2025-07-26@08:05:08 GMT
تلاش کی گنتی: 19865

«ان کا کوئی»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 11 جولائی 2025ء) پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے (یو این ایچ سی آر) نے یونان میں شمالی افریقہ سے کشتیوں کے ذریعے آنے والے تارکین وطن کی پناہ کے لیے درخواستوں کی وصولی معطل کیے جانے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ادارے کا کہنا ہے کہ پناہ کے حصول کی کوشش ایک بنیادی حق ہے جو بین الاقوامی، یورپی اور یونان کے ملکی قانون میں بھی مندرج ہے اور اس کا اطلاق ہر جگہ سے ملک میں آنے والے لوگوں پر ہوتا ہے۔ Tweet URL اگرچہ دنیا بھر میں بہت سے ممالک کو بڑی تعداد میں مہاجرین کے مسئلے کا سامنا ہے لیکن انہیں پناہ کے خواہاں لوگوں کی...
    اداکارہ حمیرا اصغر کی 8 سے 10 ماہ پرانی لاش ان کے فلیٹ سے تین روز قبل ملی تھی اور آج تدفین بھی کردی گئی۔ اداکارہ حمیرا کی اندوہناک موت کے حوالے سے متضاد دعوے سامنے آ رہے ہیں۔ کبھی ان کی موت کو طبعی تو کبھی قتل قرار دیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے گزشتہ روز ایک شخص نے بھی عدالت میں مقدمہ درج کرانے کے لیے درخواست جمع کرائی تھی جس میں اداکارہ کے قتل ہونے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔ شاہزیب سہیل نامی شہری نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ حمیرا کے والدین کا اس سے قطع تعلق کرنا حیران کن بات ہے۔  درخواست میں کہا گیا تھا کہ پولیس نے بھی واقعہ کو تشویش ناک بتایا...
    کانگریس صدر نے زور دیکر کہا کہ اگر دلت، قبائلی اور نوجوان طبقے اپنے حق کیلئے آواز بلند نہیں کرینگے اور مزاحمت نہیں کرینگے تو بی جے پی حکومت انکے وجود کو ہی مٹا دینے کی سمت میں کام کریگی۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے بی جے پی حکومت پر سخت حملہ بولتے ہوئے کہا کہ مرکز میں برسر اقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی آئین سے "سیکولرازم" اور "سوشلزم" جیسے بنیادی اصولوں کو ختم کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دلت، قبائلی اور نوجوان اگر اپنے حقوق کے لئے لڑنا نہ سیکھیں تو بی جے پی ان کا وجود مٹا دے گی۔ ملکارجن کھڑگے دہلی میں منعقدہ کانگریس کے "آئین بچاؤ" پروگرام سے خطاب کر...
    نیشنل کانفرنس کے ترجمان اعلٰی نے کہا کہ انکی پارٹی اپنی کوششوں سے پیچھے نہیں ہٹے گی اور عوام سے 13 جولائی کی چھٹی کو بحال کرنے کے وعدے پر قائم رہیگی۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے ترجمان اعلیٰ اور رکن اسمبلی تنویر احمد صادق نے دعویٰ کیا کہ ان کی پارٹی 13 جولائی "یوم شہداء" کی سرکاری تعطیل کو بہت جلد بحال کرائے گی۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے 13 جولائی کے شہیدوں کو ہمیشہ خراج عقیدت پیش کیا ہے اور ہمیشہ پیش کرتی رہے گی۔ نیشنل کانفرنس کے ترجمان نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر نیشنل کانفرنس کے بانی شیخ محمد عبداللہ کے یوم ولادت اور 13 جولائی یوم شہداء کی تعطیل پر سیاسی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سپریم کورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللہ نے قتل کے ایک مقدمے میں ملزم سیتا رام کی بریت کی اپیل منظور کرتے ہوئے پولیس کے غیر ذمہ دارانہ طرز عمل پر شدید تنقید کی ہے۔ جسٹس اطہر من اللہ نے اپنے 30 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلے میں کہا کہ سندھ میں مقدمات کے اندراج میں تاخیر کا رجحان باعثِ تشویش ہے، اور یہ طرز عمل آئینی تقاضوں کی خلاف ورزی ہے۔عدالت نے قرار دیا کہ پولیس نے مقدمہ واقعے کے دو دن بعد درج کیا، جو انصاف کے تقاضوں کے منافی اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ سیتا رام کو شک کا فائدہ دے کر بری کیا گیا کیونکہ...
    کراچی: ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن نے بھی کراچی چیمبر کی جانب سے 19جولائی کی ہڑتال کی حمایت میں سب سے بڑی تھوک اجناس مارکیٹ جوڑیا بازار بند رکھنے کا اعلان کردیا۔ ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کے چئیرمین رؤف ابراہیم نے کہا ہے کہ ایف بی آر کو سیکشن 37اے اور بی کے تحت دیئے گئے لامحدود اختیارات کو تسلیم نہیں کرتے، ایسے اختیارات سے ریونیو کا مقررہ 1400ارب روپے کی وصولیاں نہیں کی جاسکتی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اختیارات سے خوف وہراس کا ماحول پیدا ہوسکتا ہے جس سے ملک میں سرمایہ کاری اور تجارتی حجم میں اضافہ بھی ناممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس قانون کو واپس لے بصورت دیگر ملک میں شٹرڈاؤن...
    سانحہ دریائے سوات، انکوائری رپورٹ پیش وزیراعلیٰ کو پیش ، غفلت کے مرتکب افراد کیخلاف کارروائی کی منظوری WhatsAppFacebookTwitter 0 11 July, 2025 سب نیوز سوات(سب نیوز)صوبائی انسپکشن ٹیم نے سانحہ سوات پر انکوائری رپورٹ تیار کر کے وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کو پیش کر دی ہے، جس میں نظام کی خامیوں، غفلت کے مرتکب سرکاری عہدیداروں کی نشان دہی کی گئی، جن کے خلاف تادیبی کارروائی کی منظوری بھی دی دے گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو پیش کی گئی سانحہ سوات کی 63 صفحات پر مشتمل انکوائری رپورٹ میں ایسے واقعات سے نمٹنے کے لیے نظام میں موجود خامیوں کی نشان دہی اور ان خامیوں اور کوتاہیوں کو دور کرنے...
    چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی—فائل فوٹو چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرِ صدارت قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے شرکت کی۔اعلامیے کے مطابق قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی نے لاپتہ افراد کے معاملے پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ عدلیہ بنیادی حقوق کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی، لاپتہ افراد کے معاملے پر ادارہ جاتی رسپانس کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ لاپتہ افراد سے متعلق اعلیٰ سطح کی کمیٹی معاملے پر ایگزیکٹو کے تحفظات پر بھی غور کرے گی۔ —تصویر بشکریہ صباح نیوز ایجنسی قومی عدالتی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بنگلہ دیش کی نگراں حکومت نے ایک طویل عرصے سے موجود پروٹوکول کو ختم کر دیا ہے جس میں خواتین اہلکاروں کو “سر” کہنے کی ضرورت تھی۔نوبل امن انعام یافتہ محمد یونس کی قیادت میں قائم عارضی حکومت گزشتہ سال اس وقت اقتدار میں آئی جب سابق وزیر اعظم حسینہ کو طلبہ کی قیادت میں ہونے والی ایک بغاوت کے ذریعے اقتدار سے ہٹا دیا گیا، جس کے نتیجے میں انہیں بھارت میں پناہ لینے پر مجبور ہونا پڑا۔نگران حکومت کی پریس ونگ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ اس ہدایت کو جو خواتین کو سر کہنے کے بارے میں تھی، “منسوخ” کر دیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا، “شیخ حسینہ کی تقریباً...
    چیف جسٹس کی سربراہی میں اجلاس، لاپتا افراد کے معاملے پر سمجھوتہ نہ کرنے اور گہری تشویش کا اظہار WhatsAppFacebookTwitter 0 11 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کے اجلاس میں ملک میں لاپتا افراد کے معاملے پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔چیف جسٹس یحیی آفریدی کی سربراہی میں قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کا اجلاس ہوا جہاں ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور تمام ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس سردار سرفراز ڈوگر، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ اور چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ اور چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس عتیق شاہ نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور ایئرپورٹ پر ایک نجی ایئرلائن کی سنگین غفلت نے نہ صرف ایک مسافر کو شدید ذہنی اذیت میں مبتلا کر دیا بلکہ ملکی ایوی ایشن سیکیورٹی پر بھی سنجیدہ سوالات اٹھا دیے ہیں۔کراچی کے رہائشی ملک شاہ زین، جو ایک ماہ سے لاہور میں ایک فیکٹری کے امور کی نگرانی کے سلسلے میں مقیم تھے، 7 جولائی کو لاہور سے کراچی جانے کے لیے نجی ایئرلائن کی ڈومیسٹک پرواز میں سوار ہونا چاہتے تھے، مگر وہ بغیر پاسپورٹ اور ویزا کے غلطی سے سعودی عرب کے شہر جدہ پہنچ گئے۔شاہ زین کے مطابق وہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچے، بورڈنگ پاس حاصل کیا اور دیگر مسافروں کے ساتھ طیارے کی جانب روانہ ہوئے۔ رات کے وقت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وزیر اعظم نیتن یاہو نے جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کے 60 دنوں کے اندر غزہ پٹی میں جنگ ختم کرنے پر اپنی رضامندی ظاہر کی ہے اور کہا ہے کہ حماس کو غزہ کی پٹی میں رہنے کی اجازت نہیں دوں گا، حماس کا وجود کسی صورت برداشت نہیں، اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا۔نیتن یاہو نے واشنگٹن میں زیر حراست افراد کے اہل خانہ سے ملاقات کے دوران کہا کہ ہم غزہ میں جنگ بندی کے 60 دنوں کے بعد جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں، اسرائیل غزہ کی پٹی میں جنگ کو ختم کرنے اور حماس کے ساتھ طے پانے والے معاہدے میں شامل 60 دن کی جنگ بندی کے بعد تمام زیر حراست افراد...
