2025-12-06@15:48:29 GMT
تلاش کی گنتی: 7827

«خیبر پختونخوا»:

    کراچی کے علاقے گارڈن میں ڈمپر کی ٹکر سے نوجوان کی ہلاکت کے بعد ہنگامہ آرائی کے کیس کی سماعت کے دوران ملزم لیاقت محسود کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی گئی۔انسداد دہشت گردی عدالت میں ملزم لیاقت محسود پیش ہوئے۔ مدعی مقدمہ کی جانب سے سلمان مجاہد بلوچ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اپنایا کہ ملزم لیاقت محسود کی درخواست ضمانت پر دلائل کے لیے مہلت دی جائے۔  لیاقت محسود کی درخواست ضمانت منظور کراچی سندھ ہائیکورٹ کی جسٹس مسز تسنیم سلطانہ پر... جس پر عدالت نے ملزم لیاقت محسود کی عبوری ضمانت میں 9 دسمبر تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف گارڈن تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہری پور میں ن لیگ کی جیت کو پی ٹی آئی حکومت کی 12 سالہ نااہلی کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں مسلسل بارہ برس کی حکمرانی نے پورے صوبے کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا۔ گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ منصوبے کے سنگِ بنیاد کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے اپنی تمام توجہ پنجاب پر حملوں میں صرف کی جبکہ موجودہ وزیراعلیٰ پوری حکومتی مشینری کے ساتھ اڈیالہ جیل کے باہر نظر آتے ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ میٹرو بس ن لیگ کی پہچان ہے، لاہور، راولپنڈی اور ملتان کے بعد اس سال مزید دو شہروں میں میٹرو منصوبے شروع کیے جا...
    مغربی بنگال کی وزیراعلٰی نے کہا کہ ہم ڈاکٹر امبیڈکر کے آئینی اصولوں اور اقدار کے تحفظ کیلئے ہمیشہ پُرعزم رہیں گے، یہی ہماری جمہوریت کی رہنما روشنی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کی ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلٰی ممتا بنرجی نے ریاست کے عوام کو مضبوط پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ نفرت پھیلانے والی فرقہ پرست قوتوں کے خلاف لڑائی جاری رہے گی اور ان کی حکومت آئینِ ہند کے اصولوں اور اقدار کے تحفظ و استحکام کے لئے پوری طرح پُرعزم ہے۔ ترنمول کانگریس ہر سال 6 دسمبر کو "سَمہتی دیوس" (یومِ یکجہتی) کے طور پر مناتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن ایودھیا میں 1992ء میں بابری مسجد کے انہدام کی یاد میں منایا جاتا ہے،...
    جماعت اسلامی کے صوبائی امیر کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں گزشتہ کئی ماہ سے بدامنی، ٹارگٹ کلنگ، اغواء برائے تاوان اور دہشت گردی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی عبدالواسع نے کہا ہے کہ صوبے میں گورنر راج کے نفاذ سے متعلق گردش کرتی افواہیں نہ صرف تشویش ناک ہیں بلکہ جمہوری عمل اور صوبائی خودمختاری کے تقاضوں کی بھی سنگین خلاف ورزی ہیں۔ جماعت اسلامی روزِ اوّل سے اس طرزِ حکمرانی کی سخت مذمت کرتی رہی ہے اور واضح کرتی ہے کہ انتظامی ناکامیوں کا حل غیر جمہوری اقدامات نہیں، بلکہ مؤثر طرزِ حکمرانی اور قانون کی عملی بالادستی میں مضمر ہے۔ ان خیالات کا اظہار امیرِ جماعت...
    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک اور لکی مروت میں دو الگ کارروائیوں کے دوران فتنۃ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک کر دیے۔ آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق، 5 دسمبر کو ضلع ٹانک میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، جس میں بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے 7 خوارج مارے گئے۔ بعد ازاں، ضلع لکی مروت میں فائرنگ کے تبادلے میں مزید 2 خوارج ہلاک ہوئے۔ ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ ہلاک شدگان قانون نافذ کرنے والے اداروں اور معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے، اور آپریشنز کے دوران ان کے ٹھکانے کو موثر انداز میں...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اڈیالہ جیل کے باہر وقت ضائع کرنے کے بجائے عوام کی خدمت پر توجہ دیں، کیونکہ عوام نے انہیں عوامی فلاح کے لیے منتخب کیا ہے، جیل کے باہر بیٹھنے کے لیے نہیں۔ گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ سسٹم کی سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ہر دور میں ترقی کے عملی اقدامات میں نظر آئی ہے، چاہے وہ ایٹم بم، موٹرویز، بنیان مرصوص یا حرمین شرفین کی حفاظت ہو، یا اندھیروں سے روشنی تک کا سفر۔ انہوں نے میانوالی اور گجرات کے مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ ان علاقوں کے لوگوں نے اعلیٰ عہدوں پر فائز...
    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اڈیالہ جیل کے باہر بیٹھنے کے بجائے عوامی خدمت پر توجہ دیں، ہمیں اڈیالہ جیل کے باہر بیٹھنے کا نہیں بلکہ عوام کی خدمت کا مینڈیٹ ملا ہے۔ گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ سسٹم کی سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ ایٹم بم سے موٹرویز تک، بنیان مرصوص سے محافظ حرمین شرفین تک، اندھیروں سے روشنی تک ہر جگہ مسلم لیگ (ن) ہی نظر آتی ہے۔ میانوالی اور گجرات کے لوگ اعلی ترین عہدوں پر فائز رہے لیکن اپنے شہر کے مسائل حل نہ کرسکے۔ میانوالی میں ترقی کی نشانیاں ڈھونڈنی پڑتی تھیں، پورا گجرات بارش کے پانی میں ڈوب جاتا تھا۔...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ قدرتی وسائل پر مقامی آبادی کا پہلا حق ہے، حکومت سرمایہ کاری کے تحفظ کے لیے امن و امان پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرےگی۔ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی زیر صدارت میراں بلاک کے شیئرز کی پارٹنر اداروں کو منتقلی کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں صوبائی وزیر ریاض خان، معاون خصوصی شفیع جان، ممبر قومی اسمبلی شہریار آفریدی، ممبر قومی اسمبلی شاہد خٹک، ممبران صوبائی اسمبلی اور متعلقہ حکام شریک تھے۔ مزید پڑھیں: گورنر کے پی کا فیوچر سمٹ سے خطاب، خیبر پختونخوا کے قدرتی وسائل میں سرمایہ کاری کی دعوت بریفنگ میں بتایا گیا کہ میران بلاک کے 49 فیصد شیئرز او جی ڈی سی ایل کو منتقل کردیے گئے ہیں،...
    خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز نے دو کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ 9 دہشتگرد ہلاک کر دیے، یہ معلومات پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے جاری کیں۔ ضلع ٹانک میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کے دوران فتنۃ الخوارج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا، جس میں 7 دہشتگرد ہلاک ہوئے جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں کارروائی مکمل ہوئی۔ اسی طرح لکی مروت میں بھی خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی گئی، جس میں 2 خوارج ہلاک اور اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔ مارے گئے دہشتگرد بھارتی حمایت یافتہ تھے اور دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے، سکیورٹی فورسز نے ان کے نیٹ ورک کے خاتمے کے لیے مزید کلیئرنس آپریشنز جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔...
    راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی 2 کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 9 دہشت گرد ون کو جہنم واصل کر دیا گیا ۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، ٹانک میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں7 خوارج مارے گئے۔ سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں بھی خوارج کے خلاف خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، لکی مروت میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 خوارج ہلاک ہوئے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر...
    ویب ڈیسک: وزیر داخلہ محسن نقوی کا خیبر پختونخوا میں کامیاب آپریشنز پر فورسز کو خراج تحسین،محسن نقوی نے 9 خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ’سکیورٹی فورسز کی جرات اور پروفیشنل ازم پر فخر ہے‘فتنہ الخوارج کے خلاف سکیورٹی فورسز بڑی کامیابیاں سمیٹ رہی ہے،خیبرپختونخوا میں قیام امن کے لئے  سکیورٹی فورسز پرعزم ہیں۔ جعلی ملازمتوں کی پیشکش، ایف آئی اے نے بیرون ملک جانے والوں کو خبردار کردیا وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی خیبرپختونخوا میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف 2 کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کی، کہا سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائیاں کرکے خوارجیوں کو جہنم واصل کیا ۔...
    سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں 2 کارروائیاں کرتے ہوئے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ 9 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا اور فتنۃ الخوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، ٹانک میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں7 خوارج مارے گئے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں بھی خوارج کے خلاف خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، لکی مروت میں فائرنگ کے تبادلے میں 2خوارج ہلاک ہوئے۔ شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ مارے گئے بھارتی حمایت یافتہ خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، مارے گئے خوارج...
    خیبر پختونخوا: پاک فوج کی دو علیحدہ کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ 9 خوارج ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 6 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) خیبر پختونخوا میں پاک فوج کی دو علیحدہ کارروائیوں کے دوران بھارتی حمایت یافتہ تنظیم فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 9 خوارج ہلاک ہو گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ٹانک ڈسٹرکٹ میں گزشتہ روز 5 دسمبر کو خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے ایک انٹیلی جنس پر مبنی کارروائی انجام دی۔ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد سات خوارج ہلاک ہو گئے۔دوسری انٹیلی جنس پر مبنی کارروائی لکی مروت ڈسٹرکٹ میں کی...
    خیبر پختونخوا کے 2 اضلاع میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی پراکسی فتنۂ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 9 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے ترجمان (آئی ایس پی آر) کے مطابق 5 دسمبر کو ٹانک ضلع میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا، جہاں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد سات خوارج ہلاک کر دیے گئے۔ یہ بھی پڑھیے: ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، بھارتی آلہ کار 22 دہشتگرد ہلاک اسی نوعیت کی ایک اور کارروائی لکی مروت میں کی گئی، جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔...
    —فائل فوٹو خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی 2 کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 9 دہشت گرد مارے گئے۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، ٹانک میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں7 خوارج مارے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 15 خوارج ہلاک، 2 جوان شہیدآئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے خفیہ اطلاعات پر آپریشنز میں ضلع کرک میں 8، شمالی وزیرستان میں 4 اور جنوبی وزیرستان کے علاقے گومل زام میں 3 خوارج مارے گئے۔ سیکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں...
    —فائل فوٹو انسداد منشیات سے نبرد آزما محکمہ ایکسائز خیبر پختونخوا کو نفری کی کمی کا سامنا ہے۔ محکمہ ایکسائز نے حکومت سے پولیس ایلیٹ فورس کی خدمات مانگ لیں۔ذرائع کے مطابق محکمہ ایکسائز و نارکوٹکس کنٹرول خیبرپختونخوا نے محکمہ داخلہ کو خط لکھ دیا اور کہا کہ 7 ایکسائز پولیس اسٹیشنز میں نارکوٹکس کنٹرول ونگ کو عملے کی کمی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نفری کی کمی کے باعث نارکوٹکس ونگ کی کارکردگی متاثر ہو رہی ہے، 84 پولیس اہلکاروں کو ایکسائز پولیس اسٹیشنز میں ڈپوٹیشن پر تعینات کیا جائے۔محکمہ داخلہ نے پولیس کو مشروط طور پر نفری فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔ذرائع نے کہا کہ پولیس کارکردگی متاثر نہ ہونے کی صورت میں نفری فراہم کی جائے، محکمہ...
    پی ٹی آئی نے موقع گنوا دیا، عمران خان کے بغیر بات کرنی ہے تو پارلیمنٹ میں ضرور کریں، عطا تارڑ WhatsAppFacebookTwitter 0 6 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ انہوں نے بات چیت کا موقع گنوا دیا ہے، اب عمران خان کے بغیر بات کرنی ہے تو پارلیمنٹ میں ضرور کریں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے واضح کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی جیل ملاقاتیں مکمل طور پر بند کردی گئی ہیں۔ اب ملاقات کی اجازت ہوگی اور نہ ہی جیل کے باہر کسی قسم کا ہجوم اکٹھا کرنے کی اجازت دی جائے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی ضلع حیدرآباد کے نمائندہ وفد نے ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو سے خصوصی ملاقات کی، جس میں امن و امان کی صورتحال، شہری مسائل اور کمیونٹی کے باہمی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وفد میں صوبائی ڈپٹی سیکرٹری ایڈووکیٹ اشرف بازئی، ضلعی صدر سعید اکبر یوسفزئی، جنرل سیکرٹری ملک عبدالقیوم کاکڑ اور اسٹیشن یونٹ صدر محیب خان کرل شامل تھے۔ رہنماؤں نے ایس ایس پی کو ضلع میں پشتون برادری کو درپیش مسائل اور عوامی توقعات سے بھی آگاہ کیا۔ایس ایس پی عدیل حسین چانڈیو نے وفد کو یقین دلایا کہ پولیس شہریوں کے تعاون اور امن کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے اور کمیونٹی...
    فائل فوٹو  خیبر پختونخوا میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی کارروائی کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی کا دہشت گرد حماد ظاہر ہلاک ہوگیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی مردان ریجن اور نوشہرہ پولیس نے مشترکہ کارروائی کی، علاقہ غائبانہ بابا میں سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ کارروائی میں کالعدم ٹی ٹی پی انتخاب عالم گروپ کادہشت گرد حماد ظاہر ہلاک ہوگیا، مارا گیا دہشت گرد کانسٹیبل مقصود کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا۔ سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گرد قتل، اقدام قتل اور بھتا خوری سمیت متعدد سنگین جرائم میں مطلوب تھا۔
    وزیراعلی سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ کوئی بھی سرکاری ادارہ کسی بھی پرائیویٹ ٹیسٹنگ ایجنسی کے ذریعے بھرتیاں نہیں کرے گا، سول افسران، بالخصوص ضلعی انتظامیہ کو بلٹ پروف گاڑیاں ترجیحی بنیادوں پر فراہم کی جائیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے تمام سرکاری، نیم سرکاری اور خودمختار اداروں میں بھرتیاں صرف ایٹا کے ذریعے کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی منظوری کابینہ نے دے دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا، وزیراعلیٰ نے ویڈیو لنک کے ذریعے صدارت کی۔ انہوں نے آئندہ ماہ کے لیے جامع پالیسی گائیڈ لائنز جاری کر دیں۔ اجلاس میں صوبائی انتظامی اُمور، گڈ گورننس، این ایف سی شیئر، سیکیورٹی صورتحال...
    خیبرپختونخوا کی کابینہ نے 9 اور 10 مئی کے حوالے سے درج ہونے والے مقدمات ختم کرنے کی منظوری دے دی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ نے 9 اور 10 مئی کو درج ہونے والے مقدمات کو سیاسی انتقام اور بغیر ثبوت درج قرار دیتے ہوئے انہیں ختم کرنے کی منظوری دی۔ وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے بتایا کہ کابینہ اجلاس میں 9 اور 10 مئی کے مقدمات ختم کرنے کے ساتھ ریڈیو پاکستان پشاور واقعے کی تحقیقات صوبائی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کے سپرد کرنے کی منظوری دی گئی۔ معاون خصوصی کے مطابق کابینہ نے انسداد دہشت گردی فورس کیلیے 15...
    سہیل آفریدی نے کہا کہ جلسے میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کی لیڈر شپ بھی شرکت کرے گی، تحریک انصاف، آئی ایس ایف، یوتھ ونگ سمیت تمام تنظیمیں جلسے میں شرکت کریں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے پشاور جلسے کے حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے پشاور جلسے کے حوالے سے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ اتوار کو حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس میں جلسہ کرنے جا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ جلسے میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کی لیڈر شپ بھی شرکت کرے گی، تحریک انصاف، آئی ایس ایف، یوتھ ونگ سمیت تمام تنظیمیں جلسے میں شرکت کریں۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ ویڈیو پیغامات...
