2025-07-26@15:41:59 GMT
تلاش کی گنتی: 144

«برآمدات میں اضافے»:

    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2025ء) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ٹیکس بیس میں اضافے اور غیر رسمی معیشت کے خاتمے سے ہی عام آدمی کیلئے ٹیکس میں کمی کے ہدف کا حصول ممکن ہوگا،ایف بی آر کی جاری اصلاحات کے ثمرات کی بدولت معیشت مثبت سمت میں گامزن ہے،صرف ڈیجیٹائزیشن ہی نہیں، نئے نظام کو تقویت دینے کیلئے پورا ڈیجیٹل ایکو سسٹم بنایا جائے،خام مال کی تیاری و درآمد، مصنوعات کی مینوفیکچرنگ اور صارف کی خریداری تک کے تمام ڈیٹا کو ایک ہی سسٹم سے منسلک کیا جائے۔ہفتہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ایف...
    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کی تیاری، پیٹرولیم لیوی مزید 10روپے تک بڑھانے پر غور WhatsAppFacebookTwitter 0 23 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق گیس سیکٹر میں بڑھتے ہوئے گردشی قرضوں سے نمٹنے کے لیے پیٹرولیم لیوی میں تین سے دس روپے فی لیٹر تک اضافے پر غور کیا جا رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اس وقت بینکوں سے دو ہزار ارب روپے تک قرض لینے پر بھی مشاورت کر رہی ہے تاکہ گیس سیکٹر کے مالی بحران پر قابو پایا جا سکے۔ وزارت خزانہ اور وزارت توانائی کے درمیان اس حوالے سے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جولائی ۔2025 )ایشیائی ترقیاتی بینک نے جولائی کے لیے ایشین ڈیویلپمنٹ آﺅٹ ل±ک رپورٹ جاری کردی ہے رپورٹ کے مطابق امریکا کی طرف سے ٹیرف میں اضافے کے باعث برآمدات میں کمی کا امکان ہے، عالمی تجارت میں غیر یقینی اور کمزور مقامی طلب سے بھی خطے کے ممالک کی شرح نمو متاثر ہوگی. رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں سال خطے کی شرح نمو 4.(جاری ہے) 7 فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ مختلف تنازعات سے عالمی تجارت مزید متاثر اور توانائی کی لاگت بڑھنے کا خدشہ ہے رپورٹ کے مطابق چین کی پراپرٹی مارکیٹ میں اندازے سے زیادہ گراوٹ سے عالمی تجارت متاثر ہوگی، خطے کے ممالک میں زرعی پیداوار میں اضافے...
    بجلی کے پیک آورز کے دورانیے میں اضافے سے متعلق پاور ڈویژن کا اہم بیان سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 13 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) ترجمان پاور ڈویژن کی جانب سے بجلی کے پیک آورز کے دورانیے میں اضافے کی خبروں پر وضاحت سامنے آئی ہے۔ اپنے ایک بیان میں وزارت توانائی (پاور ڈویژن) نے بجلی کے اوقات کار میں نظر ثانی کے بارے میں گردش کرنے والے دعوئوں کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ موجودہ شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری ایک پوسٹ میں وزارت پاورڈویژن نے واضح کیا کہ صبح کے اوقات کو...
    سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف سے بین الاقوامی ای کامرس کمپنی علی بابا گروپ کی انٹرنیشنل مارکیٹس کے صدر، جیمز ڈونگ کی قیادت میں علی بابا گروپ کے 6 رکنی وفد کی ملاقات ہوئی۔  وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ملک میں ای کامرس کو مزید فروغ دینے کا لائحہ عمل تیار کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی گئی۔ شہباز شریف نے کہا کہ علی بابا گروپ جیسے ای کامرس پلیٹ-فارمز پر اس وقت تین لاکھ سے زائد پاکستانی مقامی طور پر تیار کردہ مصنوعات فروخت کر رہے ہیں۔  ذیا بیطس کے مریضوں کو جان لیوا کیفیت سے بچانے کیلئے ڈیوائس تیار وزیراعظم نے حکام کو ہدایت کی کہ ای کامرس پلیٹ-فارمز پر مصنوعات...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ ملک میں ای کامرس کو مزید فروغ دینے کا لائحہ عمل تیار کرنے کے لئے کمیٹی تشکیل دینے اور ای کامرس پلیٹ-فارمز پر مصنوعات فروخت کرنے والے پاکستانی کاروباروں کی تعداد میں مزید اضافے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بین الاقوامی ای کامرس کمپنی علی بابا گروپ کی انٹرنیشنل مارکیٹس کے صدر جیمز ڈونگ کی قیادت میں 6 رکنی وفد نے ملاقات کی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک میں ای کامرس کو مزید فروغ دینے کا لائحہ عمل تیار...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں زرعی پیداوار میں اضافے اور زرعی اصلاحات کے لیے جامع لائحہ عمل طلب کر لیا۔ وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق شہباز شریف کی زیر صدارت زرعی شعبے کی کارکردگی اور جاری اصلاحات پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کو ربیع و خریف کی بڑی فصلوں کی گزشتہ برس پیداوار، کسانوں کو درپیش مسائل، آئندہ کا لائحہ عمل اور تجاویز پیش کی گئیں۔وزیرِ اعظم کی زیر صدارت زرعی شعبے کی کارکردگی اور جاری اصلاحات پر جائزہ اجلاس میں زرعی شعبے پر قائم ٹاسک فورس نے بریفنگ دی۔ اجلاس کو حکومتی اصلاحات کے نفاذ پر پیشرفت اور زراعت پر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے بارے بھی...
    وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں زرعی پیداوار میں اضافے اور زرعی اصلاحات کیلئے جامع لائحہ عمل طلب کر لیا۔ وزیرِ اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق شہباز شریف کی زیر صدارت زرعی شعبے کی کارکردگی اور جاری اصلاحات پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کو ربیع و خریف کی بڑی فصلوں کی گزشتہ برس پیداوار، کسانوں کو درپیش مسائل، آئندہ کا لائحہ عمل اور تجاویز پیش کی گئیں۔ وزیرِ اعظم کی زیر صدارت زرعی شعبے کی کارکردگی اور جاری اصلاحات پر جائزہ اجلاس میں زرعی شعبے پر قائم ٹاسک فورس نے بریفنگ دی۔ اجلاس کو حکومتی اصلاحات کے نفاذ پر پیش رفت اور زراعت پر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے بارے بھی آگاہ کیا گیا۔ اجلاس میں وفاقی...
    وزیرِ اعظم  شہباز شریف نے ملک میں زرعی پیدوار میں اضافے اور زرعی اصلاحات کیلئے جامع لائحہ عمل طلب کر لیا۔ وزیرِ اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق شہباز شریف کی زیر صدارت زرعی شعبے کی کارکردگی اور جاری اصلاحات پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کو ربیع و خریف کی بڑی فصلوں کی گزشتہ برس پیداوار، کسانوں کو درپیش مسائل، آئندہ کا لائحہ عمل اور تجاویز پیش کی گئیں۔ وزیرِ اعظم کی زیر صدارت زرعی شعبے کی کارکردگی اور جاری اصلاحات پر جائزہ اجلاس میں زرعی شعبے پر قائم ٹاسک فورس نے بریفنگ دی۔ اجلاس کو حکومتی اصلاحات کے نفاذ پر پیش رفت اور زراعت پر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے بارے بھی آگاہ کیا گیا۔ اجلاس میں وفاقی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 08 جولائی 2025ء) پاکستان نے پیر کے روز اقوام متحدہ کو بتایا کہ اس کے پاس کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)، بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور مجید بریگیڈ جیسے دہشت گرد گروپوں کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون کے معتبر ثبوت ہیں، جن کا مقصد ملک کے اسٹریٹجک انفراسٹرکچر اور ترقیاتی منصوبوں کو نشانہ بنانا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے جنرل اسمبلی کو بتایا کہ دہشت گردوں کے یہ گروپ افغانستان کے اندر ان مقامات سے کام کر رہے ہیں، جہاں حکومت کی رٹ بے اثر ہے۔ ان کی یہ تنبیہ ایک ایسے وقت آئی ہے، جب حالیہ ہفتوں میں پاکستان میں دہشت...
