2025-11-02@17:39:51 GMT
تلاش کی گنتی: 1005
«خواتین ارکان»:
نوی ممبئی کے ڈاکٹر ڈی وائی پاٹل اسپورٹس اکیڈمی میں جاری خواتین ون ڈے ورلڈ کپ 2025 کے فائنل میں بارش کے باعث پیدا ہونے والی تاخیر کے بعد نیا ٹاس اور آغاز کا وقت طے کر لیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بارش رکنے کے بعد گراؤنڈ اسٹاف نے کور ہٹا دیے ہیں، اور اب میدان کو خشک کرنے کا کام جاری ہے۔ منتظمین نے اعلان کیا ہے کہ اگر کھیل مقامی وقت کے مطابق رات 9 بج کر 8 منٹ تک شروع ہو گیا اور بغیر رکاوٹ جاری رہا تو نتیجہ آج ہی طے کیا جائے گا۔ بصورتِ دیگر میچ کل، پیر کے روز ریزرو ڈے پر مکمل کیا جائے گا۔ یہ فائنل تاریخی اہمیت رکھتا...
سعودی عرب میں خواتین کے تخلیقی جوہر کو اجاگر کرنے والا دوسرا فورم آف کریئٹیو ویمن 2025، 4 تا 6 نومبر کو جامعہ نورہ بنت عبدالرحمن اور سعودی نیشنل میوزیم میں منعقد ہوگا، جس کی سرپرستی شاہی خاندان کی شہزادی نورہ بنت سعود بن نایف بن عبدالعزیز آل سعود کر رہی ہیں۔ فورم کے دوران ایک متاثر کن آرٹ نمائش کا افتتاح کیا جائے گا، جس میں عالمی شہرت یافتہ خواتین فنکارؤں اور ہنرمندوں کے ساتھ ساتھ سعودی فنکارائیں بھی حصہ لیں گی۔ ✨ Speaker Announcement ✨We are honoured to announce Reem Siraj Al-Helwani, Director of the Sustainability Department at the Saudi Electricity Company, as one of the distinguished speakers at the Creative Women Forum Saudi Arabia 2025. A leading...
بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان، جو آج اپنی 60ویں سالگرہ منا رہے ہیں، نے اپنی کامیابی اور شہرت کا کریڈٹ خود کو نہیں بلکہ اپنی زندگی کی خواتین اور اپنی فلموں کی ہیروئنز کو دیا ہے۔ شاہ رخ خان، جنہوں نے کئی بلاک بسٹر فلموں کے ذریعے فلمی دنیا میں اپنی منفرد پہچان بنائی، کا کہنا ہے کہ ان کی کامیابی میں ان کے ساتھ کام کرنے والی اداکاراؤں کا سب سے بڑا کردار ہے۔ یہ بھی پڑھیے: میں حیران رہ گئی کہ وہ میرا نام کیسے جانتے تھے، دیویا دتہ کی شاہ رخ خان سے پہلی ملاقات کا دلچسپ قصہ ایک گفتگو میں دی گارڈین سے بات کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے کہا کہ میں نے...
سوڈان کی وزیرِ مملکت برائے سماجی بہبود، سلمیٰ اسحاق نے الزام عائد کیا ہے کہ ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) نے شمالی دارفور کے دارالحکومت الفاشر پر قبضے کے ابتدائی دو دنوں میں 300 خواتین کو قتل کیا۔ وزیر کے مطابق خواتین کو جنسی تشدد، زیادتی اور وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا، انہوں نے الفاشر کی صورتحال کو انسانی المیہ قرار دیا۔ سلمیٰ اسحاق نے خبردار کیا کہ جو لوگ شہر سے تاویلہ کی جانب بھاگنے کی کوشش کر رہے ہیں وہ موت کی شاہراہ پر شدید خطرات سے دوچار ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: سوڈان میں ہولناک قتلِ عام، سینکڑوں مریض اور شہری ہلاک ترک خبر رساں ایجنسی اناطولیہ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہر...
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن شاہ فیصل چوک کے قریب گھر میں آگ لگ گئی۔ریسکیو حکام کے مطابق گھر میں آگ لگنے سے جھلس کر 2 خواتین جاں بحق ہو گئیں۔حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والی خواتین کی لاشیں عباسی اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔ریسکیو حکام نے کہا کہ فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی نے آگ پر قابو پا لیا ہے۔
واشنگٹن (ویب ڈیسک)امریکا میں کی جانے والی ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ کورونا سے متاثر ہونے والی خواتین کے ہاں پیدا ہونے والے بچوں میں آٹزم ہوسکتا ہے۔امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ کے مطابق تحقیق سے معلوم ہوا کہ حمل کے دوران کورونا کی شکار ہونے والی ماؤں کے بچوں میں آٹزم سپیکٹرم ڈس آرڈر یعنی بات چیت میں تاخیر اور حرکتی صلاحیتوں کی کمی جیسے دماغی امراض کا امکان ڈھائی فیصد تک بڑھ سکتا ہے۔امریکا کے میساچیوسٹس جنرل ہسپتال کی جانب سے کی گئی ایک جامع تحقیق دوران مارچ 2020 سے مئی 2021 تک میس جنرل بریگھم ہیلتھ سسٹم میں ہونے والی 18,336 بچوں کی پیدائش کے مکمل طبی ریکارڈ کا تجزیہ کیا گیا۔ تحقیق کے...
امریکی کے معروف میساچوسٹس جنرل اسپتالکے ماہرین نے ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ جن خواتین کو دورانِ حمل کووِڈ-19 کا انفیکشن ہوا، اُن کے ہاں پیدا ہونے والے بچوں میں آٹزم اور دیگر دماغی و اعصابی نشوونما کے امراض کا خطرہ نمایاں طور پر زیادہ ہوتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، اگر کسی حاملہ خاتون کا کووِڈ-19 ٹیسٹ مثبت آئے تو اس کے بچے میں دماغی یا اعصابی بیماری پیدا ہونے کا امکان تقریباً 29 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔ یہ تحقیق جمعرات کے روز شائع ہوئی اور امریکی جریدے دی ہِل نے اس کی تفصیلات جاری کیں۔ یہ بھی پڑھیے: صدر ٹرمپ نے ویکسینز کو بچوں میں آٹزم کا ذمہ دار قرار دیدیا، ماہرین کا سخت ردعمل تحقیق...
سندھ کی مڈ وائف نیہا منکانی عالمی شہرت یافتہ جریدے ٹائم نے اپنی سالانہ فہرست ’ٹائم 100 کلائمیٹ 2025‘ میں شامل کر لیا، اور وہ اس فہرست میں شامل واحد پاکستانی خاتون ہیں۔ نیہا منکانی کو فہرست میں ’ڈیفینڈر‘ کے طور پر شامل کیا گیا ہے، جہاں وہ موسمیاتی تبدیلی کے خلاف جدوجہد میں عالمی سطح کے سی ای اوز، وزراء، سربراہان مملکت اور حتیٰ کہ پوپ لیو XIV جیسے بڑے ناموں کے ساتھ جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہیں۔ نیہا کا ’ماما بیبی فنڈ‘ منصوبہ، جو ساحلی اور موسمیاتی بحران زدہ علاقوں میں خواتین اور بچوں کو جان بچانے والی سہولیات فراہم کرتا ہے، دس سال قبل ایک چھوٹے فنڈ کے طور پر شروع ہوا تھا۔ آج یہ تنظیم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عدالت عظمیٰ نے افغان شہری کو پاکستانی خاتون سے شادی کی بنیاد پر پاکستانی شہریت دینے کے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کو معطل کر دیا۔ افغان شہری کو پاکستان اوریجن کارڈ کے اجراء کے معاملے کی سماعت جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل رانا اسد اللہ عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اپنایا کہ یکم دسمبر 2023 کے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف وفاق نے اپیل دائر کر رکھی ہے، ہائی کورٹ نے قرار دیا تھا کہ اگر کوئی مرد افغان شہری پاکستانی خاتون سے شادی کرے تو اسے پاکستان اوریجن کارڈ (پی او سی) اور شہریت دی جائے، تاہم حکومت کو شہریت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251031-08-21 اسلام آباد (صباح نیوز) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر شاہزرا منصب خان کھرل نے کہا ہے کہ ہر قدرتی آفت کا پہلا اور سب سے زیادہ اثر عورتوں اور بچیوں پر پڑتا ہے، موسمیاتی ایجنڈا برادریوں کے حقوق اور تحفظ کو یقینی بنائے بغیر کامیاب نہیں ہو سکتا۔ اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے آبادی (یو این ایف پی اے) اور پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی (ایس ڈی پی آئی) کی مشترکہ رپورٹ کی تقریب رونمائی سے خطاب کر رہی تھیں۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کا کہ ، پاکستان کو فوری طور پر اپنی عوامی خدمات کو موسمیاتی لحاظ سے مضبوط اور محفوظ بنانا ہوگا تاکہ خواتین اور بچیوں کو سیلاب، خشک...
