2025-04-25@23:00:18 GMT
تلاش کی گنتی: 2453
«اپنے کاروبار»:
(نئی خبر)
گزشتہ چند ماہ سے وطن عزیز پاکستان میں دہشت گردی خطرناک حد تک روز افزوں ہے۔ صوبہ بلوچستان اور کے پی کے میں سکیورٹی فورسز پر حملے تو آئے دن معمول تھے ہی، بیگناہ لوگوں کو بسوں سے اتار کر شناختی کارڈ دیکھ کر شہید کرنے کے دلسوز واقعات بھی آئے روز ہو رہے تھے لیکن 11مارچ کو پاکستان میں دہشت گردی کا سب سے بڑا واقعہ ہوا جس میں کوئٹہ سے چلنے والی جعفر ایکسپریس کو بولان مچھ کے علاقے میں دہشت گردوں نے ہائی جیک کر لیا۔ دہشت گردوں نے 400 سے زائد مسافروں کو یرغمال بنا لیا اور 24 مسافروں کو شہید کر دیا جن میں کئی مسافر سکیورٹی اہلکار بھی شامل تھے۔ یہ تو اللہ کا...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے شائقین کے لیے خوشخبری ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 10 کے آفیشل اینتھم کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔ کرکٹ کے دیوانوں کے انتظار کی گھڑیاں اب ختم ہونے کے قریب ہیں کیونکہ پاکستان کا سب سے بڑا کرکٹ میلا سجنے کو تیار ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل 10 کے اینتھم کا آفیشل ٹیزر جاری کیا جس میں ملک کے نامور گلوکار ایک بار پھر اپنی شاندار صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔ آفیشل اینتھم میں علی ظفر اپنی آواز کا جادو جگائیں گے، جب کہ ان کے ساتھ معروف گلوکار ابرار الحق، ابھرتی ہوئی گلوکارہ نتاشہ بیگ اور نوجوان ریپر طلحہ انجم...
عیدالفطر پر اپنے پیغام میں اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ ہمیں ہر قسم کی انتہا پسندی، نفرت اور فرقہ واریت سے بچنا ہوگا، ہمیں ملک کی سالمیت اور استحکام کیلئے اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہے کہ عیدالفطر کا دن ہمیں خوشی، شکرگزاری، اخوت اور ہمدردی کا درس دیتا ہے، عید کی خوشیوں میں ضرورت مندوں کو بھی شریک کریں۔ عیدالفطر پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ہر قسم کی انتہا پسندی، نفرت اور فرقہ واریت سے بچنا ہوگا، ہمیں ملک کی سالمیت اور استحکام کیلئے اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔ ہم متحد ہو کر اپنے ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ...
بالی ووڈ کے بجرنگی بھائی جان کو قتل کی دھمکیوں کا سامنا ہے لیکن یہ دھمکیاں انھیں اپنے مداحوں سے دور نہ کرسکیں۔ دبنگ اسٹار کی ہمیشہ سے یہ روایت رہی ہے کہ وہ اپنے گھر کی بالکونی پر آکر اپنے مداحوں کو ہاتھ ہلاکر اور بآواز بلند عید مبارک کہتے ہیں۔ علاوہ ازیں قریبی دوستوں، رفقا اور شوبز کے ساتھیوں کی گھر آمد کا سلسلہ بھی جاری رہتا ہے جن کی تواضع لذیذ پکوانوں سے کی جاتی ہے۔ بھارت میں سرگرم انڈر ورلڈ کی جانب سے سلمان خان کو قتل کی دھمکیاں ملتی رہتی تھیں لیکن سیاہ ہرن کیس کے بعد سے ایک گینگ ہاتھ دھو کر پیچھے پڑ گیا ہے۔ https://www.facebook.com/reel/1840767100056860/?rdid=2vt3jwHrKwaTWbJG&share_url=https%3A%2F%2Fwww.facebook.com%2Fshare%2Fr%2F1DS9Zxhr8o%2F گینگسٹر لارنس بشنوئی کی ایماء پر سلمان خان پر...
وزیراعظم نے ٹیلیفونک گفتگو میں بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر کو عید الفطر کے موقع پر مبارکباد پیش کی اور دونوں راہنماؤں نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی اپنی مشترکہ خواہش کا اعادہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آج بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور عیدالفطر کے موقع پر مبارکباد پیش کی۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ سال UNGA اور D-8 سربراہی اجلاس کے دوران نیویارک اور قاہرہ میں اپنی گرمجوش اور نتیجہ خیز ملاقاتوں کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات بالخصوص تجارت اور سیاحت میں...
ضلع راجن پور کے کچے کے علاقے میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا.ڈاکوؤں کی کمین گاہیں بھی نذر آتش کردی گئیں۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ضلع راجن پور کے کچے کے علاقے چک عمرانی میں عمرانی گینگ اور لُنڈ گینگ کے ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے آپریشن کیا گیا. اس دوران 2 مشتبہ افراد کر حراست میں لیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق پولیس کی پیش قدمی پر ڈاکو دریا کے راستے فرار ہوگئے جن کا تعاقب کیا جارہا ہے، جبکہ ڈاکوؤں کی کمین گاہوں کو بھی نذر آتش کردیا گیا ہے۔پنجاب پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا ہے اور ڈاکوؤں کی تلاش جاری...
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے آج بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور عید الفطر کے موقع پر مبارکباد پیش کی۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ سال UNGA اور D-8 سربراہی اجلاس کے دوران نیویارک اور قاہرہ میں اپنی گرمجوش اور نتیجہ خیز ملاقاتوں کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات بالخصوص تجارت اور سیاحت میں مثبت رفتار پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی اپنی مشترکہ خواہش کا اعادہ کیا۔ اس حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ اپریل میں پاکستان کے نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ کے...
اپنے ایک بیان میں اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ تشدد، تشدد سے آتا ہے جب کہ امن، امن کے ذریعے ہی قائم ہوتا ہے۔ امریکہ اپنے اقدامات کے اثرات اور نتائج دیکھ کر فیصلہ کرے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر "ڈونلڈ ٹرامپ" نے معاندانہ اور دھمکی آمیز خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ایران پر بمباری کی دھمکی دی جس پر اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان "اسماعیل بقائی" نے شدید ردعمل دیا۔ انہوں نے کہا کہ کسی ملک کے سربراہ کی طرف سے ایران پر بمباری کی کھلی دھمکی بین الاقوامی امن و سلامتی کے لئے خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی دھمکی اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے تحفظاتی نظام...
اپنے عید پیغام میں صدر مملکت کا کہنا ہے کہ یہ دن ہمیں اتحاد اور یکجہتی کا بھی درس دیتا ہے کہ ہم اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں، ایک دوسرے کا سہارا بنیں اور پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ اسلام ٹائمز۔ صدر پاکستان آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قوم اور عالم اسلام کو عیدالفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ اتحاد، ہمدردی اور سماجی ہم آہنگی کو فروغ دیتے ہوئے رمضان المبارک کے دوران حاصل کردہ تربیت کو اپنی روزمرہ کی زندگی میں نافذ کریں۔ ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے عیدالفطر کے پیغام میں کہا کہ رمضان...
کوئٹہ(نیوز ڈیسک)بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز کو وسعت دینے اور سول آرمڈ فورسز کی استعداد کار بہتر بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا، وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس میں بحالی امن کے لیے ٹھوس اقدامات کا حکم دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت امن و امان کی مجموعی صورتحال پر کوئٹہ میں اہم اجلاس منعقد ہوا‘اجلاس میں عید پلان‘ سکیورٹی پلان، قومی شاہراہوں اور امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں قلات میں سیکورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کو سراہا گیا‘وزیر اعلیٰ بلوچستان نے حکام کو بحالی امن کے لیے ٹھوس ہدایات اور اقدامات کو مؤثر بنانے کا حکم دیا۔ Post Views:...
