2025-09-17@22:54:34 GMT
تلاش کی گنتی: 1388

«ریزرو فوجیوں نے»:

    اسلام ٹائمز: مائیکل کرولی مزید لکھتے ہیں: "حماس کے بارے میں مارکو روبیو کا موقف دراصل نیتن یاہو کے موقف کو دوبارہ بیان کرنا تھا جس میں حماس کے مکمل خاتمے پر زور دیا گیا تھا۔ روبیو نے اپنے بیان میں صرف اتنا کہا کہ صدر چاہتے ہیں یہ جنگ جلد از جلد ختم ہو جائے۔" نضال المراکشی اور سائیمن لوئس نے پیر کے دن رویٹرز میں اپنی رپورٹ میں لکھا: "اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ وہ حماس کو ختم کرنے کے لیے غزہ شہر پر فوجی قبضہ کرنا چاہتا ہے جبکہ تقریباً 10 لاکھ فلسطینیوں نے اس شہر میں پناہ لے رکھی ہے۔ اسرائیل نے غزہ شہر کو حماس کا آخری مورچہ قرار دے کر اس پر فوجی...
    ویب ڈیسک: حکومت نے گیس کی یوٹیلیٹیز اور آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کو ہدایت کی ہے کہ وہ صارفین کیلئے آر ایل این جی پر مبنی ماہانہ ٹیرف پر نئی گیس کنکشنز کی پروسیسنگ فوراً شروع کریں۔  میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارتِ توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) نے اوگرا اور 2 گیس کمپنیوں، سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز (ایس این جی پی ایل) اور سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ (ایس ایس جی سی ایل) کو ایک نوٹیفکیشن میں بتایا کہ وفاقی کابینہ نے 10 ستمبر کے اجلاس میں نئے کنکشنز پر عائد پابندی میں نرمی کر دی ہے، اور ہدایت کی ہے کہ ’نئے صارفین کو آر ایل این جی کسی بھی سبسڈی والے نرخ پر فراہم نہیں کی جائے...
    غزہ (انٹرنیشنل ڈیسک )اسرائیلی فوج نے غزہ شہر میں زمینی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے مزید 90 فلسطینی شہید کردیے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کئی ہفتوں سے جاری فضائی بمباری کے بعد اسرائیلی فوج نے غزہ شہر میں زمینی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی کارروائیوں کے نتیجے میں مزید 90 بے گناہ فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔ ادھر اسرائیل کی زمینی کارروائیوں پر جرمنی اور یورپی یونین کی جانب سے مذمت کی گئی ہے۔ یورپی یونین خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کالاس نے کہا کہ زمینی حملہ غزہ کی سنگین صورتحال کو مزید بدتر کر دے گا جب کہ یورپی کمیشن کے آج ہونے والے اجلاس میں اسرائیل پر پابندیاں بھی متوقع ہے۔...
    لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب اسمبلی میں کسانوں کو گنے کی قیمت کی عدم ادائیگی پر سپیکر اسمبلی نے برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کین کمشنر کو فوری طلب کر لیا ہے۔ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی سمیت مفاد عامہ سے متعلقہ 7 قراردادیں بھی اسمبلی نے منظور کر لی ہیں۔ پبلک اور پرائیویٹ سکولز میں موبائل فونز کے استعمال پر پابندی، ضلع ساہیوال میں کمیروالا کو تحصیل کا درجہ دینے اور ریسکیو 1122 کے ملازمین کے الاؤنس میں اضافہ کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی ہیں۔ اجلاس کے دوران مختلف یونیورسٹیوں کے چھ بلوں کی منظوری ہوئی جبکہ10بل ایوان میں پیش کئے گئے جنہیں کمیٹیوں کے سپرد کرکے دو ماہ میں رپورٹ طلب کر لی گئی۔ ایجنڈا مکمل...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 16 ستمبر 2025ء) نوبیل انعام یافتہ محمد یونس کی سربراہی میں قائم عبوری حکومت نے فروری میں عام انتخابات کرانے کا وعدہ کیا ہے۔ تاہم 17 کروڑ آبادی والے اس مسلم اکثریتی ملک میں شکوک و شبہات بڑھتے جا رہے ہیں، جہاں سیاست تقسیم در تقسیم اور تشدد میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ شیخ حسینہ کے اقتدار کے خاتمے کے دوران اور بعد میں وجود میں آنے والے اتحاد اب ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو رہے ہیں، جبکہ انتخابات میں صرف پانچ ماہ باقی ہیں۔ اہم جماعتیں کون سی ہیں؟ شیخ حسینہ کی سابق حکمران جماعت عوامی لیگ پر پابندی کے بعد بڑے کھلاڑی بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی)...
    اسلام آباد ہائیکورٹ کا چیئرمین پی ٹی اے کو فوری عہدے سے ہٹانے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 16 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ہائیکورٹ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)کے چیئرمین کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیدیا۔عدالت نے چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست منظور کر لی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ چیئرمین پی ٹی اے کی تعیناتی قانونی طور پر درست نہیں ہوئی لہذا چیئرمین پی ٹی اے کو فوری عہدے سے ہٹایا جائے۔عدالت نے حکم دیا کہ پی ٹی اے میں سینیئر ممبر کو چیئرمین پی ٹی اے عارضی طور پر تعینات کیا جائے۔ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے محفوظ کیا فیصلہ آج جاری کر دیا، جسٹس بابر...
    تل ابیب(نیوز ڈیسک) اسرائیل کی جانب سے غزہ میں قحط نہ ہونے کا پروپیگنڈا کرنے کیلئے لاکھوں یورو خرچ کیے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ ویژن نیوز اسپاٹ لائٹ اور جرمن نشریاتی ادارے کی فیکٹ چیک رپورٹ نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ میں جبری قحط مسلط کرنے والے اسرائیل نے غزہ میں کسی قسم کا قحط نہ ہونے کا پروپیگنڈا کرنے کے لیے لاکھوں یورو خرچ کیے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیل نے اس سلسلے میں اپنی سرکاری اشتہاری ایجنسی کا استعمال کیا۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے یورپ اور شمالی امریکا کے کچھ حصوں میں رائے عامہ کو متاثر کرنے کے لیے ادائیگی کر کے بین الاقوامی مہمات چلائیں اور ان میں غزہ کی صورتحال...
    کراچی: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حکومت قدرتی آفات اور ہنگامی حالات میں عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کے لیے دن رات سرگرم ہے، متاثرہ افراد کو اکیلا نہیں چھوڑا جائے گا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ریلیف آپریشن کے دوران متاثرین کو نہ صرف محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے بلکہ ان کے کھانے پینے، علاج معالجے اور مویشیوں کی دیکھ بھال کا بھی مکمل انتظام کیا گیا ہے۔ شرجیل میمن نے بتایا کہ لگڈو اور سکھر پر اونچے درجے جبکہ کوٹری بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ گڈو بیراج پر پانی کی آمد 6 لاکھ 24 ہزار 456 اور اخراج 5 لاکھ 94...
    تقریب کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے طلبہ کے عالمی تعلقات عامہ سے متعلق سوالات کے جوابات بھی دیئے اور پاک چین تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے چین کی 120 سالہ قدیم فودان یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کی ملاقات یونیورسٹی کے نائب صدر ڈاکٹر چن زھیمِن سے ہوئی، جس میں بین الاقوامی تعلقات عامہ سمیت اہم موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ بعد ازاں بلاول بھٹو زرداری نے فودان یونیورسٹی کے طلبہ سے ملاقات کی اور ’’پاک چین دوستی کا ماضی، حال اور مستقبل‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔ اس سے قبل انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل اسٹڈیز کے اسسٹنٹ...
    چیئرمین پیپلزپارٹی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے چین کی 120 سالہ قدیم فودان یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کی ملاقات یونیورسٹی کے نائب صدر ڈاکٹر چن زھیمِن سے ہوئی، جس میں بین الاقوامی تعلقات عامہ سمیت اہم موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ بعدازاں بلاول بھٹو زرداری نے فودان یونیورسٹی کے طلبہ سے ملاقات کی اور ’’پاک چین دوستی کا ماضی، حال اور مستقبل‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔ اس سے قبل انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل اسٹڈیز کے اسسٹنٹ ڈین پروفیسر سَن ڈے گانگ نے ابتدائی کلمات ادا کیے۔ تقریب کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے طلبہ کے عالمی تعلقات عامہ سے متعلق سوالات کے جوابات بھی دیے اور پاک چین تعلقات کو...
    ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کی کارروائی ،سی ڈی اے میں جعلی پاور آف اٹارنی کے ذریعے ڈی 13فور میں 5پلاٹوں کی ملکیت تبدیل کرانے پر ملزم خرم امین اور سی ڈی اے افسران کیخلاف مقدمہ درج ، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 15 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کی کارروائی ،سی ڈی اے میں جعلی پاور آف اٹارنی کے ذریعے ڈی 13فور میں پلاٹ کی ملکیت تبدیل کرانے پر ملزم خرم امین اور سی ڈی اے افسران کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق رحیم یار خان کے رہائشی ملزم خرم امین نے سی ڈی اے افسران کی ملی بھگت...
    شنگھائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2025ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پیر کو یہاں چین کی 120 سالہ قدیم فودان یونیورسٹی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے یونیورسٹی کے نائب صدر ڈاکٹر چن زھیمن سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور فودان یونیورسٹی کے نائب صدر کے درمیان بین الاقوامی تعلقات عامہ سمیت دیگر اہم موضوعات پر تبادلہ خیال ہوا۔(جاری ہے) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے یونیورسٹی کے طلباءکے ساتھ بھی ملاقات کی۔ بلاول بھٹو زرداری نے فودان یونیورسٹی کے طلباءسے پاک چین دوستی کے ماضی، حال اور مستقبل کے موضوع پر خطاب کیا۔ خطاب سے قبل انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل سٹڈیز...
    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے چین کی 120 سالہ قدیم فودان یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے یونیورسٹی کے نائب صدر ڈاکٹر چن زہیمِن سے ملاقات کی جس میں بین الاقوامی تعلقات عامہ سمیت اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: پاک چین دوستی آنے والے وقتوں میں مزید مستحکم ہوگی: صدر مملکت آصف زرداری چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے فودان یونیورسٹی کے طلبا سے بھی ملاقات کی اور پاک چین دوستی کے ماضی، حال اور مستقبل کے موضوع پر خطاب کیا۔ ان کے خطاب سے قبل انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل اسٹڈیز کے اسسٹنٹ ڈین پروفیسر سَن ڈے گانگ نے ابتدائی کلمات پیش کیے۔ خطاب کے دوران...
    پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں فتنۃ الخوارج کے 31 دہشتگرد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 15 September, 2025 سب نیوز خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں فتنۃ الخوارج کے 31 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 13 اور 14 ستمبر کو خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیوں میں بھارت نواز دہشت گرد گروہ ’’فتنہ الخوارج‘‘ کے 31 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔ ضلع لکی مروت میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا اور اس کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، جہاں شدید فائرنگ...
    پاکستان سے بیرون ملک روزگار کے لیے جانے والے افراد کی تعداد میں مسلسل کمی ملکی معیشت کے لیے ایک سنگین خطرہ بنتی جا رہی ہے۔ 2024 میں 7 لاکھ 27 ہزار افراد روزگار کے سلسلے میں بیرون ملک گئے، جو 2023 کے 8 لاکھ 62 ہزار کے مقابلے میں 15 فیصد کم ہے۔ ماہرین کے مطابق اس کمی سے ترسیلات زر جو پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں، پر براہِ راست اثر پڑ رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: امریکا کی جانب سے پاکستانیوں کے ویزوں کی منسوخی برین ڈرین میں کمی کا سبب بن سکتی ہے؟ پاکستان سے ورک فورس بیرون ممالک جانے میں کمی کیوں ہو رہی ہے؟ اور اس کے کیا نتائج ہوں...
    بوریوالا میں بارات سیلابی ریلے میں پھنس گئی، ریسکیو ٹیم نے محفوظ مقام پر منتقل کیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 September, 2025 سب نیوز بوریوالا(سب نیوز)دریائے ستلج میں طغیانی کے باعث بوریوالا کے نواحی علاقے ساہوکا کے قریب ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جب دلہا اور اس کے باراتی سیلابی پانی میں پھنس گئے۔دلہا اپنی بارات عارفوالا لے کر جا رہا تھا کہ اچانک پانی کے ریلے نے ان کا راستہ روک لیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق باراتیوں نے فوری طور پر ریسکیو اہلکاروں سے مدد طلب کی، جس پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور باراتیوں سمیت دلہا کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔خوش قسمتی سے واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔مقامی افراد کے مطابق سیلابی...
    ستمبر 1965 کی جنگ کے چودہویں روز (14 ستمبر) بھارتی محاذ سے ایسے سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے جو بھارتی فوج کی اندرونی صورتحال کو بے نقاب کرتے ہیں۔ بھارتی میجر جنرل کی ڈائری سے ملنے والے انکشافات کے مطابق بھارتی افواج کو اقتدار کی جنگ میں محض مہرے کے طور پر استعمال کیا گیا۔ نئی دہلی کے سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف بھارتی فوج کی ناقص کارکردگی نے حکومت کو شدید بحران سے دوچار کیا۔ لاہور کے محاذ پر پاک فوج نے مقبول پور میں دشمن کا حملہ پسپا کرتے ہوئے 150 بھارتی فوجیوں کو ہلاک کیا جبکہ اس سے دگنے زخمی فوجی چھوڑ کر دشمن پسپا ہو گیا۔ گدرو کے محاذ پر بھی...
      بھارت میں پہلی بار ایک غیرمعمولی صورت حال دیکھنے میں آئی جب ریاست بہار میں بڑی تعداد میں سابق اور حاضر سروس فوجی اہلکاروں نے مودی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مظاہرین نے وردی میں سڑکوں پر نکل کر اپنی بنیادی ضروریات اور مراعات کے حصول کے لیے آواز بلند کی۔ مظاہرے کے دوران فوجی اہلکاروں نے ہاتھوں میں بھارتی پرچم تھامے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور اپنے مطالبات کو فوری طور پر تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا۔ احتجاج کرنے والے اہلکاروں کا کہنا تھا کہ وہ طویل عرصے سے بنیادی سہولیات اور مراعات سے محروم چلے آ رہے ہیں، اور اس حوالے سے کئی بار حکومت سے...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پاکستان کے ڈپٹی وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کو مثبت انداز میں آگے بڑھانے پر اعتماد کا اظہار کیا۔ گفتگو میں باہمی تعلقات کے ساتھ ساتھ حالیہ علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسحاق ڈار اور مارکو روبیو نے کثیر جہتی شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ یہ رابطہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب قطر میں حماس رہنماؤں پر اسرائیلی حملے کے بعد مسلم ممالک نے شدید تشویش ظاہر کی...
    اپنے اینڈرائیڈ فون میں کسی بھی عارضی رکاوٹ کو دور کرنے کے لیے فون کو ری بوٹ کیا جاتا ہے. یہ عمل میموری کو صاف کرتا ہے، پس منظر میں چلنے والی غیر استعمال شدہ ایپس کو بند کرتا ہے اور عارضی فائلوں کو ڈیلیٹ کرتا ہے۔ اگر صارف کو کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہوتاہے تو یہ اسمارٹ فون کے ریڈیو ماڈیولز اور نیٹ ورک اسٹیک کو دوبارہ شروع کرنے میں بھی مددگار ہوتا ہے۔ اینڈرائیڈ فون کو ری بوٹ کرنا اکثر ضروری ہوتا ہے۔ زیادہ تر افراد کے لیے فون کا پاور بٹن اسمارٹ فون کو بند یا ری بوٹ کرنے کے لیے پہلا انتخاب ہوتا ہے۔ فون کے ماڈل کے لحاظ سے، پاور مینیو عموماً پاور...
    راولپنڈی (نیوزڈیسک) سکیورٹی فورسز نے 10 سے 13 ستمبر کے دوران خیبرپختونخوا میں 2 مختلف کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 35 خوارج کو واصلِ جہنم کر دیا جبکہ 12 جوان بھی وطن پر قربان ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا، کارروائی کے دوران جوانوں نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارتی سرپرستی میں سرگرم 22 خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ ایک اور جھڑپ جنوبی وزیرستان...
    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی جانب سے فلسطینی مسئلے پر تاریخی ‘نیو یارک اعلامیہ’ کی منظوری کے بعد اسلامی تعاون تنظیم  (او آئی سی) نے کہا ہے کہ اب تمام ممالک کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس دستاویز میں شامل اقدامات کو عملی جامہ پہنائیں۔ یہ اعلامیہ جس میں دو ریاستی حل اور اسرائیل-فلسطین تنازع کے پرامن حل پر زور دیا گیا ہے، جمعہ کو جنرل اسمبلی میں بھاری اکثریت سے منظور ہوا۔ یہ بھی پڑھیے: اقوام متحدہ اور او آئی سی میں تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے، پاکستان کی تجویز سعودی عرب اور فرانس کی جانب سے پیش کیے گئے اس قرارداد کے حق میں 142 ممالک نے ووٹ دیا، 10 نے مخالفت کی جبکہ 12...
    بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں اپنے ہی شہریوں کو بھون ڈالا، 10ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 12 September, 2025 سب نیوز نئی دہلی (سب نیوز)بھارتی فورسز نے ریاست چھتیس گڑھ میں سرچ آپریشن کی آڑ میں مقامی قبائلیوں پر گولیاں برسا دیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع گریابند میں فوجی کارروائی کے دوران کم از کم 10 افراد مارے گئے۔بھارتی فوج نے دعوی کیا کہ ہلاک ہونے والوں میں علیحدگی پسند جماعت کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا(مائو نواز)کے سینئر رہنما اور مرکزی کمیٹی کے رکن بالا کرشنا بھی شامل ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کیے گئے آپریشن کے دوران ماونواز جنگجووں سے مڈبھیڑ ہوگئی۔ جو فائرنگ کے تبادلے...
    بھارتی فورسز نے ریاست چھتیس گڑھ میں سرچ آپریشن کی آڑ میں مقامی قبائلیوں پر گولیاں برسا دیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع گریابند میں فوجی کارروائی کے دوران کم از کم 10 افراد مارے گئے۔ بھارتی فوج نے دعویٰ کیا کہ ہلاک ہونے والوں میں علیحدگی پسند جماعت کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (ماؤ نواز) کے سینئر رہنما اور مرکزی کمیٹی کے رکن بالا کرشنا بھی شامل ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کیے گئے آپریشن کے دوران ماؤنواز جنگجوؤں سے مڈبھیڑ ہوگئی۔ جو فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے۔ اس آپریشن میں بھارتی فوج کی سربراہی میں چھتیس گڑھ پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف)، ضلعی...
