2025-11-04@17:08:05 GMT
تلاش کی گنتی: 1851
«عدالت نے قرار دیا»:
(نئی خبر)
سندھ ہائیکورٹ نے سچل کے علاقے سے لاپتا سابق ایم این اے نثار پہنور کی بازیابی سے متعلق درخواست پر گمشدگی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا۔ ہائیکورٹ میں سچل کے علاقے سے لاپتا سابق ایم این اے نثار پہنور کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ ایس ڈی پی او اور سچل کے ایس ایچ او عدالت میں پیش ہوئے, پولیس افسران نے کہا کہ لاپتا شہری کی تلاش کا عمل جاری ہے۔ درخواستگزار نے کہا کہ نثار پہنور تقریباً 2 ماہ سے لاپتا ہیں, پولیس کو والد کی بازیابی کا حکم دیا جائے۔ اگر کسی کیس میں مطلوب ہیں تو متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے۔ نثار پہنور کی عدم بازیابی پر عدالت پولیس پر برہم ہوگئی۔ عدالت...
کولمبیا کی اعلیٰ عدالت نے سابق صدر الوارو اُریبے کی دھوکا دہی اور رشوت ستانی کے الزامات پر دی گئی سزا کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق کولمبیا کے سابق صدر آلوارو اُریبے کی سزا کالعدم قرار دے دی گئی ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ ان کے خلاف مقدمے میں پیش کیے گئے شواہد ناکافی اور قانونی طور پر کمزور تھے، جس کی بنیاد پر سزا کو معطل کر دیا گیا ہے۔ سابق صدر اُریبے کو رشوت اور گواہوں پر اثر انداز ہونے کے الزامات میں 12 سال قید (نظر بندی) کی سزا سنائی گئی تھی۔ ان پر الزام تھا کہ انہوں نے ایک وکیل کے ذریعے قید...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشت گردی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کے تمام ملزمان کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کی جیل روبکار پر حاضری لگائی گئی۔ آج کی سماعت میں طلب کئے گئے تین گواہ پولیس سب انسپکٹرز عدالت میں پیش نہیں ہوئے، جس کی وجہ سے عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 5 نومبر تک ملتوی کردی۔ عدالت میں جمع کرائی گئی پولیس رپورٹ کے مطابق افسران گواہ کرکٹ سٹیڈیم سکیورٹی ڈیوٹی پر ہیں، جس کی وجہ سے گواہ عدالت پیش...
راولپنڈی: بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں واٹس ایپ پر 10 گواہان کے بیان چیلنج کر دیے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اس حوالے سے عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ واٹس ایپ لنک پر گواہان کے بیانات کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔ دوبارہ جیل ٹرائل اوپن کورٹ طلب کیا جائے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ جن گواہان کے بیان ہم نے سنے نہیں، ان پر جرح نہیں ہو سکتی۔ انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لیے ان گواہان کو دوبارہ طلب کرکے ازسر نو بیان ریکارڈ کیے جائیں۔ عدالت نے یہ درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے پراسیکیوٹر کو نوٹس جاری کر دیے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے دوران بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ایک نئی قانونی پیش رفت کرتے ہوئے واٹس ایپ کے ذریعے ریکارڈ کیے گئے 10 گواہوں کے بیانات کو چیلنج کر دیا۔عمران خان کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ واٹس ایپ لنک پر موصول ہونے والے بیانات نہ صرف غیر قانونی ہیں بلکہ ان کی بنیاد پر انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہو سکتے۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ ہم نے ان گواہوں کے بیانات خود نہیں سنے، لہٰذا ان پر جرح ممکن نہیں۔ عمران خان کی قانونی ٹیم نے عدالت سے استدعا کی کہ انصاف کے اصولوں کے مطابق جیل ٹرائل کو ختم کر...
راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کے تمام ملزمان کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ آج کی سماعت میں طلب کیے گئے تین گواہ پولیس سب انسپکٹرز عدالت میں پیش نہیں ہوئے، جس کی وجہ سے عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 5 نومبر تک ملتوی کردی۔ عدالت میں جمع کرائی گئی پولیس رپورٹ کے مطابق افسران گواہ کرکٹ اسٹیڈیم سکیورٹی ڈیوٹی پر ہیں، جس کی وجہ سے گواہ عدالت پیش نہیں ہوسکتے ۔ جج امجد علی شاہ کے روبرو ہونے والی سماعت میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل روبکار پر حاضری لگائی گئی۔ عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت اڈیالہ جیل میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251022-01-4 اسلام آباد (آن لائن) عدالت عظمیٰ نے عوام کی آسانی کیلیے چیف جسٹس کی خصوصی ہدایت پر تیار کیا گیا نیا پبلک فسیلیٹیشن پورٹل لانچ کر دیا ہے، پورٹل عدالت عظمیٰ کی ویب سائٹ پر پبلک پورٹل کے نام سے دستیاب ہے۔ سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ میں آئینی بینچ نے پولیس کانسٹیبلز کی نوکری سے برطرفی کے خلاف درخواست پر سماعت کی، وکلاء کے دلائل مکمل ہوگئے، عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ سندھ ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ آر آر ایف اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کردیا گیا، درخواست گزاروں کے مطابق وہ 2012 میں بھرتی ہوئے لیکن 2020 میں دفتر آنے سے روک دیا گیا، 2012 میں 250 اہلکاروں کا ٹیسٹ ہوا تھا، ان میں سے 94 کو فیل قرار دیا گیا تھا، عدالت نے 94 متاثرہ نوجوانوں کی درخواست پر دوبارہ امتحان لینے کا حکم دیا تھا، عدالت نے صرف درخواست گزاروں کا دوبارہ ٹیسٹ لینے کا...
عدالت نے صدر ایمپلائز یونین سی ڈی اے عامر خان کی معزولی کو غیر آئینی قرار دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 21 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )قومی صنعتی تعلقات کمیشن کے فاضل جج نے سی ڈی اے ایمپلائز یونین کے صدر کی معزولی، ایگزیکٹو کونسل کی کاروائی کو معطل کر دیا ۔ سی ڈی اے ایمپلائز یونین کی ایگزیکٹو کونسل کی میٹنگ میں یونین کے صدر کو عدم اعتماد کے ذریعے نکال دیا گیا تھا، جس پر صدر یونین نے صنعتی تعلقات ایکٹ 2012 کے تحت معزز عدالت میں معزولی کے خلاف کیس دائر کیا جس پر فاضل جج نے فیصلہ سناتے ہوئے یونین کی کاروائی کو معطل کر دیا۔ اس موقع پر سی ڈی اے...
ٹیکس 18ماہ کی سٹیٹمنٹ پر لگے یا 12ماہ پر؟سپر ٹیکس سے متعلق کیس میں عدالت کا ایف بی آر حکام سے استفسار
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ آئینی بنچ میں سپر ٹیکس سے متعلق درخواستو ں پر سماعت کےد وران عدالت نے ایف بی آر حکام سے استفسار کیاکہ ٹیکس 18ماہ کی سٹیٹمنٹ پر لگے یا 12ماہ پر؟ایف بی آر حکام نے کہاکہ سپیشل ہو یا ریگولر ٹیکس 12ماہ کی سٹیٹمنٹ پر ہی لگتا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں سپر ٹیکس سے متعلق درخواستو ں پر سماعت ہوئی،ٹیکس پیئرز کے وکیل عدنان حیدر کے دلائل مکمل ہو گئے۔ ٹیکس پیئرز کے وکیل نے کہا کہ ایف بی آر مجھ سے2023کے قانون کے مطابق ٹیکس لے رہا ہے،جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ آپ واضح نہیں کر پا رہے کہ کیسے ٹیکس...
لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چودھری نے ٹی ایل پی کے 3 کارکنوں کی بازیابی کی درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کر دیا۔ عدالت نے رجسٹرار آفس کو درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔ رجسٹرار آفس نے متعلقہ کاغذات لف نہ کرنے کا اعتراض لگایا تھا۔ درخواست گزار وکیل نے موقف اپنایا کہ متعلقہ دستاویزات درخواست کے ساتھ لگا دی ہیں۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج نے ہینڈ گرنیڈ برآمدگی کیس میں مذہبی جماعت کی دو خواتین کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔ تفتیشی افسر نے موقف اپنایا کہ شمائلہ بی بی اور اللہ معافی بی بی سے ہینڈ گرنیڈز برآمد ہو چکے ہیں، ان کیخلاف تھانہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن)عدالت عظمیٰ آئینی بنچ نے سپر ٹیکس کیس کی سماعت آج منگل تک کے لیے ملتوی کردی۔ کمپنیوں کے وکیل نے اپنے دلائل دیے جب کہ سینیٹ کی تجاویز اور قومی اسمبلی کے اختیارات پر بحث بھی ہوئی۔پیرکوجسٹس امین الدین خان کی سربراہی میںعدالت عظمیٰ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے سپر ٹیکس سے متعلق مختلف درخواستوں پر سماعت کی، جس میں مختلف ٹیکس دہندہ کمپنیوں کے وکیل عابد شعبان نے اپنے دلائل مکمل کیے۔ وکیل عابد شعبان نے مو¿قف اپنایا کہ سینیٹ ترمیم کے لیے تجاویز دیتا ہے، ترامیم کرنا پارلیمنٹ کا کام ہے۔ سینیٹ نے 4 فیصد ٹیکس کی تجویز دی تھی جب کہ قومی اسمبلی نے 10 فیصد ٹیکس عائد کر دیا۔ اس...
لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے معروف ’’چائے والا‘‘ ارشد خان کا شناختی کارڈ بحال کرنے کا حکم جاری کر دیا، جس پر نادرا نے فوری عمل کرتے ہوئے ان کا شناختی کارڈ دوبارہ فعال کر دیا۔ ارشد خان کے وکیل عمر اعجاز گیلانی نے بتایا کہ نادرا ویری فکیشن بورڈ نے بھی ارشد خان اور ان کے خاندان کو پاکستانی شہری تسلیم کر لیا ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں واضح کیا کہ کسی بھی شہری کا شناختی کارڈ یا پاسپورٹ بغیر قانونی جواز کے بلاک کرنا آئینی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ عدالت نے کیس کو درخواست گزار کی استدعا پر نمٹاتے ہوئے نادرا کے اقدام کو غیرقانونی قرار دیا۔ یاد رہے کہ نادرا نے کچھ عرصہ قبل...
اسلام آباد: ہائی کورٹ نے این سی سی آئی اے (نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی) کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عثمان کے اغوا سے متعلق درخواست پر پولیس کو 3 دن کی مہلت دیتے ہوئے حکم دیا ہے کہ مغوی افسر کو ہر صورت بازیاب کرایا جائے ورنہ سینٹرل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے اور آئی جی اسلام آباد خود عدالت میں پیش ہوں۔ کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد اعظم خان نے کی جبکہ درخواست گزار کی جانب سے وکیل راجا رضوان عباسی ایڈوکیٹ پیش ہوئے۔ دورانِ سماعت مغوی افسر کی اہلیہ روزینہ عثمان کے بھی لاپتا ہونے کا انکشاف ہوا۔ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پٹیشنر اہلیہ نے انہیں فون پر بتایا...
غوا ہونے والے این سی سی آئی اے افسر کی بیگم بھی لاپتا ہونے کا انکشاف، بازیابی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ کی 3 دن کی مہلت
اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عثمان کے اغوا سے متعلق کیس میں پولیس کو 3 دن کے اندر افسر کی بازیابی کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد اعظم خان نے مغوی افسر کی اہلیہ روزینہ عثمان کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے قرار دیا کہ اگر 3 دن میں مغوی کو بازیاب نہ کرایا گیا تو سنٹرل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے اور آئی جی اسلام آباد خود عدالت میں پیش ہوں۔ یہ بھی پڑھیے: ڈکی بھائی کے خلاف ایکشن لینے والے ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے سرفراز چوہدری تبدیل سماعت کے دوران وکیل راجہ رضوان...
این سی سی آئی اے افسر اغوا کیس؛ عدالت کی بازیابی کیلئے پولیس کو 3روزکی مہلت،مغوی کی پٹیشنر اہلیہ کے بھی لاپتہ ہونے کا انکشاف
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے این سی سی آئی اے افسر اغوا کیس میں بازیابی کیلئے پولیس کو 3روزکی مہلت دیدی،مغوی کی پٹیشنر اہلیہ کے بھی لاپتہ ہونے جسٹس اعظم خان نے استفسار کیا کہ گاڑی مشکوک ہے تو اسلام آباد میں کیسے چل رہی تھی؟یہ بہت سنجیدہ معاملہ ہے، شہر میں ناکے لگے ہیں، کیمرے بھی موجود ہیں،بازیابی یقینی بنائیں ورنہ وہی کرنا پڑے گا جو دیگر بنچ کررہے تھے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں این سی سی آئی اے افسر کے اغوا کیس کی سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اعظم خان نے درخواست پر سماعت کی،عدالت نے مغوی ڈپٹی ڈائریکٹر کی بازیابی کیلئے پولیس کو 3روز...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (آن لائن) لاہور کی اسپیشل سینٹرل عدالت سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں بریت کی درخواست پر فیصلہ 25 اکتوبر کو سنایا جائے گا، سابقہ سماعت پرعدالت نے قرار دیا تھاکہ پرویز الٰہی کی بریت کی درخواست پر تمام فریقین کے دلائل مکمل ہو چکے ہیں جس پر فیصلہ 25 اکتوبر کو سنایا جائے گا۔ اسپیشل سینٹرل عدالت کے جج محمد عارف خان نیازی نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کرتے ہوئے قرار دیا کہ پرویز الٰہی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کی جاتی ہے۔ عدالت نے تحریری حکم میں لکھا کہ ملزم کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست کے ساتھ سروسز اسپتال کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251020-08-10 کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان کاٹن اسٹینڈرڈ انسٹیٹیوٹ کے 25 ملازمین کی برطرفی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انہیں ان کے اصل عہدوں پر بحال کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے برطرفی کالعدم قرار دیتے ہوئے سروس رولز کے مطابق مالی اور بعد از ریٹائرمنٹ مراعات کی ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت دی۔فیصلے میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت نے ان ملازمین کی ریگولرائزیشن کو کبھی چیلنج نہیں کیا، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ تقرریاں تسلیم شدہ ہیں۔ عدالت نے قرار دیا کہ ملازمین کو اس انداز میں برطرف کرنا رائٹ سائزنگ پروگرام پر بھی سوالیہ نشان ہے۔ سیف اللہ
سٹی 42: مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عالمی عدالت نے نیتن یاہو کو نسل کشی مرتکب قرار دیا ۔عالمی عدالت نے نیتن یاہو کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے جے یو آئی کے بھکر میں جلسے سے مولانا فضل الرحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔مسلمانوں میں فتنے پیدا کئے جارہے ہیں ۔فتنوں کا خاتمہ امت کی ذمہ داری ہے بہت سے شعبوں میں کام کرنے کی ضرورت ہے ،ہمارے معاشرے میں امت کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی،اسرائیل نے ہزاروں بے گناہ لوگوں کو بربریت کا نشانہ بنایا عالمی عدالت نے نیتن یاہو کو نسل کشی مرتکب قرار دیا ۔عالمی عدالت نے نیتن یاہو کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے ۔صدام حسین پر مقدمہ چل سکتا ہے...
