبی کنارے پر عمان اور متحدہ عرب امارات واقع ہیں۔ اس کی کم سے کم چوڑائی 21 میل ہے، جس کی...
    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے او آئی سی رابطہ گروپ برائے جموں و کشمیر کو استنبول میں ہونے والے اجلاس میں کشمیری عوام کو بھارت کے غیر قانونی قبضے اور جارحانہ پالیسیوں کے سبب جاری درپیش مشکلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے پاکستان اور آزاد جموں کشمیر پر حالیہ بھارتی حملوں کی مذمت کی اور کہا کہ حملوں کے بعد پاکستان کو اپنا حق دفاع استعمال کرنا پڑا، بھارتی حملوں کو خطرناک پیش رفت قرار دیتے ہوئے بین الاقوامی برادری سے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور انصاف کے اصولوں کی بنیاد پر کارروائی کا مطالبہ کیا۔ یہ بھی پڑھیے: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی استنبول میں ایرانی ہم منصب سے ملاقات، ایران پر اسرائیلی و امریکی حملوں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 22 جون 2025ء) 42 سالہ افغان شہری شیر خان اینٹوں کے ایک بھٹے پر اپنی دیہاڑی مکمل کر کے گھر لوٹے تھے۔ دروازے پر سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیس والوں کو دیکھ کر ان کے دماغ میں جیسے جھکڑ چلنے لگے۔ وہ اپنی پوری زندگی کیسے سمیٹ سکتے تھے اور ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں اپنی پیدائش کا ملک کیسے چھوڑ سکتے تھے؟ طالبان کی طرف سے افغانستان چھوڑ جانے والوں کو وطن واپسی کی پیشکش پاکستان سے افغان مہاجرین کی ملک بدری پر تشویش ہے، افغان وزیر خارجہ انہوں نے سخت حالات میں اپنی جو زندگی بنائی تھی وہ ان سے پلک جھپکنے میں چھین لی گئی۔ انہوں نے اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نےکہا ہے کہ ایس آئی یو ٹی کو کسی این جی او کے حوالے نہیں کیا گیا۔ڈاکٹر عذرہ پیوچوھو نے گزشستہ مالی سال میں محکمہ صحت کی پرفامنس کے متعلق ایوان میں پریزنٹیشن پیش کی اور کہا کہ لاکھڑا کول مائنز میں امبولینس سروس موجود ہے۔ ہر جگہ الگ الگ امبولینسز نہیں دی گئیں۔ اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ سائوتھ میں کوئی اسپتال نان فنکشنل نہیں ہے۔ سجاول میں نرسنگ کالج نہیں دے سکتے، پہلے ہسپتال کو اچھا بنانا ہے۔کراچی میں ڈسپینسریز کے حوالے سے کہنا تھا کہ شہر قائد میں چودہ ڈسپینسریز فنکشنل کی ہیں۔ ہمارے پاس کراچی میں 19 چیسٹ پین یونٹس ہیں۔ سی ٹی اسکین اور ایم آر آئی...
    حکومت کی کوششیں رنگ لے آئیں، توانائی کے شعبے میں گردشی قرض کے دیرینہ مسئلے کے حل کے لیے 18 بینکوں کے کنسورشیم کے ساتھ 1275 ارب روپے کے قرض کے تاریخی معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں۔ وزارت توانائی کے مطابق اس معاہدے کا مقصد پرانے مہنگے قرضوں کی جگہ نیا پیکیج کم شرحِ سود پر حاصل کرنا ہے، جس سے سرکلر ڈیٹ پر دباؤ نمایاں حد تک کم ہو جائے گا۔ نئی فنانسنگ کے لیے شرح منافع 3 ماہ کا کائبور مائنس 0.9 فیصد مقرر کی گئی ہے جبکہ صارفین پر کوئی نیا سرچارج عائد نہیں کیا جائے گا۔ A Landmark Breakthrough in Pakistan’s Energy (Power) Sector: Teamwork Delivers Results – Resolve Chronic CD – In what is...
    حکومتِ پاکستان نے صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کو 2026 کے نوبل امن انعام کے لیے باضابطہ طور پر نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ اُن کی فیصلہ کن سفارتی مداخلت اور حالیہ پاک-بھارت کشیدگی کے دوران ان کی کلیدی قیادت کے اعتراف کے طور پر کیا گیا ہے۔ حکومتی اعلامیے کے مطابق بین الاقوامی برادری نے بھارتی جارحیت کا مشاہدہ کیا جو پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی تھی۔ اس جارحیت کے نتیجے میں متعدد معصوم جانیں ضائع ہوئیں، جن میں خواتین، بچے اور بزرگ شامل تھے۔ پاکستان نے اپنے دفاع کے حق کا استعمال کرتے ہوئے "آپریشن بنیان مرصوص” کے تحت ایک محدود، ٹھوس اور درست عسکری کارروائی کی، جس کا مقصد...
    وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت مذہبی امور کو ہدایت کی ہے کہ آئندہ سال کے حج کے لیے فوری طور پر منصوبہ بندی اور انتظامی تیاریوں کا آغاز کیا جائے۔ وہ ہفتہ کے روز اسلام آباد میں آئندہ حج کے انتظامات کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ حج پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک واضح روڈ میپ تیار کیا جائے، جو مملکتِ سعودی عرب کی جاری کردہ پالیسی سے مکمل ہم آہنگ ہو۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگلے سال حجاج کرام کی خدمت میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ مزید پڑھیں: حج 2025کیسا رہا؟ عازمین کے تجربات جاننے کے لیے ای سروے شروع وزیراعظم شہباز...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کے بعد قوم سے خطاب میں ایران کو متنبہ کیا ہے کہ اسے اب امن قائم کرنا ہوگا، ورنہ آئندہ حملے ایران کے لیے سانحہ ہوں گے۔ ٹرمپ نے تصدیق کی کہ امریکہ نے ایران کی جوہری تنصیبات، بشمول فورڈو، نطنز اور اصفہان پرحملے کیے ہیں۔ ٹرمپ نے اپنے خطاب میں کہا کہ دنیا نے سالوں تک ان ناموں کو سنا، جب ایران نے اس تباہ کن منصوبے کو تیار کیا تھا، انہوں نے مزید کہا کہ آج رات میں یہ اطلاع دے سکتا ہوں کہ یہ حملے بے حد کامیاب رہے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اب یا تو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن کے اندر متعددامریکی حکومتوں اوباما سے لے کر ٹرمپ، بائیڈن اور پھر ٹرمپ تک یہ شک اور بے چینی مسلسل بڑھتی جا رہی ہے کہ نتن یاہو امریکااور مغرب کو ایران پر حملے کے لیے ورغلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔لیکن آج کا امریکا نتن یاہو کے بہکانے سے دور ہوتا جارہا ہے ۔ اس کی وجہ یہ امریکا سمجھ رہا ہے کہ نتن یاہو کے بہکانے سے چپکے رہنے امریکا دنیا سے الگ تھلگ ہو جائے گااور یہ امریکا کے ٹھیک نہیں ہےامریکا اورمغرب کو آج بھی اسرائیل یہ سمجھانے کی کو شش کررہا ہے کہ ’اسرائیل کو وہی کرنا پڑا جو اس کی بقا اور سلامتی کے لیے ضروری تھا‘ تاکہ ایران کو فوجی جوہری...
    پاکستان میں بوداپیسٹ پراسیس کا تاریخی اجلاس، 28 ممالک کے نمائندے شریک WhatsAppFacebookTwitter 0 22 June, 2025 سب نیوز چوہدری سالک حسین نے بوداپیسٹ پراسیس اجلاس کا افتتاح کیا، عالمی مندوبین کا خیرمقدم اسلام آباد:عالمی ہجرت کے نظم و نسق میں ایک اہم پیش رفت کے طور پر پاکستان نے بوداپیسٹ پراسیس کے تحت’’قانونی ہجرت کے مواقع‘‘کے موضوع پر تھیماٹک اجلاس کی میزبانی کی۔ یہ اعلیٰ سطحی اجلاس ایک دہائی بعد پاکستان میں منعقد ہوا، جس میں 28 ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے 65 سے زائد مندوبین نے شرکت کی۔ یہ اجلاس پاکستان کی جانب سے بطور شریک چیئرمین منعقد کیا گیا، جس کا مقصد سلک روٹس ممالک سے دیگر ممالک تک محفوظ، منظم اور حقوق پر...
