2025-09-18@06:34:55 GMT
تلاش کی گنتی: 73

«زخمی ڈکیت»:

    سفید کار سوار ڈکیت گروہ دن دیہاڑے گھروں میں گھسنے لگا،شہری نے ویڈیو بناکر پولیس کے حوالے کردی دو نقاب پوش ڈکیت گھر میں گھسنے کی کوشش کر رہے تھے دروازے کا لاک نہ کھلا توپڑوس کے گھر میں داخل ہوگئے،شہری گلستان جوہر میں سفید کار دہشت کی علامت بن گئی، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے تاہم شہری نے ویڈیو بناکر پولیس کے حوالے کردی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں سفید کار سوار ڈکیت گروہ دن دیہاڑے گھروں میں گھسنے لگا۔علاقے کے شہری نے ڈاکوئوں کا پیچھا بھی کیا اور ان کی گاڑی کی ویڈیو بنا کر پولیس کو فراہم کر دی۔متاثرہ شہری نے بتایا کہ دو نقاب پوش ڈکیت ان کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر) نیشنل ہائی وے پر دودھ کے بیوپاری سے ڈکیتی کی واردات ڈاکو 60 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے ۔پولیس کے مطابق کراچی سے ٹھٹھہ جاتے ہوئے نیشنل ہائی وے پر دودھ کے بیوپاری سے ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکو دودکھ کے ڈرم میں چھپائے گئے 60لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے ۔متاثرہ بیوپاری نے بیان میں کہا کہ رقم دودھ کے ڈرم میں چھپا کر رکھی تھی، 2 موٹر سائیکلوں پر سوار ملزمان نے ڈرم سے رقم نکالی۔حکام کا کہنا تھا کہ شبہ ہے واردات بیوپاری کے قریبی شخص کی مخبری پر کی گئی، بیوپاری رقم کی ادائیگی کے لئے ڈسٹرکٹ ٹھٹھہ جاتا ہے۔
    کراچی: گلستان جوہر میں ڈبل کیبن ویگو ڈالے میں سوار شہریوں کو اسلحے کے روز پر لوٹنے کی کوشش کے دوران ویگو ڈالے میں سوار شہری کی فائرنگ سے ایک ڈکیت زخمی ہوگیا جبکہ ڈکیتوں کی فائرنگ سے ایک راہ گیر شہری بھی زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق شارع فیصل تھانے کے علاقے گلستان جوہر بلاک 12 نجی اسپتال کے قریب موٹر سائیکل پر سوار 2 ڈاکوؤں نے تعاقب کے بعد ڈبل کیبن ویگو ڈالے میں سوار شہریوں کو اسلحے کے زور پر لوٹنے کی کوشش کی تو ویگو ڈالے میں سوار شہریوں نے ڈکیتوں پر فائرنگ کر دی جس پر مسلح ڈکیتوں کی جانب سے بھی ویگو ڈالے میں سوار شہریوں پر جوابی فائرنگ کی گئی۔ دو...
    کراچی: ایس آئی یو پولیس نے جمشید کوارٹر میں کارروائی کرتے ہوئے بینک سے رقم لیکر نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے والے ڈکیت گروہ کے سرغنہ سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق اسپیشلائزڈ انویسٹیگیشن یونٹ (سی آئی اے) پولیس نے جمشید کوارٹر کے علاقے میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران بینک سے رقم لیکر نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے والے ڈکیت گروہ کے سرغنہ شہباز کو اس کے دو کارندوں شہزاد اورہدایت اللہ سمیت گرفتارکرلیا۔ ایس آئی یو پولیس کے مطابق ملزمان کا گروہ دکانوں پر بھی ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث نکلا، گرفتارملزمان کے قبضے  سے اسلحہ تین پستول، 7 موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔ گرفتار ملزمان نے کچھ روز قبل شاہ لطیف...
    اسلام آباد میں سابق اقلیتی رکن قومی اسمبلی رمیش کمار کے گھر ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ رمیش کمار کے ڈرائیور جاوید کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد میں پولیس ناکہ پر فائرنگ، دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ 3 مسلح افراد دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے اور ڈکیتی کے دوران قیمتی گھڑیاں، چشمے، جوتے اور دیگر سامان سمیت تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کا سامان لے گئے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ اس سے قبل اسلام آباد میں پولیس ناکے پر فائرنگ کا واقعہ بھی پیش...
    کشمور: کندھ کوٹ میں پولیس مقابلے میں خوف و دہشت کی علامت سمجھا جانیوالا خطرناک ڈاکو غلام فرید ہلاک ہوگیا۔ ہلاک ڈاکو غلام فرید قتل، اقدام قتل، ڈکیتی اور راہزنی سمیت متعدد سنگین جرائم میں پولیس کو مطلوب تھا۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے خطرناک ڈاکو غلام فرید کی ہلاکت پر ایس ایس پی کندھ کوٹ اور انکی ٹیم کو شاباش کا پیغام دیا ہے۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ سماج دشمن ڈکیت کے خلاف جرات مندانہ اقدام لائق ستائش و تعریف ہے، گھناؤنے عزائم کے تحت شہریوں کو نشانہ بنانے والے خطرناک ڈکیت کو جہنم واصل کرنے پر پولیس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔  
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) غازی آباد میں بزرگ خاتون کے کانوں سے بالیاں نوچنے والا ملزم ساتھی سمیت پولیس مقابلےمیں مارا گیا۔ چند روز قبل لاہورکے علاقےغازی آباد میں ایک شخص 90 سالہ بزرگ خاتون پروین اختر کے کانوں سے سونے کی بالیاں نوچ کر فرار ہو گیا تھا جس کی سی سی ٹی وی بھی سامنے آئی تھی۔سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھاگیا تھا کہ کہ سبز ٹوپی پہنےاور ماسک لگائے پینٹ شرٹ میں ملبوس شخص نے سبزی کی دکان پر بیٹھی بزرگ خاتون کے کانوں سے سونے کی بالیاں نوچی تھیں۔ پولیس کا کہنا ہےکہ غازی آباد میں بزرگ خاتون کے کانوں سے بالیاں نوچنے والا ملزم ساتھی سمیت مقابلےمیں ہلاک ہوگیا ہے۔پولیس کے مطابق سی...
    کراچی: ناظم آباد پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہریوں سے لوٹ مار اور دکانیں لوٹنے والے ڈاکوؤں کے 5 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او ناظم آباد کامران حیدر نے بتایا کہ خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ڈاکوؤں کا 5 رکنی گروہ گرفتار کیا ہے، ملزمان کی شناخت ارشد، جمیل، سعید خان، محمد عثمان اور جہانگیر کے نام سے کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ڈاکوؤں کا گروہ ڈسٹرکٹ سینٹرل، کورنگی، ملیر اور سائٹ سپر ہائی سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں بینک سے پیسے لے جانے والے شہریوں کو لوٹنے کے علاوہ دکانوں میں گھس کر...
