2025-04-25@20:23:56 GMT
تلاش کی گنتی: 66
«صارفی مارکیٹ»:
بیجنگ : “مارکیٹ تک رسائی کے لئے منفی فہرست (2025 ایڈیشن)” جاری کی گئی ، جس کے مطابق چین کی مارکیٹ تک رسائی کی پابندیوں میں مزید نرمی کی گئی ہے۔ فہرست کے 2022 ورژن کے مقابلے میں ، 2025 ایڈیشن میں پابندیوں کی تعداد 117 سے کم کرکے 106 کردی گئی ہے۔نیشنل ڈیولپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے ادارہ جاتی اصلاحات کے شعبے کے ڈپٹی ڈائریکٹر حو ژاؤہوئی نے کہا کہ منفی فہرست سے باہر ہر قسم کے کاروباری ادارے، چاہے وہ سرکاری ہوں یا نجی، بڑے کاروباری ادارے ہوں یا چھوٹے، سب کو قانونی طور پر مارکیٹ تک یکساں رسائی حاصل ہوگی۔ حکومت فہرست کے علاوہ مارکیٹ تک رسائی کی کوئی رکاوٹیں قائم نہیں کرے گی۔”وسیع رسائی” کو...
ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے زیر اہتمام ہیلتھ، انجینئرنگ اور منرلز شو ماڈلز کی کیٹ واک جیولری ملبوسات کی نمائش کی گئی- -تفصیلات کے مطابق ہیلتھ انجینئرنگ اینڈ منرل فیشن شو کا لاہور میں انعقاد کیا گیا۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی پنجاب کے وزیر برائے صنعت، تجارت و سرمایہ کاری چودھری شافع حسین تھے۔ شو میں ماڈلز نے دیدہ زیب ملبوسات زیب تن کیے جواہرات اور زیورات کو نئے انداز میں پیش کیا گیا، اسکے ذریعے قومی ٹیلنٹ اور ورثے کو عالمی پلیٹ فارم پر سامنے لایا گیا۔ ماڈلز نے ملک کے کچھ مشہور جیولرز کے ڈیزائنز پہنے ریمپ پر واک کی۔ شو میں جیولری برانڈز اور ٹاپ فیشن ڈیزائنرز کے درمیان بی ٹو بی تعاون کو...
ٹیرف کے طوفان میں صارفین کی یہ شاندار ایکسپو زیادہ قیمتی ہے WhatsAppFacebookTwitter 0 19 April, 2025 سب نیوز بیجنگ :”ہمیں یقین ہے کہ توسیع شدہ اوپننگ اپ پالیسی کے مسلسل نفاذ اور کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کے ساتھ، چین کی معیشت مستحکم اور صحت مند ترقی کو برقرار رکھے گی، اور ہمیں چینی مارکیٹ پر بھرپور اعتماد ہے.” پانچویں چائنا انٹرنیشنل کنزیومر گڈز ایکسپو میں فرانسیسی گروپ ایل وی ایم ایچ کے تحت پرتعیش ٹریول ریٹیلر ڈی ایف ایس چائنا کی سربراہ لیو شنگ شو کے الفاظ ۔ایک ایسے وقت میں جب تجارتی تحفظ پسندی عروج پر ہے اور امریکہ معاشی عالمگیریت پر اندھا دھند محصولات عائد کر رہا ہے ، صارفین کی یہ شاندار ایکسپو...
بجلی کی پیداوار کے لیے ایل این جی کا استعمال کم ہونے لگا۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے مئی کےلیے ایل این جی کارگو اوپن مارکیٹ میں فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اٹلی کی کمپنی سے معاہدے کے تحت ایل این جی کارگو مئی میں ملنا ہے۔ کمپنی سے ہر ماہ ایک ایل این جی کارگو درآمد کرنے کا معاہدہ ہے، ایل این جی کارگو کی درآمد طلب کے مطابق کی جا رہی ہے۔ ذرائع وزارت توانائی کے مطابق طویل مدتی معاہدوں کے تحت آنے والے ایل این جی کارگوز بھی طلب کے مطابق منگوائے جا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایل این جی کارگوز کو طلب کم ہونے پر مؤخر بھی کر دیا جاتا ہے۔ ایل این جی...
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں متواتر کمی کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کے پرائسز کم ہونے کا امکان۔ یہ بھی پڑھیں:آئی ایم ایف کے مطالبے پر لیوی میں اضافہ، پیٹرول کی قیمتوں میں بڑے ریلیف کی امید دم توڑ گئی بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں متواتر کمی کی طرف مائل ہیں، جس کی وجہ سے پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی فی لیٹر قیمتیں کم ہونے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔ ایک ایسے وقت میں جب کہ حکومت پہلے ہی بجلی کی فی یونٹ قیمت کم کرنے کا اعلان کر چکی ہے، پیٹرولیم مصنوعات کے پرائسز میں متوقع کمی عوام کے لیے بڑا ریلیف ثابت ہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں...
بیجنگ ( نیوز ڈیسک) چین نے امریکی ٹیرف میں حالیہ اضافے کے بعد آج 12 اپریل سے امریکی اشیا پر ڈیوٹی بھی 84 فیصد سے مزید بڑھا کر 125 فیصد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ساتھ ہی چین نے عالمی تجارتی تنظیم ڈبلیوئی او میں مقدمہ بھی دائر کر دیا ہے۔ چینی خبر رساں ایجنسی ش نہوا کے مطابق چین کی وزارت تجارت نے جمعہ کو کہا ہے کہ امریکی ٹیرف کے اقدامات یکطرفہ غنڈہ گردی اور زبردستی ہیں جو ڈبلیو ٹی او کے قوانین کی صریح خلاف ورزی ہیں۔ چین اپنے جائز حقوق اور مفادات کا مضبوطی سے تحفظ کرے گا اور کثیر الجہتی تجارتی نظام اور بین الاقوامی اقتصادی و تجارتی نظام کو مضبوطی سے برقرار رکھے...
