2025-11-04@19:18:51 GMT
تلاش کی گنتی: 1111
«انتخابی دھاندلی کی»:
(نئی خبر)
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارت کے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے یکطرفہ فیصلے کو عالمی سطح پرشدید تنقید کا سامنا ہے،معروف عالمی جریدے نے مودی سرکار کے اس اقدام کو علاقائی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ قرار دیاہے۔نجی ٹی وی سما کے مطابق فنانشل ٹائمز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی سے پاکستان اور بھارت میں آبی تناو بڑھنے کا خدشہ ہے۔ پانی کی سکیورٹی پر کشیدگی میں اضافہ متوقع ہے۔ سندھ طاس معاہدے کے طویل المدتی استحکام کو خطرہ لاحق ہو گیا۔ معاہدے کی معطلی کے دونوں ممالک پر منفی اثرات پڑ سکتے ہیں۔رپورٹ میں کہا کہ بھارت کو یکطرفہ اقدامات پر نظرثانی کرنی چاہئے،ماحولیاتی خطرات بڑھ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 29 اپریل 2025ء) پیر 28 اپریل کو ڈی ڈبلیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں انہوں نے پاکستان پر موسمیاتی دباؤ اور بھارت کے ساتھ واٹر ٹریٹی کے تنازعے پر تشویش کا اظہار کیا۔ بلاول بھٹو نے بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے کے اعلان پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے کہا، ''یہ تاثر کیسا ہے کہ ایک ایسا ملک جو ہم سے سات گنا بڑا ہے، ایک جوہری ہتھیاروں سے لیس ملک جس کے ساتھ ہم پہلے ہی ماضی میں جنگیں لڑ چکے ہیں، ملین لوگوں کی لائف لائن کاٹنے کی دھمکی دے رہا ہے؟‘‘ انہوں نے بتایا کہ پاکستان پہلے ہی 'موسمیاتی دباؤ‘ کا...
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اہم اجلاس میں پہلگام واقعے پر پاکستان کے خلاف بھارتی الزامات اور جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اگر دشمن نے جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تو پوری قوم دفاع وطن کے لیے تیار ہے۔ وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے شفاف تحقیقات کی پیشکش کے باوجود بھارت کا اشتعال انگیز رویہ قابل افسوس ہے، بلوچستان کے عوام اپنی فوج اور حکومت کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں، ہر پاکستانی مادرِ وطن کے دفاع میں پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: نوشکی: تیل سے بھرے ٹرک میں آگ لگنے سے دھماکا، متعدد افراد جھلس گئے کابینہ...
کینیڈا کے انتخابات میں 2 پاکستانی نژاد خواتین رکن پارلیمان منتخب WhatsAppFacebookTwitter 0 29 April, 2025 سب نیوز کینیڈا کے انتخابات میں 2 پاکستانی نژاد خواتین رکن پارلیمان منتخب ہوگئیں۔پاکستانی نژاد اقراء خالد چوتھی بار کینیڈین پارلیمنٹ کی رکن منتخب ہوئیں، انہوں نے حریف امیدوار پر 5 ہزار سے زائد ووٹوں کی برتری حاصل کی جب کہ ووٹوں کی گنتی سے لیڈ بڑھنے کا بھی امکان ہے۔رکن پارلیمان منتخب ہونے پر جذباتی منظر بھی سامنا آیا اور وہ فرطِ جذبات میں والد سے لپٹ گئیں۔ادھر پاکستانی نژاد خاتون سلمیٰ زاہد نے 21 ہزار ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔...
خیبرپختونخوا اسمبلی میں بھارت کی آبی جارحیت کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔ یہ بھی پڑھیں تین چار دن اہم، جنگ کے لیے 100 فیصد تیار ہیں: وزیر دفاع خواجہ آصف پاکستان پیپلزپارٹی کے ایم پی اے احمد کریم کنڈی نے قرارداد پیش کی، جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کیا۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ پہلگام واقعہ کو جواز بناکر ہندوستان جو جارحانہ اقدمات کررہا ہے اس کی مذمت کرتے ہیں۔ قرارداد کے مطابق یہ ایوان کسی بھی بھارتی جارحیت کی صورت میں افواج پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحوں پر حملے کے واقعے کے بعد بھارت نے پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدہ...
پارلیمان کے ایوان بالا (سینیٹ) میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ بھارت کی پانی کی دھمکی کو سیاسی بیان کے طور پر نہیں لے سکتے۔سینیٹ اجلاس سے خطاب میں شبلی فراز نے کہا کہ پاکستان اندرونی اور بیرونی مسائل کا شکار ہے، وطن عزیز کے دفاع کےلیے ہم ایک ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کو توڑنے کی ہر کوشش کی ہے، نئی دہلی تو اسلام آباد کے خلاف بیانیہ بناتا رہتا ہے۔اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ بھارت نے پارلیمنٹ سے بل منظور کروا کر کشمیر پر قبضہ کرلیا، پانی کی دھمکی کو سیاسی بیان کے طور پر نہیں لے سکتے۔اُن کا کہنا تھا کہ یہ اقدام جنگ ہے، ہمارا دشمن ہم پر جان...
سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے کہا ہے کہ بھارت کو بھرپور جواب دینے کیلیے ایک شخص کو میڈیا پر پانچ منٹ تقریر کی اجازت دی جائے تو مینار پاکستان پر ایک کروڑ پاکستانی جمع ہوں گے۔ پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر شبلی فراز نے سینٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ وقت ہے کہ حکومت کو تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کر کے اختلافات کو ختم کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا اور ان کا سوشل میڈیا مسلسل پاکستان کیخلاف ماحول بناتے رہتے ہیں، اس بار انہوں نے معیشت اور فیڈریشن کی مشکلات پر سوچا ہوگا تاہم ہم متحد ہوکر جواب دیں گے۔ شبلی فراز نے کہا کہ اس وقت مختلف قومیتیں اپنے اپنے...
عالمی بینک سے بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پرکوئی بات نہیں ہوئی، وزیر خزانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عالمی بینک سے بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے حوالے سیکوئی بات نہیں ہوئی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عالمی بینک سے مذاکرات میں ہمارا فوکس کنٹری پارٹنرشپ فریم پر تھا، ہوسکتا ہے ان کا کوئی شعبہ اس کو دیکھ رہا ہو۔اس سوال پر کہ کیا پاک بھارت کشیدگی سے پاکستان کی معیشت پر منفی اثرات کا خدشہ نظر آرہا ہے؟ وزیر خزانہ نے جواب دیا کہ جیو پالیٹیکس اور...
ڈپٹی وزیراعظم، وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا عالمی ذمہ داریوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے برطانوی ہم منصب ڈیوڈ لیمی سے ٹیلیفونک گفتگو کی، اس دوران انہوں نے خطے کی تازہ صورتحال اور بھارتی الزامات سے متعلق برطانوی ہم منصب کو آگاہی دی۔وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کا بےبنیاد پراپیگنڈا اور یکطرفہ اقدامات خطے کے امن کےلیے خطرہ ہیں، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا عالمی ذمہ داریوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے قومی مفادات کے تحفظ اور خطے میں امن و استحکام کےلیے پُرعزم ہے۔اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ پاکستان کسی بھی آزادانہ اور شفاف تحقیقات میں حصہ...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مودی نے جو جال بچھایا تھا خود اس میں پھنس گیا، اگر بھارت سچا ہے تو پہلگام واقعے کی بین الاقوامی برادری کو تحقیقات کرنے دے، ہم سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر ورلڈ بینک سے رابطہ کریں گے۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے بھارت کو پیشکش کی ہے کہ پہلگام واقعے کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں، آنے والے دنوں میں یہ ڈرامہ بے نقاب ہو جائےگا۔ یہ بھی پڑھیں پہلگام واقعے کا پاکستان پر الزام: بھارت کے اندر سے مودی سرکار کے خلاف آوازیں اٹھنے لگیں خواجہ آصف نے کہاکہ بھارت عالمی سطح پر دہشتگردی میں ملوث ہے، کچھ عرصہ قبل کینیڈا میں سکھ رہنما...
بھارت نے بھی اسرائیل کی روش اختیار کرلی، مقبوضہ کشمیر میں مکانات گرانا شروع کردیے WhatsAppFacebookTwitter 0 27 April, 2025 سب نیوز سرینگر(سب نیوز) بھارتی حکومت نے اسرائیل کی روش پر چلتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر میں آزادی پسند کشمیریوں کے مکانات گرانا شروع کردیے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج گزشتہ چند روز کے دوران مقبوضہ جموں و کشمیر میں کم از کم 11 مکانات کو دھماکا خیز مواد سے تباہ کرچکی ہے۔ناقدین کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج، اسرائیلی فوج کی حکمت عملی کی نقل کرتے ہوئے کشمیریوں کے گھروں کو مسمار کر رہے ہیں تاکہ انہیں بے گھر کیا جا سکے اور بھارتی قبضے کے خلاف مزاحمت کرنے والے عوام کا حوصلہ توڑا جا سکے۔کشمیر...