    شائستہ اور باوقار انداز گفتار رکھنے والے میزبان اور اداکار توثیق حیدر نے عمرہ کرنے کی سعادت بابرکت حاصل کرلی۔ توثیق حیدر شوبز کی اُن شخصیات میں سے ایک ہیں جو اپنی ہر سرگرمی کو سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے رہتے ہیں۔ عمرے کے دوران بھی انھوں نے مقدس مقامات سے اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں جس پر ملا جلا رجحان دیکھنے کو ملا۔ ویڈیو میں وہ احرام میں ملبوس ہیں اور خانہ کعبہ پہنچنے پر اپنے دلی جذبات اور روحانی بالیدگی کو بیان کر رہے ہیں۔         View this post on Instagram                       اس موقع پر انھوں نے پاکستان اور ہر ایک شہری کے لیے...
    پشاور(نیوزڈیسک) خیبر پختونخوا کابینہ نے 9 مئی کیسز کے خاتمے کی منظوری دے دی ہے، کابینہ نے 9 مئی واقعات کی انکوائری کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی بھی منظوری دی۔ پشاور میں ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا شاہ فیصل اتمان خیل نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ صوبائی کابینہ اجلاس میں 9 مئی کیسز کے خاتمے کی منظوری دے دی گئی ہے اور 51 مقدمات میں ریاست کابینہ کی منظوری کے بعد دستبردار ہوگی۔ ایڈووکیٹ جنرل کے مطابق 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کابینہ اجلاس میں شرکت کے لیے وزیر اعلیٰ نے انہیں خصوصی طور پر طلب کیا تھا۔ سرکاری ذرائع...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے پشاور جلسے کے حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے پشاور جلسے کے حوالے سے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ اتوار کو حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس میں جلسہ کرنے جا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ جلسے میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کی لیڈر شپ بھی شرکت کرے گی، تحریک انصاف، آئی ایس ایف، یوتھ ونگ سمیت تمام تنظیمیں جلسے میں شرکت کریں۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ ویڈیو پیغامات کے زریعے لوگوں کو جلسے میں شرکت کی دعوت دیں، جلسے کی کامیابی کیلئے ہر کسی کو اپنا کلیدی کردار ادا کرنا چاہیے۔  
    قوم کو اپنی بہادر افواج اور آپکی قیادت پر ناز ہے، خواجہ آصف کی فیلڈ مارشل کو مبارکباد WhatsAppFacebookTwitter 0 5 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ جن فاتحین نے ملک کو تاریخ ساز فتح سے نوازا آج قوم ان سپہ سالاروں کو اعزاز سے نواز رہی ہے۔وزیر دفاع نے لکھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نشان امتیاز ملٹری و ہلال جرات اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر نشان امتیاز ملٹری و ہلال جرات کو مبارک ہو۔خواجہ آسف کا کہنا تھا کہ قوم کو اپنی بہادر افواج اور آپکی قیادت پر ناز ہے، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، آمین۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے...
    بانی نے کہا خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگائیں پھر دیکھیں کیا ہوتا ہے، علیمہ خان WhatsAppFacebookTwitter 0 5 December, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی نے کہا ہے خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگائیں پھر دیکھیں کیا ہوتا ہے۔اے ٹی سی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے، بانی کو اب ٹارچر کیا جا رہا ہے، عمران خان عوام کی آواز ہے، عوام کی آواز کو بند کرنا چاہ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بانی نے کہا ہے میں فرعونیت کے آگے نہیں جھکوں گا، ہم بھی نہیں جھکیں گے،...
    خیبرپختونخوا حکومت کا 9مئی کے مزید 57مقدمات ختم کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 December, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز)خیبرپختونخواحکومت نے 9 مئی کے مزید مقدمات ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے محکمہ قانون خیبرپختونخوا نے 57 کیسز ختم کرنے کی سفارشات صوبائی کابینہ کو ارسال کر دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ متعدد پی ٹی آئی اراکین اسمبلی مقدمات میں نامزد ہیں، سزا کی صورت میں نااہلی کا خدشہ موجود ہے، صوبے میں 9 مئی کے درجنوں کیسز نمٹا دیئے گئے ہیں۔ایڈووکیٹ جنرل آفس کی جانب سے مقدمات واپس لینے کی باضابطہ سفارش تیار کر لی گئی ہے۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سفارشات پر حتمی فیصلہ صوبائی کابینہ اجلاس میں ہوگا، کابینہ منظوری کے بعد...
    پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے تمام سرکاری، نیم سرکاری اور خودمختار اداروں میں بھرتیاں صرف ایٹا کے ذریعے کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی منظوری کابینہ نے دے دی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا، وزیراعلیٰ نے ویڈیو لنک کے ذریعے صدارت کی۔ انہوں نے آئندہ ماہ کے لیے جامع پالیسی گائیڈ لائنز جاری کر دیں۔ اجلاس میں صوبائی انتظامی اُمور، گڈ گورننس، این ایف سی شیئر، سیکیورٹی صورتحال اور انسانی حقوق سے متعلق متعدد اہم معاملات زیر غور آئے۔ وزیراعلی سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ کوئی بھی سرکاری ادارہ کسی بھی پرائیویٹ ٹیسٹنگ ایجنسی کے ذریعے بھرتیاں نہیں کرے گا، سول افسران، بالخصوص ضلعی انتظامیہ کو...
    خیبرپختونخوا کابینہ نے 9 مئی 2023 کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک گیر احتجاج کے دوران پیش آنے والے واقعات میں ملوث ملزمان کے مقدمات ختم کرنے کی منظوری دے دی۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے کابینہ اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کابینہ نے 9 اور 10 مئی کو سیاسی انتقام کے تحت درج بغیر ثبوت کے مقدمات ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گیے۔ صوبے میں گندم کے ذخائر، بین الصوبائی نقل و حمل اور آئندہ حکمت عملی پر کابینہ کو بریفنگ دی گئی۔ معاون خصوصی کے مطابق اضافی گندم کی...
    ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.64 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 4 فیصد پر آگئی۔وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 13 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 15 اشیاء سستی اور 23 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں لہسن 1.86 فیصد،کوکنگ آئل 1.54،انڈے 0.81 اورگھی 0.40 فیصد مہنگا ہوا۔حالیہ ہفتے کیلے ، آٹا ، ایل پی جی اور سگریٹس کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر 30.11 فیصد،پیاز 12.41 اور آلو 6.92 فیصد سستے ہوئے جبکہ...
    وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی : فائل فوٹو  خیبر پختونخوا کابینہ نے 9 مئی کیسز کے خاتمے کی منظوری دے دی ہے، کابینہ نے 9 مئی واقعات کی انکوائری کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی بھی منظوری دی۔پشاور میں ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا شاہ فیصل اتمان خیل نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ صوبائی کابینہ اجلاس میں 9 مئی کیسز کے خاتمے کی منظوری دے دی گئی ہے اور 51 مقدمات میں ریاست کابینہ کی منظوری کے بعد دستبردار ہوگی۔ایڈووکیٹ جنرل کے مطابق 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کابینہ اجلاس میں شرکت کے لیے وزیر اعلیٰ نے انہیں خصوصی طور پر...
    سٹی42:   پی ٹی آئی کی خیبر پختونخوا حکومت نے آج پاکستان کی مسلح افواج کے ترجمان کی نیوز کانفرنس میں بہت سیدھے الفاظ میں بیان کی گئی شکایات کا کوئی اثر نہیں لیا اور اس کے بالکل برعکس عمل کرتے ہوئے 9 مئی  2023 کو ریاست کے اداروں اور قومی علامات پر پر تشدد حملوں کے مقدمات کے خاتمے کی منظوری دے دی ہے۔ سہیل آفریدی کی کابینہ نے 9 مئی کو  پاکستان کے ریاستی اداروں، بشمول ریڈیو پاکستان پشاور پر حملوں اور مردان مین قومی علامت کرنل شیر خان کے مجمسہ کو توڑنے پھوڑنے سمیت متعدد سنگین جرائم کے مقدمے ختم کر دینے کی منظوری دی اور "نو مئی کو  تشدد کے واقعات"  کی انکوائری کیلئے کمیٹی تشکیل دینے...