    کراچی: شہر قائد میں نوعمر بچوں کو چرس اور آئس کے نشے کا عادی بنا کر ان سے وارداتیں کروانے کا انکشاف ہوا ہے، سچل پولیس نے نوعمر ڈکیت گروہ کے سرغنہ کو تین ساتھیوں سمیت گرفتارکرلیا۔ ایکسپریس کے مطابق سچل پولیس نے خفیہ اطلاع پر غازی گوٹھ اسکیم 33 کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث نوعمر ڈکیت گروہ کے سرغنہ کو اس کے تین ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے پسٹل مع ایمونیشن، اعلیٰ کوالٹی کی چرس، موبائل فون، نقدی رقم اور ملزمان کے زیرِاستعمال بغیر نمبر پلیٹ لگی موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔ ایس ایچ او سچل امین کھوسہ کے مطابق ملزمان میں رضوان ولد رمضان، اظہار ولد ذوالفقار، یاسین...
    کراچی: کورنگی میں پولیس مقابلے میں ہلاک اور زخمی حالت میں گرفتارڈکیت اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کے اہلکارکی شہادت میں ملوث نکلے۔ جمعہ کی علی الصبح کورنگی تھانے کے علاقے کورنگی نمبر 4 واقع تنظیم فلورملزکے قریب پولیس اور ڈکیتوں کے درمیان  دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈکیت ہلاک اورایک ڈکیت کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ڈکیتوں کے قبضے سے دو 30 بور پسٹلز اورایک نائن ایم ایم پسٹل بمعہ رائونڈز،2 موٹرسائیکلزاور3 موبائل فونز برآمد کر لیے گئے۔ ہلاک ڈکیتوں کی شناخت مہران ولد بہادر اورحمید عرف مُنا جبکہ زخمی حالت میں گرفتار ڈکیت کی شناخت نثار عرف فیصل ولد رمضان کے نام سے کی گئی ۔ ایس ایچ اوکورنگی کے مطابق  پولیس مقابلے...
    ملیر سٹی پولیس نے معلومات کی بنیاد پر تھانہ کلفٹن کے حدود میں ڈکیتییوں میں ملوث گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا، ایس ایس پی ملیر ڈاکٹر عبدالخالق پیرزادہ کے مطابق غیر ملکی شہری کے گھر ڈکیتی میں ملوث گروہ کا سرغنہ گرفتار کیا ہے جبکہ واردات میں ملوث بیوی بھی شریک جرم نکلی۔ ملیر سٹی پولیس نے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے کلفٹن تھانے کی حدود میں گھریلو ڈکیتی کی واردات میں ملوث گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کیا۔ ایس ایس پی ملیر کے مطابق ملزم کراچی کے مختلف علاقوں میں گھروں میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے، ملزم ملیر سٹی کے علاقے میں خفیہ طور پر روپوش تھا، جہاں چھاپہ مار کر اسے گرفتار...
    فائل فوٹو پنجاب کے علاقے شیخوپورہ میں پولیس نے ہاؤسنگ کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے ڈکیت گینگ کے 3 کارندوں کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزمان کو واردات کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے، ملزمان ڈکیتی، راہزنی، موٹرسائیکل چھیننے کی کئی وارداتوں میں ملوث تھے۔ڈی پی او شیخوپورہ کے مطابق ملزمان سے ملنے والا لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ اصل مالکان کے حوالے کردیا گیا ہے۔
    سندھ کے ضلع قمبر شہدادکوٹ کے تھانہ سجاول جونیجو کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد خطرناک جرائم پیشہ گروہ ”ڈاہانی گینگ“ کے سرغنہ خان محمد ڈاہانی کی دھمکی آمیز ویڈیو وائرل ہوگئی ہے، جس نے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔ ویڈیو میں خان محمد ڈاہانی کھلے الفاظ میں ڈی ایس پی مزمل سومرو اور پیپلز پارٹی کے رہنما سردار سجاد سومرو کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے کہتا ہے کہ وہ 24 گھنٹوں میں اپنے اپنے گاؤں خالی کردیں، بصورت دیگر سنگین انجام کے لیے تیار رہیں۔ ویڈیو میں ڈاہانی کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ ڈی ایس پی مزمل سومرو نے اس کے تین ساتھیوں کو اٹھا کر ”ہاف فرائی“ کیا ہے۔...
    کراچی میں ایک تاجر کے گھر میں بڑی ڈکیتی کرنے والے بہن بھائیوں کا گروہ پکڑا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی: ڈاکو درزی کی دکان سے 80 سوٹ چھین کر لے گئے ایس پی جمشید ٹاؤن کے مطابق پی ایس ایچ ایس میں واقع ایک تاجر کے گھر سے ڈکیتی کرنے والے چاروں ملزمان گرفتار کرلیے گئے ہیں جن کے نام یسریٰ،نمرہ، شہریار اور شہروز ہیں۔ پولیس افسر کے مطابق ملزمان نے ایف آئی کی جعلی وردی استعمال کرتے ہوے تاجر کے گھر سے 13 کروڑ روپے لوٹے تھے۔ مزید پڑھیے: کراچی: اوسطاً ہر تیسرے روزے پر ایک شہری ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل ملزمان تاجر کے گھر سے نقد رقم، قیمتی گھڑیاں، موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوے...
    کراچی: میٹروول چڑھائی کے قریب واردات کرکے فرار ہونے والا ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا، پولیس نے ڈکیت سے پانچ موبائل فونز اور ایک موٹر سائیکل برآمد کرلی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سائٹ اے تھانے کے علاقے سائٹ ایریا میٹروول چڑھائی کے قریب فائرنگ سے ایک مبینہ ڈکیت ہلاک ہوگیا جس کی لاش قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔ ڈکیت کی شناخت نعمان عرف چائنا ولد سرفراز خان کے نام سے کی گئی، ہلاک ملزم اورنگی ٹاؤن مومن آباد کا رہائشی تھا۔ ایس ایچ او عمران آفریدی کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم کے خلاف مختلف علاقوں میں پانچ سے زائد مقدمات بھی درج تھے جن میں ملزم پولیس کو مطلوب...
    لاہور: لاہور میں خواتین اور بچوں سے موبائل فون چھیننے والے گروہ سمیت 4 ڈکیتوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق شادباغ ٹیم نے واردات کی اطلاع ملنے پر گول باغ کے قریب دونوں ملزمان عمررضا اور عبدالرحمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان نے پندرہ منٹ قبل شادباغ مین روڈ پر واردات کی تھی، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کر لی گئی ہے۔ گرفتار ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے تھانہ شادباغ کے حوالے کر دیا گیا۔  دوسری جانب اسلام پورہ چوکی اکرم پارک پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خطرناک ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا۔  ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق ملزمان عبد الستار اور علی اسرار کو گن پوائنٹ پر...