پاک بحریہ کی اینٹی ایکسس/ ایریا ڈینائل حکمت عملی، بھارتی ائیر کرافٹ کرئیر پسپا کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاک بحریہ نے اینٹی ایکسس/ ایریا ڈینائل حکمت عملی، بھارتی ائیر کرافٹ کرئیر پسپا کردیا۔تازہ سیٹلائٹ تصاویر کے مطابق، بھارتی طیارہ بردار جہاز آئی این ایس وکرانت اچانک بھارتی بندرگاہ کاروار پہنچ گیا۔ آئی این ایس وکرانت محض چند روز ہی کھلے سمندر میں موجود رہا۔بھارتی بحریہ کے مطابق آئی این ایس وکرانت کو پاکستان بھارت حالیہ کشیدگی کے پیش نظر بحیرہ عرب میں تعینات کیا گیا تھا۔ آئی این ایس وکرانت 25 اپریل کو اچانک کاروار نیول بیس واپس پہنچ گیا، بھارتی حکومت نے 23 اپریل کو آئی این ایس...
پاک بحریہ کی سمندر میں موجودگی اور مسلسل پٹرولنگ کے باعث بھارتی بحریہ نے طیارہ بردار جہاز واپس بلانے کا فیصلہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاک بحریہ نے اینٹی ایکسس یا ایریا ڈینائل حکمت عملی نے بھارتی ائیر کرافٹ کیرئیر کو پسپا کر دیا۔ تازہ سیٹلائٹ تصاویر کے مطابق بھارتی طیارہ بردار جہاز آئی این ایس وکرانت اچانک بھارتی بندرگاہ کاروار پہنچ گیا۔ آئی این ایس وکرانت محض چند روز ہی کھلے سمندر میں موجود رہا۔ بھارتی بحریہ کے مطابق آئی این ایس وکرانت کو پاکستان بھارت حالیہ کشیدگی کے پیش نظر بحیرہ عرب میں تعینات کیا گیا تھا۔ آئی این ایس وکرانت 25 اپریل کو اچانک کاروار نیول بیس واپس پہنچ گیا، بھارتی حکومت نے 23 اپریل کو آئی این ایس وکرانت کو شمالی...
پاک بحریہ نے اینٹی ایکسس/ ایریا ڈینائل حکمت عملی، بھارتی ائیر کرافٹ کرئیر پسپا کردیا۔ تازہ سیٹلائٹ تصاویر کے مطابق بھارتی طیارہ بردار جہاز آئی این ایس وکرانت اچانک بھارتی بندرگاہ کاروار پہنچ گیا۔ آئی این ایس وکرانت محض چند روز ہی کھلے سمندر میں موجود رہا۔ بھارتی بحریہ کے مطابق آئی این ایس وکرانت کو پاکستان بھارت حالیہ کشیدگی کے پیش نظر بحیرہ عرب میں تعینات کیا گیا تھا۔ پاک بحریہ کی سمندر میں موجودگی اور مسلسل پیٹرولنگ کے باعث بھارتی بحریہ نے طیارہ بردار جہاز واپس بلانے کا فیصلہ کیا۔ تازہ ترین سیٹلائٹ انٹیلی جنس 26 اپریل 2025 کو لی گئی تصاویر کے مطابق، آئی این ایس وکرانت کاروار بندرگاہ پر دوبارہ لنگر انداز ہوچکا ہے۔ 23 اپریل...
پاکستان کی طرف سے اپنی فضائی حدود بھارتی ایئرلائنز کے لیے بند کرنے کے فیصلے کے بعد انڈیا کے لیے پروازوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران سفر کی طوالت کا شکارپروازیں 2 سے 10 گھنٹے تاخیر کا بھی شکاررہیں، پروازوں کےاضافی فیول، ایئرپورٹ پارکنگ چارجز، ہوٹل اخراجات کی مد میں بھی لاکھوں کے اضافی اخراجات برداشت کرنے پڑھ رہے ہیں۔ فضائی حدود کی بندش سے متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہورہی ہیں اور کئی پروازیں منسوخ ہوگئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئرلائنز کو یومیہ کروڑوں کا نقصان ایوی ایشن ذرائع کے مطابق نئی دلی سے امرتسر کی 33 پروازیں 2 سے 9 گھنٹے تک تاخیر کا...
پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری تازہ کشیدگی کے اثرات برطانیہ میں بھی پہنچ گئے، بھارتی شہریوں کے پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر احتجاج کے خلاف پاکستان اور آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والی کمیونٹی نے بھرپور احتجاج کرتے ہوئے یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔ اس مظاہرہ کے خلاف برطانیہ میں پاکستان اور آزاد کشمیر سے متعلق کمیونٹی نے کاؤنٹر مظاہرے کا اہتمام کیا، پاکستانیوں اور برطانوی کشمیری کمیونٹی نے ملی نغموں اور قومی ترانوں کی گونج سے بھرپور ملی یگانگت اور یکجہتی کا مظاہرے سے جواب دیا۔ پاکستانی اور کشمیری مظاہرین جو لندن، لوٹن اور بعض دیگر جگہوں سے لندن پہنچے تھے، انہوں نے ہائی کمیشن کے باہر جمع ہوکر بھارت کی آبی جارحیت، کشمیری عوام پر مظالم...
ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے خاتون کی ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے آریان کی میت اور اہلخانہ کی واپسی کے اخراجات اٹھانے کا اعلان کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بھارت میں زیر علاج وفات پاجانے والے بچے آریان کی والدہ کی اپیل کا نوٹس لیتے ہوئے بھارتی ہسپتال کے تمام اخراجات حکومت بلوچستان کی جانب سے ادا کرنے کا اعلان کر دیا۔ ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے بتایا کہ لواحقین کی پاکستان واپسی کے لئے حکومت بلوچستان نے وزارت خارجہ سے رابطہ کیا ہے۔ بھارت سے آریان کی ڈیڈ باڈی اور لواحقین کی واپسی کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام...
ذرائع کا کہنا ہے کہ تھنک ٹینک ہنگامی بنیادوں پر معاہدے کی معطلی پر اپنی رائے کابینہ کو دے گا، وزیر اعظم ماہرین کی رائے پر مزید حکمت عملی کا فیصلہ کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ انڈس واٹر کمیشن نے بھارت کی طرف سے معاہدے کی معطلی کا جائزہ لینا شروع کر دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کا جائزہ لینے کے لیے وزارت خارجہ، وزارت آبی وسائل اور انڈس کمیشن کے ماہرین پر مشتمل تھنک ٹینک تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تھنک ٹینک ہنگامی بنیادوں پر معاہدے کی معطلی پر اپنی رائے کابینہ کو دے گا، وزیر اعظم ماہرین کی رائے پر مزید حکمت عملی...
کراچی: پاکستان کی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایئر لائنز کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہونے لگا ہے۔ ایئر انڈیا، اسپائس جیٹ، انڈیگو ایئر سمیت دیگر ایئر لائنز کی پروازوں کے فلائٹ ٹائم میں دو سے چار گھنٹے دورانیہ بڑھ گیا۔ ایئر انڈیا کی نئی دلی ممبئی سے نیو یارک، لندن اور استنبول جانے والی پروازوں کو ڈائیورٹ کرنا پڑا جبکہ متعدد پروازوں کو ری فیولنگ کے ویانا سمیت دیگر ملکوں میں لینڈنگ کروائی گئی۔ نئی دلی سے امریکا کے روٹ کے لیے بھارتی ایئر لائنز لاہور سے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوتی تھی لیکن اب 4 گھنٹے لمبا روٹ لے کر بحیرہ عرب سے جانا پڑ رہا ہے۔ گزشتہ رات، ایئر انڈیا اور...
وزیر اعلیٰ کرناٹکا نے پہلگام حملے کو بھارتی سکیورٹی ناکامی قرار دیدیا، پاکستان کیخلاف جنگ کی بھی مخالفت
بھارتی ریاست کرناٹکا کے وزیراعلیٰ سدارامیا نے بھی مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں ہونے والے حملے کو بھارت کی سکیورٹی ناکامی قرار دے دیا۔ چند روز قبل مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں ہونے والے حملے میں 26 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوئے، بھارت نے روایتی ہٹ دھرمی اور تعصب کا مظاہرہ کرتے ہوئے بغیر کسی تحقیق کے الزام پاکستان پر تھوپ دیا۔ تاہم ہندو انتہا پسند مودی سرکار کی جانب سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں بھارت کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت کانگریس نے حکومتی مؤقف کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے الٹا مودی سرکار سے سوالات پوچھے کہ بتایا جائے کہ سکیورٹی کیوں ناکام ہوئی؟ وزیر داخلہ امیت شاہ کب استعفیٰ...
دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 اپریل ۔2025 )بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ نے تمام وزرائے اعلیٰ کو ہدایت کی ہے کہ کوئی پاکستانی طے شدہ ڈیڈ لائن کے بعد انڈیا میں نہ رہے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق وزیر داخلہ امت شاہ نے تمام ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کو فون پر ہدایات دی ہیں کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ مقررہ ڈیڈلائن کے بعد کوئی بھی پاکستانی انڈیا میں نہ رہے.(جاری ہے) یاد رہے کہ انڈیا نے جمعرات کو اعلان کیا تھا کہ 27 اپریل سے تمام پاکستانی شہریوں کو جاری کیے گئے ویزے منسوخ کر دیے جائیں گے اور پاکستان میں مقیم انڈین شہریوں کو جلد از جلد وطن واپس آنے کے احکامات دیے گئے...