    غیر قانونی افغان باشندوں کی موجودگی کے باعث صوبے میں وسائل پر بوجھ بڑھ گیا ہے۔ غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کا براہِ راست بوجھ صوبہ کے وسائل، سیکیورٹی، سماجی ڈھانچے اور عوامی سہولیات پر پڑ رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی بڑی تعداد کے باعث دہشت گردی کے علاوہ دیگر مسائل بھی سر اٹھانے لگے ہیں۔ غیر قانونی افغان باشندوں کی موجودگی کے باعث صوبے میں وسائل پر بوجھ بڑھ گیا ہے۔ غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کا براہِ راست بوجھ صوبہ کے وسائل، سیکیورٹی، سماجی ڈھانچے اور عوامی سہولیات پر پڑ رہا ہے۔ عالمی جریدہ یوریشیا ریویو کے مطابق تقریباً 17 لاکھ غیر دستاویزی افغان...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی دارالحکومت سے جاری کیے گئے بیان میں وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ قوم کو اپنی بہادر افواج اور ملٹری قیادت پر ناز ہے۔وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کو مبارک باد پیش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم وطن کے محافظوں کی لازوال خدمت کے اعتراف میں سپہ سالاروں کو اعزاز سے نواز رہی ہے۔ عاصم منیر پہلے CDF تعینات، صدر مملکت نے وزیراعظم کی سمری منظور کرلی، ایئر چیف ظہیر بابر سدھو کی مدت ملازمت میں بھی دو سال کی توسیع۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ قوم کو اپنی بہادر افواج اور آپ کی قیادت پر ناز ہے، اللّٰہ آپ...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخواحکومت نے 9 مئی کے مزید مقدمات ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اس حوالے سے محکمہ قانون خیبرپختونخوا نے 57 کیسز ختم کرنے کی سفارشات صوبائی کابینہ کو ارسال کر دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ متعدد پی ٹی آئی اراکین اسمبلی مقدمات میں نامزد ہیں، سزا کی صورت میں نااہلی کا خدشہ موجود ہے، صوبے میں 9 مئی کے درجنوں کیسز نمٹا دیئے گئے ہیں۔ ایڈووکیٹ جنرل آفس کی جانب سے مقدمات واپس لینے کی باضابطہ سفارش تیار کر لی گئی ہے۔ لبوشین کا ہوا میں اڑتے ہوئے شاندار کیچ، تاریخ کے بہترین کیچز میں شمار کیا جانے لگا حکومتی ذرائع کا کہنا...
    ویب ڈیسک:شدید دھند کے باعث موٹروے ایم ون پشاور ٹول پلازہ سے رشکئی تک بند ہے۔ محکمۂ موسمیات کی جانب سے آج بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ پنجاب کے بعد خیبر پختونخوا کے بعض اضلاع میں بھی فضائی آلودگی بڑھ گئی ہے۔ عالمی ویب سائٹ کے مطابق پشاور کی فضا میں آج پارٹیکولیٹ میٹر کی تعداد 634 ریکارڈ کی گئی ہے۔ لاہور میں گل داؤدی نمائش کا آغاز  
    شدید دھند کے باعث موٹروے ایم ون پشاور ٹول پلازہ سے رشکئی تک بند ہے۔ محکمۂ موسمیات کی جانب سے آج بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ پنجاب کے بعد خیبر پختونخوا کے بعض اضلاع میں بھی فضائی آلودگی بڑھ گئی ہے۔ عالمی ویب سائٹ کے مطابق پشاور کی فضا میں آج پارٹیکولیٹ میٹر کی تعداد 634 ریکارڈ کی گئی ہے۔
    پشاور (نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف کارروائیاں مزید سخت کر دی گئیں، ضلع مانسہرہ پولیس نے غیر ملکی افغان مہاجرین کو ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن جاری کر دی۔ پولیس کے مطابق غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہری 11 دسمبر تک خود پاکستان چھوڑ دیں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ غیر قانونی مقیم افراد کو رہائش فراہم کرنے والے شہری بھی کارروائی کی زد میں آئیں گے، ایسے مکان مالکان کے خلاف بھی مقدمات درج کیے جائیں گے جو غیر رجسٹرڈ یا غیر قانونی افغان باشندوں کو کرایہ پر جگہ فراہم کرتے ہیں۔ خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں پہلے...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے گزشتہ پانچ برس کے دوران ضم شدہ قبائلی اضلاع کے لیے کروڑوں ڈالرز کے بھاری بھرکم غیر ملکی قرض لینے کا انکشاف ہوا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوزکے مطابق صوبائی حکومت نے 2020 سے 2025 کے دوران صرف دو بڑے منصوبوں کے لیے مجموعی طور پر 275 ملین ڈالرز کا قرض حاصل کیا۔ ان میں خیبرپختونخوا اکنامکس کوریڈور کے لیے 75 ملین ڈالر جبکہ خیبرپختونخوا رورل انویسٹمنٹ اینڈ انسٹیٹوشنل پراجیکٹ کے لیے 200 ملین ڈالر کا قرض شامل ہے۔ دستاویز کے مطابق ضم شدہ اضلاع میں رابطہ سڑکوں کی بہتری کے لیے خیبرپختونخوا رورل آسیسبیلٹی پراجیکٹ کے تحت 39 ہزار 28 ملین جاپانی ین کا قرض بھی لیا گیا...
    گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم  شہباز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا آج گوجرانوالہ کا دورہ متوقع  ہے۔ جلسہ گاہ سمیت تمام تر تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی۔ اربوں روپے مالیت کے میگا پراجیکٹس کے اعلان کیلئے ممبران اسمبلی، قائدین و رہنما پر عزم ہیں،  لذیز کھانوں سے تواضع، تاریخی فقیدالمثال استقبال کیلئے ''منوں''پھولوں کی پتیاں نچھاور کی جائیں گی۔ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ چندا قلعہ فلائی اوورکا افتتاح کرنے کیساتھ رائل پام سٹی میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب چیف منسٹرز ویژن ٹرانسپورٹ ٹی 30کے تحت بین الاقوامی معیار کا جدید اور ماحول دوست ماس ٹرانزٹ کو ریڈور منصوبہ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ ڈپٹی کمشنر نوید احمد، سابق وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیر خان،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (صباح نیوز) کنگ سلمان ریلیف سینٹر نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ اور غذائی عدم تحفظ کا شکار آبادی کو 360 ٹن کھجوریں فراہم کیں۔ کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے نیشنل اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز اور اپنے شراکتی اداروں پیس اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن اور بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام کے تعاون سے خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں سیلاب سے متاثرہ، بے گھر اور غذائی عدم تحفظ کا شکار افراد میں مجموعی طور پر 360 ٹن کھجوریں کامیابی سے تقسیم کیں۔ مجموعی امداد میں سے 180 ٹن کھجوریں خیبر پختونخوا کے نو اضلاع بونیر، سوات، کولئی پالس، مانسہرہ، چارسدہ، پشاور، بنوں، باجوڑ اور کرم میں تقسیم کی گئیں،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> پشاور(آن لائن)خیبر پختونخوا پولیس کی اسپیشل آپریشن ٹیم نے شانگلہ اور پشاور میں کارروائی کے دوران 3 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔سینٹرل پولیس آفس کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں لعل شیر، جان شیر اور رمضان شیر شامل ہیں۔ہلاک دہشت گرد پولیس پر حملوں، قبضہ گروپ اور بھتا خوری میں ملوث تھے۔آئی جی پولیس نے آپریشن ٹیم کے لیے انعام کا اعلان کر دیا۔ خبر ایجنسی
    اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے غلط قرار دیا۔ برطانوی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے حماس کے خاتمے کے نام پر جو آپریشن شروع کیا اس کے نتیجے میں پورا غزہ تباہ ہو چکا ہے۔ انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ غزہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا اور فوجی کارروائی میں ہونے والی تباہی کو مسلسل نظرانداز کیا گیا۔ ان کے مطابق غزہ میں ہونے والے نقصان کی نوعیت اور شدت یہ ظاہر کرتی ہے کہ اسرائیلی فوج کی کارروائی کے طریقۂ کار میں سنگین خامیاں ہیں۔ سیکرٹری جنرل نے مزید کہا کہ ایسے...