ویب ڈیسک: مصروفیات نے انسان کو کئی فرائض سے غافل کر دیا لیکن دعائے مغفرت کیلئے قبرستان آنے کا سلسلہ آج بھی برقرار ہے۔ نماز عید کی ادائیگی کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد نے اپنے پیاروں کی قبر پر حاضری کیلئے قبرستانوں کا رخ کیا، شہریوں نے اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی اور ان کی مغفرت کی دعا بھی کی۔ شہریوں کی جانب سے اپنے پیاروں کی قبروں کی صفائی اور ان پر گل پاشی بھی کی گئی۔ لاہور میں ماہ شوال کا چاند دیکھنے کیلئے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری قبرستان آنے والے شہریوں کا کہنا ہے کہ عید کی خوشی ہے لیکن ساتھ ہی ساتھ اپنے پیاروں کے بچھڑنے کا دکھ...
ماہ صیام اپنی برکتوں رحمتوں ،بخششوں اور عنایتوں کے ساتھ رخصت ہوگیا اور آج پاکستان،آزاد اور مقبوضہ کشمیر اور خطے کے دیگر ممالک کے مسلمان روزے رکھ کر اللہ کی رضا حاصل کرنے اور اپنی بخشش کی سعی کرنے کی مہلت ،ہمت اور طاقت ملنے پر رب کریم کے سامنے سجدہ ریز ہوکر نماز دوگانہ ادا کررہے ہیں، کیا غریب کیا امیر سب ہی اپنے اللہ کے سامنے سجدہ ریز ہوکر رمضان المبارک کے دوران کی ہوئی عبادات کی قبولیت اور سیدھی راہ پر چلتے رہنے کی توفیق بخشنے کی دعائیں کررہے ہیں۔اللہ ہم سب کی دعائیں قبول کرے اور ہمیں پاکستان میں ایک مثالی معاشرہ قائم کرنے کی توفیق ادا کرے(آمین) عید الفطرمسلمانوں کا سب سے بڑا اور اہم...

مریم نواز کے حکم پر ٹرانسپورٹرز کیخلاف گرینڈ آپریشن، 33 لاکھ روپے واپسی پر مسافر حیران، وزیراعلیٰ کا شکریہ
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے حکم پر صوبہ بھر میں انتظامیہ، پولیس اور محکمہ ٹرانسپورٹ ان ایکشن۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر نگرانی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں کی مد میں اوور چارجنگ کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔ تمام اضلاع میں گرینڈ آپریشن، مختلف اضلاع میں مسافروں کو 33 لاکھ 40 ہزار روپے سے زائد واپس دلائے گئے۔ اس کے ساتھ ساتھ اوورچارجنگ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کو 23لاکھ سے زائد جرمانے عائد کئے گئے اور 1333 سے زائد گاڑیوں پر اوور چارجنگ ثابت ہونے پر چالان کئے گئے جبکہ 264گاڑیاں بند کر دی گئیں۔ کرایوں میں اوورچارجنگ کی مد میں ناجائز طور پر وصول کردہ رقم واپس ملنے پر مسافر حیران ہو گئے۔...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے عید الفطر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پوری قوم اور عالمِ اسلام کو عید الفطر پر دلی مبارکباد دیتا ہوں۔ خوشی کا یہ دن ہمیں رمضان المبارک کی برکتوں، عبادات اور تقوی کے سفر کے بعد نصیب ہوتا ہے۔ عیدالفطر اللہ تعالی کا انعام ہے جو اللہ نے ہمیں روزے کی عبادت پر عطا کیا ہے۔ عیدالفطر کے موقع پر ہمیں اپنے ان بہن بھائیوں کو یاد رکھنا چاہیے جو معاشی مشکلات کا شکار ہیں۔ اصل خوشی دوسروں کے ساتھ اپنی خوشیاں بانٹنے میں ہے۔ ہمیں چاہیے کہ زکوۃ، صدقات اور فطرانہ بڑھ چڑھ کر ادا کریں تاکہ کوئی بھی ضرورت مند عید کی خوشیوں سے...
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان میں دہشتگردوں کیخلاف سکیورٹی فورسز کے آپریشنز کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں چیف سیکرٹری بلوچستان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، آئی جی پولیس سمیت اعلیٰ حکام شریک ہوئے، حکام کی جانب سے اجلاس کو صوبے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں عید سکیورٹی پلان، قومی شاہراہوں اور امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس میں قلات میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کو سراہا گیا۔ دوران اجلاس بلوچستان میں دہشت گردوں کیخلاف سکیورٹی فورسز کے آپریشنز کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا، اجلاس میں سول آرمڈ فورسز کی...
لاڑکانہ (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے حلقہ انتخاب میں ترقیاتی کام مزید تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں لاڑکانہ میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے اجلاس ہوا، بلاول بھٹو زرداری کو لاڑکانہ کے ڈپٹی کمشنر شرجیل نور چنہ نے ضلع میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔اجلاس میں کمشنر طاہر سانگی، میئر انور لہڑ کے علاوہ نثار کھوڑو، جمیل سومرو، سہیل سیال، نذیر بگھیو، عادل انڑ، خورشید جونیجو، اعجاز لغاری اور خیرمحمد شیخ شریک ہوئے۔ڈی سی لاڑکانہ نے بریفنگ میں بتایا کہ مختلف گاؤں سے لاڑکانہ شہر آنے والے راستوں پر 32 کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر ہوئی ہے، مختلف نہروں پر 17 چھوٹے...
صدر مملکت کا عید الفطر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ رمضان المبارک ہمیں صبر، برداشت، عبادت اور غریبوں کی مدد کا درس دیتا ہے اور ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم رمضان المبارک میں حاصل کردہ تربیت کو اپنی روزمرہ زندگی میں نافذ کریں اور اپنی عملی زندگی میں بھی اخلاص، ایمانداری اور محبت کے جذبات کو برقرار رکھیں۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں اور ایک دوسرے کا سہارا بنیں۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے عید الفطر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پوری قوم اور عالمِ اسلام کو عید الفطر پر دلی مبارکباد دیتا ہوں۔ خوشی کا یہ دن ہمیں رمضان المبارک...
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2025ء) پاکستان کی پہلی واکنگ سٹریٹ صدر بنک روڈ پر عید شاپنگ پر شہریوں کا ہجوم امڈ آیا۔ چاند رات پر صدر بنک روڈ لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ رات میں دن کا سماں، چاند رات پر بنک روڈ پر خریداروں کا انتہا کا رش، خوبصورت بینچ، فوڈ کیبن، جگمگاتی لائٹنگ اور پھولوں کی مہک سے شہری خوب محظوظ ہوئے۔ واکنگ سٹریٹ میں جیولری، چوڑیوں، مہندی کے سٹالز لگائے گئے۔ ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹس بورڈ کی ہدایت پر راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کا پیڈسٹرین سٹریٹ پر عید شاپنگ کے لیے آنے والے خریداروں کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے۔ سی ای او کنٹونمنٹ بورڈ کی ہدایت پر واکنگ سٹریٹ...
لاہور:اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے عوام کے ساتھ براہ راست رابطے کیلئے بڑا اعلان کردیا۔انہوں نے عوام کے سوالات کے جوابات دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر "اسپیکر اور عوام" پروگرام کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا ہے کہ اس پروگرام کے تحت عوام کو موقع ملے گا کہ وہ اپنے سوالات براہِ راست اسپیکر پنجاب اسمبلی سے کر سکیں۔ پنجاب اسمبلی نے اس حوالے سے باضابطہ پرومو بھی جاری کر دیا ہے۔ عوام اپنے سوالات اسکرین پر دیے گئے واٹس ایپ نمبر پر بھیج سکتے ہیں۔
سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد چھ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ہلاک ہونے والے دہشت گرد حالیہ دنوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کسی بھی مزید دہشت گرد کی موجودگی کا خاتمہ کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز، قوم کے ہم قدم، بلوچستان میں امن، استحکام اور ترقی کو...
بالی ووڈ کے سینئر اداکار سنجے دت نے اپنے قریبی دوست اور سپر اسٹار سلمان خان کے ساتھ 25 سال بعد ایک فلم میں کام کرنے کی تصدیق کی ہے۔ سنجے دت ہفتے کو ممبئی میں اپنی آنے والی فلم ’’دی بھوتنی‘‘ کے ٹریلر لانچ کے موقع پر موجود تھے، جہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انھوں نے اپنے مستقبل کے پروجیکٹ میں سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کی تصدیق کی۔ سنجے دت نے میڈیا سے کہا، ’’آپ نے ’ساجن‘ دیکھ لی، ’چل میرے بھائی‘ دیکھ لی، اب ہم دونوں کی ’ٹشن‘ دیکھیے۔ میں فلم کےلیے بہت پرجوش ہوں۔ مجھے یہ سوچ کر بھی خوشی ہورہی ہے کہ میں 25 سال بعد اپنے چھوٹے بھائی (سلمان خان) کے ساتھ...