انڈس واٹر کمیشن نے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کا جائزہ لینا شروع کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 26 April, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )انڈس واٹر کمیشن نے بھارت کی طرف سے معاہدے کی معطلی کا جائزہ لینا شروع کر دیا۔ذرائع کے مطابق بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کا جائزہ لینے کے لیے وزارت خارجہ، وزارت آبی وسائل اور انڈس کمیشن کے ماہرین پر مشتمل تھنک ٹینک تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تھنک ٹینک ہنگامی بنیادوں پر معاہدیکی معطلی پر اپنی رائیکابینہ کو دیگا ، وزیراعظم ماہرین کی رائے پر مزید حکمت عملی کا فیصلہ کریں گے۔ذرائع انڈس واٹر کمیشن کا بتانا ہے کہ پاکستانی کی قانونی، آئینی...
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے واضح کیا کہ وطن عزیز پاکستان کی سالمیت، عزت اور وقار ہمیں ہر چیز سے بڑھ کر عزیز ہے، اور ہم پاک وطن کے چپے چپے کی حفاظت کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے پاکستان کے خلاف جنگی عزائم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ وطن عزیز پاکستان کی سالمیت، عزت اور وقار ہمیں ہر چیز سے بڑھ کر عزیز ہے، اور ہم پاک وطن کے چپے چپے کی حفاظت کریں گے۔ جامعۃ المصطفیٰ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جیکب آباد میں...
—فائل فوٹو انڈس واٹر کمیشن نے بھارت کی طرف سے معاہدے کی معطلی کا جائزہ لینا شروع کر دیا۔ذرائع کے مطابق وزارتِ خارجہ، وزارتِ آبی وسائل اور انڈس کمیشن ماہرین پر مشتمل تھنک ٹینک تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تھنک ٹینک ہنگامی بنیادوں پر معاہدےکی معطلی پر اپنی رائے کابینہ کو دے گا، وزیرِ اعظم ماہرین کی رائے پر مزید حکمت عملی کا فیصلہ کریں گے۔ امن ہماری خواہش ہے لیکن اسے کمزوری نہ سمجھا جائے: وزیرِ اعظم شہباز شریفوزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ امن ہماری خواہش ہے، لیکن اسے کمزوری نہ سمجھا جائے، ہمارے ہمسایہ ملک بھارت کی طرف سے بغیر ثبوت پاکستان پر الزام تراشی کی گئی۔ ذرائع انڈس واٹرکمیشن کا کہنا ہے کہ...
قرارداد میں شعیب صدیقی کی جانب سے کہا گیا کہ سندھ طاس معاہدے کو بھارت کی جانب سے یکطرفہ ختم کرنا عالمی اصولوں کیخلاف ہے، جبکہ دریاوں کا پانی پاکستان کی لائف لائن ہے، جس پر پابندی اعلان جنگ کے مترادف ہے۔ قرارداد کے متن کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے اعلامیے میں حکومتی پالیسی واضح کر دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ استحکام پاکستان پارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی شعیب صدیقی نے بھارتی سازش کیخلاف اور پاکستان کی امن پسندانہ کوششوں کے حق میں قرارداد پنجاب اسمبلی میں پیش کر دی۔ قرارداد میں پہلگام حملے کو پاکستان سے منسوب کرنے اور خطے کے امن کو سبوتاژ کرنے کی بھرپور مذمت کی گئی ہے۔ قرارداد میں شعیب صدیقی کی جانب...
حسن علی : بھارتی فالس فلیگ آپریشن کیخلاف آئی پی پی نے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی۔ تفصیلات کے مطابق ایم پی اے شعیب صدیقی نے پاکستان کی امن پسندانہ کوششوں کےحق میں قرارداد پیش کی،قرارداد میں پہلگام حملے کوپاکستان سے منسوب کرنے کی بھر پور مذمت کی گئی۔ قرارداد کے جاری کردہ متن کے مطابق سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ ختم کرنا عالمی اصولوں کیخلاف ہے،دریاؤں کا پانی پاکستان کی لائف لائن ،پابندی اعلان جنگ کے مترادف ہے،قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے اعلامیے نے حکومتی پالیسی واضح کر دی ،ایوان بھارت کی امن پسندی کیخلاف پروپیگنڈا مہم کی شدید مذمت کرتا ہے۔ گلیڈئیٹرز vs کے کے؛ روسو حسن علی کا تیسرا شکار بن گئے
حریت رہنما کا کہنا ہے کہ ہزاروں کی تعداد میں کشمیری نوجوانوں، سیاسی کارکنوں کو اندھا دھند گرفتاریوں اور جھوٹے مقدمات کے اندراج یا ماورائے عدالت قتل سے پہلگام حملے کی تحقیقات میں کوئی مدد نہیں ملے گی۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے سینئر رہنما اور جموں و کشمیر پیپلز فریڈم لیگ کے چیئرمین محمد فاروق رحمانی نے بھارت میں زیر تعلیم کشمیری نوجوانوں اور کشمیری تاجروں کی زندگیوں کو لاحق خطرات اور انہیں درپیش شدید مشکلات پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محمد فاروق رحمانی نے اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں پہلگام حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا کہ مقبوضہ علاقے میں ہزاروں کی تعداد میں...
نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی فضائی حدود کی بندش کے باعث بھارتی ایئرلائنز کو پروازوں کے رخ موڑنا پڑگئے، بھارتی نائب صدر کی خصوصی پرواز کو دلی سے اٹلی جاتے ہوئے تاخیر ہوئی اور ڈیڑھ گھنٹہ طویل فاصلہ اختیار کرنا پڑا۔ ٹورنٹو، نیو یارک، لندن، ڈنمارک اور دمام سے دلی کی پروازیں دو گھنٹے جبکہ برمنگھم، سان فرانسسکو، فرینکفرٹ اور پیرس سے دلی کی پروازیں 2 گھنٹے طویل ہوگئیں۔ایمسٹرڈیم اور آذربائیجان کے دارالحکومت باکو سے دلی کی پروازیں بھی دو گھنٹے طویل ہوگئیں، طویل دورانیے کی بین الاقوامی پروازوں کو کئی دیگر ملکوں کے ایئرپورٹس پر اتارنا پڑا۔شارجہ امرتسر پرواز کو احمدآباد اور ٹورنٹو دلی کی پرواز کو ڈنمارک میں اتارا گیا، ابوظبی میں اتاری گئی پیرس اور لندن کی...
بھارتی فوج “فیک انکاونٹرز” کی اسپیشلسٹ نکلی، مقبوضہ کشمیر میں دو بے گناہوں کو شہید کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 April, 2025 سب نیوز سری نگر(سب نیوز )بھارتی فوج “فیک انکاونٹرز” کی اسپیشلسٹ نکلی، مقبوضہ کشمیر اڑی سیکٹر میں بھارتی فوج نے دو بے گناہوں کو دن دیہاڑے شہید کردیا۔ذرائع کے مطابق 24 اپریل 2025 کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے اڑی سیکٹر میں 2 بے گناہ نہتے شہریوں کو دن دیہاڑے بھارتی فوج نے شہید کر دیا۔ شہید ہونے والے افراد میں محمد فاروق اور محمد دین شامل تھے دونوں افراد کو بھارتی فوج نے جعلی انکاونٹر کے دوران شہید کیا۔ بھارتی فوج کے جھوٹے انکانٹرز کی حقیقت عالمی سطح پر عیاں ہو چکی، پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے...
بھارتی فوج "فیک انکاؤنٹرز" کی اسپیشلسٹ نکلی، مقبوضہ کشمیر اڑی سیکٹر میں بھارتی فوج نے دو بے گناہوں کو دن دیہاڑے شہید کردیا۔ ذرائع کے مطابق 24 اپریل 2025ء کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے اڑی سیکٹر میں 2 بے گناہ نہتے شہریوں کو دن دیہاڑے بھارتی فوج نے شہید کر دیا۔ شہید ہونے والے افراد میں محمد فاروق اور محمد دین شامل تھے دونوں افراد کو بھارتی فوج نے جعلی انکاؤنٹر کے دوران شہید کیا۔ بھارتی فوج کے جھوٹے انکاؤنٹرز کی حقیقت عالمی سطح پر عیاں ہو چکی، پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد مودی سرکار جعلی انکاؤنٹرز کے نام پر معصوم کشمیریوں کا قتل عام کر رہی ہے۔ بھارتی انٹیلی جنس ایجنسیز زیر حراست معصوم کشمیریوں اور پاکستانیوں...