    وزیراعظم شہباز شریف نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کے ٹیکس وصولی میں اضافے سے متعلقہ اقدامات کی پذیرائی کی ہے۔وزیراعظم کو ایف بی آر اور آئی بی کے آپریشنز پر رپورٹ پیش کی گئی، جس میں بتایا گیا کہ دونوں اداروں کی مشترکہ کاوشوں سے 178 ارب کی ریکوری ممکن ہوئی ہے۔رپورٹ کے مطابق کمپنیوں کے انضمام، ٹیلی کمیونیکیشن سیکٹر میں بقایاجات کی مد میں ٹیکس آمدن میں 69 ارب روپے اضافہ ہوا۔رپورٹ کے مطابق انٹیلی جنس بیورو کی جانب سے 515 چھاپے مارے گئے، ان کارروائیوں کے نتیجے میں ساڑھے 10 ارب روپے کا اضافی ٹیکس وصول کیا گیا۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ ملکی ٹیکس آمدن میں اضافے کےلیے...
    عمران خان سے ملاقات کیلئے پی ٹی آئی نے 6وکلا کی فہرست جیل حکام کو بھیج دی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 July, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان سے اڈیالہ جیل میں کل بروز منگل کو وکلا کی ملاقاتوں کا دن ہے، اس حوالے سے پی ٹی آئی نے 6 وکلا کی فہرست جیل حکام کو بھیج دی جبکہ عمران خان اور بشری بی بی کے فیملی ممبران کی بھی کل جیل آمد متوقع ہے۔فہرست میں بیرسٹر گوہر علی خان، سلمان اکرم راجہ، بیرسٹر سلمان صفدر کا نام شامل ہے، ان کے ساتھ نیاز اللہ نیازی، نعیم حیدر پنجھوتہ، ظہیر عباس چوہدری کے نام بھی فہرست میں شامل ہیں۔وکلا کی فہرست کوآارڈینیٹر انتظار...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حکومت نے گزشتہ دنوں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں جو اضافہ کیا تھا اس کے اثرات آنا شروع ہوگئے ہیں، اطلاع ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے پیش ِنظر پاکستان ریلویز نے میل ایکسپریس اور مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 2 فی صد اضافہ کر دیا جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ پاکستان ریلویز کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئے کرایوں کا اطلاق 4 جولائی 2025 سے ہو گا، جس کے بعد ملک بھر میں چلنے والی مختلف مسافر اور میل ایکسپریس ٹرینوں کے سفر پر مسافروں کو بڑھا ہوا کرایہ ادا کرنا ہو گا۔ دو فی صد کرایہ بڑھنے کا اطلاق ایڈوانس بکنگ پر بھی عاید ہوگا۔ ریلوے...
    جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری کا کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود حکومت کا اضافہ بدترین ظلم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق رکن قومی اسمبلی اور جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی کے جنرل سیکرٹری صابرحسین اعوان نے عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مسلسل گرنے کے باوجود حکومت پاکستان کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ غریب عوام کی جیبوں پر بدترین ڈاکہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اپنی عیاشیوں کے لئے آئی ایم ایف، ورلڈ بینک اور دیگرعالمی مالیاتی اداروں سے شرمناک اور ذلت آمیز شرائط پر قرضے لیکر ہڑپ کرجاتی ہے اور پھر یہی قرضے سود سمیت واپس کرنے کے لئے ہر پندرہ روز بعد پیٹرولیم مصنوعات کی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2025ء) وفاقی وزیر برائے قومی صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ادویات کی ایکسپورٹ کو بڑھانے کیلئے پر عزم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی اجلاس میں کیا۔وزیرِ صحت کوایکٹو فارماسیوٹیکل انگریڈیئنٹ ( API )پالیسی اور نفتھا کریکر منصوبے اور ادویات کی قیمتوں کے موجودہ طریقہ کار اور کنزیومر پرائس انڈیکس کے اثرات بارے بریفنگ دی گئی۔(جاری ہے) وزیر صحت نے کہا ہے۔نفتھا کریکر منصوبے پر ایک جامع رپورٹ پیش کی جایے ۔انہوں نے کہا کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے نظام اور مہنگائی کنزیومر پرائس انڈیکس (CPI) کے اثرات پر ایک جامع رپورٹ تیار کی جائے ۔پاکستان کی دوا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: ڈیزل کی قیمت میں حالیہ اضافے کے بعد ریلوے کےکرایوں میں ایک بار پھر اضافہ متوقع ہے۔ریلوے حکام کا کہنا ہےکہ موجودہ صورتحال میں کرایوں میں اضافہ ناگزیر ہے، تاہم کوشش ہے کہ مسافر ٹرینوں پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے۔ریلوے حکام کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں اضافے سے ریلوےکو شدید مالی نقصان کا سامنا ہے، اضافی بوجھ مسافر اور مال بردار ٹرینوں پر ڈالنا پڑےگا، کمیٹی جلد فیصلہ کرے گی کہ کرایوں میں کتنا اضافہ ہوگا۔ریلوے حکام کا کہنا ہےکہ 18جون کو مسافر ٹرینوں کےکرایوں میں 3 فیصد جب کہ مال بردار ٹرینوں کے کرایوں میں 4 فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے اور چینی کی ممکنہ برآمد کے حکومتی فیصلے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے عام آدمی پر مزید معاشی بوجھ قرار دیا ہے۔ سپریم کورٹ بار کے صدر میاں رؤف عطا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فوری طور پر واپس لیا جائے کیونکہ اس کا براہِ راست اثر مہنگائی میں اضافے کی صورت میں عوام پر پڑ رہا ہے۔ میاں رؤف عطا نے کہا کہ حکومت نے بجٹ میں پہلے ہی مہنگائی سے ستائے عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا اور اب پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوامی مشکلات میں...
    لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں ذرا سی ہلچل پر سارا بوجھ عوام پر منتقل کر دیا گیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اشرافیہ کو نوازو، جاگیرداروں کو بچاؤ اور عوام کی کمر توڑو ، حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں کمی پر حکومت نے ریلیف دینے سے انکار کر دیا تھا لیکن عالمی منڈی میں ذرا سی ہلچل پر سارا بوجھ عوام پر منتقل کردیا۔ حافظ نعیم الرحمان...
    ایک بیان میں اراکینِ قومی اسمبلی نے کہا کہ اس طرح کے فیصلوں سے سب سے زیادہ نوکری پیشہ مڈل کلاس طبقے کے افراد متاثر ہوتے ہیں، وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف اس فیصلے پر نظر ثانی کرکے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کریں۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکینِ قومی اسمبلی نے وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کے ستائے عوام پر مزید بوجھ پڑتا ہے، وفاقی حکومت کوئی ایسی پالیسی بنائے جس سے معاشی اہداف بھی پورے ہوں اور عوام پر کم سے کم بوجھ پڑے۔ اراکینِ قومی اسمبلی کا...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد انٹر سٹی بس سروس کرایوں میں بھی اضافہ ہوگیا۔ مختلف انٹر سٹی بس سروس کے مسافروں کرائے بڑھنے پر اپنی پریشانی کا اظہار کیا ہے۔ ایک مسافروں نے بتایا کہ صادق آباد کا کرایہ 2 ہزار دے کر آئے تھے اب 2 ہزار 300 چارج کر رہے ہیں۔ ایک اور مسافر کا کہنا تھا کہ میرپور خاص سے ڈھائی ہزار کرایہ دے کر آئے تھے اب ٹرانسپورٹر واپسی 3 ہزار روپے مانگ رہے ہیں۔ دوسری جانب ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے ہمارے کاروبار پر اثر پڑتا ہے۔ ٹرانسپورٹرز کا مزید کہنا ہے کہ کرایے بڑھانا ہماری مجبوری ہے، ہم نے سب اخراجات...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews پیٹرولیم مصنوعات عوام پھٹ پڑے قیمتوں میں اضافہ وی نیوز
    وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔ حکومت کی جانب سے ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 39 پیسےفی لیٹر اور پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 36 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 266 روپے 79 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت 272 روپے 98 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہوگیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں میں 2.50 پیسے کاربن لیوی عائد کردی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیٹرول پر لیوی کم کرکے 75 روپے 52 پیسے فی لیٹر کردی گئی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: یکم جولائی سے مہنگائی کے ستائے عوام پر ایک اور معاشی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں کیونکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، پیٹرول کی قیمت میں 11 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر تک اضافہ متوقع ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کاکہنا ہےکہ  نئی قیمتوں کا اطلاق آئندہ 15 روز کے لیے کیا جائے گا اور اس حوالے سے اوگرا نے قیمتوں میں ممکنہ رد و بدل کی سمری وزارتِ پیٹرولیم کو ارسال کرنے کی تیاری مکمل کر لی ہے، سمری موصول ہونے کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا باضابطہ اعلان آج رات...
