2025-04-25@06:55:20 GMT
تلاش کی گنتی: 59

«بندہ پکڑ کر»:

    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان رینجرز نے انٹرنیشنل بارڈر عبور کر کے پاکستانی حدود میں آنے والے بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہلکار کو حراست میں لے لیا۔ حراست میں لیے گئے بی ایس ایف کانسٹیبل پی کے سنگھ کا تعلق بی ایس ایف کی 182 بٹالین سے ہے۔ سرحد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی حدود میں داخل ہونے والے اہلکار کے پاس اسلحہ بھی موجود تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ پاک بھارت سرحد پر فیروز پور سیکٹر میں پیش آیا۔ پاکستانی رینجرز اور بی ایس ایف کی فلیگ میٹنگ ہوئی۔ بی ایس ایف نے پاکستانی رینجرز سے بھارتی فوجی کو چھوڑنے کی درخواست کی۔ بھارتی فوجی کے بارے میں تاحال کوئی فیصلہ نہیں...
    پہلگام واقعے کے بعد پاکستان کے سپر اسٹار فواد خان کی بالی ووڈ فلم ابیر گلال کی ریلیز خطرے میں پڑگئی ہے۔مقبوضہ جموں و کشمیر میں منگل کے روز پیش آنے والے واقعے میں 26 افراد ہلاک ہوئے، جن میں زیادہ تر سیاح شامل تھے۔ اس واقعے کے بعد فواد خان اور بھارتی اداکارہ وانی کپور کی فلم شدید تنقید کی زد میں آ گئی ہے اور بھارت میں پاکستانی فنکاروں کے خلاف سخت ردعمل سامنے آ رہا ہے۔فلم ابیر گلال کا ٹیزر یکم اپریل کو جاری کیا گیا تھا، یہ فلم جو پہلے ہی تنقید کی زد میں تھی اب اس کی ریلیز اور کامیابی متاثر ہونے کا خدشہ ہے کیونکہ فلم کیخلاف سوشل میڈیا پر بائیکاٹ مہم کا...
    ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار ٹیلیفون کال کرکے سیستان میں 8 پاکستانیوں کے قتل کے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں ایرانی سفارت خانے کی سیستان میں 8 پاکستانیوں کے قتل کی مذمت ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ٹیلیفونک رابطے میں ایرانی وزیر خارجہ نے ایران میں 8 پاکستانیوں کی المناک ہلاکت پر تعزیت کا اظہار کیا۔ سید عباس عراقچی نے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے اور میتوں کی وطن واپسی کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ مزید پڑھیے: ایران کے صوبے سیستان میں فائرنگ، 8 پاکستانی شہری جاں بحق ترجمان کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے نائب وزیر اعظم کو...
    سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں معروف ٹک ٹاکر کاشف ضمیر چوہدری اپنے کسی دوست کی شادی پر پیسے پھینک رہے ہیں اور پیسوں کا تھال جس نوجوان نے پکڑا ہوا ہے وہ پنجاب پولیس کا جوان ہے جو نوٹوں کی گڈیاں کاشف ضمیر کو دیتا رہا۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر خوب تنقید کی گئی۔ صارفین نے سوال کیا کہ پنجاب پولیس صرف انہی کاموں کے لیے رہ گئی ہے جبکہ کئی صارفین کا کہنا تھا کہ کاشف ضمیر کو پنجاب پولیس کا پروٹوکول کس حیثیت میں ملا ہوا ہے۔ https://Twitter.com/muqadasawann/status/1911488953271914537 علی عمران عباسی لکھتے ہیں کہ کیا پنجاب پولیس کے جوان صرف اس لیے رہ...
    مورنئی پور (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقے مورنئی پور میں ایک چونکا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک سرکاری ملازم نے اپنی بیوی اور اس کے مبینہ عاشق کو رنگے ہاتھوں اپنے گھر میں پکڑنے کے بعد پولیس سے تحفظ کی اپیل کی ہے۔ شوہر کا کہنا ہے کہ وہ بیوی کے ساتھ مزید نہیں رہ سکتا کیونکہ اسے خدشہ ہے کہ وہ اسے اور اس کے بیٹے کو قتل کر سکتی ہے۔ متاثرہ شخص پون، محکمہ صحت مہوبا میں ملازم ہے جبکہ اس کی اہلیہ ریتو ورما ایک سرکاری گرلز کالج میں کلرک ہیں۔ ان کا چھ سالہ بیٹا بھی ہے۔ پون نے پولیس کو بتایا کہ ریتو کا مقامی کونسلر ابھشیک پاتھک کے ساتھ...
    پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 اپریل2025ء) جنید اکبر خان کا کہنا ہے کہ کارکن تیاری پکڑ لیں، اس دفعہ گولیاں کھانے نکلیں گے، عدالتوں سے امید نہیں، ہمیں انصاف نہیں دے سکتیں، جیسے ہی عمران خان حکم دیں گے ہم سڑکوں پر ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف خیبرپختونخواہ کے صدر جنید اکبر کی جانب سے اہم بیان جاری کیا گیا ہے۔ اپنے بیان میں جنید اکبر کا کہنا ہے کہ ہم ریاستی جبر اور دہشت گردی کا شکار ہیں، پیر سے خیبر پختونخواہ کے کارکن بازوں پر کالی پٹیاں باندھیں۔ انہوں نے کہا کہ عید گزر گئی، کارکن تیاری پکڑ لیں، جیسے ہی بانی پی ٹی آئی حکم دیں گے ہم سڑکوں پر ہوں گے۔ پی ٹی...