پہلگام حملے بھارت کی اپنی سازش قرار دیے جانے پر بھارتی صوبے آسام کے ایم ایل اے (رکن اسمبلی) امین الاسلام کو گرفتار کرلیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: پہلگام حملہ بھارتی سازش، مودی سرکار جنگ کا بہانہ ڈھونڈ رہی ہے، مشعال ملک بھارتی میڈیا کے مطابق آسام پولیس نے امین الاسلام کے تبصرے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اپنے طور پر (سو موٹو) مقدمہ درج کیا۔ متعلقہ پولیس نے کہا ہے کہ ’ایم ایل اے امین الاسلام کے عوام میں گمراہ کن اور اکسانے والے بیان کی بنیاد پر جو ویڈیو وائرل ہوئی اس سے ایک منفی صورتحال پیدا کرنے کا امکان تھا اس لیے ان کے خلاف مقدمہ دج کرکے انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔...
نئی دہلی/اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی معطلی سے متعلق پاکستان کو تحریری طور پر آگا ہ کردیا۔ بھارتی وزارتِ آبی وسائل کی سیکرٹری دیباشری مکھرجی نے پاکستانی ہم منصب سید علی مرتضیٰ کو ایک باضابطہ خط لکھ کر آگاہ کیا کہ بھارت نے فوری طور پر سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ خط کے متن کے مطابق معاہدے کے نفاذ کے بعد خطے میں آبادیاتی تبدیلیوں، صاف توانائی کی ترقی کی ضروریات اور پانی کی تقسیم سے متعلق بنیادی تبدیلیوں کی وجہ سے معاہدے کا ازسرِ نو جائزہ لینا ضروری ہو گیا تھا۔خط میں الزام لگا یا گیا کہ پاکستان کی جانب سے مسلسل سرحد پار دہشت گردی کی...
— فائل فوٹو پہلگام واقعے پر پاک بھارت کشیدگی کے باعث بچوں کے علاج کے لیے بھارت جانے والی حیدرآباد کی فیملی مشکلات کا شکار ہو گئی۔بچوں کے والد نے ’جیو نیوز‘ سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بچے دہلی کے اسپتال میں داخل ہیں اور اس ہفتے بچوں کی سرجری متوقع تھی۔اُنہوں نے بتایا کہ 7 اور 9 سال کی عمر کے دونوں بچے پیدائشی طور پر دل کے عارضے میں مبتلا ہیں۔ پہلگام حملہ: پاکستانیوں کو 48 گھنٹوں میں بھارت چھوڑنے کا الٹی میٹم، کیا سیما حیدر بھی پاکستان واپس آ جائیں گی؟2 روز قبل جموں و کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے حملے کے بعد بھارت نے کئی سفارتی قدم اٹھائے ہیں۔...
قائد حزب اختلاف شبلی فراز نے سینیٹ میں پہلگام واقعے کے بعد کی صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ متفقہ قرارداد کو منظور کرنا ہمارا فرض تھا اور موجودہ حالات میں پوری قوم کو یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ ہمارے قائد نے واضح طور پر کہا کہ میری جان سے زیادہ وطن عزیز اہم ہے۔ شبلی فراز نے کا کہنا تھا کہ بھارت نے ہمیشہ پاکستان سے دشمنی کی ہے، بھارتی وزیر اعظم آر ایس ایس کے انتہا پسند نظریے پر کاربند ہے، اور بھارت میں مسلمانوں اور کشمیریوں پر مظالم ڈھائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے پہلگام حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے پاکستان کے ساتھ جوڑنے کی بھارتی کوششوں کو مسترد کر دیا اور کہا...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج ملکی سلامتی اور دفاع کیلئے تیار ہیں۔ شفقت علی خان کا کہنا ہے کہ بھارتی اقدامات نے دو قومی نظریے پر مہر ثابت کر دی۔ پاکستان کی فضائی حدود بھارتی پروازوں کیلئے بند کر دی گئی ہے، ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نےکہا کہ بھارت نے یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہد کو معطل کیا، بھارت کے رویے سے علاقائی امن واستحکام کو نقصان کا اندیشہ ہے۔ واہگہ بارڈر پر ہر قسم کی آمدورفت بند کر دی گئی، سارک اسکیم کے تحت بھارتیوں کے تمام ویزے معطل کر دیے، سکھ یاتری ویزہ معطل سے مستثنیٰ ہیں۔ شفقت علی خان نے...
بھارت کی جانب سے 1960 کے سندھ طاس معاہدے کو ‘فوری طور پر معطل’ کرنے کا اعلان جنوبی ایشیا کی سیاست میں ایک سنگین موڑ اور بین الاقوامی قانون کے مسلمہ اصولوں سے انحراف کا مظہر ہے۔ 24 اپریل 2025 کو بھارت کی وزارت جل شکتی کی جانب سے پاکستان کو بھیجے گئے خط میں آبادی میں ہونے والی تبدیلیوں، صاف توانائی کی ضروریات اور سرحد پار دہشتگردی جیسے عوامل کا حوالہ دے کر اس فیصلے کو جواز بخشنے کی کوشش کی گئی۔ لیکن قانونی نقطۂ نظر سے دیکھا جائے تو یہ اقدام ایک ایسے معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے کی کوشش ہے جو نہ صرف 2 ممالک کے درمیان دہائیوں سے جاری تعاون کی علامت ہے بلکہ...
لاہور: ہائیکورٹ نے الیکشن میں دھاندلی کے مرتکب ریٹرننگ آفیسر کے فرائض انجام دینے والے سول جج کو نوکری سے برطرف کرنے کا فیصلہ درست قرار دیدیا ۔ جسٹس ساجد محمود سیٹھی پر مشتمل 3 رکنی بینچ نے تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ اصل نتائج کو جاری کرنے کے ایک ماہ بعد نتائج کو تبدیل کیا گیا۔ مختلف پولنگ اسٹیشنز پر جیتنے والے امیدوار کے ووٹوں کو کم کیا گیا۔ فیصلے میں لکھا گیا کہ جیتنے والے امیدوار کے ووٹوں کو ہارنے والے امیدواروں میں تقسیم کر دیا گیا اور ایک گواہ کے مطابق انکوائری شروع ہونے پر سول جج نے شکایت کنندہ سے خدا کے نام پر معافی مانگی۔...
پاکستانی فضائی حدود کی بندش کے باعث بھارتی ایئر لائنز کو پروازوں کے رخ موڑنا پڑگئے ہیں، بھارت جانے والی طویل دورانیے کی پروازوں کی دیگر ملکوں میں لینڈنگ ہورہی ہیں۔ بھارتی طیاروں کے لیے پاکستان کی فضائی حدود شام 6 بجے بند کی گئی جس کے بعد شارجہ سے امرتسر کے لیے پرواز کا رخ تربت میں داخلے سے قبل موڑدیا گیا۔ بھارتی ایئر لائن کے طیارے کی خلیج عمان سے گزر کر اضافی فیول کے لیے احمد آباد میں لینڈنگ ہوئی، اسی طرح ٹورنٹو سے بھارتی ایئر لائن کی پرواز اے آئی 190 نے ری فیولنگ کے لیے کوپن ہیگن میں لینڈنگ کی۔ پیرس سے دلی کی بھارتی ایئر لائن کی پرواز کی ری فیولنگ کے لیے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے پہلگام میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا اجلاس چیئرمین فتح اللہ خان کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس کے آغاز پر چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ اور بھابھی کے انتقال پر فاتحہ خوانی اور دعا کی گئی۔ کمیٹی نے بھارت کی جانب سے پاکستان پر لگائے گئے الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد اور اشتعال انگیز قرار دیا۔ قومی ویمن ٹیم کی سابق...
سرینگر(اوصاف نیوز)بھارتی فوجی مودی کو سر عام کوسنے لگے، سوشل میڈیا پر بھارتی فوجی نے نریندر مودی کی دھلائی کر دی ۔ یہ ہے بھارتی فوجیوں کی اصل حالت ، چلا چلا کر مودی کو فوجیوں کی حالت زار پر توجہ نا دینے پر گالیاں دے رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر بھارتی فوجی کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اُس نے اپنے ہی ملک کے وزیراعظم نریندرمودی کو خوب برا بھلا کہا۔ ویڈیو میں وہ انصاف کا تقاضہ کررہا ہے کہ اس کو انصاف فراہم کیا جائے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے بھارتی فوج کے ساتھ ایک اور فوجی بیٹھا ہوا ہے جبکہ کچھ آس پاس موجود ہیں۔ بھارتی فوج نے کہا پاکستان گئے تھے وہ چائے پیتے آپ...
احمد منصور: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا اجلاس, پہلگام واقعہ کے حوالے بھارت کے پاکستان پر الزامات بے بنیاد قرار,پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں نے بھارتی بیانیہ مسترد کر دیا. قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی دفاع میں تمام سیاسی جماعتوں کی نمائندگی، تحریک انصاف بھی شریک ہوئی،قومی اسمبلی کی دفاعی کمیٹی نے بھارت کے یکطرفہ اقدامات پر شدید ردعمل کا اظہار کیا۔کمیٹی نے کہا پاکستان دہشتگردی کا شکار رہا، عالمی برادری الزامات کا نوٹس لے، کمیٹی نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر تشویش ظاہر کی۔ پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی واہگہ و اٹاری بارڈر کی بندش اور سفارتی عملے کی واپسی کو کشیدگی میں اضافہ قرار...