    اسلام آباد: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کے اجلاس میں ملک میں لاپتا افراد کے معاملے پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔ چیف جسٹس یحیی آفریدی کی سربراہی میں قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کا اجلاس ہوا جہاں ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور تمام ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس سردار سرفراز ڈوگر، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ اور چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ اور چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس عتیق شاہ نے شرکت کی۔ قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا کہ قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی نے لاپتا افراد کے معاملے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جولائی2025ء) وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے کوئٹہ سے لاہور جانے والی بس کے 9 مسافروں کو اغوا کے بعد شہید کیے جانے کے دلخراش واقعے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ بے گناہ انسانوں کا اس بے رحمی سے قتل انسانیت سوز اور قابلِ مذمت عمل ہے۔ وفاقی وزیر نے شہداء کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم ان کے ساتھ ہیں، اور حکومت دہشت گردی کے خلاف اپنی کارروائیاں مزید تیز کرے گی تاکہ ملک میں امن و سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی اور تجزیہ کار سلمان غنی کہتے ہیں جب تک تحریک انصاف خود سنجیدہ نہیں ہو گی،  تب تک تحریک آگے بڑھتی نظر نہیں آرہی۔ تحریک انصاف کےاندر 5 اگست کی تحریک کو لے کر کوئی تیاری نظر نہیں آرہی۔ بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں قاسم اور سلیمان پر پاکستان آنے پر کوئی پابندی نہیں۔ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ وزیرآباد واقعہ کے بعد بھی ان کےدونوں بیٹے پاکستان آئے تھے، اگر وہ پاکستان آکر احتجاجی عمل کا حصہ بنتے ہیں تو پرامن احتجاج پر کوئی پابندی نہیں۔ دنیا نیوز کے پروگرام تھنک ٹینک میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان غنی نےمزید کہا قاسم اور سلیمان پاکستان آمد سےقبل امریکا جائیں گے۔ پاکستان...
      امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے عندیہ دیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کے لیے چین کا دورہ کر سکتے ہیں۔ یہ بیان انہوں نے ملائیشیا میں منعقدہ دو روزہ علاقائی سلامتی فورم کے اختتام پر دیا، جہاں ان کی چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے پہلی براہِ راست ملاقات ہوئی۔ روبیو نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ امریکا اور چین دو بڑی طاقتیں ہیں، اور ان کے درمیان ہمیشہ کچھ معاملات پر اختلافات رہتے ہیں۔ تاہم، انہوں نے ممکنہ تعاون کے شعبوں کی نشاندہی کرتے ہوئے ملاقات کو تعمیری اور مثبت قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ اختلافات موجود ہیں، مگر دونوں ممالک ان مسائل کا...
    پاکستان نے کشیدہ تعلقات اور ٹیم کو لاحق سیکیورٹی خدشات کو دیکھتے ہوئے ایشیا کپ کے لیے ہاکی ٹیم کو بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نے ہمیشہ کھیلوں کو ملکی سیاستوں سے بالا تر رکھا ہے لیکن بھارت نے کھیلوں کو سیاست کی نظر کیا اور متنازعہ بنایا ہے۔ بھارتی میڈیا پاکستان کے خلاف زہر اگل رہا ہے۔ انتہا پسند تنظیم مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے پاکستان ہاکی ٹیم کو کھلم کھلا دھمکیاں دے رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق موجودہ صورتحال، تعلقات کی کشیدگی اور ٹیم کو لاحق سیکیورٹی خدشات کو دیکھتے ہوئے کھلاڑیوں کو نہیں بھیجا جاسکتا۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 11 جولائی 2025ء) جرمن چانسلر فریڈرش میرس کی جماعت کرسچن ڈیموکریٹک یونین (سی ڈی یو) اور باویریا میں اس کی ساتھی جماعت کرسچن سوشل یونین (سی ایس یو) سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمان کی جانب سے مخلوط حکومت میں شامل جماعت ایس پی ڈی کے نامزد کردہ امیدوار کی حمایت واپس لی جانا اس صورتحال کی وجہ بنی۔ جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کے مطابق اعتدال پسند بائیں بازو کی جماعت سوشل ڈیموکریٹک پارٹی (ایس پی ڈی) کے قانون ساز ایک ہنگامی اجلاس منعقد کر رہے ہیں۔ ایس پی ڈی کی نامزد کردہ امیدوار، قانون کی پروفیسر فراؤکے بروسیئس گرسڈورف کو، اسقاط حمل کے بارے میں ان کے خیالات اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے شہر میں مسلسل بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائم، مسلح ڈکیتیوں اور پولیس کی مجرمانہ خاموشی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی اس وقت ایک غیر محفوظ، خوفزدہ اور قانون سے ماوراء شہر بن چکا ہے جہاں عام شہری کی جان و مال کسی بھی وقت خطرے میں ہے۔منعم ظفر خان نے کہا کہ شہر میں جرائم کا مکمل راج ہے جبکہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے محض تماشائی بنے بیٹھے ہیں، صرف جون 2025ء میں کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی 5000 سے زائد وارداتیں رپورٹ ہوئیں، جن میں 3883 موٹرسائیکلیں، 138 گاڑیاں اور 1436 موبائل فون اسلحے کے زور پر چھینے گئے جبکہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: بھارت میں انتہا پسند عناصر کی جانب سے دھمکیوں کے بعد پاکستان نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے اپنی ہاکی ٹیم کو ایشیا کپ ٹورنامنٹ کے لیے بھارت نہ بھیجنے کا اعلان کر دیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے ہمیشہ کھیل کو سیاست سے بالاتر رکھا ہے، لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ بھارت نے کھیل کو بھی سیاسی تنازعات کی نذر کر دیا ہے۔ پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا مسلسل پاکستان مخالف پروپیگنڈا کر رہا ہے جبکہ انتہا پسند تنظیمیں کھلم کھلا دھمکیاں دے رہی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت میں موجود سکیورٹی خدشات کے باعث کھلاڑیوں کو بھیجنا ممکن نہیں اور کھلاڑیوں کی جان کی حفاظت حکومت کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ماسکو: پاکستان اور روس کے درمیان ایک اہم پیشرفت ہوئی ہے جہاں کراچی میں واقع پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی اور اسے جدید خطوط پر استوار کرنے کے پروٹوکول پر دستخط کر دیے گئے۔یہ معاہدہ ماسکو میں پاکستانی سفارت خانے میں طے پایا۔ پاکستان کی جانب سے وزارت صنعت و پیداوار کے سیکرٹری سیف انجم اور روسی کمپنی انڈسٹریل انجینئرنگ ایل ایل سی کے جنرل ڈائریکٹر واديم ویلیچکو نے دستخط کیے۔ اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان اور روس میں پاکستان کے سفیر محمد خالد جمالی بھی موجود تھے۔ہارون اختر کا کہنا تھا کہ پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی وزیراعظم کے وژن کا حصہ ہے اور یہ معاہدہ ملکی صنعتی ترقی کے لیے ایک...
    پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے نئے مالی سال کے لیے کفایت شعاری اقدامات جاری کردیئے، نئی آسامیوں کی تخلیق اورگاڑیوں کی خریداری پر پابندی عائد کردی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری کفایت شعاری اقدامات کے مطابق مکمل شدہ ترقیاتی منصوبوں کے لیے وزیراعلیٰ کی منظوری سے مطلوبہ آسامیوں کے قیام کی منظوری دی جائے گی، ایمبولینس، فائر بریگیڈ، ٹریکٹرز، مسافربسوں، ریسکیو گاڑیوں، کشتیوں اور قیدیوں کی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی عائد نہیں ہوگی، دیگر تمام ہرقسم کی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی عائد ہوگی۔ اقدامات کے مطابق اراکین صوبائی اسمبلی کے علاوہ دیگر کے سرکاری اخراجات پر دیگر ممالک میں ورکشاپس اور تربیتی پروگراموں میں شرکت پر پابندی عائد کردی گئی،...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2025ء)سپریم کورٹ نے پولیس رویے کے حوالے سے اپنے ایک فیصلے میں کہا ہے کہ معلومات ملتے ہی جلد از جلد مقدمہ کا درج کرنا ڈیوٹی افسر کی قانونی ذمہ داری ہے۔ پولیس افسر مقدمہ کے اندراج سے انکار یا تاخیر نہیں کرسکتا۔ تاخیر کے ملزم اور مدعی پر اثرات ہوتے ہیں۔ تاخیر سے شواہد ضائع اور بے گناہ افراد کو شامل کرنے کا موقع ملتا ہے۔عدالتی فیصلے کے مطابق پولیس کا ایف آئی آر درج نہ کرنا آئینی خلاف ورزی ہے۔ پولیس کا تاخیر سے ایف آئی آر درج کرنا انصاف کی نفی ہے۔ سندھ میں ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیر کا رجحان تشویشناک ہے۔ ایف آئی آر...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2025ء)سپریم کورٹ نے پی ٹی سی ایل کے سابق ملازمین کے پنشن کیس پر فیصلہ سنا تے ہوئے انھیں پنشن کاحقدار قراردے دیا۔سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ پی ٹی سی ایل 90 دن کے اندر پنشن کی ادائیگی کا شیڈول مرتب کرے۔پنشن پر نظرِ ثانی وفاقی حکومت کی پالیسی کے مطابق کی جائے۔ تین رکنی بینچ نے 200 سے زائد اپیلوں پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے سابقہ ملازمین کو پنشن کا حقدار قرار دیاہے۔(جاری ہے) چیف جسٹس اور جسٹس امین الدین خان نے پنشنرز کے حق میں فیصلہ دیا، جبکہ جسٹس عائشہ ملک نے اختلافی نوٹ لکھا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مالی مسائل کسی ادارے کو...
    امریکا نے بھارت پر 10فیصد ٹیرف لگا دیا، مودی سرکار کو ٹرمپ کا زبردست جھٹکا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 July, 2025 سب نیوز واشنگٹن (سب نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت سمیت برکس ممالک پر سخت تجارتی پابندیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ٹرمپ نے کہا ہے کہ بھارت کو بھی 10 فیصد ٹیرف دینا ہوگا، اور کسی قسم کی تجارتی رعایت یا استثنی نہیں دی جائے گی۔صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ برکس کا قیام امریکی معیشت کو نقصان پہنچانے اور ڈالر کو کمزور کرنے کے لیے کیا گیا۔ اگر کوئی ڈالر کو چیلنج کرے گا تو ہم اس کی اجازت نہیں دیں گے۔انہوں نے واضح کیا کہ بھارت بھی چونکہ برکس کا حصہ ہے، اس لیے وہ بھی...
    کوئٹہ کے نواحی علاقے نواں کلی میں واقع سرکاری فلیٹس کی زبوں حالی پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ کئی سال قبل لیبر ڈیپارٹمنٹ نے ملازمین کے لیے 400 سے زائد فلیٹوں کی تعمیر مکمل کی تھی تاہم اتنا عرصہ گزرجانے کے باوجود اب تک ان فلیٹس کی الاٹمنٹ نہیں کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی میں 480 سے زائد مخدوش عمارتیں ہیں، بغیر اجازت تعمیر پر سخت کارروائی ہوگی: وزیراعلیٰ سندھ الاٹمنٹ نہ ہونے کی وجہ سے یہ فلیٹس اب کھنڈرات میں تبدیل ہونے لگے ہیں اور ان کی مینٹیننس نہ ہونے کے سبب عمارتوں کے قیمتی شیشے بھی ٹوٹ چکے ہیں۔ حکومتی ذرائع کے مطابق ان فلیٹس کی حالت اتنی خراب ہو چکی ہے کہ حکومت کے کروڑوں روپے...
    پنجاب اسمبلی کے اسپیکر ملک محمد احمد خان نے پی ٹی آئی کے 26 ارکان کی نااہلی کے معاملے پر اپوزیشن اور حکومتی ارکان سے اسمبلی چیمبر میں ملاقات کی جس میں اپوزیشن کے معطل ارکان کو شنوائی کا موقع فراہم کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کی تقریر کے دوران نعرے بازی کی سزا، پنجاب اسمبلی کے 26 معطل ارکان کی رکنیت ختم کرنے کی تیاری ملاقات کے دوران حکومتی ارکان کی جانب سے دی گئی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران دونوں طرف سے مذاکرات کی تجویز سامنے آئی جس پر اسپیکر ملک محمد احمد خان نے حکومت اور اپوزیشن کو مذاکرات کی تجویز کا خیر مقدم کیا اور اسے پارلیمانی عمل کے لیے موزوں قرار دیا۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ہم عمر کے ساتھ بوڑھے کیوں ہوتے ہیں؟ اس سوال کا مکمل جواب سائنسی طور پر ابھی بھی پوری طرح نہیں ملا، لیکن اس میں کوئی شک نہیں کہ عمر بڑھنے کے اثرات کو کم یا سست ضرور کیا جا سکتا ہے۔آسٹریلیا میں ہونے والی ایک جامع تحقیق کے مطابق جسمانی سرگرمیاں اور باقاعدہ ورزش بڑھاپے کے عمل کو سست کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔کوئنز لینڈ یونیورسٹی کی اس تحقیق میں دنیا بھر کے 70 لاکھ افراد پر ہونے والی 85 مختلف رپورٹس کا جائزہ لیا گیا، جس میں یہ بات سامنے آئی کہ زندگی کے کسی بھی مرحلے میں، چاہے عمر کتنی ہی زیادہ کیوں نہ ہو، اگر ورزش کو معمول بنایا جائے تو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے سالانہ اجلاس کے حوالے سے اس وقت شدید تنازع کھڑا ہو چکا ہے، اور بھارت اس معاملے میں کھل کر مخالفت پر اتر آیا ہے۔ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ اور حکومت نے اجلاس کے وینیو، یعنی بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا، پر اعتراض کرتے ہوئے رکن ممالک پر دباؤ ڈالنا شروع کر دیا ہے کہ وہ اجلاس میں شرکت نہ کریں۔یہ بھی سامنے آیا ہے کہ بھارت نے مختلف رکن ممالک سے نہ صرف اجلاس کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی ہے بلکہ انہیں ترغیبات کی پیشکش بھی کی جا رہی ہے تاکہ وہ اس اجلاس کا حصہ نہ بنیں۔ آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ، جو خود بھی...
    گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ اگر خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن کا ایک بھی رکن حکومتی ارکان سے زیادہ ہوگیا تو اپوزیشن کا آئینی حق ہے کہ تحریکِ عدم اعتماد لائے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں اس وقت اپوزیشن کے پاس 52 نشستیں ہیں جبکہ صوبائی اسمبلی میں 30 ارکان آزاد حیثیت میں موجود ہیں، اگر کسی بھی دن اپوزیشن کو عددی برتری حاصل ہوئی تو ہم تحریکِ عدم اعتماد پیش کرنے کا جمہوری حق ضرور استعمال کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور سے عوام کو نجات تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ملے گی، فیصل کریم کنڈی ان کا کہنا تھا کہ وفاق یا پنجاب میں بھی اگر اپوزیشن...
    اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان—فائل فوٹو پی ٹی آئی کے 26 ارکانِ پنجاب اسمبلی کی نااہلی کے ریفرنس کے معاملے پر اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی اپوزیشن اور حکومتی ارکان سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ذرائع کے مطابق بات آئین سے ہوتی ہوئی ایک دوسرے کی فیس سیونگ تک پہنچ گئی، اسپیکر اسمبلی کے سامنے سماعت آرٹیکل 10 اے کے تحت شروع ہوئی۔معطل ارکان ذاتی حیثیت کی بجائے اپوزیشن لیڈر کی قیادت میں پیش ہوئے، اپوزیشن کے اراکین نے معاملے پر جمہوری رویہ رکھنے کی استدعا کی۔ پنجاب اسمبلی: 26 معطل ارکان کی اسپیکر سے ملاقات ختم، آج ہی دوسری نشست کا امکانپنجاب اسمبلی کے 26 معطل اپوزیشن اراکین اور اسپیکر ملک احمد...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)  ایف بی آر حکام کی ملی بھگت سے کسٹمز آکشن نظام کے ذریعے اسمگل شدہ گاڑیوں کو قانونی حیثیت دینے کے بڑے اسکینڈل کا انکشاف ہوا ہے جس پر 2 کسٹمز افسران کو معطل کرکے نام ای سی ایل میں شامل کردیا گیا، جبکہ ملک گیر کریک ڈاوٴن  کے دوران اس کاروبار میں ملوث 13  افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ایک سینئر آفیسر نے بتایا ملزمان کسٹمز آکشن سسٹم کے غلط استعمال کے ذریعے اسمگل شدہ گاڑیوں کو قانونی حیثیت دیتے تھے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اب تک 103 ایسی گاڑیوں کی نشاندہی ہو چکی ہے جو جعلی یوزر آئی ڈیز کے ذریعےرجسٹرڈ کی گئیں، اس کے علاوہ  نیلامی اور دیگر سرکاری ریکارڈ...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ہائیکورٹ نے رات 12 بجے کے بعد ریسٹورنٹس کھلے رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔جسٹس شاہد کریم نے سموگ کےخلاف دائر درخواستوں پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران عدالت نے حکم دیا کہ رات 12 بجے کے بعد ریسٹورنٹس کھلے رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں کی جائیں، کینال روڈ سے درخت عدالت کی اجازت کے بغیر نہ کاٹے جائیں۔ عدالت نے کہا کہ ییلو پروجیکٹ کے خلاف نہیں، ییلو لائن منصوبے پر انڈیپنڈنٹ کنسلٹنٹ کا آرڈر کردیا ہے۔ کینال کو تو ویسے ہی ورثہ ڈکلیئر کیا ہوا ہے اور سپریم کورٹ کے فیصلے بھی ہیں۔ پاکستان نے انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ کے فائنل میں جگہ بنالی مزید :
    اسرائیلی فوج نے خوراک کے متلاشی 798 فلسطینیوں کو شہید کردیا، اقوام متحدہ کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 11 July, 2025 سب نیوز غزہ / جنیوا(آئی پی ایس) اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر (OHCHR) نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ میں مئی سے اب تک خوراک حاصل کرنے کی کوشش میں کم از کم 798 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ان میں سے بیشتر کو اسرائیلی افواج نے امدادی مراکز یا قافلوں کے قریب نشانہ بنایا۔ جنیوا میں اقوام متحدہ کی ترجمان روینا شمدا سانی نے بتایا کہ “7 جولائی تک ہمارے پاس 798 اموات کی تصدیق ہو چکی ہے، جن میں سے 615 افراد امدادی مراکز کے آس پاس جبکہ 183 افراد امدادی قافلوں...
    فائل فوٹو اسلام آباد کی مقامی عدالت نے دو یوٹیوب چینلز کو بلاک کرنے کا حکم معطل کردیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں یوٹیوب چینلز کی بندش کے عدالتی حکم کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں عدالت نے صحافی مطیع اللّٰہ جان اور اسد طور کے یوٹیوب چینلز کی حد تک بندش کا حکم معطل کر دیا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے درخواست پر سماعت کی۔اس سے قبل جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے 27 یوٹیوب چینلز بلاک کرنے کا حکم دیا تھا۔
    اسلام آباد: ایف بی آر حکام کی ملی بھگت سے کسٹمز آکشن نظام کے ذریعے اسمگل شدہ گاڑیوں کو قانونی حیثیت دینے کے بڑے اسکینڈل کا انکشاف ہوا ہے جس پر دو کسٹمز افسران کو معطل کرکے نام ای سی ایل میں شامل کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف بی آر کے کسٹمز انفورسمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے کسٹمز آکشن کے ذریعے اسمگل شدہ گاڑیوں کو قانونی حیثئت دینے کے اسکینڈل پر ملوث لوگوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاوٴن شروع کردیا ہے اور اس دھندے میں ملوث 13 افراد کو گرفتار کرلیا۔ اس حوالے سے ایف بی آر کے سینئر افسر نے بتایا کہ چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال اور ممبر کسٹمز کی ہدایت پر کسٹمز آکشن سسٹم کے غلط...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو دیے گئے وسیع اختیارات کے خلاف ملک بھر کی تاجر برادری سراپا احتجاج بن گئی۔ تاجروں اور صنعتکاروں نے 19 جولائی کو ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ اگر متنازع قوانین واپس نہ لیے گئے تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔کراچی چیمبر آف کامرس کے رہنما جاوید بلوانی کا کہنا ہے کہ ہڑتال کا مقصد ایف بی آر کے متنازع قوانین 37(A) اور 37(B) کے خلاف اپنی آواز بلند کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ قوانین کاروباری طبقے کے لیے خوف اور غیر یقینی کی فضا پیدا کر رہے ہیں اور ان کے ذریعے ایف...
    آگئے میری موت کا تماشا دیکھنے WhatsAppFacebookTwitter 0 11 July, 2025 سب نیوز تحریر: مصطفےٰ صفدر بیگ پولیس نے ڈی ایچ اے کراچی کے فلیٹ کی چابیاں مرکزی تالے میں گھمائیں تو دروازے کے پیچھے جو منظر کھلا، وہ کسی ہارر فلم کا سین نہیں بلکہ پورے معاشرے کا اپنا چہرہ تھا۔ حمیرا اصغر علی کی نیم گلی سڑی، ناقابلِ شناخت لاش اپنے ہی صوفے پر اس طرح پڑی تھی جیسے کوئی ٹوٹی ہوئی گڑیا ہو۔ نو ماہ! جی ہاں پورے نو ماہ تک یہ “گڑیا” ایسے ہی پڑی رہی۔ یہ وہ وقت تھا جب اس کا جسم اندھیرے کمرے میں وقت کے ساتھ سڑتا رہا۔ بجلی کٹ چکی تھی، فریج میں کھانا پہلے ہی سڑ چکا تھا اور...
    سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی(ایس بی سی اے )نے شہر میں غیر قانونی زیر تعمیر عمارتوں کو فوری گرانے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری میں عمارت گرنے کے معاملے پر افسران و اہلکاروں کی گرفتاریوں کے بعد سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی(ایس بی سی اے)نے غیر قانونی عمارتوں کے خلاف بڑا ایکشن لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا شہر بھر میں غیر قانونی زیر تعمیر عمارتوں کو فوری گرانے کا فیصلہ کیا ہے۔عمارتیں مالکان کے خرچے پر گرائی جائیں گی اور عدم ادائیگی پر ٹیکس کی مدمیں وصولی ہوگی۔انہدامی کارروائی گنجان آباد علاقوں سے شروع ہوگی، جس میں ضلعی انتظامیہ سے معاونت لی جائے گی اور بلڈنگ گرانے کے دوران تمام حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں جائیں گے۔ایس بی...
    حکومت پاکستان کے تحت قائم سرکاری ادارہ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان یعنی ٹی سی پی نے بین الاقوامی سطح پر چینی کی درآمد کے لیے ٹینڈر جاری کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپی تجارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ٹینڈر کے تحت 3 لاکھ سے 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی کی خریداری اور درآمد کا منصوبہ ہے، ٹینڈر کے مطابق، قیمتوں کی پیشکش جمع کروانے کی آخری تاریخ 18 جولائی مقرر کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ بار کا پیٹرولیم مصنوعات اور چینی کی قیمتوں میں اضافہ پر اظہارِ تشویش واضح رہے کہ اس سے قبل 8 جولائی کو حکومت پاکستان نے چینی کی قیمتوں میں استحکام لانے کے لیے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے...
    واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت سمیت برکس (BRICS) ممالک پر سخت تجارتی پابندیوں کا اعلان کر دیا ہے۔  ٹرمپ نے کہا ہے کہ بھارت کو بھی 10 فیصد ٹیرف دینا ہوگا، اور کسی قسم کی تجارتی رعایت یا استثنیٰ نہیں دی جائے گی۔ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ "برکس کا قیام امریکی معیشت کو نقصان پہنچانے اور ڈالر کو کمزور کرنے کے لیے کیا گیا۔ اگر کوئی ڈالر کو چیلنج کرے گا تو ہم اس کی اجازت نہیں دیں گے۔"  انہوں نے واضح کیا کہ بھارت بھی چونکہ برکس کا حصہ ہے، اس لیے وہ بھی نئی ٹیرف پالیسی کے دائرے میں شامل ہوگا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے بھارت کی برآمدات متاثر...
    ویب ڈیسک: ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے بھارتی قومی سلامتی مشیر اجیت دوول کے حالیہ بیان کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بیان نہ صرف حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کے مترادف ہے بلکہ بھارتی عوام کو گمراہ کرنے کی دانستہ کوشش بھی ہے۔  دفتر خارجہ کی ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں ترجمان نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی میں بھارت کے ملوث ہونے کے شواہد ناقابل تردید ہیں، اور عالمی برادری بھی اب بھارتی ریاستی دہشت گردی کو تسلیم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے مسلسل پروپیگنڈا کر رہا ہے اور اجیت دوول کا بیان اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ ...
    اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی سینئر رہنما اور ممبر پنجاب اسمبلی اسما عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان کے بچوں کو پاکستان آ کر اپنے والد سے ملاقات کرنے کا مکمل حق حاصل ہے، اگر وہ احتجاج میں شرکت کے لیے آنا چاہتے ہیں تو ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک جو اطلاعات موصول ہوئی ہیں ان کے مطابق عمران خان کی سابقہ اہلیہ نے بچوں کو پاکستان آنے سے روک رکھا ہے۔اسما عباسی نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف احتجاج کرے یا کوئی اور حکمت عملی اپنائے، عمران خان کو ان کی سزا پوری کیے بغیر کوئی ریلیف نہیں ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی...
