2025-09-18@13:01:23 GMT
تلاش کی گنتی: 16177

«سفر اور سیاحت کا»:

(نئی خبر)
    سن 1965، 4 ستمبر کو جنگ کے چوتھے روز پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کی دھمکی کو نیست و نابود کر دیا۔ جنگ کے چوتھے روز بھارتی وزیر خارجہ اندرا گاندھی نے دعویٰ کرتے ہوئے دھمکی دی کہ ’’بھارت پاکستان کے ساتھ کشمیر کے تنازع کو ایک ہی دفعہ بذریعہ طاقت حل کرے گا‘‘ جبکہ چینی وزیر خارجہ نے پاکستان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ’’'بھارت نے جارحیت کا ارتکاب کیا ہے۔‘‘ چین کے سرکاری اخبار پیپلز ڈیلی نے لکھا کہ ’’بھارتی افواج کی پاکستانی سرزمین میں جبری مداخلت پر پاکستانی مسلح افواج نے اپنے دفاع میں بھارتی فوجوں کو لائن آف کنٹرول سے پیچھے دھکیل دیا۔‘‘ جی ایچ کیو نے تمام فارمشینز کو بھارت کے خلاف دفاعی...
    امریکی عدالت نے معروف گلوکارہ کارڈی بی کو گارڈ حملہ کیس سے با عزت بری کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست لاس اینجلس کی ایک عدالت نے امریکی گلوکارہ و ریپر کارڈی بی کوخاتون گارڈ کیساتھ بدسلوکی کے کیس سے بری کردیا ہے۔  کارڈی بی پرالزام تھا کہ انہوں نے خاتون گارڈ پر حملہ کیا اور ناخنوں سے ان کا منہ نوچ لیا۔ متاثرہ خاتون نےعدالت میں بیان دیا کہ وہ بےحد تکلیف سے گزریں اور ذہنی دباؤ میں مبتلا ہوگئیں تھیں جبکہ کارڈی بی نے عدالت میں تسلیم کیا کہ گارڈ سے سخت جھگڑا ضرور ہوا تھا مگر اس پر ہاتھ نہیں اُٹھایا تھا۔ امریکی گلوکارہ نے کہا کہ خاتون نے بغیر اجازت میری ویڈیو بنائی ویڈیو بنانے سے منع کیا...
    لاہور ہائی کورٹ میں جنات کےذریعے 6 سال قبل اغوا ہونے والی خاتون کی بازیابی کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے آئی جی پنجاب کو مغویہ کو بازیاب کرانے کی مہلت دے دی۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم نے کیس کی سماعت کی، عدالت عالیہ نے کیس کی سماعت 19 ستمبر تک ملتوی کردی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ  جہاں بچی کا معاملہ آجاتاہے وہ کیوں اہمیت نہیں رکھتا، کیا پولیس پہلے کام نہیں کرسکتی، گھر والوں کا عجیب وغریب مؤقف ہے کہ بچی کو جنات لے گئے۔ عدالت نے کہا کہ اس قسم کے معاملے میں تفتیش تو گھر سے شروع ہونی چاہیے، سی سی پی او کی پیش کردہ رپورٹ تھانے میں بیٹھ کر لکھی گئی، تفتیشی افسر نے پہلے کیوں...
    جنوبی پنجاب میں دریاؤں کی طغیانی خطرناک صورت اختیار کر گئی ہے۔ دریائے چناب شیر شاہ کے مقام پر انتہائی خطرے کے لیول سے اوپر جا چکا ہے جبکہ دریائے راوی میں ہیڈ سدھنائی پر اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سملی ڈیم الرٹ: سملی ڈیم کا پانی اپنی زیادہ سے زیادہ گنجائش کی سطح 2315.45 فٹ تک پہنچ گیا۔آج دوپہر 1 بجے اس کے مرکزی اسپل وے کا ایک گیٹ 2 فٹ کھولنے کا فیصلہ۔پانی کا اخراج تقریباً 1700 کیوسک ہوگا۔ عوام محتاط رہیں، مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں۔ pic.twitter.com/j1lXZ7XSbM — NDMA PAKISTAN (@ndmapk) September 4, 2025 مقامی حکام کا کہنا ہے کہ پانی کے شدید دباؤ سے نہروں میں شگاف پڑ رہے ہیں...
    بھارت کا دریائے ستلج میں سیلاب پر ایک بار پھر پاکستان سے سفارتی سطح پر رابطہ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز بھارت نے دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال کے حوالے سے ایک مرتبہ پھر پاکستان سے سفارتی سطح پر رابطہ کرلیا۔ وزارت آبی وسائل کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستان کو دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال سے آگاہ کیا ہے، دریائے ستلج میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے ۔ دریائے ستلج میں ہریکے اور فیروز پور کے مقامات پر سیلاب کا خدشہ ہے، آج دریا میں پانی کی سطح بلند ہونے کا امکان ہے۔ وزارت آبی وسائل نے 28 اہم محکموں کو انتباہی خط جاری کرتے ہوئے دریائے ستلج کی سیلابی صورتحال...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھارت نے دریائے ستلج میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے حوالے سے پاکستان سے سفارتی سطح پر 24 گھنٹوں میں دوسرا رابطہ کیا ہے۔ وزارتِ آبی وسائل کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستان کو آگاہ کیا ہے کہ دریائے ستلج میں ہر یک اور فیروز پور کے مقامات پر 4 ستمبر کو پانی کی سطح بلند ہونے اور انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔ وزارت نے اس صورتحال پر 28 اہم محکموں کو انتباہی خط جاری کر دیا ہے تاکہ ممکنہ نقصان سے بچاؤ کے لیے اقدامات کیے جا سکیں۔ واضح رہے کہ بھارت نے گزشتہ روز بھی دریائے ستلج کی سیلابی صورتحال سے پاکستان کو آگاہ کیا تھا، جس پر وزارتِ آبی...
    ابوجا: نائیجیریا کی شمالی ریاست نائیجر میں ایک خوفناک کشتی حادثے میں کم از کم 60 افراد ہلاک اور متعدد لاپتا ہوگئے۔ حکام کے مطابق کشتی میں 100 سے زائد مسافر سوار تھے۔ برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق یہ کشتی تُنگان سُولے سے دوگّا کے لیے روانہ ہوئی تھی کہ راستے میں دریا کے اندر ایک درخت کے تنے سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ ریسکیو ٹیموں نے کئی مسافروں کو زندہ بچا لیا ہے جبکہ لاپتا افراد کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ نائیجیریا میں مون سون کے موسم میں کشتی کے حادثات عام ہیں۔ ان حادثات کی بڑی وجوہات میں کشتیوں پر ضرورت سے زیادہ بوجھ ڈالنا، کشتیوں کی خستہ حالی اور...
    رحیم یار خان (نیوز ڈیسک) سکھر-ملتان موٹروے پر ڈاکوؤں کے حملے کے بعد موٹروے پولیس نے اعظم پور ریسٹ ایریا سے گڈو انٹرچینج تک ٹریفک کے لیے راستہ بند کر دیا۔ رات گئے ایک درجن سے زائد ڈاکوؤں نے مسافر اور مال بردار گاڑیوں پر فائرنگ کر کے انہیں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں بس کلینر اور ایک خاتون بھی شامل ہیں۔ دو افراد براہِ راست گولیوں کا نشانہ بنے جبکہ دو دیگر فائرنگ کے دوران بھگدڑ مچنے سے زخمی ہوئے۔ عینی شاہدین کے مطابق ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے کئی گاڑیوں کے ٹائر بھی برسٹ کر دیے، جس سے موٹروے پر خوف و ہراس پھیل گیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر...
    اسلام آباد: ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما اور بین الصوبائی تنظیمی کمیٹی کے جوائنٹ انچارج زاہد ملک نے صوبہ پوٹھوہار کے قیام کے لیے باضابطہ تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مسائل کے دیرپا حل کے لیے انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔ زاہد ملک نے کہا کہ جس طرح صوبہ ہزارہ اور صوبہ بہاولپور کا مطالبہ عوامی خواہشات کی ترجمانی کرتا ہے، اسی طرح پوٹھوہار کے عوام کو بھی صوبہ ملنا چاہیے۔ اسلام آباد اور اس کے اردگرد کے علاقے دیہی اور شہری سطح پر غیر منصفانہ اور غیر مساوی تقسیم کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت کے...
    بیجنگ: چین نے دوسری عالمی جنگ میں فتح کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والی فوجی پریڈ میں جدید ترین جنگی ڈرونز اور بغیر پائلٹ ہیلی کاپٹرز متعارف کروائے ہیں۔ یہ ڈرونز غیر معمولی صلاحیتوں اور نئے ڈیزائن کے حامل ہیں جنہیں پہلی بار عوام کے سامنے پیش کیا گیا۔ چینی میڈیا کے مطابق پریڈ میں مسلح ریکی ڈرون، ونگ مین ڈرون، ائیر سپیریئورٹی ڈرون اور بحری جہازوں سے اڑان بھرنے والے بغیر پائلٹ ہیلی کاپٹر شامل تھے۔  یہ ڈرونز اسٹیلتھ حملوں، خودکار آپریشنز اور فضائی جنگ میں نئے تصورات کو حقیقت کا روپ دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ونگ مین ڈرونز پائلٹ کے حامل جنگی طیاروں کے ساتھ قریبی ہم آہنگی...