ایس ایس پی ایس آئی یو امجد شیخ کے مطابق دہشتگردوں کی شناخت خالد اور عادل کے ناموں سے ہوئی ہے جو شہر میں ممکنہ دہشتگردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ پولیس کی جانب سے گھیرا ؤکرنے پر ملزمان نے شدید فائرنگ کی جس سے پولیس موبائل کو بھی گولیاں لگیں تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں دہشتگردی کا ایک بڑا منصوبہ اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ (SIU) نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔ ملیر سٹی ٹھنڈو نالو پل کے قریب حساس آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (TTP) سے تعلق رکھنے والے دو دہشتگردوں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ ایس ایس پی...
کراچی: شہر قائد میں دہشتگردی کا ایک بڑا منصوبہ اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ (SIU) نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔ ملیر سٹی ٹھنڈو نالو پل کے قریب حساس آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (TTP) سے تعلق رکھنے والے دو دہشتگردوں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ ایس ایس پی ایس آئی یو امجد شیخ کے مطابق دہشتگردوں کی شناخت خالد اور عادل کے ناموں سے ہوئی ہے جو شہر میں ممکنہ دہشتگردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ پولیس کی جانب سے گھیراؤ کرنے پر ملزمان نے شدید فائرنگ کی جس سے پولیس موبائل کو بھی گولیاں لگیں تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔...
ملزمان کئی بارعدالت میں طلب کیے گئے لیکن پیش نہ ہوئے،ضمانتی کو بھی نوٹس بھجوا دیا گیا عمران خان کیخلاف عدت میں نکاح کیس کے دوران خاور مانیکا پر مبینہ تشدد کے الزامات پی ٹی آئی وکلا وارنٹ گرفتاری کا معاملہ اس وقت سامنے آیا جب اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے کیس کی سماعت کے دوران گرفتار کرنے اور عدالت میں پیش کرنے کا واضح حکم جاری کیا۔ کیس کی کارروائی جج طاہر عباس سپرا نے کی جس میں عدالت نے ریمارکس دیٔے کہ ملزمان کئی بار طلب کیے گئے لیکن پیش نہ ہوئے۔پی ٹی آئی کے وکلا کے خلاف تھانہ رمنا میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ پہلے ہی درج ہے، جس کے بعد عدالت نے...
حکومت نے کراچی چڑیا گھر سے رانو کی اسلام آباد منتقلی کا آغاز کر دیا: عدالت کا تحریری حکم نامہ جاری
—فائل فوٹو سندھ ہائی کورٹ میں کراچی چڑیا گھر سے مادہ ریچھ رانو کی محفوظ پناہ گاہ منتقلی کے کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران گزشتہ روز کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ دورانِ سماعت کے ایم سی سمیت متعلقہ اداروں نے رپورٹس جمع کروائیں، رپورٹس کے مطابق حکومت نے رانو کی اسلام آباد منتقلی کا آغاز کر دیا ہے۔تحریری حکم نامے کے مطابق وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے رانو کی جلد اور محفوظ منتقلی کے لیے کمیٹی تشکیل دی ہے۔تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کنزرویٹر وائلڈ لائف جاوید مہر کے مطابق رانو کو پنجرے سے مانوس کرنے کے لیے پہلے پنجرہ رانو کے...
لاہور؍ اسلام آباد (نامہ نگار+ خبرنگار+ این این آئی+ آئی این پی) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چوہدری نے مسجد رحمت للعالمین کو سیل کرنے کیخلاف درخواست پر اے سی سٹی لاہور کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 24 اکتوبر تک جواب طلب کرلیا۔ تحریک لیبک پاکستان نے موقف اپنایا کہ یتیم خانہ میں مسجد کو غیر قانونی سیل کر دیا گیا۔ سینکڑوں نمازیوں کو نماز پڑھنے سے روک دیا گیا۔ استدعا ہے کہ عدالت مسجد کو ڈی سیل کرنے کا حکم دے۔ لاہور ہائیکورٹ نے کارکنوں کی لاشیں اور زخمیوں کی ہسپتالوں سے علاج معالجے کیلئے تحریک لبیک کی درخواست پر فریقین سے 23 اکتوبر تک جواب طلب کر لیا۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ مریدکے میں مذہبی...
بالی ووڈ کے مشہور اداکار اکشے کمار نے اپنی شخصیت، آواز اور تصویر کے غیر قانونی استعمال کے خلاف ممبئی ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ مقدمہ اے آئی جنریٹڈ ڈیپ فیک مواد کی بڑھتی ہوئے غلط استعمال کے تناظر میں دائر کیا گیا ہے، جو نہ صرف اداکار کی شہرت کو نقصان پہنچاتا ہے بلکہ عوامی سطح پر بھی سنگین نتائج کا باعث بنتا ہے۔ اکشے کے وکیل سینئر ایڈووکیٹ بیرندرا سراف نے بتایا کہ ایسے مواد سوشل میڈیا پر اتنی تیزی سے بڑھ رہے ہیں کہ ہر مواد کو فوری طور پر ٹریک کرنا ناممکن ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نقصان ہونے سے پہلے وضاحت جاری کرنا مشکل ہوتا ہے، جو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251018-06-10 کیوٹو (انٹرنیشنل ڈیسک) ایکواڈور کے مغربی صوبے مناسبی کے شہر مونتے کرسٹی میں فوجداری عدالت کے جج مارکوس مینڈوزا کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ خبررساںاداروں کے مطابق ان کے اہل خانہ نے بتایا کہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب جج اپنے بچوں کو اسکول چھوڑنے گئے تھے۔ ایک مسلح شخص موٹر سائیکل پر سوار تھا جس نے جج کو نشانہ بنا کر فائرنگ کی۔ پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر شواہد جمع کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ دوسری جانب ججوں کی ایسوسی ایشن نے جج مینڈوزا کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مکمل اور شفاف تحقیقات کے ساتھ عدالتی عہدیداروں کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے...
لاہور ہائیکورٹ نے کیریکٹر سرٹیفکیٹ میں پولیس ریکارڈ ظاہر کرنے سے متعلق شہری کی درخواست پرڈی آئی جی آئی ٹی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے کیریکٹر سرٹیفکیٹ میں پولیس ریکارڈ ظاہر کرنے سے متعلق شہری کی درخواست پر سماعت کے دوران پولیس حکام کے طرزِ عمل پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈی آئی جی آئی ٹی منصورالحق رانا کو توہینِ عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ عدالت نے تمام ذمہ دار افسران سے جامع وضاحت طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 21 اکتوبر تک ملتوی کردی ۔جسٹس علی ضیا باجوہ نے منڈی بہائوالدین کے شہری درخواست گزار غلام عباس کی درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت انکشاف ہوا کہ پولیس حکام نے عدالت کے نام پر ایک خط جاری کیا، جس میں کہا گیا تھا کہ لاہور...
بنگلہ دیش کی ایک خاص ٹریبونل عدالت نے سابق وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد کے خلاف جرائمِ بشریت کے الزامات پر موت کی سزا کا مطالبہ کیا ہے، جن کا تعلق جولائی-اگست 2024 میں ہونے والے طلبہ احتجاجی مظاہروں کے دوران ہونے والی ہلاکتوں سے ہے۔ الزامات اور الزامات کی نوعیت پروسی کیوشن کے مطابق مظاہروں کے دوران سیکڑوں طلبہ، پولیس اہلکار اور سیاسی کارکنان ہلاک ہوئے، اور شیخ حسینہ نے مظاہرین کی کریک ڈاؤن کے احکامات دیے، یا کم از کم ان واقعات کی روک تھام میں ناکام رہیں۔ یونائیٹڈ نیشنز کے مطابق یہ ہلاکتیں ممکنہ طور پر جرائمِ بشریت کی حیثیت رکھتی ہیں۔ شیخ حسینہ کی موجودہ حالت اور مقدمے کا پسِ منظر یاد رہے کہ شیخ حسینہ...