    —فائل فوٹو مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ تمام تر ظلم اور بربریت کے باوجود پی ٹی آئی کی خواتین رہنما ڈٹ کر کھڑی ہیں۔اپنے ایک بیان میں بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ مریم نواز کا پی ٹی آئی کی خواتین کو توڑنے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز ذاتی بغض میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہی ہیں، وہ اتنا ہی ظلم کریں جتنا وہ کل خود بھی برداشت کرسکیں۔ محمد علی سیف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو عام قیدیوں جیسی سہولیات سے بھی محروم رکھا جارہا ہے، مریم نواز کو بشریٰ بی بی سمیت تمام پی ٹی...
    ہنوئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2025ء) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے ویتنام کے وزیر برائے صنعت و تجارت نگویین ہونگ دیئن سے ہنوئی میں ملاقات کی جس کا مقصد پاکستان اور ویتنام کے درمیان اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانا اور تجارت و سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کرنا ہے۔وزارت تجارت کی جانب سے جمعہ کو یہاں جاری اعلامیہ کے مطابق اعلیٰ سطح کی ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جو دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے اقتصادی اور سفارتی تعلقات کا مظہر ہے۔ملاقات کے دوران فریقین نے دوطرفہ تجارتی روابط کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور تجارت میں تنوع، مارکیٹ تک رسائی، سرمایہ کاری کے فروغ اور صنعتی ترقی...
    اسلام آباد ہائی کورٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی، صحت اور وطن واپسی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے وفاقی حکومت کی عدم دلچسپی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم اور پوری کابینہ کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کا عندیہ دے دیا ہے کیس کی سماعت جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کی، جہاں ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی جانب سے وکیل عمران شفیق عدالت میں پیش ہوئے جب کہ وفاقی حکومت کی نمائندگی ایڈیشنل اٹارنی جنرل راشد حفیظ اور دیگر حکام نے کی عدالت نے دوران سماعت کہا کہ ڈاکٹر عافیہ کے کیس میں امریکی عدالت میں معاونت سے انکار کی وجوہات پر رپورٹ طلب کی گئی تھی، مگر اب تک رپورٹ جمع...
    تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان کی پاکستان آمد اور سیاسی جدوجہد میں شمولیت کا معاملہ فی الحال کھٹائی میں پڑ گیا ہے۔ سوشل میڈیا اور سیاسی حلقوں میں جاری بحث کے برعکس زمینی حقائق مختلف نظر آتے ہیں ذرائع کے مطابق اب تک دونوں بیٹوں کی جانب سے نہ پاکستان کے لیے ویزا درخواست دی گئی ہے اور نہ ہی کسی قسم کا باقاعدہ پروگرام یا شیڈول سامنے آیا ہے۔ پاکستانی ہائی کمیشن لندن کے ویزا سیکشن کو ابھی تک گولڈ اسمتھ ہاؤس کی جانب سے کوئی باضابطہ رابطہ موصول نہیں ہوا اس حوالے سے برطانوی میڈیا اور ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کے بیٹے اس وقت نہ پاکستان کے پاسپورٹ کے...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی منیب فاروق نے کہاہے کہ ممکنہ طور پر چوہدری نثار کی عمران خان سے ملاقات ہونے جارہی تھی جسے شائد روکنے کیلئے شہبازشریف نے چوہدری نثار سے ملاقات کی ، ان سے گفتگو کی جس کے بعد شائد چوہدری نثار رک گئے اور آگے نہیں بڑھے ۔ وی لاگ میں گفتگو کرتے ہوئے منیب فاروق نے کہا کہ شہبازشریف کی چوہدری نثار سے ہونے والی ملاقات بغیر وجہ نہیں تھی، اس بات کے کافی امکانات ہیں کہ چوہدری نثار کے شائد کچھ ایسے معاملات تھے جن کا راستہ عمران خان کی طرف جا رہا تھا ، یہ نہیں کہ وہ ان کی پارٹی میں جا رہے تھے جبکہ عمران خان جب حکومت آئے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی کے امکانات ماضی کی نسبت کہیں زیادہ روشن ہو چکے ہیں۔ملائیشیا میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فریقین کے درمیان کئی بنیادی شرائط پر اتفاق ہو چکا ہے اور اب صرف عملدرآمد کے طریقہ کار کو حتمی شکل دینا باقی ہے۔کوالالمپور میں جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے اجلاس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مارکو روبیو نے کہا کہ ہم جنگ بندی کے بہت قریب ہیں، بات چیت مثبت سمت میں آگے بڑھ رہی ہے، اگرچہ ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ ماضی میں اسی مرحلے پر معاہدے ناکام ہو چکے ہیں، لیکن اس بار امید زیادہ ہے۔امریکی وزیر خارجہ نے...
    معروف اداکارہ کومل میر نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں خواتین کو ہراسانی کے خلاف آواز بلند کرنے کا پلیٹ فارم دینے والی ’می ٹو‘ مہم کو پاکستان میں بدقسمتی سے بعض افراد نے ذاتی مفادات کے لیے استعمال کیا، جس سے اصل متاثرین کی آواز دب گئی۔ یہ بات انہوں نے اپنے نئے ڈرامے کی تشہیر کے لیے منعقد ایک تقریب میں گفتگو کے دوران کہی، جس کا موضوع دفتر اور پیشہ ورانہ ماحول میں خواتین کو درپیش ہراسانی اور بدسلوکی ہے۔ کومل میر نے کہا کہ پاکستان میں اس مہم کو جس طرح استعمال کیا گیا، اس نے اصل متاثرہ خواتین کی آواز کو پیچھے دھکیل دیا اور مہم کی اصل روح متاثر ہوئی۔ کومل میر...
    کوالالمپور(نیوز ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے امکانات پہلے سے زیادہ روشن ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فریقین کے درمیان کئی شرائط پر اتفاق ہو چکا ہے اور اب صرف عملدرآمد کے طریقہ کار پر بات باقی ہے۔ خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق روبیو نے جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے اجلاس کے موقع پر ملائیشیا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: “ہم جنگ بندی کے قریب ہیں، بات چیت مثبت سمت میں بڑھ رہی ہے، اگرچہ ماضی میں اسی مرحلے پر مذاکرات ناکام ہو چکے ہیں۔” مارکو روبیو نے حماس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر حماس غیر مسلح ہونے کی...
    پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل نے قومی ٹیم میں سلیکشن کے غیر شفاف عمل پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے موجودہ کرکٹ سسٹم کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ایک نجی اسپورٹس پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہر چار ماہ بعد کپتان، کوچ اور سلیکٹرز کی تبدیلی ہو رہی ہے، کوئی مربوط نظام دکھائی نہیں دیتا اور نہ ہی کوئی ایسا شخص ہے جو ٹیم کو درست سمت میں لے جائے کامران اکمل نے کہا کہ فیصلے چند افراد کی ذاتی پسند و ناپسند کی بنیاد پر کیے جا رہے ہیں جس کا خمیازہ پوری ٹیم کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے سلیکشن میں مستقل مزاجی نہ ہونے پر شدید مایوسی...
    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ بے نظیر دور میں تھر کوئلے سے 2 پلانٹ لگانے کا منصوبہ بنایا تھا، 1996ء میں حکومت گئی تو سرمایہ کاروں کو بہت تنگ کیا گیا، 2008ء میں حکومت دوبارہ آئی تو سرمایہ کاروں نے پاکستان آنے سے منع کردیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ پاکستان کی انرجی باسکٹ ہے، 105 کلومیٹر کی ریلوے لائن بچھائی جارہی ہے، جو تھر کوئلہ دنیا بھر میں پہنچائے گی۔ کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 6 سال میں 3 کروڑ ٹن کوئلہ آئی پی پیز کو دے چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 6 سال میں کوئلے سے 31...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 11 جولائی 2025ء) پاکستانی شہر راولپنڈی کے پولیس ترجمان نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا، ''لڑکی کے والد نے اسے ٹک ٹاک اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کا کہا۔ اس (لڑکی) کے انکار پر اس کے والد نے اسے قتل کر دیا۔‘‘ پاکستان: خواتین کی سوشل میڈیا پر شہرت، اصل قیمت کہیں زیادہ پاکستان، غیرت کے نام پر باپ کے ہاتھوں پندرہ سالہ لڑکی کا قتل پولیس رپورٹ کے مطابق تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ اس شخص نے 'غیرت کے نام پر‘ اپنی 16 سالہ بیٹی کو منگل کے روز قتل کیا۔ ابتدائی تفتیش کے بعد اس شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ راولپنڈی پولیس کے مطابق مقتولہ کے خاندان نے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 جولائی ۔2025 )ملک کی کاروباری برادری نے فنانس ایکٹ 2026 اور مجوزہ صوبائی لیبر پالیسی میں شامل کاروبار مخالف اقدامات پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے 19 جولائی کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے. رپورٹ کے مطابق پاکستان کے بڑے تجارتی چیمبرز نے کہاہے کہ وہ 19 جولائی کو ملک گیر ہڑتال کریں گے تاکہ فنانس ایکٹ 2026 اور مجوزہ صوبائی لیبر پالیسیوں میں شامل کاروبار دشمن اقدامات کے خلاف احتجاج کیا جا سکے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) نے بتایا کہ یہ ہڑتال ملک بھر کی نمایاں تجارتی تنظیموں اور چیمبرز کے تعاون سے کی جا رہی ہے.(جاری ہے) کے سی سی آئی...