    یکم جولائی پیٹرول کی قیمت میں بڑے اضافے کا امکان ہے ، جس سے مہنگائی سے پریشان عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافے کے پیش نظر پاکستان میں یکم جولائی سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے والی ہیں۔حکومت کی جانب سے آج پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا، جس میں پیٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ متوقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات 14 روپے 86 پیسے فی لٹر تک مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ہائی سپیڈ ڈیزل 14 روپے 86 پیسے فی لیٹر اور پٹرول 11 روپے 43 پیسے فی لٹر مہنگا ہوسکتا ہے۔...
    ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر اور پیٹرول کی قیمت میں 11 روپے فی لیٹر تک اضافہ متوقع ہے۔ اوگرا آج سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوائے گا جس کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج رات کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ مہنگائی کے ستائے عوام پر پیٹرول بم گرانے کی تیاری، یکم جولائی سے قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ 15 روز کے لیے 15 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔ ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر اور پیٹرول کی قیمت میں 11 روپے فی لیٹر تک اضافہ متوقع ہے۔ اوگرا آج سمری وزارت پٹرولیم...
    مہنگائی سے پریشان عوام کے لیے ایک اور بری خبر، حکومت یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافے پر غور کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق، پیٹرول کی قیمت میں 11 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نئی قیمتوں سے متعلق سمری آج وزارتِ پٹرولیم کو ارسال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کی مشاورت سے حتمی منظوری دی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ مجوزہ اضافہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور روپے کی قدر میں حالیہ کمی کے تناظر میں کیا جا...
    غریب عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاری، قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 30 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) حکومت نے ایک بار پھر مہنگائی کی ماری عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاری کر لی۔ ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ 15 روز کے لیے 15 روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان ہے، ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لٹر جبکہ پٹرول کی قیمت میں 11 روپے فی لٹر تک اضافہ متوقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج رات کیا جائے گا، اس حوالے سے اوگرا آج سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوائے گی جس کے بعد وزیر خزانہ وزیراعظم...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )مہنگائی کے ستائے عوام پر پیٹرول بم گرانے کی تیاری، یکم جولائی سے قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ 15 روز کے لیے 15 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر اور پیٹرول کی قیمت میں 11 روپے فی لیٹر تک اضافہ متوقع ہے۔ اوگرا آج سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوائے گا جس کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج رات کیا جائے گا۔وزیر خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے نئی قیمتوں کا حتمی اعلان کریں گے۔ برطانوی شہری کے دبئی میں کھونے والے ائیر...
    ---فائل فوٹو رواں مالی سال کے دوران وزیرِاعلیٰ ہاؤس خیبر پختونخوا کے اخراجات میں کئی گنا اضافے کا انکشاف ہوا ہے۔’جیو نیوز‘ کو موصول ہونے والی دستاویزات کے مطابق وزیرِاعلیٰ ہاؤس خیبر پختونخوا کے اخراجات میں 10 گنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، سیکریٹ فنڈ، صوابدیدی فنڈ، تحائف اور تفریح کے لیے مختص بجٹ سے 68 کروڑ روپے زائد خرچ کیے گئے ہیں۔وزیرِاعلیٰ کے پی نے رواں مالی سال کےلیے مختص پانچ کروڑ صوابدیدی فنڈ کی بجائے 50 کروڑ روپے خرچ کیے ہیں۔’جیو نیوز‘ کو موصول ہونے والی دستاویزات میں بتایا گیا کہ وزیرِاعلیٰ نے صوابدیدی فنڈ کی مد میں خزانے سے 45 کروڑ روپے زائد خرچ کیے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کی منظوری کے بغیر بجٹ پاس نہیں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250622-08-9 اسلام آباد (آن لائن )اراکین کی تنخواہوں میں اضافے کے باوجود اسپیکر قومی اسمبلی کا حیران کن اقدام ،رواں مالی سال 2024.25 ء میں قومی خزانے کو 3 ارب روپے واپس کردئیے۔ذرائع اسمبلی قومی اسمبلی کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کا رواں مالی سال کا بجٹ 12.7 ارب روپے تھا،یہ رقم قومی اسمبلی کیلئے مختص بجٹ سے بچائی گئی،رواں سال مجموعی اخراجات 9.7 ارب روپے کے قریب رہے،تین ارب روپے اسپیکر قومی اسمبلی کی کفایت شعاری مہم کے تحت بچائے گئے ،تمام غیر ضروری اخراجات ختم نئی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی رہی،قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کے مطالبے کے باوجود ان کے لیے نئی گاڑیاں نہیں خریدی گئی۔،قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں کوئی نئی بھرتیاں نہیں کی گئی...
    غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہسپانوی وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے نیٹو سیکریٹری جنرل مارک روٹ کو لکھے گئے خط میں مطالبہ کیا کہ دفاعی اتحاد نیٹو کو دفاعی اخراجات میں اضافے کے معاملے میں زیادہ آسان فریم ورک اپنانا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ ہسپانوی وزیرِاعظم نے نیٹو دفاعی اخراجات میں 5 فیصد اضافے کو یہ کہہ کر مسترد کر دیا کہ اس اضافے سے یورپی یونین کی بنیادی دفاعی کوششوں کو نقصان ہوسکتا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہسپانوی وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے نیٹو سیکریٹری جنرل مارک روٹ کو لکھے گئے خط میں مطالبہ کیا کہ دفاعی اتحاد نیٹو کو دفاعی اخراجات میں اضافے کے معاملے میں زیادہ آسان فریم ورک اپنانا چاہیئے۔ خط میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ...
    لاہور: ملک میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہوتے ہی پاکستان ریلویز نے بھی کرایوں میں اضافہ کر دیا۔ پاکستان ریلویز نے کرایوں میں اضافے سے متعلق نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ ترجمان ریلویز کے مطابق مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 3 فیصد اور فریٹ وین کے کرایوں میں 4 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ مسافر ٹرین کے کرایوں میں اضافے کا اطلاق 20 جون جبکہ فریٹ ٹرین کے کرایوں میں اضافہ 23 جون سے ہوگ Tagsپاکستان
    آئندہ 15 روز  کے لیے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 5 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل کی ورکنگ کی تفصیلات سامنے آ گئیں، عالمی مارکیٹ میں تیل مہنگا ہونے کی بنا پر تیل مارکیٹنگ کمپنیوں کا ورکنگ پیپر تیار کرلیا گیا۔ ذرائع  کے مطابق اوگرا اپنی سمری آج حکومت کو ارسال کرے گا، وزیر اعظم اوگرا کی سفارش پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی منظوری دیں گے، وزیراعظم کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق ہو گا۔ ذرائع نے کہا کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 5 روپے 27 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز  ہے، پیٹرول ایک روپے 12 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو سکتا ہے۔...
    وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews اضافے کا اعلان پیٹرول کی قیمت پیٹرولیم مصنوعات وفاقی حکومت وی نیوز
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آئندہ 15 روز کے لیے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 5 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل کی ورکنگ کی تفصیلات سامنے آ گئیں، عالمی مارکیٹ میں تیل مہنگا ہونے کی بنا پر تیل مارکیٹنگ کمپنیوں کا ورکنگ پیپر تیار کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اوگرا اپنی سمری آج حکومت کو ارسال کرے گا، وزیر اعظم اوگرا کی سفارش پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی منظوری دیں گے، وزیراعظم کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق ہو گا۔ ذرائع نے کہا کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 5 روپے 27 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز ہے، پیٹرول ایک روپے 12 پیسے...
      پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر سے زائد اضافہ متوقع یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان پٹرول اور ڈیزل کتنے مہنگے ہوں گے؟، 16 جون سے عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں، یکم جولائی سے بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان۔ میڈیاکی رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔16 جون سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر سے زائد اضافہ متوقع ہے، جبکہ یکم جولائی سے یہ قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں۔ حکومت نے نئے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت سندھ نے مالی سال 2025-26 کیلیے صوبے کی سرکاری جامعات کی گرانٹ میں 15 فیصد اضافہ کردیا جس کے بعد اب گرانٹ 34 ارب سے بڑھ کر 40 ارب روپے ہوجائے گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلی سندھ نے ایچ ای سی کی جانب سے بھیجی گئی سمری کو منظور کرلیا جس کے تحت سندھ کی 32 سرکاری جامعات کی گرانٹ اب 34 بلین روپے سے بڑھ کر 40 بلین روپے ہوگئی ہے۔ گرانٹ کو اضافے کے ساتھ 13 جون کو پیش ہونے والے سندھ کے سالانہ بجٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گرانٹ میں اضافے کی تجویز این ای ڈی یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جون 2025) پٹرول اور ڈیزل کتنے مہنگے ہوں گے؟، 16 جون سے عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں، یکم جولائی سے بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان۔ سٹی 42 نیوز کی رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ 16 جون سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر سے زائد اضافہ متوقع ہے، جبکہ یکم جولائی سے یہ قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں۔ حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ میں یکم جولائی سے فی لیٹر 2.5 روپے کاربن لیوی اور دیگر ٹیکسز عائد...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسرائیل کے ایران پر حملوں کے نتیجے میں عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا ہوگیا ہے جس کے اثرات پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بھی پڑنے کا اندیشہ ہے، امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ 16 جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوگا۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ 16 جون سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر سے زائد اضافہ متوقع ہے، جبکہ یکم جولائی سے یہ قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کی جانب سے ایران پر...
    ویب ڈیسک: پاکستان میں 16 جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان ہے۔عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ 16 جون سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر سے زائد اضافہ متوقع ہے، جبکہ یکم جولائی سے یہ قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کے بعد جمعہ کے روز عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں پانچ ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ برینٹ کروڈ فیوچرز کی قیمت 4.60 ڈالر (6.63 فیصد) اضافے کے بعد 73.96...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 جون ۔2025 )وفاقی حکومت کی جانب سے پارلیمانی عہدیداروں کی تنخواہوں اور مالی مراعات میں نمایاں اضافے کے فیصلے پر تنقید کی جا رہی ہے خود حکومتی صفوں سے بھی اعتراضات سامنے آئے ہیں وزیر دفاع اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر اس اقدام کو مالی فحاشی قرار دیا .(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ اسپیکر ،ڈپٹی اسپیکر چیئرمین سینیٹ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ میں اور مالی مراعات میں بے تحاشہ اضافہ مالی فحاشی کے زمرے میں آتا ہے عام آدمی کی زندگی کو ذہن میں رکھیں ہماری تمام عزت آبرو اسکی مرہون منت ہے گزشتہ روز پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کے...
    کراچی: پالیسی ریسرچ اینڈ ایڈوائزری کونسل(پی آر اے سی) نے وفاقی بجٹ 26-2025 پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ غیر حقیقی آمدنی اہداف، 74 فیصد وفاقی آمدن کا قرضوں کی ادائیگی پر خرچ اور ترقیاتی پروگرام میں 29 فیصد کٹوتی معاشی استحکام کے لیے خطرہ ہے۔ چیئرمین پی آر اے سی محمد یونس ڈاگا نے گرین سکوک اور تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکس ریلیف جیسے اقدامات کو خوش آئند قرار دیا مگر کہا کہ کم آمدنی والے طبقے کے لیے خاطر خواہ ریلیف نہیں دیا گیا۔ بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے جائیداد پر ٹیکس میں کمی کو سراہا اور کہا کہ یہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں بہتری لا سکتی ہے۔ انہوں نے بجٹ...
    اسلام آباد (اوصاف نیوز)وزیردفاع خواجہ آصف نے تنخواہوں اور مالی مراعات میں بے تحاشہ اضافے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر، چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافہ مالی فحاشی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں وزیردفاع خواجہ آصف نے اپنی ہی حکومت پر لفظی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر، چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں اور مالی مراعات میں بے تحاشہ اضافہ مالی فحاشی کے زمرے میں آتا ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ عام آدمی کی زندگی کو ذہن میں رکھیں، ہماری تمام عزت آبرو عام آدمی کے مرہون منت ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں...
    اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر، چیئرمین سینیٹ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ اور مالی مراعات میں بے تحاشہ اضافہ مالی فحاشی کے زمرے میں آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی کی زندگی کو ذہن میں رکھیں۔ ہماری تمام عزت و آبرو اس کی مرہون منت ہے۔  واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں پیش ہونے والے وفاقی بجٹ 2025۔26 میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں تو 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے البتہ اعلی حکومتی شخصیات، وفاقی وزرا اور اراکین قومی اسمبلی و سینیٹ کی تنخواہ میں رواں سال کئی سو گنا اضافہ کیا گیا ہے۔  حکومت نے بجٹ پیش کرنے سے صرف ایک دن قبل اسپیکر قومی اسمبلی...
    مالی سال 2024-25 کے دوران پاکستان کی یورپی ممالک کو برآمدات میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے، جس سے معیشت کو استحکام اور ترقی کی نئی راہیں کھلی ہیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے اپریل تک کے عرصے میں پاکستان کی یورپی برآمدات میں 8.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو گزشتہ مالی سال کے 6.95 ارب ڈالر کے مقابلے میں بڑھ کر 7.55 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ برآمدات میں اس قابل ذکر اضافے کو اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی سہولت کاری اور مؤثر پالیسی اقدامات کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے، جس نے پاکستانی مصنوعات، خصوصاً ٹیکسٹائل اور ملبوسات کو یورپی منڈیوں تک رسائی میں آسانی...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)حالیہ جنگ میں بھارت کیخلاف پاکستان کی تاریخی فتح نے قومی دفاع کے متعلق عوامی تاثر کو تبدیل کر دیا ہے اور ملک کے دفاعی بجٹ پر طویل عرصے سے جاری بحث کو بڑی حد تک خاموش کر دیا ہے۔ گزشتہ کئی دہائیوں سے ملک کے فوجی اخراجات کو ناقدین ضرورت سے زیادہ قرار دیتے ہوئے اسے مشکلات کا شکار معیشت پر بوجھ اور پالیسی مباحثوں میں متنازع حیثیت سے دیکھتے تھے۔ تاہم حالیہ جنگ میں بھارت کیخلاف پاک فوج کی شاندار کارکردگی نے نہ صرف قوم کو متحد کیا بلکہ دفاعی اخراجات کو تنازعات کی بجائے قومی فخر کا باعث قرار دیا ہے۔ پاکستان کی عسکری کامیابی اس کے اپنے شہریوں کی توقعات...
