2025-05-20@17:46:23 GMT
تلاش کی گنتی: 29
«فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے»:
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 20 مئی 2025ء) فرانسیسی وزیر خارجہ بارو نے منگل کے روز ایک بیان میں غزہ پٹی میں اسرائیل کی فوجی مہم اور مسلسل ناکہ بندی سے پیدا شدہ 'ناقابل دفاع‘ صورتحال پر اسرائیل کی مذمت کی۔ ژاں نوئل بارو نے فرانس کے ایک آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق فرانسیسی وزیر خارجہ ژاں نوئل بارو نے اس امر کی تصدیق بھی کی کہ پیرس نے یورپی یونین اور اسرائیل کے درمیان تعاون کے معاہدے پر نظرثانی کے لیے نیدرلینڈز کی قیادت میں اقدام کی حمایت کی ہے، جو یورپی یونین اور اسرائیل کے باہمی سیاسی اور...
اسلام ٹائمز: اس بات کے واضح اشارے ہیں کہ غزہ سے فلسطینیوں کو نکالنے کے مزید ظالمانہ منصوبے اب بھی بنائے جا رہے ہیں جیسا کہ امریکی نیوز نیٹ ورک این بی سی نے بتایا۔ اس سے پہلے کہ امریکی صدر کا طیارہ مشرقِ وسطیٰ سے وطن واپسی کے لیے روانہ ہوتا، این بی سی نے رپورٹ کیا کہ غزہ سے 10 لاکھ فلسطینیوں کو لیبیا منتقل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ چار مختلف ذرائع نے این بی سی کو امریکی منصوبے کی تصدیق کی۔ اس منصوبے میں باراک اوباما، نکولس سرکوزی اور ڈیوڈ کیمرون کی نام نہاد ’قوم سازی‘ کی کوششوں کے بعد غیرمستحکم اور انتہائی لاقانونیت کا شکار ہونے والے ملک لیبیا کے لیے مراعات کی بھی...
حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے اثرات ایک بار پھر فن و ثقافت پر نظر آنے لگے ہیں۔ معروف پاکستانی گلوکار اور اداکار علی ظفر کو بالی ووڈ فلم میرے برادر کی دلہن کے پوسٹر اور ساؤنڈ ٹریک کور سے ہٹا دیا گیا ہے۔ فلم میں علی ظفر نے اہم کردار نبھایا تھا اور ان کے گانے فلم کی موسیقی کا نمایاں حصہ تھے، مگر اب سوشل میڈیا اور مختلف میوزک پلیٹ فارمز پر جاری کی گئی نئی کور تصاویر میں ان کی موجودگی غائب ہے۔ فلم میں ان کے ساتھ معروف اداکارہ کترینہ کیف نے بھی مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ یہ اقدام ایسے وقت سامنے آیا ہے جب پاکستان اور بھارت کے درمیان سفارتی و عسکری سطح پر ایک...
حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں گلوکار اور اداکار علی ظفر کو ان کی بالی ووڈ فلم 'میرے برادر کی دلہن' کے فلم اور گانون کے پوسٹر سے ہٹا دیا گیا۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے باعث بالی ووڈ میں کام کرنے والے کئی فنکاروں کو ان کی فلموں اور گانوں کے پوسٹرز سے نکال دیا گیا تھا جس میں اب علی ظفر بھی شامل ہوگئے ہیں۔ علی کو کترینہ کیف کے ساتھ ان کی فلم میرے برادر کی دلہن کے ساؤنڈ ٹریک کے کور سے ہٹا دیا گیا ہے۔ علی ظفر نے اس فلم میں اہم کردار ادا کیا تھا، اب حالیہ سوشل میڈیا اور میوزک پلیٹ فارمز پر جاری کردہ کور تصاویر میں وہ شامل...
برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے انکشاف کیا ہے کہ فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کے حوالے سے فرانس اور سعودی عرب کے ساتھ ہماری بات چیت ہورہی ہے۔ ہاؤس آف لارڈز کی انٹرنیشنل ریلیشنز سیلیکٹ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈیوڈ لیمی نے کہاکہ برطانیہ محض علامتی اقدام کے بجائے کوئی مؤثر قدم اٹھانا چاہتا ہے کیوں کہ یورپی یونین کے ممالک کی جانب سے فلسطین کو تسلیم کرنے سے ریاستی حیثیت کے حصول میں کوئی خاص پیش رفت نہیں ہوئی۔ یہ بھی پڑھیں فلسطین اسرائیل معاہدہ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی بنیاد فراہم کرتا ہے، سعودی عرب انہوں نے کہاکہ میری جتنی عمر ہے کوئی بھی قوم اتنی طویل مدت تک بغیر ریاست کے...
برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لامی نے کہا ہے کہ فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنا ممکن ہے اور برطانیہ اس حوالے سے کسی اور ملک کے فیصلے کا انتظار نہیں کرے گا۔ لندن میں ہاؤس آف لارڈز میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ فلسطین کو تسلیم کرنے کا فیصلہ محض علامتی قدم نہیں بلکہ دو ریاستی حل کی طرف ایک حقیقی سیاسی پیشرفت کا حصہ ہونا چاہیے۔ فلسطینی عوام انصاف کے حقدار ہیں اور وہ اپنے وطن میں جینے کے مکمل حق دار ہیں۔ مزید پڑھیں: فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی، مالدیپ میں اسرائیلیوں کا داخلہ بند ڈیوڈ لامی نے بتایا کہ فلسطینی ریاست کی شناخت برطانیہ کی لیبر پارٹی کے انتخابی منشور کا حصہ ہے اور ان...
ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تاجر رہنمائوں کا کہنا تھا کہ اگر اسلامی ممالک کے حکمران ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر اسرائیل کے خلاف جہاد کا اعلان کرے تو اسرائیل پانچ منٹ میں نست و نابود ہو جائے گا لیکن اسلامی ممالک مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف آواز اٹھانے کی بجائے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی تنظیم تاجران پاکستان نے مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں 26 اپریل کو ملک گیر شٹر ڈاون کا اعلان کر دیا، ملتان میں اسرائیل مردہ باد ریلی اندرون شہر سے نکالی جائے گی اور مکمل شٹرڈاون ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان...
جے یو آئی بلوچستان کے قائدین نے اعلان کیا کہ 15 مئی کو کوئٹہ میں فلسطینی عوام کی حمایت میں ملین مارچ نکالیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام بلوچستان نے کوئٹہ میں فسلطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے ملین مارچ کا اعلان کر دیا ہے۔ لاہور میں جے یو آئی بلوچستان کے صوبائی مجلس عاملہ کے غیرمعمولی اجلاس میں فلسطین میں اسرائیلی درندگی اور خونریزی پر شدید رنج و غم اور اضطراب کا اظہار کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ 15 مئی 2025 کو کوئٹہ میں "اسرائیل مردہ باد ملین مارچ" کا انعقاد کیا جائے گا، تاکہ دنیا کو یہ گواہی دی جائے کہ بلوچستان کے غیور فرزند مظلوم فلسطینی بھائیوں کی نصرت اور قبلہ اول کے تحفظ کے...
بھارتی فلم انڈسٹری میں ایسے کم ہی سپر اسٹارز ہیں جو فلموں میں کام کرنے کے 200 کروڑ روپے تک معاوضہ لیتے ہیں تاہم ایک ایسے ہدایتکار بھی ہیں جن کا معاوضہ اس سے بھی زیادہ ہوجاتا ہے۔ یہ ہدایت کار بالی ووڈ کے کرن جوہر، راج کمار ہیرانی یا روہٹ شیٹھی نہیں بلکہ تیلگو فلم انڈسٹری کے عالمی شہرت یافتہ ہدایت کار ایس ایس راجامولی ہیں۔ راجا مولی ہر فلم کے 200 کروڑ روپے سے زیادہ معاوضہ لیتے ہیں جس میں ان کی ایڈوانس فیس فلم کے منافع میں شراکت اور رائٹس کی فروخت پر بونس بھی شامل ہے جس کی وجہ سے اس میں اضافہ ہی ہوتا رہتا ہے۔ راجا مولی کے کریڈٹ پر ’’آر آر آر‘‘ اور ’’باہو بلی‘‘ جیسی...
سٹی 42: قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اسرائیلی جارحیت کے خلاف متفقہ قرارداد منظور کر لی گئی، قرارداد وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیش کی۔ اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پاکستان کا مسئلہ فلسطین کے حوالے سے موقف دو ٹوک اور واضح ہے۔ عطا تارڑ نے کہا کہ جنوبی افریقا فلسطین کے معاملے کو عالمی عدالت انصاف میں لے کر گیا، فلسطین کے معاملے پر پاکستان نے جنوبی افریقا کی مکمل حمایت کی۔ حکومت کا مقصد پائیدار سرمایہ کاری پر مبنی، برآمدات کو فروغ دینے والی اقتصادی ترقی کو یقینی بنانا ہے؛ وزیر خزانہ قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت شروع ہوا۔ اجلاس کے دوران ایران میں شہید ہونے والے...
غاصب صیہونی رژیم کی جغرافیائی گہرائی میں واقع حساس صیہونی اہداف پر یمن کے مزاحمتی میزائل حملوں پر تبصرہ کرتے ہوئے فلسطینی مزاحمتی فورس کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی عوام؛ غیور یمنی قوم کی مسجد الاقصی کیساتھ وفاداری اور غزہ کی حمایت میں انکے دلیرانہ موقف کو کبھی نہ بھولیں گے! اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ عز الدین القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت میں، مقبوضہ فلسطینی اراضیوں میں واقع غاصب و سفاک صیہونی رژیم کے حساس مراکز کے خلاف یمن کے مزاحمتی میزائل حملوں کو سراہا ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے ایک پیغام میں ابو عبیدہ نے تاکید کی کہ یمن میں ہمارے...
اسرائیل کے قریبی حلیف اور نیتن یاہو کے دوست فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے فلسطین کو بطور آزاد ریاست تسلیم کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے جس کا اعلان چند ماہ میں متوقع ہے۔ فرانس 5 ٹی وی چینل کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں صدر ایمانویل میکرون نے کہا کہ اب ہمیں فلسطین کو تسلیم کرنے کی جانب بڑھنا ہے، اور ہم آنے والے مہینوں میں ایسا کریں گے۔ فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے بتایا کہ سعودی عرب کے ساتھ جون میں ایک کانفرنس کی صدارت کرنا ہے جہاں کئی فریقین کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کو حتمی شکل دی جا سکتی ہے۔ ایمانویل میکرون نے کہا کہ میں کسی کو خوش کرنے کے لیے فلسطین کو تسلیم نہیں کر رہا ہوں بلکہ مجھے لگتا ہے یہ وقت کی ضرورت...
مزاحمتی میڈیا کے مطابق حماس نے بیان میں کہا ہے کہ افریقی یونین کا یہ موقف اس کے بنیادی اصولوں سے مطابقت رکھتا ہے اور اس اقدام سے مراد صہیونی استعمار کے خلاف فلسطینی عوام کی جدوجہد کی حمایت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم ایتھوپیا میں منعقدہ کانفرنس کے دوران افریقی یونین کے صدر دفتر سے نسل کشی کیخلاف احتجاج کے طور پر اسرائیلی سفیر کی اجلاس سے بے دخلی کے اقدام کو سراہتے ہیں۔ مزاحمتی میڈیا کے مطابق حماس نے بیان میں کہا ہے کہ افریقی یونین کا یہ موقف اس کے بنیادی اصولوں سے مطابقت رکھتا ہے اور اس اقدام سے مراد صہیونی استعمار کے خلاف فلسطینی عوام...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور مصنف محمد کمال پاشا کو حکومت پنجاب کی جانب سے پانچ لاکھ روپے کا امدادی چیک فراہم کیا گیا۔ محمد کمال پاشا، جو شدید بیماری کے باعث سروسز ہسپتال لاہور میں زیر علاج ہیں، نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز میری اپنی بیٹیوں کی طرح ہیں، میں ان کا انتظار کر رہا ہوں۔ سیکرٹری اطلاعات پنجاب، سید طاہر رضا ہمدانی نے ہسپتال میں ان کی عیادت کی اور وزیر اعلٰی پنجاب کی جانب سے انہیں پانچ لاکھ روپے کا امدادی چیک اور گلدستہ پیش کیا۔

ہم عظیم رہنما اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے بانی بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح اور عظیم پاکستانی فلسفی علامہ اقبال کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں* سفیر ایران رضا امیری مقدم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مارچ2025ء) 23 مارچ کو، جیسا کہ پاکستان کی عظیم قوم پاکستان کا قومی دن بڑے فخر کے ساتھ مناتی ہے، اسلامی جمہوریہ ایران کا سفارت خانہ اور سفارت خانے کے رہائشی عملے اس پرمسرت موقع پر پاکستان کی حکومت اور قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔(جاری ہے) پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے، ہم بصیرت والے رہنما اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے بانی قائداعظم محمد علی جناح اور عظیم پاکستانی فلسفی علامہ اقبال کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ کئی دہائیوں کے دوران، بحیثیت قوم، پاکستان نے غیر معمولی حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے ثابت قدم، بہادر اور دیانتدار ثابت کیا اور وقت کی کسوٹی پر پورا اترا۔ دونوں قیادتوں...
پریس کانفرنس سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم رہنما نے کہا کہ دنیا بھر میں یوم القدس ہر سال منایا جاتا ہے، یوم القدس کا مقصد فلسطینیوں کی حمایت اور اس بات کی تائید ہے کہ فلسطین فلسطینیوں کا ہے، جو ممالک اسرائیل کے حق میں ہے وہاں پر بھی یوم القدس منایا جاتا ہے، یوم القدس کو حکومتی سطح پر منانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے صدر علامہ باقر عباس زیدی کا کہنا تھا کہ یوم علیؑ منانے کا مقصد مظلوم کی یاد منانا ہے، دنیا بھر میں امام علی علیہ السلام کی شہادت کے ایام شروع ہوگئے ہیں اور اس حوالے عزاداری سلسلہ جاری ہے اور 21 رمضان المبارک دنیا بھر...
فائل فوٹو اقوام متحدہ میں پاکستان کے متبادل مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے خلاف ڈٹ کر کھڑی ہو۔انہوں نے یہ بات مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر سلامتی کونسل کی بریفنگ میں کہی۔اس موقع پر انہوں نے غزہ میں مکمل اور فوری جنگ بندی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں پائیدار امن کے قیام کو ترجیح دے۔عاصم افتخار نے مزید کہا کہ انسانی امداد کو ہتھیار کے طور پر استعمال نہیں کیا جا سکتا، مشرق وسطیٰ میں بدامنی کی جڑ اسرائیل کا غیر قانونی قبضہ ہے۔
چین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی فلسطینیوں کو غزہ سے جبری بیدخل کرکے کسی دوسرے ملک بسانے کے منصوبے کو ناقبول قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کی معمول کی پریس بریفنگ کے دوران صحافی نے امریکی صدر کی غزہ سے متعلق نئی پالیسی کے بارے میں پوچھا۔ جس پر چینی ترجمان گو جیاکون نے دوٹوک انداز میں کہا کہ غزہ صرف اور صرف فلسطینیوں کا ہے۔ یہ ان کی آبائی سرزمین ہے۔ یہ خبر پڑھیں : فلسطینیوں کو بیدخل کرکے غزہ کا کنٹرول سنبھال لیں گے؛ ٹرمپ چینی ترجمان نے مزید کہا کہ غزہ سے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں۔ جبری منتقلی کی حمایت نہیں کی...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر غزہ کا کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کو کسی دوسرے ملک بسانے کی تیاری کر رہے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں اردن کے بادشاہ عبد اللہ دوم سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں کہی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ پر قبضے کے اپنے منصوبے کو دہراتے ہوئے کہا کہ امریکا غزہ کو اپنے قبضے میں لے گا اور وہاں مقیم 22 لاکھ فلسطینیوں کو ہمسایہ ممالک میں منتقل کرے گا۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ ہمیں غزہ کو خریدنے کی ضرورت نہیں ہے، وہاں کچھ بھی خریدنے کے لیے نہیں ہے البتہ ہم غزہ کو امریکی اتھارٹی سے چلائیں گے جہاں فلسطینیوں...
ریاض: سعودی عرب کی انٹیلی جینس ایجنسی کے سابق ڈائریکٹر جنرل ترکی الفیصل نے ڈونلڈ ٹرمپ کو غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی کے بیان پر خط لکھ کر آئینہ دکھا دیا۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی انٹیلی جینس کے سابق سربراہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خط میں لکھا کہ فلسطینی شہری غیرقانونی مہاجرین نہیں ہیں جنہیں دوسرے ملک ڈی پورٹ کردیا جائے۔ غزہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ یہ علاقہ ان کا ہے اور اسرائیل نے جو گھر تباہ کردیے ہیں وہ بھی ان کے گھر ہیں اور وہ ان گھروں کی تعمیر ایسے ہی کریں گے جیسے اس سے قبل اسرائیلی وحشیانہ کارروائیوں کے بعد کیا تھا۔...
اوٹاوا : کینیڈانے کہا ہے کہ غزہ پر اس کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور وہ فلسطین کو تسلیم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق یہ بات کینیڈا کی وزیر خارجہ میلانیا جولی نے ایکس پر جاری ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈین حکومت نے غزہ کی پٹی میں تنازع پر اپنا موقف تبدیل نہیں کیا اور وہ فلسطین کو تسلیم کرنے کی وکالت جاری رکھے ہوئے ہے۔ ا ن کا کہنا تھا کہ کینیڈا 2 ریاستی حل کے لیے پرعزم ہے جہاں اسرائیلی اور فلسطینی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ سرحدوں کے اندر محفوظ طریقے سے رہ سکیں ۔ میلانیا جولی نے کہا کہ کینیڈا فلسطینیوں کے...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2025ء)وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ کے فل کورٹ تشکیل کا آرڈر چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں کسٹم ریگولیٹر ڈیوٹی کیس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل منصور اعوان نے آئینی بینچ کو وفاقی حکومت کے فیصلے سے متعلق موقف سے آگاہ کر دیا۔دورانِ سماعت اٹارنی جنرل نے کہا کہ فیصلے میں جسٹس منصور علی شاہ نے از خود نوٹس کا اختیار استعمال کیا، وہ یہ اختیار استعمال نہیں کر سکتے تھے، غیر آئینی فیصلہ ہونے کی وجہ سے وفاقی حکومت اسے چیلنج کرے گی، گزشتہ روز کے توہین عدالت والے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کریں گے،...
سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ—فائل فوٹو وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ کے فل کورٹ تشکیل کا آرڈر چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں کسٹم ریگولیٹر ڈیوٹی کیس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل منصور اعوان نے آئینی بینچ کو وفاقی حکومت کے فیصلے سے متعلق مؤقف سے آگاہ کر دیا۔دورانِ سماعت اٹارنی جنرل نے کہا کہ فیصلے میں جسٹس منصور علی شاہ نے از خود نوٹس کا اختیار استعمال کیا، وہ یہ اختیار استعمال نہیں کر سکتے تھے، غیر آئینی فیصلہ ہونے کی وجہ سے وفاقی حکومت اسے چیلنج کرے گی، گزشتہ روز کے توہین عدالت والے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کریں گے، جسٹس منصور علی...
عمان: اردن کے وزیر خارجہ ایمن صفدی نے واضح طور پر کہا ہے کہ ان کا ملک فلسطینیوں کی غزہ سے بے دخلی کے کسی بھی منصوبے کو مسترد کرتا ہے۔ انہوں نے اس موقف کو "ٹھوس اور غیر متزلزل” قرار دیتے ہوئے کہا کہ اردن کی ترجیح یہ ہے کہ فلسطینی اپنی ہی سرزمین پر رہیں۔ یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک تجویز کے ردعمل میں آیا ہے، جس میں ٹرمپ نے اردن اور مصر سے کہا تھا کہ وہ غزہ سے مزید فلسطینیوں کو اپنے ممالک میں پناہ دیں۔ ٹرمپ نے اس تجویز کو عارضی یا مستقل منتقلی کے طور پر پیش کیا اور غزہ کی حالت کو بہتر بنانے کے لیے عرب ممالک سے...

26ویں آئینی ترمیم کیس؛درخواستگزاروں کی فل کورٹ بنچ بنانے کی استدعا،جسٹس محمد علی مظہر کے اہم ریمارکس
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر سماعت کے دوران درخواستگزار وں نے فل کورٹ بنچ بنانے کی استدعا کردی، جسٹس محمد علی مظہر نے وکلا سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ فل کورٹ معاملےپر آپ خودکنفیوژ ہیں،آپ اس بنچ کو ہی فل کورٹ سمجھیں۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 8رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی،حامد خان اور فیصل صدیقی روسٹرم پر آ گئے،درخواستگزاروں نے آئینی ترمیم کیخلاف فل کورٹ بنچ بنانے کی استدعا کردی،26ویں ترمیم کیخلاف فل کورٹ بنچ تشکیل دیاجائے۔ آپ پہلے اپنا مائنڈڈسکلوز کر چکے ہیں، کیس کسی دوسرے بنچ کو منتقل کردیا جائے،عدت...
ایک بیان میں الجزیرہ نے کہا کہ فلسطینی سکیورٹی فورسز نے جو کچھ کیا اسے صرف میڈیا کوریج کو روکنے کی کوشش سے تعبیر کیا جا سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ نیٹ ورک نے جمعرات کے روز اپنے نامہ نگار محمد الاطرش کے گھر پر عباس ملیشیا کے چھاپے اور آج صبح ان کی گرفتاری کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اتھارٹی کی سکیورٹی فورسز کے من مانی اقدامات قابض دشمن کے ساتھ ہم آہنگی کے مترادف ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ نامہ نگار محمد الاطرش کی حراست اس وقت عمل میں آئی جب اسے مغربی کنارے میں جنین پر اسرائیلی حملے کی کوریج جاری رکھنے سے...
بالی وڈ کی مشہور اداکارہ کترینہ کیف نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے فلم ‘میرے برادر کی دلہن’ کے ایک سین کے دوران ساتھی اداکار عمران خان کو تقریباً 20 تھپڑ مارے۔ بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کترینہ نے فلم کے سیٹ کا ایک یادگار واقعہ شیئر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ شوٹنگ کے دوران انہیں ایک منظر میں عمران خان کو تھپڑ مارنا تھا، لیکن وہ سین کو حقیقی دکھانے میں کامیاب نہیں ہو پارہی تھیں۔ کترینہ کے مطابق عمران نے خود مشورہ دیا کہ وہ حقیقت میں تھپڑ ماریں تاکہ منظر زیادہ قدرتی لگے۔ اس مشورے پر عمل کرتے ہوئے کئی بار ری ٹیک کیے گئے اور انہوں نے عمران کو 15 سے...
بالی وڈ کی مشہور اداکارہ کترینہ کیف نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے فلم 'میرے برادر کی دلہن' کے ایک سین کے دوران ساتھی اداکار عمران خان کو تقریباً 20 تھپڑ مارے۔ بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کترینہ نے فلم کے سیٹ کا ایک یادگار واقعہ شیئر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ شوٹنگ کے دوران انہیں ایک منظر میں عمران خان کو تھپڑ مارنا تھا، لیکن وہ سین کو حقیقی دکھانے میں کامیاب نہیں ہو پارہی تھیں۔ کترینہ کے مطابق عمران نے خود مشورہ دیا کہ وہ حقیقت میں تھپڑ ماریں تاکہ منظر زیادہ قدرتی لگے۔ اس مشورے پر عمل کرتے ہوئے کئی بار ری ٹیک کیے گئے اور انہوں نے عمران کو 15 سے 16...