ملک ریاض اور بیٹا علی ریاض ملک اشتہاری قرار
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
اسلام آباد:۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے بحریہ ٹاﺅن کی رقم کو مبینہ طور پر منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک منتقل کرنے کے کیسز میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے ملک ریاض اور ان کے بیٹے علی ریاض ملک کو اشتہاری قرار دے دیا۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصر من اللہ بلوچ نے کیسز کی سماعت کے دوران یہ حکم جاری کیا۔ عدالت نے ملک ریاض اور دیگر اشتہاری ملزمان کے شناختی کارڈز اور موبائل سمز بلاک کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔
عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ ملزمان عدالت کے بار بار طلب کرنے کے باوجود پیش نہیں ہوئے، جس کے باعث انہیں اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ یہ مقدمات بحریہ ٹاﺅن کی جانب سے مبینہ طور پر رقوم کو غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک منتقل کرنے سے متعلق ہیں۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
کراچی، سوشل میڈیا پر کامنٹس پر چھریاں چل گئیں، باپ بیٹا زخمی
کراچی:(نیوزڈیسک) کیماڑی میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں سوشل میڈیا ایپ پر کامنٹس کرنے پر دو پڑوسیوں کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے نتیجے میں باپ اور بیٹا زخمی ہوگئے جبکہ تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
جیکسن کے علاقے کیماڑی سکندر آباد میں پڑوسیوں کے درمیان جھگڑے میں امین اللہ اور ان کے والد سعید شریف چھریوں کے وار سے زخمی ہوگئے جنہیں سول اسپتال منتقل کیا گیا ۔
پولیس کے مطابق جھگڑے کے دوران چھری کے وار کرکے باپ اور بیٹے کو زخمی کرنے والے تین ملزمان جنید، امجد باسط اور عبید کو گرفتار کرکے خون آلود چھری برآمد کرلی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ابتدائی جانچ میں معلوم ہوا ہے کہ پڑوسیوں کے درمیان جھگڑا سوشل میڈیا ایپلیکیشن کی پوسٹ پر کامنٹس کرنے کی وجہ سے پیش آیا تھا تاہم واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