    لاہور: خطرناک ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت 2 ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے۔ ڈی ایس پی اے وی ایل ایس اقبال ٹاؤن قمر ساجد کے مطابق اے وی ایل ایس اقبال ٹاؤن کی پولیس ٹیم نے خفیہ اطلاع پر تھانہ شاہدرہ  ٹاؤن کی حدود میں ناکہ لگاکر چیکنگ کی، اس دوران ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی۔ پولیس مقابلے کے دوران خطرناک ملزمان وقاص اور زوہیب موقع پر ہلاک ہوگئے، ملزمان پولیس کو لاہور سمیت پنجاب بھر میں گاڑیاں چھیننے، چوری، ڈکیتی، نقب زنی سمیت 100 سے زائد سنگین جرائم میں مطلوب تھے۔ ہلاک ملزمان کے دیگر ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)راہوکی پولیس کی متحرک کارروائیوں میں ڈکیت سمیت 3 ملزمان گرفتار، خام مال و تیار شدہ مین پوری کی سپلائی ناکام، موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمدراہوکی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ڈکیت گروہ کے کارندے موتی ٹھاکر کوہلی کو پستول سمیت گرفتار کرلیا ابتدائی تفتیش کے نتیجے میں گرفتار ملزم نے تھانہ راہوکی کی حدود میں ڈکیتی کی واردات میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا جبکہ ملزم پولیس کو ڈکیتی کے مقدمے میں مطلوب بھی تھا،ملزم کے قبضے سے موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔ راہوکی پولیس نے مزید کارروائی کرتے ہوئے شفیع باؤنڈری کے قریب سے پک اپ کے ذریعے خام مال و تیار شدہ مین کی سپلائی کو ناکام بناتے ہوئے 2 سپلائرز...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر بلاک 16-A میں پولیس اور ڈکیتوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں دو ملزمان ہلاک، جب کہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت مہران اور جہانگیر کے ناموں سے ہوئی ہے، جب کہ زخمی ملزم مزمل ہے۔ ایس ایچ او شاہراہ فیصل تھانہ، انسپکٹر فیصل گل کے مطابق راشد منہاس روڈ پر لال فلیٹ کے قریب پولیس موبائل موجود تھی جب موٹر سائیکل سوار دو شہریوں نے ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع دی۔ پولیس اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کا پیچھا کیا، جس پر ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ کے...
    لاہور: لاہور میں ایک ماہ کے دوران 60 وارداتیں کرنے والے ڈکیتوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے گزشتہ ماہ ایک دن میں ریکارڈ 10 وارداتیں بھی کیں، ڈاکو موٹر سائیکل چوری کرکے ڈکیتی کی واردات میں استعمال کرتے تھے۔ ڈاکوؤں کی پہ در پہ وارداتوں کی کلوز سرکٹ فوٹیجز سامنے آئیں، جس پر ملزمان کو گڑھی شاہو سے جوہر ٹاون پولیس نے گرفتار کیا۔ ملزم لوکل ٹرانسپورٹ پر سفر کرتے تھے، موٹر سائیکل چوری کرکے واردات کرتے اور کسی علاقے میں چھوڑ کر فرار ہو جاتے تھے۔ ڈاکوؤں کی شناخت علی سلیم اور مدثر کے نام سے ہوئی، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ Tagsپاکستان
    لاہور: کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کاہنہ کے ساتھ مقابلے کے دوران خطرناک اشتہاری ملزم ہلاک ہوگیا۔ سی سی ڈی کاہنہ کے مطابق ملزم پولیس کو قتل، ڈکیتی اور وہیکل اسنیچنگ سمیت 100 سے زائد سنگین جرائم میں مطلوب تھا۔ سی سی ڈی کاہنہ کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر تھانہ کاہنہ کی حدود میں اشتہاری کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا۔ پولیس پارٹی کے پہنچنے پر ملزم محمد یسین اور اس کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس مقابلے کے دوران ملزم محمد یسین اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے موقع پر ہلاک ہوگیا۔ ہلاک ملزم کے دیگر ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔ ہلاک ملزم ساہیوال کا...
    —فائل فوٹو راولپنڈی کے علاقے چونترہ میں بین الصوبائی ڈکیت گینگ کا سرغنہ امجد سعید اور اُس کا ساتھ درویز ہلاک ہو گیا۔پولیس حکام کے مطابق ڈکیت گینگ نےپولیس پر فائرنگ کی جوابی فائرنگ میں دونوں ڈاکو ہلاک ہو گئے، ملزمان بیرونِ ممالک سے آنے والے شہریوں کو لوٹتے تھے۔پولیس کے مطابق ملزمان ایئر پورٹس کی ریکی کرتے اور تعاقب کر کے ٹارگٹ کرتے تھے، گینگ کارندے وارداتوں میں پولیس کی وردی بھی استعمال کرتے تھے۔حکام کے مطابق ہلاک ملزمان کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں وارداتیں کرتے تھے، گینگ کے سرغنہ نے ساتھیوں سمیت مندرہ کے علاقے میں واردات کی۔حکام کے مطابق پولیس کی فوری کارروائی پر ملزمان فرار ہوئے جن کا تعاقب کیا گیا، چونترہ کے...
    اسلام آباد، پولیس افسر کے قتل میں ملوث 2ملزمان ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 29 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) تھانہ شہزاد ٹاون کی حدود میں پولیس پارٹی پر شدید فائرنگ کے بعد جوابی کارروائی میں پولیس افسر کے قتل میں ملوث 2 ملزمان ہلاک ہوگئے۔ترجمان اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ گزشتہ روز اسسٹنٹ سب انسپکٹر سدھیر احمد عباسی کو شہید اور کانسٹیبل جعفر جہانگیر کو شدید زخمی کرنے والے دونوں ڈکیت اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے۔ترجمان کے مطابق پولیس ٹیم گرفتار ڈکیت گینگ کے 2 خطرناک ملزمان کو ساتھی ڈکیتوں کی گرفتاری اور ریکوری کے لیے نشان دہی کی غرض سے لے کر جارہی تھی۔پولیس ٹیم کے گینگ کے ٹھکانے...
    متاثرہ شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس کو متعدد بار اطلاع دینے کے باوجود کئی گھنٹوں بعد موقع پر پہنچی، جس وقت تک ملزمان فرار ہو چکے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں ایک مسلح ڈکیت گروہ کی دیدہ دلیری سامنے آئی ہے، جہاں 8 رکنی گینگ نے مرکزی سڑک پر ناکہ لگا کر شہریوں کو یرغمال بنایا اور گھنٹوں لوٹ مار کرتے رہے۔ متاثرہ شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس کو متعدد بار اطلاع دینے کے باوجود کئی گھنٹوں بعد موقع پر پہنچی، جس وقت تک ملزمان فرار ہو چکے تھے۔ ایس ایچ او سرجانی ٹاؤن محمد علی شاہ کے مطابق ملزمان کی تعداد 6 سے 8 کے درمیان تھی، جن میں سے ایک ملزم سیکیورٹی گارڈ...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں رات گئے ایک مسلح ڈکیت گروہ کی دیدہ دلیری سامنے آئی ہے، جہاں 8 رکنی گینگ نے مرکزی سڑک پر ناکہ لگا کر شہریوں کو یرغمال بنایا اور گھنٹوں لوٹ مار کرتے رہے۔ متاثرہ شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس کو متعدد بار اطلاع دینے کے باوجود کئی گھنٹوں بعد موقع پر پہنچی، جس وقت تک ملزمان فرار ہو چکے تھے۔ پولیس کے مطابق واقعہ 24 مئی 2025 کو شام 8:00 بجے سے 8:30 بجے کے درمیان پیش آیا، جب سرجانی ٹاؤن کے سیکٹر 15 میں شفٹ کی تبدیلی کے وقت ڈاکوؤں نے واردات کی۔ مزید پڑھیں: نیو کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ایس...