    گوجرانوالہ کے ایک گھر میں بنے نجی چڑیا گھر سے 8 بندر بھاگ نکلے اور ارد گرد کے مکانات کی چھتوں پر چڑھ گئے۔بندروں کو پکڑنے کیلئے ریسکیو کا عملہ طلب کر لیا گیا۔ آخری اطلاعات تک صرف دو بندروں کو پکڑا جاسکا ہے۔ 6 تاحال فرار ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں مقامی صنعتکار نے چڑیا گھر بنایا ہوا تھا، جہاں سے یہ بندر فرار ہوئے۔رات ہونے پر کم روشنی کے باعث بندروں کو پکڑنے کا آپریشن صبح تک کے لیے ملتوی کردیا گیا۔
    عامر خان کو بالی ووڈ کا مسٹر پرفیکشنسٹ کہا جاتا ہے جو فلم میں ایک معمولی خامی یا کمی کو بھی برداشت نہیں کرتے اور ہمیشہ پرفیکٹ کام کرنے کے عادی ہیں۔ تاہم انسان تو خطا کا پتلا ہے اور کیسے ممکن ہے اس سے کوئی غلطی نہ ہو۔ فلم دنگل عامر خان کی بلاک بسٹر فلم ثابت ہوئی تھی۔ اس فلم نے کامیابی کے جھنڈے گاڑے اور بظاہر اس فلم میں کوئی معمولی سی بھی غلطی بھی نظر نہیں آئی تھی۔ تاہم اداکار عامر خان نے انکشاف کیا کہ فلم دنگل میں ایک بڑی غلطی سرزد ہوئی تھی لیکن فلم بین اور تجزیہ کار بھی اسے پکڑ نہیں پائے تھے۔ عامر خان نے بتایا کہ تاہم لیجنڈری اداکار اور...
    ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی وڈ کے سپراسٹار ہریتک روشن ریہرسل کے دوران زخمی ہونے کے باعث لاٹھی پکڑ کر چلنے پرمجبورہوگئے جس کی ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل ہوگئی۔ ہریتک حال ہی میں اپنی آنے والی فلم“وار 2 “کے ایک ہائی انرجی سانگ پر ڈانس ریہرسل کے دوران زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد ان کی فلم کی شوٹنگ بھی ملتوی کر دی گئی تھی۔ اب اداکاراپنی اس فلم کے ہدایت کار آیان مکھرجی کے والد دیب مکھرجی کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے پہنچے تو انہیں گاڑی سے اُتر کر لاٹھی کی مدد سے چلتے ہوئے دیکھا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ آیان مکھرجی کے والددیب مکھرجی گزشتہ روز طویل علالت کے بعد 83 سال کی عمر میں...
    بالی ووڈ کے سپر اسٹار ہریتک روشن ریہرسل کے دوران زخمی ہونے کے باعث لاٹھی پکڑ کر چلنے لگے۔ حال ہی میں ہریتک اپنی آنے والی فلم وار 2 کے ایک ہائی انرجی سانگ پر ڈانس ریہرسل کے دوران زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد ان کی فلم کی شوٹنگ بھی ملتوی کر دی گئی تھی۔ تاہم اب اداکار اپنی اس فلم کے ہدایت کار آیان مکھرجی کے والد دیب مکھرجی کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے پہنچے جہاں انہیں گاڑی سے اُتر کر لاٹھی کی مدد سے چلتے دیکھا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Varinder Chawla (@varindertchawla) فلم ’وار 2‘ کے...
    قومی ادارہ صحت برائے اطفال میں بھی صورتحال تیزی سے بگڑ رہی ہے اور یومیہ 6 سے زائد بچے خسرہ سے متاثر ہوکر ایمرجنسی میں پہنچ رہے ہیں اور روزانہ خسرہ کے 8 سے 10 کیسز رپوٹ ہورہے ہیں۔ سول ہسپتال کراچی میں بھی روزانہ خسرہ کے 4 سے 6 نئے کیسز سامنے آرہے ہیں جبکہ 12 مریض سول ہسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ عباسی شہید ہسپتال میں بھی خسرہ کے 6 مریض داخل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی میں خسرہ پھر زور پکڑ گیا، سرکاری ہسپتالوں میں درجنوں بچے داخل کرا دیے گئے، سندھ انفیکشس ڈیزیزز ہسپتال نیپا کا آئسولیشن وارڈ مریضوں سے بھرگیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی خسرہ کے کیسز میں پھر تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، سرکاری...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر عون عباس بپی نے کہا کہ دو دن قبل صبح ساڑھے 8 بجے ملتان میں واقع گھر میں 20، 25 لوگ داخل ہوئے، میرے بیڈروم کا دروازہ توڑ کر مجھے گریبان سے پکڑ کر گھسیٹتے ہوئے لے کر گئے۔ پی ٹی آئی کے سینیٹر عون عباس بپی نے ایوان کو اپنی گرفتاری کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا اور کہا کہ رات ساڑھے 8 بجے کسی عدالت میں پیش کیا، جج نے پوچھا کہ کیس پتہ ہے جس میں گرفتاری ہوئی؟ عون عباس نے بتایا کہ میں نے جج سے کہا مجھے تو یہ بھی نہیں پتہ میں کس جگہ ہوں، جج نے بتایا کہ میں یزمان کی عدالت میں ہرن کا...
    اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحت یابی اور وطن واپس لانے کی درخواست میں وفاقی حکومت کی عافیہ صدیقی کی رہائی کی درخواست فوری نمٹانے کی درخواست میں نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ دوران سماعت امریکہ کے حوالے کیے گئے داعش کمانڈر شریف اللہ کی حوالگی کا تذکرہ بھی کیا۔ فوزیہ صدیقی اور امریکی وکیل سمتھ ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوئے۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کہتے ہیں امریکہ کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے سے متعلق کوئی معاہدہ نہیں، کل آپ نے بغیر کسی ایگریمنٹ کے بندہ پکڑ کر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مارچ2025ء) عافیہ صدیقی کیس سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز اسحاق خان نے دوران سماعت کہا کہ حکومت کہتی ہے امریکا کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ نہیں لیکن کل بغیر کسی معاہدے کے بندہ پکڑ کر ان کے حوالے کر دیا، پچھلی سماعت پر اٹارنی جنرل آفس کو کہا تھا کہ حکومت کو تجاویز دیں اور عدالت کو بھی آگاہ کریں لیکن اب حکومت عافیہ صدیقی کے کیس کو ختم کرنے کا کہہ رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحت یابی اور وطن واپس لانے کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ دوران سماعت وفاقی حکومت کی جانب سے عافیہ صدیقی...
    عافیہ واپسی کیس؛ امریکا سے معاہدہ نہیں پھر بھی بندہ پکڑ کر حوالے کردیا؟ عدالت کا سوال WhatsAppFacebookTwitter 0 7 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)عافیہ صدیقی واپسی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے استفسار کیا کہ امریکا کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ نہیں پھر بھی بندہ پکڑ کر ان کے حوالے کردیا۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحت یابی اور وطن واپس لانے کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی۔ دوران سماعت وفاقی حکومت کی جانب سے عافیہ صدیقی کی رہائی کی درخواست فوری نمٹانے کے لیے متفرق درخواست دائر کی گئی، جس پر عدالت نے حکومت کی متفرق درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ دورانِ...
    VICTORIA, AUSTRALIA: آسٹریلیا کے ایوالون ایئرپورٹ پر مسلح شخص کی جہاز میں سوار ہونے کی کوشش مسافروں اور پائلٹ نے ناکام بناتے ہوئے پکڑ لیا اور اس کے نتیجے میں ایئرپورٹ کو بند کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مشتبہ شخص نے ورکر کا لباس زیب تن کیا ہوا تھا اور سڈنی جانے والی پرواز جے کیو 640 پر سوار ہونے کے لیے داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا تو مسافروں اور پائلٹ نے پکڑ لیا۔ وکٹوریا پولیس نے مشتبہ شخص کو جائے وقوع سے گرفتار کرلیا اور گرفتاری کے دوران کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس افسران مشتبہ شخص کو لے کر جا رہے ہیں، جو ورکر...
    ویب ڈیسک : ماہی گیر نے روہڑی کینال سے 61 کلو وزنی مچھلی پکڑ کر سب کو حیران کردیا ۔  سندھ کے شہر کنڈیارو میں مختیار نامی ملاح نے روہڑی کینال دریائے سندھ سے 61 کلو وزنی مچھلی پکڑ لی، ماہی گیر مچھلی کے ہمراہ اپنی دکان پر پہنچا تو قد آور مچھلی دیکھنے کیلئے شہری مچھلی فروش کی دکان پر پہنچ گئے۔ مختیار ملاح کا کہنا ہے کہ زندگی میں پہلی بار اتنی بڑی مچھلی دریا سے شکار کی ہے، ایک من 21 کلو کی مچھلی 40 ہزار روپے سے زائد میں فروخت ہوگی۔ مریم نواز کی ہاؤسنگ سکیموں کی بحالی کیلئے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت
    چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سیمی فائنل میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا، جب بھارتی بلے باز شبھمن گل کو ایمپائر کی جانب سے وارننگ دی گئی، حالانکہ انہوں نے آسٹریلوی اوپنر ٹریوس ہیڈ کا ایک بہترین کیچ لیا تھا۔ یہ واقعہ آسٹریلیا کی اننگز کے نویں اوور کی دوسری گیند پر پیش آیا جب ہیڈ نے ورون چکرورتی کی گیند پر غلط شاٹ کھیلا اور گیند لمبے فاصلے پر گئی۔ گل نے کافی دوڑ لگانے کے بعد ایک شاندار کیچ پکڑا، لیکن مسئلہ اس وقت پیدا ہوا جب انہوں نے گیند کو فوراً زمین پر چھوڑ دیا۔ ایمپائر نے اس پر اعتراض کرتے ہوئے انہیں وارننگ دے دی۔   ایم سی سی قانون کیا کہتا...