    برطانوی خبررساں ایجنسی رائٹرز نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے بنکروں کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھنے والے اپنے بی-2 اسٹیلتھ بمباروں کو  مغربی بحرالکاہل میں موجود گوام نامی جزیرہ منتقل کردیا ہے۔ امریکی سرکاری حکام نے رائٹرز کو طیاروں کی اس نقل و حرکت کی تصدیق کی ہے، مگر یہ واضح نہیں کیا ہے کہ یہ قدم مشرق وسطیٰ میں اسرائیل اور ایران کے تنازع سے متعلق ہے یا نہیں۔ یہ بھی پڑھیے: اسرائیل کے تہران میں میزائل ذخائر اور فوجی تنصیبات پر حملے، ایران نے جوابی میزائل داغ دیے بی-2 بمبار کو 30 ہزار پاؤنڈ وزنی جی بی یو-57 میسیو آرڈیننس پینٹریٹر کے ساتھ لیس کیا جا سکتا ہے، جنہیں ایران کے زیرِ زمین جوہری ڈھانچے کو...
    برطانیہ میں ہاؤس آف کامنز نے ایک ایسے بل کی منظوری دی ہے جس کے تحت کسی مہلک بیماری کے آخری اسٹیج پر موجود مریضوں کو یہ حق دیا جائے گا کہ وہ تکالیف سے بچنے کے لیے اپنے لیے موت کا انتخاب کرسکیں۔ موت کے انتخاب کی یہ منظوری ڈاکٹرز اور دیگر ماہرین پر مشتمل ایک پینل سے حاصل کی جائے۔ یہ بل، جسے لیبر  پارٹی کی ایک ممبر نے نومبر میں پیش کیا تھا، مہلک امراض میں ناقابل برداشت تکالیف سے دوچار ہونے والے مریضوں کو چھٹکارہ دینے کے لیے پاس کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: سال 2029 تک ایڈز سے مزید 40 لاکھ افراد کی موت کا خدشہ، وجہ کیا ہے؟ تاہم اسے قانون کا درجہ...
    تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2025ء) ایران کے سب سے حساس مقام سے 9 اسرائیلی جاسوس گرفتار، ایرانی حکام کا 13 جون سے اب تک اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں درجنوں افراد کو گرفتار کر لیے جانے کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی سیکورٹی حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بوشھر شہر میں ایران کے واحد آپریشنل جوہری پاور پلانٹ کے قریب سے اہم گرفتاریاں کی گئی ہیں۔ ایرانی حکام کے مطابق ایسے 9 جاسوسوں کو گرفتار کیا گیا ہے جو اسرائیل کی مدد کرنے اور امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے کی کاروائیوں میں ملوث پائے گئے۔ دوسری جانب ایران کے صوبے قم میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں 22...
    پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج استنبول میں 51ویں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کونسل آف منسٹرز فورم (سی ایف ایم) کے اجلاس کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ہمراہ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان سے ملاقات کی۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران وزیر خارجہ نے ترک صدر کو وزیراعظم محمد شہباز شریف کی طرف سے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا اور پاکستان کے ترکیہ کے ساتھ دیرینہ برادرانہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔ دو رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کو مزید گہرا اور متنوع بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے ایران پر اسرائیلی حملوں کی سخت مذمت...
    xاسلام آباد:نوید اصغر چوہدری کو چیئرمین واپڈا کا چارج دیدیا گیا۔ ترجمان واپڈا کے مطابق ممبر فنانس واپڈا نوید اصغر چوہدری نے چیئرمین واپڈا کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق نوید اصغر چوہدری کو تین ماہ یا مستقل تعیناتی تک چیئرمین کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی نے گزشتہ روز ذاتی وجوہات کی بنا پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سجاد غنی کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کا استعفیٰ منظوری کے لیے کابینہ ڈویژن کو ارسال کر دیا۔ وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی کی واپڈا میں خدمات کو سراہا اور کہا کہ سجاد غنی نے قومی ادارے...
    اسلام آباد (نیوزڈیسکپ)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے معروف ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے گھر جا کر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور غم کی اس گھڑی میں بھرپور اظہار یکجہتی کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ: > “ثناء یوسف کے قتل پر پوری قوم رنجیدہ ہے، یہ ایک افسوسناک واقعہ ہے جو ہم سب کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔” انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس افسوسناک واقعے کو ایک ٹیسٹ کیس بنایا جائے تاکہ آئندہ ایسے دل دہلا دینے والے واقعات کا سدباب کیا جا سکے۔ عطاء اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ وزیراعظم اور وزیر داخلہ نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیا ہے اور اس کیس...
    آئینی بنچ کی مدت میں توسیع پر جسٹس منصور علی شاہ کے تحفظات، جوڈیشل کمیشن کو خط لکھ دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 21 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد:سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ نے آئینی بنچ کی مدت میں توسیع پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے جوڈیشل کمیشن کو خط لکھ دیا ہے۔ خط میں انہوں نے آئینی بنچ کی توسیع کو عدالت کی ساکھ کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کئی اہم نکات اٹھائے ہیں۔جسٹس منصور علی شاہ نے 16 جون کو سیکریٹری جوڈیشل کمیشن کو یہ خط ارسال کیا جس میں انہوں نے واضح کیا کہ 26ویں آئینی ترمیم سے متعلق فیصلہ کیے بغیر بنچ کی مدت میں توسیع عدلیہ کے لیے نقصان دہ...
    پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر محسن گیلانی نے میامی میں کلب ورلڈکپ کے دوران فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو سے ملاقات کی، جس میں پاکستان فٹبال کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں جیانی انفینٹینو نے پاکستان فٹبال کی ترقی میں کردار ادا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا اور پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے ساتھ تعاون کے لیے پاکستان کی حکومت سے بات چیت کے بھی عزم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جیانی انفینٹینو نے کہا کہ محسن گیلانی سے ملاقات میں ویمن فٹبال کے علاؤہ فیفا سیریز میں پاکستان ٹیم کی شرکت پر بات ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ محسن گیلانی نے پاکستان فٹبال فیڈریشن اور پاکستاں فٹبال...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (نمائندہ جسارت) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائی کے متعلق ریلیف عدالتوں سے لیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ کوئی ڈیل نہیں کروں گا، ڈیل کا کوئی جواز اور امکان نہیں ہے، عمران خان یا تحریک انصاف نے کبھی کسی ملک سے تعاون کی التماس نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ جو ریلیف ملے گا وہ آئین اور قانون کے مطابق ہی عدالتوں سے لیا جائے گا، عدالتیں بہت مشکل حالات میں کام کر رہی ہیں، ہم نے کبھی عمران خان کی رہائی کے لیے نئی امریکی انتظامیہ سے امیدیں نہیں لگائیں۔ انہوں نے...
    ایران کے نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی ترک دارالحکومت انقرہ پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے اہم اجلاس میں شرکت کریں گے۔ ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے ینگ جرنلسٹس کلب کے مطابق اجلاس میں 40 سے زائد وزرائے خارجہ کی شرکت متوقع ہے۔ یہ اجلاس ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی خطرناک سطح پر پہنچ چکی ہے۔ اجلاس سے قبل عباس عراقچی نے جمعے کے روز جنیوا میں یورپی رہنماؤں سے ملاقات کی جس میں موجودہ صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیل کی جانب سے ایران پر ابتدائی حملے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے دو مرتبہ ٹیلیفونک...
    حکومت پاکستان حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران مثالی سفارتی کردار اور قیادت کے اعتراف کے طور پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی 2026 کے نوبل امن انعام کے لیے نامزدگی کی سفارش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ یہ بھی پڑھیں: مسئلہ کشمیر کا حل اور دونوں عظیم ممالک کے درمیان تجارت چاہتا ہوں، ٹرمپ کا پاکستان اور بھارت کو پیغام سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں حکومت پاکستان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی برادری نے حال ہی میں بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف بلااشتعال جارحیت کا مشاہدہ کیا جو پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی تھی اور جس کے نتییجے میں خواتین، بچوں اور بزرگوں سمیت معصوم جانوں کا نقصان...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین گوہر علی نے واضح کیا ہے کہ پارٹی کسی بھی بیرونی ملک سے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے درخواست نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے آئینی و قانونی طریقے اختیار کرتے ہوئے عدالتوں سے ہی ریلیف حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پارٹی کو موجودہ صورتحال میں شدید مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ ان کے مطابق اس رکاوٹ کی وجہ سے خیبرپختونخوا حکومت کے بجٹ کی منظوری بھی تعطل کا شکار ہے کیونکہ پارٹی قائد کی مشاورت کے بغیر فیصلے نہیں کیے جا سکتے۔ گوہر علی...