    پاکستان کے قومی ہیرو اور نشانِ حیدر کے حامل میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کا 60واں یومِ شہادت آج عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ ابتدائی زندگی میجر عزیز بھٹی شہید 1928 میں ہانگ کانگ میں پیدا ہوئے۔ آزادی سے قبل وہ اپنے خاندان کے ساتھ پاکستان آئے اور ضلع گجرات کے گاؤں لادیان میں سکونت اختیار کی۔ فوج میں شمولیت انہوں نے 1950 میں پاک فوج میں شمولیت اختیار کی اور پنجاب رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جرات مندانہ خدمات کی وجہ سے وہ جلد ہی فوج میں نمایاں مقام حاصل کر گئے۔ میجر راجہ عزیز بھٹی کی آخری آرام گاہ 1965 کی جنگ میں بہادری ستمبر 1965 کی پاک-بھارت جنگ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سیکیورٹی فورسز کو خیبر پختونخوا میں کامیاب کارروائیوں پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی سرپرستی میں دہشتگردی پھیلانے والے خوارج کے خاتمے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں اور قربانیاں قابلِ تعریف ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے 19 بھارتی پراکسی خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی جرات اور بہادری کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی سرپرستی میں تخریب کاری کرنے والے عناصر جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشتگردی کے خلاف پاک فوج، عوام اور پارلیمان ایک پیج پر ہیں اور پاکستان کے عوام اپنے سیکیورٹی اداروں کے...
    خیبر پختونخوا میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے 9 اور 10 ستمبر کو 3 مختلف آپریشنز کیے گئے جن میں بھارتی سرپرستی یافتہ فتنۃ الخوارج کے 19 دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق  ان کارروائیوں کا مقصد دہشتگردوں کے نیٹ ورک کو توڑنا اور علاقے کو مکمل طور پر محفوظ بنانا تھا۔ پہلا اور سب سے بڑا آپریشن مہمند ضلع کے علاقے گُلونُو میں انٹیلی جنس معلومات پر کیا گیا، جہاں دہشتگردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا۔ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 14 دہشتگرد موقع پر ہی ہلاک کر دیے گئے۔ یہ دہشتگرد متعدد دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے اور مقامی...
    حسان نیازی نے فوجی تحویل، عدالتی کارروائی، کورٹ مارشل کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 September, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)لاہور ہائیکورٹ میں بانی پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)عمران خان کے بھانجے حسان نیازی نے فوجی تحویل، فوجی عدالت کی کاروائی اور کورٹ مارشل کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے مطابق حسان نیازی نے اپنے وکیل سینئر قانون دان فیصل صدیقی کے ذریعے عدالت عالیہ لاہور میں درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ 9مئی کیس میں گرفتاری کے بعد سویلین عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔درخواست گزار حسان نیازی کے وکیل نے کہا کہ تھانہ سرور روڈ پولیس نے مکل کی کسٹڈی ملٹری کو دے دی، کسی عدالتی حکم کے باوجود غیر...
    ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں لاکھوں شہریوں کی فون کالز، پیغامات اور انٹرنیٹ سرگرمیاں نگرانی کے عمل سے گزرتی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق عام افراد، صحافیوں اور سیاسی شخصیات سمیت متعدد افراد کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستانی ادارے بیک وقت40 لاکھ موبائل فونز کی نگرانی کی صلاحیت رکھتے ہیں، جبکہ ’’ڈبلیو ایم ایس ٹو‘‘ نامی ایک انٹرنیٹ فائر وال کے ذریعے 20 لاکھ سے زائد انٹرنیٹ سیشنز کو بلاک یا مانیٹر کیا جا سکتا ہے۔ ایمنسٹی کا کہنا ہے کہ یہ دونوں نظام ایک ساتھ کام کرتے ہیں۔ ایک فون کالز اور میسجز تک رسائی دیتا ہے ، جبکہ دوسرا ویب سائٹس اور...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کے میجر عدنان اسلم کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے گزشتہ روز ایف سی لائن بنوں میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کی تھی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نماز جنازہ میں ان کے والد، سسر اور بہنیں موجود تھے جنہوں نے اپنے بیٹے کی شہادت پر فخر کا اظہار کیا۔ پاک فوج کے نوجوانوں نے شہادتوں کی نئی تاریخ رقم کی ہے، ہم پاک فوج کی قربانیوں پر اس کے شکرگزار ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: میجر عدنان اسلم شہید کی نمازِ جنازہ راولپنڈی میں ادا، وزیراعظم و عسکری قیادت کی شرکت انہوں نے کہا کہ جو لوگ فوج کی قربانیوں کی تضحیک کررہے ہیں...
    کراچی میں تھڈو ڈیم اوورفلو، ندیاں بپھر گئیں، موٹر وے اور تعلیمی ادارے بند، ریسکیو کے لئے فوج طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 10 September, 2025 سب نیوز کراچی:(آئی پی ایس)شہر قائد میں شدید بارشوں کے باعث تھڈو ڈیم اوور فلو کر گیا، جس کے بعد سیلابی پانی کا طاقتور ریلا ایم 9 موٹروے تک پہنچ گیا۔ سپر ہائی وے پر واقع الحبیب ریسٹورینٹ کے اطراف سڑک زیر آب آ گئی ہے، جس کی وجہ سے کراچی سے حیدرآباد اور حیدرآباد سے کراچی دونوں اطراف کی ٹریفک مکمل طور پر بند کر دی گئی ہے۔ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے تصدیق کی ہے کہ پانی کی سطح بلند ہو کر موٹروے کے کنارے سے ٹکرا چکی ہے، اور...
    پیر کی شب تیونس کی بندرگاہ سیدی بوسعید پر لنگر انداز غزہ جانے والے فلوٹیلا کی ایک کشتی پر اچانک دھماکا ہوا۔ فلوٹیلا میں شامل ‘فیملی شپ’ نامی یہ جہاز اُن درجنوں کشتیوں میں شامل ہے جو اس وقت تیونس میں موجود ہیں اور غزہ کے لیے روانگی کی تیاری کر رہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: غزہ کی ناکہ بندی توڑنے کے لیے خلیجی جہازوں کا بیڑا روانہ فلوٹیلا کے ارکان نے کہا ہے کہ اب تک تیونسی پانیوں میں لنگر انداز ان کے دو جہاز ڈرون حملوں کا نشانہ بن چکے ہیں۔ اس سے قبل گزشتہ روز فلوٹیلا کی ایک اور کشتی کو تیونس کے پانیوں میں ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا تاہم اس پر سوار تمام مسافراورعملہ...
    آج صبح وی نیوز آفس میں میٹنگ کے دوران بتایا گیا کہ دوپہر کو پی ٹی آئی اپنی پارلیمنٹ کا اجلاس اڈیالہ جیل کے باہر کرے گی جس کی کوریج کے لیے رپورٹر کو اڈیالہ جیل جانا چاہیے، رپورٹر نے پی ٹی آئی کے 3 ارکان قومی اسمبلی سے رابطہ کیا اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ کس وقت اڈیالہ جیل کے باہر اجلاس ہوگا اور کون کون سے رہنما شرکت کریں گے تو تینوں رہنماؤں نے کہا کہ وہ اس طرح کے کسی اجلاس میں شرکت نہیں کر رہے اور نہ ہی ان کو کسی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ دوپہر ایک بجے تپتی دھوپ میں رپورٹر اڈیالہ جیل کے باہر پہنچا اور وہاں موجود...
    اڈیالہ جیل کے باہر علیمہ خان کی کووریج کرنے پر وی نیوز کے سینیئر رپورٹر بلال عباسی سے پولیس نے موبائل فون چھین لیا۔ یہ بھی پڑھیں: علیمہ خان پر انڈے پھینکنے والی خواتین حراست میں لیے جانے پر اڈیالہ چوکی منتقل بلال عباسی کو اپنے پیشہ فرض کی ادائیگی کے دوران پولیس کی جانب سے ہراساں کرنے اور انہیں کام سے روکے جانے کی وی نیوز کے چیف ایڈیٹر عمار مسعود نے شدید مذمت کی۔ وی نیوز کے رپورٹر بلال عباسی سے اڈیالہ جیل کے باہر علیمہ خان کی کوریج کرنے پر پولیس کے ایس ایچ او نے موبائل ضبط کر لیا پولیس بھی لگتا ہے علیمہ خان کے اشاروں پر چل رہی ہے — Ammar Masood (@ammarmasood3) September 9,...
    کراچی: سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ دریاؤں میں پانی کی صورتحال ابھی تک غیر معمولی ہے لیکن حکومت سندھ نے بروقت اقدامات کر رکھے ہیں۔ ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت سیلابی صورتحال پر دن رات نظر رکھے ہوئے ہے اور تمام متعلقہ ادارے الرٹ ہیں۔ ضلعی انتظامیہ اور ریلیف کے تمام محکمے مشترکہ حکمت عملی کے تحت کام کر رہے ہیں، حکومت سندھ کے لیے عوام کی جان و مال سے بڑھ کر کچھ نہیں، عوام اور ان کے املاک کے تحفظ کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کچہ کے...