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی : فوٹو فائل بھارتی حکومت نے سندھ طاس معاہدے کی معطلی سے پاکستان کو باضابطہ آگاہ کر دیا، بھارتی سیکریٹری آبی وسائل نے پاکستانی ہم منصب کو خط کے ذریعے آگاہ کیا۔ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ بھارتی حکومت نے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اطلاق فوری طور پر ہوگا۔دوسری جانب پاکستان نے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا بھارتی اعلان مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے پانی کے بہاؤ کو روکنے کی کوشش جنگ سمجھی جائے گی، پوری قومی قوت سے جواب دیا جائے گا۔پاکستان اور بھارت کے درمیان دریاؤں کی تقسیم کا سندھ طاس معاہدہ کیا...
بھارتی جارحیت پر خیبرپختونخوا حکومت وفاق کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی بھارتی حکومت کے جارحانہ رویے کی شدید الفاظ میں مذمت
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 31 واں اجلاس ہوا جس میں پہلگام واقعے کے بعد بھارتی حکومت کے جارحانہ رویے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بھارتی حکومت کا یہ رویہ افسوسناک اور ناقابل برداشت ہے اور مودی سرکار ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت اس واقعے کو پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔علی امین گنڈاپور نے اپنے دوٹوک موقف میں کہا کہ خیبر پختونخوا اور پورا پاکستان بھارت کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے ہر طرح سے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ بھارتی حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا...
سندھ طاس معاہدے پر بھارت کے یکطرفہ اقدامات اور شملہ معاہدے کی معطلی: قانونی نقطہ نظر WhatsAppFacebookTwitter 0 24 April, 2025 سب نیوز تحریر۔۔حافظ احسان احمد کھوکھر،ایڈووکیٹ سپریم کورٹ اور ممتاز ماہرِ آئینی و بین الاقوامی قانونبھارت کی مسلسل پاکستان دشمنی اور دو طرفہ و بین الاقوامی وعدوں کی خلاف ورزیوں کے پیش نظر، سندھ طاس معاہدے اور شملہ معاہدے کی معطلی جیسے حالیہ اقدامات کا قانونی جائزہ لینا نہایت ضروری ہے۔ یہ دونوں معاہدے پاک بھارت تعلقات کی بنیاد سمجھے جاتے ہیں، اور بین الاقوامی قانون کے تحت پاکستان کا موقف اصولی، مضبوط اور قابلِ دفاع ہے۔سندھ طاس معاہدہ، جو 1960 میں بھارت اور پاکستان کے درمیان عالمی بینک کی ضمانت کے ساتھ طے پایا تھا، ایک بین...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق سیکرٹری واٹر کمیشن شیراز میمن نے واضح کیا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو معطل نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اس معاہدے میں معطلی کی کوئی شق موجود نہیں ہے اور اگر کوئی مسئلہ پیدا ہوتا ہے تو معاہدے پر دوبارہ مذاکرات ہو سکتے ہیں۔شیراز میمن نے نجی ٹی وی آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اس معاہدے میں اپنی مرضی کی تبدیلیاں چاہتا ہے اور ممکن ہے وہ پاکستان پر دباو¿ ڈالنے کی کوشش کر رہا ہو۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ بھارت پہلے ہی تین دریا اپنے قبضے میں لے چکا ہے۔انہوں نے زور دیا کہ سندھ طاس معاہدہ ایک بین الاقوامی معاہدہ ہے اور...
سندھ طاس معاہدے کی معطلی،بھارت خطے کو جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے، شرجیل میمن WhatsAppFacebookTwitter 0 24 April, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز)سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی سے بھارت خطے کو جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے۔وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کے اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے اس فیصلے کو کھلی جارحیت اور جنوبی ایشیا میں امن کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی اقدام اشتعال انگیز، غیر ذمہ دارانہ اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ یہ عمل نہ صرف امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی دانستہ...
وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور — فائل فوٹو وزیرِاعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ بھارتی حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔علی امین گنڈاپور کی زیرِ صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں اُنہوں نے پہلگام واقعے کے بعد بھارتی حکومت کے رویے کی مذمت کی۔اُنہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے کے تناظر میں بھارتی حکومت کا جارحانہ رویہ ناقابلِ برداشت ہے، ہم بھارت کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہر طرح سے تیار ہیں۔ بھارت کو جواب، پاکستان میں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاریوزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔ وزیرِاعلیٰ خیبر پختون خوا نے کہا...
---فائل فوٹو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی اعلانِ جنگ ہے۔عمر ایوب نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ معیشت ختم ہو چکی، قومی ہم آہنگی چاہیے جو نہیں رہی کیونکہ ایک لیڈر جیل میں ہے، نیشنل میڈیا کے گلے پر ڈیجیٹل پاکستان بل اور پیکا کے ذریعے چھری چلا دی گئی ہے۔اس سے قبل سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنا بھارت کی آبی دہشت گردی ہے۔ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ بھارت یک طرفہ معاہدہ معطل نہیں کر سکتا، کشمیر میں ظلم و ستم کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ انڈیا اور پاکستان...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 24 اپریل 2025ء) جنوبی ایشیا کے جوہری طاقت رکھنے والے دو حریف بھارت اور پاکستان کے درمیان پچھلے پچہتر سال کے دوران کئی جنگیں ہو چکی ہیں اور دونوں کے درمیان بیشتر اوقات تعلقات کشیدہ رہے ہیں، تاہم پانی کے ایک اہم وسیلے سے متعلق چھ دہائیوں سے زیادہ عرصے قبل کیا گیا سندھ طاس آبی معاہدہ پر اس کا کوئی اثر نہیں پڑا۔ لیکن، بھارت کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے اہم سیاحتی مقام پہلگام میں گزشتہ منگل کو ہونے والے دہشت گردانہ حملے، جس میں 26 سیاح ہلاک ہوئے، نے اس معاہدے کو بھی متاثر کردیا۔ بھارت نے اپنی طرف سے اس معاہدے کو معطل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔...
صوبہ خیبر پختونخوا (کے پی) کی کابینہ کے اجلاس میں پہلگام واقعے کے بعد بھارتی حکومت کے رویے کی شدید مذمت کی گئی ہے، ارکان نے بھارت کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پشاور میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت نے اس واقعے کی آڑ میں جارحیت کی کوشش کی تو بھاری قیمت چکانی پڑے گی، ملکی سالمیت کے لیے ہم سب متحد ہیں، قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بھارتی حکومت کا جارحانہ رویہ ہمیشہ سے خطے کے امن کے لیے خطرہ رہا...
شرجیل میمن— فائل فوٹو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی کھلی جارحیت اور خطے میں امن کے لیے سنگین خطرہ ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا اقدام اشتعال انگیز، غیر ذمے دارانہ اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ معاہدے کی معطلی خطے میں امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی دانستہ کوشش ہے، بھارت اصل مظالم اور ناانصافیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے پہلے بھی فالس فلیگ آپریشنز کا سہارا لیتا آیا ہے۔ پاکستانی جواب آج، شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس بلالیا، ترکی بہ ترکی جواب دینگے، اسحاق...
بھارت نے بدھ کو یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل کردیا جو بلاشبہ بھارت کی جارحیت اور انتہا پسندی کی نشاندہی کرتا ہے مگر یہاں یہ بات قابل غور ہے کہ بھارت یکطرفہ طور پر یہ معاہدہ معطل یا منسوخ نہیں کرسکتا۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل اور پاکستان کے ساتھ سرحد بند کردی سندھ طاس معاہدہ (انڈس واٹر ٹریٹی) بین الاقوامی سطح پر پالیسی اور ضمانت یافتہ معاہدہ ہے اگر بھارت یکطرفہ طور پر معاہدے کو معطل یا منسوخ کرتا ہے تو پھر ان تمام معاہدوں پر بھی سوالات اٹھائے جائیں گے جو دیگر ممالک کے ساتھ کیے گئے ہیں۔ یہاں یہ بھی یاد رہے کہ سندھ طاس معاہدے کا ضامن عالمی بینک بھی ہے۔...
بھارتی سینما کی لیجنڈری اداکارہ ممتاز نے حال ہی میں پاکستانی نجی ٹی وی کے آن ایئر ڈرامہ ’ڈائن‘ کے مرکزی اداکاروں احسن خان اور مہوش حیات کی اداکاری کی بھرپور تعریف کی ہے۔ ماضی کی مقبول اداکارہ ممتاز نے اس ڈرامے کے ہدایتکار کو بھی خوب سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’میں نے کئی دوسرے پاکستانی ڈرامے بھی دیکھے ہیں، لیکن یہ خاص طور پر مجھے بہت پسند آیا۔ اس کی عکس بندی، کیمرہ ورک، اور احسن، مہوش حیات کی اداکاری، سب کچھ بہترین ہے۔‘ https://www.facebook.com/PakistaniCinema/videos/1239577941054885/?rdid=n4MyVuRiHpUo229w&share_url=https%3A%2F%2Fwww.facebook.com%2Fshare%2Fv%2F18kXi7DUbj%2F ڈرامہ ڈائن ایک سنسنی خیز کہانی پر مبنی ڈرامہ ہے جس کی کاسٹ میں مہوش حیات، احسن خان، حرا مانی، عثمان پیرزادہ، اور زینب قریشی شامل ہیں۔ بھارتی اداکارہ ممتاز کی یہ تعریف پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری...