    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مالی سال 26-2025 کا وفاقی بجٹ پیش کیا اور کہا کہ رواں مالی سال 25-2024 میں دفاع کے لیے دو ہزار 122 ارب روپے مختص کیے گئے لیکن دفاع پر اخراجات دو ہزار 181 ارب تک پہنچ جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے لیے دفاعی بجٹ میں 20 فیصد اضافے کے ساتھ دو ہزار 550 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مالی سال 26-2025 کا وفاقی بجٹ پیش کیا اور کہا کہ رواں مالی سال 25-2024 میں دفاع کے لیے دو ہزار 122 ارب روپے مختص کیے گئے لیکن دفاع پر اخراجات دو ہزار 181 ارب تک پہنچ جائیں گے۔...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ یہ صرف دکھانے کیلئے ہوتا ہے کہ وزیر اعظم نے تنخواہ میں اضافے کی تجویز مسترد کردی۔ نجی ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ صرف دکھانے کیلئے ہوتا ہے کہ بجٹ میں تنخواہوں میں چھ فیصد اضافے کی تجویز دی گئی اور وزیر اعظم نے اسے مسترد کرکے 10 فیصد کردیا۔ یہ سب وزیر اعظم کو پہلے سے پتا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حکومت نے رائٹ سائزنگ کا نعرہ لگایا اور کہا کہ وہ وزارتوں کے اخراجات میں کمی کریں گے لیکن آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سول حکومت کے اخراجات میں 17 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔...
    وفاقی کابینہ نے بجٹ 26-2025 کی منظوری دے دی،دستاویزات پارلیمنٹ ہائوس پہنچ گئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 10 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وفاقی بجٹ 26-2025 کی منظوری دے دی گئی۔ذرائع کے مطابق کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 6 فیصد اضافے اور پینشنرز کی پینشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی۔بجٹ دستاویز کو پولیس کی سخت سکیورٹی میں پارلیمنٹ ہا ئوس میں پہنچادیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ اگلے مالی سال کے لیے تقریبا 18 ہزار ارب روپے کا بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا جس میں تقریبا 2 ہزار ارب روپے کے نئے ٹیکس عائد ہوں گے۔نئے بجٹ میں غیرترقیاتی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کے دوران بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں اضافے سے متعلق اہم خبر آگئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان بجٹ پر ورچوئل مذاکرات جاری ہے ، ذرائع نے بتایا تنخواہ دارطبقےکو ٹیکس میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف کومنانے کی کوششیں جاری ہیں، آئی ایم ایف کا اعتراض ہے تنخواہ دارطبقے کوریلیف کےبعد ٹیکس ہدف کیسے حاصل ہوگا؟ وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا تھا بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس ہدف حاصل کرنےکیلئے اقدامات پرآئی ایم ایف کوبریفنگ دی۔ آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا سیلزٹیکس کی تمام رعایت اورچھوٹ ختم کردی جائیں اور سولرپینل کی امپورٹ پربھی سیلز ٹیکس عائد کیا جائے۔ امپورٹڈ تمام...
    : پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کے دوران بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں اضافے سے متعلق اہم خبر آگئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان بجٹ پر ورچوئل مذاکرات جاری ہے ، ذرائع نے بتایا تنخواہ دارطبقےکو ٹیکس میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف کومنانے کی کوششیں جاری ہیں، آئی ایم ایف کا اعتراض ہے تنخواہ دارطبقے کوریلیف کےبعد ٹیکس ہدف کیسے حاصل ہوگا؟ وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا تھا بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس ہدف حاصل کرنےکیلئے اقدامات پرآئی ایم ایف کوبریفنگ دی۔آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا سیلزٹیکس کی تمام رعایت اورچھوٹ ختم کردی جائیں اور سولرپینل کی امپورٹ پربھی سیلز ٹیکس عائد کیا جائے۔ امپورٹڈ تمام اشیا پرڈیڑھ فیصد...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 24 مئی ۔2025 )آئی ایم ایف مشن کا دورہ پاکستان مکمل،پاکستا ن اور عالمی مالیاتی فنڈ کے مابین آئندہ مالی سال کے بجٹ اہداف پر مکمل اتفاق رائے نہیںہوسکا تاہم آئی ایم ایف کی جانب سے مہنگائی میں کمی، ٹیکس آمدن میں اضافے اور اصلاحات جاری رکھنے پر زور دیا گیا،نئے مالی سال کے بجٹ پر مذاکرات جاری رہیں گے. پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ آئی ایم ایف مشن کا دورہ پاکستان مکمل ہو گیا، مالی سال 2025-26 کے بجٹ پر پاکستانی حکام سے تعمیری بات چیت ہوئی.(جاری ہے) اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم...
    اسلام آباد(اوصاف نیوز)خواتین کے ملبوسات کی قیمتوں میں اضافے کا معاملہ قومی اسمبلی میں‌زیربحث آگیا. خواتین کے ملبوسات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر عوامی پریشانی کے بعد یہ معاملہ بالآخر قومی اسمبلی میں بھی زیر بحث آ گیا۔ ایوان میں وقفہ سوالات کے دوران رکن قومی اسمبلی شگفتہ جمانی نے توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ برینڈز کے نام پر مقامی ٹیکسٹائل مالکان نے اپنی مرضی سے نرخ بڑھا دیے ہیں جس پر کوئی چیک اینڈ بیلنس موجود نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو لیڈیز سوٹ چند ماہ قبل 7 سے 8 ہزارروپے میں دستیاب تھا آج وہی ملبوسات 20 ہزار روپے میں فروخت ہو رہے ہیں۔ “جو گھر سے اٹھتا ہے، وہ کپڑوں کا برینڈ بنا کر مارکیٹ میں...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نئے مالی سال کے آغاز میں ہی بجلی، گیس اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا پلان تیار کرلیا گیا۔ حکومت نے نئے بجٹ سے پہلے آئی ایم ایف کو بڑی یقین دہانیاں کرادیں۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں عوام اضافی مالی بوجھ اٹھانے کےلیے تیار ہوجائیں کیونکہ حکومت نے نئے بجٹ سے پہلے آئی ایم ایف کو بڑی یقین دہانیاں کرا دیں۔ دستاویز کے مطابق یکم جولائی2025سے بجلی ٹیرف کی سالانہ ری بیسنگ کی جائے گی، یکم جولائی2025اور 15فروری 2026کو گیس ٹیرف ایڈجسٹمنٹ ہوگی، یکم جولائی سے پیٹرول اور ڈیزل پر 5روپے فی لیٹر کاربن لیوی عائد ہوگی، صوبائی حکومتیں بھی بجلی اور گیس پر کوئی سبسڈی نہیں دیں گی۔ پلان کے تحت توانائی شعبے...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔روز نامہ امت نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ریفائنریوں، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز کے نقصانات پورے کرنے کیلئے پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لٹر 4.12 روپے اضافے کی منظوری دی ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ اضافہ سولہ مئی سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے متوقع ریلیف میں ایڈجسٹ کیا جائے گا، ذرائع کے مطابق آج حکومت نوٹیفکیشن جاری کر سکتی ہے۔گزشتہ روز اقتصادی رابطہ کمیٹی نے اجلاس میں اصولی فیصلہ کیا کہ 16 مئی سے متوقع پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی میں سے 4.12...