    پشاور(نیوز ڈیسک)پشاور کے تاریخی تجارتی مرکز قصہ خوانی کے تاجر بھی مہنگائی کی دہائی دینے لگے۔۔ کہتے ہیں کہ یوٹیلٹی بلز اور بجٹ میں تجویز نئے ٹیکس کاروبار کی مزید تباہی کا سبب بنیں گے۔ پشاور کے تاریخی تجارتی مرکز، قصہ خوانی بازار کے تاجروں نے مہنگائی اور نئے ٹیکسوں کے بڑھتے ہوئے بوجھ پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ یوٹیلٹی بلز اور بجٹ میں تجویز کردہ نئے ٹیکس کاروبار کی مزید تباہی کا سبب بنیں گے۔ پشاور سے لائبہ حسن کی رپورٹ کے مطابق، قصہ خوانی بازار کے تاجر اس بات پر گلہ کرتے ہیں کہ وہ دور گزر چکا جب ان کا کاروبار عروج پر تھا، اور اب صورتحال یہ ہے کہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 20 جون 2025ء) اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ اپنی فوجی مہم کے ذریعے ایران کی جوہری صلاحیتوں کو تباہ کرنے کے لیے پرعزم ہے لیکن وہ اس خطے میں جوہری تباہی سے بھی بچنا چاہتا ہے، جہاں کروڑوں لوگ رہتے ہیں اور دنیا کا زیادہ تر تیل پیدا ہوتا ہے۔ خلیج میں تباہی کے خدشات اس وقت بڑھ گئے، جب اسرائیلی فوج نے جمعرات کو اعلان کیا کہ اس نے خلیج کے ساحل پر واقع بوشہر میں ایک مقام پر حملہ کیا، جہاں ایران کا واحد جوہری پاور اسٹیشن ہے۔ تاہم بعد میں اس نے کہا کہ یہ اعلان غلطی سے کیا گیا تھا۔ اسرائیل نے اب تک کن مقامات کو نشانہ...
    پنجاب حکومت نے مالی سال 26-2025 کے بجٹ میں لاہور ہائیکورٹ کے ججوں کے لیے ہاؤسنگ قرضوں کے بجٹ میں 85 فیصد اضافہ تجویز کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے بجٹ میں نواز شریف کے نام سے کتنے منصوبے رکھے گئے ہیں؟ سرکاری بجٹ دستاویزات کے مطابق اس مد میں آئندہ مالی سال کے لیے ایک ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، جبکہ مالی سال 25-2024 کے نظرثانی شدہ تخمینے میں یہ رقم 15 کروڑ روپے تھی۔ البتہ گزشتہ سال کے آغاز میں بھی ابتدائی بجٹ میں 1 ارب روپے رکھے گئے تھے، جو بعد میں کم کردیے گئے۔ یہ قرضے سرکاری ملازمین، بالخصوص ہائیکورٹ کے ججوں کو رہائشی مکانات کی تعمیر یا خریداری کے لیے فراہم کیے جاتے...
     اسرائیلی سائبر سیکیورٹی اتھارٹی کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل رافیل فرینکو نے کہا کہ ایران نے حالیہ دنوں میں یہ جاننے کے لیے اسرائیل کے پرائیویٹ کیمروں تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی کہ کیا ہوا اور اس کے میزائل کہاں لگے، تاکہ وہ اپنی درستگی کو بہتر بنا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ بلومبرگ نے رپورٹ کیا ہے کہ ایران اسرائیل کے پرائیویٹ سیکیورٹی کیمروں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے صیہونی ریاست کے بارے میں براہ راست جاسوسی معلومات حاصل کر رہا ہے، یہ ایک ایسی حکمت عملی ہے جو ایک دائمی سیکیورٹی خامی کو اجاگر کرتی ہے جو پہلے بھی یوکرین سے لے کر غزہ تک دوسری جنگوں میں سامنے آ چکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس ہفتے کے شروع میں،...
    سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2025ء) سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان دہائیوں سے دنیا بھر کے مظلوم مجبور انسانوں کے لیے پناہ گاہ بنا ہوا ہے، خاص طور پر افغان مہاجرین کی کفالت میں ہماری قوم کا کردار قابلِ فخر اور دنیا کے لیے مثال ہے۔انہوں نے عالمی یوم پناہ گزین کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پناہ گزینوں کے مسائل محض اعداد و شمار کا معاملہ نہیں بلکہ انسانیت، ہمدردی اور عالمی ذمہ داری کا تقاضا ہیں۔(جاری ہے) اس موقع پر انہوں نے اپنے خطاب میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مہاجرین کی بحالی، تعلیم، صحت اور...
    وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (PNSC) کے امور پر اعلیٰ سطح جائزہ اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں ادارے کی موجودہ کارکردگی اور سمندری تجارتی صلاحیت کو بہتر بنانے کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم نے اجلاس میں پی این ایس سی کے بیڑے میں فوری اضافے کی ضرورت پر زور دیا اور لیز پر بحری جہاز حاصل کرنے کی ہدایت جاری کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملکی بیڑے میں جہازوں کی کمی کے باعث سمندری راستے سے تجارت کے لیے قومی خزانے کو ہرسال قریباً 4 بلین ڈالر کا قیمتی زرمبادلہ بیرون ملک منتقل کرنا پڑتا ہے، جو معیشت پر ایک بھاری بوجھ ہے۔ وزیراعظم نے واضح ہدایت دی...
    بیرون ملک سفر، روزگار، امیگریشن یا دیگر مقاصد کے لیے پاکستانی شہریوں کے لیے پاسپورٹ کا حصول لازمی ہے، بجٹ 26-2025 میں متعدد شعبوں پر نئے ٹیکس عائد کیے گئے، جس کے بعد عوام کی ایک بڑی تعداد میں یہ تشویش پائی گئی کہ آیا پاسپورٹ فیس میں بھی اضافہ کیا گیا ہے یا نہیں۔ یہ بھی پڑھیں: دنیا بھر میں رہنے والے پاکستانیوں کے لیے خوشخبری، پاسپورٹ کا حصول آسان ہوگیا وی نیوز کی جانب سے اسلام آباد پاسپورٹ آفس سے رابطہ کرنے پر پاسپورٹس اینڈ امیگریشن حکام نے واضح کیا کہ بجٹ 26-2025 میں پاسپورٹ فیس میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا گیا، پاسپورٹ کی فیس بدستور وہی ہے جو پہلے مقرر تھی، اور شہری بدستور اسی پرانی...
    چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اپنے سرکاری دورۂ امریکا کے دوران واشنگٹن ڈی سی میں ممتاز امریکی اسکالرز، پالیسی ماہرین، تزویراتی امور کے اداروں، اور بین الاقوامی میڈیا کے نمائندوں سے تفصیلی اور بامقصد تبادلہ خیال کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ ملاقاتیں امریکا کے معروف تھنک ٹینکس اور اسٹریٹجک اداروں کے نمائندوں سے ہوئیں، جن میں پاکستان نے نہ صرف علاقائی و عالمی معاملات پر اپنے اصولی مؤقف کو اجاگر کیا بلکہ پاکستان کے تزویراتی وژن کو بھی مؤثر انداز میں پیش کیا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اپنی گفتگو میں پاکستان کی علاقائی امن و استحکام کے لیے غیر متزلزل وابستگی اور قواعد پر مبنی عالمی نظام کے فروغ میں اس...
    اسلام نے بہت سے اعمال کو انسان کے لیے سعادت و نجات، بخشش و معافی کا ذریعہ بنایا ہے، چناں چہ انھی میں سے ایک ’’پانی پلانا‘‘ بھی ہے۔ پانی انسان کی بنیادی ضرورتوں میں سے ہے، انسان کیاکوئی جان دار پانی کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتا، اس لیے اسلام نے پانی پلانے کے عمل کی ترغیب دی ہے اور اس عمل میں بہت زیادہ اجر و ثواب اور ذریعہ نجات کا سامان ہے۔ نبی کریم ﷺ کے فرمان عظیم کا مفہوم ہے: ’’جو کسی مسلمان کو بھوک کی حالت میں کھانا کھلائے اﷲ تعالی اس کو جنت کے پھل اور میوے کھلائے گا۔ اور جو مسلمان کسی مسلمان کو پیاس کی حالت میں پانی ( یا کوئی مشروب)...
