2025-07-26@19:55:10 GMT
تلاش کی گنتی: 152
«کے خلاف درج ایف آئی آر معطل»:
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے کی کوششوں کے خلاف بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے کی کراچی ایئرپورٹ پر کارروائیاں، 3 ملزمان گرفتار ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار افراد میں عمید، گل احمد، عبدالرحیم اور برہان خان شامل ہیں۔ کارروائی کے دوران گرفتار ہونے والا ملزم عمید غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش کر رہا تھا، جو تفتان بارڈر عبور کرتے ہوئے پکڑا گیا۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ ملزم عمید کا تعلق افغانستان سے ہے۔ ملزم عمید کی نشاندہی پر انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورک سے وابستہ 2 دیگر...
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)نے سندھ اور بلوچستان زون کو غیرقانونی منی ایکسچینج نیٹ ورکس کے خلاف بھرپور کریک ڈائون شروع کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل سائوتھ نے کراچی اور حیدرآبادمیں خصوصی کارروائی کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ غیرقانونی منی چینجرزاورغیرملکی کرنسی کاذخیرہ کرنیوالوں کیخلاف بھی کارروائی ہوگی۔ایڈیشنل ڈائریکٹر سائوتھ ایف آئی اے مجاہد اکبر خان نے کریک ڈائون کی ہدایات جاری کیں۔
ایف جی ای ایچ اے کے ملازمین کا ادارے میں کرپشن، اقربا پروری پر وزیراعظم آفس کو خط WhatsAppFacebookTwitter 0 22 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاوسنگ اتھارٹی(ایف جی ای ایچ اے)کے ملازمین نے ادارے میں کرپشن، اقربا پروری اور غیرقانونی ڈیپوٹیشنز پر وزیراعظم آفس کو خط لکھ دیا، میرٹ کی خلاف ورزی پر افسران نے اعلی قیادت کو تفصیلی شکایت ارسال کردی۔فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاوسنگ اتھارٹی(ایف جی ای ایچ اے)ملازمین نے اپنے ادارے میں کرپشن، اقربا پروری اور غیرقانونی ڈیپوٹیشنز پر وزیراعظم آفس کو خط لکھ دیا ہے، ہاسنگ اتھارٹی میں میرٹ کی خلاف ورزی پر افسران نے اعلی قیادت کو تفصیلی شکایت ارسال کردی ہے،ایف جی ایچ اے کے افسران نے وزیراعظم...
پی پی چئیرمین کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت پُرامن سیاسی سرگرمیوں اور اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے سیاسی ایکٹوسٹس کو تحفظ فراہم کرے۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء مولانا خان زیب کے قتل کی مذمت کی ہے اور پولیس اہلکار کی شہادت پر بھی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بلاول نے مولانا خان زیب کے اہل خانہ اور اے این پی کی قیادت سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ قاتلوں کو فوراً قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ بلاول بھٹو نے مزید کہا ہے کہ مولانا خان زیب کا قتل خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں امن و امان کی مخدوش صورتحال کے...
سندھ میں اندراج مقدمے میں تاخیر کا رجحان تشویشناک ہے، سپریم کورٹ کے ریمارکس WhatsAppFacebookTwitter 0 11 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سپریم کورٹ کے جج جسٹس اطہرمن اللہ نے قتل کے ملزم کی بریت کی اپیل منظور کرتے ہوئے پولیس کے غیر ذمہ دارانہ رویے پر سخت ریکارکس دیتے ہوئے کہا کہ سندھ میں اندراج مقدمے میں تاخیرکا رجحان تشویشناک ہے، پولیس نے 2 روز بعد مقدمہ درج کیا، جو آئین کی خلاف ورزی ہے، پولیس طاقتور طبقے کی خدمت کر رہی ہے، نہ کہ عوام کی، پولیس اسٹیٹ کا تاثر انتہائی خطرناک ہے۔سپریم کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے پولیس رویے کے خلاف 30 صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا، جس میں عدالت نے...
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پولیس رویے کے خلاف اہم فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس مقدمے کے اندراج سے انکار یا تاخیر نہیں کر سکتی۔ جسٹس اطہر من اللہ نے پولیس رویے کے خلاف 30 صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا، جس میں عدالت نے قتل کے ملزم سیتا رام کی بریت کی اپیل منظور کر لی۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ پراسیکیوشن ملزم کے خلاف شواہد پیش کرنے میں ناکام رہی ۔ واضح رہے کہ سیتا رام پر چندر کمار کو 2018 میں قتل کرنے کا الزام تھا۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ مدعی کے بروقت اطلاع کے باوجود مقدمہ 2 دن کی تاخیر سے درج ہوا ۔ ایس ایچ او نے تسلیم...
کراچی: پاکستان کی بزنس کمیونٹی نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے حوالے سے کیے گئے حکومتی فیصلوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے 19 جولائی کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔ بزنس کمیونٹی نے کہا ہے ایف بی آر کے اضافی اختیارات قبول نہیں ہیں اور اس حوالے سے 19 جولائی کو ملک بھر میں ہڑتا ہوگی اور اس کے لیے کراچی چیمبر، لاہور چیمبر، سیالکوٹ چیمبر، فیصل آباد چیمبر، کوئٹہ چیمبر، راولپنڈی چیمبر اور پشاور چیمبر سب ایک پیج پر ہیں۔ صدر کراچی چیمبر آف کامرس جاوید بلوانی نے کہا کہ 19جولائی کو پرامن ہڑتال کی جائے گی، ایک روزہ پر امن ہڑتال کے بعد مرحلہ وار ہڑتال کا سلسلہ شروع کیا جائے...
ایف آئی اے کراچی زون میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے نان کسٹم مصنوعات کے خلاف بھرپور کارروائی اور 5 ہزار سے زائد ڈالر بیرون ملک لے کر جانے والے مسافروں کے خلاف سخت ایکشن کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ایسے مسافروں کے خلاف قانون کے مطابق بھرپور کارروائی کی جائے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کراچی زون کے دورے کے دوران حوالہ ہنڈی مافیا اور نان کسٹم مصنوعات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کراچی زون میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ حوالہ ہنڈی میں ملوث بڑے بڑے لوگوں پر...
بھارتی کرکٹ ٹیم کے ابھرتے ہوئے فاسٹ بولر یاس دیال قانونی مشکلات میں پھنس گئے ہیں۔ غازی آباد سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کی جانب سے شادی کا جھانسہ دے کر جنسی، جذباتی اور جسمانی استحصال کے الزامات کے بعد یاس دیال کے خلاف بھارتی نیا سنہیتا (BNS) کی دفعہ 69 کے تحت ایف آئی آر درج کرلی گئی۔ 27 سالہ لیفٹ آرم پیسر پر الزام لگانے والی خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ گزشتہ پانچ سال سے یاس دیال کے ساتھ تعلق میں تھیں اور اس دوران کرکٹر نے شادی کے جھوٹے وعدے کے تحت ان کا استحصال کیا۔ خاتون نے 21 جون کو آن لائن پورٹل کے ذریعے براہ راست وزیر اعلیٰ اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2025ء) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف مؤثر کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔ایف آئی اے کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ حوالہ ہنڈی میں ملوث بڑے بڑے لوگوں پر ہاتھ ڈالا جائے، کسی کا دباؤ قبول کیے بغیر مافیا کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔اس موقع پر وزیر داخلہ نے بھکاریوں کو بیرون ملک بھجوانے والے ایجنٹ مافیا کی سرکوبی کا بھی حکم دیا اور کہا کہ بھکاری مافیا پاکستان کے امیج کو خراب کر رہا ہے، ایجنٹس کے خلاف بلاامتیاز ایکشن نظر آنا چاہئے، مفرور ایجنٹس کو...
اسلام آباد: وزیرِاعظم کو ایف بی آر اور انٹیلی جنس بیورو کی جانب سے ٹیکس چوری اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف آپریشنز پر رپورٹ پیش کی گئی جس میں بتایا گیا کہ انٹیلی جنس بیورو اور ایف بی آر کی مشترکہ کوششوں سے 178 ارب روپے کی ریکوری ممکن ہوئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم کو پیش کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان اقدامات سے کمپنیوں کے انضمام اور ٹیلی کمیونی کیشن کے شعبے میں بقایا جات کی مد میں ٹیکس آمدن میں 69 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ انٹیلی جینس بیورو کی جانب سے چینی، جانوروں کی خوراک، مشروبات، خوردنی تیل، تمباکو اور سیمنٹ کے شعبے میں 515 چھاپے مارے گئے، ان کارروائیوں کے نتیجے میں ٹیکس...
اسلام آباد (محمد ابراہیم عباسی) اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کو کالعدم قرار دینے کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ جسٹس انعام امین منہاس نے کیس کی سماعت کی۔ درخواستیں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (PFUJ)، اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن اور اینکرز کی جانب سے دائر کی گئیں۔ عدالت میں صدر PFUJ افضل بٹ، سیکرٹری RIUJ آصف بشیر چودھری اور دیگر نمائندگان پیش ہوئے۔ حکومت کی طرف سے تحریری جواب بھی جمع کرا دیا گیا، جبکہ درخواست میں صوبائی حکومتوں کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ رجسٹرار آفس کی جانب سے اعتراض دور کیا جا چکا ہے۔ عدالت نے درخواست گزار وکلاء کو دلائل جاری رکھنے...

پی ایف یو جے کا میڈیا ورکروں کی غیر قانونی برطرفیاں، تنخواہوں کی عدم ادائیگی اورتھرڈ پارٹی کنٹریکٹ سسٹم کے خلاف تحریک چلانے کا فیصلہ
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 جولائی ۔2025 )پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) نے پاکستان کے مختلف میڈیا اداروں سے ورکروں کی غیر قانونی چھانٹیوں، تنخواہوں کی عدم ادائیگی اورتھرڈ پارٹی کنٹریکٹ سسٹم کی پر زور مذمت کرتے ہوئے اس کے خلاف مربوط تحریک چلانے کا فیصلہ کر لیاہے.(جاری ہے) اس سلسلہ میں پی ایف یو جے قانونی مشاورت مکمل کر کے نہ صرف عدالتی چارہ جوئی کرے گی بلکہ ملک بھر میں احتجاجی تحریک چلانے کا پروگرام تشکیل دے دیا پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی فیڈرل ایگزیکٹو کونسل نے صدر رانا محمد عظیم کی صدارت میں منعقد ہو نے والے ورچوئل اجلاس میں جنگ گروپ سمیت مختلف اداروں سے غیر قانونی چھانٹیوں کی سخت...
لاہور: اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان اور لاہور قلندرز کے درمیان نوجوانوں میں منشیات کے خلاف آگاہی کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔ کمانڈر ریجنل ڈائریکٹوریٹ اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب اور رانا عاطف سی ای او لاہور قلندرز کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر باضابطہ دستخط کیے گئے۔ اس ایم او یو کے تحت لاہور قلندرز اور اینٹی نارکوٹکس فورس مل کر نوجوانوں میں منشیات کے خلاف آگاہی کے لیے کام کریں گے اور لاہور قلندرز کھیلوں کی سرگرمیوں اور آگاہی مہم کے ذریعے منشیات کے استعمال کے خلاف جہاد کریں گے۔

مشکوک پائلٹس لائسنس کیس، ایف آئی اے کراچی کا ریکارڈ ہیڈکوارٹرز منتقل، غلام سرور خان کے خلاف انکوائری جاری
کراچی: مشتبہ پائلٹ لائسنس اسکینڈل اور سابق وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کے خلاف جاری انکوائری کے سلسلے میں ایف آئی اے کراچی میں زیر تفتیش مقدمات کا مکمل ریکارڈ ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز کو ارسال کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز کی ہدایت پر کراچی سرکل نے تمام متعلقہ ایف آئی آرز، چالان، اور عدالتی کارروائی کی تفصیلات پر مشتمل ریکارڈ اسلام آباد روانہ کیا ہے۔ یہ اقدام وفاقی کابینہ کی ہدایت پر غلام سرور خان کے خلاف انکوائری کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ 2020 میں غلام سرور خان نے قومی اسمبلی میں بیان دیا تھا کہ 150 پاکستانی پائلٹس نے اپنے لائسنس جعلی طریقے سے...
دوہری شہرت والے افسران کے خلاف شکنجہ سخت کر دیا گیا، چیئرمین ایف بی آر WhatsAppFacebookTwitter 0 1 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)دوہری شہرت رکھنے والے ایف بی آر افسران کے خلاف شکنجہ سخت کر دیا گیا ہے۔ چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کا کہنا ہے کہ ادارے میں ایمانداری کے کلچر کو فروغ دیا جا رہا ہے اور وزیراعظم کی واضح ہدایت ہے کہ اختیارات کے غلط استعمال کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔وزیرمملکت خزانہ بلال اظہرکیانی نے چیئرمین ایف بی آرکے ہمراہ نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ مالی سال میں حکومت کی معاشی کارکردگی بہتر رہی، حکومتی اقدامات کی بدولت مہنگائی میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے، آئی ایم...
راولپنڈی: راولپنڈی میں علاج کے نام پر بیماریاں پھیلانے والے اتائیوں کے خلاف آپریشن میں تیزی، تین ایف آئی آر درج کرکے طبی مراکز سربمہر اور ادویہ و آلات ضبط کرلیے گئے۔ ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے تحت راجہ بازار، سٹی صدر روڈ اور فوارہ چوک میں آپریشن کیا گیا۔ اتائیوں کے خلاف آپریشن کی نگرانی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر راول ٹاؤن نے کی، جبکہ کارروائی کے دوران تین ایف آئی آر درج کرکے مشینری اور ادویہ ضبط کرلی گئیں۔ فوکل پرسن ہیلتھ راول ٹاؤن ڈاکٹر حنان نے بتایا کہ اتائی اپنے کلینکس میں دانتوں، ناک، کان اور دیگر امراض کا علاج کررہے تھے۔ اتائیوں کے طبی مراکز کو سربمہر کردیا گیا ہے۔ فوکل...
ایف بی آر کا بڑا ایکشن،ن لیگی رہنما کی فیکٹری پر چھاپہ،2 کروڑ مالیت کے غیر قانونی سگریٹ ضبط WhatsAppFacebookTwitter 0 20 June, 2025 سب نیوز ملتان(سب نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ادارہ انٹیلیجنس اینڈ انویسٹیگیشن ان لینڈ ریونیو ملتان نے سگریٹ انڈسٹری میں ٹیکس چوری کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے خانیوال کے قریب واقع شام کوٹ ادا کے مقام پر 25 لاکھ سے زائد غیر قانونی سگریٹ ضبط کر لیے۔ ذرائع کے مطابق کارروائی انٹیلیجنس بیورو کی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی۔ ضبط کیے گئے سگریٹوں کی مالیت تقریباً 2 کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ سگریٹ سندھ کے علاقے کنری منتقل کیے جا رہے تھے۔ ضبط شدہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن)حکومت نے چینی کے سٹے بازوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق وزیرِاعظم شہباز شریف نے چینی کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ روکنے کیلیے کریک ڈاؤن کی منظوری دے دی اور اس حوالے سے ایف آئی اے، آئی بی، ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک سمیت دیگر متعلقہ اداروں کو مکمل اختیارات دے دیے۔ذرائع نے بتایا کہ شہباز شریف نے چینی کے ذخیرہ اندوزوں، چینی کی قیمتوں میں مصنوعی اضافے اور کارٹلائزیشن کے خلاف بلاتفریق قانونی کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف چھاپے، گرفتاریاں اور دیگر سخت اقدامات ہوں گے۔ذرائع نے بتایا کہ یہ فیصلہ چینی...
— فائل فوٹو حکومت نے چینی کے سٹے بازوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق وزیرِاعظم شہباز شریف نے چینی کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ روکنے کےلیے کریک ڈاؤن کی منظوری دے دی اور اس حوالے سے ایف آئی اے، آئی بی، ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک سمیت دیگر متعلقہ اداروں کو مکمل اختیارات دے دیے۔ذرائع نے بتایا کہ شہباز شریف نے چینی کے ذخیرہ اندوزوں، چینی کی قیمتوں میں مصنوعی اضافے اور کارٹلائزیشن کے خلاف بلاتفریق قانونی کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف چھاپے، گرفتاریاں اور دیگر سخت اقدامات ہوں گے۔ذرائع نے بتایا کہ یہ فیصلہ چینی کی قیمت میں...
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے بیرون ملک جانے سے روکنے کیخلاف سابق صدر عارف علوی کے بیٹے اور آفتاب جہاگیر کی درخواستیں ایف آئی اے کے جواب کے بعد نمٹادیں۔ ہائیکورٹ میں بیرون ملک جانے سے روکنے کیخلاف سابق صدر کے بیٹے عواب علوی اور آفتاب جہانگیر کی درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزاروں کی جانب سے بیرسٹر علی طاہر پیش ہوئے۔ ایف آئی اے نے دونوں درخواستوں کا جواب عدالت میں جمع کرادیا۔ ایف آئی اے نے جواب میں کہا کہ عواب علوی اور آفتاب جہانگیر کا نام لسٹ سے نکال دیا گیا ہے۔ عدالت نے ایف آئی کے جواب کے بعد دونوں دررخواستیں نمٹادیں۔
راولپنڈی: نان کسٹم سگریٹ کے خلاف کارروائی، ایف بی آر ٹیم پر جان لیوا حملہ،ایک اہلکار شدید زخمی fbr WhatsAppFacebookTwitter 0 18 June, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)راولپنڈی میں نان کسٹم سگریٹوں کے خلاف کارروائی کے دوران ایف بی آر ٹیم پر جان لیوا حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شدید زخمی ہو گیا۔ ایف بی آر کے ملازم عمران کے سر پر آہنی راڈ لگنے سے گہرے زخم آئے۔حکام کے مطابق حملہ اس وقت ہوا جب ٹیم سرکاری گاڑی میں ضبط شدہ 20 کارٹن نان کسٹم سگریٹ لوڈ کر رہی تھی۔ اس دوران 35 کے قریب مسلح افراد نے، جو بظاہر پٹھان تھے، حملہ کر دیا۔ انہوں نے سرکاری گاڑی کے شیشے توڑ دیے اور...
ایف بی آر حکام نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں نان کسٹم اشیا کے خلاف آپریشن کے دوران ملزمان نے ایف بی آر ٹیم پر جان لیوا حملہ کردیا جس کے نتیجے میں عمران نامی ایف بی آر ملازم شدید زخمی ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق حملہ کے دوران آہنی راڈ لگنے سے یف بی آر ملازم عمران کے سر پر زخم آئے، ملزمان کے خلاف تھانہ گنج منڈی میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ اسٹنٹ ڈائریکٹر ریجنل ٹیکس آفس راولپنڈی شجاعت علی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا، مقدمہ اقدام قتل، کار سرکار مزاحمت سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ ملزمان سے 20 کارٹن نان کسٹم سگریٹ قبضہ میں لئے گئے، سرکاری گاڑی میں ضبط شدہ سامان لوڈکرتے وقت ملزمان...
راولپنڈی (نیوز ڈیسک)نان کسٹم سگریٹوں کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ملزمان کا ایف بی آر ٹیم پر جان لیوا حملہ۔تفصیلات کے مطابق نان کسٹم سگریٹ آپریشن والی ایف بی آر ٹیم پر حملہ، عمران نامی ایف بی آر ملازم شدید زخمی۔ حملہ کے دوران آہنی راڈ لگنے سے یف بی آر ملازم عمران کے سر پر زخم آئے۔ ملزمان کے خلاف تھانہ گنجمنڈی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ،اسٹنٹ ڈائریکٹر ریجنل ٹیکس آفس راولپنڈی شجاعت علی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔ مقدمہ اقدام قتل،کار سرکار مزاحمت سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ۔ملزمان سے 20کارٹن نان کسٹم سگریٹ قبضہ میں لئے گئے۔سرکاری گاڑی میں ضبط شدہ سامان لوڈکرتے وقت ملزمان نے حملہ کیا۔35 مسلح افراد کاایف...
بھارت کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا،نئی دہلی میں ڈس انفو لیب قائم ، اجلاس میں پاکستان کو رپورٹنگ پر رکھنے کا فیصلہ،چین، ترکی اور چاپان کی جانب سے پاکستان کی مکمل حمایت آپریشن بنیان مرصوص کے بعد بھارت کی پاکستان کو سفارتی سطح پر تنہا کرنے کیلئے بھرپور کوششیں، پاکستان کی سفارتی پوزیشن مضبوط ، سفارتی محاذ پر ایک اور کامیابی،ذرائع بھارت کو ایف اے ٹی ایف میں بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جہاں پاکستان عالمی اعتماد کے ساتھ کامیاب ہوگیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت کے سفارتی وفد کی بھرپور کوشش رہی کہ پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں ایک بار پھر گرے لسٹ میں شامل کرایا جائے، تاہم آج ہونے والے ایف اے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایف آئی آر کے مطابق 5 جون 2025 ء کا دن سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کی تاریخ میں ایک سیاہ باب کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔اس دن، اس ادارے کے تقریباً 35 سے زائد معزز افراد کے خلاف جھوٹی، بے بنیاد اور شرمناک ایف آئی آر درج کی گئیں۔ ان میں سابق چانسلر جاوید انوار، سابق وائس چانسلر ڈاکٹر منور حسین، بانی سر سید یونیورسٹی مرحوم زیڈ اے نظامی کے فرزند فرخ احمد نظامی اور کئی ممتاز پی ایچ ڈی اساتذہ، پروفیسرز اور سینئر عہدے داران شامل ہیں۔ ان معززین کی ایف آئی آر کا اندراج موجودہ خود ساختہ انتظامیہ کے...
(آئی ایم ایف کے بجٹ پر تحفظات) بجلی کے شعبے میں آئی پی پیز کو 115 ارب کی گرانٹ دی ، دفاعی اخراجات کیلئے 59 ارب کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری ،سندھ میں سیلاب متاثرین کیلئے 30 ارب مختص کیے گئے قومی اسمبلی سے منظوری کے بغیر ریکوڈک منصوبے کیلئے 3۔7 ارب کی اضافی رقم جاری کی، فوج کو 23 ارب کی گرانٹ دی، ارکانِ پارلیمنٹ کی اسکیموں کیلئے 7 ارب جاری کیے،ذرائع آئی ایم ایف نے قومی اسمبلی سے منظوری کے بغیر مختلف دفاع، آئی پی پیز اور دیگر مدوں میں 344 ارب روپے کی گرانٹس دینے پر تحفظات کا اظہار کردیا۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے قومی اسمبلی سے منظوری کے بغیر ان اخراجات کو معاہدے کی...
لاہور (خصوصی نامہ نگار) ایف بی آر نے متروکہ وقف املاک بورڈ کے بنک اکائونٹ منجمد کرکے ٹیکس کی مد میں 94کروڑ روپے وصول کر لئے۔ ایف بی آر نے 94کروڑ روپے سال 2019-20 کے لئے انکم ٹیکس کی مد میں وصول کئے ہیں۔ 2023ء میں ٹیکس عائد کرنے کے فیصلے کے خلاف بورڈ نے ایف بی آر کے فیصلے کے خلاف متعلقہ کمیشن میں اپیل کر دی جس کے بعد تین رکنی کمیشن نے گزشتہ ہفتہ عید سے قبل بورڈ کے خلاف فیصلہ دیدیا۔ ٹیکس چھوٹ غلط تھی، بورڈ کو ٹیکس دینا ہو گا۔ جس کے بعد بورڈ کو فوری طور پر اس فیصلے کے خلاف اپیل کرنا تھی تاہم بروقت اپیل نہ ہونے کے باعث ایف بی...
مزمل اسلم— فائل فوٹو خیبر پختونخوا میں مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ ہماری پارٹی پالیسی آئی ایم ایف اور نہ ہی پاکستان کے خلاف ہے۔مزمل اسلم نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب نیا بجٹ آرہا ہے، بانی پی ٹی آئی کا وژن اور ڈائریکشن ہمیں چاہیے، نیا وفاقی بجٹ آئے گا تو آئی ایم ایف کی نئی شرائط بانی پی ٹی آئی سے ڈسکس کریں گے۔مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ہمیں مزید گائیڈنس دیں گے، ضم اضلاع کے پیسے وقت پر نہ دیے گئے تو ہمارا سرپلس بجٹ متاثر ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں 3 مرتبہ بانی پی ٹی آئی سے خود ملنے گیا ملنے نہیں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2025ء) ایف آئی اے نے ملک بھر میں مختلف کارروائیوں کے دوران متعدد ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ بدھ کو ایف آئی اے سے جاری بیان کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار کی ہدایت پر غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن میں 2 ملزمان کو گرفتار کرکے کروڑوں روپے مالیت کی کرنسی اور گولڈ برآمد کر لیا۔ ایف آئی اے سٹیٹ بینک سرکل کراچی کی ٹیم نے فاطمہ ہسپتال، سولجر کراچی کے قریب چھاپہ مار کارروائی کی۔ گرفتار ملزمان کی شناخت سید محمد رضا اور حسنین کے نام سے ہوئی۔ چھاپے کے دوران ملزمان سے 50600 امریکی ڈالر ،1500 یورو،ایک لاکھ...
ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے حوالہ ہنڈی اور اسمگل شدہ موبائل فونز کے کاروبار میں ملوث ملزمان کیخلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں:ایف آئی اے کی بڑی کامیاب، بدنام زمانہ انسانی اسمگلر گرفتار ترجمان ایف آئی اے کے مطابق چھاپہ مار کارروائیوں میں 2 ملزمان گرفتار، لاکھوں روپے مالیت کی کرنسی و موبائل فونز برآمد کر لیے گئے۔ ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی کی ٹیم نے اسٹار سٹی مال، صدر کراچی اور اس کے آس پاس مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائیاں کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ہونے والے ملزمان اور ان سے برآمد ہونے والی موبائلز ترجمان ایف آئی اے کے مطابق...
---فائل فوٹو ایف آئی اے ملتان نے عالمی سائبر کرائم نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کر کے لاہور اور ملتان سے 16 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملتان: عالمی سائبر نیٹ ورک پکڑ اگیا، 21 ملزمان گرفتارپاکستان میں عالمی سائبر کرائم نیٹ ورک پکڑا گیا،21 ملزمان کو گرفتار کرلیے گئے۔ ایف آئی اے کے مطابق 7 ملزمان کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر جوڈیشل کردیا گیا، دیگر 9 ملزمان ابھی بھی جسمانی ریمانڈ پر ہیں۔عالمی ہیکنگ نیٹ ورک کا سرغنہ رمیض شہزاد تاحال گرفتار نہ کیا جاسکا۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے تحقیقات کی روشنی میں 30 سے زائد ویب سائٹس بلاک کردیں گئیں، گرفتار گروہ کو امریکی اور ڈچ ایجینسیز کی خفیہ رپورٹس پر گرفتار...
اسلام آباد: وزارت داخلہ کی جانب سے وفاقی اداروں میں کرپشن میں ملوث ملازمین کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ تین سال کے دوران کرپشن میں ملوث سرکاری اداروں کے 3500 ملازمین کو گرفتار کیا گیا۔ ایف آئی اے کی جانب سے کرپشن میں ملوث 8784 ملازمین کے خلاف انکوائریاں شروع ہوئیں اور کرپشن کے خلاف کی گئی انکوائریوں پر 3479 مقدمات درج کیے گئے۔ ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف کرپشن پر 2206 مقدمات عدالتوں میں پیش کیے۔ گزشتہ تین سال کے دوران کرپشن میں ملوث 432 ملازمین کو سزائیں دی گئیں۔ رواں سال ابتدائی تین ماہ میں کرپشن میں ملوث 263 سرکاری ملازمین کو گرفتار کیا گیا جبکہ...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 17 مئی ۔2025 )امریکی تحقیقاتی ادارے فیڈرل بیورو آف انویسٹیگیشن (ایف بی آئی) کے سابق ڈائریکٹر جیمز کومی سے امریکی صدر کی حفاظت پر مامورادارے یو ایس سیکرٹ سروس نے تفتیش کی ہے انہوں نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ شیئر کی اور پھر ڈیلیٹ کر دی تھی جسے ریپبلکنز نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف تشدد پر اکسانے کے مترادف قرار دیا.(جاری ہے) امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق جیمز کومی نے واشنگٹن ڈی سی میں واقع خفیہ سروس کے ہیڈکوارٹرز میں ایک گھنٹے کے قریب رضاکارانہ طور پر سوالات کے جوابات دیے تاہم انہیں حراست میں نہیں لیا گیا یہ واقعہ اس کے ایک دن بعد پیش آیا ہے جب انہوں نے...
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایف بی آر کو ٹیکس چوری کرنے والے افراد و شعبوں کے خلاف بھرپور کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکس چوروں کی معاونت کرنے والے افسروں و اہلکاروں کا بھی کڑا احتساب کیا جائے، ٹیکس چوری کی روک تھام کے لیے جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر کی ٹیکس کے دائرہ کار بڑھانے اور ٹیکس آمدن میں اضافے پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر میں انسانی مداخلت کم کرکے ٹیکنالوجی متعارف کرانے سے کرپشن کم ہوگی، وزیر خزانہ اجلاس میں وفاقی وزرا اعظم نذیر تارڑ،...

ٹیکس چوری کرنے والے افراد و شعبوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے، وزیر اعظم شہباز شریف کی جائزہ اجلاس میں ہدایت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2025ء) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ ٹیکس چوری کرنے والے افراد و شعبوں کے خلاف بھرپور کارروائی عمل میں لائی جائے، ٹیکس چوروں کی معاونت کرنے والے افسروں و اہلکاروں کا بھی کڑا احتساب کیا جائے، ٹیکس چوری کی روک تھام کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائے۔منگل کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت ایف بی آر کی ٹیکس کے دائرہ کار بڑھانے اور ٹیکس آمدن میں اضافے پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر وزیرِ اعظم نے رواں مالی سال میں ایف بی آر کے آمدن کے اہداف کے...
کراچی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ نے 53 کروڑ روپے کے بینک فراڈ کے مقدمے میں عاطف خان کی درخواست ضمانت پر طرفین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ کی عدالت کے روبرو 53 کروڑ روپے کے بینک فراڈ کے مقدمے میں نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ اداکارہ نادیہ حسین عدالت میں پیش ہوئیں۔ ایف آئی اے پراسیکیوٹر فیصل خان نے دلائل میں کہا کہ عاطف خان نجی کمپنی کاسی ای او اور تمام معاملات کا انچارج تھا۔ ملزم بطورسی ای او کمپنی کے تمام معاملات کا کسٹوڈین تھا۔ وہ کمپنی کا اکاونٹ ذاتی استعمال میں نہیں لاسکتا تھا۔ انہوں...
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 09 مئی 2025ء )پاکستان کیخلاف دیوانگی کے شکار بھارت کو عالمی سطح پر ایک اور خفت کا سامنا کرنا پڑ گیا۔آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالر کی نئی قسط کی منظوری دے دی ۔ میڈیا کے مطابق آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان کیلئے سات ارب ڈالر کی اگلی قرض قسط کی منظوری دے دی ہے، آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالر کی نئی قسط کی منظوری دی ہے۔ بھارت نے پاکستان کی قسط رکوانے کی کوشش کی جو ناکام ہوگئی۔ اس سے قبل پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آج سات ارب ڈالر کے بیل آﺅٹ پیکج کی اگلی قسط پر...
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے خلاف ضابطہ بھرتیوں کا معاملہ ایف آئی اے کے سپرد کردیا۔ چیئرمین جنید اکبر خان کی سربراہی میں پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا، کمیٹی نے ایف آئی اے کو ہدایت کی کہ بااختیار لوگوں کے کتنے رشتہ دار بھرتی ہوئے اور کوٹہ بھی دیکھیں جبکہ پےکیش کے نام اڑھائی کروڑ جاری کرنے کا معاملہ بھی ایف آئی اے کے سپرد کردیا۔ اجلاس میں جمشید دستی نے مظفر گڑھ پاور ہاؤس کی فروخت کا معاملہ پی اے سی میں اٹھایا، انہوں نےکہا کہ میرے حلقے میں پاور ہاؤس ہے جیسے بیچا جا رہا ہے، 16 ارب کی قیمت ظاہر کی جارہی ہے،13سو میگا واٹ کا پاور ہاؤس ہے، چلتے پاور ہاؤس کو انہوں...
ایف بی آر کے غیرمنصفانہ ایس آر او اور پوائنٹ آف سیل انضمام کے خلاف نجی تعلیمی اداروں کی اپیل منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 6 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(پریس ریلیز)وفاقی ٹیکس محتسب (FTO)عزت مآب،ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے ایف بی آر (FBR)کے ایس آر او(SRO) اور پوائنٹ آف سیل(PoS) انضمام کے نفاذ کے خلاف آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کی اپیل منظور کرتے ہوئے ایف بی آر کواعلیٰ سطح کی کمیٹی بنانے اور تعلیمی اداروں کو نوٹسز اجرا کا سلسلہ بند کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں، ک میٹی میں آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کے صدر کاشف مرزا،سینئر نائب صدر ڈاکٹر ملک ابرارحسین اورصوبائی صدر سندھ اخترآرائیں جبکہ ایف بی آر کی نمائندگی ارشد نواز چھینہ...
پاکستان کے اقتصادی استحکام کو سبوتاژ کرنے کی بھارتی سازش ایک بار پھر بے نقاب ہوگئی، جب بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) میں بھارت کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کرشن مورتی وی سبرامنین کو ان کی مدت مکمل ہونے سے چھ ماہ قبل ہی اچانک برطرف کر دیا گیا۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب سبرامنین نے مبینہ طور پر آئی ایم ایف کے ڈیٹا سیٹس اور فیصلوں پر سوالات اٹھائے تھے۔ بھارتی کابینہ کی اپوائنٹمنٹس کمیٹی نے کرشن مورتی کی برطرفی کی منظوری دے دی ہے، تاہم کسی سرکاری وجہ کا اعلان نہیں کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سبرامنین کو ہٹانے کی ایک وجہ ان کا آئی ایم ایف ڈیٹا پر اعتراض اور دوسری اپنی ذاتی...
اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نےکالا دھن رکھنے والوں کے خلاف شکنجہ کسنے کی ٹھان لی ہے۔ کالے دھن و غیر رجسٹرڈ معیشت کے دھاروں کو قومی دھارے میں لانے کیلئے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 175 سی کو باضابطہ طور پر نافذ کر دیا۔ مزید پڑھیں: ٹیکس آرڈیننس 2025: ایف بی آر کو بغیر اجازت اکاؤنٹس سے رقم ضبط کرنے کا اختیار مل گیا آرڈیننس کے تحت ایف بی آر کو کاروباری اداروں کے ساتھ ساتھ ریستورنٹس، ہوٹلز، گیسٹ ہاؤسز، شادی ہالز، کلبز، کورئیر و کارگو سروسز، بیوٹی پارلرز، کلینکس، اسپتال، لیبارٹریز، جم، ہیلتھ کلبز، فارن ایکسچینج ڈیلرز، فوٹوگرافرز، اور دیگر سروس فراہم کنندگان کےدفاتر یا جگہوں پر پر ان لینڈ ریونیو...
پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد بھارت نے پاکستانی شہریوں کیلئے تمام ویزا سروسز معطل کردی تھیں جسکے بعد کئی پاکستانی شہریوں کو بھارت چھوڑنے پر مجبور کر دیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) نے جموں و کشمیر میں تعینات اپنے جوان منیر خان کے خلاف "سرکاری اجازت" کے بغیر ایک پاکستانی خاتون سے شادی کرنے پر تادیبی کارروائی شروع کی۔ سی آر پی ایف کے ایک سینیئر اہلکار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے معاملہ کی تصدیق کی اور کہا کہ کو مناسب کارروائی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ منیر خان کے خلاف اس لئے کاروائی کی جارہی ہے کیونکہ انہوں نے پاکستانی شہری سے شادی کرنے سے قبل...
کراچی (نیوز ڈیسک) ایف آئی اے حکام نے 2024 سے اب تک 204 بھکاریوں کی بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنائی اور دو سو چارافرادکوگرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق عمرے کی آڑ میں بھیک مانگنے کیلیے سعودیہ جانے والوں کے خلاف ایف آئی اے نے گھیرا تنگ کردیا۔ رواں سال 221 افراد کو گرفتار کیا گیا اور چھبیس میں سے صرف 2 ایجنٹس پکڑے گئے۔ امیگریشن حکام نے2024 سے اب تک 204 بھکاریوں کی بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنائی گئی جبکہ بھیک مانگ کر وطن واپس آنیوالے 269 شہریوں کو کراچی ایئر پورٹ پردھر لیاگیا۔ ایف آئی نے بھیک مانگنے جانیوالوں کے پاسپورٹ بلیک لسٹ میں شامل کرکے بیرون ملک سفرپرپانچ سال کی پابندی عائدکردی ہے جبکہ...
کراچی کے تھانہ صدر میں ڈاکٹر امتیاز احمد کی جانب سے ڈاکٹر عمر سلطان، ڈاکٹر شاہد علی اعوان اور ڈاکٹر وقار عمرانی امیت 30 سے 35 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: طلبا کے لیے ڈریس کوڈ کا اعلان کیوں کیا؟ جامعہ کراچی نے وضاحت کردی درج ایف آئی آر میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ 24 اپریل کو وہ جناح اسپتال کے او پی ڈی کمپلیکس میں اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہے تھے کہ اس دوران مذکورہ ڈاکٹروں سمیت 30 سے 35 افراد او پی ڈی میں داخل ہوئے اور او پی ڈی بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ ڈاکٹر امتیاز احمد نے بتایا کہ ہم نے جواب دیا کہ ہم او پی ڈی بند...
فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) نے ٹیکس چوروں کیخلاف کاروائیاں تیز کرتے ہوئے بین الاقوامی شہرت یافتہ فیشن ڈزائینر نومی انصاری کیخلاف سوا ارب روپے کے سیلز ٹیکس فراڈ کی ایف آئی آر درج کرلی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ ایف بی آر کے ماتحت ادارے کارپوریٹ ٹیکس آفس کراچی نے ٹیکس چوری کی اطلاع ملنے پر کارپوریٹ ٹیکس آفس کراچی کی ٹیم نے ورکنگ مکمل کرکے اور اپنی ابتدائی چھان بین میں شواہد ملنے کی بنیاد پرکارروائی کی۔ حکام نے مجسٹریٹ سے سرچ وارنٹس حاصل کرنے کے بعد نومی انصاری کی فیکٹری اور شہر کے مختلف علاقوں مہران ٹاون، کورنگی اور ڈی ایچ اے میں واقع اہم آوٴٹ لیٹس پر چھاپے مار کر...

جج ہمایوں دلاور کے خلاف مبینہ سوشل میڈیا مہم‘اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دے دی
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے جج ہمایوں دلاور کے خلاف مبینہ سوشل میڈیا مہم پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کے پی صدیق انجم و دیگر کے خلاف مقدمہ میں ایف آئی اے رپورٹ کو غیرتسلی بخش قرار دے دیا، دوبارہ رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے ایف آئی اے کی خصوصی عدالت میں مقدمہ کا ٹرائل روکنے کا حکمِ امتناعی برقرار رکھا۔ جسٹس بابر ستار نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اِس رپورٹ میں کس طرح کی زبان لکھی گئی ہے۔ کیا ایف آئی اے کو معلوم نہیں کہ عدالت میں رپورٹ کس طرح فائل کی جاتی ہے؟ ایف آئی اے وکیل نے کہاکہ نہیں جج کی جانب سے نہیں، اْنکے بھانجے...

جج ہمایوں دلاور کے خلاف سوشل میڈیا مہم ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دیدی
جج ہمایوں دلاور کے خلاف سوشل میڈیا مہم ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 21 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے جج ہمایوں دلاور کے خلاف سوشل میڈیا مہم کیس میں ایف آئی اے کی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دے دی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں جج ہمایوں دلاور کے خلاف مبینہ سوشل میڈیا مہم کیس میں ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کے پی صدیق انجم کی اخراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ وکیل ایف آئی اے نے کہا کہ ڈی جی ایف آئی اے کی جانب سے رپورٹ جمع کروا دی گئی ہے، ڈی جی ایف آئی اے کی رپورٹ ہمارے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 20 اپریل 2025ء) امریکہ میں تین بھارتی اور دو چینی طلباء نے ملک کے ہوم لینڈ سکیورٹی ڈپارٹمنٹ اور امیگریشن کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا ہے۔ ان طلباء نے امریکہ کی جانب سے کئی غیر ملکی اسٹوڈنٹس کے ایف ون ویزا منسوخ کیے جانے کے بعد یہ قدم اٹھایا۔ نیو ہمسفائیر کے ڈسٹرکٹ کورٹ میں امریکن سول لبرٹیز یونین (اے سی ایل یو) کی جانب سے دائر کیے گئے مقدمے میں ٹرمپ انتظامیہپر یہ الزام لگایا گیا ہے کہ وہ "یکطرفہ طور پر سینکڑوں بین الاقوامی طلباء کے ایف ون ویزا اسٹیٹس کو منسوخ کر رہے ہیں۔" مقدمہ آخر ہے کیا؟ ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف طلباء کی اس قانونی جنگ میں ان...
آزاد جموں و کشمیر ہائیکورٹ نے روزنامہ جموں و کشمیر کے خلاف درج ایف آئی آر معطل کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 17 April, 2025 سب نیوز مظفر آباد (سب نیوز)آزاد جموں و کشمیر ہائیکورٹ نے روزنامہ جموں و کشمیر کے خلاف درج ایف آئی آر معطل کر دی ،مظفرآباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس صداقت حسین راجہ نے صحافی عامر محبوب کی درخواست پر آرڈر جاری کیا۔عدالت نے آزاد کشمیر حکومت اور مظفرآباد پولیس کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا،دونوں فریقین کو سن کر درخواست قابلِ سماعت ہونے کا فیصلہ کیا جائے گا، آزاد جموں وکشمیر ہائیکورٹ درخواست گزار کی جانب سے ایف آئی آر معطل کرنے کی درخواست بھی دائر کی گئی ہے، آزاد جموں و...
کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کے حکام نے بتایا کہ اینٹی کرپشن سرکل کراچی نے غیرملکی کرنسی ڈیلرزکے خلاف جمشید روڈ پر واقع ایک میڈیکل اسٹور پر چھاپہ مار کارروائی کی اور اس دوران دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کو غیرملکی کرنسی اور غیرملکی کرنسی کی خرید و فروخت کے حوالے سے ڈیجیٹل شواہد سے بھرے موبائل فون سمیت گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ موقع پر پوچھ گچھ کے دوران ملزمان نے رضاکارانہ طور پر اعتراف کیا کہ وہ غیرملکی کرنسی کی غیرقانونی فروخت میں ملوث رہے ہیں۔ ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے 12,000 امریکی ڈالرز، 2 موبائل...
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی جانب سے فرحت اللّٰہ بابر کے خلاف کرپشن پر کارروائی کے معاملے پر سول سوسائٹی، وکلاء، میڈیا، اور دیگر شعبوں کے 258 افراد نے کھلا خط لکھ دیا۔خط میں کہا گیا کہ ایف آئی اے کی فرحت اللّٰہ بابر کے خلاف انکوائری بے بنیاد ہے، جس کی مذمت کرتے ہیں، ایک شہری کی درخواست پر فرحت اللّٰہ بابر کے خلاف انکوائری کا مقصد ہراساں کرنا ہے۔ یہ بھی پڑھیے فرحت اللّٰہ بابر نے ایف آئی اے سے شکایت، الزامات کا ریکارڈ مانگ لیا فرحت اللّٰہ بابر کے خلاف ایف آئی اے کی انکوائری قابلِ افسوس ہے: شازیہ مری حق کے لیے آواز اٹھانے والوں کے خلاف ریاستی ایجنسیوں کے اقدامات معمول...
سٹی42: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 20 کے سینئر افسر اظہر انصاری کو مدت ملازمت میں غیر قانونی توسیع کی کوشش مہنگی پڑ گئی، مبینہ طور پر ذاتی ڈیٹا، بالخصوص تاریخ پیدائش میں ٹیمپرنگ کرنے پر انہیں معطل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اظہر انصاری کے خلاف تاریخ پیدائش میں رد و بدل کے الزامات پر باقاعدہ انکوائری کی گئی۔ ایف بی آر کی جانب سے ممبر ایڈمن ایچ آر سعدیہ صدف گیلانی کو انکوائری آفیسر مقرر کیا گیا تھا جنہوں نے 29 اکتوبر 2024 کو اپنی رپورٹ ایف بی آر بورڈ کو جمع کروائی۔ گوگل میپ ڈرائیور کو موت کے منہ لے گیا، ویڈیو سوشل میڈیا...
لاہور: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی) نے لاہور ایئرپورٹ میں اسکریننگ کا عمل سخت کرتے ہوئے گداگری میں ملوث 82 مسافروں کے خلاف کارروائیاں کیں اور 76 مسافروں کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کے حوالے کردیا۔ ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ لاہورائرپورٹ پرمسافروں کی سخت اسکریننگ کا عمل جاری ہے جہاں رواں سال کے دوران لاہورائرپورٹ پر گداگری میں ملوث 82 مسافروں کے خلاف ایف آئی اے نے کارروائیاں کیں۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار 76 مسافروں کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کے حوالے کیا گیا ہے، بھیک مانگنے کے شبہے میں آف لوڈ ہونے والے 6 مسافروں کو گھر بھیج دیا گیا، گرفتار مذکورہ مسافر دنیا کے مختلف ممالک سے ڈی پورٹ ہو کر...
سینئر پی پی رہنما کیخلاف بدعنوانی، منی لانڈرنگ کے الزامات: ایف آئی اے نے سوالنامہ دے یا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد : وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر کے خلاف انکوائری سے متعلق 18 سے 20 سوالات پر مبنی سوال نامہ حوالے کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے سابق سینٹر فرحت اللّٰہ بابر کے خلاف مبینہ طور پر بدعنوانی، غیر قانونی اثاثہ جات، منی لانڈرنگ، ٹیکس چوری کے الزام پر انکوائری شروع کر رکھی ہے۔ ذرائع ایف آئی اے نے کہا کہ پیپلز پارٹی انسانی حقوق سیل کے صدر و سابق...
اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) نے منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن میں 4 ملزمان کو گرفتار کرکے 33 لاکھ روپے مالیت سے زائد کی 3.6 کلو گرام منشیات برآمد کرلی۔ اے این ایف کے مطابق پشاور میں یونیورسٹی کے قریب 2 ملزمان سے 500 گرام ویڈ اور 200 گرام آئس برآمد ہوئی۔ مانسہرہ میں ملزم کے قبضے سے 300 گرام چرس برآمد کر کے گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔ مزید پڑھیں: کراچی، پولیس کی مہران ٹاؤن میں کامیاب کارروائی، 2 خواتین منشیات فروش گرفتار قصور میں کنگن پور سے 1.5 کلو ہیروئن برآمد کر کے ملزم کو گرفتارکر لیا گیا۔ پشاور میں وارسک روڈ پر واقع کوریئر آفس...
پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری—فائل فوٹو مرکزی سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی شازیہ مری کا کہنا ہے کہ فرحت اللّٰہ بابر کے خلاف ایف آئی اے کی انکوائری قابلِ افسوس ہے۔ایک بیان میں شازیہ مری نے کہا ہے کہ ایف آئی اے نے فرحت اللّٰہ بابر کے خلاف بے بنیاد انکوائری کا آغاز کیا۔ پیپلز پارٹی جائز بات کرتی ہے تو ن لیگ کے خلاف کیسی ہوئی؟ شازیہ مریپیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ فیصلے لیتے ہوئے اگر اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں نہیں لیا جاتا تو تشویش ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرحت اللّٰہ بابر پر اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام مضحکہ خیز ہے۔پی پی رہنما نے یہ بھی کہا ہے کہ فرحت اللّٰہ...
حیدرآباد تعلیمی بورڈ کے سابق چیئرمین محمد میمن اور دیگر کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت کردی گئی۔وزیراعلیٰ سندھ نے حیدرآباد تعلیمی بورڈ کے سابق چیئرمین محمد میمن، ناظم امتحانات مسرور احمد زئی، آئی ٹی منیجر اعجاز خان، جونیئر کلرک جاوید جام کے خلاف نتائج میں وسیع پیمانے پر اور منظم ہیرا پھیری، جعلسازی، ٹیمپرنگ اور ایوارڈ لسٹوں اور مینوئل ٹیبلیشن کے برعکس کمپیوٹر ڈیٹا تیار کرنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ مذکورہ افراد کے ذرائع آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس مزید تفتیش کےلیے نیب کراچی کو بھیجا جا سکتا ہے۔ حیدرآباد اور انٹر بورڈ کراچی کیلئے تعینات چیئرمین حضرات کی عہدہ سنبھالنے سے معذرتاس طرح چیئرمین کا عہدہ سنبھالنے...
برسلز(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 اپریل ۔2025 )انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس (آئی ایف جے) کے سیکرٹری جنرل انتھونی بولنگر نے میڈیا کی زبان بندی اور اظہار رائے کی آزادیوں کے خلاف بنائے گئے پاکستان کے متنازعہ ”پیکا ایکٹ“ کو کالا قانون قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف عالمی سطح پر بھر پور مہم چلانے اور اس کالے قانون کو اقوام متحدہ میں چیلنج کرنے کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ اگر حکومت پاکستان نے اس کالے قانون کو منسوخ نہ کیا تو آئی ایف جے اقوام متحدہ سے مدد کی اپیل کرے گا.(جاری ہے) پی ایف یو جے کے وفد نے آئی ایف جے کو پیکا ایکٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور اس قانون کے...
معروف گلوکار سلمان احمد کے خلاف سوشل میڈیا قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ گلوکار سلمان احمد کیخلاف سوشل میڈیا پر قومی سلامتی کے اداروں اور ریاست کے خلاف پروپیگنڈا کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقدمہ پولیس کی مدعیت میں ڈیفنس اے میں درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں شکایت درج کروائی گئی ہے کہ سلمان احمد کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر 265.4 k فالوورز ہیں، سلمان احمد نے قومی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگینڈا کیا۔ ایف آئی آر کے مطابق سلمان احمد نے سوشل میڈیا پر نفرت انگیز پوسٹ وائرل کیا۔ ایف آئی آر میں یہ بھی کہا گیا ہے...
ہیوسٹن (امریکا): امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے منی لانڈرنگ اور دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 45 افراد کو گرفتار کر لیا ہے، جن میں بڑی تعداد میں پاکستانی نژاد افراد شامل ہیں۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، ایف بی آئی نے مختلف گھروں پر چھاپے مارے جن میں 700 سے زائد اہلکاروں نے حصہ لیا۔ اس کارروائی میں 31 غیر قانونی تارکین وطن کو بھی گرفتار کیا گیا، جن پر دستاویزات میں جعل سازی، مالی فراڈ، اور غیر قانونی طور پر رقوم منتقل کرنے کے الزامات ہیں۔ ایف بی آئی حکام کے مطابق، یہ کارروائی کئی ماہ سے جاری تحقیقات کا نتیجہ ہے، جس کا مقصد امریکہ میں مالیاتی جرائم اور...
اینٹی نارکوٹکس فورس( اے این ایف) کی بہترین حکمت عملی کی بدولت بھاری مقدار میں منشیات برآمد، بدنام زمانہ اسمگلر گرفتار۔ باوثوق ذرائع سے موصول ہونے والی انٹیلیجنس کی بنیاد پر اے این ایف کے عملے نے ایک ٹیوٹا لینڈ کروزر کا پیچھا کیا۔ ننکانہ صاحب ریسٹ ایریا کے قریب ملزمان کو شک ہوا اور انہوں نے اے این ایف عملے پر فائرنگ کر دی۔ اے این ایف عملے نے تعاقب کرتے ہوئے منگتاوالہ کے علاقے سے گاڑی کو برآمد کر لیا۔ مقامی افراد کے مطابق ملزمان گاڑی چھوڑ کر دوسری گاڑی میں فرار ہو گئےتھے۔ تلاشی لینے پر گاڑی سے 339.600 کلوگرام چرس اور 26.400 کلوگرام افیون برآمد کر لی گئی۔ اے این ایف پنجاب کے عملے نے...
گجرات ہائی کورٹ نے 17 جنوری 2025ء کو ایف آئی آر کو منسوخ کرنے سے یہ کہتے ہوئے انکار کردیا تھا کہ نظم میں لفظ "تخت" کا ذکر کیا گیا ہے اور اس پوسٹ پر ردعمل سماجی ہم آہنگی کی خلاف ورزی کا اشارہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ آف انڈیا نے کہا ہے کہ ججوں کو اظہار رائے کی آزادی کا تحفظ کرنا چاہیئے، چاہے وہ اظہار خیال کو پسند نہ کریں۔ سپریم کورٹ نے کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی کے خلاف گجرات پولیس کی طرف سے درج ایف آئی آر کو منسوخ کرتے ہوئے مذکورہ تبصرہ کیا۔ جسٹس اے ایس اوکا اور جسٹس اجول بھویان کی بنچ نے پرتاپ گڑھی کی عرضی کو قبول کرتے ہوئے...
اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے نجی کاروبار، ٹیکس فراڈ، ناقص کارکردگی اور مس کنڈکٹ کی بنا پر کسٹمز کے دو اہلکاروں کو گریڈ میں تنزلی سمیت دیگر سخت سزائیں سنا دیں۔ ایف بی آر سے جاری دو الگ الگ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ پورٹ محمد بن قاسم کراچی کے سُپرنٹنڈنٹ راجا جہانزیب واحد کے خلاف نجی کاروبار اور فراڈ کے الزمات تھے، جس پر ان کے خلاف تحقیقات کی گئیں۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ مجاز اتھارٹی نے گریڈ 16 کے سُپرنٹنڈنٹ راجا جہانزیب واحد کو ایک گریڈ تنزلی کے ساتھ سپرنٹنڈنٹ سے گریڈ 15 میں اسسٹنٹ بنانے کا فیصلہ جاری کردیا ہے۔ ایک سال کے لیے ان کا پرفارمنس الاونس بھی...
اسلام آباد: صحافی وحید مراد کے جسمانی ریمانڈ کے خلاف اپیل پر عدالت نے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کردیا۔ سائبر کرائم ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں صحافی وحید مراد کے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ کے خلاف اپیل کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے کی، جس میں عدالت نے ایف آئی اے کو کل صبح کے لیے نوٹس جاری کر دیے۔ دورانِ سماعت عدالت کی جانب سے اپیل قابلِ سماعت ہونے پر اعتراض اٹھایا گیا۔ عدالت نے کہا کہ مجسٹریٹ کے آرڈر کے خلاف آپ کو ہائی کورٹ جانا چاہیے۔ ایڈووکیٹ ایمان مزاری نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عدالتی نظائر موجود ہیں، سیشن کورٹ میں ہی اپیل ہو...
اسلام آباد:صحافی وحید مراد کے جسمانی ریمانڈ کے خلاف اپیل پر عدالت نے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کردیا۔ سائبر کرائم ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں صحافی وحید مراد کے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ کے خلاف اپیل کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے کی، جس میں عدالت نے ایف آئی اے کو کل صبح کے لیے نوٹس جاری کر دیے۔ دورانِ سماعت عدالت کی جانب سے اپیل قابلِ سماعت ہونے پر اعتراض اٹھایا گیا۔ عدالت نے کہا کہ مجسٹریٹ کے آرڈر کے خلاف آپ کو ہائی کورٹ جانا چاہیے۔ ایڈووکیٹ ایمان مزاری نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عدالتی نظائر موجود ہیں، سیشن کورٹ میں ہی اپیل ہو گی۔ عدالت...
اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے صحافی وحید مراد کے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ کے خلاف اپیل کی سماعت کی اور ایف آئی اے کو کل صبح کے لیے نوٹس جاری کر دیے۔ سائبر کرائم ایکٹ کے تحت درج مقدمہ میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے گزشتہ روز صحافی وحید مراد کا 2 روزہ جسمانی منظور کیا تھا۔ جسمانی ریمانڈ کے خلاف اپیل پر وحید مراد کی جانب سے ایڈووکیٹ ایمان مزاری عدالت کے سامنے پیش ہوئیں۔ مزید پڑھیں: صحافی وحید مراد کا 2روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، ایف آئی اے کے حوالے عدالت کی جانب سے اپیل قابل سماعت ہونے پر اعتراض اٹھایا گیا اور کہا گیا کہ مجسٹریٹ کے آرڈر کے خلاف آپ کو ہائیکورٹ...
فوٹو فائل مصطفیٰ عامر قتل کیس میں نامزد ملزم ارمغان سے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں ایف آئی اے نے عدالت سے بٹ کوائن ٹریڈنگ پلیٹ فارم تک رسائی مانگ لی۔فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے ملزم ارمغان سے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں تفتیش کی اجازت کیلئے عدالت سے رجوع کیا، جس کی عدالت نے اجازت دے دی۔ بیان ریکارڈ کروانا چاہتا تھا، جوڈیشل مجسٹریٹ نے منع کردیا، ملزم ارمغانتفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم کے خلاف دیگر تین مقدمات بھی قائم ہیں، ان مقدمات میں بھی ملزم ارمغان کو جیل کسٹڈی کردیں، عدالت نے ملزم ارمغان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ عدالت ٹریڈنگ پلیٹ فارم سے اکاؤنٹ...
کراچی: ایف آئی اے نے مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ بھی درج کر لیا۔ تحقیقات کے مطابق ارمغان 2018 سے غیر قانونی کال سینٹرز چلا رہا تھا جہاں سے ماہانہ 3 سے 5 لاکھ ڈالرز کی غیر قانونی آمدنی کرپٹو کرنسی میں منتقل کی جاتی رہی۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم کرپٹو کرنسی کو مختلف کمپنیوں کے ذریعے فروخت کرنے میں بھی ملوث پایا گیا۔ منی لانڈرنگ کیس میں مزید پیش رفت کے تحت کرپٹو کرنسی کی فروخت سے حاصل کی گئی رقم سے خریدی گئی 8 بیش قیمت گاڑیاں بھی منجمد کر دی گئی ہیں۔ Tagsپاکستان
مشہور یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے اور دفعہ 295 سی کی مبینہ توہین کے الزام میں تھانہ نشتر کالونی لاہور میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق شہری نے رجب بٹ پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے اپنی ایک ویڈیو میں ان کے مذہبی جذبات اور توہین مذہب سے متعلق تعزیراتِ پاکستان کے دفعہ 295 سی کے تقدس کو پامال کیا ہے۔ درخواست گزار نے الزام عائد کیا ہے کہ رجب بٹ اپنی یوٹیوب ویڈیوز میں بےحیائی کے ذریعے نوجوان نسل کو تباہ کررہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیےرجب بٹ کو گرفتار کروانے والا گھر کا بھیدی کون تھا؟ ایف آئی آر کے متن کے مطابق رجب بٹ...
کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کے سائبرکرائم ونگ نے معروف صحافی فرحان ملک کی گرفتاری کے بعد ان کے خلاف درج مقدمے کی تفصیلات جاری کردی ہے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم میں درج ایف آئی آر کے متن کے مطابق فرحان ملک انکوائری کی تحقیقات کے مطابق مخالف ویڈیوز پوسٹ کرنے کی مہم چلانے میں ملوث ہے۔ مقدمے میں کہا گیا کہ دوران انکوائری مبینہ یوٹیوب چینل کا ابتدائی تکنیکی تجزیہ کیا گیا، اس سے یہ بات سامنے آئی کہ مبینہ طور پر ویڈیو نشر کرنے والے متعلقہ شخص کو پوسٹ کیا گیا۔ ایف آئی اے نے بتایا کہ ریاست مخالف جعلی خبروں اور عوامی اشتعال انگیزی کے ایجنڈے پر مشتمل ہے، ریاست مخالف پوسٹس...
جنوبی بھارتی فلموں کے معروف اداکار رانا دگوبتی، پرکاش راج، وجے دیورکونڈا اور منچو لکشمی سمیت 25 دیگر افراد کیخلاف بیٹنگ ایپ اشتہارات کرنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ان 25 مشہور شخصیات کو مبینہ طور پر غیر قانونی بیٹنگ ایپس کو فروغ دینے کے الزام میں تلنگانہ میں پولیس کیس کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ان فنکاروں کیخلاف ایف آئی آر ایک تاجر پھنیندرا سرما کی شکایت کے بعد درج کی گئی ہے۔ ایف آئی آر میں نامزد مشہور شخصیات اور متاثر کن افراد میں پرنیتھا، ندھی اگروال، اننیا ناگلہ، سری ہنومنتھو، سری مکھی، ورشنی ساؤنڈراجن، وسانتی کرشنن، شوبا شیٹی، امروتھا چودھری، نیانی پوانی، نیہا پٹھان، پانڈو، پدھماوتی، عمران خان، ، سنیاو، وِیشا، وِسانتی و...

ایف آئی حرکت میں آ گئی ،، سی ڈی اے لینڈ ڈائریکٹوریٹ کے 46 آفیسران ، آفیشلز کے خلاف ایک اور مقدمہ درج، کون کون شامل ، دستاویز سب نیوز پر
ایف آئی حرکت میں آ گئی ،، سی ڈی اے لینڈ ڈائریکٹوریٹ کے 46 آفیسران ، آفیشلز کے خلاف ایک اور مقدمہ درج، کون کون شامل ، دستاویز سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 20 March, 2025 سب نیوز FIR-No.-11-2025-CDA

پیکا ایکٹ کے تحت سوشل میڈیا پراداروں کیخلاف پروپیگنڈا کیس؛ ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کیس میں ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف پروپیگنڈہ کیس کے ملزم پی ٹی آئی کارکن حیدر سعید کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پرجوڈیشل مجسٹریٹ محمد عباس شاہ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ ایف آئی اے کی جانب سے ملزم کے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ مزید پڑھیں: سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا، جے آئی ٹی کا پی ٹی آئی قیادت کو طلبی کا نوٹس ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے موقف اختیار کیا کہ ملزم کے مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹ ریکور کرنے ہیں اس کے لئے ریمانڈ چاہیے۔ جج نے...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2025ء)وزیراعظم کی ہدایت پر ایف آئی اے نے چینی مافیا کے خلاف تحقیقات شروع کر دیں،ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے تحقیقات کے لئے پی ٹی اے سے مدد مانگ لی۔(جاری ہے) وفاقی تحقیقاتی ادارے نے پی ٹی اے سے 11افراد کے نام پر رجسٹرڈ موبائل فون نمبرز طلب کر لئے ہیں۔ ایف آئی اے کی بھجوائی گئی فہرست میں چینی کے مبینہ جعلی خریداروں کے نام شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کو مبینہ خریداروں کے صرف نام اور شناختی کارڈ نمبر فراہم کئے گئے ہیں۔ موبائل سمز کے نمبر فراہم نہیں کیے گئے۔ چینی مافیا کے خلاف تحقیقات کی ہدایت وزیراعظم شہباز شریف نے دے رکھی...
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے اہم کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ایف آئی اے کے مطابق یہ گرفتاری بنی گالا اسلام آباد میں ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران عمل میں لائی گئی ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت حیدر سعید کے نام سے ہوئی ہے ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم نے جعفر ایکسپریس سانحے کے دوران ریاستی اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈا اور تضحیک آمیز مواد سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا اس کے علاوہ ملزم مختلف پلیٹ فارمز پر کالعدم دہشت گرد تنظیموں کی حمایت میں مواد پھیلانے...
اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے جعفر ایکسپریس حملے کے بعد قومی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی پر پیکا ایکٹ کے تحت وفاقی دارالحکومت میں معروف صحافی اور یوٹیوبرز کے خلاف تین مقدمات درج کرلیا۔ ایف آئی اے سائبر کرائم اسلام آباد نے سائبر کرائم کے ٹیکنیکل اسسٹنٹ انیس الرحمان کی مدعیت میں پیکا ایکٹ کے تحت تین مقدمات درج کر لیے ہیں، مقدمات میں ملزمان پر جعلی اطلاعات سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلا کر ریاستی اداروں کے خلاف پراپیگنڈہ کرنے اور عوام کو اداروں کے خلاف بھڑکانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر)کے مطابق مقدمات پیکا ایکٹ کے تحت درج کیے گئے ہیں اور ان پر پراپیگنڈہ کے ذریعے عوام...
مشیر برائے وزیراعلیٰ سندھ نجمی عالم اور ڈائریکٹر جنرل انجینئر عبدالکاشف خان ہیومن سیٹلمنٹ اتھارٹی سندھ کچی آبادی نے کرپٹ افسران کے خلاف بڑے اقدامات کر تے ہوئے سندھ کچی آبادی کی زمینوں کی جعلی فائلز بنوانے اور زمینوں پر قبضہ کے معاملات میں ملوث رشید آرائیں کے غیر قانونی کاموں میں سہولت کار افسران کو نوکری سے فارغ کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں:جعلی ڈگری ثابت ہونے پر نادرا کے ڈائریکٹر جنرل ملازمت سے برطرف رشید آرائیں رینجرز کا سابقہ ملازم تھا کو، کرپشن کے کیس میں نکالا گیا تھا۔ اس کے خلاف تھانہ منگوپیر میں ایف آئی آر نمبر 2025/184 مورخہ 6 فروری 2025 کو درج کروائی گئی اور دوسری ایف ائی آر نمبر 2025/109 مورخہ 13 مارچ 2025...
ایف آئی اے نے نادیہ حسین کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق بینک الفلاح سیکیورٹیز میں 540 ملین روپے کی خرد برد کے معاملے میں سابق سی ای او عاطف محمد خان کو گرفتار کیا گیا، ملزم عاطف محمد خان بطور سی ای او اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے مالیاتی دھوکہ دہی میں ملوث پائے گئے۔ یہ بھی پڑھیں: شوہر کی رہائی کے لیے 3 کروڑ کا مطالبہ کیا گیا، نادیہ حسین نے ایف آئی اے افسر کا نمبر اور تصویر شیئر کردی ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم عاطف محمد خان کی گرفتاری کے بعد ان کی اہلیہ نادیہ حسین کو جعلساز کی جانب سے...
سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایف ائی اے آفیسر کے خلاف رشوت طلبی کا الزام عائد کرنے پر ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت تفتیش کا آغاز کردیا۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ نادیہ حسین کو بتادیا گیا تھا کہ رشوت طلب کرنے والا ایف آئی اے کا کوئی آفیسر نہیں بلکہ جعل ساز ہے۔ اداکارہ کو یہ بھی بتایا گیا تھا کہ جعل ساز نے ڈی پی پر ایف آئی اے آفیسر کی تصویر لگا کر آپ کو کال کی اور رشوت مانگی۔ حکام نے بتایا کہ اداکارہ نادیہ حسین کو ہدایت کی گئی تھی کہ جعل ساز کے خلاف سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر کراچی میں شکایت درج کروائیں تاہم انھوں نے ایسا کرنے...

پی ایف یو جے کی فیڈرل ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس‘پیکا ایکٹ کے خلاف ہر محاذپر جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 مارچ ۔2025 ) پاکستان فیڈرل یونین اف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کی فیڈرل ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس صدررانا محمد عظیم کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں ملک کے چاروں صوبوں سے منتخب ارکان کی بڑی تعداد نے شرکت کی. تلاوت کلام پاک کے بعد سیکرٹری شکیل احمد نے اجلاس کے ایجنڈا کے مطابق کارروائی کا آغاز کیا اجلاس کے شرکا نے ایجنڈا کے نکات بارے اپنی آراءدیں اورمتفقہ طورپر درج ذیل فیصلے کیے گیے صدرانا محمد عظیم نے پیکا ایکٹ کے بارے میں پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے فیڈرل ایگزیکٹو کونسل کے اراکین کو بتایا کہ صحافیوں کے ایک گروہ نے حکومت سے ساز باز کر کے فنڈنگ لی ہے کہ وہ...
کراچی: سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے دفاتر پر چھاپے اور طلبی کے نوٹس کیخلاف درخواست پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔ آئینی بینچ کے روبرو دفاتر پر چھاپے اور طلبی کے نوٹس کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں درخواستگزار کے وکیل بیرسٹر طلحہ عباسی نے مؤقف دیا کہ میرے مؤکل دیگر ممالک کو پھل اور دیگر اجناس برآمد کرتے ہیں۔ ایف آئی اے کی جانب سے انکوائری کے نام پر امپورٹرز کو ہراساں کیا جارہا ہے۔ امپورٹرز کے دفاتر پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے مؤقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے کی جانب سے پلانٹ پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ کے افسران کی کرپشن کی انکوائری جاری ہے۔ ایف آئی...
کراچی(نیوز ڈیسک) ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے بحریہ ٹاؤن کراچی کے اہم ڈیلر شاہد عرف قادری کو حوالہ اور ہنڈی کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ شاہد عرف قادری، علی ثقلین رئیل اسٹیٹ اینڈ بلڈرز کے سی ای او ہیں، جن کے قبضے سے غیر ملکی کرنسی بھی برآمد ہوئی۔ ذرائع کے مطابق، ایف آئی اے نے شاہد عرف قادری کو بحریہ ٹاؤن کراچی میں چھاپہ مار کر گرفتار کیا اور عدالت سے ان کا ریمانڈ حاصل کر لیا۔ اس سے قبل بھی ایف آئی اے نے بحریہ ٹاؤن کے دو ڈیلرز کو گرفتار کر کے منی لانڈرنگ اور حوالہ ہنڈی کے تین مقدمات درج کیے تھے۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ بحریہ ٹاؤن کے کم از...
—جنگ فوٹو بوگس اور غیر قانونی بلنگ کے الزام میں حیسکو کے 8 ملازمین کے خلاف مقدمات درج کر کے 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل میرپور خاص کی جانب سے حیسکو اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق نامزد ملزمان میں جان محمد ساند، سید بشیر الدین، سید فرید الدین، شمس دین لاشاری، اشفاق علی، ایاز دین ،شہزاد احمد اور محمد اسحاق شامل ہیں جن پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پشین: اے این ایف کی کارروائی، 360 کلو چرس برآمد بلوچستان کے ضلع پشین میں اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کارروائی کرتے ہوئے 360 کلوچرس برآمد کرلی گئی۔ ملزمان جان محمد ساند بطور ریونیو آفیسر، سید...
سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے ہراساں کرنے کے الزام سے متعلق خاتون کی درخواست پر ایف آئی اہلکاروں کو نوٹس جاری کردیئے۔ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ کے روبرو ہراساں کرنے کے الزام سے متعلق خاتون کی درخواست کی سناعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل شوکت حیات ایڈووکیٹ نے مؤقف دیا کہ ایف آئی اے شازیہ خاتون کو باربار نوٹسز جاری کررہاہے، خاتون کے شوہر کے خلاف زرمبادلہ کے قوانین کی خلاف ورزی کا مقدمہ ہے، کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی، جواب جمع کرادیا ہے، خاتون کا شوہر کے کاروبار سے کوئی تعلق نہیں وہ گھریلو اور پردہ نشیں خاتون ہیں۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اے ایم ایل سرکل مسعود احمد بار بار انہیں طلبی کے نوٹسز جاری کررہا...
راولپنڈی میں پولیس نے منگل کو نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کرکٹ میچ کے دوران راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں داخل ہونے والے تماشائی کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی۔ یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی، دفاعی چیمپیئن پاکستان چیمپیئنز ٹرافی سے باہر ایف آئی آر نیو ٹاؤن تھانے کے سب انسپکٹر انوار الحق کی مدعیت میں درج کی گئی۔ تماشائی کی شناخت اٹک کے علاقے فتح جنگ سے عبدالقیوم کے نام سے ہوئی ہے۔ عبدالقیوم نے میر بخش انکلوژر کے لیے 1000 روپے کا ٹکٹ خریدا تھا لیکن بعد میں یاسر عرفات انکلوژر چلا گیا۔ وہ رکاوٹ عبور کر کے میدان میں داخل ہوا۔ ایف...
مصطفیٰ عامر قتل میں ملوث ملزم ارمغان کے منی لانڈرنگ ملوث ہونے کے معاملے پر ایف آئی اے حکام کا مؤقف سامنے آگیا۔ یہ بھی پڑھیں:مصطفیٰ عامر قتل کیس: شریک ملزم شیراز کے سنسنی خیز انکشافات پولیس کے تفتیشی افسر نے عدالت میں ملزم کے منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق پولیس اگر ہم سے رابطہ کرے گی تو شواہد دیکھ کر منی لانڈرنگ کا مقدمہ بھی درج کریں گے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ارمغان کے گھر میں غیرقانونی کال سینٹر اور سافٹ ویئر ہاؤس کے حوالے سے ایف آئی اے سائبر کرائم اے وی سی سی کی تفتیش میں معاونت کرے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ...
ایف آئی اے کے مطابق ایم کیو ایم رہنما بابر غوری پر الزام ہے کہ انہوں نے 4 مرتبہ منی لانڈرنگ کی۔ بابر غوری نے مختلف اوقات میں بالترتیب 104، 15، 212 اور 1.84 ملین کی منی لانڈرنگ کی۔ خواجہ سہیل منصور نے 11، 20 اور 50 ملین کی منی لانڈرنگ کی۔ ایم کیو ایم رہنما ارشد عبداللہ وہرہ پر 40 ملین کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بانی ایم کیو ایم الطاف حسین و دیگر رہنماؤں کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردی ہے۔انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نمبر 2 کے روبرو بانی ایم کیو ایم و دیگر رہنماؤں کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔...
11افراد گرفتار، 7ہزار سے زائد غیر قانونی سمز ضبط کر لیں،کراچی میں بھی کارروائی ایف آئی اے، پی ٹی اے کے ملتان، لاہور، راولپنڈی اور کراچی میں مشترکہ چھاپے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) اور وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے ) نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 11افراد کو گرفتار اور 7ہزار سے زائد غیر قانونی سمز ضبط کر لیں۔پی ٹی اے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق دونوں اداروں نے ملتان، لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، راولپنڈی اور کراچی میں مشترکہ چھاپے مارے اور پہلے سے فعال غیر قانونی انٹرنیشنل سمز قبضے میں لے لیں۔پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ملتان میں 5 چھاپے مارے گئے اور 7ہزار 64 سمیں اور 8 افراد کو...