    نیتن یاہو نے فلسطینیوں کو فوری طور پر غزہ خالی کرنے کا حکم دے دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز تل ابیب: اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے غزہ شہر کے باشندوں کو سخت الفاظ میں خبردار کیا ہے کہ وہ فوری طور پر علاقے سے نکل جائیں کیونکہ اسرائیلی فوج نے فلسطینی علاقے پر اپنی زمینی اور فضائی کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ نیتن یاہو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ ہم نے دو دن میں 50 دہشت گرد ٹاورز کو تباہ کیا ہے، اور یہ صرف ابتدائی مرحلہ ہے۔ غزہ شہر میں زمینی کارروائی کو مزید شدت دی جائے گی۔ میں مقامی لوگوں کو صاف...
    کوبن ہیگن : ڈنمارک نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے اتحادی ممالک کے ساتھ مل کر گرین لینڈ میں ایک بڑی فوجی مشق Arctic Light 2025 کا آغاز منگل سے کر رہا ہے، جس کا مقصد ڈنمارک کی افواج اور نیٹو (NATO) کی آپریشنل تیاری کو مزید بہتر بنانا ہے،  یہ مشق 19 ستمبر تک جاری رہے گی۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق ڈنمارک کی وزارتِ دفاع کے ترجمان نے کہاکہ آرکٹک خطے میں بڑھتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر ڈنمارک نے اپنی فوجی موجودگی اور سرگرمیوں میں اضافہ کیا ہے،  یہ تمام اقدامات Joint Arctic Command کی قیادت میں اور گرین لینڈ کی حکومت کے ساتھ تعاون سے کیے جا رہے ہیں۔ وزارت دفاع نے بتایا کہ...
    گڈز کیریئرز ایسوسی ایشن نے کچے میں 11 ڈرائیوروں کے اغوا کے بعد پاک فوج سے ٹرانسپورٹ برادری کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی گڈز کیرئیرز ایسوسی ایشن  کے قائم مقام صدر سفیرشاہین اور جنرل سیکرٹری ندیم اختر آرائیں نے کہا ہے کہ ہم نہیں چاہتے کہ ملکی معیشت کو کسی قسم کا نقصان پہنچائیں  تاہم اگر مال بردار ٹرانسپورٹ کو تحفظ فراہم نہ کیا گیا تو ہم انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہوںگے۔ انہوں نے بتایا کہ کشمور کے قریب 11 ڈرائیوروں کے اغوا سے پاکستان بھر کی ٹرانسپوررٹ برادری میں انتہائی تشویش پائی جاتی ہے، ٹرک، مال بردار ٹرالرزڈرائیوروں اور ان کے اسٹاف کو ڈاکوؤں کے رحم و کرم پہ چھوڑ دیا گیا ہے۔...
    متحدہ عرب امارات کی نیول فورسز کے کمانڈر میجر جنرل اسٹاف حمید محمد عبداللہ الرمیتھی نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ بحری تعاون پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر معزز مہمان کو چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا، جبکہ ایڈمرل نوید اشرف نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ ملاقات کے دوران دونوں افسران نے بحری سلامتی، باہمی دلچسپی کے امور اور مشترکہ دفاعی اقدامات پر گفتگو کی۔ ایڈمرل نوید اشرف نے خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے پاک بحریہ...
    کمانڈر متحدہ عرب امارات نیول فورسز میجر جنرل اسٹاف حمید محمد عبداللہ الرمیتھی نے ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں خطے کے سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پیر کے روز کمانڈر متحدہ عرب امارات نیول فورسز میجر جنرل اسٹاف حمید محمد عبداللہ الرمیتھی نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔ یہ بھی پڑھیں: یو اے ای نیول کمانڈر کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف سے ملاقات، دفاعی امور پر تبادلہ خیال نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ نے معزز مہمان کا استقبال کیا جبکہ چاک و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف...
    یو اے ای نیول فورسز کے کمانڈر کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات،علاقائی سلامتی اور فوجی تعاون پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 8 September, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق یو اے ای نیول فورسز کے کمانڈر میجر جنرل حمید محمد عبداللہ الرمیتھی کی ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد آمد ہوئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق یو اے ای نیول فورسز کے کمانڈر کی پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات ہوئی۔ملاقات میں علاقائی سلامتی اور مشترکہ تربیتی اقدامات اور فوجی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، سربراہ پاک فضائیہ نے جدید، ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ فضائیہ بنانے کے ویژن پر بریفنگ دی۔ملاقات کے دوران سائبر، سپیس،...
    غزہ میں صیہونی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں مزید 87 فلسطینی شہید ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی افواج کی جانب سے غزہ کے بےگھر فلسطینیوں کے اسکولوں، اسپتالوں، کیمپوں، خیموں اور خوراک تقسیم کرنے والے مرکز پر بمباری کی گئی، جس کے نتیجے میں بچوں اور عورتوں سمیت کم از کم 87 فلسطینی شہید اور 409 زخمی ہوئے ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق صیہونی فوج نے غزہ میں خوراک کی تلاش میں نکلنے والے نہتے شہریوں پر حملے جاری ہیں، اسرائیلی بمباری اور فائرنگ کے نتیجے میں خوراک کے حصول کے لیے باہر نکلنے والے مزید 31 فلسطینی شہید اور 132 زخمی ہو چکے ہیں۔...
    متحدہ عرب امارات کی نیول فورسز کے کمانڈر میجر جنرل حمید محمد عبداللہ الرمیثی نے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی، جس میں دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں علاقائی سلامتی کی بدلتی ہوئی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ دونوں جانب سے باہمی تربیتی پروگراموں اور عسکری سطح پر تعاون کے نئے امکانات پر غور کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: یو اے ای نیول کمانڈر کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف سے ملاقات، دفاعی امور پر تبادلہ خیال اس موقع پر ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے...
    سپریم کورٹ کا انتظامی فل کورٹ اجلاس کا اعلامیہ جاری،رولز میں وقتا فوقتا ترامیم اور نظرثانی کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سپریم کورٹ کا انتظامی فل کورٹ اجلاس کا اعلامیہ جاری، اجلاس چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت ہوا، فل کورٹ اجلاس میں سپریم کورٹ کے ججز شریک ہوئے،اجلاس میں سپریم کورٹ رولز 2025 کا جائزہ لیا گیا چیف جسٹس نے رولز سے متعلق کمیٹی کی محنت اور وکلا کی کاوشوں کو سراہا، سپریم کورٹ رولز میں وقتا فوقتا ترامیم اور نظرثانی کی جائے گی، فل کورٹ نے عدالتی فیسوں میں اضافے کے نفاذ کو فی الحال موخر کر دیا، فیسوں کے حوالے سے کمیٹی کو مزید تجاویز...
    یوم دفاع و شہداء کے موقع پر آئی ایس پی آر نے 6 ستمبر 1965 کے حوالے سے نئی ڈاکیومنٹری جاری کر دی جس میں  جنگ ستمبر کے غازیوں کی لازوال داستان ان کی زبانی پیش کی گئی۔ میجر جنرل (ریٹائرڈ) زاہد محمود، ہلال امتیاز ملٹری کا کہنا تھا کہ ہم نے جنگ کے میدان میں رہ کر جنگ لڑی  اور نہایت سنگین حالات کا سامنا کیا، دن کے اختتام پر جب دشمن سامنے ہو اور زندگی اور موت کا معاملہ درپیش ہو، تو بس  اللہ کے ساتھ تعلق رہتا ہے۔ ریٹائرڈ ایئر مارشل مسعود اختر ہلال امتیاز ملٹری نے بھی اپنے جذبات کا  خوبصورتی سے اظہار کیا اور کہا کہ یہی پاک فوج کی دلیری، جرات، حوصلہ اور یقین ہے۔ ڈاکومینٹری میں بحری...
    سیلاب کی تباہ کاریوں سے متعلق سیاسی اداکاروں کے فن وزٹ کی بجائے فیلڈ مارشل اپنی نگرانی میں ٹاسک فورس تشکیل دیں ، محمد علی درانی کا ٹاکیز لائیو میں مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز )پاکستان کے معروف ڈیجیٹل نیٹ ورک ٹاکیز لائیو میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی اور سابق وفاقی سیکرٹری اشفاق گوندل نے سیلاب کی تباہ کاریوں پر حکومت کی غیر سنجیدگی کو آڑے ہاتھ لیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سیاسی اداکاروں کے فن وزٹ پر پابندی عائد کرتے ہوئے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر اپنی نگرانی میں ایک اسپیشل ٹاسک فورس تشکیل دیں، کیونکہ حکمران مصنوعی ڈراموں میں مصروف ہیں اور تباہی کی اصل...
    غزہ میں اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی جاری، مزید 62 فلسطینی شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 7 September, 2025 سب نیوز غزہ (آئی پی ایس) اسرائیل کےہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی جاری ہے، غزہ میں اسرائیلی حملوں میں مزید 62 فلسطینی شہید ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے ہفتے کو غزہ میں ایک رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا جس میں درجنوں فلسطینی خاندان مقیم تھے۔ اس کے علاوہ اسرائیلی فوج نے غزہ میں امداد کے متلاشی افراد کو بھی نشانہ بنایا۔ الجزیرہ کے مطابق غزہ میں ہفتے کو اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 62 فلسطینی شہید ہوئے جن میں 16 امداد کے متلاشی افراد بھی شامل ہیں۔ علاوہ ازیں24 گھنٹوں میں بھوک کی شدت سے مزید 6...
    اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے 7 ستمبر کو یومِ فضائیہ کے موقع پر پاک فضائیہ کے بہادر سپوتوں اور ان کی بے مثال کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاک فضائیہ کی قربانیاں تاریخ کا روشن باب ہیں، اور ان کی پیشہ ورانہ مہارت دنیا میں کسی سے کم نہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاک فضائیہ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنا میرے لیے فخر کی بات ہے۔ ان کی قربانیاں ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گی۔  7 ستمبر کا دن پاک فضائیہ کے بہادر سپوتوں کی قربانیوں اور شجاعت کی یاد دلاتا ہے، جنہوں نے 1965 کی پاک بھارت جنگ میں اپنے عظیم کارناموں سے ملک کا دفاع...
    ABUJA: نائجیریا کی شمال مشرقی ریاست بورنو کے سرحدی علاقے کے ایک گاؤں دارل جمال میں شدت پسندوں کی ایک وحشیانہ کارروائی میں 53 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 7 فوجی اہلکار بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ غیر ملکی ذرائع کے مطابق موٹر سائیکلوں پر سوار حملہ آوروں نے گاؤں میں داخل ہو کر بے رحمی سے فائرنگ کی اور کئی مکانات کو آگ لگا دی۔ شدت پسندوں نے 20 سے زائد مکانات اور 10 بسوں کو بھی تباہ کر دیا، جس کے نتیجے میں علاقے میں افراتفری اور خوف کا ماحول پیدا ہو گیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب دارل جمال کے مکین جو طویل عرصے تک بے گھر ہو...
    اسرائیلی فوج نے ہفتے کے روز غزہ شہر کے تقریباً 10 لاکھ رہائشیوں کو جنوب کی طرف منتقل ہونے کا حکم دیا ہے اور شہر کو حماس کا گڑھ قرار دیتے ہوئے وہاں بڑے پیمانے پر کارروائی شروع کی جا رہی ہے جس میں بلند عمارتوں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ غزہ کے کئی حصے پہلے ہی ریڈ زون قرار دیے جا چکے ہیں، جہاں شہریوں کو متوقع فوجی کارروائی سے قبل انخلا کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے ماہرین خوراک نے شہر کو قحط زدہ قرار دیا ہے جبکہ امدادی ادارے متواتر خبردار کر رہے ہیں کہ بڑی نقل مکانی انسانی بحران کو مزید سنگین کر دے گی۔ یہ بھی پڑھیے: غزہ سٹی کی...
    لاہور: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے زونل آفس ایبٹ آباد نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) ایبٹ آباد کے ساتھ مل کر موبائل فونز کی غیر قانونی آئی ایم ای آئی ٹمپرنگ اور کْلون/پیچڈ ڈیوائسز کی فروخت کے خلاف مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔  یہ چھاپے فوارہ مسجد موچی بازار ہری پور اور مین جی ٹی روڈ ہری پور کے موبائل مرمت کی دکانوں پر مارے گئے، جن میں موبائل فونز، ڈیسک ٹاپ پی سیز، لیپ ٹاپس، یو ایس بی ڈیوائسز اور ڈی وی آرز قبضے میں لے لیے گئے۔ موقع پر تین افراد کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی کے لیے این سی سی آئی اے کے حوالے کیا گیا، واضح رہے کہ...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک) مسلح افواج نے 60 ویں یوم دفاع پر اپنے پیغام میں شہدا کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شہداء اور ان کے خاندانوں کو بھرپور خراج عقیدت پش کیا، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، نیول، ایئر چیفس نے بھی عقیدت کا اظہار کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 6 ستمبر 1965ء پاکستانی قوم کے اٹل عزم اور ناقابلِ تسخیر جذبے کی علامت ہے، اس تاریخی دن ہمارے بہادر سپاہیوں نے قوم کی حمایت سے ڈٹ کر مقابلہ کیا، ایک ایسے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا جو اسلحے اور تعداد میں کہیں زیادہ طاقتور تھا۔ پاک...
    لاہور (نیوز ڈیسک) یومِ شہداء اور دفاع ملک بھر میں آج قومی جذبے اور عزم کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ دن کا آغاز اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ فوجی جوانوں نے پاکستان زندہ باد اور نعرۂ تکبیر بلند کیا جبکہ مساجد میں ملک کی سلامتی، امن اور سیلاب متاثرین کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ 6 ستمبر پاکستان کی جرات، بہادری اور عزم کی علامت ہے۔ یہ دن عسکری تاریخ میں ایک ناقابلِ فراموش باب کی حیثیت رکھتا ہے۔ 1965 میں اسی روز بھارت نے رات کی تاریکی میں پاکستان پر حملہ کیا، جس کے جواب میں افواجِ پاکستان نے دشمن کو ہر محاذ پر ناکام بنایا۔ سترہ...
    یومِ دفاع  پاکستان کے موقع پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ ’’اللہ ہو‘‘ جاری  کردیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری کیا گیا یہ نغمہ معروف گلوکار ساحر علی بگا کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے، جس میں تینوں مسلح افواج کی یکجہتی اور وطن سے بے مثال وفا کی عظیم داستان نظر آتی ہے۔ نغمے میں پاک افواج کی بہادری اور پاکستانی قوم کے جذبے کو خراجِ تحسین  پیش کیا گیا ہے۔ اس میں ’’اللہ ہو‘‘ کی گونج دشمن کو للکار اور وطن سے محبت کا پیغام ہے۔  نغمے میں پاکستان کی مسلح افواج کے دفاعِ وطن کی شاندار عکاسی کی گئی  ہے۔ پاک فوج کی جانب سے جاری نغمے میں...
    غزہ شہر ایک بار پھر شدید خوف اور بے یقینی کی فضا میں ڈوبا ہوا ہے۔ اسرائیلی فوج نے باقاعدہ اعلان کیا ہے کہ وہ ان تمام بلند و بالا عمارتوں کو نشانہ بنائے گی جو مبینہ طور پر حماس کے زیرِ استعمال ہیں۔ اس اعلان کے کچھ ہی دیر بعد غزہ کی ایک بلند عمارت کو فضائی حملے میں تباہ کر دیا گیا، جس کے بارے میں اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ وہاں سے اس کے فوجیوں پر حملوں کی منصوبہ بندی ہو رہی تھی۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ شہر میں کئی ایسی بلند عمارتیں موجود ہیں جو اب “دہشت گردی کی تنصیبات” میں تبدیل ہو چکی ہیں۔ ان میں...
    یوم دفاع WhatsAppFacebookTwitter 0 5 September, 2025 سب نیوز تحریر۔۔مریم ادریس 6 ستمبر 1965 ہماری تاریخ کا انتہائی اہم دن ہے۔ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے جب پاکستان کی مسلح افواج اور پوری قوم نے بھارتی جارحیت کے خلاف اپنی آزادی اور قومی وقار کا دفاع کیا۔ پوری قوم یکجا نظر آئیمشترکہ جدوجہد تھی جو آنے والی نسلوں کے لئے مشعلِ راہ کا کام کرتی رہی ، نا مٹنے والی یادیں اور نقوش چھوڑے ہیں ،چھ ستمبر کے دن مسلح افواج اور پوری قوم نے مل کر جذبے کے ساتھ بزدل، مکار وعیار دشمن کے ناپاک اور گھناؤنے عزائم کو خاک میں ملا دیا تھا،چھ ستمبر کے شہداء اور فرزندانِ پاکستان کی لازوال قربانیوں کی بدولت ہمیں...
    ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چودھری کا مری کے مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 September, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے مری کے مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ کیا اور طلبہ کے ساتھ معلوماتی گفتگو کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل کے ساتھ خصوصی نشست میں آرمی پبلک سکول، کونونٹ جیسس اینڈ میری اور پریزنٹیشن کونونٹ کے طلبہ نے شرکت کی۔اس موقع پر طلبہ نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ سوال جواب بھی کیے۔طلبہ نے کہا کہ ایسی معلوماتی نشست کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے، وطن دشمن عناصر جتنی بھی کوشش کر لیں نوجواں نسل...
    ہم فوج کے دشمن ہیں نہ ریاستی اداروں کیخلاف مزاحمت کی حمایت کرتے ہیں، مولانا فضل الرحمان WhatsAppFacebookTwitter 0 5 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم فوج کے دشمن ہیں نہ ریاستی اداروں کیخلاف مزاحمت کی حمایت کرتے ہیں۔ ڈی آئی خان میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا میں صرف گورننس کا بحران نہیں بلکہ یہاں حکومت کا وجود ہی بے معنی ہو چکا ہے۔ حکومت نے شہریوں کو حالات کے رحم پہ کرم پہ چھوڑ دیا، لیکن ہم عوام کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ اس خطے کے عوام نے قیام...
    اسلام آباد: مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم فوج کے دشمن ہیں نہ ریاستی اداروں کیخلاف مزاحمت کی حمایت کرتے ہیں۔ ڈی آئی خان میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا میں صرف گورننس کا بحران نہیں بلکہ یہاں حکومت کا وجود ہی بے معنی ہو چکا ہے۔ حکومت نے شہریوں کو حالات کے رحم پہ کرم پہ چھوڑ دیا، لیکن ہم عوام کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ اس خطے کے عوام نے قیام امن کی خاطر ریاستی اداروں کے ساتھ غیر مشروط تعاون کے لیے ناقابل برداشت بوجھ اٹھائے ہیں۔ باجوڑ سے لے کر جنوبی وزیرستان...
