سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے اسٹیٹ بینک، سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)، پرائم منسٹر ڈلیوری یونٹ (PMDU) سمیت دیگر ریگولیٹری اداروں کی جانب سے اپنی تنخواہیں خود بڑھانے کے عمل پر پابندی عائد کرنے کی تجویز پیش کر دی ہے۔

کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں کمیٹی نے وزارت خزانہ کو ہدایت دی کہ ریگولیٹری اداروں کی تنخواہوں میں اضافے کو وفاقی کابینہ کی منظوری سے مشروط کرنے کے لیے قانونی ترامیم تجویز کی جائیں، خاص طور پر ایس ای سی پی ایکٹ میں۔

کمیٹی کی رکن انوشے رحمان نے کہا کہ خودمختار ادارے جیسے کہ اسٹیٹ بینک، ایس ای سی پی اور پی ایم ڈی یو اپنی مرضی سے فیسیں اور لائسنسنگ چارجز بڑھا کر تنخواہیں بڑھاتے ہیں، جو کہ غیر منصفانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ “ججوں کی تنخواہ میں صدر سے منظوری لی جاتی ہے تو ریگولیٹرز کو بھی اپنی تنخواہیں خود نہیں بڑھانی چاہئیں”۔

چیئرمین ایس ای سی پی، عاکف سعید نے جواب میں کہا کہ تنخواہوں میں اضافے سے قبل مارکیٹ سروے کیا گیا، اور اسی بنیاد پر فیصلے کیے گئے۔ انہوں نے واضح کیا کہ موجودہ مارکیٹ کے تقاضے مدنظر رکھ کر ہی تنخواہیں طے کی گئی ہیں۔

کمیٹی نے دیگر ریگولیٹری اداروں سے بھی تنخواہوں میں اضافے کا مکمل اسٹرکچر طلب کر لیا ہے اور تجویز دی کہ تنخواہوں میں اضافے کے لیے قانون سازی کے ذریعے حد مقرر (کیپ) کی جائے۔

انوشے رحمان نے یہ بھی تجویز دی کہ ریگولیٹری اداروں کی فیسز اور لائسنسنگ چارجز سے حاصل ہونے والی رقم وفاق کے کنسولیڈیٹڈ فنڈ میں جمع ہونی چاہیے۔
کمپٹیشن کمیشن کی کارکردگی رپورٹ
اس موقع پر چیئرمین کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (CCP)، ڈاکٹر کبیر احمد سدھو نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ سال کمیشن نے عدالتوں میں مؤثر پیروی کے ذریعے زیر التوا مقدمات کی تعداد 567 سے کم کر کے 280 کر دی ہے، جب کہ 41 کروڑ روپے کے جرمانے عدالتوں کے فیصلوں کے ذریعے ریکور کیے گئے۔
انہوں نے بتایا کہ کارٹلز کے خلاف 14 فیصلے سنائے گئے جن کے نتیجے میں ایک ارب روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے، جب کہ کارٹل سازی اور اجارہ داری کے غلط استعمال کی 20، اور گمراہ کن مارکیٹنگ کی 18 انکوائریاں مکمل کی گئیں۔
چیئرمین سی سی پی کے مطابق مارکیٹ انٹیلیجنس یونٹ نے 193 ممکنہ کیسز کی نشاندہی کی ہے، اور مرجر و ایکوزیشن کی 117 منظوریوں سے 29 ارب روپے کی غیر ملکی سرمایہ کاری ملک میں آئی۔

سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات
سیکریٹری قانون راجا نعیم نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ سی سی پی کے خلاف سپریم کورٹ میں 200 سے زائد مقدمات زیر سماعت ہیں، جن میں سے 167 مقدمات میں کمیشن کے دائرہ اختیار کو چیلنج کیا گیا ہے۔ ان تمام مقدمات کو یکجا کر کے آئینی بینچ کو بھجوا دیا گیا ہے، اور توقع ہے کہ ان کی سماعت ستمبر میں ہوگی۔

کمیٹی اراکین نے کمیشن کو خاص طور پر سیمنٹ اور شوگر سیکٹر میں کارٹلائزیشن کے خلاف سخت اقدامات کرنے کی ہدایت بھی دی۔

Post Views: 10.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ریگولیٹری اداروں کی تنخواہوں میں اضافے ایس ای سی پی

پڑھیں:

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

ویب ڈیسک: عالمی و مقامی مارکیٹوں میں ایک روزہ وقفے کے بعد سونے کی قیمتوں میں پھر اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 53ڈالر کے اضافے سے 4ہزار 018 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں اضافے سے 24 قیراط کے فی تولہ سونے کی قیمت بھی 5ہزار 300روپے کے اضافے سے 4لاکھ 24ہزار 162روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت 4ہزار 544روپے بڑھ کر 3لاکھ 63ہزار 650روپے کی سطح پر آگئی۔

فضائی آلودگی کا وبال، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست

Ansa Awais Content Writer

متعلقہ مضامین

  • لاہور میں بلوچستان کا مقدمہ عوام کے سامنے رکھیں گے، مولانا ہدایت الرحمان
  • مسیحیوں کے قتل عام پر خاموش نہیں رہیں گے، ٹرمپ کی نائیجیریا کو فوجی کارروائی کی دھمکی
  • گرائونڈ طیاروں کی بحالی،قائمہ کمیٹی دفاع نے پی آئی اے حکام کو طلب کرلیا
  • قائمہ کمیٹی دفاع کی قومی ایئر لائن حکام کو طلب کرنے کی ہدایت
  • لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر پابندی، قبضہ مافیا کا باب ہمیشہ کیلئے بند کر دیا: مریم نواز
  • سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
  • نائب امیر جماعت اسلامی کراچی سیف الدین ایڈووکیٹ کی زیر صدارت ادارہ نورحق میں ریڈ لائن بی آر ٹی کی تعمیر میں تاخیر کے سلسلے میں لائحہ عمل کی تیاری کے لیے جماعت اسلامی کی ایکشن کمیٹی کا اہم اجلاس ہورہا ہے
  • وزیراعظم شہباز شریف کی صدر آصف زرداری سے اہم ملاقات، آزاد کشمیر میں حکومت سازی اور پاک افغان کشیدگی پر مشاورت
  • ایوان صدر میں وزیر اعظم کی صدر مملکت سے ملاقات ؛ آزاد کشمیر حکومت سازی پر گفتگو
  • وزیر اعظم کی صدر آصف زرداری سے ملاقات، آزاد کشمیر میں حکومت سازی پر بات چیت