    مراد علی شاہ — فائل فوٹو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ پاکستان کی انرجی باسکٹ ہے، 105 کلو میٹر کی ریلوے لائن بچھائی جارہی ہے، جو تھر کوئلہ دنیا بھر میں پہنچائے گی۔کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 6 سال میں 3 کروڑ ٹن کوئلہ آئی پی پیز کو دے چکے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ 6 سال میں کوئلے سے 31 گیگا واٹ بجلی تیار کی ہے۔ کوئلے سے پیدا بجلی 30 لاکھ گھروں کو فراہم کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بے نظیر دور میں تھر کوئلے سے 2 پلانٹ لگانے کا منصوبہ بنایا تھا۔1996 میں حکومت گئی تو سرمایہ کاروں کو بہت تنگ کیا گیا، 2008...
    اسلام آباد(رپورٹ: محمد ابراہیم عباسی) ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی، صحت اور وطن واپسی سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کی جانب سے عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست پر سماعت کی، جس میں وفاقی حکومت کو عدالتی احکامات کے باوجود رپورٹ پیش نہ کرنے پر توہین عدالت کے نوٹسز جاری کرنے اور وزیر اعظم سمیت وفاقی کابینہ کو عدالت طلب کرنے کا عندیہ دیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ:”اگر وفاقی حکومت کی رپورٹ میری عدالت میں پیش نہ کی گئی تو پوری کابینہ کو بلاؤں گا، عدالت صرف وفاقی کابینہ ہی نہیں بلکہ وزیر...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پولیس رویے کے خلاف اہم فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس مقدمے کے اندراج سے انکار یا تاخیر نہیں کر سکتی۔ جسٹس اطہر من اللہ نے پولیس رویے کے خلاف 30 صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا، جس میں عدالت نے قتل کے ملزم سیتا رام کی بریت کی اپیل منظور کر لی۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ پراسیکیوشن ملزم کے خلاف شواہد پیش کرنے میں ناکام رہی ۔ واضح رہے کہ سیتا رام پر چندر کمار کو 2018 میں  قتل کرنے کا الزام تھا۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ مدعی کے بروقت اطلاع کے باوجود مقدمہ 2 دن کی تاخیر سے درج ہوا ۔ ایس ایچ او نے تسلیم...
    اسلام آباد(اوصاف نیوز)پی ٹی سی ایل ملازمین پنشن کیس میں سپریم کورٹ نے پنشنرز کے حق میں فیصلہ دے دیا۔ سپریم کورٹ میں پی ٹی سی ایل ملازمین کی پنشن سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس امین الدین خان نے پنشنرز کے حق میں فیصلہ دیا۔ چیف جسٹس اور جسٹس امین الدین نے جسٹس عائشہ کے فیصلے سے اختلاف کیا، تین رکنی بینچ نے پونے دو سو سے زائد اپیلوں،درخواستوں کی سماعت کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ ہم اپنی سرزمین کو فتنۃ الہندُوستان اور اس کے سہولت کاروں سے ہر صورت پاک کریں گے، صدر سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ پی ٹی سی ایل کے سابقہ ملازمین پنشن کے مکمل...
    نئی دہلی: بھارت میں کروڑوں مزدور، کسان، بینک ملازمین اور ٹرانسپورٹ ورکرز نے مودی حکومت کے خلاف ملک گیر ہڑتال کی۔ رپورٹ کے مطابق 30 سے 40 کروڑ افراد نے بھارت بند میں حصہ لیا، جس سے ریلوے اسٹیشن سنسان، بینک بند، اور بازار مکمل ویران ہو گئے۔ کیرالا، پنجاب، تمل ناڈو، مغربی بنگال اور مہاراشٹر سمیت کئی ریاستوں میں دفاتر، اسکول، پبلک ٹرانسپورٹ اور انڈسٹری سب کچھ بند رہا۔ سی آئی آئی کے مطابق صرف ایک دن میں معیشت کو تقریباً 15,000 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔ یہ احتجاج کسان دشمن پالیسیوں اور مزدور کش قوانین کے خلاف کیا گیا۔ بینکنگ نظام مفلوج ہو چکا ہے اور گاؤں سے لے کر شہروں تک لوگ حکومت سے انصاف کا...
    سپریم کورٹ کا پی ٹی سی ایل پنشنرز کے حق میں فیصلہ ، 90 دن میں ادائیگی کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 11 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سپریم کورٹ آف پاکستان نے پی ٹی سی ایل کے سابق ملازمین کے پنشن کیس پر فیصلہ سنا دیا، تین رکنی بنچ نے 200 سے زائد اپیلوں پر تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے سابقہ ملازمین کو پنشن کا حقدار قرار دے دیا۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس امین الدین خان نے پنشنرز کے حق میں فیصلہ دیا جبکہ جسٹس عائشہ ملک نے اختلافی نوٹ لکھا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں پی ٹی سی ایل کے سابقہ ملازمین کو پینشن کا مکمل حقدار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ادارے...
    بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2025ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ایسی قوم ہے جو تہذیبوں کے سنگم پر واقع ہے، سی پیک تہذیبوں کو جوڑنے کا راستہ ہے، ہم موہنجو داڑو اور ٹیکسلا جیسے تاریخی ورثوں کے وارث ہیں، یہ وہ تہذیبیں ہیں جو محض تاریخ کا باب نہیں بلکہ ہمارے شعور، ہنر اور نوجوانوں کے افکار میں زندہ ہیں، حکومت نے ثقافت اور ورثے کی ڈیجیٹلائزیشن کا عمل شروع کر دیا ہے، مستقبل ڈیجیٹل روابط میں ہے، ڈیجیٹل میڈیا ہماری نئی راہداری ہے، عالمی تہذیبی اقدام کا وژن پیش کرنے پر صدر شی جن پنگ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کا...
    ویب ڈیسک:صدر مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان میں مسافروں کے سفاکانہ قتل کی شدید مذمت کی ہے۔  صدر آصف زرداری نے کہا کہ دہشتگردوں نے بس سے اتار کر معصوم شہریوں کو بے دردی سے قتل کیا، یہ بربریت فتنۃ الہندُوستان کی پاکستان میں خونریزی کی گھناؤنی سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ فتنۃ الہندُوستان پاکستان میں انتشار اور بد امنی پھیلانا چاہتا ہے، ہم اپنی سرزمین کو فتنۃ الہندُوستان اور اس کے سہولت کاروں سے ہر صورت پاک کریں گے۔ حفیظ سنٹر لاہور میں فائر ریسکیو آپریشن ؛ سیکرٹری ایمرجنسی سروسز کا فائر فائٹرز کو خراج تحسین  صدرمملکت آصف زرداری نے کہا کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی، ہم لواحقین کے...
    لندن / پیرس: برطانیہ اور فرانس نے غیر قانونی طور پر یورپ میں داخل ہونے والے تارکین وطن سے نمٹنے کے لیے نیا اور سخت سیکیورٹی معاہدہ کرلیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت چھوٹی کشتیوں کے ذریعے انگلش چینل عبور کرنے والے افراد کو فوری گرفتار کرکے واپس بھیجا جائے گا۔ برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے کہا:"ہم صرف ان پناہ گزینوں کو قبول کریں گے جو حقیقتاً تحفظ کے مستحق ہوں، باقی تمام افراد کو فوری طور پر واپس بھیجا جائے گا۔" معاہدے کے مطابق، غیر قانونی داخلے کو روکنے کے لیے دونوں ممالک کے بارڈر سیکیورٹی ادارے ایک دوسرے سے مکمل تعاون کریں گے۔ برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ مختصر قانونی کارروائی کے بعد واپسی کے اقدامات...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سائنسدانوں نے موسمیاتی تبدیلیوں کے ایک نئے اور تشویشناک پہلو سے آگاہ کیا ہے کہ تیزی سے پگھلتے گلیشیئرز دنیا بھر میں آتش فشاں سرگرمیوں کو کئی گنا زیادہ خطرناک بنا سکتے ہیں۔ یہ انکشاف پراگ میں منعقدہ گولڈشمڈ کانفرنس میں پیش کی گئی ایک نئی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔یونیورسٹی آف وسکونسن- میڈیسن کے محقق پابلو مورینو کی قیادت میں کی گئی اس تحقیق کے مطابق، گلیشیئرز کے تیزی سے پگھلنے سے زیر زمین میگما چیمبرز پر پڑنے والا دباؤ کم ہورہا ہے، جس کے نتیجے میں آتش فشاں زیادہ کثرت اور شدت کے ساتھ پھٹ رہے ہیں۔مورینو نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ’’موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے گلیشیئرز کے غائب ہونے سے آتش فشاں سرگرمیاں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فرانس کے ایک 41 سالہ پیشہ ور فائر فائٹر اور شوقیہ اسٹنٹ مین جوناتھن ویرو نے ایک انوکھا اور خطرناک کارنامہ انجام دیتے ہوئے اپنے جسم کو آگ لگا کر موٹر سائیکل پر 1,450 فٹ کا فاصلہ طے کیا۔جوناتھن نے یہ خطرناک اسٹنٹ کرکے اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروا لیا ہے۔جوناتھن ویرو اس سے قبل بھی دو خطرناک ریکارڈز بناچکے ہیں۔ انہوں نے ایک مرتبہ اپنے جسم کو آگ لگا کر بغیر آکسیجن کے 100 میٹر کی دوڑ لگائی تھی، جبکہ دوسری بار اسی طرح آگ میں جل کر 893 فٹ اور 2.5 انچ کا فاصلہ طے کیا تھا۔ان خطرناک کارناموں کے دوران ان کے جسم کے کئی حصے جل بھی گئے تھے،...
     اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک کی کاروباری برادری نے فنانس ایکٹ 2026 اور مجوزہ صوبائی لیبر پالیسی میں شامل کاروبار مخالف اقدامات پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے 19 جولائی کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔ڈان اخبار میں شائع خبر کے مطابق، پاکستان کے بڑے تجارتی چیمبرز نے جمعرات کے روز اعلان کیا ہے کہ وہ 19 جولائی کو ملک گیر ہڑتال کریں گے تاکہ فنانس ایکٹ 2026 اور مجوزہ صوبائی لیبر پالیسیوں میں شامل کاروبار دشمن اقدامات کے خلاف احتجاج کیا جا سکے۔کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) نے بتایا کہ یہ ہڑتال ملک بھر کی نمایاں تجارتی تنظیموں اور چیمبرز کے تعاون سے کی جا رہی ہے۔کے سی سی...
    ذرائع کے مطابق حریت رہنما الطاف حسین وانی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ کشمیر کونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید اور نائب صدر خالد محمود جوشی اور دیگر نے خطاب کیا۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیر کونسل ای یو کے زیراہتمام برسلز میں ایک تقریب میں شہدائے کشمیر خصوصا معروف نوجوان رہنماء برہان مظفر وانی کو ان کے یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق حریت رہنما الطاف حسین وانی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ کشمیر کونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید اور نائب صدر خالد محمود جوشی اور دیگر نے خطاب کیا۔مقررین نے شہید برہان وانی سمیت تمام کشمیری شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے جدوجہد آزادی کشمیری کو ناقابل تنسیخ...
     اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانیہ کے محکمہ ٹرانسپورٹ (ڈی ایس ٹی) کی 3 رکنی ٹیم نے جمعرات کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہوا بازی کے حفاظتی انتظامات کا معائنہ مکمل کر لیا، جسے ’اطمینان بخش اور بین الاقوامی معیار کے مطابق‘ قرار دیا گیا ہے۔ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق یہ بات ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے ترجمان نے بتائی، یہ ٹیم 8 جولائی کو 3 روزہ معائنہ کے لیے پاکستان پہنچی تھی۔برطانوی ہائی کمیشن کے نمائندے کے ہمراہ اس ٹیم نے اپنا جائزہ ایک افتتاحی اجلاس سے شروع کیا، جس میں چیف سیکیورٹی آفیسر اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندے شریک ہوئے۔پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (پی سی اے اے) کے مطابق ’ابتدائی بریفنگ...
    معروف بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بتایا کہ ان کےدبئی کے گھر میں سب سے پسندیدہ کمرہ نماز کا کمرہ ہے۔ جہاں انہیں روحانی سکون ملتا ہے۔ ٹینس کی دنیا میں اپنا نام بنانے والی بھارتی اسٹار ثانیہ مرزا اب اگرچہ پروفیشنل کورٹ سے ریٹائر ہو چکی ہیں، لیکن اُنہوں نے اپنی ذاتی زندگی میں دبئی کے پام جمیرا آئی لینڈ پر ایک ایسا گھر بسایا ہے جو سکون، محبت، خوبصورتی اور روحانیت کی جھلک پیش کرتا ہے۔ شعیب ملک کے بغیر بچہ پالنے میں کتنی مشکل ہو رہی ہے، ثانیہ مرزا کا انٹرویو اس شاندار دو منزلہ ولا میں وہ اپنی بہن انعم مرزا اور بیٹے اذہان کے ساتھ رہتی ہیں۔ یہ گھر مبینہ طور پر انہوں...
    بھارت کی مودی سرکار نے آسام میں بنگالی نژاد مسلم خاندانوں کے گھر بلڈوز کر دیے۔ بی جے پی کی کٹھ پتلی مودی سرکار نے فسطائیت کا نیا وار کرتے ہوئے ایک بار پھر مسلمانوں کو نشانہ بنایا اور اڈانی منصوبے کے لیے آسام کے ہزاروں مظلوم مسلمانوں کے گھروں پر بلڈوزر چلوا دیے ۔ مودی حکومت کا ریاستی ظلم جاری ہے، جہاں عوام بے گھر اور سرمایہ دار راتوں رات علاقے کےمالک بن بیٹھے  ہیں۔ مودی حکومت نے اڈانی کو زمین دینے کے لیے ہزاروں افراد سے زبردستی گھر چھین کر سڑکوں پر پھینک دیا۔  دکن کرونیکل کے مطابق مودی سرکار کی جانب سے آسام میں بھارتی تاریخ کی سب سے بڑی بے دخلی مہم شروع کردی گئی ہے۔...
    کراچی میں شلوار قمیض پہنے شہری کو ریسٹورنٹ سے نکال دیا گیا جس پر شہری نے عدالت سے رجوع کر لیا۔ شہری عبداللطیف ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے دوستوں کے ہمراہ  18 مئی کو نجی ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے گئے۔ سب دوستوں نے شلوار قمیض پہنی ہوئی تھی جس پر ریسٹورںٹ انتظامیہ نے شلوار قیمض کو ’چیپ ڈریسنگ‘ قرار دیا اور کہا کہ ہم اس ڈریس کوڈ پر کھانا فراہم نہیں کر سکتے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انتظامیہ نے ہمیں کہا کہ ’تماشا نہ لگائیں ورنہ ہم آپ کو زبردستی یہاں سے نکالیں گے‘۔ شہری نے ریسٹورنٹ کے اس رویے پر کنزیومر کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ کا چائینیز ریسٹورنٹ اس قدر زیادہ...
    صدر مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان میں مسافروں کے سفاکانہ قتل کی شدید مذمت کی ہے۔ صدر آصف زرداری نے کہا کہ دہشتگردوں نے بس سے اتار کر معصوم شہریوں کو بے دردی سے قتل کیا، یہ بربریت فتنۃ الہندُوستان کی پاکستان میں خونریزی کی گھناؤنی سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ فتنۃ الہندُوستان پاکستان میں انتشار اور بد امنی پھیلانا چاہتا ہے، ہم اپنی سرزمین کو فتنۃ الہندُوستان اور اس کے سہولت کاروں سے ہر صورت پاک کریں گے۔ صدرمملکت آصف زرداری نے کہا کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی، ہم لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اوران کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔...
    اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کو فتنۃ الہندوستان اور اس کے سہولت کاروں سے ہر صورت پاک کرکے دم لیں گے۔ بلوچستان میں مسافروں کے سفاکانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے اپنے بیان میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ دہشتگردوں نے بس سے اتار کر معصوم شہریوں کو بے دردی سے قتل کیا ۔ یہ بربریت فتنۃ الہندوستان کی پاکستان میں خونریزی کی گھناؤنی سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ فتنۃ الہندوستان پاکستان میں انتشار اور بد امنی پھیلانا چاہتا ہے ۔ ہم اپنی سرزمین کو فتنۃ الہندوستان اور اس کے سہولت کاروں سے ہر صورت پاک کریں گے۔ آصف زرداری کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے...
    سپریم کورٹ آف پاکستان نے پی ٹی سی ایل ملازمین کے پینشن کیس پر بڑا فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی سی ایل کے سابقہ ملازمین پینشن کے مکمل حقدار ہیں۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس امین الدین خان نے پینشنرز کے حق میں فیصلہ دیا، جب کہ جسٹس عائشہ کے فیصلے سے اختلاف کیا۔ 3 رکنی بینچ نے پونے دو سو سے زائد اپیلوں اور درخواستوں کی سماعت کے بعد تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔ یہ بھی پڑھیں نیشنل بینک کے پینشنرز کو سپریم کورٹ سے کیا ریلیف ملا؟ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ پی ٹی سی ایل کے مالی مسائل پینشن کی ادائیگی سے ادارے کو بری الذمہ نہیں کرتے۔ سپریم کورٹ کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد دشمن کو عبرت کا نشان بنا کر چھوڑیں گے۔بلوچستان کے علاقے سرہ ڈاکئی میں قومی شاہراہ پر پیش آنے والے دہشتگردی کے دل دہلا دینے والے واقعے پر ملک بھر میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واقعے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے دہشتگردوں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کر دیا ہے۔انہوں نے دہشتگردی کو بھارت کے اسپانسرڈ نیٹ ورک کا شاخسانہ قرار دیا اور کہا کہ نہتے مسافروں کو شناخت کے بعد فائرنگ کا نشانہ بنانا انسانیت کے خلاف بدترین جرم ہے۔محسن نقوی نے اس سفاکانہ عمل کو فتنۃ الہندوستان ...