راولپنڈی: تھانہ وارث خان کے علاقے میں جیولری شاپ پر چوری کی واردات میں ملازم ہی ملوث نکلا، جس سے 28 لاکھ روپے مالیت کا سونا برآمد کر لیا گیا۔ حکام کے مطابق چند دن قبل وارث خان کے علاقے میں جیولری شاپ پر چوری کی واردات کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی جیولری چرا لی گئی جس کا مقدمہ درج کرکے پولیس تفتیش میں مصروف تھی کہ واردات کی کڑیاں جیولری شاپ کے اپنے ہی شوکت خان نامی ملازم تک جا ملیں۔ پولیس نے مزکورہ ملازم کو شامل تفتیش کرکے تحقیقات شروع کیں جس پر ملزم نے واردات میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا جس پر اس کو باقائدہ گرفتار کرکے 28 لاکھ روپے سے زائد مالیت...
کوئٹہ: بلوچستان میں دہشتگردوں کیخلاف سکیورٹی فورسز کے آپریشنز کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں چیف سیکرٹری بلوچستان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، آئی جی پولیس سمیت اعلیٰ حکام شریک ہوئے، حکام کی جانب سے اجلاس کو صوبے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں عید سکیورٹی پلان، قومی شاہراہوں اور امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس میں قلات میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کو سراہا گیا۔ دوران اجلاس بلوچستان میں دہشت گردوں کیخلاف سکیورٹی فورسز کے آپریشنز کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا، اجلاس میں سول آرمڈ فورسز کی استعداد کار...
کراچی: حج 2025 کے سلسلے میں حج ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے تیاریاں جاری ہیں اور اس حوالے سے وزارت مذہبی امور نے حیدر آباد میں عارضی حاجی کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان ڈائریکٹوریٹ حج کراچی کے مطابق حاجی صاحبان کی ایمیگریشن پاکستانی ایئرپورٹ پر ہوگی اور حاجی صاحبان سعودی عرب میں جہاز سے اتر کر اپنی اپنی بلڈنگز میں چلے جائیں گے۔ ڈائریکٹوریٹ آف حج کراچی کی جانب سے حج 2025 کے لیے دوسرا حج آگاہی تربیتی پروگرام سندھ کے (6) اضلاع اور حاجی کیمپ کراچی کے دائرہ اختیار میں منعقد کیا جائے گا۔ 8 اپریل سے 13 اپریل 2025 تک 3,446 عزامِ حج کو تربیت فراہم کی جائے گی۔ حاجی کیمپ کراچی میں بھی 13...
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیرصدارت اہم اجلاس، دہشتگردوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کے آپریشنز کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیرصدارت صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ایک اہم اجلاس ہوا جس میں چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، آئی جی سمیت اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ حکام کی طرف سے اجلاس کو صوبے کی مجموعی صورت حال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ یہ بھی پڑھیں انٹرنیٹ سروسز کو بلوچستان کے حالات کے مطابق ریگولیٹ کرنا ناگزیر ہے، وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی اجلاس میں عید الفطر کے موقع پر سیکورٹی پلان، قومی شاہراہوں اور امن و امان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں قلات میں کامیاب سیکیورٹی آپریشن...
ذرائع کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود نے اپنے آبائی علاقے چچیاں میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تحریک آزادی کشمیر کے ساتھ اپنی وابستگی کا اعادہ کیا اور کہا کہ یہ ان کے پورے سیاسی کیرئیر میں اولین ترجیح رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جاری جدوجہد آزادی کی حمایت کرنا اور اسے مضبوظ بنانا آزاد کشمیر کے ہر شہری کا قومی فریضہ ہے۔ ذرائع کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود نے اپنے آبائی علاقے چچیاں میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تحریک آزادی کشمیر کے ساتھ اپنی وابستگی کا اعادہ کیا اور کہا کہ یہ ان...
نئی دہلی: بھارت میں بی جے پی حکومت کی جانب سے وقف جائیدادوں پر قبضے کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے، جس کے تحت 872,000 وقف املاک، جن کی مالیت 14.22 بلین ڈالر سے زیادہ ہے، غیر قانونی طور پر ہڑپ کر لی گئیں۔ مودی حکومت نے کئی تاریخی مساجد کو گرا کر تجارتی مراکز میں تبدیل کر دیا ہے، جبکہ قبرستانوں پر پارکنگ لاٹس بنائے جا رہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق، اجین میں 1,014 سے زائد وقف جائیدادیں یا تو سرکاری قبضے میں چلی گئیں، یا بیچ دی گئیں، یا مکمل طور پر مٹی میں ملا دی گئیں۔ اجین میں ہی 100 سالہ پرانی مسجد کو مسمار کر دیا گیا، جبکہ 1985 کے وقف ریکارڈ کو نظر انداز...
راولپنڈی: تھانہ صدر بیرونی کے علاقے میں پیڑول پمپ عملے سے ڈکیتی کی واردات میں پمپ ملازم ہی ملوث نکلا، جسے ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ حکام کے مطابق 3 روز قبل صدر بیرونی کے علاقے میں پیٹرول پمپ اسٹاف 19 لاکھ 22 ہزار روپے سے زائد نقدی بینک میں جمع کروانے جا رہا تھا کہ راستے میں مسلح ملزمان نے نقدی چھین لی اور فرار ہو جانے میں کامیاب رہے۔ سنگین واردات کا سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے نوٹس لیا جس پر واردات کا مقدمہ درج کرکے ٹیکنیکل ذرائع اور ہیومن انٹیلیجنس کے ذریعے تفتیش شروع کی تو واردات میں پیڑول پمپ کے اپنے فیضان نامی ملازم کے ساتھی انظر گل عرف بورہ (افغان...
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: بڑی چیزوں کی طرف بڑھنے کے لیے، آپ کو دیکھے جانے کے خوف سے خود کو ایک کمرے میں بند کرنے کے بجائے ان مہارتوں کی مشق کرنے اور تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ آپ کی آنت آپ کو چھلانگ لگانے کےلیے کہہ رہی ہے، آپ کا دماغ آپ کو انتظار کرنے کے لیے کہہ رہا ہے، اور آپ کے فرشتے اس خیال کے لیے بلاشبہ ’’ہاں‘‘ کہہ رہے ہیں، اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہ آپ ٹریک پر ہیں۔ کون کہتا ہے کہ آپ کو شفا دینے کےلیے سنجیدگی سے لیا جانا چاہیے، کون کہتا ہے کہ آپ کو سنجیدگی سے لیا جانے کے لیے ایک خاص رویہ ہونا چاہیے،...
عید الفطر کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف کے بیلاروس کے دورے کی تیاریاں جاری ہیں، سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ 10 اپریل کو منسک روانہ ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کو دورے کی دعوت بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کی جانب سے دی گئی تھی۔ وزیر اعظم کے دورے سے قبل وفاقی وزیر علیم خان کا دورہ بیلاروس بھی متوقع ہے۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ دورہ بیلا روس کے دوران وزیراعظم کی بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکا شینکو سے ملاقات ہو گی۔ اس دوران پاکستان اور بیلاروس کے مابین باہمی مذاکرات بھی ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیےپاکستان اور بیلاروس کا...
اسلام آباد(نیٹ نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 7 اپریل بروز پیر طلب کرلیا۔ ترجمان قومی اسمبلی نے بتایا سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اجلاس کی صدارت کریں گے۔صدر مملکت نے اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق (ون) کے تحت طلب کیا ہے۔ ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق اجلاس شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔
اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ (ای پی بی ڈی) کی نئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اپریل کے وسط تک کپاس کی کاشت میں بہتر پیداوار کی توقعات ہیں۔ ادارے کا کہنا ہے کہ کپاس کی فصل کو موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے بچانے کے لیے اس کی بروقت کاشت ضروری ہے۔ رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ کپاس کی دیر سے بوائی موسمیاتی اثرات اور گلابی سنڈی کے حملوں کا باعث بن سکتی ہے، جو فی ایکڑ پیداوار پر منفی اثر ڈال سکتی ہے۔ ای پی بی ڈی کے مطابق، اگر کپاس کی بوائی 15 اپریل تک کی جائے، تو پیداوار میں 14 سے 35 فیصد تک اضافہ ممکن ہے، جس سے کسانوں کو مالی فائدہ بھی...