    TEHRAN/ WASHINGTON: اسرائیل کی جانب سے جنگ شروع کیے جانے کے بعد ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی اور امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو ویٹکوف کے درمیان کئی مرتبہ ٹیلی فون پر براہ راست رابطہ ہوا۔ غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق تین سفارت کاروں نے بتایا کہ امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو ویٹکوف اور ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کے درمیان کئی مرتبہ رابطہ ہوا تاکہ بحران کا سفارتی حل نکالا جائے۔ سفارت کاروں نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ عباس عراقچی نے کہا کہ تہران اس وقت تک مذاکرات کی میز پر واپس نہیں آئے گا جب تک اسرائیل حملے نہیں روکتا جو 13 جون کو شروع کیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ رابطوں کے...
    BRUSSELS: یورپی یونین کے 9 ممالک نے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے یورپی کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں قائم اسرائیل آباد کی گئی بستیوں کے ساتھ تجارت ختم کرنے کے لیے تجاویز مرتب کا مطالبہ کیا ہے۔ غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کے 9 ممالک نے یورپی کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ علاقوں میں آباد کی گئیں بستیوں کے ساتھ تجارت ختم کرنے کے لیے قابل عمل تجاویز پیش کریں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ یورپ کی خارجہ پالیسی کے سربراہ کاجا کیلاس کے نام جاری خط میں بیلجیم، فن لینڈ، آئرلینڈ، لیکسمبرگ، پولینڈ، پرتگال، سلووینیا، اسپین...
    پاکستان میں اسلامی تعاون تنظیم کے ذیلی ادارے کامسٹیک کے زیر اہتمام بنگلہ دیشی وائس چانسلرز کے لیے ایک خصوصی فورم کا انعقاد کیا گیا۔ اس اہم فورم میں بنگلہ دیش کے سات رکنی اعلیٰ تعلیمی وفد نے شرکت کی، جس میں معروف جامعات کے وائس چانسلرز اور سینئر نمائندگان شامل تھے۔جبکہ پاکستان کی پندرہ ممتاز جامعات کے سربراہان نے بھی شرکت کی جو کہ کامسٹیک کنسورشیم آف ایکسیلنس (CCoE) کا حصہ ہیں۔ کامسٹیک کے کوآرڈینیٹر جنرل، پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے ابتدائی خطاب میں اس دورے کو دونوں برادر اسلامی ممالک "پاکستان اور بنگلہ دیش" کے درمیان سائنسی و تعلیمی تعاون کے فروغ کی جانب ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔ انہوں نے بتایا کہ بنگلہ دیشی طلباء کے لیے پاکستان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران:ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے تصدیق کی ہے کہ اس نے اسرائیل پر حملے کی تازہ ترین بارہویں لہر میں “سجيل” بیلسٹک میزائل استعمال کیا ہے جو 2000 کلومیٹر تک مار کرنے والا طویل فاصلے کا میزائل ہے، یہ پہلا موقع ہے کہ ایران نے اس جدید ترین میزائل کو اسرائیل کے خلاف عملی طور پر آزمایا ہے، جس کے باعث خطے میں دفاعی توازن پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق  آپریشن “وعدہ الصادق 3” کے تحت کم از کم تین سجيل میزائل داغے گئے، جن میں سے بعض اسرائیلی دفاعی نظام کو چیرتے ہوئے تل ابیب اور دیگر شہروں تک پہنچے اور تباہی کے مناظر رقم کر گئے جو اس سے پہلے کبھی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ کا بیان قومی کھیل کے زوال پر ایک کربناک سچائی کی نشاندہی ہے۔ انہوں نے شکوہ کیا کہ جس طرح حکومت اور سرمایہ دار طبقہ کرکٹ کو بھرپور سپورٹ کرتے ہیں، وہی جذبہ ہاکی کے لیے کہیں نظر نہیں آتا۔ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑی دن رات محنت کرتے ہیں، بین الاقوامی میدانوں میں پاکستان کا پرچم بلند کرنے کے لیے نکلتے ہیں، لیکن بنیادی ضروریات جیسے یومیہ الاؤنس تک وقت پر فراہم نہیں کیے جاتے۔عماد بٹ نے سیاستدانوں اور کاروباری طبقے سے سوال کیا کہ کیا انہیں قومی کھیل کی کوئی پرواہ ہے؟ کرکٹ لیگز پر کروڑوں خرچ کیے جاتے ہیں، مگر ہاکی کے لیے بجٹ میسر نہیں ہوتا۔ان...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 19 جون 2025ء) پاکستان کا کہنا ہے کہ اس نے پچھلے دو سالوں میں دس لاکھ سے زیادہ افغان باشندوں کو ملک بدر کیا ہے اس کے باوجود بہت سے افغان باشندوں نے فوری طور پر واپس آنے کی کوشش کی۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ افغان باشندے اپنے ملک میں اپنی بقا کے لیے جدوجہد کرنے کی بجائے قانون کو جھانسا دیتے ہوئے دوبارہ پاکستان پہنچنے کو ترجیح دیتے ہیں تاکہ وہ اپنے بہتر مستقبل کے امکانات تلاش کر سکیں۔ ان میں سے بہت سے افغان باشندے ایسے ہیں جنہوں نے اپنا آبائی ملک پہلے کبھی نہیں دیکھا۔ گزشتہ برس 2024ء کے اوائل میں صوبہ خیبر پختونخواہ میں طورخم بارڈر کراسنگ...
    پاکستان میں ٹیلی کام صارفین کی تعداد 200 ملین (20 کروڑ) سے تجاوز کر گئی ہے، جس کی خوشی میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) نے عوام کے لیے خصوصی ایک روزہ مفت پیکج کا اعلان کیا ہے۔ اس آفر میں کیا کچھ ملے گا؟ ✅ 2 جی بی مفت انٹرنیٹ ✅ 200 آن نیٹ منٹس (اپنے نیٹ ورک پر کالز کے لیے) مدت: صرف 20 جون 2025 کے لیے، 24 گھنٹے تک فعال ہوگا۔ یہ آفر کیسے حاصل کریں؟ تمام نیٹ ورکس پر اس آفر کو حاصل کرنے کے لیے: ڈائل کریں: *#2200# یہ کوڈ کسی بھی نیٹ ورک (جیسے Jazz، Zong، Telenor، Ufone) سے ڈائل کیا جا سکتا ہے۔ ٹیلی کام انڈسٹری میں اہم سنگِ میل پی ٹی...
    کراچی: صوبائی وزیر توانائی  سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں لوڈشیڈنگ اور کے الیکٹرک کی زیادتیوں سے عوام پریشان ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وفاق کی جانب سے سولر پینلز پر ٹیکس کے خلاف ہیں اور گزارش کرتے ہیں کہ وہ سولر پینلز پر عائد ٹیکس واپس لیں۔ سولر پینلز پر عائد ٹیکس بالکل ختم کردیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں 450 کے قریب ترقیاتی اسکیموں کو مکمل کیا گیا ہے۔ سندھ سب سے زیادہ ترقیاتی اسکیمیں مکمل کرنے والا واحد صوبہ ہے۔ آئندہ مالی سال میں کراچی کے لیے میگا ترقیاتی اسکیمیں رکھی گئی ہیں۔ صوبای وزیر نے اپنے بیان میں کہا کہ کارکردگی کی بنیاد پر ہر...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ سینٹر کے حوالے سے اعلیٰ سطح جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں منصوبے پر پیشرفت اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جناح میڈیکل کمپلیکس پورے خطے کے لیے جدید ترین طبی سہولیات اور اعلیٰ تحقیق سے آراستہ ایک معیاری ادارہ ہوگا، جو نہ صرف پاکستان بلکہ دیگر ہمسایہ ممالک کے مریضوں کے لیے بھی خدمات فراہم کرے گا۔ انہوں نے منصوبے کی تعمیر کے تمام مراحل میں 100 فیصد شفافیت یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی اور واضح کیا کہ قومی وسائل کے استعمال میں کسی قسم کی کوتاہی یا بدعنوانی برداشت نہیں کی جائے...
    اعلیٰ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ وہ ایران پر حملے کی تیاریوں میں مصروف ہیں جو آنے والے دنوں میں ممکن ہے۔ یہ خبر امریکی میڈیا ادارے ’بلومبرگ‘نے بدھ کے روز شائع کی جس نے یہ رپورٹ صورت حال سے باخبر امریکی حکام سے گفتگو کی بنیاد پرتیار کی۔ نیوز رپورٹ کے مطابق، سینئر امریکی حکام آئندہ چند دنوں میں ایران پر ممکنہ فوجی حملے کے لیے تیاریاں کر رہے ہیں۔ یہ اطلاعات ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب مشرق وسطیٰ میں کشیدگی اپنی انتہا کو چھو رہی ہے اور اسرائیل پہلے ہی خطے میں بڑے پیمانے پر حملوں میں مصروف ہے۔ بلومبرگ کے مطابق، بعض لوگوں کا کہنا تھا کہ اس ہفتے کے اختتام پر ایران پر...
    ایران کے سابق بادشاہ محمد رضا پہلوی کے بیٹے رضا پہلوی نے ایران میں حکومت کے ممکنہ خاتمے کے بعد کے سیاسی منظرنامے کے لیے اپنا منصوبہ عوام کے سامنے پیش کر دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے تازہ بیان میں رضا پہلوی نے کہاکہ ایرانی عوام کو موجودہ نظامِ حکومت کے خاتمے کے بعد کی صورتحال پر فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں، کیونکہ ان کے پاس مستقبل کے ایران کے لیے ایک جامع منصوبہ موجود ہے۔ My Fellow Countrymen, The Islamic Republic has reached its end and is in the process of collapsing. Khamenei, like a frightened rat, has gone into hiding underground and has lost control of the situation. What has begun...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے ملک میں توانائی کے شعبے کی بحالی کے لیے ایک بڑی اور تاریخی مالیاتی اسکیم کی منظوری دے دی ہے،  جب ملک کو بجلی کی پیداوار، تقسیم اور مالیات کے حوالے سے سنجیدہ چیلنجز کا سامنا ہے۔اقتصادی ماہرین کی جانب سے حکومت کی اس اسکیم کو پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کے سنگین مسئلے کا مستقل حل قرار دیا جا رہا ہے اور یہ ملکی تاریخ کی سب سے بڑی مالیاتی ری فنانسنگ اسکیم ہے جس کا مقصد توانائی کے شعبے کو معاشی طور پر مستحکم کرنا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی دارالحکومت میں ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں متعدد اہم امور پر فیصلے کیے گئے، جن میں سب...
    اگر امریکا نے ایران پر اسرائیلی حملے میں براہ راست ساتھ دینے کا فیصلہ کیا تو امکان ہے کہ وہ اسرائیل کو ایسے طاقتور بم فراہم کرے گا جو ایران کی زیر زمین ایٹمی تنصیب فرود کو نقصان پہنچانے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنکر بسٹر بم جنہیں زمین کے اندر گہرائی میں دھماکے کے لیے تیار کیا گیا ہے استعمال کیا جا سکتا ہے، خاص طور پر امریکی فضائیہ کے پاس موجودGBU-57A/B Massive Ordnance Penetrator نامی بم جو قریباً 13,600 کلوگرام وزنی ہے اور 60 میٹر تک زمین میں گھس کر پھٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ بم صرف B-2 اسٹیلتھ بمبار طیارے سے فائر کیے جا سکتے ہیں، جس کا مطلب ہے کہ صرف...
    بین الاقوامی ایٹمی توانائی کی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے سربراہ رافیل گروسّی نے کہا ہے کہ ان کے ادارے کے پاس یہ ثابت کرنے کے لیے کوئی ٹھوس ثبوت موجود نہیں کہ ایران جوہری ہتھیار بنانے کی سرگرمیوں میں مصروف ہے ۔ یہ بھی پڑھیں:ایران جوہری ہتھیار کا خواب ترک کرے ورنہ سنگین نتائج کے لیے تیار رہے، ٹرمپ گروسّی نے سی این این کے ساتھ ایک انٹرویو میں واضح کی کہ ہم نے رپورٹ میں بتایا ہے کہ ہمارے پاس کوئی شواہد نہیں ہیں کہ ایران جوہری ہتھیار بنانے کی منظم اور جاری کوشش میں ہے۔ اگرچہ اسرائیلی انٹیلی جنس نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ ایرانی سائنسدانوں نے ایک کامیاب تجربہ کیا ہے، جس سے انہیں...
    متحدہ عرب امارات نے خطے میں حالیہ سیاسی و جغرافیائی کشیدگی کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر، ملک بھر میں ایئرپورٹس کی روانی برقرار رکھنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کر لیے ہیں۔ یہ بات امارات کی فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹ سیکیورٹی (ICP) نے منگل کو جاری بیان میں کہی۔ اتھارٹی کے مطابق، بعض ممالک کی جانب سے فضائی حدود بند کیے جانے کے تناظر میں، تمام آپریشنل اداروں کے ساتھ قریبی رابطے میں کام کیا جا رہا ہے تاکہ مسافروں کی محفوظ اور بلا تعطل آمدورفت یقینی بنائی جاسکے اور خدمات کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہ ہو۔ بیان میں کہا گیا کہ ICP نے اپنی منظوری شدہ ہنگامی کاروباری تسلسل کا...
    خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم مسلح افراد نے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بیٹے کو اغوا کرنے کی کوشش کی۔ یہ بھی پڑھیں:ڈی آئی خان: وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا رشتہ دار فائرنگ سے جاں بحق اس واقعے کے بعد یہ سوال شدت سے اٹھنے لگا ہے کہ کیا صوبے کے جنوبی اضلاع سکیورٹی کے حوالے سے ’نو گو ایریا‘ بن چکے ہیں؟ اغوا کی کوشش کی تصدیق جے یو آئی (ف) اور ڈی آئی خان پولیس دونوں نے واقعے کی تصدیق کر دی ہے۔ پارٹی رہنما اور مولانا فضل الرحمان کے بھائی سینیٹر مولانا عطا الرحمان نے سینیٹ کو بتایا کہ ان کے بھتیجے اور جے یو آئی (ف)...
    خیبرپختونخوا حکومت نے مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے لیے 363 ارب روپے رکھنے کی تجویز دے کر صوبے کے اسکولوں سے باہر 48 لاکھ بچوں میں سے 24 لاکھ کو اسکولوں میں لانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ اس مقصد کے لیے کرائے کے اسکولوں کے ساتھ ساتھ کام نہ کرنے والے 15 ہزار تک اساتذہ کو ریٹائر کرنے اور 27 ہزار سے زیادہ نئے نوجوان اساتذہ بھرتی کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر تعلیم برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم فیصل ترکئی کے مطابق صوبائی حکومت نے تعلیم کا بجٹ 327 ارب سے بڑھا کر 363 ارب کرنے کی تجویز دی ہے، جو گزشتہ سال کی نسبت 11 فیصد زیادہ...
    اگر نہیں تو جان لیں کہ یہ یورپی ملک ڈنمارک کا دارالحکومت کوپن ہیگن ہے جس نے آسٹریا کے شہر ویانا کو پیچھے چھوڑ کر دنیا میں رہائش کے لیے بہترین شہر کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ اس سے قبل ویانا 2022 سے 2024 تک مسلسل 3 بار رہائش کے لیے دنیا کا بہترین شہر قرار دیا گیا تھا۔ اکنامسٹ انٹیلی جنس یونٹ (ای آئی یو) نے 2025 کے لیے دنیا بھر میں رہائش کے لیے بہترین شہروں کی فہرست جاری کی ہے۔ اس فہرست میں 173 شہروں کی درجہ بندی مختلف عناصر جیسے طبی سہولیات، تعلیم، استحکام، انفرا اسٹرکچر اور ماحولیات کو مدنظر رکھ کر کی گئی۔ کوپن ہیگن نے استحکام، تعلیم اور انفرا اسٹرکچر کے شعبوں میں پرفیکٹ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باوجود معاشی طور پر خود کو چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ علاقائی صورتحال کے تناظر میں معیشت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے اور حکومت ہر ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔محمد اورنگزیب نے بتایا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ معاشی شراکت داری کو مزید وسعت دینا چاہتا ہے، حالیہ دنوں میں امریکی سیکرٹری کامرس سے ہونے والی ملاقات میں ٹیرف اور تجارتی امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ برآمدات میں اضافے کے لیے ملکی صنعت کو...
    بلوچستان حکومت نے اپنا دوسرا مالی سال کا بجٹ آج بلوچستان اسمبلی میں پیش کر دیا ہے۔ بجٹ صوبائی وزیر خزانہ شعیب نوشیروانی نے پیش کیا۔ آئندہ مالی سال 26-2025 کے بجٹ کا کل حجم 1028 ارب روپے مختص کیا گیا ہے جس میں غیر ترقیاتی بجٹ کا حجم 642 جبکہ ترقیاتی بجٹ کا حجم 249 ارب روپے سے زائد رکھا گیا ہے۔ بجٹ میں نوجوانوں کے لیے خصوصی اقدامات کیے گیے ہیں جن میں ہنر مند نوجوانوں کے لیے بلا سود قرضہ اسکیم کے تحت 16 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ بے روزگار نوجوانوں کو فنی تربیت دینے کے لیے 5 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔گوگل کیرئیر سرٹیفیکیشن پروگرام کے تحت 3000 اسکالرشپس دی جائیں گی۔کالج کے طلبا...