    دنیا بھر میں اسرائیلی کھجوروں کے بائیکاٹ نے اسرائیلی برآمد کنندگان کو شدید مشکلات میں ڈال دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، رمضان المبارک کے دوران عرب اور اسلامی ممالک میں اسرائیلی کھجوریں کئی برسوں سے دسترخوان کا حصہ بنتی رہی ہیں، لیکن غزہ پر اسرائیلی حملے کے بعد بائیکاٹ مہمات نے ان کی فروخت کو شدید متاثر کیا ہے۔ عالمی سطح پر کھجوروں کی مارکیٹ تقریباً 80 لاکھ ٹن کی ہے، جس میں اسرائیل کا حصہ 40 ہزار ٹن ہے۔ اسرائیل کی 80 فیصد کھجوریں المجدول زیادہ تر مقبوضہ مغربی کنارے کی غیر قانونی یہودی بستیوں میں اگائی جاتی ہیں۔ بائیکاٹ مہم کی وجہ سے اسرائیلی کاشتکار مسلسل دوسرے سال بھی مالی بحران کا شکار ہیں، خاص طور پر رمضان...
    ملک کے صارفین کو 5G استعمال کرنے کے حوالے سے ممکنہ طور پر ابھی کچھ اور عرصہ انتظار کرنا ہوگا کیوں کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق اسے 5G  اسپیکٹرم کی نیلامی کے سلسلے میں چند مشکلات کا سامنا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: 5 جی موبائل انٹرنیٹ کی لانچنگ ٹائم لائن میں مزید کتنی تاخیر ہوسکتی ہے؟ پارلیمنٹ ہاؤس میں پلوشہ خان کی زیر صدارت جمعرات کو منعقد ہونے والے سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کا اجلاس میں پی ٹی اے حکام نے 5G  آکشن پالیسی پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 5G  کے لیے زیادہ اسپیکٹرم کی ضرورت ہوتی ہے لیکن اس کے حوالے سے کئی مشکلات درپیش ہیں۔ کمیٹی کو بتایا...
    جاپان میں ایک رامین (نوڈلز) کی دکان کے مالک نے دو مرد گاہکوں  سروں پر انعام رکھ دیا ہے جس نے ان کی ریسٹورنٹ کا برا ریویو دیا۔ کیوٹو میں اعلی درجہ والے رامین ریستورنٹ ’تویوجیرو‘کے مالک نے دونوں گاہگوں کیخلاف جنگ کا اعلان کیا ہے اور انسٹاگرام پر دونوں کو دھمکی دی کہ جنہوں نے کھانے کے بعد ون اسٹار ریویو چھوڑا۔ مالک نے گاہگوں کی شناخت اور انہیں ٹریک کرنے والوں کیلئے نقد انعام کے ساتھ ان کی تصویر بھی پوسٹ کی ہے۔ مالک نے پوسٹ میں کہا کہ میں نے آپ کا ریویو دیکھا۔ ہم آپ جیسے لوگوں کو گاہک نہیں سمجھتے۔ لیکن آپ کو اب باہر کھانا کھانے سے پرہیز کرنا چاہیے۔ کیونکہ کسی دن آپ...
    پشاور: پشاور میں خاتون نے بہادری کی مثال قائم کرتے ہوئے دوڑ کر  بھاگتے چور کو پکڑ لیا، جس کی ویڈیو سامنے آ گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور میں ایک خاتون نے بہادری کا مثالی مظاہرہ کرتے ہوئے بھاگتے ہوئے چور کو پکڑنے کے لیے اس کے پیچھے دوڑ لگائی اور بالآخر چور کو قابو کرلیا۔ واقعے کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون موبائل چوری کرکے فرار ہونے والے ملزم کے پیچھے دوڑ رہی ہے اور اس نے ہمت نہیں ہاری بلکہ آگے جاکر بھاگتے چور کر قابو کرلیا۔ واقعہ ہشت نگری کے علاقے میں پیش آیا، جہاں پولیس نے موبائل چوری کرکے بھاگنے والے چور کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے...