آپ ﷺ کو حضرت فاطمہؓ سے خصوصی لگاؤ تھا، حضرت فاطمہؓ کو اپنی تمام اولاد سے بڑھ کر چاہتے تھے، حضرت فاطمہؓ کو اپنے جگر کا ٹکڑا کہا اور پھر جب فرض کی ادائیگی اللہ کی رضا اور انتخاب سے قرار پائی تو پھر نہ صرف یہ کہ شہزادی کونین حضرت فاطمہؓ کے نکاح کا فریضہ انجام دیتے ہوئے انبساط و شادمانی کا احساس اپنے عروج پر پہنچنے لگا۔ آپ ﷺ نے فرمایا کہ ابھی ابھی حضرت جبرائیل ؑ میرے پاس آئے اور یہ خبر سنائی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے بیت المعمور کے پاس میری بیٹی فاطمہؓ کا نکاح علیؓ سے کر دیا ہے، فرشتوں نے گواہی دی ہے اور مجھے بھی حکم فرمایا ہے کہ میں زمین پر...
فیروز خان ورسٹائل پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلمی اداکار ہیں جنہوں نے خانی، عشقیہ، خدا اور محبت رومیو ویڈز ہیر اور حبس جیسے ہٹ ڈراموں سے بڑی کامیابی اور شہرت حاصل کی۔ فیروز خان کی شادی سیدہ علیزہ سے ہوئی تھی لیکن شادی کے کچھ عرصے بعد ہی دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی، علیزہ سے اداکار کے دو بچے بھی ہیں۔ تاہم اب فیروز خان ڈاکٹر زینب سے شادی کر چکے ہیں اور خوشحال ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں۔ حال ہی میں فیروز خان نے برطانیہ میں مقامی لوگوں کی طرف سے منعقدہ ایک ایوارڈ تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات کی۔ میڈیا ٹاک کے دوران انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ اپنی جیون ساتھی ڈاکٹر زینب سے کیسے ملے تھے۔...
کامیڈین حسن عباس کو یوم پاکستان کے موقع پر نیویارک میں اعتراف فن ایوارڈ دیا گیا۔ برصغیر پاک و ہند میں حسن عباس کا نام اسٹینڈ اپ کامیڈی میں سرفہرست ہے۔ وہ گزشتہ 40 سال سے فن موسیقی، کامیڈی، اسٹیج، ٹی وی، فلم اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے وابستہ ہیں۔ کامیڈین نے اپنے فنی سفر کے دوران موسیقی کے نامور اساتذہ کرام استاد نصرت فتح علی خان اور استاد غلام عباس کی باقاعدہ شاگردی کی اور برصغیر کے نامور غزل گو استاد غلام علی، استاد مہر علی اور استاد شیر علی قوال، نامور کامیڈین مرحوم امان اللہ خان اور سہیل احمد کی صحبت میں طویل وقت گزارا۔ اپنے ان اساتذہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے حسن عباس نے فن...
بھارتی کرکٹ ٹیم سے ڈراپ ہونے والے فاسٹ بولر محمد سراج نے روہت شرما کو لاجواب کر دیا۔ انڈین پریمیئر لیگ میں گجرات ٹائٹنز اور ممبئی انڈینز کے درمیان کھیلے گئے میچ میں گجرات ٹائٹنز کے محمد سراج نے ممبئی انڈینز کے اوپنر روہت شرما کو پہلے اوور میں بولڈ کردیا۔ 197رنز کا تعاقب کرنے والی ممبئی انڈینز کے اوپنر اننگز کے پہلے اوور کی چوتھی گیند پر پویلین لوٹے۔ واضح رہے چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ کے اعلان کے وقت بھارت کے کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ فاسٹ بولر کو ڈراپ کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا۔اگر سراج نئی بال سے گیند نہ کرائیں تو وہ غیر مؤثر ہوجاتے ہیں ۔ جس کے جواب میں محمد سراج...
ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق اجلاس 7 اپریل کی شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، سپیکر قومی اسمبلی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 7 اپریل کو طلب کر لیا۔ ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق اجلاس 7 اپریل کی شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اجلاس کی صدارت کریں گے۔ صدر نے اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق ایک کے تحت طلب کیا ہے، سیکرٹری قومی اسمبلی کی طرف سے اجلاس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
پشاور: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے سعودی عرب کے ساتھ اتوار کو عید منانے کا اعلان کر دیا۔ اے این پی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے بیان میں کہا کہ ہم رمضان المبارک کی طرح عید بھی مسلم دنیا کے ساتھ منائیں گے، تمام کارکنوں، ساتھیوں، الیکٹبلز اور پارٹی ذمہ داران سے اپیل کروں گا کہ اس عید کو سادگی سے منائیں۔ ایمل ولی خان نے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر بڑے اجتماعات اور ہجوم سے گریز کریں اور اپنی اور دوسروں کی جان کی حفاظت کو اولین ترجیح دیں۔ کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ کی قیمتی زندگیاں، امن و استحکام...
جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2025ء) محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا89واں یوم پیدائش یکم اپریل منگل کو منایا جائے گا ۔پاکستانی سائنس دان اور ایٹم بم کے خالق ڈاکٹر عبدالقدیر خان یکم اپریل1936کو بھارت کے شہر بھوپال میں پیدا ہوئے انہوں نے دنیا بھر کے ممتاز تعلیمی اداروں سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔(جاری ہے) ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے انتہائی نامساعد حالات میںوطن عزیر پاکستان کو دنیا بھر میں ناقابل تسخیر بنا دیا جس کے نتیجے میں پاکستان مسلم دنیا کی پہلی اور دنیاکی ساتویں ایٹمی طاقت بن گیا۔وزیر اعظم میاں نواز شریف کے سابقہ دور حکومت میں28مئی 1998ء کوپاکستان نے کامیاب ایٹمی تجربے کرکے خود کو دنیا میں ایٹمی طاقت منوا لیاتھا۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی گرانقدر...

فضا ء علی نے خواتین کو شوہروں سے متعلق ایسی نصیحت کردی کہ سوشل میڈ یا صارفین کی تنقید کا نشانہ بن گئیں
کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ و میزبان فضا علی نے شوہروں کے حقوق پر بات کرتے ہوئے شادی شدہ خواتین کو ایسی نصیت کردی کہ سوشل میڈ یا پر شدید تنقید کا نشانہ بننا پڑ گیا۔ دورانِ رمضان ٹرانسمیشن انہوں نے شوہروں کے حقوق کے موضوع پر بات چیت کی اور کہا کہ خواتین کے حقوق پر تو ہر کوئی بات کرتا ہے لیکن کوئی مردوں کے حقوق کے بارے میں کوئی بات نہیں کرتا، ان کے مسائل پر کوئی بات نہیں کرتا۔شو کے دوران ایک خاتون کالر نے اپنا دکھ بیان کیا اور کہا کہ میں 28 سال کی ہوں، میرے 3 بچے ہیں، اپنے گھر اور بچوں کو میں اکیلی سنبھالتی ہوں، شوہر نہ کماتا ہے نہ بچوں کو سنبھالتا...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)معاشی تحقیقاتی ادارے اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ نے الرٹ جاری کردیا۔ تھنک ٹینک کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کپاس کی پیداوار 30 فیصد سے زائد گر گئی ہے، کپاس کی پیداوار میں کمی سے معیشت کو بڑا خطرہ لاحق ہے، کپاس کی پیداوار بڑھانے کے لیے اگیتی کاشت کی جائے۔ اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ اپریل کے وسط تک کپاس کی کاشت بہتر پیداوار دے سکتی ہے،کپاس کی فصل کو موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصان سے بچانے کےلیے جلدی کاشت بہتر ہے، کپاس کی دیر سے بوائی موسمیاتی اثرات خطرناک ہوسکتے ہیں۔ کپاس کی دیر سے بوائی گلابی سنڈی کے حملوں کا خدشہ بڑھ جاتا ہے،کپاس کی دیر سے بوائی...
صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 7 اپریل بروز پیر طلب کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق ترجمان قومی اسمبلی نے بتایا کہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اجلاس کی صدارت کریں گے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ صدر مملکت نے اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق (ون) کے تحت طلب کیا ہے۔ ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق اجلاس 7 اپریل کی شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔
بانی پی ٹی آئی کو اپنی اصلاح کرنی چاہئے ان کا دور حکومت اچھا نہیں تھا،شاہد خاقان عباسی WhatsAppFacebookTwitter 0 29 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو اپنی اصلاح کرنی چاہئے ان کا دور حکومت اچھا نہیں تھا۔سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں بزدار کی حکومت کرپٹ ترین حکومت تھی، خیبر پختونخوا میں 12 سال سے کرپٹ ترین حکومت چل رہی ہے، وفاق میں پی ٹی آئی نے 4 سال میں ایک پیسے کا کام نہیں کیا، حکومت کا معیشت کو سنبھالنے کا دعوی غلط ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستانی...
ایک مصری آزاد غوطہ خور نے بنا کسی آکسیجن ماسک لگائے بحیرہ احمر میں سب سے زیادہ پل اپس کرکے عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔ یہ بھی پڑھیں:ایک گیمر نے 5 منٹ سے بھی کم وقت میں گنیز ورلڈ ریکارڈ کیسے توڑا؟ 36 سالہ مصری خوطہ خور رامی عبدالحمید بحیرہ احمر میں 29 فٹ 6 انچ تیر کر سیدھے نیچے پہنچے جہاں ان کا پل اپ بار انتظار کر رہا تھا۔ مصری غوطہ خور رامی عبدالحمید زیر آب 33 پل اپس کے ساتھ ریکارڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے، یوں انہوں نے اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروا لیا۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے عبدالحمید کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگ سوچیں گے...
کارنی کے 9 مارچ کو کینیڈا کے حکمران لبرلز کی قیادت حاصل کرنے کے بعد امریکی صدر سے رابطہ کیا تھا، ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ یہ ایک انتہائی نتیجہ خیز کال تھی، ہم نے بہت سی چیزوں پر اتفاق کیا۔ اسلام ٹائمز۔ کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ طویل، باہمی فائدہ مند اقتصادی اور سیکیورٹی تعلقات اب ختم ہو چکے ہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کی جانب سے محصولات عائد کرنے کی تازہ ترین دھمکی کے خلاف کینیڈا اگلے ہفتے تک انتظار کرے گا اور ممکنہ جوابی اقدامات کے بارے میں کچھ بھی طے...
ممبئی(شوبز ڈیسک)سلمان خان نے ایک خصوصی انٹرویو میں اپنی فلموں کی کامیابی کے بارے میں دلچسپ بات شیئر کی اور بتایا کہ انہوں نے کبھی بھی اپنی فلموں کی کامیابی کے لیے دعا نہیں کی۔ اداکار کا کہنا تھا کہ ان کی فلم کی کامیابی کا انحصار صرف ناظرین پر ہے، جو اسے دیکھ کر اس سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان، جو اپنی آنے والی ایکشن تھرلر فلم سکندر کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں، نےایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ انہوں نے کبھی بھی کسی فلم کی کامیابی کے لیے دعائیں نہیں کیں، سوائے اپنی پہلی فلم “ میں نے پیار کیا“ کے۔ انہوں نے کہا کہ فلم کی...
---فائل فوٹو قومی اسمبلی کا اجلاس7 اپریل کی شام 5 بجےطلب کر لیا گیا۔قومی اسمبلی کا اجلاس صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشورے پر طلب کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق اجلاس میں معمول کا حکومتی ایجنڈا زیرِ بحث آئے گا، حکومت مختلف اہم بلز بھی قانون سازی کے لیے پیش کرے گی۔پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس 2 ہفتے تک جاری رہے گا۔
صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 7 اپریل کوطلب کر لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد:صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس مورخہ 7 اپریل ، 2025 بروز پیر شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کر لیا۔ صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہو طلب کیا ہے۔ قومی اسمبلی کا 7 اپریل کو ہونے والا اجلاس سولہویں قومی اسمبلی کا 15 واں اجلاس ہو گا۔
بیجنگ :بوآؤ فورم فار ایشیا کی 2025 کی سالانہ کانفرنس ختم ہو گئی ہے۔ چار دنوں میں 60 سے زائد ممالک اور خطوں کے تقریباً 2,000 نمائندے بحیرہ جنوبی چین کے ساحل پر جمع ہوئے اور دانش مندی کا تبادلہ کیا۔ ڈیلوئٹ چائنا بورڈ کی چیئر پرسن جیانگ ینگ نے کہا کہ “چین نے ہمیشہ کثیرالجہتی کی پاسداری کی ہے، ایشیا بحرالکاہل کے خطے میں تعاون کو فروغ دیا ہے، اور کھلے پن اور ترقی کو فروغ دینے کے اپنے عزم کا مظاہرہ کیا ہے۔گزشتہ ایک دہائی کے دوران عالمی معیشت میں ایشیا کے حصے میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔ فورم کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق 2025 میں ایشیا کی معاشی ترقی 4.5 فیصد تک پہنچنے کی توقع...
بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ کو حال ہی میں اپنے میلبورن کنسرٹ میں 3 گھنٹے تاخیر سے پہنچنے پر شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ سوشل میڈیا پر انج کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی جس میں گلوکارہ کو روتے ہوئے اپنے مداحوں سے معافی مانگتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ اس ویڈیو میں ایک شخص کو چیخ کر کہتے ہوئے سُنا جاسکتا ہے، ’واپس جاؤ! اپنے ہوٹل میں آرام کرو‘، جب کہ دوسرے شخص کو یہ کہتے ہوئے سنا گیا، ’یہ ہندوستان نہیں ہے، تم آسٹریلیا میں ہو۔‘ کنسرٹ میں موجود مداحوں نے مزید کہا کہ ہم تین گھنٹے سے انتظار کر رہے ہیں اب واپس چلی جاؤ۔ جس پر گلوکارہ جذبات پر قابو نہ پاتے ہوئے اسٹیج پر ہی...
بھارتی ریاست کرناٹک میں دل دہلا دینے والے واقعے نے سب کو ہلا کر رکھ دیا۔ بیلاگاوی ضلع کے خانپور تعلقہ میں ایک معمر جوڑے نے سائبر فراڈ اور مبینہ طور پر ہراسانی کا شکار ہونے کے بعد اپنی زندگی ختم کرلی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق خانپور کے بیڑی گاؤں کے رہائشی 82 سالہ ڈیوگجرون سنتن نذرتھ اور ان کی 79 سالہ بیوی فلاویانا نے 50 لاکھ روپے کے سائبر فراڈ اور دھمکیوں کے بعد اپنی زندگی ختم کرنے کو ترجیح دی۔ معمر جوڑا بے اولاد تھا۔ پولیس کے مطابق، ڈیوگجرون نے خودکشی سے پہلے دو صفحات پر مشتمل ایک خط بھی لکھا، جس میں انہوں نے اپنی زندگی ختم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے درخواست کی کہ کسی کو...
انسان کتنا ہی تن و مند اور توانا ہو ساٹھ سال کی عمر تک پہنچتے پہنچتے اس کے قوی مضمحل ہوجاتے ہیں، شخصیت کی ہوش ربائی اور کشش زوال آسا ںہونے لگتی ہے ،وہ جتنا بھی سحر انگیز ہو ،یہ عمر اس کا طلسم زائل کرنا شروع کر دیتی ہے ، وہ اپنے آپ کو ماضی میں تلاش کرنے کے ایک ناسٹالجیا میں تو مبتلا ہوسکتا ہے مگر گزرے ہوئے کسی ایک لمحے کو بھی واپس لانے کی قدرت سے عاری ہوتا ۔اس کا وجود دھیرے دھیرے مختلف نوعیت کی بیماریوں کی آماجگاہ بنتا چلا جاتا ہے ۔ پھر جہاں اسے اپنوں کی دلداری اور وفا شعاری کی ضرورت ہوتی ہے وہیں ایک اچھامعالج بھی اس کے درد کا درماں...