لاہور کے جنرل اسپتال میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی، خواتین کی میتوں کا پوسٹ مردوں سے کروائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایکسپریس نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق جنرل اسپتال کے مردہ خانے میں خواتین میتوں کا پوسٹ مارٹم مرد عملے سے کرایا جانے لگا۔ اس حوالے سے ایک فوٹیج بھی وائرل بھی ہوئی جس میں خاتون کی لاش کا پوسٹ مارٹم مرد عملے کو کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ پوسٹ مارٹم کے دوران کسی لیڈی ڈاکٹر یا لیڈی میڈیکل آفیسر کی موجودگی نہیں تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خواتین کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم لیڈی ڈاکٹر یا لیڈی میڈیکل آفیسر کی موجودگی میں ہونا ضروری ہے، طبی اصولوں کے مطابق خاتون کی لاش کا پوسٹ مارٹم مرد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: جنرل اسپتال لاہور میں خواتین کی میتوں کا پوسٹ مارٹم مرد عملے سے کرائے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے، جو انسانی حقوق اور طبی ضوابط کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق جنرل اسپتال کے مردہ خانے میں خواتین کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم لیڈی ڈاکٹر کی غیر موجودگی میں مرد عملہ انجام دے رہا ہے۔اس حوالے سے ایک فوٹیج بھی وائرل ہوئی ہے جس میں خاتون کی لاش کا پوسٹ مارٹم مرد اہلکار کرتے دکھائی دے رہے ہیں، جبکہ کسی خاتون ڈاکٹر یا میڈیکل آفیسر کی موجودگی نہیں دیکھی گئی۔طبی ماہرین کے مطابق قانونی و اخلاقی اصولوں کے تحت خواتین کی میتوں کا پوسٹ مارٹم صرف لیڈی ڈاکٹر یا لیڈی میڈیکل...
پاکستانی خواتین سے شادی کرنے والے افغان مردوں کو پاکستانی شہریت دینے کا پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ نے پاکستانی خواتین سے شادی کرنے والے افغان مردوں کو پاکستانی شہریت دینے کا پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کردیا۔ سپریم کورٹ میں افغان شہری کو پاکستانی اوریجن کارڈ کے اجراء کے معاملے کی سماعت جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی جس دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل رانا اسد اللہ عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ یکم دسمبر2023 کے پشاور ہائیکورٹ کےفیصلے کیخلاف ہم نےاپیل دائر کررکھی ہے، ہائیکورٹ نے کہا افغان شہری پاکستانی خاتون سےشادی کرے تو اسے پی اوسی کارڈ اور پاکستانی شہریت دی جائے۔ اس موقع پر جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ شہریت کس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی( اسٹاف رپورٹر)حلقہ خواتین جماعت اسلامی سندھ کی ناظمہ صوبہ رخشندہ منیب نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کا اجتماعِ عام ایمان کی تجدید، عمل کی تنظیم اور کردار کی تعمیر کا مظہر ہے۔یہ اجتماع جماعت کے پیغام بدل دو نظام کی عملی تعبیر بنے گا۔یہ محض ایک پروگرام نہیں بلکہ سندھ کی خواتین کی بیداری اور اجتماعی عزم کا اظہار ہے۔یہ بات انہوں نے صوبائی دفتر میں میڈیا، ٹرانسپورٹ اور طعام سمیت مختلف کمیٹیوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔ناظمہ صوبہ نے کہا کہ اجتماع عام کی کامیابی کے لیے تمام کمیٹیوں کا کردار نہایت اہم ہے۔ میڈیا کمیٹی کو ہدایت کی کہ جدید ذرائع ابلاغ کے ذریعے پیغامِ حق کو وقار، سادگی اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (پ ر) نیشنل لیبرفیڈریشن پاکستان کے صدرشمس الرحمن سواتی اورسینئر نائب صدرNLF پاکستان عاشق خان سے پی ٹی سی ایل ورکرز اتحاد فیڈریشنCBA کے سینئر نائب صدرجمیل اخترنے اسلام آباد میںملاقات کی۔ شمس الرحمن سواتی نے پی ٹی سی ایل انتظامیہ اور سی بی اے کے درمیان چارٹر آف ڈیمانڈپر معاہدہ طے پانے پرتمام ملازمین کو مبارکباد دی اور کہاکہ نیشنل لیبرفیڈریشن پی ٹی سی ایل ملازمین کی فلاح اور مزدور حقوق کی جدوجہد میں شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ملاقات میں ضیاء عباسی، اسرار عباسی، سہیل احمد، فصیح الرحمن اور خورشید انور موجود تھے۔ خبر ایجنسی گلزار
جماعت اسلامی بنگلہ دیش خواتین ونگ نے ملک کے مختلف حصوں میں تنظیم کی خواتین اراکین کے خلاف ہراسانی اور حملوں کے بڑھتے ہوئے واقعات کی سخت مذمت اور شدید احتجاج کیا ہے۔ جماعت اسلامی خواتین ونگ کی مرکزی رہنما نورالنسا صدیقہ نے ایک بیان میں کہاکہ جماعتِ اسلامی خواتین ونگ کی رہنماؤں اور کارکنان کو انتخابی مہم کے دوران جگہ جگہ روکا جا رہا ہے، ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے اور ان کے پروگراموں میں رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں۔ مزید پڑھیں: جماعت اسلامی بنگلہ دیش نے حکومتی ’غیر جانبداری‘ پر سوالات اٹھا دیے رپورٹس کے مطابق 28 اکتوبر کو ضلع نواکھالی کے ایک علاقے میں مقامی خواتین ونگ کی جانب سے شمالی دیوتی گاؤں میں ایک قرآن کلاس کا...
کراچی: سندھ حکومت نے کراچی میں یلو لائن بی آر ٹی کے اہم حصے تاج حیدر پل کو عوام کے لیے کھولنے کا فیصلہ کر لیا جبکہ گلشن معمار تا ٹاور ای وی بسز کا نیا روٹ شروع کرنے کا بھی اعلان کر دیا۔ سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ کا اہم اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، ایم ڈی ایس ایم ٹی اے کنول نظام بھٹو اور دیگر اعلیٰ افسران شریک ہوئے۔ اجلاس میں محکمہ ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ کے جاری اور آئندہ منصوبوں کا تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ صوبائی حکومت نے کراچی کے بعد حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ میں خواتین اور طالبات کے لیے اسکوٹی ٹریننگ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت (فوسپا ) نے فیڈرل اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے بیانات کو صنفی امتیاز قرار دے دیا۔ وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت نے وائس چانسلر کو تنبیہ کرتے ہوئے یونیورسٹی سنڈیکیٹ کو ان کے طرزِ عمل پر نظر رکھنے، یونیورسٹی انتظامیہ کو قانون کے مطابق انکوائری کمیٹی تشکیل دینے اور تمام کیمپسز میں ضابطہ اخلاق نمایاں طور پر آویزاں کرنے کی ہدایت کی۔ فوسپا نے عملے اور طلبہ کے لیے آگاہی اور صنفی حساسیت کی تربیت کا باقاعدہ انتظام کرنے کی ہدایت کی اور خاتون لیکچرار کی وائس چانسلر ڈاکٹر ضابطہ خان کے خلاف ہراسمنٹ کی شکایت پر وارننگ دی گئی۔ فوسپاہ کے فیصلے میں کہا گیا کہ ڈاکٹر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251029-08-19 حیدرآباد (نمائندہ جسارت) حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹریکے ایک وفد نے صدر محمد سلیم میمن کی ہدایت پر سینئر نائب صدر احمد ادریس چوہان کی سربراہی میںاسٹیٹ بینک آف پاکستان حیدرآباد کی جانب سے منعقدہ ایس ایم ای مینٹور شپ پروگرام میں شرکت، جس کا مقصد خواتین کے کاروباری مواقع میں اضافہ، مالی شمولیت اور کاروباری رہنمائی فراہم کرنا تھا۔ پروگرام میں خواتین اسٹارٹ اپس اور کاروبار کے آغاز کی خواہشمند خواتین کے لیے تربیتی و رہنمائی سیشنز رکھے گئے، جن میں انہیں آن لائن پلیٹ فارمز کے استعمال، کمپنی رجسٹریشن، ٹیکس کے امور، مالیاتی تیاری، بینکنگ پروڈکٹس اور دیگر متعلقہ موضوعات پر عملی آگاہی فراہم کی گئی۔سینئر نائب صدر احمد ادریس چوہان نے...