    اسلام آباد: قومی محاصل کی صوبوں میں تقسیم کا فارمولا طے کرنے کیلیے 11ویں قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی)کے افتتاحی اجلاس میں وفاق اور صوبوں نے دہشتگردی سے متاثرہ صوبے خیبرپختونخوا میں سابق فاٹاکی شمولیت کے بعد این ایف سی میں اس صوبے کا شیئر بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ باقی مالیاتی امور کو آگے بڑھانے کے لیے6سے7ورکنگ گروپ بنائے جائیں گے، سابق فاٹا کے معاملے پر بھی الگ ورکنگ گروپ بنایا جائے گا۔جمعرات کو وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں سندھ اور کے پی کے وزرائے اعلیٰ بطور صوبائی وزرائے خزانہ شریک ہوئے جبکہ پنجاب اور بلوچستان کے وزرائے خزانہ اور پرائیوٹ ممبران بھی موجود تھے۔ اجلاس میں صوبہ سندھ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز ہو گیا ہے، انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی استدعا منظور کر لی۔میڈیا رپورٹس کےمطابق انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج  نے مینا آفریدی اور ڈاکٹر امجد کے خلاف بھی اشتہاری کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے۔درخواست تھانہ نون کے انسپکٹر عبد القادر کی جانب سے دائر کی گئی، جس میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور دیگر کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج کے حوالے سے مقدمہ درج ہے اور عدالت کی جانب سے متعدد بار طلب کرنے کے باوجود ملزمان پیش نہیں ہوئے۔انسداد دہشت گردی...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews خیبرپختونخوا سہیل آفریدی گورنر راج کی تیاری ملکی سیاست وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا وی نیوز
    پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں آج اور کل بارش کا امکان ہے۔ تمام اضلاع کو پیشگی اقدامات کے لیے مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق بالائی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان ہے، پشاور سمیت جنوبی و وسطی اضلاع میں بھی بارش کا امکان ہے۔مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ کمزور مکانات و کھمبوں کو نقصان کا خدشہ ہے، ضلعی انتظامیہ کو نکاسی آب کی صفائی اور احتیاطی اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق کا شتکار فصلیں اور مال مویشی محفوظ مقامات پر منتقل کریں، خراب موسم میں غیرضروری سفر سے گریز کیا...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کو نویں بار اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کرنے سے جیل حکام نے ایک بار پھر روک دیا۔عمران خان کی ہمشیرہ عظمیٰ خان نے ہفتوں کی کوشش کے بعد منگل کو پارٹی بانی سے جیل میں ملاقات کی تھی، جبکہ وزیر اعلیٰ آفریدی اور دیگر پارٹی رہنماؤں کی آج ملاقات طے تھی۔ عمران خان سے ان کی ہمشیرہ کی ملاقات اس وقت ہوئی جب عمران کی صحت کے حوالے سے مقامی اور غیر ملکی میڈیا میں افواہیں گردش کر رہی تھیں، حالانکہ حکومت اور پی ٹی آئی رہنماؤں نے سابق وزیر اعظم کی صحت کو اچھا قرار دیا تھا۔تاہم، ان قیاس آرائیوں کو...
    پشاور: ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی گئی۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے الرٹ جاری کر دیا۔پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ الرٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں آج اور کل بارش متوقع ہے۔ خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں 4 اور 5 دسمبر کو وقفے وقفے سے بارش اور بالائی علاقوں میں بارفباری کا امکان ہے۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی۔جاری کردہ الرٹ کے مطابق دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، مانسہرہ، ایبٹ آباد سمیت بالائی علاقوں میں بارش و بارفباری متوقع ہے۔ پشاور، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، خیبر، کرم، بنوں، ڈی آئی خان سمیت کئی اضلاع میں بارش ہو سکتی ہے۔ جبکہ پہاڑی...
    تین صوبوں کو حق دیا جارہا ہے مگر ہمارا صوبہ محروم ہے، وزیراعلی خیبرپختونخوا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 December, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)وزیراعلی سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے سوا تین صوبوں کو ان کا حق دیا جارہا ہے مگر افسوس ہمارا صوبہ اس حق سے محروم ہے، بیرسٹر گوہر کے ہاتھ میں ہوتا تو میری ملاقات پہلے ہوجاتی اور بانی پی ٹی آئی بھی ایک ماہ قید تنہائی میں نہ رہتے۔اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی کے پی کے سہیل آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ این ایف سی میٹنگ کے بعد اب یہاں آیا ہوں، میٹنگ میں اپنا مدعا رکھا ہے، 25ویں ترمیم کے بعد قبائلی اضلاع...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا  آغاز ہوگیا۔انسداد دِہشتگردی عدالت اسلام آباد کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی استدعا منظور کرلی۔ جیو نیوز کے مطابق مینا آفریدی اور ڈاکٹرامجد کے خلاف بھی اشتہاری قرار دینےکی کارروائی کا آغاز ہوگیا ہے۔تھانا نون کے انسپکٹر عبد القادر نے وزیراعلیٰ کے پی و دیگر کو اشتہاری قرار دینےکی درخواست دی۔درخواست میں کہا گیا ہےکہ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی و دیگر کے خلاف 26 نومبر احتجاج کا مقدمہ درج ہے، عدالت کی جانب سے متعدد بار طلب کرنے کے باوجود ملزمان پیش نہیں ہوئے۔انسداد دہشت گردی عدالت کا کہنا ہے کہ عدالت مطمئن ہے ملزمان جان...
    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی : فائل فوٹو  وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز ہوگیا۔انسداد دِہشتگردی عدالت اسلام آباد  کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی استدعا منظور کرلی۔ بین الاقوامی میڈیا سے بانی سے متعلق تشویش ناک خبریں آرہی ہیں: وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ 4 نومبر سے بانیٔ پی ٹی آئی کو آئسولیشن میں رکھا گیا ہے۔ مینا آفریدی اور ڈاکٹرامجد کے خلاف بھی اشتہاری قرار دینےکی کارروائی کا آغاز ہوگیا، تھانا نون کے انسپکٹر عبد القادر نے وزیراعلیٰ کے پی و دیگر کو اشتہاری قرار دینے کی درخواست دی۔درخواست  میں کہا گیا...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ملک کے باقی تین صوبوں کو ان کے جائز حقوق دیے جا رہے ہیں، لیکن افسوس کے ساتھ ان کا اپنا صوبہ اس سے محروم ہے۔ اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے یہ کہاکہ اگر بیرسٹر گوہر کے ہاتھ میں ملاقات کا معاملہ ہوتا تو وہ عمران خان سے پہلے ملاقات کر لیتے اور بانی ایک ماہ تک تنہائی میں قید نہ رہتے۔ مزید پڑھیں: عمران خان سے ملاقات: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو اڈیالہ جیل جانے سے روک دیا گیا سہیل آفریدی نے بتایا کہ وہ این ایف سی اجلاس کے بعد یہاں پہنچے ہیں اور اجلاس میں خیبرپختونخوا کے مؤقف کو پیش کیا۔ انہوں...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے پہنچے، تاہم پولیس نے انہیں جیل میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی۔ جیل کے قریب داہگل چیک پوسٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ این ایف سی اجلاس سے سیدھا یہاں آئے ہیں اور اجلاس میں خیبر پختونخوا کے مؤقف کو بھرپور طریقے سے پیش کیا۔ سہیل آفریدی کے مطابق اجلاس میں انہوں نے واضح کیاکہ 25ویں آئینی ترمیم کے بعد قبائلی علاقوں کو ضم تو کردیا گیا، مگر ان اضلاع کا مالی حصہ آج تک خیبر پختونخوا کو نہیں دیا گیا، جو آئین کے خلاف ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میٹنگ میں یہ طے پایا...