    بیجنگ: فن لینڈ کے صدر ایلکس اسٹب نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کانفرنس کو مغربی اتحاد کے لیے ایک بڑا چیلنج قرار دیا ہے۔  انہوں نے کہا کہ چین میں ہونے والا یہ اجتماع مغرب کو کمزور کرنے کی کوشش ہے۔ اپنے بیان میں فن لینڈ کے صدر نے امریکا اور یورپ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر مغربی ممالک نے جنوبی دنیا کے ساتھ زیادہ عزت دار اور پُروقار تعلقات نہ اپنائے تو وہ یہ عالمی مقابلہ ہار سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ چین میں 31 اگست سے شروع ہونے والی دو روزہ ایس سی او کانفرنس میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن، ترک صدر رجب طیب اردوان، وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی...
    حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: تھوڑا سا صبر، تھوڑی سی امید اور خود شناسی کا ایک چمچہ وہ کامل جوش بناتا ہے جو آپ کو باقی سب سے کوسوں دور رکھتا ہے۔ بولنے سے پہلے سوچیں اور عمل کرنے سے پہلے جائزہ لیں۔ یہ اتنا ہی آسان ہے۔ آپ جو جواب تلاش کر رہے ہیں وہ رمز آلود نہیں ہیں، انہیں صرف آپ کو موضوع، حالات اور یہاں تک کہ مقصد یا ڈرائیو میں تھوڑا گہرا کھودنے کی ضرورت ہے۔ یہ آپ کے دل کو اپنا فانوس بنانے اور اسے اپنے سامنے پڑے راستے کو روشن کرنے کا وقت ہے۔ اس نرم، حوصلہ افزا آواز پر اعتماد کرنا سیکھنے میں، آپ اسے وقت کے ساتھ زیادہ بلند، واضح...
    مون سون بارشوں کے باعث پاکستان میں سیلابی صورتحال سنگین ہو گئی ہے۔ دریائے چناب، راوی اور ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب نے پنجاب کے کئی اضلاع کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:سیلاب کے دوران امدادی کارروائیوں کی رفتار تیز کی جائے، وزیراعظم کا چیئرمین این ڈی ایم اے کو ٹیلیفون اب تک کم از کم 41 افراد جاں بحق اور ہزاروں افراد بے گھر ہو چکے ہیں جبکہ کھیت، مویشی اور دیہات پانی میں ڈوب گئے ہیں۔ حکام کے مطابق بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کے بعد مزید خطرہ بڑھ گیا ہے، اور ریلیف ادارے بڑے پیمانے پر امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ دریاؤں میں پانی کی بلند ترین سطح فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن...
    لاہور: دریائے ستلج، چناب اور راوی میں مسلسل بڑھتے ہوئے سیلابی ریلوں کے پیش نظر پنجاب پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر پولیس نے ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں بھرپور تیزی لا کر متاثرہ عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا شروع کر دیا ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے مطابق، پنجاب پولیس اب تک سیلاب سے متاثرہ اضلاع سے 3 لاکھ 43 ہزار 605 شہریوں کا کامیاب انخلا یقینی بنا چکی ہے۔ ان میں 1 لاکھ 34 ہزار 395 مرد، 1 لاکھ 1,893 خواتین اور 1 لاکھ 7 ہزار 317 بچے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 4 لاکھ 66 ہزار 794 مال...
    کراچی: سندھ ہائیکورٹ کی ہدایت پر آئی جی سندھ نے گریجویٹ پولیس افسران ہی کو ایس ایچ او تعینات کرنے کا حکمنامہ جاری کر دیا۔ حکمنامے کے مطابق ایس ایچ او کےعہدے پر صرف اچھے رویے اور صاف ریکارڈ والے افسر ہی تعینات ہوںگے جبکہ کرمنل یا مشکوک ریکارڈ والے افسران ایس ایچ او نہیں لگ سکیں گے۔ آئی جی سندھ نے جاری احکام پر فوری عملدرآمد کی بھی ہدایت جاری کر دی ہے ۔
    کوئٹہ سریاب روڈ پر شاہوانی اسٹیڈیم کے قریب خود کش حملے میں ایک پولیس اہلکار سمیت 14 افراد شہید، سابق ایم پی اے سمیت 33افراد شدید زخمی ہو گئے، تاہم سیاسی قائدین معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ دوسری جانب بنوں میں سیکیورٹی فورسز نے وفاقی کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر پر بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنۃ الخوارج کا دہشت گرد حملہ ناکام بنا دیا، فائرنگ کے تبادلے میں پانچ دہشت گرد ہلاک جب کہ چھ جوان شہید ہوگئے۔  بلاشبہ بھارت اپنی دہشت گرد پراکسیز فتنۃ الہندوستان اور فتنۃ الخوارج کے ذریعے خطے اور پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتا ہے، پاکستان خطے میں امن کا داعی اور علمبردار ہے لیکن بھارت سرکار پاکستان کے ساتھ جنگی جنون میں مبتلا ہے۔ مودی سرکار...
    پچاسویں عالمی سیرت النبیﷺ کانفرنس میں شرکت کے لیے غیر ملکی مندوبین کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، اور قاضی القضا فلسطین کی سربراہی میں فلسطینی وفد اسلام آباد پہنچ گیا۔ یہ بھی پڑھیں: ماہ ربیع الاول میں 50ویں سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا شایانِ شان انعقاد کیا جائے گا، سردار محمد یوسف اسلام آباد ایئرپورٹ آمد پر چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر اشرفی، سیکریٹری مذہبی امور ڈاکٹر عطاالرحمان نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں 12 ربیع الاوّل کو بین الاقوامی سیرت کانفرنس میں متعدد غیر ملکی مندوبین شرکت کریں گے۔ برادر ملک بنگلہ دیش سے وفد بھی جمعرات کو اسلام آباد پہنچے گا۔ واضح رہے کہ اسلام آباد میں...
    پاکستانی کرکٹر حیدر علی کیخلاف ریپ کا الزام ثابت نہ ہوسکا، مانچسٹر پولیس نےکیس خارج کردیا گریٹر مانچسٹر پولیس نے حیدرعلی کے کیس سے متعلق تفصیلات جاری کردیں حیدر علی کے خلاف کیس ختم ہونے کے بعد وہ آزادانہ طور پر برطانیہ آسکیں گے اور جا سکیں گے۔ پولیس نے حیدر علی کے خلاف تحقیقات کے لیے اضافی وقت لیا لیکن کرکٹر کے خلاف کوئی الزام ثابت نہ ہوسکا۔ حیدر علی کو پولیس نے ایک لڑکی کی طرف سے ریپ کے الزامات عائد کیے جانے کے دو ہفتوں کے بعدگرفتار کیا تھا۔ مانچسٹر پولیس کے مطابق 4 اگست کو جنسی زیادتی کی شکایت موصول ہوئی اور زیادتی کا واقعہ مبینہ طور پر 23 جولائی کو مانچسٹر کی حدود میں پیش...
    انڈونیشیا کی دارالحکومت جكارتہ میں سینکڑوں خواتین نے حکومت کے عہدے داروں کی مراعات اور پولیس کے زیادتی کے خلاف احتجاج کیا، جس دوران انہوں نے جھاڑو اٹھا کر اصلاحات کے لیے مطالبات کا اظہار کیا۔ احتجاج کے منتظمین کے مطابق جھاڑو ریاستی بدعنوانی اور سیکیورٹی فورسز کے ظلم کو صاف کرنے کی علامت ہے۔ مزید پڑھیں: انڈونیشیا میں 6.0 شدت کا زلزلہ، درجنوں افراد زخمی احتجاج پچھلے ہفتے سے طلبا، کارکنان اور حقوق کے گروپوں کی جانب سے شروع ہوئے اور ملک گیر سطح تک پھیل گئے، جس دوران پولیس کی کارروائی میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہوئے۔ طلبا اور شہری حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ گرفتار مظاہرین کو رہا کیا جائے اور پولیس کی زیادتی...
    MUMBAI: بالی وڈ چکاچوند اور گلیمرس نظر آتی ہے لیکن اس کے کئی اسٹارز کو جہاں انڈسٹری میں اپنا نام بنانے کے لیے سخت محنت کرنا پڑتی ہے وہیں مالی حیثیت بھی ان کی راہ میں رکاوٹ بنتی ہے لیکن جو اپنی صلاحیت کو پہچان جاتے ہیں اور محنت کرتے ہیں وہ اپنا لوہا منواتے ہیں۔ بالی وڈ میں جن اسٹارز نے ماضی میں مشکلات کا سامنا کرنے کے بعد فلمی دنیا میں نام کمایا ان میں سے ایک نام مشہور ادا کار شکتی کپور کی بیٹی شردھا کپور بھی ہیں۔ بھارت کی فلمی دنیا میں اسٹار بننے سے قبل شردھا کپور امریکا میں تعلیم کے لیے گئی تھیں لیکن مالی مشکلات کے باعث انہیں مشکل...
    بھارت کے شمالی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث کم از کم 5 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ یمنا دریا دہلی میں خطرے کے نشان سے اوپر بہنے لگا ہے،  تقریباً 10 ہزار افراد کو نشیبی علاقوں سے نکال کر عارضی کیمپوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ بھارتی محکمہ موسمیات نے مزید طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے چند روز کے دوران اترکھنڈ اور اترپردیش میں بھی شدید بارشوں کا امکان ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت: ہمالیائی قصبے میں سیلاب کی تباہی، 70 افراد کی ہلاکت کا خدشہ سیلابی ریلوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مقبوضہ جموں و کشمیر اور ہماچل پردیش کے کئی اضلاع کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے، جبکہ متعدد...
    کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کراچی زون نے کارروائیوں کے دوران حوالہ ہنڈی میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ ایف آئی اے کمرشل بینک سرکل کراچی نے کارروائیوں کے دوران شہرکے نجی اسپتال اور شرف آباد چورنگی سے حوالہ ہنڈی میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کیا،گرفتارملزمان حوالہ ہنڈی میں ملوث پائے گئے تھے اور ان کے قبضے سے 72 لاکھ روپے برآمد ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے 3 موبائل فونز اور حوالہ ہنڈی سے متعلق شواہد برآمد کر...
    شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان اپنی بیٹی اور ممکنہ جانشین کم جو اے کے ہمراہ بیجنگ پہنچے جہاں انہوں نے شاندار فوجی پریڈ میں شرکت کی۔ سرکاری میڈیا کی جاری کردہ تصاویر میں کم جو اے کو پہلی مرتبہ کسی بین الاقوامی تقریب میں دیکھا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: روس کو ہتھیاروں کی فراہمی: صدر کم جونگ ان کا رواں ماہ روس کا دورہ متوقع کم جو اے اب تک اپنے والد کے ساتھ متعدد ہتھیاروں کے تجربات میں شریک ہوچکی ہیں، لیکن تجزیہ کاروں کے مطابق چین میں ان کی موجودگی اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ کم خاندان کی جانشینی کے حوالے سے انہیں اہم مقام حاصل ہے۔ کم جو اے کو پہلی بار 2022 میں...
     برطانوی حکومت نے غیر قانونی طور پر ملک میں مقیم غیر ملکی طلبا کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے، ایسے تمام افراد کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے جن کا ویزہ ختم ہو چکا ہے۔   ویزہ ختم، اب برطانیہ میں قیام ممکن نہیں برطانوی ہوم آفس نے ہزاروں غیر ملکی طلبا کو ای میلز اور ٹیکسٹ پیغامات بھیجے ہیں، جن میں صاف الفاظ میں کہا گیا ہے کہ اگر وہ ویزہ کی مدت ختم ہونے کے باوجود ملک میں مقیم رہے، تو ان کے خلاف ملک بدری کی کارروائی کی جائے گی۔ یہ انتباہ ایسے وقت میں جاری کیا گیا ہے جب گزشتہ سال کے دوران برطانیہ کو 14,800 سے زائد...
    راولپنڈی میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کا ملزم نجی اکیڈمی کا پرنسپل گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)پیرودھائی میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کے ملزم نجی اکیڈمی کے پرنسپل کو گرفتار کرلیا گیا۔طالبہ سے ٹیوشن اکیڈمی کے پرنسپل کی بار بار زیادتی کا واقعہ تھانہ پیر ودھائی کے علاقہ خیابان سرسید سیکٹر ٹو میں پیش آیا۔متاثرہ طالبہ نے پولیس کو دیے گئے ابتدائی بیان میں کہا ہے کہ اس نے 2023 میں اکیڈمی میں داخلہ لیا، اکیڈمی کے پرنسپل ضیا الرحمان نے رواں سال21 مئی کو اکیڈمی بلا کر زبردستی ریپ کیا، ایک ماہ بعد پتہ چلا میں حاملہ ہوں، گھروالوں اور خاندان کی بدنامی کے وجہ سے خاموش رہی۔طالبہ کے مطابق ضیا الرحمان نے...
    چین نے بیجنگ میں منعقدہ شاندار فوجی پریڈ کے دوران اپنا جدید ترین بین البراعظمی میزائل DF-5C کی رونمائی کردی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس حیرت انگیز میزائل کی خصوصیات ناقابل یقین ہیں جو ماہرین کے بقول دنیا کے کسی بھی ملک کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ چین کے اس میزائل کی رینج 12 ہزار سے 20 ہزار کلومیٹر تک ہوسکتی ہے یعنی یہ میزائل بیک وقت امریکا اور یورپ سمیت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے۔ چین کا یہ بین البراعظمی بیلسٹک میزائل (ICBM) دراصل Liquid-fuel سائلوز سے لانچ کیا جاتا ہے اور یہ بیک وقت متعدد جوہری وارہیڈز (MIRVs) لے جانے کی صلاحیت کا حامل ہے۔ چینی ماہرین کے بقول میزائل DF-5C کسی ملک کے میزائل شکن دفاعی فضائی نظام...
    اینٹی ٹرسٹ کیس میں گوگل بڑی کارروائی سے بچ گیا ہے۔ امریکی وفاقی جج نے فیصلہ دیا ہے کہ گوگل کو اپنا کروم براؤزر فروخت نہیں کرنا پڑے گا، تاہم اسے اپنے حریف اداروں کے ساتھ سرچ ڈیٹا شیئر کرنا ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: گوگل پر پوری دنیا کی کل دولت سے زائد جرمانہ کیوں عائد کیا گیا؟ برطانوی نشریاتی ادارے  بی بی سی کے مطابق ڈسٹرکٹ جج امیت مہتا کی جانب سے یہ اقدامات کئی سالہ عدالتی کارروائی کے بعد سامنے آئے ہیں، جس میں گوگل پر آن لائن سرچ میں اجارہ داری قائم رکھنے کا الزام تھا۔ مقدمہ اس بات پر مرکوز تھا کہ گوگل نے اپنے اینڈرائیڈ، کروم اور ایپل جیسے دیگر اداروں کی مصنوعات پر خود کو...
    کراچی: حکومت سندھ نے جشن عید میلادالنبیﷺ کے سلسلے میں دو روزہ عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ حکومت سندھ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صوبائی حکومت نے 5 اور 6 ستمبر 2025 کو عید میلادالنبیﷺ 12 ربیع الاول 1447 ہجری کے موقع پر عام تعطیل کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پورے صوبہ سندھ میں تمام سرکاری دفاتر، سرکاری اور نیم سرکاری اداروں، کارپوریشنز اور حکومت سندھ کے زیرانتظام تمام لوکل کونسلز میں تعطیل ہوگی۔ حکومت سندھ نے بتایا ہے کہ سیلاب ڈیوٹی، ایمرجنسی سروسز اور اہم سروسز پر تعینات افسران اور عہدیداران مذکورہ دنوں میں اپنی ڈیوٹی جاری رکھیں گے۔ قبل ازیں وفاقی حکومت نے 6 ستمبر کو ملک بھر میں عام...
    وفاقی حکومت کا کراچی اور حیدرآباد کے درمیان نئی موٹروے بنانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز کراچی (سب نیوز)وفاقی حکومت نے کراچی اور حیدرآباد کے درمیان نئی موٹروے بنانے کا فیصلہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں وزیراعلی سندھ سے وفاقی وزیر برائے مواصلات علیم خان نے اپنے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔اس دوران ایم6موٹروے کی تعمیر اور ایم10 پر بات چیت کی گئی اور حیدرآباد،سکھر موٹروے پر کام جلد شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔شرکا کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایم-10 کراچی سے حیدرآباد نئے موٹروے کا منصوبہ ہے جو 168 کلومیٹر طویل ہوگا، نیا ایم-10 موٹروے 10 انٹرچینج پر مشتمل ہوگا جب کہ ایم-10 موٹروے کے 2 حصے ہوں گے، کراچی سے...
    گوگل نے اپنی ڈاکس ایپلی کیشن میں نیا فیچر شامل کردیا ہے جس کے ذریعے صارفین اپنی تحریروں کو جیمینی کی مدد سے سن سکتے ہیں۔ یہ سہولت خاص طور پر ان افراد کے لیے مفید ہے جو اپنی تحریر کو سن کر غلطیاں تلاش کرنا چاہتے ہیں یا مطالعہ کے دوران معلومات کو بہتر طور پر جذب کرنا چاہتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: گوگل ڈاکس نے دستاویزات کو آڈیو میں سننے کا نیا فیچر متعارف کرا دیا گوگل ڈاکس کے ورژن 1.25.341 میں نیا کوڈ شامل کیا گیا ہے، جس کے تحت اینڈرائیڈ پر بھی ویب کی طرح دستاویز کو سننے کا فیچر موجود ہوگا۔ اب ایڈٹ آئیکن کے اوپر ایک پلے بٹن نظر آئے گا، جو متن کو جیمینی...
    پاکستان ہاکی ٹیم کی جانب سے اذلان شاہ ہاکی کپ کھیلنے کے دوران ملائیشیا کے ہوٹل کے بلز ادا نہ کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اذلان شاہ ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی، قومی ہاکی ٹیم کا وطن واپسی پر پُرتپاک استقبال قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے ہاکی فیڈ ریشن کے صدر کے انتخاب، مالی بے ضابطگیوں اور مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے سے رپورٹ کی تیاری پر کام کر رہی جس پر یہ حیران کن تفصیلات سامنے آئیں۔ حکمران جماعت مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے ممبر قومی اسمبلی شیخ آفتاب کی سربراہی میں کام کرنے والی کمیٹی کا اجلاس پاکستان اسپورٹس بورڈ کے کمیٹی روم میں ہوا جس میں...
    وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشتگرد معصوم شہریوں کو نشانہ بنا کر بزدلی کا مظاہرہ کررہے ہیں، لیکن وہ بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کے اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ وزیر اعلیٰ نے یہ بات سول اسپتال کوئٹہ کے ٹراما سینٹر اور سی ایم ایچ کے دورے کے موقع پر کہی، جہاں انہوں نے شاہوانی اسٹیڈیم دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی۔ یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں بی این پی کے جلسے کے بعد دھماکا، اختر مینگل بال بال بچے اس موقع پر محکمہ صحت کے حکام نے زخمیوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے حوالے سے وزیر اعلیٰ کو تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیر اعلیٰ نے زخمیوں...
     وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثناءاللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں اب سیاسی و حکومتی تسلسل کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، جو آئندہ پانچ سے دس سال تک جاری رہ سکتا ہے۔ نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اُنہیں اس حوالے سے پہلے سے کوئی شک نہیں تھا، تاہم کچھ حلقے اس معاملے پر شکوک و شبہات کا شکار تھے۔ رانا ثناءاللہ کے مطابق مری میں ہونے والی ایک اہم بیٹھک میں یہ فیصلہ کیا گیا، جس میں اعلیٰ سطح کی مشاورت شامل تھی۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ جو بھی ہوگا، وہ آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے ہی ہوگا۔ نئے ڈیمز اور پانی کے مسائل پر گفتگو ایک...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے بیجنگ سے چیئرمین این ڈی ایم اے کو فون کرکے سیلابی صورت حال سے آگاہی حاصل کی اور ساتھ ہی ریسکیو اور امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ چین کے دوران بیجنگ سے چیئرمین این ڈی ایم اے سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور چیئرمین این ڈی ایم اے نے وزیراعظم کو پاکستان میں سیلابی صورت حال کے حوالے سے آگاہ کیا اور امدادی کاروائیوں پر بریفنگ دی۔ چئیرمین این ڈی ایم اے نے راوی، چناب اور ستلج میں بڑھتی ہوئی طغیانی کے حوالے سے آگاہ کیا، وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کو دریاؤں میں بڑھتی ہوئی طغیانی کے پیش نظر ریسکیو اور امدادی کارروائیوں کی...
    وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق اعظم نذیر تارڑ نے راولپنڈی میں میٹرک کی طالبہ سے جنسی زیادتی کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق نے واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کی ہدایت کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق نے کہا کہ متاثرہ طالبہ کو انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ یاد رہے کہ راولپنڈی کے تھانہ پیرودھائی کے علاقے میں شادی کا جھانسہ دیکر اور امتحان کی تیاری کرانے کے بہانے بلا کر میٹرک کی طالبہ کو مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے اکیڈمی پرنسپل کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق طالبہ حاملہ ہوئی تو ملزم نے نجی کلینک لے جا کر چیک اپ کرایا اور ادویات...
    انگلینڈ کے سابق کپتان ایلسٹر کک اور مائیکل وان نے ٹیسٹ کرکٹ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے نئی تجاویز پیش کی ہیں، جن میں نئی گیند کے استعمال میں لچک اور متبادل کھلاڑیوں کے قوانین میں توسیع شامل ہے تاکہ بیٹ اور بال کے درمیان مقابلہ مزید متوازن بنایا جا سکے۔ ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ایلسٹر کک نے تجویز دی کہ کپتانوں کو یہ اختیار ہونا چاہیے کہ وہ ایک مقررہ اوورز کے اندر کسی بھی وقت نیا گیند لے سکیں، بجائے اس کے کہ موجودہ اصول کے مطابق 80 اوورز تک انتظار کیا جائے۔ یہ بھی پڑھیں: کرکٹ میں نئے قوانین متعارف، آئی سی سی نے پلیئنگ کنڈیشنز میں کیا تبدیلیاں کی ہیں؟ ایلسٹر...
    ایشیا کپ 2025 کے دوران متحدہ عرب امارات میں کرکٹ شائقین کو یہ موقع مل سکتا ہے کہ وہ پاکستان اور بھارت کو ایک ہی ماہ میں 3 مرتبہ ایک دوسرے کے مدمقابل دیکھیں۔ ایشیا کپ وہ واحد پلیٹ فارم ہے جہاں سیاسی کشیدگی کے باعث دو طرفہ سیریز نہ ہونے کے باوجود پاکستان اور بھارت آمنے سامنے آتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان میچوں کی اہمیت کئی گنا بڑھ جاتی ہے اور ان پر دنیا بھر کی نظریں مرکوز ہوتی ہیں۔ مزید پڑھیں: بھارتی کرکٹ ٹیم اسپانسر سے محروم، ایشیا کپ میں کس طرح شرکت کرے گی؟ اس بار کے ٹورنامنٹ میں دونوں ٹیمیں ایک ہی گروپ میں شامل ہیں، جس کے باعث ابتدائی مرحلے میں کم از کم...
    بھارت نے دریاوں میں مزید پانی چھوڑ دیا، مرالہ سے 5لاکھ کیوسک کا بڑا ریلہ چناب میں داخل، فلڈ الرٹ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)بھارت کی جناب سے دریاوں میں پانی چھوڑے جانے اور بالائی علاقوں میں شدید بارش کے باعث دریائے چناب، ستلج اور راوی کے بہا ومیں مزید اضافہ ہوگیا جبکہ پہلے سے بپھرے دریائے چناب سے خوفناک سیلابی ریلہ ملتان ڈویژن میں داخل ہوگیا۔دریائے چناب میں بھارت کی جانب سے خطرناک سیلابی ریلہ چھوڑے جانے کے باعث ہیڈ مرالہ کے مقام پر 5 لاکھ 31 ہزار کیوسک کا ریلہ داخل ہوگیا۔پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق 5ستمبر تک دریاوں کے بہا میں غیر معمولی اضافہ ہوگا جبکہ دریائے چناب...
    وفاقی وزیر انسانی حقوق اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے 10ویں جماعت کی طالبہ سے پرائیویٹ اکیڈمی کے پرنسپل کی جانب سے مبینہ زیادتی اور اسقاط حمل کے واقعے پر فوری اور شفاف انکوائری کا حکم دے دیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی کے علاقے پیرودھائی کے نواحی علاقے خیابان سرسید کی رہائشی طالبہ نے پیر کو تھانے میں ایف آئی آر درج کروائی تھی جس میں الزام لگایا گیا کہ اکیڈمی کے پرنسپل نے متعدد بار اس سے زیادتی کی اور اسے زبردستی اسقاط حمل پر مجبور کیا۔ یہ بھی پڑھیں: ایبٹ آباد: خاتون سے اجتماعی زیادتی، 3 ملزمان گرفتار طالبہ نے اپنی شکایت میں کہا کہ پرنسپل نے شادی کی پیشکش کی تھی اور کہا...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین، شمالی کوریا اور روس کے رہنماؤں پر امریکا کے خلاف سازش کا الزام عائد کردیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین، شمالی کوریا اور روس کے سربراہان پر الزام لگایا کہ وہ بیجنگ میں ایک بڑی فوجی پریڈ کے موقع پر امریکا کے خلاف سازش کررہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: عسکری، سیاسی طاقت کی دوڑ، چین اور امریکا میں سے کون آگے؟ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر شی جن پنگ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا: ’جب آپ امریکا کے خلاف سازش کررہے ہیں، تو میری طرف سے ولادی میر پیوٹن اور کم جونگ ان کو بہت بہت سلام کہہ دینا۔‘ یہ پریڈ بدھ کو بیجنگ میں دوسری عالمی جنگ کے خاتمے...
    کراچی: وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے انکشاف کیا ہے کہ شہر میں 27 ہزار والدین اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کر رہے ہیں۔ بلدیہ ٹاؤن میں انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی میں پولیو کے انکاری کیسز کی بڑھتی تعداد پر وزیر اعظم ہر میٹنگ میں مجھ سے سوال کرتے ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ شہر میں 27 ہزار والدین اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کر رہے ہیں، جن میں سے 40 فیصد انکاری کیسز ضلع شرقی کے گجرو، بلدیہ اور اتحاد ٹاؤن سے رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ شہر کے تمام اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو...
    اسرائیلی ریزرو فوجیوں نے غزہ پر قبضے کو غیر قانونی قرار دیکر ڈیوٹی پر آنے سے انکار کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز اسرائیل کے ریزرو فوجیوں نے غزہ میں نیتن یاہو کی جنگ کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ڈیوٹی پر آنے سے انکار کر دیا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق منگل کو سیکڑوں اسرائیلی ریزرو فوجیوں نے اعلان کیا ہے کہ اگر انہیں غزہ سٹی پر قبضے کی کارروائی کے لیے طلب کیا گیا تو وہ ڈیوٹی پر حاضر نہیں ہوں گے۔ ریزرو فوجیوں نے تل ابیب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نیتن یاہو کی غیرقانونی جنگ میں شامل ہونے سے انکار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم 365 سے...
    کراچی: سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے سیلاب کے خدشے کے پیش نظر کچے کے عوام سے اپنے رشتہ داروں یا حکومتی ریلیف کیمپس میں منتقل ہونے کی اپیل کر دی۔ اپنے بیان میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ملک بھر میں سیلاب نے گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا اور پنجاب سمیت مختلف علاقوں میں شدید تباہ کاریاں مچائی ہیں، اب یہ ریلا صوبہ سندھ میں داخل ہونے والا ہے۔ ایک ویڈیو بیان میں شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ نے صورت حال سے نمٹنے کے لیے مکمل اقدامات کر رکھے ہیں اور وزیراعلیٰ سندھ کی خصوصی ہدایات پر تمام وزراء اور متعلقہ ادارے متحرک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچے کے...
    بھارت کی معروف اداکارہ اور بزنس وویمن شلپا شیٹی نے اپنا ریسٹورنٹ بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔  بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ شلپا شیٹی کی جانب سے ممبئی کے علاقے باندرہ میں موجود یہ ریسٹورنٹ بند کرنے کا اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب وہ اور ان کے شوہر بزنس مین راج کندرہ 60 کروڑ روپے کے فراڈ کے تنازعے سے نمٹ رہے ہیں۔ یہ اعلان شلپا کی جانب سے انسٹاگرام پر کیا گیا جس میں انہوں نے لکھا کہ ’یہ جمعرات ایک دور کے خاتمے کا دن ہے جب ہم ممبئی کے سب سے مشہور مقامات میں سے ایک کو الوداع کہہ رہے ہیں، بستیاں باندرا۔ ایک ایسا مقام جس نے ہمیں بےشمار یادیں، ناقابل فراموش راتیں اور...
    ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے سوشل میڈیا پر جاری چہ مگوئیوں پر ردعمل دیتے ہوئے نئے انکشافات کر دیئے ہیں۔  حال ہی میں ایک نوجوان پر اغوا اور قتل کی دھمکیوں کا مقدمہ درج کروانے والی ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں دھمکیاں دینے اور اغوا کی کوشش کرنے والا نوجوان کوئی اور نہیں ان کا سابقہ منگیتر ہے۔  سامعہ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے یہ اعتراف کیا ہے کہ گرفتار شخص حسن زاہد ان کا منگیتر تھا مگر اس کی حقیقت جاننے کے بعد انہوں نے اس سے اپنا رشتہ توڑ دیا تھا۔  یہ اعتراف سامعہ نے اس وقت کیا جب سوشل میڈیا پر ان کی حسن زاہد...
    لندن: کامن ویلتھ اسپورٹس فیڈریشن کے مطابق 2030 کے صد سالہ کامن ویلتھ گیمز کی میزبانی کے لیے بھارت اور نائیجیریا نے باضابطہ طور پر اپنی بڈز جمع کرا دی ہیں۔ کامن ویلتھ گیمز کی تاریخ میں پہلی بار افریقی ملک نائیجیریا نے میزبانی کی خواہش ظاہر کی ہے، جبکہ بھارت اس ایونٹ کو اپنی کھیلوں کی عالمی ساکھ بڑھانے اور مستقبل کے بڑے مقابلوں خصوصاً 2036 اولمپکس کی میزبانی کے لیے ایک سنگ میل کے طور پر دیکھ رہا ہے۔ India and Nigeria submit formal proposals to host the 2030 Commonwealth Games pic.twitter.com/rJuYqmSHH3 — Malawi Olympic Committee (@Moc_maw) September 2, 2025 یاد رہے کہ 1930 میں پہلے کامن ویلتھ گیمز کینیڈا کے شہر ہیملٹن میں کھیلے...
    سی ٹی ڈی نے کوئٹہ دھماکے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا ہے۔ کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ شاہوانی گراؤنڈ کے قریب گزشتہ شب ہونے والے خودکش دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 15 ہوگئی جبکہ 38 افراد زخمی حالت میں مختلف اسپتالوں میں منتقل کیے گئے۔ یہ بھی پڑھیے: کوئٹہ میں بی این پی کے جلسے کے بعد دھماکا، اختر مینگل بال بال بچے سول اسپتال کے حکام کے مطابق زخمیوں میں سے 6 کو سی ایم ایچ منتقل کیا گیا، 15 افراد کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا جبکہ 9 مریض زیر علاج ہیں۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق دھماکے کے متاثرین پر اب تک 6 بڑے آپریشن بھی کیے...
    وفاقی بورڈ آف ریونیو نے اعلان کیا ہے کہ یکم جولائی 2025 سے آن لائن مارکیٹ پلیسز اور کوریئر سروسز کسی بھی غیر رجسٹرڈ سیلر کو اپنی خدمات فراہم نہیں کر سکیں گی۔ ایف بی آر کی جانب سے جاری نئے انکم ٹیکس سرکلر میں وضاحت کی گئی ہے کہ ہر سیلر کے لیے انکم ٹیکس میں رجسٹریشن لازمی ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی آن لائن مارکیٹ پلیس اور کوریئر سروسز پر یہ پابندی عائد کی گئی ہے کہ وہ صرف رجسٹرڈ سیلرز کو اپنی سہولیات فراہم کریں۔ یہ بھی پڑھیں: کیا پاکستان میں چینی ای کامرس پلیٹ فارم ٹیمو پر پابندی لگے گی؟ مزید برآں، آن لائن مارکیٹ پلیسز پر لازم ہوگا کہ وہ اپنے پلیٹ فارم استعمال کرنے والے...
    چین ان دنوں پوری دنیا کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، اس کی زبردست قوت کا مظاہرہ ہر کوئی دیکھ رہا ہے۔ بالخصوص گزشتہ روز منعقد ہونے والی تاریخ کی سب سے بڑی فوجی پریڈ، جس کی قیادت چینی صدر شی جن پنگ نے کی اور جو دوسری عالمی جنگ کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد ہوئی۔ اس پریڈ نے نہ صرف چین کی بڑھتی ہوئی فوجی طاقت اور جغرافیائی سیاسی اثر و رسوخ کو ظاہر کیا بلکہ مغرب مخالف ممالک کے ساتھ اس کی قربت کو بھی نمایاں کیا۔ اگر یہ کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا کہ چین کی قیادت میں دنیا میں ایک نیا اور مضبوط بلاک  کھل کر سامنے آ گیا ہے۔ پریڈ سے...
    ہیوسٹن (نیوزڈیسک) امریکہ میں ایک 11 سالہ بچہ معمولی سی شرارت کے دوران جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ یہ افسوسناک واقعہ ہفتہ کی رات شہر ہیوسٹن کے مشرقی علاقے ریسین اسٹریٹ پر پیش آیا، جب کچھ بچے گھروں کی ڈور بیل بجا کر بھاگنے کا کھیل کھیل رہے تھے۔ پولیس کے مطابق رات تقریباً گیارہ بجے ایک مکان سے 42 سالہ شخص باہر نکلا اور بچوں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ بچے اپنی جان بچانے کے لیے بھاگ گئے، لیکن ایک 11 سالہ لڑکا گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا۔ اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، مگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ دم توڑ گیا۔ فائرنگ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے...
    چین میں یوم فتح کی مناسبت سے شان دار تقریب کا انعقاد ۔ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف 26 غیر ملکی سربراہان مملکت و حکومت کے ہمراہ اس یادگاری تقریب میں شریک ہوئے۔اس موقع پر منعقدہ فوجی پریڈ میں چین کی دفاعی و عسکری صلاحیتوں کا شان دار مظاہرہ کیا گیا۔ مزید تفصیلات بیجنگ سے شاہد افراز خان کی رپورٹ میں WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز چین میں یوم فتح کی مناسبت سے شان دار تقریب کا انعقاد ۔ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف 26 غیر ملکی سربراہان مملکت و حکومت کے ہمراہ اس یادگاری تقریب میں شریک ہوئے۔اس موقع پر منعقدہ فوجی پریڈ میں چین کی دفاعی و عسکری صلاحیتوں کا شان دار مظاہرہ کیا گیا۔...
    زغرب: کروشیا کی سابق وزیر گبریئیلا زالچ کو سرکاری اور یورپی یونین کے فنڈز سے ریسٹورنٹس میں شاہانہ کھانے کھانے کے جرم میں سات ماہ قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ یورپی پبلک پراسیکیوٹرز آفس (ای پی پی او) کے مطابق گبریئیلا زالچ، جو 2019 میں یورپی یونین فنڈز کی وزیر کے عہدے سے برطرف کی گئی تھیں، نے کم از کم 9 مرتبہ ریسٹورنٹس میں سرکاری پیسوں سے 10 ہزار یورو (تقریباً 11 ہزار 700 ڈالر) خرچ کیے۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی 40ویں سالگرہ کی تقریب کے اخراجات بھی سرکاری فنڈ سے ادا کیے۔ تاہم، الزامات ثابت ہونے کے بعد انہوں نے اعتراف جرم کر کے پوری رقم واپس کر دی۔ گبریئیلا زالچ...
    کراچی: دریائے سندھ میں گڈو بیراج کے مقام پر 6 سے 7 ستمبر کو انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت سکھر اور کوٹری بیراج میں نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ سندھ رین اینڈ فلڈ ایمرجنسی مانیٹرنگ سیل نے دریاؤں اور بیراجوں میں پانی کی آمد و اخراج کے تازہ اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔ محکمہ آبپاشی سندھ کے مطابق گڈو بیراج پر کچھ اتار چڑھاؤ کے بعد اَپ اسٹریم میں پانی کی آمد 369,649 کیوسک ریکارڈ کی گئی جبکہ ڈاؤن اسٹریم میں پانی کا اخراج 354,224 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ سکھر بیراج پر بھی کچھ اضافے کے ساتھ اَپ اسٹریم میں پانی کی آمد 300,575 کیوسک جبکہ ڈاؤن اسٹریم...
    سن 1965 میں 3 ستمبر کو جنگ جاری تھی اور پاکستان کی مسلح افواج عوام کے ہمراہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی تھیں۔ ایک طرف بھارتی وزیراعظم لال بہادر شاستری اپنی قوم پر طاری پاک فضائیہ کے حملوں کا خوف دور کرنے کی ناکام کوششیں کرتے رہے اور دوسری جانب پاک فوج نے چھمب سیکٹر میں بھارت کے 500 جوانوں کو جنگی قیدی بنانے سمیت دشمن کے 15 ٹینکوں اور دیگر اسلحے پر قبضہ کر لیا۔ پاک فوج کے کمانڈر ان چیف جنرل محمد موسیٰ نے بھارتی زخمی سپاہی کی ایک فیلڈ اسپتال میں عیادت کی۔ لیفٹیننٹ کرنل نصیر اللہ بابر نے غیر دانستہ طور پر کشمیر کے بھمبر سیکٹر میں ایک بھارتی پوزیشن پر اپنا ہیلی...