اسلام ٹائمز: فن، سائنس، سیاست اور سماجی شعبوں سے تعلق رکھنے والی تقریباً 50 خواتین نے جرمن چانسلر فریڈرِش مَرٹس کے نام ایک کھلا خط لکھا ہے، جس میں خواتین کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ خصوصی رپورٹ: یورپی ملک جرمنی کی نصف سے زیادہ خواتین عوامی مقامات پر خود کو غیر محفوظ محسوس کرتی ہیں۔ تازہ ترین سروے کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ جرمنی کی نصف سے زیادہ خواتین عوامی مقامات، خاص طور پر کلبوں اور ریلوے اسٹیشنوں میں خود کو محفوظ نہیں سمجھتیں۔ جرمن روزنامہ پاسایر نوئے پرسے نے رپورٹ کیا ہے کہ "سیوی" نامی ادارے کے سروے کے مطابق 55 فیصد خواتین نے کہا کہ وہ عوامی جگہوں جیسے سڑکوں، پارکوں...
—فائل فوٹو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ سندھ کے مختلف شہروں میں خواتین اور طالبات کے لیے اسکوٹی ٹریننگ پروگرام شروع کر رہے ہیں۔کراچی میں سینئر وزیرِ سندھ شرجیل میمن کی زیرِ صدارت محکمۂ ٹرانسپورٹ کا اجلاس ہوا، جس میں محکمۂ ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ کے جاری اور آئندہ منصوبوں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ترجمان کے مطابق اجلاس میں حیدر آباد، سکھر اور لاڑکانہ میں خواتین اور طالبات کے لیے اسکوٹی ٹریننگ پروگرام شروع کرنے اور سندھ کے مزید 3 اضلاع میں پیپلز بس سروس کے دائرے کو مزید وسعت دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ترجمان نے بتایا ہے کہ یلو لائن بی آر ٹی کے اہم حصےتاج حیدر پل کو عوام کے لیے...
کراچی میں یلو لائن بی آر ٹی کا اہم سیکشن کھولنے کا فیصلہ، خواتین کے لیے اسکوٹی ٹریننگ پروگرام کا اعلان
کراچی کے شہریوں کے لیے خوشخبری ہے کہ سندھ حکومت نے یلو لائن بی آر ٹی کے اہم حصے تاج حیدر پل کو جلد عوام کے لیے کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ساتھ ہی گلشن معمار سے ٹاور تک 15 ای وی بسوں پر مشتمل نیا روٹ بھی شروع کیا جا رہا ہے، جو شہریوں کو جدید، آرام دہ اور ماحول دوست سفری سہولت فراہم کرے گا۔ یہ فیصلے سندھ کے سینیئر وزیر برائے اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں کیے گئے، جس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، ایم ڈی ایس ایم ٹی اے کنول نظام بھٹو اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ٹرانسپورٹ کے جاری منصوبوں اور آئندہ کے...
وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت (فوسپا ) نے فیڈرل اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے بیانات کو صنفی امتیاز قرار دے دیا۔ وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت نے وائس چانسلر کو تنبیہ کرتے ہوئے یونیورسٹی سنڈیکیٹ کو انکے طرزِ عمل پر نظر رکھنے، یونیورسٹی انتظامیہ کو قانون کے مطابق انکوائری کمیٹی تشکیل دینے اور تمام کیمپسز میں ضابطہ اخلاق نمایاں طور پر آویزاں کرنے کی ہدایت کی۔ فوسپا نے عملے اور طلبہ کے لیے آگاہی اور صنفی حساسیت کی تربیت کا باقاعدہ انتظام کرنے کی ہدایت کی اور خاتون لیکچرار کی وائس چانسلر ڈاکڑ ضابطہ خان کیخلاف ہراسمنٹ کی شکایت پر وارننگ دی گئی۔ فوسپاہ کے فیصلے میں کہا گیا کہ ڈاکڑ ضابطہ خان کے خلاف شکایت میں دو الزامات عدم شواہد پر مسترد، ڈاکڑ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251028-05-6 سکھر(نمائندہ جسارت )سندھ وومن جرنلسٹس ایسوسی ایشن کا اہم اجلاس،خواتین صحافیوں کے مسائل اور انتخابات پر غور، سندھ وومن جرنلسٹس ایسوسی ایشن کا ایک اہم اجلاس سکھر پریس کلب کے وومن چیمبر میں منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت وومن جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی صدر اور سینئر صحافی سحرش کھوکھر نے کی،اجلاس میں مجلسِ عاملہ کی اراکین خواتین صحافیوں جن میں پریس سیکریٹری وومن جرنلسٹس ایسوسی شہناز منگی ، رخسار عباسی ، ثناء انصاری، لبنا شیخ اور سمیرا لاکھو نے شرکت کی۔اس موقع پرخواتین صحافیوں کو درپیش مسائل، تنظیم کے سالانہ انتخابات، اور صحافتی امور پر تفصیلی تبادلہ? خیال کیا گیا۔جبکہ اجلاس میں اس امر پر تشویش کا اظہار بھی کیا گیا کہ صوبہ سندھ میں صحافیوں کے لیے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فلسطینی خواتین کے قومی دن کے موقع پر فلسطینی قیدیوں کی سوسائٹی نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں اب بھی 49 فلسطینی خواتین قید ہیں، جن میں 2 کم عمر لڑکیاں اور غزہ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون بھی شامل ہیں۔عالمی میڈیا کی رپورٹ مطابق سوسائٹی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان خواتین کو اسرائیلی جیلوں اور تفتیشی مراکز میں بدسلوکی، تشدد اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سامنا ہے۔بیان میں بتایا گیا کہ 7 اکتوبر 2023 کو غزہ پر اسرائیلی حملوں کے آغاز کے بعد سے خواتین قیدیوں کے ساتھ ظلم و زیادتی میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق خواتین قیدیوں کو تشدد، خوراک کی کمی،...
بھارتی وزیر کیلاش وجے ورگیا نے آسٹریلوی ویمن کرکٹرز سے بدتمیزی کا ذمے دار خود کھلاڑیوں کو ہی قرار دے دیا۔ اندور میں پیش آئے واقعے پر کیبنٹ منسٹر کیلاش وجے ورگیا نے کہا ہے کہ آسٹریلوی ویمن کھلاڑیوں کا بغیر اطلاع باہر جانا ان کی غلطی تھی، اس واقعے سے وہ سبق حاصل کر لیں گی اور مستقبل میں احتیاط کریں گی۔ بھارتی وزیر کیلاش وجے ورگیا نے سیکیورٹی کی ناکامی بھی تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلوی ویمن کھلاڑیوں سے بدتمیزی کا واقعہ سیکیورٹی کی ناکامی بھی ہے۔ دوسری جانب کانگریس نے وزیر کے بیان کو بی جے پی کی سوچ قرار دے دیا۔ کانگریس رہنما ارون یادیو نے کہا ہے کہ وزیر کیلاش وجے ورگیا کا...
اسلام آباد: وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسانی نے 11 کروڑ کی مشترکہ جائیداد سے محروم کی گئی خاتون کے حق میں بڑا فیصلہ دے دیا۔ ترجمان فوسپاہ کے مطابق محکمے نے 11 کروڑ مالیت کی مشترکہ جائیداد میں سے خاتون کو حصہ دینے کا حکم دیا۔ خاتون نے اپنے خاوند کے ساتھ ملکر مشترکہ جائیداد خریدی تھی لیکن طلاق کے بعد سابق شوہر نے خاتون کو مشترکہ جائیداد سے محروم کر دیا تھا۔ وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسانی فوزیہ وقار نے خاتون کی شکایت پر جائیداد میں برابر کا حق دینے کا حکم دیا۔ فوزیہ وقار کا کہنا تھا کہ فیصلہ خواتین کے جائیداد کے حقوق کے نفاذ ایکٹ 2020 کے تحت دیا گیا، خواتین کی جائیداد کے...
انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی کا پاسپورٹ بلاک لسٹ سے نکالنے کی ہدایت کر دی۔ اے ٹی سی جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے درخواست پر سماعت کی۔ پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی نے تھانہ کوہسار کے مقدمہ میں پاسپورٹ بلاک کرنے پر درخواست دائر کی تھی۔ اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ جب یہ مقدمہ درج کیا گیا تھا تب میں جیل میں موجود تھا، مجھے بیرون ملک جانے سے روکنے کیلئے نام بلاک لسٹ میں ڈالا گیا تھا۔
— فائل فوٹو انسداد دہشتگردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعظم سواتی کا پاسپورٹ بلاک لسٹ سے نکالنے کی ہدایت کردی۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اعظم سواتی کا پاسپورٹ بلاک ہونے کے کیس کی درخواست پر سماعت کی۔پی ٹی آئی کے سینیٹر نے تھانہ کوہسار کے مقدمہ میں پاسپورٹ بلاک کرنے پر درخواست دائر کی تھی۔اُنہوں نے عدالت کو بتایا کہ جب مقدمہ درج کیا گیا تھا تب میں جیل میں موجود تھا۔اعظم سواتی نے مزید بتایا کہ مجھے بیرون ملک جانے سے روکنے کیلئے نام بلاک لسٹ میں ڈالا گیا تھا۔
اسلام آباد: انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی کا پاسپورٹ بلاک لسٹ سے نکالنے کی ہدایت کر دی۔ اے ٹی سی جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے درخواست پر سماعت کی۔ پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی نے تھانہ کوہسار کے مقدمہ میں پاسپورٹ بلاک کرنے پر درخواست دائر کی تھی۔ اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ جب یہ مقدمہ درج کیا گیا تھا تب میں جیل میں موجود تھا، مجھے بیرون ملک جانے سے روکنے کیلئے نام بلاک لسٹ میں ڈالا گیا تھا۔
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے ان کا نام پاسپورٹ بلاک لسٹ سے نکالنے کی ہدایت دی ہے۔ اے ٹی سی جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے اعظم سواتی کی درخواست پر سماعت کی۔ سینیٹر سواتی نے موقف اختیار کیا کہ تھانہ کوہسار میں درج مقدمے کے دوران ان کا نام پاسپورٹ بلاک لسٹ میں ڈال دیا گیا تاکہ وہ بیرون ملک سفر نہ کر سکیں، جبکہ اس وقت وہ جیل میں قید تھے۔ عدالت نے ان کی درخواست منظور کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو حکم دیا کہ اعظم سواتی کا نام فوری طور پر بلاک لسٹ سے نکالا جائے۔
بیت المقدس: فلسطینی خواتین کے قومی دن کے موقع پر فلسطینی قیدیوں کی سوسائٹی نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں اب بھی 49 فلسطینی خواتین قید ہیں، جن میں 2 کم عمر لڑکیاں اور غزہ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون بھی شامل ہیں۔ سوسائٹی کے مطابق ان خواتین کو اسرائیلی جیلوں اور تفتیشی مراکز میں بدسلوکی، تشدد اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سامنا ہے۔ بیان میں بتایا گیا کہ 7 اکتوبر 2023 کو غزہ پر اسرائیلی حملوں کے آغاز کے بعد سے خواتین قیدیوں کے ساتھ ظلم و زیادتی میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق خواتین قیدیوں کو تشدد، خوراک کی کمی، طبی سہولتوں کی محرومی، جنسی ہراسانی، ریپ کی...
بیت المقدس: اسرائیلی جیلوں میں اس وقت بھی 49 فلسطینی خواتین قید ہیں جن میں 2 کم عمر لڑکیاں اور غزہ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون بھی شامل ہیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق فلسطینی قیدیوں کی سوسائٹی نے اتوار کو بتایا کہ ان خواتین کو جیلوں اور تفتیشی مراکز میں بدسلوکی اور تشدد کا سامنا ہے۔ آج فلسطینی خواتین کے قومی دن کے موقع پر جاری بیان میں سوسائٹی نے کہا کہ 7 اکتوبر 2023 سے اسرائیل کی غزہ میں جاری نسل کشی کے آغاز کے بعد سے خواتین قیدیوں کے ساتھ ظلم و زیادتی ناقابلِ تصور حد تک بڑھ گئی ہے۔ سوسائٹی کے مطابق اکتوبر 2023 کے بعد جیلوں میں قید فلسطینیوں کی حالت مزید خراب ہوئی ہے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مصنوعی ذہانت (جنریٹیو اے آئی) کے بڑھتے ہوئے استعمال اور ڈیجیٹلائزیشن کے پھیلاؤ سے مردوں اور عورتوں دونوں کو ملازمتوں سے محرومی کا سامنا ہوسکتا ہے، تاہم خواتین پر اس کے اثرات کہیں زیادہ شدید ہوں گے، جس سے کام کی جگہوں پر صنفی عدم مساوات میں مزید اضافہ متوقع ہے۔اقوام متحدہ کے محکمہ برائے سماجی امور (ڈی ای ایس اے) کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں خواتین کی 27.6 فیصد ملازمتیں ایسی ہیں جو یا تو خودکار نظام کے ذریعے ختم ہو سکتی ہیں یا جن میں جنریٹیو اے آئی (جنریٹو اے آئی)کی وجہ سے بڑی تبدیلیاں متوقع ہیں، جب کہ مردوں کی ایسی ملازمتوں کا تناسب 21.1 فیصد ہے۔یہ اثرات زیادہ شدت کے ساتھ ان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( پ ر) جماعت اسلامی ضلع گڈاپ کی ناظمہ فرحانہ شہاب نے کہا ہے کہ اب یورپ و امریکہ کے فرسودہ نظام حکومت کی تبدیلی کا وقت آگیا ہے اس باطل نظام نے ملک و معاشرے کو زوال کی جانب دھکیل دیا ہے جس کی وجہ سے جھوٹ کرپشن، بد دیانتی اور لا قانونیت میں اصافہ ہوا ہے اس نظام سے چھٹکارا حاصل کرنے کی جدوجہد میں ہم سب کو مل کر کام کرنا ہے، ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی ضلع گڈاپ کے ناظمہ فرحانہ شہابنے “بدل دو نظام کو” کے سلوگن کے ساتھ ماہ نومبر میں مینار پاکستان پر منعقد ہونے والے سالانہ اجتماع عام کی بریفنگ کے حوالے سے ناظمات و زمہ داران کے...
کراچی: کورنگی سیکٹر 32-اے تھانہ زمان ٹاؤن کی حدود میں واقعے ضیا کالونی میں گھر کے کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق اور ایک بچی سمیت دو خواتین زخمی ہوگئیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب خواتین اور بچے کمرے میں موجود تھے، اچانک چھت کا بیم ٹوٹنے سے ملبہ ان پر آ گرا، حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والی خواتین اور بچیوں کو چھیپا ایمبولنس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں جاں بحق بچی کی شناخت ڈیڑھ سالہ عائشہ محسن کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ 40 سے 50 گز کے مکان کی چھت کمزور تھی...
نیو دہلی: بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے اندور میں آسٹریلیا کی ویمن کرکٹ ٹیم کی دو کھلاڑیوں کے ساتھ ہونے والی جنسی ہراسانی کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے سے بھارت کا تشخص مجروح ہوا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا نے کہا کہ خواتین کرکٹرز کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات یقینی بنائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پورا واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے اور ہم اس کی مذمت کرتے ہیں، ہم تمام ضروری اقدامات کریں گے اور پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ بی سی سی آئی کے سیکریٹری دیوجیت سائیکیا نے بھی افسوس کا اظہار...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اوتھل: بلوچستان کے علاقے اوتھل میں کار اور رکشہ میں تصادم سے 2خواتین جاں بحق 15افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق حادثہ سکن کے قریب مین قومی شاہراہ پر پیش آیا جہاں مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار کار اور رکشہ ٹکرا گئے۔ذرائع کے مطابق بدقسمت کار سوار کوئٹہ سے کراچی جب کہ رکشہ سوار اوتھل سے وایارو جا رہا تھا کہ ہولناک حادثے کا شکار ہو گئے۔حکام کا مزید کہنا تھا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال اوتھل منتقل کردیا گیا، جہاں زخمیوں کا علاج معالجہ جاری ہے۔ ویب ڈیسک عادل سلطان
شہر قائد کے علاقے کورنگی سیکٹر 32-اے تھانہ زمان ٹاؤن کی حدود میں واقعے ضیا کالونی میں گھر کے کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق جبکہ ایک بچی سمیت دو خواتین زخمی ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب خواتین اور بچے کمرے میں موجود تھے، اچانک چھت کا بیم ٹوٹنے سے ملبہ ان پر آ گرا۔ حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والی خواتین اور بچیوں چھیپا ایمبولنس کے ذریعے کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں جاں بحق بچی کی شناخت ڈیڑھ سالہ عائشہ دختر محسن کے نام سے ہوئی جبکہ زخمیوں میں 45 سالہ حمیدہ زوجہ امام الدین سمیت 2 خاتون اور ایک 7 سالہ بچی دعا دختر عامر کے...
وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاکستان میں ہر سال تقریباً ڈیڑھ لاکھ خواتین چھاتی کے سرطان کے باعث اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتی ہیں،حالانکہ یہ زندگیاں بروقت تشخیص اور علاج سے بچائی جا سکتی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق میمن میڈیکل انسٹیٹیوٹ کراچی میں منعقدہ بریسٹ کینسر آگاہی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ خواتین شرم و خوف کے باعث اس بیماری پر بات نہیں کرتیں، جو بروقت علاج میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پمز اسپتال میں چھاتی کے سرطان کی تشخیص کے لیے مکمل نظام موجود ہے، تاہم اس مرض کے خلاف ملک گیر سطح پر آگاہی پھیلانے کی ضرورت ہے۔ اب وقت آگیا...
کرکٹ میں دوسرے ممالک پر غیر محفوظ ہونے کا بے بنیاد پروپیگنڈا کرنے والا بھارت خود غیر ملکی کھلاڑیوں کے لیے غیر محفوظ نکلا۔ بھارت میں آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کے لیے موجود آسٹریلین کرکٹرز کے ساتھ جنسی ہراسانی کا شرمناک واقعہ پیش آیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی شہر اندور میں آسٹریلیا کی دو ویمن کرکٹرز ہوٹل سے کیفے ٹیریا جانے کے لیے نکلی تھیں، اس دوران موٹر سائیکل سوار شخص نے ایک آسٹریلوی کرکٹرز کو انتہائی نازیبا طریقے سے چھوا اور فرار ہو گیا۔ رپورٹس کے مطابق مذکورہ واقعہ 23 اکتوبر کو پیش آیا۔ ایڈیشنل ڈی سی پی کرائم برانچ راجیش ڈنڈوتیا نے میڈیا کو واقعے سے متعلق تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آسٹریلوی ویمن...
بھارت کے شہر اندور میں ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں شریک 2 آسٹریلوی خواتین کرکٹرز کے ساتھ موٹر سائیکل سوار کی جانب سے نازیبا حرکت کا واقعہ پیش آیا، جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ کرکٹ آسٹریلیا نے ایک بیان میں تصدیق کی کہ ٹیم کی 2 کھلاڑی جمعرات کی صبح ہوٹل سے قریب واقع ایک کیفے جا رہی تھیں جب ایک شخص موٹر سائیکل پر ان کا پیچھا کرتے ہوئے ایک کھلاڑی کو نازیبا انداز میں چھو کر فرار ہوگیا۔ ???? INDIA NOT SAFE EVEN FOR WOMEN ATHLETES..!! – Two Australian players were allegedly molested in Indore while walking from their hotel to a café. ( NDTV ) pic.twitter.com/CZInMwkFDe — junaiz...
اے این ایف نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 5 کارروائیوں کے دوران 2 خواتین سمیت 6 ملزمان گرفتار کرلیے۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیوں میں1 کروڑ74 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 225کلوگرام منشیات برآمد کرلی گئی، جڑانوالہ موٹروے ٹول پلازہ فیصل آباد کے قریب گاڑی سے 500 گرام ویڈ اور 200 گرام آئس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ اس کے علاوہ ترکئی ٹول پلازہ کے قریب گاڑی سے 33.6 کلوگرام چرس برآمد ہوئی، 2ملزمان گرفتار کیے گئے، موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب بس میں سوار 2مسافر خواتین کے قبضے سے 9.6 کلوگرام چرس برآمد ہوئی، حیات آباد ٹول پلازہ لنک روڈ پشاور کے قریب...
---فائل فوٹو صوبۂ پنجاب کے شہر سرگودھا میں جائیداد کے تنازعے پر 25 سے زائد افراد نے زمیندار کے گھر پر دھاوا بول دیا، ملزمان نے مبینہ طور پر گھر میں لوٹ مار کی اور خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا۔پولیس کے مطابق سرگودھا کی تحصیل شاہپور کے گاؤں الہٰ آباد کے رہائشی زمیندار نے پولیس کو بتایا کہ 25 سے زائد مسلح ملزمان نے گزشتہ شب اس کے گھر پر دھاوا بولا، اسلحہ کے زور پر اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔متاثرہ زمیندار کے مطابق ملزمان اس کی بیٹی کا جہیز اور گھر سے دیگر تمام قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے۔سرگودھا شاہپور صدر پولیس نے تین خواتین سمیت 14 نامزد اور 12 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ چادر جس پر انڈا پھینکا گیا تھا، 50 لاکھ روپے میں فروخت ہو گئی ہے، اور حاصل ہونے والی تمام رقم شوکت خانم اسپتال کو عطیہ کر دی گئی ہے۔ علیمہ خان نے خود بتا دیا کہ جس چارد پر انڈہ پھینکا گیا تھا وہ کسی نے 50 لاکھ روپے میں خرید کر پیسے شوکت خانم اسپتال کو دے دئے ہیں ♥️ pic.twitter.com/0nRpER34uP — Faisal Khan (@KaliwalYam) October 24, 2025 واضح رہے کہ گزشتہ ماہ علیمہ خان کو اڈیالہ جیل راولپنڈی کے قریب میڈیا سے گفتگو کے دوران دو خواتین نے انڈا مارا تھا۔ واقعے کے فوراً بعد پولیس...
پشاور: خیبرپختونخوا کمیشن برائے حیثیتِ نسواں نے خیبر امن جرگہ میں خواتین کو شامل کرنے کا مطالبہ کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر امن جرگہ 25 اکتوبر کو ضلع خیبر باڑہ میں منعقد ہوگا اور اس کی صدارت وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کریں گے۔ کمیشن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ امن جرگہ میں خواتین کی نمائندگی نہایت ضروری ہے، خواتین کو خیبر امن جرگہ میں موجود ہونا چاہیے، خواتین کی شمولیت آئینی، قانونی اور پالیسی تقاضا ہے، خواتین کی شرکت آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 25(2) کے تحت لازم قرار دی گئی ہے، خواتین کے اختیارات کے قانون 2016ء کی شق 6(b) کے تحت عمل درآمد ضروری ہے۔ کمیشن نے اپنے موقف کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اقوامِ متحدہ کی قرارداد 1325 پر عملدرآمد کا...
خیبر پختونخوا میں اضلاع کی سطح پر ویمن پروٹیکشن کمیٹیوں کے لیے خواتین ممبران کا اعلان کر دیا گیا۔ صوبائی اسمبلی نے کمیٹی کے لیے خواتین ارکان اسمبلی کو نامزد کیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق ستارہ آفرین کو ڈی آئی خان، امن جلیل کو مہمند، مدینہ گل آفریدی کو خیبر کے لیے کمیٹی کا رکن نامزد کر دیا گیا۔ اسی طرح رابعہ شاہین کرم، نیلو فر بیگم بنوں، ناہیدہ نور باجوڑ، عارفہ بی بی لوئر چترال کے لیے رکن ہوں گی جبکہ اپر و لوئر کوہستان اور پالس کے لیے آمنہ سردار، بٹگرام تورغر کے لیے فائزہ ملک ممبر ہوں گی۔ سوات اور شانگلہ کے لیے افشاں حسین، ہری پور کے لیے شازیہ جدون، کوہاٹ کے لیے جمیلہ پراچ، لکی...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا میں اضلاع کی سطح پر ویمن پروٹیکشن کمیٹیوں کے لیے خواتین ممبران کا اعلان کر دیا گیا، صوبائی اسمبلی نے کمیٹی کے لیے خواتین ارکان اسمبلی کو نامزد کیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اعلامیے کے مطابق ستارہ آفرین کو ڈی آئی خان، امن جلیل کو مہمند، مدینہ گل آفریدی کو خیبر کے لیے کمیٹی کا رکن نامزد کیا گیا ہے۔ اسی طرح رابعہ شاہین کرم، نیلو فر بیگم بنوں، ناہیدہ نور باجوڑ، عارفہ بی بی لوئر چترال کے لیے رکن ہوں گی جبکہ اپر و لوئر کوہستان اور پالس کے لیے آمنہ سردار، بٹگرام تورغر کے لیے فائزہ ملک ممبر ہوں گی۔ پروفیسر علی ارشد میر ، پنجابی زبان...
