2025-04-26@02:53:08 GMT
تلاش کی گنتی: 745

«عدالت نے قرار دیا»:

(نئی خبر)
    بیروت(انٹرنیشنل ڈیسک)لبنان میں سیاسی خلا کے بعد نئی حکومت کی تشکیل کے لیے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ لبنانی صدر جوزف عون نے عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) کے جج نواف سلام کو وزیر اعظم نامزد کیا ہے۔ نواف سلام کی نامزدگی کے بعد 128 نشستوں والی پارلیمنٹ میں سے 84 اراکین نے ان کی حمایت کی، جبکہ 9 اراکین نے نگران وزیر اعظم نجیب میقاتی کے کابینہ بنانے کے حق میں ووٹ دیا۔ 35 اراکین نے دونوں امیدواروں کی حمایت سے انکار کیا۔ نواف سلام اس وقت ہیگ میں عالمی عدالت انصاف کے سربراہ کے طور پر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں اور وہ منگل کو لبنان واپس پہنچیں گے۔ لبنان میں گزشتہ دو سال سے...
    ویب ڈیسک: عدالت نے پی ٹی آئی احتجاج کے کیس میں بیرسٹر گوہر، شبلی فراز و دیگر رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کردی۔  اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سپریم کورٹ کے باہر پی ٹی آئی احتجاج سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ، اے ٹی سی کے ڈیوٹی جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی،مقدمہ میں نامزد ملزمان شبلی فراز،بیرسٹر گوہر،سردار مصروف،سلمان اکرم راجہ،نیازی اللہ نیازی و دیگر عدالت کے روبرو پیش ہوئے ۔ لاہور؛ جنوبی چھاؤنی کے علاقے میں جواں سالہ لڑکی اغوا  عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں اور وکلاء کی عبوری ضمانتوں میں 25 جنوری تک توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔  خیال رہے کہ پی ٹی...
    اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کیس میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنماؤں اور وکلا کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کردی۔ سپریم کورٹ کے باہر احتجاج سے متعلق کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج طاہر عباس سپرا نے کی۔ پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز،بیرسٹر گوہر،سردار مصروف،سلمان اکرم راجہ،نیازی اللہ نیازی و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں اور وکلاء کی عبوری ضمانتوں میں 25 جنوری تک توسیع کر دی۔   عدالت نے کیس کی سماعت 25 جنوری تک ملتوی کر دی۔ ملزمان کے خلاف تھانہ سیکریٹریٹ میں 4 مقدمات درج ہیں۔
    اسلام آباد (آن لائن) عدالت عظمیٰ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت آج منگل تک ملتوی کرتے ہوئے وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث کو دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس میں کہا ہے کہ آرمی ایکٹ میں موجود تمام جرائم کا اطلاق فوجی افسران پر ہی ہو گا‘ عدلیہ مارشل لا کیتوثیق کرتی رہی‘ کیا غیر آئینی اقدام پر ججز بھی آرٹیکل 6 کے زمرے میں آتے ہیں۔ جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس میں کہا کہ پرویز مشرف کیس میں ججز کے نام لیے گئے تھے، سنگین غداری ٹرائل میں بعد ازاں ججز کے نام نکال دیے گئے۔ جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس...
    اسلام آباد (صباح نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ مسنگ پرسنز کے ایشو نے مجھے ہلا کر رکھ دیا۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے سپریم کورٹ پریس ایسوسی ایشن کے ممبران نے ملاقات کی جس میں صحافیوں کو عدالتی کارروائی کے دوران پیش آنے والی مشکلات سمیت مختلف معاملات پر گفتگو کی۔ اس موقع پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ عدالت عظمیٰ کا ہر جج آزاد ہے، ججز کو بریکٹ نہیں کیا جانا چاہیے، ججز پر تنقید ہونی چاہیے لیکن تعمیری تنقید ہو۔چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت عظمیٰ میں ریفارمز کے حوالے سے بہت سے اقدامات کیے جا چکے ہیں، ہائی کورٹ کی اتھارٹی کا بہت احترام ہے، ڈسٹرکٹ جوڈیشری ہائی کورٹ...