ٹیرف معطلی کے اعلان کے بعد پاکستان میں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے باعث کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کے ساتھ کاروبار کا آغاز ہوا ہے کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس میں تین ہزار تین سو سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد مارکیٹ ایک لاکھ سترہ ہزار چار سو چوراسی پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گئی یہ تیزی ایسے وقت میں آئی ہے جب گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس تیرہ سو اناسی پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ چودہ ہزار ایک سو ترپن پوائنٹس پر بند ہوا تھا تاہم ٹیرف معطلی کے فیصلے نے مارکیٹ کو...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 09 اپریل 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپ، چین اور بھارت سمیت دنیا کے دیگر ممالک پر جو اضافی محصولات عائد کرنے کا اعلان کیا تھا ان کا نفاذ بدھ کی نصف شب سے شروع ہو گیا ہے۔ اس سے چین، بھارت اور یورپی یونین سمیت امریکہ کے بہت سے تجارتی شراکت داروں کے متاثر ہونے کا امکان ہے۔ نئے محصولات نے یورپی یونین اور جاپان جیسے اتحادیوں کی درآمدات کو بھی نشانہ بنایا ہے، جس سے عالمی تجارتی جنگ کا خدشہ پیدا ہو گیا۔ ٹیرف واپس نہ لیے تو چین پر مزید محصولات، ٹرمپ چین کے سب سے زیادہ متاثر ہونے کا امکان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )تبادلہ مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی ہوگئی۔نجی ٹی وی سمانے کرنسی ڈیلرز کے حوالے سے بتایا کہ انٹربینک مارکیٹ میں منگل کو کاروبار کے دوران ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں 0.01 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 2 پیسے کی بہتری سے 280.55 روپے کا ہوگیا۔ یاد رہے کہ پیر کو ڈالر 280.57 روپے پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب بین الاقوامی سطح پر ین اور سوئس فرانک نے منگل کو 6 ماہ کی بلند ترین سطح کے قریب پوزیشن برقرار رکھی جبکہ امریکی ڈالر نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وسیع ٹیرفز کے باعث معیشت میں سست روی کی بڑھتی ہوئی...
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 اپریل ۔2025 ) پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تاریخی مندی کے بعد آج منگل کے روز پی ایس ایکس میں کاروبار کے آغازپر مارکیٹ قدرے سنبھلی ہوئی نظر آئی دوپہر تک کے ایس سی 100 انڈیکس تقریباً 1628 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 116538 پر کھڑی ہے.(جاری ہے) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے متعدد ممالک پر اضافی ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال نے دنیا بھر کے بازارحصص میں بھونچال کی سی کیفیت پیدا کر دی تھی اور پاکستان سمیت ایشیا اور یورپ کی متعدد مارکیٹس میں شدید مندی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا پیرکے روز کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر بعد کے ایس ای...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی معیشت میں بڑھتی ہوئی بے یقینی اور اسٹاک مارکیٹس میں مندی کے بعد عوام کو صبر اور حوصلے کا مشورہ دیا ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا، "آپ نے بالکل گھبرانا نہیں ہے، کمزور اور بے وقوف نہ بنیں، صبر کریں، عظمت آپ کا مقدر بنے گی۔" یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ کی جانب سے حال ہی میں چین سمیت کئی ممالک پر جوابی ٹیرف نافذ کیا گیا، جس کے بعد دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹس شدید متاثر ہوئیں۔ یورپ، امریکہ اور ایشیا کی مارکیٹس میں زبردست مندی دیکھی گئی اور اربوں ڈالر کا نقصان ہوا۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر صورتحال ایسی ہی رہی...
کراچی (نیوز ڈیسک) غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہائوس نے ان افواہوں کی تردید کی ہے کہ صدر ٹرمپ ٹیرف کے معاملے پر 90؍ دن کے وقفے پر غور کر رہے ہیں۔ ان افواہوں کی وجہ سے امریکی منڈیوں میں مختصر وقت کیلئے تیزی آئی تھی۔ یہ کنفیوژن اس وقت پیدا ہوئی جب امریکی ٹی وی چینل فاکس نیوز پر ایک انٹرویو کے دوران پوچھے گئے سوال کہ کیا ٹرمپ انتظامیہ ٹیرف روکنے پر غور کرے گی، سینئر اقتصادی مشیر کیوین ہیسٹ نے غیر واضح جواب دیا کہ ’’صدر فیصلہ کریں گے کہ وہ کیا فیصلہ کریں گے، 50؍ سے ز ائد ممالک صدر کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں، میں ہر ایک سے خصوصاً بل ایکمن...
اسلام آباد؍ واشنگٹن/ کراچی (نوائے وقت رپورٹ + کامرس رپورٹر) امریکہ کی جانب سے پاکستانی مصنوعات پر 29 فیصد ٹیرف عائد کرنے کے معاملے پر ٹرمپ انتظامیہ سے مذاکرات کے لیے حکمت عملی تیار کرنے پر کام شروع کر دیا گیا۔ اس حوالے سے وزیر تجارت جام کمال خان کی زیر صدارت وزارت تجارت میں اہم اجلاس ہوا جس میں اضافی ٹیرف کے ممکنہ اثرات پر غور کیا گیا۔ حکومت اضافی امریکی ٹیرف پر ٹرمپ انتظامیہ سے بات چیت کرے گی جس کا مقصد ٹیرف میں ممکنہ کمی کی راہ ہموار کرنا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر تجارت جام کمال خان کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا جس میں پچاس سے زیادہ مختلف کاروباری نمائندوں، بڑے تاجروں، درآمد اور برآمد کنندگان...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے دنیا بھر کے 100 ملکوں پر ٹیرف عائد ہونے کے بعد اسٹاک مارکیٹس میں مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ ٹیرف کے باعث پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 100 انڈیکس میں 3882 پوائنٹس کی کمی ٹیرف کے نفاذ کے بعد دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹس انتہائی تیزی سے نیچے آ گئیں ہیں اور پاکستان سمیت دیگر ممالک کو نقصان کا سامنا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں شیئرز کی قیمتیں 13.22 فیصد تک گر گئیں جبکہ اب تک سب سے کم نقصان ترکی کا دیکھنے میں آیا ہے جس کے شیئرز کی قیمتیں 2 اعشاریہ 8...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ویب سائٹ کے مطابق بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 3 ہزار 882 پوائنٹس یا 3.27 فیصد کی کمی سے ایک لاکھ 14 ہزار 909 پوائنٹس کی سطح پر آگیا، جو آخری کاروباری روز ایک لاکھ 18 ہزار 791 پر بند ہوا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیرف کے نفاذ کے بعد چین کی جانب سے امریکا پر بھاری محصولات عائد کیے جانے کے بعد تجارتی جنگ بڑھنے سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کے ایس ایس 100 انڈیکس میں 3 ہزار 882 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، شدید مندی کی وجہ سے کاروبار 45 منٹ کے لیے روک کر پھر بحال کیا گیا، جبکہ عالمی اسٹاک مارکیٹیں بھی کریش کر گئیں۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ویب...
