2025-09-17@22:54:52 GMT
تلاش کی گنتی: 20150
«انصاف»:
خرلاچی بارڈر ٹرمینل، کرم (KBT) پر پاک فوج کے تعاون سے پاک افغان سرحدی جرگہ منعقد ہوا، جسے دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور خیرسگالی کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ اس جرگے میں دونوں ممالک کے عمائدین، مشران اور تاجروں نے شرکت کی اور باہمی دلچسپی کے امور...
ایشیا کپ 2025 منگل 9 ستمبر سے شروع ہو رہا ہے، جس کا پہلا میچ افغانستان اور ہانگ کانگ کے درمیان ابوظہبی کے شیخ زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ میزبان متحدہ عرب امارات 10 ستمبر کو بھارت کے خلاف میدان میں اترے گا، جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 28 ستمبر کو دبئی میں ہوگا۔...
چائنہ ڈیلی کی ایک تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی حکومت کی خارجہ پالیسی میں دوغلا پن، توازن کے فقدان اور غیر مستقل مزاجی امریکہ اور بھارت کے تعلقات میں دراڑ کا باعث بن رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکہ اور بھارت کے تعلقات اب نشیب و فراز کا شکار ہیں۔ قلیل مدت...
کراچی: اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ مقابلے کے بعد ایک کار لفٹر کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق قصبہ کالونی پراچہ قبرستان کے قریب پیر اور منگل کی درمیانی شب مقابلے کے دوران 24 سالہ محسن علی ولد غلام شبیر...
ایف آئی اے گوادر سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے غیرملکی سمیت متعدد افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے کمپوزٹ سرکل گوادر نے کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 14 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں ایک ایرانی شہری بھی شامل ہے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار...
کیف: روس نے یوکرین میں ڈرونز اورمیزائل کے ساتھ اب تک کا سب سے بڑا فضائی حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں 4 افراد کی ہلاک ہوئے جبکہ دارالحکومت کیف کے سرکاری دفاتر میں آگ لگ گئی ہے ۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق روس نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب یوکرین پر جنگ...
لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) لندن میں ریلوے ملازمین کی جانب سے ہونے والی طویل ہڑتال کے باعث لاکھوں مسافر پریشانیوں کا شکار ہوگئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لندن میں ریلوے ملازمین کی جانب سے 5 روزہ ہڑتال کی وجہ سے انڈر گرائونڈ ٹیوب ریل کی متعدد لائنیں بند ہوگئی ہیں، جس کی...
نیپالی حکومت نے ملک گیر احتجاج کے دوران سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں کم از کم 19 افراد کی ہلاکت کے بعد سوشل میڈیا پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ کابینہ کے ترجمان اور وزیر اطلاعات و مواصلات پرتھوی سبا گرونگ نے تصدیق کی کہ حکومت نے گزشتہ ہفتے لگائی...
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، سب ڈویژنز کے اسسٹنٹ کمشنرز، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز (میل و فیمیل)، ڈسٹرکٹ خزانہ آفیسر سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے زیر انتظام قائم اسکولوں پر...
راولپنڈی: راولپنڈی کے نواحی علاقے روات ٹی چوک، اسلام آباد کے قریب دو مال بردار ٹرکوں کے درمیان پیش آنے والے خوفناک حادثے میں دو افراد جاں بحق جبکہ چھ شدید زخمی ہو گئے۔ حادثے کے فوری بعد علاقے میں افراتفری مچ گئی اور ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا۔ ریسکیو...
4 سال پہلے اپنی بچیوں کے بہتر مستقبل اور تعلیم کے لیے پاکستان آئی تھی، اور اب ہمیں واپس افغانستان بھیجا جا رہا ہے، جہاں تعلیم کے حوالے سے بچیوں کا مستقبل تاریک ہے۔ افغانستان کے دارالحکومت کابل سے تعلق رکھنے والی گل بیگم (نام تبدیل) اپنی 2 بیٹیوں کی تعلیم کے حوالے سے فکرمند...