    اوکاڑہ کے علاقے تھانہ شاہبور کی حدود میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان ہونے والے مقابلے میں ایک خطرناک ڈاکو ہلاک ہو گیا جس کی شناخت ذوالقرنین عرف زنو کے نام سے ہوئی ہے۔ ہلاک ہونے والا ڈاکو بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کا سرغنہ تھا اور اس کے خلاف ڈکیتی اور راہزنی کے 22 سنگین مقدمات درج تھے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ شاہبور کے نواحی علاقے 33 فور ایل پل پر تین ڈاکو شہری ناصر سے اسلحے کے زور پر موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے۔ واردات کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او شاہبور ظفر مہار نے اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈاکوؤں کا پیچھا کیا۔ پولیس اور ڈاکوؤں کا آمنا سامنا 37 فور ایل...
    2 مسلح ڈکیت شہریوں سے لوٹ مار میں مصروف تھے کہ پولیس پارٹی موقع پر پہنچ گئی، جنہیں دیکھ کر ملزمان نے فائرنگ کر دی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پولیس مقابلے میں ایک ڈکیت مارا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بے نظیرٹاؤن چھتارا بائی پاس چیک پوسٹ کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈکیت ہلاک ہوگیا، جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا، ہلاک ڈکیت کی لاش قانونی کارروائی کیلئے سول اسپتال منتقل کر دی گئی۔ ایس ایچ او چوہدری سلیم کے مطابق 2 مسلح ڈکیت شہریوں سے لوٹ مار میں مصروف تھے کہ پولیس پارٹی موقع پر پہنچ گئی، جنہیں دیکھ کر ملزمان نے فائرنگ کر دی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے...
    کراچی: ماڑی پور بے نظیرٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈکیت مارا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ماڑی پور تھانے کے علاقے بے نظیرٹاؤن چھتارا بائی پاس چیک پوسٹ کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک مبینہ ڈکیت ہلاک ہوگیا جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا،  ہلاک ڈکیت کی لاش قانونی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کردی گئی۔ ایس ایچ اوچوہدری سلیم کے مطابق 2 مسلح ڈکیت شہریوں سے لوٹ مار میں مصروف تھے کہ پولیس پارٹی موقع پرپہنچ گئی جنہیں دیکھ کر ملزمان نے فائرنگ کردی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک مبینہ ڈکیت ہلاک ہوگیا جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرارہوگیا، ہلاک ڈکیت کی...
    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں دو مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 3 زخمی ڈاکوؤں سمیت 6 ڈکیت گرفتار کر لیے گئے، جبکہ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور چوری شدہ مال برآمد کر لیا۔ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے بشیر چوک صدیق آباد قبرستان کے قریب ایک مبینہ پولیس مقابلہ کیا، جس میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوئے۔ پولیس کے مطابق، فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہونے والے ملزمان کی شناخت فیاض اور رفیق کے نام سے کی گئی ہے۔ مزید پڑھیں: کراچی، کورنگی ڈھائی نمبر پر مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، دو زخمی گرفتار پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے تین پستول، ایک رکشا، موبائل فون اور ایک چھینی...
    ایس ایچ اونے بتایا کہ ہلاک ڈکیت کا کرمنل ریکارڈ بھی سامنے آگیا ہے۔ ہلاک ڈکیت میمن گوٹھ تھانے میں منشیات کے مقدمے میں گرفتار ہو چکا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے نیو کراچی میں مشتعل شہریوں نے ڈاکو کو تشدد کے بعد جلاکر ہلاک کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق نیو کراچی میں گودھرا کالونی بسم اللہ ہوٹل کے قریب دکان میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر مسلح ڈکیتوں کی فائرنگ سے 2 دکاندار زخمی ہوگئے۔ ایک ڈکیت کو شہریوں نے پکڑ لیا، جبکہ ایک ڈکیت موقع سے فرارہوگیا، پکڑا جانے والا ڈکیت مشتعل شہریوں کے بدترین تشدد اور جلائے جانے سے موقع پر ہلاک ہوگیا۔ زخمی دکانداراور ہلاک ڈکیت کو ایدھی ایمبولیس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل...
    کراچی: نیو کراچی میں مشتعل شہریوں نے ڈاکو کو تشدد کے بعد جلاکر ہلاک کردیا۔  نیو کراچی صنعتی ایریا تھانے کے علاقے سیکٹر الیون جی  گودھرا کالونی بسم اللہ ہوٹل کے قریب دکان میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر مسلح ڈکیتوں کی فائرنگ سے 2 دکاندار زخمی ہوگئے۔ ایک مبینہ ڈکیت کو شہریوں نے پکڑ لیا جبکہ ایک ڈکیت موقع سے فرارہوگیا، پکڑا جانے والا ڈکیت مشتعل شہریوں کے بدترین تشدد اورجلائے جانے سے موقع پر ہلاک ہوگیا۔ زخمی دکانداراور ہلاک  مبینہ ڈکیت کو ایدھی ایمبولیس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پہنچ گئی۔  ایس ایچ او نواز گوندل نے ایکسپریس کو بتایا کہ موٹر سائیکل سوار...
    کراچی: عزیز بھٹی پولیس نے طالب علم کو چیکنگ کے بہانے روک کر ڈکیت ظاہر کرنے کی کوشش کی، پانچ ہزار روپے اور قومی شناختی کارڈ بھی چھین لیا، ایس پی گلشن اقبال نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قانون کے رکھوالے ہی قانون کی دھجیاں اڑانے لگے، عزیز بھٹی تھانے کی حدود میں تعینات شاہین فورس کے اہل کاروں نے موٹر سائیکل سوار طالب علم کو چیکنگ کے بہانے روک کر نہ صرف تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ طالب علم کو ڈکیت ظاہرکرنے کے بعد ہاتھ میں اسلحہ تھما کر اس کا موبائل فون سے جھوٹا بیان بھی ریکارڈ کرلیا۔ شاہین فورس کے اہل کار طالب علم پر گھناؤنے الزام بھی عائد کرتے...
    شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال شہری نے لوٹ مار کرنے والے ایک ڈاکو کو فائرنگ کر کے ہلاک کردیا جبکہ ملزم کے دو ساتھی موقع سے فرار ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال 13 ڈی میں  ڈاکوؤں کو شہری سے لوٹ مار کی واردات کرنا مہنگی پڑ گئی ، شہری نے فائرنگ کر کے ایک ڈاکو کو ہلاک کر دیا جبکہ اس کے دیگر 2 ساتھی موقع سے فرار ہوگئے۔ اس حوالے سے ایس ایچ او مبینہ ٹاؤن اور قائم مقام گلشن اقبال چوہدری نواز نے بتایا کہ گلشن اقبال کے علاقے بلاک تیرہ ڈی ٹو روفی ہیون کے قریب کار سوار شہری کی فائرنگ ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے دیگر 2 ساتھی موقع...
    کراچی میں سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے لنک روڈ ٹول پلازہ سمیت ملحقہ علاقوں میں لوٹ مار کی وارداتیں کرنے والے جعلی ڈکیت تھانیدار گروہ کا اہم کارندے کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نور الدین کو پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر گرفتار کر کے غیر قانونی اسلحہ، گولیاں اور نقدی برآمد کرلی۔ گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران سائٹ سپر ہائی وے اور ملحقہ علاقوں میں لوٹ مار کی کئی وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے جس کی مزید تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2025ء)کٹی پہاڑی کے علاقے سے پولیس نے 2 بھائیوں اور ان کے بہنوئی پر مشتمل ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا۔شارع نورجہاں پولیس کے ہاتھوں مقابلے کے بعد زخمی سمیت تینوں ملزمان کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے ، ملزمان قتل ، ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہے۔بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب نارتھ ناظم آباد بلاک Q مین روڈ کٹی پہاڑی سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت گرفتار 3 ڈاکووں 25 سالہ محمد عثمان ولد محمد اسحاق، خرم حسین ولد شکیل حسین اور محمد عزیز ولد محمد اسحاق نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیے ہیں ۔زخمی حالت میں گرفتار ملزم محمد عثمان اور اور محمد...
