کوئٹہ: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 10دہشتگرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
—فائل فوٹو
سیکیورٹی فورسز نے کوئٹہ کے مضافاتی علاقے غزہ بند میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شدید فائرنگ کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 10دہشت گرد ہلاک کر دیے۔ ہلاک دہشت گردوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ فائرنگ کے دوران سیکیورٹی فورسز کے 2 اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مشترکہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق غزہ بند کے پہاڑی علاقوں میں دہشت گرد موجود تھے۔
سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سیکیورٹی ذرائع سیکیورٹی فورسز
پڑھیں:
چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
چیک ریپبلک کے مشرقی حصے میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چیک وزارتِ دفاع اور فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثہ بدھ کے روز نامیشت ناد اوسلاوو ایئر فورس بیس پر پیش آیا جو دارالحکومت پراگ سے تقریباً 180 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔
حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر UH-1Y Venom تھا، جس میں مجموعی طور پر 5 فوجی اہلکار سوار تھے۔ حادثے میں ایک اہلکار موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا جبکہ تین زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر معمول کی فوجی تربیتی سرگرمی کے سلسلے میں پرواز کر رہا تھا، تاہم حکام نے ابھی تک اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے فوج نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی ہیں۔
چیک حکام کا کہنا ہے کہ اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں، آیا حادثہ تکنیکی خرابی، موسمی حالات یا انسانی غلطی کے باعث پیش آیا۔ تحقیقات کے نتائج سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