    پشاور(آن لائن)پشاور میں خاتون نے بہادری کی مثال قائم کرتے ہوئے دوڑ کر بھاگتے چور کو پکڑ لیا، جس کی وڈیو سامنے آ گئی۔ پشاور میں ایک خاتون نے بہادری کامثالی مظاہرہ کرتے ہوئے بھاگتے ہوئے چور کو پکڑنے کے لیے اس کے پیچھے دوڑ لگائی اور بالآخر چور کو قابو کرلیا۔ واقعے کی وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون موبائل چوری کرکے فرار ہونے والے ملزم کے پیچھے دوڑ رہی ہے اور اس نے ہمت نہیں ہاری بلکہ آگے جاکر بھاگتے چور کر قابو کرلیا۔ واقعہ ہشت نگری کے علاقے میں پیش آیا، جہاں پولیس نے موبائل چوری کرکے بھاگنے والے چور کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے خاتون کا چورہ شدہ...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) مصطفی عامر قتل کیس میں تفتیشی ٹیم نے مشہورٹی وی اداکار ساجد حسن کے بیٹے کو حراست میں لے لیا اور منشیات برآمد کرلی۔تفصیلات کے مطابق مصطفی عامر قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ، تفتیشی ٹیم نے ڈیفنس کے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا۔پولیس حکام نے بتایا کہ مشہور ٹی وی اداکار ساجد حسن کے بیٹے سمیت 4 نوجوانوں کو حراست میں لے لیا ہے، ساجد حسن کے بیٹے سے منشیات بھی برآمد ہوئی۔اعلیٰ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ منشیات فروخت کرنے، خریدنے اور استعمال کرنیوالوں کیخلاف آپریشن جاری ہے اور مصطفیٰ اور ارمغان کے حوالے سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔حکام نے کہا کہ ساجد حسن کے بیٹے سے متعلق...
    لندن(نیوز ڈیسک) پاکستانی معروف اداکارہ اور ماڈل نعیمہ بٹ عرف رباب نے ایک بار پھر عدیل کا کردار ادا کرنے والے عماد عرفانی کو نتاشا کے بعد لندن میں کسی اور خاتون کیساتھ رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ عالمی شہرت یافتہ پاکستانی ڈراما سیریل ’کبھی میں کبھی تم’ کی پوری کہانی میں جہاں شرجینا اور مصطفیٰ کی کیمسٹری کو بے حد پسند کیا گیا تھا وہیں رباب اور عدیل کی چالاکیوں نے بھی مداحوں کو بے حد محظوظ کیا۔اب جبکہ ڈرامے کا اختتام ہوئے مہینوں بیت چکے ہیں وہیں نعیمہ بٹ نے ایک بار پھر عدیل کو لندن میں کسی خاتون کیساتھ رنگے ہاتھوں پکڑتے ہوئے سوشل میڈیا پر بے نقاب کردیا۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نعیمہ بٹ...
    ایف بی آر نے خفیہ اداروں کی رپورٹ پر نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹ بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مارکر سگریٹ سیکٹر میں ملکی تاریخ کی سب سے بڑی اڑھائی ارب روپے کی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی چوری پکڑی لی۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے خفیہ اداروں کی رپورٹ پر چندروز قبل بہاولنگر میں نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹ بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مارکر سگریٹ سیکٹر میں ملکی تاریخ کی سب سے بڑی اڑھائی ارب روپے کی ڈیوٹی ٹیکس چوری اور دس ارب روپے سے زائد مالیت کی نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹ قبضے میں لے کر ضبط کیے تھے۔ چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو راشد محمود لنگڑیال کی ہدایت پر چیف کمشنر آرٹی او بہاولپور صاحبزادہ عبدالمتین نے...
     فواد چوہدری نے پی ٹی آئی وکیل شعیب شاہین کو تھپڑمار دیا۔اڈیالہ جیل کے باہر ایک نیوز کے رپورٹر چوہدری سجاد اور شعیب شاہین آپس میں باتیں کر رہے تھےکہ فواد چوہدری اندر داخل ہوا اور رپورٹرز کو کہا کہ ٹاؤٹ کے پاس کھڑے ہو پانچ پانچ ہزار روپے میں بکنے والا شعیب شاہین پارٹی کے اندر لڑائیاں ڈلوا رہا ہے۔جس پر شعیب شاہین نے کوئی بات نہیں کی ، فواد چوہدری واپس مڑے اور شعیب شاہین کا گریبان پکڑ کر اس کو تھپڑ دے مارا ۔ تھپڑ لگنے کی وجہ سے شعیب شاہین زمین پر گر گئے ،فواد چودری کی بیگم حباچوہدری نے فواد چوہدری کو پکڑ لیا۔    
    ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے راہنما مسلم لیگ نون کا کہنا تھا کہ بانی کےخطوط کی سیریزن فرت کا بیانیہ ہے، یہ خطوط کےذریعے اداروں پرحملہ آور ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نفرت کا بیانیہ بناتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ راہنما مسلم لیگ نون طلال چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ایک طرف پاؤں اور دوسری طرف گریبان پکڑ رہی ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری کا کہنا تھا کہ بانی کےخطوط کی سیریزن فرت کا بیانیہ ہے، یہ خطوط کےذریعے اداروں پرحملہ آور ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نفرت کا بیانیہ بناتی ہے، چور...
    لاہور : پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اور خوبصورت اداکارہ انمول بلوچ کی شادی کے بارے میں افواہیں تیز ہو گئی ہیں۔ 2025 شوبز کی شادیوں کا سال ثابت ہو رہا ہے، جہاں کئی مشہور شخصیات نے اپنی شادیوں کا اعلان کیا، وہیں انمول بلوچ کی شادی کی خبریں بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔   کہا جا رہا ہے کہ انمول بلوچ بہت جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں، اور ان کے شوہر ایک کامیاب کاروباری شخصیت ہوں گے جو کہ اداکارہ ایمن سلیم کے رشتہ دار ہیں۔   اس سے پہلے اداکارہ ماورا حسین نے بھی اپنے دیرینہ دوست امیر گیلانی سے شادی کی، جس کے بعد شوبز حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ...