    کراچی: کٹی پہاڑی کے علاقے سے پولیس نے 2 بھائیوں اور ان کے بہنوئی پر مشتمل ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا۔ شارع نورجہاں پولیس کے ہاتھوں مقابلے کے بعد زخمی سمیت تینوں ملزمان کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے ، ملزمان قتل ، ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہے۔ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب نارتھ ناظم آباد بلاک Q مین روڈ کٹی پہاڑی سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت گرفتار 3 ڈاکوؤں 25 سالہ محمد عثمان ولد محمد اسحاق، خرم حسین ولد شکیل حسین اور محمد عزیز ولد محمد اسحاق نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیے ہیں ۔ زخمی حالت میں گرفتار ملزم محمد عثمان  اور اور محمد اسحق آپس میں...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ایس ایچ او تھانہ سبزی منڈی فواد خالد کی دلیرانہ کاروائی چوری ڈکیتی کے درجنوں مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور اشتہاری ملزم دوران پولیس مقابلہ ہلاک ایس ایچ او تھانہ سبزی منڈی فواد خالد ایس ائی اور ان کی ٹیم نے انتہائی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ائی نائن سیکٹر سے واردات کر کے بھاگنے والے دو مصلح ڈکیتوں سے پولیس مقابلہ کرتے ہوئے کاروائی مکمل کی اور دوران واردات ائی نائن سیکٹر سے چھینے گئے موبائل فون اور ان کی نقدی وغیرہ بھی برامد کر لی۔گرفتاری کی کوشش کے دوران خطرناک ڈکیتوں نے پولیس پر شدید فائرنگ شروع کردی ۔ اپنے ساتھی کی فائرنگ سے ایک ڈکیت زخمی ہوگیا ۔زخمی ڈکیت کو فوری گرفتار کرکے...
    اسلام آباد پولیس کی بروقت کارروائی، خطرناک ڈکیت ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 13 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد پولیس کی بروقت اور دلیرانہ کارروائی کے دوران سنیچنگ کے بعد فرار ہونے والے خطرناک ڈکیتوں کو ناکے پر روک لیا گیا۔ پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے شدید فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈکیت اپنے ہی ساتھی کی گولی سے زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر گرفتار کر کے اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈکیت کی شناخت گزشتہ روز تھانہ نون کی حدود میں سنیچنگ کے دوران قتل ہونے والے نوجوان کے ورثاء...
    اسلام آباد کے تھانہ ترنول کے علاقے میں بین الصوبائی سائیکو ڈکیت گینگ نے پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کی۔ اسلام آباد پولیس کا بتانا ہے کہ واقعے میں پولیس افسران کی بہترین حکمت عملی کے سبب اہلکار محفوظ رہے جنہوں نے انتہائی بہادری  سے حملہ ناکام بنادیا۔ یہ بھی پڑھیے: کیا اسلام اباد پولیس نے فرخ کھوکھر کو گرفتار کیا تھا؟ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر گینگ کے 2 ڈاکو زخمی ہوگئے۔ زخمی ڈکیتوں کو پولیس نے گرفتار کرکے قانونی کا آغاز کردیا، جبکہ دونوں ملزمان متعدد ڈکیتیوں میں پولیس کو پہلے سے مطلوب ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی...
    اسلام آباد: سائیکو گینگ نے پولیس پر حملہ کردیا، اس دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ  سے زخمی ہونے والے 2 ڈکیتوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ ترنول کی حدود میں بین الصوبائی سائیکو ڈکیت گینگ نے پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کی، تاہم پولیس افسران بہترین حکمت عملی کے سبب محفوظ رہے۔ پولیس افسران نے بہادری  سے ڈکیت گینگ کا حملہ ناکام بنادیا جب کہ کارروائی کےد وران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر خطرناک سائیکو گینگ کے 2 ڈکیت زخمی ہوگئے۔ زخمی ڈکیت خطرناک بین الصوبائی گینگ کے ارکان اور ڈکیتیوں کی متعدد وارداتوں میں مطلوب ہیں۔ ترجمان کے مطابق اسلام آباد پولیس ہر لمحہ وفاقی...
    گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2025ء) سٹی پولیس آفیسرمحمد ایاز سلیم نے ضلع بھر میں ڈکیتوںاورچوروں کے خلاف کاروائیاں کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔انہی احکامات کے پیش نظرانچارج سی آئی اے ڈی ایس پی عنصرجاوید موہل و دیگران پر مشتمل پولیس ٹیم نے اعلیٰ کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے اسد ڈکیت گینگ کے02 ارکان کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے 02موٹرسائیکلیں اور 50ہزار روپے نقدی برآمد کر لئے۔(جاری ہے) گرفتار کیے گئے ملزمان میں اسداورناصر شامل ہیں۔ دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ ضلع بھر میں ڈکیتی کی وارداتیں کرتے اور فرار ہو جاتے ۔ اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر محمدایاز سلیم نے کہا کہ مجرمانہ ذہن رکھنے والے سماج...
    —فائل فوٹو قصور کے نواحی علاقے چونیاں میں پولیس نے بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے 2 ارکان زخمی حالت میں گرفتار کرلیے۔ ترجمان پولیس کے مطابق تھانہ سٹی چونیاں کے علاقے میں واردات کر کے فرار ہونے والے 2 ڈاکوؤں لاہور سے تعلق رکھنے والے علی نواز اور  گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے شیراز اسلم کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ڈاکو انتہائی خطر ناک ہیں جو 40 وارداتوں میں مختلف اضلاع کی پولیس کو مطلوب تھے۔ مختلف کارروائیوں میں 5 رکنی ڈکیت گینگ سمیت 9 ملزمان گرفتارکراچیپولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 5 رکنی... گرفتار ڈاکوؤں سے اسلحہ اور چھینا گیا مال بر آمد ہوا ہے۔زخمی ڈاکوؤں کو علاج کے لیے تحصیل اسپتال چونیاں منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا...
    حیدر آباد: نیا مہینہ شروع ہوتے ہی حیدرآباد میں پولیس نے ایک ڈکیتی گروہ کا مبینہ مقابلہ کیا، جس کے نتیجے میں ایک ملزم ہلاک ہو گیا، جبکہ اس کا ساتھی فرار ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق فورٹ پولیس نے شہر کے رکشہ مارکیٹ کے علاقے میں پیٹرولنگ کے دوران مشتبہ مسلح افراد کو دیکھا، جنہوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ پولیس نے فوری طور پر جوابی کارروائی کی جس کے دوران ایک ملزم ریاض السلام عرف مٹھو زخمی حالت میں گرفتار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ دم توڑ گیا۔ مزید پڑھیں: حیدرآباد؛ پولیس پارٹی پر مسلح افراد کی فائرنگ، دو افراد جاں بحق،...