    پشاور: پاک فوج اور ایف سی کے پی نارتھ کے زیر اہتمام یوم دفاع و شہداء کی مناسبت سے مختلف اسکولوں اور مدارس میں تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ یوم دفاع و شہداء کی مناسبت سے پشاور کے مختلف اسکولوں اور مدارس (پشاور سکول اف ایکسیلنس، بیکن ہاوس پرائمری کیمپس، مدرسہ دارالقراء ) میں تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقاریب میں پاک فوج کے افسران اور جوانوں نے شرکت کرکے بچوں کی حوصلہ افزائی کی۔ بچوں نے پاک فوج کے ساتھ مل کر پرچم کشائی کی اور ملکی سلامتی کے لیے اجتماعی دعائیں کیں۔ مدرسہ دارالقراء کے طلباء نے قرآن خوانی اور نعت خوانی سے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ طلباء و طالبات نے ملی جذبے سے بھرپور...
    اسلام آباد: یوم دفاع کے موقع پر 1965 کے تاریخ ساز معرکے میں سرخرو ہونے والے غازیوں نے اپنے احساسات کا اظہار کیا ہے۔ 1965 کی جنگ میں غازی بننے والے صوبیدار ریٹائرڈ میجر علی شان اور نائب رسالدار ریٹائرڈ غیاث محمد کا کہنا تھا کہ جب پتہ چلا کہ بھارت نے اپنی فوج لاہور اور سیالکوٹ بارڈر پر بھیجی ہے تو ہم نے بھی رائے ونڈ کی جانب واپسی اختیار کی۔ انہوں نے بتایا کہ جب ہمیں پتا چلا کہ بارڈر پر دشمن گڑبڑ کر رہا ہے تو ہم نے بھی اپنی تیاری پکڑ لی۔ چھمب جوڑیاں کے مقام پر دشمن کا بھرپور مقابلہ کیا اور پاکستان کا جھنڈا لہرایا، اس وقت صرف پاکستان آرمی نہیں بلکہ بچہ...
    وہاڑی: پنجاب بھر میں جاری سیلابی صورتحال کے دوران وہاڑی پولیس نے متاثرہ شہریوں کی بروقت مدد اور محفوظ مقامات تک منتقلی کے لیے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی انقلابی سہولت متعارف کروا دی ہے۔ ڈی پی او وہاڑی محمد افضل کی براہ راست نگرانی میں شروع کیے گئے اس نظام کے تحت ویڈیو کال، لائیو لوکیشن اور جدید مواصلاتی ٹیکنالوجی کے ذریعے سیلاب میں پھنسے افراد کی فوری نشاندہی کی جا رہی ہے، جس کے بعد پولیس ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں کا آغاز کرتی ہیں۔ ڈی ایس پی، ایس ایچ اوز اور پولیس اہلکار براہ راست موقع پر موجود رہ کر متاثرین کو بحفاظت محفوظ مقامات تک منتقل کر رہے ہیں، جب...
    یومِ دفاع کی تقریبات کے سلسلے میں آزاد کشمیر کے کیل اسپورٹس گراؤنڈ میں کیل پریمیئر لیگ 2025 کا باوقار افتتاح ہوگیا۔ ٹرافی کی پروقار رونمائی نے ایونٹ کو قومی رنگ دے دیا، جبکہ عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے وطن سے محبت کا عملی مظاہرہ کیا۔ یہ بھی پڑھیں: بھارتی جنگی جنون سے بے پرواہ، کشمیریوں کا کرکٹ جنون عروج پر ٹورنامنٹ میں آزاد جموں و کشمیر سمیت ملک بھر سے 12 ٹیمیں شریک ہیں۔ 3 سے 7 ستمبر تک جاری رہنے والا یہ ایونٹ نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں منوانے کا سنہری موقع فراہم کرے گا اور معیاری کرکٹ کے فروغ میں سنگِ میل ثابت ہوگا۔ فائنل میں فاتح ٹیموں کو ٹرافی، میڈلز اور نقد انعامات سے...
    یمن کی مسلح افواج نے اسرائیل کے معروف بن گوریون ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ کیا ہے جسے غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت اور محاصرے کے خلاف براہِ راست ردِعمل قرار دیا گیا ہے۔ یمنی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نے ایک بیان میں کہا کہ یہ کارروائی فلسطینی عوام اور مزاحمتی قوتوں سے اظہارِ یکجہتی کے طور پر کی گئی۔ ان کے مطابق حملے میں ذوالفقار بیلسٹک میزائل استعمال کیا گیا جس نے مقبوضہ لُد میں واقع بن گوریون ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا۔ یہ بھی پڑھیں: یمن نے اسرائیل کے بن گوریون ایئرپورٹ پر ہائپر سونک میزائل داغ دیا یحییٰ سریع نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی فضائی دفاع، جسے امریکہ کی پشت پناہی حاصل ہے، میزائل...
    پشاور میں پاک فوج کے زیر اہتمام یوم دفاع و شہداء کی مناسبت سے مختلف اسکولز میں تقاریب کا انعقاد جاری ہے۔ یوم دفاع و شہداء کی مناسبت سے پشاور کے مختلف اسکولز (ٹریژر آف نالج سکول سسٹم پشاو، اسلامیہ اسکول اینڈ کالج اور سرحد پبلک اسکول ) میں تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقاریب میں پاک فوج کے آفیسرز اور جوانوں نے شرکت کر کے بچوں کی حوصلہ افزائی کی، بچوں نے پاک فوج کے ساتھ مل کر پرچم کشائی کی اور ملکی سلامتی کے لیے اجتماعی دعائیں کئیں۔   طلباء و طالبات نے ملی جذبے سے بھرپور تقاریر، نغمے اور خوبصورت ٹیبلوز پیش کیے، طالبہ کی خوبصورت پرفارمنس، حب الوطنی اور تخلیقی صلاحیتوں کو سراہا گیا۔ تقریبات کا...
    شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان اپنی بیٹی اور ممکنہ جانشین کم جو اے کے ہمراہ بیجنگ پہنچے جہاں انہوں نے شاندار فوجی پریڈ میں شرکت کی۔ سرکاری میڈیا کی جاری کردہ تصاویر میں کم جو اے کو پہلی مرتبہ کسی بین الاقوامی تقریب میں دیکھا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: روس کو ہتھیاروں کی فراہمی: صدر کم جونگ ان کا رواں ماہ روس کا دورہ متوقع کم جو اے اب تک اپنے والد کے ساتھ متعدد ہتھیاروں کے تجربات میں شریک ہوچکی ہیں، لیکن تجزیہ کاروں کے مطابق چین میں ان کی موجودگی اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ کم خاندان کی جانشینی کے حوالے سے انہیں اہم مقام حاصل ہے۔ کم جو اے کو پہلی بار 2022 میں...
    محبوبہ کا فون مسلسل مصروف، لڑکے نے غصے میں آ کر پورے گائوں کی بجلی کاٹ دی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز نئی دہلی (سب نیوز)بھارت میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا جہاں ایک نوجوان نے اپنی گرل فرینڈ کا فون مسلسل مصروف ملنے پر پورے گائوں کی بجلی بند کر دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق لڑکا اپنی محبوبہ سے بات نہ کر پانے پر شدید ناراض تھا۔ جب اس نے کئی بار کوشش کے باوجود کال نہیں ملائی تو غصے میں بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا اور مین سپلائی کاٹ دی، جس کے بعد پورا گاوں اندھیرے میں ڈوب گیا۔سامنے آنے والی ویڈیو میں لڑکے کو کھمبے پر چڑھ کر بجلی کاٹتے اور غصے کا...
    اسرائیلی ریزرو فوجیوں نے غزہ پر قبضے کو غیر قانونی قرار دیکر ڈیوٹی پر آنے سے انکار کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز اسرائیل کے ریزرو فوجیوں نے غزہ میں نیتن یاہو کی جنگ کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ڈیوٹی پر آنے سے انکار کر دیا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق منگل کو سیکڑوں اسرائیلی ریزرو فوجیوں نے اعلان کیا ہے کہ اگر انہیں غزہ سٹی پر قبضے کی کارروائی کے لیے طلب کیا گیا تو وہ ڈیوٹی پر حاضر نہیں ہوں گے۔ ریزرو فوجیوں نے تل ابیب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نیتن یاہو کی غیرقانونی جنگ میں شامل ہونے سے انکار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم 365 سے...
    ہنوئی: ویتنام نے اپنے 80 ویں یومِ آزادی کے موقع پر ملکی تاریخ کی سب سے بڑی فوجی پریڈ کا انعقاد کیا، جس میں جدید فوجی سازوسامان نمائش کے لیے پیش کیا گیا، جبکہ حکومت نے ہر شہری کو نقد رقم دینے کا بھی اعلان کیا۔ دارالحکومت ہنوئی کی سڑکوں پر لاکھوں افراد پریڈ دیکھنے کے لیے جمع ہوئے، بیشتر شہری سرخ شرٹس پہنے اور قومی پرچم تھامے ہوئے تھے۔ پریڈ میں روسی ساختہ Mi-171 ہیلی کاپٹرز، سخوئی Su-30 لڑاکا طیارے اور مقامی طور پر تیار کردہ ڈرونز بھی شامل تھے۔ فوجی پریڈ میں ہزاروں ویتنامی فوجیوں کے علاوہ چین، روس اور دیگر ممالک کے دستے بھی شریک ہوئے، جبکہ سمندر میں منعقدہ علیحدہ تقریب میں روسی آبدوزوں اور فریگیٹس...