عدالت نے ملک ریاض کا مال آف اسلام آباد ضبط کرنے کا حکم دے دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)منی لانڈرنگ اور دیگر الزامات میں کراچی احتساب عدالت نے ملک ریاض کا مال آف اسلام آباد ضبط کرنے کی تحریری اجازت دےدی۔ کراچی احتساب عدالت میں نیب نے درخواست میں مؤقف اختیارکیاکہ ملزموں کےخلاف منی لانڈرنگ کی سیکشن 8 کےتحت ریفرنس زیرسماعت ہے۔ دوران تفتیش منی لانڈرنگ کےشواہد ملے ہیں۔ مال آف اسلام آباد کاپلاٹ دوہزارچودہ میں ایازخان اور وقاررفعت نےخریدا تھا ۔۔ تین سوپچیاسی ملین کامال آف اسلام آباد ملک ریاض کی فرنٹ کمپنیوں کاہے۔ درخواست میں بتایا گیا کہ ویکی ٹریڈنگ کمپنی ملک ریاض کے بھائی فرحت حسین اور بھتیجے وسیم...
ویب ڈیسک: انسداد دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔ تھانہ صادق آباد میں 26 نومبر احتجاج کے سلسلے میں درج مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کے روبرو ہوئی، جس میں علیمہ خان کی عدم حاضری پر گواہان کے بیان ریکارڈ نہ ہوسکے ۔ عدالت نے علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر کے 19 اکتوبر عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔ نادرا نے عوام کی پریشانی دور کردیا، فیس ختم کرنے کا اعلان دورانِ سماعت عدالت نے ریمارکس دیے کہ علیمہ خان آپ کی ضمانت کیوں نہ منسوخ کی جائے ؟ مسلسل غیر حاضری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عدالت عظمیٰ میں سپر ٹیکس کیس کی سماعت کے دوران وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ یہ سرمایہ کاروں کے لیے سزا کے طور پر لاگو کیا گیا ہے۔ جسٹس امین الدین کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے سپر ٹیکس کیس کی سماعت کی، جس میں مختلف کمپنیوں کے وکیل فروغ نسیم نے اپنے دلائل مکمل کیے۔ دوران سماعت جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ سپر ٹیکس میں مقررہ رقم لکھی ہوئی کہ کتنے پر ٹیکس لگے گا۔ کمپنیز اپنے اپنے حصے کا ٹیکس دیں گی جو ان پر بنتا ہوگا۔ آپ جو کہہ رہے اس سے یہ لگ رہا کہ جن پر ٹیکس نہیں لگایا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (اے پی پی) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے بحریہ ٹائون کی رقم کو مبینہ طور پر منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک منتقل کرنے کے کیسز میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے ملک ریاض اور ان کے بیٹے علی ریاض ملک کو اشتہاری قرار دے دیا۔ خبر ایجنسی
اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کیخلاف متنازع ٹوئٹ کیس کی سماعت ہوئی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کیس پر سماعت کی۔ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ عدالت میں پیش ہوئے، پراسیکوشن کیجانب سے وائس میچنگ کےلیے متفرق درخواست دائر کی گئی، عدالت نے پراسیکوشن کی متفرق درخواست پر نوٹس جاری کردیا۔ پراسیکوٹر عثمان رانا اور ایمان مزاری کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا، پراسکیوٹر عثمان رانا نے کہا کہ عدالت کیس کل سماعت کےلیے رکھ لے اور متفرق درخواست پر فیصلہ کرے۔ ایمان مزاری کے وکیل قیصر امام سپریم کورٹ بار الیکشن کی وجہ سے عدالت میں پیش نہ ہوئے، عدالت نے ایمان مزاری...
اسلام آباد:۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے بحریہ ٹاﺅن کی رقم کو مبینہ طور پر منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک منتقل کرنے کے کیسز میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے ملک ریاض اور ان کے بیٹے علی ریاض ملک کو اشتہاری قرار دے دیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصر من اللہ بلوچ نے کیسز کی سماعت کے دوران یہ حکم جاری کیا۔ عدالت نے ملک ریاض اور دیگر اشتہاری ملزمان کے شناختی کارڈز اور موبائل سمز بلاک کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ ملزمان عدالت کے بار بار طلب کرنے کے باوجود پیش نہیں ہوئے، جس کے باعث انہیں اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ یہ مقدمات بحریہ...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مقامی عدالت نے ریاستی اداروں کے خلاف ٹویٹ کے مقدمے میں فلک جاوید کی ضمانت منظور کرلی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق سیشن کورٹ لاہور میں ریاستی اداروں کے خلاف ٹویٹ کے مقدمہ کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے فلک جاوید کی ضمانت منظور کرلی۔عدالت نے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کےبعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ فلک جاوید کی جانب سے میاں علی اشفاق اور رانا رؤف ایڈووکیٹ نے دلائل دیے۔ایڈیشنل سیشن جج ساجد احمد چوہدری نے ضمانت بعدازگرفتاری پر سماعت کی۔ فلک جاوید کے خلاف این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کیا ہے۔ کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد، لاہور کیمپس اور نیشنل انکیوبیشن سینٹر کے درمیان سٹریٹیجک شراکت داری قائم مزید :
پشاور: پی ٹی آئی کے وفد نے سلمان اکرم راجا کی قیادت میں گورنر خیبر پختونخوا سے ملاقات کی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجا کی قیادت میں پارٹی کے وفد نے گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی۔ وفد میں اسپیکر بابر سلیم سواتی ، سابق گورنر شاہ فرمان خان ، تحریک انصاف پنجاب کے رہنما شوکت بسرا شامل تھے۔ اہم ملاقات میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی حلف برداری کی تقریب ، سیاسی صورتحال اور دیگر موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے پشاور ہائی کورٹ میں نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لینے...
اسلام آباد ہائیکورٹ کا کتوں کو ہلاک کرنے پر متعلقہ حکام کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا عندیہ dogs WhatsAppFacebookTwitter 0 16 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ میں وفاقی دارالحکومت میں آوارہ کتوں کے خاتمے اور نسل کشی کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس خادم حسین سومرو نے سی ڈی اے اور میونسپل کارپوریشن سے جواب طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق عدالت نے عندیہ دیا کہ اگر متعلقہ حکام کی جانب سے کتوں کو مارنے کی تصدیق ہوئی تو مقدمہ درج ہوگا، درخواست گزار نیلوفر کی مرکزی کیس میں فریق بننے کی متفرق درخواست منظور کرلی گئی، اسلام آباد ہائی کورٹ نے آوارہ کتوں کے خاتمے کے خلاف کیس میں نوٹس...