    کامن ویلتھ گیمز 2030 کی میزبانی کیلیے بھارت اور نائیجیریا مدمقابل آگئے۔ کامن ویلتھ اسپورٹس کے مطابق 2030 صد سالہ کامن ویلتھ گیمز کی میزبانی کے لیے بھارت اور نائیجیریا نے باضابطہ بڈز جمع کرادیں۔ India and Nigeria submit formal proposals to host the 2030 Commonwealth Games pic.twitter.com/rJuYqmSHH3 — Malawi Olympic Committee (@Moc_maw) September 2, 2025 1930 میں اولین کامن ویلتھ گیمز کے میزبان کینیڈا نے میزبانی کے لیے پیشکش نہیں کی۔  بھارت کی یہ پیشکش 2036 اولمپکس کی میزبانی کے خواب کے طور پرسامنے آئی ہے جس کے لیے احمد آباد کو ممکنہ میزبان شہر کے طور پر تجویز کیا گیا ہے۔
    واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین، روس اور شمالی کوریا کو ایک بار پھر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ ٹرمپ نے بیجنگ میں چینی صدر کے جاپان کے خلاف دوسری جنگِ عظیم میں کامیابی کی 80 ویں سالگرہ پر ہونے والی شاندار فوجی پریڈ کے ردعمل میں کہا کہ چینی صدر کو بیرونی حملہ آوروں کو شکست دینے میں امریکی کردار کا اعتراف کرنا چاہیے۔ صدر نے طنزیہ انداز میں کہا کہ اگر چینی صدر تاریخ کے طالب علم ہیں تو انہیں تسلیم کرنا چاہیے کہ جاپان پر فتح امریکی مدد کے بغیر ممکن نہ تھی اور چین کو اپنی فتوحات کا سہرا امریکہ کو بھی دینا چاہیے۔ ٹرمپ نے مزید الزام لگایا کہ چینی صدر، روسی صدر...
    سی ڈی اے نے سی بی آر ہاؤسنگ اسکیم کا ری وائیزڈ لے آؤٹ پلان منسوخ کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 26 مئی 2025ء کے حکم پر سی بی آر ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ اسکیم (CBR-ECHS) فیز 1 کا ری وائیزڈ اور ایکسٹینڈڈ لے آؤٹ پلان منسوخ کر دیا ہے۔ سی ڈی اے کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، ہائی کورٹ نے قرار دیا کہ 21 مارچ 2023 کو منظور کیا گیا ری وائیزڈ لے آؤٹ پلان غیر قانونی اور بغیر قانونی اختیار کے جاری کیا گیا تھا، لہٰذا اسے کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔ عدالت نے مزید...
    کبھی جکارتہ انڈونیشیا کا سیاسی دارالحکومت تھا، تاہم آج یہ شہر خود کو ایک نئے انداز میں متعارف کرا رہا ہے، طاقت کی کرسی کے بجائے ایک ایسا عالمی شہر جو رابطوں، تعاون اور بین الاقوامی اثرات کے ساتھ اپنی پہچان بنا رہا ہے۔ 2027 میں اپنے 500 سال مکمل کرنے کی تیاری کرتے ہوئے جکارتہ ماضی اور مستقبل کے سنگم پر کھڑا ہے۔ تبادلۂ ثقافت کی سرزمین 17ویں اور 18ویں صدی میں جب اسے ’باتاویا‘ کہا جاتا تھا، جکارتہ ایشیا کی سب سے بڑی تجارتی گزرگاہ تھا۔ یورپ، بھارت، مشرقِ وسطیٰ اور چین سے آنے والے تاجر اور مسافر یہاں اترتے اور یہ شہر ایک عالمی مرکز کی صورت اختیار کرتا۔ انہی میل جول نے وقت کے ساتھ...
    ایشیا کپ 2025 کے منتظمین نے شائقین کرکٹ کے لیے تین خصوصی پیکجز متعارف کرا دیے ہیں، جن کی قیمت 475 درہم سے شروع ہوگی۔ انتظامیہ کے مطابق محدود تعداد میں انفرادی ٹکٹس بھی دستیاب ہوں گے۔ پہلا پیکج 475 درہم کا ہے، جس میں شائقین بھارت بمقابلہ یو اے ای، پاکستان بمقابلہ عمان اور سب سے اہم پاکستان بمقابلہ بھارت کے میچ دیکھ سکیں گے۔ دوسرا پیکج 525 درہم کا رکھا گیا ہے، جس میں سپر فور مرحلے کے تین میچ شامل ہیں۔ تیسرا پیکج بھی 525 درہم میں دستیاب ہوگا، جس میں سپر فور کے دو میچز اور فائنل دیکھنے کا موقع ملے گا۔ انتظامیہ کے مطابق آنے والے دنوں میں دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم اور ابوظہبی کے...
    راولپنڈی کے تھانہ پیرودھائی کے علاقے میں شادی کا جھانسہ دیکر اور امتحان کی تیاری کرانے کے بہانے بلا کر میٹرک کی طالبہ کو مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے اکیڈمی پرنسپل کو گرفتار کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق طالبہ حاملہ ہوئی تو ملزم نے نجی کلینک لے جا کر چیک اپ کرایا اور ادویات دیتا رہا جس سے حمل ضائع ہوگیا، پولیس نے اکیڈمی پرنسپل ضیا الرحمان کے خلاف زیادتی و اسقاط حمل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا۔ مقدمے کے متن کے مطابق سال 2023 میں اسد اکیڈمی خیابان سر سید میں میڑک کلاس میں داخلہ لیا، مئی 2025 میں اکیڈمی کے پرنسپل ضیا الرحمان نے کہا کہ میری اولاد نہیں، مجھ...
    کالا باغ ڈیم کی تعمیر پی ٹی آئی کی پالیسی نہیں، علی امین کا ذاتی بیان ہے، سلمان اکرم راجا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس)؛پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور کا کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے متعلق بیان ان کی ذاتی رائے ہو سکتی ہے، لیکن یہ ہرگز پارٹی پالیسی نہیں ہے۔ راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کالا باغ ڈیم پر تحریک انصاف کی پالیسی بالکل واضح ہے، سندھ اور خیبرپختونخوا کے تحفظات کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ ایسے منصوبے جن پر 2 صوبوں کو اختلاف ہو،...
    بھارتی اداکارہ اور بزنس وویمن شلپا شیٹی نے اپنے ریسٹورنٹ کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شلپا شیٹی کا ریسٹورنٹ ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع تھا، جسے انہوں نے بند کرنے کا فیصلہ ایسے وقت میں کیا ہے جب وہ اور ان کے شوہر راج کندرا 60 کروڑ روپے کے فراڈ کے تنازعے سے نمٹ رہے ہیں۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ جمعرات ایک دور کے خاتمے کا دن ہے کیونکہ ہم ممبئی کے سب سے مشہور مقامات میں سے ایک “بستیاں باندرا” کو الوداع کہہ رہے ہیں۔ یہ جگہ ہمیں ناقابل فراموش یادیں، خوبصورت لمحات اور شہر کی نائٹ لائف کو ایک نئی شکل دینے کے...
    رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے سابق کپتان اور ٹیم کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی نے 4 جون کو ایم چنا سوامی اسٹیڈیم کے باہر پیش آنے والے بھگدڑ پر پہلی بار خاموشی توڑ دی۔ اس واقعے میں 11 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔ کوہلی نے اپنے بیان میں کہا کہ زندگی میں کچھ بھی آپ کو ایسے دل توڑنے والے لمحوں کے لیے تیار نہیں کرتا جیسا کہ 4 جون کا دن تھا۔ جو لمحہ ہماری فرنچائز اور فینز کے لیے خوشی کا موقع ہونا چاہیے تھا، وہ ایک سانحے میں بدل گیا۔ یہ بھی پڑھیے: آئی پی ایل چیمپیئن بننے کے بعد رائل چیلنجرز بنگلور کی فروخت کی خبریں، قیمت کیا ہوسکتی ہے؟...
    لاہور: پنجاب کے مختلف اضلاع میں 5 ستمبر تک بارشوں کا امکان ہے جس کے باعث دریاؤں میں سیلاب کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق دریائے چناب میں مرالہ ہیڈ ورکس میں پانی کی سطح 4 لاکھ 68 ہزار کیوسک تک جا پہنچی جبکہ خانکی ہیڈ ورکس میں پانی 339470 کیوسک اور قادر آباد ہیڈ ورکس میں پانی 232450 کیوسک پہنچ گیا۔ اسی طرح، چنیوٹ پل پر پانی کی سطح 108343 کیوسک وار تریموں ہیڈ ورکس میں 355744 کیوسک ہے۔ دریائے راوی میں جسر کے مقام پر پانی 71010 کیوسک، سائفن پر 54190 کیوسک، شاہدرہ کے مقام پر 53630 کیوسک، بلوکی ہیڈ ورکس پر 117655 کیوسک اور سدھنائی ہیڈ ورکس...
    راولپنڈی کے تھانہ پیرودھائی کے علاقے میں شادی کا جھانسہ دیکر اور امتحان کی تیاری کرانے کے بہانے بلا کر میٹرک کی طالبہ کو مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے اکیڈمی پرنسپل کو گرفتار کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق طالبہ حاملہ ہوئی تو ملزم نے نجی کلینک لے جا کر چیک اپ کرایا اور ادویات دیتا رہا جس سے حمل ضائع ہوگیا، پولیس نے اکیڈمی پرنسپل ضیا الرحمان  کے خلاف زیادتی و اسقاط حمل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا۔ مقدمے کے متن کے مطابق  سال 2023 میں اسد اکیڈمی خیابان سر سید میں میڑک کلاس میں داخلہ لیا، مئی 2025 میں اکیڈمی کے پرنسپل ضیا الرحمان نے کہا کہ میری اولاد نہیں، مجھ سے شادی کرلو، پرنسپل کو...