راولپنڈی پولیس نے روات کے علاقہ میں افغان باشندوں کے خلاف آپریشن کیا، سرچ آپریشن کے دوران 3خواتین سمیت 13افغان باشندے تحویل میں لےلئے گئے۔ افغان باشندوں کو گولڑہ کیمپ منتقل کر دیا گیا،کابل ڈیپورٹ کیا جائے گا، تحویل میں لئے گئے افغان باشندوں میں محمد گل، اس کے بیٹے محمد نعیم،محمد یسین،محمد کریم،فضل کریم،ابو بکر،ذیشان شامل ہیں۔ افغان شہری محمد گل کی اہلیہ جمالہ گل،بیٹی بی بی آمنہ،بی بی ہاجرہ بھی کمیپ منتقل کیے گئے، آپریشن کے دوران حبیب خان،عبدل باسر،کامران کو بھی تحویل میں لیا گیا، افغان باشندوں کو ساگری،جھٹہ ہتھیال اورپھاملی کے علاقوں سے تحویل میں لیا گیا۔
ہنرمند نوجوانوں کو عالمی روزگار کے مواقع، دیہی خواتین کے لیے آئی ٹی ٹریننگ پروگرام بھی متعارف وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت منعقدہ اہم اجلاس میںصوبے کے ہنرمند نوجوانوں کو عالمی منڈی تک پہنچانے کے لیے ’’مریم نواز فری پرواز کارڈ‘‘ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد ٹیکنیکل ٹریننگ مکمل کرنے والے نوجوانوں کو بیرونِ ملک روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنا ہے۔ اجلاس میں اسکل ڈویلپمنٹ اینڈ انٹرپرینیورشپ ڈیپارٹمنٹ کی بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ: اب تک 1 لاکھ 80 ہزار سے زائد نوجوانوں کو فنی تربیت دی جا چکی ہے۔ ان میں سے 75 ہزار نوجوانوں کو ملک میں روزگار ملا، جبکہ15 ہزار نوجوانوں کو بین الاقوامی اداروں...
اسلام ٹائمز: کسی بھی سماج میں اگر ہم کسی حکومت یا پالیسی پر تنقید کرتے ہیں، تو اس کے لیے اخلاقی حدود کا احترام لازمی ہے۔ جنگ ہو، سیاست ہو یا میڈیا کی کشمکش، کسی کی نجی زندگی کو ہتھیار بنانا ایک خطرناک رویہ ہے۔ جو لوگ آزادیِ اظہار یا خواتین کے حقوق کے نام پر کسی عورت کی نجی تقریب کی ویڈیو عام کرتے ہیں، وہ دراصل انہی اقدار کو مجروح کر رہے ہیں جن کا وہ دفاع کرتے ہیں۔ تحریر: ایس این سبزواری ایران میں علی شمخانی کی بیٹی کی شادی کی ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد جس انداز سے عالمی اور علاقائی میڈیا نے شور برپا کیا، اس نے دو الگ نوعیت کے...
اسلام آباد میں بریسٹ کینسر ویک کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے اعلان کیا ہے کہ پاک انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) میں بریسٹ کینسر کی مفت اسکریننگ کےلیے ملک کا پہلا سہولیات مرکز قائم کیا گیا ہے۔ وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے بریسٹ کینسر ویک کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ پمز میں بریسٹ کینسر کی تشخیص کے لیے مفت اسکریننگ سینٹر کا افتتاح کردیا گیا ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ بریسٹ کینسر سے لڑنے کے لیے پہلے اس کی تشخیص نہایت ضروری ہے۔ وزیر صحت نے اپنے خطاب میں واضح کیا کہ ’’ہم نہیں چاہتے کہ لوگ پہلے بیمار ہوں اور پھر اسپتال آئیں‘‘۔ یہ سینٹر خواتین کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری)سیلاب زدگان کیلیے فنڈریزنگ کے نام پر کراچی میں ماہواری میلے کا انعقاد کیا جارہا ہے،مقامی این جی اودستک فاؤنڈیشن کی جانب سے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ماہواری میلے کے نام سے ایک میلے کا انعقاد کیا جارہا ہے، یہ میلہ 25 اکتوبر 2025 بروز ہفتہ شام 4تا رات10بجے تک کتاب گھر بنگلا نمبر 236-B شاہراہ قائدین پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 کراچی میں منعقد ہوگا، میلے میں شرکت کیلیے داخلہ فیس 300 روپے رکھی گئی ہے جبکہ میلے میں رجسٹریشن کیلیے ایک کیو آر کوڈ بھی دیا گیا ہے جیسے اسکین کرکے رجسٹریشن کی جاسکے گی۔ سوشل میڈیا صارفین نے ماہواری میلہ کو ایک بیہودہ میلہ قرار دیتے ہوئے اپنے...
معروف بیوٹیشن، بزنس وومن اور سماجی کارکن مسرت مصباح نے پہلی بار اپنی طلاق سے متعلق کھل کر گفتگو کی ہے۔ مسرت مصباح پاکستان میں تیزاب گردی کا شکار خواتین کے لیے اپنی خدمات کے باعث جانی جاتی ہیں، انہوں نے درجنوں متاثرہ خواتین کو ناصرف نیا چہرہ بلکہ جینے کا حوصلہ بھی دیا اور وہ ہمیشہ خواتین کے حقوق اور ان کے بااختیار ہونے کی بات کرتی رہی ہیں۔ مسرت مصباح حال ہی میں ایک پروگرام میں مہمان کے طور پر شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے اپنے کیریئر، ازدواجی زندگی اور سماجی خدمات پر کھل کر بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ میری شادی صرف 18 سال کی عمر میں ہوئی تھی، لیکن بدقسمتی سے...
بی ایچ وائی اسپتال کی جانب سے پنک ربن مہم کے تحت خواتین کیلیے چھاتی کے سرطان سے آگاہی کیلیے منعقد سیمینار میں شریک خواتین ڈاکٹرز کا گروپ فوٹو
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
فوسپا کا خواتین کے حق میں بڑا فیصلہ، زچگی کی چھٹی کے دوران خاتون کو نوکری سے نکالنا صنفی امتیاز قرار
فوسپا کا خواتین کے حق میں بڑا فیصلہ، زچگی کی چھٹی کے دوران خاتون کو نوکری سے نکالنا صنفی امتیاز قرار WhatsAppFacebookTwitter 0 20 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسانی نے خواتین کے حق میں بڑا فیصلہ سناتے ہوئے زچگی کی چھٹی کے دوران خاتون کو نوکری سے نکالنا صنفی امتیاز قرار دے دیا۔فوسپا نے زچگی کی چھٹی کے دوران خاتون کو نوکری سے نکالنے پرنجی کمپنی پر 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔ وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسانی فوزیہ وقار نے زینب زہر اعوان کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔فوسپا نے نجی کمپنی کو ہدایت دی کہ وہ 8 لاکھ روپے متاثرہ خاتون کو معاوضے کے طور پر ادا کرے،...
بھارت کی تیز رفتار ترقی اور چمکتی سڑکوں کے پیچھے ایک ایسی دنیا چھپی ہے جہاں غربت، بھوک اور استحصال نے لاکھوں عورتوں کی زندگی کو داؤ پر لگا دیا ہے۔ یہ وہ عورتیں ہیں جو کبھی کسی فیکٹری میں کام کرتی تھیں، کسی دفتر میں صفائی کرتیں یا کسی دکان پر کپڑے سیتیں، مگر حالات نے انہیں اس مقام پر لا کھڑا کیا جہاں ’جسم‘ ہی ان کا ذریعہ معاش بن گیا۔ حال ہی میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق، کرناٹک، آندھرا پردیش، مہاراشٹر، دہلی اور تلنگانہ وہ ریاستیں ہیں جہاں جسم فروشی کرنے والی خواتین کی سب سے زیادہ تعداد پائی جاتی ہے۔ پروگراممیٹک میپنگ اینڈ پاپولیشن سائز ایسٹی میشن (PMPSE) رپورٹ کے مطابق، کرناٹک 15.4...
---فائل فوٹو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اربوں روپے کی گندم امپورٹ کرنی پڑ رہی ہے، گندم کا ریٹ 4 ہزار 200 روپے فی من مقرر کیا جائے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ہر کاروباری شخص کی مرضی ہے کہ وہ کیا کاروبار کرے، آپ اپنے کسان کو سپورٹ نہیں کریں گے تو وہ کیوں گندم اگائے گا؟ کسی اور کو فائدہ دینے سے بہتر ہے کہ اپنے کسان کو فائدہ دیں۔انہوں نے کہا کہ جو افغان مہاجرین غیرقانونی طور پر رہ رہے ہیں، انہیں واپس جانا ہوگا۔ قومی گندم پالیسی کی منظوری، امدادی قیمت 3500 روپے فی من مقرراسلام آبادحکومت...