      پشاور (نیوزڈیسک ) خیبر پختونخوا میں گردوں کی غیرقانونی پیوندکاری میں 5 منظم نیٹ ورکس کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے مطابق دھندے میں ملوث بیشتر ایجنٹس اور سرجنز کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری کے 40 سے 50 لاکھ روپے تک وصول کیے جاتے تھے، پیسوں کے عوض گردے فروخت کرنے کے لیے پنجاب کے بھٹوں پر کام کرنے والے مزدوروں کو لایا جاتا ہے۔ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے کہا کہ کارروائی سے بچنے کے لیے سینٹرز گھروں میں قائم کیے جاتے ہیں، اس سال گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری کے الزام میں 18 ملزم...
    —فائل فوٹو خیبر پختونخوا میں گردوں کی غیرقانونی پیوندکاری میں 5 منظم نیٹ ورکس کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے مطابق دھندے میں ملوث بیشتر ایجنٹس اور سرجنز کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری کے 40 سے 50 لاکھ روپے تک وصول کیے جاتے تھے، پیسوں کے عوض گردے فروخت کرنے کے لیے پنجاب کے بھٹوں پر کام کرنے والے مزدوروں کو لایا جاتا ہے۔وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے کہا کہ کارروائی سے بچنے کے لیے سینٹرز گھروں میں قائم کیے جاتے ہیں، اس سال گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری کے الزام میں 18 ملزم گرفتاراور 5 مراکز کو سیل کیا...
    --فائل فوٹو خیبر پختونخوا کے عوام نے غیرقانونی افغانیوں کے حوالے سے وفاقی حکومت کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ جتنے بھی غیرقانونی مہاجرین ہیں انہیں ان کے ملک واپس بھیجنا چاہیے۔خیبر پختونخوا کے عوام کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے افغان مہاجرین کو نکالنے کا  اچھا فیصلہ کیا ہے، واپس جانے والے افغان مہاجرین کو کیمپوں میں رکھا جارہا ہے اور سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔ افغان مہاجرین کو واپس بھیجنے کی کبھی مخالفت نہیں کی، شوکت یوسفزئیشوکت یوسفزئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ کہاں سے آپریٹ ہورہا ہے اس بارے میں علم نہیں ہے۔ شہریوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کا افغان شہریوں کی واپسی سے متعلق فیصلہ...
    خیبرپختونخوا پولیس کی اسپیشل آپریشن ٹیم نے شانگلہ اور پشاور میں کارروائیوں کے دوران 3 انتہائی مطلوب دہشت گردہلاک ہو گئے،آئی جی پولیس نے آپریشن ٹیم کے لیے انعام کا اعلان کر دیا۔ سینٹرل پولیس آفس کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں لعل شیر، جان شیر اور رمضان شیر شامل ہیں۔ ہلاک دہشت گرد پولیس پر حملوں، قبضہ گروپ اور بھتا خوری میں ملوث تھے۔ آئی جی پولیس نے آپریشن ٹیم کے لیے انعام کا اعلان کر دیا۔
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی زیر صدارت این ایف سی اجلاس کی تیاری کے لئے اہم مشاورتی اجلاس ہوا۔ اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو این ایف سی سے متعلق جامع بریفنگ دی گئی، این ایف سی سے متعلق صوبے کے مالی اور آئینی حقوق پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا، صوبے کے حقوق کے حصول کے لئے ہر فورم پر بھرپور جدوجہد جاری رکھنے کا اعادہ کیا گیا۔ اجلاس میں بریفنگ میں بتایا گیا کہ این ایف سی اجلاس میں خیبر پختونخوا کے مفادات کے بھرپور اور مؤثر دفاع کا فیصلہ کیا گیا، سابق فاٹا کا انتظامی انضمام ہو چکا ہے مگر مالی انضمام اب تک نہیں ہوا، این...
    پشاور(ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا میں غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کے سست روی کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کارروائیاں تیز کرنے کی سخت ہدایات جاری کر دیں۔ محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ صوبے میں موجود غیر قانونی افغان شہریوں کے خلاف مؤثر آپریشن نہ ہونے پر شدید برہمی ہے اس لیے پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ کرائے کے گھروں میں مقیم افغان باشندوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔ محکمہ داخلہ کے مطابق افغان مہاجرین کے لیے قائم کیمپ صوبائی حکومت کے لیے مالی بوجھ بن چکے ہیں اس لیے انہیں ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے کیونکہ حکومت مزید اخراجات برداشت نہیں کر سکتی۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اس وقت وفاقی حکومت اور اسٹیبلشمنٹ ایک بڑا ٹکراؤ خیبر پختون خوا حکومت کے ساتھ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ بقول وفاقی حکومت خیبر پختون خوا حکومت اور دہشت گردوں کے درمیان باہمی گٹھ جوڑ ریاست کی سلامتی کے لیے خطرہ بن چکا ہے اور اگر کے پی کے کی صوبائی حکومت نے دہشت گردوں کی سرپرستی سے خود کو علٰیحدہ نہ کیا تو صوبے میں گورنر راج لگانے کا آپشن موجود ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا اٹھارویں ترمیم کی منظوری کے بعد وفاقی حکومت کے پاس کسی بھی صوبے میں گورنر راج لگانے کا آئینی اور قانونی اختیار ہے؟ بہت سے قانونی ماہرین کے بقول وفاقی حکومت کسی صوبے میں زبردستی گورنر راج نہیں...
    خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا خطرہ موجود ہے، سلمان اکرم راجا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا خطرہ موجود ہے۔نجی ٹی وی چینل میں اظہار خیال کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ جو فیصلے اس نظام میں کئے گئے وہ دھونس پر مبنی ہے۔ عمران خان سے ملاقات نہ کروانے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے سلمان اکرم راجا نے کہا کہ اگر آج بانی تحریک انصاف سے ملاقات نہیں کروائی جاتی تو یہ خلافِ آئین ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے...
    1لیٹرپیٹرول پر 96روپے ٹیکس وصولی کا انکشاف، ایک لیٹر ڈیزل میں 34 فیصد ٹیکسز شامل ،پیٹرول اور ڈیزل پرٹیکس کسٹم ڈیوٹی پیٹرولیم اور کلائیمیٹ لیوی کی مد میں عائد ہیں ملک میں پیٹرول 263 روپے 45 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 279 روپے 64 پیسے فی لیٹر ہے،یکم دسمبرکو پیٹرولیم ڈویژن نے قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ،ذرائع شہباز حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسوں کی بھرمار کے تمام ریکارڈ توڑ دیے، عوام 167 روپے کا پٹرول 263 روپے میں خریدنے پر مجبور،1لیٹر پٹرول پر 96روپے ٹیکس وصولی کا انکشاف ۔ تفصیلات کے مطابق عوام سے پٹرول اور ڈیزل پر وصول کیے جانے والے ٹیکسز کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔ ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق فی لیٹر پیٹرول...
    پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خیبر پختونخوا حکومت کے صحت کارڈ اسکیم کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اپنے بیان میں بلاول کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے صحت کا بجٹ ہیلتھ کارڈ میں ڈال دیا ہے، میرے خیال میں کے پی حکومت کا ہیلتھ کارڈ صحیح ماڈل نہیں ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ ہیلتھ کارڈ کی ایک حد مقرر ہے، اس سے زیادہ بیماری پر خرچہ آیا تو آپ کو اپنے پیسوں سے علاج کروانا ہوگا، خیبر پختونخوا حکومت صحت کے نظام میں حکومتی اداروں کا پیسہ نجی اسپتالوں کو دل ی پی پی چیئرمین نے کہا کہ ہم نے پسماندہ طبقے کے لیے وسیلہ صحت پروگرام شروع کیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سعودی عرب میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان نے سٹیزن اکاؤنٹ پروگرام میں ایک برس کے لیے توسیع کی ہدایت جاری کردی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان سے ’سیٹزن اکاؤنٹ پروگرام‘ کی مدت میں توسیع کے لئے سفارش کی تھی۔رپورٹس کے مطابق ایوان شاہی سے شہریوں کے لیے امدادی پروگرام اور اس میں رجسٹریشن کے عمل کو سال 2026 کے آخر تک جاری رکھنے کے احکامات جاری کردیئے گئے۔دسمبر 2016 میں اس پروگرام کا اعلان کیا گیا تھا اور اسے فروری 2017 میں رجسٹریشن کے لیے کھول دیا گیا تھا، یہ سعودی شہریوں کو مختلف معاشی اصلاحات کے اثرات سے بچانے کے لیے...