    اسلام آباد پولیس بین الصوبائی گرفتار ڈکیت گینگ کے کارندوں کو نشان دہی پر برآمدگی کے لیے کے جا رہی تھی کہ ملزمان نے پولیس پر حملہ کردیا۔ بلٹ پروف جیکٹ اور حفاظتی اقدامات کی وجہ سے پولیس افسران محفوظ رہے۔ ترجمان اسلام آباد کے مطابق ساتھیوں ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ کی زد میں آکر 2 ڈکیت زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے انتہائی دلیری اور فرض شناسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حملے کو ناکام بناتے ہوئے فرار کی کوشش ناکام بنادی۔ مزید پڑھیں: پی ٹی آئی رہنماؤں کی مخالفت کا سامنا کرنے والے بیرسٹر سیف کون ہیں؟ بین الصوبائی ڈکیت صائم علی بینک ڈکیتیوں کے 56 مقدمات میں ملوث ہے۔ جبکہ بین الصوبائی ڈکیت...
    لاہور میں 50 سے زائد وارداتیں کرنے والے ڈکیت میاں بیوی کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق افتخار اور آمنہ علی الصبح دفاتر جانے والوں کی ریکی کرکے واردات کرتے تھے۔ میاں بیوی کو آپریشن ونگ  نے گرفتار کیا۔ مزید پڑھیں:ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹنے والا ٹرانسپورٹر پولیس سے بھی لُٹ گیا، سنگین نتائج کی دھمکیاں آمنہ اور افتخار نے لاہور کے علاقوں ٹاؤن شپ ، گرین ٹاؤن سمیت مختلف حدود میں ڈکیتیاں کیں۔ ڈکیت میاں بیوی کا تعلق شیخوپورہ سے ہے۔  درجنوں وارداتیں کرنے والا میاں بیوی ڈکیت گینگ 6 سال بعد دوبارہ گرفتار ہوا۔ گرفتار جوڑے سے مزید تفتیش جاری ہے۔
    کراچی: شہر قائد میں نقلی پستول سے اسلحہ کی دکان میں ڈکیتی کرنے والا دکان دار کی فائرنگ سے مارا گیا۔ صدر کے علاقے میں اسلحہ کے دکاندارکی فائرنگ سے مبینہ ڈکیت ہلاک ہوگیا، جو نقلی پستول لے کر اسلحہ کی دکان میں داخل ہوا تھا اورایک 9 ایم ایم پستول چھین کرفرارہورہا تھا کہ دکاندارنےفائرنگ کردی۔ تھانہ صدر کی حدود زاہد نہاری والی گلی میں دکاندارکی فائرنگ سے ہلاک ڈاکو کی لاش قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کی گئی، جہاں اس کی شناخت 32 سالہ داد محمد ولد عبدالقادر کے نام سے کی گئی۔ فائرنگ کے واقعے کی اطلاع پر پولیس افسران بھی موقع پر پہنچ گئے اورفوری طورپرشواہد اکھٹا کرنے کے لیے کرائم سین...
    کراچی: شہر قائد میں اے وی ایل سی سائٹ ڈویژن نے مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈکیت کو ہلاک کر دیا۔ ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت عبدالواجد کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق عبدالواجد بدنام زمانہ لاشاری گینگ کا سرگرم رکن تھا اور کراچی میں کاریں چھیننے، چوری کرنے سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کے خلاف قتل، چوری، ڈکیتی اور پولیس مقابلوں کے متعدد مقدمات درج ہیں اور وہ اس سے قبل بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکا تھا۔ یہ پولیس مقابلہ قبر والی گلی نزد حبیب چورنگی سائٹ اے کی حدود میں پیش آیا۔ پولیس نے ملزم سے شارع نور جہاں کی حدود سے چوری شدہ...
    ملک کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں کی جانب سے شہریوں کو لوٹنے کی خبریں تو آئے روز سامنے آرہی ہوتی ہیں، لیکن ایسے ڈاکو کسی خوش قسمت شہری کو ہی ملتے ہیں جو زخمی کرکے لوٹنے کے بعد ابتدائی طبی امداد بھی دے جاتے ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں پیش آیا ہے جہاں ڈاکوؤں نے شہری کو زخمی کرنے کے بعد لوٹ مار کی اور پھر جاتے جاتے اس کی مرہم پٹی بھی کرگئے۔ یہ بھی پڑھیں اسلام آباد میں فوٹو شوٹ کے دوران دلہا دلہن کے ساتھ ڈکیتی کی انوکھی واردات میڈیا رپورٹس کے مطابق مظفرآباد کے علاقے دولائی میں یہ واقعہ پیش آیا ہے جہاں ڈاکوؤں نے شہری کو گولی مارنے کے بعد...
    کراچی: کراچی میں سحری کے لیے دودھ لینے کے لیے آئے شہریوں سے ڈاکوؤں کی لوٹ مار کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی۔   لانڈھی کے علاقے میں دودھ کی دکان پرمسلح ڈکیت شہریوں سے موبائل فون ، نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کرفرارہوگئے۔ منگل اوربدھ کی درمیانی شب لانڈھی تھانے کےعلاقے لانڈھی نمبر 2  ماڈل پارک کے قریب دودھ کی دکان پر ڈاکوؤں نے دھاوا بولا۔ 3 مسلح ڈکیت دودھ کی دکان پرموجود شہریوں سے موبائل فونز، نقدی اوردیگر قیمتی سامان لوٹ کربا آسانی فرار ہوگئے۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سانے آگئی، جس میں ڈکیتوں کو اسلحے کے زورپر شہریوں سے لوٹ مار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ مسلح ڈکیت...
    فوٹو فائل راولپنڈی میں پولیس نے نوجوان کے والدین کی جانب سے جعلی پولیس مقابلے کا الزام مسترد کردیا اور کہا کہ مارا گیا نوجوان سلمان ڈکیت گینگ کا رکن اور متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔مبینہ پولیس مقابلے میں نوجوان کی ہلاکت کے واقعے سے متعلق پولیس نے اپنے ردعمل میں کہا کہ مارا گیا 18/19 سال کا سلمان ڈکیت گینگ کا رکن اور متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔ سلمان نے چند روز قبل ڈکیتی میں شاہ فیصل نامی شخص کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مارا گیا نوجوان پولیس پر فائرنگ کے دوران اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہی ہلاک ہوا۔ سلمان کے ہمراہ ایک افغان لڑکا خلیل بھی ہلاک ہوا، ملزمان سے...
