2025-09-18@03:39:10 GMT
تلاش کی گنتی: 905
«محققین کی فہرست»:
(نئی خبر)
پاکستان اور امریکہ کے درمیان دوستانہ تعلقات کی تاریخ پون صدی تک پھیلی ہوئی ہے لیکن دو طرفہ تعلقات کو عوامی سطح پر فروغ دینے میں سابق صدر ایوب خان کے زمانے میں بہت کام ہوا اور پھر یہ سلسلہ سابق صدر ضیا الحق ، سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو ، سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف ، سابق صدرپرویز مشرف ، سابق و موجودہ صدر آصف علی زرداری اورسابق و موجودہ وزیراعظم میاں محمد شہبازشریف کے ادوار حکومت میں مزید آگےبڑھتا رہا۔ اس دوران سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو اور سابق وزیراعظم عمران خان کے ادوارحکومت میں پاک امریکہ تعلقات میں 2 مختصر عرصوں کیلئے کچھ سرد مہری بھی پیدا ہوئی لیکن مجموعی طور پر پاکستان اور امریکہ کے حکومتی و...
اسلام آباد (کامرس ڈیسک) غربت اور مساوات کے بارے میں ورلڈ بینک کی حالیہ بریفنگ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں خوراک کی قیمتوں کی افراط زر میں اپریل سے جون 2024 تک نمایاں تبدیلیاں دیکھنے میں آئی جس سے غریب، کمزور اور متوسط طبقے کے گھرانوں کے لیے قیمتوں کا دباؤ کم ہوا جو اپنے بجٹ کا 42 سے 48 فیصد خوراک کے لیے مختص کرتے ہیں۔تاہم، توانائی کی افراط زر میں 65 فیصد اضافہ ہوا اور دیہی علاقوں میں نقل و حمل سمیت بنیادی افراط زر بلند رہا، زیادہ بالواسطہ ٹیکسوں نے صارفین کی اشیا اور خدمات کے لیے قیمتوں میں مزید اضافہ کیا، اس سے مذکورہ بالا زمروں میں آنے والے خاندان بری طرح متاثر ہوئے...
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے تحریر الشام تنظیم کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ اس طرح تنظیم اور اس کے سربراہ احمد الشرع کے حوالے سے حتمی فیصلہ منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی آئندہ انتظامیہ کے لیے چھوڑ دیا گیا ہے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بشار الاسد کا تختہ الٹ کر دنیا کو حیران کر دینے والی تنظیم کو پہلے یہ ثابت کرنا چاہیے کہ انہوں نے شدت پسند جماعتوں بالخصوص القاعدہ تنظیم سے اپنے تعلقات ختم کر لیے ہیں۔ تحریر الشام تنظیم کا نام غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں باقی رہنے سے امریکی شہریوں کے لیے اس تنظیم کو مادی مدد پیش کرنا غیر...
ابوظہبی (اے پی پی) متحدہ عرب امارات کی حکومت نے 19 افراد اور اداروں کو دہشتگردوں کی مقامی فہرست میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ امارات نیوز ایجنسی (وام) کے مطابق متحدہ عرب امارات نے اخوان المسلمین سے تعلق رکھنے والے 19 افراد اور اداروں کو اپنی مقامی دہشت گرد فہرست میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ کابینہ کے قرارداد نمبر (1) برائے 2025 کے تحت کیا گیا، جس میں 11 افراد اور 8 اداروں کو دہشت گردی کی معاونت کرنے والے افراد اور تنظیموں کی منظور شدہ فہرست (مقامی دہشت گرد فہرست) میں شامل کیا گیا ہے، یہ اقدام متحدہ عرب امارات کے قوانین اور ضوابط کے مطابق کیا گیا۔جو افراد دہشت گردوں کی مقامی...
دی مسلم 500 نے دنیا کے 500 بااثر ترین مسلمان’ نے 2025 کے 500 بااثر مسلمانوں کی فہرست جاری کردی ہے۔ سال 2025 کی فہرست میں پاکستان کے موجودہ وزیرِ اعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، سابق وزیرِ اعظم عمران خان، نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی، مذہبی عالم مفتی تقی عثمانی اور دیگر کئی پاکستانی بھی شامل ہیں۔ دی مسلم 500 نے دنیا کے 500 بااثر ترین مسلمان کی فہرست پہلی بار 2009 میں شائع کی تھی ۔ یہ ایک سالانہ اشاعت ہے جو دنیا کے بااثر ترین مسلمانوں کی درجہ بندی کرتی ہےاور اس کی ترتیب کے فرائض عمان، اردن کے رائل اسلامک سٹریٹجک سٹڈیز سینٹر میں کی جاتی ہے۔ یہ اشاعت تحقیق کرتی ہے کہ کس...