ویب ڈیسک :مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی خواتین بائیکرز کا گروپ لوئر دیر کی تحصیل تیمرگرہ پہنچ گیا۔ کینیڈا، نیوزی لینڈ، فرانس اور اسکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والی خواتین بائیکرز دو ہفتے قبل اسلام آباد سے روانہ ہوئی تھیں۔ وہ بشام، قراقرم، چائنا بارڈر، گلگت،شندور، چترال اور کالاش سے ہوتے ہوئے تیمرگرہ پہنچیں۔ میڈیا سےگفتگو میں غیرملکی بائیکرز کا کہنا تھا کہ وہ اپنے سفر کے دوران پاکستان کے خوبصورت علاقوں سے لطف اندوز ہوئے اور یہاں کے کلچر اور روایات سے واقفیت ہوئی۔ خلاء میں بھیجا جانے والا سیٹلائیٹ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے بارے تحقیق میں مدگار ثابت ہوگا؛ وزیراعظم انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لوگ مہمان نواز اور پراُمن ہیں، دنیا میں...
ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے ضلع ہری پور میں شادی کی خوشیاں ماتم میں بدل گئیں، باراتیوں سے بھری بس خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں چار خواتین اور ایک معصوم بچہ جاں بحق جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ تھانہ خان پور کی حدود میں اُس وقت پیش آیا جب باراتیوں کی بس کی بریک فیل ہوگئی۔ ڈرائیور نے گاڑی کو کھائی میں گرنے سے بچانے کی کوشش میں اسے پہاڑی سے ٹکرا دیا، مگر ٹکر اتنی شدید تھی کہ دو خواتین اور ایک بچہ موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ بعد ازاں اسپتال میں مزید دو خواتین چل بسیں۔ خلاء میں بھیجا جانے والا سیٹلائیٹ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے...
خیبرپختونخوا کے ضلع ہری پور میں المناک حادثہ پیش آیا ہے۔ جہاں باراتیوں سے بھری کوسٹر بریک فیل ہونے کے باعث پہاڑ سے جا ٹکرائی۔ حادثے میں کمسن بچی سمیت 5 خواتین موقع پر جاں بحق ہو گئیں، جبکہ 45 افراد زخمی ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں: موٹروے پر باراتیوں کی بس کو حادثہ، 12 جاں بحق، 60 سے زائد زخمی ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی 4 ایمبولینسز اور ایک ریسکیو وہیکل جائے حادثہ کی جانب روانہ کی گئیں۔ لاشوں اور بیشتر زخمیوں کو ٹراما سینٹر ہری پور منتقل کیا گیا، جبکہ 2 شدید زخمیوں کو حالت نازک ہونے پر ایبٹ آباد ریفر کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ صوبے میں حالیہ دنوں میں ٹریفک حادثات میں تشویش ناک اضافہ...
پشاور+ بنوں(آئی این پی ) سکیورٹی فورسز کی خوارج کے خلاف کارروائیوں کے دوران 6 دہشتگرد ہلاک جبکہ 3 خواتین اور 2 بچے جاں بحق ہو گئے۔سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں خارجیوں کی سیکڑوں ہلاکتوں کے بعد فتن الخوارج کے دہشت گرووں نے معصوم بچوں اور عورتوں پر بزدلانہ خود کش حملہ کیا۔سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ 17 اکتوبر کو شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں کھادی پوسٹ پر فتن الخوارج کے دہشت گردوں نے بزدلانہ خود کش حملے کی ناکام کوشش کی، فتن الخوارج کے دہشت گردوں کے بزدلانہ خود کش حملے میں جل کر 3 خواتین اور 2 بچے جاں بحق ہو گئے۔سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ سیکیورٹی فورسزنے خوارج کا خودکش حملہ ناکام بناتے ہوئے 4 دہشت...
بھارت سندور آپریشن کے نام پر پاکستان پر بھرپور حملہ کر چکا ہے۔اس یہ حملہ ناکام رہا ۔ پاکستانیجواب اس کے لیے ایسا سبق بن چکا ہے کہ اب اسے کبھی پاکستان کے خلاف جارحیت کرنے کا دل میں خیال بھی نہیں لانا چاہیے مگر اسے کیا کہیے کہ وہ اتنا ہٹ دھرم واقع ہوا ہے کہ کراری ہار کے باوجود بھی پاکستان کے خلاف آپریشن سندور دوبارہ شروع کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے ۔ ایسے میں اس نے افغانستان کے وزیر خارجہ ملّا متقی کو اپنے ہاں مہمان نوازی کا موقع فراہم کیا ہے۔ افغانی وزیر خارجہ کئی دن دہلی میں گزار کر واپس کابل چلے گئے ہیں۔ طالبان وزیر خارجہ کا یہ دورہ افغان حکومت کی اعلیٰ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 18 اکتوبر 2025ء) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خواتین (یو این ویمن) نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جنگ بندی کے بعد غزہ کی بحالی میں خواتین اور لڑکیوں کا مرکزی کردار یقینی بنائے۔جنیوا میں اقوام متحدہ کے اداروں کی مشترکہ پریس کانفرنس میں 'یو این ویمن' کے امدادی شعبے کی سربراہ صوفیہ کالٹورپ نے زور دیا ہے کہ غزہ کی بحالی کا آغاز ان خواتین اور لڑکیوں سے ہونا چاہیے جنہوں نے جنگ، قحط اور نقل مکانی کے دوران غیرمعمولی ہمت کا مظاہرہ کیا۔ Tweet URL 'یو این ویمن' جنگ بندی کے آغاز سے اب تک غزہ بھر میں خواتین اور لڑکیوں سے روزانہ رابطے میں ہے جہاں ماند...
غزہ ( نیوزڈیسک) اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی سنگین خلاف ورزیاں جاری رہیں۔ صیہونی فورسز نے طیارے سے گاڑی پر حملہ کر دیا جس کے باعث ایک ہی خاندان کے 11 افراد شہید ہوگئے، شہید فلسطینیوں میں7 بچے اور 2 خواتین شامل ہیں۔ حماس نے اسرائیلی حملے کے شدید مذمت کی، حماس نے عالمی برادری سے معاہدے پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا، ادھر رفاہ بارڈر کراسنگ تاحال نہ کھل سکی، فلسطینی خوراک، پانی اور دیگر اشیا کے منتظر رہے۔ واضح رہہے کہ انسانی حقوق کی تنظیموں اور حماس نے اسرائیل سے رفاہ کراسنگ کھولنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
فیصل آباد ،ماڈل ہائر سیکنڈری اسکول کے باہر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم کی وصولی کیلیے خواتین کا رش لگا ہواہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ا جسارت نیوز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251018-06-4 کراچی:(کامرس رپورٹر)پاکستان میں ہر سال اندازاً 92 ہزار نئی خواتین چھاتی کے سرطان (بریسٹ کینسر) میں مبتلا ہوتی ہیں، جس پر ماہرینِ صحت نے عوامی سطح پر بڑے پیمانے پر اسکریننگ اور علاج کی سہولیات کے قیام پر زور دیا ہے تاکہ بیماری کی بروقت تشخیص کے ذریعے خواتین کی جانیں بچائی جا سکیں۔یہ بات ماہر ڈاکٹروں، محققین اور سماجی کارکنوں نے نیشنل فورم برائے ماحولیات و صحت (NFEH) کے زیرِ اہتمام ایک آگاہی سیمینار میں کہی جو مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا۔ یہ تقریب اکتوبر کے مہینے کے حوالے سے منعقد کی گئی جو دنیا بھر میں بریسٹ کینسر آگاہی ماہ کے طور پر منایا جاتا ہے۔مقررین نے متفقہ طور پر قومی کینسر رجسٹری کے قیام کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جنیوا: اقوامِ متحدہ کی خواتین سے متعلق ایجنسی یو این ویمن (UN Women) نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں دس لاکھ سے زائد خواتین اور بچیوں کو فوری خوراکی امداد کی ضرورت ہے، جن میں سے تقریباً ڈھائی لاکھ کو ہنگامی غذائی معاونت درکار ہے، اگرچہ حماس اور اسرائیل کے درمیان فائر بندی سے وقتی سکون ملا ہے لیکن بحران ابھی ختم نہیں ہوا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یو این ویمن کے جنیوا دفتر کی ڈائریکٹر صوفیہ کالٹورپ نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ موجودہ جنگ بندی قحط سے پہلے امداد پہنچانے کا آخری موقع ہے،یہ جنگ بندی ہماری کھڑکی ہے تاکہ ہم تیزی سے امداد پہنچا سکیں اور قحط کو گرفت میں آنے سے پہلے...