    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ کے دوران کیوی کھلاڑی راچن رویندرا گیند لگنے سے زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق راچن رویندرا نے پاکستانی اننگز کے 38ویں اوور میں خوش دل شاہ کے اسٹریٹ شاٹ پر کیچ پکڑنے کی کوشش کی لیکن گیند انکے چہرے پر جا لگی۔گیند لگنے کے بعد رچن رویندرا کے چہرے سے خون نکل آیا اور انہیں فوراً میدان سے باہر لے جایا گیا۔
    کراچی کے علاقے کورنگی میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کے قتل کے واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی۔ ویڈیو میں شہری کو موٹر سائیکل پر فرار ہوتے ایک ڈاکو کو پکڑتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہری اور ڈاکو کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوتی ہے۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ 3 ڈاکو واردات کے بعد فرار ہوئے تو شہری نے 1 ڈاکو کو پکڑ لیا تھا۔ ڈاکو نے فائرنگ کی تو ایک گولی شہری کے پیٹ میں لگی، علاقہ مکینوں نے ایک ملزم کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے بتایا ہے کہ مقتول کا آبائی تعلق گوجرنوالہ سے تھا، جائے وقوع سے...
    معروف امریکی گلوکار جسٹن بیبر اور اُن کی اہلیہ ہیلی بیبر کی طلاق سے متعلق افواہیں گردش کر رہی ہیں اور اب ان افواہوں نے زور پکڑنا شروع کردیا ہے کیونکہ دونوں کی جانب سے تاحال ان افواہوں کی تردید نہیں کی گئی ہے جس پر مداحوں کو تشویش ہے۔  ہالی ووڈ ستاروں کے بارے میں تفصیلات شیئر کرنے والی کچھ میڈیا رپورٹس کے مطابق جوڑے کے درمیان اختلافات کی خبریں سامنے آئی ہیں، اور ہیلی کے دوستوں نے اُنہیں جسٹن کے ’ناقابل قبول‘ رویے کی وجہ سے علیحدگی کا مشورہ دیا ہے۔ اس کے علاوہ جسٹن کی حالیہ عوامی تقریبات میں ان کی حالت اور سوشل میڈیا پر مبہم پوسٹس نے ان قیاس آرائیوں کو مزید ہوا دی...
    کراچی: کسٹمز پوسٹ کلیئرنس آڈٹ ساؤتھ نے ایکسپورٹ فیسیلٹیشن اسکیم کے تحت 97کروڑ روپے مالیت کی ڈیوٹی وٹیکسوں کی چوری کے ایک اور بڑے فراڈ کو بے نقاب کرتے ہوئے دو صنعتی یونٹس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر پوسٹ کلیئرنس آڈٹ ساؤتھ شیراز احمد نے موصولہ خفیہ اطلاع پر میسرز ایم ڈی انڈسٹریز اور میسرز دینار انڈسٹریز کیخلاف تحقیقات کا آغاز کیا۔ تحقیقات کے دوران دونوں کمپنیاں ایکسپورٹ فیسیلٹیشن اسکیم کے غلط استعمال میں ملوث پائی گئیں۔ تحقیقات کے دوران کمپنیوں کے برآمدی طریقہ کار نے اس وقت شکوک و شبہات کو جنم دیا جب مذکورہ کمپنی کی جنوری 2025 میں ماہانہ درآمدات اچانک ایک کنٹینر سے بڑھ کر 47 کنٹینرز تک پہنچ گئی اور...
    سوشل چیٹ میسجنگ ایپ ’واٹس ایپ‘ نے حال ہی میں اسرائیلی کمپنی کی جانب سے صحافیوں کی جاسوسی مہم کو روک دیا ہے، اس جاسوسی مہم کے دوران 90 سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں، جن میں زیادہ تر صحافی اور سول سوسائٹی کے کارکن شامل ہیں۔ چیٹ میسجنگ ایپ نے اسرائیلی کمپنی ’پیراگون سلوشنز‘ کی جانب سے سائبر حملوں اور جاسوسی کا فوری سراغ لگاتے ہوئے اس کے آپریشن کو روک دیا۔ واٹس ایپ حکام نے برطانوی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ وہ پہلے ہی متاثرین سے رابطہ کر چکے ہیں اور  مکمل اعتماد کے ساتھ کہتے ہیں کہ ان صارفین کو نہ صرف نشانہ بنایا گیا تھا بلکہ ان کی ڈیوائسز کو بھی...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی ائرپورٹ کے جنرل ایوی ایشن ایریا سے 7کتوں کو پکڑ لیا گیا۔ذرائع کے مطابق ایدھی فائونڈیشن نے کراچی ائرپورٹ کے جنرل ایوی ایشن ایریا سے 7 کتوں کو پکڑ لیا۔ ائرپورٹ پر کتوں کے باعث طیاروں کے حادثات کا خدشہ ہوتا ہے۔ پاکستان ائرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے)نے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ لینڈ سائیڈ پر آوارہ کتوں کی وڈیو پر نوٹس لیا تھا۔اس سے قبل ترجمان پی اے اے نے بیان میں کہا تھا کہ مسئلے کے حل کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ائرپورٹ 3700 ایکڑ پر مشتمل ہے اور لینڈ سائیڈ گنجان آباد علاقوں سے گھرا ہوا ہے۔ پی اے اے نے لینڈ سائیڈ ایریا میں صفائی کے لیے خصوصی انتظامات کر رکھے...
    امریکی شہری نے سر پر لگی شیونگ کریم کی جھاگ سے ٹینس بالز پکڑنے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستانی رکشہ ڈرائیور نے بھارتی مارشل آرٹسٹ کا گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ ڈالا امریکی ریاست اڈاہو کے شہری رُش نے اپنے سر پر لگی شیونگ کریم کی جھاگ کو ٹیبل ٹینس بالز کو پکڑنے کے لیے استعمال کیا، ڈیوڈ نے ٹینس بالز کو دیوار پر باؤنس کیا اور اپنے سر پر لگی شیونگ کریم سے انہیں کیچ کیا۔ رُش نے امریکی شہری ڈیوڈ کا ریکارڈ توڑا جس نے 2024 کے اوائل میں 30 سیکنڈ میں سر پر شیونگ کریم کی جھاگ میں ٹیبل ٹینس کی 14گیندیں پکڑیں تھیں۔ یہ بھی پڑھیں: جنگلات کی بحالی کے لیے...
    کراچی ائیرپورٹ کے جنرل ایوی ایشن ایریا سے 7 کتوں کو پکڑ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ایدھی فاونڈیشن نے کراچی ائیرپورٹ کے جنرل ایوی ایشن ایریا سے 7 کتوں کو پکڑ لیا۔ ائیرپورٹ پر کتوں کے باعث طیاروں کے حادثات کا خدشہ ہوتا ہے۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی ( پی اے اے) نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ لینڈ سائیڈ پر آوارہ کتوں کی ویڈیو پر نوٹس لیا تھا۔ مزید پڑھیں:کراچی ایئرپورٹ پر کتوں کی بہتات ، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے نوٹس لے لیا اس سے قبل ترجمان پی اے اے نے بیان میں کہا تھا کہ  مسئلے کے حل کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ایئرپورٹ 3700 ایکڑ پر مشتمل ہے اور لینڈ سائیڈ گنجان آباد علاقوں...
    کونسٹین ٹائن برونزٹ (Konstantin Bronzit) چھوٹی اینی میشن فلموں کے ممتاز روسی ڈائرےکٹر ہےں۔ اُن کی مشہور فلموں مےں or The Round-About Merry-Go-Round، At the Ends of the Earth، Alosha اور Lavatory Lovestory شامل ہیں۔ اپنی پاپولر تخلےقات کے سلسلے مےں وہ تقریباً 70 ایوارڈز بھی حاصل کرچکے ہےں۔ اُن کی فلم Lavatory Lovestory کو اعلیٰ ترےن Best Scenario Award ملا اور اسی فلم کو جےوری نے 2009ءکی مختصر اینی میٹڈ فلموں کی کیٹگری میں ”اکیڈمی اےوارڈ“ کے لیے نامزد بھی کےا۔ ان کی اےک اور 4منٹ 17سےکنڈ کی اینی میٹڈ فلم ”The god“ ریلیز ہوئی۔ اس فلم مےں دےوتا شےوا سے ملتا جلتا اےک مکےنےکل بت دکھاےا گےا ہے جس کے چھ ہاتھ ہےں۔ وہ اپنی قوت اور توازن...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2025ء) موٹروے پولیس نے موٹروے ایم 14فتح جنگ کے قریب خفیہ اطلاعات کی بنیاد پرکارروائی کرتے ہوئے نان کسٹم پیڈ سامان سے بھرا ٹرک تحویل میں لیکر ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔بدھ کوترجمان موٹروے پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نان کسٹم پیڈ سامان میں سگریٹ، خشک دودھ، کپڑا اور چائنہ سالٹ شامل ہیں۔(جاری ہے) موٹروے پولیس نے یہ کارروائی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر عمل میں لائی،واقعے کی اطلاع پاتے ہی ایس پی ایم 14 بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے،کسٹم حکام کو بھی موقع پر طلب کر لیا گیا۔ترجمان کے مطابق ٹرک کو کسٹم ویئر ہاؤس اسلام اباد منتقل کر دیا گیا...