    راولپنڈی: صادق آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرکے 10 لاکھ سے زائد مالیتی طلائی زیورات اور مسروقہ رقم 1 لاکھ 70 ہزار روپے برآمد کرلی۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ملزمان سے شہریوں سے گن پوائنٹ پر چھینے گئے 3 موبائل فون اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں حسن عباس اور نعیم شامل ہیں، ملزمان ڈکیتی کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور مطلوب ہیں۔ ایس پی راول کا کہنا تھا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
    کراچی کے علاقے کورنگی میں ڈکیت کو جلانے کی ویڈیو چار سال پرانی نکلی۔ ترجمان سندھ پولیس نے کہا ہے کہ کورنگی میں ڈکیٹ کو جلانے کی ویڈیو پرانی ہے۔  انہوں نے بتایا کہ یہ ویڈیو تقریباً چار سال پرانی ہے۔ ترجمان کے مطابق یہ واقعہ عوامی کالونی تھانے کی حدود کورنگی نمبر 4 کلو چوک میں پیش آیا تھا۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا میں کورنگی میں ڈکیت کو جلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی پولیس نے دو مختلف کارروائیوں میں ڈکیت اور کارلفٹر گینگ گرفتار کر لیے، چوری شدہ موٹر سائیکلیں، پرزے اور چھینا گیا سامان بھی برآمد کر لیا۔شرافی گوٹھ پولیس نے اسٹریٹ کرائمز میں ملوث دو کارندوں، ممتاز اور محمد علی، کو ٹیکنیکل بنیاد پر گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان متعدد علاقوں، بشمول مہران ہائی وے اور نیشنل ہائی وے، میں شہریوں سے اسلحے کے زور پر لوٹ مار کرتے تھے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو 30 بور پستول اور ایک سرقہ شدہ موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔ دوران تفتیش ملزمان نے کئی وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔ پولیس نے ان کی سی سی ٹی وی ویڈیوز بھی حاصل کر لی ہیں اور ضابطے کے...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر )گزشتہ شب یونیورسٹی روڈ موسمیات کے قریب فائرنگ سے ہلاک شخص مبینہ طور پر ڈکیتی نکلا۔پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو کی شناخت عدنان کے نام سے ہوئی ہے۔ ہلاک ڈاکو کے قبضے سے چھینی گئی موٹر سائیکل ملی ہے،پولیس نے بتایا کہ ہلاک ڈاکو نے موٹر سائیکل ساتھی کے ہمراہ صدر سے چھینی تھی۔ملزم موسمیات کے قریب فلائی اوور پر شہری کو لوٹنے کی کوشش کررہا تھا کہ شہری نے ڈاکوئوں پر فائرنگ کی جس سے ڈاکو عدنان مارا گیا۔
    سچل پولیس نے ملیر چیک پوسٹ نمبر 5 سعدی گارڈن کے قریب مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ سچل پولیس کے مطابق گرفتار ڈکیت کی شناخت نعمت اللہ کے نام سے کی گئی جس کے قبضے سے اسلحہ، چھینا ہوا موبائل فون، نقدی اور چوری کی موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ڈکیت افغانی ہے جو کہ سچل کے علاقے میں مدینہ کالونی کا رہائشی اور عادی جرائم پیشہ ہے اور اس سے قبل بھی متعدد بار گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔ پولیس نے زخمی ڈکیت کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
    — فائل فوٹو کراچی کے علاقے سولجر بازار میں پولیس نے کارروائی کر کے 3 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے دورانِ تفتیش مختلف علاقوں میں وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔ پولیس نے مبینہ مقابلے میں ڈکیت کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا کراچی رات گئے عوامی کالونی پولیس نے مبینہ مقابلے... پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موٹرسائیکل اور نقد رقم برآمد کرلی گئی ہے۔
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سرجانی پولیس نے سیف المری گوٹھ سے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا ، ترجمان ایس ایس پی ویسٹ طارق الہی مستوئی کے مطابق گرفتار ملزمان بابر عرف ببلی ، ٹرویس عرف ابی سنون اور شارم عرف تورا سے غیر قانونی اسلحہ ، موبائل فونز ، نقدی رقم اور پاک کالونی کے علاقے پرانا گولیمار کے علاقے سے چوری کی گئی موٹرسائیکل برآمد کی گئی ہے ، گرفتار ملزمان کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
    کراچی( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں کے دوران ایک ڈاکو مارا گیا ،دیگر مقابلوں میں 4ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتا ر کرلیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق جوہر آباد تھانے کی حدود فیڈرل بی ایریا د ستگیر بلاک 9 اسکول کے قریب دو ڈاکوؤں کی لوٹ مار کے دوران شہریوں نے گھیرا ڈالا ، ڈاکوں نے اپنے گرد گہرا تنگ ہوتے دیکھ کر فائرنگ کر دی،موقع پر گشت پر معمور پولیس اہلکار بھی پہنچ گئے ، فائرنگ کے نتیجے میں ساتھی ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی گولی کی زد میں آگیا ،اور موقع پر ہی مارا گیا ،ہلاک ڈاکو کی لاش کو پولیس تحویل میں لے کر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں...
    قنبرعلی خان (نمائندہ جسارت) وزیر داخلہ سندھ نے لاڑکانہ کا دورہ کیا۔ اجلاس کے دوران امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ ہائی ویز پولیس فورس کا قیام عمل میں لایا جائیگا۔وزیر داخلہ سندھ وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے لاڑکانہ کا دورہ کرتے ہوئے بالخصوص کچے ایریاز امن اومان کی مجموعی صورتحال اور اس تناظر میں پولیس کی کارکردگی پر ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔اس موقع پر آئی جی سندھ غلام نبی میمن ان کے ساتھ تھے جبکہ ڈی آئی جی لاڑکانہ اور متعلقہ ضلعی ایس ایس پیز لاڑکانہ نے بھی اس اہم اجلاس میں شریک تھے۔ قبل ازیں وزیر داخلہ اور آئی جی سندھ کی ایس ایس پی آفس لاڑکانہ آمد پر پولیس کے چاک و...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2025ء)شاہ لطیف ٹائون پولیس نے چھوٹو گینگ نام سے مشہور 6 رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ڈاکوئوں کی عمریں 15 سے 17 سال کے درمیان ہیں جو چھینی ہوئی موٹر سائیکلوں کے پارٹس کھول کر فروخت کر دیتے تھے۔پولیس کے مطابق گرفتار ڈکیت گینگ ڈسٹرکٹ ملیر کے مختلف علاقوں شرافی گوٹھ، قائد آباد اور اسٹیل ٹائون سمیت دیگر علاقوں میں ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ہیں۔ڈاکوئوں کی شناخت بلال، ابراہیم، امان اللہ، اشوک، تائینین اور عبداللہ کے نام سے کی گئی جبکہ ان کے قبضے 4 موٹر سائیکل جو کہ تھانہ شاہ لطیف ٹائون تھانے کی حدود سے چھینی گئی تھیں پولیس نے برآمد کی ہیں۔پولیس کے مطابق...
    لاہور: پولیس نے جعلی نکاح کے بعد دلہن کے روپ میں لوٹنے والے 4 رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا۔ پنجاب میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری  ہے، اس دوران آرگنائزڈکرائم یونٹ ڈیفنس نے ایک کارروائی میں دلہن کے روپ میں شہریوں کو لوٹنےوالا4 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کرلیا۔ کارروائی کے دوران جعلی دلہن اور نکاح خواں کو گرفتار کیا گیا۔  ملزمان میں ساجد بشیر،محمد نعیم،مقدس بی بی اور اللہ رکھی  شامل ہیں، جن میں سے ایک ان کا سرغنہ ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ملزمان جعلی نکاح کرواتےاور گھر والوں کو یرغمال بنا کر واردات کر کے فرار ہو جاتے تھے۔ گرفتار ملزمان نے تحقیقات کے دوران متعدد وارداتوں کا انکشاف  کیا ہے، جن...
    سرجانی ٹاؤن پولیس نے لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث ڈاکوؤں کے 5 رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا۔ ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے 2 مختلف کاروائیوں میں 5 رکنی ڈکیت گینگ اور کلینک میں ڈکیتی کرنے والے لنگڑے ڈاکو کو بھی گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ویسٹ کے تھانے سرجانی ٹاؤن پولیس نے تیسر ٹاؤن سیکٹر 51 میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ڈاکوؤں کے 5 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او سرجانی غلام حسین پیرزادہ نے بتایا کہ گرفتار ڈاکوؤں کی شناخت  کامران ولد محمد عالم، محمد اسد ولد بیت اللہ، عبدالرحمٰن ولد محمد لائق، سفیان ولد محمد ندیم اور محمد جابر ولد محمد طارق کے نام سے کی گئی...
    میرپور ماتھیلو (نمائندہ جسارت) ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کی خصوصی ہدایت پر پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز، ڈی ایس پی گھوٹکی رانا نصراللہ نے ایس ایچ او تھانہ اے سیکشن گل محمد مہر کے ہمراہ تھانہ اے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ خفیہ ذرائع کے ذریعے اطلاع ملی کہ بدنام زمانہ ڈکیت بخت سندرانی اپنے گینگ کے ہمراہ ایک جگہ پر موجود ہے، اطلاع ملتے ہی ہم نشاندہی والی جگہ پہنچے تو ڈکیت/ ملزمان نے ہم پر فائرنگ شروع کر دی، ہم نے بھی اپنے بچاؤ میں جوابی فائرنگ کی، فائرنگ کے تبادلے میں ڈکیت/ ملزم عمران علی ولد شاہ میر واسو کو اسلحے سمیت گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم اپنے...
    اسلام آبادمیں چارکروڑ کی ڈکیتی کرنیوالاافغانی ڈکیت گینگ چوبیس گھنٹوں میں گرفتار کرلیا گیا۔ اسلام آبادپولیس کے ڈی آئی جی آپریشنز سید علی رضا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا افغانی گینگ نے ایک گھر میں گھس کر واردات کی، گینگ ڈیڑھ ماہ قبل افغانستان کے علاقے جلال آبادسے پاکستان آیاتھا۔ انہوں نے کہا کہ گینگ نے گھروالوں کو زدوکوب کیا اور ساڑھے 3 چار کروڑ کی جیولری اور پیسے لے کر گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی پولیس نے اگلے روز شام سات بجے تک دوڈاکوؤں کو گرفتارکرکے ان سے مال مسروقہ برآمد کرلیا،یہ ڈاکوڈیڑھ ماہ قبل جلال آباد سے آئے تھے جن کے دیگرساتھیوں کی گرفتاری کیلئے بھی کوششیں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کے...
    کراچی( اسٹاف رپورٹر ) گلشن حدید میں گھرمیں ڈکیتی کی بڑی واردات ڈاکو ایک کروڑ روپے کے قریب رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔ گلشن حدید میں رواں سال کی سب سے بڑی واردات انجام دی گئی ہے جس میں ڈاکوؤں نے 95 لاکھ روپے سے زائد نقدی، لاکھوں روپے کا سونا لوٹا اور باآسانی فرار ہوگئے ۔
      کچے کے ڈاکو ؤں نے سندھ کے ضلع کندھ کوٹ سے 8 افراد کو اغوا کرلیا۔ کندھ کوٹ کے تھانہ غوثپور کی حدود میں مسلح ڈاکوؤں نے اوگاہی قبائل سے تعلق رکھنے والے 8 افراد کو اغوا کرلیا۔ عینی شاہدین کے مطابق ڈاکو تمام شہریوں کو اسلحے کے زور پر یرغمال بناکر کچے کی طرف روانہ ہوئے جبکہ واردات سوڈھو نصیرانی ڈکیت گروپ نے کی۔ رپورٹ کے مطابق ڈاکوؤں نے سوڈھو نصیرانی کے بھائی کے قتل کے بعد اوگاہی برادری کو اٹھایا اور پھر اُن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل بھی کردی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اوگاہی برادری اور ڈکیت گروپ کے درمیان دیرینہ دشمنی ہے، اسی وجہ سے صبح ڈکیت گروپ کے سرغنے کا بھائی بھی...
    کچے کے ڈاکو آپے سے باہر ہوگئے اور انہوں نے سندھ کے ضلع کندھ کوٹ سے 8 افراد کو اغوا کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کندھ کوٹ کے تھانہ غوثپور کی حدود میں مسلح ڈاکوؤں نے اوگاہی قبائل سے تعلق رکھنے والے 8 افراد کو اغوا کرلیا۔ عینی شاہدین کے مطابق ڈاکو تمام شہریوں کو اسلحے کے زور پر یرغمال بناکر کچے کی طرف روانہ ہوئے جبکہ واردات سوڈھو نصیرانی ڈکیت گروپ نے کی۔ رپورٹ کے مطابق ڈاکوؤں نے سوڈھو نصیرانی کے بھائی کے قتل کے بعد اوگاہی برادری کو اٹھایا اور پھر اُن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل بھی کردی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اوگاہی برادری اور ڈکیت گروپ کے درمیان دیرینہ دشمنی ہے، اسی وجہ سے...
    محراب پور(جسارت نیوز)ڈکیتی واردات اور ٹریکٹر ٹرالی چوری کرنے والے ڈکیت گرفتار، اکری پولیس ذرائع کے مطابق کرونڈی کے قریب سے ڈکیتی واردات میں ٹریکٹر ٹرالی چھیننے والے گاؤں شاہ محمد رہائشی اوشاق بالادی اور گاؤں جعفر خان جلالانی کے رہائشی غلام شبیر شاہبانی کو ٹریسنگ ذریعے گرفتار کرلیا ہے ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق راجب بالادی اور دیگر کو بھی گرفتار کیا گیا ہے ملزمان علاقے میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث بتائے جاتے ہیں۔
    بوٹ بیسن اور گلشن معمار پولیس نے مبینہ مقابلوں کے دوران 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ بوٹ بیسن اور گلشن معمار پولیس نے مبینہ مقابلوں کے دوران 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق بوٹ بیسن پولیس نے کلفٹن توحید کمرشل ایریا اسٹریٹ 13 کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جسے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ڈکیت کی شناخت 26 سالہ لقمان کے نام سے کی گئی ہے جس سے اسلحہ برآمد ہوا ہے جبکہ گلشن معمار پولیس نے سیلفیا سوسائٹی کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو زوہیب کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ اس کا...
    کراچی: شہر قائد کے ڈسٹرکٹ ایسٹ کے علاقے محمود آباد گیٹ کے قریب حجام کی دکان میں 2  ڈاکوؤں کی آزادانہ اور دلیرانہ ڈکیتی کی واردات کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق دو مسلح افراد حجام کی دکان میں داخل ہوئے اور دلیرانہ انداز سے دکان میں بیٹھے لوگوں سے نقدی، موبائل فونز چھین کر فرار ہوگئے۔ حجام کی دکان میں گاہک بیٹھے ہوئے تھے اس دوران دو ڈاکو دروازہ کھول کر داخل ہوئے جو شلوار قمیص پہنے ہوئے تھے جس میں سے ایک مسلح ڈاکو نے جیکٹ بھی پہنی ہوئی تھی۔ دکان میں داخل ہونے کے بعد جیکٹ پہنے ہوئے ڈاکو نے اسلحے کے زور پر سب کو یرغمال بنایا اور چند سیکنڈ کے بعد اس ڈاکو نے اپنے چہرے...
۱