گجرات،پھالیہ:۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر شدید مہنگائی، غذائی قلت اور زرعی بحران پیدا ہونے کے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اشیائے خورونوش، کھاد، بیج اور زرعی ادویات پر سبسڈی کا اعلان کیا جائے۔ گجرات اور منڈی بہاﺅالدین کی تحصیل پھالیہ...
ملتان: بالائی علاقوں اور پنجاب میں مسلسل بارشوں کے باعث دریائے چناب میں اونچے درجے کے سیلابی ریلے سے مظفر گڑھ کی تحصیلیں اور دیہات زیر آب آگئے، جلالپور سے 3652 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔ سیلابی ریلے سے جتوئی اور علی پور بری طرح متاثر ہوئے جبکہ...
ہزارہ ایکسپریس وے پر ٹریلر اور کار کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ہزارہ ایکسپریس وے پر ٹریلر اور گاڑی کے درمیان تصادم ہوا جس کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پیٹرولنگ پولیس موقع پر پہنچی۔ حادثے میں کار میں سوار دو افراد...
MEXICO: میکسیکو کے ریاستی حکام کے مطابق پیر کے روز ایک خوفناک حادثے میں ایک مال بردار ٹرین نے ایک ڈبل ڈیکر مسافر بس کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور 41 سے زائد زخمی ہو گئے۔ حادثہ ریاست میکسیکو کے اطلاکومولکو میونسپلٹی میں ایک...
میرپورخاص: میرپورخاص میں گزشتہ دو روز سے جاری بارش نے تباہی مچا دی، شہر کے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے جبکہ مختلف حادثات میں ایک نوجوان جاں بحق اور چھ افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق کھان پولیس کی حدود میں واقع گاؤں بوڑو خاصخیلی میں بارش کے باعث ایک مکان...
لاہور: ایک ٹرافی 8 دعویدار، کس کا چلے گا وار، ٹیمیں ایشیا کپ میں مقابلے کیلیے تیار ہیں، میلہ منگل سے متحدہ عرب امارات میں سجے گا، افتتاحی میچ میں افغانستان اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں ابوظبی اسٹیڈیم پر مقابل ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کا آغاز منگل کو ہو رہا...
نائجیریا کی شمال مشرقی ریاست بورنو میں شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے حملے میں کم از کم 63 افراد ہلاک ہو گئے۔ عالمی خبررساں ادارے کے مطابق یہ حملہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب باما کے علاقے کے گاؤں “دارالجمال” میں ہوا، جہاں حال ہی میں کیمپ سے بے گھر افراد کو دوبارہ...
کٹھمنڈو: نیپال میں سوشل میڈیا پر پابندی اور مبینہ کرپشن کے خلاف ہونے والے عوامی مظاہرے شدید خونریزی میں بدل گئے، جس کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق اور 347 سے زائد زخمی ہوگئے، حکومت نے صورتحال پر قابو پانے کے لیے فوج تعینات کر دی اور دارالحکومت سمیت مختلف شہروں میں کرفیو نافذ...
ہری پور: ٹریلر اور کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو خواتین سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ہزارہ ایکسپریس وے پر ٹریلر اور گاڑی کے درمیان خوفناک تصادم ہوا ،حادثے میں کار میں سوار دو افراد موقع پر جاں بحق جبکہ تین شدید زخمی ہوئے جو اسپتال منتقلی کے دوران...
پڈعیدن : قومی شاہراہ پر صدوجا تھانہ کے قریب خوفناک روڈ حادثہ، ایک ہی خاندان کی خواتین بچوں سمیت 7 افراد جاںبحق، پولیس نے ڈمپر تحویل میں لیکر مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی وے نیئر ٹوٹل پارکو کے قریب ایک خراب ٹرالر کھڑا تھا، جس کی وجہ سے آگے جانے والی مہران کار...
ہزارہ موٹروے پر شاہ مقصود انٹرچینج کے قریب ٹرالر اور کرولا کار میں تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق افراد میں 39 سالہ رضا سلیم سکنہ گلگت سمیت 3 مرد اور 2 خواتین شامل ہیں۔ مزید پڑھیں: موٹروے پر بے قابو بس کھائی میں جاگری، 8 افراد...

طیب بلوچ ، فیصل حکیم اور غلام رسول قمر و دیگر صحافیوں پر تشدد کا مقدمہ علمیہ خان ، نعیم پنجوتہ سمیت چالیس نامعلوم افراد پر درج ، ایف آئی آر سب نیوز پر
طیب بلوچ ، فیصل حکیم اور غلام رسول قمر و دیگر صحافیوں پر تشدد کا مقدمہ علمیہ خان ، نعیم پنجوتہ سمیت چالیس نامعلوم افراد پر درج ، ایف آئی آر سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 8 September, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)پی ٹی آئی کارکنان کی طرف سے صحافیوں پر تشدد کا...
سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور صوبائی حکومت ہر وقت عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ اپنے ایک بیان میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ...
پاکستان میں مقیم افغان پناہ گزینوں کے لیے وطن واپسی کی مہلت ختم ہونے کے بعد حکومت نے واپسی کے اقدامات مزید سخت کر دیے ہیں۔ اب نہ صرف قانونی کارروائیاں بڑھا دی گئی ہیں بلکہ افغان شہریوں کے زیرِ استعمال موبائل فون سمز بند کرنے کا عمل بھی تیز کر دیا گیا ہے۔...
اسلام آباد: سمندر کے راستے غیرقانونی طور پر ایران جانے کی کوشش کرنے والے افراد کی ایک اور کھیپ گرفتار کر لی گئی۔ ایف آئی اے نے نوجوانوں کو جیوانی سے گرفتار کیا۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والے 24 ملزمان ایران اور آگے دیگر ممالک جانا چاہتے تھے۔ گرفتار ملزمان...
لاہور: پاکستانی خاتون پولیس افسر شہربانو نقوی کو شاندار اعزاز حاصل ہوگیا، ایشیا سوسائٹی 21 نیکسٹ جنریشن فیلو شپ کے لیے منتخب ہوگئیں۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اے ایس پی شہر بانو نقوی ایشیا 21 نیکسٹ جنریشن فیلو شپ کے لیے منتخب ہونے والی پاکستان کی تاریخ کی پہلی خاتون...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر جلالپور پیروالا میں سیلاب متاثرین کی محفوظ مقامات پر منتقلی کا آپریشن کامیابی سے مکمل کر لیا گیا۔ ترجمان کے مطابق آپریشن کے دوران 3 ہزار 652 افراد کو سیلاب زدہ علاقوں سے نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ مزید پڑھیں: بھارت کی آبی جارحیت: پنجاب...
نیپال میں سوشل میڈیا پر پابندی کے خلاف نوجوان بڑے پیمانے پر سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاج کیا جس نے تشدد کی شکل اختیار کرلی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق "جنریشن زی" احتجاج نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو کے علاقے مائتیگھرا میں ایک قومی یادگار کے مقام سے شروع ہوا۔ اس احتجاج کا انعقاد نوجوانوں کے...
کوئٹہ: شاہوانی اسٹیڈیم دھماکے کا ایک اور زخمی چل بسا جس کے بعد دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 18 ہوگئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چند روز قبل بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر شاہوانی اسٹیڈیم میں بی این پی کا جلسہ ہورہا تھا، اسٹیڈیم کے باہر خودکش حملہ ہوا جس...
لندن: برطانوی پولیس نے فلسطین کے حق میں لندن میں منعقدہ ایک بڑے احتجاجی مظاہرے کے دوران 890 افراد کو گرفتار کرنے کی تصدیق کی ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق برطانوی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ گزشتہ روز لندن میں فلسطین کے حق میں ہونے والے ایک بڑے احتجاجی مظاہرے کے دوران...
مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیل کے غیر قانونی یہودی آبادکاروں پر پیر کی صبح مسلح حملے میں 6 افراد ہلاک اور کم از کم 20 زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق واقعہ راموت جنکشن پر پیش آیا جہاں دو فلسطینی حملہ آوروں نے بس اسٹاپ پر اندھا دھند فائرنگ کی اور بعد ازاں ایک...
پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی تعداد 42 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے، جب کہ اب تک 21 لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ مختلف حادثات اور واقعات کے نتیجے میں اموات کی تعداد 60 تک پہنچ گئی ہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے لاہور...
کراچی: آئی سی سی نے اگست 2025 کیلئے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔ خواتین کی کیٹیگری میں پاکستان ویمن ٹیم کی وکٹ کیپر منیبہ علی بھی شارٹ لسٹ تین کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنہوں نے گزشتہ ماہ آئرلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا...

شاہد آفریدی فاؤنڈیشن نے خود کو پاکستان کی ایک نمایاں چیریٹی فاؤنڈیشن کے طور پر منوایا ہے،عاطف اکرام شیخ
شاہد آفریدی فاؤنڈیشن نے خود کو پاکستان کی ایک نمایاں چیریٹی فاؤنڈیشن کے طور پر منوایا ہے،عاطف اکرام شیخ اسلام آباد:قومی ہیرو سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان نے مجھے بہت کچھ دیا ہے اب لوٹانے کا وقت ہے، سب سے زیادہ سکون لوگوں کی خدمت اور چیرٹی کے کاموں میں ہے۔...
نارووال نالہ ڈیک کے نواحی پاکستانی سرحدی علاقہ لہڑی سے 3 عدد 8 پاؤنڈ وزنی اور ایک عدد 18کلو وزنی انڈین ساختہ اینٹی ٹینک مائنز کو اپنی تحویل میں لے کر عوام الناس کی جان و مال کو لاحق خطرات سے محفوظ بنا دیا گیا۔ مزید پڑھیں: فیول اسمگلنگ کا الزام، ایران نے عملے سمیت غیر...
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملک میں زرعی ایمرجنسی لگانے اور سیلاب متاثرہ علاقوں میں کسانوں کے بجلی کے بل معاف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہور اور قصور کے بعد آج مظفرگڑھ میں، میں اپنی آنکھوں سے دیکھ رہا ہوں کہ...
کراچی: وزارت ہاؤسنگ حکومت پاکستان نے نیاز علی لاکھو کو ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ آفس کراچی تعینات کردیا۔ نیاز علی لاکھو نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے، اس سے قبل وہ اسٹیٹ آفس اسلام آباد میں تعینات تھے، نیاز علی لاکھو کا شمار اسٹیٹ آفس کے تجربہ کار اور باصلاحیت افسران میں ہوتا ہے۔...

عدالت عظمیٰ کے 4ججز کا چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط، سپریم کورٹ رولز منظوری کے طریقہ کار پرتحفظات کااظہار
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ کے 4ججز نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط میں سپریم کورٹ رولز منظوری کے طریقہ کار پرتحفظات کااظہار کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق سپریم کورٹ کے 4ججز نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط لکھا ہے،خط لکھنے والوں میں جسٹس منصور علی شاہ ، جسٹس منیب اختر،...
لاگوس: نائجیریا کی شمال مشرقی ریاست بورنو میں شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے حملے میں کم از کم 63 افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ حملہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب باما کے علاقے کے گاؤں "دارالجمال" میں ہوا، جہاں حال ہی میں کیمپ سے بے گھر افراد کو دوبارہ آباد کیا گیا تھا۔...
لاہور: کسٹمز حکام نے لاہور ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کے اسمگل شدہ موبائل فون قبضے میں لے لئے۔ کسٹم حکام کے مطابق ملزم دبئی سے ایمریٹس ایئر لائن کی پرواز Ek 622 سے لاہور پہنچا تھا۔ شک گزرنے پر کسٹمز حکام نے مسافر کا سامان چیک کیا تو بڑی تعداد میں...