علامتی تصویر۔ سکھر میں ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت نے 11 افراد کے قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم وہاب اللہ اور اسکے بیٹے کلیم اللہ انڈھڑ کو 11، 11سال قید کی سزا سنائی جبکہ تین ملزمان کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری کر دیا۔ چند سال قبل مجرمان نے اپنے خاندان کی 11 خواتین اور بچوں کو قتل کر دیا تھا۔
ایس ایچ او شیخوپورہ کے قتل میں ملوث ملزمان کو انسداد دہشتگری عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے قتل کے چار مقدمات میں ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا اور ملزمان کو 29 اکتوبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔ پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان سے ڈنڈے، سوٹے اور اسلحہ برآمد ہو گیا ہے۔ ملزماں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا شیخوپورہ شہزاد جھمٹ کی شہادت اور قتل و اقدام قتل کے چار مقدمات میں گرفتار تحریک لبیک کے 97 ملزم کارکنوں کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دے دیا۔ ا...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور ہائیکورٹ نے نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخاب کیخلاف درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخاب کیخلاف درخواست خارج کر دی گئی،جے یو آئی نے وزیراعلیٰ کے انتخاب کو چیلنج کیا تھا۔ قبل ازیں پشاورہائیکورٹ میں نومنتخب وزیراعلیٰ کے انتخاب کے خلاف جے یو آئی کی درخواست پر سماعت ہوئی،سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ گورنر نے کہا ہے آج نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لیں گے ،عدالت نے کہا ہمیں پتہ ہے لیکن درخواست گزار کے وکیل کو سنتے ہیں، وہ کیا کہتے ہیں۔ نیٹ میٹرنگ 6 ہزارمیگاواٹ تک پہنچ گئی،نیٹ میٹرنگ لوڈ سے سسٹم کے استحکام کو خطرہ ہے: سیکرٹری پاور وکیل درخواست...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور کی سپیشل سینٹرل عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں بریّت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا جو 25 اکتوبر کو سنایا جائے گا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپیشل سینٹرل عدالت کے جج محمد عارف خان نیازی نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کرتے ہوئے قرار دیا کہ پرویز الہٰی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کی جاتی ہے۔ عدالت نے تحریری حکم میں لکھا کہ ملزم کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست کے ساتھ سروسز ہسپتال کے ڈاکٹر کی تصدیق شدہ میڈیکل رپورٹ منسلک تھی جس میں آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔ ویڈیو: ہنر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عدالت عظمیٰ نے ارسا رکن سندھ سے تعینات کرنے کے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف وفاقی حکومت کی درخواست پر اسٹیٹس کو برقرار رکھتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق عدالت عظمیٰ میں انڈس ریور سسٹم اتھارٹی ( ارسا ) میں سندھ سے وفاقی رکن کی تعیناتی کے فیصلے کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی۔ عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی استدعا پر سندھ اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت مقدمات یکجا کرنے کی ہدایت کردی۔ دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامررحمن نے کہا کہ ارسا کے 5ارکان میں سے ایک ایک صوبوں سے اور ایک وفاق...
پشاور: رکن قومی اسمبلی عبداللطیف چترالی کی نااہلی کے خلاف درخواست پر عدالت نے ضمنی الیکشن روک دیا۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ون سے رکن عبداللطیف چترالی کی نااہلی کے خلاف دائر درخواست کی سماعی پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس وقار احمد نے کی، جس میں عدالت نے این اے ون چترال پر ضمنی الیکشن روک دیا۔ دورانِ سماعت وکیل معظم بٹ ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ عبدالاکبر چترالی کو اے ٹی سی عدالت سے سزا سنائی گئی۔ الیکشن کمیشن نے درخواست گزار کو نااہل کیا اور اب حلقے میں ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کیا ہے۔ درخواست گزار نے گرفتاری دے دی ہے، ان کی سزا کے خلاف اپیل...
انتاناناریوو: افریقی جزیرہ ملک مدغاسکر میں سیاسی بحران شدت اختیار کر گیا ہے جہاں فوج کے ایک دھڑے نے صدر آندری راجولینا کی حکومت ختم کرتے ہوئے اقتدار پر قبضہ کر لیا ہے۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق مدغاسکر کی اعلیٰ آئینی عدالت نے صدر کے عہدے کو خالی قرار دیتے ہوئے فوجی افسر کرنل مائیکل رینڈرینی رینا کو عبوری سربراہِ مملکت کے طور پر کام کرنے کی دعوت دی ہے۔ عدالتی بیان کے مطابق کرنل رینڈرینی رینا کو 60 دن کے اندر نئے صدارتی انتخابات کرانے کی ہدایت کی گئی ہے، عدالت نے آئین کے آرٹیکل 53 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جب بھی صدر کا عہدہ خالی قرار دیا جائے تو 30 سے 60 دن کے اندر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور ہائیکورٹ نے گورنر خیبرپختونخوا کو آج شام 4 بجے تک نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لینے کا حکم دے دیا، عدالت نے قرار دیا ہے کہ اگر گورنر نے حلف نہیں لیا تو پھر اسپیکر کو ہدایت ہے کہ حلف لے۔ پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی حلف برداری کے لیے دائر درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنادیا۔ عدالت عالیہ نے گورنر خیبرپختونخوا کو آج شام 4 بجے تک نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لینے کا حکم دے دیا، عدالت نے قرار دیا ہے کہ اگر گورنر خیبرپختونخوا نے حلف نہیں لیا تو پھر اسپیکر کو ہدایت ہے کہ وہ حلف...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔تھانہ صادق آباد میں درج 26 نومبر ڈی چوک احتجاج کیس کے سلسلے میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ واضح رہے کہ تھانہ صادق آباد احتجاج کیس میں گزشتہ روز علیمہ خان پر فرد جرم عاید ہونا تھی، تاہم علیمہ خان عدالت میں پیش نہیں ہوئیں، جس پر عدالت نے حاضری معافی کی درخواست مسترد کردی اور وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے علیمہ خان کو گرفتار کرکے آج( بدھ) 15 اکتوبر کو عدالت میں پیش کرنے کا...
فوٹو: اسکرین گریب سندھ ہائی کورٹ نے کراچی چڑیا گھر میں موجود ریچھ رانو کو ایئر کارگو کے ذریعے دو روز میں اسلام آباد وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔سماعت کے دوران بلدیہ عظمیٰ کراچی نے ریچھ کی منتقلی پر اعتراض کیا جسے عدالت نے برہمی کے ساتھ مسترد کر دیا۔سندھ ہائی کورٹ میں کراچی چڑیا گھر میں موجود ریچھ رانو کے لیے ناکافی انتظامات سے متعلق جوڈ ایلن پریرا کی درخواست پرسماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل جبران ناصر ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ رانو کو 7 برس سے ایک جگہ قید رکھا ہوا ہے، اس کے سر میں کیڑے پڑ چکے ہیں جس پر عدالت نے سوال کیا کہ زو میں رانو کا...
کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت (CAS) کے ایک فیصلے نے دنیا بھر میں ہلچل مچا دی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطین پر جاری اسرائیلی جارحیت کے اثرات اب کھیلوں کی دنیا تک پھیل گئے ہیں۔ انڈونیشیا نے غزہ جارحیت پر احتجاج کرتے ہوئے اپنے ملک میں ہونے والی ورلڈ جمناسٹکس چیمپئن شپ میں شرکت سے اسرائیلی کھلاڑیوں کو روک دیا تھا۔ انڈونیشیا نے واضح اعلان کیا کہ وہ فلسطینی عوام پر اسرائیلی مظالم کو نظر انداز کرتے ہوئے کسی طور اسرائیلی کھلاڑیوں کو خوش آمدید نہیں کہہ سکتے۔ انڈونیشی حکومت کا مؤقف ہے کہ کھیلوں کے نام پر ایسے ملک کو پلیٹ فارم نہیں دیا جا سکتا جو انسانیت سوز اقدامات میں ملوث ہو۔ انڈونیشیا نے جب اسرائیلی کھلاڑیوں کو ویزے جاری نہیں کئے...
پشاور ہائیکورٹ کا گورنر خیبرپختونخوا کو نومنتخب وزیراعلی سے حلف لینے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 14 October, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )ہائی کورٹ نے گورنر خیبرپختونخوا کو کل شام چار بجے تک نومنتخب وزیراعلی سے حلف لینے کا حکم جاری کردیا اور کہا ہے کہ اگر گورنر دستیاب نہ ہوں تو اسپیکر حلف لیں۔ نئے وزیراعلی کی حلف برداری سے متعلق پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران گورنر خیبر پخونخوا فیصل کریم کنڈی کی جانب سے دلائل کے لیے نامزد کیے گئے عامر جاوید ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ گورنر نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت جہاز بھیج دے، میں آج واپس آ جاں گا۔ چیف جسٹس نے...
پشاور ہائیکورٹ نے گورنر خیبرپختونخوا کو کل شام 4 بجے تک نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لینے کا حکم دے دیا، عدالت نے قرار دیا ہے کہ اگر گورنر نے حلف نہیں لیا تو پھر اسپیکر کو ہدایت ہے کہ حلف لیں۔ پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی حلف برداری کے لیے دائر درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنادیا۔ عدالت عالیہ نے گورنر خیبرپختونخوا کو کل شام 4 بجے تک نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لینے کا حکم دے دیا، عدالت نے قرار دیا ہے کہ اگر گورنر خیبرپختونخوا نے حلف نہیں لیا تو پھر اسپیکر کو ہدایت ہے کہ وہ حلف لیں۔ اس سے پہلے نو...
پشاور(نیوز ڈیسک)ہائی کورٹ نے پختونخوا کے نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے سے متعلق درخواست پر اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا۔ سماعت کے دوران گورنر خیبر پخونخوا فیصل کریم کنڈی کی جانب سے دلائل کے لیے نامزد کیے گئے عامر جاوید ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ گورنر نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت جہاز بھیج دے، میں آج واپس آ جاؤں گا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ایڈوکیٹ جنرل صاحب جہاز کا بندوست کریں پھر، جس پر ایڈووکیٹ جنرل شاہ فیصل اتمانخیل نے جواب دیا کہ اب تو وزیراعلیٰ نہیں ہیں، کس کو جہاز کا بندوبست کرنے کا کہیں؟۔ دورانِ سماعت سلمان اکرم راجا نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ علی امین گنڈاپور نے اسمبلی فلور پر...
راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت نے بشریٰ بی بی کے خلاف 29 مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ 26 نومبر احتجاج کیسز کے حوالے سے کیس کی سماعت میں عدالت نے بشریٰ بی بی کی 29 مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں 4 نومبر تک توسیع کردی۔ دوران سماعت وکلا مصروفیت کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہو سکے جب کہ پولیس بھی ریکارڈ نہیں لائی۔ جج امجد علی شاہ نے حکم دیا کہ آئندہ تاریخ پر تمام 29 مقدمات کا ریکارڈ پیش کیا جائے۔ عدالت نے فریقین وکلا کو بھی آئندہ تاریخ پر حتمی دلائل پیش کرنے کی ہدایت کی جب کہ پولیس کو جیل میں بشریٰ بی بی سے تفتیش بھی مکمل کرنے کا...
KP میں بحران، نیا وزیراعلیٰ منتخب، گورنر کا حلف لینے سے گریز، PTI کا عدالت سے رجوع، اپوزیشن آج چیلنج کرے گی
پشاور (نیوزڈیسک ) خیبر پختو نخوا میں نیا سیاسی بحران‘ تحریک انصاف کے نامزد امیدوار سہیل آفریدی 90 ووٹ لیکر نئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا منتخب‘اپوزیشن ارکان کا ایوان سے احتجاجا واک آئوٹ‘ گورنر خیبرپختونخوا نے حلف لینے سے گریز کردیا۔ فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ کا پیر کو ہونے والا انتخاب غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب تک علی امین کا استعفیٰ منظور نہیں ہوتا، وزیراعلیٰ کا انتخاب غیر آئینی تصور ہوگا جبکہ اپوزیشن لیڈر نے سہیل آفریدی کے انتخاب کو آج عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔ دوسری جانب پشاور ہائی کورٹ میں نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی حلف برداری کیلئے درخواست جمع کرادی گئی‘ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے درخواست...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ (آن لائن)بلوچستان ہائی کورٹ نے سینیٹر ایمل ولی خان کے انتخاب کو درست قرار دے دیا۔جسٹس کامران ملاخیل کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔شہری محمد علی کنرانی کی جانب سے سینیٹر ایمل ولی خان کے انتخاب کو چیلنج کیا گیا تھا۔عدالت نے قرار دیا کہ سینیٹ انتخابات کے تمام آئینی و قانونی تقاضے پورے کیے گئے۔عدالت نے شارٹ آرڈر جاری کرتے ہوئے درخواست کو خارج کر دیا، تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائیگا۔سینیٹر ایمل ولی خان کی جانب سے کیس کی پیروی سنگین خان ایڈووکیٹ، اولس یار خان ایڈووکیٹ اور دیگر ملگری وکیلان نے کی۔سماعت کے موقع پر صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی، جنرل سیکرٹری مابت کاکا اور دیگر اراکین بھی...
کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ نے ایک اہم اور تاریخی فیصلے میں قرار دیا ہے کہ انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 1997ء (ATA) کے تحت سزا یافتہ قیدی کسی بھی قسم کی خصوصی یا عام معافی کے قانونی حق دار نہیں، دفعہ 21-ایف کے تحت دہشتگردی کے مجرموں کے لیے معافی یا سزا میں کمی کی کوئی گنجائش موجود نہیں اور اس شق میں کسی قسم کی تشریح یا نرمی نہیں جاسکتی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس محمد کامران خان ملاخیل اور جسٹس نجم الدین مینگل پر مشتمل دو رکنی بینچ نے 2023ء اور 2024ء میں دائر متفرق آئینی درخواستوں پر مشترکہ فیصلہ سناتے ہوئے تمام پٹیشنز خارج کر دیں۔ فیصلے کے مطابق درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا تھا کہ انہیں...
ملاقات میں خیبر پختونخوا کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اتفاق ہوا کہ خیبر پختونخوا صوبائی اسمبلی میں آج وزیراعلی ( لیڈر آف دی ہاؤس) کا انتخاب ایک غیر آئینی عمل تھا جسے قبول نہیں کیا جاسکتا۔ اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون لیگ اور جے یو آئی نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا انتخاب غیرآئینی قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کردیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومتی وفد امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچا اور ملاقات کی۔ وفد میں احسن اقبال، انجنئیر امیر مقام، اعظم نذیر تارڑ شامل تھے جب کہ جے یو آئی کی جانب سے مولانا لطف الرحمان، علامہ راشد محمود سومرو، ایم پی اے سجاد خان اور...
اسلام آباد: ن لیگ اور جے یو آئی نے وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا کا انتخاب غیرآئینی قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومتی وفد امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچا اور ملاقات کی۔ وفد میں احسن اقبال، انجنئیر امیر مقام، اعظم نذیر تارڑ شامل تھے جب کہ جے یو آئی کی جانب سے مولانا لطف الرحمان، علامہ راشد محمود سومرو، ایم پی اے سجاد خان اور مخدوم آفتاب شاہ شریک ہوئے۔ ملاقات میں خیبرپختونخوا کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اتفاق ہوا کہ خیبرپختونخوا صوبائی اسمبلی میں آج وزیراعلی ( لیڈر آف دی ہاؤس) کا انتخاب ایک غیر آئینی عمل تھا جسے قبول نہیں کیا...
پاکستان مسلم لیگ ن اور جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخابی عمل کو مسترد کردیا۔ سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے مسلم لیگ ن کے وفد نے ملاقات کی، جس میں وفاقی وزیر احسن اقبال، انجنیئیر امیر مقام، اعظم نذیر تارڑ شامل تھے۔ اسلام آباد: حکومتی وفد کی امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ آمد مسلم لیگ نون کے رہنماوں کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ملاقات میں وفاقی وزیر احسن اقبال، انجنئیر امیر مقام، عظم نذیر تارڈ شریک ملاقات میں مولانا لطف الرحمان، علامہ راشد محمود سومرو، ایم پی اے سجاد… pic.twitter.com/T5EcACRT4X — Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan (@juipakofficial) October 13, 2025 ملاقات میں جے یو آئی کی جانب سے مولانا لطف...
پولیس نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی اور عدالت کو بتایا کہ ملزمان پر توڑ پھوڑ اور پولیس اہلکاروں ہر حملے کا الزام ہے۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے سماعت کی۔ ملزمان میں امتیاز احمد، عامر عباس، ناصر خان، مجاہد عباس اور سمیع اللہ سمیت چار مقدمات کے سو سے زائد دیگر کارکنان شامل تھے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور پولیس پر حملہ اور پُرتشدد احتجاج کرنے پر تحریک لبیک پاکستان کے کارکنان کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے سو سے زائد ملزمان کا 11 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ پولیس نے مختلف تھانوں سے ٹی ایل پی 100 سے زائد گرفتار کارکنان کو انسداد دہشتگردی عدالت...
کوئٹہ(نیوز ڈیسک) بلوچستان ہائی کورٹ نے قرار دیا ہے کہ انسدادِ دہشت گردی ایکٹ (اے ٹی اے) 1997 کے تحت سزا یافتہ قیدی کسی بھی قسم کی عام یا خصوصی معافی یا رعایت کے قانونی طور پر حقدار نہیں ہیں۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق عدالت عالیہ نے قرار دیا کہ انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 21-ایف واضح طور پر دہشت گردوں کو کسی بھی قسم کی معافی یا سزا میں کمی کے حق سے خارج کرتی ہے، اس حوالے سے کسی تشریح یا نرمی کی کوئی گنجائش نہیں۔ جسٹس محمد کامران خان ملاخیل اور جسٹس نجم الدین منگل پر مشتمل دو رکنی بینچ نے 2023 اور 2024 میں دائر کی گئی متعدد آئینی درخواستوں پر...
برطانیہ میں ایک دل دہلا دینے والے واقعے میں عدالت نے ایک ایسا فیصلہ دیا جس نے سب کو حیران کر دیا۔کتے کے حملے میں ہلاک ہونے والے 3 سالہ بچے کے والدین کو واقعے کےتین سال بعد جیل بھیج دیا گیا۔ یہ افسوسناک واقعہ15 مئی 2022 کو’’روچڈیل‘‘ کے ایک فارم ہاؤس میں پیش آیا۔ تین سالہ ڈینیئل ٹوِگ فارم میں موجود ایک خطرناک نسل کے کتے ’’کین کورسو‘‘ کے حملے کا نشانہ بن گیا، جو اُسے ایک باڑے میں جا کر کاٹنے لگا۔ بچے کے سر اور گردن پر شدید زخم آئے، اسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔ تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ حملہ آور کتا ’’سِڈ اُن‘‘11 کتوں میں شامل تھا جن کی...
انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج منظرعلی گل نے سماعت کی۔ تحریک لبیک کارکنان کیخلاف تھانہ نواں کوٹ میں مقدمہ درج ہوا۔ ملزمان کو پُرتشدد احتجاج اور پولیس پر حملہ کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ لاہور پولیس نے موقف اختیار کیا کہ ملزماں نے پولیس پر فائرنگ کی اور ڈنڈوں سے حملہ بھی کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پُرتشدد احتجاج اور پولیس پر حملہ کیس میں تحریک لبیک کے گرفتار کارکنان کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے تحریک لبیک 110 کارکنان کا 12 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دے دیا۔ پولیس نے 110 گرفتار کارکنان کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے ملزمان کا 12 دن کا جسمانی...
ضلعی عدالت نے پی ٹی آئی کی سوشل ایکٹوسٹ فلک جاوید کو دو مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے ) کی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت کی۔ این سی سی آئی اے نے ملزمہ کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت میں پیش کیا، نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی نے فلک جاوید پر دو مقدمات درج کرائے ہوئے ہیں۔ پی ٹی آئی ایکٹویسٹ فلک جاوید پر ریاست مخالف ٹویٹ اور (ن) لیگ کی صوبائی وزیر سے متعلق نازیبا مواد اپ لوڈ کرنے کے الزامات ہیں۔
فائل فوٹو وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کہا ہے کہ بھتہ خوری کا معاملہ انتہائی سنجیدہ ہے، کسی کو بھی شہریوں یا تاجروں کو تنگ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔کراچی میں پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ بھتا خوری میں ملوث 4 ملزمان مقابلے میں مارے گئے، جبکہ 3 کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے، یہ اہم معاملہ تھا اس لیا آج کی پریس کانفرنس میں شریک ہوا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ کراچی میں کاروبار پھلے پھولے، ہمارا بزنس کمیونیٹی سے ہمیشہ تعاون رہا ہے، تاجروں سے مل کر ان کے مسائل حل کرتے ہیں، کچھ تاجروں کو بھتہ نہ دینے پر دھمکیاں آئی ہیں، تاجروں کی شکایات کے...
ویب ڈیسک:لاہور کی مقامی عدالت نے پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کوجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹونےدرخواست پر سماعت کی،ملزمہ کودو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت پیش کیاگیا،تفتیشی نےعدالت کوبتایا ملزمہ تفتیش میں تعاون نہیں کررہی جس سے تفتیش مکمل نہیں ہے۔ ملزمہ کےوکیل نےجسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی اورجوڈیشل کرنے کی استدعا کی۔ وینزویلا کی ماریہ کورینہ نے امن کانوبل انعام جیت لیا عدالت نےاستدعا منظورکرلی اورملزمہ کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا،زمان پارک کےباہرجلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں پولیس نےملزمہ سےجیل میں تفتیش کے لئےلاہورکی انسداد دہشت گردی عدالت سے اجازت مانگی۔ اے ٹی سی کےجج منظرعلی گل نےاستدعامنظورکرلی اورفلک جاوید...
لاہور: ضلعی عدالت نے پی ٹی آئی کی سوشل ایکٹوسٹ فلک جاوید کو دو مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے ) کی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت کی۔ این سی سی آئی اے نے ملزمہ کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت میں پیش کیا، نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی نے فلک جاوید پر دو مقدمات درج کرائے ہوئے ہیں۔ پی ٹی آئی ایکٹویسٹ فلک جاوید پر ریاست مخالف ٹویٹ اور (ن) لیگ کی صوبائی وزیر سے متعلق نازیبا مواد اپ لوڈ کرنے کے الزامات ہیں۔
---فائل فوٹو توشہ خانہ کیس ٹو میں بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان نے اہلیہ بشریٰ بی بی کو ملنے والے بلغاری جیولری سیٹ سے متعلق اپنا 342 کا بیان ریکارڈ کروا دیا ہے۔راولپنڈی میں واقع اڈیالہ جیل کی خصوصی عدالت میں بانیٔ پی ٹی آئی اور اِن کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس حتمی مراحل میں داخل ہوچکا ہے۔خصوصی عدالت نے انتیس انتیس سوالات پر مشتمل دفعہ 342 کا سوالنامہ بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو دیا تھا۔بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے گزشتہ روز 342 کا بیان عدالت میں جمع کروایا۔بانیٔ پی ٹی آئی نے اپنے 342 کے بیان میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ 2018ء میں توشہ...
کراچی: معاشی مشکلات کے شکار این ای ڈی یونیورسٹی کے ایک طالبعلم نے فیس کی عدم ادائیگی کے باعث داخلہ منسوخی کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا۔ درخواست گزار کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ طالبعلم کے والد گزشتہ برس کینسر کے باعث انتقال کر گئے تھے، وہی خاندان کے واحد کفیل تھے۔ والد کے علاج کے بھاری اخراجات کے باعث طالبعلم شدید مالی مشکلات کا شکار رہا۔ وکیل نے بتایا کہ طالبعلم چار سمسٹرز کی فیس بروقت ادا کر چکا ہے تاہم حالیہ فیس جمع نہ ہونے پر یونیورسٹی نے اسے کلاسز لینے سے روک دیا اور بعد ازاں داخلہ منسوخ کر دیا۔ درخواست گزار نے انسانی بنیادوں پر تعلیم جاری رکھنے...