    آستانہ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ  دوسرے چین-وسطی ایشیا سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے آستانہ پہنچ گئے۔شی جن پھنگ کا قازقستان کے صدرقاسم جومارٹ توقایف اور دیگر اعلیٰ حکام نے ہوائی اڈے پراستقبال کیا۔شی جن پھنگ کا طیارہ جیسے ہی قازق فضائی حدود میں داخل ہوا توقازقستان کی فضائی دفاعی افواج کے لڑاکا طیاروں نے اسے حفاظتی حصار میں لے لیا۔چین اور قازقستان کے قومی پرچم ہاتھوں میں تھامے قازقستان کے نوجوانوں اور بچوں نے شی جن پھنگ کی آمد پر گرمجوشی سے خوش آمدید کہا۔شی جن پھنگ نے صدر توقایف کے ہمراہ گارڈ آف آنر کی پریڈ کا معائنہ کیا جبکہ دونوں ممالک کے پرچموں کے ساتھ ہیلی کاپٹرزہوائی اڈے کے اوپر سے گزرے۔ایئرپورٹ کے وی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 17 جون 2025ء) بنگلہ دیش کے عبوری رہنما محمد یونس نے حال ہی میں بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے رہنما سے ملاقات کی، جن کی آئندہ برس منعقد کیے جانے والے انتخابات میں کامیابی کی توقع کی جا رہی ہے۔ طارق رحمان، جو پندرہ سال سے زیادہ عرصے سے برطانیہ میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہے ہیں، بی این پی کے قائم مقام چیئرمین ہیں۔ بی این پی ملک کی ایک بڑی سیاسی جماعت ہے، جس کی قیادت ان کی والدہ اور سابقہ وزیر اعظم خالدہ ضیاء نے کئی دہائیوں تک کی۔ برطانوی دارالحکومت لندن میں یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی، جب بنگلہ دیش میں سیاسی کشیدگی عروج...
    بھارتی حکومت نے مہا راجہ رنجیت سنگھ کی برسی کے لیے سکھ یاتریوں کو پاکستان نہ بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی 29 جون کو منائی جاتی ہے جس میں بھارتی سکھ بھی شرکت کرتے ہیں۔ شرومنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی (SGPC) کے اعلان کے مطابق ’’سکھ یاتریوں کو مہاراجہ رنجیت کی برسی کے لیے پاکستان نہیں بھیجا جائے گا۔‘‘ سکھ عقیدت مندوں نے پاکستان میں برسی میں شرکت کے لیے اپنی سفری دستاویزات جمع کروا دی تھیں۔ سیکریٹری ایس جی پی سی، ایس پرتاپ سنگھ نے بتایا کہ کمیٹی نے اس سال یاترا کے انعقاد سے انکار کر دیا ہے، یہ فیصلہ بھارت اور پاکستان کے درمیان موجودہ کشیدگی کے باعث کیا گیا ہے۔ بھارتی حکومت...
    پاکستان اور امریکا کے درمیان ٹیرف پر پیشرفت، تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 17 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پاکستان اور امریکا کے درمیان ٹیرف کے معاملے پر اہم پیش رفت ہوئی ہے، پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق ہوگیا۔وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی امریکی وزیر تجارت سے ورچوئل بات چیت میں پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق کر لیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق ورچوئل ملاقات میں امریکی ٹیرف سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں ممالک نے تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا ہے۔...
    ایم سی آئی اور سی ڈی اے کی جانب سے مارکیٹوں اور مراکز کی خوبصورتی اور بہتری کے لیے مشترکہ اقدامات کا آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 17 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد:چیئرمین سی ڈی اے / چیف کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر ڈائریکٹر ڈی ایم اے، ڈائریکٹر الیکٹریکل، ڈائریکٹر سینیٹیشن، محکمہ ماحولیات کے نمائندگان اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے ایف سیون مرکز کا دورہ کیا۔دورے کے دوران تاجر تنظیم کے منتخب نمائندوں سے ملاقات کی گئی اور مرکز کی خوبصورتی و بہتری کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ تمام متعلقہ محکموں کو مرکز میں موجود مسائل کے حل کے لیے متحرک کر دیا گیا ہے اور متعدد امور پر فوری طور پر کام...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن )سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے تن پر خود کپڑا نہیں، انہوں نے عوام کو ریلیف کیا دینا ہے، یہاں نہ کوئی پوچھنے والا ہے اور نہ بتانے والا ہے۔ اے ٹی سی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فواد چودھری نے کہا کہ کبھی سنا ہے صوبے کی چیف منسٹر صوبے کو ایئر فورس کا جہاز مل جائے اور وہ بھی اس لیے کہ چیف منسٹر نے علاج کے لیے جنیوا جانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا جہاز ایسے استعمال کر رہے ہیں جیسے کہ ٹیکسی ہے، یہ لوگ اپنے ذاتی کاموں کے لیے خرچہ کر رہے ہیں۔ فواد چودھری نے کہا کہ فیصل آباد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر) آل لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام یونین کی جانب سے سندھ بھر کی لیڈی ہیلتھ سپروائزرز، ورکرز، ڈرائیورز اور پروگرام کے دیگر عملے کے مسائل اور واجبات کی ادائیگی کے لیے مسلسل آواز بلند کی جا رہی تھی۔ اس جدوجہد کے نتیجے میں سندھ حکومت نے ان کے مطالبات تسلیم کر لیے ہیں، جس پر پروگرام یونین نے حکومت سندھ کا شکریہ ادا کیا ہے۔چیئرپرسن بشریٰ آرائیں کی قیادت میں یونین نے کراچی میں شدید گرمی کے باوجود بھرپور احتجاج اور دھرنا دیا، جس میں سندھ بھر سے لیڈی ہیلتھ ورکرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس دھرنے میں ملازمین نے اتحاد و یکجہتی کے ذریعے اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا۔اس کامیابی پر لیڈی ہیلتھ ورکرز...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران پر اسرائیل کے حملوں کے بعد پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ سمیت بیش تر بڑے اسلامی ملکوں نے ایران کی حمایت کا اعلان کیا ہے جبکہ امریکا، جرمنی، فرانس سمیت غیر اسلامی ملکوں نے اسرائیل کی حمایت کی ہے یا خاموشی اختیار کی ہے، بھارت واحد ملک ہے جہاں اسرائیل کے حق میں ریلی نکالی گئی ہے۔ اسی طرح شنگھائی تعاون تنظیم کے تمام ارکان نے ایران اسرائیل جنگ میں ایران کی حمایت کا اعلان کیا ہے لیکن صرف بھارت واحد رکن ہے جس نے ایران کی حمایت نہیں کی؛ ایس سی او کے مشترکہ اعلامیے میں اسرائیل کے حملے کو بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی سنگین خلاف ورزی اور علاقائی اور عالمی امن...
    پنجاب کے وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان صوبے کا آئندہ مالی سال 26-2025 کے لیے 5335 ارب روپے حجم کا بجٹ پنجاب اسمبلی میں پیش کر دیا،پنجاب اسمبلی میں بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا، ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ کر سپیکر اور وزیر خزانہ پر پھینک دیں، اپوزیشن نے سپیکر ڈائس کا گھیراؤ بھی کیا۔ وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان نے بجٹ تقریر میں کہا کہ گزشتہ مالی سال کی طرح یہ بجٹ بھی ٹیکس فری ہے، بھارت کے خلاف پاکستان کی عظیم فتح پر وزیراعظم اورافواج کو سلام پیش کرتا ہوں، فیلڈ مارشل عاصم منیر نےبھارت کے غرور کو پاش پاش کیا، پوری قوم بھارت کی جارحیت کیخلاف سرخرو ہوئی، انہوں نے پولیس، ریسکیو 1122...
    ٹنڈو محمد خان میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پاک بھارت جنگ کے دوران بلاول بھٹو نے پاکستان کا سچا اور دلیرانہ مقف دنیا کے سامنے پیش کیا، جس کی وجہ سے سفارتی محاذ پر بھارت کو شکست ہوئی، پیپلز پارٹی ہمیشہ عوامی مسائل کو اجاگر کرتی آئی ہے اور قومی مفادات پر کبھی سودے بازی نہیں کی۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر اور رکن قومی اسمبلی  سید نوید قمر نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کے اثرات صرف دو ممالک تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ ان کے براہِ راست اثرات پورے خطے کے امن، و استحکام اور معیشت پر پڑیں گے، اسرائیلی جارحیت پوری دنیا کے...
