آپریشن سندور کے دوران فوج کا 15 فیصد وقت جعلی خبروں میں ضائع ہوا، بھارتی جنرل کا اعتراف
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
آپریشن سندور کے دوران بھارتی فوج کو ہونے والے ایک اور نقصان سے متعلق اہم انکشاف سامنے آیا ہے۔
جدید جنگ کی بڑی بڑی باتیں کرنے والا بھارت، ریئل ٹائم انٹیگریشن کے دعوؤں سمیت میدانِ جنگ میں بری طرح بےنقاب ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق بھارتی سی ڈی ایس جنرل انیل چوہان نے اعتراف کیا ہے کہ آپریشن سندور کے دوران فوج کا 15 فیصد وقت جعلی خبروں میں ضائع ہوا۔
بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن سندور کے دوران 15 فیصد وقت جعلی خبروں سے لڑنے میں ضائع ہوا۔
سائبر حملے، جھوٹی خبریں اور غیر حقیقی دعوے، بھارت کا بیانیہ خود اس کے گلے پڑ گیا۔
خیال رہے پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی میڈیا مسلسل جھوٹی خبریں نشر کرتا رہا اور اپنی ہی عوام کو بیوقوف بناتا رہا۔
Post Views: 4.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: آپریشن سندور کے دوران
پڑھیں:
جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام، 2 خواتین آف لوڈ، ایجنٹس گرفتار
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) ملتان زون نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنادی۔
ایف آئی اے ملتان زون کے مطابق 2 خواتین کو آف لوڈ کرکے 2 ایجنٹوں کو گرفتار کرلیا۔ مسافروں نے جعلی نکاح نامے پر سوازی لینڈ کے وزٹ ویزے حاصل کیے تھے۔
ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ایجنٹ نے مسافروں کی غیرقانونی امیگریشن کیلیے رشوت دینے کی کوشش بھی کی۔