توشہ خانہ ٹو کیس میں بشریٰ بی بی کی جانب سے عدالت میں جمع کرایا گیا 342 کا بیان بھی سامنے آگیا۔ تفصیلات کے مطابق بیان میں کہا گیا ہے کہ بلغاری جیولری سیٹ رولز کے مطابق ادائیگی کرکے اپنے پاس رکھا۔ انعام اللہ شاہ کو صہیب عباسی سے کم قیمت لگانے کا کبھی نہیں کہا۔ انعام اللہ شاہ پہلے پی ٹی آئی سیکریٹریٹ پھر وزیراعظم ہاؤس میں بھی ملازم تھا۔ انعام اللہ شاہ کو دو جگہوں سے تنخواہیں لینے پر برطرف کیا۔ فرض کریں انعام اللہ نے مجھے قیمت کم لگانے پر 3 ارب 20 کروڑ کا فائدہ دیا۔ فرض کریں مئی 2021 میں اگر مجھے فائدہ دیا۔ پھرجولائی 2021 میں صرف 70 ہزار زائد تنخواہ لینے پر برطرف...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور میں پولیس نے امیر بالاج ٹیپو قتل کیس کے مرکزی ملزم خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ کو دبئی سے گرفتار کرکے پاکستان منتقل کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق ملزم کو دبئی کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے اس سے پاکستان واپسی سے متعلق سوال کیا۔ طیفی بٹ نے عدالت میں مقدمات کا سامنا کرنے پر آمادگی ظاہر کی، جس کے بعد عدالت نے اسے پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا۔پولیس حکام کے مطابق طیفی بٹ کو لاہور منتقل کر دیا گیا ہے اور اسے امیر بالاج ٹیپو کے قتل کا مرکزی کردار قرار دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ فروری 2024 میں لاہور میں شادی کی ایک تقریب کے دوران ٹیپو ٹرکاں والا کے...
اسلام آباد: توشہ خانہ ٹو کیس کے سلسلے میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے عدالت میں دیے گئے بیانات سامنے آ گئے۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے اپنے دفاع میں عدالت میں دیے گئے 342 کے بیان میں کہا گیا ہے کہ کیا 2018 میں توشہ خانہ پالیسی کے مطابق تحفے سے متعلق صرف رپورٹ نہ کرنے پر ایکشن لیا جاسکتا ؟۔ توشہ خانہ تحائف 7 سے 10 مئی 2021 کے درمیان وصول کیے، اس پر نیب کیس بنا ۔ بیان کے مطابق ایف آئی اے کے دائرہ اختیار کے حوالے سے توشہ خانہ رولز مکمل خاموش ہیں۔ اسی بنیاد چوتھے جعلی توشہ خانہ کیس میں مجھے اور میری بیوی کو بری کرنا...
اسلام آباد ہائی کورٹ میں روٹی، نان کی قیمتوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے ضلعی انتظامیہ کو نانبائیوں کو ہراساں کرنے سے روک دیا تفصیلات کے مطابق سماعت میں صدر نان بائی ایسوسی ایشن سجاد عباسی و دیگر عدالت میں پیش ہوئے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے اسٹیٹ کونسل ملک عبدالرحمٰن پیش ہوئے۔ سجاد عباسی کا عدالت میں کہنا تھا کہ عدالتی حکم کے باوجود تندور سیل اور جرمانے عائد کیے جارہے ہیں۔ اسٹیٹ کونسل نے مؤقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی نانبائیوں سے ملاقاتیں ہوچکی ہیں جس پر سجاد عباسی نے کہا کہ انتظامیہ نے نانبائیوں سے کوئی میٹنگ نہیں کی۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے ضلعی انتظامیہ پر برہمی کا اظہار کیا اور عدالتی حکم...
اسلام آباد (10 اکتوبر 2025): اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضلعی انتظامیہ کو نان بائیوں کو ہراساں کرنے سے روک دیا۔ اسلام آباد میں روٹی اور نان کی قیمتوں سے متعلق کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے کی، اس موقع پر صدر نان بائی ایسوسی ایشن سجاد عباسی و دیگر جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اسٹیٹ کونسل ملک عبدالرحمٰن پیش ہوئے۔ صدر نان بائی ایسوسی ایشن سجاد عباسی نے کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود تندور سیل اور جرمانے عائد کیے جا رہے ہیں جبکہ اسٹیٹ کونسل نے مؤقف اختیار کیا کہ ضلعی انتظامیہ کی نان بائیوں سے ملاقاتیں ہو چکی ہیں۔ سجاد عباسی نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ...
مرکزی گواہ انعام اللہ شاہ قابل اعتماد نہیں،وہ جہانگیر ترین کا آلہ کار تھا؛عمران خان کا توشہ خانہ ٹو کیس میں عدالت میں جمع کرایا بیان سامنے آ گیا
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کا 342 کا اہم بیان سامنے آگیا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی نےکی جانب سےجمع کرائے گئے عدالتی جواب میں کہا گیا کہ بلغاری جیولری سیٹ قواعد کےمطابق ادائیگی کرکے اپنے پاس رکھا،انعام اللہ شاہ کو کبھی نہیں کہا کہ صہیب عباسی سے کم قیمت لگوائے، انعام اللہ شاہ پی ٹی آئی سیکریٹریٹ اور وزیراعظم ہاؤس میں بھی ملازم تھا،اسے 2 جگہوں سے تنخواہیں لینے کی وجہ سے برطرف کیا۔ عمران خان نےکہا فرض کریں کہ انعام اللہ نےمجھے کم قیمت لگوا کر 3 ارب 20 کروڑ کا فائدہ دیا،تو 2 ماہ بعد اسے صرف 70 ہزار زائد...
توشہ خانہ ٹو کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے عدالت میں جمع سیکشن 342 کے بیانات منظر عام پر آ گئے ہیں۔ دونوں نے اپنے تحریری جوابات میں نیب، ایف آئی اے اور پراسیکیوشن کے الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔ بلغاری جیولری سیٹ رولز کے مطابق حاصل کیا، بانی پی ٹی آئی کا مؤقف بیان میں کہا گیا کہ بلغاری جیولری سیٹ (نیکلس اور ایئر رنگز) باقاعدہ طور پر قواعد کے مطابق قیمت ادا کر کے اپنے پاس رکھا گیا۔ بانی پی ٹی آئی نے مؤقف اپنایا کہ انعام اللہ شاہ کو صہیب عباسی سے کم قیمت لگانے کا کبھی نہیں کہا۔...
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا پاکستان مخالف من گھڑت بیانیہ لندن کے کورٹ میں پِٹ گیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی ہر ریاست مخالف سازش کو بین الاقوامی عدالتوں اور فورمز پر شکست ہوئی ہے۔ عطا تارڑ نے کہا کہ آج کا لندن کی عدالت کا فیصلہ درحقیقت پاکستان کے حق میں آیا ہے۔ پاکستان کے دشمنوں اور اُس کے آلہ کاروں کا ہر میدان میں شکست مقدر ہے۔ پی ٹی آئی کا پاکستان مخالف من گھڑت بیانیہ لندن کے کورٹ میں پِٹ گیا ہے۔ پی ٹی آئی کی ہر ریاست مخالف سازش کو بین الاقوامی عدالتوں...
برطانوی عدالت نے عادل راجہ کو بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کو 50 ہزار پاؤنڈ ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق عادل راجہ کوہرجانے اورعدالتی اخراجات کی مد میں13کروڑروپے دیناہوں گے۔ لندن ہائیکورٹ کے جج نے فیصلے میں کہا کہ عادل راجہ نے بریگیڈیئر(ر)راشد نصیرکوبدنام کیا،جھوٹے الزامات لگائے۔ عدالت نے عادل راجہ کو بریگیڈیئر(ر)راشدنصیرکو50ہزارپاؤنڈ ہرجانہ اداکرنے کاحکم دیا۔اس کے علاوہ عادل راجہ کو بریگیڈیئر(ر)راشد نصیر کوعدالتی اخراجات کےتقریباً3لاکھ پاؤنڈ بھی دینے کاحکم دیا گیا ہے۔ عدالت کی جا نب سے عادل راجہ کواپنے تمام میڈیاپلیٹ فارم پر راشد نصیر کےکیس جیتنےکی خبربھی دینےکاحکم دیا گیا ہے۔