ذرائع کے مطابق ضلع کے علاقے لال پورہ لاریڈورہ کے رہائشی عبداللہ شاہ بخاری کی 1کنال اور 10مرلہ اراضی اور تکیہ یوسف شاہ میں غلام رسول چوپان کی 13مرلہ اراضی ضبط کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پولیس نے نئی دہلی کے مسلط کردہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے حکم پر عمل کرتے ہوئے ضلع بارہمولہ میں مزید دو کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط کر لی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ضلع کے علاقے لال پورہ لاریڈورہ کے رہائشی عبداللہ شاہ بخاری کی 1کنال اور 10مرلہ اراضی اور تکیہ یوسف شاہ میں غلام رسول چوپان کی 13مرلہ اراضی ضبط کی گئی ہے۔ ان جائیدادوں کو غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے...
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے واضح اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان ویمن ٹیم انڈیا نہیں جائے گی، جب معاہدہ ہوچکا ہے تو پھر معاہدہ ہی چلے گا، نیوٹرل وینیو کا فیصلہ بھارت کو کرنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محسن نقوی کا کہناتھا کہ جب ٹیم ایک ٹیم کی طرح کھیلے اسے طرح کے نتائج آئیں گے، ہر ٹیم کے لیے یہی ہے کہ وہ ایک ہو کر کھیلیں تو ایسے ہی نتائج آئیں گے، ویمن کرکٹرز کو بھی انعام ضرور ملے گا یہ ان کا حق ہے، بھارت میزبان ہے وہ فیصلہ کرے گا کہ کہاں کھلانا ہے ، ویمن ٹیم میں چھوٹی چھوٹی تبدیلیاں ہوتی رہیں توپھر ایک ٹریک پر آئے۔ چیئرمین پی سی...
ِاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2025ء)اسلام آبادہائیکورٹ نے این اے 18 ہری پور الیکشن دھاندلی کیس کے خلاف عمر ایوب کی درخواست پر تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی جانب سے 6 صفحات پر مشتمل یہ فیصلہ جاری کیا گیا۔عدالت نے قرار دیا ہے کہ عمر ایوب کی درخواست اس عدالت کے سامنے قابل سماعت نہیں۔ عدالت نے واضح کیا کہ وہ کیس کے میرٹ پر کوئی فائنڈنگ نہیں دے رہی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو حکم دیا ہے کہ وہ عمر ایوب کے خلاف درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کرے اور فریقین کو سن کر کارروائی کو آگے بڑھائے۔عدالت نے جولائی 2024 سے جاری حکم امتناع کو...
—فائل فوٹو پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے انتخابات میں دھاندلی کے خلاف درخواست میں اضافی دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کرا دیں۔تحریکِ انصاف کی جمع کرائی گئی اضافی دستاویزات میں اخباری تراشے شامل ہیں۔ عام انتخابات میں دھاندلی سے متعلق 3 درخواستیں عدم پیروی پر خارجسپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے 8 فروری 2024ء کے انتخابات میں دھاندلی سے متعلق 3 درخواستیں عدم پیروی پر خارج کر دیں۔ اضافی دستاویزات میں سپریم کورٹ کا اکتوبر 2016ء کا فیصلہ بھی شامل کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف نے اضافی دستاویزات جمع کرانے کی استدعا کی تھی۔
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 اپریل ۔2025 )اسلام آباد ہائیکورٹ نے این اے 18 ہری پور الیکشن دھاندلی کیس کے خلاف عمر ایوب کی درخواست پر تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی جانب سے 6 صفحات پر مشتمل یہ فیصلہ جاری کیا گیا. عدالت نے قرار دیا ہے کہ عمر ایوب کی درخواست اس عدالت کے سامنے قابل سماعت نہیں عدالت نے واضح کیا کہ وہ کیس کے میرٹ پر کوئی فائنڈنگ نہیں دے رہی اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو حکم دیا ہے کہ وہ عمر ایوب کے خلاف درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کرے اور فریقین کو سن کر کارروائی کو آگے بڑھائے.(جاری ہے) عدالت نے جولائی...
---فائل فوٹو راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی جانب سے دائر کی گئی درخواستِ ضمانت پر سماعت ہوئی۔عمر ایوب اپنے وکیل بابر اعوان کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔عمر ایوب کی درخواست پر دلائل کے لیے بابر اعوان نے عدالت سے مزید مہلت مانگ لی۔ این اے 18 ہری پور الیکشن دھاندلی کیس: عمر ایوب کی درخواست پر حکمنامہ جاریاسلام آباد ہائی کورٹ نے این اے 18 ہری پور الیکشن دھاندلی کیس سے متعلق عمر ایوب کی درخواست پرحکمنامہ جاری کر دیا۔ عدالت نے 24 اپریل تک عمر ایوب کی درخواستِ ضمانت کی سماعت ملتوی کر دی۔سماعت کے دوران 9 مئی کے 11 مقدمات میں ملزمان میں چالان کی نقول...
---فائل فوٹو اسلام آباد ہائی کورٹ نے این اے 18 ہری پور الیکشن دھاندلی کیس سے متعلق عمر ایوب کی درخواست پرحکم نامہ جاری کر دیا۔6 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے جاری کیا ہے۔حکم نامے میں این اے 18 ہری پور میں دھاندلی تحقیقات کے خلاف جولائی 2024ء سے جاری حکمِ امتناع عمر ایوب کی درخواست پر ختم کر دیا گیا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے جاری کیے گئے حکم نامے کے مطابق عمر ایوب کی درخواست اس عدالت کے سامنے قابلِ سماعت نہیں، کیس کے میرٹ پر کوئی فائنڈنگ نہیں دے رہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو عمر ایوب کے خلاف درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دیا...
اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس نے این اے - 18 ہری پور میں انتخابی دھاندلی کیس کی سماعت کی۔ قائم مقام چیف جسٹس نے فیصلہ سنایا اور این اے - 18 ہری پور میں دھاندلی کی تحقیقات روکنے کا حکم امتناع ختم کردیا، عدالت نے الیکشن کمیشن کو حکم دیا کہ فریقین کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے - 18 ہری پور میں انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کے حوالے سے راہنما پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب کی درخواست پر جاری حکم امتناع ختم کردیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے این اے - 18...
اسلام آباد ہائیکورٹ میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 18 ہری پور الیکشن دھاندلی کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔قومی اسمبلی کے حلقے این اے 18 ہری پور میں دھاندلی کی تحقیقات روکنے کا حکم امتناع ختم کردیا گیا، پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی درخواست پر جاری حکم امتناع اسلام آباد ہائیکورٹ نے ختم کردیا۔قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے فیصلہ جاری کردیا، عدالت نے الیکشن کمیشن کو فریقین کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-18 ہری پور میں انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کی درخواست پر جاری حکم امتناع ختم کردیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے این اے- 18 ہری پور میں انتخابی دھاندلی کیس کی سماعت کی، جس کے بعد اہم پیش رفت ہوئی۔ قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے فیصلہ سنایا اور این اے-18 ہری پور میں دھاندلی کی تحقیقات روکنے کا حکم امتناع ختم کردیا۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کو حکم دیا کہ فریقین کو سن کر قانون کے مطابق...
اسلام آباد ہائیکورٹ ،این اے 18 ہری پور میں دھاندلی کی تحقیقات روکنے کا حکم امتناع ختم WhatsAppFacebookTwitter 0 18 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)این اے 18ہری پور الیکشن دھاندلی کیس ،این اے 18 ہری پور میں دھاندلی کی تحقیقات روکنے کا حکم امتناع ختم، اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے حلقے میں دھاندلی کی تحقیقات کے لیے الیکشن کمیشن کی کارروائی کے خلاف درخواست نمٹا دی، قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے فیصلہ سنا دیا ،عدالت نے الیکشن کمیشن کو فریقین کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا ۔
بی سی سی آئی نے ابھیشیک نائر کو بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ کے عہدے سے فارغ کر دیا۔ جولائی 2024 میں مقرر کیے گئے ابھیشیک نائر گزشتہ سال کے اواخر میں ٹیسٹ کرکٹ میں بھارت کی خراب کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد بی سی سی آئی کا پہلا بڑا شکار ہیں۔ خراب کارکردگی کی شروعات نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر 0-3 سے وائٹ واش سے ہوئی جس کے بعد بھارت کو آسٹریلیا میں بارڈر گواسکر ٹرافی میں 1-3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ آسٹریلیا سے بھارت واپسی کے فوراً بعد بی سی سی آئی نے ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کے ساتھ ایک اہم جائزہ اجلاس کا انعقاد کیا۔ ممبئی میں ہونے والی...