    وزیر اطلاعات پنجاب عظمی زاہد بخاری نے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کی توسیع کے حوالے سے سوشل میڈیا پر زیرگردش نوٹی فکیشن کو جعلی قرار دے دیا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اسکولز کی چھٹیوں میں اضافے کا فی الحال فیصلہ نہیں ہوا، چھٹیوں میں اضافے کا زیر گردش نوٹی فکیشن جعلی ہے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب میں اسکولز کی چھٹیوں میں اضافے کا فیصلہ صورتحال کے مطابق کیا جائے گا۔
    لیجیے! پاکستان کی تجارت خارجہ نے رواں مالی سال کے ضمن میں کیا کھویا کیا پایا؟ پی بی ایس کے تجارت خارجہ کی رپورٹ میں کچھ یوں سامنے آگئے۔ ملاحظہ فرمائیں ۔بہت سے ماہرین کو امید تھی کہ رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں کل برآمدات کی مالیت 30 ارب ڈالر تک جا پہنچے گی لیکن رپورٹ کے مطابق موجودہ 10 ماہ میں کل برآمدات کی مالیت 26 ارب 86 کروڑ ڈالر رہی اور گزشتہ مالی سال کے اسی دورانیے میں تقریباً 25 ارب 28 کروڑ ڈالرز کے ساتھ 6.25 فی صد کا اضافہ دراصل ان کے مقابلے کا ایک چوتھائی ہے جن ملکوں نے اپنی برآمدات میں چوتھائی سے کم یا زیادہ کا اضافہ اس جنگی ماحول...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات میں 9.38 فیصد اضافے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے پاکستانی معیشت کیلئے مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پاکستانی ٹیکسٹائل سیکٹر نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ہے اور جولائی 2024ء سے مارچ 2025ءکے دوران برآمدات میں 9.38 فیصد اضافے کے ساتھ 13.613 ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔اس نمایاں کارکردگی پر وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیکسٹائل انڈسٹری اور نجی شعبے کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ صرف مارچ 2025 میں برآمدات میں 6.27 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو کہ نہ صرف حکومتی معاشی پالیسیوں کی...
    اسلام آباد( نیوز ڈیسک)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جولائی 2024 سے مارچ 2025 تک ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات میں 9.38 فیصد اضافے کو ایک حوصلہ افزا اور خوش آئند پیش رفت قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اضافہ نہ صرف پاکستان کی معیشت کے استحکام کی علامت ہے بلکہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کی درست سمت کا ثبوت بھی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کا ٹیکسٹائل سیکٹر اس وقت 13.613 بلین ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ چکا ہے، جو ملکی برآمدات میں اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے مارچ 2025 میں گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 6.27 فیصد اضافے کو بھی سراہا اور کہا کہ یہ اعداد و شمار پاکستانی معیشت کی مسلسل...
    ایس آئی ایف سی کی معاونت سے ملکی آئی ٹی برآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ گزشتہ ماہ مارچ میں ملکی آئی ٹی برآمدات 342 ملین ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچیں۔ اسپیشل انویسٹی گیشن فیسلٹی کونسل (ایس آئی ایف سی) کی کاوشوں کے نتیجے میں آئی ٹی شعبے کی برآمدات میں مسلسل 18 ویں ماہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مالی سال 2025 کے ابتدائی 9 ماہ میں آئی ٹی برآمدات 2.8 ارب ڈالر ریکارڈ  ہوئی ہیں جب کہ پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کی عالمی سطح پر موجودگی میں اضافہ ہوا ہے۔ ’’اُڑان پاکستان‘‘ حکمت عملی کے تحت آئی ٹی برآمدات کا ہدف 10 ارب ڈالر مقرر  ہے اور   روپے میں استحکام و مؤثر حکومتی پالیسی...
     اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں آئی ٹی برآمدات میں 23 فیصد اضافے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ٹی برآمدات 2.828 ارب ڈالر کی تاریخی سطح پر پہنچ چکی ہیں، حکومت آئی ٹی برآمدات اور بیرون ملک خدمات کی فراہمی کے لئے پاکستانی ماہرین کی تعداد میں اضافے کے لئے کوشاں ہے۔ ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی جانب سے آئی ٹی شعبے کو سہولیات کی بروقت و فوری فراہمی سے شعبے کی برآمدات میں 23 فیصد اضافہ ہوا، جو خوش آئند ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی ٹیم کی انتھک محنت کی وجہ سے ممکن ہوا۔...
    وزیراعظم شہباز شریف نے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کی برآمدات میں اضافے کا خیر مقدم کیا ہے۔اسلام آباد سے جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ آئی ٹی شعبے کو سہولیات کی بروقت فراہمی سے برآمدات میں 23 فیصد اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آئی ٹی شعبے کا روایتی مارکیٹوں کے ساتھ نئی مارکیٹوں میں خدمات برآمد کرنا خوش آئند ہے۔شہبازشریف نے یہ بھی کہا کہ آئی ٹی برآمدات 2 اعشاریہ 828 بلین ڈالر کی تاریخی سطح پر پہنچ چکی ہیں، یہ اضافہ حکومتی ٹیم کی انتھک محنت کی وجہ سے ممکن ہوا۔اُن کا کہنا تھا کہ آئی ٹی شعبےکی ترقی اور برآمدات میں اضافے کےلیے پیشہ ورانہ تربیت کے اقدامات کر رہے ہیں۔
    وزیراعظم محمد شہباز شریف کا مالی سال 2025 کے پہلے 9 ماہ میں آئی ٹی برآمدات میں 2.828 بلین ڈالر (گزشتہ سال کے مقابلے 23 فیصد) اضافے کا خیر مقدم حکومت کی جانب سے آئی ٹی شعبے کو سہولیات کی بروقت و فوری فراہمی سے شعبے کی برآمدات میں 23 فیصد اضافہ ہوا. آئی ٹی برآمدات 2.828 بلین ڈالر کی تاریخی سطح پر پہنچ چکی ہیں، خوش آئند ہے کہ آئی ٹی شعبے کے آنٹر پرونیوز نے حکومتی پالیسیوں سے مستفید ہو کر روایتی مارکیٹوں کے ساتھ ساتھ نئی مارکیٹوں میں اپنی خدمات برآمد کیں. آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی ٹیم کی انتھک محنت کی وجہ سے ممکن ہوا، آئی ٹی برآمدات اور بیرون ملک آئی ٹی شعبے میں...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مالی سال 2025 کے پہلے 9 ماہ کے دوران انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کی برآمدات میں 2.828 بلین ڈالر تک پہنچنے اور گزشتہ برس کے مقابلے میں 23 فیصد اضافے کو ایک اہم کامیابی قرار دیا ہے۔ وزیراعظم نے اس نمایاں پیش رفت کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے بروقت اور مناسب سہولیات کی فراہمی نے آئی ٹی شعبے کو فروغ دیا، جس کے نتیجے میں برآمدات میں تاریخی اضافہ دیکھنے میں آیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت آئی ٹی برآمدات 2.828 بلین ڈالر کی سطح پر پہنچ چکی ہیں، جو ملک کے ڈیجیٹل اور اقتصادی مستقبل کے لیے ایک مثبت اشارہ ہے۔ وزیراعظم نے اس امر پر...
    کراچی: آئی ایم ایف اجلاس اور درآمدات میں اضافے جیسے عوامل کے باعث  انٹربینک میں ڈالر مضبوط رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔ آئی ایم ایف کی اسپرنگ میٹنگز کے باعث پاکستان کو قرضے کی قسط موصول ہونے میں ممکنہ تاخیر اور 3سالہ وقفے کے بعد پاکستان کی ماہانہ نان آئل امپورٹس بڑھ کر 3ارب 80کروڑ ڈالر کی سطح پر آنے جیسے عوامل کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں پیر کو بھی روپے کی نسبت ڈالر تگڑا رہا، تاہم اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا، اس طرح سے انٹربینک اور اوپن مارکیٹ ایک دوسرے کی مخالف سمت پر گامزن رہی۔ معاشی سرگرمیوں میں بہتری سے رواں سال...
     وقاص عظیم: رواں مالی سال کے مقابلے آئندہ مالی سال دفاعی بجٹ میں 159ارب روپے اضافے کا تخمینہ، آئندہ مالی سال2025۔26کے لیےدفاعی اخراجات کا تخمینہ 2ہزار281 ارب روپے ہے. ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق رواں مالی سال کےمقابلےنئےمالی سال دفاعی بجٹ میں7.49فیصد اضافےکاتخمینہ ہے،گذشتہ مالی سال کےمقابلےرواں مالی سال دفاعی بجٹ 14.16 فیصدزیادہ مختص کیاگیا۔ حکومت نےرواں مالی سال2024.25کے لیے دفاعی بجٹ2ہزار122ارب روپے مختص کیاہے،گذشتہ مالی سال2023۔24دفاعی اخراجات ایک ہزار858ارب80کروڑ روپے رہےتھے،گذشتہ سال کےمقابلےرواں مالی سال دفاعی بجٹ میں263 ارب 20کروڑروپےاضافہ کیا گیا۔ حافظ آباد میں آرگنائزڈکرائم یونٹ کو ن لیگ کے پبلک دفتر پرچھاپہ مارنا مہنگا پڑ گیا گذشتہ مالی سال کےمقابلے رواں مالی سال کےلیےدفاعی بجٹ میں زیادہ اضافہ کیا گیا،اسی حساب سےرواں مالی سال کےمقابلےآئندہ...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2025ء)انٹر پینیور وآرگینک خوراک اور مصنوعات پر ریسرچ کرنے والے ادارے کے سربراہ نجم مزاری نے کہا ہے کہ آرگینک زراعت زمین ، پانی اور ہوا کو آلودہ نہیں کرتی اس لئے ماحولیاتی توازن کے لئے آرگینک زراعت کو فروغ دینے کیلئے کام کیا جانا چاہیے ، پاکستان میں بھی آرگینک خوراک کے استعمال کے حوالے سے شعور اجاگر ہو رہا ہے جو خوش آئند ہے ، طلب کے ساتھ رسد میں اضافے سے اس کی قیمتیں مناسب سطح پر آئیں گی ۔ اپنے بیان میں نجم مزاری نے کہا کہ آرگینک خوراک ، مصنوعات اور جڑی بوٹیوں کی عالمی معیارکی سرٹیفکیشن اور پیکنگ کے ذریعے دنیا میں ’’میڈ اِن پاکستان‘‘...
    اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں برآمدات سہولت سکیم کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سکیم کو مزید مؤثر بنانے اور برآمدی شعبے کو اس سے بھرپور فائدہ پہنچانے کیلئے کمیٹی کی عبوری سفارشات پیش کی گئیں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح ملکی آمدن میں برآمدات کے ذریعے اضافہ ہے اس مقصد کے تحت برآمدی صنعتوں کے خام مال اور مشینری کی درآمد میں آسانی کیلئے سکیم کو بہتر سے بہتر بنایا جا رہا ہے انہوں نے ہدایت کی کہ کمیٹی اپنی عبوری سفارشات کو ماہرین سے مزید مشاورت کے بعد حتمی شکل دے کر جلد رپورٹ پیش کرے وزیراعظم نے آئندہ بجٹ کی تیاری...
    عالمی مارکیٹ میں پاکستانی آئی ٹی خدمات کی مانگ میں اضافے سے فری لانسرز اور اسٹارٹ اپس کیلئے نئے مواقع میسر آئیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے آئی ٹی خدمات کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا، پاکستان کی خدمات کی برآمدات میں 6 فیصد اضافہ کے بعد 8 ماہ میں 5.4ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل کیا گیا۔ آئی ٹی، کمپیوٹراورٹیلی کام خدمات کی برآمدات میں 25 فیصد اضافہ سے برآمدات 2.4 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔عالمی مارکیٹ میں پاکستانی آئی ٹی خدمات کی مانگ میں اضافے سے فری لانسرز اور اسٹارٹ اپس کیلئے نئے مواقع میسر آئیں گے آئی ٹی خدمات کی برآمدات میں مسلسل اضافے سے صرف فروری میں 709 ملین ڈالرکی...
    ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری ، آئی ٹی کی برآمدات میں نمایاں اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 April, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس ) ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری کے باعث عالمی مارکیٹ کا اعتماد بڑھنے سے پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں 6 فیصد اضافہ ہوگیا، جس سے 8 ماہ میں 5.4 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا۔پاکستان کی آئی ٹی، کمپیوٹراور ٹیلی کام میں خدمات کی برآمدات 25 فیصد بڑھ کر 2.4 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔صرف فروری میں 709 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں، دیگر بزنس سروسز کی برآمدات 1.4 فیصد اضافے سے 1.07 ارب ڈالر ہو گئیں۔ آئی ٹی خدمات کی برآمدات میں اضافے سے زرمبادلہ کے ذخائر میں...
    خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل(ایس آئی ایف سی) برآمدات کے فروغ میں معاونت کررہی ہے جس سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگیا ہے۔اعدادوشمار کے مطابق تلوں کے بیجوں کی چین کیلئے برآمدات ایک سواناسی فیصد اضافے کے ساتھ دو کروڑ اسی لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔ رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں نان ٹیکسٹائل برآمدات میں دو اعشاریہ تین فیصد اضافہ ہوا ہے اور یہ نو ارب اسی کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔پیٹرولیم خام تیل کی برآمدات میں سو فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔سیمنٹ کی برآمدات میں چھبیس فیصد اور زیورات کی برآمدات میں چھیاسٹھ فیصد اضافہ ہوا ہے۔ حکومت کے مثبت اقدامات سے پوٹاشیم سلفیٹ کھاد کی دس ہزار ٹن سالانہ برآمدات...
    ایس آئی ایف سی کے مثبت کردار کے کے باعث برآمدات میں اضافہ اور معاشی ترقی کی راہیں ہموار ہوئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاک سعودی تجارتی تعلقات نئی بلندیوں پر ایس آئی ایف سی کی معاونت سے برآمدات کو فروغ حاصل ہوا ہے، برآمدات 28 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔ چین کو تل کے بیجوں کی برآمدات میں 179 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ وزیراعظم کے برآمدی ترقی ویژن کے مطابق پاکستان کی آٹو انڈسٹری عالمی مارکیٹ میں قدم جمانے کو تیار ہے۔ پاکستان کی آٹو انڈسٹری کے لیے اہم پیشرفت ہوئی ہے، جس کے مطابق معروف کمپنی ہونڈا نے 40 ہونڈا سٹی گاڑیوں کی پہلی کھیپ جاپان برآمد کی ہے۔ ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 28 مارچ 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے خبردار کیا ہے کہ جدید طرز کے سستے ملبوسات کی تیزرفتار اور بڑے پیمانے پر تیاری سے ماحولیاتی مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے اور ہر سیکنڈ میں ایسے متروک ملبوسات سے بھرا ایک ٹرک یا تو جلا دیا جاتا ہے یا کوڑے کا حصہ بن جاتا ہے۔کچرے یا فضلے کے خاتمے سے متعلق عالمی دن پر اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ زمین پر ٹیکسٹائل کی صنعت کے نقصان دہ اثرات پر قابو پانے کے لیے فوری اقدامات کرنا ہوں گے۔ Tweet URL سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ فیشن انڈسٹری...
    شاہد سپرا:  لیسکو (لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی) نے صارفین پر 252 ارب روپے کا بوجھ ڈالنے کے لیے ٹیرف میں اضافے کی درخواست نیپرا (قومی ادارہ برائے توانائی کی ریگولیشن) میں دائر کر دی ہے۔ کمپنی نے ملٹی ایئر ٹیرف کی بنیاد پر ٹیرف میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے جس میں تنخواہوں کی ادائیگی اور میٹریل کی خریداری کے اخراجات کے پیش نظر ٹیرف میں اضافہ مانگا گیا ہے۔ لیسکو نے آئندہ مالی سال کے لیے ٹیرف میں اضافے کی درخواست دائر کی ہے جس کے مطابق کمپنی میں 2400 نئے ملازمین کی بھرتی پر 2 ارب روپے کے اضافی اخراجات آئیں گے۔ اہم ملک نے پاکستانی طلبہ کیلئے مفت تعلیم کےدروازے کھول دیے  درخواست میں خراب...