    حیدرآباد: ماہی گیر پنیاری کینال میں مچھلیاں پکڑ رہے ہیں
    حیدرآباد: پنیاری کینال میں ماہی گیر مچھلیاں پکڑنے میں مصروف ہیں
    پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے کراچی ایئرپورٹ سے کتے پکڑنے کےلیے ایدھی فاؤنڈیشن سے مدد طلب کرلی۔پی اے اے نے ایئرپورٹ کے مختلف حصوں میں آوارہ کتوں کی بہتات اور انہیں روکنے کےلیے ایدھی فاؤنڈیشن کو مراسلہ ارسال کیا ہے۔کراچی ایرپورٹ کے منیجر ایئر سائیڈ اکرام بیگ کی جانب سے ایدھی فاونڈیشن کو لکھے گئے خط میں جنرل ایوی ایشن ایریا سمیت ایئرپورٹ کے اطراف گھس آنے والے آوارہ کتوں کے خاتمے کیلئے ایدھی فاؤنڈیشن سے مدد کی درخواست کی گئی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ ایدھی فاؤنڈیشن کا عملہ ایئرپورٹ کی حدود میں موجود کتوں کو پکڑ کر لے جائے۔ خط میں بتایا گیا کہ کتے فلائٹ سیفٹی اور طیاروں کے لئے بڑا خطرہ ہیں،...
    ترجمہ ’’ اور ہرگزاللہ کو بے خبر نہ جاننا ظالموں کے کام سے انہیں ڈھیل نہیں دے رہا ہے مگر ایسے دن کے لیے جس میں آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی ‘‘ اس آیت میں ہر مظلوم کے لئے تسلی اور ہر ظالم کے لئے وعید ہے، نیز اس آیت میں ایک مشہور مقولے کی تائید بھی ہے کہ خدا کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں ، آیت کا معنی یہ ہے کہ اے سننے والے !تم یہ نہ سمجھنا کہ اللہ تعالیٰ ظلم کرنے والوں کو سزا نہیں دے گا اور نہ ہی ظالموں سے عذاب مؤخر ہونے کی وجہ سے غمزدہ ہونا کیونکہ اللہ تعالیٰ انہیں بغیر عذاب کے صرف ایک ایسے دن کیلئے ڈھیل دے...
    کل تک جو کہتا تھا چھوڑوں گا نہیں آج وہ سب کے پاوں پکڑ رہا ہے، عظمی بخاری WhatsAppFacebookTwitter 0 12 January, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ کل تک جو کہتا تھا چھوڑوں گا نہیں آج وہ سب کے پاوں پکڑ رہا ہے۔ اسد قیصر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ مریم نواز اڈیالہ جیل کے قیدی اور اس کے چمچوں کے اعصاب پر سوار ہیں، مریم نواز کو آپ کے مہاتما کی خواہش پر 2018 کے الیکشن سے قبل نااہل کروایا پھر باپ کے سامنے گرفتار کروایا۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز آج تاریخ کے بھاری مینڈیٹ سے وزیراعلی بن کر...
    وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ کل تک جو کہتا تھا چھوڑوں گا نہیں آج وہ سب کے پاؤں پکڑ رہا ہے۔ اسد قیصر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ مریم نواز اڈیالہ جیل کے قیدی اور اس کے چمچوں کے اعصاب پر سوار ہیں، مریم نواز کو آپ کے مہاتما کی خواہش پر 2018 کے الیکشن سے قبل نااہل کروایا پھر باپ کے سامنے گرفتار کروایا۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز آج تاریخ کے بھاری مینڈیٹ سے وزیراعلیٰ بن کر پنجاب کی خدمت کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ لیڈر جیل میں بیٹھا انتشار پھیلانے کی پلاننگ کرتا جبکہ چیلے باہر مگرمچھ کے آنسو بہاتے ہیں، فتنے...
    بگ بیش لیگ کا یادگار لمحہ، بیٹے کو مارے گئے چھکے کا کیچ باپ نے پکڑ لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 January, 2025 سب نیوز آسٹریلیا کی مشہور لیگ بگ بیش کے دوران ایک دلچسپ اور منفرد واقعہ پیش آیا جس نے شائقین کو محظوظ کر دیا۔ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز اور برسبین ہیٹ کے درمیان ہونے والے میچ کے دوران بیٹے نے گیند کرائی اور باپ نے کیچ پکڑ لیا۔یہ واقعہ میچ کے 16ویں اوور میں پیش آیا جب برسبین ہیٹ کے کھلاڑی نیتھن میک سوینی نے لیام ہیسکٹ کی گیند پر ایک زبردست چھکا مارا۔ دلچسپ بات یہ تھی کہ گیند اسٹیڈیم کے اسٹینڈ میں گئی اور کیچ کسی اور نے نہیں بلکہ خود لیام ہیسکٹ کے والد نے پکڑ...
    کراچی( اسٹاف رپورٹر )کراچی میں جعلی نوٹ سے جوتے خریدنے والے نوسرباز کو دکاندار نے پکڑ لیا۔ تفصیلات کے مطابق واٹر پمپ کے قریب مارکیٹ میں جعلی نوٹ چلانے کی کوشش کی گئی، جعلی نوٹ سے جوتے خریدنے کی کوشش کرنے والے نوسرباز کو دکاندار نے پکڑ لیا۔گاہک جوتے لینے آیا تو دکاندار نے کہا نوٹ جعلی ہے جب اس نے دوسرا نوٹ نکالا تو وہ بھی جعلی تھا۔
۱