سابق وزیراعظم نواز شریف اپنے آبائی علاقے ریلو ے روڈ پہنچ گئے، پرانے دوستوں اور محلہ داروں سے ملاقاتیں، عام لوگوں سے گپ شپ ، گھل مل گئے ۔لوگوں کے ساتھ خوشگوار بات چیت کی۔ ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف سے پارٹی ورکرز بھی ملے جہاں انہوں نے سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ یہ ملاقاتیں دوستانہ ماحول میں ہوئیں اور سابق وزیراعظم نے اپنے چاہنے والوں کے ساتھ وقت گزارا۔ دورہ مکمل کرنے کے بعد میاں نواز شریف جاتی امرا واپس پہنچ گئے۔ آزاد کشمیر سمیت بالائی علاقوں میں بارش ،برفباری،سردی ایک بار پھر لوٹ آئی
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تحصیل تونسہ میں ایڈز کے سدباب کے لیے آپریشنل پلان طلب کر لیا۔ اسپتال انتظامیہ کےمطابق تونسہ میں مزید ایک بچے میں ایچ آئی وی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ بچوں کی تعداد 107 ہوگئی جب کہ اسپتال میں روزانہ بچوں سمیت لوگوں کی اسکریننگ کی جارہی ہے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر یونیسیف، ڈبلیو ایچ او اور محکمہ ہیلتھ پنجاب کا جوائنٹ مشن قائم کیا گیا ہے جو ایڈز کنٹرول اور بچاؤ کے لیے تجاویز پیش کرے گا۔ پنجاب میں دل، ہیپاٹائٹس اور ایڈز کی ادویات نہ ملنے سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا جوائنٹ مشن 7 اپریل سے 14 اپریل تک متاثرہ بچوں کی ہسٹری...
—فائل فوٹو محکمۂ موسمیات نے عید کے دنوں میں کراچی کا موسم گرم اور خشک رہنے کی پیش گوئی کر دی۔محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں عید کے دنوں میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ کراچی کا موسم گرم رہنے کی پیشگوئیمحکمۂ موسمیات نے کراچی کا موسم گرم اور خشک رہنےکی پیشگوئی کردی۔ صبح میں شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں چل سکتی ہیں جبکہ شام میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے۔شہرِ قائد میں 4 اپریل سے درجۂ حرارت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔
ویب ڈیسک: عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے بانی پی ٹی آئی کے چار سالہ دور اقتدار کو بے کار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک پیسے کا بھی کام نہیں کیا،پنجاب میں سابقہ پی ٹی آئی حکومت اور خیبرپختونخوا میں 12 سال سے جاری اقتدار کو کرپٹ اور ناکام ترین قرار دیا۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ اگر بانی پی ٹی آئی دوبارہ اقتدار میں آکر یہی کچھ کریں گے تو ان کی مقبولیت کا کوئی فائدہ نہیں، ملک کی بقا اور ترقی کے لیے اپوزیشن اتحاد کو ناگزیر قرار دیا۔ فیس بک میں بڑی تبدیلی کا اعلان انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے خلاف خیبرپختونخوا...
سی ڈی ایس تھنک ٹینک کے پیٹرن اِن چیف اور پاکستان تھنکرز فورم بورڈ آف گورنرز کے رُکن برگیڈئیر آصف ہارون نے وی نیوز کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا کہ اِس ملک کو ایک ساتھ اتنے سارے چیلنجز درپیش ہوئے ہوں۔ اِس وقت سیاسی استحکام، معاشی استحکام، عدالتی استحکام کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کا بہت بڑا چیلنج بھی اِس ملک کو درپیش ہے۔ اور یہ چیلنج اِس ملک کے سالمیت کے درپے ہے، لیکن موجودہ حکومت کے بارے میں کوئی جو مرضی کہے، اِس حکومت نے دہشتگردی کی کمر توڑنے کا عزم کر لیا ہے جس میں اِس کو سب سے زیادہ معاونت فوج کی جانب...
عید الفطر کی آمد کے ساتھ ہی شہر کی مارکیٹوں میں خریداروں کی بھرمار دیکھنے کو مل رہی ہے۔ خواتین اپنے عید کے جوڑے، جیولری، اور جوتے خریدنے کے لیے بڑی تعداد میں بازاروں کا رخ کر رہی ہیں۔ ہر خاتون کی کوشش ہے کہ وہ عید پر کچھ خاص اور منفرد لے تاکہ وہ دوسروں سے نمایاں نظر آئے۔ خواتین کی یہ شاپنگ چاند رات تک جاری رہتی ہے۔ بہت سی خواتین کا کہنا تھا کہ وہ شاپنگ کر چکی ہیں، اب وہ صرف مارکیٹوں میں میچنگ چوڑیاں، جیولری اور مہندی اور دیگر چیزیں خریدنے میں مصروف ہیں۔ لیکن دوسری جانب کچھ خواتین کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی وجہ سے ہر چیز پہنچ سے دور ہوچکی ہے۔ خواتین...
لاہور: نیو انارکلی بازار میں عید کی شاپنگ کے لیے آئی خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم کو پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق خاتون بازار میں شاپنگ کر رہی تھی جب ملزم فیصل یعقوب نے اسے تنگ کرنا اور چھیڑ چھاڑ کرنا شروع کر دی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی نیو انارکلی پولیس نے بروقت ریسپانس دیتے ہوئے ملزم کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ایس پی سٹی کیپٹن (ر) قاضی علی رضا نے پولیس کی فوری کارروائی کو سراہتے ہوئے ایس ایچ او نیو انارکلی انسپکٹر اختر اور ان کی ٹیم کو شاباش...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10 ویں ایڈیشن کے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان کردیا گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پی ایس ایل کے میچز چار شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔پی ایس ایل کا فائنل 18 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔پی ایس ایل 10 کے ٹکٹوں کی فروخت 3 اپریل سےشروع ہوگی اور ٹکٹ جمعرات کو سہ پہر 3 بجے آن لائن دستیاب ہوں گے۔ پی سی بی کے مطابق فزیکل ٹکٹ 7 اپریل سے ملک بھر میں نجی کوریئر سینٹرزپردستیاب ہوں گے۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے چاروں وینیوز کے عام ٹکٹ 650 روپے میں دستیاب ہوں گے، پی ایس ایل کے افتتاحی میچ کے...
پاکستان کے مشہور ڈیجیٹل کری ایٹر معاذ صفدر نے اپنی زندگی کے چھپے ہوئے پہلو کا انکشاف کرکے مداحوں کو حیران کردیا ہے۔ یوٹیوبر معاذ صفدر نے اپنی ابتدائی زندگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ وہ شادی سے پہلے کئی ’’غلط عادات‘‘ میں مبتلا تھے۔ شادی سے پہلے کی اپنی شخصیت پر بات کرتے ہوئے معاذ نے اس بات کا اعتراف کیا کہ وہ پہلے ’’اتنے اچھے انسان نہیں تھے‘‘، لیکن شادی نے انہیں مکمل طور پر بدل دیا۔ 4.48 ملین یوٹیوب سبسکرائبرز رکھنے والے معاذ صفدر نے ایک پوڈکاسٹ میں اپنی ذاتی کہانی شیئر کی۔ ان کا کہنا تھا: ’’شادی سے پہلے میں بہت سی غلط عادتوں کا شکار تھا۔ میرے دوست گواہی دے...
سابق وزیراعظم نواز شریف کا اپنے آبائی علاقہ کا دورہ، دوستوں، محلہ داروں سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 28 March, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے اپنے آبائی علاقہ کا اچانک دورہ کیا۔ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف نے آبائی علاقہ ریلوے روڈ پر پرانے دوستوں محلہ داروں سے بھی ملاقات کی۔میاں نواز شریف سے پارٹی ورکرز نے بھی ملاقات کی، میاں نواز شریف آبائی علاقہ کا دورہ کرکے جاتی امرا واپس پہنچ گئے۔
ماضی کی مقبول ترین اداکارہ ممتاز نے کہا ہے کہ انھیں اور اداکار ندیم بیگ کو بھارتی ہدایت کار راج کپور اپنی فلم میں لینا چاہتے تھے۔ اداکارہ ممتاز نے ان خیالات کا اظہار لیجنڈری اداکار مصطفیٰ قریشی کی جانب سے فنکاروں کے اعزاز میں ہونے والی ایک تقریب کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں کیا۔ اداکارہ ممتاز نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ان دنوں پاکستانی سینما بہت تیزی سے ترقی کے منازل طے کر رہا تھا۔ اداکارہ نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود ہماری کامیابی کی ایک دلیل یہ بھی ہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری بھی ہمیں کاپی کیا کرتی تھی اور ہمارے ساتھ کام کرنا چاہتی تھی۔ ممتاز نے انکشاف کیا کہ بھارتی ممتاز فلم ساز راج کپور نے اپنی...
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ نون کے صدر و سابق وزیراعظم نے آبائی علاقہ ریلوے روڈ پر پرانے دوستوں محلہ داروں سے بھی ملاقات کی۔ اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کے صدر و سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے اپنے آبائی علاقہ کا اچانک دورہ کیا۔ ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف نے آبائی علاقہ ریلوے روڈ پر پرانے دوستوں محلہ داروں سے بھی ملاقات کی۔ میاں نواز شریف سے پارٹی ورکرز نے بھی ملاقات کی، میاں نواز شریف آبائی علاقہ کا دورہ کرکے جاتی امرا واپس پہنچ گئے۔
یکم اپریل سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان ہے۔ تیل کمپنیز ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول، ڈیزل قیمت تقریباً 2 روپے فی لیٹر کم ہوسکتی ہے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ بجلی کے نرخوں میں کمی سے متعلق جلد ہی وزیرِ اعظم کی طرف سے اعلان متوقع ہے چین کے باؤ فورم کے دوران غیر ملکی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ وزیرِاعظم شہباز شریف کی قیادت میں بجلی کے نرخوں میں کمی لانے کے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ اس اقدام سے مینوفیکچرنگ سیکٹر کو فروغ ملے گا اور برآمدات میں اضافہ ہوگا، حکومت کی توجہ معیشت کو بہتر بنانے...
کراچی میں ہیوی ٹریفک کی وجہ سے بڑھتے ٹریفک حادثات پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ دیا۔گورنر سندھ کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں ٹینکرز اور ڈمپرز کے حادثات میں خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے، 2025 میں ہونے والے حادثات میں اب تک 70 سے زائد اموات رپورٹ ہو چکی ہیں۔گونر سندھ نے اپنے خط میں لکھا کہ 24 مارچ کو ملیر ہالٹ پر پانی کے ٹینکر سے موٹرسائیکل سوار خاندان کچلا گیا، عبد القیوم، اس کی حاملہ بیوی زینب اور نومولود بچہ بھی جاں بحق ہوا، چیف جسٹس پاکستان ٹریفک حادثات پر فوری ایکشن لیں، اس وقت انتظامیہ کی عدم توجہ کے باعث شہریوں...
فیروز خان پاکستان کے ورسٹائل اداکاروں میں شمار کیے جاتے ہیں، جنہوں نے اپنے کیریئر میں کئی کامیاب ڈرامے دیے۔ ان کے مشہور ڈراموں میں خانی، عشقیہ، خدا اور محبت، رومیو ویڈز ہیر اور حبس شامل ہیں جن کی بدولت انہوں نے نہ صرف مقبولیت حاصل کی بلکہ ٹیلی ویژن انڈسٹری میں اپنی الگ پہچان بھی بنائی۔ ان کی اداکاری کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جاتا ہے اور وہ ہمیشہ اپنے کرداروں میں جان ڈالنے کے لیے مشہور رہے ہیں فیروز خان کی ذاتی زندگی بھی خبروں کی زینت بنی رہی ہے ان کی پہلی شادی سیدہ علیزہ کے ساتھ ہوئی تھی، جس سے ان کے دو بچے بھی ہیں لیکن کچھ عرصے بعد دونوں نے...
چین کا ایک ارب ڈالر قرضہ واپس، اپریل میں مزید 30 کروڑ ڈالر ادا کرنے ہیں WhatsAppFacebookTwitter 0 28 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پاکستان نے چین کا ایک ارب ڈالر کا کمرشل قرض واپس کردیا جس سے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر عارضی طور پر 54 کروڑڈالر کم ہوکر6ماہ کی کم ترین سطح 10.6 ارب ڈالر پرآگئے۔ سرکاری حکام کے مطابق پاکستان نے انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنہ (ICBC) کا یہ قرضہ اس ماہ کے پہلے اور تیسرے ہفتے 2مساوی قسطوں میں ادا کیا ہے۔ ICBC نے پاکستان کو یہ قرضہ تقریباً 7.5 فیصد کی فلوٹنگ شرح سود پر2سال قبل دیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بینک کے قرضہ کی 30 کروڑ ڈالر کی ایک اور قسط...
پچھلے ہفتے بہت سی باتیں ہوئیں اور سب ہی سنانے کو جی چاہتا ہے۔ امریکا جو ہمارا محبوب بھی ہے اور دشمن جاں بھی، جہاں پہنچنے کو ہر کسی کا جی چاہتا ہے مگر گالی بھی اسی کو دی جاتی ہے۔ عجیب محبت و نفرت کا رشتہ ہے۔۔۔ 25،30 برس پہلے پاکستانی عوام ان ممالک میں شامل تھے جو ویزالاٹری میں درخواست ڈال سکتے تھے۔ سچ پوچھیے تو لاٹری وغیرہ پر یقین کچھ کم ہی تھا کہ ہمارا کبھی 4 پیسے کا انعام نہیں نکلا کجا امریکی ویزا اس لیے درخواست ڈالنے کی زحمت ہی گوارا نہ کی۔ لیکن ہم چونکے اس دن جب صاحب کے کزن نے بوریا بستر لپیٹا یہ کہتے ہوئے کہ لاٹری میں نام آ گیا...
لاہور(سپورٹس رپورٹر)سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈ کرکٹر سنتھ جے سوریا نے اپنے مسلمان دوستوں کے ساتھ روزہ رکھا ہے۔ سابق سری لنکن کرکٹر سنتھ جے سوریا نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اپنے مسلمان دوستوں کے ساتھ روزہ رکھا اور افطار کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ بدھ مت کے پیرو کار جے سوریا نے بتایا کہ وہ اپنے سکول کے دنوں سے ہی رمضان المبارک میں ایک روزہ رکھ کر مسلمان دوستوں کے ساتھ افطار کرتے ہیں اور وہ اس روایت کو سالوں سے زندہ رکھے ہوئے ہیں۔ایکس پر شیئر کی گئی تصویر میں جے سوریا نے لکھا کہ ’"آج اپنے مسلمان دوستوں کے ساتھ روزہ رکھا — یہ ایک چھوٹی سی روایت...
بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ نے میلبرن کنسرٹ میں 3 گھنٹے تاخیر سے پہنچنے پر اپنا پہلا ردعمل دے دیا۔ نیہا ککڑ نے انسٹاگرام اسٹوری پر پیغام شیئر کرتے ہوئے کنسرٹ میں تاخیر سے پہنچنے کے بعد اپنا ردعمل دیا ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ گلوکارہ نے اپنی اسٹاگرام اسٹوری پر افسردگی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’سچ کا انتظار کریں آپ مجھے جلدی جج کرنے پر پچھتاؤ گے‘۔ گزشتہ روز نیہا ککڑ کے بھائی گلوکار ٹونی ککڑ نے بھی بہن کے دفاع میں آواز اُٹھاتے ہوئے ان کے کنسرٹ میں دیر سے پہنچنے کی وجوہات بتائی تھیں۔ ٹونی کا کہنا تھا کہ جب منتظمین کی ذمہ داری ہو آپ کیلئے ائیر ٹکٹ، گاڑی...
عرب میڈیا سے اپنی ایک گفتگو میں البدر تحریک کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اگر امتحان سخت ہے تو قربانی زیادہ دینی پڑتی ہے۔ تاریخ میں حریت پسندوں اور مجاہدین کا یہی انجام ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عراق میں "البدر تحریک" کے سیکرٹری جنرل "ہادی العامری" نے کہا کہ عالمی مستکبرین کے خلاف استقامتی محاذ کی فتح کا وقت آن پہنچا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار عالمی یوم القدس کی مناسبت سے المیادین چینل سے اپنی گفتگو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا خون اس راہ میں اپنی جان کا نذرانہ دینے والی شہید "سید حسن نصر الله" جیسی شخصیات سے زیادہ قیمتی تو نہیں۔ انہوں نے کہا کہ چاہے دنیا کے ظالم کتنے ہی مستکبر کیوں...
جوڈیشل کمیشن کا 8 اپریل کو ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ایک رکن کے دستیاب نہ ہونے پر ملتوی کیا گیا۔جوڈیشل کمیشن کا اجلاس اب 11اپریل کو دوپہر 2 بجے سپریم کورٹ بلڈنگ میں ہو گا، اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ کے 5 سینئر ججوں میں سے 2 کی سپریم کورٹ میں تعینانی پر غور ہوگا۔
پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم آئندہ ماہ کی آٹھ اور نو تاریخ کو اسلام آباد میں ہوگا۔یہ فورم بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو پاکستان کے کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع فراہم کرے گا۔معدنی وسائل کے شعبے میں سرمایہ کاری پاکستان کی برآمدات اور اقتصادی استحکام میں معاون ثابت ہوگی۔منرل انویسٹمنٹ فورم میں کان کنی کی ترقی پر بات چیت کے علاوہ جدید ٹیکنالوجیز اور وسائل کی نمائش بھی ہو گی۔فورم میں پاکستان کی حالیہ پالیسی اصلاحات، بشمول نیشنل منرل ہارمونائزیشن فریم ورک کو بھی اجاگر کیا جائے گا۔ اشتہار

آپریشن بدرکاعلم نہیں،قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی میں ایسے کسی آپریشن کا ذکرنہیں ہوا، خواجہ آصف
اسلام آباد:وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے کہاہےکہ آپریشن بدرکاعلم نہیں،قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی میں ایسے کسی آپریشن کا ذکرنہیں ہوا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپورنے سلامتی کمیٹی میں بات کی ہے، پی ٹی آئی کی تمام شرائط بانی پی آئی سے متعلق ہوتی ہیں،بانی پی ٹی آئی جس جرم میں قید ہیں اس جرم کے سرزدہونے میں کوئی شک نہیں، میرانہیں خیال بانی پی ٹی آئی رعایت ملے گی،قومی سلامتی کے معاملات پرمشروط بات نہیں ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کہتی ہے کہ سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں میں نہ جاناغلط فیصلہ تھا ، بانی پی ٹی آئی کو جیل سے باہر اپنی قیادت پر اعتماد کرناچاہئے،انہیں بیرسٹر گوہر ،اسد...
پنجاب کے نجی تعلیمی اداروں میں کل (بروز جمعہ) چھٹی کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام تعلیمی ادارے جمعے کے روز بند رہیں گے، پرائیویٹ اسکولوں کو بھی جمعہ کے روز اسکول بند رکھنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: عیدالفطر پر پورا ہفتہ چھٹیاں، تاریخوں کا اعلان ہوگیا ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے کہا کہ احکامات نہ ماننے والے پرائیویٹ اسکولوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ یاد رہے کہ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے صوبے کے تعلیمی اداروں میں 28 مارچ بروز جمعہ سے 2 اپریل بروز بدھ تک عید کی چھٹیوں کا اعلان کیا تھا، نئے تعلیمی سیشن کا آغاز 3 اپریل سے...
چیئرمین نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن (این آئی آر سی) جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی نے اپنا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ واپس لے لیا۔ سیکرٹری وزارت سمندر پار پاکستانیز ڈاکٹر ارشد محمود نے جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی سے ملاقات میں فیصلہ پر نظر ثانی کی درخواست کی اور ان کی بطور چیئرمین این آئی آر سی کارکردگی کو سراہا۔ سیکرٹری سمندر پار پاکستانیز نے کہا کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران ورکرز کے زیر التواءکیسز کو نمٹایا اور انصاف کی تیز ترین فراہمی کی یقینی بنایا گیا، ورکرز کے مسائل کے حل میں این آئی آر سی کا کلیدی کردار ہے۔ سیکرٹری وزارت سمندر پار پاکستانیز ڈاکٹر ارشد محمود نے ورکرز کے مفاد میں جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی سے...
اسلام آباد، : اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے لیلتہ القدر کی بابرکت رات کے حوالے سے جاری اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یہ مقدس رات ہمیں اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرنے، اپنے گناہوں کی بخشش طلب کرنے اور بے شمار رحمتیں سمیٹنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیلتہ القدر وہ رات ہے جس میں قرآنِ پاک نازل ہوا۔ اس رات کی فضیلت ہزار مہینوں سے افضل ہے، اور ان مبارک ساعتوں میں اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کے لیے بے پناہ برکتیں اور عطائیں رکھی ہیں۔ اسپیکر نے کہا کہ یہ مقدس رات اپنے اعمال کا محاسبہ کرنے، توبہ و استغفار کرنے اور اللّٰہ تعالیٰ کی رضا مندی...

انتہا پسندی ، نفرت اور تقسیم کے رویے اسلامی تعلیمات کے منافی ہیں ، اسلامی نظریاتی کونسل نوجوان نسل کو منفی رویوں اورجھوٹے پروپیگنڈہ کی یلغار سے تحفظ فراہم کرنے میں اپنا کلیدی کردار ا دا کرے،وزیراعظم شہباز شریف کا کونسل کی گولڈن جوبلی سے خطاب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ انتہا پسندی ، نفرت اور تقسیم کے رویے اسلامی تعلیمات اور سوچ کے منافی ہیں ، اسلامی نظریاتی کونسل اورعلماءکرام نوجوان نسل کو منفی رویوں اورجھوٹے پروپیگنڈہ کی یلغار سے تحفظ فراہم کرنے میں اپنا کلیدی کردار ا دا کریں،کونسل نے پرتشدد عناصر کے خلاف مضبوط بند باندھا ہے، ہمیں قیام پاکستان کے اصل مقاصد کے حصول کےلئے اجتماعی تدبر اورحکمت عملی سے آگے بڑھنا اور دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنا ہے، اس ضمن میں کونسل اپناقائدانہ کردار ادا کرے تاکہ پاکستان کوصحیح معنوں میں اسلامی رفاحی ریاست بنایا جاسکے۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو اسلامی نظریاتی...
بالی ووڈ کے مشہور ببر خاندان میں ایک نئے ڈرامائی موڑ نے سب کو حیران کردیا ہے۔ راج ببر کے بیٹے پرتیک ببر نے حال ہی میں اپنا نام تبدیل کرکے ’’پرتیک سمیتا پٹیل‘‘ رکھ لیا ہے، جو ان کی والدہ سمیتا پٹیل کے نام پر ہے۔ اس فیصلے نے خاندان میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ پرتیک نے اپنے نام سے ’ببر‘ ہٹا کر ایک واضح پیغام دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی والدہ کی وراثت سے جڑنا چاہتے ہیں۔ پرتیک نے کہا ’’میں وہی کر رہا ہوں جو میرے دل کو سکون دیتا ہے۔ میں اپنی والدہ جیسا بننا چاہتا ہوں، نہ کہ اپنے والد جیسا‘‘۔ یہ خبر بھی پڑھیے: اختلافات کی انتہا، راج ببر...
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخاب کے معاملے کی سماعت 9 اپریل 2025 کو مقرر کر دی ہے۔ الیکشن کمیشن نے اس کیس سے متعلق کاز لسٹ بھی جاری کر دی ہے، جس میں فریقین کو نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے حوالے سے مقدمہ زیر سماعت ہے، جس میں پارٹی کے اندرونی انتخابی عمل کے خلاف اعتراضات اٹھائے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے فریقین کو ہدایت کی ہے کہ وہ نو اپریل کو سماعت کے دوران اپنی پوزیشن واضح کریں۔یہ کیس پی ٹی آئی کے اندرونی انتخابی عمل کی شفافیت اور قانونی حیثیت کے حوالے سے اہمیت اختیار کر گیا ہے، جس پر پارٹی کے...