    چین میں یوم فتح کی مناسبت سے شان دار تقریب کا انعقاد ۔ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف 26 غیر ملکی سربراہان مملکت و حکومت کے ہمراہ اس یادگاری تقریب میں شریک ہوئے۔اس موقع پر منعقدہ فوجی پریڈ میں چین کی دفاعی و عسکری صلاحیتوں کا شان دار مظاہرہ کیا گیا۔ مزید تفصیلات بیجنگ سے شاہد افراز خان کی رپورٹ میں WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز چین میں یوم فتح کی مناسبت سے شان دار تقریب کا انعقاد ۔ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف 26 غیر ملکی سربراہان مملکت و حکومت کے ہمراہ اس یادگاری تقریب میں شریک ہوئے۔اس موقع پر منعقدہ فوجی پریڈ میں چین کی دفاعی و عسکری صلاحیتوں کا شان دار مظاہرہ کیا گیا۔...
    تل ابیب(نیوز ڈیسک) اسرائیل کے سیکڑوں ریزرو فوجیوں نے غزہ شہر پر قبضے کی کارروائی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ڈیوٹی پر جانے سے انکار کر دیا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق تل ابیب میں پریس کانفرنس کے دوران فوجیوں نے کہا کہ ہم نیتن یاہو کی جنگ کو غیر قانونی سمجھتے ہیں اور اس میں شامل نہیں ہوں گے۔ فوجیوں نے دعویٰ کیا کہ ہماری تعداد 365 سے زائد ہے اور یہ مسلسل بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ غزہ پر قبضہ نہ صرف یرغمالیوں بلکہ فوجیوں اور عام شہریوں کی زندگیوں کو بھی خطرے میں ڈال دے گا، جبکہ موجودہ حکومت اپنی سیاسی بقا کے لیے اس جنگ کو طول دے رہی ہے۔ ریزرو...
    تل ابیب: اسرائیل کے سیکڑوں ریزرو فوجیوں نے غزہ شہر پر قبضے کی کارروائی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ڈیوٹی پر حاضر ہونے سے انکار کردیا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق منگل کو تل ابیب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ریزرو فوجیوں نے کہا کہ وہ نیتن یاہو کی جنگ کو غیر قانونی سمجھتے ہیں اور اس میں شامل نہیں ہوں گے۔ فوجیوں نے واضح کیا کہ ہم 365 سے زائد ہیں اور یہ تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ ہم نے پہلے جنگ میں خدمات انجام دی ہیں لیکن اب اعلان کرتے ہیں کہ دوبارہ بلائے جانے پر ڈیوٹی پر رپورٹ نہیں کریں گے۔ ریزرو فوجیوں نے مؤقف اختیار کیا کہ غزہ پر قبضہ یرغمالیوں، فوجیوں اور عام شہریوں کی...
    اسرائیلی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایال زمیر نے کہا ہے کہ حماس کی مکمل شکست کے بغیر جنگ ختم نہیں ہوگی جس کے لیے غزہ پر بڑے فوجی آپریشن کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس بات کا اعلان اسرائیلی فوجی چیف لیفٹیننٹ جنرل ایال زمیر نے نخشونیم بیس پر بلائے گئے فوجی اہلکاروں سے خطاب میں کیا۔ انھوں نے کہا کہ حماس کے مکمل خاتمے کے لیے اسرائیلی فوج پہلے سے زیادہ شدت اور وسعت کے ساتھ غزہ میں کارروائیاں کرے گی۔ اسرائیلی آرمی چیف نے مزید بتایا کہ برّی کارروائیوں میں اسرائیلی فوج ایسے علاقوں میں داخل ہورہی ہے جہاں وہ پہلے کبھی نہیں پہنچی۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہم دشمن کو ہر جگہ نشانہ بنا رہے ہیں، چاہے وہ...
    سیلاب متاثرہ علاقوں میں مواصلات کا نظام اور بجلی فوری بحال کی جائے، وزیراعظم کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز بیجنگ (سب نیوز)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مواصلات کے نظام اور بجلی کی ترسیل کو ترجیحی بنیادوں پر بحال کیا جائے۔وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ملک میں جاری مون سون بارشوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لیے بیجنگ سے اجلاس کی صدارت کی۔ وزیراعظم نے اپنی مصروفیات کچھ دیر کے لیے ترک کر کے این ڈی ایم اے اور دیگر اداروں کی تیاری و کارروائیوں پر تفصیلی بریفنگ لی۔وزیراعظم نے این ایچ اے اور وزارتِ توانائی کو...
    یو ایس اوپن میں ایک ناخوشگوار واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولینڈ کے ایک بزنس مین اور سی ای او نے ٹینس اسٹار کی جانب سے بچے کو دی جانے والی ٹوپی چھین لی۔ یہ لمحہ کیمرے میں قید ہوا اور سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سخت تنقید کی زد میں آ گیا۔ پولش ٹینس اسٹار کامِل ماژخژاک اپنے مداحوں کو آٹوگراف دے رہے تھے جب انہوں نے ایک کم عمر مداح کو اپنی ٹوپی تھمائی، لیکن پولش کمپنی ڈروگ بروگ کے سی ای او پیوتر شچیرک نے ٹوپی فوراً چھین کر اپنی اہلیہ کے بیگ میں ڈال دی۔ بعدازاں شچیرک نے اعتراف کیا کہ یہ ان کی سنگین غلطی تھی اور معافی مانگ لی۔ یہ بھی...
    خیبرپختونخوا اسمبلی نے افغانستان میں حالیہ تباہ کن زلزلے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایک متفقہ قرارداد منظور کی ہے۔ قرارداد میں حکومت اور اپوزیشن، دونوں نے افغان عوام کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہر ممکن امداد کی یقین دہانی کرائی۔ اجلاس کے دوران قرارداد میں کہا گیا کہ افغان بھائیوں کی مدد کو ہم اپنی اسلامی اور انسانی ذمہ داری سمجھتے ہیں۔ زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے دعا گو ہیں، اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمنائیں رکھتے ہیں۔ بغیر ویزا شدید زخمیوں کو پاکستان منتقل کرنے کی تجویز قرارداد میں خاص طور پر یہ مطالبہ کیا گیا کہ جو متاثرین شدید زخمی ہیں، انہیں بغیر ویزا فوری طور...
    بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ پروفیسر محمد یونس سے آرمی چیف جنرل وقار الزمان نے ملاقات کی ہے۔ اور واضح کیا ہے کہ فوج حکومت کے تمام اقدامات اور پروگرامز کو کامیاب بنانے کے لیے پرعزم ہے، افواہوں پر توجہ نہ دی جائے۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش میں عام انتخابات فروری 2026 میں ہوں گے، محمد یونس کا اعلان پروفیسر یونس نے موجودہ حالات میں سول انتظامیہ کی معاونت میں فوج کے کردار پر بات کی، اور قانون و انصاف کے قیام میں مسلسل خدمات پر شکریہ ادا کیا۔ پروفیسر یونس نے اس کردار کو منظم بنانے کی ضرورت پر زور دیا، جس میں تمام فورسز کے درمیان قریبی رابطہ شامل ہو۔ خصوصاً آئندہ عام انتخابات تک انہوں...
    KABUL: افغانستان کے صوبے ننگرہار میں ایک خوفناک زلزلہ آیا جس نے علاقے کو ہلا کر رکھ دیا۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6.0 ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور 25 سے زائد زخمی ہو گئے۔ زلزلے کا مرکز جلال آباد کے قریب تھا، اور اس کی گہرائی صرف 8 کلومیٹر تھی۔ مقامی وقت کے مطابق رات 11 بج کر 47 منٹ پر آیا۔ یہ زلزلہ اتنی شدت کا تھا کہ اس کے اثرات دور تک محسوس کیے گئے۔ اس کے بعد تقریباً 20 منٹ بعد 4.5 شدت کا ایک اور جھٹکا بھی محسوس کیا گیا، جس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ ننگرہار کے محکمہ صحت کے ترجمان...
    متحدہ عرب امارات کی گرمی نے ایشیا کپ کے منتظمین کو میچز کا وقت تبدیل کرنے پر مجبور کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کے میچز اب ابتدائی اعلان کردہ شیڈول سے آدھے گھنٹے بعد شروع ہوں گے، اس کی وجہ کھلاڑیوں اور تماشائیوں کو یو اے ای کی گرمی سے محفوظ رکھنا ہے۔ 19 میں سے 18 میچز مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے شروع ہوں گے۔ 15ستمبر کو ابوظہبی میں 2 مقابلے ہونے ہیں۔ یواے ای اور عمان کے درمیان واحد ڈے میچ سہ پہر چار بجے شروع ہوگا۔ اسی شام سری لنکا اور ہانگ کانگ بھی مدمقابل آئیں گے۔ ایونٹ کا سب سے بڑا پاک بھارت ٹاکرا  14 ستمبر کو ہوگا۔ دونوں گروپس سے ٹاپ...