    بھارت پر ٹیرف کم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا: ٹرمپ کا مودی سرکار کو سخت پیغام WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز واشنگٹن:(آئی پی ایس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی تجارتی پالیسیوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے واضح کردیا کہ اُن کا بھارت پر عائد ٹیرف کم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ بھارت طویل عرصے تک امریکا کے ساتھ یکطرفہ تجارت کرتا رہا اور امریکی صنعت کاروں کو نقصان پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے امریکی مصنوعات پر دنیا کے بلند ترین ٹیکس عائد کیے، جس کی وجہ سے کئی کمپنیاں مشکلات کا شکار ہوئیں۔ ٹرمپ نے مثال...
    بیجنگ، عظیم جنگی کامیابی کی 80 ویں سالگرہ، شاندار فوجی پریڈ، چینی صدر کا دنیا کو امن کا پیغام WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز بیجنگ(آئی پی ایس)چین میں دوسری جنگ عظیم کے دوران جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور عالمی انسداد فاشزم جنگ میں فتح کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر بدھ کے روز بیجنگ میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کا آغاز چینی صدر شی جن پھنگ کی آمد سے ہوا، جنہوں نے عالمی رہنماؤں کو خوش آمدید کہا اور وزیراعظم شہباز شریف کا پرتپاک استقبال کیا۔ صدر شی جن پھنگ جو کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے جنرل سیکریٹری، صدرِ مملکت اور سنٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین بھی...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے درختوں کی نیلامی کی آڑ میں جنگلات کی کٹائی کے دھندے پر سخت پابندی عائد کر دی۔ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار جنگل کی لکڑی کی نیلامی کا روایتی نظام ختم کر دیا گیا ہے جبکہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر پنجاب کے تمام جنگلات میں کٹائی اور لکڑی کی نیلامی پر فوری طور پر تاحکمِ ثانی پابندی لگا دی گئی ہے۔ اس حوالے سے باضابطہ حکم نامہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق مستقبل میں جدید ٹیکنالوجی اور میپنگ کے ذریعے نئے اور شفاف قواعد و ضوابط مرتب کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ نیلامی سے قبل اعلیٰ معیار کی تصاویر اور ویڈیوز فراہم کرنا بھی لازمی قرار دیا...
    ایشیا کپ 2025 کے ٹکٹس پر شائقین کے لیے مزید خصوصی آفرز کا اعلان کردیا گیا۔ ایشیا کپ کے منتظمین کے مطابق شائقین کے لیے تین مختلف پیکجز متعارف کرائے گئے ہیں جن کی قیمت 475 درہم سے شروع ہورہی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ محدود تعداد میں انفرادی ٹکٹ بھی دستیاب ہوں گے۔ پہلا پیکج 475 درہم کا ہے جس میں شائقین بھارت بمقابلہ یو اے ای، پاکستان بمقابلہ عمان اور پاکستان بمقابلہ بھارت کے میچز  دیکھ سکیں گے۔ دوسرے پیکج کی قیمت 525 درہم رکھی گئی ہے جس میں سپر فور کے تین میچز شامل ہوں گے۔ تیسرے پیکج کی قیمت بھی 525 درہم ہے جس میں سپر فور کے دو میچز اور فائنل شامل ہوگا۔ DP...
    عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے انکشاف کیا ہے کہ دنیا بھر میں ہونے والی ہر 100 اموات میں سے ایک سے زائد کی وجہ خودکشی ہے، جو ایک بڑا عوامی صحت کا بحران بنتا جا رہا ہے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق صرف سال 2021 میں تقریباً 7 لاکھ 27 ہزار افراد نے خودکشی کی، جبکہ ہر ایک خودکشی کے مقابلے میں 20 بار کوشش کی جاتی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ اموات نہ صرف متاثرہ افراد کی زندگی ختم کرتی ہیں بلکہ ان کے اہلِ خانہ اور دوست احباب کو بھی شدید صدمات سے دوچار کرتی ہیں۔ ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ کے مطابق خودکشی دنیا بھر میں نوجوانوں کی اموات کی بڑی وجوہات میں سے...
    بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع مین پوری میں ایک 26 سالہ نوجوان نے اپنی 52 سالہ انسٹاگرام دوست اور 4 بچوں کی ماں کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق نوجوان نے خاتون کو اس لیے قتل کیا کیونکہ وہ اسے شادی پر مجبور کر رہی تھیں اور ساتھ ہی تقریباً ڈیڑھ لاکھ روپے کی رقم واپس کرنے کا تقاضا بھی کر رہی تھیں جو اس نے قرض لیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ارون راجپوت اور مقتولہ کا رابطہ انسٹاگرام پر ہوا تھا۔ دونوں تقریباً ڈیڑھ سال سے رابطے میں تھے اور 2 ماہ قبل انہوں نے ایک دوسرے کے فون نمبر حاصل کر کے باقاعدہ بات چیت شروع کی تھی۔ اس دوران وہ کئی بار بالمشافہ...
    دریائے راوی کے ہیڈ سندھنائی پر پانی کے غیر معمولی دباؤ کے باعث ضلعی انتظامیہ نے حفاظتی اقدام کے طور پر مائی صفورہ بند کو بم سے اڑا دیا۔ یہ فیصلہ ممکنہ تباہی سے بچاؤ کے لیے کیا گیا، تاکہ پانی کا دباؤ کم کرتے ہوئے قریبی علاقوں کو بڑے نقصان سے محفوظ رکھا جا سکے۔ بند کو اڑانے کا عمل مکمل طور پر ٹریفک بند کر کے سرانجام دیا گیا۔ بند کے کھلنے سے دریائی پانی قریبی آبادیوں کی طرف چھوڑ دیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں ہزاروں ایکڑ زرعی زمین زیرِ آب آنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں ہنگامی بنیادوں پر متحرک ہو گئی ہیں تاکہ ممکنہ جانی و مالی نقصان...
    پاکستان کے شمال میں واقع چترال میں دنیا کے نایاب مذاہب میں سے ایک، کیلاش برادری کی شادی بیاہ کو قانونی حیثیت دینے کے لیے ایک قانون تیار کیا گیا ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت کے مطابق اس قانون کے ذریعے نہ صرف شادی بیاہ کو قانونی حیثیت ملے گی بلکہ قدیم مذہبی تقاریب کو بھی محفوظ بنایا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: کیلاشی جوڑوں کے لیے بڑی خوشخبری، دیرینہ مطالبہ پورا ہونے کی راہ ہموار ہوگئی خیبر پختونخوا حکومت نے کیلاش برادری کے مطالبے پر سال 2020 میں کیلاش شادی بیاہ کے مسودے پر کام شروع کیا تھا۔ اب تیاری کے بعد قانون سازی کمیٹی نے اس کی منظوری دے دی ہے اور اسے کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔ کے...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اپنی روایتی جارحانہ اور طنزیہ انداز میں چین، روس اور شمالی کوریا کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ چینی صدر کے جاپان کے خلاف جنگ میں کامیابی کے 80 سال پورے ہونے پر بیجنگ میں شاندار پریڈ سے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ چینی صدر کو چاہیے کہ وہ بیرونی حملہ آوروں کو شکست دینے میں امریکی کردار کا کھلے عام اعتراف کریں۔ صدر ٹرمپ نے طنزیہ انداز میں کہا کہ چینی صدر اگر تاریخ کے طالب علم ہیں تو انہیں تسلیم کرنا چاہیے کہ دوسری جنگِ عظیم میں جاپان کے خلاف کامیابی امریکی مدد کے بغیر ممکن نہ تھی، ان کا کہنا تھا کہ...
      وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی صحافیوں سے ہونے والی ملاقات اس وقت کشیدہ ہوگئی جب ایک صحافی کے سوال پر وزیر اعلیٰ نے اس پر ٹرانسفر پوسٹنگ کے عوض رشوت لینے کا الزام لگا دیا۔ ملاقات کے دوران صحافی نے اہم سوالات اٹھاتے ہوئے استفسار کیا کہ خیبر پختونخوا میں اصل میں حکومت کون چلا رہا ہے؟ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت کے باوجود تیمور جھگڑا اور کامران بنگش کو کابینہ میں شامل کیوں نہیں کیا گیا؟اور کیا یہ درست ہے کہ صوبائی معاملات آپ کے بھائی فیصل امین گنڈاپور دیکھ رہے ہیں؟ ان سوالات کے جواب میں وزیراعلیٰ نے براہ راست الزامات عائد کرتے ہوئے صحافی پر ٹرانسفر پوسٹنگ کرانے اور رشوت لینے کا دعویٰ کر...
    BANNU: خیبرپختونخوا کے علاقے ضلع بنوں میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد گروہ فتنۃ الخوارج کے حملے کو ناکام بنا دیا گیا تاہم فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز کے 6 اہلکار شہید ہوگئے جبکہ 5 دہشت گرد مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بنوں میں وفاقی کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹرز پر بزدلانہ دہشت گرد حملہ ناکام بنا دیا گیا جہاں بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد گروہ فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے 2 ستمبر کی صبح ہیڈ کوارٹرز کی بیرونی سیکیورٹی کو توڑنے کی کوشش کی۔ بیان میں کہا گیا کہ بہادر جوانوں نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا...