    پاکستان نے نیویارک کے تاریخی روزویلٹ ہوٹل کی مالیت کم از کم ایک ارب ڈالر مقرر کی ہے اور حکومت اس قیمتی اثاثے کی ازسرِنو ترقی کے لیے کسی پارٹنر کو اقلیتی حصہ دینے پر تیار ہے۔ امریکی صدر تھیوڈور روزویلٹ کے نام پر بننے والا یہ 100 سال سے بھی پرانا ہوٹل مین ہیٹن کے وسط میں واقع ہے اور پاکستان کے سب سے قیمتی غیرملکی اثاثوں میں شمار ہوتا ہے۔ پاکستان نے یہ ہوٹل سن 2000 میں خریدا تھا۔ مالی نقصانات کے باعث، ایک ہزار کمروں پر مشتمل یہ ہوٹل 2020 میں بند کر دیا گیا تھا، تاہم کچھ عرصے کے لیے اسے مہاجرین کے لیے شیلٹر کے طور پر بھی استعمال کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: آئی...
    رہنما تحریک انصاف علی محمد خان کا کہنا ہے کہ اگر سلیمان یا قاسم خان آتے بھی ہیں تو خالصتاً اپنے والد یعنی ہمارے لیڈر سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کے لیے اپنا کوئی کردار ادا کرنے آئیں گے، مجھے نہیں لگتا کہ ان کا کوئی پولیٹیکل موٹیو ہے، دوسرا وہ آ رہے ہیں میں یہ کنفرم بھی نہیں کر سکتا۔  نیوز ہے جو تین چار دن سے چل رہی ہے لیکن اگر وہ آنا چاہیں تو ان کا حق ہے، ان کا آبائی ملک ہے، اپنے والد صاحب کے ساتھ یہاں ان کا بچپن گزرا ہے۔رہنما مسلم لیگ (ن) عقیل چوہدری نے کہا کہ کل بھی میں ایک شو میں تھا اور مجھ سے سوال ہوا تو میں...
    تحریک انصاف نے سینیٹ الیکشن میں نظریاتی کارکنوں پر اثرو رسوخ رکھنے والے امیدواروں کو ترجیحی فہرست میں شامل کرلیا۔ وزیراعلیٰ کے مشیر بیرسٹر سیف کیخلاف احتجاج کے دوران نعرے لگانا پی ٹی آئی ضلع پشاور کے صدر عرفان سلیم کو مہنگا پڑ گیا، پی ٹی آئی متحرک کارکن عرفان سلیم کو ترجیحی فہرست سے باہر کردیا گیا، پی ٹی آئی کے نظریاتی کارکنوں کی جانب سے شدید رد عمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔پی ٹی آئی زرائع کے مطابق سینیٹ الیکشن میں سات جنرل نشستوں پر حکومتی جماعت پی ٹی آئی کو چار جنرل نشستیں ملنی ہیں جس کیلئے پہلی ترجیح مراد سعید، دوسری فیصل جاوید، تیسری مرزا آفریدی اورچوتھی ترجیح میں نورالحق قادری کا نام ہے۔ پانچویں...
    راولپنڈی (خبر نگار خصوصی) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں 271 ویں کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد، آئی ایس پی آرکے مطابق  فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پاکستانی عوام کی سلامتی اور تحفظ پاک افواج کی اولین ترجیح ہے اور شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ بھارتی سرپرستی اور حمایت یافتہ نیٹ ورکس کے خلاف ہر سطح پر فیصلہ کن اور ہمہ گیر اقدامات ناگزیر ہیں۔ بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد نیٹ ورکس کے خلاف حالیہ کامیابیوں کا جائزہ لیتے ہوئے فورم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہمارے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور پاکستانی...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز نے محکمہ زراعت کے پراجیکٹس کے فیز ٹوکے آغاز کی اصولی منظوری دے دی۔ کاشتکاروں کو فیز ٹو میں 628000 کسان کارڈ کے ذریعے100 ارب روپے کے لون دیئے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ کی زیر صدارت محکمہ زراعت سے متعلق خصوصی اجلاس سی ایم سپیشل پراجیکٹس فیز ٹو کی منظوری دی گئی۔ پوٹھو ہار میں ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پروگرام کے تحت 500 منی ڈیم اور 250 آبی ذخائر کے پراجیکٹس کا جائزہ لیا گیا اور کسان کارڈ فیز ٹو کے تحت 100 ارب روپے کے بلاسود لون دینے پراتفاق کیا گیا۔  گرین ٹریکٹر، ماڈل ایگریکلچر، ٹیوب ویل سولرائزیشن، ایگری ایجویٹ، ویٹ پروگرام، سپر سیڈر، سٹرس، پوٹھو ہار، ایگری ٹرانسفارمیشن اور دیگر امور پر بریفنگ دی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن +اے پی پی ) وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان نیشنل شپکنگ کارپوریشن(PNSC) کو بین الاقوامی معیار کی شپنگ کمپنی بنانے کے لیے جامع منصوبہ طلب کرلیا۔ وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق شہباز شریف کی زیرِ صدارت نیشنل شپنگ کارپوریشن کی تنظیمِ نو، اصلاحات، کارکردگی کے جائزے اور اسے بین الاقوامی معیار کی شپنگ کمپنی بنانے کے حوالے سے اجلاس ہوا۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان کے شپنگ شعبے میں سرمایہ کاری کی وسیع استعداد موجود ہے، انہوں نے ہدایت دی کہ شپنگ شعبے میں نجی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے جامع پلان مرتب کرکے پیش کیا جائے۔علاوہ ازیں وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (صباح نیوز) پبلک اکائونٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی میں پی ٹی وی کی جانب سے سرکاری رہائش گاہیں استعمال کرنے والے 94 ملازمین کو ہائوس الائونس بھی دیے جانے کا انکشاف ہوا جس سے ایک کروڑ 90 لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے، کمیٹی نے رقم کی ریکوری کا حکم دیتے ہوئے پیسے دینے والے افسران کے خلاف بھی کارروائی کی ہدایت کردی، پی ٹی وی میں جعلی ڈگریوں پر معطل ہونے والے 5 ملازمین میں سے ایک ملازم کو سابق وفاقی سیکرٹری شاہیرہ نے بحال کردیا ہے کمیٹی نے معاملہ ایف آئی اے کو بھیج دیا۔ پبلک اکائونٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنوینئر معین عامر پیرزادہ کی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس میں وزارت اطلاعات...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> کراچی(اسٹاف رپورٹر)ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی جاوداں فہیم نے قرآن انسٹیٹیوٹ کی پرنسپل اور ذمے داران سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ ادارے کے قیام کا مقصد عام خواتین کو قرآن سے جوڑنا ہے۔قرآن کی دعوت میںموجودہ دور کے مسائل اور پریشانیوں کا حل ہے۔انسٹیٹیوٹ کو معاشرے میں متعارف کرانا اور بہترین ماحول میں قرآن کے ذریعے تربیت کرنا ہمارا مشن ہے۔انھوں نے کہا کہ ماہر اساتذہ و تربیت یافتہ افراد کی زیر نگرانی قرآن انسٹیٹیوٹ معاشرے کے لیے صالح افراد کی تیاری میں مدد دیتا ہے۔یہ ایسا علمی ادارہ ہے جہاں دینی تعلیم کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی کی بھی تربیت دی جاتی ہے۔گرمیوں کی چھٹیوں کے خصوصی کورسز اور سمر کیمپ بھی تمام کیمپسز میں جاری...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> اسلام آباد (صباح نیوز) عدالت عظمیٰ پاکستان کے سینئر جج جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے ہیں کہ خاتون پنشنر کی بیٹی کی شادی ہوگئی اور پھر طلاق ہوگئی تواس کاکھانا پینا، خرچہ کہاں سے چلے گا؟ یہ ریاست کی ذمہ داری ہے۔ جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں جسٹس عائشہ اے ملک پر مشتمل 2رکنی بینچ نے جمعرات کے روز حکومت سندھ، کراچی اور دیگر کی جانب سے طلاق یافتہ بیٹی کو والدہ کی پنشن دینے کے معاملے پر مسمات صورتھ فاطمہ کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔ سندھ حکومت کی جانب سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سبطین محمود پیش ہوئے۔ جسٹس محمد علی مظہر کا کہنا تھا کہ خاتون پنشنر کی بیٹی کی شادی...