    اسلام آباد: رواں مالی سال25-2024 کے پہلے 8 ماہ (جولائی تا فروری)کے دوران پاکستان میں گاڑیوں، مشینری، خوراک، پیٹرولیم مصنوعات سمیت متعدد اشیا کی درآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جہاں درآمدی بل میں 7.60 فیصد اضافے کے ساتھ 37 ارب 87 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگیا ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کے اعدادوشمار مطابق مشینری کی درآمدات کا حجم 15 فیصد سے زائد اضافے کے ساتھ 5 ارب 82 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا، پاور، ٹیکسٹائل، آفس، تعمیراتی اور الیکٹریکل میشنری کی درآمد میں اضافہ ہوا ہے۔ اسی طرح موبائل فون کی درآمد میں 13 فیصد کمی کے باوجود حجم ایک ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا۔ اعدادوشمار کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد 1.20 فیصد اضافے...
    وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلی اور آبادی میں اضافے جیسے مسائل کا سامنا ہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر  نے ملاقات کی۔ ملاقات میں قرضوں کے انتظام، تنظیم نو اور ماحولیاتی فنانسنگ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں وزیرخزانہ محمد اورنگزیب سے اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر کی ملاقات میں پائیدار ترقی کے لیے ترقیاتی شراکت داروں کے تعاون کی ضرورت پر زور دیا گیا۔پاکستان اور عالمی بینک کے 10 سالہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کا حوالہ دیا گیا۔ ملاقات میں معاشی استحکام اور کلیدی اقتصادی اشاریوں میں بہتری پر روشنی ڈالی گئی۔ ماحولیاتی فنانسنگ اور سبز توانئی کے فروغ پر گفتگو...
    رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ کے دوران یورپی ممالک کو برآمدات میں ایک سال قبل کے مقابلے میں 9.86 فیصد اضافہ ہوا جس کی بنیادی وجہ مغربی ریاستوں کو زیادہ ترسیل ہے۔ نجی اخبار کی خبر میں شائع اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا جنوری مالی سال 2025 کے دوران پاکستان کی یورپی یونین کو برآمدات 5.345 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں جو گزشتہ سال 4.865 ارب ڈالر تھیں۔ برآمدات میں اضافے کی وجہ مغربی، مشرقی اور شمالی یورپ میں پاکستانی مصنوعات کی طلب میں معمولی اضافہ تھا، مالی سال 2024 میں جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے باوجود یورپی یونین کو پاکستان کی برآمدات 3.12 فیصد کم ہو کر 8.240...
    اسلام آباد (نمائندہ  خصوصی) وزارت خزانہ نے ماہانہ  اکنامک اپ ڈیٹ آئوٹ لک رپورٹ جاری کر دی۔ سال کے پہلے 7 ماہ میں معاشی محاذ پر مثبت پیشرفت ہوئی۔ برآمدی صنعت نے ترقی کی اور مہنگائی میں نمایاں کمی آئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ  مالی سال کے7ماہ  کے دوران برآمدی صنعت نیترکی۔ رپورٹ کے مطابق رواں ماہ مہنگائی 2 سے 3 فیصد تک محدود رہنے کا امکان ہے۔ مارچ میں مہنگائی 3 سے 4 فیصد تک جا سکتی ہے، پالیسی ریٹ میں کمی، ترسیلات زرمیں بلند اضافے سے مالی استحکام آیا، جولائی تا جنوری ترسیلات زر 31.7 فیصد اضافے سے 20.84 ارب ڈالر رہیں۔ رمضان، عیدالفطر اور عیدالضحی کے دوران ترسیلات زر میں مزید اضافہ متوقع ہے، براہ...
        وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ازبک صدر عزت مآب شوکت مرزیایوف کے مابین آج تاشقند میں دوطرفہ ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے مابین باہمی تعاون بالخصوص تجارت، سیاحت، توانائی، علاقائی روابط اور ثقافتی تعلقات کے مزید فروغ پر گفتگو ہوئی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ازبکستان کے مابین سفارتی تعلقات کے 33 برس کے دوران باہمی تعاون پر پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا. دونوں رہنماؤں نے آئندہ چار برس میں پاکستان اور ازبکستان کے مابین تجارت کے حجم کو 4 ارب ڈالر پر پہنچانے، ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ (2021)، ترجیحی تجارتی معاہدے (2023) پر مؤثر عملدرآمد، دونوں ممالک کے خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری اور پاکستان و ازبکستان کی کاروباری...
    کراچی(کامرس رپورٹر)یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) نے پاکستان کے فارما سیکٹر کی صلاحیت کو اجاگر کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے، جو ملک کی برآمدات میں نمایاں حصہ ڈالنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔یو بی جی کے صدر زبیر طفیل اوردیگر رہنماؤں خالد تواب، حنیف گوہر اور سید مظہر علی ناصر کے مطابق پاکستان کا فارما سیکٹر چند سالوں میں 5 بلین ڈالر کے برآمدی ہدف کو حاصل کر سکتا ہے، جس سے ملک کی عالمی سطح پر تصویر تبدیل ہو جائے گی، اس مقصد کے حصول کے لیے حکومت کو فارما سیکٹر کو مراعات فراہم کرنی چاہئیں، کاروبار کرنے میں آسانی پیدا کرنی چاہیے، اور برآمدات کو بڑھانے کے لیے ٹیرف کی منصفانہ ترتیب، تجارتی سرمایہ کاری اور...
    فرانسیسی اور جرمن رہنماؤں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان سے بھی اتفاق کیا کہ امن طاقت سے حاصل ہوتا ہے، اس ہنگامی ملاقات کا بنیادی مقصد امریکا کے یورپ کو شامل کیے بغیر روس سے مذاکرات کے امکانات پر غور کرنا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ پیرس میں ہونے والی ملاقات میں فرانسیسی صدر امانوئیل میکرون اور جرمن چانسلر اولاف شولز نے یورپ کے دفاعی بجٹ میں بڑے اضافے پر مکمل اتفاق کر لیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں نے یوکرین جنگ کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا اور اس بات پر متفق ہوئے کہ کسی امن معاہدے کے بغیر جنگ بندی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔ فرانسیسی اور جرمن رہنماؤں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 فروری2025ء) 2025 کے پہلے ماہ میں تجارتی خسارہ سوا 2 ارب ڈالرز سے تجاوز کر گیا، جنوری 2025 کے دوران تجارتی خسارے میں 18 فیصد سالانہ اضافے کے ساتھ 2.3 ارب ڈالرز تک پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی تجارتی صورتحال میں جنوری 2025 کے دوران تجارتی خسارے میں 18 فیصد سالانہ اضافے کے ساتھ 2.3 ارب ڈالرز تک پہنچ گیا ہے۔ ملک کی ایکسپورٹس میں بھی اضافہ دیکھنے کو ملا، جنوری میں 6 فیصد سالانہ اضافے کے ساتھ ایکسپورٹس 3 ارب ڈالرز تک پہنچ گئیں۔ دسمبر 2024 کے مقابلے میں ایکسپورٹ میں 1 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔دوسری جانب، جنوری 2025 میں درآمدات میں 11 فیصد سالانہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا،...
    اسلام آباد: سینیٹ سے بھی اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور مراعات کا ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور ہوگیا، بل پر دوبارہ رائے شماری کرائی گئی جس کے بعد بل کو منظور کیا گیا، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ جن ارکان نے مخالفت کی ہے، ان کے نام لکھے جائیں، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بولے کسی نے اضافی تنخواہ نہیں لینی تو لکھ کر دے دیں، اس اضافے پر سیاست نہ کریں ڈپٹی چیئرمین سیدال خان کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس منعقد ہوا۔ سینیٹ میں اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہیں اور مراعات ترمیمی بل 2025 سینیٹر دنیش کمار نے پیش کیا ۔ اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہیں اور مراعات ترمیمی بل متفقہ طور پرمنظورہوا۔ وزیرقانون اعظم نذیر تارڑنے کہا کہ...