    یمن کی حوثی اکثریتی تنظیم “انصار اللہ” نے اپنے وزیراعظم احمد غالب الرہوی کی شہادت کی تصدیق کردی ہے۔ یہ واقعہ اسرائیل کی جانب سے جمعرات کے روز دارالحکومت صنعا پر کیے گئے فضائی حملوں میں پیش آیا۔ یمنی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ ان حملوں میں حوثی قیادت کے متعدد رہنماؤں کو نشانہ بنایا گیا ہے، تاہم حوثیوں کی وزارت دفاع نے اس دعوے کی تردید کی تھی اور کہا تھا کہ حملوں کا مقصد غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف ہونے والی نسل کشی اور غربت کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتوں کے جواب میں کارروائیاں جاری رکھنا تھا۔ لیکن اب حوثیوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی حملوں میں انصار...
    سکھ کمیونٹی نے سیلاب کے دوران بروقت امدادی کارروائیوں پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پاک فوج کا شکریہ ادا کیا ہے۔ سکھ رہنماؤں نے کرتار پور سمیت دیگر متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی موجودگی کو سراہتے ہوئے کہاکہ مشکل وقت میں فوجی جوان آخری لمحے تک عوام کے ساتھ کھڑے رہے۔ یہ بھی پڑھیں: ڈسکہ میں سیلاب متاثرین کی مدد پر سکھ برادری کا فیلڈ مارشل اور پاک فوج سے اظہار تشکر اپنے ایک بیان میں سکھ رہنما رمیش سنگھ اروڑہ نے کہاکہ سیلاب میں جس طرح فوری امدادی کام کیے گئے وہ قابلِ تحسین ہیں۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے خود یقین دہانی کرائی تھی کہ جہاں بھی ضرورت پیش آئے گی، پاک فوج کے ہیلی کاپٹر...
    لاہور: پنجاب میں سیلاب کے پیش نظر دریائے چناب کے قریب واقع ایک اور شہر میں امدادی سرگرمیوں کے لیے فوج طلب کر لی گئی۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے لودھراں میں امداد سرگرمیوں کے لیے فوج طلب کی ہے۔ اس سے قبل لاہور، قصور، سیالکوٹ، فیصل آباد، نارووال، اوکاڑہ، سرگودھا اور حافظ آباد میں فوج طلب کی گئی تھی۔ پاک فوج کے دستوں کو ضلعی انتظامیہ کی مدد اور انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے طلب کیا گیا۔ حکومت پنجاب کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ، پی ڈی ایم اے، سول ڈیفنس، ریسکیو، پولیس 24/7 ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں۔ Pakistan Army’s Relief and Rescue Operation Continues...
    گوجرانوالہ میں سیلاب میں پھنسے شہریوں کو نکالنے کے لیے پاک فوج کا ہیلی کاپٹر سے آپریشن جاری ہے۔ بھارت کی جانب سے چھوڑے جانے والے سیلابی پانی سے دریائے چناب کے قریبی دیہات زیر آب ہیں، دریائے چناب ہیڈخانکی کے قریب سیلابی پانی کے باعث مختلف علاقوں کا زمینی راستہ بھی منقطع ہو گیا۔ سیلاب میں پھنسے شہریوں کو نکالنے کے لیے پاک فوج کا  ہیلی کاپٹر کے ذریعے امدادی اپریشن جاری ہے،  پاک فوج کے جوان  کشتیوں اور ہیلی کاپٹر کی مدد سے متاثرین   کو  محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں۔ متاثرین سیلاب نے پاک فوج کے اس ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کو سراہا ہے، پاک فوج اس مشکل گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔  
    پاکستان کے 2 فنانس اسٹارٹ اپس ہبل اور پوسٹ ایکس کو فوربز ایشیا 100 ٹو واچ کی 2025 کی فہرست میں شامل کر لیا گیا۔ ہبل 2017 میں قائم ہوا اور شریعہ کمپلائنٹ فنانسنگ و ڈیجیٹل پیمنٹ سروسز فراہم کرتا ہے، جبکہ پوسٹ ایکس 2020 میں لانچ ہوا جو لاجسٹکس اور فِن ٹیک کے امتزاج سے ای کامرس تاجروں کو نقد ادائیگی اور ڈلیوری سہولیات دیتا ہے۔ مزید پڑھیں: ارشد ندیم تاریخ میں رقم، ماضی میں کب کب پاکستان کا جھنڈا سب سے اونچا رہا؟ دونوں کمپنیاں زین وی سی کے پورٹ فولیو کا حصہ ہیں۔ یہ اعزاز پاکستان کے بڑھتے ہوئے اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کے لیے اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں...
    جنوری 1989 سے 31 جولائی 2025 تک مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجی کارروائیوں کے نتیجے میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ کشمیر میڈیا سروس کے اعداد و شمار کے مطابق بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے کشمیریوں کی تعداد 96 ہزار 461 ہوگئی۔ دوران حراست شہید ہونے والوں کی تعداد 7 ہزار 397 ہے۔ اب ایک لاکھ 76 ہزار 500 کشمیریوں کو پابند سلاسل کیا گیا ہے۔ ایک لاکھ 10 ہزار 559 املاک کو تباہ کیا گیا یا نذرآتش کیا گیا۔ اس دوران 22 ہزار 984 خواتین کے سہاگ اجڑ گئے، ایک لاکھ 7 ہزار 983 بچوں کو یتیم کیا گیا جبکہ 11 ہزار 267 خواتین کی عصمت دری کی گئی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومت نے وزارتِ داخلہ میں اہم انتظامی ردوبدل کرتے ہوئے سینئر بیوروکریٹ کی جگہ ایک حاضر سروس فوجی افسر کو ایڈیشنل سیکریٹری تعینات کردیا ہے، جسے ملک میں انسدادِ دہشت گردی کے اقدامات میں سول و عسکری اداروں کے درمیان ہم آہنگی کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے پیر کے روز ایک حاضر سروس میجر جنرل کو وزارتِ داخلہ میں ایڈیشنل سیکریٹری کے اہم عہدے پر تعینات کردیا، یہ عہدہ روایتی طور پر سینئر سول افسران کے پاس ہوتا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ میجر جنرل نور ولی خان ایچ آئی (ایم) کو ایڈیشنل سیکریٹری (بی...
    اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں فلسطینی بچے ہر روز پناہ گاہوں میں، سڑکوں پر اور یہانتک کہ خوراک، پانی اور طبی امداد کی تلاش میں بھی مسلسل قتل کئے جا رہے ہیں! اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسف) نے تازہ بیان میں خبردار کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی بچے ہر روز جان سے ہاتھ دھو رہے ہیں اور مسلسل زخمی ہو رہے ہیں۔ اپنے بیان میں فلسطینی بچوں کی جانوں اور ان کے تحفظ کو ترجیح دینے پر زور دیتے ہوئے یونیسف نے لکھا کہ غزہ کی پٹی میں بچوں کے لئے کوئی مقام بھی محفوظ نہیں۔ سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے اپنے بیان میں یونیسیف...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چودھری، وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ اور چیئرمین این ڈی ایم اے نے میڈیا بریفنگ میں مون سون سیزن، کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی صورتحال کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ حالیہ مون سون سیزن میں زیادہ بارشیں ہوئیں، مختلف علاقوں میں کلاؤڈ برسٹ کی وجہ سے تباہی ہوئی، کل اور پرسوں جو لوگ لاپتہ ہوئے ان کی تلاش جاری ہے، سیلاب کے باعث 670 اموات ہوئیں اور 1000 افراد زخمی ہوئے۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ ریسکیو عمل کے دوران سیلاب میں بہہ جانے والوں کی لاشیں مل رہی ہیں، 3 سے...
    ایمل ولی نے سیلابی صورتحال کے تناظر میں 23 تاریخ کا امن مارچ مؤخر کرنے کا بھی اعلان کردیا—فوٹو فیس بک  عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی زیرِ صدارت ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس ( اے پی سی) میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے، پیکا ایکٹ جیسے قوانین ختم کیے جائیں، مولانا خانزیب کی شہادت پر جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے۔ایمل ولی نے سیلابی صورتِ حال کے تناظر میں 23 تاریخ کا امن مارچ مؤخر کرنے کا بھی اعلان کر دیا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی، انتہا پسندی اور بدامنی کی ہر شکل کی شدید مذمت کی جاتی ہے، ان مسائل کو ناقص حکومتی پالیسیوں کا نتیجہ قرار دیتے ہیں، ان...
    چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی—فائل فوٹو چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ دنیا نے ہماری فورسز کی صلاحیتوں کا اعتراف کیا ہے۔لاہور میں سیمینار سے خطاب میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ بھارت نے دہشت گردی کے واقعے کا جھوٹا الزام پاکستان پر لگایا۔ گرائے گئے 6 بھارتی طیاروں کی ویڈیوز ہمارے پاس ہیں: محسن نقویوفاقی وزیرِ داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھارت کے مارگرائے گئے 6 طیاروں کی ویڈیوز ہمارے پاس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ڈائیلاگ اور عالمی سطح پر تحقیقات کی بات کی، پاک فوج نے بھارتی حملے کا منہ توڑ جواب دیا۔یوسف رضا گیلانی نے یہ بھی کہا کہ دنیا نے ہماری فورسز کی صلاحیتوں کا اعتراف کیا،...