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 اپریل ۔2025 )پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیر کوشدید مندی دیکھی گئی اور دوپہر تک 100 انڈیکس میں 6 ہزار سے زائد پوائنٹس کے بعد ٹریڈنگ ایک گھنٹے کے لیے معطل کی گئی جو بعد دوبارہ شروع کر دی گئی کے ایس ای 100 انڈیکس میں کارروبار کا آغاز 118,791 پوائنٹس سے ہوا تھا لیکن اس میں مسلسل کمی آتی رہی ایک ہی دن میں تیزی سے 100 انڈیکس میں کمی کے بعد سٹاک ایکسچینج میں کارروبار دن 12 بجے کچھ دیر کے لیے روک دیا گیا .(جاری ہے) عارف حبیب لمیٹڈ کے مطابق کے ایس ای 100 انڈیکس میں ایک دن میں چھ ہزار دو سو پوائنٹس کی گراوٹ حالیہ سالوں میں ایک دن...
ریاض: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مختلف ممالک پر بھاری تجارتی ٹیرف (ٹیکس) عائد کرنے کے بعد سعودی اسٹاک مارکیٹ میں اتوار کو شدید مندی دیکھی گئی، جو پچھلے پانچ برسوں کی سب سے بڑی یومیہ گراوٹ بن گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی اسٹاک ایکسچینج 6.78 فیصد کمی کے ساتھ بند ہوئی، جس کا مطلب ہے کہ مارکیٹ 800 سے زائد پوائنٹس گر گئی۔ سرکاری ٹی وی الاخباریہ نے رپورٹ کیا کہ اس دن آرامکو سمیت بڑی کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں زمین بوس ہو گئیں۔ صرف آرامکو کے حصص میں 6.2 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جس کی وجہ سے اس کی مجموعی مارکیٹ ویلیو میں 340 ارب ریال کی کمی آ گئی۔...
امریکی ٹیرف: سعودی سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، اربوں ریال ڈوب گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 7 April, 2025 سب نیوز ریاض: امریکی ٹیرف اور تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات سے سعودی سٹاک مارکیٹ میں500ارب ریال کا نقصان ہوگیا۔ سعودی بنچ مارک تاسی انڈیکس 700 پوائنٹس کمی سے 11200 پر بند ہوا، آئل کمپنی آرمکو کو شیئرز کی مد میں 340 ارب ریال کا نقصان ہوا، سعودی نیشنل بینک اور دیگر بڑی کمپنیوں کو بھی نمایاں نقصان ہوا۔ سعودی میڈیا کے مطابق قطر، کویت، مسقط اور بحرین کی سٹاک مارکیٹوں میں گراوٹ پیدا ہو گئی، کویت سٹاک مارکیٹ میں 6.6، قطر سٹاک مارکیٹ میں 5.5 فیصد کمی ہوئی، مسقط مارکیٹ انڈیکس میں 2.1 فیصد، بحرین سٹاک مارکیٹ میں 2.5...
بیجنگ : چین کے اسٹیٹ انفارمیشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں صارفین کےلئے مختلف حوصلہ افزاء پالیسیوں میں تیزی اور اسپرنگ فیسٹیول کی تعطیلات کے اثرات کی وجہ سے چینی صارفین کی مارکیٹ میں مثبت تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے ۔ رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں اسٹیٹ انفارمیشن سینٹر کے آف لائن کھپت ہیٹ انڈیکس میں سال بہ سال 14.2 فیصد اضافہ ہوا جو گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں 9.1 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہے۔ مارچ کے مہینے میں سال بہ سال 20 فیصد کا اضافہ ہوا جو گزشتہ دو ماہ کے مقابلے میں 4.7 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے اور...
نیویارک(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نئے ٹیرف کے اعلان کے بعد امریکی مارکیٹ پانچ سال کی کم ترین سطح تک گر گئی ہے۔ خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق ملک کی بڑی کمپنیوں کے ٹریلین ڈالر بے وقعت ہو کر رہ گئے ہیں اور ماہرین نے شدید کسادبازاری کے خدشات ظاہر کیے ہیں۔ جمعرات کو ملک کے تمام شعبہ جات ہی نقصان میں جاتے دیکھے گئے اور کووڈ 19 کے بعد سے پانچ سال میں پہلی بار امریکہ کی تجارتی مارکیٹس ایک روز میں سب سے بڑے ڈراپ کے ساتھ بند ہوئیں۔ امریکہ سمیت دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹوں میں شدید مندی دیکھی گئی۔ ایس اینڈ پی 500 انڈیکس میں 4.8 فیصد کی کمی ریکارڈ...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے ٹیرف کے اعلان کے بعد دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹوں میں شدید مندی دیکھی جارہی ہے۔ لیکن پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ بینچ مارک 100 پہلی بار ایک لاکھ 20 ہزار کی سطح عبور کرگیا۔ آج دوران کاروبار 1858 کا اضافہ دیکھا گیا۔ اس وقت انڈیکس ایک لاکھ 19 ہزار 670 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں نے بجلی کی قیمتوں میں کمی پر بھی مثبت ردعمل دیا ہے جس کا اثر مارکیٹ میں نظر آ رہا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر...
امریکا کے کے 180عالمی تجارتی شراکت داروں پر محصولات لاگو ہونے کے بعد جمعرات کو کھلتے ہی امریکی اسٹاک مارکیٹیں مندی کا شکار ہوگئیں۔ یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ کا نیا ٹیرف،کسی کا فائدہ نہیں ہوگا، اٹلی اور میکسیکو بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ڈاؤ جونز انڈسٹریل ایوریج صبح 11 بجے ای ڈی ٹی پر 1,552 پوائنٹس یا 3.68 فیصد نیچے تھا،جبکہ S&P 500 میں 4.45 فیصد اور نیس ڈیک کمپوزٹ میں 5.68 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔ ICE امریکی ڈالر انڈیکس 3 اکتوبر سے 102 سے اوپر رہنے کے بعد جمعرات کی صبح تک 2.2 فیصد کم ہو کر 101.41 پر آ گیا۔ S&P 500 سے جمعرات کو ٹریڈنگ کے آغاز میں تقریباً 1.7 ٹریلین ڈالر کا نقصان ہوا جو...
معروف کمپنیوں کے حصص کی قدر میں بھی کمی آئی ہے۔ جیسے نائیکی کی قدر میں 11 فیصد، گیپ میں 18 فیصد اور ایمیزون میں سات فیصد گراوٹ آئی ہے۔ ایپل، جس کی مصنوعات چین میں بنتی ہیں، کی قدر میں نو فیصد کمی آئی۔ امریکہ میں شمسی توانائی سے متعلق کمپنیوں کے حصص کی قدر میں بھی کمی آئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دنیا بھر کے کئی ممالک پر ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد ملک کی اپنی سٹاک مارکیٹس میں شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔ ابتدائی گھنٹوں کے دوران سٹاک مارکیٹ انڈیکس ڈو جونز میں 2.8 فیصد، ایس اینڈ پی میں 3.3 فیصد اور نیزڈیک (جہاں اکثر ٹیکنالوجی کمپنیاں لسٹڈ ہیں)...
عید کی تیاریوں کے حوالے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ بہت سے افراد مختلف طریقوں سے خریداری کرتے ہیں۔ کچھ افراد آن لائن خریداری کو ترجیح دیتے ہیں، تو وہیں دیگر لوگ مارکیٹ جا کر خریداری کرنے کو بہتر سمجھتے ہیں۔ آئیے اس موضوع پر اعدادوشمار کا جائزہ لیتے ہیں کہ پاکستانی عید پر کس طرح سے خریداری کرنے کو ترجیح دیتے ہیں؟ یہ بھی پڑھیں خواتین عید کے لیے آن لائن سستے کپڑے کہاں سے خرید سکتی ہیں؟ پاکستان میں عید کی خریداری کے رجحانات میں ایک دلچسپ تبدیلی رونما ہورہی ہے، اگرچہ روایتی طور پر لوگ بازاروں اور مارکیٹوں میں جا کر خریداری کو ترجیح دیتے ہیں، لیکن حالیہ برسوں میں آن لائن شاپنگ کا رجحان بھی...
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بغیر کسی ردوبدل کے مستحکم ہے۔ ملک میں فی تولہ سونا 317800 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 272462 روپے کا ہو گیاہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 249765 روپے ہوگئی۔ جبکہ عالمی بازار میں بھی سونے کی قیمت مستحکم رہی جس کے بعد سونا 3021 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں سونے کی قیمت مستحکم سونے کی قیمت میں اضافہ سونے کی قیمت میں کمی
کراچی: حکومت کے کریک ڈاؤن کے نتیجے میں ماہ رمضان المبارک کے دوران چینی کی قیمتوں میں سٹہ چلانے والے غائب ہو گئے، حکومتی اقدامات کے بعد ایک روز میں فی کلو چینی 9 روپے سستی ہو گئی۔ چیئرمین کراچی ہول سیلر گروسرز ایسوسی ایشن عبد الرؤف ابراہیم کے مطابق جوڑیا بازار ہول سیل مارکیٹ میں فی کلو چینی 168 روپے سے کم ہوکر 159 روپے ہوگئی۔ کریک ڈاؤن سے چینی کی ایکس مل قیمت گھٹ کر 156 روپے فی کلو ہوگئی، ریٹیل مارکیٹ میں فی کلو چینی 175 سے 180روپے میں فروخت کی جارہی ہے۔ عبد الرؤف ابراہیم کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں چینی کا وافر سٹاک موجود ہے،حکومت نے چینی کا ریٹ فکس...
بیجنگ : “چین کے صارفین کے اعتماد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے” – حال ہی میں چین کی صارفی مارکیٹ کی فعال صورتحال کے پیش نظر ، جرمنی کے سب سے بڑے تجارتی بینک ڈوئچے بینک نے یہ تخمینہ لگایا ہے۔ اس بینک کی تازہ ترین سروے رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ 52 فیصد جواب دہندگان اخراجات میں اضافہ کرنے کے لئے تیار ہیں ، جو ایک سال میں سب سے بلند شرح ہے۔ اس کی تصدیق چین کے سرکاری اعداد و شمار سے بھی ہوتی ہے: اس سال کے پہلے دو مہینوں میں، چین کی صارفی اشیاء کی کل ریٹیل سیل 8.3731 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی اور یہ اضافہ توقعات سے زیادہ ہے.ایسا اعتماد کہاں سے آتا...
کراچی+ اسلام آباد (کامرس رپورٹر+ خبر نگار خصوصی+ نمائندہ خصوصی) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کر گیا۔ جمعرات کے روز کے ایس ای-100 انڈیکس پہلی بار 119,000 کی سطح عبور کر گیا تاہم اس کے انڈیکس 118,769.77 کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔ مارکیٹ کے سرمائے میں 75 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ 46.38 فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔ جمعرات کو اہم شعبوں، بشمول تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیاں، آئل مارکیٹنگ کمپنیاں، پاور جنریشن اور ریفائنریز میں خریداری دیکھی گئی۔ نمایاں سٹاکس جو مثبت زون میں رہے۔ ماہرین کے مطابق خریداری توانائی کے شعبے میں کیش فلو کی بہتری اور ممکنہ آئی ایم...
دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹس میں شدید مندی دیکھی جا رہی ہے، جس کی بڑی وجہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پیر کے روز دیا گیا بیان تھا، جس میں انہوں نے تسلیم کیا کہ ان کی تجارتی پالیسیوں کی وجہ سے امریکی معیشت کساد بازاری (recession) کا شکار ہو سکتی ہے۔ اس بیان کے بعد امریکی مارکیٹ میں زبردست فروخت (sell-off) دیکھی گئی، جس کے اثرات عالمی منڈیوں تک پہنچ گئے۔ وال اسٹریٹ پر شدید مندی نیویارک اسٹاک ایکسچینج میں ٹیکنالوجی سے بھرپور نیسڈیک انڈیکس کو 2022 کے بعد سب سے بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ ایس اینڈ پی 500 انڈیکس اپنی فروری کی بلند ترین سطح سے 8 فیصد نیچے چلا گیا، جبکہ ڈاؤ جونز...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 مارچ ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اس بات کے اعتراف کے بعد کہ امریکہ کی جانب سے دیگر ممالک پر ٹیرف کے اطلاق کے نتیجے میں امریکی معیشت کساد بازاری کا شکار ہو سکتی ہے ایشیا کی سٹاک مارکیٹس میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے. ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران جب صدر ٹرمپ سے کساد بازاری کے امکان کے متعلق سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ امریکی معیشت اس وقت تبدیلی کے دور سے گزر رہی ہے اتوار کو نشر ہونے والے امریکی صدر کے بیان کے بعد سے ٹرمپ انتظامیہ کے حکام اور مشیران سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے کی کوششوں میں لگے ہوئے...
کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں چینی کی خوردہ قیمت 170 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے جس کی وجہ رمضان میں زبردست مانگ کے باعث ہول سیل نرخوں میں اضافہ ہے۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے ریٹیلرز کو خدشہ ہے کہ اگر ہول سیل مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار رہا تو چینی کی قیمت 200 روپے تک پہنچ سکتی ہے۔ تاہم ہول سیلرز نرخوں میں اضافے کا ذمہ دار ملرز کو ٹھہراتے ہیں۔ کراچی میں ایک ہفتے میں چینی کا ہول سیل ریٹ 15 روپے اضافے سے 155 روپے فی کلو تک بڑھ گیا۔ اس سے قبل فروری میں چینی کی اوسط قومی قیمت 145 سے 160 روپے فی کلو تھی۔ دریں اثنا،...
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔ عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت700روپے فی تولہ کے اضافے سے 3 لاکھ 7 ہزار روپے فی تولہ ہوگئی۔ 10 گرام سونے کی قیمت 601 روپے کے اضافے سے2 لاکھ 63 ہزار203 روپے ہو گئی ہے۔صرافہ مارکیٹ میٰں چاندی کی قیمت 3430 روپے فی تولہ پر برقرار رہی۔عالمی مارکیٹ میں سونا5 ڈالرمہنگا ہوکر2921 ڈالرفی اونس کی سطح پرآگیا۔
ٹرمپ کے اعلان نے امریکی اسٹاک مارکیٹ کریش کروادی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 March, 2025 سب نیوز نیویارک:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز اعلان کیا کہ میکسیکو اور کینیڈا سے درآمد کی جانے والی اشیا پر 25 فیصد ٹیرف منگل سے نافذ ہو جائے گا، جس سے شمالی امریکہ میں تجارتی جنگ کے خدشات بڑھ گئے ہیں اور مالیاتی منڈیوں میں مندی دیکھی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ کے بیان کے بعد امریکی اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھی گئی، جبکہ میکسیکن پیسو اور کینیڈین ڈالر کی قدر میں بھی کمی آئی۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ’انہیں ٹیرف دینا ہوگا، یا پھر امریکہ میں اپنے کارخانے اور دیگر صنعتیں لگانی ہوں گی تاکہ انہیں کوئی ٹیرف نہ...
پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے بڑھتی ہوئی مالی شراکت اور سرگرمیوں کے حوالے سے اہم فیصلے کا نوٹس جاری کردیا جس کے تحت شیئرز کی خرید کی فی آرڈر مالی حد میں 100فیصد اضافہ کردیا گیا. رپورٹ کے مطابق سرمایہ کار ریڈی مارکیٹ میں 10 کروڑ روپے کے شیئرز ایک آرڈر میں ایک ساتھ خرید سکیں گے، پہلے سرمایہ کار ریڈی مارکیٹ میں فی آرڈر ایک ساتھ 5 کروڑ روپے کے شیئرز خرید سکتے تھے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے کہا کہ فیوچر مارکیٹ میں میں فی آرڈر شیئرز کی خریداری حد 2.5 کروڑ سے بڑھا کر 5 کروڑ روپے کردی گئی، ریڈی اور فیوچر مارکیٹ میں فی آرڈر شیئرز خریداری کے والیوم کی سابقہ حد برقرار ہے۔ ریڈی مارکیٹ میں فی آرڈر خریداری کے...
پاکستان میں سونے کی قیمت جمعرات کو نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ 24 قیراط سونا فی تولہ ایک ہزار روپے کے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 9 ہزار روپے تک پہنچ گیا جو ملکی تاریخ میں اب تک کا سب بڑا اضافہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ڈالر سستا، انٹرنیشنل مارکیٹ میں ریٹس کم ہونے کے باوجود پاکستان میں سونا مہنگا اسی طرح 24 قیراط سونا فی 10 گرام 857 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 64 ہزار 917 روپے کا ہوگیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مشترکہ نرخوں کے مطابق22 قیراط سونے کی قیمت بھی 242,849 روپے فی 10 گرام زیادہ بتائی گئی۔ مزید پڑھیے: سونا: اٹک سے اربوں روپے کے ذخائر مل گئے بین الاقوامی...
کراچی(کامرس رپورٹر) کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے میسرز میپ رائس ملز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کو اینگرو ایکسیمپ ایگرو پروڈکٹس (پرائیویٹ) لمیٹڈ کی 100 فیصد شیئر ہولڈنگ کے حصول کی منظوری دے دی ہے۔اینگرو ایکسیمپ ایگرو پروڈکٹس (پرائیویٹ) لمیٹڈ ایک رجسٹرڈ پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی ہے جو مختلف خام، تیار شدہ اور پراسیس شدہ خوراکی مصنوعات، بشمول زرعی اور کاشتکاری مصنوعات اور مشینری کی پیداوار، تیاری اور تجارت کے کاروبار سیء منسلک ہے۔ کمیشن کے تجزیے کے مطابق پروڈکٹ مارکیٹ کو باسمتی اور نان باسمتی چاول کی درجہ بندی میں تقسیم کیا گیا۔ میسرز میپ رائس ملز کا مارکیٹ شیئر پہلے ہی کم ہے اور یہ ٹرانزیکشن مکمل ہونے کے بعد بھی ، معمولی اضافے کے ساتھ کم ہی رہے گا۔کمیشن کے...
کراچی: سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں آج بھی اضافہ ہوگیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 10ڈالر کا اضافہ ہونے سے نئی عالمی قیمت 2910ڈالر کی سطح پر آگئی ۔ دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں آج منگل کے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ ہونے سے نئی قیمت 3 لاکھ 4 ہزار 200 روپے کی سطح پر آ گئی۔ اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 857روپے بڑھ کر 2لاکھ 60ہزار 802روپے کی سطح پر آگئی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 17ڈالر کے اضافے سے 2ہزار 900ڈالر کی سطح پر آ...
کراچی(کامرس رپورٹر)رواںکاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کوپاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبارحصص اتارچڑھائو کی زد میں رہا اور ابتدائی سیشن میں کاروبار مثبت زون میں رہنے کے باوجود اختتام پر منفی زون میں بند ہوا۔ جمعرات کوکاروبار کی ابتداء مارکیٹ سیمنٹ، آٹو، فوڈز،ٹیلی کام سیکٹر میں خریداری کے سبب 553 پوائنٹس کی تیزی سے113477پوائنٹس کی سطح پرپہنچی لیکن بعد ازاں منافع کے حصول کیلئے بینکنگ،کیمیکل،پیٹرول سیکٹرکے شیئرز کی فروخت نے مارکیٹ کو منفی زون میں دھکیل دیا ۔مندی کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں33ارب روپے سے زائدکاخسارہ ہوا جبکہ کاروباری حجم گزشتہ روز بدھ کی نسبت10.88فیصد کم رہا۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کو کے ایس ای 100انڈیکس میں360.86پوائنٹس گھٹ کر 112564.08 پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 217.58...
کراچی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کے دوران اتارچڑھاؤ کے بعد مارکیٹ کا اختتام منفی زون سے ہوا۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر حصص مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی ہے، 400 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزار 477 پوائنٹس کی حد کو چھو گیا۔ بعد ازاں ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ میں اچانک مندی چھاگئی جو اختتام تک برقرار رہی جس کے باعث 100 انڈیکس 360 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 12 ہزار 564 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ گزشتہ روز اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 85 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 12 ہزار 924 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو کاروبار کا منفی دن رہا اور 100 انڈیکس 360 پوائنٹس کم ہوکر 112564 پر بند ہوا۔ یہ بھی پڑھیں: کیا پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اضافے کا سلسلہ تھم گیا؟ جمعرات کو 100 انڈیکس ایک موقعے پر ساڑھے 500 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 13 ہزار 478 تک گیا جو رواں ہفتے انڈیکس کی بلند ترین سطح تھی لیکن یہ صورتحال کاروبار کے اختتام تک برقرار نہیں رہ سکی اور 100 انڈیکس 360 پوائنٹس کم ہوکر 112564 پر بند ہوا۔ مزید پڑھیے: اڑان پاکستان پروگرام نے پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر کیسے مثبت اثرات ڈالے؟ بازار میں 59 کروڑ شیئرز کے سودے 30.96 ارب روپے میں ہوئے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 33 ارب روپے کم ہوکر 13922 ارب روپے ہے۔...
اسلام آباد: پاکستان میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے کی کمی دیکھنے کو ملی ہے، جس کے بعد سونا 3 لاکھ 1 ہزار 500 روپے فی تولہ کی قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 3 ہزار 100 روپے تک پہنچ گیا تھا۔ آج سونے کی قیمت میں کمی آنے سے صارفین کو کچھ ریلیف ملا ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1372 روپے کی کمی آئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 2 لاکھ 58 ہزار 487 روپے ہو گئی...
کراچی:پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج شدید مندی دیکھنے کو ملی، جس سے سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان ہوا۔ سٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں کاروبار کے آغاز پر ایک موقع پر 230 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، جس سے انڈیکس 1 لاکھ 12 ہزار 165 پوائنٹس پر ٹریڈ کرنے لگا۔ تاہم بعد ازاں منفی رجحان کے سبب 100 انڈیکس میں 1634 پوائنٹس کی کمی آ گئی، اور انڈیکس 1 لاکھ 10 ہزار 301 پوائنٹس پر بند ہوا۔ یاد رہے کہ منگل کو بھی مارکیٹ میں منفی رجحان تھا اور 100 انڈیکس 1 لاکھ 12 ہزار کی سطح سے نیچے آ گیا تھا۔
کراچی:پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان جاری ہے، اور مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 900 روپے سستا ہو گیا۔ اب 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 56 ہزار 87 روپے اور فی تولہ سونا 2 لاکھ 98 ہزار 700 روپے پر آ چکا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی آئی ہے اور سونا 9 ڈالر کم ہو کر 2,859 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا ہے۔

اسپرنگ فیسٹیول کے دوران ریکارڈ باکس آفس چین کی صارفی مارکیٹ کی بھرپور توانائی کی عکاسی کرتا ہے، چینی وزارت خارجہ
بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے جمعرات کے روز یومیہ پریس کانفرنس میں حالیہ اسپرنگ فیسٹیول کے دوران چین کی فلم مارکیٹ کی زبردست کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعداد و شمار کے مطابق چین میں اسپرنگ فیسٹیول کے دوران ریلیز ہونے والی نئی فلموں کا مجموعی باکس آفس 10 ارب یوآن سے تجاوز کرگیا اور فلم بینوں کی تعداد 187 ملین تک پہنچ گئی جس نے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا۔ بہت سی فلمیں بیک وقت بیرون ملک بھی ریلیز ہوئیں اور مقامی غیر انگریزی زبان کی فلموں کے لئے باکس آفس چارٹ میں سب سے اوپر رہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ اسپرنگ فیسٹیول کا ریکارڈ باکس آفس چین کی صارفی مارکیٹ...
لاہور: پنجاب میں شیروں اور دیگر بگ کیٹس کی بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کرنے کے لیے ان کی نس بندی کی جائے گی، نئی قانون سازی کے تحت بریڈنگ فارموں میں موجود شیروں اور دیگر بگ کیٹس کی مکمل رجسٹریشن کی جائے گی، جس کے لیے فی جانور 50 ہزار روپے فیس مقرر کی گئی ہے، شیر اور ان کے بچوں کی خرید و فروخت پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے، جبکہ ان کے ساتھ ویڈیوز بنانے اور سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنے والوں کے خلاف بھی سخت قانونی کارروائی ہوگی۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب وائلڈ لائف مدثر ریاض ملک نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ شیروں کی آبادی کو محدود کرنے کے لیے یہ قانون سازی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کینیڈا، میکسیکو اور چین کے لیے نئی ٹیرف پالیسی کے اعلان کے بعد عالمی کرپٹو مارکیٹ میں شدید مندی دیکھنے میں آئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، ہفتے کی شام سے اب تک عالمی کرپٹو کرنسی مارکیٹ 500 ارب ڈالر کا نقصان اٹھا چکی ہے۔ گلوبل کرپٹو ایم کیپ 14 فیصد تنزلی کے ساتھ 3.49 ٹریلین ڈالر سے 3 ٹریلین ڈالر پر آپہنچی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیرف پالیسی کے اعلان کے بعد دنیا بھر میں نئی تجارتی جنگ شروع ہونے کے خدشے کا اظہار کیا جارہا ہے۔ بٹ کوائن جسے مضبوط ترین کرپٹو کرنسی تصور کیا جاتا ہے، ٹیرف پالیسی کے اعلان کے بعد...
اسلام آباد: سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے ساتھ اندرونی تجارت اور مارکیٹ ہیرا پھیری کے تمام مقدمات کی تفصیلات شیئر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن میں تحقیقات مکمل ہو چکی ہیں اور مجرمانہ شکایات متعلقہ عدالتوں میں دائر کی گئی ہیں۔ ایس ای سی پی کے مطابق یہ فیصلہ ایف آئی اے کی جانب سے اندرونی تجارت اور مارکیٹ بدعنوانی سے متعلق تمام مقدمات کی تفصیلات طلب کرنے کے جواب میں کیا گیا ہے تاکہ اے ایم ایل ایکٹ 2010 کے تحت متوازی تحقیقات کی جا سکیں۔ یہ نوٹ کرنا ضروری ہے کہ مقدمات کی حوالگی ان کمپنیوں کو الزام نہیں دیتی جن...
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز پر شرح سود میں توقعات کے برعکس ایک فیصد کمی کے باعث منفی اثرات ہیں۔سٹاک مارکیٹ کے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس میں697پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے،مارکیٹ 1لاکھ 12 ہزار823پوائنٹس پر ٹریڈ ہورہی ہے،گزشتہ روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس نے ایک لاکھ 14 ہزار کی نفسیاتی سطح گنوا دی تھی۔سٹاک مارکیٹ میں کاروبارکے اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 1ہزار 360 پوائنٹس کی کمی سے ایک لاکھ 13ہزار 520پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب کل گورنر سٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا تھا ، گورنر سٹیٹ بینک نے شرح سود میں100بیس پوائنٹس کی کمی کا اعلان کیا تھا، شرح سودایک فیصد کمی سے12فیصد ہوگی تھی،پہلے شرح...
اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے چینی 5 روپے فی کلومہنگی کردی۔ یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت 140 سے بڑھا کر 145روپے فی کلو مقرر کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اوپن مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے باعث چینی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا تاہم اس اضافے کے باوجود یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی اوپن مارکیٹ سے سستی ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے گزشتہ ہفتے یوٹیلیٹی اسٹورز کے آپریشنز بند کرنے سے متعلق کمیٹی تشکیل دی تھی، وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار کو کمیٹی کا سربراہ مقررکیا گیا، وفاقی کابینہ نے کمیٹی کو ایک ہفتے کے اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
سعودی عرب: مکہ، مدینہ میں رئیل اسٹیٹ کمپنیوں میں غیر ملکیوں کو سرمایہ کاری کی اجازت دینے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2025 سب نیوز جدہ (آئی پی ایس )سعودی عرب کے مارکیٹ ریگولیٹر نے کہا ہے کہ 2 مقدس ترین مقامات مکہ اور مدینہ میں رئیل اسٹیٹ کی لسٹڈ کمپنیوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی اجازت دیں گے، اس کی وجہ مزید سرمایہ کاری کو راغب کرنا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اس اقدام سے غیر ملکیوں کو ان کمپنیوں میں سرمایہ کاری کے مواقع ملیں گے، جن کی آمدنی کا انحصار اسلامی زیارت پر ہے، یہ تیل کی دولت سے مالا مال سلطنت کے لیے آمدنی کے سب سے بڑے ذرائع میں...
کراچی (کامرس رپورٹر)دنیا بھر میں مسلسل آٹھ برسوں سے 100ملین سے زائد یونٹس کی فروخت کے ساتھ نمبر ون الیکٹرک ٹو وہیلر لیڈر یادی (Yadea) نے لاہور میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں چار جدید الیکٹرک وہیکلزماڈلز متعارف کرائے ہیں،جبکہ اس موقع پر GT 30 کی قیمت اور خصوصیات سے متعلق اہم تفصیلات بھی سامنے لائی گئیں۔پاکستان میں الیکٹرک وہیکل (EV) مارکیٹ کی ترقی کے انتہائی روشن امکانات ہیں، جہاں ماحولیاتی خدشات کے بارے میں بڑھتی ہوئی بیداری، ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں، اور سبز نقل و حرکت کو فروغ دینے کے لیے معاون حکومتی اقدامات کی وجہ سے ای وی مارکیٹ کا مستقبل روشن ہے۔انڈسٹری کا تخمینہ ہے کہ پاکستان میں ای وی مارکیٹ 80 فیصد سے زیادہ بڑھے...
کراچی(کامرس رپورٹر)مپیٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے تفصیلی جائزے کے بعد اوپٹیمس کیپیٹل مینجمنٹ (پرائیویٹ) لمیٹڈ کو الفلاح سیکیورٹیز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے میجورٹی فیصد شیئر خریدنے کی منظوری دے دی ہے۔ دونوں کمپنیوں کے مابین سیل پرچیز معاہدے کے مطابق اوپٹیمس کیپیٹل مینجمنٹ ، میسرز الفلاح سیکیورٹیز کے 95.59 فیصد شیئر خریدنے کا ارادہ رکھتی ہے۔دونوں کمپنیاں بروکریج سروسز‘ کے سیکٹر میں ایکویٹی بروکرز اور شئیرز کی ٹریڈنگ کی خدمات فراہم کرتی ہیں۔ جائزے کے مطابق الفلاح سیکیورٹیز کا سکیورٹیز مارکیٹ میں شیئر نسبتاً کم ہے۔ اگرچہ اس ٹرانزیکشن سے اوپٹیمس کیپیٹل مینجمنٹ کا مارکیٹ شیئر قدرے بڑھے گا لیکن سکیورٹیز مارکیٹ کے شراکت داروں کے بیلنس میں کوئی خاص فرق نہیں پڑے گا۔پاکستان میں ایکویٹی بروکریج سروسز...
احتساب عدالت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا سنائے جانے کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست دیکھنے میں آئی ہے۔ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کو سزا سنائے جانے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 900 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے اور 100 انڈیکس 114856 پر موجود ہے، وقفہ نماز کے بعد کاروباری ہفتے کے آخری دن کے آخری سیشن کا آغاز ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈ کیس، فیصلے سے عدلیہ کی ساکھ خراب ہوئی، تمام مقدمات کا سامنا کروں گا، عمران خان ماہر اسٹاک مارکیٹ شہریار بٹ کا کہنا ہے کہ بانی...
کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے کو آیا ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 13 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی قیمت 2703 ڈالر تک پہنچ گئی۔ اس اضافے کے اثرات پاکستان میں بھی مرتب ہوئے، اور یہاں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1400 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 2 لاکھ 82 ہزار 200 روپے ہوگئی۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 1200 روپے اضافے سے 2 لاکھ 41 ہزار 941 روپے تک جا پہنچی۔ چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا، اور فی تولہ چاندی 83...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بلوم برگ کو انٹرویو میں کہا ہے کہ آئی ایم ایف کا وفد اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کرے گا۔ چینی مارکیٹ میں پہلے پانڈا بانڈ کے اجراء کا پلان ہے۔ حکومت یوآن بانڈ کے ذریعے 25 کروڑ ڈالر تک حاصل ہونے کیلئے پرامید ہے۔ رواں مالی سال معاشی شرح نمو 3.5 فیصد تک جا سکتی ہے۔ انٹرنیشنل ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کی ریٹنگ اپ گریڈ کی ہے۔ پاکستان کی ریٹنگ میں مزید بہتری متوقع ہے۔ سنگل بی کیٹگری ہدف ہے۔ پاکستان بین الاقوامی بانڈ مارکیٹ سے فنڈز حاصل کر سکے گا۔ گزشتہ دو سال کے مقابلے میں پاکستانی معیشت میں استحکام آیا ہے۔ آئی ایم ایف پاکستان سے ٹیکس بیس...
لاہور (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ فارماسیوٹیکل کمپنیوں نے ناجائز منافع کمانے کے لیے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا، ادویہ ساز کمپنیوں کو اختیار دینے اور قیمتوں پر سرکاری کنٹرول کا نظام ختم کرنے کے حکومتی فیصلے کی وجہ سے متعدد ادویات 200 سے 300 فیصد سے زائد مہنگی ہو گئی ہیں، میڈیکل ڈیوائسز پر بھی 70 فیصد تک ٹیکس عائد کر دیا گیا، یہ اقدام درحقیقت عوام سے صحت جیسی بنیادی سہولیات بھی چھیننے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان 960 ارب کی فارما مارکیٹ ہے، فارما کمپنیوں نے اپنے سارے ٹیکسز کا سارا بوجھ عوام پر منتقل کر دیا، گزشتہ سال پاکستان میں 80...
کراچی (نمائندہ جسارت) پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس مسلسل چوتھے روز منفی پر بند ہوا ہے۔ جمعرات کے روز بازارِ حصص میں کاروبار کا آغاز 232 پوائنٹس کی مندی سے ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس گھٹ کر 113915 پوائنٹس کی سطحپر آ گیا۔ بعد ازاں پی ایس ایکس میں 628 پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی، جس نے انڈیکس کو 113519 پوائنٹس تک گرا دیا۔بازار میں 69 کروڑ شیئرز کے سودے 24 ارب روپے میں طے ہوئے۔مارکیٹ کپٹلائزیشن 159 ارب روپے کم ہوکر 14156 ارب روپے ہے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن چار منفی دنوں میں 476 ارب روپے کم ہوئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھی گئی تھی، جس کے نتیجے...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 جنوری ۔2025 )ایس اینڈ پی گلوبل انٹیلی جنس کی رپورٹ کے مطابق 2024 میں ایشیا کے 10 سرفہرست قرض دہندگان کی فہرست میں پاکستان کے 4 بینک بھی شامل ہیںایس اینڈ پی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2024 میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اسٹاک کے ساتھ ایشیا کے قرض دہندگان کی درجہ بندی میں پاکستانی بینکوں کا غلبہ رہا کیوں کہ خطے کی ترقی پذیر معیشتوں میں واقع متعدد بینکوں نے روایتی پاور ہاﺅس ممالک کے مقابلے میں مجموعی منافع کے اعتبار سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا.(جاری ہے) ایس اینڈ پی گلوبل مارکیٹ انٹیلی جنس کے اعداد و شمار کے مطابق یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (یو بی ایل )...