    واٹس ایپ دنیا بھر میں 3 نئی اشتہاری خصوصیات متعارف کر رہا ہے۔ یہ اشتہارات پرائیویٹ چیٹس میں ظاہر نہیں ہوں گے اور نہ ہی میسجز کے مواد کو ٹارگٹ کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا، کیونکہ یہ اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہیں البتہٰ یہ نئے فیچرز واٹس ایپ صارف کے مقام، زبان، اور فالو کردہ چینلز کی بنیاد پر اشتہارات کی تجاویز دیں گے۔ جو صارفین فیس بک یا انسٹاگرام سے لنک کیے گئے ہیں، وہ زیادہ شخصی نوعیت کے اشتہارات دیکھیں گے، جس سے میٹا کے ایکو سسٹم میں ٹارگٹڈ اشتہارات کی صلاحیت بڑھ جائے گی۔ یہ اشتہارات ایک مخصوص سیکشن جسے اپڈیٹس کہا جاتا ہے، میں ظاہر ہوں گے، جس تک رسائی کے لیے ایپ کے...
    کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو متحد ہونا ہوگا،پولیو کے قطرے ہی بچوں کو معذوری سے بچانے کا واحد راستہ ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر ہاؤس کوئٹہ میں سیکرٹری ہیلتھ مجیب الرحمان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیو وائرس کے کیسز پر دنیا بھر میں تشویش پائی جاتی ہے ،گزشتہ سال ملک بھر میں پولیو کے 61 کیس رپورٹ ہوئے جبکہ رواں سال اب تک 11 کیس سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیو وائرس سے متاثرہ بچے کا علاج دنیا...
    بیجنگ:چینی وزارت خارجہ کی یومیہ پریس کانفرنس میں چینی ترجمان گو جیاکھون نے مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال کے بارے میں چین کا موقف اجاگر کیا۔پیر کے روزترجمان نے کہا کہ ہم فریقین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ جلد از جلد کشیدگی میں کمی کے لیے فوری اقدامات کریں، خطے کو مزید انتشار کی جانب جانے سے روکیں، اور مسئلے کے حل کے لیے بات چیت اور مذاکرات کے درست راستے پر واپس آنے کے لیےسازگار حالات پیدا کریں۔چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے ایرانی اور اسرائیلی وزراء خارجہ کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے اور دونوں فریقوں سے اختلافات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا ہے۔ فریقین کو فوری طور پر...
    اسلام آباد: خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حکومت نے اہم فیصلے کیے ہیں۔ ایران پر اسرائیلی جارحیت کے بعد خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور دستیابی پر مسلسل نظر رکھنے کے لیے ایک اعلیٰ سطح کی  کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ یہ کمیٹی وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی سربراہی میں قائم کی گئی ہے، جس میں اہم وفاقی وزارتوں، ریگولیٹری اداروں اور توانائی کے شعبے سے تعلق رکھنے والے ماہرین شامل ہیں۔ کمیٹی کا بنیادی مقصد ملک میں توانائی کی صورتحال پر گہری نظر رکھنا،...
    ایران پر اسرائیلی حملے کے بعد پیدا ہونے والی علاقائی کشیدگی اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے پیشِ نظر، وزیرِاعظم پاکستان کی ہدایت پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور توانائی کی صورتحال پر گہری نظر رکھنے کے لیے وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ اس کمیٹی میں اہم وفاقی وزارتوں، ریگولیٹری اداروں اور توانائی کے ماہرین کو شامل کیا گیا ہے تاکہ ممکنہ بحران سے بچاؤ، قیمتوں کے اثرات کا تجزیہ، اور ہنگامی حکمت عملی کی تیاری ممکن بنائی جا سکے۔ کمیٹی کو 4 اہم نکات پر کام سونپا گیا ہے: عالمی سطح پر قیمتوں اور رسد کی صورتحال پر نگرانی، قیمتوں کے اثرات کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ دارالحکومت تہران میں اتوار کی رات سے میٹرو اسٹیشنز کو 24 گھنٹے کے لیے عوام کے لیے کھولا جائے گا تاکہ لوگ انہیں پناہ گاہوں کے طور پر استعمال کر سکیں۔ ’سی این این‘ کے مطابق یہ اعلان ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن پر ایک حکومتی ترجمان نے کیا۔
    کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اہم اجلاس آج کراچی میں منعقد کیا جائے گا، جس میں ملک کی معاشی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے آئندہ ڈیڑھ ماہ کے لیے شرح سود کا تعین کیا جائے گا۔ ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق اجلاس کے بعد ایک تفصیلی اعلامیہ جاری کیا جائے گا جس میں مانیٹری پالیسی سے متعلق تمام نکات اور فیصلوں کی وضاحت کی جائے گی۔ مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس معمول کے مطابق منعقد ہو رہا ہے، جس میں موجودہ مالیاتی اور اقتصادی اشاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ کے لیے پالیسی ریٹ پر فیصلہ کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ 5 مئی کو ہونے والے گزشتہ اجلاس میں اسٹیٹ بینک...
    کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) کی گورننگ باڈی کے اجلاس میں صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے برادر اسلامی ملک ایران پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ اجلاس میں ایران کے عوام، حکومت اور صحافتی برادری سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اقوام متحدہ اور او آئی سی کا فوری اجلاس بلانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔ اجلاس کی صدارت صدر نصراللہ چوہدری نے کی۔ انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت ایران کو اپنے دفاع کا مکمل اور قانونی حق حاصل ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کراچی کی صحافی برادری ایرانی...
    امریکہ بھر میں ہزاروں کی تعداد میں مظاہرین نے سڑکوں پر نکل کر صدر ٹرمپ کی تارکین وطن سے متعلق پالیسی کے خلاف احتجاج جاری رکھا ہوا ہے۔ امریکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف احتجاج کے لیے سنیچر کو امریکہ بھر کی سڑکوں، پارکوں اور پلازوں میں مظاہرین کی بڑی تعداد جمع ہوئی۔ مظاہرین نے چھوٹے بڑے شہروں میں مارچ کرتے ہوئے جمہوریت اور تارکین وطن کے حقوق کے تحفظ کی حمایت میں اور آمریت مخالف نعرے لگائے۔ ’نو کنگز‘ یا ’بادشاہ نہیں چاہیے‘ کے مظاہروں کے منتظمین نے کہا ہے کہ ملک بھر میں لاکھوں افراد نے سینکڑوں مقامات پر مارچ کیا۔ امریکہ بھر کی ریاستوں کے گورنر نے شہریوں سے پرسکون رہنے کی اپیل...
    تل ابیب: اسرائیل نے ایران کے لیے جاسوسی کے شبہے میں 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق گرفتار افراد کو اسرائیل کی داخلی خفیہ ایجنسی شاباک (شین بیت) اور اسرائیلی پولیس نے ہفتے کے روز گرفتار کیا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اس معاملے پر مزید تفصیلات جاری کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ۔ ان مشتبہ افراد کو اسرائیل کے ایران پر حملوں کے آغاز کے ایک روز بعد گرفتار کیا گیا  ۔ دوسری جانب ایران نے بھی اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے کام کرنے والے 2 افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایرانی خبررساں ایجنسی کے مطابق دونوں افراد کو ایرانی صوبے البرز سے گرفتار کیا گیا ہے جہاں وہ ایک سیف ہاؤس...
    مذہبی جنونی رہبر دنیا کے امن کیلئے سنگین خطرہ بن گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 15 June, 2025 سب نیوز تحریر سجاد بھٹیایک سیاستدان جنگی بیانیہ اختیار کرتا ہے، تو عموما مقصد قومی سلامتی نہیں بلکہ قومی جذبات کو ابھار کر اپنے حق میں سیاسی رائے عامہ ہموار کرنا ہوتا ہے۔جب معیشت گرتی ہے، بیروزگاری بڑھتی ہے، عوام سوال کرنے لگتے ہیں تب ایک دشمن تلاش کر کے، جنگی ماحول پیدا کر کے ووٹروں کی توجہ اصل مسائل سے ہٹا دی جاتی ہے۔یہی حربہ ہٹلر نے آزمایا، یہی کھیل مشرق وسطی میں کھیلا گیا، اور اب ایک بار پھر دنیا کے مختلف حصوں میں قوم پرستی اور مذہبی تعصبات کے نام پر ہتھیاروں کو گرم کیا جا رہا ہے۔ مگر سوال...