غازی آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2025ء)بھارت کے شہر غازی آباد میں کینسر میں مبتلا شوہر نے بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور پھر خودکشی کر لی۔بھارتی میڈیا کے مطابق 46 سالہ کلدیپ تیاگی نامی ریئل اسٹیٹ ڈیلر نے گھر میں پہلے بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کیا اور اس کے بعد خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کر لیا۔ملزم ریٹائرڈ پولیس اہلکار تھا جس نے اپنی لائسنس والی بندوق سے گولیاں چلائیں، واقعے کے وقت ان کے دونوں بچے گھر پر موجود تھے، فائرنگ کی آواز سن کر بچے والدین کے کمرے میں پہنچے جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے موت...
اپنے جاری کردہ بیان میں لیگی رہنما نے فسطائی مودی حکومت کی جانب سے کشمیریوں اور بھارتی مسلمانوں کے خلاف نسل کشی کی مہم کو تیز کرنے پر دنیا کی مجرمانہ خاموشی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات و نشریات مسلم لیگ نواز یوتھ ونگ آزاد جموں و کشمیر شرافت علی خلجی نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں ظلم و بربریت کی تمام حدیں پار کرنے اور بھارت میں مسلمانوں کی شناخت مٹانے کے لئے وقف قانون کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے پر نریندر مودی کی زیر قیادت فسطائی بھارتی حکومت کی شدید مذمت کی ہے۔ شرافت علی خلجی نے اپنے جاری کردہ بیان میں فسطائی مودی حکومت کی جانب سے کشمیریوں اور...
بھارت کے شہر غازی آباد میں کینسر میں مبتلا شوہر نے بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور پھر خودکشی کر لی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 46 سالہ کلدیپ تیاگی نامی ریئل اسٹیٹ ڈیلر نے گھر میں پہلے بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کیا اور اس کے بعد خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کر لیا۔ ملزم ریٹائرڈ پولیس اہلکار تھا جس نے اپنی لائسنس والی بندوق سے گولیاں چلائیں، واقعے کے وقت ان کے دونوں بچے گھر پر موجود تھے، فائرنگ کی آواز سن کر بچے والدین کے کمرے میں پہنچے جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کر دی۔ پولیس کے مطابق کمرے...
کویت نے پاکستان کیلئے ادھار تیل سہولت میں 2 سال کی توسیع کر دی، مہنگائی کو لگام ڈال دی: علی پرویز ملک
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) کویت نے پاکستان کے لیے تیل کریڈٹ کی سہولت میں 2 سال کی توسیع کر دی۔ یہ سہولت کویت پیٹرولیم کی جانب سے پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او) کو دی گئی ہے۔ وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے اسلام آباد میں کویتی سفیر نے ملاقات کی۔ اس موقع پر علی پرویز ملک نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کویت اور دیگر برادر ممالک کی سپورٹ کی بدولت مشکل معاشی اصلاحات میں کامیابی حاصل کی ہے۔ کویتی سفیر نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان نے معاشی ترقی حاصل کی ہے، ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔...
اجلاس میں مراد علی شاہ نے کہا کہ دھابیجی اسپیشل اکنامک زون پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کا ترجیحی منصوبہ ہے، جو 2 سے 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کو راغب کرے گا اور ایک لاکھ براہ راست و بالواسطہ روزگار کے مواقع پیدا کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے دھابیجی اسپیشل اکنامک زون کی تعمیر تیزی اور پیشرفت رپورٹ بروقت پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت دھابیجی اسپیشل اکنامک زون کی پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے کراچی میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جہاں وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ تعمیراتی کام میں تیزی لائی جائے اور منصوبے کے تمام اہم پہلوؤں...
لاہور: ملیر جیل کراچی میں خود کشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے والے بھارتی ماہی گیر کی لاش لاہور کے واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کردی گئی، ماہی گیر کی لاش ایدھی فاؤنڈیشن کے ذریعے کراچی سے واہگہ بارڈر پہنچائی گئی۔ بھارتی ریاست اترپردیش سے تعلق رکھنے والے 48 سالہ ماہی گیر گیراو گزشتہ 4 سال سے کراچی کی ملیر جیل میں قید تھا، جنہیں سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا تھا۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق بھارتی ماہی گیر نے ملیر جیل میں خودکشی کرلی تھی اور 15 اپریل کو کراچی کے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر(جے پی ایم سی) میں اس کا پوسٹ مارٹم کرکے لاش ایدھی فاؤنڈیشن کے حوالے کی...
دُولہے کا سہرا کی ریکارڈنگ کے دوران نصرت فتح علی خان کئی مرتبہ آبدیدہ ہوئے، بھارتی نغمہ نگار کا انکشاف
عروف بھارتی نغمہ نگار سمیر انجان نے انکشاف کیا ہے کہ عظیم قوال اور گلوکار نصرت فتح علی خان ’دولہے کا سہرا‘ ریکارڈ کرواتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے تھے۔ حال ہی میں معروف بھارتی نغمہ نگار سمیر انجان نے ایک شو میں شرکت کے دوران ایک جذباتی واقعہ شیئر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ جب نصرت صاحب ممبئی آئے تو موسیقار ندیم نے ان سے فلم ’دھڑکن‘ کے لیے گانا گانے کی درخواست کی۔ نصرت صاحب نے کہا کہ وہ صرف اسی صورت گائیں گے اگر گانا انہیں پسند آئے گا۔ نغمہ نگار نے بتایا کہ کمپوزیشن سننے کے بعد انہوں نے ریکارڈنگ کے لیے رضامندی ظاہر کی اور ہم سب ریکارڈنگ کیلئے تیار ہوگئے۔ سمیر انجان نے انکشاف کیا کہ ریکارڈنگ کے...
ڈکی بھائی کے بیان پر نعمان حبیب نے ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بشریٰ انصاری ایک لیجنڈ ہیں، ان کی عزت ہونی چاہیے۔ معروف اداکار نعمان حبیب نے یوٹیوبر ڈکی بھائی اور سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع پر کھل کر گفتگو کی اور بشریٰ انصاری کے حق میں آواز بلند کی۔ یہ تنازع اس وقت شدت اختیار کر گیا جب ڈکی بھائی (سعد الرحمٰن) کو ایک وائرل ویڈیو کلپ دکھایا گیا جس میں بشریٰ انصاری یوٹیوبرز کی شہرت کو ناپسند کرتے ہوئے کہہ رہی تھیں کہ وہ ان کی فیم کو سمجھ نہیں پاتیں، جواب میں ڈکی بھائی نے اداکاروں کو اِن سیکیور قرار دے دیا اور کہا کہ بشریٰ انصاری کو جانتا...
وفاقی محتسب نے خاتون کو سابق شوہر کی مشترکہ جائیداد میں سے آدھا حصہ دلوا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 15 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)خواتین کے جائیداد کے حقوق کے تحفظ کی جانب اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جب کہ وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت(فوسپاہ)نے خاتون کو سابق شوہر کی مشترکہ جائیداد میں سے نصف حصہ دلوا دیا۔رپورٹ کے مطابق وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت نے ملیحہ محبوب حیدر کو 50 فیصد جائیداد کی ملکیت منتقل کرنے کا حکم دیا، فوسپاہ نے خاتون کی سابق شوہر ڈاکٹر شیراز احمد چیمہ کے خلاف شکایت پر فیصلہ سنایا۔ملیحہ حیدر نے علیحدگی کے بعد فوسپاہ سے رجوع کیا تھا، خاتون نے مشترکہ جائیداد کی منصفانہ تقسیم کے لئے رجوع...
بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی بھانجی برطانوی رکن پارلیمنٹ ٹیولپ صدیق نے خود پر لگائے گئے کرپشن الزامات کو غلط قرار دے دیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مجھ پر لگائے گئے الزامات سیاسی ہیں، جن کا کوئی ثبوت موجود نہیں، میرے وکلا کی جانب سے بنگلہ دیش کے حکام کو خط بھی لکھا تھا جس کا کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں شیخ حسینہ واجد کی بھانجی، برطانوی رکن پارلیمنٹ کے ورانٹ گرفتاری جاری شیخ حسینہ واجد کی بھانجی ٹیولپ صدیق برطانیہ میں وزیر خزانہ کے عہدے پر فائز تھیں، تاہم انہوں نے رواں برس جنوری میں استعفیٰ دے دیا تھا۔ واضح رہے کہ بنگلادیشی عدالت نے کرپشن کے الزامات پر...
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بیساکھی کا تہوار جفاکش کسان کی محنت کا ثمر ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے بیساکھی پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ بیساکھی پنجاب کا خوبصورت زرعی ثقافتی تہوار ہے. گندم کے سنہری خوشے بیساکھی کی خوشی کا پیغام لاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بیساکھی کا تہوار جفاکش کسان کی محنت کا ثمر ہے.مجھے خوشی ہے کہ آج دنیا بھر میں سکھ برادری بیساکھی کا تہوار منا رہی ہے، دل سے مبارکباد پیش کرتی ہوں۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ بیساکھی کے تہوار پر سکھ بہن بھائیوں کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں. پچھلے سال کرتار پور میں بیساکھی کے تہوار میں گندم کی کٹائی سے ہونے والی خوشی آج تک...
جب کسی طیارے میں اُڑان سے قبل یا لینڈنگ سے چند لمحے پہلے کیبن کی لائٹس مدھم کی جاتی ہیں تو باقاعدہ فضائی سفر کرنے والے مسافر فوراً سمجھ جاتے ہیں کہ اب اُڑان کا وقت قریب ہے یا جہاز زمین پر اترنے والا ہے۔ اگرچہ یہ عمل عمومی طور پر قبول کیا جاتا ہے، لیکن اس کے پیچھے اصل وجہ کیا ہے؟ امریکی ایئرلائن کے سینئر پائلٹ جون لیوس کے مطابق، ”آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی آنکھیں رات کی روشنی میں دیکھنے کے قابل ہو جائیں۔ان کا کہنا ہے کہ رات کے وقت اُڑان یا لینڈنگ کے دوران لائٹس مدھم کرنے سے مسافروں کی آنکھیں تاریکی کے لیے پہلے سے تیار ہو جاتی ہیں، تاکہ ہنگامی صورتِ حال...
بنگلادیشی عدالت نے کرپشن کے الزامات پر سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی بھانجی اور سابق برطانوی وزیر ٹیولپ صدیق کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: حسینہ واجد کی بھانجی و برطانیہ کی فنانشل سروسز کی وزیر ٹیولپ صدیق نے استعفیٰ کیوں دیا؟ برطانوی میڈیا کے مطابق سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی بھانجی اور سابق برطانوی وزیر برائے اقتصادی امور ٹیولپ صدیق پرکرپشن کے الزامات ہیں، ٹیولپ صدیق اب بھی برطانوی رکن پارلیمنٹ ہیں۔ ٹیولپ صدیق پر اپنی خالہ شیخ حسینہ واجد کے دور حکومت میں ڈھاکا کے ڈپلومیٹک ایریا میں پلاٹ لینے کا الزام ہے، نیز شیخ حسینہ واجد پر جوہری معاہدے میں 4 ارب پاؤنڈ کے گھپلے کے کیس میں بھی ٹیولپ صدیق...
بنگلادیشی عدالت نے سابق وزیراعظم حسینہ واجد کی بھانجی اور سابق برطانوی وزیر ٹیولپ صدیق کے وارنٹ جاری کردیے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق حسینہ واجد کی بھانجی اور سابق برطانوی وزیر برائے اقتصادی امور ٹیولپ صدیق پرکرپشن کاالزام ہے۔ موجودہ برطانوی ممبر پارلیمنٹ ٹیولپ صدیق پر اپنی خالہ حسینہ واجد کی حکومت میں ڈھاکا کے ڈپلومیٹک ایریا میں پلاٹ لینےکا الزام ہے۔ اس کے علاوہ حسینہ واجد پر جوہری معاہدے میں 4 ارب پاؤنڈ کے گھپلےکےکیس میں بھی ٹیولپ صدیق نامزد ہیں۔ کرپشن الزامات پر ٹیولپ صدیق نے جنوری میں عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ ٹیولپ صدیق نے اپنے اوپر لگے تمام الزامات سے انکار کیا ہے۔ ان کے وکلا کا کہنا ہے یہ الزامات سیاسی بنیادوں پر...
علامہ شبیر حسن میثمی نے علامہ سید علی رضا نقوی کی وفات پر اُن کے بھائی اور بیٹوں سے اظہار افسوس اور تعزیت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر علامہ کاظم نقوی، علامہ سید تنویرالکاظم گیلانی، مولانا سید علی سجاد نقوی اور دیگر موجود تھے۔ علامہ شبیر حسن میثمی نے مرحوم عالم دین قومی و ملی خدمات کوسراہتے ہوئے اُنہیں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ مرحوم عالم دین کی قومی و ملی خدمات ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی نے وفد کے ہمراہ جامعہ مخزن العلوم الجعفریہ سورج میانی ملتان میں بزرگ عالم دین علامہ سید محمد تقی نقوی سے ملاقات کی، اس موقع پر...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ ہائی کورٹ نے این اے 241 کے نتائج میں مبینہ دھاندلی سے متعلق کیس کی اگلی سماعت پر الیکشن کمیشن سمیت دیگر سے دلائل طلب کر لیے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق این اے 241 میں مبینہ انتخابی دھاندلی سے متعلق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان کی الیکشن پٹیشن کی منتقلی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ الیکشن ٹریبونل کے قیام کے طریقہ کار میں ترمیم سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کہاں ہے؟ جس کے جواب میں درخواست گزار کے وکیل نے کہا ہے کہ عدالت نے قرار دیا کہ الیکشن ٹریبونلز کو ریگولیٹ کرنا ہائی کورٹ کا دائرہ اختیار ہے۔ ...
سرگودھا میں پولیس ٹریننگ اسکول کے زیرِ تربیت اہلکار نے حوالات میں خودکشی کرلی۔ ترجمان ضلعی پولیس کے مطابق لڑکی کے اغوا کے کیس میں پولیس اہلکار جسمانی ریمانڈ پر تھا، ملزم کو 3 اپریل کو لڑکی کے اغوا کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہے اور پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔ پولیس کے مطابق قصبہ بونگا خرد کی لڑکی نے عدالت میں ملزم کے خلاف بیان دیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے بعد جس کی بھی غفلت پائی گئی تو اس کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔ Post Views: 2
— فائل فوٹو سرگودھا میں پولیس ٹریننگ اسکول کے زیرِ تربیت اہلکار نے حوالات میں خودکشی کر لی۔ترجمان ضلعی پولیس کے مطابق لڑکی کے اغواء کے کیس میں پولیس اہلکار جسمانی ریمانڈ پر تھا، ملزم کو 3 اپریل کو لڑکی کے اغواء کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔اہکار کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے اور پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔پولیس کے مطابق قصبہ بونگا خرد کی لڑکی نے عدالت میں ملزم کے خلاف بیان دیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے بعد جس کی بھی غفلت پائی گئی تو اس کے خلاف بھی کارروائی ہو گی۔
پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب—فائل فوٹو پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ حکومت خود کہتی ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان معافی مانگیں اس کا مطلب سیاسی کیس ہے۔اسلام آباد کی ضلع کچھری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ جوڈیشل اور پولیس سسٹم میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔ عمر ایوب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں گروپنگ کی بات ہوتی ہے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا ہمارے اندرونی معاملات سے کیا لینا دینا ہے؟ این اے 18 ہری پور دھاندلی کیس: عمر ایوب کی درخواست پر فیصلہ محفوظاسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما، قائدِ حزب اختلاف عمرایوب...
ذرائع کے مطابق محبوبہ مفتی نے ”ایکس“ پر لکھا کرن رجیجو کے شاندار استقبال کے ذریعے بھارت بھر کے 24کروڑ مسلمانوں کو یہ اشارہ دیا گیا کہ وقف بل کے بارے میں ان کے خیالات کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے بھارتی وزیر برائے اقلیتی امور کرن رجیجو Kiren Rijiju کا سری نگر میں بھرپور استقبال کر کے وقف ترمیمی قانون کو جواز فراہم کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محبوبہ مفتی نے ”ایکس“ پر لکھا کرن رجیجو کے شاندار استقبال کے ذریعے بھارت بھر کے 24کروڑ مسلمانوں کو یہ اشارہ دیا گیا کہ وقف...
بھارت میں 3 بچوں کی ماں نے 12 ویں جماعت کے طالب علم کی محبت میں گرفتار ہو کر مذہب تبدیل کر کے شادی کر لی۔ بھارت کی ریاست اترپردیش کے ضلع امروہہ میں 30 سالہ 3 بچوں کی ماں نے بارہویں جماعت کے 18 سالہ نوجوان کی محبت میں اپنا مذہب بدل لیا اور اسی نوجوان سے شادی بھی رچا لی۔ بھارتی نیوز چینل کے مطابق یہ غیر معمولی واقعہ امروہہ کے ایک مندر میں پیش آیا جہاں خاتون نے ہندو مذہب اختیار کر کے نوجوان طالب علم سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے کا فیصلہ کیا۔ حسن پور کے سرکل افسر دیپ کمار پنت نے بتایا ہے کہ خاتون نے اپنا پرانا نام شبنم چھوڑ کر نیا...
---فائل فوٹوز اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما عمرایوب کے حلقے میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لیے الیکشن کمیشن کی کارروائی کے خلاف فیصلہ محفوظ کر لیا۔قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔دورانِ سماعت عمر ایوب کے وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے درخواست پر 60 دنوں میں فیصلہ کرنا ہوتا ہے، 60 دن گزرنے کے بعد الیکشن کمیشن میں کارروائی غیرقانونی ہے، عمر ایوب کی جیت کو مخالف امیدوار نے بھی مانا اور ٹوئٹ بھی کیا تھا۔ عمر ایوب کی ضمانت قبل از گرفتاری منظورعدالت نے تحریکِ انصاف کے رہنما عمر ایوب کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستِ منظور کر لی۔ الیکشن کمیشن کے وکیل نے...