محکمہ بہبودِ آبادی سندھ کی جانب سے ابراہیم حیدری کے ساحلی علاقے چشمہ گوٹھ میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کیمپ میں مرد، خواتین اور بچوں کا مفت معائنہ کیا گیا۔ خواتین میں زیادہ تر بخار، خون کی کمی، سینے کے انفیکشن اور جلدی امراض کی شکایات سامنے آئیں، جبکہ بچوں میں آلودہ ماحول اور غیر معیاری غذا کے باعث پیٹ درد اور جلدی بیماریاں عام پائی گئیں۔ اسی طرح بزرگ مردوں میں کمزوری اور نظر کی کمزوری کے مسائل نمایاں دیکھے گئے۔ محکمہ آبادی و فلاحِ بہبود سندھ نے محکمہ صحت اور پی پی ایچ آئی کے تعاون سے ابراہیم حیدری کے ساحلی علاقے چشمہ گوٹھ میں خاندانی منصوبہ بندی اور صحت سے متعلق...
کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 19واں اجلاس ہوا، جس میں امن و امان، خواتین کے تحفظ، ماحولیاتی اقدامات اور گورننس سے متعلق متعدد اہم فیصلے کیے گئے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق اجلاس میں افغان جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاک فوج کی بروقت اور مؤثر کارروائی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ کابینہ نے وطنِ عزیز کے دفاع میں جان قربان کرنے والے شہداء کے لیے فاتحہ خوانی اور دعا بھی کی۔ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے خطاب میں کہا کہ افغانستان میں آنے والی ہر حکومت نے اپنی سابقہ روش برقرار رکھی ہے، 1947 سے اب تک افغان حکومت کے رویے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ پاکستان نے دہائیوں تک افغان مہاجرین...
اداکارہ اور ڈائریکٹر انجلین ملک کینسر سے زندگئی اور موت کی جنگ لڑ رہی ہیں اور ان کی کیمو تھراپیز بھی ہوئی ہیں۔ انجلین ملک نے بیماری کا پتہ چلنے کے پہلے روز سے اب تک ایک مرحلے مرحلے پر مداحوں کو اعتماد میں لیا اور صحتیابی کی دعا کی اپیل کی ہے۔ اپنی بیماری کے حوالے سے بالخصوص خواتین کو اہم معلومات شیئر کرتے ہوئے اووری کے کینسر کی علامات کی نشاندہی کی۔ انجلین ملک نے بتایا کہ یہ ایک خاموش بیماری ہے جس کی اکثر دیر سے تشخیص ہوتی ہے کیونکہ اس کی علامات بہت معمولی اور نظر انداز کی جانے والی ہوتی ہیں۔ انجلین ملک نے کہا کہ بہت سے لوگوں نے مجھ سے پوچھا کہ اووری کینسر کی علامات کیا ہیں۔ یہ کینسر صرف...
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 19واں اجلاس منعقد ہوا، جس میں متعدد اہم امور پر غور اور اہم فیصلے کیے گئے، جس میں صوبے میں خواتین کو ہراسانی سے بچانے کیلیے خصوصی فورس بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی کابینہ کے اجلاس میں افغان جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاک فوج کی بروقت اور مؤثر کارروائی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ کابینہ نے وطنِ عزیز کے دفاع میں جان نچھاور کرنے والے شہداء کے لیے فاتحہ خوانی اور دعا بھی کی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "افغانستان میں آنے والی ہر حکومت نے اپنی سابقہ روش برقرار...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے دیہی خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دن کو منانے کا مقصد دیہی خواتین کی محنت، جدوجہد اور خدمات کو سراہنا ہے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب کی دیہی خواتین محنت، محبت، احساسِ ذمہ داری اور قربانی کی بہترین مثال ہیں، جن کی بدولت صوبے کی زمین زرخیز ہوتی ہے، گھر آباد رہتے ہیں اور ملک کی معیشت مضبوط ہوتی ہے۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ دیہی عورت صرف محنت کش نہیں بلکہ پنجاب کی ترقی میں ایک فعال کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ دیہی خواتین سمیت ہر عورت کا تحفظ ان کی "ریڈ لائن” ہے۔ ان کا کہنا تھا...
سوات موٹروے ٹنل کے قریب پیش آنے والے المناک حادثے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ حادثے میں 8 افراد شدید زخمی بھی ہوئے، جن میں سے چند کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ملاکنڈ میں خانہ بدوشوں کا ٹرک الٹنے سے خواتین و بچوں سمیت 15 افراد جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق سوات موٹروے ٹنل کے قریب پیش آنے والے المناک حادثے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ حادثے میں 8 افراد شدید زخمی بھی ہوئے، جن میں سے چند کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ریسکیو 1122 ملاکنڈ کے مطابق خوفناک حادثے میں جاں بحق اور...
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2025ء) برطانیہ میں خواتین کو ایک چیریٹی رن میں شرکت سے روکنے پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ یہ دوڑ لندن کے ایک پارک میں مشرقی لندن کی مسجد کی جانب سے منعقد کی گئی تھی۔برطانوی وزیر برائے کمیونٹیز اسٹیو ریڈ نے اس فیصلے کو مکمل طور پر ناقابلِ قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوامی مقام پر خواتین کو مردوں کے ساتھ دوڑنے سے روکنا افسوسناک ہے۔یہ چیریٹی رن مسجد کی سالانہ پانچ کلومیٹر فنڈ ریزنگ تقریب تھی، اشتہار میں واضح کیا گیا کہ یہ دوڑ صرف مردوں، ہر عمر کے لڑکوں اور 12 سال سے کم عمر لڑکیوں کے لیے ہے۔برطانوی اخبارکی رپورٹ کے بعد سوشل میڈیا پر شدید...
کراچی پریس کلب میں مارٹن ڈاؤ کے اشتراک سے پنک ربن مہم کے تحت خواتین کے لیے بریسٹ کینسر سے آگاہی کا خصوصی سیشن منعقد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پروگرام کی مہمانِ خصوصی ڈاکٹر روفینہ سومرو تھیں، جنہوں نے خواتین کو اس مرض کے خطرات، وجوہات، احتیاطی تدابیر اور بروقت تشخیص کی اہمیت سے آگاہ کیا۔ ڈاکٹر روفینہ سومرو نے کہا کہ چھاتی کا سرطان دنیا بھر میں خواتین میں سب سے زیادہ پایا جانے والا مرض ہے، اور افسوسناک امر یہ ہے کہ پاکستان میں اس کی شرح بھارت سمیت دیگر ایشیائی ممالک کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔ ان کے مطابق پاکستان میں عام طور پر چالیس سے پچاس سال کی خواتین میں یہ مرض سامنے آتا...
سوات موٹروے ٹنل نمبر 3 کے قریب دل دہلا دینے والے حادثے میں خواتین و بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 15 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ٹرک تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر الٹ گیا اور کھائی میں جا گرا، جس کے نتیجے میں 15 قیمتی جانیں ضائع ہو گئیں جبکہ 10 افراد شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیے گئے۔ ریسکیو 1122 ملاکنڈ کی ٹیموں نے فوری طور پر جائے وقوع پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ڈی ایچ کیو اسپتال بٹخیلہ منتقل کیا گیا۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جن کا تعلق سوات کی تحصیل...
’عورت کا بھیس بدل کر طالبان وزیر خارجہ کی پریس کانفرنس میں کیوں نہیں گئے‘، جاوید اختر کا تنقید کرنے والے کو سخت جواب
معروف شاعر، نغمہ نگار اور اسکرین رائٹر جاوید اختر نے حالیہ دنوں طالبان کے وزیرِ خارجہ امیر خان متقی کے دورۂ بھارت اور انہیں دی جانے والی سرکاری پذیرائی پر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ وہ اس بات پر شرمندہ ہیں کہ دنیا کی ایک بدترین شدت پسند تنظیم کے نمائندے کو ایک سیکولر ملک میں عزت و احترام دیا گیا۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ کاش تیز فہم خواتین صحافی جیسے انجنا اوم کشیپ، چترا، نویکا اور روبیکا اس طالبان رہنما کی پریس کانفرنس میں موجود ہوتیں،جو ہمارے سیکولر ملک کا سرکاری مہمان تھا، مگر افسوس ایسا نہ ہو سکا۔ How I wish that...
فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما اعظم سواتی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کے خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کے حلف لینے کے بیان کا خیر مقدم کرتا ہوں۔اسلام آباد میں جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل دو باتیں ایسی ہوئیں جس کی تعریف کیے بغیر نہیں رہ سکتا، ہائیکورٹ کا وزیر اعلیٰ کے انتخاب کا فیصلہ بنیادی تھا اس سے آئینی تعطل تھم گیا۔ پاکستان کا ایک بہت بڑا معاہدہ سعودی عرب کے ساتھ ہوا ہے: اعظم سواتیاعظم سواتی کا کہنا ہے کہ حرمین شریفین ہمارے دل، دماغ اور جان سے بھی زیادہ قیمتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے گزشتہ روز جو بات کی وہ تاریخی اور سنجیدہ تھی...