    سکیورٹی فورسزنے بنوں میں   ایف سی ہیڈ کوارٹرز پردہشتگردی کاحملہ ناکام بناتے ہوئے فتنہ الخوارج کے تمام پانچ دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آرکےمطابق منگل کی صبح ایک بزدلانہ دہشت گرد حملے میں بھارتی آلہ کار تنظیم “فتنہ الخوارج” سے تعلق رکھنے والے خوارج نے بنوں ضلع میں فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹرز کو نشانہ بنایا۔ بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے خوارج نے سکیورٹی کے حصار کو توڑنے کی کوشش کی، تاہم چوکس اور بہادر پاکستانی جوانوں نے بروقت اور جرات مندانہ کارروائی کرتے ہوئے ان کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا۔ دشمن کے شدت پسند عناصر نے مایوسی میں آ کر بارود سے بھری گاڑی ہیڈ کوارٹرز...
    پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورکا کالا باغ ڈیم سے متعلق بیان پارٹی پالیسی کی عکاسی نہیں کرتا بلکہ یہ اُنکی ذاتی رائے ہے۔ اسد قیصرنے واضح کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں متنازع منصوبوں کوچھیڑنا دانشمندی نہیں، ہم نہیں سمجھتے کہ فی الحال کالا باغ ڈیم کی تعمیرضروری ہے کیونکہ اس سے سیاسی اوربین الصوبائی اختلافات کو ہوا مل سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کواس وقت ایسے منصوبوں کی ضرورت ہے جو قابل عمل فوری طورپرممکن اورکم متنازع ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چھوٹے ڈیموں کی تعمیرجیسے اقدامات زیادہ مؤثرہوسکتے ہیں اورگنڈاپورکے اپنے علاقے کیلئے چشمہ رائٹ بینک کینال کا...
    کراچی: اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران بچوں سمیت 10 مغوی لڑکوں اور لڑکیوں کو بازباب جبکہ 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان اے وی سی سی کے بیان کے مطابق گزشتہ ماہ 27 اگست کو آئی جی سندھ نے کراچی سے حالیہ اغوا کیے جانے والے بچوں کی بازیابی کے لیے اے سی وی سی پولیس کو ٹاسک سونپا تھا، جس پر ایس ایس پی اور ڈی ایس پی آپریشن و انویسٹی گیشن کی نگرانی میں مختلف زونزمیں ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلیجنس کی بنیاد پر چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران شہر کے مختلف...
    بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ وہ گزشتہ تین سال تک سیاسی کشیدگی کو پرسکون کرنے کے لیے ڈائیلاگ کی کوشش کرتے رہے ، سیاسی مسائل کا حل صرف بات چیت اور جمہوریت کے ذریعے ممکن ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ یہ ملاقات تقریباً 15 سے 20 منٹ کی رہی، جس میں کے پی کے میں ایک بڑا جلسہ منعقد کرنے پر تبادلہ خیال ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ سیلاب کی وجہ سے جلسوں کی تیاریوں میں تاخیر ہوئی ہے، لیکن اب تمام تر انتظامات جاری ہیں۔ عمران خان کے پیغامات اور پارٹی کی حکمت...
    کراچی: پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن سندھ نے گندم کا مصنوعی بحران پیدا کرنے کا ذمہ دار پنجاب حکومت کو قرار دیتے ہوئے وفاقی حکومت سے ملوں کو گندم درآمد کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گندم کی نقل و حرکت پر پنجاب حکومت کی جانب سے عائد کردہ بین الصوبائی پابندی سے آنے والے دنوں میں گندم کا بحران شدت اختیار کرنے آٹے کا ایک نیا بحران پیدا ہوسکتا ہے۔ ایسوسی ایشن کے چئیرمین عبدالجنید عزیز نے ایکسپریس کو بتایا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے گزشتہ ہفتے کے اختتام پر اچانک گندم کی بین الصوبائی نقل وحمل پر پابندی کردی گئی۔ سندھ میں پنجاب سے قبل گندم کی فصل کی آمد فروری...
    آپ کو ہر قومی سانحہ پر پوائنٹ اسکورنگ کی عادت ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کے بیان پر عظمی بخاری کا ردعمل WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)پنجاب کی وزیراطلاعات عظمی بخاری نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ لوگوں کو اپنے لیڈر کی طرح ہر قومی سانحے پر پوائنٹ اسکورنگ کرنے کی گندی عادت ہے۔وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے بیرسٹر گوہر کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ سیلاب اور بارش سے ملکی صورت حال تشویش ناک ہے اور ایسے موقع پر بھی آپ جیسی چھوٹی ذہنیت والے لوگوں کو اپنی سیاست کی فکر پڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ کے اپنے علاقے...
    بانی پی ٹی آئی کی ڈائریکشن ہے، استعفے واپس نہیں لیں گے، بیرسٹر گوہر کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سپیکر نے کہا وہ استعفے منظور نہیں کریں گے لیکن ہمارا فیصلہ اٹل ہے، ہم استعفے واپس نہیں لیں گے کیونکہ یہ بانی پی ٹی آئی کی ڈائریکشن ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہم 91 ممبران کے ساتھ اسمبلی میں بیٹھے، آج ہمارے پاس 76 ممبران ہیں، پرسوں تک 25 ایم این ایز نے استعفے جمع کروائے تھے، آج تک سارے ایم این ایز کے استعفی ہو گئے، صرف ان ایم این ایز...
    ایف بی آر کی جانب سے بحریہ ٹاون کے شاپنگ مال کی نیلامی کا حکم واپس، عدالت نے کیس نمٹادیا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)بحریہ ٹاون کے شاپنگ مال(مال آف اسلام آباد)کی نیلامی کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے 3 ستمبر کو ہونے والی نیلامی کا حکم واپس لے لیا جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس نمٹا دیا۔منگل کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ میں مال آف اسلام آباد نیلامی کیس کی سماعت جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی، دوران سماعت ڈپٹی کمشنر ایف بی آر سہیل عباس نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پہلے...
    لاہور: پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ لوگوں کو اپنے لیڈر کی طرح ہر قومی سانحے پر پوائنٹ اسکورنگ کرنے کی گندی عادت ہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بیرسٹر گوہر کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ سیلاب اور بارش سے ملکی صورت حال تشویش ناک ہے اور ایسے موقع پر بھی آپ جیسی چھوٹی ذہنیت والے لوگوں کو اپنی سیاست کی فکر پڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ کے اپنے علاقے بونیر میں 200 سے زیادہ لوگ جاں بحق ہو گئے، خیبر پختونخواہ حکومت نے کتنے لوگوں کو ریسکیو کیا اور ریلیف دیا ابھی...
    پاکستان کی آٹو مارکیٹ میں ایک بڑی تازہ پیش رفت سامنے آ رہی ہے — ہونڈا اپنی مقبول سیڈان “سٹی” کا نیا فیس لفٹ ورژن ستمبر کے پہلے ہفتے میں متعارف کرانے جا رہی ہے۔ یہ ماڈل چھٹی جنریشن ہونڈا سٹی کا اپ ڈیٹڈ ورژن ہوگا، جو 2021 میں پہلی بار پاکستان میں لانچ ہوئی تھی۔ یہ اپڈیٹ گزشتہ چار سالوں میں پہلی بڑی تبدیلی تصور کی جا رہی ہے۔ کیوں خاص ہے یہ فیس لفٹ؟ چھٹی جنریشن ہونڈا سٹی نے پاکستانی خریداروں میں خاصی مقبولیت حاصل کی — خاص طور پر اس کی ایندھن بچانے کی صلاحیت اور شہری سڑکوں پر آسان ڈرائیو نے اسے ایک مقبول فیملی کار بنا دیا۔ اب، کمپنی بدلتی صارف ترجیحات اور بڑھتی مسابقت...
    پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے متعلق تجویز کو مسترد کرتے ہوئے شدید مخالفت کا اظہار کردیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے اپنے بیان میں کہا کہ سندھ، بلوچستان اور خود خیبرپختونخوا کی اسمبلی کالا باغ ڈیم کے خلاف قراردادیں منظور کرچکی ہیں۔ ایسے میں خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کا اس منصوبے کی حمایت میں بات کرنا دراصل اپنے ہی ایوان کی توہین کے مترادف ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بیرسٹر گوہر نے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے لیے علی امین گنڈاپور کے مؤقف کی حمایت کردی انہوں نے کہاکہ علی امین گنڈاپور کو سیاست کے رموز سمجھنے کی ضرورت ہے اور انہیں کسی...
    لاہور: پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق بگٹی نے ایشیا کپ کے بعد جونیئر ورلڈکپ کےلیےبھارت نہ جانےکا عندیہ دے دیا۔ لاہورمیں میڈیا سےبات چیت میں انہوں نے واضح کیا کہ دونوں ملکوں کےدرمیان جاری کشیدگی کی وجہ سے ایشیا کپ میں ٹیم کونہیں بھیجا۔ دسمبر میں بھارت میں ہی جونیئر ورلڈکپ ہورہاہے،اس میں بھی پاکستانی ٹیم کی شرکت مشکل ہے۔ ایشیا کپ میں عدم شرکت سے ورلڈکپ کوالیفائرکا موقع کھونے کے سوال پر طارق بگٹی کا موقف تھا کہ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کوتمام حالات کا علم ہےکہ پاکستان ٹیم کس وجہ سے ایشیا کپ کھیلنے نہیں گئی۔ اس لیے امید ہے کہ ایف آئی ایچ ہمیں ورلڈ کپ کوالیفائر کے لیے کوئی اور موقع دے گی۔ انہوں نے کہا...