Daily Ausaf:
2025-06-24@21:00:15 GMT

سونے کی فی تولہ قیمت میں کئی ہزار روپے کی کمی

اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوئی ہے ۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 3ہزار800روپےکی کمی ہوئی جس کے بعد ایک تولہ سونا3لاکھ 54ہزار 365روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح 10گرام سونے کی قیمت میں 3ہزار 258 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد 10گرام سونے کی نئی قیمت 3لاکھ 3ہزار 810 روپے ہوگئی۔

سرمایہ کاروں کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں کمی کے باعث سونے کی قیمت میں کمی ہو رہی ہے۔یاد رہے گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: سونے کی قیمت کمی ہوئی کی کمی

پڑھیں:

ایرانی میزائلوں نے 2 ہزار اپارٹمنٹس تباہ ہو گئے، صیہونی فوج

اسرائیلی فوج کے ہوم فرنٹ کمانڈ نے اعلان کیا ہے کہ 13 جون کو ایران پر اسرائیلی جارحیت کے آغاز کے بعد سے ایرانی میزائلوں کے نتیجے میں اسرائیل میں تقریباً 240 عمارتیں، جن میں 2,000 سے زیادہ رہائشی اپارٹمنٹس شامل ہیں، تباہ یا شدید طور پر متاثر ہوئی ہیں۔  اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی فوج کے ہوم فرنٹ کمانڈ نے اعلان کیا ہے کہ 13 جون کو ایران پر اسرائیلی جارحیت کے آغاز کے بعد سے ایرانی میزائلوں کے نتیجے میں اسرائیل میں تقریباً 240 عمارتیں، جن میں 2,000 سے زیادہ رہائشی اپارٹمنٹس شامل ہیں، تباہ یا شدید طور پر متاثر ہوئی ہیں۔ کمانڈ نے مزید کہا کہ تقریباً 9,000 افراد اپنے گھروں سے بے گھر ہو گئے ہیں۔ اس دوران، اسرائیل کی مقامی حکام کی یونین نے تصدیق کی کہ ان میں سے ہزاروں افراد کو ہوٹلوں میں پناہ دی گئی ہے، جبکہ کچھ لوگ اپنے رشتہ داروں یا دوستوں کے گھروں میں منتقل ہو گئے ہیں۔ اسرائیلی رہائشی ڈھانچے کو یہ وسیع نقصان ایرانی میزائلوں کے شدید حملوں کے بعد ہوا ہے، جس نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلائی ہے، اور اسرائیل پر بڑھتی ہوئی لاگت کو واضح کر دیا ہے۔ اسرائیل کے اقتصادی اخبار "کالکالیسٹ" کی رپورٹ کے مطابق، عمارتوں کو پہنچنے والے نقصان کی وجہ سے میزائلوں سے متاثرہ علاقوں میں 5,000 اسرائیلیوں کو ان کے گھروں سے نکالا گیا ہے۔ رپورٹس میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ حکومت لوگوں کو تباہ شدہ گھروں میں واپس جانے پر مجبور کر رہی ہے۔ اسرائیل کے سابق سنٹرل بینک گورنر کرنٹ فلگ کا خیال ہے کہ جنگ کی لاگت کا فیصلہ کن عنصر "اس کی مدت" ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا اگر یہ ایک ہفتے تک جاری رہی تو معاملہ مختلف ہو گا، لیکن اگر یہ دو ہفتوں یا ایک ماہ تک جاری رہی تو یہ بالکل مختلف کہانی ہو گی۔

متعلقہ مضامین

  • ایک تولہ سونا 3800روپے سستا ہو گیا
  • ایران ،اسرائیل جنگ بندی، سونا ہزاروں روپے سستا
  • کاروباری ہفتے کے دوسرے دن سونے کی قیمت میں کمی
  • ایران، اسرائیل جنگ بندی : عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
  • عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ
  • ملک میں سونے کی قیمت میں کمی
  • لاہور میں برائلر گوشت اور انڈوں کی قیمتوں میں کمی
  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد حیران کن اضافہ
  • ایرانی میزائلوں نے 2 ہزار اپارٹمنٹس تباہ ہو گئے، صیہونی فوج