      بیجنگ :شی جن پھنگ کے لیے لفظ “عوام” بہت اہمیت کا حامل ہے۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 18ویں قومی کانگریس کے بعد سے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے 100 سے زائد معائنے اور تحقیقات کے لیے نچلی سطح کا دورہ کیا ہے ۔ لوگوں کی فوری ضروریات اور توقعات کو اہم مرکزی اجلاسوں کے ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے، اور وقتاً فوقتاً اصلاحات کا مرکز و محور بنتے رہے ہیں۔ سی پی سی کی20 ویں مرکزی کمیٹی کے تیسرے کل رکنی اجلاس میں “چینی طرز کی جدیدیت کو مزید جامع بنانے اور فروغ دینے کے بارے میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے فیصلے” کا جائزہ لیا گیا اور منظور کیا گیا جس میں 46...
    کلیم اختر: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کارگو کی مؤثر نگرانی کے لیے نیا ٹریکنگ سسٹم متعارف کرا دیا ہے جس کا مقصد ٹرانسپورٹ اور تجارت میں شفافیت لانا اور ٹیکس نیٹ کو وسعت دینا ہے۔ ایف بی آر حکام کے مطابق نئے نظام کے تحت "ای بلٹی" کو سیلز ٹیکس قانون کا حصہ بنایا جا رہا ہے جس کے ذریعے مال برداری کی ہر نقل و حرکت کو ٹریک کیا جائے گا۔ اس اقدام سے نہ صرف جعلی بلنگ کی روک تھام ممکن ہوگی بلکہ ٹیکس چوری پر بھی قابو پایا جا سکے گا۔ تہران: رہائشی کمپلیکس پر اسرائیلی حملے میں شہداء کی تعداد 60 ہوگئی,20 بچے بھی شامل    ایف بی آر نے آن...
    محکمہ داخلہ پنجاب نے واضح کیا ہے کہ صوبے بھر کے تمام ہوٹلز، گیسٹ ہاؤسز اور رہائشی سہولیات فراہم کرنے والے اداروں کیلئے “Hotel Eye” سافٹ ویئر پر رجسٹریشن کی آج 15 جون 2025 آخری تاریخ ہے۔ یہ اقدام دہشت گردی، جرائم اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے کیا گیا ہے۔ تمام ہوٹل مالکان http://hoteleye.punjab.gov.pk پر گھر بیٹھے آسانی سے رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔ حکومت نے واضح کیا ہے کہ آن لائن بکنگ پلیٹ فارمز جیسے Airbnb یا Booking.com سے بکنگ کروانے والوں کا ڈیٹا بھی رجسٹریشن میں شامل کیا جائے گا۔ رجسٹریشن نہ کروانے والے ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز کے خلاف “پنجاب انفارمیشن آف ٹمپریری ریذیڈنس ایکٹ 2015” کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔...
    واشنگٹن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جون 2025ء ) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان معاہدہ کروانا آسان ہے۔ اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران پر حملے سے امریکہ کا کوئی تعلق نہیں، اگر ہم پر ایران کی طرف سے کسی بھی شکل میں حملہ ہوتا ہے تو امریکی مسلح افواج کی پوری طاقت آپ پر اس سطح پر اترے گی جو پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی تھی، تاہم ہم ایران اور اسرائیل کے درمیان آسانی سے ڈیل کر سکتے ہیں اور اس خونی تنازع کو ختم کر سکتے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے...
    باکو کسی بھی بیرونی طاقت کو ایران یا کسی اور ملک پر حملے کے لیے اپنی فضائی یا زمینی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ اس بات کا اظہار آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیحون بیراموف نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں کیا۔ یہ بھی پڑھیں:اسرائیل کا ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنائی کو نشانہ بنانے کا عندیہ بیراموف نے ایرانی فوجی کمانڈروں اور شہریوں کی ہلاکت پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے ایرانی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ باکو کسی بھی بیرونی عنصر کو جارحانہ مقاصد کے لیے اپنی زمین یا فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ دوسری طرف عراقچی نے اسرائیلی...
    حال ہی میں اسرائیل نے تل ابیب سے ایک 13 سالہ نوجوان کی گرفتاری کا اعلان کیا تھا جس کے بارے میں کہا گیا تھا کہ وہ ایرانی انٹیلی جنس ایجنٹوں سے رابطے میں تھا۔ اسلام ٹائمز۔ غاصب اور ناجائز صیہونی ریاست اسرائیل میں ایران کے لیے جاسوسی کے الزام میں دو افراد گرفتار کرنیکا دعویٰ کیا گیا ہے۔ صہیونی ذرائع نے ایران کے لیے جاسوسی کے الزام میں دو افراد کی گرفتاری کی خبر دی ہے۔ گذشتہ مہینوں کے دوران، اسرائیل نے اسلامی جمہوریہ ایران کے لیے جاسوسی کے الزام میں متعدد افراد کو گرفتار کیا ہے، جن میں مذکورہ دو افراد بھی شامل ہیں۔ حال ہی میں اسرائیل نے تل ابیب سے ایک 13 سالہ نوجوان کی گرفتاری کا اعلان کیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: نان فائلرز کے لیے بینک سے یومیہ کیش نکلوانے کی ٹیکس فری حد بڑھا دی گئی ہے۔ اب نان فائلرز روزانہ 75 ہزار روپے تک کیش نکلوائیں گے تو اس پر کوئی ایڈوانس ٹیکس نہیں کٹے گا۔ اس سے قبل یہ حد 50 ہزار روپے تھی۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں ایف بی آر حکام نے فنانس بل پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 75 ہزار روپے سے زائد کی رقم نکلوانے پر نان فائلرز کے لیے ایڈوانس ٹیکس کی شرح بڑھا دی گئی ہے، جو اب 0.8 فیصد تک ہو گی۔ایف بی آر حکام کا کہنا تھا کہ ای کامرس کاروبار پر بھی انکم ٹیکس عائد کر دیا گیا ہے۔ کپڑوں...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے نے دو ٹوک انداز میں اعلان کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی تحریک انصاف یا ایم کیو ایم کے کسی بھی دبائو یا سیاسی بلیک میلنگ کو خاطر میں نہیں لائے گی اور عوامی مفادات کا دفاع اولین ترجیح رہے گی۔انہوں نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کے لئے سندھ کا ترقیاتی بجٹ ایک ہزار ارب روپے کا بنانے جا رہے ہیں، اگر وفاق نے پورے پیسے دیئے تو یہ اعدادوشمار زیادہ بھی ہوسکتے ہیں، وفاق نے گزشتہ سال بھی مسلسل محاصل کی منتقلی کم کی ہے، صوبائی ترقیاتی بجٹ کا کل بجٹ ایک ہزار 18 ارب روپے ہے۔ 26-2025کے بجٹ...
    بھارتی جارحیت پر پاکستان کا مؤقف دنیا کے سامنے رکھنے کے لیے مختلف ممالک کے دورے پر گئے پاکستانی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ایران اسرائیل کشیدگی عالمی امن کے لیے خطرہ ہے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی پی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے جنوبی ایشیا کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر پاکستان اور بھارت کے درمیان بامقصد مذاکرات شروع نہ کیے گئے تو خطے میں کشیدگی مزید شدت اختیار کر سکتی ہے۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ماضی میں جب بھی بات چیت کا موقع آیا، بھارت نے یا تو اسے نظرانداز کیا یا راہ فرار اختیار کی۔ جنگ...
    ویب ڈیسک:وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نہ صرف مالیاتی سال 26-2025 کے بجٹ کا خلاصہ پیش کیا بلکہ ملکی، علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی موقف دیا۔  مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس کے آغازپر اسرائیل کے ایران پر حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے کھلی ریاستی دہشتگردی کی ہے، جس کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ ایران سے ہمارا تاریخی تعلق ہے، اور ہم اس دکھ کی گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔  پنجاب کو ڈینگی سے پاک کریں گے:لاہورجنرل ہسپتال میں آگاہی واک کاانعقاد  وزیراعلیٰ نے بتایا کہ سندھ اسمبلی نے گزشتہ روز متفقہ طور پر اسرائیل کے حملے کے...
    پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء)خیبرپختونخوا میں بچوں کے ساتھ زیادتی اور پرتشدد واقعات کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھا گیا ہے۔ سنٹرل پولیس آفس کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق سال 2025 کے ابتدائی چار ماہ کے دوران بچوں کے ساتھ زیادتی کے 128 واقعات رپورٹ ہوئے، جب کہ مختلف پرتشدد واقعات میں 36 بچے جان کی بازی ہار گئے۔رپورٹ کے مطابق بچوں کے ساتھ زیادتی اور قتل کے مجموعی طور پر 3 سنگین کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔(جاری ہے) پولیس نے ان واقعات میں ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائیاں کیں، جن میں 205 ملزمان کو نامزد کیا گیا، جب کہ 183 کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں...