سید طا رق علی جاموٹ خدمت پریقین رکھتے ہیں،عبدالمنان صدیقی
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی حیدرآباد کے سینئررہنما عبدالمنان صدیقی اور پیپلزپارٹی وارڈ 5 کنٹومنٹ بورڈ حیدرآباد کے سابق ٹکٹ ہولڈرارتضی شیخ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی ضلع حیدرآباد کے صدرسید طارق علی جاموٹ بھی اپنے والد سید امیرعلی شاہ جاموٹ کی طرح عوام کی خدمت پریقین رکھتے ہیں، وہ صبح سے لیکردوپہر کی نمازکے وقفہ تک نمازکے بعد شام دیرتک اپنے حلقہ انتخاب کے لوگوں اورضلع کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے ورکرز سے مل رہے ہیں اور ان کے مسائل سن رہے ہیں اوراسی ٹائم اداروں کے متعلقہ افسران سے فون پررابطہ کرکے ان کے مسائل حل کررہے ہیں جس سے انہوں نے عوام کے دل جیت لیے ہیں نہ صرف صدر، پاکستان پیپلزپارٹی ضلع حیدرآباد کے جنرل سیکرٹری وسیم راجپوت بھی اسی جذبہ سے عوام کی خدمت کرکے خود کو شہید ذوالفقارعلی بھٹو اورشہید رانی بینظیربھٹو کے سچے پیروکاراور صدرمملکت آصف زرداری، چیئرمین پی پی پی بلاول زرداری اورادی فریال تالپورکے وفادار سپاہی ثابت کررہے ہیں ہم اپنے دونوں رہنمائوں کے اس جذبہ خدمت کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں اورانہیں یقین دلاتے ہیں پارٹی کی خدمت میں ہم آپ کے شانہ بشانہ چلیں گے اورآپ کی قیادت میں شہیدوں کے چھوڑے ہوئے مشن کو آگے بڑھانے میں ہراول دستہ کا کردارادا کریں گے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: حیدرا باد کے
پڑھیں:
پی ٹی آئی والے اپنے عزائم سے بے نقاب ہوچکے ہیں، احسن اقبال
اپنے آبائی حلقے میں گرین ٹریکٹر سکیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اپنی طاقت کا لوہا منوایا، آج بھی پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا ریاست، فوج کے خلاف زہر گھول رہا ہے، ہندوستان کو آج رسوائی کا سامنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے اپنے عزائم سے بے نقاب ہوچکے ہیں۔ اپنے آبائی حلقے میں گرین ٹریکٹر سکیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کیلئے کئی مشکل فیصلے کیے، ہمیں ملکی معیشت کو دوبارہ پیروں پر کھڑا کرنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے جتنی تیزی سے خود کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، دنیا میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی،آج پاکستان میں اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے، حکومت اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر مل کر پاکستان کی ترقی کیلئے کوشاں ہیں، 10 مئی کو بھارت کو تاریخی عبرتناک شکست ہوئی۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اپنی طاقت کا لوہا منوایا، آج بھی پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا ریاست،فوج کے خلاف زہر گھول رہا ہے، ہندوستان کو آج رسوائی کا سامنا ہے۔ احسن اقبال نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی والے اپنے عزائم سے بے نقاب ہوچکے ہیں، اللہ کے بعد فوج ہی ملکی مضبوطی کی ضمانت ہے، افواج پاکستان کے جوانوں نے ہی دہشتگردوں کو سرحد پر روکا ہوا ہے۔