    درخواستگزار کے وکیل نے مؤقف دیا کہ میرے مؤکل اسٹیبلشمنٹ کی جمہوریت میں مداخلت پر اپنے رائے رکھتے ہیں، درخواست گزار یوٹیوب پر پوڈ کاسٹ کے ذریعے رائے کا اظہار کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ نے صحافی فرحان ملک کی سفری پابندیوں کے خلاف درخواست پر فریقین کو 20 جنوری کیلئے نوٹس جاری کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس محمد شفیع صدیقی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کے ربرو صحافی فرحان ملک کی سفری پابندیوں کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل نے مؤقف دیا کہ میرے مؤکل اسٹیبلشمنٹ کی جمہوریت میں مداخلت پر اپنے رائے رکھتے ہیں، درخواست گزار یوٹیوب پر پوڈ کاسٹ کے ذریعے رائے کا اظہار کرتے ہیں۔ چیف جسٹس محمد شفیع...
    بالی ووڈ کے مشہور مزاحیہ اداکار ٹیکو تلسانیا برین اسٹروک کا شکار ہوگئے، جن کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ اداکار کو ممبئی کے اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے جہاں ان کی انتہائی نگہداشت میں ٹریٹمنٹ جاری ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بتایا گیا تھا کہ ٹیکو تلسانیہ کو دل کا دورہ پڑا ہے، لیکن بعد ازاں علم ہوا کہ اداکار دراصل برین اسٹروک کا شکار ہوئے تھے۔ اداکار کی اہلیہ دیپتی تلسانیا نے بتایا کہ ٹیکو ایک فلم کی اسکریننگ میں شریک تھے جہاں ان کی طبعیت خراب ہونے لگی، جس پر انھیں فوری طور پر اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ 70 سالہ سینئر اداکار ٹیکو تلسانیا اس وقت ممبئی کے کوکیلا بین دھیرو بھائی امبانی...
    انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔مقدمے میں نامزدڈاکٹر یاسمین راشد ، اعجاز چوہدری ، عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر پر فرد جرم عائد کردی گئی، اے ٹی سی عدالت کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں جاکر مقدمے کی سماعت کی۔    عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرلیا ہے،ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا ،عدالت نے سماعت 27 جنوری تک ملتوی کردی۔خیال رہے کہ آج صبح ایک سو نوے ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ نہ سنایا جا سکا،17جنوری کی نئی تاریخ آ گئی ،جج ناصر جاوید رانا نو بجے سے ملزمان عمران خان اور بشری بی بی کا انتظار کرتے رہے،...
    عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کیس میں پی ٹی آئی رہنمایاسمین راشد، اعجاز چودھری، عمر سرفراز چیمہ پر فرد جرم عائدکر دی گئی۔ انسداد دہشتگردی عدالت میں عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کیس کی سماعت ہوئی،یاسمین راشد، اعجاز چودھری، عمر سرفراز چیمہ پر فرد جرم عائدکردی گئی،ملزمان نے صحت جرم سے انکارکر دیا، عدالت نے گواہوں کو طلب کرلیا،اے ٹی سی نے سماعت 27جنوری تک ملتوی کر دی۔ پاکستان، سعودی عرب کے درمیان حج معاہدہ طے، کیا کیا سہولیات ملیں گی؟جانیں
    وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ فیصلہ فیصلہ کا راگ الاپنے والوں کا پورا ٹبر عدالت سے غائب رہا۔  انہوں نے بیرسٹر سیف کے بیان پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جج دو گھنٹے انتظار کرتے رہے، موصوف اپنے سیل سے کمرۂ عدالت نہ پہنچ سکے۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ منی لانڈرنگ کے بدلے 458  کنال زمین، 28 کروڑ نقد اور 5 قیراط ہیرے کی انگوٹھی لینا کرپشن نہیں، اگر یہ سب فائدے نہیں ہیں تو کیا لنگر خانے اور مسافر خانے فائدے ہوتے ہیں؟ . صوبائی وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ سیاسی مخالفین پر چور ڈاکو کے الزامات لگانے والے آج خود احتساب سے بھاگ رہے ہیں، چور کی داڑھی میں...
    چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ نہ آنا کسی ڈیل کا نیتجہ نہیں ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر سلمان اکرم راجہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی القادر یونیورسٹی کے مالک نہیں بس ٹرسٹی ہیں۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ القادر کیس سیاسی طور پر بنایا گیا ہے، ہمارے ساتھ ناانصافی ہوتی رہی ہے، بانیٔ پی ٹی آئی پر دباؤ ڈالنے کے لیے بشریٰ بی بی کا نام بھی القادر کیس میں شامل کیا گیا ہے۔  انہوں نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو کیسز کی پرواہ نہیں، ہم فیصلہ سننے کے لیے آج عدالت آئے تھے، بانیٔ پی...
    اسلام آباد(صغیر چوہدری )بیرسٹر نے 190 ملین پاونڈ کرپشن ریفرنس کا فیصلہ موخر ہونے کا ذمہ دار عدالت کو ٹھہرا دیا ۔ بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ 11 بجے فیصلے کا،وقت مقرر کئا گیا تھا جج نے خود ہی فیصلہ موخر کرکے 17 جنوری کی تاریخ مقرر کردی یہ کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں ہے ہم تو فیصلہ سننے کے لئے تیاری کے ساتھ پہنچے تھے ۔سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کوئی ڈیل نہیں ہورہی۔ اور ڈیل کا تاثر دینا بلکل غلط ہے ۔ جبکہ جج ناصر جاوید رانا نے کہا ہے کہ 6 جنوری کو ٹریننگ کورس پر تھا اسلئے اس تاریخ پر فیصلہ نہیں سنایا جاسکا ۔آج فیصلہ سنانے کے لئے صبح 8...
    راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 جنوری 2025)190ملین پاﺅنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اوران کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف دائر کردہ ریفرنس کا فیصلہ ایک بار پھر موخر کر دیاگیا، احتساب عدالت 190 پاونڈز ریفرنس کا فیصلہ 17 جنوری جمعہ کے روز سنائے گی،احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کی، ملزمان کے وکلاءعدالت تاخیر سے عدالت پہنچے جس پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاونڈ کا فیصلہ اڈیالہ جیل میں سنانا تھا۔ احتساب عدالت کے جج 9 بجے سے کمرہ عدالت میں موجود تھے تاہم عمران خان، بشریٰ بی بی...
    راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) احتساب عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاونڈ کا کیس 17 جنوری تک موخر کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے 190 ملین پاونڈ ریفرنس کا فیصلہ دو مرتبہ موخر کیا تھا، ٹرائل کی آخری سماعت گزشتہ سال 18 دسمبر کو اڈیالہ جیل میں ہوئی تھی، فیصلہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی موجودگی میں سنایا جائے گا۔ پہلے 23 دسمبر کو کیس کا فیصلہ سنائے جانے کی تاریخ مقرر کی گئی تھی تاہم عدالت نے فیصلہ سنائے جانے کی تاریخ ملتوی کرکے 6 جنوری مقرر کی تھی، اب کیس کا فیصلہ سنانے کی تاریخ 13 جنوری مقررکی گئی ہے۔ بشریٰ بی...
    ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزا ہوگی یا بری ہوں گے؟ فیصلہ آج سنایا جائے گا WhatsAppFacebookTwitter 0 13 January, 2025 سب نیوز راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان اور انکی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاونڈ ریفرنس کا فیصلہ آج اڈیالہ جیل میں سنایا جائے گا، احتساب عدالت کے عملے نے بانی پی ٹی آئی کے وکلاء کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا تفصیلات کے مطابق 190 ملین پاونڈ ریفرنس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہوگی، بانی پی ٹی آئی وکیل خالد یوسف چوہدری نے بتایا کہ احتساب عدالت اسلام آباد کے عملے نے باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے آج 190 ملین پاونڈ...
    اسلام آباد(صباح نیوز) انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا)کی جانب سے اتوار کو ملک کے مختلف آبی ذخائر سے30ہزار کیوسک پانی کا اخراج کیا گیا جبکہ پانی کی آمد 40 ہزار کیوسک رہی۔ ارسا کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ پر تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1476.47 فٹ ہے جو ڈیم کے ڈیڈ لیول 1398 فٹ سے78.47 فٹ زیادہ ہے۔ ڈیم میں پانی کی آمد اور اخراج بالترتیب 15,900 کیوسک اور 10,000 کیوسک ریکارڈ کی گئی۔اسی طرح دریائے جہلم پر منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1133.70 فٹ تھی جو ڈیم کی انتہائی کم سطح 1050 فٹ سے 83.70 فٹ زیادہ ہے۔ منگلا ڈیم میں پانی کی آمد اور اخراج بالترتیب 4200 کیوسک اور...
    بھگدڑ کیس کے بعد گرفتار تلگو سپر اسٹار الو ارجن کو عدالت کی جانب سے متعدد پابندیوں سے چھوٹ مل گئی۔ حیدرآباد: مشہور فلم پشپا 2 – دی رول کے پروموشن کے دوران پیش آنے والے سندھیا تھیٹر بھگدڑ کیس میں گرفتار تلگو سپر اسٹار الو ارجن کو عدالت نے بڑی ریلیف دے دیا ہے۔  رپورٹس کے مطابق، اداکار کو ہر اتوار چکڑاپلی پولیس اسٹیشن میں رپورٹ کرنے کی پابندی سے چھوٹ مل گئی ہے۔ عدالت نے ان کے سفر پر عائد پابندیوں میں بھی نرمی کر دی ہے، اور اب الو ارجن کو بیرون ملک سفر کی اجازت دی گئی ہے۔ الو ارجن کی قانونی ٹیم نے اداکار کی سیکیورٹی خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے عدالت سے درخواست کی...
    جھاڑکھنڈ ک(نیوزڈیسک)بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ کے ضلع دھنباد میں قائم نجی اسکول کو اِس وقت تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جہاں کے پرنسپل دوران تقریب جشن منانے پر ناراض ہو گئے جس کا غصہ انہوں نے 10 طالبات پر نکال دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اسکول پرنسپل کی جانب سے اسکول کی طالبات کے ساتھ شرمناک حرکت کی گئی جس میں انہوں نے مبینہ طور پردسویں جماعت کی طالبات کو نیم برہنہ حالت میں اسکول چھوڑنے پر مجبور کیا۔ یہ واقعہ جمعرات کو ”پین ڈے“ کی تقریب کے دوران پیش آیا، جو طلباء کے امتحان کا آخری دن تھا۔ جشن کے ایک حصے کے طور پر طلباء نے ایک دوسرے کی یونیفارم شرٹس پر مختلف پیغامات درج کیے۔ تقریب میں...
    نیودہلی(نیوزڈیسک)بالی ووڈ کے مشہور مزاحیہ اداکار ٹیکو تلسانیا برین اسٹروک کا شکارانتہائی تشویشناک حالات میں ہسپتال منتقل کردیئے۔اداکار کو ممبئی کے اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے جہاں ان کی انتہائی نگہداشت میں ٹریٹمنٹ جاری ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بتایا گیا تھا کہ ٹیکو تلسانیہ کو دل کا دورہ پڑا ہے، لیکن بعد ازاں علم ہوا کہ اداکار دراصل برین اسٹروک کا شکار ہوئے تھے۔اداکار کی اہلیہ دیپتی تلسانیا نے بتایا کہ ٹیکو ایک فلم کی اسکریننگ میں شریک تھے جہاں ان کی طبعیت خراب ہونے لگی، جس پر انھیں فوری طور پر اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ 70 سالہ سینئر اداکار ٹیکو تلسانیا اس وقت ممبئی کے کوکیلا بین دھیرو بھائی امبانی اسپتال میں زیر علاج...
    بھارت کے مشہور سینئر اداکار ٹیکو تلسانیا کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ان کے اہلِ خانہ نے وضاحت کی ہے کہ ٹیکو تلسانیا کو کو دل کا دورہ نہیں پڑا بلکہ برین اسٹروک (دماغ پر فالج کا حملہ) ہوا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 70 سالہ ٹیکو تلسانیا کو جمعے کو برین اسٹروک ہوا، جس کے بعد سے وہ ممبئی کے اسپتال میں زیرِ علاج ہیں جہاں ان کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ اداکار کی حالت کے بارے میں پہلے یہ بتایا جا رہا تھا کہ انہیں دل کا دورہ پڑا ہے تاہم ان کی اہلیہ نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ ٹیکو تلسانیا کو برین اسٹروک ہوا ہے۔ انہوں...
    کراچی: باپ کے ظالمانہ رویے کی وجہ سے عدالت میں دو بچوں نے  والد کے ساتھ جانے سے انکار کردیا۔ سندھ ہائی کورٹ میں شیخوپورہ کے شہری کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں والد کے رویے کے باعث اولاد نے والد کے ساتھ جانے سے انکار  کردیا۔ بچوں نے عدالت میں بیان دیا کہ والد کا رویہ ظالمانہ رہا ہے، وہ ان سے بے رحمانہ سلوک اختیار کریں گے۔ لہٰذا وہ والد کے ساتھ نہیں جانا چاہتے۔ عدالت نے انکار کے بعد بچوں کو شیلٹر ہوم واپس بھیجتے ہوئے سماعت 29جنوری تک کے لیے ملتوی کردی۔ وکیلِ درخواست گزار کے مطابق 14سالہ حسن اور 10سالہ حنظلہ نے گھریلو ماحول کے باعث گھر چھوڑ دیاتھا،...
    لاہور: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 9 مئی کے واقعات سے جڑے 8 مختلف مقدمات میں ضمانت کے حصول کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔ عمران خان کی جانب سے دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ان کے خلاف قائم کردہ مقدمات میں ضمانت دی جائے، کیونکہ یہ مقدمات سیاسی انتقام کا نتیجہ ہیں۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے جناح ہاؤس حملے اور دیگر پرتشدد واقعات کے سلسلے میں درج مقدمات میں اپنی ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کرتے ہوئے یہ مؤقف اپنایا کہ 9 مئی کو وہ اسلام آباد میں نیب کی حراست میں موجود تھے اور ان واقعات سے کوئی تعلق نہیں رکھتے۔ عمران خان کے...
    اپنی بیوی کا اجنبیوں سے ریپ کرانے والے ڈومینیک پیلیکوٹ کی بیٹی نے کہا ہے کہ میرے باپ کو جیل میں ہی مر جانا چاہیے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے اپنے ایک انٹریو میں  کیرولین ڈیرین نے بتایا کہ نومبر 2020 میں انہیں ایک فون کو کال آئی جس نے ان کی زندگی کو بدل کر رکھ دیا، فون کے دوسری طرف ان کی والدہ گیسیل پیلیکوٹ تھیں۔ کیرولین ڈیرین نے کہا کہ والدہ نے مجھے بتایا کہ انہیں صبح  پتا چلا کہ [تمہارے والد] ڈومینیک تقریباً 10 سال سے نشہ آور دوا دے رہے تھے تاکہ مختلف مرد ان کی عصمت دری کر سکیں۔ ڈیرین نے کہا کہ اس وقت میں نے ایک عام زندگی کھو دی، مجھے یاد ہے کہ...
    نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 جنوری ۔2025 )نیویارک کی عدالت نے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ”ہش منی“کیس میں سزا سناتے ہوئے ان پر کوئی تعزیر عائد نہیں کی ہے اور انہیں غیر مشروط طور پر ڈسچارج کردیا ہے امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق اس طرح جج کا فیصلہ ان کے جرم کے ارتکاب کو برقرار رکھتا ہے لیکن ساتھ ہی انہیں آزادانہ طور پر جیل کی سزا یا جرمانے کے خطرے کے بغیر وائٹ ہاﺅس میں اپنا دور حکومت شروع کرنے کی اجازت دیتا ہے.(جاری ہے) واضح رہے کہ ایک پورن اسٹار کےساتھ ماضی کے تعلق پر اسے پیسوں کے عوض خاموش رکھنے کے اس غیر معمولی مقدمے میں سابق اور آنے والے صدر پر 34 مجرمانہ...
     لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس جواد حسن نے ملتان شہر کو گرین سٹی بنانے کا حکم دے دیا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ نے طاہر جمال کی درخواست کا 15 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔ درخواست میں لاہور ہائی کورٹ کے 2020 میں جاری کردہ ایک آرڈر پر عملدرآمد کی استدعا کی گئی تھی۔ اس آرڈر میں عوام کے لیے بنیادی سہولیات اور ایم تھری موٹروے پر شجرکاری کا حکم دیا گیا تھا۔ عدالت نے ملتان شہر کی ہریالی میں اضافے اور ملتان کو گرین سٹی بنانے کے لیے جامع فریم ورک تشکیل دینے کی ہدایات جاری کیں۔ یہ بھی پڑھیے:ملتان آلودہ ترین شہروں میں پہلے، لاہور دوسرے نمبر پر عدالت نے حکم دیا کہ ملتان کو موٹروے...
    شکار پور (نمائندہ جسارت) شکارپور کے تھرڈ ایڈیشنل سیشن جج عبدالسمیع قریشی کی جانب سے مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا، عدالت میں (انویسٹیگیشن) آئی او کو پیش نہ کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا، عدالت نے میاں گوٹ تھانے کے آئی او کو ایس ایچ او مظفر شیخ کو گرفتار کرکے طلب کرنے کا حکم کیا گیا تھا، عدالت کی جانب سے مسلسل نوٹس نکالے گئے لیکن توجہ نہ دی گئی جس پر توہین عدالت پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔
    نیویارک (صباح نیوز) امریکا کی عدالت نے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ہش منی کیس کا فیصلہ سنا دیا ہے، جس میں وہ سزا سے بچ گئے ہیں تاہم ان کا جرم برقرار رکھا گیا ہے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیویارک کی فوجداری عدالت میں ٹرمپ کو سزا سنائے جانے کے لیے سماعت ہوئی جس میں جج نے پیسے دے کر جنسی تعلقات چھپانے کا جرم ڈونلڈ ٹرمپ کے ریکارڈ میں شامل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو قید نہیں کیا جائیگا، نہ ہی ان پر کوئی جرمانہ کیا جائیگا۔ عدالت کے فیصلے کے بعد ٹرمپ امریکی تاریخ کے پہلے صدر ہوں گے جو مجرمانہ ریکارڈ کے ساتھ صدارت سنبھالیں گے۔ خیال رہے کہ...
    پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور ہائیکورٹ نے افغان موسیقاروں کو زبردستی افغانستان واپس بھیجنے سے روک دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق افغان موسیقاروں کی پاکستان میں پناہ اور زبردستی ملک بدری کے خلاف دائر درخواست پر عدالت نے گزشتہ سماعت کا 2 صفحات پر مشتمل مختصر فیصلہ جاری کردیا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ وفاقی حکومت خود یا متعلقہ افسران افغان موسیقاروں کی پناہ کی درخواستوں پر 2 ماہ میں فیصلہ کریں، 2 ماہ تک افغان موسیقاروں کو زبردستی واپس نہ بھیجا جائے۔ عدالت نے کہا کہ افغان موسیقار پناہ کیلیے یو این ایچ سی آر میں بھی اپلائی کرسکتے ہیں، 2 ماہ میں فیصلہ نہ ہونے کی صورت وزارت داخلہ درخواست گزار افغان موسیقاروں کو مزید رہنے کی...
    لاہور کے علاقے ہنجروال میں باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا، جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق ہنجروال کی 19 سالہ لڑکی نے گھر سے بھاگ کر پسند کی شادی کی تھی اور اپنے شوہر کے ساتھ رہ رہی تھی۔لڑکی کے باپ فیاض اور چچا امتیاز نے اس رنجش پر فائرنگ کرکے زخمی کردیا، جسے اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتارکر لیا ہے۔
    عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ وفاقی حکومت خود یا متعلقہ افسران افغان موسیقاروں کی پناہ کی درخواستوں پر دو ماہ میں فیصلہ کریں، دو ماہ تک افغان موسیقاروں کو زبردستی واپس نہ بھیجا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائیکورٹ نے افغان موسیقاروں کو زبردستی افغانستان واپس بھیجنے سے روک دیا۔ تفصیلات کے مطابق افغان موسیقاروں کی پاکستان میں پناہ اور زبردستی ملک بدری کے خلاف دائر درخواست پر عدالت نے گزشتہ سماعت کا دو صفحات پر مشتمل مختصر فیصلہ جاری کردیا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں افغان موسیقاروں کو زبردستی افغان واپس بھیجنے سے روک دیا اور کہا کہ وفاقی حکومت خود یا متعلقہ افسران افغان موسیقاروں کی پناہ کی درخواستوں پر دو ماہ میں فیصلہ کریں، دو ماہ تک...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 10 جنوری 2025ء) انسانی حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کے ماہرین نے امریکی سینیٹ پر زور دیا ہے کہ وہ عالمی عدالت انصاف (آئی سی سی) پر پابندیاں عائد کرنے اور اس کو مالی وسائل کی فراہمی روکنے کے قانون کو منظور نہ کرے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ، خود کو قانون کی حکمرانی کا داعی قرار دینے والے ملک کی جانب سے احتساب کے عمل کو سبوتاژ کرنے کے لیے آزاد اور غیرجانبدار عدالت کے اقدامات کی راہ میں رکاوٹ عائد کرنا افسوسناک ہے جبکہ یہ عدالت عالمی برادری نے قائم کی ہے۔ Tweet URL انہوں نے کہا ہے کہ 'آئی سی سی' کو دھمکانے سے دنیا میں جرائم پر عدم بازپرس کے...
    ہش منی کیس: ڈونلڈ ٹرمپ کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس ) امریکی عدالت نے نومنتخب صدرڈونلڈ ٹرمپ کو ہش منی کیس میں غیر مشروط طور پر الزامات سے بری کردیا۔نیویارک کی فوجداری عدالت میں ٹرمپ کو سزا سنائے جانے کے لیے سماعت ہوئی جس میں جج نے کہا کہ ٹرمپ کو جیل میں قید نہیں کیا جائے گا اور نہ ان پر کوئی جرمانہ ہوگا۔عدالت نے ٹرمپ کی رہائی کا فیصلہ دیتے ہوئے پیسے دے کر چھپانے کا جرم ٹرمپ کے ریکارڈ میں شامل کرنے کا حکم بھی دیا۔ عدالت کے فیصلے کے بعد ٹرمپ امریکی تاریخ کے پہلے صدر ہوں گے جو مجرمانہ ریکارڈ کے ساتھ...
    نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ہَش منی کیس میں مجرم قرار دیا گیا ہے، تاہم عدالت نے انہیں کسی بھی قسم کی سزا سے استثنیٰ دے دیا ہے۔ نیویارک کی فوجداری عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی جس میں جج نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کو جیل کی سزا نہیں دی جائے گی اور نہ ہی ان پر کوئی مالی جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ عدالت نے ٹرمپ کے خلاف الزامات کے باوجود انہیں غیر مشروط طور پر کیس سے بری کرتے ہوئے ان کے ریکارڈ میں ہَش منی کیس کا اندراج کرنے کا حکم دیا۔ یہ فیصلہ اس بات کا تعین کرتا ہے کہ ٹرمپ امریکی تاریخ کے پہلے منتخب صدر ہوں گے جنہیں مجرمانہ ریکارڈ...
    نیویارک کی فوجداری عدالت نے ’ہش منی کیس‘ میں نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف فیصلہ سنا دیا ہے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت نے پیسے دے کر چھپانے کا جرم ڈونلڈ ٹرمپ کے ریکارڈ میں شامل کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو قید نہیں کیا جائےگا، نہ ہی ان پر کوئی جرمانہ کیا جائےگا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں ڈونلڈ ٹرمپ نومنتخب امریکی صدر
    امریکی ایوان نمائندگان نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور سابق وزیردفاع کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے پر بین الاقوامی فوجداری عدالت پر پابندی کے حق میں ووٹ دے دیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق غزہ میں اسرائیل حملوں پراسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو اورسابق وزیر دفاع کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے پر امریکی کانگریس میں  بین الاقوامی فوجداری عدالت پر پابندی عائد کرنے کے لیے ووٹنگ ہوئی۔ ایوان نمائندگان کے 243 ارکان نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندی کے حق میں ووٹ دیا۔ 140 اراکین نے کانگریس نے پابندی کے خلاف ووٹ دیا۔ امریکی غیرقانونی کورٹ کاؤنٹر ایکشن ایکٹ امریکی شہریوں اوراسرائیل سمیت اتحادی ملک کے شہریوں  سے تحقیقات ، گرفتاری یا حراست میں لینے یا ان کے خلاف...
    سٹی 42:  لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی سے متعلق تھانہ شادمان  جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں  یاسمین راشد ، شاہ محمود اور دیگر ملزموں پر فرد جرم عائد کردی۔ ملزموں پر زمان  پارک اور ایک دوسرے کیس میں فردِ جرم 16 جنوری کو عائد کی جائے گی۔  انسداد دہشت گردی عدالت  کے جج منظر علی گل نے آج  مقدمہ کی سماعت کے دوران ملزموں پر فرد جرم عائد کی، ملزموں کو فرد جرم پڑھ کر سنائی گئی۔  ملزموں نے صحت جرم سے انکار کیا۔  یاسمین راشد، صنم جاوید، شاہ محمود اور  دیگر  کئی ملزموں پر نو مئی 2023 کی شب   تھانہ شادمان پر حملے اور اسے نذر آتش کر دینے سمیت کئی سنگین الزامات ہیں۔ ...
    عدالت نے 2 افراد علامہ اصغر شہیدی اور محمد عباس کی ضمانت منظور کرتے ہوئے 50 ہزار روپے فی کس کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ عدالتی فیصلے سے پہلے ہی پولیس نے انہیں رہا کردیا تھا تاہم دونوں افراد نے بقیہ افراد کے بغیر رہائی سے انکار کردیا۔ اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے روبرو نمائش چورنگی دھرنے سے گرفتار ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے 17 افراد کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ مقدمہ ابتدائی مرحلے میں ہے لہذا ضمانت مسترد کی جاتی ہے۔ ضمانت مسترد ہونے والے ملزمان میں حامد علی، زاہد حسین، سید عباس، احمد علی، ایان، حنان، نثار حسین، صادق علی، حمزہ، سہیل عباس، زین،...
    میرپورخاص کے گاؤں میں مبینہ کم عمری کی شادی اور مذہب تبدیلی کے معاملے میں نیا موڑ آگیا۔ شادی شدہ جوڑے نے عدالت میں پیش ہوکر تحفظ کی درخواست دائر کردی۔ معاملے کا سندھ انسانی حقوق کمیشن نے نوٹس لیا تھا۔ چیئرپرسن اقبال ڈیتھو نے واقعہ پر ایس ایس پی میرپور خاص کو خط لکھ کر کہا تھا کہ 15 سالہ لڑکی کاجل دیارام کی 19 سالہ پنھوں اکبر علی سے شادی اور جبری مذہب تبدیلی کا مبینہ معاملہ دس روز قبل گاؤں گلزار قریشی میں سامنے آیا۔ پانچ روز میں اس واقعے کی رپورٹ دی جائے۔ تاہم آج شادی شدہ جوڑے نے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں پیش ہوکر تحفظ کی اپیل کردی، جس پر عدالت نے جوڑے کے...