    سینیٹر فیصل واؤڈا—فائل فوٹو سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ اگر مزید گند کرنا ہے تو خیبر پختونخوا میں گورنر راج کےلیے تیار ہو جائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کے دوران کیا ہے۔ 9 مئی کے دہشتگرد جو کے پی میں چھپے ہوئے ہیں ان سمیت سب اپنی خیر منائیں: فیصل واوڈافیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ آئین اور قانون کے مطابق فیملی کو ملاقات کی اجازت حال احوال کے لیے ہے، فیصل واوڈا نے کہا کہ 9 مئی کے کیسز کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ کل سے اگلے ہفتے تک سب کو پتہ چل جائے گا کہ آگے کیا...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ اگر مزید گند کرنا ہے تو خیبر پختونخوا میں گورنر راج کےلیے تیار ہو جائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کے دوران کیا ہے۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ 9 مئی کے کیسز کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ کل سے اگلے ہفتے تک سب کو پتہ چل جائے گا کہ آگے کیا ہونے والا ہے۔سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ کل وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہو گی۔ بھارت میں فوجی مشقوں کے دوران ٹینک نہر میں ڈوبنے سے فوجی ہلاک...
    غیر فعال قرار دیئے گئے کیمپوں میں 43 خیبر پختونخوا، 10 بلوچستان اور ایک پنجاب میں واقع تھا، 25 ستمبر، 13 اکتوبر اور 15 اکتوبر 2025ء کو تمام کیمپوں کی ڈی نوٹیفکیشن مکمل کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی جاری ہے تاہم خیبر پختونخوا میں یہ عمل سست روی کا شکار ہے۔ پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی واپسی کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے Illegal Foreigner Repatriation Plan (IFRP) شروع کیا گیا۔ وفاقی حکومت نے اس منصوبے کے تحت واضح اور مرحلہ وار پلان جاری کیا، پلان کے مطابق ملک بھر میں افغان مہاجر کیمپوں کو مرحلہ وار ڈی نوٹیفائی کیا گیا، وفاقی حکومت کی جانب سے فیز 3...
    پولیس کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا معاملہ سامنے آنے پر مسلم لیگ (ن) نے صوبائی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرادیا ہے۔ توجہ دلاؤ نوٹس (ن) لیگ کی ثوبیہ شاہد اور دیگر اپوزیشن ارکان کی جانب سے جمع کرایا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کی ٹوارزم پولیس گزشتہ 6 ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہے، جس کے باعث اہلکار شدید مالی اور ذہنی تناؤ کا شکار ہو چکے ہیں۔ پولیس کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا معاملہ سامنے آنے پر مسلم لیگ (ن) نے صوبائی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرادیا ہے۔ توجہ دلاؤ نوٹس (ن) لیگ کی ثوبیہ شاہد اور دیگر اپوزیشن ارکان کی جانب سے جمع کرایا گیا۔ نوٹس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بند کمروں کے فیصلے اب مزید قبول نہیں،کچھ لوگوں کا کام سیاست کرنا نہیں ہے لیکن وہ پھر بھی مداخلت کررہے ہیں۔صوبائی دالحکومت پشاور میں پولیس فورس اور سول افسران سے خطاب کے دوران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے پولیس کو غیر قانونی احکامات نہ ماننے کا حکم دے دیا اور کہا کہ خیبر پختونخوا 4 دہائیوں سے دہشت گردی کی زد میں ہے، پولیس نے کم وسائل کے باوجود دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، انصاف نہ ملنے سے معاملات خراب ہوتے ہیں۔سہیل آفریدی نے کہا کہ پولیس کو بلٹ پروف گاڑیاں، جدید اسلحہ، اینٹی ڈرون سسٹم دیا جارہا ہے، وسائل کی کمی سیکیورٹی کے...
    پشاور(نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بند کمروں کے فیصلے اب مزید قبول نہیں،کچھ لوگوں کا کام سیاست کرنا نہیں ہے لیکن وہ پھر بھی مداخلت کررہے ہیں۔ پشاور میں پولیس فورس اور سول افسران سے خطاب کے دوران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے پولیس کو غیر قانونی احکامات نہ ماننے کا حکم دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا 4 دہائیوں سے دہشت گردی کی زد میں ہے، پولیس نے کم وسائل کے باوجود دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، انصاف نہ ملنے سے معاملات خراب ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کو بلٹ پروف گاڑیاں، جدید اسلحہ، اینٹی ڈرون سسٹم دیا جارہا ہے، وسائل کی کمی سیکیورٹی کے...
    جن لوگوں کا سیاست میں کام نہیں، وہ پھر بھی مداخلت کررہے ہیں، وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 December, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز)وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ جن لوگوں کا سیاست میں کام نہیں ہے، وہ پھر بھی مداخلت کررہے ہیں۔پولیس فورس اور سول افسران کے مشترکہ دربار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی کے پی کے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات غیر معمولی ہیں، خیبر پختونخوا چار دہائیوں سے دہشت گردی کی زد میں ہے۔ یہاں پولیس نے کم وسائل کے باوجود 21 سال دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف قربانیوں پر پوری قوم کو فخر ہے۔...
    پشاور:وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ جن لوگوں کا سیاست میں کام نہیں ہے، وہ پھر بھی مداخلت کررہے ہیں۔ پولیس فورس اور سول افسران کے مشترکہ دربار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات غیر معمولی ہیں، خیبر پختونخوا چار دہائیوں سے دہشت گردی کی زد میں ہے۔ یہاں پولیس نے کم وسائل کے باوجود 21 سال دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف قربانیوں پر پوری قوم کو فخر ہے۔ جس جوانمردی سے آپ دہشت گردوں کا مقابلہ کر رہے ہیں وہ قابلِ تحسین ہے۔  اللہ کی رضا اور عوام کے مفاد کے لیے لڑیں گے...
    سٹی42:  خیبر پختونخوا میں پولیس پر آج بھی حملہ ہوا ہے جس میں  3 اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔ کل  بنوں کے علاقہ میں پولیس کی گاڑی پر حملہ ہوا تھا جس میں شمالی وزیرستان کے اسسٹنٹ کمشنر شاہ ولی اللہ شہید ہو گئے تھے۔ آج خوارجی دہشتگردوں نے  ڈیرہ اسمعیل خان میں پولسی پر حملہ کیا۔ بظاہر ایسا دکھائی دیتا ہے کہ دہشتگردوں نے ریموٹ کنٹرول سے چلنے والا بم سڑک پر پلانٹ کر کے پولیس کی گاڑی کے وہاں آنے کا انتظار کیا۔اس حملے میں پولیس کے 3 اہلکار شہید ہو گئے۔ صدر مملکت ، وزیر اعظم اور وفاقی وزیر داخلہ کا 7 خوارج ہلاک کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پولیس حکام نے بتایا ہے...
    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت خیبر پختونخوا کے این ایف سی میں شیئرز اسے نہیں مل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرتاج عزیز کی کمیٹی نے صوبے کے ساتھ وعدہ کیا تھا کہ ضم ہونے کے بعد 10 سال میں ایک ہزار ارب روپے ہم فاٹا کی ترقی کے لیے دیں گے اور ہر صوبہ این ایف سی میں سے اپنا 3 فیصد حسہ فاٹا کو دیں گے۔ یہ بھی پڑھیے: این ایف سی کا ابتدائی اجلاس پھر مؤخر، سیاسی مشاورت کی جائے گی انہوں نے الزام عائد کیا کہ وفاقی حکومت صوبے کی رائیلٹیز نہیں دے رہی، ہمارے صوبے کو عالمی سیاست میں...
    پشاور: غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی جاری ہے تاہم وفاق کی سنجیدہ حکمتِ عملی کے مقابلے میں خیبرپختونخوا میں یہ عمل سست روی کا شکار ہے۔ پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی واپسی کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے Illegal Foreigner Repatriation Plan (IFRP) شروع کیا گیا یہ جامع پلان قومی سلامتی، ریاستی وسائل کے تحفظ اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے ناگزیر حکمتِ عملی ہے۔ وفاقی حکومت نے اس منصوبے کے تحت واضح اور مرحلہ وار پلان جاری کیا، پلان کے مطابق ملک بھر میں افغان مہاجر کیمپوں کو مرحلہ وار ڈی نوٹیفائی کیا گیا، وفاقی حکومت کی جانب سے فیز 3 کے نفاذ کے بعد مجموعی طور پر 54...
    ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس موبائل کو نشانہ بنا کر کیا جانے والے بم دھماکے میں 3 اہلکاروں شہید ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دھماکا پنیالہ پولیس کی حدود میں اس وقت ہوا جب پولیس موبائل معمول کی گشت پر تھی۔ دھماکے میں اے ایس آئی گل عالم، کانسٹیبل رفیق اور ڈرائیور سخی جان شہید ہوگئے، جبکہ کانسٹیبل آزاد شاہ خوش قسمتی سے محفوظ رہے۔ یہ بھی پڑھیے: بنوں میں سرکاری گاڑی پر حملہ، اسسٹنٹ کمشنر سمیت 4 افراد شہید، 3 زخمی واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔ ڈی ایس پی پنیالہ اور ایس ایچ او موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی مذمت وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد...
    امریکا نے 19 ممالک کے تارکین وطن کی تمام امیگریشن درخواستوں کو روک دیا۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ روکی گئیں درخواستوں میں گرین کارڈ اور امریکی شہریت کی درخواستیں بھی شامل ہیں۔ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پابندی کا اطلاق ان ممالک کے شہریوں پر ہوتا ہے جن پر ٹرمپ انتظامیہ نے جون میں U.S. Citizenship and Immigration Services سے اسٹیٹس حاصل کرنے پر روکا تھا۔ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ان ممالک میں افغانستان، ایران، لیبیا، میانمار، صومالیہ، سوڈان، ترکمانستان اور یمن بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ واشنگٹن میں نیشنل گارڈز پر حملے کے بعد امریکی صدر نے اعلان کیا تھا کہ امریکا تمام تھرڈ ورلڈ ممالک...
    پشاور: خیبر پختونخوا کی ٹوارزم پولیس گزشتہ 6 ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہے، جس کے باعث اہلکار شدید مالی اور ذہنی تناؤ کا شکار ہو چکے ہیں۔ پولیس کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا معاملہ سامنے آنے پر  مسلم لیگ (ن) نے تنخواہوں کی بندش کے حوالے سے  صوبائی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرادیا ہے۔ توجہ دلاؤ نوٹس (ن) لیگ کی ثوبیہ شاہد اور دیگر اپوزیشن ارکان کی جانب سے جمع کرایا گیا۔ نوٹس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سیاحتی مقامات پر مامور ٹورزم پولیس کے اہلکاروں کو شدید مالی، انتظامی اور پیشہ ورانہ مشکلات کا سامنا ہے۔ اپوزیشن کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ فوری طور پر تنخواہیں ادا...
    روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یورپی طاقتوں کو سخت تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یورپ نے روس کے ساتھ جنگ شروع کی تو ماسکو لڑنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ انہوں نے مزید واضح کیا کہ اس صورت میں یورپی ملکوں کی شکست اس قدر مکمل ہو گی کہ وہاں امن مذاکرات کے لیے کوئی باقی بھی نہیں رہے گا۔ گزشتہ 4 سال سے جاری یوکرین جنگ دوسری جنگِ عظیم کے بعد یورپ کا سب سے ہولناک تنازع ہے۔ یہ بھی پڑھیں: روس یوکرین جنگ بندی کا انحصار پیوٹن پر ہے، ڈونلڈ ٹرمپ جس میں روس اب تک اپنے چھوٹے ہمسائے پر مکمل قبضہ کرنے میں ناکام رہا ہے، جبکہ یوکرین کو یورپی طاقتوں اور امریکا کی بھرپور...
    سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں 2 الگ الگ کارروائیوں کے دوران بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں آپریشن کے دوران 6 خوارج کو ہلاک کیاجبکہ دوسرا آپریشن سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر سپن وام میں کیا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں ایک خارجی مارا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، دہشتگرد سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں سرگرم رہے۔ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">محراب پور(جسارت نیوز)دسمبر اہم ہوگا وقت نے میری بات سچ ثابت کر دی ہے 27 ویں کے بعد 28 ترمیم آ رہی ہے، سابق وفاقی وزیراور این پی پی سربراہ غلام مرتضیٰ جتوئی نے عدالت میں شنوائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ میں پہلے ہی کہہ چکا ہوں کہ ماہ دسمبر سیاسی اعتبار سے بڑھ اہم رہے گا 27 ترمیم پاس ہوگئی 28 ترمیم کی تیاریاں ہورہی ہیںمذکورہ ترمیم میں کچھ چیزیں رہ گئی تو 29 ویں ترمیم بھی آ سکتی ہے این ایف سی ایوارڈ، نئے صوبوں کی بات ہو رہی ہے ملک میں غیر یقینی سیاسی صورتحال ہے شاید کچھ منصوبے ہیں جن پر عمل درآمد کرایا جائے گا، انہوں نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور (مانیٹر نگ ڈ یسک ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے امریکی قونصل جنرل تھامس ایکرٹ نے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، معدنیات، توانائی اورسیکورٹی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ انسداد دہشت گردی اور انسداد منشیات میں تعاون پر بھی گفتگو ہوئی۔ تھامس ایکرٹ کا کہنا تھا کہ تجارتی سفارتکاری امریکی خارجہ پالیسی کا مرکزی ستون ہے، اقتصادی سفارتکاری کے فروغ سے مجموعی امن و استحکام کو تقویت ملے گی، معدنیات اور توانائی کی شراکت داری اقتصادی سفارتکاری کو مضبوط کرے گی۔ مانیٹرنگ ڈیسک سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251203-01-31 سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ سٹی:غزہ کے جنوبی علاقے میں اسرائیلی ڈرون حملے میں فلسطینی فوٹو جرنلسٹ محمود وادی شہید ہو گئے حالانکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ثالثی کردہ جنگ بندی معاہدے کے تحت علاقے میں امن قائم تھا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وادی خان یونس کے مرکزی علاقے میں مارے گئے جو اسرائیل کے زیر کنٹرول زون میں شامل نہیں تھا،  غزہ حکومت کے میڈیا دفتر کی جانب سے اس واقعے پر ابھی تک کوئی سرکاری بیان جاری نہیں ہوا۔فلسطینی فوٹو جرنلسٹ کے والد عصام وادی نے بیٹے کی شہادت کو خیمے پر آنے والا زلزلہ قرار دیتے ہوئے اسے اسرائیلی قابض افواج کی  جرم اور دھوکہ دہی کہا۔شہید صحافی کے ساتھی محمد ابو عبید نے بتایا کہ محمود...
    وزیراعلیٰ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں پہلے ہی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا راج ہے لہذا کسی اور  راج کی ضرورت نہیں، اگر ہمت ہے تو گورنر راج لگا کر دکھائیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نےحکومت کو چیلنج دیا کہ اگر ہمت ہےتو خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگا کر دکھائیں، ہم کسی سے نہیں ڈرتے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں پہلے ہی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا راج ہے لہذا کسی اور  راج کی ضرورت نہیں، اگر ہمت ہے تو گورنر راج لگا کر دکھائیں۔ امن و امان سے متعلق صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے...